لانگ مارچ کے بعد کیا ہو گا؟

ہجوم کی حکمرانی کسے کہتے ہیں۔ ہجومی حکومت کیا ہوتی ہے۔ انبوہ گردی کیا ہے۔ مابوکریسی اور اوکلوکریسی جیسی اصطلاحوں اور الفاظ کا کیا مطلب ہے۔ یہ ساری اصطلاحیں اردو کے سیاسی لٹریچر میں مشکل اور اجنبی سی لگتی ہیں، مگر موجودہ حالات سے ظاہر ہے کہ اب پاکستان میں عوام اور دانش وروں کو مجبوراً ان اصطلاحوں کے بارے میں جاننا پڑے گا۔ دنیا کی دیگر زبانوں میں بھی یہ اصطلاحات عام ہو رہی ہیں۔ ان کے بارے میں

Read more

سلواڈار راموس: امریکہ میں سکول کے 19 بچوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والا حملہ آور کے بارے میں کیا معلوم ہے؟

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ بظاہر سکول میں پولیس سے مقابلے کے دوران راموس کی موت ہوئی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Read more

تخلیقی آزادی کیا ہے؟

زندگی بھی عجیب و غریب ہے۔ دکھ نہ ملے تو خوشی کی قدر نہیں ہوتی۔ شور نہ ہو تو خاموشی کی قدر نہیں ہوتی۔ اسی طرح کسی کا نہ ہونا اس کے ہونے کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔ تخلیقی آزادی کا مسئلہ بھی کچھ اے سا ہی ہے۔ اگر پابندیاں نہ ہوں تو آزادی کی قدر نہ ہو۔ مگر تخلیقی آزادی پر پابندیاں لگانا کچھ اتنا آسان بھی نہیں ہوتا۔ بقول شاعر: پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے

Read more

شاعرہ ثروت محی الدین: مشرقی خواتین کے لیے رول ماڈل

جب سے ساری دنیا میں کرونا کی وبا پھیلی تھی شمالی امریکہ میں انجانے خوف کے سائے گہرے ہو گئے تھے۔ بہت سے لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے اور سکول ’کالج‘ دفتر اور ریسٹورنٹ اداس ہو گئے تھے۔ پھر لوگوں نے ویکسین لگوانی شروع کی تو کرونا کے خوف میں قدرے کمی آئی۔ پچھلے دنوں کینیڈا میں کرونا کی پابندیاں کم ہوئیں اور ریسٹورانٹوں کے دروازے کھلے تو از سر نو دوستوں سے ملاقاتیں ہونے لگیں

Read more

ٹرومین ڈاکٹرائین: وہ 33 سیکنڈ جن میں 75 سال قبل سرد جنگ کی بنیاد رکھی گئی

ٹرومین ڈاکٹرائن ہی اس مارشل پلان کی بنیاد رکھتی ہے جس کے تحت نیٹو کی تشکیل ہوئی اور آئندہ 40 سال تک امریکی خارجہ پالییس کا محور بنی رہی۔

Read more

ایڈولف ہٹلر, عمران خان اور سرگودھا کا احمد نواز

سماجی و معاشی مسائل سے دوچار معاشرے جہاں کم علمی اور کم فہمی کا ایک گہرا اثر ہو وہاں عوام کے جذبات کو ذاتی اور اوچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایک معمولی سا فن ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ ذہانت یا علمیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہوتی ہے تو محض ایک مجرمانہ ذہنیت کی، اپنے مفاد اور بقا کے لیے کسی بھی حد تک گر جانے کی نیت اور ارادے کی ہوتی ہے۔ احمد نواز نامی ایک سیکیورٹی

Read more

یوم تکبیر اور پاکستان کی عظمت

پاکستان کے جوہری منصوبے کی کامیابی کا قصہ تسلسل کا ایک سلسلہ ہے۔ ایک سیاسی قیادت دوسری سیاسی قیادت میں منتقل ہوتی رہی۔ اغیار اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب پوری پاکستانی قوم نے اس منصوبے کی حفاظت کی اور سیاسی قیادت نے اس منصوبے کو ایک قومی راز کے طور پر اپنے سینے میں رکھا جب تک کے ایٹمی دھماکے نہ ہوئے۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے

Read more

گرین کارڈ ایک آلۂ قتل بھی ہے

ہمارے بچپن میں ہمارے والد صاحب کے پاس ایک ریوالور ہوا کرتا تھا جو انہیں ہمارے دادا سے وراثت میں ملا تھا۔ والد صاحب ہم بچوں کو کبھی بھی اسے چھونے نہیں دیتے تھے۔ ہمارے استفسار پر ہمیشہ کہتے کہ یہ ایک آلۂ قتل ہے اس کو چھونا تم بچوں کے لیے نقصان دہ ہے لیکن یہ وقت پڑنے پر چور اچکوں، ڈاکوؤں اور دشمنوں سے ہماری حفاظت کرے گا۔ کچھ عرصہ قبل جب ہمیں امریکن گرین کارڈ ملا تو

Read more

کیا حسن نثار قوم کو عمرانی ہسٹریا کا شکار بنانے کی غلطی پر معافی مانگے گا؟

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انتہائی زیرک انداز سے اپنے منصب کا حق ادا کر رہے ہیں۔ دھیما انداز، بیلنس گفتگو، ٹو دی پوائنٹ جواب اور موقع کی مناسبت سے باڈی لینگویج ہر جیسچر سے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا وقار جھلک رہا تھا۔ شہزادی جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جنھوں نے یہ تاریخی جملے کہے تھے اور انہی جملوں کو تحریک عدم اعتماد کی رات انتہائی ذلت آمیز انداز سے

Read more

سیاست کی فتنہ گری

پچھلے ستر سالوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور سیاسی فقدان ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آج بھی جب اپنے ارد گرد نظر دوڑاتے ہیں تو واقعی ایسا لگتا ہے اور یوں لگ رہا ہے جیسے سوچ اور حب الوطنی کا قحط پڑ چکا ہے اور ہرطرف نظریات کی موت دکھائی دے رہی ہے۔ اخلاقیات سے لے کر معاشیات تک اندھیرا ہی اندھیر دکھائی دے رہا ہے اقتدار کا

Read more

کیا کواڈ کے سربراہی اجلاس کے دوران توجہ ’چین کو قابو‘ کرنے پر مرکوز ہوگی؟

جاپان نے دعوی کیا ہے کہ منگل کو دارالحکومت ٹوکیو میں ’کواڈ‘ کے سربراہی اجلاس کے دوران اسے اس وقت اپنے جنگی طیاروں کو فضا میں بھیجنا پڑا جب مبینہ طور پر چین اور روس کی فضائیہ کے لڑاکا طیارے اس کی فضائی حدود کے قریب آ رہے تھے۔

Read more

سری لنکا جیسے حالات کے اشارے

ابلاغ کے ہر ممکن ذریعے کو ذہانت سے استعمال کرتے ہوئے عمران خان صاحب نے اپنے دیرینہ حامیوں کو قائل کردیا ہے کہ انہیں پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے باہم مل کر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی بدولت وزارت عظمیٰ کے منصب سے نہیں ہٹایا ہے۔ ان سے نجات پانے کا منصوبہ درحقیقت واشنگٹن میں تیار ہوا تھا۔ مبینہ منصوبے کو بروئے کار لانے کے لئے ہمارے ”میر جعفر“ بھی متحرک ہوگئے۔ وہ متحرک ہوئے تو شہباز شریف

Read more

پی ٹی آئی کے 2014 دھرنے پر کتنا خرچہ آیا اور اسلام آباد مارچ پر کتنا پیسہ خرچ ہو سکتا ہے؟

تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے نئے الیکشن کی تاریخ کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا کہ جلد انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسی صورت حال میں تحریک انصاف کا مارچ ایک دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہے لیکن اسلام آباد مارچ پر کتنا پیسہ خرچہ ہو سکتا ہے؟

Read more

امریکہ، چین اور آزاد خارجہ پالیسی

بابا جی ایک ”زیر تعمیر“ ماہر سیاسیات ہیں جس میں ”وفاقیت“ ان کا خاص موضوع ہے لیکن وہ کسی ریاست کی وفاقیت میں صرف درون خانہ سیاسی حالات پر ہی تحقیق نہیں کرتے بلکہ اس پر بیرونی دنیا کی باہمی کشمکش کے اثرات پر بھی تحقیق ان کا موضوع ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر آپ کے پاس بھی میری طرح کوئی ”بابا جی“ دستیاب ہوں تو آپ بھی ہمہ وقت حالیہ ”امریکی سازش“ اور عالمی طاقتوں کی رسہ کشی کے

Read more

پاکستان کی سیاست میں اخلاقی روایات، ماضی اور مستقبل

پی ٹی آئی کے کارکنان کی طرف سے اپنے پارٹی سربراہ عمران خان نیازی کی طرف سے ملتان جلسے میں مریم نواز شریف کے بارے میں کئیے گئے انتہائی گھٹیا اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے، کے ”دفاع“ اور جواز میں ماضی کے ایک واقعے کا حوالہ دیا جا رہا ہے، جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی جعلی قابل اعتراض تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھنکوائی گئیں، اور پارلیمنٹ میں محترمہ کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض اور شدید بدتمیزی پر

Read more

الیکشن کی تاریخ اور ووٹنگ سسٹم

انتخابات کے ذریعے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا چناؤ یا ناپسندیدہ امیدواروں کو مسترد کرنے کی روایت بہت پرانی ہے، تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو 508 قبل مسیح میں قدیم یونان میں انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا تھا اور یونانی ”منفی الیکشن“ کے ذریعے ہر سال اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے تھے، اس وقت تمام کے تمام ووٹرز مرد اور ایک خاص قطعہ زمین کے مالک ہوتے تھے ہر ووٹرز ووٹ کے ذریعے ایسے امیدوار کو مسترد کرتے

Read more

سری لنکا۔ طویل خانہ جنگی سے معاشی دیوالیہ پن تک۔ ایک تجزیہ اور مشاہدہ

غریب، پس ماندہ اور تیسری دنیا کے بیشتر ممالک کا یہ المیہ ہے کہ ان کی خستہ حال معیشت کا ڈھانچہ غیر ملکی قرضہ جات پر کھڑا ہوتا ہے۔ یہ قرضے عالمی مالیاتی اداروں، تیل پیدا کرنے والے امیر ممالک امریکہ چین اور دیگر یورپی ملکوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ قرضہ جات جن مقاصد کے لئے لئے جاتے ہیں ان کا بیشتر حصہ ان مقاصد پر خرچ بھی نہیں ہوتا اور خرد برد ہو جاتا ہے۔ تخفیف غربت،

Read more

پراسرار ٹیلی فون کال اور حکومت کا بڑھا ہوا اعتماد

شاہ محمود قریشی کو آنے والی پراسرار کال کے باوجود عمران خان نے بدھ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا کر دیا۔ البتہ اپنے پسندیدہ ڈی گراؤنڈ کی طرف مارچ کرنے کی بجائے احتجاج و دھرنے کو سری نگر ہائی وے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اتحادی حکومت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ فوری انتخابات کا مطالبہ ماننے کی بجائے آئندہ سال اگست تک اقتدار میں رہے گی۔

Read more

گوریلا جنگ: مختصر تعارف

گوریلا جنگیں دنیا کے مختلف حصوں میں صدیوں سے لڑی جا رہی ہیں۔ ان جنگوں کا طریقہ کار اور نفسیات روایتی جنگوں سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ روایتی جنگ میں دو ممالک کی فوجیں وردی پہنے ایک دوسرے سے میدان جنگ میں بر سر پیکار ہوتی ہیں لیکن گوریلا جنگ میں انقلابی فوجیوں کا ایک چھوٹا سا دستہ استعماری فوج کی بھاری نفری پر شب خون مارتا ہے۔ گوریلا فوجیوں کا مقصد جنگ جیتنا نہیں ہوتا بلکہ استعماری فوج اور

Read more

کرنل صیاد خدائی: ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل کا قتل، ایرانی صدر کا ہر قیمت پر بدلہ لینے کا اعلان

ایران کے دارالحکومت تہران میں طاقتور ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کرنل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سنہ 2020 میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد یہ دوسری اہم ترین شخصیت کا قتل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

روپے کی گراوٹ اور کڑے فیصلے

  شہباز شریف صاحب کا وزیر اعظم پاکستان بن جانا سچل سرمت کی بیان کردہ ”بے اختیاری“ میں نہیں ہوا۔ عمران خان صاحب کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹا کر انہیں وہاں بٹھانے کی ”گیم“ گزشتہ برس کے نومبر ہی میں شروع ہوگئی تھی۔ اشاروں کنایوں میں اس کالم میں اس کا تذکرہ ہوتا رہا۔جو ”دیگ“ پکنے کو چڑھائی گئی تھی اس کے مواد سے بخوبی آگاہ ہوتے ہوئے میں اگرچہ مستقل فریاد کرتا

Read more

روس یوکرین جنگ: لیزر ہتھیار کیا ہیں اور کیا یوکرین جنگ میں ان کا استعمال کیا گیا؟

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے میدان جنگ میں اس کی فوج نے لیزر ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ لیزر ہتھیار کے یوکرین جنگ میں استعمال کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جبکہ یوکرین نے بھی روس کے دعوے کو پراپیگینڈا قرار دیا۔

Read more

انڈیا میں پیٹرول کی قیمت میں کمی اور عمران خان کی روس سے سستا تیل خریدنے کی حقیقت

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستان کی موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انڈیا کی تعریف کی ہے۔

Read more

رضا ہاشم صفی الدین: پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے داماد کون ہیں اور ان پر اسرائیل کا الزام کیا ہے؟

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز پہلی بار پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے لبنانی داماد پر شام کے راستے لبنان کو ہتھیار سمگل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Read more

ہم قومی مفادات کے سب سے بڑے دشمن ہیں!

جیری اسٹون سے میری واقفیت بالکل واجبی سی ہے۔ آسٹن میں رہنے والا جیری ایک اسپتال میں معمولی سی نوکری کرتا ہے۔ درمیانے سے وسائل کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔ ملاقات مکمل طور پر اتفاقیہ تھی۔ ایک دن طے ہوا کہ ہفتے یعنی چھٹی والے دن‘ دونوں شام کو کسی کافی شاپ میں جا کر کافی پئیں گے۔ بتاتا چلوں کہ جیری کو کرنٹ افیئرز جاننے اور پڑھنے کا جنون ہے۔ پاکستان اور دیگر ہمسایہ

Read more

بے نام سے اک خوف سے دل کیوں ہے پریشاں

‎اس وقت پاکستان کے اندر سیاست اور ریاست میں ایک جنگی کیفیت نظر آ رہی ہے۔ اس جنگی کیفیت میں عسکری انتظامیہ کا کردار بہت نمایاں نظر آ رہا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے جرنیل نے اعلان فرمایا تھا کہ ملک میں سیاسی لوگوں کا فوج پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد جو مخلوط سرکار بنی، اس کی کارکردگی معیشت کے حوالہ بہت ہی خراب جا رہی ہے۔ مخلوط سرکار کے وزیر اور مشیر

Read more

سیاسی سونامی اور معاشی بھونچال

سیاسی سونامی اور معاشی بھونچال سری لنکا کو لے بیٹھا ہے۔ اب پاکستان میں سرعت رفتاری سے ویسے نہیں بھی تو اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔ 25 مئی کو آئی ایم سے معاشی ضمانت (بیل آؤٹ پیکیج) ملتی ہے یا نہیں اور شہباز حکومت اپنے گلے میں کانٹوں کا ہار ڈالنے کو تیار ہوتی ہے بھی نہیں اس کا دار و مدار کئی اور عوامل کے علاوہ آج (اتوار) کو عمران خان کے اسلام

Read more

کارل مارکس اور انقلابی تحریکوں کا مستقبل

دنیا بھر میں قومی آزادی، سماجی انصاف، انسانی برابری اور محنت کشوں کے حقوق کے علم بردار، انقلابی، سوشلسٹ، مارکسسٹ جمعرات 5 مئی کو سوشلسٹ نظام کی معاشی بنا دیں مرتب کرنے والے عظیم فلسفی کارل مارکس کی 204 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ قبل ازیں، دنیا بھر کے ترقی پسندوں نے سال 2018 ء کو مارکس کے دو سو سال کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا تھا۔ لیڈز میں کمیونسٹ پارٹی برطانیہ اور ساوتھ ایشین پیپلز فورم نے

Read more

مریم نواز: قابل فخر بیٹی

جب انسان کے اعصاب پر کوئی اہم بات، کوئی دوسرا انسان یا کوئی اہم واقعہ سوار ہو جائے تو وہ اس کے لئے درد سر بن جاتا ہے۔ کبھی کبھی انسان کے دماغ پران چیزوں کا گہرا اثر ہوتا ہے جس کے بعد ذہن سوچنے، سمجھے اور غور کرنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو جاتا ہے کیونکہ وہ سختیاں برداشت کرنے اور اپنے توقعات کے برعکس بات سننے کا عادی نہیں ہوتا ہے۔ جب کبھی اچانک کوئی دوسرا انسان

Read more

پچاس برس پہلے کا گورنمنٹ کالج لاہور

اس بات کو پوری نصف صدی گزر چکی ہے جب میں میٹرک کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں سال اول میں داخل ہوا تھا۔ زندگی میں کوئی ایک فیصلہ کن مرحلہ ایسا آتا ہے جو انسان کی آئندہ زندگی کا رخ متعین کر دیتا ہے۔ میرے لیے وہ لمحہ گورنمنٹ کالج میں داخلے کا فیصلہ تھا۔ میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد لاہور آ کر گورنمنٹ کالج میں داخلہ فارم جمع کروایا۔ گورنمنٹ کالج میں میرٹ کی بلندی سے

Read more

عمران خان کا مریم نواز کے بارے بیان

عمران خان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی ہے کسی بھی سابقہ وزیراعظم کو اس طرح کے الفاظ زیب نہیں دیتے۔ عمران خان صاحب کے اس بیان کے بعد دو باتیں نہایت قابل غور ہیں۔ کہ عمران خان صاحب کی اسٹیٹمنٹ کے بعد جلسے کے شرکاء نے آگے سے ہلڑ بازی اور ہوٹنگ کی۔ مطلب آپ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان صاحب کے اس بیان کی تائید کی

Read more

گورونانک خالصہ کالج گوجرانوالہ سے اسلامیہ کالج کا سفر (پہلا حصہ)

جو لوگ تاریخ اور اس کی اہمیت سے نابلد ہوتے ہیں وہ بڑی سطحی باتیں بھی کر جاتے ہیں۔ جو قومیں تاریخ کو اہمیت نہیں دیتیں تاریخ بھی ان کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔ تاریخ قوموں کا حافظہ ہوتی ہے اگر یہ حافظہ ہی کمزور ہو جائے تو اس قوم کی کیا حالت ہو گی۔ وہ قوم ہمیشہ کے لئے صحرا نوردی کرتی رہے گی۔ اس کا نہ کوئی ماضی سے تعلق ہو گا اور نہ ہی اس کا

Read more

کتاب پر ایک نظر :”Sapiens“

اسرائیلی تاریخ دان یوال نوح حراری کا بین الاقوامی سطح پر کافی چرچا ہے۔ ان کو زیادہ شہرت اس وقت ملی جب 2014 ء میں ان کی لکھی گئی ایک کتاب کا ”Sapiens, A Brief History of Humankind“ کے عنوان کے ساتھ عبرانی زبان سے انگریزی میں ترجمہ ہوا۔ یہ کتاب راتوں رات مشہور ہوئی اور رفتہ رفتہ ساٹھ زبانوں نے اس کو اپنی آغوش میں جگہ دی۔ بعد میں ان کی دو کتب اور بھی آ گئیں۔ حال ہی

Read more

بم خان

”ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر بم گرا دیتے“ ۔ جناب عمران احمد خان نیازی صاحب! یہ آپ نے کیا کہہ دیا؟ یعنی آپ کا اقتدار نہیں تو پاکستان پر بم گرا دیا جائے؟ یہ کیا ہوا؟ کیا پاکستان آپ کے وجود کا محتاج ہے؟ جب آپ نہیں تھے پاکستان تب بھی تھا اور جب پاکستان کی مٹی آپ کا جسم کھا جائے گی ان شاء اللہ پاکستان تب بھی ہو گا۔ پاکستان ایک شخص

Read more

جنرل حمید گل ‘چوکیداروں کا چوکیدار’

مجھے علم نہیں کہ کہیں تحریری طور پر آئی ایس آئی چیف کی ذمہ داریوں اور حدود کا تعین کیا گیا ہے یا نہیں، لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ملک کو محفوظ رکھنا اور ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خود سازشیں کرنا اور کروانا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Read more

یوٹیوب سے گانا سیکھ کر شہرت اور ایوارڈز حاصل کرنے والا گلوکار

فرینکی اب کئی قسم کے جاز گانوں کو گانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو جس میں انھوں نے مائیکل بوبلے کے ساتھ ایک شو میں گانا گایا تھا سوشل میڈیا پر اس کو 14 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

Read more

زرد پتوں کا بن جو مرا دیس ہے

حکومت میں کسی ذمہ دار عہدے دار نے ماحولیاتی تبدیلی اور موسم گرما کی غیر معمولی شدت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس برس ہم بہار کی رت سے گزرے بغیر ہی موسم گرما میں داخل ہو گئے ہیں۔ بات تو موسمیاتی تناظر میں کہی گئی تھی لیکن ہماری حالیہ سیاست کے پیچ و خم پر بھی پوری طرح منطبق ہوتی ہے۔ 1978 کے اکتوبر میں فیض صاحب نے لکھا تھا، ”اب کہ تو خزاں ایسی ٹھہری وہ

Read more

منکی پوکس: دنیا کے 12 ممالک میں پھیلنے والے منکی پوکس کا علاج کیا ہے اور کیا یہ ہم جنس پرست افراد میں زیادہ پھیلتا ہے؟

دنیا کے کم از کم 12 ممالک ایسے ہیں جہاں منکی پوکس کے 80 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ مزید 50 مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Read more

آو مل کر بلاول کا مذاق اڑاتے ہیں؟

بلاول کی اردو بہت خراب ہے، زرداری صاحب اس کو اردو سکھاؤ۔ بلاول کو کوئی سمجھائیں کہ ٹانگیں کانپتی ہیں نہ کہ کانپیں ٹانگتی ہے۔ بلاول بھٹو کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ سیاست میں تمیز کا دامن چھوڑنا ہوتا ہے اور مخالف کی کردار کشی کرنی ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو کو اب تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کے سیاست میں مسلسل رہنا ہے تو زبان اور لہجے کو سخت کرنا پڑے گا۔ پاکستانی سیاست ہے کوئی ادبی محفل

Read more

سیاست خواہشات پوری ہونے کا نام نہیں

کیونکہ ملک میں سیاست کچھ ناقص طرز کی ہو رہی ہے اس لیے عموماً موضوع گفتگو سیاست اور سیاستدان ہوتے ہیں۔ نزلہ سیاستدانوں کے ساتھ فوج کی اشرافیہ پر بھی گرتا ہے جس کی ماضی کی عیاں اور حال کی مخفی روش نے ملکی معیشت کو یہ دن دکھائے کا بیان دے دیے جاتے ہیں اگر سعودی عرب وغیرہ مالی مدد نہ کریں تو ملک ڈیفالٹ کر جائے یعنی دیوالیہ ہو جائے گا۔ ایسے بیان عجیب بھی ہیں اور رندانہ

Read more

عمران خان کی بدکلامی اور بلاول بھٹو کی فراست

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر دو بیانات کا چرچا رہا۔ ایک سے ملکی سیاست میں امید کی کرن روشن ہوتی ہے تو دوسری سے اس تاریکی کا اندازہ ہوتا ہے جو بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کے سیاسی مقدر پر چھائی ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے بطور وزیر اعظم دورہ ماسکو کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ ان کا یہ فیصلہ پاکستان

Read more

جوٹھیے

کالم کی چند سطور ان کی علمی شخصیت کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں، اس کے لئے پوری ایک سوانح مطلوب ہے۔ تعلیم و تدریس سے وابستہ ہیں۔ تین کتابوں اور درجن بھر تحقیقی و علمی مقالوں کے مصنف ہیں۔ کتابیں کھاتے ہیں اور کتابیں ہی پیتے ہیں کیوں کہ ہم آج تک جب بھی ان سے ملنے گئے عمران خان کی طرح، نہ کچھ کھانے کو پوچھا اور نہ ہی کبھی چائے پلائی، البتہ رخصت کے وقت کبھی خالی

Read more

’بلاول نے جس انداز میں عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کیا شاید ان کے اپنے ترجمان بھی نہ کر پاتے‘

پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کل امریکہ کے اہم دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں موجود سرد مہری کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

پاکستان، امریکہ تعلقات: ’مشرق وسطیٰ کے دفاع‘ کے تناظر میں پاکستان کو ملنے والی پہلی امریکی فوجی امداد جس نے انڈیا کو روسی ہتھیاروں کی جانب راغب کیا

پاکستان نے فوجی ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان کے معیار کے لحاظ سے انڈیا پر یقیناً ایک سبقت تو حاصل کی لیکن یہ تھوڑے ہی عرصے کے لیے تھی کیونکہ ایک طرف وزیراعظم نہرو کی قیادت میں انڈین حکومت نے فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے روس سے رابطہ کیا تو دوسری جانب جیسے ہی 1965 کی جنگ شروع ہوئی تو امریکہ نے پاکستان پر پابندیاں لگا دیں۔

Read more

شفیع فقیر اور سندھ کی حقیقی گائیکی

شفیع فقیر سے مجھے اتنی شکایات تھیں کہ ہم ایک بہتی ہوئی ندی کے دو کناروں کی مانند ہو گئے تھے لیکن اپنی محبت عاجزی اور انکساری سے اس نے ان شکایات کا ازالہ کیا اور وہ پھر سے میرے دل میں اسی جگہ آ کے بیٹھ گیا، جہاں صرف وہ لوگ بیٹھے ہیں جنھوں نے اپنی تخلیقی قوت، ہنر مندی اور ریاضت سے اپنا مقام بنایا ہے۔ اس کے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے، اس لیے مجھے اس کی

Read more

ڈالر تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ (دوسرا حصہ)۔

ڈالر کی پرواز ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ہر دن پتنگ کی طرح ہوا میں جھومتا ہی جاتا ہے۔ بے پرواہ اور بے فکری کی چادر اوڑھے، جیسے اسے کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔ کہ بھائی اتنی اکڑ کاہے کی، کیوں تجھے اس بے بس قوم پہ رحم نہیں آتا ہے۔ تجھے ذرا برابر بھی کسی غریب کی آہ سے ڈر نہیں لگتا ہے۔ کیوں اتنا ابالے کھا رہا ہے۔ پہلے ہی اتنی گرمی کا

Read more

کشمیر کا سیاسی نقشہ

جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں آزاد کشمیر کو بار بار فتح کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت ہر جماعت نے کشمیر میں جیت کا دعویٰ کیا ہے تاہم میں اس امر کا فیصلہ کشمیر کے باشعور ووٹرز پر چھوڑتی ہوں، آئندہ چند روز تک کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے

Read more

حکومت کہیں نہیں جا رہی

اس وقت جو حالت نون لیگ کی ہے شاید وہ کسی بھی جماعت کے نہیں۔ جن کی امید پر وہ حکومت میں آئے تھے ان میں سے کچھ قوتوں نے اپنی پرانی روش اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔ یار لوگ یہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں کہ زرداری نے نون لیگ کے ساتھ وہ کیا ہے جس کو صدیوں پرانا بدلہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ شہباز شریف کا حکومت سنبھالنے سے پہلے خیال وہی پنجاب والا تھا وہ سمجھتے

Read more

فیک خبریں: خبر اتنی سادہ نہیں ہوتی

مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرف سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا ظاہر کچھ اور ہوتا ہے اور پس منظر یا تفصیل کچھ اور۔ خبر شائع کرنے والا ادارہ یا فرد جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہوتا ہے اس لیے خبر کے اس حصے کو شائع کرتا ہے جس سے پراپیگنڈا کیا جا سکے یا بعض وہ خبر کی سرخی اس طرح ترتیب دیتا ہے کہ مقاصد پورے کیے جاسکیں۔ عوام چونکہ

Read more

عمران خان کی زبردست واپسی منصوبے کا حصہ ہے

عمران خان پچیس سالہ پراجیکٹ ہے جو کہ کہتے ہیں جنرل حمید گل نے شروع کیا جس کی مارکیٹنگ ایسے مربوط طریقے سے کی گئی کہ عوام تو کجا بڑے بڑے دانشور دھوکہ کھا گئے۔ تو کیا یہ ساری مارکیٹنگ، اتنی محنت، اتنا لمبا سیاپا صرف پونے چار سالہ حکومت کے لئے تھا؟ بالکل بھی نہیں! حقیقت کیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔ اب یہ حقیقت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرتی ہے۔ بائیس سالہ پراجیکٹ

Read more

ایڈورٹائزمنٹ کا اشتہاری نغمہ

کافی بنانا ایک مشکل فن ہے۔ اسے چائے کی طرح پانی میں ابال کر دودھ چینی ڈال کر نہیں بنایا جاتا بلکہ کافی کے بیج روسٹ کرنے سے لے کر کافی پھینٹنے سے لے کر فلٹر کرنا اور پھر صحیح درجہ حرارت پر پکانا ایک فن ہے۔ سو سال قبل نیسلے نے انسٹینٹ کافی کا تصور دیا ان کا خیال تھا کہ یہ پراڈکٹ ہٹ ہو گی۔ اس کے اشتہار میں ایک عورت فٹا فٹ کافی بنا کر اپنے شوہر

Read more

جلد انتخابات کس کے مفاد میں، اور کس کو اس کا نقصان ہے؟

بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا مسلم لیگ ن کو ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا اسٹیک سب سے زیادہ ہے، اس لیے مسلم لیگ ن گھبراہٹ اور تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

Read more

دنیا میں نجی جیٹ طیارے استعمال کرنے والوں کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے؟

اگرچہ ہم میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنھوں نے کبھی بھی پرائیویٹ طیارے کا تجربہ نہیں کیا ہے لیکن یہ ایک پرتعیش اور خصوصی دنیا ہے جہاں آپ بڑے ہوائی اڈوں کی گہما گہمی اور دیگر مسافروں سے بچ سکتے ہیں۔

Read more

روس یوکرائن جنگ اور پاکستان کا کردار

سویت یونین کے انہدام کے بعد امریکہ کو پوری دنیا پر اپنا اثر و رسوخ قائم کر نے کا موقع ملا۔ نیو ورلڈ آرڈر کا نعرہ لگا کر امریکہ نے دنیا پر مختلف ذرائع سے اپنی پالیسیاں نافذ کر نے کی کوشش کی۔ عراق، لیبیا، افغانستان اور شام میں تو باقاعدہ فوج کشی کر کے ان کو تابع بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایران اور وینزویلا جیسے ممالک میں سیاسی بے چینی پیدا کرنے کی کوششیں کوئی ڈھکی چھپی بات

Read more

فحش ویڈیوز کا کھیل یا عوام کے حقیقی مسائل؟

ہم دو انتہاؤں کے بیچ جھولنے والے لوگ ہیں اور انہی کے درمیان رہ کر اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ جب کسی شخص پر بھروسا کرتے ہیں تو اندھے ایمان کی حد تک جا کر اس کا شخصی بت ایک اوتار یا مستقل مسیحا کی مانند اپنے ذہن کے شعور اور لاشعور میں ایک خوبصورت فریم کی مانند سجا لیتے ہیں، پھر ایک دن اچانک سے اسی اوتار کے متعلق کچھ ایسا سامنے آ جاتا ہے جسے سن کر یا

Read more

”خطرے ناک“ کی جان کو خطرہ ہے

آج کل سابق وزیراعظم عمران خان شہروں شہروں جلسے کر کے عوام کو باور کروا رہے ہیں کہ انہیں حکومت سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ امریکہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تھے۔ ان کے جلسوں میں اگرچہ حاضرین کی تعداد روزبروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لیے وہ جلسوں کے لیے نسبتاً چھوٹے گراوٴنڈ تلاش کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ فوٹو شاپ تکنیک کے ذریعے حاضرین کی تعداد کو

Read more

جمہوریت سے غلامی تک

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستانی سیاست کا محور چند خاندانوں تک محدود ہو گیا۔ سقوط ڈھاکہ کے قبل خاندانی سیاست کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔ قائداعظم سے لے کر نورالامین تک جتنے سیاست دان سیاسی افق پر چمکے ان کی اپنی اپنی داستان جدوجہد تھیں۔ کوئی بھی اپنے باپ دادا کے نام سے مقبول نہیں ہوا۔ نوابزادہ لیاقت علی خان، خواجہ ناظم الدین، سردار عبدالرب نشتر، ملک فیروز خان نون، میاں ممتاز دولتانہ، ممتاز حسین ممدوٹ،

Read more

نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں دس افراد کے قتل کا ملزم پیٹن گیندرون کن انتہا پسند خیالات کا مالک؟

اس دستاویز کے صفحہ نمبر 165 پر پیٹن گیندرون نے ’ہائی پروفائل دشمنوں کا قتل‘ کے نام سے ایک سرخی میں تین ایسے افراد کے نام لکھے ہیں، جنھیں وہ قتل کرنا چاہتے تھے۔ اس میں ایک نام لندن کے مئیر صادق خان کا بھی ہے۔

Read more

شیریں ابو عاقلہ کا جنازہ

فلسطین میں الجزیرہ چینل کی سب سے سینئر نامہ نگار شیریں ابوعاقلہ سات دن پہلے (گیارہ مئی) فرائض منصبی نبھاتے ہوئے اس وقت ایک اسرائیلی فوجی نشانچی کی گولی کا نشانہ بن گئیں جب وہ غرب اردن میں تلاشی اور تشدد کی ایک اسرائیلی کارروائی کی دیگر صحافیوں کے ہمراہ رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ جب سے الجزیرہ کی نشریات شروع ہوئی ہیں (انیس سو چھیانوے )۔ تب سے شیریں ابو عاقلہ چینل کی بارہویں رپورٹر ہیں جو فرائض کی انجام

Read more

گندم کی برآمد پر انڈیا کے ’یوٹرن‘ سے دنیا پریشان کیوں؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے روس، یوکرین تنازع کے پس منظر میں دعویٰ کیا تھا کہ ’انڈیا دنیا کو کھلانے کے لیے تیار ہے‘ مگر اب انڈیا کی طرف سے گندم کی دیگر ممالک کو برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں روزمرہ خوراک میں شامل اس اہم جنس کی قیمتوں میں قابل قدر اضافہ ہو گیا ہے۔

Read more

ہائیڈروجن بم: جب امریکی جوہری سائنسدان نے ’دنیا کا سب بڑا راز‘ ٹرین کے ٹوائلٹ میں کھو دیا

سنہ 1953 میں واشنگٹن جاتی ہوئی ایک ٹرین سے دنیا کا سب سے خطرناک بم بنانے کے وہ راز ’غائب‘ ہوئے جن سے دنیا کو تباہ کیا جا سکتا تھا۔ آج تک ان دستاویزات کا پتہ نہیں چلا کہ وہ کدھر گئیں۔

Read more

ڈیماگوگ کون ہوتا ہے؟

ڈیماگوگ بنیادی طور پر رومن زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ایک ہجوم کا لیڈر جو بیان بازی میں منطقی استدلال کی بجائے لوگوں کے جذبات اور تعصبات کو بھڑکائے۔ ایک ایسا لیڈر جو اصل مسائل کو پس ہشت ڈال کر دوسرے متنازعہ معاملات پر فوکس کرے۔ اور لوگوں کو اپنے بارے میں یقین دلائے کہ جو کچھ وہ کر رہا ہے وہی عوام کے لئے بہتر ہے اور اسی میں ان کی بقا ہے۔ یہ ایک ایسا

Read more

اب پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں

بحران میں گھرے پاکستان کی اتحادی حکومت کا وزیر اعظم پانچ روز لندن میں قیام کے بعد براستہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچا ہے۔ اس دوران روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 195 کی حد کے قریب جا پہنچا اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سوموار کو مارکیٹ کھلتے ہی ایک ہزار پوائنٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اقتصادی ماہرین اس المناک صورت حال کو حکومتی تساہل اور فوری مناسب فیصلے نہ کرنے کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف کی

Read more

آن لائن کی دنیا اور اسقاط حمل کے بارے میں گمراہ کن مواد

جنوبی افریقہ، کینیا، انڈیا، فلپائن، پولینڈ، یوکرین، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ سمیت گوگل سرچ انجن پر اس قسم کی گمراہ کن تجاویز ہر براعظم میں ہی پائی جاتی ہیں۔

Read more

اسرائیل کا دورہ جرم نہیں، ہزاروں پاکستانی یہاں ملازمت کر رہے ہیں: پاکستانی صحافی احمد قریشی

پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے پر اعتراضات پر وفد کے شرکا کا مؤقف کیا ہے۔ کیا پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا جا سکتا ہے؟

Read more

عمران خان کا نظریہ کیا ہے؟

عمران خان نوے کی دہائی کے آخری حصے میں سیاسی میدان میں داخل ہوئے اور اپنی ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف کے نام سے بنائی۔ سابق وزیراعظم جناب عمران خان پاکستان کے سیاسی افق پر باقاعدہ طور پر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کا ناصرف خیرمقدم کیا بلکہ ان کے اقدامات کو سراہا۔ بقول ذرائع انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ وہ اپنی

Read more

اسلام اور معاشرتی تقسیم

۔ اگرچہ یہ ملک اسلام کے نام پہ بنا لیکن باوجود ستر سال ہونے کے کے یہاں اسلام صرف نام کا ہی رہا۔ عنان حکومت ہمیشہ سے ہی مقتدر قوتوں کے پاس رہی جو وقتاً فوقتاً اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرتے رہتے تھے۔ ان پچھتر سالوں میں اس اسلامی ملک میں اسلام ہی تختہ مشق رہا سوائے اسلام کے سب کچھ ہوتا رہا۔ حکومتیں واضح طور پہ سیکولر اور دین بیزار اقتدار میں آئیں لیکن انھوں نے گاہے بگاہے

Read more

قبر خلیفہ اور دیسی ذہنیت

یہ تصویر پاکستان میں پرسوں اس وقت سے وائرل ہوئی پڑی ہے جب ابوظہبی کے شاہ اور متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے انتقال کو بمشکل پندرہ منٹ ہوئے تھے اور اس غریب کی قبر بھی ابھی معرض وجود میں نہیں آئی تھی۔ یہ تصویر کیا ثابت کرتی ہے؟ یہ تصویر دیسیوں کی ذہنیت کی عکاس ہے۔ یہ وہ ٹرک ڈرائیور ہیں جو ٹرک کے پیچھے ”آخر موت ہے“ لکھوا کر یہ پیغام

Read more

کرپٹو کوئین: کہانی اس خاتون کی جس نے کرپٹو کرنسی ’ون کوائن‘ کے ذریعے اربوں لوٹے اور غائب ہو گئی

ڈاکٹر روجا لوگوں کو بتاتی تھیں کہ انھوں نے بِٹ کوائن کے مقابلے میں ایک نئی کرپٹو کرنسی ایجاد کر لی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اربوں ڈالر کا سرمایہ اس کرنسی میں لگائیں۔ اور پھر دو سال پہلے روجا اچانک غائب ہو گئیں۔

Read more

آپریشن سن شائن: امریکی جوہری آبدوز کا خفیہ سفر جس نے قطب شمالی کا راستہ کھول دیا

ناٹیلس کا قطب شمالی کا تاریخی سفر ایک جانب جہاں جوہری آبدوز کی نئی جنگی صلاحیت کا ثبوت تھا، وہیں یہ ایک انتہائی اہم سائنسی سنگ میل بھی تھا۔ اس سفر نے قطب شمالی یا آرکٹِک کی منجمند برف کے نیچے چھپی عجیب و غریب دنیا کی دریافت کی بنیاد ڈالی۔

Read more

مادھوری ڈکشٹ: ’دھک دھک گرل‘ کا بچپن سے پچپن تک کا سفر

مادھوری کی سالگرہ پر ہم آپ کو مادھوری کے بچپن سے پچپن تک کے سفر کی وہ جھلک دکھاتے ہیں جس کی وجہ سے مادھوری اس صدی کی 10 ٹاپ ہیروئنز میں شان سے بیٹھی ہیں۔

Read more

گرمی کی غیر معمولی لہر: موسم میں شدت کی وجہ کیا ہے؟

شدید گرمی، خشک سالی، غیر معمولی بارشیں اور تباہ کن سیلاب، موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں لوگ موسمی شدت کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں موسم ہمیشہ انتہائی متغیر رہتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی اسے مزید شدید بنا رہی ہے۔

Read more

پاکستان کی محافظ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا!

جنرل اسلم بیگ اپنی کتاب اقتدار کی مجبوریاں میں لکھتے ہیں کہ ہمارے حکمران ”اقتدار کی مجبوریوں“ کے سبب کس قدر بے بس ہو جاتے ہیں کہ قومی غیرت تک کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ اور آج وہ صورتحال نظر آ رہی ہے۔ کہ حکمران اقتدار کے لئے کس حد تک ملک کے اداروں، پاک فوج، سلامتی کے سارے اداروں کے ساتھ عدلیہ، الیکشن کمیشن تک کو بخشا نہیں جا رہا ہے۔ حکمران اپنی چار سالہ ناکامیوں کا

Read more

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا یا جراثیم

پاکستان میں اس وقت کیا ہو رہا ہے، کیوں ہو رہا ہے کس کے کہنے پر ہو رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا، کسی کو کچھ خبر نہیں۔ ہاں البتہ ملک اور قوم کا نقصان لازمی ہو رہا ہے، ایک طرف ریاست کا سابق لاڈلا ہر روز ایک بھپھرے ہوئے ہاتھی کی طرح تاک تاک کر ہر کسی پر نشانے بھاندہ رہا ہے۔ اس سے نہ فوج محفوظ نہ عدلیہ محفوظ ہے۔ روایتی سیاستدان تو بہت پہلے

Read more

خوش قسمت کپتان

پہلا منظر : وہ بڑے فخر سے بتا رہا تھا کہ میرے اتنے بچے ہیں اور اگر میرا کپتان کہے کہ انہیں قربان کردو تو میں انہیں اپنے ہاتھوں سے ذبح کر دوں، یہ بندہ اگر کسی کافر ملک میں ہوتا اور اس طرح کا اعلان کرتا تو حکومت حرکت میں آتی اور اس کے بچے اس سے لے لیے جاتے لیکن حیرت ہے کہ جب وہ اعلان کر رہا تھا تو اس کے پیچھے موجود ”آزادی“ مانگنے لوگوں کا

Read more

غداری لوٹ کے گھر کو آتی ہے

غداری کے تمغے، اوہ سوری الزامات، کو باقاعدہ شناخت اور اہمیت آج سے ساٹھ برس قبل وطن عزیز کے پہلے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے سنہرے دور میں اس وقت ملی جب مادر ملت نے جنرل ایوب کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی جرات کی۔ گو کہ وہ الیکشن بھی جنرل ضیا الحق اور جنرل مشرف ادوار کے ریفرنڈم کی طرح ایک ڈرامہ ہی تھا جو اکثر ڈکٹیٹرز کرتے ہیں۔ الیکشن جیسا بھی تھا غداری کا لقب مادر ملت محترمہ

Read more

نیویارک کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک، ’وہ آدمی فوجی انداز میں جھک کر لوگوں پر گولیاں برسا رہا تھا‘

مشتبہ شخص سنیچر کی سہ پہر ایک مصروف سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے حملے کو آن لائن لائیو سٹریم کرنے کے لیے ایک کیمرے کا استعمال بھی کیا۔

Read more

شیخ محمد بن زید: متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کون ہیں؟

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سنیچر کو یونین کی سپریم کونسل نے متفقہ طور پر ابوظہبی کے المشرف پیلس میں محمد بن زید النہیان کو صدر منتخب کیا ہے۔ شیخ محمد بن زید کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

کیا آپ کے دوستوں کا حلقہ وسیع ہے؟

ہم سب جس معاشرےمیں پلتے بڑھتے ہیں ہم اپنے بچپن میں اس معاشرے کے تعصبات کو لاشعوری طور پر اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ میں نے جب شعور کی آنکھ کھولی اور اپنی زندگی کو تنقیدی اور معروضی انداز سے دیکھنا شروع کیا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ رنگ، نسل، زبان اور مذہب کے حوالے سے بہت سے تعصبات میری ذات اور میری سوچ کا حصہ بن چکے ہیں۔ چنانچہ میں نے ان تعصبات سے بالا تر

Read more

عمران خان فوج کو ساتھ ملا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں

عمران خان کی یہ خوبی تو ان کے دشمنوں کو بھی ماننا پڑے گی کہ وہ لگی لپٹی کے بغیر بات کہہ دیتے ہیں کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ لیں یا کچھ بھی کر لیں، ملکی حکومت یا اصل طاقت ور حلقے، ان کے خلاف کچھ کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ سیاسی طاقت کے کھیل میں یہ سب کام اندازوں کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ عمران خان نے بھی کچھ اندازوں کی بنیاد پر

Read more

سیاست کی موجودہ صورتحال اور انتخابی اصلاحات

پی ٹی آئی کی حکومت کو عدم اعتماد سے چار سال مکمل ہونے سے پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کا جواز بنا کر فارغ کر دیا گیا۔ جسے سابقہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی نے امریکہ کی سازش قرار دیا۔ مگر نہ ہی وہ سازش ثابت کر پائے نہ ہی انہوں نے عدم اعتماد کو قبول کیا۔ وہ مختلف حربوں سے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے

Read more

موجودہ معاشی مسائل سے کیسے نکلا جائے

ملک کو درپیش موجودہ معاشی مسائل کے حوالے سے دو طریقے اہم ہیں۔ یعنی کم مدتی منصوبہ بندی اور طویل مدتی منصوبہ بندی۔ دونوں میں اس بات کو اہمیت دی جاتی ہے کہ ملکی معیشت کو کس طرح مضبوط کر کے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے۔ جس کے لئے کچھ چیزیں ہمیں ماضی سے لینی پڑیں گی جن کا تجربہ خاصا حوصلہ افزا رہا تھا۔ مگر بدقسمتی سے وہ منصوبے جاری نہ رہ سکے۔ ان میں ایک منصوبہ

Read more

یوکرین جنگ: برطانیہ حکومت نے روسی صدر پوتن کی سابقہ اہلیہ اور مبینہ ’گرل فرینڈ‘ پر پابندیاں عائد کر دیں

اب تک برطانیہ ایک ہزار افراد کو روس کے خلاف پابندیوں کی لسٹ میں شامل کر چکا ہے۔ اس پابندی کی وجہ سے لڈمیلا اوچیرینٹنایا، جو 2014 تک روسی صدر کی اہلیہ تھیں، اور سابق اولمپک جمناسٹ علینا کبائیوا کے اثاثے منجمند کر دیے جائیں گے اور وہ برطانیہ سفر نہیں کر سکیں گی۔

Read more

اندھے لوگ اور حکومتیں

لوگ اندھے ہیں نہ بہرے ہیں یہاں پر لیکن بھوک نے لوگوں کو پاگل سا بنا رکھا ہے ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جو راتوں رات دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے اور حکومت بدلتے ہی راتوں رات اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہاں لوگ ایک دن پہلے تک محب وطن ہوتے ہیں اور حکومت بدلتے ہی غدار قرار پاتے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمے بنتے ہیں۔ وہ منی لانڈرر اور ہیروئن فروش نکل آتے

Read more

بھارت کی آبی جارحیت

ایسے تو قیام پاکستان کے بعد سے ہی پانی کی تقسیم کا مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا لیکن اس تنازع میں میں بڑے اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس خطے کے اکثر دریا ہمالیہ کے پہاڑوں سے نکلتے ہیں اور ان کے منبع زیادہ تر بھارت میں واقع ہیں۔ گو کہ 1960 میں جنرل ایوب خان اور بھارتی وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے پر دست خط کیے تھے تاکہ اس مسئلے کا کوئی دیر پا حل

Read more

’بہتر یادداشت‘: ورزش دماغ کو سکڑنے سے کیسے روکتی ہے؟

اگر اعضا کی صلاحیت میں کمی کا مطلب دماغ کے حجم میں کمی واقع ہونا ہے تو کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جسمانی توانائی کا ورزش کے ذریعے بہتر استعمال ہمارے دماغ میں ٹشوز کے نقصان کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔

Read more

روداد سفر حصہ 21

ایوو شہر میں اس وقت تک سڑکوں پر گاڑیوں کا ایک ہجوم ہوتا تھا۔ اور حالت یہ ہوتی تھی کہ بندہ سوچتا کہ گاڑی کی بجائے پیدل ہی جلدی پہنچ جاؤں گا۔ اس کا بہترین حل موٹر سائیکل ہے جسے کسی کونے کھدرے سے نکال کر لے جائیں۔ لائسنس حاصل کرنے کے بعد میں نے ایک ون ٹو فائیو موٹر سائیکل خرید لیا۔ اور اس پر سفر کرنے کے بعد ایوو کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جو مجھے

Read more

منقسم معاشرے کی نفسیات

جون کی 16 تاریخ تھی اور 1858 کا برس۔ امریکہ میں سینٹ کے انتخابات منعقد ہو رہے تھے۔ وسط مغربی ریاست الینوائے کے دارالحکومت سپرنگ فیلڈ میں ری پبلکن پارٹی کا کنونشن ریاستی امیدوار چننے کے لیے جمع تھا۔ فیصلہ ہوا کہ ابراہم لنکن ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈیموکریٹک پارٹی کے اسٹیفن ڈوگلس کا مقابلہ کرے گا۔ اس زمانے میں غلامی کا سوال امریکی سیاست کا محور تھا اور ابراہم لنکن کو غلامی کا دوٹوک مخالف سمجھا جاتا

Read more

نرس کا بیٹا اور نرس کا شوہر

لکھاری: ڈاکٹر خدیجہ امان اللہ اور ڈاکٹر لبنیٰ مرزا آج ہم نے اینڈوکرنالوجی کے کلینک میں ایک پچاس سالہ مریض کا معائنہ کیا جن کو ٹائپ ون ذیابیطس تھی۔ جیسا کہ اس سے پچھلے مضامین میں بھی ذکر کیا گیا ہے، ذیابیطس ایک پیچیدہ بیماری ہے جس کی دو اقسام ہیں۔ : ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں جسم کی انسولین بنا نے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ انسولین ایک چابی کی طرح شوگر کے لیے

Read more

ازل اک تیرگی ہے

نہ جانے مجھے یہ شوق کب سے تھا۔ شاید ہمیشہ سے ہی تھا۔ پتہ نہیں؟ ابا جان کی سرکاری نوکریوں کے نتیجے میں ہونے والی آئے روز کے تبادلوں نے ہی غالباً میرے اندر کے متجسس سیاح کو جنم دیا تھا۔ پتہ نہیں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ہماری فیملی اکثر شہر شہر نگر نگر گھومتی رہتی، کبھی کبھار تو ہمیں وطن عزیز کے ایسے دور دراز کے پسماندہ اور گمشدہ علاقوں میں بھی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے جن کا

Read more

نوجوانوں پہ ویڈیو گیمز کے اثرات

ویڈیو گیمز کی انڈسٹری دنیا بھر میں ہے اور اس وقت گیمز کھیلنے والوں کی تعداد ایک ارب بیس کروڑ ہے اور ایک اندازے کے مطابق جلد ہی گیمز کی سالانہ فروخت ایک کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ویڈیو گیمز کی دنیا میں حیرت انگیز زبردست انقلاب برپا ہوا ہے۔ ٹیکنالوجی میں پے در پے تبدیلیوں نے ویڈیو گیمز کے ایسے در کھولے ہیں جن سے جہاں ایک طرف بہت سارے فوائد نظر آرہے ہیں وہیں بہت سارے نقصانات

Read more

کیا انڈیا روس کے ساتھ دفاعی تعلقات ختم کر سکتا ہے؟

سیپری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2017 کے مقابلے میں 2021 میں فرانس، امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے انڈیا کو ہتھیاروں کی فروخت دوگنی ہو گئی تھی، تاہم روس پھر بھی ایک بڑا سپلائر رہا۔

Read more