دانشور اور مالی

زیادہ پرانے زمانے کی بات نہیں ہے کہ ایک دانشور یعنی انٹلیکچول کا گزر ایک چمن سے ہوا۔ چمن میں ایک کنواں تھا جس سے رہٹ کے ذریعے چمن کے پودوں اور بیلوں وغیرہ کی آبیاری کی جاتی تھی۔ چمن طراز یعنی مالی نے رہٹ کو کھینچنے کے لیے ایک بیل پالا رکھا تھا۔ انٹلیکچول نے دیکھا کہ بیل رہٹ کو کھینچ رہا ہے اور اس کے گلے میں ایک گھنٹی بندھی ہوئی ہے جو بیل کے گھومنے سے مسلسل

Read more

ڈھکن بنو ڈھکن

زندگی کا فلسفہ ایک جار میں چھپا ہے۔ اس جار میں آپ پنگ پانگ بالز ڈالیں، کچھ بالز ڈالنے کے بعد آپ کو لگے گا کہ جار بھر گیا، مگر غور کریں تو اس جار میں اب بھی چھوٹی کنکریاں ڈالنے کی گنجائش ہوگی۔ پھر آپ کو لگے گا کہ جار بھر چکا لیکن اب بھی اس میں ریت اور پانی ڈالا جا سکتا ہے۔ اب اگر غور کریں تو یہ سب چیزیں ایک ترتیب سے چلتی ہیں اب اگر

Read more

ایک شرمیلی مشہور لڑکی

مانیہ سکوڈوسکا ایک شرملی لڑکی جسے دنیا مادام کیوری کے نام سے جانتی ہے کی کہانی جو حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے اور جینے کا ہنر سکھاتی ہے۔ دنیا کی نامور ترین خاتون سائنس دان جس کو کسی زمانے میں سردی سے بچنے کے لئے رات کو اپنے اوپر کتابوں کا ڈھیر رکھنا پڑتا۔ میں کتاب پڑھ رہی تھی کہ اچانک میرے دھیان کاغذ پر لکھے ایک نام پر گیا جس نے میرے ذہن کو اپنے

Read more

سیاسی شعور؟

ہمارا معاشرہ آج کل بہت زیادہ سیاسی ہو چکا ہے۔ ہر جگہ پر سیاسی بحث اور تکرار جاری ہے۔ سوشل میڈیا کا تو مقصد ہی اب سیاسی پوسٹ رہ گیا ہے جو کہ ایک رواج بن چکا ہے۔ پاکستان کی کچھ سیاسی جماعتیں اس کو سیاسی شعور کہ رہی ہیں اور وہ اس کا کریڈٹ بھی لے رہی ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیاسی بحث کرتی نظر آتی ہے۔ لیکن ایک چیز جو کہ بہت غلط اور

Read more

نیا پاکستان اور تبدیلی کے مظاہر

میرے عزیز ہم وطنوں:یہ نیا پاکستان ہے۔ وہ پاکستان کہ جس میں تبدیلی آئی نہیں، بلکہ آگئی ہے۔ یہ روحانی پاکستان ہے۔ انوار و تجلیات کی بارشیں برس رہی ہے۔ مشرق سے مغرب تک ایک عجب سا سماں ہے۔ ہر کوئی جھوم رہا ہے۔ سب مدہوش ہیں۔ مگر کیا کیا جائے۔ اب بھی بعض لوگ ایسے ہیں کہ جن کو ابھی تک نئے پاکستان میں تبدیلی نظرہی نہیں آرہی۔ اگر تبدیلی کو دیکھنا چاہتے ہو، تو تعصب کی عینک کواتاردو۔

Read more

اللہ جل جلالہ، صانعِ حکیم لم یزل

وہ ہستی جسے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا۔ جسے کوئی گمان نہ چھوسکا۔ تعریف کرنے والے اس کی تعریف سے عاجز رہے۔ نہ حادثات اسے بدل سکے۔ اسے زمانے کی بے ثباتی کا کوئی خوف نہیں۔ پہاڑوں کے وزن اور سمندر کی پیمائش کا علم اس کے پاس ہے۔ بارش کے قطروں اور درختوں کے پتوں کے عدد سے باخبر ہے۔ کس پر رات کی ظلمت اور دن کی روشنی ہے۔ سب جانتاہے۔ اس پر آسمان کی بلندی، زمین کی

Read more

کلین پاکستان یا قلیل پاکستان

جناب عمران خان صاحب کی کلین اینڈ گرین پاکستان نامی مہم تو بہت پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ اور جس طرح ہر عمر اور طبقہ فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، یہ جذبہ واقعی وقت کی اہم ضرورت ہے اور بلاشبہ قابلِ تحسین ہے لیکن کیا قلیل پاکستان (آبادی) کے لیے کسی مہم کی چنداں ضرورت نہیں؟ جی ہاں بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت اس ملک کو درپیش چیلنجز میں سرفہرست ہے مگر نہ

Read more

ایک سرکاری فائل کی آپ بیتی

میں ایک فائل ہوں، سرکاری دفتر میں بوسیدہ الماری کے بند کواڑ کے پیچھے بے شمار فائلوں کے ساتھ دفن ایک فائل۔ کہنے کو تو یہ الماری ہے مگر حقیقت میں یہ دھتکاری ہوی فائلوں کی اجتماعی قبر ہے، اور جب ایک بار کوئی قبر میں چلا جائے تو انتہائی مجبوری یا دباؤ میں ہی قبر کشائی کر کے اسے نکالا جاتا ہے۔ مدتوں بعد جب کبھی یہ کواڑ کھلتا ہے تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ کسی اور کی

Read more

ہمارے تعلیمی نصاب کا المیہ

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم ہی سے معاشرے کی ساخت وضع کی جاتی ہے اور اس میں نئے نئے رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔ تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یہ انسان کو باشعور بناتی ہے۔ ایک ایسا انسان جو منطقی سوچ کاحامل ہو۔ جو چیزوں کی جانچ پرکھ کے قواعد سے آگاہ ہو۔ جسے معاصر فکری روایت کا ادراک ہو

Read more

کلامِ فیض میں تجسیم کاری (Personification)

شاعری محض جذبات کے اظہار کا نام نہیں بلکہ جذبات کے لطیف پیرائے میں اظہارکا نام ہے ۔ دوسرے لفظوں میں کہیں تو شاعری سے مراد ایسا کلام ہے جس میں جذبات ، نظریات اور احساسات کا اظہار اس طرح سے کیا جائے کہ پڑھنے والے کوتحریر سپاٹ ، ثقیل اور بے مزہ محسوس نہ ہو بلکہ اس میں ادب کی چاشنی ، زبان کی مٹھاس اور لطافت بھی محسوس ہو ۔ اسی لئے شعراء اپنے کلام کو موثر اور

Read more

نیکوکاروں کی بستی میں بیٹی کی آمد

نام تو اس کا صُغراں تھا لیکن پورے بھٹے پہ اسے سُگی کے نام سے پکارا جاتا سانولے رنگ کی میلی کچیلی مگر دل میں اُتر جانے والے معصوم نقش و نگار کی مالک بارہ چودہ سال کی سُگی جس کے تمام نسوانی خال وخد وقت کے ساتھ پھل پھول رہے تھے مگر اس کا دماغ عمر اور وقت کی چلتی گاڑی سے کہیں بہت پیچھے کسی اسٹیشن پہ ہی کھڑا رہ گیا تھا ۔ بھٹے پہ مٹی کو گوندھ

Read more

بیگم نصرت بھٹو !ایک دکھی خاتون

23 اکتوبر کو بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی منائی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت ملک کے جمہوریت پسندوں کی جانب سے کسی قسم کے پروگرامات کا انقعاد دیکھنے کو نہیں ملا البتہ سوشل میڈیا کے چند منچلےجیالوں نے جمہوریت کے لئے بیگم نصرت بھٹو کی خدمات اور قربانیوں کا تذکرہ ضرورکیا۔ بیگم نصرت بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کا استعارہ ہے آپ 29 مارچ 1929ء کو اصفہان کے ایرانی کردش خاندان میں پیدا ہوئی آپ کے

Read more

مسائل سے آزادی چاہیں

24 اکتوبر 1947کا دن آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے۔ آج سے دو دن کے بعد کشمیری عوام یوم آزادی بھر پور جووش وجذبے سے منائے گئی۔ دیس کے ہر کونے مرد و خواتین ایک نئے جذبے سے اس دن کی خوشی منایئں گئے۔ وطن سے حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لیے ہر گھر پر پاکستان اور آزادکشمیرکے پرچم لہرائے جایئں گئے۔ سرسبز جھنڈیاں، غباروں اور رنگ برنگی قہمقوں سے ہر شہر کی گلی ایک خوبصورت منظر پیش کررہی

Read more

ہاکی کی کپتان اور اسلامی جمعیت کے جوان

ہوا کچھ یوں کہ ہم نے اپنی تعلیمی زندگی کا ہر ہر معرکہ سر کر لیا۔جو اور جس قسم کی ایکٹیوٹی کالج سکول میں ہوتی ہماری سربراہی میں 5 لڑکیوں کو گروہ اس میں حصہ لیتا اور داد پاتا۔ بی اے کا آخری سال تھا جب طلباء تنظیموں سے پابندی اٹھا لی گئی۔۔ ھر لمحہ مومن کی نئی شان، نئی آن۔ ہماری فطرت ٹھہری مسلم لیگ کے جوانوں کی کمان ہم نے سنبھال لی۔۔ نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت اس

Read more

عکس در عکس

انسان کا سفر انفرادی نہیں اجتماعی ہے، تہذیب اور خیال یعنی فکر دونوں ملُ کر انسان کی پرورش کرتے ہیں۔ تہذیب ہر وقت ارتقا میں ہے، کہ اس کی تکمیل اس کی موت ہے ”حیات“ خاکی جسم میں ہے اور یہ ریت اور ٹیلوں، مٹی اور کیچڑکے علامتی نشانات میں ظاہر ہو کر رہتی ہے۔ لیکن اس کے باوصف ہمارے خیالات جن کےوجود کی رفتار تیز بھی ہے اور وہ ارتقائی منازل سے بھی گزرتی ہے مگر رہتی اپنی اصل

Read more

جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

ان دنوں ورلڈ میڈیا پر جمال خشوگی کی خبر مسلسل سننے کو مل رہی ہے۔ جمال خشوگی مسلسل خبر کی سرخیوں میں اس لئے ہیں کہ جب سے وہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں داخل ہوئے ہیں تب سے ان کا کوئی اتا پتانہیں مل پا رہا ہے۔ پہلے تو شک کی سوئی جمال خشوگی کو اغوا کرنے کے ارد گرد گھوم رہی تھی۔ پھر اچانک ترکی پولیس نے جمال خشوگی کے قتل ہونے پر شک ظاہر کیا۔

Read more

امّی جان کی یاد میں

وہ ہستی دنیا سے رخصت ہوچکی جس کی ہرسانس میں ہمارے لیے دعاؤں کا سمندر تھا اور آج ان کے بعد حال یہ ہے کہ : دعا کو ہاتھ اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے آج سے دس سال قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے، 24 اکتوبر 2008ء کو امّی جان لاہور میں وفات پاگئیں تھیں۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنے آخری

Read more

عمران خان کی محنت رنگ لے آئی

پاکستان موجودہ حالات میں شدید مالی بحران کا شکار ہے، تحریک انصاف کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے وہ ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے، کبھی ملک کے اندر کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات تو کبھی عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور دوست ممالک سے رابطوں میں مصروف نظر آتی ہے۔ اسی صورتحال ہے کہ تناظر میں وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی

Read more

ایک سفر، گوادر اور میری محبوبہ

پنجگور مجھے عزیز ہے کیونکہ میں یہاں پیدا ہوا اور یہاں پر پلا بڑھا۔ اور گوادر سے مجھے پیار ہے کیونکہ وہاں پر میری محبت موجود ہے یعنی کہ سمندر۔ اپنی محبت سے ملنے میں نے رخت سفر باندھا اور چل پڑا۔ پنجگور کا موسم اُداس ہے کیونکہ گُوریچ کی تیز ہواؤں نے ہرچیز کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ہیں۔ پہاڑ تو پہلے سے خشک ہے اور پہاڑوں کے مکین مرچکے ہیں پہاڑوں میں اب کچھ نہیں۔ کبھی اِن

Read more

تبدیلی کے منتظر لوگوں کی مایوسیاں

اسلام آباد کے سیکٹر H ایٹ کے فیض احمد فیض روڈ کے قریب بیٹھے کچھ ٹیکسی ڈرائیورز کو تاش کھیلتے ہوئے دیکھا تو ان کے ساتھ جا کر بیٹھ گیا۔ جب ان سے بات کرنا شروع کی تو سب کچھ دیر کے لئے میری طرف متوجہ ہوئے اور پھر کہا بھائی جاؤ ہمیں ہمارے حال پہ چھوڑ دو۔ میں جب مایوس ہوکر وہاں سے اٹھا تو ایک ٹیکسی ڈرائیور میرے پیچھے اٹھ کھڑا ہوا اور اس نے مجھ سی مخاطب

Read more

یہودو نصاری، سورہ المائدہ اور مسلم د نیا

آج سوچامعیشت، ورلڈ بینک، عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی غلامی میں ڈوبے ہمارے حکمرانوں کی کچھ بات کر لی جائے۔ اسی خیال سے اس کالم کو پائے تکمیل تک پہچانے میں قرآن مجید کی سورہ المائدہ کا سہارہ لینا مناسب سمجھا۔ سورہ المائدہ کی 5 آیت 51 میں اللہ پاک نے صاف حکم دیا ہے کہ ”اے ایمان والو! یہود و نصاری کو دوست نہ بناؤ۔ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو شخص ان کو

Read more

اردو زبان کی ترویج ہمیں ایک قوم بنا سکتی ہے

ہماری اردو جتنی مرضی اچھی ہو جائے اس میں سے کھٹی لسی کی بو ضرور آتی ہے۔ پنجاب کے جوان اور کسان یہی لسی پی کر جوان گھبرو ہوتے ہیں اور زمین کا سینہ چیر کر ہمارے لئے گندم اگاتے ہیں۔ پنجاب کے لکھاری جتنی کوشش کر لیں ان کی تحریر میں دلی کی بریانی کی خوشبو نہیں آسکتی۔ یہ الگ بات کہ خیالات اور احساسات کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔ زبان صرف اظہار کا ذریعہ ہے ورنہ بلھے شاہ

Read more

کوکوکورینا، کوک اسٹوڈیو اور چائے کے کپ میں طوفان.

ابھی تھوڑے دن پہلے کی بات ہے گھر میں بچوں کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کی تازہ پیشکش داستان مومل راڻو پہ بات ہورہی تھی۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے اس سر کو مخصوص انداز میں گایا جاتا ہے، میری پیڑھی کے لوگ اس کو استاد منظور علی خان، عابدہ پروین اور حمیرہ چنا کی آوازوں میں سنتے آئے ہیں ان کے کانوں میں وہ ہی طرز اور انداز گونج رہی تھی۔ جب سیف سمیجو کا گایا داستان مومل راڻو سنا تو

Read more

بس اک کفن کی خاطر اتنا سفر کرنا پڑا

بے لباس آئے تھے اس جہاں میں
بس اک کفن کی خاطر اتنا سفر کرنا پڑا

اگر غور کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ زندگی کی حقیقت کتنی مختصر ہے۔ روزانہ ہزاروں آتے اور چلے جاتے ہیں۔ ہر ایک کی زندگی بہت سے تجربات کا مجموعہ ہوتی ہے۔ بے لباسی سے لباس تک کا یہ سفر اپنے اندر بہت سے اتار چڑھاؤ سموئے ہوئے ہے جو کبھی دشوار لگتا ہے تو کبھی آسان۔

Read more

میرے شہر کا ”پرانا شہر“۔

ہر شہر میں کئی ایسے علاقے ہوتے ہیں جو جدت کی نئی دنیا میں نہیں ڈھلتے، وہاں زندگی ہمیشہ سادہ رہتی ہے۔ وہاں کی گلیاں، در و دیوار، رنگ و نور، روشنیاں، شامیں، راتیں غرض ہر ایک چیز متغیراتی عمل کی اس دوڑ میں شامل ہونے سے دور ہوتی ہے جسے وہ مصنوعی سمجھتی ہے اور وہاں کے لوگوں کا رہن سہن ان علاقوں کی روایات کو سالہا سال سے زندہ رکھے ہوتا ہے۔ لوگ نئی شکلوں میں ڈھل جاتے

Read more

مذہبی فکر کو درپیش نئے چیلنجز!

کسی بھی سوسائٹی یا سماج میں جب الہامی راہنمائی اترتی ہے یا انسانی کوششوں اور تجربات کی بنیاد پر قانون سازی ہوتی ہے تو اس کے پیچھے کچھ بنیادی تصورات اور مفروضات ہوتے ہیں جو اس الہامی راہنمائی اور قانون سازی میں بنیادی کر دار ادا کرتے ہیں۔ یہ وہ تصورات اور مفروضات ہوتے ہیں جو پہلے سے سماج میں موجود ہوتے ہیں اور الہامی راہنمائی اور قانون سازی کے وقت ان تصورات اور مفروضات کی رعایت کی جاتی ہے۔ ہر سماج اور سوسائٹی میں یہ تصورات مختلف ہوتے ہیں اور یہ اختلاف زمان و مکان دونوں اعتبار سے ہوتا ہے۔

ایک ہی زمانے میں دو مختلف معاشرے جو دنیا کے دو مختلف خطوں میں آباد ہیں ان میں بھی یہ تصورات مختلف ہوسکتے ہیں اور اگر یہ اختلاف زمانی ہو کہ ان معاشروں میں سینکڑوں سالوں کا فرق ہو تو یہ اختلاف بنیادی نوعیت کا ہوجاتا ہے۔ گویا ہر دور میں سماج میں موجود تصورات ومفروضات بدلتے رہتے ہیں۔ جب یہ صورتحال ہے تو مذہبی راہنمائی اور انسانی قانون سازی کو ان بدلتے تصورات و مفروضات کی بنیاد پر سماج کی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم یہاں انسانی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے کہ یہ ہمارا موضوع نہیں۔ الہامی راہنمائی کی تعبیر و تشریح علماء کا کام ہے اب علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی فکر کی راہنمائی میں ان بدلتے ہوئے تصورات و مفروضات کو مد نظر رکھیں۔

Read more

ترقی کرتے لوگوں کی دوڑ میں آپ کہاں کھڑے ہیں؟

آپ نے بھی کبھی سوچا ہے کہ انسان نئے دور میں اپنی ذاتی زندگیوں میں بھی کس قدر تیزی سے ترقی کر رہا ہے؟ ایک قلیل عرصہ میں مستری سے لے تاجروں تک سب کے پاس ہی دولت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے گرد و نواح میں ہر شخص دولت و ثروت کے لیے شب و روز تگ و دو میں ہے۔ آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیے، یا ایک نظر خود پر ڈالیے، ہر

Read more

خوشامد کا ہتھیار

جیسے انسان نے ہر شعبے میں نت نئی ایجادات کی ہیں ویسے ہی ہتھیا روں کی بھی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ نئے نئے طریقے اور مہارتیں۔ مقصد یہ ہے کہ ہتھیار کی کاٹ کو تیز سے تیز تر اور اس درجہ مہلک کر دیا جائے کہ کوئی دوسرا آپ کے سامنے پر بھی نہ مارے۔ بات پتھر کے تراشے ہوئے بھالوں سے چلی اور تیر کمان سے ہوتی ہوئی میزائل اور راکٹ تک آ پہنچی۔ تلواروں کا زمانہ گزرا اورگولی

Read more

تبدیلی خطرناک ہوسکتی ہے، اہل نظرکو اس پر نظر رکھنا ہوگی

اقتدار اور طاقت کے کھیل نرالے ہوتے ہیں یہ اندازہ تو تھا لیکن جس طرح سے تبدیلی سرکار عمل کرہی ہے وہ تو حیرت انگیز ہے یعنی اقتدار میں آنے کے بعد بھی روش وہی پرانی ہے کہ ہر طرح کی خرابی کا ذمہ دار دوسروں کوٹھہرایا جارہا ہے وہی زبان، وہی انداز جو کنٹینر پر چڑھے وقت تھا اس کا نشہ شاید کچھ اتنا زیادہ چڑھ گیا ہے کہ اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس وقت حکومت

Read more

آخر تبدیلی کیوں نہیں آئی ؟

آخر تبدیلی کیوں نہیں آئی؟ برخلاف اُن کروڑوں لوگوں کے جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور یہ ایمان لے آئے کہ پی ٹی آ ئی کی حکومت آ نے سے تبدیلی آجائے گی، مجھے یقین تھا کہ وہی ہوگا جو ہوتا آرہا ہے کیونکہ تبدیلی ایک ایماندار آدمی کو ووٹ دے کر اپنا وزیر اعظم بنادینے سے نہیں آجاتی۔ میں اُن لوگوں سے بھی متفق نہیں جو یہ دلیلیں دیتے ہیں کہ تبدیلی اوپر سے آتی ہے

Read more

سینسرشپ پالیسی

آسان لفظوں میں سینسرشپ کا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ زمینی حقائق کو چھپانا یا زمینی حقائق کو مکمل طور پر منظر عام پر نا لانا۔ جس کا ایک مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر عوام کو مکمل طور پر حقائق کا علم ہو جائے تو انتشار پھیلنے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ مگر پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کا واحد علاج سینسرشپ پالیسی کو برقرار رکھنا ہی ہے؟ وطن عزیز میں پرنٹ

Read more

راج ظلم کا یا عوام کا؟ اب فیصلہ کپتان کا۔۔۔

تحریکِ انصاف اور تنقید کا چولی دامن کا ساتھ ہو گیا ہے۔ تحریکِ انصاف اپوزیشن میں تھی تو بے سر پیر کے دعووں، جارحانہ رویوں اور حکومت گرانے کی سازشوں کے الزامات پر تنقید ہوتی تھی، اب حکومت بنالی ہے تو انہی بے سر پیر کے دعووں پر عمل پیرا نہ ہونے یا بغضِ اپوزیشن میں زیادہ ہی عمل پیرا ہونے، آئے روزکے بے ڈھنگے اقدامات یا ناگزیر اقدامات کی عدم موجودگی، بے موقع بے محل بے ہنگم بیانات دینے

Read more

کراچی میں ڈرون حملہ

بچپن سے ہی کوا میرا پسندیدہ پرندہ رہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کوّے کی مضبوط پوزیشن دیکھ کے خوشی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ کوئی چھٹے ساتویں فلور سے کوّا کاں کاں کرتا ہوا گزرا تھا۔ وہ بیچارا کسی گیلری کے قریب تو پہنچا بھی نہیں تھا۔ پھر بھی سارے فلیٹوں میں بے چینی کی لہر سی اٹھی اور بھگدڑ مچ گئی۔ مہمانوں سے بیزار فلیٹوں والے ہائی الرٹ ہوگئے ایک دم

Read more

حیدرآباد دکن، کے معروف شاعر مضطر مجاز

حیدرآباد دکن، کے معروف شاعر اور ماہر اقبالیات مضطر مجاز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مضطر مجاز 21 سال سے روزنامہ منصف حیدرآباد کے ادبی ایڈیشن کے مدیر رہے۔ انتقال سے دو دن قبل بھی وہ روزنامہ منصف کے دفتر پر موجود تھے اور 18 اکتوبر کا شمارہ بھی ترتیب دیا تھا۔ مضطر مجاز کا اصل نام سید غلام حسین رضوی تھا۔ ان کی پیدائش 13 فروری 1935 کو ہوئی۔ ان کا تعلق بلند اترپردیش سے تھا لیکن

Read more

داستان گو خاموش ہو گیا

میں آج تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ وہ خوش خلقی میں منفرد تھے یا خوش لباسی میں، خوش گفتاری میں ممتاز تھے یا خوش اخلاقی میں، خوش ذوقی میں بے مثال تھے یا خوب صورتی میں؟ شاید حقیقت یہ ہے کہ وہ ان تمام خوبیوں میں لاجواب تھے۔ ان کی جوانی کی تصویریں دیکھیں تو وہ کسی پاکستانی فلمی ہیرو کی طرح نظر آتے ہیں۔ گورا رنگ، کھلکھلاتا چہرہ، دل آویز مسکراہٹ، گہری نیلی آنکھوں میں بلا کی کشش،

Read more

فیض امن میلہ لندن میں جناح بیانیہ کی گونج

جنرل ضیا الحق کی نام نہاد اسلامائزیشن کے بعد ریاست نے اظہار خیال پر قدغنیں لگا دیں، مذہبی تعصب اور فرقہ پرستی کی آبیاری کی، جہاد کے نام پر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا۔ مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی کی۔ ریاستی پالیسیوں نے ملک کو نفرت، خوف، جبر اور عدم برداشت کا گہوارہ بنا دیا۔ نام نہاد اسلامائزیشن نے ملک کو منافرتوں کا گھر بنا دیا۔ جنرل ضیا کی اسلامائزیشن نے جناح کے روشن خیال پاکستان

Read more

ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا!

اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ انسان ہزاروں پلانز بناتا ہے لیکن ان ہزاروں پلانز میں اس کی موت کی پلاننگ نہیں ہوتی ہے۔ یہ ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی طرح بھی فرار ممکن نہیں۔ لیکن خالد کے پلانز انفرادی نہیں ہوتے تھے بلکہ آپ کی سوچ کا محور ہمیشہ معاشرہ ہوتا تھا۔ آپ جہاں بھی ہوتے آپ کا دل لوگوں کے ساتھ دھڑکتا۔ خالد بن ولی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، 20 اکتوبر کو ہم سے بچھڑ گئے۔ آپ

Read more

پاکستان میں سیاحت بھی سیاست کے نذر ہو گئی

سیاحت کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 ستمبر کو منا یا جاتا ہے، سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور جدید سہولیات فراہم کرنے، سیاحت کے لئے آنے والے شائقین

Read more

ہمیں روٹی کپڑا اور مکان نہیں، ہمیں ہماری شناخت چاہیے

پاکستان کی قیادت کے بعد ماضی کے دو واقعات ایسے ہیں جنہیں کتابوں میں تاریخ رقم تو کر دیا گیا ہے مگر شاید بہت سے حقائق پر راقم نے پردہ رکھا۔ 1965 کی جنگ میں انڈیا کو عبرت ناک شکست ہوئی، جسے آج بھی ہم ملک بھر سمیت تعلیمی اداروں میں جوش و خروش سے اپنی جیت کا جشن اور یوم دفاع مناتے ہیں اور اپنے نئے نسلوں کو یہ بتاتے ہیں کہ اس دن ہم نے اپنی ملک کی

Read more

”مسٹر عمران خان“ کی ریاست مدینہ

موجودہ حکومت کا طرز حکمرانی دیکھ کر ان لوگوں پر ترس آتا ہے جن کو تبدیلی اور مدینہ ریاست کے نام پر الو بنایا گیا اور پاکستانی تاریخ کے سب سے مضحکہ خیز حکمران سیلکیٹ کروائے گئے۔ یہ سچائی بھی ننگی ہوچکی ہے کہ ان کا ماڈل کوئی جمہوری ریاست نہیں بلکہ سعودی اور مصری بادشاہت ہے۔ دعوی اگر یہ ہے کہ اس وقت ملک میں طبلچیوں، مہا مہروں اور شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفاداروں کی حکومت ہے

Read more

نیب اور کرپٹ افراد

اکتوبر 1999ء میں نیب کے قیام کا مقصد تھا وائٹ کا لر کرائم کوٹریس کرنا اور غیر ذرائع آمدن کی سورس معلوم کر کے سزا تجویز کرنا۔ تاہم نیب کی ترجیحات کچھ اور ہی رہی ہے۔ اس کی اصل وجہ سیاسی بنیادوں پر نیب چیئرمین کی تعیناتی ہے۔ اب ظاہر بات ہے جب چیئرمین ہی سیاسی ہو گا تو باقی نیب عملہ بھی اُسی کے ماتحت ہوتا ہے۔ اگر ایک آدھ کوئی آواز نکا لے بھی تو اُسے خاموش کروا

Read more

یاد کرنا احمد عدنان طارق صاحب کا اور ہمارا پہنچنا!

صاحبو بارے احمد عدنان طارق کے اب ہم کیا بتاویں اور کہاں سے شروع کریں۔ بندے عالی دماغ کے ہیں اور سچے اور سُچے انسان ہیں۔ پیشہ پولیس کا رکھتے ہیں اور سٹیشن ہاؤس آفیسر ہیں۔ لاہور میں ضمنی انتخابات ہوئے تو طور عارضی مانیٹرنگ کرنے پہنچے آج کل میں دوبارہ تھانہ سمندری تعینات ہوجاویں گے۔ ہمارا ان سے علاقہ ادب اطفال کی نسبت سے جڑا ہے۔ روانی سے لکھتے انہیں پانچ سال ہوئے ہیں مگر دنیائے ادب میں کتابیں

Read more

سوشل میڈیا کی طاقت

آج سے کچھ عرصہ قبل ہم لوگ ایسے دور میں جی رہے تھے جہاں ہمارے پاس کہنے کو تو بہت کچھ تھا مگر کوئی سنُنے کے لئے نہیں تھا، لوگوں تک اپنی بات پہنچانی تو تھی لیکن کوئی ذریعہ نہیں تھا، ایک ایسا دور تھا جہاں امیر کی تو سنی جاتی تھی لیکن غریب کی آواز کہیں نہیں پہنچتی تھی اور اگر غلطی سے پہنچ بھی جائے تو دباء دی جاتی تھی، ایسے کے اس کا کوئی وجود ہی نہیں۔

Read more

ہیڈ پنجند کے تاریخی پل کی تین سالہ بندش کے ”منصوبے“ سے عوام کیوں خوش ہیں؟

برصغیر میں تاریخی۔ روحانی اور تہذیبی حیثیت کے حامل شہر اوچ شریف سے شمال کی جانب 12کلومیٹر کے فاصلے پر ہیڈ پنجند کا وہ تفریحی مقام واقع ہے جہاں پانچ دریاچناب۔ ستلج۔ بیاس۔ جہلم اور راوی مل کر حسین سنگم بناتے ہیں۔ ہیڈ پنجند کا افتتاح 8جون 1929ء ایجنٹ ٹو گورنر جنرل پنجاب کرنل اے بی منچن صاحب بہادر نے کیا تھا۔ چارسال کے عرصے میں مکمل ہونے والے ہیڈ پنجند کی تعمیر پر اس دور میں بیس کروڑ روپے

Read more

وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن اور بدنام زمانہ ڈاکو پرو چانڈیو

وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ دنیا کے مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ملکوں کے بائیکاٹ کے باوجود بھی سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کر کے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ چین اور ملائیشا جاکر ملکی ترقی اور کرپشن کے خاتمہ کے منصوبے پر عمل در آمد کیسے ہوگا، کا گر سیکھنے کے لیے بیتاب نظر آ

Read more

جی ٹی روڈ کی بغاوت

گرینڈ ٹرنک روڈ، شاہ راہ بابری، سڑک اعظم، جس کے ایک حصّے کو شیر شاہ سوری نے نئے سرے سے تعمیر کروایا۔ بّرصغیر کی طویل ترین اور قدیم ترین تجارتی راہ گزر ہے۔ جنوبی ایشیا اور وسط ایشیا کو ملانے والی 2500 کلومیٹر لمبی سڑک۔ ہر دور میں عسکری، سیاسی اور معاشی اہمیت کی حامل رہی ہے۔ اگر یہ شاہ راہ نہ ہوتی تو بابر بادشاہ کا توپ خانہ بھی پانی پت تک نہ پہنچ پاتا۔ اس شاہ راہ پر

Read more

تیسری منزل

اپنے سکول کے زمانے میں ہم چند دوست ایک ادارے کی لائبریری میں جایا کرتے تھے۔ اس لائبریری میں کتابوں کے علاوہ غیر ملکی اخبارات و رسائل بھی ہوا کرتے تھے۔ وہاں اس وقت کے سویت یونین کے سفارت خانے کا طلوع نام کا ایک مجلہ رکھا ہوتاتھا جس کی پیشانی پر لکھا ہوتا تھا سچ کی طرح سادہ ہم دوستوں نے کئی مرتبہ اس جملے کی حقانیت پر بحثیں کی مگر اس پر سب متفق ہوجاتے تھے کہ سادہ

Read more

مسائل اور ان کا واحد حل

دنیا میں چند ایسے مسائل موجود ہیں جنہیں تقریباً تمام تعلیم یافتہ لوگ مسائل تسلیم کرتے ہیں۔ پھر ان میں سے کئی مسائل ایسے ہیں جنہیں ختم کرنے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن بہت سے مسائل ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بڑے پیمانے پر کچھ نہیں ہو رہا۔ پانی کی قلت، غذا کی قلت، اوور پاپولیشن، آلودگی، گلوبل وارمنگ اور اس طرح کے کئی مسائل پچھلی کئی دہائیوں سے لوگوں کو پریشانکیے ہوئے

Read more

پاکستانی سیاست اور ٹی وی چینل

ہر ایجاد کا مقصد زندگی میں آسانی لانا ہوتا ہے لیکن دنیا میں لوگ مختلف ایجادات کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی بات کی جائے تو دنیا میں کی جانے والی اکثر تخلیقات اور ایجادات سے صحیح فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ کسی بھی چیز کی کمی یا زیادتی نقصان کا باعث ہوتی ہے۔ ٹیلی ویزن کی ایجاد سے دنیا میں تفریح کا سیلاب آگیا ہے۔ یہ جادوئی ڈبہ انیس سو ستائیس میں اکیس سالہ فلوو ٹیلر نے تخلیق

Read more

اصل پی ٹی آئی

میں پی ٹی آئی کا انیس سو اٹھانوے کا رکن ہوں اس وقت پی ٹی آئی کی اصل وجہ شہرت آوٹ آف بک آئیڈیاز تھے۔ مجھے یاد ہے عمران خان نے سیاست کا آغاز اخبارات میں مضمون لکھنے سے کیا تھا۔ بہت سے پڑھے لکھے لوگ جو پاکستان کے سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہاں تھے جوق در جوق عمران کے ساتھ ملنا شروع ہو گئے۔ عمران کا ایک جملہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ عدالتوں پر انحصار کرنے

Read more

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو اپنا کام کرنے دیں

ستائیس ستمبر 2018 سے شروع ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسرز کی 62 خالی اسامیوں کے لیے پی سی ایس ایگزام کے دوران سوشل میڈیا پر لوگوں کا فیس بک اور واٹس ایپ پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن اور اس کے چیئرمین کے خلاف پروپیگنڈہ عروج پر ہے۔ اور اپنے تنقیدی خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کے گروپوں میں کھل کر کیا جا رہا ہے۔ ناقدین دیگر کئی اعتراضات کے علاوہ جنرل نالج کے پیپر پر انگلی اٹھانے کی

Read more

خوف کے بادلوں کے سائے

کسی بھی اخبار، اداریے یا سوشل میڈیا پہ لکھنے کا شوق اتنا پرانا ہے کہ آج تک میں کچھ لکھ نہیں پایا۔ سیاسی بلوغت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ 12 اکتوبر 1999 میں حضرت مشرف کے آمرانہ اقدام پہ انھی کے زیر سایہ کام کرنے والے اپنے والد محترم سے پوچھ بیٹھا کہ ابا جی یہ جمہوریت اور آمریت میں کیا فرق ہوتا ہے؟ جس پہ والد صاحب نے اپنے خاص آمرانہ انداز میں جمہوریت کے باپ،

Read more

صرف 30 دن میں ڈاکٹر بنیے

ایک پرانا لطیفہ ہے کہ ایک انگریز پاکستان دورے پر آیا تو انارکلی کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک فٹ پاتھ پر ایک کتاب دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ کتاب کا عنوان تھا ”صرف 30 دن میں ڈاکٹر بنیے“۔ خدا جانے بعد میں اس انگریز کا کیا بنا لیکن یہ غیر روایتی لطیفہ ہمار ے نظام تعلیم پر مکمل فٹ آتا ہے۔ آپ نے اکثر اشتہارات دیکھے ہوں گے کہ ”فیل ہو نا بھول جائیں“، صرف 30 دن میں

Read more

سب گول مال ہے

کسی بھی ملک کی تباہی میں کرپشن سرفہرست ہوتی ہے، کرپشن اور معاشی بدحالی ایک دوسرے سے مکمل حد تک منسلک ہیں جس سے غربت پروان چڑھتی ہے اور معاشرہ تباہ وبرباد ہو جاتا ہے اور اگر آپ معاشرے کو خوشحال بناناچاہتے ہو تو کرپشن کا خاتمہ لازمی شرط ہے۔ کرپشن دیمک کا کردار ادا کرتی ہے جو سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور اس وجہ سے ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچا تا ہے

Read more

طلبہ تنظیمیں: یہ کس راہ چل دیے ہو

پاکستان چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو معرض وجود میں آیا۔ دنیا نے صرف اس ملک کا وجود دنیاکے نقشے پر ابھرتادیکھا۔ لیکن اس کے پیچھے کی جانے والی جدوجہد اورملک حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی قربانی پر کسی کی توجہ نہیں گئی۔ اگر اس ملک کے پس منظر کی بات کریں تو لاکھوں کروڑوں افراد جن میں بچے، بوڑھے، خواتین، مرد اور خصوصا نوجوانون کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اپنی دولت، جان سب کچھ قربان کرکے اس

Read more

کالے منہ ہوگے کل ان کے سائیں کے دربار

اللہ نے تمام تر مخلوق میں انسان کواشرف المخلوقات کا‌درجہ دیا اور بے شمار نعمتیں انسان کے لئے مہیا کردی جس میں سب سے افضل نعمت اللہ تعالیٰ نے ایمان کی دولت سے مسلمان کو نوازا دنیا کی عیش و عشرت۔ عہدے۔ وزارت۔ حسن جمال۔ مال و دولت۔ یہ سب فانی ہے یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ نے تو غیر ایمان والوں کو بھی دے رکھی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پاس ایمان کی قدر ہے دنیا کی چیزیں ایمان

Read more

ہنسانے والا دوست ، ضروری ہوتا ہے

یقین مانیں کہ اگر آپ کو کوئی ایسا دوست میسر ہے، جو آپ کو خوش رکھتا ہے، آپ اس کی موجودگی میں لطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ بہت کمال کی بات ہے۔ اگر آپ ہسنا جانتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق آپ کا معمول ہے تو پھر آپ بہت عمدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رکھا کریں کہ غم، پریشانیاں زندگی کا حصّہ ہیں۔ کوئی بھی انسان اس سے بچا ہوا نہیں ہے، تو جب ایک چیز

Read more

تم محبت کرتے ہو، بکواس کرتے ہو

ہمارے معاشرہ میں محبت کا جادو آج کل سر چڑھ کر تو بولتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ کپڑے اتار کر سوتا بھی ہے، آپ کو ناگوار گزرا ہے کوئی بات نہیں اس میں سب کا حصہ بقدر جسہ ہے، کسی نے باتوں سے محبت کا یقین دلا کے سلایا ہے تو کسی نے سلا کر محبت کو عملی جامہ پہنایا ہے، ذہنوں کی خباثت محبت کے حسین پیرہن میں لپیٹ کر بیچنے کا کام اپنے عروج پر ہے۔

Read more

ایک بچہ جو غلط جگہ پیدا ہوگیا تھا

جب وہ اپنی ماں کے پیٹ سے باہر آیا تو اسے فوری طور پر اس کی اجازت کے بغیر ’احمدی‘ بنا دیا گیا کیونکہ اس کی ماں کے ساتھ بھی پیدا ہونے کے بعد ایسا ہی ہوا تھا۔ وہ ماں روز اپنے بچے کو پرورش کے دوران یاد دلایا کرتی تھی کہ ”بیٹا تم ایک احمدی بچے ہو“۔ اس کی ماں نے آئین توڑتے ہوئے اپنے بچے کو پنچ وقتہ نماز پڑھنا بھی سکھا دیا۔ قران کریم پڑھنا اور سمجھنا

Read more

آصف زرداری کے سامنے نواز شریف کا کھسیانا پن

سابقہ حکومتوں نے بدعنوانی کی انتہا کرکے خزانہ خالی کردیا، اب ملک کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے لہذا، ملکی تاریخ کا یہ نازک ترین دور عوام کے صبر وتحمل کا متقاضی ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی کرپٹ عناصر کا احتساب کرکے چوروں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لے کر ملکی خزانے کو بھر لیا جائے گا پھر ہر طرف خوشحالی کا راج ہوگا۔ دیکھیں ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک دم عشروں کا گند صاف کریں۔ میاں

Read more

اگر آپ سکون چاہتے ہیں

اگر آپ اپنی زندگی پرسکون چاہتے ہیں تو اس ملک میں رہتے ہوئے کچھ کاموں کا خود کو عادی بنالیں تو سکھی رہے گے۔ بصورت دیگر کیا ہوگا آئیے ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ سوشل میڈیا پر ہے۔ آپ اپنی رائے کا اظہار کرنا جانتے ہیں تو لوگوں کی گالیاں لعن طعن، سننے کی بھی عادت ڈال لیجیے۔ آپ کی قوت برداشت قوی ہونی چاہیے۔ اگر آپ عام شہری ہے تو آپ کو ناکوں پر رکنا پڑے گا۔ آپ کو تلاشی

Read more

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا 18ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی کا مطالبہ

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اٹھارویں آئینی ترمیم میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا نے کراچی میں اپنے انتخابی حلقے حلقے این اے 249 کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے، پانی دینا صوبے کا کام ہے۔ فیصل واوڈا نے کسی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ ’پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے

Read more

منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ منافع دہشتگردوں کی جیب میں جاتا ہے.

ایران اور پاکستان میں تعاون کا وسیع پوٹینشل موجود ہے،مہدی ہنر دوست دو طرفہ تجارتی حجم پانچ لاکھ ڈالر سے1۔ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،ایرانی سفیر سامان اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مشترکہ مسائل حل ہونے چاہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ منافع دہشتگردوں کی جیب میں جاتا ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال ،موجود مواقع، چیلنجز اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کے لئے علاقائی

Read more

خواب جو حقیقت ہوں

خواب انسانی زندگی سے وابستہ وہ ناقابلِ تردید حقیقت ہیں جو تعمیری سوچ کے عکاس ہوں تو ان کی تعبیر پانے کو انسان مسلسل جہد کرتا ہے، یہ تعمیری خواب ذاتی حصار کی بجائے اگر اجتماعی طور پر معاشرتی ترقی و انقلاب کے لئے شعور دیتے ہوں تو پھر ایسے خواب دیکھنا بھی عبادت اور ان کا ابلاغ کر کے ان کی تعبیر ممکن بنانا بھی جہاد ہے۔ ابھی سال چند ماہ قبل ہمارے ملک الیکشن کا انعقاد ہوا۔ ہر

Read more

کام یابی

کام یابی کیا ہے؟ کیا یہ کسی منزل کا نام ہے؟ یا کچھ پا لینے کا نام ہے؟ سب سے آگےبڑھ جانے کا نام ہے؟ یا سب کو پیچھے چھوڑ دینے کا نام ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے، تو کام یابی کے لیے آپ کی سمت درست نہیں۔ کام یابی در اصل نام ہے، اپنی صلاحیتوں کو اچھی طرح سنوارنے اور استعمال کرنے کا، تا کہ آپ کوخوشیاں مل سکیں۔ کام یابی نام ہے اس ریس میں

Read more

ہیش می ٹو

دُنیا جب سے قائم ہوئی ہے، مرد اور عورت کا رشتہ ایک پاک اور عمدہ رشتہ مانا گیا ہے۔ آدم علیہ السلام اور حوا کے رشتے سے لے کر کے ہزاروں ایسی مثالیں اب بھی پائی جاتی ہیں، جس سے عورت کو سماج اور خاندان کا ایک اہم فرد مانا جاتا ہے۔ عورت کبھی ماں، تو کبھی بیوی، تو کبھی بہن اور نہ جانے کتنے رشتوں اور شکلوں میں ہمارے سامنے ہے۔ زیادہ تر مرد، عورت کی عزّت اور عظمت

Read more

ہبل آخری سانسیں لے رہی ہے

آج سے 28 سال پہلے یعنی 1990ء میں نسل انسانی نے وہ عظیم الشان شاہ کار زمین کے مدار میں بھیجا، جس نے کائنات کے دُور دراز محلّوں میں جھانک کر ہمیں نئے سے نئے کائناتی گوشوں سے رُو شناس کروایا۔ یقیناً ہبل ٹیلی اسکوپ کا انسانیت پر عظیم احسان ہے اور ہم اسے بطور ہیرو فلکیاتی میدان میں یاد رکھیں گے۔ ہبل ٹیلی اسکوپ کے باعث آج ہمیں کائنات کے پھیلاؤ کی رفتار معلوم ہے؛ ہمیں یہ بھی معلوم

Read more

ننھے بچوں کا قتل اور اغوا

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے ہمارے مستقبل کے معمار، ہماری اُمیدوں کے سہارے، معصوم بچے جن کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ معصوم پھول جنھوں نے اپنے جیون کی کوئی بہار نہیں دیکھی۔ انھیں مار کے بوریوں میں ڈال کے پھینک دیا جا تا ہے۔ یہ سفاک قاتل کون ہیں۔ جنھیں معصوم بچوں سے محبت نہیں ہے۔ کیا ان کے اپنے بچے نہیں ہیں؟ کیا

Read more

کربِ خلق

کسی بھی ملک کے لوگوں کے مزاج کو ناپنے کا آسان پیمانہ ٹریفک میں نظم و ضبط، نیز قوانین کی پابندی ہے۔ وطنِ عزیز یوں توعموماً بے تحاشہ مسائل کا شکار ہے، لیکن خصوصاً کراچی تو یوں لگتا ہے کہ مسائل کا انبار اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ جن میں سے ایک اہم اور گھمبیر مسئلہ، بے ہنگم ٹریفک اور نامناسب ٹرانسپورٹ ہے۔ لگ بھگ دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ہونے کے باوجود ماس ٹرانزٹ تو دور کی

Read more

دختر حبیب جالب

آنسو بھی ہیں آنکھوں میں دعائیں بھی ہیں لب پر بگڑے ہوۓ حالات سنور کیوں نہیں جاتے شعلے ہیں تو کیوں ان کو بھڑکتے نہیں دیکھا ہیں خاک تو راہوں میں بکھر کیوں نہیں جاتے اس درد کی دنیا سے گزر کیوں نہیں جاتے یہ لوگ بھی کیا لوگ ہیں مر کیوں نہیں جاتے حبیب جالب 2011 سے شروع ہوکر 2018 تک یہ وہ عرصہ ہے جب ہماری زندگی میں ناقابل یقین تبدیلیاں رونماء ہوئیں ۔ درد احساس اداسی تشنگی

Read more

وزیر اعظم عمران خان صاحب، تھر بھی پاکستان کا حصہ ہے

تھر صوبہ سندھ کا وہ خوب صورت حصہ ہے، جسے صحرا کی جنت بھی کہا گیا یے؛ جہاں پیار اور محبت کرنے والے دل کے امیر، اور معاشی طور پر غریب لوگ رہتے ہیں۔ ان خوب صورت لوگوں کی وادی کو کیا نام دیا جائے جہاں ریت ہی ریت ہے؛ جہاں پانی کی پیاس بجھانے کے لئے بچوں اور عورتوں کو کوسوں میل دور جانا پڑتا یے۔ جیسے پرندے پیٹ بھرنے کے صبح کو نکلتے ہیں اور شام ڈھلتے ہی

Read more

صیہونی قوتوں کے نرغے میں پستے فلسطینی

ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی متنازع سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو وزیر خارجہ بنانا پڑا ٹرمپ کا خاصہ ہے کہ جس سے اختلاف کرتے ہیں اسے ہی اپنی چھتر چھایہ میں رکھ لیتے ہیں۔ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ فرائڈ مین کو اسرائیل میں امریکہ کا نیاسفیر مقرر کرکے، اپنے اسلام مخالف ایجنڈے کی سمت اپنا پہلا قدم بڑھا دیاتھا۔ یہ تقرری کرتے وقت مسٹر ٹرمپ نے مشرق وسطی میں قیام میں امن کی کوششوں کومزید تیز کرنے کی

Read more

منشیات ایک خاموش قاتل

دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی صحت کا خیال رکھنا، انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ خواہ دفاتر ہوں یا غیر ملکی ممالک جانے کے لیے انسان کی جی توڑ کوشش، ہر موقع پر انسان کی زندگی میں اس کی صحت سے ہشاش بشاش گردانا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں اگر انسان کی صحت کے ایک ایک خاموش قاتل یعنی منشیات پر نظر کی جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ وہ سر چڑھتا نشہ ہے،

Read more

بجلی کی یاد میں

بجلی کی آنکھ مچولی جاری تھی بالآخر آنکھیں جھپکاتی ہوئی چلی گئی۔ خاصے انتظار کے باوجود نہ آئی، ہمت فین جھلتے جھلتے کلائی دُکھنے لگی تو میں تنگ آ کر باہر نکل گیا۔ کیا دیکھتا ہوں ”میرا دوست باغیچے میں اکیلا بیٹھا ہے، وہ بھی سیگرٹ سلگائے بغیر”۔ اول تو میں نے آنکھیں پھاڑ کر خوب غور سے اسے دیکھا، جگہ بدل کر، جھک کر، بیٹھ کر سیگرٹ تلاشا، جب دونوں ہاتھوں کی انگلیاں خالی دِکھیں تو پوچھ بیٹھا۔ ”مرزا!

Read more

عورت آخر چاہتی کیا ہے

ہزاروں سال پہلے کا نظام اور آج کا نظام ہم دیکھیں تو ہمیں ان میں بڑی بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی؛ تاریخ کو جنجھوڑ دینے والے انقلابات، تحریکیں، پرانے نظام کا ختم ہونا نئے نظام کا آنا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا، ہلا دینے ترقی، مختلف دریافتیں؛ یہ سب انسانوں کے اجتماعی عمل سے ممکن ہوا۔ اگر دیکھا جائے تو سماج مکمل عمل میں ہے؛ جو چیز عمل میں نہیں ہو گی، وہ دنیا سے ہمیشہ کے لیے فنا ہو

Read more

عمران خان اب خوابوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں

ہوسکتا ہے کہ ، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے مسائل کے حل کے لئے دوست ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں ۔ خوشی کے سمندر میں غوطہ لگانے سے پہلے یہ جان لیجئے گا کہ اس خواہش کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان براڈکاسٹ ایسوسی ایشن (پی بی اے )اور اے پی این ایس کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ یہ جاننے کے بعد کہ یہ الفاظ عمران خان صاحب کے ہیں

Read more

خون آشام انسان بن سکتے ہیں، دانشور کی واپسی ممکن نہیں

مجھے آج بھی وہ شام اک اک لمحے کی تفصیل کے ساتھ یاد ہے۔ میں لندن کی فلیٹ اسٹریٹ کی راہ پر بھٹک رہا تھا۔ خلیفہ قرطبہ عبد الرّحمٰن سوئم نے مجھے سفارتی وجوہ کی بنیاد پر یہاں بھیجا تھا۔ انگلستان اس وقت موجودہ انگلستان کے بالکل بر عکس تھا۔ میں اس دورے کے دوران تین افراد کو صرف فرقہ واریت کی بنا پر جاں بحق ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا تھا۔ اس پراسرار گلی پر شام اتر رہی

Read more

نجی اسکولوں میں داخلہ: تعلیم یا معاشرتی دباو

والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ بہتر اور معیاری تعلیم حاصل کرے؛ اس مقصد کے لیے وہ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کی تعلیم پہ لگاتے اور زندگی کی جمع پونجی ان نونہالوں کے مستقبل پہ خرچ کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے، کیا بنیادی تعلیم اتنی مہنگی ہے، کہ والدین بچوں کی بھاری بھر کم فیسوں سے تنگ آ کر مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں، اور معاشی بوجھ انہیں وقت سے پہلے بوڑھا

Read more

نیا پاکستان، نیا قائد اعظم

ریاست مدینہ کے بعد تقریباً چودہ سو سال دنیا نے بےشمار ریاستیں بنتی، ٹوٹتی اور مقبوضہ ہوتی دیکھیں۔ اس سب کی بنیاد قومیت، لسانیت، عصبیت یا لالچ وغیرہ بنیں. بر صغیر پاک و ہند پر مسلمانوں نے تقریباً سات سو سال حکومت کی جس کے دوران عیش و عشرت، خوشامد پسندی و عاقبت نا اندیشی کا نتیجہ، نا صرف زوال بلکہ غلامی کی صورت میں سامنے آیا۔ انگریز سے "جنگ آزادی” بر صغیر کی آزادی کے لیے شروع کی گئی،

Read more

ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی جماعتوں کی پوزیشن

ن لیگ نے دو سیٹیں جیت کر آسمان سر پر اٹھالیا ہے ۔ یہ سیٹیں تو وہی تھیں جوعمران خان نے ن لیگ سے چھین لی تھیں اور پھر ان پر تھوڑے بہت مارجن سے اگر ن لیگ نے ان سیٹوں کو واپس لے لیا تو کیسی خوشی جبکہ ن لیگ کی صوبائی و قومی حکومت تحریک انصاف کے پاس ہے ۔ ان دو سیٹوں کے جیتنے پر ن لیگ کی دیدنی خوشی کے تیوڑ بتاتے ہیں کہ صورتحال بدل

Read more

مچھر طبیعت کے لوگ

جب بھی سردیاں آنے والی ہوں، یا جانے والی ہوں۔۔۔ مچھر نامی مخلوق کا راج قائم ہوتا ہے۔ ذرا کھڑکی کھلی رہ گئی تو غول کا غول کمرے میں در آتا ہے۔ آپ سوتے ہیں تو یہ کان میں آ کر بھنبھناتا ہے، آپ کو غافل پا کر آپ کا خون چوستا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو خارش ہوتی ہے۔ آپ ہڑبڑا کر کھجاتے ہیں اور کروٹ بدل کر پھر سو جاتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا

Read more

ہم خوش ہیں کہ آج ایک درندے کو سزا مل گئی

17 اکتوبر 2018 آنے میں چار دن باقی تھے۔ خبروں میں بتایا گیا کہ اس روز ایک درندے کو اس کے وحشیانہ رویے کی سزا دی جائے گی۔ ‘زینب سمیت 8 بچیوں کے قاتل عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گئے ہیں۔ صدرِ مملکت نے رحم کی اپیل مسترد کر دی۔’ وہ دن آ پہنچا۔ علی الصبح اس وحشی درندے کو اس کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔ جہاں معصوم بچیوں کے والدین کے دل کو ٹھنڈک ملی وہیں پوری قوم

Read more

تبدیلی سرکار کو زناٹے دار جواب

پاکستان میں عام انتخابات میں تو بسا اوقات اپ سیٹ مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لیکن ضمنی انتخابات میں ایسا ہونا قریب قریب نامکن ہی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ بے شک حکومتی وزیر ، مشیر، اراکین ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی براہ راست اگر مدد نہ بھی کریں تو اندرون خانہ حکومتی امیدوار کو واضح برتری حاصل ہوتی ہے۔ اور ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اور

Read more

سب سے بڑا نظریہ اور فلسفہ ہماری اپنی ثقافت ہے

وطن عزیر میں سیاست نے کاروبار کی شکل اختیار کرلی ہے۔ سیاسی پارٹیاں اور تنظیمیں کمپنیوں کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ پاکستان میں بنتی ٹوٹتی سیاسی پارٹیوں اور سیاسی تنظیموں میں اگر تقیسم کی جائے تو ایک طرف ایسا طبقہ ہے ۔جس کے لوگ جو ہر قسم کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو بلائے طاق رکھتے ہوئے راتوں رات سیاسی جماعت اور تنظیم کھڑی کرلیتے ہیں۔ علامہ اقبال کا نرگسی شعر ہی ان کی تنظیم یا سیاسی جماعت کیلئے سب

Read more

پاکستان میں خسرے کا مرض

دُنیا بھر میں 4کروڑ 30لاکھ کے قریب افراد ہر سال خسرے کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے 10لاکھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان میں زیاد ہ تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔بحیرہ عرب کے بائیس ممالک میں سے سب سے زیادہ خسرہ کے مریض پاکستان میں ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب کے 22ممالک میں سب سے زیادہ خسرے کے کیسز پاکستان میں پیش آئے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے صحت کے مطابق

Read more

جناب عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی

جناب عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی اگلی روز دو سو ارب ڈالر پاکستان آ جائیں گے، عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی مہنگائی کے دور کا خاتمہ ہو جائے گا، روزانہ 5 ارب کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں، انھیں روک کر عوام پر خرچ کیا جائے گا، بیرون ممالک میں چھپائی گئی دولت واپس لائی جائے گی، پاکستان کبھی بھی بھیک نہیں مانگے گا، ہم عوام کے پیسے عوام پر لگائیں گے، عوام کے ٹیکس عوام

Read more

کامیابی کا راز

اسٹیفن کووے اپنی کتاب کام یاب ترین لوگوں کی سات عادات میں حضرت یوسفؑ کی مثال دیتا ہے۔ میرے خیال میں یہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ مثال کچھ یوں ہے کہ کامیاب لوگ بدترین حالات میں بھی بہتری کی راہ نکال لیتے ہیں، جب کہ نا کام لوگ بہترین حالات میں بھی کیڑے نکال کر حالات اپنے اور ارد گرد کے لوگوں کے لیے ابتر بنا لیتے ہیں۔ مثلا نبی زادے حضرت یوسفؑ جو باپ کی آنکھوں کی

Read more

ہندی کارٹون ہمارے بچوں کو متاثر کر رہے ہیں

ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں، جہاں ہم ایک الگ ثقافت، تہذیب، روایات، علم، یقین اور مذہب کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے ہی مختلف ممالک کے لوگ اپنی اپنی ثقافت و روایات رکھتے ہیں، لیکن ہمارے معاشرے کا تہذیبی معیار ہمیں دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔ ہم اپنی تاریخ کے حوالے سے خاصے امیر تصور کیے جاتے ہیں، چاہے وہ تاریخ ثقافت ہو، تاریخ اسلام یا ہماری زبان۔ یہ بات سچ ہے کہ مشترک زبان، ثقافت

Read more

زندگی کے خلاف مظاہرے میں شرکت

غریب کی زندگی کالی چھپکلی کے مانند ہوتی ہے، کالی چھپکلی جو مر کر بھی دیوار سے چپکی رہتی ہے، ہمیں ڈراتی ہے۔ ”صاب مجھے جاگیرداروں سے ڈر لگتا ہے۔ اس لیے میں ان کے خلاف مظاہرہ نہیں کرپاتا، اور پھر جاگیردار دیوتا سمان ہوتا ہے، جسے پوجا جاتا ہے۔ دیوتاوں کی طرح اس کے قدموں میں لکشمی ہوتی ہے، اور لکشمی زندگی ہے۔ لکشمی دیوی ہے۔ یہ دیوی جب جاتی ہے تو جیون سانس آزادی کے بدلے میں دے

Read more

یتیم مملکت کے یتیم وزیر اعظم کے نام، ایک یتیم پاکستانی کا خط

عالی مرتبت جناب عمران خان صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان آداب! ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ بارگاہِ ناز میں کچھ معروضات گوش گزار کرنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ جناب وزیر اعظم! بطور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان قیادت کے جس مقام پر آج آپ کھڑے ہیں، وہاں آپ کو قوم کے ہیرو کا تشخص حاصل ہو چکا ہے، آپ کو یہ بات ہر لمحہ یاد رکھنی ہو گی کہ قوم اپنے ہیرو کو ایک معجزاتی اور طلسماتی

Read more

احتساب اور کرپشن کے سومنات؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کو پچاس روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں اپنے دورہ لاہور کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا، کہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لاکر ملکی قرض اتاریں گے، اور پورے ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ جس کا عملی ثبوت یہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت

Read more

لاٹھی، ہتھ کڑیاں اور حوالات

چار سو سے زیادہ لوگ پاناما میں پکڑے گئے۔ وقت نواز شریف پر ضائع کیا گیا۔ کھودا پہاڑ، نکلا چوہا؛ وہ بھی مرا ہوا۔ شیر لندن سے گرفتاری دینے آ گیا، ساتھ بیٹی کو بھی لے آیا۔ بیمار تو پڑا اسپتال داخل ہونے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ دو سال سے مقدمہ چل رہا ہے، جس کو چور ثابت کرنا تھا، وہ ہیرو بنتا جا رہا ہے۔ چوری کیے پیسے واپس

Read more

کوٹہ سسٹم اور تعلیمی اداروں میں سیلف فائنانس اسکیم، میرٹ کا قتل عام

موجودہ کوٹہ سسٹم سابق وزیر اعظم مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں نافذ ہوا، جس کی میعاد دس سال تھی۔ کوٹہ سسٹم کی میعاد دس سال مقرر کرنے کا مقصد یہی تھا کہ اس عرصے میں پسماندہ اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم بھی تعلیمی میدان میں شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے برابر آجائیں۔ اسی طرح ملازمتوں میں پسماندہ اور دیہی علاقوں کا کوٹہ رکھا گیا، اس کی میعاد بھی دس سال

Read more

شوہروں کی تین پیچیدہ اقسام

ویسے تو کسی بھی مرد کے سکون کی بربادی کے لیے یہی کافی ہے، کہ وہ شوہر ہے؛ لیکن بعض اوقات شوہر اپنی اس کیفیت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے؛ اور مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے اپنی بیوی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ اس کے بس میں نہیں ہوتا، ورنہ کب کا اپنی بیوی کے "اوپر” اٹھ جانے کا سامان کر چلا جاتا۔ کہتے ہیں، کہ ایک گاؤں میں رات

Read more

مسلم لیگ (ق) کی اڑان آخر کب تک؟

ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اتوار کے روز دیگر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے پولنگ ہوئی۔ مجموعی طور پر 35 حلقوں میں الیکشن ہوئے، جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقے شامل تھے۔ ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 65 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ قاف کے امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے بھر پور کام یابی حاصل کی تھی، لیکن

Read more

غربت کے خاتمے کا عالمی دن 

غربت کے خاتمے کا عالمی دن 1993ء سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کے عالمی سطح پر منانے کا مقصد دُنیا بھر میں عدمِ مساوات، غربت، محرومی، غریب عوام کی حالتِ زار، ان کی فلاح و بہود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ماہرینِ معاشیات کے مطابق خطہِ غربت کا معیار کم از کم روزانہ 1.5ڈالر کمائی مقرر کیا گیا ہے، جس کے مطابق ماہانہ 4.5 ہزار کمانے والے افراد خطہِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے

Read more

فلسفے کے طالبعلم کی کمیونزم پر تنقید

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے، دانشوروں کی ایک محفل سجی ہوئی تھی۔ پاکستان کے معروف کمیونسٹ دانشور نے ایک فلسفے کے ایک ذہین طالبعلم سے سوال کیا، میاں تم کمیونزم اور کمیونسٹوں کے خلاف کیوں ہو؟ ہر وقت کمیونزم کے خلاف بات کرتے رہے ہیں۔ کمیونسٹ اسکالر کے سوال پر ذہین طالبعلم نے جواب دیا۔ سر میں کمیونسٹ نظریے کے خلاف نہیں ہوں، میرا صرف یہ نقط نظر ہے کہ کمیونزنم بطور آئیڈیالوجی انسانیت اور جدید زندگی کے لئے

Read more

مستند ہے میرا فرمایا ہوا

پاکستان میں جب سے "جدید ریاست مدینہ” قائم ہوئی ہے، ہر طرف امن، مساوات، عدل و انصاف اور رواداری کا دور دورہ ہے۔ شیر اور بکری ایک گھاٹ پر پانی پینے لگے ہیں۔ ماضی کے جابر، غاصب اور ظالم حکمران ظل الہی کے زیر عتاب ہیں۔ ان کی ز بانیں گنگ، حواس مختل، دل گرفتہ، قدم لرزیدہ، نم دیدہ اور سر غرور خمیدہ ہو رہے ہیں۔ "طاقتوروں” کو پابجولاں سر بازار رُسوا کن انداز سے چلا کر عبرت کا نشان

Read more

قصہ لندن جانے اور فیض میلے میں ہنگامے کا

اس کا تذکرہ پہلے کر چکا تھا کہ اس بار لندن جانے کا شوق فزوں تر نہیں تھا بلکہ بہت حد تک بے دلی تھی۔ ہوا یوں تھا کہ ایک مہربان نے ماسکو میں ”پاکستانی ثقافتی مرکز“ کی طرح ڈالی ہے۔ اگرچہ 14 اگست کی اس مرکز کے توسط سے جو پہلی تقریب منعقد کی اس میں ناچیز نے ایک چھوٹا سا ڈرامہ سٹیج کیا تھا جو عام لوگوں کو تو بہت اچھا لگا تھا مگر خاص لوگوں یعنی سرکار

Read more

سفاک بادشاہ ضحاک اور زینب کے بابا کی دہائی

اہل فن کے تیشوں سے چٹانوں پہ کندہ تاریخ بتاتی ہے کہ سر زمین فارس موجودہ ایران پہ ایک ضحاک نامی بادشاہ جس نے جبر و استبداد کی تاریخ معصوم جانوں کے خون سے تحریر کی۔ اپنے کندھوں کے ابھار میں پھوڑوں کا شکار ہؤا۔ تاجداری کے قرب کے کسی شائق نے مشورہ دیا کہ ان زخموں پہ انسانی مغز کا مرہم لگایا جائے تو وہ آرام پائے گا۔ جلاد کو حکم ہؤا تو کٹ کٹ کے گرتی ابنائے آدم

Read more