اُتراکھنڈ کا یونیفارم سول کوڈ مسلمانوں کی زندگیوں کو کیسے متاثر کرے گا؟
فی الحال انڈیا میں سبھی مذاہب کے یہ معاملات اپنے اپنے پرسنل لا کے تحت نمٹائے جاتے ہیں مثلاً اگر کسی مسلمان شخص کا طلاق یا وراثت سے متعلق مسئلہ ہے تو عدالتیں ان کا فیصلہ مسلم پرسنل قوانین کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ تاہم انڈیا کی ریاست اُتراکھنڈ میں نافد ہونے والے یونیفارم سول کوڈ نافذ کے تحت اب کسی کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوگی، گود لیا گیا بچہ وراثت میں حصے دار ہوگا اور نوجوان لیو ان ریلیشنشپ میں رہ سکتے ہیں۔ یہ قانون مسلمان برادری پر کیسے اثر انداز ہو گا؟
Read more


































































