عدلیہ اور آئین: آپ کی منصفی کا جادو ہے

قیام پاکستان کو 76 برس اور آئین پاکستان کو بنے تقریباً 50 برس بیت چکے مگر آج بھی عملی طور پر یہ طے نہیں ہوسکا کہ مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کیسے سفر کرنا ہے۔ وقفے وقفے سے ایک ادارہ اپنے اختیار سے آگے بڑھ کر دوسرے کے امور میں مداخلت کرتا ہے۔ پاکستانی تاریخ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گزشتہ غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے محض کرداروں کی تبدیلی کے ساتھ پچھلی

Read more

دو مردوں کی آپس میں شادی حرام ہے

آپ کو تو یاد ہو گا کہ آپ کی پیدائش سے کچھ ہی دیر قبل جب آپ کی نانی اور دادی درد سے کراہتی ہوئی آپ کی ماں کی چارپائی کے گرد بیٹھی آپ کے لڑکا ہونے کی دعائیں کر رہی تھیں تو آپ فرشتوں کے ساتھ اپنی شخصیت سیٹ کرانے میں مصروف تھے۔ آپ صرف اور صرف اپنی شرائط پر پیدا ہونا چاہتے تھے۔ پورے کا پورا ارتقاء کا سسٹم اور جنسی اور تولیدی نظام آپ سے جاننا چاہتا

Read more

ٹوئیٹر لوگو کی تبدیلی اور”نواۓ وقت ٹائپ” اخبار کا اداریہ

گزشتہ کچھ عرصہ سے اقوام عالم نے یہ وتیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ وہ ترقی پسندی، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ایج جیسی اصطلاحات کی آڑ میں ڈیرہ ارب سے بھی زائد مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے رہتے ہیں۔ کبھی یہ لوگ کشمیر پر ہندو اور ارض مقدس فلسطین پر صیہونی ایجنڈے کی تکمیل میں اپنی توانائیاں صرف کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی مسلم کش پالیسیوں کو روا رکھتے ہوئے افغانستان اور عراق کے مسلمانوں پر ستم ڈھاتے ہیں۔

Read more

جناب حاشر ابن ارشاد کا انٹرویو

خیالات کا اظہار، فقط خیالات کی یلغار سے تو نتھی نہیں صاحب، اس لیے انھیں کہنے کا حوصلہ بھی چاہیے۔ اور اگر حوصلے کی منزل طے ہو گئی، تو اگلا مرحلہ ہے سلیقہ۔ جی، سلیقہ نہ ہو، تو نہ ہی منصور کا سر سلامت رہتا ہے، نہ ہی سرمد کا۔ حاشر ابن ارشاد نے جبر کے اس دور میں جن روشن خیالات کا علم اٹھا رکھا ہے، اس کے مطالبات کڑے۔ سامنے ہتھیار بند لشکر اور آپ کے حواری محدود

Read more

کیا ہم آدمی ہیں؟

کیا آپ سب بھی میری طرح دن کے کسی لمحے میں، رات کے کسی پہر کروٹیں، بدلتے ہوئے، ہفتے کے کسی دن میں اٹھتے بیٹھتے ہوئے، مہینہ کی کسی صبح شام کو، سال کے کسی موسم میں یہ سوچتے ہیں کہ ہم کس ملک میں رہتے ہیں؟ دنیا کے معاشرتی نظاموں میں ہمارا نظام معاشرت کیا ہے؟ کیا ہم آدمی ہیں یا آدمیت کے قریب کی کوئی چیز؟ آخر ہم ہیں کون؟ سوچتے، سوچتے مجھے اطراف کے سارے افراد کبھی

Read more

کسان بھائی، فوجی بھائی

پاک فوج کو کھیتوں میں دیکھنا ایک پرانا خواب بھی ہے۔ جب سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو لاہور میں انڈین بارڈر کے ساتھ 80 ایکٹر سے زیادہ زرعی زمین الاٹ ہوئی تھی تو قوم نے خواب دیکھا تھا کہ جب وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کُرتا لاچا پہن کر اپنی زمین پر چارپائی ڈال کر مونچھوں کو تاؤ دیں گے تو پھر ہندوستان کو پتہ چلے گا کہ ہم کس مٹی سے بنے ہیں۔

Read more

5 اگست۔ کشمیر بھارتی عفریت کے جبڑوں میں

جولائی 2019 ء میں عین اس وقت جب پاکستانی وزیراعظم عمران خاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشمیر پر ثالثی کا وعدہ لے رہے تھے، بھارتی گجرات کا ”بوچر“ نریندر مودی کشمیر ہڑپ کرنے کے منصوبے باندھ رہا تھا۔ عمران خاں جب امریکی دورہ کر کے لوٹے تو ائرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک دفعہ پھر 92 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں

Read more

کچھ ذکر سورت کا

سورت: ایک قدیم شہر جو دو دفعہ جلایا گیا، جہاں ستر فیصد لوگ انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں، جہاں سب سے پہلے انگریز آئے۔ 1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے ممبئی میں ہمارا قیام بہت ہی مختصر مدت کا تھا۔ اس دوران مجھے اپنے کاروبار کے سلسلے میں بھی کچھ لوگوں سے ملنا تھا اس لیے ہم تفصیل سے ممبئی کو نہ دیکھ سکے۔ سن دو ہزار

Read more

دکانیں بند، محلے اور سٹرکیں ویران: نوح کا مسلم اکثریتی علاقہ آسیب زدہ شہر کا منظر کیوں پیش کر رہا ہے؟

نوح آج بھی کرفیو کی گرفت میں ہے۔ فسادات کے بعد بڑی تعداد میں مسلم نوجوان گرفتاری کے خدشے سے یہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ دکانیں بند ہیں، محلے ویران ہیں جبکہ سڑکیں خالی ہیں۔ شہر ایک پُراسرار خاموشی میں لپٹا ہوا ہے اور ٹوٹی ہوئی عمارتوں کے درمیان جو لوگ یہاں ہیں وہ سہمے ہوئے کسی نئی مصیبت کے اندیشوں میں جی رہے ہیں۔

Read more

وینس کی جانب

چارلس ڈیگال ائرپورٹ سے وینس (Venice) کی فلائیٹ پکڑنی تھی۔ لابی میں فیس بک پر اچانک ہمارے دوست اور گوجری کے شاعر جاوید سحر ؔ کی ویڈیو چل گئی تو دل رک سا گیا۔ بابائے گوجری، رانا فضل حسین کی شاعری ایسے خوب صورت ترنم سے پڑھ رہے تھے کہ یوں لگا کہ کوئی لوک گیت چل رہا ہے ؂ ”سوہنڑا دیس ہے کشمیر میرو۔ جس گی ڈوگیاں میں زعفران پھلے“ ۔ گوجری سے ہمارا تعارف اپنے آبائی گاؤں (گر

Read more

علامہ اقبالؒ کا تصور پاکستان

پہلی جنگ عظیم کے بعد مسلمان قوم کا شیرازہ بکھر گیا تھا۔ خلافت عثمانیہ بزور ختم کر دی گئی۔ برطانوی اور دیگر یورپی استعمار عالم اسلام پر مسلط ہو گیا۔ مسلمان ممالک یا تو غلام بن گئے یا یورپی اقوام کے اشارہ ابرو کے محتاج بن گئے تھے۔ پورے عالم اسلام پر ظلمت شب ایسے چھائی تھی کہ کہیں سے روشنی کی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی۔ ان حالات میں شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ احیائے فکر اسلامی اور تجدید

Read more

کیا برطانوی سلطنت نے ہندوستان میں خواتین کے حق رائے دہی کے خلاف مزاحمت کی؟

انتخابات کے ذریعے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو منتخب کرنے یا ناپسندیدہ امیدواروں کو مسترد کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو 508 قبل مسیح میں قدیم یونان میں انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا تھا اور یونانی ”منفی الیکشن“ کے ذریعے ہر سال اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے تھے، اس وقت تمام کے تمام ووٹرز مرد اور ایک خاص قطعہ زمین کے مالک ہوتے تھے ہر ووٹرز ووٹ کے ذریعے ایسے امیدوار کو مسترد

Read more

افسانہ: محبت سانس لینے دو

”کبھی کبھی میرا اس محبت سے دم گھٹنے لگتا ہے“ سائیکاٹرسٹ کا آخری جملہ میرے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھا کیونکہ میں اس محبت میں شدت اختیار کرتا جا رہا تھا مجھے احساس ہی نہ رہا کہ انسان خود سے بھی تو محبت کرتا ہے میں جس محبت کو دوسرے لیے آکسیجن سمجھ رہا ہوں وہ اس کے لیے کاربن مونو آکسائیڈ بھی تو ہو سکتی ہے اور اب جو باتیں سامنے آ رہی تھیں ان سے یہ سب

Read more

پاکستانی جھنڈے والا ڈاکٹر

مرحوم کلیم عثمانی کی ایک خوبصورت نظم کے چند اشعار کچھ یوں ہیں کہ، ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔ ایک چمن کے پھول ہیں سارے، ایک گگن کے تارے ایک گگن کے تارے، ایک سمندر میں گرتے ہیں سب دریاؤں کے دھارے سب دریاؤں کے دھارے، جدا جدا ہیں لہریں، سرگم ایک ہیں ہم ایک ہیں،

Read more

1445 محرم کی کربلا

ہم گزشتہ کئی سالوں سے محرم کا پہلا عشرہ کرنے کسی اور شہر کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار ہماری خوش نصیبی کہ ہمیں یہ شرف ملا کہ ہم سنہ اکسٹھ ہجری میں حق اور باطل کو الگ کرتی ہوئی تا قیامت رہنے والی واضح تفریق کربلا کا پہلی بار ان ایام میں براہ راست مشاہدہ کر سکیں۔ بغداد پہنچے۔ کاظمین دو دن قیام کیا۔ امام موسی کاظم ع اور امام محمد تقی ع کے دربار میں حاضری دی۔ ملوکیت

Read more

سکرپٹڈ ویڈیوز جو انڈیا میں نفرت کی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہی ہیں

سکرپٹڈ ویڈیوز یعنی بظاہر تفریح کے لیے بنایا گیا مواد انڈیا میں سچے واقعات کے طور پر سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا ہے۔ اکثر ویڈیوز کے ساتھ جھوٹے اور من گھڑت دعوے بھی پوسٹ کیے جاتے ہیں جو معاشرے میں مذہبی منافرت اور بدگمانی کو ہوا دیتے ہیں۔

Read more

قزاقستان: وہ ’خانہ بدوش‘ ریاست جس کی تاریخ اس کے خوبصورت پہاڑوں میں چھپی ہوئی ہے

’ہماری ثقافت ہماری زمین سے جُڑی ہوئی ہے، یہ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم دیکھیں کہ ہماری زمین کیسی نظر آتی ہے، تاکہ اس سے ایک رابطہ اور ایک تعلق قائم رہ سکے۔‘

Read more

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر تعینات وہ اہلکار، جسے اپنی ہی ملک بدری کے خلاف مقدمہ لڑنا پڑا

راڈریگوئز کو دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ ہونے کا خطرہ تھا۔ انھیں ڈر تھا کہ اگر انھیں میکسیکو بھیج دیا گیا تو وہ ایسے افراد کا نشانہ بن سکتے ہیں جو ان سے بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔ پھر ایک رحم دل جج نے ان کا کیس سنا۔

Read more

جنم جنم کے غلام اور اقلیتیں

پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو گئے۔ ان 72 سالوں میں انگریز کے دیے ہوئے مجسٹریٹی سسٹم نے ہر شخص کو غلامی کے طوق میں باندھ رکھا ہے جس سے نکلنا کسی کے بس کی بات نہیں، تاہم ان 72 سالوں میں اقلیتوں پر بہت سے تجربے کیا گئے، ان کو درجہ چہارم کی نوکری دے کر احسان جتایا گیا، بستیوں پر حملے کروا کر مخصوص علاقوں تک محصور کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ سے ایسے امتیازی قوانین منظور کروائے

Read more

سرمد کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشا“

میں برسوں سے ادب کا قاری اور فلم، ڈرامے کا ناظر ہوں اور ان کی تلاش میں رہتا ہوں۔ تقریباً روز ہی ایک فلم دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور بعض اوقات بہت اچھی فلم دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ بس ایسے ہی ”کہ آج کون سی فلم دیکھی جائے“ تلاش کرتے کرتے اچانک نظر پڑی کہ سرمد کھوسٹ نے سینما گھر پہ چلنے والی اپنی ایک فلم کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ حیرت بھی ہوئی اور

Read more

تیرا پاکستان اور میرا پاکستان

آج گھر کے اطراف میں بہت شور تھا کہیں سلنسر کی آواز تھی کہیں پٹاخے پھٹ رہے تھے ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی چیخ چیخ کر سوئی ہوئی قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہو بہت مسکراتے چہرے تھے کہیں گیت گائے جا رہے تھے کہیں نغمے سنائے جا رہے تھے کہیں خوشیوں سے ہاتھ ہلائے جا رہے تھے ایسے لگ رہا تھا جیسے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہوں کہ ہم قابل تو نہ تھے مگر

Read more

پاکستان کا ارتقائی سفر

مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ایک ملک جو آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر اور اسلامی دنیا کا دوسرا بڑا ملک جس کی آبادی 2023 کی مردم شماری کے مطابق 24.5 کروڑ ہے۔ اس کے مغرب میں ایران، شمال مغرب و مغرب میں افغانستان، شمال مشرق میں چین اور مشرق و جنوب مشرق میں انڈیا واقع ہیں۔ اس کے جنوب میں بحیرہ عرب ہے۔ آئیے، آج اس کے ارتقائی سفر پر ایک نظر ڈالتے

Read more

خون خرابہ، جھگڑے اور فسادات

منی پور کے بعد اب ریاست ہریانہ کا علاقہ میوات فساد سے کراہ رہا ہے۔ فساد تو تھم چکا ہے لیکن مستقل اقلیتی فرقے کے افراد کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں کو مسمار کیے جانے کی خبریں آ رہی ہیں، جس سے لوگوں میں بے چینی ہے۔ ہندوستان میں تشدد اور مصائب کا یہ نمونہ خطرناک حد تک مانوس ہوتا جا رہا ہے۔ تماشا کرنے والے تو چلے جاتے ہیں اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

Read more

ناول انکشاف قسط 8

یہ گھرانا کچھ سال سرگودھا شہر میں ہی روزگار کی تلاش میں سرگرم عمل رہا، مگر انہیں یہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی کہ یہاں زمینداری کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ روزگار نہیں ہے۔ عبدالشکور ایک دن دوستوں کے ساتھ کھیل کود کر جب واپس شام گھر آیا، تو اسے معلوم ہوا کہ بڑے چچا عبدالحمید نے یہاں سے فیصل آباد جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور پھر ایک دو دن بعد یہ سارا گھرانا فیصل آباد منتقل ہو

Read more

الاسکا میں گزرے سات دن

ابھی حال ہی میں امریکی ریاست آلاسکا جانے کا پروگرام بنا۔ آلاسکا اپنے قدرتی مناظر، پہاڑ، سمند، جھیلوں، گلیشئر اور جنگلی جانوروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ میں جس امریکی شہر میں مقیم ہوں وہاں سے تقریباً پانچ گھنٹے کی سیدھی فلائٹ اینکراج جاتی ہے جو میری پہلی منزل تھی۔ ہم جب ائرپورٹ پر اترے تو رات کے گیارہ بج رہے تھے لیکن دن کا سماں تھا کیوں کہ سورج ابھی بھی موجود تھا۔ ائرپورٹ پر اترتے ہی ٹیکسی لی

Read more

خودکش پارلیمان

”کوئی تو ہے“ جو نہایت ہوشیاری سے ہمارے میڈیا کی تمام تر توجہ اہم موضوع سے ہٹا کر اصولی طورپر فروعی معاملہ کی جانب موڑ دیتا ہے۔ بدھ کا تمام دن بھی ایسے ہی ایک سوال کا جواب ”طے“ کرنے کی نذر ہوگیا۔ جولائی 2018ء کے انتخابات کی بدولت وجود میں آئی قومی اسمبلی کا یہ آخری دن تھا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نہایت سنجیدگی سے یہ جاننے کی کوشش ہوتی کہ اس برس میں ہوئے انتخابات کی

Read more

افریقہ میں مہنگائی اور ماہواری: ’پیڈز خریدنے کے لیے پیسے دینے والے شخص نے مجھ سے سیکس کا مطالبہ کیا‘

بی بی سی کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گھانا میں کم از کم اجرت حاصل کرنے والی خواتین کو سینیٹری پیڈز پر ہر سات ڈالر میں سے ایک ڈالر خرچ کرنا پڑتا ہے۔

Read more

ہڈ بیتی زیست کے تجرباتی تراشے

انسانی زندگی پر اسرار ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات انسان پر گزرتے ہیں جن کا مستقل اثر حواس پر غالب رہتا ہے۔ بعض دفعہ معمولی سی بات غیر معمولی حد تک شعور کو متاثر کر جاتی ہے اور مدت دراز تک اس بات کے بطن میں پنہاں پر اسراریت کو کرید کرید کر حقیقت کو آشکارا کرنے کی جستجو رہتی ہے۔ واصف علی واصف صاحب نے کہا تھا کہ پیغمبر کی بات باتوں کی پیغمبر ہوتی ہے۔ انسان جس

Read more

غدر 2: کیا سنی دیول پھر سے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگائیں گے؟

غدر جہاں اپنے دور کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے، وہیں بہت سے لوگوں نے اس پر پاکستان مخالف اور مسلم مخالف ہونے کا الزام بھی لگایا۔

Read more

چمپی ،چمپو اور شیمپو

کوئی سوا دو سو سال پہلے 1794 میں برطانیہ میں ایک کتاب منظر عام پر آئی، کتاب کا نام تھا ”The Traveler Of Shake Dean Mahomet“ یہ کتاب انگریزی زبان میں تھی اور ایک ہندوستانی جس کا نام شیخ دین محمد تھا، کی ہندوستان کے مختلف شہروں کی سفری یادداشتوں پر مشتمل تھی۔ شیخ دین محمد 1759 میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب واقع شہر بکسر میں پیدا ہوئے تھے۔ بہار اس وقت بنگال پریزیڈنسی کا ہی حصہ تھا

Read more

’رؤف پڑھنے کے لیے تربت گیا تھا، توہین مذہب کے الزام اور قتل کا سوشل میڈیا سے پتا چلا‘

کیچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان رؤف کو تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اُس وقت ہلاک کر دیا جب وہ ایک مقامی مدرسے کے مذہبی علما کو یہ وضاحت دینے جا رہے تھے کہ اُن پر لگنے والا توہین مذہب کا الزام جھوٹا ہے۔

Read more

نوح کے فسادات: کیا بلڈوزر کے زور سے انڈیا میں قانون کو کچلا جا رہا ہے؟

‘انھوں نے سیکنڈوں میں سب کچھ تباہ کر دیا۔’ یہ بات انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق نوح کے علاقے میں اپنی عمارت کے ملبے پر کھڑے محمد سعود نے نم آنکھوں سے کہی۔

Read more

راہل گاندھی کی لوک سبھا میں ’فلائینگ کس‘ پر انڈیا میں شور کیوں مچا ہے؟

راہل گاندھی کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر بحال ہونے کے بعد انھوں نے بدھ کو پہلی بار لوک سبھا میں تقریر کی۔کہا جا رہا ہے کہ لوک سبھا سے نکلتے وقت راہل گاندھی نے مبینہ طور پر ‘فلائنگ کس’ یعنی منہ سے بوسہ دینے کا اشارہ دیا۔

Read more

عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی اور گرفتاری: پاکستان میں جمہوری عمل کی کمزوری کی وجہ ’اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت‘ ہے یا خود سیاستدان؟

پاکستان کی 76 سالہ تاريخ میں اب تک جمہوری طریقے سے آنے والے وزرائے اعظم کی تعداد تو 23 ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنی آئینی مدت پوری کر سکا ہو۔ بظاہرتو ان سب کے جانے کی وجوہات مختلف تھیں لیکن ایک وجہ جو پاکستانی سیاست میں آج تک موجود ہے وہ فوج کی سیاست میں مداخلت ہے۔

Read more

ملازمت کے دوران ’ریڈ فیلگ‘ نظر آئیں تو کیا فوراً استعفیٰ دے دینا ہی درست فیصلہ ہے؟

کچھ لوگ نوکری شروع کرنے کے کچھ دن بعد ہی اسے چھوڑنے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ وہ ایسی ملازمتیں چھوڑ رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں اور وہ بھی محض ہفتوں یا چند دنوں کے بعد۔

Read more

صندوق میں بند ایک سر کٹی لاش، غیر ازدواجی تعلقات اور دھوکہ دہی کی کہانی

29 اگست 1952 کا دن تھا جب گزشتہ رات آٹھ بجے چنئی سے روانہ ہونے والی ایکسپریس ٹرین صبح 10 بجے منامادورائی پہنچی تھی۔ جہاں مسافروں نے شکایت کی کہ ٹرین کی ایک بوگی سے بدبو آرہی ہے۔ جس کے بعد پولیس اور ریلوے پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

Read more

خالد سعید: روشنی کی سرگزشت

خالد سعید، دس مارچ انیس سو سینتالیس کو ملتان میں پیدا ہوا۔ اُس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ملتان سے میٹرک، اور ایمرسن کالج ملتان سے ایف۔اے کیا اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے گورنمنٹ کالج لاہور چلا گیا، جہاں اُس نے پہلے گریجوایشن، اور پھر نفسیات میں ماسٹرز کیا۔ اُس کی شخصیت کی طرح اُس کا تعلیمی ریکارڈ بھی کافی متنوع اور کثیر الجہت ہے۔ اُس نے زندگی کے مفاہیم کھوجنے اور مقامی دانش تک رسائی کے لیے

Read more

پانی پر بنی پناہ گزینوں کی رہائش گاہ: ’دھمکی دی گئی کہ اگر ہم یہاں آنے پر راضی نہ ہوئے تو ہماری مدد بند کر دی جائے گی‘

ببی سٹاک ہوم میں سوار ہونے والے مردوں کے پہلے گروپ نے پانی میں تیرتی اس رہائشگاہ میں اپنے پہلے 24 گھنٹوں کو بی بی سی کے ساتھ شیئر کیا۔

Read more

ناول بُت پرستوں کی نئی نسلیں (12)

پلوشہ نہا دھو کر اور تیار ہو کے صوفے پر بیٹھی اپنے موبائل پر کچھ دیکھ رہی تھی جب اس نے محسوس کیا کہ روشن داد جاگ گیا ہے۔ وہ فوراً اٹھ کر اس کے پاس پہنچی۔ اس کے ماتھے پر ’صبح بخیر‘ کہتے ہوئے ایک بوسہ ثبت کیا اور بولی ”اب اگر آپ بیدار ہو ہی گئے ہیں تو ذرا واش روم کا رخ کیجئے“ ۔ روشن داد اٹھ کر بیٹھ گیا اور پلوشہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے

Read more

ملکی تاریخ کی ’ناکام ترین قومی اسمبلی‘۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کے لئے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔ صدر نے اس بارے میں حکم جاری نہ کیا تو اڑتالیس گھنٹے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا پڑیں گے۔ تاہم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی مردم شماری کے نتائج منظور کر کے الیکشن کمیشن کو نئے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ بندیاں

Read more

سرکاری جامعات کامستقبل

کسی بھی ریاست کے باشندوں کے بنیادی حقوق میں یہ شامل ہے کہ ان کے بچوں کو مفت تعلیم میسر ہو۔ صحت کی سہولیات حاصل ہوں اور انصاف کی اسے فکر نہ ہو۔ جب کسی ریاست میں تمام شہریوں کو یہ سہولیات یکساں میسر ہوتی ہیں تو وہ بخوشی اپنا فرض اولیں سمجھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں تاکہ سہولیات کا یہ تسلسل برقرار رہے۔ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ریاست ہماری ماں ہے اور ماں کبھی مشکل میں اپنی

Read more

پاکستان کا ارتقائی سفر

مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ایک ملک جو آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر اور اسلامی دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ جس کی آبادی 2023 کی مردم شماری کے مطابق 24.5 کروڑ ہے۔ اس کے مغرب میں ایران، شمال مغرب و مغرب میں افغانستان، شمال مشرق میں چین اور مشرق و جنوب مشرق میں انڈیا واقع ہیں۔ اس کے جنوب میں بحیرہ عرب ہے۔ آج اس کے ارتقائی سفر پر نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

نانی اماں: ایک شخصیت، ایک داستاں ( حصہ دوم )

نانی اماں کا بچپن جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔ جن بچوں کے سر سے باپ یا بڑے بھائیوں کا سایہ اٹھ جائے ان کی فکر و اظہار کے زاویے ان کے جسموں سے پہلے جوان ہو جاتے ہیں اور لا پرواہی کی جگہ سنجیدگی لے لیتی ہے۔ نانی اماں قد کاٹھ کی اچھی تھیں اور دوسرا سب سے بڑی تھیں چنانچہ ذمہ داریوں کے بوجھ نے ان کا بچپن وقت سے پہلے ہی تمام کر دیا تھا۔ باپ چلا

Read more

اسحاق نازش کی علمی، ادبی اور روحانی خدمات کا اجمالی جائزہ

تخلیق، تحقیق اور تنقید انسانی فطرت کا خاصا ہے۔ روز اول سے قدرت نے انسان کے اندر تجسس کی روح پھونک دی ہے۔ وہ خدا، کائنات اور حسن و جمال سے متاثر ہو کر لکھتا ہے۔ اس امر کے ساتھ ساتھ اس کی فطرت میں علم و ادب، اقدار و روایات، رسم و رواج، تہذیب و تمدن اور فنون لطیفہ جیسے موضوعات پر قلم اٹھانا اس کے ادبی مشاغل میں شامل کر دیا ہے۔ وہ حالات و واقعات پر کڑی

Read more

پنجر از امرتا پریتم

یہ وہ امرتا نہیں تھی جسے میں نے امرتا کے افسانوں میں دیکھا تھا، خوبصورتی، محبت اور نسوانیت سے لبریز، یہ تو بہت ہی بے باک، نڈر اور دو ٹوک امرتا تھی جو ہاتھ میں آئینہ لئے اس میں اتنا ہی بدصورت چہرہ انسان اور انسانیت کا دکھا رہی تھی جتنا بذات خود انسان اور انسانیت کا تھا اور ہے! پنجر میں امرتا کی لفاظی اور اس کے جملوں اور تحریر کی خوبصورتی شاید اس لئے بھی غیر حاضر ہے

Read more

یونیورسٹیوں میں امتحانات کے لیے ”مخصوص سافٹ وئیر“ لانا ضروری کیوں؟

میرا یہ بلاگ گزشتہ بلاگ بعنوان ”اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کا انجام کیا ہو گا؟ کا تسلسل ہی سمجھ لیں۔ فارغ اوقات میں میرا ایک مشغلہ انٹرنیٹ پہ دنیا بھر کے ٹریول ولاگز دیکھنا بھی ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے، گھر بیٹھے ہی پوری دنیا کو دیکھتے رہنا۔ میرے پسندیدہ ٹریول ولاگز میں ایک ٹریول ولاگ کا نام ہے۔ Peter Santenello یہ ایک ون مین شو چینل ہے جو امریکہ کی ترقی کے پسِ پردہ رازوں کو بیان کرتا ہے۔ وہاں

Read more

روبینہ فیصل کے ناول ’نارسائی‘ پہ تبصرہ

روبینہ فیصل کا ناول نارسائی ایک نا آسودہ عورت کے جلتے بجھتے جذبات کی ایسی داستان ہے جو کہیں جذب ہی نہیں ہو پاتی؛ نہ دلوں میں، نہ سماج میں، نہ ہی خدا کی نادیدہ، نا رسیدہ نگری میں۔ یہ کہانی ہمیشہ ہوا میں ہی معلق رہی، کسی بدروح کی طرح۔ قرن ہا قرن سے دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ عورت اپنی نا آسودگی مٹانے کی خواہش میں جو رستہ چنے گی، بھٹک جائے گی؛ اس راہ میں جو

Read more

زندگی تماشا بنی، دنیا دا ہاسہ بنی!

ابا کے کمرے میں پڑی میز پہ پڑا ریڈیو سارا دن بجتا رہتا۔ اماں کھانا بنا رہی ہیں، ابا نماز پڑھ رہے ہیں، چڑیاں ابا کا ڈالا ہوا باجرہ چگ کر خوشی سے چہچہا رہی ہیں، آپا کتاب پڑھ رہی ہیں، بھائی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، چھوٹی ابا کی سائیکل ٹانگوں کی قینچی ڈال کر چلا رہی ہے اور منجھلی گنگنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا۔ میں تیری ہو گئی، پیار

Read more

قومی اسمبلی کا آخری اجلاس: اسلحہ لائسنس کی فائلیں اور وزیر اعظم کی صدا ’آرڈر اِن دی ہاؤس پلیز‘

قومی اسمبلی کے بدھ کی شام ہونے والے الوداعی اجلاس میں یوں تو خاصی گہما گہمی رہی لیکن آج یہاں سب سے زیادہ مصروف شاید وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تھے، فائلوں کا ایک ڈھیر تھا اور وزیر داخلہ اِس میں گم نظر آئے۔

Read more

شاہ رخ اور امیتابھ سمیت بالی وڈ کے وہ معروف اداکار جو ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہوئے

بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ آئیے چند ستاروں کی زندگیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو مالی بحران کا شکار ہیں۔

Read more

وہ پولیس افسر جو گذشتہ 27 سال سے انکاؤنٹر کے دوران سر میں لگنے والی گولی کے ساتھ زندہ ہیں

لوئیلا اگنیئشیس نے 32 سال کی عمر میں اس خصوصی ٹاسک فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت نئے شادی شدہ پولیس اہلکار اس خصوصی ٹاسک فورس میں شامل ہونا نہیں چاہتے تھے۔

Read more

جب سکھوں نے امام مسجد کو فسادیوں سے بچایا: ’ہجوم نے مسجد پر حملہ کیا تو پولیس بھی ان کے سامنے بے بس ہو گئی‘

سوہنا میں مسلمانوں کی محدود آبادی ہے۔ شاہی جامع مسجد کے آس پاس مسلمانوں کے چند ہی گھر ہیں۔ مسجد کے امام کے مشترکہ خاندان کے تقریباً 40 افراد کے علاوہ یہاں صرف چند مسلمان آباد ہیں۔

Read more

ایک دن کی روشنی اور 364 دن کا اندھیرا

7 اگست کی رات اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں میری بیٹی کو گھر کے ایک کام کے سلسلے میں جانا ہوا۔ واپسی پر جب وہ گھر میں پریشانی کے عالم میں داخل ہوئی اور گھر والوں نے اس کے چہرے کی پریشانی دیکھ کر وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ مرکز میں گاڑیوں اور خریداروں کا معمول کا رش تھا۔ اور ہمیشہ کی طرح ڈھیروں کے حساب سے خواتین، بچے، بوڑھے اور خواجہ سرا، خریداری

Read more

ڈاکٹر حفیظ شیخ کے سر بیٹھتا ہُما

کسی کو اقتدار میں بٹھانے یا وہاں سے ہٹانے کے لئے جو محلاتی سازشیں ہوتی ہیں ان کا کھوج لگانے کی مجھے بطور رپورٹر علت لاحق رہی ہے۔ مذکورہ علت مگر صحافیانہ تجسس تک ہی محدود رہی۔ ذاتی طور پر میں کسی خاص شخص کے سر پر اقتدار کا ہما بٹھانے کی سازش میں کبھی ملوث نہیں رہا۔ نہ ہی کسی شخصیت کے سیاسی زوال سے کبھی ذاتی لطف اٹھایا ہے۔ عملی صحافت سے بتدریج کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے

Read more

وہ برلن کہیں کھو گیا – مکمل کالم

ایئر لائن کے کاؤنٹر پر موجود شخص اگر آپ کا پاسپورٹ دیکھ کر کہے کہ جناب آپ کی تو ٹکٹ ہی بُک نہیں ہوئی تو ایک مرتبہ ہاتھوں کے طوطے اُڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ایمسٹرڈیم ہوائی اڈے پر ہوا۔ میری برلن کی ٹکٹ اسے نہیں مل رہی تھی، اُس نے پاسپورٹ کھنگال کے دیکھا، پھر میرا پورا نام پوچھا، نام کے ہجے پوچھے، پی این آر نمبر پوچھا، بالآخر ٹکٹ مل گئی۔ پھر کہنے لگا کہ

Read more

انتقام یا حادثہ۔۔۔؟ وہ پراسرار کھانا جو تین جانیں نگل گیا

دو ہفتے قبل آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک خاندان کے پانچ افراد دوپہر کے کھانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہی ان میں سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چوتھا زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

Read more

کیا سابق وزیراعظم عمران خان بھی ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بن کر اٹک جیل پہنچے؟

سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان بھی ’سیاسی حریف‘ کے خلاف ’انتقامی کارروائی‘ کا نشانہ بنے یا انھیں اٹک بھیجنے کی وجہ کچھ اور ہے کیونکہ قانون کے مطابق تو انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھیجا جانا چاہیے تھا۔

Read more

کے ٹو پر تین گھنٹے تک رسی سے لٹکے رہنے والے محمد حسن: ’جاتے ہوئے انھیں زندہ دیکھا، واپسی پر لاش سے گزر کر آئے‘

محمد حسن کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے ٹو کے بوٹل نیک پر کوہ پیماؤں کی ایک لمبی قطار لگی ہوئی ہے اور وہاں پر محمد حسن کی لاش پڑی ہے۔ تمام کوہ پیما اس لاش پر سے گزر کر چوٹی پر جا رہے ہیں۔

Read more

یہ ریئلٹر کتنی آسانی سے اتنا پیسہ کماتے ہیں؟

صبح 7 بجے اٹھیں۔ نہائیں، مرد ہیں تو شیو کریں، عورت ہیں تو گھر کے کام سمیٹ کر ریڈی ہوں۔ آفس میں میٹنگ ہے یا کوئی ٹرانسفر پلاٹ کی، کسی اوورسیز کلائنٹ کے پلاٹ کی انسٹالمنٹ جمع کروانی ہے تو سوسائٹی ٹائم سے پہلے پہنچیں۔ سوسائٹی کا ٹائم 9 بجے ہے تو 9 بجے سے پہلے۔ ایک ہی دن مختلف سوسائٹیوں میں ایسے کام ہوتے ہیں جن میں خود جانا ضروری ہوتا ہے تو پھر پلان کرنا کہ کیسے مینیج

Read more

سانپ کے زہر کی ویکسین کی عدم دستیابی

ابو بکر چودہ سال کا بچہ جو نائنتھ کا اسٹوڈنٹ تھا۔ بے حد حساس، کم گو مگر پیار کرنے والا بچہ تھا۔ کلاس میں بہترین رزلٹ لینے والا تو گھر میں والدین کا ہاتھ بٹانے والا۔ جب سے شعور کی منزل کو پہنچا تھا والدین کی ذمہ داریوں میں ان کا ہاتھ بٹانے لگا تھا۔ والد خوش تھے کہ اب وہ والدہ کے ساتھ گھر کی گروسری کرنے چلا جاتا تھا۔ بازار سے کچھ لانا ہوتا تو فوراً سے لے

Read more

’ہماری گھنٹیاں ایمان کے تھرمامیٹر کی طرح ہیں‘ افریقہ میں بڑھتی عیسائیت نے کیسے ایک خاندانی بزنس کو بچایا؟

جہاں یورپ میں سیکولر نظریات میں اضافے کی وجہ سے کلیسا کی گھنٹیوں کے آرڈروں میں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں دوسری طرف ایک ہزار سال پرانی ایک کمپنی نے افریقہ میں نئے مواقع ڈھونڈ لیے ہیں۔

Read more

دس ہزار جھیلوں کی سرزمین: قسط اول

امریکہ کی ریاست منیسوٹا میں ایک اندازے کے مطابق دس ہزار جھیلیں ہیں اور میرا عارضی قیام آج کل اس جھیلوں کی سرزمین میں ایک پندرہ ہزار نفوس کی آبادی والے شہر میں ہے جہاں میں لوکم ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی ہوں۔ اکثر ان دور دراز علاقوں میں جہاں میڈیکل سٹاف کو مستقل طور پر لانا مشکل ہوتا ہے ہم جیسے لوکم عارضی طور پر آتے جاتے رہتے ہیں اور اس خلا کو پورا کرتے ہیں۔ بڑے

Read more

ڈونگ اے گیلی سے ڈونگا گلی تک۔ تنگ نظری اور تعصب سے بھرا سفر

کرسچن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی جے اے پی) مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر سال صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔ امسال سی جے اے پی کی جانب سے پرفضا مقام ”ڈونگا گلی“ میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان بھر سے مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی، مجھے گزشتہ سال بھی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کا موقع

Read more

یورپ میں 1830 اور 1848 کی انقلابی بغاوتیں۔

نیپولین کی شکست اور زوال کے بعد یورپ کی روایتی طاقتوں ( برطانیہ، آسٹریا، روس اور پرشیا) کے نمائندوں نے آسٹریا چانسلر اور وزیر خارجہ ”پرنس میترنچ ( Mettrinch)“ کے زیر قیادت 1815 کے ”ویانا کانگریس“ میں یورپ میں امن و استحکام اور انقلاب فرانس کے تحت ابھرے لبرل اور جمہوری تصورات کا تدارک کرنے کے لیے قبل از انقلاب دور کا پرانا سیاسی نظام ( بادشاہتوں ) کی بحالی اور محفوظ کرنے کا فیصلہ کر کے کئی اقدامات کیے۔

Read more

پاک ایران تعلقات میں گرمجوشی

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے دو طرفہ مذاکرات کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں وزراء خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مشترکہ سرحدوں کو ”امن اور دوستی کی سرحد“ رکھیں گے کیونکہ دونوں فریق ایک پرامن مستحکم پڑوس میں باہمی دلچسپی رکھتے ہیں، ایران نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو جلد مکمل ہونا

Read more

وزیراعظم کا دورہ چترال: گندم سبسڈی، توقعات اور خدشات

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چترال کی توقعات نے علاقے کے لوگوں میں دلچسپی اور توقعات کو جنم دیا ہے۔ 9 اگست 2023 کو طے شدہ یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مقامی لوگوں کو درپیش متعدد مسائل بشمول تعلیم، گندم کی سبسڈی اور سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کو حل کرنے کی توقع ہے۔ آج کا میرا یہ کالم متوقع دورے کا ایک تجزیاتی جائزہ فراہم کرتا ہے، جس میں چترال یونیورسٹی میں طلباء کو

Read more

حاجی نذیر احمد کے سفر حج کی مختصر روداد

ڈاکٹر عمیر منظر اپنی تصنیف و تالیف سے مستقل اپنے قارئین کو حیران کیے رہتے ہیں۔ ”راجندر رمنچندہ بانی“ ، ”باتیں سخن کی“ ، ”رشید حسن خاں (کلام غالب شارح)“ جیسی تخلیقی و تحقیقی کتابوں کے بعد ابھی حال ہی میں انھوں نے اپنے دادا جان کی سفر حج پر مشتمل یاد داشتوں کو جمع کر کے ”حاجی نذیر احمد کے سفر حج کی مختصر روداد“ کے نام سے شائع کیا ہے۔ تقریباً نوے صفحات پر مشتمل یہ کتاب ان

Read more

رضوانہ ، ثومیہ اور ایک فرانسیسی عورت!

رضوانہ کے حوالے سے کی گئی ہر بات کو جھوٹ سمجھا جا سکتا تھا اگر اس کی تصاویر منظر عام پر نہ آتیں۔ اگر اس کی گھائل آنکھیں، زخمی ہونٹ، مسخ چہرہ اور مجروح جسم چیخ چیخ کر سچ نہ بتا رہا ہوتا۔ ثومیہ کی ہر بات کو سچ مانا جا سکتا تھا اگر وہ اس ماحول اور معاشرے کی پر وردہ نہ ہوتی جہاں اپنی غلطی تسلیم کرنا، بزدلی، اپنی لغزش، مان لینا، ہار اور کسی بھول چوک کا

Read more

ایٹم بم کے باپ۔ اوپن ہائمر۔ کی کہانی

جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر اگست 1945 میں ایٹم بم گرانے کے بعد جب امریکی صدر ٹرومین نے ایٹم بم کے خالق سائنسدان رابرٹ اوپن ہائمر کو بلا کر بڑے فخر سے مبارکبادی تو اوپن ہائمر نے احساس ندامت سے کہا مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرے ہاتھوں پر خون ہو۔ صدر ٹرومین نے اپنی جیب سے رومال نکال کر اوپن ہائمر کو دیا اور کہا، اس رومال سے اپنے ہاتھ کا خون صاف کر لیں۔

Read more

آئیں ہنر کی برآمدات کریں

دنیا بھر میں لوگ فری لانسنگ کے ذریعے اپنی آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں اور اپنے ہنر کے ذریعے گھر بیٹھ کر اپنی مالی حالت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی بھی خدمت کر پا رہے ہیں۔ دنیا میں اس وقت 1.57 بلین لوگ فری لانسنگ سے منسلک ہیں جو کہ عالمی افرادی قوت کا 47 فیصد ہے۔ فری لانسنگ کے ذریعے پیسہ کمانے والے ممالک میں گزشتہ سال 78 فیصد اضافے کے ساتھ امریکہ پہلے

Read more

مصنوعی ذہانت ہماری زندگیوں کو کس تیزی سے بدل دے گی؟

مصنوعی ذہانت (AI) ایک تیزی سے ترقی پذیر شعبہ ہے جو روبوٹ کو انسانی عقل کی نقل کرنے اور ایسی سرگرمیاں انجام دینے کے قابل بناتا ہے جن کے لیے عام طور پر انسانی ادراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ AI نے حالیہ برسوں میں نمایاں طور پر ترقی کی ہے، بہت سے مختلف کاروباروں اور روزمرہ زندگی کے شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم مصنوعی ذہانت (AI) کے آئیڈیا، ٹیکنالوجی جو اس کی مدد کرتی ہے،

Read more

عمران خان اور ایک پیش گفتہ موت کی روداد

وزیراعظم چاہے گمنام ہو، یا پاکستان کا ایسا ہیرو ہو جسے بچپن سے سب جانتے ہوں، کوئی اداروں کے ہاتھوں سے چھین کر حکومت لے، پچھلے دروازے سے گھس کر مذاکرات کرے۔ یا ان کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے۔ وزیراعظم بننے کے دو یا تین سال بعد ایک ہی غلطی کر بیٹھتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھنے لگتا ہے۔

Read more

آئرلینڈ: وہ چھوٹا سا ملک جس کے لیے ’اضافی کیش‘ درد سر بن گیا، مگر اتنا پیسہ اس کے پاس آیا کہاں سے؟

بہت سے ممالک میں وبائی امراض کی وجہ سے جو سرکاری خزانے پر بوجھ پڑا اس کے بعد بہت ساری دوسری حکومتیں ڈبلن کو حسد کی نگاہ سے دیکھ سکتی ہیں۔ مگر یہ اتنا پیسہ خزانے میں آیا کہاں سے ہے؟

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کا کارکن کیا سوچ رہا ہے: ’ٹویٹ کرنا چھوڑا ہے حمایت نہیں‘

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت سے سزا ملنے اور ان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں تحصیل چیئرمین کی نشست کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کو پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا پر پارٹی کی مقبولیت کے بیانیے کے طور پر استعمال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

Read more

’گہری رنگت کی وجہ سے شوہر کی تذلیل طلاق لینے کے لیے کافی ہے‘، کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلہ

انڈیا کی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کی بیوی اس کی گہری رنگت کی وجہ سے اس کی تذلیل کرتی ہے تو یہ ظلم کے مترادف ہے اور یہ طلاق کی اپیل کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

Read more

’روحانی پیروں‘ کا مسائل کے حل اور جِن نکالنے کے نام پر خواتین کا ریپ اور جنسی استحصال کرنے کا انکشاف

بی بی سی نے ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران 85 خواتین سے اس حوالے سے شہادتوں اکٹھی کی ہیں جنھوں نے مراکش اور سوڈان میں 65 نام نہاد روحانی معالجوں یا پیروں پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے لے کر ریپ تک کے الزامات لگائے ہیں۔

Read more

’مہاپنچایت‘ میں مسلمانوں کے سماجی، معاشی بائیکاٹ کا فیصلہ: ’امام مسجد کے قتل کی ایف آئی آر سے لڑکوں کا نام ہٹاؤ‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق گروگرام (پہلے گڑگاؤں) میں تقریبا 100 گاؤں کے ہندوؤں نے مہا پنچایت کی ہے جس میں مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔ انھیں کرائے پر مکان یا دکان دینے سے منع کیا گیا ہے۔ اس پنچایت کی بازگشت سوشل میڈیا پر دیکھی اور سنی جا سکتی ہے۔

Read more

انٹرنیٹ کی بنائی متوازی دنیا

پیر کی صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین اس وقت تک اٹک جیل میں دوراتیں گزارچکے ہیں۔ ان کے دیرینہ حامیوں کو مگر کامل یقین ہے کہ ہائی کورٹ کھلتے ہی ان کی درخواست ضمانت باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی جائے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آج ہی کسی وقت درخواست پر دلائل کا وقت طے کر دیا جائے جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم

Read more

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ: ’جب میتوں کو ایمبولینس میں ڈالا تو اُن کے اعضا گِر رہے تھے‘

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں اتوار کے روز ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نے جائے حادثہ اور ان افراد کے گھروں کا دورہ کیا ہے جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

بے یار و مددگار چھوڑے گئے بچے

یہ نوے کی دہائی کے ابتدائی برسوں کی بات ہے بی بی سی ٹیلی ویژن پاکستان میں مدرسوں کی بڑھتی تعداد، ان میں آنے والے طلبہ، ان کے مسائل، مدرسوں کے نصاب، نصاب سے جڑی دیگر سر گرمیوں پر بہت پابندی سے تحقیقی ڈاکو منٹریاں دکھایا کرتا تھا۔ میلوں میل میں پھیلے ان مدرسوں کا احاطہ دکھاتے ہوئے اکثر وہ یہ بھی کہہ جاتا تھا یا بتا دیتا تھا کہ ان کی تعمیر کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یا

Read more

ٔافسانہ: بانو کاغذ اور قلم لاو

یہ ایک معمول کا دن تھا، دفتر سے واپسی پر اپنے کمرے میں پہنچا تو بھوک ستانے لگی۔ شام کے 6 بج رہے تھے، میرا کمرہ دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے کہ جہاں سے سورج غروب ہونے کا منظر پردیس میں بیٹھے دل کو کچوکے دیتا ہے۔ شام کا یہ منظر دیکھنے کے لئے میرے پاس میری تنہائی کے سوا، فیض احمد فیض صاحب کا نسخہ ہائے ء وفا، ایک عدد

Read more

برج خلیفہ: انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج

( 1 ) ۔ برج خلیفہ کتنے میٹر بلند اور منزلیں کتنی ہیں؟ دبئی میں 828 میٹر بلند اور 160 سے زائد منازل پر مشتمل ہے۔ برج خلیفہ کا خواب سے حقیقت بننا انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج ہے۔ اس عمارت سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار پیش خدمت ہیں۔ ( 2 ) ۔ برج خلیفہ کا ڈیزائن کس نے بنایا؟ برج خلیفہ کا نقشہ ممتاز امریکی ماہر تعمیرات ایڈرن سمتھ نے مقامی صحرائی

Read more

چھپ شورو: ہنزہ کا صحت بخش ’دیسی پیزا‘ جو ایک قدیم روایت کا امین ہے

چھپ شورو گلگت بلتستان کے علاقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ چاہے راکاپوشی کے پہاڑ کے قریب کوئی ڈھابہ ہو، کسی مارکیٹ میں ہو یا کسی کا گھر ہو آپ کو چھپ شورو ہر جگہ ملے گا۔

Read more

سراب سائے اور جمہوریت

ستم ظریفی کہ جس لمحے ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا اُسی لمحے جنرل باجوہ سے خاموش سمجھوتہ بھی کیا جا رہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ جنرل باجوہ تب بھی اور شاید آخری وقت تک کسی اور ’معاہدے‘ کے پابند رہے، آخری وقت تک اسلام آباد کے بڑے گھر میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے اور شاید ایک بار پھر مارشل لا لگ چکا ہوتا۔ اس کی گواہی ہو سکتا ہے کسی وقت موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی آن دا ریکارڈ لے آئیں جن کی بروقت مداخلت نے کھیل کا پانسہ پلٹا۔

Read more

عمران خان: سفر تمام ہوا؟

عناصرِ فطرت کی باگ ڈور قادرِ مطلق کے ہاتھ میں ہے۔ موسموں کے تیور اور ہواؤں کے رُخ بدلتے دیر نہیں لگتی۔ کوئی انسان کتنا ہی طاقت ور اور زور آور کیوں نہ ہو، اس کی کرتب کاریوں اور حیلہ سازیوں کی ایک حد ہوتی ہے۔ اُس کے بعد کارخانۂ قدرت کی کوئی نادیدہ مشین حرکت میں آجاتی ہے۔ تب وہم و گماں تک میں نہ سمانے والی انہونیاں، جیتی جاگتی حقیقتوں کی شکل میں دانت نکوسے سامنے آ کھڑی

Read more

سوال اچھا ہے، جواب نہیں

ہمارے تعلیمی اداروں میں سوال کرنے سے زیادہ جواب دینے کی صلاحیت کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ اساتذہ سوال کرنے والے طالب علم کے مقابلے میں جواب دینے والے طالب علم کو زیادہ ذہین اور قابل تصور کرتے ہیں۔ یہ رویہ صرف نرسری اور پرائمری اسکولوں کے اساتذہ تک محدود نہیں بلکہ یہ ہمیں اعلی تعلیمی اداروں کے مدرسین کے یہاں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ عام طور پر زیادہ سوال کرنے والے بچے کو

Read more

پہاڑوں کی انگڑائیاں (4)

بہرحال اگلا دن ہمارا یہاں آخری دن تھا۔ الوداعی تقریب تھی۔ مختلف سر گرمیاں انجام دی گئیں۔ اس تقریب میں باہر سے کچھ مہمان بھی آئے تھے۔ میڈم راحیلہ عارف قصور سے تھیں۔ وہ گرلز گائیڈ کی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہی تھیں۔ دو خواتین پنڈی سے تھیں۔ انھوں نے سفید رنگ کی ساڑھی جس پر سبز رنگ کا ربن لگا ہوا تھا۔ گویا یہ بھی گرل گائیڈ کا یونیفارم تھا۔ مہمانان گرامی کا پر زور

Read more

عورت کو غیر مؤثر کرنے کی سماجی حکمت عملی (آخری حصہ)

پدر سری نظام چوں کہ اس بات سے بہ خوبی واقف تھا کہ تاریخ میں عورت نہ صرف مرد کے ہم پلہ رہی ہے بلکہ خاندان اور قبیلہ کی سربراہ بھی رہ چکی ہے۔ لہٰذا پدرانہ معاشروں نے نہ صرف اپنے نوزائیدہ وجود کو برقرار رکھنے بلکہ اسے دوام بخشنے کے لیے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ عورت کو سماجی، معاشی اور سیاسی یعنی ہر سطح پر غیر موثر کر دیا جائے۔ ڈاکٹر مبارک علی کے مطابق یونان

Read more

گلزار اور دولت کی کہانی: ’شادی کے بعد پتا چلا یہ انڈین نہیں بلکہ پاکستانی پنجاب سے ہیں‘

گلزار اور دولت کی محبت کی کہانی کسی بالی وڈ فلم سے کم نہیں جو ایک غلط نمبر پر فون کال سے شروع ہوئی۔ یہ دونوں اب انڈیا کے ایک گاؤں میں پانچ بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جس کے لیے انھیں کئی قربانیاں دینی پڑی ہیں۔

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ گرفتار: ’بچی کے والدین سے رابطہ کر کے پیسوں کی آفر کی گئی‘

جج فرخ فرید بلوچ نے حکم سنانے کے بعد ملزمہ کو کمرہ عدالت سے باہر لے جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ’میرے لیے بھی مشکل ہے کیونکہ یہ میرے کولیگ کی اہلیہ ہیں مگر جہاں انصاف کی بات ہو گی تو میں نے انصاف کرنا ہے۔‘

Read more

’چمپارن مٹن‘: یونیورسٹی طلبا کی فلم میں ایسا کیا ہے جو یہ آسکر کے سیمی فائنل تک پہنچ گئی

‘چمپارن مٹن’ بے روزگاری کے دور میں ایک غریب خاندان کی جدوجہد پر مبنی فلم ہے جس میں بیوی کی مانگ پوری کرنے کے لیے ایک شوہر آٹھ سو روپے فی کلو کا مٹن یعنی بکرے کا گوشت کیسے خریدتا ہے کو دکھایا گيا ہے؟

Read more

دائروں کی صورت میں مسلسل جاری سفر

مسلح نہیں بلکہ فقط سیاسی جدوجہد سے ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی صورت ایک نیا وطن حاصل کیا تھا۔ اسے چلانے کے لئے مگر اہل اور ”دیانتدار“ سیاستدان ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد ”پروڈا“ کے عنوان سے ایک قانون بنانا پڑا۔ اس کے ذریعے سندھ کے ”مرد آہن“ کہلاتے ایک قد آور سیاستدان ایوب خان کھوڑو کو بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ذلت

Read more

بانو کاغذ اور قلم لاؤ

یہ ایک معمول کا دن تھا، دفتر سے واپسی پر اپنے کمرے میں پہنچا تو بھوک ستانے لگی۔ شام کے 6 بج رہے تھے، میرا کمرہ دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے کہ جہاں سے سورج غروب ہونے کا منظر پردیس میں بیٹھے دل کو کچوکے دیتا ہے۔ شام کا یہ منظر دیکھنے کے لئے میرے پاس میری تنہائی کے سوا، فیض احمد فیض صاحب کا نسخہ ہائے وفا، ایک عدد تیز

Read more

زبان یار من ترکی

میں استنبول کے معروف تاریخی مقام تقسیم چوک پر کافی دیر سے کھڑا خالی ٹیکسی کا منتظر تھا۔ سیاحوں سے اٹے اس علاقے میں خالی ٹیکسی ملنا ناممکن نہیں تو خاصا مشکل تھا۔ شام کے مصروف اوقات میں ایک ٹیکسی خالی ہوتی تو کئی مسافر اس کی جانب لپکتے۔ استنبول کے ٹیکسی ڈائیور یوں تو انگریزی کو زبان غیر سمجھتے ہوئے اس سے ایسے احتراز برتتے ہیں جیسے ہمارے ہاں نوبیاہتا دلھن اپنے دولھا کا نام لینے سے شرماتی ہے

Read more

 بزدل شخص سیاست کے نام پر دھبہ

سیاست کے رنگ نرالے ہیں کبھی پروٹوکول، ٹھاٹھ باٹھ، ٹی وی سکرینوں پر قبضہ، خادموں کی قطار اور کبھی پولیس کے چھاپے، نیب اور ایف آئی اے چکر، کبھی عدالتوں کی پیشیاں، کبھی جیل کی کوٹھری اور کبھی جیل میں ملاقات اور جمعرات کا انتظاریہ ہماری سیاست کی تلخ حقیقت جس سے کوئی سیاستدان بھاگ نہیں سکتا جو بھاگے وہ سیاستدان ہی نہیں۔ یہ سب کچھ ذوالفقار بھٹو کی قسمت میں بھی تھا، پھر بینظیر بھٹو نے بھی بھگتا اور

Read more

دوسری ہجرت

بھانجے سے پوچھا بیٹا مستقبل کا کیا مالی ٹارگٹ رکھا ہے؟ بولا کروڑ پتی بننا ہے۔ میں نے کہا بہت تھوڑا ہے۔ کہنے لگا کروڑ پتی ہونا بھی کم ہے کیا؟ میں نے عرض کیا سمجھاتا ہوں۔ جب ہم نے آنکھ کھولی تو گاؤں میں ہر طرف (آج کی تعریف کے لحاظ سے ) غربت کا دور دورہ تھا۔ کرنسی نوٹ کی موجودگی ہی غنیمت تھی ورنہ زیادہ تر بارٹر سسٹم چلتا تھا جیسے گندم دے کر چینی لے لی۔

Read more

مائنڈ چپس

اس سال کے آخر میں کینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی کے پاکستانی ڈاکٹر نوید سید دنیا میں پہلی بار انسانی دماغ میں دو طرفہ مائیکرو چپ لگانے کا کامیاب آپریشن کریں گے۔ ڈاکٹر نوید سید اور اس کی ٹیم کے ممبران پچھلی دو دہائیوں سے اس ٹیکنالوجی کو کامیاب بنانے پر کام کر رہے تھے۔ اس مائنڈ چپ کا بنیادی مقصد مرگی، دماغی کینسر، پارکنسن اور ڈپریشن وغیرہ جیسی بیماریوں کا علاج کرنا ہے۔ یہ چپ نیورو سرجنز کو مریضوں کے

Read more

بولنے والا خود کو استاد سمجھتا ہے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ دوسروں کو الٹی سیدھی پٹیاں آپ بہت اچھی پڑھا سکتے ہیں تو ضروری نہیں کہ تدریسی معاملات میں بھی اسی طرح ٹانگ اڑائی جائے، اس بدعت سے بہر حال گریز برتنا چاہیے۔ کہ کسی بھی شعبہ مضمون کو پڑھانے کے لیے اس پہ عبور ہونا لازم ہے۔ مگر کیا ہے کہ اسی شعبہ کے لیے ہر کوئی خود کو موزوں ترین سمجھتا ہے، جس کی وہ الف ب سے بھی واقف نہیں ہوتا۔ شعبہ

Read more