مصنوعی ذہانت مردہ اداکاروں کو کیسے ’زندہ‘ کر رہی ہے؟

امریکی فلمی ستارے جیمز ڈین ہیں جو 1955 میں صرف تین فلموں میں کام کرنے کے بعد ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے لیکن لیکن موت کی سات دہائیوں بعد ڈین کا نام ایک نئی فلم بیک ٹو ایڈن میں کام کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شائع ہوا ہے۔ وہ نئی فلم میں کیسے اداکاری کرنے جا رہے ہیں؟

Read more

مکمل نہیں انسان تو ہوں

وہ پیدا ہوا تو گھر میں خوشی کی بجائے صف ماتم بچھ گئی۔ ماں پریشان، باپ خاموش۔ رشتے دار منہ میں انگلیاں ڈالے دبی دبی سرگوشیاں کرتے۔ لیکن غفورے کی ماں اور بہنوں کو کسی کا ڈر نہیں تھا۔ اس لیے وہ علی اعلان کہتیں ہمارے خاندان میں تو آج تک ایسا نہیں ہوا، غفورے کی ووہٹی جیراں نے تو غضب ہی ڈھا دیا، یہ کیا پیدا کر دیا اس نے۔ بچے کا نام کیا رکھتے خوبصورت چہرے والے اس

Read more

جب موت کی چاپ سنائی دینے لگتی ہے

آج میری ایک مریضہ نے مجھے بتایا کہ ان کے ڈاکٹر نے انہیں یہ خبر سنائی کہ ان کے بزرگ والد کا کینسر سارے جسم میں پھیل چکا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا اب ہم آپ کے والد کے لیے اور کچھ نہیں کر سکتے۔ آپ انہیں گھر لے جائیں تا کہ وہ سکون سے موت کو گلے لگا سکیں۔ جب کسی انسان کی زندگی کے آخری دن آ جاتے ہیں اور اسے موت کی چاپ سنائی دینے لگتی ہے تو

Read more

منی پور: ہجوم کے سامنے خواتین کے کپڑے اتارنے، جنسی تشدد کی ویڈیو پر مودی سرکار تنقید کی زد میں

انڈیا کی ریاست منی پور میں ڈھائی ماہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران ایک ہجوم کے سامنے دو خواتین کے کپڑے اتارنے اور ان پر جنسی تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے انڈیا کے سیاسی و سماجی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Read more

اندر اماں اور بھابی سو رہے ہیں

اگر دو سو سالہ قدیم مقبرے، مزار، سمادھی یا کسی تاریخی عمارت کے در و دیوار پر اوپلوں کی پھلکاریاں ہوں، داخلی راستوں پر کوڑا کرکٹ، گندگی اور گوبر کے تہہ در تہہ ٹیلے ہوں، قدم رنجہ فرمانے پر کائی زدہ بدبودار ٹوبے اور تالاب آپ کے پاؤں چوم رہے ہوں، اگر کسی گمنام داستان کے درو دیوار ٹھیکری بہ ٹھیکری سیم زدہ زمین اور کیچڑ میں دب رہے ہوں، اگر اس کی چار دیواری اندر گایوں بھینسوں کے چھپڑ

Read more

عورت بغض ! (مسوجنی)اور وہ دوسرا

”عورت کی عزت جس قدر ہمارے یہاں ہے وہ کوئی اور تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ہم عورت کی خاطر جان دے دیتے ہیں۔ عورت کا مقام بہت بلند ہے۔ عورت ہماری نسل کی امین ہے۔ عورت گھر کی ملکہ ہے۔ ” سنا یہ سب کچھ۔ سنتے چلے آ رہے ہیں زمانوں سے۔ ہر بار کبھی ہنس دیتے ہیں کبھی منہ پھیر لیتے ہیں، منظور تھا پردہ تیرا۔ اگر آپ وہ نہیں جو ہم سمجھتے اور لکھتے ہیں تو پھر

Read more

سیکس آفینڈر رجسٹری: کیا یہ نظام پاکستان میں بچوں کے ساتھ ریپ اور جنسی جرائم روک سکتا ہے؟

اس نظام میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو ’سیکس آفینڈرز‘ کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، پھر اس علاقے کے لوگوں کو خبردار رہنے کا کہا جاتا ہے۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بچوں کو ریپ کا نشانہ بنانے والوں میں اجنبیوں کے ساتھ ساتھ رشتہ دار اور ہمسائے بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

Read more

’نو مسلموں‘ کے درمیان شام

امریکہ یاترا جاری ہے اور ”طلسمِ خوابِ زلیخا و دامِ بردہ فروش“ جیسے قصے قدم قدم پر درپیش ہیں، نیک روحوں سے آشنائی ہوتی ہے، کائیاں لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، ناگہانی مشکلات ٹوٹتی ہیں اور پھر کوئی اجنبی مہرباں یک دم کہیں سے نمو دار ہوتا ہے، یعنی ”کب وہ ظاہر ہو گا اور حیران کر دے گا مجھے… جتنی بھی مشکل میں ہوں آسان کر دے گا مجھے“ کا عملی تجربہ ہونے لگتا ہے۔ بھلا ہو سابق وزیرِ

Read more

’میرا مندر میری مرضی‘: کراچی کے قدیم ہندو مندر پر تنازع کی مکمل کہانی

ماری ماتا مندر وسطی کراچی میں واقع ہے۔ سولجر بازار کہلانے والے اس گنجان آباد علاقے میں جائیداد کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اس مندر کے آس پاس مدراسی اور گجراتی برادریاں رہتی ہیں۔ان برادریوں کا کہنا ہے کہ مندر ان کی ملکیت ہے۔ جبکہ ہندو برادی کی ریکھا کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس جگہ کی مالک ہیں۔

Read more

خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ

خیبر پختونخوا کی سیاست کا درجہ حرارت اور یہاں کا سیاسی کلچر چونکہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت ہمیشہ سے کافی متلون واقع ہوا ہے اس لئے یہاں کی سیاست کے مستقبل اور خاص کر یہاں کے ووٹرز کے مزاج کے بارے میں کبھی بھی کچھ بھی یقین سے کہنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے حوالے سے یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ یہاں کبھی بھی کسی بھی جماعت کو تن تنہا کوئی بڑی سیاسی

Read more

ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا فقدان

کسی بھی سماج کی بہتری کے لئے اس کے افراد کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے۔ تعلیم بغیر تربیت کے نامکمل و ادھوری ہوتی ہے۔ یوں کہہ لیجیے کہ تعلیم و تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ اگر کسی سماج میں تعلیم محض، زبانی جمع خرچ، حصول نوکری اور پیسے کمانے کا ذریعہ بن جائے تو وہ اپنے معنی کھو بیٹھتی ہے۔ تعلیم محض ڈگری حاصل کر لینے کا نام بھی نہیں ہے۔ تعلیم سماج کے

Read more

بامقصد کمائی اور روحانی بہبود میں توازن

مالی کامیابی کے حصول میں، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے کیریئر (career)کی خواہشات اور اپنی روحانی صحت کے تحفظ کے درمیان ایک نازک توازن قائم کریں۔ اسلام اس بارے میں قابل قدر رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی کمائی کی کوششوں کو آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے اپنے حتمی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔ بامقصد کمائی کا مطلب ایسے پیشوں اور کوششوں میں شامل ہونا ہے جو محض مالی فائدے سے بڑھ

Read more

سعید نقوی کا ناول: گرداب

سعید نقوی اردو زبان و ادب میں اپنے افسانوں تراجم اور ناولوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سعید نقوی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ سعید نقوی نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد 1987 میں انگلستان سے جلدی بیماریوں میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ انھوں نے سعودی عرب، ایران، انگلینڈ میں ملازمت کی۔ پھر آئر لینڈ سے میڈیسن میں ایم آر پی ایس کی سند حاصل کی۔ اور امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ سعید نقوی نے

Read more

ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں!

ملک اس وقت انتہائی نازک حالات ہیں ملکی معیشت عدم استحکام سے اس قدر دوچار ہے کہ ملک کے مستقبل کا تعین نہیں ہو پا رہا اور اس صورتحال نے عوام میں جو بے یقینی کو جنم دیا ہے موجودہ حکومت اپنے اقدامات سے عوام کے سروں پر منڈلاتے بے یقینی کے سایوں کو کم کرنے میں عملاً ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ملک کے معاشی و سیاسی حالات عدم استحکام کی اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں تا

Read more

چک نمبر 50 مریم ٹاؤن: اہانت مذہب کے حقائق کی غلط اور نامکمل رپورٹنگ سے بڑے سانحہ کا خطرہ

( سرگودھا، پنجاب ) مورخہ 16 جولائی 2023 صبح 5 بجے چک نمبر 50 شمالی کینٹ سے ملحقہ اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی حدود میں واقع گرین ٹاؤن کی دیوار پر مذہبی مقدسات کی بے حرمتی پر مبنی پینا فلیکسز آویزاں کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔ گرین ٹاؤن میں زیادہ آبادی مسلم ہے اور چند ایک گھر مسیحی ہیں، چونکہ مسیحی برادری کی بہت بڑی تعداد 49 ٹیل مریم ٹاؤن میں آباد ہے اس لیے توہین رسالت کے اس

Read more

جنگ 71ء: بھارتی بحریہ کی ناکہ بندی توڑنے والی راجشاہی کی کہانی

1965 کی جنگ میں دشمن کو گھر جاکر مارنے والی پاک بحریہ جنگ 71 میں بالکل مختلف بحریہ تھی 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد لگنے والی فوجی پابندیوں نے جہاں پاکستان کی بری اور فضائی افواج کو متاثر کیا وہیں پاک بحریہ بھی ان پابندیوں کا شکار ہوئی، ایک مارشل لاء کے بعد دوسرے مارشل لاء سے ملکی حالات مزید خراب ہو گئے مشرقی پاکستان میں آنے والے ”بھولا“ طوفان نے تباہی مچا دی، جس سے بد

Read more

نیلسن منڈیلا کی ایک انڈین نژاد خاتون سے محبت میں دل ٹوٹنے کی کہانی

نیلسن منڈیلا بڑھاپے میں بھی دنیا بھر کی خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے لیکن ایک خاتون ایسی بھی تھیں جنھوں نے نیلسن منڈیلا کی جانب سے شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اس انڈین نژاد خاتون کا نام امینہ چچالیہ تھا۔

Read more

فوری آن لائن قرضوں کا جال

انسانی حقوق کے سرگرم رہنما معروف وکیل اشتیاق چوہدری کئی ماہ قبل اس فراڈ کی جانب توجہ دلا چکے ہیں جس کے جال میں پھنس کر راولپنڈی میں شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔ اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں اس فراڈ کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ اس کے ذریعے کس طرح مجبور لوگوں کو معمولی رقم قرض پر دے کر کئی گنا وصول کیا جاتا ہے۔ راولپنڈی میں قرض لینے

Read more

امریکی فوجی شمالی کوریا کی تحویل میں: ’وہ زور سے ہنسا اور شمالی کوریا کی طرف بھاگنے لگا‘

جنوبی کوریا کی سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود امریکی فوج کا ایک سپاہی شمالی کوریا داخل ہوگیا ہے جسے اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان کی زیرِ انتظام ریاست نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Read more

اعظم خان کا سائفر پر’اقبالی‘ بیان: وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان

وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے بدھ کے روز پریس کانفرس میں کہا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔

Read more

ریکھا بائی: ’میری ماں ایک طوائف تھیں اور انھیں اس پر کوئی شرمندگی نہ تھی‘

1962 کا سال تھا۔ انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے پر جنگ چل رہی تھی اور انڈین حکومت نے قومی ایمرجنسی رائج کر دی تھی۔ ڈرا دینے والے سائرن کا بجنا اور پورا دن بجلی نہ ہونا روزانہ کا معمول بن گیا تھا۔ مستقبل کے متعلق لوگ کافی پریشان تھے لیکن یہ ریکھا بائی کو منظور نہیں تھا کہ خوف ان کی تقدیر کا فیصلہ کرے۔

Read more

ٹک ٹاک: عمران خان کا موازنہ جنت مرزا سے کیوں ہو رہا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دو سے کم دنوں میں قریب 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز کو ان کی جماعت تحریک انصاف نے ان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ تاہم ہر کوئی اس دعوے سے متفق نہیں۔ خیال ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کے لیے ٹک ٹاک بھی استعمال کریں گے۔

Read more

کراچی کا مشہور ’پراٹھا رول‘ جس کا جنم ایک گاہک کی جلدی بازی کے نتیجے میں ہوا

ایک پراٹھے میں لپٹے ہوئے مزیدار چٹنی کے ساتھ بھنے ہوئے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے جن کو پراٹھا رول کہا جاتا ہے، پاکستان میں عام شہریوں کے لیے ویسے ہی ہیں جیسے امریکی عوام کے لیے ہاٹ ڈاگ۔

Read more

وہ ملک جہاں نوکری سے ’تنگ‘ نوجوان ’فل ٹائم اولاد‘ بننے کو ترجیح دے رہے ہیں

جولی ان نوجوانوں میں سے ہیں جو اپنے آپ کو ’فل ٹائم اولاد‘ کہتے ہیں۔ یہ اپنے گھر کے پر سکون ماحول کی طرف لوٹ رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی مصروف ملازمت سے وقفہ لینا چاہتے ہیں یا انھیں ملازمت نہیں مل رہی۔

Read more

ہم آپ سے سڑکوں پر برہنہ گھومنے کی آزادی نہیں مانگ رہے: ڈاکٹر رامش فاطمہ سے مکالمہ

انٹرویو: اقبال خورشید ۔ ۔ سرخیاں : کیا ”می ٹو“ اور ”فیمینزم“ پر تنقید کرنے والوں کو ان تحریکوں کا اوریجن پتا ہے؟ جذباتی وابستگی انسانوں سے ہو یا شہروں سے، وہ خراج مانگتی ہیں ایمرجنسی میں ڈیوٹی کے بعد لگا، جیسے لفظ پر سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہو کیا ہمیں عورت قبول ہے؟ وہ عورت، جو پراعتماد ہے، ہنس سکتی ہے، جو چاہے لکھ سکتی ہے، جہاں چاہے جا سکتی ہے۔ عورت، جو سوال اٹھا سکتی ہے؟ یہی

Read more

ذکر دو اچھی تقریبات کا!

پچھلے دنوں مجھے دو عمدہ تقریبات میں شرکت کا موقع ملا۔ دونوں تقریبات علمی نوعیت کی تھیں۔ ایک مذاکرے کا انعقاد معروف دفاعی تجزیہ کار اور کالم نگار محمد عامر رانا نے کیا تھا۔ عامر رانا پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نامی ادارے کے روح رواں ہیں۔ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس مذاکرے میں سینئر صحافی، اساتذہ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوان مدعو تھے۔ دوسری تقریب کا اہتمام جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے

Read more

قرض کی مے مل ہی گئی آخر!

ایک سفید پوش گھرانے میں دن بھر کے کام نمٹانے کے بعد سب لاؤنج میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اہل خانہ رات کا کھانا ٹی۔ وی لاؤنج میں رکھی کھانے کی میز پر اکٹھے کھاتے اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ کیا ہمیں معلوم ہے کہ اس وقت ہم سب سے زیادہ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں بحیثیت قوم قرضے پہ قرضہ ملا جا رہا ہے مگر کیا ہم اس کی ادائیگی کر پائیں

Read more

اعتبار توڑنے کی سزا

ہر انسان کے اندر ایک نو گو ایریا ہوتا ہے۔ جہاں اس کے اس کی روح کے گھاؤ، پچھتاوے اور غم بے آب و گیاہ کٹے پھٹتے پڑے ہوتے ہیں۔ ہر آدمی اپنے لا شعور کی اس وادی میں قدم رکھنے سے کتراتا ہے اور وہاں جانے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے دکھ، اور ہر طرح کے ذہنی امراض کی زیادہ تر وجوہات کا سراغ لا شعور کی کھوج میں مل سکتا ہے لیکن یہ تھراپسٹ کے لیے

Read more

وسطی یورپ میں آسٹریا اور پرشیا (متحدہ جرمنی کا پیشرو ) کا عروج

30 سال جرمنی جنگ ( 1618 تا 1648 ) کے بعد ہونے والے ویسٹ فلایا امن معاہدہ ( 1648 ) کی اگلی دہائیوں میں یورپ کی سیاسی صورت حال کافی تبدیل ہو گئی تھی اسپین، ہرتگال۔ نیدر لینڈ، پولینڈ، وینس، سویڈن، مختلف باہمی لڑائیوں کے باعث طاقتور حیثیت میں نہیں رہے تھے مغربی جانب انگلینڈ، اور فرانس کے علاوہ مشرقی یورپ میں روس مضبوط طاقت تھی۔ فرانس اور روس کے درمیانی خطہ ( وسطی یورپ) میں 1 ) مقدس رومن

Read more

سرکاری ہسپتال کے مسائل متعلق

لنگر تقسیم کرنی والی ٹرالی آئی تو خواتین و حضرات تیز گام بن گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرالی ندارد ایک دم سے حصار ٹوٹا تقریباً افراد کے ہاتھ میں ان کو ان کا رزق نصیب تھما دیا گیا تھا۔ پھر سے تمام افراد اپنی اپنی مقبوضہ جگہوں پر جم گئے گویا اس وقت کی بہت بڑی تسخیر کے ساتھ ان کے چہروں پر بشاشت کے اثرات نمودار تھے۔ احاطہ ہسپتال میں جس کو جو جگہ ملی سبزہ، سیمنٹ سے

Read more

ڈراما جھوم ختم نہیں ہوا

ڈراما جھوم ختم نہیں ہوا نئی زندگی شروع ہوئی ہے۔ جھوم نے جہاں ایک ٹیبو کو چیلنج کیا ہے وہاں اسے تمام تر مشکلات کے ساتھ پورے سماجی ڈھانچے میں بہت نفاست کے ساتھ نبھا کر بھی دکھایا ہے۔ ایک پروفیشنل، سمجھ دار لڑکی جب کسی مرد کو مسترد کرتی ہے یا منتخب کرتی ہے تو اس کے پیچھے سماج نہیں سمجھ داری ہوتی ہے جو ہمیشہ باہر والوں کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو بھی مشکوک رکھتی ہے کیونکہ عورت

Read more

دنیا میں اتنے سارے مذاہب کیوں ہیں؟

اس دنیا میں زیادہ تر لوگوں کے لیے زندگی کا سب سے مقدس پہلو ایمان ہے۔ ایمان لوگوں کے درمیان تعلقات، ان کی خواہشات اور ان کے فلسفہ زندگی کی وضاحت کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، ایمان کو بعد کی زندگی میں جنت کا پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے۔ ایمان کی بنیاد عقیدہ ہے۔ تقریباً تمام بڑے مذاہب کی جڑیں ہزاروں سال پہلے ہونے والے واقعات سے جڑی ہوئی ہیں۔ تمام مذاہب ان عقائد پر مبنی ہیں جن کی

Read more

نواز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب

گزشتہ ہفتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متحدہ عرب امارت آمد اور بعد ازاں سعودی عرب روانگی سے پاکستان میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی پاکستان سے 5 ہزار کلومیٹر دور پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات میں اچانک نواز شریف کے دورہ سے جہاں طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وہاں سے سعودی عرب روانگی سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ نواز شریف کے دوبئی پہنچنے کے بعد اگلے روز آصف علی زرداری

Read more

کالونیل عہد کا کمپنی قانون: پاکستان میں 31 خاندانوں کی اقتصادی حاکمیت

نوآبادیاتی عہد میں، برصغیر میں صنعتی ترقی جامد کرنے کے لیے برطانوی مقتدرہ نے قوانین کا سہارا لیا اور ان قوانین کی بنیاد پر ہندستان میں انگریزوں کی حاکمیت اور ایلیٹ خاندان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کیا گیا۔ یورپی تجارتی کمپنیوں کے ذریعے سے سیاسی حاکمیت قائم کرنے کا تجربہ سب سے پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا۔ قومی مالیاتی نظام پر کمپنیوں کے ذریعے سے اقتصادی بالادستی اور سیاسی کنٹرول کی جڑوں کو مضبوط کرنے لیے سٹاک مارکیٹ

Read more

ویٹیکن سٹی میں نماز!

ویٹیکن سٹی عیسائی مذہب کے لئے اتنا ہی مقدس اور اہمیت کا حامل ہے جنتا ہم مسلمانوں کے لئے کعبہ شریف و مدینہ منورہ۔ پچھلے دنوں ویٹیکن سٹی جانے کا موقع ملا، گھومنے پھرنے کے بعد سستانے کے لئے سبزہ زار میں بیٹھ گیا کہ نماز کا وقت ہو گیا، ساتھ ایک اور پاکستانی بھی تھا جو روم (اٹلی) کا ہی مقیم تھا اس سے پوچھا کہ کیا یہاں نماز ادا کرلوں؟ اس نے مثبت میں جواب دیا تو میں

Read more

ببی سٹاک ہوم: تارکین وطن کو ہوٹل نما بحری جہاز میں ٹھہرانے کا نیا برطانوی منصوبہ کیا ہے؟

یہ حکومت کے ایک اہم منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت برطانوی زمین تک رسائی حاصل کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کے خطرناک اور جان لیوا سفر کی روک تھام مقصود ہے۔

Read more

نیو یارک کی تاریخی ’ریڈیو گلی‘ جسے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر کے لیے ختم کر دیا گیا

اس جگہ کو ’ریڈیو گلی‘ کہا جاتا تھا اور اسے نیویارک کا پہلا ’ٹیکنالوجی سے آراستہ علاقہ‘ سمجھا جاتا تھا، جس کی وجہ یہاں ریڈیو، ٹیلی ویژن، گھریلو برقی آلات اور ان کے پرزوں کی فروخت کے لیے بڑی تعداد میں موجود کمپنیاں اور دکانیں تھیں۔

Read more

والد کا فرنیچر کا کاروبارسنبھالنے والی بیٹیاں:’ہم جب کوئی نئی مشین لاتے ہیں تو ابو پوچھتے ہیں یہ کیسے چلاؤ گی‘

چاروں بہنیں بازار سے لکڑی خریدنے سے لے کر فرنیچر کی ڈیلوری تک ہر کام خود کرتی ہیں۔ اس کام میں آغاز میں ان کی رہنمائی ان کے بیمار والد نے کی، مگر اب یہ اس کام میں ماہر ہو گئیں ہیں۔ ایک گھر میں چھوٹا سا شروع ہونے والا کاروبار آج ان بہنوں کی پہچان بن گیا ہے۔

Read more

نلتر حسنِ فطرت کا عظیم شاہکار

آج جولائی کی 16 تاریخ ہے۔ میں اپنے کولیگز اور طلبہ کے ساتھ نلتر وزٹ کرنے آیا ہوں۔ سٹی گلگت سے وادی نلتر 34 کلو میٹر جبکہ نومل سے 18 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اگر آپ دنیا میں جنت تلاش کرنا چاہتے ہیں تو لازمی نلتر وزٹ کریں۔ جب آپ گاڑی پر پرپیچ راستوں کو طے کرتے ہوئے نلتر بشہ کی پندرہ ہزار فٹ بلندی پر پہنچ جاتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے آپ کے سامنے باغ

Read more

کیپٹن علیم شہید کی قربانی، پاک فوج مداخلت کرے

شہریوں نے انتظامیہ، صوبائی، مرکزی حکومت، عدلیہ، سیاستدانوں، حکمرانوں سب کے دروازے کھٹکا کر دیکھ لیا، کہیں سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کو ضروری نہیں سمجھا گیا بلکہ ”چونکہ، چنانچہ“ میں محدود رہتے ہوئے ایسا رویہ اپنایا جو سراسر سرکاری چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا کے لئے سہولت کاری فراہم کرتا ہے۔ چند ہی دن قبل راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک میں واقع پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا نے ہیوی مشینری

Read more

ٔاداروں کو اداروں سے بچاو

کوئی لگی لپٹی اور تمہید باندھنے کی ضرورت نہیں، میرا ہر قاری دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کیا پاکستان کے اکثر ادارے خود ہی اپنے بوجھ تلے دب نہیں رہے ہیں۔ کسی بھی محکمے یا ادارے کی تباہی کے ذمہ دار اگر خود اس کے افسران اور ملازمین ہو تو دوسروں پر الزام تراشی اور عوام سے گلے شکوے کیوں؟ شروع کرتے ہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے۔ پیسکو ٹیسکو لیسکو وغیرہ۔ کیا ہم سب کو معلوم نہیں

Read more

لون ایپس:میں زندگی سے گیا زندگی بناتے ہوئے

مرے کو مارے شاہ مدار یہ کہاوت اس وقت کہی جاتی ہے جب کوئی شخص تکلیف یا مصیبت میں گرفتار ہو اور اس پر کوئی دوسری نئی مصیبت وارد ہو جائے اس کہاوت کے معانی، مضمرات اور متعلقات سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ مشہور ہے کہ حضرت بدیع الزمان زندہ شاہ مدارؒ جن کا مزار مبارک قصبہ مکھن پور ضلع کانپور، یوپی میں واقع ہے۔ شاہ مدار کا روحانی تربیت کا خاص طریقہ تھا۔ صوفی کی روحانی زندگی میں

Read more

پاکستان سے "ذہانت کا انخلا” کیسے روکا جائے؟

کل دو پروگرامز تھے۔ پہلا پروگرام سابق گورنر چوہدری محمد سرور اور دوسرا پروگرام مشہور صحافی سہیل وڑائچ کے اعزاز میں تھا۔ پہلا پروگرام دبئی جمیرا روڈ پر ہوا جس کے میزبان خود چوہدری محمد سرور تھے۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ”گرانڈ اوور سیز کلب“ (GOC) کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے۔ بقول چوہدری محمد سرور اس تنظیم کے 131 ممالک میں دفاتر ہیں۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر ایک لنچ پارٹی

Read more

میرے گاؤں کے دو نوجوانوں کی افسوس ناک ہلاکت

ضلع مالاکنڈ کے گاؤں جولگرام میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو خوب صورت نوجوان بہت درد ناک اور افسوس ناک موت سے دوچار ہوئے۔ میں تو مسافر ہوں اور مسافر تو ویسے بھی معمولی بات پر بہت جلد اشک بار ہو جاتے ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ان دو نوجوانوں کے خاندانوں کے علاوہ جولگرام کے سب خواتین و حضرات، بچے، بوڑھے اور نوجوان، ان بدقسمت نوجوانوں کے سانحے پر نہایت غم زدہ اور دکھے ہوں گے۔

Read more

کیا فیمنزم ہمارے ماحول کے مطابق ہے؟

وہ ممالک جو تیسری دنیا میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کی معیشت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بھٹہ بھی بیٹھا ہوتا ہے، وہاں مردوں سے زیادہ عورتوں کو زیادہ کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے ہمارے ہاں مردوں کی نسبت عورتوں کو بطور انسان بہت کم تر سمجھا جاتا ہے۔ ابھی چند روز قبل ضلع میانوالی کے ایک نواحی علاقہ دندہ شاہ بلاول میں لوگوں کو ایک عورت کی لاش ملی۔ جب چھان بین ہوئی تو پتا چلا کہ اس

Read more

روبینہ فیصل کے ناول ”نارسائی“ پر تبصرہ

مجھے ایک محفل میں ایک اجنبی ادیب ملے۔ ان کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمہ ہوا کہنے لگے۔ کیا آپ روبینہ فیصل کو جانتے ہیں؟ ’جی ہاں۔ ‘ میں نے مختصر سا جواب دیا ’کب سے جانتے ہیں؟‘ ’برسوں سے۔ اس وقت سے جب انہوں نے افسانے لکھنے شروع کیے تھے۔ ‘ ’سنا ہے ان کا پہلا ناول۔ نارسائی۔ سنگ میل پبلشرز نے لاہور سے چھاپا ہے۔ کیا آپ نے پڑھا ہے؟‘ ’نہ صرف پڑھا ہے بلکہ غور سے پڑھا ہے۔

Read more

میرے شہر کے دانشور

آج میں بہت تھک گئی تھی۔ آج کی تھکن دوسرے دنوں کی نسبت کچھ غیرمعمولی تھی۔ جسمانی سے زیادہ دماغی تھکن۔ شاید اس کی ایک وجہ اس 28 سالہ نوجوان کے کینسر کا کیس تھا جسے رپورٹ کرتے ہوئے میں اپنے احساسات پر کنٹرول نہیں کر پا رہی تھی۔ دروازے سے اندر داخل ہوئی تو خود کو ایک بڑے سے دائرے کی طرح گول لیکن اندھیرے کمرے میں پایا۔ اندھیرا۔ اور خاموشی۔ مجھے گھبراہٹ سی محسوس ہونے لگی۔ میں نے

Read more

شادی ہال میں میڈیا سے چھپ کر بننے والی سیاسی جماعت: ’تصویر بنانے پر بھی صحافی حراست میں‘

یہ تقریب ایک شادی ہال میں ہو رہی تھی اور وہاں صحافی موجود تھے جنھیں بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ کسی کو تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

Read more

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی تجویز، کیا ’پیک آورز‘ بھی بڑھیں گے؟

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے گذشتہ چند روز کے دوران متعدد خبریں رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد سے اکثر افراد اپنے بجلی کے بلوں کو لے کر فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی ’لٹیری دلہن‘ جن پر شادیاں کر کے زیور اور نقدی چرانے کا الزام ہے

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع بذگام میں پولیس کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہاں ایک ایسی عورت کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مختلف لوگوں سے شادیاں رچا کہ انھیں لوٹ لیتی ہے۔

Read more

ممبئی، ساحل سمندر اور ’رِم جھم گِرے ساون‘: انڈیا میں گانے کی وائرل ویڈیو کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

حال ہی میں شیلیش اور وندنا انعامدار کی ممبئی کی بارش میں بھیگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ’رم جھم گرے ساون‘ گانے کی وائرل ویڈیو کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے اس جوڑے سے خصوصی بات کی۔

Read more

”دیدہ ور“ کی منتظر قوم

گزشتہ ہفتے کا آخری کالم میں نے چیک ناول نگار میلان کندیرا کی موت کے بعد تعزیتی انداز میں لکھا تھا۔ لکھتے ہوئے یہ فکر لاحق رہی کہ شاید قارئین کی اکثریت اسے نظرانداز کرنے کو ترجیح دے گی۔ کندیرا کمیونسٹ نظام سے اُکتا کر 1975 ءمیں پیرس چلا گیا تھا۔ جلاوطنی میں کئی برس گزارنے کے بعد اس کے لکھے ناولوں کو 1980 ءکی دہائی میں بہت پذیرائی ملی تھی۔ غالباً اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ

Read more

آدھے گھنٹے کا خدا – اردو کا شاہکار افسانہ

وہ آدمی اس کا پیچھا کر رہے تھے۔ اتنی بلندی سے وہ دونوں نیچے سپاٹ کھیتوں میں چلتے ہوئے دو چھوٹے سے کھلونوں کی طرح نظر آ رہے تھے۔ دونوں کے کندھوں پر تیلیوں کی طرح باریک رائفلیں رکھی نظر آ رہی تھیں۔ یقیناً ان کا ارادہ اسے جان سے مار دینے کا تھا۔ مگر وہ لوگ ابھی اس سے بہت دور تھے۔ نگاہ کی سیدھ سے اس نے نیچے کی طرف دیکھتے ہوئے دل ہی دل میں اندازہ کیا۔

Read more

شمالی علاقوں کے رہائشی سیاحوں سے نالاں: ’مفت پھل دیں گے لیکن درختوں کو نقصان نہ پہنچائیں‘

پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور سکردو سے مقامی افراد اور سیاحوں نے بھی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں بعض سیاحوں کو نہ صرف پھلدار درختوں کے ساتھ جُھولتے اور ان سے پھل توڑتے دیکھا گیا بلکہ اُن کے ہاتھوں میں پھلوں سے لدی درختوں کی ٹھنیاں بھی تھیں۔

Read more

حسین کوٹ کی رات

نصف شب کے چاند نے حسین کوٹ میں ہمارا استقبال کیا۔ ایک خاموش اور ساکن رات۔ جنگل میں درختوں پر اپنے پر پھیلائے ہوئے تھے۔ ہوا میں میٹھی سی خنکی اور پیڑوں کی مدھم خوشبو کی حکمرانی تھی۔ خاموشی نے اپنی چادر پھیلا رکھی تھی۔ جسے کیڑے مکوڑوں کی سرسراہٹ اور جھینگر کی آوازیں اور پراسرار بنا رہی تھی۔ گرمی اور کام کی تھکاؤٹ سے بوجھل دل اور جسم اس فضا میں گویا ان لمحوں کو اپنے اندر جذب کرنا

Read more

بے کفن لاشے کا ماتم

اشاروں کنایوں کی زبان وہ بہت اچھی طرح سمجھتی تھی کیونکہ وہ طوائف تھی اور گاہک کی رگ رگ سے واقف۔ طوائفوں سے عشق نہیں، سودا ہوتا ہے۔ لوگ کھلونوں سے دل بہلانے آتے ہیں اور وہ ان کی جیبوں سے اپنا سرمایہ تجارت حاصل کرتی ہیں۔ طوائف سے عشق کا دعویٰ بہت کرتے ہیں لیکن ان کا عشق اس غزل کی مانند ہوتا ہے جس کا مقطع خلوت بے ناموس ہے اس لیے آہ سرد اور لب خشک اسے

Read more

جنوبی ایشیا کی متخب نظمیں اور یاسمین حمید

آپ کسی کتاب کی سرسری ورق گردانی کریں اور اچانک کوئی ایسی نظم سامنے آ جائے جو من و عن آپ کے گرد و پیش کے احوال سے میل کھاتی ہو تو یقیناً آپ چونک جائیں گے۔ ذرا نظم ملاحظہ کیجیے : میں اس وقت کیا کر رہا تھا جب سب کہہ رہے تھے ’زندہ باد‘ ؟ میں بھی کہہ رہا تھا ’زندہ باد‘ اور خوفزدہ تھا، دوسروں کی طرح میں اس وقت کیا کر رہا تھا جب سب کہہ

Read more

کارونجھر کے سرکش سوڈھوں اور کولہیوں کی انگریزوں کے خلاف مزاحمت

بارہویں صدی عیسوی کے جینی سادھو ہیم چندر کی کتاب ’شبد انوشاسن‘ میں شامل ریگستانی دوہوں میں سب سے زیادہ جس دوہے کا تذکرہ ہوتا ہے، وہ صحرا کی ایک رزمیہ داستان کا دوہا ہے۔ بھلا ہوا جو ماریا بھینی امہارا کنت، لجی تو وین سے رہو، جئے بھگا گھر اینت، ترجمہ : اے بہن! اچھا ہوا جو میرا شوہر جنگ میں مارا گیا، اگر جنگ کے میدان سے ڈر کر گھر بھاگ آتا تو میں ہم جولیوں میں بہت

Read more

پاکستان میں خودکشی کا بڑھتا رجحان: ماہر نفسیات پروفیسر ماجد علی عابدی سے گفتگو

شاید ہی کوئی دن گزرتا ہے جب پاکستانی اخبارات میں کسی شخص کی خودکشی کی خبر نہ ملے۔ کہیں کوئی ارب پتی اور با اثر شخصیت بظاہر چھوٹی موٹی بیماری سے تنگ آ کر اپنے ہاتھ سے اپنی جان لے رہا ہے تو کہیں چند ہزار روپے کا مقروض سمجھتا ہے کہ قرض خواہوں کے ہاتھ مستقل ذلت سے بہتر ہے ایک دفعہ اس دنیا کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ کہیں سے خبر آتی ہے کہ ایک غیر معمولی کھلاڑی

Read more

نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی خوش آئند ٹویٹ

پاکستان کے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ Ahmadiyyas are citizens of Pakistan and are entitled to protection by the Govt۔ Open vandalism against their homes, graveyards and businesses must be stopped by the district administration۔ No one has the authority to perpetuate violence against any citizen with impunity۔ یہ ایک خوش آئند ٹویٹ ہے جس میں

Read more

بھارت: ایک ابھرتی ہوئی ناکام ریاست

بھارت جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن اور ایک سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر زمینی حقائق ان کے دعووں کے بالکل برعکس ہیں۔ بھارت ایک کامیاب ملک ہونے کا بھی دعویٰ کرتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ یہ دنیا کو ہندوستان کا اصلی چہرہ دکھانے کا بہترین وقت ہے۔ ماحولیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ 2021 کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے

Read more

پر تشدد معاشرتی رویے اور ہماری فلمیں

بڑے شہروں میں سڑکوں پر افراتفری، بے یقینی اور ہماری زندگیوں میں کسی بھی وقت کچھ ہو جائے کا ڈر تقریباً ہر شہری کو دبوچے رکھتا ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے ایسے دعائیں پڑھتی ہیں جیسے لڑنے سرحد پر بھیج رہی ہوں۔ کبھی کسی نے سوچا کیوں؟ کیونکہ اگر کسی کمیونٹی کو یاد آ گیا اس کی تنخواہ کم ہے یا کوئی اور محکمانہ زیادتی ہوئی تو ان میں سے کوئی شخص ہم سب کے فلمی

Read more

کشمیر، ہندوستانی بندوق کی نوک پہ

ہندوستانی حکومت زور و شور سے یہ پروپیگنڈہ کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہو گئے ہیں اور وہاں اب ترقی ہو رہی ہے۔ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت ختم کرنے اور اسے ہندوستانی مرکز یعنی نئی دہلی کے زیر انتظام علاقہ قرار دینے کے بعد ہنگامہ خیز خراب حالات بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں تقریباچار سال کے بعد متعدد درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی ہے جس میں

Read more

پختون مذہبی ایسٹبلشمنٹ اور فنکار دشمنی

مذہبی انتہا پسندوں  سے پہلے، دوسرے سماجوں کی طرح، پختونوں کے پاس بھی اپنی لوک دانش موجود تھی جس کے مطابق وہ اپنی روزمرہ کی زندگی چلاتے اور معاملات سلجھاتے۔ لوک دانش یا عوامی فہم صدیوں پر محیط کسی معاشرے کی وہ یادداشت ہوتی ہے جو زمانے کی بھٹی میں کندن بن کر سماجی فیصلے سہل، مانوس اور معلوم بناتی ہے۔ پختون تلقین کرتے ہیں کہ مولوی جو کرتا ہے، وہ نہیں کرنا۔ وہ جو کہتا ہے، وہ کرنا ہے۔

Read more

روہنگیا پناہ گزینوں کا میانمار واپسی سے انکار: ’بہتر ہے ہمیں مار کر ہماری لاشیں واپس بھیج دیں‘

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں پر دباؤ ہے کہ وہ واپس میانمار چلے جائیں کیونکہ تیسری بار ان کی وطن واپسی کی منصوبہ بندی کی کوشش کی گئی ہے

Read more

اسرائیل کا پاکستان کو انسانی حقوق پر سبق

لو اب کہنا تو یہی پڑے گا نا کہ چھاج تو بولے سو بولے پر بیبا اب تو چھلنی بھی بولنے لگی ہے جس میں ستر سو چھید ہیں۔ االلہ کی شان اسرائیل نے بھی پاکستان پر انسانی حقوق کی پامالی کا الزام لگادیا ہے یعنی نو سو چوہے کھا کر اب بلی خیر سے حج کو چلی ہے۔ یوں تو خیر سے یہ جتنے بھی بڑے بڑے پڑھے لکھے، ترقی یافتہ مہذب اور کلچرڈ ملک ہیں، جنہیں انسانیت کی

Read more

کیرالہ کا ہم جنس پرست جوڑا: ’جب ڈاکٹر ہمارے رشتے کو نہیں سمجھ سکے تو دوسرے کیسے سمجھیں گے؟‘

عدالت کی جانب سے ایک ساتھ رہنے کی اجازت ملنے کے بعد عفیفہ اور سمیہ نے چند ماہ ہی ایک ساتھ گزارے تھے کہ عفیفہ کے اہلخانہ اور رشتہ دار عفیفہ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

Read more

عالمی ریکارڈ بنانے کے بخار میں مبتلا ملک جس کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے

آج کل نائجیریا میں عوام پر نت نئے اور انوکھے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون سوار ہے۔ اور وہاں اتنے جلدی اور تیزی نے نت نئے اور انوکھے ورلڈ ریکارڈز بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ان کا حساب رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اور اسی مشکل کا سامنا گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ادارے کو بھی ہے۔

Read more

نفرت کا کاروبار

ہمارے معاشرے میں عدم برداشت، تشدد، غصہ اور نفرت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ غصہ ویسے تو باقی جذبوں کی طرح ایک جذبہ ہی ہے لیکن اگر یہ جذبہ دوسرے جذبات کی طرح ایک حد سے بڑھ جائے تو اسے ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کسی معاشرے کا حسن ہوتا ہے اور زندہ معاشرے کی نشانی ہے۔ جس معاشرے میں مختلف آراء، مختلف کلچر، مختلف مذاہب، مختلف زبان، مختلف سیاسی اور مذہبی رجحان رکھنے والے

Read more

فاؤنٹین ہاؤس اور ریاست کی ذمے داری

ریاست کیوں بنائی جاتی ہے اور ایک ریاست کی انسانوں کی طبعی اور تمدنی زندگی میں کیا اہمیت ہوتی ہے؟ یہ سوال تو سیاسیات کے طالب علموں اور علماء کے لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ کا یہ خادم اس موضوع پر کسی درک کا دعویدار نہیں۔ ہاں اپنے سطعی مشاہدے اور معمولی مطالعے کی بنا پر سامنے کی کچھ حقیقتوں سے کچھ واقفیت ضرور رکھتا ہے۔ دنیا میں دو طرح کی ریاستیں ہیں ایک وہ جو اس اپنے زیر

Read more

سری لنکا کے مسلمان ڈاکٹر جن پر چار ہزار بدھ مت خواتین کی نس بندی کا ’جھوٹا الزام‘ لگایا گیا

ڈاکٹر شفیع کے خلاف پولیس کے مطابق 800 خواتین نے شکایات درج کروائیں لیکن 27 جون 2019 کو سری لنکا کے کرمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انھیں ایسے کسی خفیہ نس بندی کے عمل کے شواہد نہیں ملے۔

Read more

قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کے سکول: ’سن سکتا ہوں نہ بول سکتا ہوں لیکن پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنوں گا‘

محکمہ سماجی بہبود کے پاس خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع، جنھیں پہلے قبائلی علاقہ یا فاٹا کہا جاتا تھا، میں 24 ہزار سے زائد خصوصی افراد رجسٹرڈ ہیں۔

Read more

حمایت علی شاعر ’سماجی شعور اور عوام دوستی

نوٹ: ہر سال پندرہ جولائی کو ساری دنیا میں حمایت علی شاعر کے پرستار انہیں یاد کرتے ہیں۔ میں بھی ان کی یاد میں ’ہم سب‘ کے قارئین کی خدمت میں اپنا ایک مقالہ پیش کرتا ہوں۔ یہ مقالہ 20 ستمبر 2020 کو کاروان فکر و فن شمالی امریکہ کے زیر اہتمام زوم انٹرنیٹ پر منعقد ہونے والے ایک بین الاقومی سیمینار یاد رفتگاں۔ بنام حمایت علی شاعر۔ میں پڑھا گیا تھا۔ ۔ خواتین و حضرات! ہم سب جانتے ہیں

Read more

ہزار داستان: ریاض شاہد کا ایک عمدہ ناول

اجمل کمال کے توسط سے اب تک ہم نے دنیا بھر کی دوسری زبانوں کے نئے پرانے ناول تو پڑھے ہی ہیں، ساتھ ہی اردو کے بھی کچھ ایسے اہم ناول انہوں نے بازیاب کروائے ہیں، جن تک شاید اتنی آسانی سے ہماری نظر نہ پہنچتی۔ آج کے نئے شمارے میں شامل ریاض شاہد کا یہ ناول بھی ایک ایسا ہی فکشن پارہ ہے، جو ان تک محمودالحسن کے ذریعے پہنچا۔ ناول کے تعلق سے کچھ اہم باتیں خود اجمل

Read more

قربان گاہ میں کھڑے عوام

وہ عوام سے قربانی مانگتے ہیں۔ مگر عوام تو ستر سال سے قربان گاہ میں کھڑے ہیں۔ تاریخ پر اک نظر ڈالیں تو ہر دور میں حکمران اشرافیہ عوام سے قربانی مانگتی رہی، اور عوام قربانی دیتے رہے ہیں۔ ان خوابوں کی قربانی جو انہوں نے حکمران اشرافیہ کے کہنے پر دیکھے تھے۔ اپنے بچوں کی تعلیم کے خواب۔ صحت کی سہولیات سے جڑے خواب۔ غربت، بھوک ننگ اور جہالت سے چھٹکارے کے خواب۔ یہ قربانی در قربانی کا ایک

Read more

انڈونیشیا کا ’ریوینج پورن کیس‘ جس میں ملزم کو تاریخی سزا دی گئی

انڈونیشیا میں ریوینج پورن کے ایک مقدمے میں ملزم کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم متاثرہ خاندان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئےاس سزا کو ناکافی قرار دیا ہے۔

Read more

افریقی ممالک میں ایڈز: ’ہمیشہ جنسی ساتھیوں سے کنڈوم پہننے کو کہتی ہوں لیکن اکثر وہ انکار کر دیتے ہیں‘

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر دنیا میں صحت سے متعلق اہم منصوبوں کو مکمل مالی ماونت حاصل ہو جائے تو دنیا میں سنہ 2030 تک ایڈز کے خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Read more

ہم سب مختلف ہیں اور یہی اس دنیا کی خوبصورتی ہے!

بل گیٹس کو کون نہیں جانتا۔ مائکروسافٹ کمپنی کا بانی اور دنیا کے دس امیر ترین آدمیوں میں سے ایک جس کی دولت تقریباً 114 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو گی کہ بل گیٹس آج بھی سونے سے پہلے اپنے برتن خود دھو کر سوتا ہے۔ بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بتایا کہ برتن دھونے سے اس کو عجیب سا سکون ملتا ہے اور وہ ہر رات سونے سے

Read more

’اگر ان کی بھینس دودھ اور مرغی انڈے نہ دے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر لگائیں گے‘

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے سبزیوں کی قیمت کے لیے میاں برادری یا مسلسمانوں کو ذمہ دار ٹھہریا تو اسدالدین اویسی نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا

Read more

ایٹم بم بنا کر ’جہانوں کے غارت گر‘ کہلانے والے اوپنہائمر کا فخر پچھتاوے میں کیسے بدلا؟

یہ 16 جولائی 1945 کو صبح سویرے کا وقت تھا۔ رابرٹ اوپنہائمر کنٹرول بنکر میں اس لمحے کے منتظر تھے جو دنیا بدلنے والا تھا۔ نیو میکسیکو کے صحرا میں قریب 10 کلو میٹر دور دنیا کے پہلے ایٹم بم کی آزمائش چل رہی تھی جسے ’ٹرینیٹی‘ کا نام دیا گیا۔

Read more

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ (2)

وطن عزیز میں خواتین کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے بہت سی خواتین کام کر رہی ہیں۔ ان کے نزدیک مغرب کی عورت کی زندگی ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ اس آئیڈیل کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ کام اکیلے دھکیلے بھی سر انجام دیا جا رہا ہے اور این جی اوز بنا کر اجتماعی شکل میں بھی ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کو سمجھنے کی ہے کہ ہر دو معاشروں میں عورت

Read more

سائیکل سوار خاتون پرنسپل!

آج کل لاہور کے گورنمنٹ ایم۔ اے۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمن کے میڈیا پر خوب چر چے ہیں۔ ان کا شہرہ اس وقت ہوا جب ڈاکٹر عالیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے توسط سے منظر عام پر آئی۔ ویڈیو میں تذکرہ تھا کہ وہ اپنے گھر سے دفتر کا سفر سائیکل پر کرتی ہیں۔ اس کے بعد ہر جانب ان کا ذکر ہونے لگا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے ان کے انٹرویو کیے اور خبریں نشر

Read more

سرکاری ملازمین کیوں احتجاج کررہے ہیں؟

پنجاب کے 9 لاکھ سرکاری ملازمین نگران حکومت کے بجٹ پیش کرنے کے بعد سے ”آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اگیگا ’“ کے جھنڈے تلے احتجاج پر ہیں جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔ مورخہ دس جولائی سے لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے مختلف شعبہ جات کے ملازمین جمع ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ حقوق ہیں کیا اور سرکاری ملازمین کیوں سڑکوں پر ہیں اس کی تفصیل بتانے سے قبل میں

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی -42

میں شام چار بجے روم ائرپورٹ پر اترا۔ مجھے اگلی رات 9 بجے تک انکونا پہنچنا تھا جہاں سے ایک بار پھر سمندری سفر کے ذریعے مجھے اپنی منزل کی طرف بڑھنا تھا۔ ائرپورٹ سے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر میں نے اگلے سہ پہر کو انکونا روانہ ہونے والی گاڑی پر اپنی نشست بک کروائی۔ اب شام ڈھلنے کو تھی چنانچہ میں نے اپنے پرانے میزبان کے گھر کی راہ لی۔ 13 جنوری کی رات کو انکونا کے ساحل پر

Read more

ناول "سدھارتھ” ایک مطالعہ

ہرمن ہیسے ادبی دنیا کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔ ادب کے سنجیدہ قارئین ضرور ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔ وہ 2 جولائی 1877 ء کو جرمنی میں پیدا ہوئے اور 9 اگست 1962 ء میں 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ بنیادی طور پر ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر تھے۔ وہ اپنے تین شاہکار ناولز، سدھارتھ، اسٹیفن وولف اور دی گلاس بیڈ گیم کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ 1946 ء میں انہیں نوبل انعام برائے

Read more

سائنس اور مذہب

یہ بات تو سمجھ اتی ہے کہ ایک عقلمند شخص یا تو ایک طاقتور غیر مرئی خدا پر یقین کر سکتا ہے یا پھر خدا کے وجود سے انکار کر سکتا ہے۔ یہ کائنات کیسے وجود میں آئی؟ زندگی کس نے پیدا کی؟ اور اس کائنات کو چلانے والے قوانین کس نے بنائے؟ ان جیسے سوالات کا کسی بھی طرح سے کوئی عقلی جواب نہیں ہے۔ جس طرح کوئی ملحدانہ موقف اختیار کر سکتا ہے کہ خدا کو ماننے کی

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’امن‘ کے حکومتی دعوے پر کشمیری خود کیا کہتے ہیں؟

انڈیا کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کی حمایت میں سپریم کورٹ میں ایک نیا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’5 اگست 2019 کو انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد، امن اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔ علاقے میں حالات معمول پر ہیں اور روزانہ کی ہڑتالیں اور پتھراؤ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔‘

Read more

شناخت میں غلطی پر نوجوان کا قتل: ’میرے پاس دنیا کے لیے نفرت کے سوا کچھ نہیں بچا‘

برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے رونان کے قتل کے اس مقدمے میں شکمن گل اور پربجیت ویڈھاسا کو سزا سنا دی ہے۔ پربجیت ویڈھاسا کم از کم 18 سال قید جبکہ شکمن گل کو 16 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

Read more

منی پور میں نسلی فسادات: یورپی پارلیمان میں قراردار منظور ہونے پر انڈیا ناراض

انڈیا نے یورپین پارلیمنٹ میں منی پور کا مسئلہ اٹھائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف اور سامراجی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

سوشل میڈیا سے بدلتے صنفی رجحانات

سوشل میڈیا کے صنفی رویوں میں تبدیلی کے متعلق کچھ لکھنے سے پہلے صنف اور جنس کی وضاحت ضروری ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنس عورت اور مرد کی حیاتیاتی تخصیص جبکہ صنف مرد اور عورت کے متعلق معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی معاشرے میں جنس اور صنف کو بیان کرنے میں مذہبی اور معاشرتی بیانیے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن درحقیقت جنس اور صنف کے متعلق معاشرتی بیانیہ مذہب کی نسبت کہیں زیادہ غالب ہے۔

Read more

تنقید کا استقبال کریں

تنقید کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ تنقید سے ہی ہمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے۔ ہم اپنے تنقیدی شعور کی مدد سے خود کو بہتر طور پر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ اپنے تنقیدی شعور کی روشنی میں ہمیں پڑھتے اور پرکھتے ہیں۔ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کیا ہیں اور کیسے ہیں۔ یہ بہت ممکن ہے کہ ہمارے تنقیدی شعور میں اتنی بالیدگی نہ ہو جتنی کہ ان لوگوں کے تنقیدی

Read more

کاروکاری تور یا تورا

کارو کاری پر سندھی ادب اور اردو ادب میں بہت کچھ لکھا گیا۔ اگر ایک جانب سب سے زیادہ اس قبیح رسم پر ادباء اور شعراء نے لکھا ہے تو دوسری جانب یہ عمل اسی طرح پروان بھی چڑھا ہے اور چڑھ رہا ہے۔ شاید یہ سائنسی بنیادوں پر مانے گئے اس فارمولے کے مصداق ہو کہ کسی چیز کو جب جتنا دبایا جاتا ہے تو اتنا ہی وہ پھیلتا جا رہا ہوتا ہے۔ گزشتہ جمعے کو آرٹس کونسل میں

Read more

نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان

گزشتہ چند برسوں سے یہ موضوع ہر جگہ زیر بحث ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس حوالے سے اعداد و شمار تشویش ناک صورت حال کو ظاہر کر رہے ہیں۔ ہمارے ذمہ داران شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے حل کی یقین دہانی تو کرواتے ہیں لیکن من حیث الاقوم شا ید ہمیں صورت حال کی نزاکت کا اندازہ ہی نہیں ہو رہا ہے۔

Read more