اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، آئس اور جنسی ہراسانی کیس

جھوٹ اتنا بولو کہ سچ معلوم ہو۔ یہ الفاظ ہیں جوزف گوئبلز جو کہ جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر کا میڈیا مینیجر تھا۔ اس نے دوسری جنگ عظیم میں اس بات کو سچ کر دکھایا لیکن اگر آج گوئبلز زندہ ہوتا تو شاید آج ہم پاکستانیوں کی حالت دیکھتا تو شاید اسے ہمیں اپنا پیرو مرشد ماننے میں بالکل بھی تامل نہ ہوتا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ونگز کی کارستانیاں آپ کے سامنے ہیں۔ اب تو تعلیمی ادارے بھی

Read more

توہم پرستی اور تحقیق

ہمارا سارا زور زبانی کلامی حرمت سے شروع ہوتا ہے اور جذباتیت کے دھارے میں بہہ کر ختم ہوتا ہے۔ اس میں حرمت انبیا، حرمت قرآن، حرمت مسجد وغیرہ سرفہرست ہیں۔ ہم اللہ اور اللہ کے رسول کی باتوں کو ثابت کرنے کی بجائے مغربی قوموں کے محتاج ہیں۔ جب وہ کوئی سائنسی دریافت کر لیتے ہیں، کوئی تھیوری پیش کر دیتے ہیں، اپنی کسی سائنسی تحقیق کو ثابت کر لیتے ہیں تو اگلے دن ہم کسی قول یا کسی

Read more

زمین کے بیٹے زندہ رہتے ہیں

محترمی وجاہت مسعود سے ”ہم سب“ کے لیے باقاعدہ لکھنے کا عہد ہوا ہے۔ پہلا کالم لکھنے سے قبل خاکسار نے ضروری جانا کہ کالم نگاری کی زمین سے اپنی زمانی وابستگی کا حال نذر قارئین کر دے۔ ٭٭٭           ٭٭٭ 1984ء میں سپیشل ملٹری کورٹ نے مجھے سزائے موت سنائی۔ میرے ذمہ یہ جرم لگایا گیا تھا کہ میں نے جنرل ضیا الحق کی ”قانونی“ حکومت کا غیر قانونی ذرائع سے تختہ الٹنے کی کوشش

Read more

’ہمیں لگا دنیا ختم ہونے والی ہے‘: امریکہ کے پہلے جوہری تجربے کے متاثرین جنھیں دنیا سے چھپایا گیا

نیو میکسیکو کو اس تجربے کے مقام کے لیے چنے جانے کی وجہ یہ تھی کہ یہاں میلوں تک کوئی انسانی آبادی نہیں تھی۔ لیکن یہ مکمل طور پر درست نہیں تھا۔

Read more

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز، 222 رنز سے شکست: ’نعمان علی کی پرفارمنس نے لنکا ڈھا دی‘

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے دی ہے۔ لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کی جادوئی باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان نے سری لنکا کو شکست کا ہار پہنایا۔ جانیے نعمان علی کون ہیں؟

Read more

ایلی کاٹ: ’غمِ حسین میں اسلام قبول‘ کرنے والے انگریز انسپیکٹر جن کے نام سے آج بھی حیدرآباد میں ماتمی جلوس نکلتا ہے

صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں گذشتہ 52 سال سے محرم کی آٹھ تاریخ کو ایلی کاٹ کے نام سے بھی ایک ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایلی کاٹ کون تھے اور اُن کی کہانی کیا ہے۔

Read more

بے یقینی کے مارے لوگ

جو چیز ہمارے پاس نہیں ہوتی اس کی تمنا سوا ہوا کرتی ہے۔ یہ نارسائی کبھی احساسِ محرومی کو جنم دیتی ہے کبھی احساسِ کم تری کا روپ دھار لیتی ہے۔ یہ معاملہ افراد کو ہی نہیں اقوام کو بھی درپیش ہوا کرتا ہے، اس ضمن میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی مثال دیکھئے۔ اس ملک کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر تاریخ نہیں ہے، بہت ہی ننھی منی تاریخ ہے، یعنی اگر کولمبس سے آغاز کیا

Read more

سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون ’قائد حزب اختلاف‘ کا ٹیوشن پڑھانے سے اپوزیشن لیڈر بننے تک کا سفر

رعنا بتاتی ہیں کہ وہ گھر پر ٹیوشن بھی پڑھاتی تھیں اور یہ وہ وقت تھا جب وہ سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں، آس پڑوس سے ان کے گھر آنے والی خواتین نے انھیں مشورہ دیا کہ ’آپ کو الیکشن لڑنا چاہیے۔‘

Read more

کیا کربلا کی جنگ اقتدار کی جنگ تھی؟

محرم کے آغاز سے ہی بحث و مباحثہ کا آغاز بہت ہی ترش روی کا شکار ہو جاتا ہے۔ بہت سے سوالات جو امام حسینؑ سے عشق کرنے والوں کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں ایسے لوگوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں جو کہ خود کو اہل علم یا انسانیت کے پیروکار کہتے ہیں۔ اگر تو آپ اہل علم ہیں تو یہ بات آپ کے علم میں ہونی چاہیے کہ برسوں سے مختلف عقائد کے لوگ دنیا میں

Read more

آتشیں رنگت کا عروسی جوڑا پارٹ(2)

26 جون کا دن سال کا شاید گرم ترین دن تھا۔ صبح سویرے ناشتہ کرنے کے بعد باہر کھیتوں میں سیر کو نکل گیا۔ واپسی پر دیکھا کہ میجر صاحب نے بارات روانگی کے تمام معاملات اپن ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں، مجھے دیکھتے ہی فوراً بولے تم کہاں پھر رہے ہو؟ اب تک تیار نہیں ہوئے، تمہیں پتہ ہے آج کونسا دن ہے؟میں نے سادگی سے نفی میں سر ہلا دیا۔وہ مسکراتے ہوئے بولے جلدی کرو،تیار ہو جاؤ بس تمہاری

Read more

پب جی والی سیما

کراچی سے نئی دہلی غیر قانونی طور پر پہنچنے والی خاتون سیما حیدر کے بہت چرچے ہیں۔ محترمہ کے 4 عدد بچے ہیں، پہلے شوہر کا نام حیدر ہے، جاکھرانی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ بھارتی شہری سچن کے ساتھ پب جی گیم کھیلتے ہوئے ان کی جان پہچان ہوئی، پھر یہ جان پہچان محبت میں بدل گئی اور سچن کی خاطر وہ چار بچے لے کر بھارت چلی گئی۔ کراچی میں جہاں کرائے کا مکان لینا مشکل ہے وہاں

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی: تصویر کے چند اور پہلو

ایک زمانہ تھا جب درندے بہت دور سے پہچان لیے جاتے تھے لیکن جوں جوں معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا درندوں نے بھی انسانوں کا روپ دھار لیا۔ انسانوں جیسی شکل اور انہی جیسا بود باش۔ پہلے یہ بہت ڈھکے چھپے انداز میں مخصوص مقامات پہ اپنا دھندا کیا کرتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے ہر جگہ، ہر ادارے اور ہر پیشے میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ یہاں تک تدریس جیسا مقدس شعبہ بھی محفوظ نہیں

Read more

پاکستان بیت المال کی تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان مہم

بخصیت خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی ایک غریب بیوہ ہے۔ بخصیت کے شوہر نے خود کشی کر لی۔ یوں اپنے ساتھ ساتھ بچوں کا اضافی بوجھ اٹھانا بھی اس کا مقدر ٹھہرا۔ لیکن ابھی قدرت کو اس کا مزید امتحان لینا تھاکیونکہ کچھ عرصہ بعد اس پر انکشاف ہواکہ اس کے بچے تھیلیسمیا جیسے خطرناک مرض کا شکار ہیں۔ غریب اور تنگدست بخصیت اپنے بچوں کے علاج کیلئے در در بھٹکتی رہی کیونکہ علاج مہنگا تھا اور اس کے

Read more

در نبی ﷺ پر

آج سے اٹھائیس برس قبل پہلے راقم نے عملی زندگی کے آغاز سے قبل اس در پر حاضری دی جہاں پر کسی سوالی کی کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی ہے بلکہ ہر ایک کی جھولی بھر دی جاتی ہے اور کسی کو بے نام و نامراد نہیں لوٹایا جاتا ہر انسان کو اس کی بساط کے مطابق عطا کیا جاتا ہے اور اس در کی حاضری اس سوالی کی زندگی بھر کی متاع ہوتی ہے۔ جو بھی یہاں پہنچ

Read more

پاکستانی اور بھارتی خواتین کی بارڈر کراسنگ

برصغیر پاک و ہند ہمیشہ سے نت نئی اور عجیب و غریب خبروں کا مرکز رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی خواتین کے بارڈر کراسنگ کے بڑے چرچے ہیں۔ اس دوڑ میں پہل ایک پاکستانی خاتون نے کی۔ پاکستان کی سیما حیدر کی شادی سال 2014 میں جیکب آباد کے رہائشی غلام حیدر سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے چار بچے ہوئے۔ بعد ازاں دونوں کراچی شفٹ ہو گئے اور 2019 میں

Read more

ڈاکٹر فاروق عادل کی کتاب: ہم نے جو بھلا دیا

مجھے بالکل یاد نہیں کہ میری ڈاکٹر فاروق عادل سے ملاقات کب، کیسے اور کس کی وساطت سے ہوئی۔ بہرحال جوں جوں ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا یہی محسوس ہوا کہ ہجوم سے الگ یہ وہ شخصیت ہے جس کے لیے احترام واجب ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عادل انتہائی نفیس، مخلص، وضع دار اور با اخلاق انسان ہیں۔ بہت نپی تلی گفتگو کرتے ہیں اور ایک شفیق سی مسکراہٹ ہمیشہ ان کے لبوں پر رقصاں رہتی ہے۔ مسکراہٹ کا سبب

Read more

ناول انکشاف قسط 7

” آنسہ کیا کبھی ہمارے دن بھی پھریں گے اور ہم بھی اس محلے سے نکل کر ، کسی صاف ستھری جگہ پہ اپنا گھر بنا پائیں گے؟”عبدالشکور ، جمائی لیتے اور انگڑائی کرتے ہوئے ، بیوی سے مخاطب تھا جو چپ چاپ تارے گن رہی تھی۔” او آمنہ کی ماں! میں تم سے بات کررہا ہوں”۔ عبدالشکور نے اُسے اونچی آواز میں مخاطب کیا۔” مجھ سے کیا پوچھتے ہو۔ جب ہونا ہوگا تو ہوجائے گا۔ ابھی چپ کرکے سوجاؤ،

Read more

بدعنوانی کا عفریت

کہا جانے لگا ہے کہ بدعنوانی ایک باقاعدہ متوازی معیشت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ البتہ یہ متوازی معیشت ملک کی عمومی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ کرنسی کو جامد کرتی ہے۔ ملک سے سرمائے کی منتقلی کو فروغ دیتی ہے۔ ہوس زر کے لیے مہمیز ثابت ہوتی ہے۔ بہت کم لوگوں کو امیر یا امیر سے امیر تر بنا تی ہے لیکن عام لوگوں کی جیبیں خالی کرتی چلی جاتی ہے۔ بدعنوانی کوئی نیا

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل اور ملتان کی ایک یونیورسٹی کا واقعہ

پاکستانیوں کو انٹرٹینمنٹ کے مواقع تو ملتے نہیں ہیں، سیاحت اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ عام آدمی صرف پروگرام ہی بنا سکتا ہے، ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بہت اچھی لگی، ویڈیو میں ایک دوست دوسرے سے کہتا ہے کہ یار پروگرام بنا رہا ہوں کہ کاغان، ناران کا ٹور پھر کرلوں، دوست پوچھتا ہے کہ اچھا پہلے بھی گئے تھے تو وہ جواب دیتا ہے نہیں پہلے بھی پروگرام ہی بنایا تھا سوشل میڈیا ایک عذاب سے کم

Read more

نریندر مودی کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا: ’تحریک کا مقصد مودی کو منی پور پر بولنے پر مجبور کرنا ہے‘

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری تشدد پر حزب اختلاف کے ساتھ تعطل کے درمیان پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

سیاحتی مقامات پر انسانی مداخلت

صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک کلاسیں پڑھانے کے بعد تھک ہار کر گھر آتا ہوں۔ گھر میں آدھا گھنٹہ گزار کر اپنی دکان پر آتا ہوں۔ آپ چھلت مین بازار سے سونی کوٹ روڈ پر پچاس قدم چلیں تو گلی کے نکڑ پر میری سٹیشنری کی چھوٹی سی دکان ہے ’جہاں میں رات کے ساڑھے نو بجے تک رہتا ہوں۔ دکان پر اکثر میرے استاد محترم حیدر خان حیدرؔ بھی تشریف لاتے ہیں۔ حیدر خان صاحب بیس گریڈ

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (43)

فروری کے آغاز میں شیوا اور پریم کا تبادلہ موسطار ہو گیا۔ وہ سٹولک اسٹیشن کے ان آٹھ معماروں میں سے تھے جن میں ان کے علاوہ پاکستان، ڈنمارک اور پولینڈ کے مانیٹرز شامل تھے۔ سیکا کے بقول سٹولک اسٹیشن میں وہ بہار پھر کبھی نہ لوٹی جو ابتدائی دنوں میں اس کا حصہ بنی تھی۔ ان دنوں کو یاد کر کے وہ اکثر کہتی تھی Once there was a station, once there was a family. شیوا اور پریم کے

Read more

سیاحتی مقام نے ایک گاؤں کو کیسے مالا مال کیا؟

تائی یوان زوانگ، جو کبھی ہیبی صوبے کا ایک پسماندہ گاؤں تھا، گاؤں والوں کی ذہانت اور عزم کی بدولت ایک غیر معمولی تبدیلی سے گزرا ہے۔ گاؤں میں پارٹی کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی بصیرت کی بدولت شروع کیے گئے ایک منصوبے کے تحت، گاؤں نے 2008 میں دیہی احیا کا سفر شروع کیا۔ گاؤں کی انتظامیہ نے انٹرپرائز کے ساتھ تعاون پر اسٹریٹجک توجہ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور

Read more

خواتین میں نشے کی لت: ’نشہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، لوگ محسوس کرتے ہیں وہ عادی نہیں ہوں گے لیکن وہ پھنس جاتے ہیں‘

انڈیا میں عورتوں میں بھی منشیات کی لت بڑھ رہی ہے، بڑے شہروں کی عورتیں تو علاج کے لیے سامنے آرہی ہیں لیکن سماجی بدنامی کے خوف سے چھوٹے شہروں کی خواتین ہچکچکاہٹ محسوس کرتی ہیں۔

Read more

اغوا کے بعد قتل ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی آخری رسومات ادا کرنے والے شخص کا 48 سال بعد اعتراف جرم

امریکہ میں ایک ریٹائرڈ چرچ پادری، جنھوں نے ایک آٹھ سالہ بچی کے اغوا اور قتل کے بعد اس کا جنازہ پڑھایا تھا، پر اس کیس میں قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

Read more

باڑہ تھانے میں زخمی ہونے والا شخص، جس نے خودکش حملہ آور کی کلاشنکوف پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر ایجنسی میں باڑہ تحصیل کے رہائشی محمد ارشد نے 20 جولائی کو تحصیل بلڈنگ پر ہونے والے حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور سے اس کی کلاشنکوف چھین لی تھی۔

Read more

افغان پالیسی: غیر سیاسی سوچ کے قبرستانی ہیولے  (3)

1947 میں بیرونی حکمرانوں کی رخصتی کے بعد ہمارے ملک کا بنیادی المیہ عوام اور ریاست میں ایسا نامیاتی اور جمہوری تعلق پیدا کرنے میں ناکامی رہا ہے جس میں عوام کو ریاست پر اعتماد ہو کہ انہیں معاشی وسائل کی تقسیم پر فیصلہ سازی میں بامعنی طور پر شریک کیا جائے گا، وفاق کی اکائیوں کو ان اصولوں کے تحت حقوق مل سکیں گے جن کا ان سے مطالبہ پاکستان کے دوران وعدہ کیا گیا تھا۔ انہیں قانون کے

Read more

آن لائن لون ایپس: ’میرے شوہر کی برہنہ تصاویر پھیلانے کے بعد میری تصویریں بھی غلط ویب سائٹ پر ڈالی گئیں‘

آن لائن ایپس کے ذریعہ آسان اقساط پر قرض لینے والے افراد جب ایپ ڈاون لوڈ کر کے قرض لینے کی شرائط دیکھتے تو اُن کو یہ علم نہیں ہوتا کہ جو کچھ لکھا ہوا ہے، درحقیقت اُن کے ساتھ اُس کے مترادف ہونے والا ہے۔

Read more

میں شرمندہ ہوں! تجھے کیسے پڑھاؤں

میں اپنے آفس میں بیٹھا ایک فائل کی پڑتال کر رہا تھا کہ دروازے پر دستک کی آواز آئی، متوجہ ہوا تو نائب قاصد نے بتایا کہ ان کے گاؤں سے ایک بزرگ تشریف لائے ہیں جنہیں باہر بٹھا دیا گیا ہے میں نے نائب قاصد کو کچھ دیر انتظار کا کہہ کر اپنی فائل کے تمام کاغذ سمیٹے اور فائل کو کیبنٹ میں رکھ کر مہمان کو بھیجنے کا کہہ دیا۔ کچھ ہی دیر میں میرے گاؤں کے بزرگ

Read more

امریکی سازش سے امریکی حمایت تک کا سفر

کسی دانش ور نے کہا ہے کہ جب آدمی حد سے بڑھ جاتا ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے انسانوں کا خدا بننے کا خواہشمند ہوتا ہے تو دراصل اس طرح وہ طاغوت کی راہ میں لڑ رہا ہوتا ہے جیسے کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”ایماندار لوگ وہ ہیں جو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں“ ۔ تاریخ انسانی ایسے بے شمار ہیروز

Read more

آہ! قیصر بھی مجھے چھوڑ گیا

درد اور میرا بہت گہرا اور پرانا رشتہ ہے، یہ مجھے اپنا اثر دینا نہیں بھولتا اور میں اس کی تاثیر سے نا آشنا نہیں ہوتا، اب تو اس سے رشتہ اتنا قدیم اور مضبوط ہو گیا ہے کہ یوں لگتا ہے ہمارا دونوں کا وجود ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں، یہ مجھے درد دے کر اپنا فرض سمجھتا ہے اور میں اسے برداشت کر کے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہوں۔ ہاں اس درد نے اتنا توڑ دیا ہے

Read more

آخر کار: عشق میں نے بھی کیا ہے مرے اجداد نے بھی

جیسے کوئی اپنے دھیان میں چل رہا ہو۔ ادھر ادھر سے بے نیاز اور اچانک روشنی کا جھپاکا ہو اور وہ کچھ دیر کے لیے ہک دک دیکھتا رہ جائے ؛ تو یوں ہے کہ اشفاق ناصر سے میرا تعارف بھی ان جھپاکوں میں ہوتا رہا ہے۔ پہلی بار چنیوٹ جاتے ہوئے، سفر کے دوران۔ ہمیں شکیل جاذب کی کتاب ”نمی دانم“ کی تقریب میں شرکت کے لیے چنیوٹ جانا تھا اور ہمیں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر اشفاق ناصر

Read more

وارث شاہ کا عرس

آج عرس مبارک کا آغاز تھا اور آج ہی ڈاکٹر نے پلاسٹر اتار کر کہا تھا کہ ہڈی جڑ چکی ہے، اب وہ چلنے پھرنے میں آزاد ہے۔ سینے کا درد بھی ٹھیک ہو چکا تھا۔ اسے پچپن کے وہ دن یاد آ رہے تھے جب دادا ابو کی انگلی پکڑ کر پنجابی زبان کے عظیم شاعر پیر وارث شاہ کے میلے میں جایا کرتی تھی۔ وہ ہیر کے حافظ تھے۔ بہت سریلی آواز میں پڑھتے تھے اور سننے کے

Read more

فلم اوپن ہائمر امریکی تاریخ کے کن ابواب پر سے پردہ اٹھاتی ہے

بہت عرصے اشتہارات کی مدد سے تجسس اور سنسنی بھڑکانے کے بعد پچھلے جمعہ جب ہالی وڈ میں بنی فلم اوپن ہائمر انگلستان میں ریلیز ہوئی تو باوجود کوشش ہمیں ڈربی اور آس پاس کے شہروں میں ٹکٹ نہ مل سکا بالآخر پیر کی شام ناٹنگھم کے آئی میکس سینما میں دو نشستیں دستیاب ہو سکیں۔ پس منظر یہ فلم رابرٹ اوپن ہائمر نامی نظری ماہر طبعیات کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو جرمن نژاد یہودی والدین کے گھر

Read more

تربیت اور تعلیمی ادارے

ہم میں اکثریت اس مغالطے میں ہیں کہ انسان تربیت، مکتب، مدرسہ اور عصری علوم کے مراکز سے حاصل کرتا ہے لیکن یہ بات سو فیصد درست نہیں۔ انسان کی تربیت کا پہلا مرکز ماں کی گود ہے۔ ماں کی گود کے بعد ارد گرد کا ماحول انسان کی نوک پلک اور اس کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ معاشرے کے تھپیڑے، لوگوں کے مثبت اور منفی رویے انسان کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ وہ

Read more

ہم،ہمارا معاشرہ اور ہمارے تعلیمی ادارے

تعلیمی اداروں میں ہم کیوں جاتے ہیں؟ سوال جتنا سیدھا سادا ہے، اتنا ہی جواب پیچیدہ ہے۔ کیونکہ ہمارا جواب ہماری توقع کے مطابق ہو گا اور اداروں کا جواب ان کی تخلیق کے مطابق ہو گا۔ ہمارے اداروں کی گئی تخلیقات دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ ان مردوزن نے تعلیم نام کی کوئی شے حاصل کی ہو گی۔ اگر کی ہوتی تو معاشرہ اس قدر بے ہنگم ہجوم میں نہ ڈھلا ہوتا۔ کل معلوم ہوا کہ کوئی صاحب

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل پر ہمارے متھ یا مغالطے اور لڑکیوں کی سیلف گروتھ

اس وقت زبان زد عام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا اسکینڈل ہے۔ ہر طبقے سے مختلف قسم کے سوال اور تجزیے اٹھ رہے ہیں اور اس گھناوٓنے کھیل میں ملوث لڑکیوں کو برابر کا شریک بھی کہا جا رہا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ہونے والے سرکس مین جو سب سے گھٹیا کردار ہے۔ وہ ہمیشہ عورت کو سونپا جاتا ہے جب کہ حقیقت اس کے بر عکس ہوتی ہے۔ ہم سب ہی جانتے ہیں۔ ہر وہ کام جس میں اس معاشرے

Read more

شوگرین سنڈروم: ’میرے گھر والے بھی میری حالت نہیں سمجھتے، انھیں لگتا ہے میں بیماری کی اداکاری کر رہی ہوں‘

ماہرین کے مطابق ’شوگرین سنڈروم‘ ایک آٹو امیون سنڈروم ہے یعنی اس بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام بیماریوں سے لڑنا بند کر دیتا ہے اور جسم میں موجود اعضا پر حملہ آور ہو جاتا ہےاور یوں یہ جسم کے اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے۔

Read more

انجو کا نصراللہ سے ’نکاح‘: نکاح خواں اور پولیس حکام کی تصدیق، مگر انڈین خاتون کا انکار

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے حکام نے تصدیق کی ہے انڈیا سے پاکستان آنے والی خاتون انجو نے نصراللہ کے ساتھ نکاح کر لیا ہے تاہم سرکاری حکام، نکاح خواں اور دیگر ذرائع کی جانب سے تصدیق کے باوجود انجو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شادی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘

Read more

انڈیا میں ملک اور مذہب میں سے ایک کے انتخاب کی بحث کیوں چِھڑ گئی ہے؟

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے دو دن قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں میں اہم عہدوں پر مسلم افسران کی غیر موجودگی کے بارے میں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سوالات اٹھائے تھے۔

Read more

اشفاق احمد: بلیک اینڈ وائٹ یادیں

پاکستان میں جب ٹیلی ویژن کا اجراء ہوا تو اس نرم و نازک پودے کو سینچنے والوں میں اشفاق احمد کے ہاتھ سب سے فعّال تھے اور 1970 کی دہائی میں جب یہ نوخیز پودا ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر رہا تھا تو اشفاق احمد ایک مسرور و مطمئن باغبان کی طرح اسے پروان چڑھتا دیکھ رہے تھے۔ ٹی وی والوں کے لئے اشفاق صاحب ’ گھر کے آدمی‘ تھے۔ وہ ہماری سب کمزوریوں اور توانائیوں سے واقف

Read more

پہاڑی پتھر تلے دبے سکردو کے خاندان کی وائرل ویڈیو: لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں کیا احتیاط ضروری ہے؟

پاکستان میں گذشتہ دو روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلگت، سکردو روڈ پر ایک شخص اپنے اہلخانہ سمیت ایک بڑے پہاڑی پتھر کے نیچے دبا ہوا ہے۔

Read more

اسلام آباد: جج کے گھر میں کمسن ملازمہ پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج، ’بچی کے سر پر زخم تھے جن میں کیڑے پڑ چکے تھے‘

متاثرہ بچی کا تعلق سرگودھا سے ہے اور ان کے والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق جب وہ گذشتہ روز ان سے ملنے اپنی اہلیہ سمیت اسلام آباد آئے تو ’بچی کو زخمی حالت میں ایک کمرے میں روتے ہوئے پایا۔‘

Read more

پاکستان اور بھارت: رواداری کی ضرورت

بھارت میں پاکستان دشمنی اور پاکستان میں بھارت دشمنی کا تماشا لگا کر عوام کے ایک بڑے گروہ کے جذبات کو اپیل کیا جاتا ہے۔ لیکن بھارت میں اب صورتحال کچھ مختلف ہے۔ ہم نے تو اپنے بجٹ کا بہت بڑا حصہ مخصوص ہی دفاع کے لیے کر رکھا ہے۔ ظاہر ہے یہ بھی ایک لولی پاپ ہے۔ لیکن ہمارے جنگی ذہنوں کو ان چیزوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں بھارتیوں کے وہ مظالم بھی پہاڑ لگتے ہیں جو کبھی

Read more

کھڑکی توڑ رش لینے والی سائفر کہانی کا انجام

سابق وزیر اعظم کے دور اقتدار میں بہت ہی بااختیار رہے اعظم خان کے ”اعترافی بیان“ نے چند دنوں سے میڈیا میں تھرتھلی مچارکھی ہے۔ موصوف کے بیان کا جو حصہ ہمارے سامنے لایا گیا وہ اس امر کی واضح الفاظ میں تصدیق کرتا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ابتدا میں اپنی حکومت کے خلاف ”رجیم چینج“ کی داستان پھیلانے کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے مبینہ طورپر ملے جس دھمکی آمیز پیغام کو بنیاد بنایا تھا وہ

Read more

تاریک کمرہ

فوٹوگرافی کرنا شروع کی تو سب سے پہلے اس کے مطلب تلاش کرنا شروع کر دئیے۔ تصویریں تو ملتی نہیں تھیں۔ روشنی کی لکھائی، روشنی سے ڈرائنگ اس طرح کے مطلب سامنے آئے ۔ جب کیمرہ کا مطلب تلاش کیا تو تاریک کمرہ کے الفاظ سامنے آئے ایک ایسا کمرہ جس میں روشنی بلکل نہ آسکتی ہو۔ اور اس میں ایک پن برابر سوارخ رکھا جائے اور جب پن کو اس سوراخ سے نکال لیں تو باہر کے مناظر سامنے

Read more

پاکستان ملٹری لینڈ ریفارمز اور "اراضی کے مالکانہ حقوق یا موت” کا نعرہ

پچھلے دنوں ایک خبر آنکھوں سے گزری مگر گزرنے کی بجائے نقش ہو گئی۔ ویسے تو حافظ صاحب نے قرآن کا حوالہ دیا ہے کہ مایوسی کفر ہے مگر ہم حافظ صاحب کی رعایا ہیں کہ مایوس ہوئے ہی چلے جاتے ہیں۔ خبر تھی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان ملٹری پنجاب کی لینڈ ریفارمز پہ کام کرے گی اور کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری پاکستان لائی جائے گی۔ جب سے یہ خبر سنی ہے دل ہے کہ ڈوبا

Read more

آخری سفر

زندگی کس قدر ناقابل بھروسا اور بے ثبات ہے اس کے بارے میں ہم سب ہی جانتے ہیں لیکن روزمرہ کے کام دھندوں میں گم ہو کر بھول جاتے ہیں۔ بعض حادثات ہمیں موت کے بارے میں ایسی یقین دہانی کروا جاتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ منگل کو ہمارے ساتھ بھی ہوا۔ میری ماموں زاد کی سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی کی تیاریاں پچھلے دو ماہ سے جاری تھیں۔ میری یہ کزن نہایت

Read more

کارونجھر: سندھ کے ’مقدس‘ پہاڑی سلسلے سے قیمتی پتھر نکالنے کے معاملے پر کیا تنازع ہے؟

ایک مقامی کہاوت ہے کہ ’کارونجھر روزانہ سوا سیر سونا پیدا کرتا ہے۔‘ دسمبر 2021 میں عدالت نے ایک نجی کمپنی اور فوج کے ذیلی ادارے ’ایف ڈبلیو او‘ کے اِس علاقے سے گرینائیٹ نکالنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم حکومت کی دوبارہ نیلامی کا اشتہار شائع کیا گیا۔ اس معاملے پر تنازع آخر ہے کیا؟

Read more

ڈھیروں بچے پیدا کرنے کے سائیڈ ایفیکٹس!

زیادہ بچے پیدا کرنے کے سوال پر بہت سے لوگ اچھل کر کہتے ہیں، کیوں نہ کریں زیادہ بچے پیدا؟ گھر میں زیادہ بچے اچھے لگتے ہیں، رونق رہتی ہے، ہمیں زیادہ بچے پیدا کرنا پسند تھا وغیرہ وغیرہ۔

کچھ کا بس نہیں چلتا کہ ہمارا منہ نوچ لیں۔ کچھ تو کہہ بھی دیتے ہیں کہ آپ کو کیا تکلیف ہے؟ یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ کیا مزہ زندگی کا؟ کیوں بچے کم پیدا کریں؟ کچھ بھی نہیں ہوتا؟ ہمیں نہ حمل کا پتا چلا نہ زچگی کا، آپ نہ جانے کیوں ڈراتی رہتی ہیں؟

ہم چپ رہتے ہیں اور ہنس دیتے ہیں، پردہ بھی تو رکھنا ہے۔

شاید درست بھی کہتی ہیں وہ خواتین کیونکہ زیادہ تر کو جوانی میں کچھ پتا نہیں چلتا۔ گھر میں دائی کے ہاتھوں بچہ پیدا ہوجاتا ہے اور وہ لوٹ پوٹ کر اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

Read more

آبلہ پا: ایک شاہکار تخلیق

رضیہ فصیح احمد اُردو کی نامور ادیب، افسانہ نویس، ناول نگار اور شاعرہ ہیں۔ انہوں نے کئی یادگار اور شہکار کہانیاں تخلیق کیں۔ 1965 میں جب پاکستان میں زیادہ تر ادب تقسیم ہند اور اس کے اثرات کو بیان کر رہا تھا۔ ایسے میں رضیہ آپا نے ایک منفرد موضوع پر قلم اُٹھایا اور ” آبلہ پا ” جیسا شاہکار ناول تخلیق کیا اور آدم جی ادبی ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ناول میں مصنفہ نے یہ بیان کیا کہ مزاجوں

Read more

کیا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا؟

28 ستمبر 1907 کو غیر منقسم ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے لائل پور ضلع (اب پاکستان کے فیصل آباد) کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والے بھگت سنگھ کا نام تاریخ کی کتابوں میں ہمیشہ کے لئے درج ہے۔ اس اعزاز کی وجہ ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہیں 23 مارچ 1931 کو پھانسی دے دی گئی تھی، جب وہ صرف 23 سال کے تھے۔ انقلابی عزم اس خاندان میں ایک روایت

Read more

باعزم لوگوں کے ہمراہ

جب پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کی روح رواں محترمہ صائمہ نقوی نے 3محرم 22جولائی کے "پیرا سپورٹس سیمنار” کا دعوت نامہ بھیجا تو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔ اسی روز شام 5 بجے عجمان میں بھی ایک عشایہ تھا مگر جونہی پیپل آف ڈیٹرمینیشن کے بارے میں کچھ معلومات ملیں تو اس ایونٹ کو اٹینڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پروگرام شام 3بجے شروع ہونا تھا مگر بچے، جوان، طلباء اور فیملیاں دو بجے ہی آنا شروع ہو

Read more

اسلام کے سنہری دور کا آغاز کیسے ہوا؟

آج اسلام کی حیثیت اور مسلم دنیا کی حالت اس عظیم مذہب کے شاندار آغاز کے بالکل برعکس، غمناک اور انتہائی افسوسناک ہے۔ 632 عیسوی میں پیغمبر اسلام کی وفات کے فوراً بعد ابھرنے والی اسلامی سلطنت نے ایک بہترین تہذیب کو جنم دیا تھا۔ اسلام کا سنہری دور آٹھویں صدی کے وسط سے شروع ہوا۔ ا س دور میں مسلمانوں نے سائنس، فلسفہ ،ریاضی اور دیگر علوم میں بہت شاندار کامیابیاں حاصل کیں ۔ مسلمانوں کا سنہری دور تقریباً

Read more

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

گلگت بلتستان میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بارشوں ، آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اس مرتبہ آفت کا رخ وادی یاسین کی طرف ہے جہاں پرسیلاب کے باعث گاؤں سندی، قرقلتی، طاوس، سلطان آباد ، نازبر، ہندور، اوملست، درکوت، بجایوٹ اور مضافاتی علاقوں میں لوگوں کے رہائشی مکانات، مویشی خانے، درخت، کھڑی فصلیں، واٹر چینلز، رابطہ سڑکیں، پل اور دیگر

Read more

فی امان الله اے ماں

رات 11 بجے چک نمبر 127 شمالی والے قبرستان میں ہر طرف خاموشی اور اداسی کا راج تھا جب والدہ محترمہ کا جنازہ قبرستان کی حدود میں داخل ہوا تو خاموشی میں ایک مانوس سی خوشبو پھیلی۔ جس نے پورے قبرستان کو معطر کر دیا۔ قبر تیار تھی والدہ محترمہ کا جنازہ قبر کے ساتھ رکھا گیا اور بھائی عمران نے مجھے کہا علی قبر میں اترو ساتھ ماموں مظاہر اور علی کزن قبر میں اترے نعرہ تکبیر کی صدا

Read more

اب تو سب کچھ بدل چکاہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت اپنے آخری دنوں کی طرف جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نگران سیٹ اپ بالخصوص نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرلی ہے۔ جس میں نگران سیٹ اپ پر بات چیت ہوئی ہے۔ اب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اگلی ملاقات وزیراعظم شہباز

Read more

لندن مہنگا ہے لیکن ۔۔۔۔ (1)

گڈ ہوٹل دریائے ٹیمز پر بستا ہے۔ بلکہ کہا جاتا ہے کہ دریا کے اوپر ہے۔ اور واقعی جب گراونڈ فلور پر پیچھے کی طرف بنی بیٹھنے کے ان جگہوں میں سے کسی ایک کرسی پر بیٹھے ہوں جس کی کھڑکیاں سیدھی دریا میں کھلتی ہیں تو دو چار سیکنڈز بیٹھنے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ بھی پانی کی لہروں کے سنگ بہہ رہے ہیں۔ ہلکا ہلکا، سبک رو۔ سر چکراتا ہے اور پانی اپنی طرف کشش

Read more

مسلمان ناکام کیوں ہیں؟

مسلم دنیا آمریت، کم جی ڈی پی گروتھ ریٹ اور ترقی پزیری سے دو چار کیوں ہے۔ اس کا جواب کئی طرح سے ہوسکتا ہے۔ ہر گروہ اپنی طرز کا جواب دیگا۔ مذہبی جماعت کہے گی کہ مسلمانوں نے صراطِ مستقیم چھوڑ دی ہے۔ مسلمان اپنے معاملات میں حد سے تجاوز کرنے لگے ہیں اور اسلامی تعلیمات اور احکامات کا پالن نہیں کررہے ہیں۔ ملحد اور سیکولر کمیونٹی کہیں گی کہ اسلام اکیسویں صدی کے لئے قابل عمل نہیں ہے،

Read more

دارفور کے دہشت انگیز مناظر: تین بیٹوں کے قتل کے بعد ریڈیو پریزینٹر نے سر راہ بچے کو جنم دیا

اپنے تین بیٹوں کے مارے جانے کے بعد پوری مدت کی حاملہ ریڈیو پریزینٹر سوڈان کے دارفور علاقے میں جاری جنگ سے جان بچانے کے لیے پیدل نکل پڑیں اور چاڈ کے ساتھ سرحد عبور کرتے ہوئے ایک بچے کو جنم دیا۔

Read more

’یورپ یا موت‘: غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کے خواہشمند نوجوان جو اپنی زندگیاں بے رحم سمندر کے حوالے کر دیتے ہیں

یونانی ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے سینکڑوں افراد کی موت کے بعد بحیرہ روم میں پہلی امدادی کارروائیوں میں سے ایک میں چند پناہ گزینوں کو بچایا گیا ہے تاہم بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز انھیں یورپ پہنچنے کی کوشش سے نہیں روک سکتی۔

Read more

چین اک پل نہیں اور کوئی حل نہیں

صاحبو ہاسٹل میں رہنا اور پڑھنا دو الگ فعل ہیں۔ اور اگر آپ لڑکے ہوں، مزید غبی اور آلسی ہوں تو صورت حال دو چند ہو جاتی ہے۔ ہمارے ساتھ بھی یہ ہی ہوا اور اتوار کا دِن کسی بھالو کی طرح بستر پر لوٹیاں لگانے میں بیت گیا۔ ایک وحشی خواب سے بھی ہم کنار ہوئے جسکا ذکر بیان کیے دیتے ہیں۔ ہسپتال کی ڈیوٹی سے لوٹے، بیٹھے بیٹھے سویا کیے، سوچا کڑک سی چائے بنائی جائے۔ گھر سے

Read more

احتیاط کریں اور ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں

ڈینگی وائرس ایک مخصوص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے جس سے تیز بخار ، جسم میں شدید درد اور قے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ خون میں جراثیم کی موجودگی کے سبب پلیٹ لیٹس اور پانی کی مقدار تیزی سے کم ہونی شروع ہوتی ہے۔ ڈینگی وائرس کی تشخیص پر مریض کو ہسپتال منتقل کرکے بخار ، درد اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے علاج کیا جاتا ہے تاہم

Read more

خوش رہنا آپ کے اختیار میں ہے

انسان اپنے شب و روز کے بیشتر لمحات افسردگی کی حالت میں گزار دیتا ہے۔ زندگی ختم ہو جاتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس نے خوشی کا کوئی دن دیکھا ہی نہیں۔ ہماری زندگی میں روز ہی ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ آدمی اس پر غم نہ کرے تو کیا کرے۔ خوشی کا کوئی پل دروازے پر دستک نہیں دیتا کہ غم اس سے پہلے گھر کے اندر کھڑکی سے داخل ہوجاتا ہے۔ آپ جب تک زندہ

Read more

منی پور: ’ہجوم نے کہا آپ کے لوگوں نے ہماری عورتوں کا ریپ کیا، اب آپ کے ساتھ بھی یہی ہوگا‘

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران مشتعل ہجوم کی جانب سے دو خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزید خواتین پر تشدد کے الزامات کے نئے شواہد ابھر رہے ہیں۔

Read more

ٹین ایج کے شدید نفسیاتی طوفان (4)

والدین کی ذہنی صحت : وراثتی عوامل بھی کارفرما ہوسکتے ہیں نیز والدین کے غیر یقینی روئیے مثلاً۔ موڈ ڈس آرڈر، اینزائٹی، ماں کا پوسٹ پارٹم اور مینسٹریشن سے متعلقہ موڈ سونگ (جس دوران عورت میں ہارمون کی وجہ سے حسد اور خود پسندی اور حاکمیت اور جارحیت بڑھ جاتی ہے ) ، بچے تقریباً ہر ماہ ڈپریشن زدہ ماں کے چڑچڑے پن اور جارحیت کو جھیلتے ہیں جس کے نتیجے میں ماں باپ کی چپقلش میدان جنگ بنی رہتی

Read more

(1) جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اُن کا ملن زمین پر ہوتا ہے۔ تمہارے اور میرے ازدواجی بندھن کا وقوع پذیر ہونا اس کہاوت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہے۔ تمہارے والد اور والدہ دونوں ہی میرے خالہ زاد تھے۔ باپ کے رشتے کے لحاظ سے تم میری بھتیجی اور والدہ کے ساتھ رشتے کے لحاظ سے تم میری بھانجی لگتی تھیں۔ ہمارے یہاں مروجہ معاشرتی اصولوں کے مطابق ماں کے رشتے کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے

Read more

دیر بالا کے نوجوان سے منگنی کے لیے پاکستان پہنچنے والی انڈین خاتون: ’انجو پختونوں کی مہمان اور بہو ہے‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصر اللہ کا چند سال قبل انڈیا کی ریاست اتر پردیش کی ایک خاتون سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گیا۔

Read more

اسلام آباد: بنیادی سہولتوں تک رسائی

عوام اور حکومت کے درمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ شہریوں کی بنیادی سہولتوں کے متعلقہ اداروں تک رسائی کا نہ ہونا ہے۔ شہریوں کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ لیکن موجودہ حالات پر نظر دوڑائیں تو انتظامیہ نہ صرف ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام نظر آتی ہیں بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی ترجیحات ہی یکسر تبدیل ہو چکی ہیں۔ سڑکوں

Read more

’وہ صرف میرے شوہر کی ساتھی نہیں، میں بھی اس سے ڈیٹ کر رہی ہوں‘

جنوبی افریقہ میں نوجوانوں میں پولیموری کا ایک نیا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس میں ایک ہی وقت میں متعدد پارٹنرز کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوتے ہیں اور تمام ساتھی اس تعلق داری سے واقف ہوتے ہیں۔

Read more

کیا آموں کی تجارت پاکستان چین دوستی کی مٹھاس بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجارتی مسائل کی کڑواہٹ کم کر سکے گی؟

چین میں پاکستانی آموں کی مانگ اور وہاں بننے والی منڈی جہاں ایک جانب ملکی برآمدکنندگان کو تجارت کا ایک موقع فراہم کر رہی ہے وہیں پاکستان چین راہداری منصوبے میں تاخیر اور چین کی جانب سے سخت درآمدی پالیسیاں بڑے تجارتی مسائل ہیں۔

Read more

سیما حیدر کی انڈین صدر سے شہریت کی درخواست: ’یہ جاسوس ہو سکتی ہیں۔۔۔ پاکستان کی سرحد تک چھوڑ کر آئیں گے‘

پاکستانی شہری سیما حیدر کی مشکلات میں کمی ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے کیونکہ انڈیا کی ایک سرکردہ ہندو تنظیم کرنی سینا نے کہا ہے کہ وہ انھیں ’پاکستان کی سرحد تک چھوڑ کر آئے گی۔‘

Read more

اسلام آباد میں دہائیوں سے کلفی بیچنے والے ریڑھی بان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور تین ماہ قید کیسے ہوئی؟

تاہم سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے سیکشن 46 اے اور مارشل لا ریگولیشن نمبر 63 کے تحت پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تین ماہ قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فرمان اللہ کو ایک ماہ کی اضافی قید کاٹنا ہو گی۔

Read more

سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے

میرا نام حسنین جمال ہے۔ زیر نظر واقعات میرے دادا یٰسین صدیقی کی سوانح سے لیے گئے ہیں جو انہوں نے 1944 تک تحریر کی تھی۔ ان قصوں میں بہت کم قلم لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جہاں ضرورت پڑی اور نام یا مقام ادارت کی زد میں آیا، وہاں اطلاع کر دوں گا۔ 1944 کے بعد حالات ہم تک روزنامچوں کی صورت پہنچتے ہیں جو چھوٹی ڈائریوں پر انتہائی باریک خط میں رقم ہیں اور فارسی میں ہیں۔ یٰسین صدیقی

Read more

ٹک ٹاک پر انڈین ڈانسر کی محبت میں گرفتار پولش خاتون: ’میرا بس چلے تو کل ہی شاداب سے شادی کر لوں‘

پولش خاتون باربرا پولاک جولائی کے دوسرے ہفتے میں اپنے انڈین بوائے فرینڈ شاداب عالم سے ملنے انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے معروف شہر ہزاری باغ پہنچی۔ وہ جلد از جلد ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Read more

باربی کی نمائش پر پنجاب میں تنازع: فلم میں ایسا کیا ہے جس پر اس کا ’جائزہ‘ لیا جا رہا ہے؟

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو 21 جولائی کو جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے وہیں صوبہ پنجاب میں اس کی نمائش پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز کچھ دیر کے لیے اس کی نمائش میں تعطل کے بعد اسے سنیما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

Read more

لاہور میں موسلا دھار بارش: اربن فلڈنگ کیا ہے اور زیادہ بارش ہونے پر پانی شہریوں کے گھروں تک کیسے پہنچ جاتا ہے؟

سنیچر کو صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقے ایک بار پھر زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے بعد سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ راوں ماہ کےآغاز میں ہونے والی اربن فلڈنگ کیا ہے؟

Read more

کمپنی بہادر کو قرض دینے والا دیسی

آپ نے چودھویں صدی کی افریقی بادشاہت مالی کے متولی منسا موسی کا تذکرہ شاید سنا ہو۔کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس اتنی دولت تھی کہ جب حج پر روانہ ہوا تو ٹمبکٹو تا مکہ پورے راستے میں سونا بانٹتا گیا۔آپ نے اسی دور میں اٹلی کے علاقے فلورنس میں پنپنے والی میدیچی فیملی کا بھی تذکرہ سنا ہو گا جسے جدید بینکاری کا باپ کہا جاتا ہے اور اس خاندان کا شمار چودھویں اور پندرھویں صدی کے اٹلی

Read more

منی پور میں مزید چھاپے اور گرفتاریاں: خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو میں موجود مرکزی ملزم کا گھر نذرِ آتش

انڈیا کی ریاست منی پور میں مئی میں کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 140 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Read more

پاکستانی ڈراموں میں عورت کا کردار

پاکستانی کے بے شمار ٹی وی چینلز ہیں جہاں سلسلے وار سوپ ڈرامے چل رہے ہوتے ہیں۔ یہ سارے ڈرامے کمرشل نظریہ پر بنتے ہیں۔ بڑے بڑے چینلز میں ہم ٹی وی، اے آر وائی اور جیو سب سے بڑے نام ہیں۔ ڈرامے مختلف ہیں لیکن پھر بھی ایک ہی جیسے ہیں۔ کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ ارے یہ تو ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ جیسے جیسے ان چینلز کی مشروم گروتھ ہوئی ویسے ویسے تھوک کے

Read more

جینڈر نیوٹرل کھلونے: ’کاش لڑکے بھی گھر گھر کھیلتے اور لڑکیاں بھی باہر نکل کر کھیل سکتیں‘

کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کھیلوں، کھلونوں اور رنگوں کی یہ تقسیم کا فیصلہ کس نے، کن بنیادوں پر کیا اور اس کا بچوں کی شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Read more

زرعی اور رئیل اسٹیٹ شعبے کو ٹیکس چھوٹ کیوں؟

وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے زرعی اور تعمیراتی شعبہ پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے ملکی میڈیا میں ان دونوں شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کی خبر پھیلائی گئی ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرے گی۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھی اس

Read more

آذربائیجان: ’آگ کی سرزمین‘ کہلایا جانے والا ملک جہاں آج بھی قدیم آتش گاہیں جل رہی ہیں

آذربائیجان کو تیل اور قدرتی گیس کے وسیع وسائل کے لیے ’سرزمین آتش‘ کہا جاتا ہے۔ جب معروف سیاح مارکو پولو نے 13ویں صدی میں مشرقی قفقاز کا دورہ کیا تو انھوں نے اپنی یادداشتوں میں اس خطے کے قدرتی ’تیل کے چشموں‘ کے نغمے گائے ہیں۔

Read more

بیمار اہلیہ کو مارنے والا شوہر قتل کے الزام میں بری: ’کبھی ایسا کرنے کا نہ سوچتا، اگر میری بیوی نہ کہتی‘

76 سالہ ڈیوڈ ہنٹر پر قتل کے الزام میں مقدمہ چلا تھا کیوں کہ انھوں نے اپنی 74 سالہ اہلیہ جینس ہنٹر کو پاپھوس میں اپنے گھر میں دسمبر 2021 میں قتل کر دیا تھا۔

Read more

افغانستان میں طالبان کی بیوٹی پارلر پر پابندی: ’بیوٹی سیلون ہمیں دکھ چھپانے میں مدد دیتے تھے‘

افغانستان میں تقریبا 60 ہزار خواتین بیوٹی پارلر کے شعبے سے منسلک ہیں لیکن طالبان حکومت نے 24 جولائی تک تمام بیوٹی پارلر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Read more

والدہ کی لاش کو کچرے کے پہاڑ سے نکالنے کی جدوجہد: ’پہلے بتایا گیا کہ والدہ کو لینڈ فِل سے نکالنا ناممکن ہے‘

کیمبریا کو پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی ماں کی لاش نکالنے کے لیے لینڈ فل (کوڑے کے ڈھیر) کی تلاش ناممکن ہے تاہم حال ہی میں حکومت کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ یہ ممکن ہے۔

Read more

شدت پسندوں کا نشانہ بننے والے بھائی کی جگہ پولیس میں بھرتی ہونے والا چھوٹا بھائی بھی خودکش حملے میں ہلاک

آج سے تقریباً 14 برس قبل سنہ 2009 کی دہشتگردی کی لہر کے دوران طیب کے بھائی عزیز اللہ بھی پولیس کی ڈیوٹی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد جب پولیس کی جانب سے خاندان کو ان کی نوکری کی پیشکش کی گئی تو یہ محمد طیب کے حصے میں آئی۔

Read more

منی پور میں خواتین کو برہنہ کرنے کی ویڈیو اور ہجوم کے ہاتھوں گینگ ریپ کے واقعات کیا ظاہر کرتے ہیں؟

منی پور کے فسادات کے دوران ایک پریشان کن ویڈیو میں ایک مشتعل ہجوم دو خواتین کو برہنہ کر کے ان پر جنسی تشدد کرتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پُرتشدد واقعات اور نسلی فسادات میں سب سے بڑی قیمت کس کو چکانی پڑتی ہے۔

Read more

امتحانات میں نقل، ایک کینسر یا لازمی برائی

انفراسٹرکچر کی زبوں حالی، ناقص نصاب تعلیم، غیر موثر تدریسی طریقہ کار، صنفی عدم مساوات، تربیت یافتہ سٹاف کی کمی، مانیٹرنگ کا ناقص نظام، اور ایسے کئی مسائل کے انبار سے دوچار ہمارے تعلیمی نظام میں ایک اور ایسا مسئلہ ہے جس ہم شاید بحیثیت مجموعی آنکھیں چرانا ہی بہتر خیال کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ ہماری اجتماعی یاداشت سے بسا اوقات اوجھل ہی رہتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو نظر انداز کرنا ہی بہتر سمجھتے ہیں، کیوں اس سے نبٹنا

Read more

‘میں مرنے کے بعد دفن نہیں ہوں گی بلکہ مجھے جلایا جائے’

پاکستانی سیما اور انڈین سچن کی بلاک بسٹر فلم ”مرجاؤں گی لیکن پاکستان نہیں جاؤں گی“ کا اینڈ کیا ہو گا؟ ”میرا نام سیما سچن ہے آپ مجھے ٹھکرائن بھی کہہ سکتے ہیں“ ، ”میں مرنے کے بعد دفن نہیں ہوں گی بلکہ مجھے جلایا جائے“ ”ایک بار کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر گئی تو ان سے شکوہ کیا کہ جناح جی تم نے ایسا کیوں کیا نہ تم ایسا کرتے اور نہ میں انڈیا جانے کے لئے

Read more

جھوک سرکار

جھوک سرکار اے آر وائی سے حال ہی میں نشر ہونے والا منفرد ڈرامہ ہے۔ جس کی ابتدائی چند اقساط نے ہی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے ڈرامے کے مصنف ہاشم ندیم اس سے پہلے بھی کئی شاہکار ڈرامے تخلیق کر چکے ہیں۔ جن میں خدا اور محبت، رقص بسمل، پری زاد، وصال اور عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ ان کا ہر کردار انفرادی نوعیت کا حامل ہے۔ پاکستانی ڈرامہ لمبے عرصے سے یکسانیت کا شکار ہے۔

Read more

پاکستانی خاتون سلمیٰ جو 38 برس کی شادی شدہ زندگی کے بعد بھی ’انڈیا کی بہو‘ قرار دیے جانے کی منتظر ہیں

22 سال کی عمر میں اپنی خالہ کے گھر بیاہے جانے کے بعد انڈیا آنے والی سلمیٰ کی عمر اب 63 برس ہے مگر گذشتہ 38 سال سے وہ باضابطہ طور پر ’انڈیا کی بہو‘ قرار دیے جانے کی منتظر ہیں۔

Read more

میکڈونلڈ کو آٹھ لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم: ’میں خوش ہوں کہ میری بیٹی کی آواز سنی گئی‘

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں اولیویا کارابیلو کی ٹانگ اس وقت شید جھلس گئی، جب میکڈونلڈ کا بہت گرم چکن میک نگٹ ’ڈرائیو تھرو‘ لائن میں ان کی ٹانگ پر گر گیا تھا۔

Read more

اغوا شدہ افسر کا مبینہ بیان اور رانا ثنا اللہ کا جوش و خروش

تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ایک ایسے بیان پر سیاسی طوفان اٹھایا گیا ہے جس کی سرکاری طور سے تصدیق نہیں کی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پہلے ایک پریس کانفرنس میں اسے عمران خان کا ’سنگین جرم‘ قرار دیا اور اب ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نے سائفر کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ تعاون نہ کیا

Read more

بھینگی چڑیل اور اندھا بھوت (ڈرامہ)

”چار نانوشتہ اور غیر معین کردار ایک اسٹیج پر جو اترتی ہوئی باڑھ کی طرح آہستہ آہستہ گھلتا مٹتا جا رہا ہے، یا کسی گرد آلود کینوس پر مسلط پرچھائیاں۔“ کردار 1۔ انور: 32 سالہ شاعر اور ناول نگار، عذرا کے شوہر 2۔ عذرا: 30 سالہ شاعرہ اور نثر نگار 3۔ نبیل: 25 سالہ شاعر اور نقاد 4۔ ثانیہ: 27 سالہ شاعرہ اور کال گرل پہلا منظر ”فینٹم آڈیٹوریم۔ اسٹیج پر رنگ برنگی مکڑیاں دیواروں پر رنگ برنگے جالے بنانے

Read more

ایک خاموش میثاق

مجھے آپا نعیم فاطمہ علوی کی بات کرنی ہے لیکن پاکستان کے موجودہ اقتصادی بحران کے بطن سے برآمد ہونے والے ایک خیر کی بات پہلے ہو جائے کیونکہ جس شر سے یہ خیر برآمد ہوا ہے، آپا اسی شر کی بیخ کنی کے کام میں دل و جان سے مصروف ہیں۔ اقتصادی بحران کے تعلق سے خیال اگر آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی طرف جاتا ہے یا سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں

Read more