پاکستان اور سعودی عرب: مسئلہ کشمیر یا قرضوں کی واپسی کا مطالبہ؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں سعودی عرب سے متعلق دیے گئے ایک بیان کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

Read more

کشمیری کب مسکرائیں گے؟ کب ہنسیں گے؟

ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی وعدوں کی یقین دہانی کے لیے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو 1947۔ 48 ء کے دوران مختلف ٹیلی گرام ارسال کیں جن کے چند اقتباسات درج ذیل ہیں۔ آئیے پہلے نہرو بنام لیاقت علی خان کی ان ٹیلی گراموں کو پڑھ لیتے ہیں پھر ان سے چند سوالات اخذ کریں گے۔ (الف) بجانب وزیراعظم پاکستان ازطرف وزیراعظم انڈیا، مورخہ 27 اکتوبر 1947 ء

Read more

فوری انتخابات اور ناگزیر اقدامات

جولائی 2018 ء کے بعد معرض وجود آنے والی پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ملک جس طرح کے حالات سے دوچار ہوا ہے وہ تقاضا کرتے ہیں کہ اب چند بنیادی سوالات کا جواب تلاش کیا جائے۔ 1) کیا عمران خان کی حکومت ملک کے لئے ’سماج کے لئے معیشت سیاست اور پارلیمانی جمہوری نظام کیلئے سود مند ثابت ہوئی ہے؟ 2) کیا موجودہ حکومت سے توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ آئین کے تحت پارلیمان کی

Read more

”نئے نقشے“ میں جوناگڑھ کی موجودگی

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کے لوگ میرے کالم کے بارے میں جو فیڈ بیک دیتے ہیں میں اسے بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ جمعرات کی صبح چھپے کالم کو پڑھنے کے بعد ان کی کافی تعداد نے اس امر کو سراہا کہ میں نے سرکریک کی سٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کیا۔ اردو میں اسے ”تزویراتی“ پکارتے ہیں۔ ایمانداری کی بات ہے کہ فقط ”تزویراتی“ کسی سیاق وسباق کے بغیر لکھا ہو تو میں ذاتی طور پر اسے سمجھ نہیں پاؤں گا۔ اسی باعث اردو کالم لکھتے ہوئے بھی انگریزی میں سٹریٹیجک لکھنے کی عادت اپنائی ہوئی ہے۔ شدھ زبان کے متوالوں کے لئے یہ قابل اعتراض بات ہو گی۔ ان کی سوچ کا دل سے احترام۔ اردو مگر میری مادری زبان نہیں ہے۔ اسے سیکھنے کی کوشش کی ہے اور داغؔ دہلوی نے فرمایا تھا کہ ”آتی ہے اردو زبان آتے آتے“ ۔ عمر گزاردی گئی لیکن یہ زبان گرفت میں نہ آسکی۔

Read more

’کشمیر بنا ہے فلسطین‘، کٹی ہوئی شہ رگ کا گیت

میں جو بات اپنے دوست سے کہہ نہ سکا وہ یہ تھی کہ ہم 70 سال سے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ لگا رہے تھے ہم پاکستان تو نہ بنا سکے کشمیر کو فلسطین ضرور بنا دیا گیا اور فلسطین کو فلسطین کیسے بنایا تھا وہاں تک ہماری اب یاداشت بھی نہیں جاتی: پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

پاکستان کی کشمیر پالیسی کامیاب ہے یا ناکام؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اسلامی ملکوں کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کشمیر کے معاملہ پر تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس فوری طور سے نہ بلایا گیا تو پاکستان اس سوال پر اپنے مؤقف کی حمایت کرنے والے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استبداد کو مسترد کرنے والے دوست اسلامی ملکوں کا اجلاس طلب کرلے گا۔ ایک علیحدہ بیان میں

Read more

مسخری باز حکمران

اس دور حکومت میں ایک تبدیلی یہ ضرور آئی ہے کہ کچھ سال پہلے لوگ قربانی سے پہلے حکومت کی قربانی کی باتیں کرتے تھے لیکن اب قربانی کے بعد حکومت قربان ہونے کی نوید سنا رہے ہیں. قربانی ہو گی یا نہیں اس پر بعد میں بات کریں گے لیکن اس سے پہلے اس حکومت کے کچھ اقدامات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے جو تفنن طبع کا باعث بن رہے ہیں. گزشتہ ادوار میں حکومتیں عوام کو اپنی

Read more

مذہبی انتہا پسندی سے امن کا راستہ ہموار نہیں ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لئے جد و جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد ہی آزاد ہوگا۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آیودھیا میں بابری مسجد کی متنازع جگہ پر رام مندر

Read more

چین میں تبدیلی کب اور کیسے آئی؟

ہمارے بڑوں نے جب ڈیفنس فیز ون کراچی میں رئیر ایڈمرل حاجی محمد صدیق پاکستان کے پہلے کمانڈر ان چیف کے سمجھانے پر فیز ون میں ایک پلاٹ خریدا تو خاندان کے غیر عسکری ممبرز نے انہیں سمجھایا کہ اتنے میں تو سنگاپور میں بھی پلاٹ کیا گھر بھی مل جاتا ہے۔ ابوالکلام آزاد کی بات مت سنو مگر جناح صاحب نے یہ کب ضد کی تھی کہ ڈیفنس کراچی میں رہو۔ نہیں مانے۔ بہت بعد میں بستر مرگ پر

Read more

اب نقشوں میں ہی کشمیر فتح ہو سکتا ہے!

اگر شاہراہوں کے نام بدل کر، نغمے جاری کر کے اور ملک کا نیا نقشہ منظور کرنے سے ہی کشمیر آزاد ہو سکتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب ہے۔ اور اگر اشتعال دلانے سے بھارت کشمیر کے سوال پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوجائے گا اور مقبوضہ وادی میں استصواب کا مطالبہ مان لے گا تو بھی عمران خان کا یہ دعویٰ درست ہے کہ

Read more

کشمیر پر زبانی جمع خرچ!

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بھارتی یکطرفہ اقدام اور غاصبانہ قبضے کو ایک برس بیت گیا۔ اس دوران کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قریباً سات لاکھ سکیورٹی فورسز کے ذریعے کچلنے کی مودی کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ 365 دن گزر جانے کے باوجود کشمیر میں حالات آج بھی نارمل نہیں ہیں۔ طویل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ سینکڑوں نوجوان جن

Read more

جبر کی طویل اور تاریک شب

جس روز یہ کالم چھپے گا سرکاری اور قومی سطح پر ہم اسے ’’یوم استحصال کشمیر‘‘پکاررہے ہوں گے۔مقصد دُنیا کو یاد دلانا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو تاریخی خودمختاری سے محروم کئے ایک برس گزرچکا ہے۔ ڈھونگ یہ رچایا گیا تھا کہ وادیٔ کشمیر کے 80لاکھ باسی بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد آبادی کے اعتبار سے ’’دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کے باقاعدہ ’’شہری‘‘ بن گئے ہیں۔’’شہری‘‘ بناتے ہوئے مگر انہیں

Read more

کپتان کی اننگز، زرداری کی چالیں اور اپوزیشن

چند روز قبل ایک تحریر میں لکھا تھا جب تک سیٹی نہیں بجتی کچھ نہیں ہوگا اپوزیشن کسی ایڈونچر کا سوچے گی تو غش کہا کر گر پڑے گی اور حال صادق سنجرانی کی تحریک عدم اعتماد سے برا ہوگا تو پھر اب اپوزیشن کے اقدامات عجیب سے لگتے ہیں۔ ان چند دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ قربانی کی عید سے پہلے ملاقاتیں شروع ہوئیں اور عید کے بعد اے پی سی بلا کر موجودہ تبدیلی سرکار کی حکومت کی قربانی کی باتیں اپوزیشن کی جانب سے پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔ کیا سیٹی بج گئی ہے؟

چلو جو بھی ہو آج خبری چرواہے سے دو کام ہیں۔ اس سے حال احوال اور خبر بھی لینی ہے۔ عید قربان کے لئے ہانی کی پسند کا سفید بکرا بھی لینا ہے اور اس دشت میں ایک مقام پر چرواہا مل ہی گیا تو میں نے اپنے شوانگ سے حال پوچھ ہی لیا کیا ہوا کیا سیٹی بج گئی ہے۔ کیا فیصلہ ہو گیا ہے۔ چرواہا اپنے ریوڑ کو ہانکتے ہوئے ارررررررررررررر کر کے بیٹھ گیا اور پھر چرواہا مسکرا دیا اور کہا تم بھی تو سادہ سے بلوچ ہو یہی تو فرق ہے۔

Read more

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

ایک وسیع لاک ڈاؤن، معاشی بدحالی اور فارغ البالی نے مجھے مجبور کیا کہ ترکی کے تاریخی ڈراموں پر اپنا وقت صرف کیا جائے تا کہ نہ صرف ترکی بلکہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ سے بھی روشناسی ہو۔ آج کل پایہ تخت۔ عبدالحمید دیکھ رہا ہو ں جس میں عثمانیہ سلطنت کے عظیم سلطان عبدالحمید ثانی کو بیک وقت فرانس، روس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ سے اندرونی اور بیرونی محاذ پر لڑتے دکھایا گیا ہے۔ سلطان جہاں اپنی ٹیم کے

Read more

کشمیر اب پاکستان ضرور بنے گا

کشمیریوں کو بہت بہت مبارک ہو، کیونکہ ان کا مشکل وقت عنقریب ختم ہونے والا ہے۔ انھوں نے جتنی قربانیاں دینی تھیں دے لی ہیں۔ ان کا علاقہ اب دوبارہ سے جنت نظیر بنے گا، ایک ایسی جنت جہاں پر سب کو سکھ کا سانس نصیب بھی ہوگا اور سب کی عزتیں بھی محفوظ ہوں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک پیج پر موجود ہماری حکومت اور فوج نے ایک ایسی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ جس

Read more

حزب اقتدار و اختلاف کو آخری مہلت؟

سیاست شطرنج کا صبر الزما کھیل ہے، جس میں مہرے تبدیل کرکے شاہ کو مات دینے کی کوشش کی جاتی ہے، سوچ و بچار کے اس کھیل میں پیادے، گھوڑے، ہاتھی، وزیر نشانہ بنتے ہیں اور شاہ کو بچانے کے لئے یکے بعد دیگر مہرے گرتے چلے جاتے ہیں، یہاں تک کہ فریق ایک ایسی چال چل دیتا ہے کہ شاہ کے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ شطرنج سے واقف بخوبیٔ جانتے ہیں کہ اس کھیل میں فریق

Read more

مولانا کی سیاست

کتاب اللہ کے طالب علم اور ہیں مفاداتی سیاست کے بستہ بردار اور۔ سارا معاشرہ ان کی وجہ سے عقاید اور سیاسی نظریات میں ابہام کا شکار ہے۔ ہارون الرشید صاحب سے عید کے روز بات ہوئی۔ امید کی روشنی میں رہنے والے سینئر کالم نگار مایوس دکھائی دیے۔ کہنے لگے کون سی نعمت ہے جو پاکستان میں دستیاب نہیں مگر مذہبی سیاستدانوں نے فریب کیا۔ ہمیشہ لوگوں کی سادہ لوحی اور خلوص کا سودا کر کے۔ اپنی جیب بھری۔

Read more

توہین رسالت کے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم فیصل کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی سیلفی پر سوشل میڈیا پر بحث

جہاں کئی صارفین اس سیلفی اور پولیس کے کردار پر تنقید کرتے اور یہ کہتے نظر آئے کہ ایک قاتل کی حوصلہ افزائی کرنا بند کیجیے، وہیں کئی صارفین ملزم خالد کے ساتھ پولیس کی تصویر دیکھ کر خاصے خوش ہیں اور انھیں دنیا کا واحد قیدی قرار دے رہے ہیں جن کے ساتھ پولیس بھی سیلفی لینے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

Read more

یوم استحصال کشمیر

پانچ اگست کشمیر میں کرفیو کوایک سال ہو گیا اور اس ایک سال میں کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم روا رکھا گیا ’سوچ کر اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم جو خود کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں، انہوں نے اس ایک سال میں کشمیر عوام کی آزادی کے لیے کتنا کردار ادا کیا، اس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ میں جب پیچھے ایک سال کو واپس مڑ کر دیکھتا ہوں کہ ہم نے کشمیری عوام کے

Read more

اپوزیشن حکومت کے ٹریپ میں!

بارہا اس کالم کے ذریعے التجا کرتا رہا ہوں کہ میری ناقص رائے میں وطن عزیز کا سیاسی منظر کافی دنوں تک ویسا ہی رہنا ہے جو جولائی 2018کے انتخابات کے ذ ریعے بنادیا گیا ہے۔ ہمارے میڈیامیں تاہم ’’حرکت تیز تر ہے…‘‘ والا ماحول اکثر بنادیا جاتا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ’’کلیم اللہ سے سمیع اللہ‘‘ کو گیند دیتے ہوئے ’’گول‘‘ کی جانب بھاگتی نظر آتی ہیں۔ بالآخر مگر Self Goal کی کیفیت سے دو چار ہوتی ہیں۔ حال ہی

Read more

 ایک پیج کی سیاست: سرپرستی سے مجبوری تک

اپوزیشن جماعتیں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرچکی ہیں۔ اس کانفرنس کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ اپوزیشن اس کانفرنس کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کرنے کی جد و جہد شروع کرنا چاہتی ہے۔ البتہ معروضی حالات میں اس کا امکان موجود نہیں ہے۔ پاکستان کی

Read more

جنسی ہراس کے خلاف ڈٹ جانے والی پاکستانی لڑکی کی کہانی جس نے عدالت میں اپنا کیس خود لڑا

بات ماں کی گالی کی نہ ہوتی تو شاید اس دن بھی تحریم اپنے ساتھی کارکنوں کے جملوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سٹوڈیو میں جاتیں اور پروگرام ریکارڈ کرواتیں لیکن اس دن انھوں نے فیصلہ کر لیا کہ بس اب وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

Read more

جنرل صاحب ! جنگ کے نشہ سے قوم کی جان چھڑائیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں سے ملاقات میں انہوں نے ولولہ انگیز باتیں کیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قربانی کے جذبہ سے سرشار ہے اور دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل صاحب کو یہ باور کروانے

Read more

کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں

میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطۂ زمیں پر
وہی خطۂ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں

عبیداللہ علیم نے شاید آج ہی کے حالات کے لیے یہ نظم لکھی تھی جب عمران خان صاحب کی حکومت اپنے اقتدار کے دو سال پورے کرنے کو ہے اور وہ خطۂ زمیں جہاں حالات مشکل ضرور تھے مگر الم اتنے بھی نہ تھے کہ ہر خاص و عام صرف دو سال میں ہی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی حکومت کے خاتمے کے لیے اوپر والے کی جانب دیکھا شروع کردیں۔

Read more

چالیس سال کی محنت اور عمران خان

پتا نہیں کیوں میرا دل چاہتا ہے کہ دانش ور سے پوچھوں ”آپ کو صرف عمران خان کی بائیس سال کی محنت نظر آتی ہے، ہماری چالیس سال کی محبت اور محنت کی رائیگانی کا حساب کون دے گا؟“

80 ء کی دہائی کے آخری برسوں میں پی ٹی وی پر Bionic Woman، chips اور Six Million Dollar man جیسی انگلش موویز بڑی مقبول تھیں۔ سکول نوٹ بکس پر ان موویز کے اداکاروں کی تصویریں چھپتیں یا کرکٹ ٹیم کے اسٹارز کی۔ جاوید میانداد، ظہیر عباس، آصف اقبال، سرفراز نواز، وسیم باری، مدثر نذر وغیرہ۔ ہم جماعت دوست ان تصویروں والی کاپیاں خرید کر فخر کرتے۔ موویز کی مقبولیت اپنی جگہ، ہمیں ان کے اداکاروں سے کیا غرض، ہم کاپیاں خریدتے وقت صرف ایک ہی سٹار کی تصویر تلاش کرتے، جس کے ساتھ لکھا ہوتا تھا، چھکے مارنے والا تیز ترین باؤلر، عمران خان۔ خوبرو، عقابی آنکھیں، سنہری زنجیر گلے میں لہراتی ہوئی، کبھی باؤلنگ ایکشن میں کبھی ہنستے ہوئے، ہر نوٹ بک پر عمران :۔ یعنی گھر ہو یا اسکول عمران کی تصاویر سے بستہ بھرا ہوا، گویا

Read more

حکومتی نظام

اس مہینے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے لاہور کا دورہ کیا، قائداعظم اکنامک زون کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے اس موقعہ پر فرمایا کہ سرخ فیتہ ترقی میں رکاوٹ ہے، ایسا نظام بن چکا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام نہیں کرنے دیتا۔ اس نظام کو تبدیل کرنے ہی تو آپ آئے تھے یا مبینہ طور پر لائے گئے تھے جناب۔ اس پر اقبال کا شعر یاد آ گیا کوئی قابل تو ہو ہم شان کئی

Read more

نیب کے پہاڑ تلے آئے اونٹ کا بلبلانا

ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق بدعنوانی کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اور انہیں بارہ برس جیل کی سزا ہوئی۔ ان پہ دس ملین ڈالر ملیشیا کے ترقیاتی منصوبوں سے خورد برد کا الزام تھا۔ دنیا بھر میں بدعنوانی بھی رائج ہے لیکن سمجھدار حکومتیں اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر اس کے سد باب بھی تلاش کرتی ہیں۔ برادر ملک ترکی، ملیشیا سعودی عرب والی مثالیں سامنے ہیں جہاں انسداد رشوت ستانی کی مہم کامیاب ہوئی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 ؁ میں متعدد شہزادوں کو جو بدعنوانی میں ملوث تھے، بلا کر ایک ہوٹل میں قید کر لیا تھا۔ انہیں رہائی اسی وقت ملی جب انہوں نے اقبال جرم کیا اور لوٹی ہوئی دولت واپس کی۔ اطلاعات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 406 بلین ڈالر لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی۔

Read more

نئے خلیفہ کی ریاست مدینہ اور میرے پیر و مرشد

موجودہ سیاسی افکار کے عظیم مدبر اور خلیفہ حاضر الوقت عمران خان نیازی نے جس دن مملکت خداداد پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عہد و پیمان کیا تھا اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سرکاری طور پر سود کی شرح چھ فیصد سے قدرے اوپر تھی۔ آنے والے خلیفہ کا ریاست مدینہ کا وعدہ میرے جیسے تھوڑے جذباتی مسلمانوں کو موجودہ ظالم طاغوتی نظام کے خلاف کلمہ حق لگا۔ میرے رہبر شیخ پیر طریقت جن کی شخصیت نے

Read more

نئے دور کا صحافت نامہ

اگرچہ گریجویشن میں مخصوص مضامین کی وجہ سے میرے پاس آپشن میں صرف صحافت میں جانا ہی لکھا تھا اس لیے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں داخلہ لے لیا اگرچہ مجھے اس وقت تک اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ صحافت میرا مستقبل بنتی گئی۔ اور یوں 2009 میں میں نے باقاعدہ طور پر صحافت کو پڑھنا اور جاننا شروع کیا، اگرچہ اس سے قبل اخبار میں کام کرنے کا بھی

Read more

اسمبلیاں اور ہمارے نمائندوں کی گالی گلوچ

ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ سیاست عبادت کی طرح ہی مقدس کام ہے، آپ سیاست کے ذریعے ہی لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں، اور اس خدمت کی بدولت ہی لوگوں کی دعائیں حاصل کی جا سکتی ہیں، مگر ابراہم لنکن کے برعکس موجودہ دور میں لوگ لوٹ کھسوٹ، کرپشن، اقرباءپروری، اپنے حریفوں سے انتقام لینے کی خاطر ہی سیاست میں آتے ہیں۔ ہر 5 سال بعد اربوں کے خرچے سے انتخابات منعقد کیے جاتے جبکہ منتخب کردہ نمائندوں

Read more

چین میں ریٹائرمنٹ کے مسائل

آج کل پاکستان میں ریٹائرمنٹ کی عمر کے بارے میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ 2019 ء میں چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے لی شیا نے پاکستان کے بارے میں خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت مالیات کو ہدایت کی ہے کہ قابل افسروں کی ریٹائرمنٹ عمر کو بڑھا نے اور ناکارہ افسروں کو جلد ریٹائر کرنے کے لئے سول سرونٹس کے سروس اسٹرکچر پر نظر ثانی کی راہیں ڈھونڈیں۔ آج کل پاکستان میں سرکاری افسران

Read more

وزیر خارجہ نے کشمیر آزاد کروانے کا آسان طریقہ بتا دیا

مقبوضہ کشمیر کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس کی رپورٹنگ دیکھنے کے بعد یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ کشمیر کے جبری الحاق کو تسلیم کرچکی ہے۔ اب وہ نعروں، الزام تراشی اور بیان بازی سے کشمیر کو آزاد کروانے کا دعویٰ کررہی ہے۔  اس سلسلہ کا پہلا قدم 5 اگست کو یوم استقلال منا کر اور کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے کا

Read more

کراچی کما کر دینے اور اذیت سہنے والا شہر

دو کروڑ کی آبادی رکھنے والے، پاکستان کا معاشی حب کہلانے والے اور سب سے زیادہ کما کر دینے والے شہر قائد کراچی کی عجیب قسمت ہے کہ اس نے اپنے اندر بسنے والوں کو بہت کچھ دیا لیکن پلٹ کر اسے چند ایک نے ہی دیا۔ کسی شہر کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ اس کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں اور وزارتوں پر اس شہر کے لوگ ہی مقرر نہ ہوں۔ اس

Read more

وزیراعظم سے دو بار کہا ہے کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں، عید کا موقع ہے، بڑا دن ہے، حوصلے سے فیصلہ کریں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے ان سے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کر دیں۔

Read more

ایف اے ٹی ایف قوانین: کس کی آنکھ میں دھول جھونکیں گے

پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کے ایک ملزم کے قتل پر سرکار دربار ہی نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر بھی مہر بہ لب ہیں۔ البتہ نیب قانون میں ترمیم کے سوال پر زبانیں قینچی کی طرح تیز ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تشویش ہے کہ اپوزیشن نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے اپنے لیڈروں کے لئے سہولت حاصل کرلے گی۔ شاہد خاقان عباسی کی پریشانی ہے کہ حکومت فنانشل ایکشن

Read more

سازشیں روکنی ہیں تو مکالمہ بہت ضروری ہے

جولائی میں ہونے والے واقعات پاکستان کی تاریخ میں دور رس اثرات رکھتے ہیں۔ مینار پاکستان کی تعمیر بھی جولائی ہی میں مکمل ہوئی تھی۔ مینار پاکستان کو یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھٹو کی حکومت کے خلاف ڈائریکٹ مارشل لا بھی جولائی میں لگا اور پاکستان میں پردے میں لپٹی آمریت بھی دو سال پہلے جولائی میں ہی مسلط ہوئی۔ عدلیہ بحالی تحریک میں آزاد عدلیہ کا نقطۂ آغاز بننے والا صدارتی ریفرنس بھی جولائی میں

Read more

عید کے بعد قربانی؟

عید کے بعد سیاست گرم ہورہی ہے دو سالہ جمود ٹوٹ رہا ہے۔ عمران خان کا سحر بھی ختم ہوچکا ہے۔ انہیں آخری بلندی سے نیچے کی طرف آنا پڑے گا۔ ان دنوں راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سیاسی سرگرمیوں کے محور ہیں۔ بہت کچھ سوچا جا رہا ہے، بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔ مولانا نے اس مرتبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو قائل کر لیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے سوا کوئی

Read more

چوہدری پرویز الہی اور جنت کے ٹکٹ

ہم نے اسلام کو درپیش خطرات سے اپنی قوم کو اتنا خبردار کر دیا ہے کہ اب لوگ جنت کے ٹکٹ کے لیے چوہدری پرویز الہی کے کسی نئے قانون کا انتظار نہیں کرتے بلکہ کسی کا خون کر کے جنت کا ٹکٹ خود ہی خرید لیتے ہیں: محمد حنیف کا کالم

Read more

زرار پیرزادو کے منفرد سندھی کالمز کی کتاب: ”نوٹ کرنڑ جہڑیوں گالھیوں“ (نوٹ کرنے جیسی باتیں )

سندھ کے سندھی زبان میں خدمات انجام دینے والے نامور اور منفرد صحافی اور قلمکار، بلکہ ”صحافی ابن صحافی“ ، زرار پیرزادو، تعلیمی لحاظ سے تو ”ماہر آثار قدیمہ“ (آرکیالاجسٹ) ہیں، مگر عملی میدان میں وہ 90 ء کی دہائی سے سندھی صحافت سے عملی طور پر وابستہ ہیں۔ وہ سیماب مزاج ہرگز ہیں، جس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ وہ اپنے کم و بیش تین دہائیوں پر مشتمل مکمل صحافتی کیریئر میں فقط ایک ہی اخبار

Read more

کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کا کردار

ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام کس نے نہیں سنا۔ ۔ ۔ لیکن سمجھ کبھی نہیں آیا تھا کہ ایک کمپنی پوری کی پوری سونے کی چڑیا کو کیسے نگل سکتی ہے؟ لیکن اب سمجھ آتا ہے۔ جب ہمارے ہمدرد، پیارے سیاستدان منہ بھر بھر کر کے الیکٹرک کو قاتل الیکٹرک، مافیا اور غنڈہ قرار دیتے ہیں۔ ایسا ڈھیٹ جو وزیراعظم پاکستان کے بھاشن پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ حکومتیں اسے ریلیف دے دے کر اور عوام کو جھوٹے

Read more

ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک ایسا مجرم جس کی گردن اڑائے جانے کا حکم صادر ہو چکا تھا۔ جلاد ہاتھ میں تلوار لئے کھڑا تھا اور ہاتھ پاؤں بندھا مجرم میدان میں موجود تھا۔ قاضی نے روایت کے مطابق مجرم سے پوچھا کہ اس کی کوئی ایسی خواہش جس کو پورا کیا جاسکے بیان کرے۔ مجرم نے کہا کہ وہ مرنے سے قبل خوب پیٹ بھر کر پانی پینا چاہتا ہے۔ عدالت اس عجیب و غریب خواہش پر حیران

Read more

اپوزیشن میں بیٹھے ’’محبان وطن‘‘ کا امتحان

پیر کی صبح چھپے کالم میں یہ عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ عمران خان صاحب نیب قوانین میں نرمی لانے کو تیار نہیں ہوں گے۔ انہیں اس ضمن میں دبائو کی زد میں لایا گیا تو قومی اسمبلی کی تحلیل کا مشورہ دیتے ہوئے نئے انتخابات کی تیاری شروع کردیں گے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کو کامل یقین ہے کہ ’’کرپشن پر کسی سمجھوتے کو ہرگز تیار‘‘ نہ ہونے کے سبب اگر ان کی حکومت گئی تو ’’چوروں

Read more

بلی کو کہاں چھپائیں ہم

جب ہر کوئی مبلغ بن جائے۔ سیاست کرنے لگے۔ صحافت کرنے لگے۔ لکھنے لگے۔ ہر شخص عالم بھی ہو، ڈاکٹر بھی ہو۔ ہر مسئلہ پر رائے زنی کرنا اپنا حق سمجھنے لگے تو سمجھیں کہ سماج ٹوٹ کر بکھر چکا ہے۔ ریاست محض اقتدار کی باندھی بن چکی ہے اور آئین وقانون چند ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ ایسی صورتحال کیوں کر پیدا ہوتی ہے؟ جب قیادت کافقدان ہوتا ہے۔ ریاست کا بیانیہ دم توڑجاتا ہے۔ سیاسی جماعتیں محض گروہ کی

Read more

کیا تارکین وطن کی حب الوطنی مشکوک ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ تارکین وطن پاکستانیوں نے صرف سال دو ہزار انیس میں پاکستان کتنی رقم بھیجی؟ ساڑھے بائیس ارب ڈالر جو کل پاکستانی جی ڈی کے آٹھ فیصد سے بھی زائد ہے اور اشیا و خدمات میں کل پاکستانی ایکسپورٹ کا تقریباً اسی فیصد کے برابر ہے۔

اگر پاکستانی یہ رقم ریمیٹنس کی شکل میں نہ بھیجیں تو کیا ہو؟ پاکستان دیوالیہ ہو جائے، چند ماہ میں۔ جی ہاں، اسی لئے جب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے تو پاکستانی حکومت تارکین وطن سے درخواست شروع کر دیتی ہے کہ پلیز رقم زیادہ بھیجیں، پاکستان کو آپ کی سخت ضرورت ہے۔

Read more

عید کیسے منائی جائے؟

عید کی آمد آمد ہے۔ گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی رونمائی کا سلسلہ جاری ہے، گرمی کی شدت کے باوجود مویشی منڈیوں اور بازاروں میں گہما گہمی کا سماں ہے۔ گہما گہمی کی فضا سے یوں محسوس پڑتا ہے کہ کورونا وبا کا خوف لوگوں کے دلوں سے مکمل طور پر نکل چکا ہے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پانچ اگست تک مارکیٹ بندرکھنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ مگر بعض شہروں کے کچھ حصوں میں تاجر برادری نے اس فیصلے کی دھجیاں بکھیر کررکھ دیں۔

حکومت پر تنقید کی گئی کہ کاروبار کے دنوں میں مارکیٹ بند کرنے کا فیصلہ کر کے کاروباری طبقہ کا نقصان کیا گیا ہے۔ دکانیں بندکروانے کے لیے مختلف شہروں میں تاجروں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، پولیس دکانیں بند کروانے پہنچتی تو دکاندار ان کو دیکھ کر دکانیں بند کردیتے، جب پولیس چلی جاتی تو دوبارہ کھول لیتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ جب گزشتہ عید پر کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تو اس وقت یہ تنقید کیوں کی گئی تھی کہ حکومت نے لوگوں کی صحت کا خیال نہیں رکھا اور کاروبار کھول دیے؟

Read more

وزیراعظم عمران خان کے معاونِین خصوصی تانیہ آئدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفوں کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

بریکنگ نیوز: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفی دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفی دے دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس وقت استعفیٰ دے رہا ہوں جب کورونا وائرس کی شدت میں کمی ہو رہی ہے۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری تندہی اور ایمانداری سے کام کیا۔ اس سے پہلے معاون خصوصی تانیہ ایدروس بھی مستعفی ہو چکی ہیں۔

Read more

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے استعفی دے دیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے اپنی شہریت سے متعلق تنقید کے باعث استعفی دے دیا۔ تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔ میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ

Read more

تانیہ آئدروس: وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی دوہری شہریت کے معاملے پر مستعفی

ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی تانیہ آئدروس نے دوہری شہریت کے معاملے پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Read more

سازشی نظریات اور حقیقی گارڈ آف آنر

دنیا میں تین طرح کی سوچ کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں۔ پہلے وہ جو سنی سنائی بات پہ یقین کر لیتے ہیں، دوسرے وہ جو منطق تلاش کرتے ہیں اور تصدیق کرنے کے بعد مانتے ہیں، تیسرے وہ جو سنتے ہیں، دیکھتے ہیں مگر یقین نہیں کرتے جب تک کہ خود ان پر نہ بیتے۔ ‌ہمارے ملک کے 70 فیصد عوام کا تعلق تیسری قسم سے ہے۔ ہم لوگ کسی کامیاب انسان کی کامیابی کو قبول نہیں کرتے۔ بجائے

Read more

واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ: کیا عمران خان بھی مودی کا یار ہے؟

یہ بھلا کیسے ممکن ہے کہ یار بیلی مل بیٹھیں اور گفتگو کا رخ پھرتے پھراتے نیرنگی سیاست کی جانب نہ ہو جائے۔ دو دن ہوتے ہیں جب ہم تین دوست مل بیٹھے۔ یادوں کی پٹاری سے گئے دنوں کے قصے نکل کر سامنے آتے گئے اور ہم ان سے وابستہ ”شرارتوں“ سے لطف اٹھاتے رہے۔ بات چل نکلی تو بچھڑے ساتھیوں سے جڑی یادیں قطار در قطار سامنے آتی چلی گئیں۔ گاہے کسی واقعہ کی یاددہانی پہ قہقہے بلند ہوتے، گاہے شرارتی مسکراہٹ لبوں پہ پھیل جاتی۔ بیتے دنوں کی یاد دہانی سے ماحول نہ صرف خوشگوار ہو چلا تھا بلکہ چہروں پہ خوشی کے دیے بھی تمتما اٹھے تھے۔ نہ جانے کیسے یادوں سے حظ کشید کرتے بات سیاست سے ہوتے ہوئے خان سرکار کی کارکردگی جانب مڑ گئی۔

سماجی طور پہ متحرک، فعال سیاسی کارکن اور ہمارے دوست ملک محمد عامر نے خان سرکار کی اب تک کی کارکردگی کے بخیے ادھیڑتے ہوئے روایتی الزام کا سہارا لیا کہ خان سرکار ”مودی کے یار“ کا کردار نبھانے چلی ہے۔ حیرت سے جب ہم ان کا منہ تکنے لگے، تب انہوں نے اپنے لگائے الزام کے اجمال کی تفصیل کچھ یوں بیان کی کہ: ”خان سرکار نے بھارت کو واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان سے تجارت کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان بھی اس روز کیا گیا جس دن کشمیری ’یوم شہداء کشمیر‘ منا رہے تھے۔ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہنے لگے کہ ایک طرف خان سرکار کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے خود کو دنیا بھر میں کشمیریوں کا سفیر گردانتی ہے تو دوسری جانب کشمیریوں پہ جبراً قابض بھارت کو غیر مشروط تجارت کی آزادی دیے جا رہی ہے۔ یہ دوہرا اور منافقانہ طرز عمل کیوں؟“

Read more

سی پیک کریڈٹ کا تنازعہ

گزشتہ دو برس سے بہت سوچ بچار کے بعد دریافت یہ کیا ہے کہ بقول جون ایلیا ’’عمرگزاردی گئی‘‘ ہے۔جو بچی ہے اسے بتانے کے لئے رزق کمانا ضروری ہے اور مجھے اس ضمن میں لکھنے اور بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں۔ٹھنڈے دل سے ’’سیف-سیف‘‘ موضوعات پر لہٰذا ڈنگ ٹپائو کالم لکھو۔خود کو دانشور یا ہیرو ثابت کرنے کے خبط سے گریز بھی لازمی ہے۔چند واقعات مگر رونما ہوجاتے ہیںجو دل کو بے قرار بنادیتے ہیں۔ان کے بارے

Read more

نئے پاکستان کا کیا بنے گا۔ ۔ ۔

تاریخ سے شغف رکھنے والا پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو ڈاکٹر مبارک علی جیسے مورخ کے نام سے ناآشنا ہو۔ ڈاکٹر مبارک علی نے اپنی کتاب ”بدلتی ہوئی تاریخ“ میں انسانی جتھوں اور ان کے سیاسی استعمال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہنا آرنڈٹ نے اپنی کتاب (Origins of Totalitarianism) میں جدید زمانہ میں مجمع کے بارے میں لکھا ہے کہ بیسویں صدی میں یورپ میں جو آمرانہ حکومتیں پیدا ہوئیں ان میں مجمع کا

Read more

کورونا وائرس کے حوالے سے درست فیصلے!

یہ واقعی بڑی خبر ہے کہ کورونا وباجس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور قریباً 6 لاکھ 56 ہزار 680 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 5865 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن اب ہلاکتیں تھمنے لگی ہیں، پنجاب میں کئی ماہ بعد پیر کو کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اس پر حکمران جماعت کے عمائدین اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں اور یہ ڈفلی بھی بجائی جا رہی ہے کہ اپوزیشن کی

Read more

بابا جی! اک بہشتی دروازہ اور چاہئے

 ادھر خلق خدا بے حال ہو چکی۔ زبان حال سے یوں پکار رہی ہے۔ یہ رات کی طوالت اور بے خوابی کا ہی مسئلہ نہیں، ذرا میری تقدیر کی خبر لائو۔ وہ کہاں سوئی پڑی ہے ؟مجھے آلو 80 روپے کلو ملتے ہیں۔ کچھ نیک بخت زرعی زمین 20 روپے مرلہ پاتے ہیں۔ مجھے نوکری سے جواب ہو چکا ہے۔ کچھ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی 32 لاکھ ماہوار کی نوکری لئے بیٹھے ہیں۔ کچھ مردوں کو تدفین کی جگہ

Read more

کس چہیتے کے خلاف وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا؟

”کپتان“ نے اپنے ”وسیم اکرم پلس“ کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف انہیں اپنے معاملات درست کرنے کے لئے ’آخری وارننگ‘ دے دی ہے، یوں لاہور کا ”رنگ روڈ سکینڈل“ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاسی بقا کے لئے ٹیسٹ کیس بن گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ بزدار پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Read more

حزب اختلاف کی سیاست کا مخمصہ

پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاست مجموعی طور پر محازآرائی، ایک دوسرے کی حکومتوں کو قبول نہ کرنا، حکومتوں کو گرانا، کمزورکرنا اور الزام تراشی، کردار کشی سمیت اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ مل کر غیر جمہوری کھیل سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کھیل میں کوئی ایک سیاسی جماعت ملوث نہیں بلکہ تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے اپنے سیاسی ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف منفی کھیل کھیلتی رہی ہیں۔ حزب اختلاف جمہوریت سے جڑے نظام میں مستقبل کی حکومت ہوتی

Read more

آہ! پروفیسر عنایت علی خان

دو ہزار سات یا آٹھ کی بات ہے رات کے کوئی نو بجے میرے بھائی کا فون آیا مشاعرے میں چل رہے ہو؟ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں، میں نے فوراً کہا چلو۔ بھائی نے کہا، تو میرے پاس آجاؤ۔ ڈیفنس سے اٹھ کر فوراً ہی بھائی کے پاس این ای ڈی کی اسٹاف کالونی میں ان کے گھر پہنچا اور وہاں سے ہم دونوں اسٹیل ٹاؤں یعنی گلشن حدید کے لیے چل پڑے جب مشاعرے میں پہنچے تومشاعرہ اپنے

Read more

کیا نواز شریف خاموشی توڑ پائیں گے؟

لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت کے بارے میں سنسنی خیز میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیوں سے واضح ہورہا ہے کہ ملک میں تصادم کی فضا مسلسل گمبھیر ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے لاہور میں ایک ملاقات کے بعد موجودہ حکومت کو ملک و قوم کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔  اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی میں فنانشل ایکشن

Read more

پاکستان میں اظہار پر کڑی پابندیاں

لکھنا چاہتا تھا کہ ایک کامیاب سفارتکار ناکام صدر کیوں ثابت ہوا۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان مقتدرہ کی چوائس اس لیے تھے کہ وہ عالمی برادری میں اپنے سفارتی تجربے کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے بغیر لگی لپٹی کہ یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں کہ وہ ناکام ترین صدر ثابت ہوئے۔ مگر اس وقت ذہن میں جو موضوع کچوکے لگا رہا ہے وہ ہے پاکستان میں اظہار پر کڑی پابندیاں۔ صدر

Read more

محکمہ تعلیم اور کرپشن کہانی

25 جو لائی وہ تاریخ ساز دن ہے جب موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کامیاب ہوئی اور یوں تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر 2018 ء میں حکومت بنانے میں کامیاب ٹھہری۔ یہ بائیس سال عمران خان ہر دور حکومت میں اپوزیشن میں رہے، ہر دور میں پاکستان کی کرپشن کہانی سناتے رہے، بائیس سال قوم سے انصاف اور کرپشن کے خاتمے کے وعدے کرتے رہے اور قوم کو ایک ایسے پاکستان

Read more

یو ٹیوب اور ہماری آزادی اظہار رائے۔ ۔ ۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے اداروں سے استفسار کیا کہ کیا انھوں نے دیکھا کہ یو ٹیوب پر کیا ہو رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر کسی کو بخشا نہیں جا رہا۔ ان کی ذاتی زندگیوں کو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔ آخر اس مسئلے کا کوئی حل تو نکالنا ہے۔ ججز کے ان ریمارکس کے بعد کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ شاید یوٹیوب پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ حالانکہ ججز

Read more

قانون سازی: کچھ لو اور کچھ دو کی متقاضی

سینٹ اور قومی اسمبلی کے جو اجلاس پیر سے شروع ہوئے ہیں ان کے دوران اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا کو اگرچہ قانون سازی کے عمل میں خاص دلچسپی نہیں۔ عوام کو مثال کے طورپر سادہ زبان میں سمجھایا نہیں جارہا کہ FATF کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کتنے اور کونسے قوانین کی ضرورت ہے۔ ان قوانین کی منظوری کے بعد شروع ہوا عمل ہماری معیشت

Read more

انیس گریڈ کا ایک افسر اور عمران خان کا مضبوط کلہ

خیبر پختون خوا حکومت میں انیس گریڈ کے ملازم ضیا الرحمان کے تبادلے ، بطور ڈپٹی کمشنر کراچی وسطی تقرری اور از سر نو تبادلہ کی ضرورت سے واضح ہؤا کہ عمران خان کی حکومت کا کلہ تو مضبوط ہے لیکن اگر ان کی حکومت انتہائی عجلت میں انتظامی اختیاراستعمال نہ کرتی تو یہ ایک افسر حکومت کے لئے ’خطرہ‘ بن سکتا تھا۔ اتفاقاً ضیا الرحمان نامی یہ افسر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چھوٹا بھائی

Read more

Clercs اور ’’جمہوریت کا وقت زوال‘‘

ایسے قارئین کی کافی تعداد نے جو میرے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں ہفتے کے روز پیغامات بھیجے کہ دو سال گزرجانے کے بعد 25جولائی 2018کے انتخابات کو تجزیاتی انداز میں یاد کرلیا جائے۔ان کا حکم سر آنکھوں پر ۔ اس موضوع پر لکھنے بیٹھا ہوں تو ذہن میں محض چند واقعات فلمی مناظر کی طرح گھومنا شروع ہوگئے۔انہیں ہوبہو بیان کرنے کے لئے افسانہ نگاری کا طرز اختیار کرنا پڑے گا۔’’تجزیے‘‘ کی گنجائش نہیں رہے

Read more

معراج محمد خان: روشنی کا مینار

معراج محمد خان بائیں بازوکی تحریک کے سرگرم کارکن تھے۔ انھوں نے کارل مارکس کے فلسفہ کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ قبول کیا اورایک غیر طبقاتی سماج کے قیام کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیا۔ ان کے بھائی منہاج محمد خان برنا ممبئی میں ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ دہلی میں تعلیم حاصل کی، برنا صاحب جدوجہد کا استعارہ تھے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ دہلی میں شرنارتھیوں کے داخلہ کے لیے ہڑتال کرائی۔

Read more

بیٹوں سے خوفزدہ مائیں

پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے اور نوجوان ماؤں کو مار رہے ہیں۔ کچھ ہی دن ہوئے ایک بزرگ اور غریب ماں احساس پروگرام سے ملنے والے 12 ہزار روپے مٹھی میں دبائے گھر جا رہی تھی کہ بیٹے نے یہ رقم چھین کر ماں کو قتل کر دیا۔ واقعہ معمولی نہیں۔ ماں اور بیٹے کی محبت پر ہزاروں سال سے لکھے گیت اور لوریاں جلانے جیسا سانحہ ہے۔ واقعہ نہیں ہمارے نوجوانوں کی نفسیات میں ایک بگاڑ کی نشاندہی سمجھیں۔

Read more

نیب کے دانت کون نکالے گا؟

پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو تاریخی فیصلہ دیا اس کا ”جواب الجواب“ آگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس مقبول باقر کے تحریر کردہ اس فیصلے میں نیب کو خاصا رگڑا لگایا اور فیصلے میں وہ باتیں کہی گئیں جو زبان زدعام ہیں کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور احتساب کا یہ ادارہ صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کو

Read more

تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ: نادان دوست

بہت پہلے، ایک بادشاہ رہتا تھا جو بندروں کو بہت پسند کرتا تھا۔ اس کے پاس ایک پسندیدہ بندر تھا جو وہ ایک دوست کی حیثیت سے اس سے بہت قریب رہتا تھا۔ کیونکہ بادشاہ کے خیال کے مطابق بندر بہت ہی چالاک اور مخلص تھا۔ جب بادشاہ اپنے کمرے میں آرام کرتا، بندر اس کے پاس بیٹھا رہتا تھا اور محافظ کی طرح اس کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ کچھ دن بعد، بادشاہ جانوروں اور پرندوں کا شکار کرنے

Read more

25 جولائی: بدعنوانی کے خلاف عوام کی کامیابی کا دن

ٹھیک دو سال پہلے، 25 جولائی کو رات گئے ایک قوم جو مایوس ہو چکی تھی، اس نے جشن کا آغاز کیا۔ جشن تھا تبدیلی کا، انصاف کا، انسانیت کا، خودداری کا اور دو نہیں ایک پاکستان کا۔ جشن منانے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وہ نوجوان جو امید اور استقلال سے مزین تھے، وہ نوجوان جو نئے پاکستان کا چہرہ تھے، وہ نوجوان جو عمران خان کی دعائیں تھے۔ اس جشن میں ان نوجوانوں کے بوڑھے ماں باپ

Read more

نیب اور کلبھوشن: حکومت کے لئے دو مشکل مراحل

’مائنس ون ‘نامی فلم کے کھڑکی توڑ رش کے بعد اسلام آباد میں دن دہاڑے ایک صحافی کے مبینہ اغوا کا ایک زور دار ڈرامہ اسٹیج کیا گیا۔ اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر پورا اترنے کے لئے قوانین کے 8 مسودوں پر مشاورت و مصالحت پر تیار ہے۔ اپوزیشن کی اشک شوئی کے لئے سوموار کی

Read more

کپتان: اس وقت مجھے بھٹکا دینا، جب سامنے منزل آ جائے

اس وقت پاکستان کی سیاست کو کم اور پاکستان میں رائج جمہوریت کو زیادہ خطرات نظر آ رہے ہیں۔ ہمارے اپوزیشن کے تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان سے ملک چلایا نہیں جا رہا ۔ دوسری طرف عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ اپنی ذات میں بہت ہی تنہا ہے۔ یہ بات بہت پرانی ہے۔ اکلوتے بیٹے اور اکیلے بھائی کی حیثیت  میں عمران خان اکیلا ہی رہا۔

پھر والدہ کی علالت میں بھی عمران کو اپنی بے چارگی کا بہت ہی احساس رہا اور اس ہی وجہ سے کپتان عمران خان نے اس بیماری کے علاج کے لیے ایک بڑا ہسپتال بنایا اور اصل حقیقت یہ ہے جب اپنی والدہ کے نام پر کینسر ہسپتال کا منصوبہ سوچا تو اس کو زیادہ حمایت نہ ملی۔ اسی کے اپنے کردار اور عالمی حیثیت میں ناموری کی وجہ سے ہسپتال کے لیے پلاٹ اس وقت کی سرکار نے دیا اور ان کو یقین تھا کہ یہ کام عمران خان کے لیے ممکن نہ ہوگا۔

Read more

صرف بھارتی جاسوس کے لیے

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاکستان میں جاری احتساب کے عمل اور نیب کی کارکردگی کے بارے میں 87 صفحات پر مشتمل جو فیصلہ جاری کیا ہے، اس نے ایوانوں اور میدانوں میں ایسا ہنگامہ اٹھا دیا ہے کہ جس کے اثرات سمٹنے میں نہیں آ رہے۔ جسٹس مقبول باقر کے تحریر کردہ اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، قانون اور سیاست پر غیر جانبدارانہ نظر رکھنے والا ہر شخص فاضل بنچ کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے بعد اقتدار اور اختلاف کے بنچوں پر بیٹھنے والے اہل سیاست ہوش کے ناخن لیں گے، اور ایک دوسرے کو زچ کرنے کی خواہش سے اوپر اٹھ کر قانون سازی کریں گے، اور غیر جانبدارانہ احتساب کو ممکن بنانے کی سعی کریں گے۔ اس مقصد کے لئے سپیکر قومی اسمبلی نے ایک کل جماعتی پارلیمانی کمیٹی قائم بھی کر دی ہے، لیکن کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کس رفتار اور مقدار سے اپنا کام مکمل کر سکے گی۔

Read more

عثمان بزدار کی بوری میں سوراخ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی بوری میں ہونیوالا سوراخ بندہوگیا ہے ہر گز نہیں‘متبادل کی تلاش جاری ہے‘ جلد یا تاخیر‘ عثمان بزدار کو جانا ہے‘ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کوئی مان رہا ہے کوئی نہیں مان رہا‘ سبھی سٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہے تاہم فیصلہ کن قوتوں اور شخصیات کسی ایک نام پر متفق نہیں ہورہے‘ وزیراعظم عمران خان نے بھی نا چاہتے ہوئے رضامندی ظاہر کر دی ہے

Read more

رقص میں سارا جنگل ہو گا

کلاسیکی پنجابی شاعری میں ”متراں“ یعنی محبوب کی خبر لانے والوں کو اس کی دیوانی اپنے ہاتھ کی اُنگلیوں میں پڑے ”چھلے“ یعنی انگوٹھیاں دینے کو بے تاب ہوتی تھی۔ جمعرات کی صبح چھپے کالم کو دیکھ کر میرے دل میں بھی ایسی ہی تمنا امڈ آئی ہے۔ اس کالم کا ابتدائیہ شہزاد اکبر صاحب کی توصیف میں خرچ ہوا۔ اسے لکھ کر دفتر بھجوانے تک موصوف وزیر اعظم کے ”معاونِ خصوصی“ تھے۔ بدھ کی شام خبر آئی کہ انہیں

Read more

وزیراعظم کا ‏فروغ نسیم کو ایک بار پھر وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیرقانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں تقریب ہوگی اور فروغ نسیم کل بطور وزیرقانون حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے

Read more

منصف کی چیخ !

عمر رسیدہ اپوزیشن جماعتیں اور ستم رسیدہ چند صحافی حضرات جولائی 2018ء کے انتخابات اور پھر حکومت کی احتسابی پالیسی سے متعلق جن خدشات کا اظہار شروع دن سے کر رہے تھے ان خدشات کا اظہار اب سپریم کورٹ کے ججز حضرات اپنے ریٹائرمنٹ والے دن یا اپنے فیصلوں میں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ویسے تو ابھی بھی کچھ معزز جج صاحبان کو کمرہ عدالت میں اونچی جگہ پر بیٹھ کر ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی

Read more

ملتان پنجاب کی تقسیم میں رکاوٹ ہے؟

پاکستان میں پنجاب کی تقسیم مطلب اس میں نئے صوبوں کا قیام ہمیشہ ایک پیچیدہ ایشو رہا ہے، اس بات کے باوجود ساری سیاسی جماعتیں اس کی حامی ہیں اور پنجاب کی تقسیم کے نعرے کو الیکشن کے دنوں میں بڑے زور شور سے اٹھاتی ہیں لیکن جونہی اقتدار کے دن شروع ہوتے ہیں، پھر وہی ہوتاہے جوکہ پچھلی پارٹی کے دوراقتدار میں ہوا تھا کہ مٹی پاؤ اور حکومت انجوائے کرو۔ پریس گیلری میں رپوٹنگ کے دوران پنجاب میں

Read more

پٹواری صاحب کبھی ہنس بھی لیا کریں۔۔۔

ویسے تو پاکستانی سیاست میں ”ڈگری، ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا نقلی“ ، اذان بج رہا ہے ”، مجھے کیوں نکالا“ ، میرے پاکستانیوں گھبرانا نہیں ”اور اس جیسے کافی سارے ضرب الامثال مل جائیں گے جو پاکستانی سیاست کو چار چاند لگاکر اس کے چودہ طبق روشن کرنے کے لیے کافی ہیں مگر جس لفظ نے میدان سیاست میں سب سے زیادہ ترقی اور مقام حاصل کیا ہے وہ چھ حرفوں کا مجموعہ اور پانچویں سکیل (اب ناواں

Read more

آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغ

امید کیا ہوتی ہے، کب ہوتی ہے اور کیوں ہوتی ہے؟ امید ایسی خواہش ہوتی ہے جس کو اپنے طور پر پورا کرنا کسی نہ کسی وجہ سے ممکن نہیں ہوتا، جیسے غریب کے لیے گھر خریدنا، امیر کے لیے مہلک مرض سے جان بر ہونا وغیرہ۔ ایسی خواہش جیسے امید نام دیا جاتا ہے اور جو مختلف زبانوں کے محاوروں کے مطابق آخر دم تک رہتی ہے اور مرنے کے بعد ہی مرتی ہے، بے بسی کی انتہا ہونے

Read more

بولنے والے توتے اور منتخب وزیر اعظم 

ملک میں آئین کے ہوتے مارشل لاؤں کے ذریعے فوجی حکومتوں کے ادوار، ایک پیج کی سیاست یا قومی مفاد کے نام پر مقتدر قوتوں کو اصل اختیار کا مالک و مختار سمجھنے کی صورت حال میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ منتخب حکومت اور وزیراعظم کی حیثیت کسی بولنے والے توتے سے زیادہ نہیں ہے۔ بلکہ اب تو یہ بھی عیاں ہوگیا ہے کہ اگر کسی صحافی کو قومی مفاد کی حفاظت کے لئے اچانک نامعلوم طور سے

Read more

خصوصی معاونین کے اثاثے اور خود ساختہ بشپ

عوام کے بے حد اصرار اور آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر تقریباً دوسال کے بعد مشیروں اور خصوصی معاونین کی فوج ظفر موج کے اثاثوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیروں کے اثاثہ جات کی الگ سے فہرست موجود ہے۔ آپ کو یقیناً یہ جان کر خوشی ہوگی کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے جو وعدہ کیا تھا ان میں

Read more

کفر کے فتوے اور ملکی ترقی

پاکستان میں ٹیلیویژن چینلز پر وقتاً فوقتاً احمدیوں کے مسئلے پر اظہار خیال ہوتا رہتا ہے۔ انٹرنیٹ پر تو گویا اس موضوع کی بھرمار ہو گئی ہے۔ ٹیلیویژن اور یو ٹیوب کے لیے تیار کیے گئے پروگراموں میں مولوی حضرات، سیاستدان اور تجزیہ نگار کھل کر ختم نبوت کے عقیدہ پر اپنے ایمان کا مکمل اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور احمدیوں کے کفر پر اپنی مہر ثبت کرتے ہیں۔ اور حال ہی میں ٹیلیویژن پروگراموں کے میزبانوں نے خود بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اس مضمون کے ذریعے یہ پیش کرنا مقصود ہے کہ ایسی روش ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

اس سے پہلے کہ میں اپنے دعوے کے حق میں دلیل پیش کروں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ احمدیہ جماعت کا کفر ایک مذہبی مسئلہ ہے جو بظاہر سیاسی طور پر حل کرنے کے باوجود ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ بھٹو صاحب مغربی پاکستان میں اکثریتی ووٹ لے کر وزیر اعظم بنے تھے۔ خاصے مقبول تھے۔ ملک کو آئین دینے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ انھوں نے عوام کو فخریہ اور علانیہ بتایا تھا کہ انھوں نے یہ نوے سالہ پرانا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ مگر ضیا صاحب کو پھر اس مسئلہ میں الجھنا پڑا۔ چنانچہ انھوں نے پاکستان میں احمدیہ عقائد پر عمل کو جرم بھی قرار دے دیا گیا۔ اب یہ مسئلہ تقریباً 130 سال پرانا ہو چلا ہے تو پھر نواز شریف صاحب کے تیسرے دور میں اور عمران خان صاحب کے دور میں حل ہو کر بھی بے حل ہو جاتا ہے۔ میں اس معمے کو ابھی یہیں چھوڑ کر اصل موضوع پر واپس آتا ہوں۔ یعنی احمدیوں پر کفر کے فتووں کی میڈیا پر تشہیر۔

Read more

عثمان بزدار کو 24 گھنٹے میں دو بار کیوں طلب کیا گیا؟

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے امور براہ راست اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعظم نے یہ حکم براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ”ون آن ون“ (بالمشافہ) ملاقات میں دیا جنہیں بدھ کے روز پرائم منسٹر ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مدد سے تیار کروائی گئی پنجاب کے بیوروکریٹس کی ایک بھاری

Read more

عمران خان کے لئے بڑا دھچکا: ملک میں سیاسی ’بریک تھرو‘ ہونے والا ہے؟

حکمران جماعت اور دونوں بڑی اپوزیشن پارٹیاں نیب کو ختم کرنے، سیاست دانوں کے خلاف قائم تمام نیب مقدمات فوری طور پر ختم اور تمام نیب اسیران کی فوری رہائی پر متفق ہوگئی ہیں جبکہ اس فیصلے کو اگست سے پہلے پہلے ہر صورت عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاست میں تلاطم برپا کردینے والا یہ فیصلہ برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف اور پارلیمنٹ میں اپنا نہایت موثر وجود اور فیصلہ کن کردار رکھنے والی

Read more

عیدالاضحی پر سیاحت: پابندی کے باوجود پاکستانی سیاح مشہور سیاحتی مقامات تک کیسے غیرقانونی طریقوں سے پہنچ رہے ہیں؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ چند ماہ سے سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہے اور حکام کے مطابق یہ پابندی عیدالاضحی کے موقعے پر بھی لاگو رہے گی، تاہم چند سیاح ایسے ہیں جو مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے مشہور سیاحتی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے پڑھیے یہ تفصیلی رپورٹ۔

Read more

سرکار دربار کے پراسرار معاملات

زندگی میں کئی واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔ منگل کی رات میں نے ایسا ہی محسوس کیا۔ ہمارے ساتھی مطیع اللہ کے ساتھ اس دن ہوئے معاملے نے دل اداس کردیا تھا۔ The Nation کے لئے پریس گیلری والے کالم میں اس کا ذکر ضروری تھا۔ میں برجستہ لکھنے کا عادی ہوں۔لیپ ٹاپ کھول کر ٹائپ کرنا شروع کرتا ہوں تو کالم ختم کرنے کے بعد ہی رُکتا ہوں۔منگل کی

Read more

نئے صوبوں کا قیام: حقیقت یا بے وقوف بنانے والا بہلاوا؟

تمام سیاسی جماعتیں جنوبی پنجاب، ہزارہ، بہاولپور صوبہ کا نعرہ محض سیاسی و انتخابی فائدے کے لئے لگاتی رہی ہیں۔ ووٹ لینے کے بعد سب کچھ بھول کر ہر حکومت سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈال دیتی ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ مرکز اور پنجاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا، ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، اجلاس میں طویل غور و خوض کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ پر ”سیاست“ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس کے شرکا نے موقف اختیار کیا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان اس معاہدے پر سربراہ تحریک انصاف، وزیراعظم عمران خان کے دستخط موجود ہیں۔ اب جنوبی پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ وفاقی و صوبائی وزرا کے لئے دو سال میں صوبہ نہ بننے بارے جواب دینا مشکل ہوچکا ہے۔ ظاہر ہے کہ آئندہ الیکشن کے لئے پھر عوام کے پاس جانا ہے۔

Read more

نیشنل فنانس کمیشن: حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کو این ایف سی کمیشن سے ہٹا دیا

فاقی حکومت نے دسویں فنانس کمیشن سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹاتے ہوئے فنانس ڈویژن کی جانب سے نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین اور تشکیل کے حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Read more

مشیروں معاونین کے اثاثے اور ایف بی آر کی ذمہ داری

اپنے سیاسی مخالف کی ذہانت کو برسرعام نہ سہی خلوت میں تسلیم کرلینا ایک معقول رویہ ہے۔ اسے اپنالیں تو جوابی بیانیہ تشکیل دینے میں بھی آسانی بہم ہوجاتی ہے۔ ہماری اپوزیشن جماعتیں انتہائی سیانے اور تجربہ کار لوگوں سے بھری ہوئی ہیں۔ عمران حکومت کے فنِ بیانیہ سازی کا مگر دیانت داری سے اعتراف نہیں کر پائیں۔ تنہائی میں بیٹھ کر انہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ عمران خان صاحب کی جانب سے ہوا ہر فیصلہ ”تاریخی“ اور جرأت

Read more

وزیر اعظم عمران خان کو اٹھارہویں ترمیم سے بیر کیوں ہے؟

کچھ دن پہلے ہی کپتان نے کراچی میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف دل کی بھڑاس یہ کہہ کر نکالی تھی کہ اٹھارہویں ترمیم نے وزیر اعلیٰ کو اتنے اختیارات تفویض کر دیے ہیں کہ وہ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ یہ الفاظ بولتے وقت اگر کوئی ہمدردی سے خان صاحب کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ دیتا تو شاید ان کی آنکھیں چھلک پڑتیں مگر کیا یہ کہنا کہ وزیراعلی ڈکٹیٹر بن گئے ہیں اپنی کمزوری اپنی بے بسی اپنی بے چارگی کا اظہار نہیں تھا۔

Read more

عثمان بزدار: وزیرِاعلٰی پنجاب کو کون ہٹانا چاہتا ہے اور وہ ہر بار کیسے بچ جاتے ہیں؟

مبصرین کہتے ہیں کہ جب تحریک انصاف کے اندر عثمان بزدار کے کسی بھی متبادل سے پوچھا جاتا ہے کہ وزیرِ اعلٰی کسے بنائیں، تو وہ کہتا ہے مجھے بنا دیں۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے علاوہ کون، تو وہ کہتے ہیں ’نہیں، پھر عثمان بزدار ہی ٹھیک ہے‘۔

Read more

کیا تبدیلی کا بیانیہ پٹ گیا ہے؟

روٹی، کپڑا اور مکان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ طاقتور بیانیہ تھا جس نے انتخابات کے دوران مغربی پاکستان میں موجود ہر سیاسی بت کو منہ کے بل گرا دیا۔ قیام پاکستان سے لے کر 1970 تک کی مدت میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کسی انتخابی مہم میں واضح طور پر عوام کی بنیادی ضروریات اور ان کے حقوق کی بات کی گئی۔ اور اس نعرے کا بھرپور فائدہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے

Read more

کیا پاکستانی قوم نئے پاکستان کے لیے سنجیدہ ہے؟

چینی کا بحران ہو، آٹے کا فقدان یا پٹرول کی عدم دستیابی کا طوفان ہونیزجے آئی کی پھنکار ہو، مائنس ون کی للکار ہویا کورونا کی جھنکار ہو، ہماری اپوزیشن ہر قدم پر ہر مقام پر، ہر آہٹ پر اور ہر چوکھٹ پر سجدے کے لیے بے تاب اور عمران خان سے نجات کا خواب دیکھ رہی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارا پورا معاشرہ بھی نفسا نفسی کے عالم میں گھرا ہوا ہے اور ”ہل من مزید“ سے آگے سوچ

Read more

ریشیاں سے لیپہ سیکٹر

ہم اتوار شام کھوڑیاں گاؤں پہنچے جوباغ سے دو گھنٹے کی مسافت پہ تھا۔ اگر ہم باغ سے ہی صبح لیپہ روانہ ہوتے تو ہم ایک دن میں لیپہ سے واپس نہیں آ سکتے تھے۔ لہذا ہمارے دوست شرافت حسین نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہم رات کھوڑیاں (آبائی گاؤں ) قیام کریں اور سفر لمباہونے کے باعث صبح سویرے ہی لیپہ کے لیے روانہ ہو جائیں تاکہ ایک ہی دن میں ہم واپس بھی پہنچ سکیں۔ کھوڑیا ں سے

Read more

کیا وہ عمران خان کو نکالیں گے؟

آج کل ہر طرف سے ایک ہی بات ہو رہی ہے کہ مائینس عمران فارمولا طے پا گیا ہے؟ عمران ناکام ہو گیا ہے؟ سیلیکٹرز عمران خان سے جلد سے جلد نجات چاہتے ہیں؟ یہ سب بچوں والی باتیں ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان ناکام ہوا ہی نہیں، ناکام تو وہ ہوئے ہیں جو اسے لائے تھے۔ بیچارہ عمران تو حکومت کررہی نہیں رہا۔ حکومت تو وہ کر رہے ہیں۔ جب حکومت وہ کرررہے ہیں تو پھر کیسے

Read more

سیاسی نظام ’میڈیا اور عوام!

کیا ہم ذہنی طور پر اتنے اپاہج ہو چکے ہیں کہ علمی و سیاسی شعور رکھنے کے باوجود انہی آزمودہ سیاستدانوں کو خود پر مسلط کرنے میں ہچکچاہٹ تک محسوس نہیں کرتے ان سیاستدانوں کی نظر میں عوام کی حیثیت ایک ووٹر سے زیادہ نہیں یہ تجربہ بلکہ تجربات انہی مفاداتی سیاستدانوں کو بار بار اپنے ووٹ کے دوام سے منتخب کر کے عوام آزما چکی ہے۔ عوام آج بھی تہی دست مایوسی کے دوراہے پر کھڑی اپنی قسمت پر

Read more

مطیع اللہ جان کا اغوا: وزیر اعظم بھی احتجاج میں شامل ہو جائیں

عام شہریوں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں، لیڈروں، جرنلسٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ متعدد وزرا بھی صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا پر سراپا احتجاج ہیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ’یہ بات تو واضح ہے کہ مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا ہے۔ ان کی باحفاظت واپسی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم ان کی بازیابی کی پوری کوشش کررہے ہیں‘۔ اگر حکومت

Read more

رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش

عمران حکومت سے ناراض ہوئے لوگوں کو دلوں کی بھڑاس نکالنے کا ایک اور بہانہ مل گیا ہے۔ہفتے کی شام غیر منتخب مشیروں کی شہریت اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلی معلومات منظر عام پر آئیں۔ریگولر اور سوشل میڈیا پر سوالات اب یہ اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ غیر ملکی شہریت کے حامل مشیر ’’قومی مفادات‘‘ کا تحفظ کیسے کرپائیں گے۔جن مشیروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وہ پارلیمان سے لئے وزراء کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور

Read more

آل پارٹیز کانفرنس سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے عید الضحیٰ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے دونوں پارٹیوں نے ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی قائم کی ہے جو کانفرنس کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ایک پریس کانفرنس میں اے پی سی بلانے کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیاہے۔

Read more