کورونا آئسولیشن وارڈ: پمز کے آئی سی یو میں سانس لینا مشکل لیکن سانس ٹوٹنا آسان ہے

بی بی سی کی ٹیم کو اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال پمز میں قائم آئسولیشن سینٹر کے آئی سی یو تک خصوصی رسائی دی گئی جہاں متعدد مریض زیرِ علاج ہیں۔ وہاں موجود ڈاکٹروں اور مریضوں کی کہانی جانیے ہماری نامہ نگار کی زبانی۔

Read more

وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی خصوصی گاڑیوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کی جانب سے اثاثہ جات اور شہریت سے متعلق تفصیلات دو روز قبل منظر عام پر آئی تھیں تاہم سوشل میڈیا صارفین 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی اس معاملے کو بھولنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

Read more

حزب اختلاف کی عمران خان کے معاونین خصوصی پر تنقید: ’کیا دوہری شہریت کے لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟‘

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق معلومات منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف کی شیری رحمان نے سوال کیا ’کیا دوہری شہریت کے لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟‘

Read more

بزدار کا کلہ مضبوط، متبادل کا متبادل لاموجود

دوبرس قبل جولائی ہی کے مہینے میں جو انتخابات ہوئے تھے وہ کئی اعتبار سے وسیع پیمانے پر ایک ایسا عمل بھی تھے جنہیں علم کیمیا والے تطہیر وکشید کا عمل پکارتے ہیں۔ہر پل کی خبر دینے والا الیکٹرانک میڈیا ہمارے ہاں 2002میں وارد ہوا تھا۔ عدلیہ تحریک نے اسے ’’عوام کی اُمنگوں کا ترجمان‘‘ بنایا۔ اس ’’ترجمان‘‘ نے انتہائی تن دہی سے 2008 کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) کی حکومتوں کے دوران یہ پیغام پھیلایا کہ

Read more

تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کے لئے بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی وزرا کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرا ارکان اسمبلی نے ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے قیام، 104 ارب روپے علاقے کی ترقی کے لئے مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Read more

عثمان بزدار کا کلہ مضبوط: کیا عمران خان خود محفوظ ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا اور ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے سر پر دست شفقت دراز کیا ہے۔ پنجاب سے شروع ہونے والے مائنس ون کی خبریں لانے والے اب یہ توجیہ دےرہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں کسی نئے ’منظور شدہ‘ امید وار کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے عثمان بزدار کو اس وقت تک کے لئے نمائشی وزارت اعلیٰ پر برقرار رکھا جائے گا

Read more

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر: مغالطے اور تجاویز

پاکستانی سماج میں فکری انتہا پسندی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ چند مستثنیات کے سوا اہل مذہب ہوں بھلے لبرل طبقہ ہر دو طرف میں اعتدال نامی شے کا وجود مٹتا چلا جا رہا ہے۔ المیہ یہ کہ جو بچے کھچے صاحبان اعتدال خدا لگتی کہتے بھی ہیں انہیں سننے والے کم اور ملامت کرنے والے زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اقلیتوں کے باب میں ہمارا رویہ نہ صرف جذباتیت پر مبنی ہے بلکہ نان ایشوز کو ایشوز بنا کر

Read more

پی ٹی آئی میں شامل عادی پیرا شوٹرز کے مائنس کا وقت

ایک طالب علم پیپر دینے کے لیے امتحان گاہ جا رہا تھا کہ راستے میں ایک جاہل لڑکے سے کسی بات پر ان بن ہو گئی اور بات اس حد تک آگے بڑھی کہ لڑائی تک جا پہنچی۔ ارد گرد کے لوگ بیچ میں آئے اور صلح صفائی ہو گئی مگر جھگڑے کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگ گیا تھا جس کی وجہ سے طالب علم پیپر سے لیٹ ہو گیا اور یوں اس کا ایک قیمتی سال ضائع ہو گیا۔ خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کا قول ہے ”دانش مند وہ نہیں ہے جو شر کے مقابلے میں خیر کو جان لے، بلکہ دانش مند وہ ہے جو یہ جان لے کہ دو شر میں سے بہتر کون ہے“ ۔

Read more

عثمان بزدار کا ’’کلّہ‘‘

بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تھی، کوئی ساڑھے گیارہ بجے برادر محترم منیر احمد خان کا فون آیا۔ خان صاحب ایک پرانے سیاسی کارکن ہیں۔ طلبہ سیاست میں بھی سرگرم رہے، اور بعد ازاں قومی سیاست میں بھی نام بنایا۔ مسلم لیگ کے مختلف برانڈز سے استفادہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے مصافحہ کیا لیکن یہاں زرداری صاحب ان کو اور وہ زرداری صاحب کو راس نہ آئے۔ تحریک انصاف کو بھی سونگھتے پائے گئے لیکن سیاسی فعالیت سے

Read more

تبدیلیوں کا شور

وقت کا دھارا بھی کیسے بدلتا ہے اس کا اندازہ شاید کسی کو ہوتا ہے تو کسے کسی کو نہیں۔ شاید حکومت وقت بھی کو بھی پتہ چل گیا کہ وقت کا دھارا تو ان کی ہاتھ میں ہے اور ان کی ڈوریاں ہلانے والے تو بے بس ہیں۔ حکومت وقت کو لانے والے اب اس کی ناکامی کے خوف سے پریشان ہیں اور حمکران بھی اس بات سے واقف ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ آج کل دوریاں بڑھ

Read more

کورونا، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام

حضرت انسان کو ماضی میں ایسی کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایسی کئی وباوں کے ساتھ نبردآزما ہونا پڑا ہے، جس نے لاکھوں انسانی جانوں کو ابدی نیند سلایا ہے۔ دسمبر 2019 کو چین کے شہر ووہان میں کووڈ۔ 19 بیماری کا انکشاف ہوا، اس بیماری نے پہلے چین، پھر پوری دنیا میں اب تک ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو متاثر کیا اور تقریباً 4 لاکھ سے زائد لوگوں کی اموات واقع ہوئیں ہیں۔ 26 فروری 2020

Read more

پاکستان میں مسخروں کی حکومت

بہرام گور ایران کے ساسانی سلطنت کا پندرہواں بادشاہ تھا، وہ اپنے باپ یزدجرد اول سے بھی زیادہ عیاش، ظالم اور سفاک صفت انسان تھا جس کے عیاشی اور ظلم کے قصے زبان زد عام تھے، ایک رات بادشاہ اپنے دربار میں رات کو مست بیٹھا تھا، اس نے باغ کے سب سے اونچے درخت سے دو الوؤں کے بولنے کی آواز سنی، بادشاہ جاننا چاہتا تھا کہ الو آپس میں کیا گفتگوکر رہے ہی تو بادشاہ نے دربار میں

Read more

بزدار سرکار افواہوں کی زد میں

گزشتہ چند دنوں سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔ حتیٰ کہ بعض حلقوں کی جانب سے متوقع وزیر اعلیٰ صاحبان کے نام بھی گردش کرتے نظر آئے۔ گزشتہ روز ان افواہوں کی تردید میں شبلی فراز کا ٹویٹ آیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ اس کے باوجود تاحال تبدیلی کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ یہ

Read more

قلم اور اسلام آباد میں آوارگی

ہفتہ کی شام اسلام آباد میں بادل خوب برسے، مارگلہ کی پہاڑیوں پر بارش کے بعد آرام کرتے بادلوں کا حسیں منظر دیکھ کر میرے قلم نے کہا یار ذرا موسم و مناظر کا لطف لیاجائے تو دل نے امادگی ظاہر کی سو قلم کے ہمراہ لطف اندوز ہونے کے لیے نکل کھڑا ہوا باتوں باتوں میں معلوم ہی نہ ہوا کہ ریڈ زون پہنچ گئے ”جہاں پارلیمنٹ، ایوان صدر، سینیٹ، وزیر اعظم ہاؤس، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم آفس

Read more

کرونا، ادب اور عالمی سیاست

کرونا کی وبا نے نئی معاشرتی خرابیوں کو جنم نہیں دیا بلکہ پہلے سے موجود معاشرتی خرابیوں کو اجاگر کیا۔ اس وائرس نے بین الاقوامی سیاست کی غلطیاں بھی عیاں کر دی اور سرمایہ دارانہ نظام کی غلاظتوں کو دنیا میں ایک بار پھر متعارف کروایا جیسے کہ مزدوروں کی سیکیورٹی کا نہ ہونا، ٹرمپ، عمران خان اور مودی جیسے حکمرانوں کی طرف سے آمرانہ فرمانواں کا جاری ہونا، اور صحت جیسے شعبے کی نجکاری کی وجہ سے زندگی کے

Read more

عثمان بزدار کو ”آخری چانس“ کس قیمت پر دیا گیا ہے؟

”کپتان“ نے پنجاب میں اپنے ’وسیم اکرم پلس‘ کو کرسی پر برقرار رکھنے کے لئے آخری چانس حاصل کر لیا تاہم اب عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ عہدہ پر حیثیت نمائشی ہوگی جبکہ در حقیقت صوبے کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سیاسی افراد اور بیوروکریٹس پر مشتمل ایک ٹیم چلائے گی، جسے وزیراعظم عمران خان خود تشکیل دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ”کپتان“ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں عددی اعتبار

Read more

شہباز گِل، معید یوسف، ندیم بابر، تانیہ آئدروس اور زلفی بخاری دہری شہریت کے حامل نکلے

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 15 معاونین خصوصی اور مشیراں کی شہریت کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، جن میں سے 5 معاونین خصوصی دہری شہریت کے حامل نکلے جبکہ مشیران میں سے کوئی بھی دہری شہریت کا حامل نہیں ہے۔ کابینہ میں شامل شہباز گِل، معید یوسف، ندیم بابر، تانیہ آئدروس اور زلفی بخاری غیر ملکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل

Read more

اب عمران خان ایمانداری چھوڑ کر دیکھیں

کالم نگار عمر عزیز کے73 ویں برس یہ سوچ رہا ہے۔ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے۔ پھر ’کہیں ہم کو دکھا دو اک کرن ہی ٹمٹماتی سی‘ والی خواہش بھی اس کے دل میں موجود ہے۔ عمر خیام نے اس دکھ کا رونا اپنی ایک فارسی رباعی میں رویا۔ ایک مچھلی نے ایک بط سے مخاطب ہو کر کہا۔ کیا خشک ہو جانے کے بعد پانی کی روانی پھر پلٹ کر آئے گی؟ اس نے کہا،

Read more

عثمان بزدار کو آدھے ووٹ نے بچا لیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کیوں موخر ہوئی اس کی دو بڑی واضح وجوہات سامنے آئی ہیں، اول یہ کہ بزدار آدھے ووٹ کی اکثریت سے حکومت چلا رہے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار انتخابات 2018 کے بعد اتحادی (ق) لیگ، آزاد ارکان اور تحریک انصاف کی حمایت سے 186 ووٹوں سے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹو منتخب ہوئے تھے

Read more

فواد چوہدری سب کو مات دے سکتے ہیں

معترضین کی اس بات سے اگرچہ انکار ممکن نہیں ہے کہ فواد چوہدری کا سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا ریکارڈ قابل رشک نہیں رہا ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس نے اپنی پراگریسو سوچ کہیں بھی جا کر تبدیل نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ موصوف جس جماعت میں بھی رہے ہیں ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے ساتھ ان کی چپقلش بنی رہی ہے۔ مختلف معاملات میں اپنی روشن خیال رائے کو پوری دلیری کے ساتھ اور واضح الفاظ میں بیان کرنا ان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

وہ اس وقت پی ٹی آئی میں ہیں۔ یہ ایسا وقت ہے کہ پارٹی پر رجعت پسند خیالات کے حامل لوگوں کا مکمل غلبہ ہو چکا ہے۔ اس رجعت پسند گروپ کو اس وقت جو لوگ لیڈ کر رہے ہیں وہ زیادہ تر جماعت اسلامی کو چھوڑ کر شامل ہوئے ہیں، لیکن اپنا وہی مائنڈ سیٹ لے کر بیٹھے ہیں۔ وہ پارٹی کو پوری طرح مشرف بہ اسلام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ان کی راہ میں مزاحم فواد چوہدری جیسے مٹھی بھر سر پھرے ہیں۔

Read more

ہر شعبے میں شدید زوال

چند روز قبل ہی میں سی این این دیکھ رہا تھا، اس امریکی چینل نے ایمریٹس ائرلائنز کے برانڈ پر چند منٹوں کا پروگرام ٹیلی کاسٹ کیا۔ یہ تو معلوم ہی تھا کہ ایمریٹس دنیا کی چوتھی بڑی فضائی کمپنی بن چکی ہے اور دبئی ائرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے لیکن جس بات نے مجھے چونکا دیا وہ یہ تھی کہ ایمریٹس ائر لائنز کی جب 25 مارچ 1985 ء کو بنیاد ڈالی گئی تو یہ ائرلائنز پی آئی اے کے 2 جہاز لیز پر لے کر شروع کی گئی اور دونوں جہازوں کا عملہ بھی پاکستانی تھا۔

مجھے افسوس ہوا کہ پی آئی اے اس عرصے کے دوران اتنی اتھاہ گہرائیوں اور ایمریٹس ائرلائنز کن بلندیوں پر چلی گئی ہے۔ ہم لاکھ فخر کریں کہ ایوب خان کے زمانے میں پہلے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کا بلیو پرنٹ جنوبی کوریا کو دیا اور وہ ترقی کی بلندیوں کی طرف گامزن ہو گیا، ایمریٹس ائرلائنز کی بنیاد بھی بلاواسطہ طور پر ہم نے ہی رکھی، اب ماضی کی ان یادوں سے حال کی ناکامیوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان ہر شعبے میں رجعت قہقری کا شکار ہے۔

Read more

لاہور کا ہاؤسنگ پراجیکٹ جس پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں "جمہوری اتفاق” پایا جاتا ہے

بیک وقت پی ٹی آئی اور ”نون“ لیگ، دونوں حریف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ’لینڈ مافیا‘ کی نئی ہاؤسنگ سکیم کی خاطر لاہور کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل روک دیا گیا اور اس ضمن میں گورنر پنجاب کی مبینہ سرپرستی میں معروف مقامی صنعت کار و ڈویلپر کی مجوزہ رہائشی سکیم کو اس میں سمونے کی غرض سے ”ایل ڈی اے“ کو ”سٹینڈ بائی“ کر دیا گیا ہے۔ یہ دلچسپ کہانی ہے کاروبار سیاست اور

Read more

کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

یہ بات وبا کے دنوں سے پہلے کی ہے۔ میرے دوست میاں مٹھو بڑے کاروباری ہیں اور ان کی حیثیت تجارتی اداروں میں بہت اہم ہے۔ گزشتہ سال جب انجمن تاجران کے انتخاب ہونے کو تھے مجھے تاریخ کا اندازہ نہیں، وہ کہنے لگے سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ اس زمانہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عدالتی فیصلہ کے بعد جیل میں تھے اور ان کی سیاسی جانشین مریم صفدر بھی سزا کے بعد جیل میں تھیں۔ میاں مٹھو بتانے

Read more

وزیر اعظم صاحب خدارا نوٹس لینا بند کریں

سوشل میڈیا پر اکثر ان جملوں کو دہرایا جاتا ہے کہ کبھی تنہائی یا ویرانے میں محافظوں کو موجود پاکر گھبرا یا ہوا دل ٹھیر جایا کرتا تھا اور دل و دماغ پر چھائے خوف کے سائے چھٹ جایا کرتے تھے لیکن اب یہ زمانہ آ گیا ہے کہ دن کی روشنی میں بھی چوک چوراہوں یا گلی کوچوں میں محافظوں کو دیکھ کر دل سہم جاتا ہے اور عدم تحفظ کے احساس سے کلیجہ منھ کو آنے لگتا ہے۔

Read more

The Choice of the Turks

مولانا محمد علی جوہر برصغیر میں وقیع صحافت کے امام تھے۔ رچے ہوئے سیاسی موقف کو ایسی کانٹے کی تول انگریزی نثر کم کسی نے بخشی ہو گی۔ کلکتہ سے انگریزی ہفت روزہ کامریڈ اور دہلی سے اردو روزنامہ ہمدرد نکالا۔ حریت فکر اور جوش عمل کا نادر امتزاج تھے۔ برسوں انگریز کی قید کاٹی۔ جولائی 1914 میں پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کی خواہش تھی کہ سلطنت عثمانیہ جنگ میں برطانیہ عظمیٰ کا

Read more

جنرل باجوہ اٹلی کی مدد کریں گے: جانے دیں سرکار!

خبروں کے ہجوم میں افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی اس پریس ریلیز کو بھی شائع کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریز نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کووڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے امداد دینے کی پیش کش کی۔ پاک فوج اس سے پہلے وبا سے نمٹنے کے لئے امریکہ کو حفاظتی سامان بھجوا چکی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کورونا وبا

Read more

کچھ رحم کریں یہ ملک ہے آپ کی تجربہ گاہ نہیں

ہم میں سے وہ لوگ جنہوں نے سرکاری سکول یا کالج سے تعلیم حاصل کی اور میٹرک یا ایف، ایس، سی میں سائنس پڑھی ہوگی، وہ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ سائنس کے مضامین کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک فرسودہ سی تجربہ گاہ میں برائے نام تجربے بھی کروائے جاتے تھے اور پھر سالانہ امتحانات میں پریکٹیکل کے امتحان کا ڈھونگ بھی رچایا جاتا تھا۔ جسے پاس کرنا لازم ہوتا تھا۔ ہم چونکہ ایک ایوریج سٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے لہذا اکثر اوقات یہ پیریڈ انجوائے کرتے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی تھی کہ ہمارے ہاں اکثر سکولوں کی لیبارٹریز میں تجربے کرنے کے لئے سامان ضرورت سے کم ہوتا تھا اور جب تک ہماری باری آتی پیریڈ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا اور ہم واپس اپنی کلاس میں پہنچ جاتے۔

لیکن سالانہ امتحانات میں کسی کی سفارش ہوتی تو پریکٹیکل میں بہتر نمبر مل جاتے ورنہ ایوریج نمبر سب کو ملتے تھے اور یوں سرٹیفیکیٹ کی شکل کچھ ہوجاتی۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو سائنسی مضامین میں جو فارمولے اور تھیوری کوئی تین دہائیاں پہلے یعنی ہمارے زمانے میں پڑھائی گئی تھی، سلیبس آج بھی وہی ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے اساتذہ نے بھی وہی پڑھا تھا اور آج ہمارے بچوں کو بھی وہی کچھ پڑھایا جا رہا ہے اور تجربہ گاہوں میں وہی تجربات کروائے جاتے ہیں۔

Read more

ظالم صوبائی اکائیاں اور مظلوم وفاق!

ملکی وفاق کے اندر صوبوں کی مظلومیت کی کہانی اتنی ہی پرانی ہے جتنی پاکستان کی تاریخ۔ وطن عزیز کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کے وزیر اعظم سے لے کر وفاقی وزرا تک سب وفاق کی مظلومیت کا ماتم کر رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا شاید واحد وفاقی ماڈل ہوگا، جہاں صوبائی خود مختاری اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے لیے چاروں صوبوں ( تخت لاہور کو استثنا حاصل ہے، باقی سرائیکی وسیب پڑھا اور سمجھا جائے ) میں سے ہر ایک صوبے میں چار سے زیادہ سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں اور ان کا بنیادی نکتہ وفاق سے صوبوں کو حقوق دلانا ہے۔

ان حقوق کے لیے کچھ سیاسی جماعتیں نئے عمرانی معاہدے کی بات کرتی رہی ہیں، اور ان میں سے کچھ 1940 کی قرارداد کے تحت صوبائی اکائیوں کے حقوق چاہتی ہیں۔ قوموں اور صوبائی اکائیوں کے حقوق پر مبنی نیا عمرانی معاہدہ تو دور کی بات ہے یہاں ”عمرانی حکومت“ کے اس سنہری دور میں صوبوں کو 1973 کے آئین میں کی گئی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد جو حقوق ملے ہیں ان میں وزیراعظم پاکستان کو آمرانہ بو آ رہی ہے۔ وزراء اعلیٰ، جناب وزیر اعظم کو آمر لگتے ہیں۔

Read more

بچہ کھڑکی سے نہیں آتا، حقائق چھپانے سے ملک نہیں چلتے

پورے ملک میں جو ٹیکس جمع ہوتے ہیں انہیں ایک فارمولے کے تحت وفاقی حکومت اور مختلف صوبائی حکومتوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ آئین کی شق 160 کی رو سے یہ کام قومی مالیاتی کمیشن کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعہ اس شق میں یہ اضافہ کر دیا گیا تھا:
” قومی مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ سابقہ ایوارڈ میں دیے گئے حصے سے کم نہ ہو گا۔“

جس کا مطلب یہ ہے کہ اب آئین کی رو سے صوبوں کو 2010 میں ملک کے وسائل میں جتنے فیصد حصہ ملا تھا، اب اس میں کمی نہیں کی جا سکتی۔ یعنی وفاقی حکومت اب اس وقت تک اپنے حصے میں اضافہ نہیں کر سکتی جب تک آئین میں ترمیم نہ کی جائے۔

Read more

ٹرمپ کی ہوٹل روز ویلٹ خریدنے کی خواہش

آپ سے کیا پردہ۔ امریکی صدر کے نظریات،طرزِ زندگی اور اندازِ حکمرانی سے میں قطعاََ متفق نہیں۔اس کی شخصیت مگر بہت ہی مزے دار اور کئی حوالوں سے بہت ہی ’’وکھری‘‘ نوعیت کی ہے۔ میں اس کے بارے میں شائع ہوئے مضامین اور کتابوں کو بہت چائو سے ڈھونڈ کر نہایت توجہ سے پڑھتا ہوں۔ٹی وی کے روبرو ہوئی اس کی گفتگو کو بارہا دیکھتے ہوئے جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ اس کے ’’جادو‘‘ کی کلید کیا ہے۔ٹرمپ کی

Read more

عمران خان جمہوریت کے شہید بننے کے خواہش مند نظر آتے ہیں

یہ بات وبا کے دنوں سے پہلے کی ہے۔ میرے دوست میاں مٹھو بڑے کاروباری ہیں اور ان کی حیثیت تجارتی اداروں میں بہت اہم ہے۔ وہ گزشتہ سال جب انجمن تاجران کے انتخاب ہونے کو تھے مجھے تاریخ کا اندازہ نہیں، وہ کہنے لگے سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ اس زمانہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عدالتی فیصلہ کے بعد جیل میں تھے اور ان کی سیاسی جانشین مریم صفدر بھی سزا کے بعد جیل میں تھیں۔

میاں مٹھو بتانے لگے کہ عنقریب میاں نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت مل جائے گی اور میاں نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم اور خادم اعلیٰ بھی ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ ایک بات اور بتائی کہ خادم اعلیٰ بھی ایک آنے والی مخلوط حکومت میں اہم حیثیت میں حکمرانوں کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا مگر چند دن کے بعد ہی سابق وزیراعظم پنجاب ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد علاج کے لیے اپنے بھائی خادم اعلی شہباز شریف کے ساتھ لندن روانہ ہو گئے اور ہمارے بیوپاری بھائی کی ایک اطلاع درست ثابت ہو گئی۔

Read more

باری مولوی کی تھی اٹھا دیا گنجے کو

نئی ریاست مدینہ یعنی ایک مذہبی ریاست بنانے کا منشور کپتان نے پیش کیا تھا، ایسا ہی سا مطالبہ مولانا حضرات ایک طویل عرصے سے کر رہے ہیں، لیکن عملی اقدامات نون لیگ والے اٹھا رہے ہیں۔

کسی زمانے میں پولیٹیکل اسلام کی چیمپئن جماعت اسلامی ہوا کرتی تھی۔ پھر تحریک انصاف نے جنم لیا تو اس کے مخالفین نے اسے ”گڈ لکنگ جماعت اسلامی“ کہنا شروع کر دیا۔ عمران خان نے بھی نئی ریاست مدینہ بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اپنی حکومت کا اسلامی امیج بنانے پر زور دیا۔ لیکن نصیب نصیب کی بات ہے، جماعت اسلامی کا کام کرنے میں اب ن لیگ آگے آگے ہے۔ ویسے اگر تحریک انصاف ”گڈ لکنگ جماعت اسلامی“ ہے تو کیا نون لیگ ”بیڈ لکنگ جماعت اسلامی“ بن رہی ہے؟

Read more

حلقہ چھوڑ کر ، اب فردوس عاشق اعوان کہا ں ہیں ؟

 ملکی سیاسی نظام میں بعض سیاست دان اپنے حلقہ کو اہمیت نہیں دیتے ،جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جہاں یہ اپنے حلقہ سے غیر متعلق ہوکررہ جاتے ہیں ،وہاں حلقہ میں سیاسی کلچر مضبوط نہیں ہوپاتا،انتخابات کے دِنوں میں رائے دینے والے(ووٹرز) کم تعداد میں گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشن کا رُخ کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں ایسے حلقوں میں سیاسی جماعتوں کا ووٹ بینک مضبوط ہونے کے باوجود ، آزاد اُمیدوار کامیاب ہوتے رہتے ہیں۔آزاد اُمیدواروں کی

Read more

مڈٹرم الیکشن واحد حل؟

وزیراعظم نے آخری وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کارکردگی دکھانا ہوگی، ناکامی پر حکومتی عہدیداروں کو گھر کی راہ لینا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو صاف بتا دیا کہ اب اجلاسوں میں صرف بریفنگز سے کام نہیں چلے گا، حکومتی فیصلوں پر عملی اقدامات کا خود جائزہ لوں گا۔ وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے۔ شاید 22 ماہ بعد وزیراعظم

Read more

مارچ 2021 میں سینیٹ کے انتخابات اور عمران خان کی بدلتی ہوئی حکمت عملی

مقتدر حلقوں، حکمران پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و غیر سیاسی قوتوں نے اگرچہ آئندہ برس مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن کو اپنے اپنے اہداف کے حصول اور طویل سیاسی منصوبہ بندی کا محور بنا لیا ہے تاہم اپوزیشن کی حکمت عملی میں رواں سال فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے اپوزیشن جماعتوں نے اس سے پہلے پہلے اسٹیبلشمنٹ کو ملک میں نئے عام انتخابات کروانے پر مجبور

Read more

جناب وزیر اعظم! الہٰ دین کا چراغ ہے تو سامنے لائیں

یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ لفظوں کے طوطا مینا بنانے سے کام نہیں چلنے والا۔ تقریروں اور خوش نما وعدوں سے دفتر سیاہ کئے جا چکے۔ جانے والوں نے کیا کیا اور ہم آنے والے وقت میں کیا کارنامے انجام دینے والے ہیں۔ باتیں سننے میں بہت خوبصورت لگتی ہیں لیکن اب سماعت اس سے ماورا کچھ چاہتی ہے۔ اب لفظوں سے پیٹ نہیں بھرتا ۔ اب گھر کا چولہا جلانے کے لئے روزگار اور امور حکومت چلانے

Read more

کیا مودی ہمارے بھی ہیرو ہیں؟

حضرت وجاہت مسعود صاحب کا پچھلے ہفتے کا نوحہ ”بارہ مولا کا بشیر احمد خان اور جامشورو کا گل محمد چھچھر“ مجھے دو، تین دن تک عجیب سی کیفیت میں مبتلا کیے رکھا۔ میں وجاہت صاحب کی قلمی طاقت اور معاشرتی درد و فکر کے بارے سوچ رہا تھا۔ وہ مجھے پرندوں کے اس جھنڈ میں دکھ رہے تھے جس کا ذکر فقیہہ حیدر اس شعر میں کرتے ہیں،

ہوا میں نوحہ کناں ہیں تھکے پروں کے ساتھ
پرندے جلتے شجر کا طواف کرتے ہوئے

Read more

عثمان بزدار کی تبدیلی کا عمران خان کا الٹی میٹم، نیا وزیراعلیٰ کون؟

وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اور بیوروکریسی کو کارکردگی دکھانے کا الٹی میٹم صرف وفاق اور مرکزی حکومت تک محدود نہیں بلکہ پنجاب حکومت کو بھی پیغام دیدیا گیا ہے کہ گڈ گورننس اور کارکردگی کو مثالی بنایا جائے بصورت دیگر وفاقی کابینہ سے کہیں زیادہ رد و بدل پنجاب کابینہ میں ہو سکتا ہے، جس میں وزیراعلی کی تبدیلی جیسا بڑا فیصلہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔

Read more

پارلیمانی نظام سے جان چھڑانے کی خواہش

قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو میں سینٹ کی کارروائی کو عموماََ نظرانداز کردیتا ہوں۔342 اراکین پر مشتمل ایوان زیریں میں کرونا کے باوجود اراکین مناسب تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے دنوں سے علی زیدی اور مراد سعید باہم مل کر پیپلز پارٹی کو عزیر بلوچ جیسے جرائم پیشہ افراد کے ’’حتمی سرپرست‘‘ قرار دے رہے ہیں۔انہیں للکارنے کو عبدالقادر پٹیل کھڑے ہوجاتے ہیں۔فریقین کی جانب سے لگائی رونق کے صدقے چسکہ فروشی کا

Read more

مائنس پلس کا کھیل چھوڑیں: دستوری رفوگری کا راستہ اپنائیں

ملک میں ایک بار پھر مائنس ون کاغلغلہ ہے حتیٰ کہ وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اس کا حوالہ دینا پڑا اور قوم کو یقین دلانا پڑا کہ مائنس ون کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی یہ اضافہ کرکے دوستوں دشمنوں کی حیرت میں اضافہ بھی کردیا کہ اگر مائنس ون ہو بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اور خاص طور سے اپوزیشن کو تو کوئی ریلیف نہیں

Read more

زرداری مولانا ملاقات کا اصل ایجنڈہ کیا تھا؟

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کی تفتیشی رپورٹ (جے آئی ٹی) نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے سنگین صورتحال پیدا کردی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ اس میں معاملے میں involve ہوگئی ہے جس نے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ عزیز بلوچ کی مشترکہ تفتیشی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف موجود مواد کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا جائے، پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت

Read more

کرائے دار نے برقعہ پہن کر مکان مالک کو لوٹ لیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جناح روڈ کا رہائشی عثمان اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ دن بھر ریڑھی پر دہی بھلے بیچ کر جو کمائی ہوتی اس سے وہ اپنے گھروالوں کا پیٹ بمشکل پال رہا تھا۔ اس کی زندگی کی گزر بسر کا واحد ذریعہ ٹھیلا تھا۔ غربت کی وجہ سے اس کے بیوی بچوں کو فاقہ کشی کی عادت ہوچکی تھی اس لئے گھر والوں کو کھانے کو ملے نہ ملے، سب

Read more

کشمیری عوام کے لیے

میں پچھلے تین روز سے باغ آزاد جموں کشمیر میں ہوں اورکشمیر کی خوبصورت فضاؤں اور چشموں کی طرح صاف شفاف لوگوں کی محبت اورمیزبانی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ باغ آزاد کشمیر کا انتہائی پرفضا مقام ہے جس کی آبادی تقریباً پینتیس ہزار جبکہ رقبہ سات سو ستر مربع کلومیٹرہے جو ہمیشہ سے سیاحوں کا توجہ کا مرکز رہا۔ اس کے شمال میں جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) او رمظفر آباداور جنوب میں پونچھ ہے۔ باغ کے قرب و جوار

Read more

آؤ جے آئی ٹی، جے آئی ٹی کھیلیں

سمجھ سے بالاتر ہے کہ جے آئی ٹیز پر سیاست کیوں ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 2011 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں کراچی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ جسٹس انورظہیرجمالی، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیرہانی اورجسٹس غلام ربانی کے سامنے 23 جے آئی ٹیز پیش کی گئیں تو پورے ملک میں ہلچل مچ گئی تھی۔ جے آئی ٹیز معزز عدالت میں دوران سماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ

Read more

گیلانی صاحب کے امین کشمیری ہیں، ان کے رشتہ دار نہیں

سینئر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے حریت کانفرنس کی صدارت سے مستعفی ہونے کے اعلان کی حقیقت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور اس بارے میں ان شکوک کو تقویت حاصل ہو رہی ہے کہ گیلانی صاحب کی شدید علالت کی صورتحال میں ان کے قریبی رشتہ دار گیلانی صاحب کی مرضی و منشا کے برعکس اپنی مرضی سے گیلانی صاحب کے نام سے سیاسی بیانات جاری کرتے آ رہے ہیں۔ سینئر تحریکی

Read more

بھارت کی آبی دہشتگردی اور پاکستان؟

بڑی خوش آئند بات ہے کہ پچھلے ماہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے استفسار پر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے حوالے وکیل واپڈا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ بھاشا ڈیم جولائی 2028 ء میں مکمل ہو جائے گا اور مہمند ڈیم کا پہلا یونٹ 2024 ء میں آپریشنل ہو جائے گا۔ ملک میں پانی کی قلت کی موجودہ صورتحال کا اندازہ آپ اس افسوسناک امر سے لگا سکتے ہیں کہ پاکستان میں تھر ’چولستان

Read more

نیا پاکستان حقیقت کا روپ دھار رہا ہے

سیاست کا ہنگامہ ہر دم اس قدرکہرام مچائے رکھتا ہے کہ ملک میں جاری بے شمار مثبت سرگرمیاں اور اہم اسٹرٹیجک منصوبے زیر بحث ہی نہیں آتے جو امید کے دیے جلاتے ہیں اور مایوسیوں سے قوم کو نکال سکتے ہیں۔ اس کالم میں چند ایک ایسے منصوبوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو پاکستان کے بڑی معاشی قوت بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ حال ہی میں کوہالہ اور آزادپتن ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح

Read more

کہیں کھچڑی پک رہی ہے

ہمارے پیارے وزیراعظم کے تقریباً دو سالہ دور حکومت میں عوام تو بیزار ہوہی چکے ہیں اب ان کی پارٹی کے رہنما اور اراکین اسمبلی بھی بیزارنظر آرہے ہیں اور موقع ملتے پھٹ پڑتے ہیں، عمران خان کو جو رعایتی پانچ نمبرز دیے جا سکتے ہیں وہ کورونا وائرس کے ہیں جس کی وجہ سے معیشت بالکل ہی ڈوب گئی ہے، ورنہ انہوں نے حکومت میں آکر جو پالیسیاں اپنائی ہیں اس سے کاروبار تو گزشتہ جولائی سے ہی ٹھپ

Read more

قاصد کی خبر، جمہوریت کا مستقبل اور عمران خان کا متبادل

قاصد بار بار تبدیلی کی خبر لارہا ہے۔ کبھی اسلام آباد میں حکومت کا لے آؤٹ تبدیل کرنے کی بات کی جاتی ہے اور کبھی فی الحال عمران خان کو بے بس و بے اختیار بنانے کے لئے پنجاب میں ان کے پسندیدہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار عرف وسیم اکرم پلس کو تبدیل کرنے کی بات سامنے آتی ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ قاصد تبدیلی اور عمران خان پر کم ہوتے اعتماد کی خبر پھیلاتا ہے لیکن یہ نہیں

Read more

تبدیلی کے جھٹکے

یہ 30 اکتوبر 2011 کا دن تھا جب مینار پاکستان لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ تا حد نگاہ نسانی سر نظر آ رہے نظر آ رہے تھے۔ ایک انسانی ہجوم جو کچھ کرنے کے جذبے سے سرشار تھا۔ یہاں تبدیلی کی بنیاد رکھی گئی اور اسی تبدیلی کو لاتے لاتے عمران احمد خان نیازی ہیرو سے زیرو بن گئے۔ اس جلسے کے بعد تو جیسے عمران خان کی لائری نکل آئی۔ یکے بعد دیگرے کراچی اور پھر کوئٹہ

Read more

صدارتی نظام کے خواب

نااہل انسان کی بنیادی تعریف یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی حال میں خوش نہیں ہوتا۔ سیاست دستیاب حالات میں بہترین پرفارمنس دینے کو کہتے ہیں۔ جب غیر سیاسی اذہان سیاسی عمل میں اتار دیے جاتے ہیں۔ تو وہ ” ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ” کے مصداق نظام پر اعتراض کرنے کے علاوہ کوئی پرفارمنس نہیں دے پاتے۔ سیاسی عمل سے ناواقف لوگ دراصل تاریخ کا انکار کرنے والے ہوتے ہیں۔ تاریخ کا انکار بھی وہ جہالت کی وجہ

Read more

کس کے گھر جائِے گا سیلاب بلا ؟ (مکمل کالم)

نومبر 2019 میں ایک فارمولہ طے پا گیا تھا کہ مرکز میں عمران خان کو گھر بھیج کر مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر موقع دے دیا جائے۔ شرط مگر یہ کہ مرکز میں شریف خاندان کے کسی فرد کی بجائے شاہد خاقان عباسی یا ایازصادق کو وزیراعظم بنایا جائے۔ غالبا ایاز صادق پر اتفاق بھی قائم کر لیا گیا تھا۔ پنجاب کی کمان عثمان بزدار سے لے کر گجرات کے چوہدریوں کے حوالے کرنا تھی۔ پرویز الہی ایک

Read more

اعلانِ لاتعلقی

جس ملک میں بھی معاشی بحران آتا ہے وہاں نہ صرف گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں بلکہ خاندانی رشتے بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پنجاب کے شہر لودھراں کی راجپوت کالونی کے رانا شبیر احمد کے اخبارات میں شائع شدہ بڑے بڑے اشتہارات کا چرچہ ہے۔ ان اشتہارات کے ذریعے والد نے اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان سے ’بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن‘ اعلان لاتعلقی کر دیا ہے۔ رانا محمد ارسلان ضلع لودھراں سے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

Read more

علی زیدی کی کاوشوں سے ’’ لینے کے دینے ‘‘ والا بنتا ماحول

جون 2020 کے آخری روز جب تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہوکر انتہائی تگڑے،متحرک اور بلند آہنگ وزیر ہوئے جناب علی زیدی صاحب نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر عزیر بلوچ کی بابت تیار ہوئی ایک JIT رپورٹ کی داستان سنائی تو میں بہت حیران ہوا۔’’شرطیہ نئے پرنٹ‘‘ کے ساتھ بنائے ان کے ورژن نے اگرچہ ٹی وی سکرینوں پر بہت رونق لگائی۔ اس رونق کے دوران جان کی امان پاتے ہوئے اس کالم میں استدعا کی تھی کہ

Read more

مائنس ون فارمولہ کی سیاسی حقیقت

پاکستان کی سیاست کی خوبی یہ ہے کہ اس میں بحران کی کیفیت کو پیدا کرنا یا اسے برقرار رکھنا ہمارے سیاسی فریقین کی سیاست کا اہم جز ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ تواتر کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی یا سیاسی شگوفے چھوڑنا بھی ہمیں سیاسی منظر نامہ میں غالب نظر آتے ہیں۔ اس وقت بظاہر حکومت کو کوئی بڑا خطرہ نہیں مگر اسلام آباد کا سیاسی ماحول اور اس سے جڑے سیاسی یا میڈیا کے محاذ پر موجود

Read more

خدارا محض سیاست گردی نہ کی جائے

مائنس ون، حکومت جانے والی ہے۔ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران نا اہل ہیں۔ 1988 کے بعد بننے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت سے لے کر عمران خان حکومت تک ماسوائے پرویزمشرف آمریت کے اقتدار سے باہر رہنے والے سیاست گردوں کو یہی جملے کہتے سنا ہے۔ ماضی بھی شاندار نہیں ہے مگر 1988 کے بعد کے سیاسی حالات آنکھوں دیکھے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت اگر مدت

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا اینکر ندیم ملک کے یوٹیوب چینل پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق ویڈیو پیغام ڈیلیٹ اور پھر بحال

یوٹیوب نے ندیم ملک کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’یوٹیوب کمیونٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس ویڈیو کو حذف کیا جا رہا ہے۔‘ تاہم حذف ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد اس ویڈیو کو بحال کر دیا گیا۔

Read more

سیاست سڑکوں پر، خطرہ حکومت کو

پاکستان ایک طرف کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، الحمدللہ کہ ہماری تمام تر بے اعتدالیوں اور بے ضابطگیوں کے باوجود اس کا پھیلاؤ محدود ہو رہا ہے۔ تاجروں اور دکان داروں سے لے کر مفتیان کرام تک نے اس کی ”حوصلہ افزائی“ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔ جب دنیا بھر کی مسجدوں میں معمول کے مطابق نماز ادا نہیں کی جا رہی تھی، یہاں تک کہ بیت اللہ اور مسجد نبوی میں بھی نمازیوں کی تعداد انتہائی محدود کر دی گئی تھی، تراویح کا اہتمام ممکن نہ رہا تھا اور عید کی نماز بھی گھروں پر ادا کرنے کی تلقین کی جا رہی تھی، پاکستان کے مفتیان عظام ایک دوسری روش اپنائے ہوئے تھے۔

ایک انتہائی جید مفتی صاحب کورونا وائرس کے خطرے کو موہوم قرار دے رہے تھے، اور تراویح اور عید کے اجتماعات کو محدود کرنے کی اہمیت سمجھنے پر تیار نہیں تھے۔ تاجر اور دکان دار عید کے موقع پر بازار اور مال مسلسل کھلے رکھنے پر اصرار کر رہے تھے، اور حکومتوں کو احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ عدالتی ایوان سے بھی عید کی شاپنگ کے حق میں ریمارکس دیے گئے۔ عوام کی بڑی تعداد بھی بگٹٹ تھی۔ عورتیں، بچے، بزرگ سب گھروں سے بے لگام باہر نکل کر خریداری پر تلے ہوئے تھے۔

Read more

مسجد ،مندر، گرجا گھر، میوزیم

مسجد، مندر، گردوارہ سب اس وقت تک ہی آباد رہتے ہیں جب تک ان میں عبادت کرنے والے موجود ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ایسی املاک بن جاتی ہیں جن پر قبضہ کرنے کو ہر شخص للچاتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

مولوی عبدالعزیز لال مسجد کا بھوت ہے؟

اسلام آباد میں جامعہ فریدیہ کے تنازعہ میں لال مسجد والے ملا عبدالعزیز نے ایک بار پھر اپنی قوت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک بار پھر یہ سوال سامنے آیا ہے کہ کیا ریاست و سیاست بدستور انتہا پسند اور آمادہ بہ فساد عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ کیا ریاست کے پاس مقامی انتظامیہ کے ذریعے عبدالعزیز جیسے لوگوں سے ’مذاکرات یا منت سماجت‘ کرکے معاملہ طے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ؟ اسی سال اسلام

Read more

تائب ہونے والے دانش فروش، نااہل حکومت اور غیر فعال اپوزیشن

بزرگ اور کہنہ مشق کالم نگاروں، تجزیہ کاروں، اینکروں، صحافیوں، اتحادی پارٹیوں، ہم خیال سیاستدانوں، معروف دانشوروں اور عمران خان و پی ٹی آئی کے فدائی حامیوں کو آج جب حکمران پارٹی کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے مایوسی اور بددلی کی دلدل میں دھنستے ہوئے دیکھتا اور سنتا ہوں تو فیض احمد فیض کی ایک مشہور زمانہ غزل کا یہ مقطع بے طرح یاد آنے لگتا ہے

ہم نے جو طرز فغاں کی ہے قفس میں ایجاد

فیض گلشن میں وہی طرز فغاں ٹھہری ہے

Read more

شکریہ عمران خان – ناقابلِ اشاعت کالم

اب جبکہ تبدیلی لانے والے تبدیلی سے بدظن ہیں اور اسے کوس رہے ہیں ایسے میں، میں سرعام، علی الاعلان کہنا چاہتا ہوں شکریہ عمران خان۔

یہ بات درست ہے کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر پاکستانیوں کے لئے نہایت بھیانک رہی۔ اب تو تبدیلی کے تمام تر دعویدار اسے ایک ڈراؤنا سپنا بتاتے ہیں۔ خود پر لعن طعن کرتے ہیں۔ اپنے منہ پر اپنا تھپڑ مارتے ہیں۔ تبدیلی کی تیز ہوا اتنی جلدی ایک تباہ کن آندھی میں بدل جائے گی یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ عمران خان کی طلسمی شخصیت کا بت اس دھڑام سے گرے گا یہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ ابھی وقت ہی کتنا ہوا؟ دو سال پہلے یہی تبدیلی ٹھاٹھیں مار رہی تھی۔ جوش جذبہ اور جنون کے ترانے گا رہی تھی۔ نوجوانوں کو انقلاب پر اکسا رہی تھی اور دو سال میں ہم سب کے سامنے تبدیلی کا جنازہ جا رہا ہے اور اسے کاندھا دینے کو کوئی تیار نہیں۔ اس تبدیلی کے انتقال کا کوئی ماتم کرنے کو تیار نہیں۔ اس تبدیلی کی وفات پر کوئی آنسو بہانے کو تیار نہیں۔

Read more

وسیم اکرم پلس کا ان سوئنگ یارکر

شاباش بزدار صاحب شاباش۔ ۔ ۔ ہمارے بزدار صاحب نے ثابت کر دیا کہ وہ کپتان کا غلط انتخاب نہیں ہیں۔ سوئنگ شوئنگ کرنا جانتے ہیں، گلیاں اڑا سکتے ہیں۔ 35 سال کی تحقیقاتی صحافت کرنے والے تو نری جھک مارتے رہے ہیں۔ انہیں تونسہ شریف کے اس شریف النفس وزیراعلیٰ کی صلاحیتوں کا کیا پتہ؟ ان کی ذہانت، فطانت غیر مسلمہ صحیح لیکن ہے تو صحیح۔ پنجاب کے پسماندہ علاقہ سے کسی کا سیاست میں ماسٹر کرنا خالہ جی کے گھر کا باڑا نہیں کہ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا پھلانگ کر اندر آ جائے۔

Read more

کراچی ’’ہجوم سیاست‘‘ کے نرغے میں

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو چند ہی لمحے گزرجانے کے بعد کم از کم مجھے تو سمجھ آگئی کہ کراچی سے منتخب ہوئے اراکین کو ان دنوں کیا فکر ستائے جارہی ہے۔اپوزیشن سے کہیں بڑھ کر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی نشستوں سے اراکین نے کھڑے ہوکر دہائی مچانا شروع کردی کہ کراچی اور حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں بجلی میسر نہیں۔مون سون کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔اس موسم میں حبس جان لیوا

Read more

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر اور مسجد کا انہدام

وطن عزیز پاکستان ویسے تو ہمیشہ سے تجربات کی آماجگاہ رہا ہے۔ زیادہ تر تجربات اس کے نظریات پر ہوتے رہے ہیں۔ اس بار مگر پورا ملک ہی ایک ایسے شخص کے حوالے کیا گیا ہے جسے زندگی میں ایک یونین کونسل تک کے انتظامی معاملات چلانے کا تجربہ نہیں۔ لیکن مزاج یار کے کیا کہنے کہ پوری مملکت ہی اس کے حوالے کردی گئی۔ اور اب ہر ہر شعبے پر تجربے ہو رہے ہیں۔ خصوصاً مذہبی معاملات کو زیادہ چھیڑا جا رہا ہے۔

Read more

یہ انتظار کا موسم

دیکھیں جی سب کچھ آپ کے وجود سے جڑا ہوا ہے، کم از کم آپ کے شعور کی حد تک، مذہب سے لے کر کے سیاست تک۔ اگر آپ ہیں ہی نہیں، یعنی آپ کا اس کرہ ارض پر کبھی وجود ہی نہیں رہا تب تو بات ہی کرنے کی ضرورت نہیں، کون سا مذہب اور کون سی سیاست سب ”بلیک ہول“ ہے اور اگر آپ اس ارض پہ وارد ہوئے اور معدوم ہو گئے تب مذہب سے متعلق کچھ عرصے تک زندہ رہنے کے لیے آپ کا کم از کم غامدی ہونا لازم ہوگا اور سیاست میں زندہ رہنے کے لیے کم از کم ذوالفقار علی بھٹو۔

Read more

امید کا سفر جاری رہتا ہے

عمران خان کی سرکار کو جمہوریت کی وجہ سے بہت ڈھارس ہے۔ اس کو معلوم ہے کہ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی اپنی حیثیت اور اہمیت کا اندازہ رکھتے ہیں بس خرابی کیا ہے عمران خان سنجیدہ ہے اور وہ سب جو حزب اختلاف سے تعلق بتاتے ہیں رنجیدہ ہیں۔ آئے دن نفرت اور تکبر کے پرچار سے میڈیا کو اپنا دکھ سناتے ہیں۔ بے چارہ بلاول پہلے تو سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر سایہ رہا۔ اس کو چھایا تو میسر آئی مگر اس کی سیاسی آبیاری نہ ہو سکی۔

دوسری جماعت مسلم لیگ نواز اس جنگ میں اندرون خانہ شدت سے تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ان کے خوشگوار تعلقات اپنے پرانے حریف مسلم لیگ ق کے ساتھ کسی نئے اتحاد کی بنیاد رکھتے نظر آرہے ہیں۔ ان کا جذبہ ایمانی کھل کر سامنے آ رہا ہے۔ ایسے میں عمران خان کو مکمل اندازہ ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے۔ اس کی اس کو زیادہ فکر نہیں۔ اس سے پہلے جمہوریت کے سایہ کے نیچے دو وزیر اعظموں کو عدالت برخواست کرچکی ہے۔

Read more

عمران خان کو اصل خطرہ کس سے ہے؟

اسلام آباد اس وقت سیاسی عدم استحکام اور قیاس آرائیوں کا مرکز بنا ہؤا ہے۔ قومی اسمبلی سے لے کر نجی مباحث تک یہ سوال سر فہرست ہے کیا تحریک انصاف کی حکومت کا وقت پورا ہوگیا ہے۔ اگرچہ اصولی طور پر قومی اسمبلی ہی کو فیصلہ کرنا ہے کہ کسے قائد ایوان منتخب کیا جائے اور ملک پر حکومت کرنے کا حق دیا جائے لیکن عوام کی نمائندگی کے نام پر اسمبلی تک پہنچنے والے بہت سے ارکان کہیں

Read more

کراچی: باران رحمت سے زحمت تک

جیسے جیسے گرمی کا موسم آتا ہے لوگ بارشوں کے لئے دعائیں مانگنا شروع کر دیتے ہیں یا اللہ میاں بارش بھیجیں تاکہ موسم کچھ بہتر ہو۔ بارشوں کا موسم سب کو اچھا لگتا ہے۔ جب موسم اچھا ہوتا ہے تو کھانوں کا موسم کے اعتبار سے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

لیکن جہاں یہ موسم پسند کیا جاتا ہے وہیں کچھ لوگوں کے لئے یہ کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ اس دفعہ ساون کا موسم تھوڑا جلدی شروع ہو گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں یہ سلسلہ برائے نام ہوتا ہے جیسا کہ کراچی ’جہاں باقی جگہوں کی نسبت بارشیں برائے نام ہوتی ہیں۔ اور وہاں کے بسنے والے لوگ سارا سال بارش کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

Read more

پیپلز پارٹی کو ’’کالعدم‘‘ ٹھہرانے کے ممکنات

ان دنوں کراچی کا اصل مسئلہ اگر Here and Nowکی بنیاد پر سوچیں تو کے-الیکٹرک کی جانب سے فراہم کرد ہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں گرانقدر اضافہ ہے۔مون سون کی پہلی بارش ہوئی تو کراچی کے بے شمار علاقوں میں کئی گھنٹوں تک مہنگی ہوئی بجلی بھی دستیاب نہیں تھی۔ خلقِ خدا حبس کی شدت سے بلبلااُٹھی۔ لوگوں پرنازل ہوئے عذاب کا اس شہر سے قومی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے ڈاکٹر

Read more

پی ٹی آئی برسرِ اقتدار کب آئے گی؟

یہ جولائی کا مہینہ ہے ،کہیں شدید گرمی،کہیں طوفا نی بارشیں۔یہ دوسال اُدھر کی بات ہے۔یہی دِن تھے،سن تھا دوہزاراَٹھارہ۔ملک بھر میں نئے انتخابات ہونے جارہے تھے۔جولائی عام انتخابات کا مہینہ تھا۔ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ گیارھویں عام انتخابات تھے اور دوہزارآٹھ کے بعد دوسری بار اقتدار ایک سیاسی جماعت سے دوسری سیاسی جماعت کو منتقل ہو ناتھا۔ انتخابی عمل کا یہ تسلسل ،حقیقی تبدیلی کا نشان سمجھا جارہا تھا۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی

Read more

میرا بیٹا آیان پاکستان میں آرٹسٹ ڈھونڈ رہا ہے

میرا بیٹا آیان کلاس تھری میں پڑھتا ہے۔ آرٹ اور میوزک کا شوق اسے اپنی ماں سے ورثے میں ملا ہے۔ آواز بھی سریلی پائی ہے اور رنگوں میں زندگی بھر دینے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔ مجھے اس کے ان دونوں مشاغل کا صحیح علم لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز میں ہوا۔ جب اس کو میں نے میوزک کلاسز میں گاتے اور آرٹ کلاس میں خوبصورت تصاویر بناتے دیکھا۔ گزشتہ روز کینوس پر رنگ بکھیرتے ہوئے اچانک

Read more

پاکستانی عوام کا سیاسی شعور یا فتور

ہر عام کی طرح میرے احباب کی فہرست زیادہ طویل نہیں، چند ہی ایسے مخلص دوست ہیں جن سے نہ صرف قلبی تعلق ہے بلکہ ذہنی ہم آہنگی کی بنا پر جب بھی ملتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ قیس کی جنگل کی تنہائی ہی نہیں کٹی بلکہ دیوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وفا اور نمک حلالی کے بحران میں میرے چند دوست ایسے بھی ہیں جن کو ہمارے سیاسی قائدین سے اتنا شدید لگاؤ ہے کہ وہ اپنے محبوب قائدین کی خاطر دن کے اجالے کو رات کہنے سے نہیں چوکتے اور اب بھی اپنی تمام تر تعلیمی و ذہنی قابلیت کے ساتھ موجودہ سیاسی نظام کے کرتا دھرتا حضرات سے اپنی آخری امیدیں لگائے اپنی زندگی کے سنہرے دن کاٹ رہے ہیں کہ شاید ابھی مداری کے چغے میں کوئی ایسا سحر سامری ہو جس کے پھونکنے سے نہ صرف پاکستان کے تمام مسائل حل ہو جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم کا قرضہ، بے روزگاری، مہنگائی اور تمام نام نہاد مافیاز کا خاتمہ بھی ہو جائے جن کی وجہ سے واحد اسلامی ایٹمی طاقت ایشین ٹائیگر بن جائے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کوئی تعلیمی سند ہو جس سے ہمیں نہ صرف کھوٹے اور کھرے کا علم ہو جائے بلکہ سیاسی مداریوں کی شعبدہ بازی کو سمجھنے میں بھی آسانی ہو؟ دیکھا جائے تو ہماری سیاسی منڈی میں نہ صرف جھوٹ بہت مہنگے داموں بک رہا ہے بلکہ دھڑا دھڑ بک رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، نظام جوں کا توں موجود ہے، ہر آدمی اپنے آپ کو ایک سیاسی تجزیہ کار سمجھتے ہوئے اپنے قریبی دوست پر اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے جذباتی حامی اپنے اپنے لیڈر کے نظریات کا جس شد و مد سے پرچار کرتے ہیں وہ نہ صرف ناقابل فہم ہے بلکہ کبھی کبھی تو ہنسی کے ساتھ ساتھ رونا بھی آتا ہے کہ جھوٹ پر مبنی نظریات کا کتنی ڈھٹائی اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں دفاع کیا جاتا ہے۔

Read more

تحریک انصاف کو سندھ میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ قبول نہیں

شپنگ کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سندھ حکومت کی طرف سے جاری کی گئی تین جے آئی ٹی رپورٹوں کو غیر مصدقہ اور متنازع قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ سو موٹو ایکشن لے کر پیش کردہ رپورٹوں کی اصلیت سامنے لائیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ان رپورٹوں میں رد و بدل کیا ہے۔ وفاقی وزیر کو

Read more

مائنس ون: بجھی چنگاری سے شعلوں کی اُمید

اتوار کی صبح اُٹھ کر جو کالم روانی میں لکھا تھا پیر کی صبح چھپ گیا تو اس کے ردعمل میں جو پیغامات ملے انہوں نے بہت کچھ سوچنے کو مجبور کردیا۔غوروفکر کی مشق سے گزرتے ہوئے احساس یہ بھی ہوا کہ میڈیا کے ذریعے ایسے ’’اصول‘‘ بھی فروغ پاتے ہیں جو سیاست میں کامیابی کے لئے ’’کلیدی‘‘ تصور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔عملی زندگی میں اگرچہ وہ قطعاََ لایعنی اور غیر متعلق نظر آتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حال ہی

Read more

بانیان پاکستان اور ملک کی موجودہ صورتحال!

مؤرخ ’مصنف‘ کالم نویس ’منتظم ڈاکٹر صفدر محمود ادارہ قومی تحقیق و حوالہ‘ وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں 1971 ء میں اعلیٰ مرکزی سروسز کے لئے منتخب ہوئے اور مختلف انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر محمود حکومت پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور بعد ازاں محکمہ تعلیم کے سیکرٹری بھی رہے قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانیات میں تعلیم دیتے رہے ’پوسٹ گریجوایٹ کلاسز کو نہ صرف تاریخ پاکستان کی تعلیم

Read more

عظمیٰ کاردار: پی ٹی آئی میں داخلی سازشیں

عظمیٰ کاردار ایک ہی دن میں آڈیو ٹیپ سکینڈل کے باعث تحریک انصاف کے لیے اجنبی بن گئیں وہ جماعت جو انہیں از حد عزیز تھی۔ عظمیٰ کاردار ان کارکنوں میں شامل تھیں جو آسودہ حال زندگی گزارنے کے باوجود ملک میں ایسی تبدیلی کے خواہش مند ہیں جس میں سب کو انصاف ملتا ہو‘ بدعنوانی نہ ہو‘ نظام شفاف ہو اور ملک ترقی کر رہا ہو۔ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد خود کو ہر اس موقع

Read more

نجی ٹی وی کا سیاسی اداکار اور عثمان بزدار

جب سے نجی ٹی وی چینل شروع ہوئے ہیں، اود بلاؤ اینکر بن گئے ہیں اور قوم کو عذاب میں ڈالے رکھتے ہیں، ایسی ایسی بریکنگ نیوز دیتے ہیں کہ بندہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے، نجی ٹی وی چینلز آنے سے جتنی لاٹری اینکرز کی نکلی ہے اتنی شاید میڈیا مالکان کی بھی نہیں نکلی، مجھے یاد ہے کہ جب ایکسپریس نیوز ٹی وی چینل شروع ہوا تو ہمارے گروپ ایڈیٹر اور صحافیوں کے ہر دلعزیز صحافی عباس

Read more

نظام چل نہیں رہا تو ریلوے کیا چلے گا!

ملک میں ریلوے حادثات کثرت کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں، لیکن ہر حادثے کے بعد چند افراد کو او ایس ڈی اور چند کو ملازمت سے برطرف کر کے وزارت ریلوے ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو جاتی ہے، حالانکہ ایسے حادثات کے محرکات کی تہہ تک جا کر اس کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ حادثے میں بغیر پھاٹک کراسنگ پر ڈرائیور کی جلدی بازی کے باعث سکھ برادری کے افراد پر مشتمل کوسٹر کراچی

Read more

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کن آپشنز پر غور ہو رہا ہے؟

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنری چھوڑنے کے بدلے وفاق میں پانی و بجلی کے مشیر کا عہدہ مانگ لیا اور اگلے الیکشن کے بعد مرکز یا صوبے میں ”بڑی کرسی“ کو ہدف بنا لیا ہے۔ دوسری طرف نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سنٹرل پنجاب سے مختلف آپشنز پر غور شروع ہوگیا جبکہ لاہور سے زیر غور امید واروں میں میاں اسلم اقبال کو ترجیح حاصل ہے۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار کی تبدیلی صوبے میں بلدیاتی انتخابات تک

Read more

شغلیہ حکومت کا مستقبل اور مقتدرہ کا کردار

ایک محاورہ ہے اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی۔ جس طرح اونٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی اسی طرح اس حکومت کا بھی کوئی کام سیدھا نظر نہیں آتا۔ زبانی تقریر کے شوقین وزیر اعظم ہوں یا وزراء ’پہلے تولو پھر بولو‘ کی بجائے ’پہلے بولو پھر مضمرات بھگتو‘ پر یقین رکھتے ہیں۔ حالیہ ایام میں دیکھیں تو کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ہر روز بدلتے بیانات تفنن طبع

Read more

کیا پرویز خٹک وزیراعظم بن سکیں گے؟

پچھلے کئی دنوں سے اس بارے لکھنے کا سوچ رہا تھا۔ سہیل وڑائچ صاحب کی خبر ہے کہ عمران خان کے متبادل کے طور پر پرویز خٹک کا نام زیر غور ہے۔ وڑائچ صاحب نے جب نواز کے لئے ’پارٹی از اوور‘ لکھا تو واقعی نواز کی پارٹی اوور ہوگئی اور دوسری پارٹی شروع۔ وڑائچ صاحب کی خبر نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ میں کوئی صحافی نہیں لیکن پرویز خٹک کی سیاست بچپن سے دیکھتا آیا ہوں۔ سیاست پرویز خٹک

Read more

پاکستان کی سیاست کے راکھیل

پاکستان کی سیاست میں ناپ تول کانظام عجیب و غریب ہے۔ ہماری سیاسی اشرافیہ جوموجودہ اسمبلیوں میں براجمان ہیں۔ اسمبلی میں آئے دن جو مچھلی بازار نظرآتا ہے۔ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کواپنی زبان کا پاس نہیں ہے۔ اگر حزب اختلاف میں جو بڑے نجیب الطرفین لوگ ہیں اورووٹ کو عزتدلانے کے لیے ووٹ کی حرمت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ ان کوذرا بھی احساس نہیں ہے کہ پاکستان کے عوام کو ان کے جمہوری رویے سے

Read more

عدالتی اصلاح کے نام  پر کون سا ادارہ تباہ کیا جائے گا؟

خبر ہے کہ تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر نے بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کرکے اسے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا اور یقین دلایا کہ اگر اپوزیشن ایسی تحریک لاتی ہے تو تحریک انصاف کے دس بارہ ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے البتہ اس تجویز پر عمل کرنے سے گریز کیا۔ انگریزی اخبار دی نیوز کی اس رپورٹ میں

Read more

اسد عمر اور بے بی کی ہیپی برتھ ڈے

وبا کے سو دن پورے ہوئے اور اسد عمر نے قوم کو مبارکباد دی، حوصلے کی داد دی اور کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے ہو جائيں تو۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

پہلے حیرت ہوئی کہ تعزیتوں کے موسم میں مبارکبادیں کس بات کی۔ پھر اپنی حیرت پر بھی خوف آیا کہ کیا دو سال سے سوئے ہوئے تھے۔ گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں کی لوری اتنی پسند آ گئی تھی کہ اب آنکھ کھلنے لگی ہے تو واپس سو جانے کو دل چاہتا ہے۔ لیکن پھر اسد عمر جیسا کوئی آ کر مبارکباد دیتا ہے اور دوبارہ جگا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میری پارٹی ہے اور ابھی تو صرف شروع ہوئی ہے۔

Read more

دلہن اور وزیر چننے میں ایک جیسی دشواری

ہمارے کالج کے دنوں کے ایک دوست ہیں۔ دوستوں کے حق میں بہت اچھے۔ ہر غلط کام میں بھرپور تکنیکی و فنی امداد دینے کو ہر دم آمادہ و تیار رہتے تھے کہ دوست کامیاب و کامران ہوں۔ عشق پیشہ تھے اور واقعی اسے پیشہ سمجھتے تھے گو وہ اس پیشے میں مالی منفعت کی بجائے ذیلی سہولیات کے خواہاں رہتے تھے۔ شکل صورت بھی ایسی تھی کہ واقعی لاکھوں میں ایک تھے۔ گمان ہوتا تھا کہ چندے آفتاب چندے ماہتاب کا محاورہ انہیں کے متعلق تخلیق کیا گیا تھا۔ لانبا قد، گورا چٹا رنگ، گھنگریالے بال، کتابی چہرہ اور قطعاً غیر کتابی حرکتیں۔

ان کے برخلاف ان کے برادر بزرگ ایک مثالی مشرقی نوجوان تھے۔ شکل و صورت میں تو وہ بھی اپنے برادر خورد پر گئے تھے لیکن باقی معاملات میں وہ شرم و حیا اور عفت و عصمت کا پتلا تھے۔ بھری جوانی میں بھی ہر پرائی بہو بیٹی کو اپنی بہو بیٹی ہی سمجھتے تھے۔ حتیٰ کہ شادی کا بھی اپنی زبان سے نام تک نا لیا کہ انہیں لاج آتی تھی۔

Read more

5 جولائی 77:خوش گمانیوں کا سفرِ ناتمام

موضوع اس کالم کا کچھ اور سوچ رکھا تھا۔اتوارکی صبح اُٹھا تو جانے کیوں یاد آگیا کہ آج پانچ جولائی ہے۔ یہ دن 1977میں بھی آیا تھا۔زندگی کے کئی برس اس کے اثرات سے نبردآزما ہونے میں خرچ ہوگئے۔اپنے تئیں جو ’’مزاحمت‘‘ برپا کی تھی اس کے حوالے سے خود کو ’’ہیرو‘‘ تصور کرنے کی علت بھی پال رکھی تھی۔عمر کے آخری حصے میں داخل ہوا تو دیانت داری سے اس نتیجے پر پہنچا کہ جھک ماری تھی۔خواہ مخواہ زندگی

Read more

یہ عمران خان کا ساتھ دینے کا وقت ہے

لارڈز لندن ہے۔ ۔ ۔ اس اگست 2020 میں اس بات کو پورے دس سال ہو جائیں گے، ہو سکے تو اس بدنامی کی سالگرہ منالیں اور اس وقت کے صدر پاکستان آصف زرداری کے وژن کے مطابق، ”مل کے کھاؤ اور مٹی پاؤ“ پالیسی پر قائم رہنے کا تجدید عہد بھی کر لیں۔ جب، ”نیوز آف دی ورلڈ“ کے انڈر کور رپورٹر نے بکی مظہر مجید کو میچ فکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو ٹیپ کر لیا تھا، اس میچ فکسنگ

Read more

جناب وزیر اعظم ، وقت معاف نہیں کرتا۔۔۔

جس طرح برطانیہ کے موسم میں آسماں کا رنگ بدلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی اسی طرح پاکستانی قلزم سیاست میں بھی آنکھ جھپکتے ہی بھنور بن جاتے میں۔ تیز دھوپ کی جگہ یکدم مطلع ابر آلود ہو جانا ، بارشیں شروع ہو جانا برطانیہ کے موسم کی خصوصیت ہے اسی لیے محاورۃً کہا جاتا ہے کہ آپ تو انگریزی موسم کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ کچھ یہی حال پاکستانی سیاست کا ہے جہاں حکمرانوں کا سنگھاسن ڈولنے میں زیادہ

Read more

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف اور مذہبی جماعتوں کا ممکنہ انتخابی گٹھ بندھن

گلگت بلتستان میں 3 طرح کی سیاسی پارٹیاں انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔ پاکستان کی وفاقی پارٹیاں، مذہبی (مسلکی) سیاسی جماعتیں اور ایک آدھ قوم پرست تنظیمیں۔ ماضی میں یہاں مذہبی جماعتوں کا کردار اہم رہا ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی قوت اور اثرنفوذ کم ہوتے گئے۔ اس وقت خطے میں 4 مذہبی جماعتیں وجود رکھتی ہیں جو گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی بطور سیاسی پارٹی رجسٹرڈ ہیں۔ ان

Read more

چیئرمین ایف بی آر کی تقرری اور جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق خدشات

ایک شخص سے کسی نے کتا مانگا۔ آگے سے جواب ملا ”پہلی بات تو یہ کہ میرے پاس کتا ہے ہی نہیں لیکن اگر ہوتا بھی تو میں تمہیں نہ دیتا“ ۔ یہ ہوتی ہے نیت کی نیکی اور آج جب چیئرمین ایف بی آر کا تین ماہ کے لئے عارضی تقرری کا حکم نامہ دیکھا تو یہ واقعہ یاد آ گیا کہ کیسے عمران خان صاحب کی حکومت اس شخص کے مصداق نیت کی نیکی بھی نہیں کرنا چاہتی۔

Read more

پاکستان میں جمہوریت: ابھی طویل سفر باقی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسے موقع پر جمہوری اور آئینی حق کے لئے ’یوم سیاہ‘ منا رہی ہے جب عملی طور سے معاملات طے کرنے کا سارا اختیار عسکری اداروں کو منتقل ہوچکا ہے۔ گو کہ 5 جولائی 1977 کو فوج نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹا تھا اور جنرل ضیا الحق نے اس ملک کی تاریخ کا بدترین مارشل لا مسلط کیا تھا لیکن چار دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی حالات کو جمہوریت اور آئین کے حق

Read more

بلیک ڈے پر دو قبروں کی کہانی

کتنی نفرت ہو گی اس کے دل میں جب اس نے کہا ہو گا کہ ”مجھے ریزر دو، میں نے شیو کرنی ہے، میں ملاؤں کی صورت مرنا نہیں چاہتا۔“

کتنی جرات اور دلیری ہو گی اس کی روح میں جب اس نے تارا مسیح کو مخاطب کر کے کہا کہ ”پھندا کھینچو۔ سب فنش کرو۔“

صاحبو! کوئی شک نہیں کہ اس ”فنش اٹ“ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گئے۔ کوئی شک نہیں کہ بھٹو پھانسی کے وقت جس عمر میں تھے اس کے بعد ہمارے جیسے ممالک میں ہر کوئی طبعی موت مر ہی جاتا ہے لیکن چونکہ بھٹو نے ہمیشہ کے لئے زندہ رہنا تھا، اس لیے شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے۔

Read more

ضیا الحق کا پاکستان

آج ہم سب مل کر پاکستان کی کہانی کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہیں کہیں اس کہانی کے چھوٹے بڑے مسائل پر بھی غور کرتے ہیں۔ اب یہ ہم سب پر منحصر ہے کہ خرابیوں کو کیسے سمجھتے ہیں، اور ان خرابیوں کا حل کیا دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی کہانی کو مسلم لیگ سے شروع کرتے ہیں۔ مسلم لیگ 1906 میں ڈھاکہ کے اندر بنائی گئی تھی۔ یہ سیاسی جماعت بن تو گئی، لیکن اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس جماعت کو بنانے والوں نے 1916 تک کسی قسم کی ممبرشپ نہیں کی۔

اس لئے یہ ایک معمولی اور محدود سیاسی جماعت تھی، جس کا کوئی واضح ایجنڈا نہیں تھا۔ 1916 میں کانگریس اور مسلم لیگ کے درمیان لکھنو میں ایک معاہدہ ہوا جسے تاریخ میں لکھنو پیکٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس پیکٹ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کا تحفظ کیسے ہو؟ اس کے بعد مسلم لیگ پھر لمبی تان کر سو گئی۔ مطلب پس پردہ چلی گئی۔ پھر گھونگھٹ میں بیٹھ گئی۔ اسی دوران 1920 سے 1924 کے درمیان خلافت تحریک کا آغاز ہو گیا۔ اسی عرصے کے دوران مسلم لیگ شرمیلی دلہن کی طرح منہ چھپا کر دولہے کے کمرے میں سجی سنوری بیٹھی رہی۔ مطلب مسلم لیگ باجی منظر سے غائب ہو گئی۔ پھر ایک دم مسلم لیگ کا ذکر 1937 میں کیا جانے لگا۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس: کورونا ریلیف آپریشن کے لیے قائم کردہ یہ فورس کتنی فعال ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے رواں برس مارچ میں کورونا ریلیف آپریشن کے لیے ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا لیکن لوگوں کا شکوہ ہے کہ لاک ڈاؤن، ماہ رمضان اور پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران، انھیں کہیں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کار نظر نہیں آئے۔

Read more

پاکستانی ہوابازی کے گلے میں پھانسی کا پھندا ‎

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا بیان پاکستانی ہوابازی کے گلے میں پھانسی کا پھندا بن گیا ہے، یورپ نے پی آئی اے پر اپنے دروازے بند کر دیے، دنیا کے دیگر ممالک ہماری پروازوں اور ان کو اڑانے والوں پر دو حرف بھیج چکے ہیں۔ ساری دنیا ویسے ہی پاکستانی پائلٹوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہے۔ برطانیہ نے بھی ہیتھرو، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی تمام پروازیں 6 ماہ کے لئے منسوخ کردی ہیں۔

عدالت عظمی ازخود نوٹس لے یا پھر غلام سرور خان کو گھر بھیج دیا جائے لیکن پائلٹ کا پیشہ ’کھوہ کھاتے‘ ہوچکا ہے۔ ہمارے وزیر ہوا بازی کا بیان ائر لائن کے شعبے کے لئے ”نائن الیون“ ثابت ہوا ہے۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ سرور خان کو یہ فہرست دی کس نے؟ اگر جعلی لائسنس جاری ہوئے تو سول ایوی ایشن ذمہ دار ہے، وہاں کیا کارروائی ہوئی؟ وہاں کس نے پیسے کھائے؟ ہر چھ مہینے بعد امتحان اور دیگر مراحل سے گزر کر ان ہوا بازوں کے لائسنس کی تجدید ہوتی ہے، اس سارے عمل میں کون مال بناتا رہا؟ سرور خان اپنی ’منجی کے نیچے ڈانگ کب پھیریں گے؟‘ 2014 کی انکوائری رپورٹ کب ایوان میں پیش کریں گے؟

Read more

نئے نجات دہندے کی کلوننگ

قیام پاکستان کے بعد سے دور حاضرمیں تیسری مرتبہ ایسا ہوا کہ اقتدار کی منتقلی میں جبرا کسی حکمراں کو برطرف نہیں کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی اقتدار کی مدت کو مکمل کیا اور عبوری حکومت کے زیر سایہ عام اتخابات ہوئے۔ اس وقت وزیراعظم عمران خان کو مائنس کرنے کی افواہوں نے زور پکڑا ہوا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزیر باتدبیر نے تو یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان مائنس

Read more

اینکر عمران خان نے پلوشہ خان سے بدتمیزی کی ہے

میں نجی ٹی وی کے جس ٹاک شو کے حوالے سے بات کر رہا ہوں وہ میرا براہ راست سنا ہوا ہے لیکن مجھے اس بات کا گمان نہیں تھا کہ بی بی سی اس پروگرام کو بہت زیادہ سنجیدہ لے گا۔ ویسے تو پروگرام میں جو کچھ بھی میں نے دیکھا، میزبانی کے لحاظ سے طبعیت پر بہت گراں گزرا، لیکن مجھے یہ خیال کبھی نہیں آیا کہ اس بات کو انٹر نیشنل میڈیا اس حد تک سنجیدہ لے

Read more