لے سانس بھی آہستہ کہ دربار نبیؐ ہے!

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ بلند آواز سے رسول سے بات کیا کرو جیسا کہ تم ایک دوسرے سے کیا کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ سورۃ الحجرات۔ آیت 2 آج بھی روضہ رسول کے اوپر یہ آیت درج شدہ ہے۔ تاکہ آج بھی آنے والے احباب جن کو علم نہیں وہ پڑھ کر جان

Read more

پنجاب اسمبلی کا دنگل

قومی اسمبلی میں ہونے والے تماشے کے بعد ، پنجاب اسمبلی میں بھی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ایک نہایت افسوسناک سرکس لگا۔ اسمبلی میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کے مناظر دیکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کا دل دکھ سے بھر گیا اور سر شرم سے جھک گیا ہو گا۔ تحریک عدم اعتماد ہو، یا وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کا انتخاب، آئین میں ان سب کا واضح طریقہ کار درج ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا

Read more

تحریک عدم اعتماد: اسد عمر صاحب کی تقریر میں آبا و اجداد کا ذکر

تحریک عدم اعتماد منظور ہو گئی۔ اس موقع پر مکرم اسد عمر صاحب نے بھی قومی اسمبلی میں ایک تقریر فرمائی۔ ویسے تو تحریک انصاف کے تمام اراکین کی تقاریر اپنی مثال آپ تھیں لیکن اسد عمر صاحب کی تقریر ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اراکین کی خبر لینے کے علاوہ اپنے آبا و اجداد کا کارناموں کا ذکر بھی کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم اس ملک

Read more

کیا جھوٹ کسی کے باپ کی ملکیت ہے ؟دل کھول کے بولو

اس جملے کا حوالہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے پروفیسر شہباز گل کے حوالے سے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل انتہائی جھوٹا آدمی ہے۔ مگر اب یہ تاریخی جملہ پوری تحریک انصاف کی عکاسی کر رہا ہے اور خان صاحب کو مسیحا ثابت کرنے کے لیے پوری ایڑی چوٹی کا زور لگا کر جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں تاکہ اس تاریخی حقیقت کو سچ بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا جا سکے، جس

Read more

بچہ رو رہا ہے، فیڈر دیں یا پھر تھپڑ

سر پر لٹکتی عدم اعتماد کی تلوار نے جیسے عمران خان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں چھین لی ہیں۔ کپتان بھول چکا ہے کہ ایک چیز ہوتی ہے جسے انگریزی میں گریس اور اردو میں غالباً وقار کہتے ہیں۔ فیض صاحب کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی کہ عمران خان کے پیروکار جان کی نہیں شان کی بات کرتے ہیں لیکن اس لافانی شعر کے اصل مفہوم سے لامتناہی فاصلے پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ واقعی اقتدار کا ذائقہ منہ کو

Read more

نئی ریاست مدینہ کے بعد کپتان کا نیا کربلا

شاہی خیمے میں تناؤ کی کیفیت طاری تھی۔ ہر دل بوجھل تھا۔ کپتان کے وزیروں مشیروں کے چہرے اترے ہوئے تھے۔ صرف کپتان کا چہرہ چمک رہا تھا۔ اس پر مایوسی کی رمق تک نہیں تھی۔ اس نے درباریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”کربلا میں، جناب امام حسین علیہ السلام، ان کی آل اور معتقدین نے حق و باطل کے مابین فرق اہل عالم پر واضح کرنے کے لئے تعداد میں خود سے کہیں بڑے دشمن سے ٹکراتے ہوئے

Read more

نیوٹرل کون؟

آج کل ہر طرف نیوٹرل کا چرچا ہو رہا ہے۔ کبھی شہر اقتدار میں، کبھی راولپنڈی میں، کبھی لاہور میں، کبھی کراچی میں، کبھی گجرات میں، کبھی چوک چوراہوں میں تو کبھی جلسوں میں نیوٹرل کا چرچا ہو رہا ہے۔ وہ نیوٹرل کیا ہوئے ہر کوئی خود کو بادشاہ سمجھنے لگ گیا ہے۔ کیا انسان نیوٹرل نہیں ہو سکے؟ اور کیا جانور ہی صرف نیوٹرل ہوتے ہیں؟ اگر کسی کو کتے پالنے کا شوق ہے تو وہ بخوبی جانتا ہے

Read more

اسرار عزا اور پاکستانی شیعہ: ایک عصبیت زدہ کالم

  میں غالباً پانچویں جماعت میں تھا جب پہلی بار اماں سے محرم کے مرکزی جلوس میں علم (پرچم) اٹھانے کے لئے ضد کی تھی۔ ہمارے ہاں محرم کے جلوس میں علم عموماً انفرادی طور پر گھروں سے نکلتے ہیں جو کہ گھر کے مرد اٹھاتے ہیں۔ ان میں اکثر تعداد منتی علموں کی ہوتی ہے۔ اور کچھ جلوس کی قدیمی روایت کا حصہ ہوتے ہیں جو مختلف امام بارگاہوں سے جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ تب مجھے اماں نے

Read more

نام کتاب: ایران میں کچھ دن، مصنف: محمد علم اللہ

مبصر: عمیر منظر شعبہ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی لکھنؤ کیمپس۔ لکھنؤ نئے قلم کاروں میں جناب محمد علم اللہ نے بہت جلد لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ ان کی تحریروں کو نہ صرف شوق سے پڑھا جا رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا کے توسط سے ان پر رد عمل قلم کار کی مقبولیت ذیل میں دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ ان کی تحریریں اخبارات و رسائل میں

Read more

ہم واقعی بڑے سیانے ہیں

اس دنیا کے رنگ کمال ہیں، اور اس پر انسانوں کے رنگ، مہا کمال ہیں۔ یہاں کئی انواع اور اقسام کے انسان ہیں، ایک طرف چلاتے ہوئے مظلوم ہیں تو دوسری جانب چنگھاڑتے ہوئے ظالم، تیسری سمت میں خاموش اور سہمے ہوئے تماشائی اور ان سب سے اوپر براجمان ہیں مظلوم کا ٹھٹھہ لگانے والے، تضحیک کرنے والے بے درد اور ان کے اندر وہ بھی جو اوپر سے تو مظلوم کے ساتھ کا دم بھرتے ہیں مگر ان کی

Read more

رینوکا دیوی کیسے بیگم خورشید مرزا بنیں؟

بیگم خورشید مرزا جن کا اصل نام خورشید جہاں تھا تقسیم سے قبل رینوکا دیوی کے نام سے مشہور ہوئیں اور پاکستان بننے کے بعد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی ممتاز فنکارہ کے طور پر جانی گئیں۔

Read more

ایدھی کی ماں کی محبت اور دھرتی ماں کی خدمت کی کہانی

’ایک دن میرا ہمسایہ بھاگا بھاگا میری ڈسپنسری میں آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ میری والدہ سخت بیمار ہو گئی ہیں۔ گھر کا دروازہ کھلا تھا اور میری والدہ زمین پر بیٹھی برتن دھو رہی تھیں۔ بچوں نے انہیں زمین پر گرتے دیکھا۔ میں گھر پہنچا تو وہ اکھڑی اکھڑی سانسیں لے رہی تھیں۔ انہیں ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں سٹروک ہو گیا ہے۔ ان کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا تھا۔ میرے والد

Read more

ہم ہی وہ لوگ ہیں جو شیطان کی خواہش تھے

مری میں ایک فیملی نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے زیور رہن رکھے۔ الحمدللہ اسلامی ریاست ہے اور بھاری سے بھی بھاری اکثریت مسلمان ہے، کلمہ گو ہے، نمازی ہے، دیندار ہے، مسلمان ہے، بعض حاجی ہیں، بعض زوار ہیں، بعض عمرے کر چکے ہیں، ہر سال قربانیاں دیتے ہیں، بڑھ چڑھ کر صدقہ و خیرات کرتے ہیں، رمضان کے روزے رکھتے ہیں، باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باقاعدہ دھوم دھام سے

Read more

کمالیہ نکیل کیس: ہاں میں نے نکیل ڈالنے کا حکم دیا تھا

1974 ء کی بات ہے، میں ان دنوں پنجاب کے ضلع جھنگ میں انسپکٹر سی آئی اے تعینات تھا۔ پنجاب کے جو تین علاقے ان دنوں جرائم میں سر فہرست تھے، ان میں سے ایک ضلع جھنگ بھی تھا۔ دوسرے دو علاقے ضلع گجرات کی تحصیل پھالیہ اور ملک وال تھے۔ جہاں قتل اور مویشیوں کی چوری کی وارداتیں بہت عام تھیں۔ ضلع جھنگ میں ایسی ہی وارداتوں کے قلع قمع کے لیے مجھے انسپکٹر کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی

Read more

مراثیِ انیس میں دریا کے رنگ

کربلا کا منظر نامہ جن عناصر و اجزاء سے ترتیب پاتا ہے، ان میں دریا کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ یہ دریا اس زمین پر واقع ہے جہاں آسمان سے آگ برستی ہے لیکن اس کی ترائی میں ہوا معتدل اور موسم خوشگوار ہے۔ یہاں پہنچ کر بدن کو جھلسا دینے والی گرمی سے جگر کو ٹھنڈک اور جسم کو سکون ملتا ہے۔ اسی لیے سب کی نگاہ اسی کی طرف جاتی ہے۔ واقعہ کربلا میں دریا کے نمایاں رہنے

Read more

راس آیا مجھے اشکوں کو وسیلہ کرنا

جب بابا سعودیہ شفٹ ہوے تھے تو میں لگ بھگ ڈیڑھ سال کی تھی یعنی ان بچوں میں جو عمرے کے دوران اپنے بابا کے کندھے پر یا پھر اپنی اماں کی آغوش میں ہوتے ہیں۔ بابا اپنی پدرانہ شفقت میں اب بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اللہ نے بلایا ہی انہی یعنی بچوں کے طفیل ہے۔ مگر جب میں چھوٹی تھی تو سارا کریڈٹ مجھے دیتے تھے۔ خیر یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ میرا شمار

Read more

حسینی تحریک ایک مقدس حمادسہ از نگاہ ادبیات

حماسہ کے معنی شدت اور سختی کے ہیں۔ کبھی یہ لفظ شجاعت اور حمیت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ شعر کے عالم شعروں کے مجموعوں کا شعر کی اقسام اور مقاصد کے لحاظ سے الگ الگ نام رکھ دیتے ہیں۔ بعض نظموں کو غنائی، بعض کو حماسی، بعض کو وعظی اور نصیحتی، بعض کو رثائی اور بعض کو مدحی کہتے ہیں۔ حافظ کی غزلیں اور دیوان سعدی، شمس تبریزی کا دیوان غنائی مجموعے ہیں، یعنی ان کا ہدف عرفان الہیٰ

Read more

شہزادی حیا اور ابوظہبی کے شہزادے کی 55 کروڑ پاؤنڈ کی طلاق

برطانیہ کی ایک عدالت نے دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم شیخ محمد المکتوم اور ان کی سابق بیوی شہزادی حیا بنتِ الحسین کے درمیان طلاق کے مقدمے پر فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

Read more

ہم شرمسار ہیں

ایک خاص طرز عمل ثقافت رہن سہن ایک سوچ ایک عمل اور مشترکہ مفادات کے حامل لوگوں کے خاص گروہ کو قوم کہا جاتا ہے۔ لفظ قوم کی اہمیت کا اندازہ آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب ایک قوم ہجوم کی شکل اختیار کر جائے۔ ہجوم لوگوں کا ایک ایسا گروہ ہوتا ہے جس کی کوئی سمت نہیں ہوتی ہے جو مار جلاؤ گھیراؤ پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم ایک قوم سے مختلف گروہوں میں تقسیم ہو

Read more

سید وارث شاہ۔ پنجابی سخن کا وارث (3)

وارث شاہ سے پہلے کئی شاعروں نے قصہ ہیر رانجھا منظوم کیا۔ ہر ایک کے لکھے ہوئے قصہ میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی تھی لیکن وارث شاہ کے قصہ میں جو کمالات اور خوبیاں ہیں وہ اور کسی قصہ میں نہیں ہیں۔ پنجابی شاعری میں وارث شاہ پہلے شاعر ہیں جنہوں نے مقولہ شاعر کا رواج قصے میں ڈالا یعنی جو بات انہوں نے قصہ کے کسی کردار سے نہیں کہلوانا چاہی وہ مقولہ شاعر کے تحت کہہ دی

Read more

امروہے کے ماموں اچھن

محلے والے انھیں میر صاحب کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔ اماں اچھن پکارتی تھیں۔ امی بھجان یعنی بھائی جان کہتی تھیں۔ ہم ماموں کے بجائے ڈیڈی ڈیڈی کرتے تھے۔
ان کا نام امام نذر تھا اور وہ میرے بڑے ماموں تھے۔ امی سے اٹھارہ انیس سال بڑے۔ امروہے میں آٹھویں تک وہ جون ایلیا کے کلاس فیلو رہے۔ اتفاق سے دونوں کی تاریخ ولادت بھی ایک تھی۔ 14 دسمبر 1931۔

مجھے امروہے کے بارے میں تھوڑا بہت جو معلوم ہے، وہ یا تو اماں یعنی میری نانی نے بتایا یا ڈیڈی نے۔ اماں پردے دار خاتون تھیں اور گھر سے نہیں نکلتی تھیں۔ ڈیڈی ہجرت کے وقت سولہ سترہ برس کے تھے اس لیے ان کی یادداشت میں بہت کچھ محفوظ تھا۔

Read more

خاک کربلا کی سرخ تسبیح اور ایک نیا نیا عقیدت مند

انچولی میں خدا جانے کس نے یہ روایت ڈالی کہ ہر پرچون فروش کو خالو کہا جاتا تھا۔ ہمارا کرائے کا مکان جس سڑک پر تھا، وہاں تین چار خالوؤں کی دکانیں تھیں۔ انچولی شیعہ اکثریت کا محلہ ہے۔ محرم نہ بھی ہو تو آئے دن مجالس ہوتی رہتی ہیں۔ میلاد بھی ہوتے ہیں۔ لوگ سارا سال نوحے سنتے ہیں۔ کربلا کی نسبتیں اور شیعہ محاورے بول چال کا حصہ ہیں۔ کسی متعصب غیر شیعہ کے لیے ایسے محلے میں

Read more

میرے بچپن کا محرم

محرم کے پہلے عشرے میں خانیوال کے مرکزی امام بارگاہ سے دو جلوس برآمد ہوتے ہیں۔ ایک چھٹی محرم کو اور دوسرا یوم عاشور۔ آج چھٹی محرم ہے۔ مجھے اپنے بچپن کا خانیوال یاد آ رہا ہے۔ میں ماضی میں جھانکنے کی کوشش کررہا ہوں۔ میری بچپن میں محرم آتے ہی دادی اماں کے گھر میں چارپائیاں الٹی کردی جاتی تھیں۔ ایسا اس وقت کیا جاتا تھا جب گھر میں کوئی موت ہوجائے۔ امام حسین کا سوگ ہمارے گھر کا سوگ

Read more

محرم تو سب کا ہوتا تھا!

ہندو تعزیہ داروں میں ایک عجیب قسم کی رسم رائج تھی۔ کچھ لوگ دسویں محرم کی رات کو "پیک” بنتے تھے۔ انہیں کچھ لوگ "ناتک” بھی کہتے تھے۔ ان کا حلیہ بہت عجیب سا ہوتا تھا۔ سر پر بہت بڑی سی پگڑی ہوتی تھی۔ بالکل ویسی کہ اگر آپ کپڑے کے تھان کو سر کے گرد لپیٹتے جائیں اور آخر میں ایک کونا طرے کی طرح باہر نکال لیں۔ کمر میں ایک چوڑا سا پٹہ بندھا ہوتا تھا جس میں

Read more

حضرت عمر فاروق اعظم کی گڈ گورننس!

اسلامی سال کا پہلا ماہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے شروع ہوتی ہے۔ محرم الحرام کا مطلب ہی یہی ہے ایثار قربانی ہے، محرم الحرام کے ماہ میں بہت سے معجزات ہوئے ہیں۔ 10 محرم کو زمین و آسمان اور لوح و قلم تخلیق کیے گئے۔ 10 محرم الحرام کو حضرت آدم اور اماں حوا پیدا ہوئے۔ 10 محرم کو حضرت آدم علیہ کی توبہ قبول ہوئی۔ 10 محرم کو فرعون

Read more

عزاء عاشور و اربعین تہوار نہیں، تحریک ہیں

ہمارے بچپن میں محلے کہ دو بڑے امام باڑوں، کہ جن کو سندھی میں ”پڑ“ کہا جاتا ہے، میں 27 ذوالحج کو نقارے بجا کے استقبال محرم کیا جاتا تھا۔ یہ نقارے ان نقاروں کی شبیہ تصور کیے جاتے ہیں جو امام حسین علیہ السلام کے مدینہ چھوڑتے وقت اعلان کوچ کے طور پہ بجائے گئے۔ یہ اعلان محض امام ؑکے مدینہ چھوڑنے کا نہیں تھا بلکہ یہ اعلان تھا اس انکار کا جو ایک فاسق و فاجر حاکم کے

Read more

چاول کو پکانے سے پہلے بھگونا یا دھونا کیوں ضروری ہے؟

بی بی سی کی سیریز ‘ٹرسٹ می آئی ایم اے ڈاکٹر’ میں ان سوالات کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چاول میں سنکھیا یا آرسنک کی موجودگی کتنا بڑا مسئلہ ہے؟ اور ہمیں غیر محفوظ مقدار سے نجات کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

Read more

شہید کربلا امام حسین ؓابن علیؓ کرم اللہ وجہہ

قرآن پاک نے قارون، فرعون اور ہامان کی شکل میں تین کردار بتائے ہیں۔ قارون نظام سرمایہ داری کی ہوس خون آشامی کا پیکر، فرعون ملوکیت کے استبداد کا مجموعہ اور ہامان مذہبی پیشوائیت کی روباہ بازیوں کا نمائندہ بتایا گیا ہے ۔ ان کرداروں کی چیرہ دستیوں سے انسانیت آج بھی محفوظ نہیں ہے۔ ان کرداروں اور حق کے علمبرداروں کے درمیان ہمیشہ سے معرکے جاری ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ ان باطل عناصر کی سرکوبی کے لیے

Read more

طالبان رہنماؤں اور ان کے ہمنواؤں سے چند سوالات

خدا سے دعا ہے کہ بڑی عید کے اس بابرکت دن کی طفیل آپ افغانستان اور پختونوں کے بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو بموں اور راکٹوں سے اڑانے کی بجائے فوری جنگ بندی کا اعلان کریں گے، افغانستان کی منتخب حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں سے باز آئیں گے اور خدا کی سرزمین پر خدا کے بندوں اور افغان و پختون مسلمانوں کا خون نہیں بہائیں گے۔ خدا کرے امن کے لئے قندھار کی اس ماں کی دلی آرزو پوری

Read more

ضامن ادب: شخص اور شاعر

ضامن صاحب اپنے وقت کے بہترین ادبی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کہنہ مشق شاعر بھی تھے چناں چہ شاعری ان کی شخصیت کا بھر پور حوالہ ہے. انھوں نے نصف صدی پر محیط تخلیقی زندگی گزاری. اردو کے ساتھ فارسی میں بھی طبع آزمائی کی. نمونے کے طور پر یہ اشعار ملاحظہ کیجیے : بت کافر, ادائے کج کلاہے حسینے, مہ جبینے, رشک ماہے بہ شوخی خرامے, کرد مفتوح دلم بردہ بہ دزدیدہ نگاہے ٭٭٭ حیدرآباد کے شعرا

Read more

امن زندہ باد

میرا تعلق سندھ کے ایک ایسے شہر سے ہے جہاں اقلیتی قومیں اکثریت میں ہیں، سندھ میں کافی ایسے شہر گاؤں ہیں جہاں ہندو آبادی عمومی طور پر زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان کا ہمارے سماج میں ہونا ایک گلدان کی مانند ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول گلدان کی رونق کو نمایاں کرتے ہیں، ۔ ہمارے شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی مثالیں روزمرہ کی زندگی میں ہی دکھنے کو مل جاتی ہیں۔ مذہبی تہواروں، عید،

Read more

دہشت گرد کہانی

رات کے دس بج رہے تھے۔ امی ہم سب کو زبردستی سلا کر پھر سے نفل پڑھنے میں مصروف ہو گئیں۔ میں چادر کی اوٹ سے چھپ کر انہیں دیکھنے لگی۔ اب تو یہ سلسلہ روز کا چل پڑا تھا۔ امی ہمیں سلا کر جائے نماز پر بیٹھ جاتیں اور گھنٹوں روتی رہتیں۔ جب سے قریبی ہسپتال سے دھماکے کی آواز آئی تھی تب سے۔ اس سے پہلے ابو ہمیں کہانی سنایا کرتے تھے۔ لیکن دھماکے کے بعد سے وہ

Read more

نیتن یاہو اور مشرف کی ہٹ دھرمی

آج جب ہم نے اخبارات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا وہ وڈیو بیان پڑھا جس میں کہ انہوں نے کہا ہے کہ ”اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔“ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ، ”ہم انہیں (حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔“ تو ہمیں بے ساختہ پاکستان کے ”سابق“ صدر جنرل پرویز مشرف یاد

Read more

آکسیجن کی کہانی (آخری قسط)

دنیا کے تیسرے سب سے بڑے مذہب ہندومت میں ویدوں اور پرانوں کے بعد مہا بھارت آور رامائن نامی دیومالائی داستانوں کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔ 2400 اشعار پر محیط رامائن ہمیں بتاتی ہے کہ ایودھیا کے شہزادہ رام جو انسان کے روپ میں بھگوان کا روپ یعنی اوتار بھی ہیں چودہ سال کے لئے جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ اب وہ اپنی وفا شعار بیوی سیتا اور جان نثار سوتیلے بھائی لکشمن کے ہمراہ جنگلوں کی خاک چھانتے

Read more

کیا اطلاق میں ناکامی، نظریہ کی ناکامی ہوتی ہے

ممتاز مضمون نگار محترم برکت حسین شاد کی ایک پوسٹ پر ایک صاحب علم، دوست نے تبصرہ کرتے ہوئے سوشل ازم کو روس اور چین کے حوالے سے ایک ناکام شدہ اور متروک نظریہ کہا اور اس کے مقابلے میں سوشل ڈیموکریٹک نظام کی کامیابی کی مثال مدلل طریقے سے تاریخی معاشی ارتقا کی روشنی میں بیان فرمائی ہے۔ محترم تبصرہ نگار سوشل ڈیموکریٹک نظام کی مثال کے طور پر یورپ کی فلاحی جمہوری حکومتوں کو سرمایہ دارانہ نظام کی

Read more

شاہ حسین: پنجابی شاعری میں کافی کی صنف کا علمبردار

چھتیس سال کی عمر تک بہت ہی کٹھن عبادت اور ریاضت کی۔ دن کو روزہ رکھتے، ساری رات قرآن مجید کی تلاوت کرتے۔ پھر یہ معمول بنایا کہ رات کا پہلا حصہ دریائے راوی کے پانی میں کھڑے ہو کر قرآن مجید پڑھتے اور تہجد کے وقت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار والی مسجد میں آ جاتے۔ یہاں تہجد اور فجر کی نماز کے بعد دن چڑھے تک وظیفہ کرتے۔ پھر ایک دن یہ سب کچھ چھوڑ

Read more

شانگلہ سے دس سال پہلے اغوا ہونے والے مزدوروں کی لاشیں پشاور سے برآمد

سوات کے علاقے شانگلہ کے یہ مزدور 29 فروری 2011 کو لاپتا ہوئے تھے جس کے بعد ان کا کوئی بھی پتا نہیں چل سکا تھا اور اس وقت سے اب تک ان کی تلاش جاری تھی۔

Read more

ملک بھر کے دانشوروں اور سول سوسائٹی کا امر جلیل کی حمایت میں بیان

ہم زیر دستخطی، ملک بھر کے مختلف حصوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادیب، شاعر، دانشور، انسانی حقوق کے کارکن، وکلاء، صحافی، ڈاکٹر، اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری حالیہ دنوں میں ملک کے معروف ادیب،کالم نگار اورمفکر جناب امر جلیل صاحب کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم ریاستِ پاکستان، وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ سے جناب

Read more

دین کی از سر نو شناخت

قدیم علم طبیعات کے مطابق کائنات کے چار بنیادی عناصر آگ، پانی، مٹی اور ہوا، تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسی قدیمی علم طبیعات کے اندر ماہرین نے تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ بنیادی عناصر صرف چار نہیں ہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں اور آج بھی اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے روایتی اور رائج علوم سے ہٹ کر سوچنے کی پاداش میں ہی گلیلیو کو پھانسی پر لٹکا دیا

Read more

غلام رسول مہر بنام عاشق حسین بٹالوی

ہمارے وطن کی آزادی کی تاریخ کا سب سے خونچکاں باب تقسیم پنجاب و بنگال کا المیہ ہے جس میں لاکھوں جانیں، بے شمار عصمتیں اور کروڑوں کے مادی اثاثے انسان کی گروہی خون آشامی کے جنون کی بھینٹ چڑھ گئے۔ دو مذہبی گروہوں کے مابین، جو صدیوں سے ایک دوسرے کی ہمسائیگی میں رہ رہے تھے اور ان فسادات سے چند ماہ پیشتر تک ایک مضبوط سیاسی اتحاد میں منسلک تھے، اس درجے کی بربریت کا مظاہرہ آج تک

Read more

حسینؑ : اسلام محمدی اور یزیدی اسلام کے بیچ خون کی لکیر

علامہ طالب جوہری جمادات، نباتات، حیوانات اور انسان کا فرق بیان کر رہے تھے۔ کہہ رہے تھے جمادات اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں جیسے کہ پتھر، ان میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہوتی، کہنے لگے ان میں ایک نشوونما کا عنصر شامل کر لیا جائے تو نباتات بن جاتے ہیں یعنی کہ درخت پھلتا پھولتا ہے۔ پھر بولے اس میں اگر چلنے پھرنے کی صفت آ جائے تو حیوانات بن جاتے ہیں چلتے پھرتے ہیں، کھاتے

Read more

حضرت سلطان باہو ؒ : ایک باعمل صوفی بزرگ اور پنجابی شاعر

مادر زاد ولی، قلندرانہ جلال، علم وحکمت کے خزانوں سے بہرہ ور، معرفت کا پیکر جمال اور ایمانی جگمگاہٹوں سے بھرپور شخصیت، جنہوں نے اپنا پیغام پنجابی اور فارسی میں عوام و خواص تک پہنچایا۔ ان کے اس پیغام نے لاتعداد لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا کر دیا۔ وہ سادگی کا پیکر تھے۔ خلوص و وفا ان کی حیات کا لازمی جزو اور اخلاص و مروت ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ آپؒ ریاکاری، نمود ونمائش، تکلف و تصنع

Read more

انقلاب اسلامی کے متعلق مائیکل فوکو کا نظریہ

دنیا میں رونما ہونے والی معاشرتی و سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں موجود کتابیں، مقالہ جات، تجزیہ و تحلیل کی کاوشیں ان افراد کی طرف سے ہیں جنہوں نے اس تبدیلی کو خود جا کر نہیں دیکھا بلکہ صحافتی خبروں کی مدد سے رائے قائم کی۔ اسی طرح انقلاب اسلامی کے متعلق موجود کتابیں، مقالہ جات یا تجزیہ و تحلیل زیادہ تر ان افراد کی طرف سے ہے جنہوں نے لائبریریوں میں یا ٹی وی چینلز کی مدد سے انقلاب

Read more

محمود غزنوی اور سومنات مندر برصغیر کے تاریخی بیانیے کا اہم حصہ کیسے بنے؟

کیا محمود غزنوی کا مقصد محض لوٹ مار کرنا تھا؟ کیا وہ صدق دل سے اسلام کی خدمت کرنا چاہتے تھے اور اسلام کی ترویج کرنے کے لیے ہندوستان آئے تھے؟ یا انھوں نے واقعتاً ہندوؤں کی تذلیل کرنے کے لیے ان کے مندروں کو پامال کیا اور ان کی مورتیوں کو توڑ دیا؟

Read more

ہزارہ ہم خدا دارہ

پتہ نہیں قربان علی آج کہاں ہے۔ وہ جو اپنے ہر دکھ میں مغموم، خوشی میں مسرور، ناکامی پہ پرامید اور کامیابی پہ مست ہوکر چلّاتا تھا۔ ”ہزارہ ہم خدادارہ “ یعنی ”ہزاروں کی بھی خدا سنتا ہے“۔ جو ہر مصیبت، ہر راحت، ہر مشکل اور ہر آسانی پہ صبر اور شکر کیلئے یہی ایک نعرہ لگاتا تھا۔ ”ہزارہ ہم خدادارہ“۔ قربان علی کون تھا اور آج کیوں مجھے اتنی شدت سے یاد آرہا ہے۔ اس کی تفصیل میں جانے

Read more

سندھی ثقافت کا دن

6 دسمبر: آج سندھ سمیت دنیا بھر میں سندھ کی 5 ہزار سالہ پرانی تہذیب ثقافت کا دن سندھی ٹوپی اجرک کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سندھ کے باسی یہ دن قومی عید تہوار خوشی کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ زندہ و جاوید قومیں اپنی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کو کبھی بھی بھول نہیں پاتی۔ جو قومیں اپنی ثقافت، تہذیب کو بھلا دیتی ہیں وہ تاریخ سے ہی مٹ جاتی ہیں۔

Read more

خادم حسین بھی رخصت ہوگئے

امام عالی مقام سیدنا امام حسین نے ذی حسم کے مقام پر اپنے ایک خطبہ میں دنیا کی تبدیلی، نیکیوں سے روگردانی پر فرمایا تھا کہ، کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ حق پر عمل نہیں ہوتا، باطل سے پرہیز نہیں کیا جاتا، مومن کو اب چاہیے کہ حق پر رہ کر خدا سے ملاقات کرے، میں دیکھتا ہوں کہ مرجانا شہادت ہے اور ظالموں کے ساتھ زندگی بسر کرنا ناگوار امر ہے، (تاریخ الطبری:ج: 5، ص: 403 ) ”۔

Read more

انقلاب اسلامی کے بارے میں تھیڈا سکافل کا نظریہ

انقلاب ایک اجتماعی روئیداد ہے اور کسی بھی انقلاب کو سمجھنے کے لیے لازمی ہے کہ اس کو قوانین علوم اجتماعی کی روشنی میں پڑھا اور پڑھایا جائے۔ علمی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں وقوع پذیر ہونے والی اہم ترین سیاسی و سماجی تبدیلیاں ہمارے ہاں آ کر اپنی اصلی اہمیت کھو دیتی ہیں۔ اگر خوش قسمتی سے کسی اجتماعی روئیداد کو بہت زیادہ توجہ مل بھی جائے تو اس کا دائرہ چند واقعات تک ہی محدود

Read more

حضور ﷺکی سیاسی بصیرت اور معاہدے

سیاست عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں، بادشاہت کرنے کا طریقہ۔ نگہبانی، تنبیہ کرنا، دبدبہ، رعب اور لوگوں کو قصور و جرم کی سزا دینا۔

اسلام میں سیاست اس کام کو کہتے ہیں جس کے انجام دینے سے لوگوں کی اصلاح ہو اور فساد کا خاتمہ ہو۔

حضورﷺ کی سیاسی زندگی کے مطالعہ میں نزول وحی سے پہلے کے چالیس سال سب سے اہم ہیں۔ ان سالوں کے بارے میں سیرت کی کتابوں میں چند صفحات ہی ملتے ہیں اور ان میں بھی حضور ﷺکی جوانی، روزگار، میل ملاپ اور تعلقات کا ذکر انتہائی کم ہے۔ ان کا اعلیٰ سیاسی تدبر کعبہ کی تعمیر کے وقت ہجر اسود کو اٹھا کر کعبہ کی دیوار میں لگانے پر اٹھنے والے تنازع کے حل میں صاف دکھائی دیتا ہے۔ حلف الفضول میں بھی ان کی شمولیت اعلیٰ سیاسی بصیرت کو ظاہر کرتی ہے۔ جاہلیت کے دور میں ہونے والے اس معاہدہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضورﷺ کا ارشاد ہے ”اگر اس معاہدہ کی رو سے اسلام میں بھی کوئی دعویٰ ہو تو میں اس کو ضرور قبول کروں گا۔

Read more

پاکستان میں صحافت پہ کیا گزری؟

ضمیر نیازی آبروئے قلم بھی ہیں اور آبروئے صحافت بھی۔ ان کا سر بلند قلم کبھی سر قلم نہیں کیا جا سکا۔ وہ ہمیشہ جنوں کی حکایات خونچکاں لکھتے رہے۔ ضمیر نیازی نے اپنی زندگی کو خودی اور خودداری کے جس جوہر کے ساتھ برتا وہ کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ جہاں اہل قلم قبیلوں میں بٹے ہوں، لفظ خریدے اور بیچے جاتے ہوں اور گفتار سے کردار کی سند چھین لی گئی ہو، وہاں ایک مرد علم

Read more

علیگڑھ، مشرق کا آکسفورڈ اور سر سید کا خواب

تقریباً بارہ سو ایکڑ کی وسیع و عریض سبزہ زاروں میں پھیلی ہوئی علی گڑھ کی شہرہ آفاق دانش گاہ کو، محض ایک تعلیمی ادارہ سمجھنا، ایک تاریخی غلطی ہو گی۔ علی گڑھ در اصل ایک فکر ہے، ایک فلسفہ ہے۔ یہ سر سید کے انقلابی مشن کی تجربہ گاہ ہے۔ اس کی دل کش اور دل فریب عمارتوں میں ایک لٹی پٹی، بے سمت اور بے یار و مدد گار قوم کی عہد رفتہ کی تاریخ پوشیدہ ہے، جو اس کے محسن کے بلند حوصلوں اور نیک عزائم کی داستان بیان کرتی ہے، اور جو ہر لمحے ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ جاگتی آنکھوں کے خواب کبھی مرتے نہیں۔ نیت میں اخلاص ہو تو آسمانی مدد ضرور آتی ہے۔

علی گڑھ ہمیں یہ بھی بتا تا ہے کہ آندھیوں میں بھی چراغ جلائے جا سکتے ہیں۔ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ علی گڑھ میں حکمت بھی ہے اور منطق بھی۔ علی گڑھ یہ فن بھی سکھاتا ہے کہ خاردار جنگلوں سے دامن بچا کر کس طرح منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے اور حکمت اور تدبر کے سہارے تیز منجدھار اور خوفناک لہروں میں کس طرح قدم جمائے جا سکتے ہیں۔

Read more

کرناٹک میں اشاروں کی زبان میں انوکھی مجلس

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم انسانوں کو 1400 برس قبل کربلا میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتانا اور سمجھانا کوئی آسان کام نہیں مگر انڈین ریاست کرناٹک کے گاؤں علی پور کے رہنے والوں نے اس کا حل اشاروں کی زبان میں مجلسِ عزا کی شکل میں نکالا ہے۔

Read more

حسینی اور یزیدی میدان کربلا میں ہیں آج بھی

یزیدیت اور حسینیت کی اصطلاح یہ ہے کہ مظلوم کا حمایتی حسینی ہے اور ظالم کا مداح یزیدی ہی ہو گا۔ فریقین میں تضاد ہونا عام بات ہے مگر خاص بات ان فریقین میں سے کون حق پر ہے اس فیصلے پہ منحصر ہے۔ اب جو حسینی راستے پر ہیں وہ حسین کے حمایتی ہوں گے اور جو یزیدیت کے ثنا خواں ہیں وہ یزید زندہ باد کے نعرے تو لگایں گے۔ مگر کچھ لوگ ان کے درمیاں بھی ہیں

Read more

نفرت پسند کرتے ہیں شیعہ اور سنی؟

مقرر شعلہ بیاں آصف اشرف جلالی نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہا ”جب حضرت فاطمہ حضرت ابوبکر سے فدک مانگ رہی تھیں تو خطا پر تھیں لیکن جب ان کے سامنے حدیث آ گئی تو انہوں نے سر تسلیم خم کر دیا۔“ اس تقریر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تلاطم مچ گیا۔ شیعہ سنی ہر ایک مکتب فکر کے لوگوں نے ان جملوں کو حضرت فاطمہ کی شان میں گستاخی قرار دیا اور کارروائی کے مطالبے ہونے

Read more

ناصر کاظمی کا انتخاب انیسؔ: ایک تعارف

(1) ایک دن پاپا نے کہا کہ میر انیسؔ کے کچھ شعر پڑھ کے توایسا لگتا ہے جیسے امام حسین ؑ نے اسے خواب میں آ کے لکھوائے ہوں۔ اس وقت انہوں نے جو شعر سنائے وہ بہت عرصہ مجھے یاد رہے۔ کاش میں انہیں نوٹ کر لیتا۔ پاپا انیسؔ کے ایک مرثیے کا مصرع، اس عہد میں سب کچھ ہے پر انصاف نہیں ہے، اور ایک سلام کا یہ شعراکثر پڑھا کرتے تھے: در پہ شاہوں کے نہیں جاتے

Read more

وہ گروہ جو بار بار قتل ہو کر فرقہ واریت کو فروغ دیتا ہے

اپنی فطرت کے برعکس یا کسی مصلحت کی خاطر میں کسی معاملے پر غیر جانبدار یا نیوٹرل بننا بھی چاہوں، تو ایلی ویزل کا پڑھا ہوا ایک قول سامنے آ جاتا ہے کہ ”ہمیں ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دینا چاہیے، غیرجانبداری اور خاموشی ظالم کو طاقتور بناتی ہے“۔

اور یہ لکھنے کا باعث یہ ہے کہ ہر سال کی طرح کوہاٹ (در عباس۔ استرزئی) کے لئے رخت سفر باندھا کہ جو روحانی سکون وہاں جاکر محسوس ہوتا ہے کہیں اور نہیں ملتا، پر روانگی سے قبل اطلاع ملی کہ فرقہ وارانہ حملوں اور مزید تصادم کے خدشے کی وجہ سے زیارت بند کردی گئی ہے اور ان علاقوں میں ٹرانسپورٹ بھی آج کل کچھ شدید متعصبانہ نگرانی کے زیر اثر ہے۔ خبر سن کر کچھ دھچکا لگا کیونکہ گزشتہ دو تین ہفتوں میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات مسلسل دکھائی اور سنائی دے رہے ہیں، کچھ دن ضبط کیا کہ اس موضوع پر کچھ لکھا یا سوچا تک بھی نہ جائے کہ خاموشی سے شاید مسائل کا بہتر حل نکلتا ہو۔

Read more

عمر (رضی اللہ عنہ) بھی ہمارے اور حسین (علیہ السلام) بھی ہمارے ہیں

ہم کلمہ گو ہیں لیکن اپنے عمل کو اسلام کے تناظر میں دیکھنے کی اجازت کسی کو نہیں دیتے۔ ہم عقل کی بنیاد پہ قرآن کے فہم کی ڈٹ کر مخالفت کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اسلام کے دائرے کو اتنی ہی وسعت دینا پسند کرتے جتنی سی وسعت ہماری عقل کو حاصل ہے۔ پوری دنیا میں رمضان کا مہنہ ایک مخصوص مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ گزارا جاتا ہے جس میں صاحب ثروت افراد غربا اور مسکین کو

Read more

کربلا کے پوشیدہ اسباق اور غیرمسلم مفکرین

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کربلا کی جنگ دو شہزادوں کی جنگ تھی۔ یہ اسلام یا اقدار کی نہیں بلکہ اقتدار کی جنگ تھی۔ چارلس ڈکن نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے لکھا : ”If Hussain had fought to quench his worldly desires then why his sister، wife and children accompanied him? it stands to reason therefore، that he sacrificed purely for Islam۔“ ”اگر امام حسین محض اپنی خواہشات کے لیے لڑے تھے (جیساکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ

Read more

کورونا وائرس: کیا عقیدے اور دعا کی طاقت نے پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھا؟

لیکن دنیا کے لیے حیران ُکن یہ امر بھی ہے کہ لوگوں کی لاپرواہی اور حکومت کی نرمی کے باوجود پاکستان میں کورونا کا پھیلاو کافی محدود رہا۔

Read more

6 ستمبر: بے وفائی کی داستان

حسن عباس نے اپنی کتاب Pakistan’s Drift Into Extremism میں جنرل اختر حسین ملک کا اپنے چھوٹے بھائی لیفٹینٹ جنرل عبد العلی کے نام یہ، خط جس پر 23 نومبر  1967 کی تاریخ درج ہے، شامل کیا ہے۔ یہ خط انہوں نے ا نقرہ (ترکی) سے لکھا تھاجہاں انہیں 1965 کے بعد سفیر بنا کر بھیج دیا گیا تھا۔ یہ خط اس سے پہلے کہیں پبلش نہیں ہوا ٭٭٭            ٭٭٭ میرے پیارے بھائی؛ امید ہے

Read more

خدا ہماری مدد کو آ گیا اور اکھنور بچ گیا: بھارتی جنرل جوگندر سنگھ

درسی تاریخ یہ ہی بتاتی ہے کہ 6 ستمبر 1965 کی صبح لاہور کے لوگ باہر نکلے تو ان کے مشاہدے میں یہ آیا کہ مکار دشمن نے رات کی تاریکی میں لاہو ر پہ حملہ کر دیا ہے۔ اس دوران صدر مملکت ایوب خان کا مختصر خطاب بھی ریڈیو پہ نشر ہو چکا تھا۔ لیکن یہ بات کس حد تک درست ہے کہ یہ حملہ بھارت کی جانب سے جنگی پہل تھی اس کا درسی کتب کی حد تک

Read more

بنائے لا الہ است حسین

اسلام کی تاریخ کا بغورمطالعہ کیاجائے تو اسلام کا بچپن جناب ابوطالب ؑ کی گود میں بہلتا نظر آئے گا، اسلام کی جوانی رحمتہ اللعالمین ﷺ کے دامن کی چھاؤں تلے آرام کرتی نظرآئے گی اوراسلام کا بڑھاپا مولاعلی ؑکے طاقتور بازوؤں کے آنگن میں سانس لیتا نظرآئے گا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اسلام کو خود کو بچانے کے لئے حسین ؑجیسے لجپال کا سہارا اور پناہ لینا پڑی۔ حسین مولا کی زندگی پر طائرانہ نظرڈالیں تومعلوم

Read more

کربلا: جمہوریت اور ملوکیت کی جنگ

محرم سے سال نو کا آغاز ہو گیا ہے، ہر انسان امام عالی مقام کی جدوجہد کے لئے اپنا اپنا نقطہ نظر رکھتا ہے۔ واقعہ کربلا کے متعلق میری ناقص رائے یہ ہے، کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی جدوجہد کا اصل فلسفہ ظالم اور جابر حکمران کے خلاف مزاحمت تھا، جسے مسلمانوں نے 61 ہجری میں ہی فراموش کر دیا تھا، حقیقی فلسفہ کی جگہ کوفیوں نے ہمیں گریہ و زاری اور ماتم کے مصنوعی فلسفے کا علم

Read more

نوجوان نسل، حکومت اور معاشرہ!

کسی بھی کامیاب تحریک میں نوجوان خون کی گردش کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے۔ زندہ دل معاشروں میں نوجوان ہمت ’طاقت اور امید کا مظہر ہوتے ہیں۔ دنیا میں اٹھنے والی بڑی بڑی تحریکیں اور انقلاب کا مطالعہ کر لیجیے، تاریخ کا دھارا تبدیل کرنے اور معاشرہ کی درست سمت کا تعین کرنے میں نوجوان نسل نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انسانی تاریخ میں نوجوانوں کی قربانیاں ایک لازوال تاریخ رکھتی ہیں، جو اقوام اپنی

Read more

اپنا اپنا یزید

محرم ہر سال آتا ہے اور ہم میں سے کچھ یکم سے دس محرم تک اور کچھ صرف دس محرم کو ماتم یا سوگ منا کر پلٹ کر اپنے اپنے کاموں میں گم ہو جاتے ہیں کہ پھر آئندہ برس جب برسی آتی ہے تو پھر سیاہ لباس پہن کر ماتم کرنے لگ جاتے ہیں۔ حضرت امام حسین ( رض) کی شہادت کا ماتم کرتے ہیں کہ وہ کربلا میں بے یارومددگار شہید کر دیے گئے۔ روتے ہیں سینہ کوبی کرتے ہیں زنجیر زنی کرتے ہیں اور آگ پر بھی چلتے ہیں خود کو جتنی تکلیف دے سکیں دیتے ہیں کہ حضرت جی کی تکلیف کو یاد کر سکیں مگر افسوس کہ آج تک سوائے سینہ کوبی کے ہم اور کچھ نہیں کر سکے۔

Read more

ہمارے بچپن کا محرم صرف شیعوں کا نہ تھا

یوں تو مجھے اسلامی مہینے اب جا کر کہیں یاد ہوئے ہیں۔ مگر بچپن میں بس دو ہی مہینوں کا پتہ ہوتا تھا۔ رمضان اور محرم۔ رمضان میں روزوں کے لیے اہتمام کرتے ہوئے بڑوں کو دیکھ کے اندازہ ہوتا تھا کہ یہ کوئی خاص مہینہ ہے۔ اور خوشی یہ ہوتی تھی کہ عید آئے گی تو نئے کپڑے جوتے اور عیدیاں ملیں گی۔ محرم میں یکم محرم سے دس محرم تک امی اور خالائیں ہر چیز پہ پابندی لگا دیتیں۔ وی سی آر پہ فلمیں دیکھنا بند ہو جاتا۔ ڈیک پہ گانے نہ چلتے۔ اور ٹی وی پہ سوائے کارٹون کے ہمیں دیکھنے کو ویسے ہی کچھ نہ ملتا تھا۔

میں نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ کراچی گزارا ہے۔ کچھ گاؤں اور زیادہ تر لاہور۔ میں آج اپنے بچپن کا دور یاد کرتی ہوں۔ تو یاد آتا ہے کہ اس وقت لوگوں کے دکھ سکھ سانجھے ہوتے تھے۔ ایک دوسرے کا احترام تھا۔ لاہور ہمارے محلے میں ایک گھر شیعوں کا تھا۔ تو محرم کے دنوں میں خاص خیال رکھا جاتا کہ ان کی دل آزاری نہ کی جائے۔

Read more

سرخ خون سیاہ کیوں پڑ جاتا ہے؟

سرخ رنگ ہر دور میں ایک نئے انداز میں تازہ ولولے کے ساتھ ابھرتا ہے اور رفتہ رفتہ جب اس پر مصلحتی سیاہ رنگ غالب آنے لگتا ہے تو کہیں اور سے ایک اور سرخ فوارہ ابل پڑتا ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ کا ہفتہ وار کالم بات سے بات۔

Read more

میدانِ کربل میں تنہا حسینؑ!

تاریخ میں ذکر ہے کہ جب یزید نے مدینہ میں حضرت امام حسینؑ پر بیعت کے لیے دباؤ بڑہایا تو امامؑ، مدینہ کو چھوڑ کر مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ وہاں پر 4 ماہ سے زائد عرصہ قیام کیا اور جب حج کا ارادہ کرتے ہوئے احرام بھی باندھ لیا تو یزید نے عمرو بن عاص کو ایک لشکر کے ساتھ حاجیوں کے لباس میں مکہ بھیجا اور اسے حکم دیا کہ اگر حسینؑ خانہ کعبہ کے پردوں میں بھی

Read more

امام حسین ؓ کو کیا کرنا چاہیے تھا؟ (مکمل کالم)

چند کتابیں جو ہمیشہ میری سائیڈ ٹیبل پر موجود رہتی ہیں اُن میں سے ایک مولانا مودودی کی ’خلافت و ملوکیت‘ ہے۔ شکر ہے کہ یہ کتاب کبھی اسکول کے نصاب کا حصہ نہیں رہی ورنہ آج کل کے کسی مہا پُرش نے اِس پر بھی پابندی لگوا دینی تھی۔ کسی زمانے میں اِس کتاب اورمولانا کے خلاف فتوے بھی صادر کیے گئے تھے مگر اِس کے باوجود یہ مولانا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں سے

Read more

حسین صرف پیاس کا نام نہیں!

”بیٹا مجلس میں جانے کے لئے تیار ہو جائیے“ ہم محرم میں منعقد ہونے والی یومیہ مجلس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے اور چاہتے تھے کہ بچے بھی ساتھ چلیں۔ دونوں بچوں کے پاس نہ جانے کی ہزار تاویلیں تھیں۔ ”مولوی حضرات بہت چیخ چیخ کے بولتے ہیں جس سے کچھ سمجھ نہیں آتا اور سر میں درد الگ سے ہوتا ہے“ ”رسومات کا ایک ڈھیر ہے، علم اور ضریح تو ٹھیک ہے لیکن مہندی کی رسومات، حضرت

Read more

جاپان میں تعزیے جیسی رسم

محرم کا عشرہ شروع ہو چکا ہے جو ہمیں امام حسین کی بے مثل قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ تعزیہ ماہ محرم کی علامت ہے جب میں نے جاپان میں تعزیہ دیکھا تو حیران ہو گیا ٹریننگ کے دوران ٹوکیو میں جہاں ہماری اکیڈمی تھی۔ اسی پری فیکچر میں ایک مشہور شرائن تھی جس میں میلہ لگا ہوا تھا اور سارے پری فیکچر میں آج چھٹی تھی اور اسی حوالے سے ہمیں بھی چھٹی تھی۔ دادا رحمن، ڈاکٹر چٹر راج اور میں نے اس میلے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تو مسٹر مستو موتو، مسٹر ہاگی ہارا، مس چن اور سکیوسن بھی ہماری رہنمائی کے لئے ہمارے ساتھ چل پڑے اگرچہ میلہ دیکھنے کا شوق انہیں ہم سے بھی زیادہ تھا۔

بہرحال ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا جب ہم اکیڈمی کے باہر نکلے تو ہم نے سامنے ایک بہت بڑا تعزیہ رکھا ہوا دیکھا دس بارہ نوجوان پر جوش انداز میں اس کے گرد کھڑے تھے چونکہ اکیڈمی کے پاس وسیع میدان اور لان ہیں تو تعزیہ سب سے پہلے یہاں آتا ہے پھر لوگ جمع ہونا شروع ہوتے ہیں۔ تعزیہ کو جاپانی زبان میں مکوشی کہتے ہیں۔ مکوشی آنے کے بعد لوگ جوق در جوق اکٹھے ہو رہے تھے۔ ایک نوجوان اپنی زبان میں کچھ بولتا اور سارا ہجوم اس پر نعرے لگاتا۔

Read more

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی ایک رباعی محرم میں بہت لوگ پڑھتے اور لکھتے ہیں لیکن شاید اس کا درست مطلب کم لوگوں کو معلوم ہے۔ شاہ است حسین، بادشاہ است حسین دین است حسین، دین پناہ است حسین سر داد، نداد دست درِ دست یزید حقا کہ بنائے لا الہ است حسین کسی زبان میں کوئی سے بھی دو الفاظ ہم معنی نہیں ہوتے۔ شاہ کا مطلب ہے روحوں کا مالک۔ بادشاہ کا مطلب ہے جسموں کا مالک۔

Read more

کربلا میں دو بار قتل کیا گیا شہید

چھٹی محرم کربلا کے ننھے شہید علی اصغر کا دن ہے۔ وہ چھٹی محرم کو شہید نہیں کیے گئے تھے۔ کربلا کی جنگ دس تاریخ کو ہوئی تھی اور سب شہادتیں بھی لیکن عزاداروں نے کچھ دن کئی شہیدوں کے نام سے مخصوص کردیے ہیں۔ چھٹی محرم کو مجالس اور جلوسوں میں خاص طور پر جھولے نکالے جاتے ہیں اور علی اصغر کو یاد کیا جاتا ہے۔ میں پہلی بار کربلا گیا تو میرا خیال تھا کہ وہاں جنگ کا

Read more

کربلا کی ڈائری سے ایک صفحہ

میں پہلی بار عمرہ کرنے گیا تو مدینے کی زیارت بھی کی۔ وہاں جنت البقیع کے باہر ایک اجنبی ملا جس نے پوچھا، ’’کیا تمھارا کبھی کربلا جانے کا ارادہ ہے؟‘‘ میں نے کہا، ’’ایک بار جاچکا ہوں اور دوسرے بار جانے کی خواہش ہے۔‘‘ اس نے ایک لفافہ دیا اور کہا کہ یہ بھی لے جانا۔ میں نے وہ لفافہ جیب میں ڈال لیا۔ جب کوئی کربلا جاتا ہے تو لوگ اسے عریضے دیتے ہیں۔ ان میں وہ اپنی

Read more

کربلا میں شب عاشور اور خضر سے گفتگو

تین سال پہلے آج کے دن میں کربلا میں تھا۔ مغرب سے کچھ پہلے میں نے اپنے بیٹے حسین سے کہا کہ چلو، تمھیں کربلا کی شب عاشور دکھاتا ہوں۔ چودہ صدیاں پہلے اسی مقام پر یہ رات امام حسین کے قافلے پر بھاری تھی۔ اس رات کربلا والے نہیں سوئے۔ کربلا والوں کو ماننے والے آج بھی نہیں سوتے۔ حسین اس وقت بارہ سال تھا۔ میں اس کا ہاتھ تھام کر ہوٹل سے نکلا۔ اگر آپ کبھی کربلا نہیں

Read more