قندھار ہائی جیکنگ پر سیریز اور ’نام‘ کا تنازع: ’لوگ سوچیں گے IC 814 ہندوؤں نے ہائی جیک کی تھی‘

سوشل میڈیا پر صارفین کا الزام ہے کہ فلم میکر انوبھو سنہا نے ویب سیریز IC 814 میں جان بوجھ کر حقائق کو تبدیل کیا اور اس سیریز کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

Read more

برفانی تیندوے کی لاکھوں روپے مالیت کی کھال لاہور سے کیسے پکڑی گئی؟

صوبہ پنجاب کے لاہور میں وائلڈ لائف حکام نے قیمتی اور انتہائی خطرے کا شکار برفانی تیندوا کی کھال کو سمگل کرنے کی کوشش کو ڈرامائی انداز میں ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں اقرار جرم کرلیا ہے جس کے بعد ان پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ کھال وائلڈ لائف حکام نے ضبط کر لی ہے۔

Read more

کچھ اقبال ساجد کے بارے میں

محترم ڈاکٹر خالد سہیل صاحب آپ کا ادبی مکتوب نظر نواز ہوا جس میں آپ نے لاہور کی ایک منفرد ادبی شخصیت زاہد ڈار صاحب سے قلمی تجدیدِ ملاقات کا سامان کیا ہے۔ آپ کے خط سے پاک ٹی ہاؤس اور اس کے مستقل ”نشینوں“ کی یادیں بھی تازہ ہو گئیں اور زاہد ڈار کی شاعری سے بھی حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ اس حوالہ سے دل چسپ بات یہ کہ زاہد ڈار صاحب ان شخصیات میں سے تھے جن

Read more

سیاسی پارٹیوں میں باہم تعاون سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا!

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں اپنی پارٹی اجلاس کے دوران تجویز دی ہے کہ ’تمام سیاسی پارٹیوں، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا چاہیے‘۔ ملک میں متنوع مسائل کی موجودہ صورت حال میں ایک اہم لیڈر کا یہ بیان امید کی کرن تو کہا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ مقصد کیسے حاصل ہو اور کون اس

Read more

سعودیہ میں کوئی رئیس، کسی غریب کو ٹریفک حادثے میں مار دے تو

یہ تحریر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اصل تحریر بعد میں ہے۔ جو تحریر کے عنوان یعنی ہیڈنگ سے مطابقت رکھتی ہے اور 1999 سے 2002 تک پیش آنے والے واقعات اور معلومات کا نچوڑ ہے۔ لیکن اُس تحریر سے پہلے پڑھیں۔ ”پس تحریر“ ۔ ٭پس تحریر٭ ہم پاکستانی مسلمان انتہائی جذباتی لوگ ہیں۔ سڑک پر حادثہ ہو جائے تو ”پیدل۔ سائیکل“ میں سائیکل سوار کی غلطی ہوگی۔ ”موٹر سائیکل۔ سائیکل“ میں بائیک والے کی، ”چار پہیئے والے کی ٹو

Read more

دانش مندانہ خبریں احمقانہ تبصرے

ہم روزانہ سیاسی و دیگر اہم شخصیات کے بیانات کے حوالے سے خبریں پڑھتے ہیں۔ ان بیانات اور خبروں کے پیچھے ان شخصیات کی دانش مندانہ سوچ کارفرما ہوتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے دانش مندانہ بیانات اور خبروں پر احمقانہ تبصرے کیے جائیں تو امید ہے کوئی برا نہیں مانے گا۔ لہٰذا گزشتہ چند دنوں کے دانش مندانہ بیانات اور خبروں پر احمقانہ تبصرے ملاحظہ ہوں۔ خبر: گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین

Read more

عمران خان کی جیل کی کنجی کس کے پاس ہے؟

’کپتان‘ تو اپنے مداحین کی نگاہ میں اب بھی’ڈٹ‘ کے کھڑے ہیں۔ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو مگر انھوں نے ’آئین بچانے‘ کی خاطر حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔ ’حکومت‘ کا ذکر چلا تو میرے جھکی ذہن میں فوراً یہ سوال اٹھا کہ ’کون سی حکومت‘؟ شہباز شریف کی سربراہی میں جو حکومت ہمیں ان دنوں وفاق میں نظر آرہی ہے تحریک انصاف اور اس کے حامی اسے ’فارم 47‘ کی بنیاد پر بنائی

Read more

A City in City

واپسی پہ میں نے نومی کو نیشنل کالج آف آرٹس کے سامنے استنبول چوک میں موجود ایک چھوٹے سے پرندوں کے شہر کا حوالہ دیا تو ہمارے دورے کا اختتام ہو چکا تھا۔ یہ ایک دلچسپ دورہ تھا۔ میرے لیے سب سے مشکل کام صبح سویرے جاگنا تھا۔ دو ہی آپشنز تھے۔ یا تو سویا ہی نہ جائے یا پھر دورہ کینسل کر دوں۔ قرعہ پہلے آپشن کے حق میں نکلا۔ معمول جیت گیا اور میں جاگتا رہا۔ آٹھ بجے

Read more

شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انڈیا کو ’بہترین کی امید، بدترین کی تیاری‘

شیخ حسینہ کی امریکہ روانگی کی تجویز کو ابتدائی رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ اس کے بعد انڈیا نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور یورپ کے دو چھوٹے ممالک سے بات کی۔ لیکن اگر کوئی تیسرا ملک شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دینے پر راضی ہو بھی گیا تو وہ کس پاسپورٹ پر سفر کریں گی؟

Read more

دل پہ دستک دیتی شاعری

  خیبر پختونخواہ کے ایک سفید پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے جری جذبوں اور کومل احساسات کے مالک طارق ہاشمی اپنی خواہشات اور لگن کی جمع پونجی سے قریہ قریہ علم کے بیج بوتے اب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ادب کے ایک استاد کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنے ذوق کی تسکین اور علم و ادب کے پودے کو تناور درخت کے روپ میں دیکھنے کے لیے اورینٹل کالج لاہور

Read more

کینیڈا کے برساتی نالے، بلوچستان کے کاریز، کوہ سلیمان کے رود کوہی

طوفانی بارش تھم چکی تھی دو گھنٹے میں تین انچ سے زیادہ بارش ٹورنٹو ائر پورٹ کا ریکارڈ بنا گئی۔ اور میں چسکا لینے گھر کے سامنے سڑک پار بنے برساتی نالے سے پانی کے بنائے گئے وسیع مصنوعی تالاب کے بند پہ کھڑا نظارے کا لطف اٹھا رہا تھا۔ تالاب کے گرد اگائے گئے قدرتی ماحول دکھاتے پودے، جھاڑ جھنکاڑ، سرکنڈا قسم یا پھول دار خود رو پودے، جھاڑیاں اور بلند بالا اور چھوٹے درختوں کے اس بالکل قدرتی

Read more

’اپنی جان بچانے آئے تھے مگر یہاں بار بار مر رہے ہیں‘: پاکستان چھوڑ کر نیپال جانے والے احمدی کس حال میں ہیں؟

انور حسین ان پاکستانی احمدیوں میں سے ہیں جنھوں نے اپنا ملک چھوڑ کر ہندو اکثریتی ملک نیپال جانے کا فیصلہ کیا۔ مگر نیپال میں انھیں غیر قانونی پناہ گزین سمجھا جاتا ہے۔ انور بتاتے ہیں کہ وہ اپنی والدہ کی وفات سے قبل ملاقات کی آخری خواہش بھی پوری نہ کر سکے تھے۔

Read more

کرکٹ سے سیاست تک زوال کا سفر

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خود ساختہ شاہینوں کو انہی کی سر زمین پر دھول چٹا دی۔ اتنی بڑی فتح کے باوجود ان کے کسی کھلاڑی نے نہ تو گراؤنڈ میں سجدہ کیا نہ ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ( مجھے یقین ہے کہ تنہائی میں وہ اپنی کامیابی پر سر بسجود ضرور ہوئے ہوں گے ) اور نہ ہی ان کے کسی کھلاڑی نے بیان دیا کہ ”ہم اسلام کے سفیر ہیں اور اصل کامیابی

Read more

ایک انڈین لڑکی کے ساتھ لاہور میں کیے گئے سفر کی روداد

چندر گُپت موریا، اور گُپت روگ کی یاد دلاتی، کنیکا گُپتا سے میں نے سب سے پہلے اُس کے نام کا مطلب پوچھا۔ ” اس کا مطلب ہوتا ہے ایٹم، بالکل چھوٹا سا دانہ نہیں ہوتا جیسے“ ” ہاں ہاں ایٹم کا تو پتہ ہے مجھے“ ” یہ کنِک سے نکلا ہے، ہندی میں کسی چیز کے چھوٹے سے زرے یا دانے کو کنِک کہتے ہیں“ میں نے مال روڈ پہ پھیلی ہوئی دھند میں سے دہلی کی مماثلتیں تلاش

Read more

ملک نواز احمد اعوان کی یاد میں

علم دوست، انسان دوست ملک نواز احمد اعوان صاحب 31 اگست 2022 ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے تھے۔ 1980 ء کی دہائی میں جب ہم کراچی میں مقیم تھے اس وقت میں نے تقریباً دس سال کی عمر میں اپنے والد محترم محمد اختر مسلمؔ سے ان کا نام سنا۔ ملک نواز اعوان سے یہ دنیاوی تعلق تقریباً بیالیس سال کے بعد ان کی وفات پر ختم ہوا۔ مگر ان کی یاد اور ان کے احسانات مجھے

Read more

دہشت گردی کے خلاف ہمت اور عقل سے کام لیجیے

اتوار اَور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے چھ سات اضلاع میں انسانوں کے خون سے جو ہولی کھیلی گئی ہے، اُس نے پوری قوم کو شدید عدم تحفظ کا احساس دلایا ہے۔ کچھ عرصے سے ڈیجیٹل دہشت گردی نے ایک حشر اٹھا رکھا ہے جسے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لینے کا بار بار عزم دہرایا جاتا ہے۔ اب عزم اور ہمت کے معنی بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ یہی معاملہ ہماری اجتماعی فہم و فراست کا بھی ہے۔ اب

Read more

چند حکومتی فیصلوں پر پیپلز پارٹی کی ”اچانک“ حیرانی

اسلام آباد آئے مجھے ڈیڑھ سال گزرگیا تو ایک روز اچانک خیال آیا کہ لاہور سے یہاں منتقل ہوجانے کے بعد ایک بار بھی بتی نہیں گئی۔ میرے بچپن میں لوڈشیڈنگ متعارف نہیں ہوئی تھی۔ ہفتے میں لیکن کم از کم ایک بار ہمارے گھر میں دو سے تین گھنٹے تک بجلی میسر نہ ہوتی۔ وجہ اس کی یہ بتائی جاتی کہ گھروں کو بجلی پہنچانے والی لائنیں قیام پاکستان سے قبل بچھائی گئی تھیں۔ ان کے ذریعے جو بجلی

Read more

جامعہ کشمیر ہی کیوں؟

  جامعات کی اہمیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ”کسی بھی معاشرے میں حریت فکر کی پیمائش کا پیمانہ اس معاشرے کی جامعات ہوا کرتی ہیں اور اگر جامعات ہی میں حریت فکر کا راستہ مسدود ہو جائے تو پھر پورا سماج ٹھٹھر کر رہ جاتا ہے“ ۔ اندھیرے کے باوجود ہمارے پاس اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جو جگنوؤں کی مانند کہیں کہیں ٹمٹماتے نظر آتے ہیں ’جن کی موجودگی بلاشبہ ملکی

Read more

محمد خالد اختر کی کلک گہر بار: ایک جھلک

(صف اول کے اردو ادیب محمد خالد اختر نے دسمبر 1977 میں عطا الحق قاسمی کے کالموں کا انتخاب کیا اور اس پر ’عرض حال (جسے آپ دیباچہ بھی کہ سکتے ہیں)‘ کا عنوان باندھا۔ تب عطا الحق قاسمی صاحب کی عمر 34 برس تھی۔ انگریزی ادب میں ایذرا پائونڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی نوجوان ادیب کی تحریر دیکھ کر اس کی ٹھیک ٹھیک قدر پیمائی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اردو ادب میں مولانا

Read more

بلیک ایکس: وہ بین الاقوامی مافیا جسے دنیا بھر کی پولیس مل کر بھی روک نہیں پا رہی

بلیک ایکس نامی مجرمانہ تنظیم کے زیادہ تر اراکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور انھیں پڑھائی کے دوران ہی گروہ نے شامل کر لیا تھا۔ یہ تنظیم خفیہ طریقے سے کام کرتی ہے اور اسے دنیا بھر میں پیسوں کے عوض قتل کرنے، جسم فروشی اور انسانی سمگلنگ کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

Read more

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی شروع ہوئی

ملکی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے بنیادی طورپر رزق کمانے کے لئے ہفتے کے پانچ دن اس کالم کے ذریعے تبصرہ آرائی کی مشقت میری مجبوری ہے۔ یہ مجبوری اکثر مجھے اب قوم یاجوج ماجوج کی یاددلانا شروع ہوگئی ہے۔ قوم یاجوج ماجوج کا ذکر کیا ہے تو ذہن میں برجستہ یہ سوال امڈ آیا کہ ہماری نوجوان نسل کا کتنے فی صد اس قوم پر مسلط ہوئے عذاب سے واقف ہے۔ اگر ان کی اکثریت قوم یا جوج

Read more

لاہور سے اغوا کے بعد 50 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے تین سالہ بچے کو پولیس نے کیسے تلاش کیا؟

پنجاب پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد جرم تھا جس میں اغوا کے بعد عبد الرزاق کے تین سالہ بیٹے کو صوبہ پنجاب کے ہی ایک اور شہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو پچاس ہزار روپے کے عوض بیچ دیا گیا۔ تاہم اس پورے واقعے میں حیران کن امر عبد الرزاق کے گھر کے باہر سے ان کے بیٹے کا اغوا ہے۔

Read more

پاکستان میں سست انٹرنیٹ: ’کیبل کی خرابی کا اثر پورے نظام پر آتا ہے، کچھ ایپلی کیشنز پر ہی کیوں فرق آ رہا ہے‘

عوام کے بے جا وی پی این کے استعمال، ویب مینجمنٹ سٹم کی اپ گریڈیشن، مبینہ فائر وال کی باتوں کے بعد اب پیشِ خدمت ہے سب میرین کیبلز میں ایک اور فالٹ، جس کے باعث بقول پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک میں انٹرنیٹ کی اکتوبر کے اوائل تک مکمل بحالی ممکن نہیں ہو پائے گی۔

Read more

پنجابی نیچے اتر آئیں

” میں ان کو کہتی رہی کہ بھائی پانچ بندے اوپر نہیں آئے، ان کو بلا لیں“ ۔ یہ الفاظ اس پنجابی خاتون کے ہیں جس کے شوہر کو موسیٰ خیل میں بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا۔ سرخ آنکھیں، غم سے نڈھال، نیند، تھکاوٹ اور غم سے چور پنجاب کی یہ بیٹی آج صرف اس لئے بیوہ ہے کیونکہ اس کے شوہر کو لسانی شناخت کی بنیاد پر بیس سے

Read more

لاہور کے ادبی درویش زاہد ڈار سے ملاقاتیں

محترمی و معظمی حامد یزدانی صاحب! میری آپ کے شہر لاہور کے کئی شاعروں ’ادیبوں اور دانشوروں سے بہت سی ملاقاتیں ہوئیں لیکن منیر نیازی کی ملاقات کی طرح اکثر اوقات وہ ملاقاتیں مختصر تھیں لیکن آج میں آپ کو ایک ایسی شخصیت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جن سے میری اسی کی دہائی میں تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں اور میں انہیں ایک ادبی درویش سمجھتا ہوں۔ اس ادبی درویش کا نام زاہد ڈار ہے۔ اگر کوئی اردو کا ادیب

Read more

رام گڑھ کا رانا وسیم طاہر اور وویمنز والی بال ٹیم

دنیا بھر کے بچے کھیل کود کے رسیا ہوتے ہیں۔ جب وہ کھیلتے ہیں تو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں جس سے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ پیار، محبت ، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے۔ رواداری اور محبت بڑھتی ہے۔ بیسویں صدی میں فٹ بال ، ہاکی، بیس بال ، کشتی رانی اور برف پر پھسلنے کے کھیل مقبول ہوئے ۔فٹ بال چین سے آیا جبکہ والی بال امریکہ سے آیا ہے ۔

Read more

قاسمی صاحب کس دھندے میں پڑ گئے

قبلہ عطا الحق قاسمی نے عجب چونچال طبیعت پائی ہے۔ بیٹھے بٹھائے مینڈھے لڑانا کوئی ان سے سیکھے۔ اسحاق المعروف بہ طاہر القادری نامی ایک مرد پیر بعمر تہتر برس کینیڈا کے گوشہ عزلت میں ’ایک تکیہ بنائے اپنی اولاد کو لیے بیٹھا ہے‘۔ نہ کاہو سے دوستی، نہ کاہو سے بیر۔ ہاتف کا اشارہ ہو تو ’ریاست بچانے‘ یا ’انقلاب‘ برپا کرنے وطن مالوف کا رخ کرے، ورنہ اپنے پارہ نان پر اکتفا ہے۔ ’انقلاب‘ کا پھریرا تحریک انصاف

Read more

1جماعت اسلامی کا 84 واں یوم تاسیس۔ پارٹ

26 اگست 2024 ء کو جماعت اسلامی کا 84 واں یوم تاسیس اور 83 ویں سالگرہ ہے ہر سال جماعت اسلامی یوم تاسیس پر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ 26 اگست 1941 ء کو سید ابوالاعلیٰ مودودی کی قیادت میں لاہور میں 75 ارکان کے تاسیسی اجلاس میں جماعت اسلامی کا قیام عمل میں لایا گیا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے گنتی کے چند ساتھیوں کے ساتھ پنجاب کے دل میں پودا لگایا جس

Read more

اسلامی ڈیٹنگ ایپ یا دھندا

برطانیہ سے چلائی جانے والی ایک اسلامی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ”مز“ نے پاکستان کی تاریخ میں ایک عجیب ایونٹ لاہور میں منعقد کرایا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جس پر معاشرے میں بحث ہو رہی ہے کہ ایسا ایونٹ ہماری اسلامی اور مشرقی روایات کے مطابق ہے یا منافی، یہ ایپ مسلمان ممالک اور مسلم کمیونٹی میں زیادہ مقبول ہے، پاکستان میں مذکورہ ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ تک ہے جو کہ مراکش

Read more

سوشل میڈیا پر نظم شیئر کرنے پر پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو طلبہ کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمات درج

خاتون سٹوڈنٹ رہنما کے بھائی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’فیس بُک پر پوسٹ کے بعد میری بہن اور ہمیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، لوگ ہمارے آبائی علاقے میں جمع ہو جاتے اور نعرے بازی کرتے۔‘

Read more

قتل کے مقدمے میں نامزدگی پر شکیب خاموش مگر بنگلہ دیشی کھلاڑی حمایت میں پیش پیش: ’وہ ایسے غیر انسانی فعل میں ملوث نہیں ہو سکتے‘

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو تاریخی شکست دینے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے ٹیم کے سینیئر رکن اور ڈھاکہ میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

Read more

دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے محروم محمد حسنین جنھوں نے پنجاب پولیس میں شامل ہونے کا اپنا خواب پورا کیا

بچپن میں ایک حادثے میں دونوں ٹانگیں اور ایک بازو کھو دینے والے محمد حسنین کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں مصنوعی ٹانگوں کے باوجود وہ چل نہیں سکیں گے مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے آگے بڑھتے رہے۔

Read more

کامران کی بارہ دری سے دریائے راوی کا پیغام

او چاند اوئے! سفید داڑھی والے بزرگ نے دونوں ہاتھ منہ پر رکھ کر بھونپو بنایا اور آواز لگائی تھی۔ کسی ’چاند‘ کو گلا پھاڑ کر پکارنے کا یہ غیر رومانوی انداز میں نے پہلی دفعہ دیکھا تھا۔ تعجب ہوا اور ساتھ ہی یہ دیکھنے کا اشتیاق بھی کہ وہ چاند ہے کون؟ سفید داڑھی والے بزرگ کو دو صدائیں مزید لگانی پڑیں تب دور کہیں سے ادھیڑ عمر کا ایک آدمی آتا دکھائی دیا۔ یہی چاند تھا، سانولی رنگت

Read more

سقوط ڈھاکہ: ذمہ دار تھا کون

عمران خان نے اسی سال اپنی ایک ٹویٹ میں سقوط ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مجیب اور یحییٰ میں سے ’غدار تھا کون؟‘ اس نے ٹویٹ میں شامل ویڈیو میں یحییٰ کو غدار قرار دیا اور پاکستانی فوج پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سنگین جنگی جرائم کے الزامات لگائے ہیں۔ میں اس موضوع پر اس سے پہلے چار مضامین لکھ چکا ہوں جن میں میں سے پہلے میں یحییٰ کو غدار کہنے

Read more

لاہور کے شاہی محلہ کی درپردہ ثقافت پر لکھی ایک کتاب پر تبصرہ

موڈ بڑا رومانوی سا تھا۔ لیپ ٹاپ کھولا اور نیٹ فلیکس پر کوئی مووی سرچ کرنے لگا کہ اس موڈ سے بھرپور لطف اٹھایا جائے۔ سامنے سکرین پر ہیرا منڈی سیریز پر نظر پڑی جو اس سے ایک دو دن پہلے شروع کی تھی۔ مجھے کچھ خاص نہیں لگی تھی، اس لیے ایک آدھ قسط دیکھ کر چھوڑ دی تھی، مگر اس رات کے موڈ کے حساب سے سیریز مل گئی۔ ذوق تو ادب کا رکھتے ہیں جو کبھی کبھار

Read more

فیض کی دنیا

فیض احمد فیض 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اپنی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے مکمل کی۔ وہ زمانہ طالب علمی ہی میں شعر کہنے لگے تھے۔ نقش فریادی، دست صبا، میرے دل میرے مسافر، وادی سینا اور نسخہ ہائے وفا ان کے مشہور شعری مجموعے ہیں۔ وہ غزل اور نظم دونوں اصناف سخن پر یکساں قدرت رکھتے تھے اور اپنے عہد کے نمایاں ترقی پسند شاعر تھے۔ عمر بھر جبر و استحصال اور ظلم و استبداد کے خلاف لکھتے

Read more

ڈاکٹر علامہ اقبال کی کتب:ایک تعارف

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ( 9 نومبر 1877 ء۔ 21 اپریل 1938 ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مفکر، مصنف، قانون دان اور سیاستدان۔ علامہ محمد اقبال کو بہت سی حیثیتوں سے جانا اور مانا جاتا ہے۔ ان کی اردو اور فارسی کی تصنیفات جوہر کمال کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جس میں اسرار خودی، رموز بے خودی، علم الاقتصاد، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ جیسی دیگر تصنیفات شامل ہیں۔ ان کی تحریریں چاہے اس کا تعلق کسی بھی

Read more

پروفیسر فیصل عباس ہاشمی: ایک عظیم انسان کی یاد

30 اپریل 2024 کی صبح جب ہم کالج پہنچے، تو پروفیسر اختر بخاری کا وائس میسج واٹس ایپ پر موصول ہوا، جس میں ان کی آواز اضطراب اور پریشانی سے لرز رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مرشد کی حالت بہت نازک ہے۔ فوراً ہم دوست، راقم الحروف، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد، پروفیسر بلال خان، پروفیسر علی حسن، اور دیگر احباب ہسپتال پہنچے۔ وہاں پہنچ کر ہماری آنکھوں نے پروفیسر فیصل ہاشمی کو دل کا دورہ کی حالت میں زندگی

Read more

بلوچستان میں آگ لگانے کی نہیں، بجھانے کی ضرورت ہے

بلوچستان کے مقبول سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کی 18 ویں برسی کے موقع پر کیے گئے حملوں میں پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں موسی خیل میں بسوں ٹرکوں کو روک کر پہچان کے بعد قتل کیے گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 22 افراد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم ان کارروائیوں میں سکیورٹی

Read more

غلام عباس کے افسانوں کا تنقیدی جائزہ

غلام عباس اردو افسانہ نگاری کے ایک ممتاز اور اہم ستون مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی افسانہ نگاری سے اردو ادب کو نئے افق دیے اور ان کے کام کو نہ صرف اردو ادب میں بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ غلام عباس کے افسانے مختصر ہوتے ہوئے بھی ایک مکمل دنیا کی عکاسی کرتے ہیں، جو ان کی فنی مہارت اور گہری بصیرت کا ثبوت ہے۔ غلام عباس 17 نومبر 1909 ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔

Read more

سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور غربت کا عفریت

سرحدوں کی حفاظت کے ذمہ دار سرکاری ملازم سول قیادت کے اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے کر ریاست میں قدم قدم پر اپنا سکہ جما لیں، سول اداروں کو آزادی سے پروان چڑھنے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہیں اور سول سوسائٹی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے سول سوسائٹی میں سہولت کاری کے لیے گماشتے تیار کرنا شروع کر دیں تو نتیجے میں کوئی بھی ملک جس سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی شکل اختیار کر سکتا ہے

Read more

خواتین کی تنہا سیاحت میں ٹور کمپنیوں کا کردار: ’پہلے والدین اکیلے کیا، دوستوں کے ساتھ بھی شمالی علاقوں کو نہیں جانے دیتے تھے‘

حالیہ عرصے میں سولو فی میل ٹریولرز کے ٹرینڈ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ایسی ٹور کمپنیاں ہیں جو اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ تو کیا یہی کمپنیاں اس رجحان میں اضافے کی وجہ ہیں؟

Read more

ارشد ندیم ریاستی ہیرو یا پروپیگنڈہ ہیرو

بلوچستان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ عام لوگوں کا جمِ غفیر سڑکوں پر نکل آیا ہے اور اس جم غفیر میں غالب تعداد عام خواتین کی ہے۔ تحریک پاکستان سے لے کر اب تک شاید یہ پہلا موقع ہے جب خواتین پاکستان جیسی ریاست میں اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ریاست کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ چونکہ اس بار جم غفیر خواتین پہ مشتمل ہے تو ریاست کے لیے

Read more

دکھ کی دلیل مسترد کی جاتی ہے

2016 کا ایک قصہ سنانا چاہتا ہوں۔ آپ کے نیاز مند نے جنوری 2016 میں کچھ دوستوں کی مدد سے ایک رضاکارانہ ویب سائٹ شروع کی۔ اس میں کارکنوں کے لئے کوئی مالی منفعت تھی اور نہ لکھنے والوں کو کوئی آنہ ٹکا دیا جاتا تھا۔ پالیسی بہت سادہ تھی۔ لکھنے والوں کو سیاسی اور سماجی موضوعات پر اظہار خیال کی پوری آزادی تھی البتہ خلاف قانون اور منافرانہ مواد پر پابندی تھی۔ مذہبی آزادی، رواداری اور خرد افروزی کی

Read more

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نیا ڈریس کوڈ نافذ

ماضی کی تاریکیوں میں مسلسل تاکا جھانکی کرنے والے کبھی آ گے نہیں بڑھ سکتے، ماضی پرست اور خودی کے خول میں بند نرگسیت کا شکار قوموں کا سب سے بڑا المیہ بھی یہی ہوتا ہے کہ انہیں اپنی جامد ذہنیت سے باہر نکلنے میں ڈر، خوف، ہچکچاہٹ اور بے بنیاد قسم کے اوہام سے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔ جو قومیں وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں پس و پیش سے کام لیتی رہتی ہیں وہ ایک دن تاریخ

Read more

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشہ کی وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر نتاشہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ملزمہ کو ایک عدالت کے باہر وکلا کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا اور انھوں نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے ’وِکٹری‘ کا نشان بھی بنایا ہوا ہے۔

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور حامد یزدانی: آپ کی ادبی شناخت کیا ہے؟

آپ کی ادبی شناخت کیا ہے؟ ڈاکٹر خالد سہیل حامد یزدانی سے پوچھتے ہیں ملاقات تو دراصل مسی ساگا کے ایک انڈین ریستوران میں ہونا طے پائی تھی مگر میرے اصرار پر اسے اونٹاریو جھیل کے کنارے واقع شہر برلنگٹن کے ایک افغان کباب ریستوران میں منتقل کر دیا گیا تھا اور یہ سب ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کی کمال شفقت کا نتیجہ تھا۔ شام ڈھلنے سے کچھ پہلے جب میں ریستوران کے پارکنگ لاٹ میں پہنچا تو ڈاکٹر صاحب

Read more

شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کی درخواست آئی تو انڈیا کیا کر سکتا ہے؟

شیخ حسینہ کی سیاسی مخالف خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے انڈیا سے کہا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے خلاف گذشتہ دو ہفتوں میں جو مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں قتل اور اجتماعی قتل کے مقدمات شامل ہیں

Read more

جب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کا صدر بنا

میں جب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کا صدر بنا تو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھے مبارکباد کی ٹویٹ کی تو میں نے جواب میں یہی کہا کہ پاکستان میں بھی طلبا یونین کو بحال کیا جانا چاہیے۔ مجھے یاد ہے لاہور میں جب رہتے تھے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم تھے تو کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو داتا صاحب سے کھانا مل جاتا تھا میرے بھتیجے ساتھ آئے ہوئے ہیں

Read more

وزارت امور کشمیر اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی

حکومت پاکستان نے معاشی بحران کی صورتحال میں انتظامی اخراجات کم کرنے کی غرض سے 5 وفاقی وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پہ یہ فیصلہ کیا گیا اور 5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔ اجلاس

Read more

ظفر اقبال کے کلام میں تمثال کاری

ظفر اقبال نام اور تخلص ظفر کرتے ہیں۔ 27 ستمبر 1933 ء کو بہاول نگر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ضلع اوکاڑہ کے معزز زمیندار تھے۔ ظفر اقبال نے ابتدائی تعلیم بہاول نگر سے حاصل کی اور میٹرک ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ سے 1950 ء میں کیا۔ انٹرمیڈیٹ کا امتحان ایف سی کالج لاہور سے پاس کیا اور بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔ ظفر اقبال نے ایل ایل بی کا امتحان لاء کالج جامعہ پنجاب لاہور

Read more

خالد فرہاد دھاریوال اور پنجابی کہانی

پنجابی زبان کے ممتاز کہانی کار ملک مہر علی نے خالد فرہاد دھاریوال کے بارے لکھا ہے کہ: ”خالد نے کہانی ’گھر‘ لکھ کر خود کو امر کر دیا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ کچھ بھی نہ لکھے تو پنجابی ادب میں نام زندہ رہنے کے لئے یہی ایک کہانی کافی ہے۔“ ’پنجابی کی کلاسیک کہانیاں‘ جو کہ پنجابی کے گرمکھی رسم الخظ میں شائع ہوئی ہے، اس میں پاکستانی پنجاب سے جو واحد کہانی شامل کی گئی وہ

Read more

غلام محمد، جسٹس منیر اور جنرل ایوب گٹھ جوڑ

غلام محمد لاہور کے رہنے والے تھے۔ آپ کا تعلق پشتون قبیلے ککے زئی سے تھا۔ جو لاہور میں صدیوں سے آباد ہیں۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد انڈین اکاؤنٹ سروس میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا اس کے بعد ریلوے بورڈ میں ذمہ دار عہدہ پر کام کرتے رہے۔ جنگ عظیم دوم کے دوران انھوں نے کنٹرولر آف جنرل سپلائی اینڈ پر چیز کی ذمہ داریاں سر انجام دی۔ پہلی

Read more

مذہبی شدت پسندی کے سامنے سپریم کورٹ کی پسپائی

سپریم کورٹ ’فتح‘ کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ’یوم تشکر‘ اور 7 ستمبر کو ’یوم فتح‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی نے طے کر دیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی اور تعصب کے سامنے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت بھی بند نہیں باندھ سکتی۔ آج سپریم کورٹ کے ججوں نے ہاتھ اٹھا کر مذہبی رہنماؤں کے سامنے اپنی ’ناکامی و شکست‘ قبول کی۔ اس حوالے سے دیکھا

Read more

وہ باپ جس نے بچے کے اخراجات سے بچنے کے لیے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا

امریکہ میں ایک شخص کو بچے کی مالی امداد سے بچنے کے لیے ریاستی ڈیٹا بیس ہیک کر کے اپنی موت کی جعلی انٹری کرنے کے جرم میں چھ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

کیا عمران خان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے؟

اگر فیض حمید نو مئی کے تعلق سے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو جاتے ہیں تو پھر عمران خان کا زد میں آنا ناگزیر ہے۔

Read more

ذکر اس پری وش کا، پھر بیاں اپنا

عمومی طور پر جس جگہ بھی پہنچنا ہو تو لیٹ ہو جانا میرا معمول ہے جو کہ ایک خاصی بری عادت ہے۔ مگر اس لیٹ ہونے میں جو ذرائع و عوامل ہمیشہ انہونی طور پر شامل رہتے ہیں وہ زمانہ کہاں سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی کبھی ایسی کوئی سنجیدہ کوشش کی ہے مگر یہ قابل فخر بات بھی نہیں۔ آج شاید کچھ زیادہ انہونی ہو گئی۔ طے کیے ہوئے وقت سے پندرہ منٹ پہلے منزل آ گئی۔ مقام

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 18 : جنم جنم کا ساتھ

”اے میری روح، تُو کیوں افسُردہ ہے؟ تُو کیوں میرے اندر اتنی بے قرار ہے؟ خُدا پر توکّل کر، کیوں کہ مَیں اُس کا شکر کرتا رہوں گا جو میرا نجات دہندہ اور میرا خدا ہے۔“ زبور 42 : 11 پادری پال کو اکثر اپنا آبائی گاؤں یاد آتا تھا جو لاہور سے 50 کلومیٹر دور ہے اور کلارک آباد کہلاتا ہے۔ ان کے دادا بتاتے تھے کہ وہ گاؤں کے سب سے پہلے چرچ کی تعمیر میں خود شامل

Read more

خالد فتح محمد کے افسانوں کی کتاب ”وقت کی قید میں“ کا ایک جائزہ

ایک مختصر کتابچہ میرے سامنے ہے۔ یہ افسانوں کی کتاب ہے جسے تحریر کیا ہے جناب خالد فتح محمد نے۔ چھوٹی کتاب کا ایک فائدہ ہے کہ اسے ایک دو نشستوں میں ختم کر دو یا پھر کتاب بہت بڑی ہونا چاہیے جو ایک لمبے عرصے تک ختم نہ ہو۔ میرے سامنے موجود کتاب کا نام ہے ”وقت کی قید میں“ ۔ خالد فتح محمد ایک بڑا لیکن کسی حد تک غیر معروف نام ہے۔ یہ کیسا درد ہے کہ

Read more

’چائے بیچنے والا کروڑ پتی بن گیا‘: انڈین پنجاب کے مبینہ منشیات فروش جنھوں نے جیل میں بھی پولیس کے ناک میں دم کر رکھا ہے

جن تین منشیات سمگلروں کو آسام بھیجا گیا، ان میں بلوندر سنگھ عرف بلا حویلیاں کے علاوہ اکشے چھابڑا اور ان کے ساتھی جسپال سنگھ گولڈی بھی شامل ہیں۔

Read more

’فیک نیوز‘ سے برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کے الزام میں لاہور میں پاکستانی شہری گرفتار

لاہور میں عدالت نے برطانیہ میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ بننے والی جھوٹی خبر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ لاہور پولیس کے مطابق اس عمل میں فرحان آصف نامی شخص اکیلا ہی ملوث تھا۔

Read more

سنگھاسن بتیسی – تفہیم، تسہیل، تحشیہ

معلم، نقاد، محقق، مرتب، مدون، مترجم اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اورئینٹل کالج سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون استاز ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ کے ادبی سفر کا آغاز اقبالیات سے ہوا۔ آپ نے اقبال کے فن کے ان گوشوں پر تحقیق و تنقید کی ہے جن پر بہت کم یا بالکل کام نہیں ہوا۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کے فکر و فن کی ایک اہم جہت فن ِتدوین ہے۔ ان کی اہم تدوینی کاوش میں سنگھاسن بتیسی کی تدوین، تفہیم،

Read more

عورت کس کے اعصاب پر سوار ہے؟

علامہ اقبال نے ضرب کلیم میں ہند کے شاعروں، صورت گروں اور افسانہ نویسوں پر طنز کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ ‘آہ بے چاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار’۔ 1936ء میں شائع ہونے والی اس تصنیف کو حضرت اقبال نے ‘دور حاضر کے خلاف اعلان جنگ’ کا ذیلی عنوان دیا تھا۔ اس کتاب میں عورت کے موضوع پر نو مختصر نظمیں شامل ہیں۔عورت کے حقوق, آزادی اور مساوات کے تصورات یورپ میں روشن خیالی کی تحریک کے زیر اثر اٹھارہویں

Read more

جب میں اور ڈاکٹر عمر عادل ہنی ٹریپ ہوئے

”جانو! سارے انتظام مکمل تھے۔ میں رات بھر انتظار کرتی رہی۔ اب میں ناراض ہوں“ ۔ ”سویٹی! آئی ایم سوری“ ۔ ”تم کب تک ناراض رہو گے“ ۔ ”آج رات تم نہ آئے تو میری موت کے ذمہ دار تم ہو گے“ ۔ ممکن ہے ایسا کوئی ایس ایم ایس آپ کو بھی کبھی کسی نامعلوم نمبر سے آیا ہو۔ یا فون کال پر کسی انجان لڑکی نے روتے ہوئے یا کھل کھلاتے اسی طرح کی کوئی بات کر کے

Read more

ناول گمشدہ میراث از گلزار ملک کا تجزیاتی مطالعہ

فیصل آباد میں اردو زبان و ادب کی قابل و معتبر شخصیات نے اپنی منفرد اور الگ پہچان بنائی ان میں سے ایک قابل شخصیت گلزار ملک ہیں۔ فیصل آباد میں اردو فکشن میں اپنا نام اور پہچان بنانے میں انہوں نے نہایت لگن اور محنت سے اپنے شوق کو پروان چڑھایا۔ گلزار ملک کی پیدائش کے وقت اُن کا نام کرامت علی رکھا گیا۔ بعد میں گلزار احمد اندراج کروایا گیا۔ بارہ بہن بھائیوں میں گلزار ملک بھائیوں میں

Read more

خواجہ سراؤں کے لیے تعلیم: کیا خیبرپختونخوا میں یہ ممکن ہے؟

پاکستان میں خواجہ سراؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے بنیادی انسانی حقوق کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انہیں جنسی، جسمانی، نفسیاتی اور سماجی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں، پدرشاہی نظام، مضبوط مذہبی عقائد، ثقافتی اصول اور اقدار کے ارد گرد بنایا گیا معاشرہ یہ بتاتا ہے کہ خواجہ سراء افراد کو اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔ یہ ان کے خاندان کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں سے شروع ہوتا ہے کہ آیا وہ

Read more

جامعہ پنجاب کا انڈوومنٹ فنڈ!

ملک کی نازک معاشی صورتحال نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی متاثر کیا ہے۔ آپ کسی بھی شخص سے بات کریں، وہ مہنگائی کا رونا ضرور روئے گا۔ قومی اداروں کی صورتحال بھی مختلف نہیں ہے۔ ہر دوسرا ادارہ فنڈز کی کمی کی شکار ہے۔ سرکاری جامعات کی مثال لے لیجیے۔ نہایت مشکل سے یہ اپنے اخراجات پورے کرتی ہیں۔ گزشتہ کسی کالم میں عرض کیا تھا کہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ جامعہ

Read more

پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں ایک سے زیادہ میڈل جیتنے کے امکانات کیسے ختم ہوئے

جہاں ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کو 40 برس بعد اولمپکس میں طلائی تمغے جیتنے والے ملکوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا تو ساتھ ہی ایسے سوالات بھی سامنے آئے کہ 20 کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک کا صرف ایک میڈل کیوں اور کیا پاکستان ایک سے زیادہ تمغے جیت سکتا تھا؟

Read more

بنگلہ دیش میں”نظامِ کہنہ”کو ملیامیٹ کرنے کا ٹوٹتا خواب

حسینہ واجد ہی نہیں مجھے اس کے والد شیخ مجیب الرحمن بھی پسند نہیں تھے۔ ناپسندیدگی کی وجہ جبلی تھی۔ آج بھی لاہور کی وہ دوپہر یاد ہے جب 1969ء کے ابتدائی ایام میں ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن ایک ہی طیارے میں بیٹھ کر کراچی سے میرے شہر آئے تھے۔ دونوں کو ان دنوں کے صدر ایوب خان نے گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کے پہلے فوجی آمر اس کانفرنس کے انعقاد

Read more

ایک پرانا کالم!

(یہ کالم کوئی ساڑھے سات ماہ قبل 2 جنوری 2024 کو شائع ہوا تھا۔ تب اس کا عنوان تھا۔ ”9 مئی! دھند گہری ہو رہی ہے۔“ قندِ مکرر کے طور پر وہی پرانا کالم پیش خدمت ہے اس سوالیہ تجسس کے ساتھ کہ ”کیا دھند چھٹنے لگی ہے؟“) *** *** 9 مئی کی منصوبہ بند غارت گری پر مسلح افواج کا ردّعمل قطعی، غیر مبہم اور دو ٹوک تھا۔ کہا گیا ”یہ قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سیاست کا

Read more

واہگہ بارڈر کی تقریب: قومی شناخت، تشدد، اور امن کی ضرورت

17 اگست 1947 کو، آزادی کے دو دن بعد ، ریڈکلف باؤنڈری ایوارڈ کا اعلان ہوا، جس نے دونوں نئے ممالک کی سرحدوں کا حتمی تعین کیا۔ ریڈکلف لائن نے شمالی ہندوستان کے صوبہ پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، لاہور میں موجود اس لائن کا ایک حصہ سولہویں صدی کی اہم سڑک، گرینڈ ٹرنک روڈ سے گزرتا ہے، جہاں بھارت کی طرف اٹاری اور پاکستان کی طرف واہگہ نامی گاؤں واقع ہیں۔ جسے اٹاری واہگہ سرحدی چوکی

Read more

مائکرو فکشن – 3 مائکروف

1- زیرِ زمیں سے آتی آوازیں ہم جانتے ہیں کہ وہ آج پھر آئے گا۔ اس بڑے نیم تاریک کمرے میں، جہاں صرف دو زرد بلب روشن ہوتے ہیں۔ جب ہمیں لایا جاتا ہے، کچھ دیر بعد وہ آ جاتا ہے۔ وہ ہم سے خطاب کرتا ہے لیکن اپنے خطاب کو گفتگو کہتا ہے۔ کرسی پر بیٹھتے ہی، جس کے سامنے ہم زمین پر بیٹھے ہوتے ہیں، وہ آغاز کر دیتا ہے۔ لہجے میں مصنوعی شیرینی گھول کر وہ ہمارا

Read more

سلیم جاوید: سپر ہٹ فلمیں لکھنے والی جوڑی جس نے امیتابھ بچن سے زیادہ معاوضہ لیا

سلیم خان اور جاوید اختر اکثر ساتھ مل کر کام کرتے تھے جس وجہ سے بالی وڈ میں ان کی جوڑی کو ’سلیم جاوید‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم 50 سال بعد بھی ’سلیم جاوید‘ جیسی فلموں کی کہانیوں اور کرداروں میں کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکا ہے۔

Read more

وینیش پھوگاٹ: والد کی موت کے بعد بھی ان کا خواب زندہ رکھنے والی بیٹی جو ملک کا فخر بنیں

پیرس اولمپکس سے واپسی پر جس طرح وینیش پھوگاٹ کا استقبال ہوا ہریانہ کیا کسی بھی ریاست کے ایتھلیٹ کا حتیٰ کہ اولمپک چیمپیئن کا بھی ایسا شاندار استقبال نہیں کیا گیا۔ کیا راج پال نے اپنی بیٹی کے ایسے استقبال کا خواب دیکھا ہوگا؟

Read more

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خاں کا 27 واں یوم وفات

کسے معلوم تھا کہ فیصل آباد میں واقع دربار لسوڑی شاہ میں اکثر نعتیہ کلام پڑھنے اور قوالی کرنے والا نوعمر بچہ بڑے ہو کر قوالی اور موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان بن جائے گا جن کی قوالی کے البم کی تعداد 125 سے زائد ہوگی اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گا۔ استاد نصرت فتح علی 13 اکتوبر 1948 ء کو فیصل آباد

Read more

مغرب کا فیض اور مشرق کا فیض

11 جون 786 عیسوی کی بات ہے عباسی خلیفہ ہارون رشید اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ تخت بغداد پر متمکن تھا کہ مکہ کے قریب واقع وادی الظاہر کے مقام فخ میں حکومت مخالف باغیوں اور عباسی سلطنت کے فوجی دستوں کے درمیان ایک مسلح مد بھیڑ ہو گئی جس میں عباسی فوج کو فتح ہوئی اور باغیوں کو راہ فرار اختیار کرنی پڑی ایک باغی سردار ادریس بن عبداللہ اپنے کچھ ساتھیوں سمیت مصر کی جانب فرار

Read more

’بِل بِل پاکستان‘ گانے والے عون علی کھوسہ کا مبینہ اغوا: ’لوگوں کو غائب کروانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے‘

عون کی اہلیہ بینش اقبال نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے جمعے کو سی سی پی او لاہور کو 20 اگست تک ان کی بازیابی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

Read more

’بچپن میں ٹوکری میں ڈال کر چھوڑ دیا، معلوم نہیں وہ سکھ ہیں، ہندو یا مسلمان‘

ہندوؤں اور سکھوں کے لیے انڈیا اور مسلمانوں کے لیے پاکستان، اس تقسیم کے دوران ہونے والی ہجرت کے دوران فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے۔ پنجابی لوگ تقسیم کے اس دور کو ہالے کہتے ہیں۔ جس کے دوران ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوئے اور 10 لاکھ لوگ مارے گئے۔

Read more

ڈاکٹر سید اکرم اکرام شاہ کی شخصیت و علمی آثار کا تعارف

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ خدا نے کچھ افراد کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہر دور میں کرہ ارض پر ایسی ایسی حیرت انگیز با کمال و بے مثال غیر معمولی اوصاف کی حامل نابغۂ روز گار شخصیات پیدا ہوتی رہیں جنہوں نے انسانوں کی راہنمائی، ان کی فلاح و بہبود، ان کی اصلاح کے لئے کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ ان میں بھی کچھ شخصیات ہمہ جہت ہوتی ہیں

Read more

بات ہی کوئی نہیں

مارے ایک عزیز دوست ٹھیکیدار تھے، اللہ رکھے اب بھی ہیں۔ تئیس برس پہلے کی بات ہے، ایک بار وہ اور ہم ایک دور دراز سائٹ کی طرف رات کے اندھیرے میں روانہ ہوئے، رات کو اس لیے کہ دن کو وہاں جانے کا تمام راستہ براہ راست بھارتی فوج کے فائر کی زد میں رہتا تھا، اور وہ وہاں سے گزرنے والی ہر سول گاڑی تک پر فائرنگ کرتے، مارٹر کے گولے پھینکتے، جن کی وجہ سے آئے دن

Read more

جسوین سانگھا: منشیات فروشی کے انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک کی ’کیٹامین کوئین‘ جن کا گھر ’منشیات کی منڈی‘ تھا

فرینڈز ٹی وی شو میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے میتھیو پیری کی موت نے اُن کے فینز کو شدید صدمہ پہنچا تھا مگر اُن کی وفات کے بعد کیٹامائن کے بارے میں متعدد خبروں کو اُن سے جوڑا گیا، کہ میتھیو کی موت منشیات کی وجہ سے ہوئی۔

Read more

عمر فاروق ہلال امتیاز کے لیے نامزد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے مرکزی کردار کا نام سرکاری فہرست میں کیسے پہنچا؟

عمر فاروق نامی اس کاروباری شخصیت نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے محمد بن سلمان کی جانب سے عمران خان کو دیا جانے والا خصوصی گفٹ سیٹ، جس میں ایک گھڑی بھی شامل تھی، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ذریعے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح خان سے دبئی میں دو ملین ڈالر کے عوض خریدا۔

Read more

78 ویں یومِ آزادی پر منفرد تحفے

بے حد خوشی کی بات یہ ہے کہ پریشان حال قوم 78 واں یومِ آزادی غیرمعمولی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اِس کا اچانک سبب یہ بنا کہ اتھلیٹ ارشد ندیم نے صرف چھ روز پہلے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینک کر 118 سالہ تاریخ بدل ڈالی، گولڈ میڈل حاصل کیا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ہے۔ اِس عظیم الشان کامیابی کا بہت روشن اور خوشگوار پہلو یہ ہے کہ عوام و خواص

Read more

ایک گرفتاری سے جڑی کہانیاں

جس گرفتاری کا ان دنوں ہر محفل میں ذکر ہورہا ہے وہ ہماری تاریخ کی ”اس“ ادارے سے وابستہ رہے کسی فرد کی پہلی گرفتاری نہیں ہے۔ قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد اکبر نام کے اعلیٰ ترین افسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی اہلیہ بیگم نسیم جہاں بھی ان کے ساتھ گرفتار ہوئیں۔ بعدازاں بریگیڈئر سے میجر تک کے 20 کے قریب افسر بھی گرفتار ہوئے۔ ان میں سے چند وعدہ معاف گواہ بن گئے اور ”پنڈی

Read more

لوگ ملک کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟

مملکت خداداد بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ یہاں معدنیات ہیں، کھیتی ہے، کاروبار ہے مگر جس پہ بیتے وہ جانے۔ جو کسانوں سے احوال جانا جائے تو معلوم ہوتا ہے صدمات کا سمندر ہے۔ فصل کبھی ماحولیاتی تبدیلیوں کی نذر ہو جاتی ہے تو کبھی حکومتی کارندوں یا خلائی مخلوق کی۔ جو ان سب مصائب سے بچ بچا کے زندہ رہ لے تو چور بھرے ٹرک لوٹ لے جاتے ہیں۔ جو کاروباری حضرات سے جانا جائے تو معلوم

Read more

ارشد ندیم کون ہے؟

جہاں پاکستان انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے وہیں ارشد ندیم پاکستانیوں کے لئے ایک امید سحر بن کر ابھرا ہے۔ اتنے مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر اپنی تمام تکلیفیں بھول کراس کی خوشی میں شامل ہو گئے۔ سب کے ذہنوں میں آج ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ ارشد ندیم کون ہے؟ یہ چمکتا دمکتا ستارہ کہاں سے نکل کر اچانک سے پوری دنیا میں چھا گیا

Read more

طاہر القادری کا ’’انقلاب‘‘ اور مظفر وارثی کی گواہی

گرامی قدر جناب عطاء الحق قاسمی نے چند روز قبل ایک موقر روزنامہ میں طاہر القادری صاحب پر ایک کالم لکھا۔ جس پر قادری صاحب کے چاہنے والوں نے ناگواری کا اظہار کیا۔ قادری صاحب کے چاہنے والے اندھی عقیدت کے باعث حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور بدقسمتی سے یہ روایت ہمارے ہاں عام ہے۔ ان کے ایک چاہنے والے نے تو اسی اخبار میں قادری صاحب کی توصیف میں ایک کالم بھی گھسیٹ ڈالا جسے پڑھتے

Read more

15 اگست 1947: گاندھی انڈیا کی آزادی کے دن دہلی کی بجائے کلکتہ میں کیا کر رہے تھے؟

ماؤنٹ بیٹن اور نہرو دونوں نے گاندھی سے 15 اگست 1947 کو انڈیا کی آزادی کے دن دہلی میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن گاندھی نے یہ کہتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی کہ کلکتہ میں ان کی مزید ضرورت ہے۔

Read more

پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل سے فری لانسرز پریشان: ’ہمارا تو نقصان ہے ہی لیکن اصل نقصان حکومت کا ہے‘

پاکستان میں گذشتہ چند ہفتوں سے جہاں بھی جائیں ایک شکایت ضرور سننے کو ملتی ہے، اور وہ یہ کہ ’واٹس ایپ نہیں چل رہا‘، ’انٹرنیٹ بہت سلو ہو گیا ہے۔‘ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات کے حوالے سے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان کو 21 اگست کو کمیٹی کے سامنے وضاحت دینے کا کہا ہے۔

Read more

’میں اسلامی نظام کی بات کر رہا ہوں، آپ لوگ ہندوانہ قسم کا نغمہ نشر کر رہے ہیں‘، جب جنرل ضیاالحق بینجمن سسٹرز کا گیت سن کر غصے میں آ گئے

اختر وقار عظیم نے اپنی کتاب میں جہاں جنرل ضیا کی اپنی تقاریر کے بعد نشر ہونے والے نغموں میں ان کی دلچسپی کو تفصیل سے بیان کیا ہے وہیں ایسے ملی نغموں کی تیاری کا بھی ذکر کیا ہے جو زبان زدِ عام ہو گئے۔

Read more

فیض حمید کی گرفتاری اور عمران خان کی حکمت عملی

نہ تاج اچھالے گئے تھے اور نہ ہی تخت گرائے گئے تھے، اپنی حیرانی بے شک معمول پہ لانے کی لاکھ کوشش کی ہو مگر چشم حیراں کی یہ حیرانی پہلی دفعہ تھی۔ نہ سی ون تھرٹی، نہ ٹرپل اے برگیڈ کی کوئی غیر معمولی ہلچل، نہ سڑک پہ تیر والی گاڑیاں، نہ منتخب قائد کی اقتدار سے معزولی، نہ پارلیمنٹ پہ خطرے کا سائرن۔ پتہ نہیں اسٹاک ایکسچینج میں اچانک کوئی واضح کمی ہوئی یا شیئرز کے ریٹ ایک

Read more

یوم آزادی پر اداس یادوں کی روداد

میں اس ملک کے سیزرین سیکشن کے ذریعے پیدا ہونے کے چھ سال بعد پیدا ہوا تھا۔ سیزرین سیکشن سے میرے ملک کے جسم پر ایک بڑا داغ رہ گیا تھا۔ لیکن، میں ایک عورت نہیں ہوں، اس لیے میں اس تکلیف دہ عمل یا اس کے درد کی شدت یا اس کے بعد کے اثرات کو محسوس نہیں کر سکتا، اس لیے بھی کہ تاریخ میں آج تک کوئی مرد اس طریقہ کار سے کبھی نہیں گزرا۔ سیزرین سیکشن،

Read more

قیام پاکستان، قائد اعظم کی قیادت میں عوامی جدوجہد کا سیاسی کارنامہ

14 اگست 2024 کو مملکت پاکستان کا 77 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جو لوگ پاکستان کے وجود کے 77 سال کے ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے تقریباً ایک سو سال کے حالات و واقعات سے آگاہ ہیں، وہ تمام تر خرابیوں، کوتاہیوں کے باوجود پاکستان کے وجود کی اہمیت و افادیت کا ادراک رکھتے ہیں۔ 1857 کی فیصلہ کن لڑائیوں کے بعد جب غیر منقسم ہندوستان پہ

Read more

چکوال کی بائیس سالہ پروین جسے کوئی پناہ نہ دے سکا!

اس کی ایک آنکھ چھری کے وار سے نکال دی گئی تھی۔ ایک پستان کاٹ دیا گیا تھا۔ پیٹ پہ چھری کے چھ سات وار تھے اور انتڑیاں باہر لٹک رہی تھیں۔ دل کے مقام پر بھی چھری بھونکی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے ”میں نے اپنی زندگی میں ان گنت پوسٹ مارٹم کیے ہیں مگر اس عورت کی لاش جیسی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی“  (روزنامہ ڈان ؛ چار اگست ) ”ہمارا باپ مر

Read more

ڈپٹی کمشنر پنجگور کی ہلاکت: ’بندوق اتنی طاقتور تھی کہ گولیاں گاڑی کا شیشہ اور سیٹ چیرتی ہوئی ذاکر بلوچ کو لگیں‘

دو دن قبل پیش آنے والے اس واقعے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ ہلاک ہو گئے تھے اور ان کے ہمراہ موجود عبدالمالک صالح زخمی ہو گئے تھے۔ تاحال اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Read more

گاندھی کا لاہور اور جناح کا بمبئی – مکمل کالم

مجھے اُن لوگوں سے بحث کرنے کا بہت لطف آتا ہے جن سے اختلاف کیا جا سکے، مسمّٰی و محبّیٰ حبیب اکرم اُن میں سے ایک ہیں، آپ ایسے نستعلیق انداز میں دلیل دیتے ہیں کہ خواہ مخواہ جناب کا موقف تسلیم کرنے کو دل کرتا ہے۔ ویسے حبیب اکرم اور میرے نظریات میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ڈانلڈ ٹرمپ اور علامہ طاہر اشرفی کے خیالات میں ہے، گویا زیادہ اختلاف نہیں ہے، بس کچھ معاملات پر رائے مختلف

Read more

مفت کھانا اور ’جان لیوا نشہ آور ٹافیاں‘: وہ گمنام عطیہ جس نے نیوزی لینڈ میں ہلچل مچا دی

نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے اندازے کے مطابق نشے کی ملاوٹ کی وجہ سے ہر ٹافی کی قیمت تقریبا 600 ڈالر تک کی ہے یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیکھا جائے تو ایک ٹافی ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے زیادہ مالیت کی تھی جسے مفت تقسیم کیا گیا۔

Read more

خضر حیات ٹوانہ جنھیں ’پنجاب پنجابیوں کا‘ نعرہ لگانے پر محمد علی جناح کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

خضر حیات ٹوانہ برطانوی دورِ حکومت میں برصغیر کے سب سے بڑے اور امیر صوبے پنجاب کے آخری وزیر اعظم تھے اور آزادی سے قبل انھیں اپنی حکومت کے آخری سال مسلم لیگ کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read more

امرتا پریتم ، وارث شاہ اور پنجاب کی دو مائیں

ستتر سال پہلے انسانی تاریخ کی بدترین ہجرت، خونریزی اور عصمت دری کی ہولناک ہولی کھیلی گئی تو پنجاب کی ایک بیٹی امرتا پریتم نے وارث شاہ کو مخاطب کر کے تقسیم کا نوحہ لکھا۔ اج آکھاں وارث شاہ نوں کِتوں قبراں وچوں بول تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول اک روئی سی دھی پنجاب دی توں لِکھ لِکھ مارے وین اَج لَکھاں دھیاں روندیاں تینوں وارث شاہ نوں کہن اُٹھ درد مندایا دردیا،اُٹھ تَک اپنا پنجاب

Read more

دم توڑتی ثقافت، گم ہوتی شناخت

کسی بھی قوم کی شناخت اور معنویت اس کی مخصوص ثقافت سے ہوا کرتی ہے۔ اکیسویں صدی جہاں مادیت پرستی کی طرف بڑھتی دنیا کا نام ہے وہاں وہ مخصوص روایات بھی دم توڑتی جا رہی ہیں جو کسی مخصوص قوم کی پہچان ہوا کرتی تھیں۔ بات کو صرف پاکستانی سیاق تک محدود کرتے ہوئے، اس خطہ عرض کی ثقافت کی بات کی جائے تو بچپن سے آج تک کئی ایسی رسومات ہم نے اپنی زندگی میں دیکھیں، جو یا

Read more