انیس ہارون کی کتاب: ویرانی دل و دنیا – کورونا کے شب و روز کا روزنامچہ

گزشتہ سال مارچ سے جب کرونا کی وجہ سے ہم گھروں میں بند ہو گئے تو ہر کسی نے اس قید تنہائی کا اپنے طور پر کوئی علاج نکالا۔ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ انیس ہارون جیسی ایکٹوسٹ اور مجلسی خاتون کے لئے یہ عرصہ کتنا کٹھن گزرا ہو گا۔ انیس اور ان کے جیون ساتھی سید ہارون احمد پہ یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ۔ :سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے۔ ہم نے انہیں ہمیشہ دوسروں

Read more

حکومتی حلقوں میں گردش کرتی قبل ازوقت انتخابات کی سوچ

پارلیمانی نظام حکومت میں کوئی بھی جماعت عام انتخابات کے ذریعے منتخب ہوجانے کے بعد اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان جیسے ممالک میں یہ مدت پانچ برس تک پھیلی ہوتی ہے۔ بسااوقات مگر قبل از وقت انتخاب کا رسک بھی لیا جاتا ہے۔ قبل از وقت انتخاب کے لئے ’’رسک‘‘ کا لفظ میں نے جان بوجھ کر لکھا ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے لینے کے دینے بھی پڑسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں مثال کے طورپر

Read more

پاکستان میں جمہوریت پہ لگائے گئے کرپشن الزامات کی تاریخ

سیاست امکانات کا نام ہے اور یہی امکانات سماج میں نئی راہیں پیدا کرتے ہیں۔ سیاست کے تال میل سے جمہوریت وجود میں آتی ہے۔ وہی جمہوریت کے جس میں حق رائے دہی کی بنیاد پہ عوام اپنے حکمران چنتے ہیں۔ اور اس اجتماعی دانش کے نتیجے میں چنے گئے حکمرانوں کے ہاتھ میں ملکوں کی باگ ڈور ہوتی ہے۔ جدید دنیا نے جمہوری نظام کو عوام کی ترجمانی کے نمائندہ نظام کے طور پہ پہلیا ہے۔ البتہ پاکستان میں

Read more

عذر خواہی کی سیاست اور عذاب رت کے ملول پنچھی

20  دسمبر 1971 کی رات سرد اور سیاہ تھی۔ سنہ ہجری 1391 تھا اور ذی قعد کی یکم تاریخ۔ معلوم انسانی تاریخ میں کسی قوم نے شاید ہی ایسا المیہ دیکھا ہو۔ دشمن ہمسایہ ملک نے دو ہفتے سے بھی کم لڑائی میں آدھے سے زیادہ ملک چھین لیا تھا۔ اس سے بڑا حادثہ یہ تھا کہ الگ ہونے والے حصے کا بچہ بچہ سابقہ پاکستان کا مخالف تھا حتیٰ کہ متعدد ممالک میں ہمارے سفارت خانوں نے نوزائیدہ بنگلہ

Read more

کراچی کا کیسینو اور دبئی کی روشنیاں

کراچی جو برطانوی راج سے دنیا کی نظروں میں آیا اور برصغیر میں ایک بڑا شہر کہلایا، آج ڈھائی کروڑ کی آبادی کے ساتھ پاکستان بھر کی کفالت کا ذمے دار ہے۔ اس شہر نے بے شمار اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور گزشتہ پانچ دہائیوں میں آنے والے مد و جزر نے اس شہر کے نہ صرف محل وقوع بلکہ یہاں کی ثقافت، تمدن، معیشت، زبان، معیار تعلیم، انداز حکومت اور اطوار سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ قیام

Read more

پاکستان کی عجیب وغریب سیاسی جماعتیں

  سیاسی جماعت، افراد کے ایک گروپ یا گروہ جو اقتدار کے حصول کے لیے ایک پروگرام یا منشور لے کر میدان میں اترے ہو۔ جدید سیاسی جماعتوں کی ابتداء 19 ویں صدی میں یورپ اور ریاستہائے متحدہ سے ہوئی۔ اس وقت مختلف ممالک میں مختلف اقسام و انواع کی سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ کسی میں ایک پارٹی، کسی میں دو تو کسی میں زیادہ پارٹیوں کا نظام موجود ہے۔ جیسے چائنہ میں ایک پارٹی، امریکہ میں دو پارٹی اور

Read more

پاکستان کو کمزور کرنے کا بیانیہ

گزشتہ دنوں بجٹ سیشن کے دوران جس طرح قومی اسمبلی میں پارلیمان کے نمائندگان نہ صرف پارلیمان میں گالم گلوچ کی بلکہ نوبت ہاتھا پائی تک بھی آئی اس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اور پھر ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کس طرح لاء انفورسٹمنٹ کے اداروں نے اسمبلی کا گیٹ توڑا یقیناً یہ واقعات شرمناک اور قابل مذمت ہیں مگر میں سمجھتی ہوں یہ واقعات قابل مذمت اور شرمناک ہونے

Read more

جسٹس منیر: پاکستان کے ایک ’لائق‘ مگر متنازع چیف جسٹس

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ملک کے ممتاز قانون دان حامد خان نے پاکستان کی آئینی اور سیاسی تاریخ کے بارے میں اپنی ضخیم اور مقبول کتاب ’کانسٹی ٹیوشنل اینڈ پولیٹیکل ہسٹری آف پاکستان‘ میں لکھا: ’بطور جج جسٹس منیر کی قابلیت اور علمی حیثیت شک و شبہے سے بالا ہے لیکن کاش ان کے ارادے بھی نیک ہوتے۔‘

Read more

بھارتی بالا دستی کا خواب

عمران خان صاحب کی شخصیت اور سیاست کے بارے میں میرے بھی بے تحاشا تحفظات ہیں۔ اس حقیقت کو مگر نظرانداز نہیں کر سکتا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ مسلم امہ میں واحد ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی گفتگو کو دنیا بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔ پاکستان کے مخصوص جغرافیائی حقائق کی وجہ سے خارجہ اور دفاع امور کی بابت ان کی جانب سے ادا ہوئے کلمات کا عالمی طاقتیں انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے میں مصروف رہتی ہیں۔

Read more

وزیر خارجہ کس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا؟

اینکر نے پوچھا۔ کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں تو فرفر بولنے والےملتانی گدی نشین شاہ محمود قریشی کے لہجے میں لکنت آ گئی، مشکل سے سنبھلے، بولے۔۔ "میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا”۔۔ ! شاہ محمود نے صحیح کہا، یہ سوال پاکستانی ریاست کے گہرے پیندے میں ایک سنگین دراڑ کی طرح پیوست ہے۔ ایک طرف قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کی فکری لہر سے جڑے لوگ اسامہ بن لادن کو دہشت گرد

Read more

دوسری آئینی ترمیم اور ندیم پراچہ صاحب کا کالم

آئین پاکستان میں کی جانے والی دوسری آئینی ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ 1974 میں کی جانے والی اس ترمیم کے ذریعہ آئین اور قانون کی اغراض کے لئے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ اس ترمیم کے بارے میں مختلف قانون دان، مصنفین اور محققین اپنی اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں روزنامہ ڈان کی 20 جون کی اشاعت میں مکرم ندیم پراچہ صاحب کا ایک کالم Pandering To Extremists کے نام سے شائع ہوا ہے۔ اس اس کالم میں اس تحریر کے بارے میں چند گزارشات پیش کی جائیں گی۔ یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ اس کالم میں اس ترمیم کے صحیح یا غلط ہونے کا تجزیہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان چند نکات کا جائزہ لیا جائے گا جو مکرم ندیم پراچہ صاحب نے تحریر فرمائے ہیں۔

Read more

بے نظیر بھٹو کی قیادت اور دیانت کیسے ثابت ہوئی؟

چوہدری نثار علی خان میں ایک خوبی بہت کمال کی ہے۔ بڑی سے بڑی خبر کو قومی مفاد میں اپنے سینے میں بند رکھتے ہیں۔ چوہدری صاحب نے جولائی 2017ء میں ایک بڑی پریس کانفرنس کرنا تھی۔ اگست گزر گیا۔ ستمبر آن لگا، چوہدری صاحب نے پریس کانفرنس نہیں کی۔ ایک انٹرویو البتہ سلیم صافی کو دیا ہے۔ تفصیلات اس انٹرویو کی نشر ہونے کے بعد سامنے آ سکیں گی۔ البتہ پورا بحیرہ عرب کھنگال کے اور پوٹھوہار کی پہاڑیوں

Read more

بے نظیر بھٹو۔ ہمت کا استعارہ

ایک ایسے فرد کے لیے کہ جس نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ وقت گزارا ہو، ان کی سالگرہ کا دن ایک ایسا موقع ہے کہ جب یادوں کا ایک سیل رواں اشک بن کر بہنے لگتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کی زندگی درحقیقت ایک ایسی روشنی کی مانند تھی جو نہ صرف پاکستان بلکہ بدلتی دنیا کی بھی راہنمائی کرتی تھی۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت ساری چیزوں کی طرح انہوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے طویل

Read more

ایس بی جون! ایک معذرت

سب سے پہلے تو ہم اس بات پر اپنے قارئین سے معذرت کے طلب گار ہیں کہ ایس بی جون صاحب کے حوالے سے مضمون میں ایک گانے ”“ گوری گھونگھٹ میں شرمائے ”کے بارے میں غلطی سے کہہ دیا کہ یہ گانا جون صاحب کا گایا ہوا ہے لیکن اصل میں یہ گانا محمد کلیم صاحب ( 1925 تاء 1994 ء) نے گایا ہے۔ ہم اس غلطی پر جون صاحب اور کلیم صاحب دونوں کے پرستاروں سے معذرت خواہ

Read more

فیض احمد فیض: ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘، وہ نظم جو امریکہ میں سزائے موت پانے والے جوڑے کے لیے لکھی گئی

دنیا بھر میں اس جوڑے کو دی گئی موت کی سزا پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی۔ اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض ان دنوں راولپنڈی سازش کیس کے الزام میں منٹگمری جیل میں قید تھے اور جیل میں روزن برگ جوڑے کے خطوط پر مشتمل ایک کتاب کسی طرح ان تک بھی پہنچی۔ وہ اس سانحے سے بے حد متاثر ہوئے اوراس کے بعد انھوں نے اپنی وہ معرکہ آرا نظم لکھی جس کا پہلا مصرعہ تھا ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔‘

Read more

لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کا شرمناک لب و لہجہ

یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منعقدہ سالانہ بجٹ اجلاس کا ایک منظر ہے جس میں ایک جز وقتی وزیر خزانہ، ایک جز وقتی ہائبرڈ رجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، مختلف اعداد و شمار پر ترتیب دی گئی بجٹ تقریر کر رہا ہے اور اپنی پیش کردہ دستاویز کو ایک مناسب عوامی اور فلاحی بجٹ قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اپنے حق احتجاج کو استعمال کر کے اسمبلی کے فلور پر یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جو بجٹ

Read more

طارق عزیز: 'دیکھتی آنکھوں، سُنتے کانوں' کو طارق عزیز کا وہ سلام جو پوری دنیا میں گونجا

علم و سائنس کی دنیا میں جس طرح ہر ابتدا ارسطو سے جا ملتی ہے اسی طرح برصغیر میں انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز پر دکھائے دینے والے ٹی وی پروگراموں کے ہر فارمیٹ کے بانی طارق عزیز جا نکلتے ہیں۔

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سپیکر کس قدر بااختیار ہے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے، غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ہوا اور بجٹ کی کاپیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

Read more

فیروز عبداللہ: ملزم نے ’چرس سے بھرا‘ سگریٹ پیا اور کراچی ایئرپورٹ پر گاڑی پولینڈ کے صدر کے وفد پر چڑھا دی

اس حملہ کے بعد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں یہ بحث ہوتی رہی کہ یہ کوئی سازش یا منصوبہ تھا، کیا اس میں اور لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں، جبکہ پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ تک دعویٰ کر دیا کہ اس واقعے میں پولش سفارخانے کے بھی کچھ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

Read more

مغل اعظم کے اصل ہیرو دلیپ کمار نہیں، اس کے ہدایتکار کے آصف تھے

مغل اعظم اپنے وقت کی سب سے مہنگی اور کامیاب ترین فلم تھی لیکن اس کے ڈائریکٹر کے آصف تا عمر ایک کرایہ کے گھر میں رہے اور ٹیکسی پر سفر کرتے رہے۔

Read more

اس بار بھی خسارے کا بجٹ

پاکستان میں ہر سال جون میں مالیاتی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد سے ہر سیاسی عہد میں حکومتی اراکین ہر پیش ہونے والے بجٹ کو ملک و قوم کے لیے تاریخی بجٹ قرار دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے۔ ہر سال بجٹ پر ایک ہی جیسے بیانات سننے کو ملتے ہیں مطلب یہ کہ فلم کا اسکرپٹ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ اداکار تبدیل ہو جاتے ہیں۔ بجٹ بنیادی

Read more

اے پی ایم ایس او کا قیام، عروج اور زوال: ’داخلوں سے محروم‘ طلبا کنگ میکر کیسے بنے؟

ایک زمانے میں جو طلبا اتنے مجبور تھے کہ اپنے تعلیمی اخراجات تک برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ اتنے بااختیار کیسے ہو گئے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اُن کی مرضی سے قائم یا گرائی جانے لگیں؟

Read more

عمران خان اور قیادت کا بحران

عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب بھی سیاسی جغادریوں نے مذاق بنایا اور طنز کی تھی کہ یہ پارٹی نہیں چلے گی۔ انتخابی مہم کے دوران بھی یہی کہا جاتا رہا ہے کہ اقتدار عمران خان سے بہت دور ہے۔ وزیر اعظم بن گئے تو کہا گیا کہ جو لے کر آئے ہیں۔ جلدی چلتا کریں گے۔ تین سال گزر گئے ہیں۔ حسب روایت اپوزیشن نے حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک چلائی اور ناکامی سے

Read more

پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات

پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں چاہے وہ جمہوری ہو یا آمریت کا دور ہو۔ صحافیوں کو ہر دور میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔ لیکن موجودہ دور میں صحافیوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آمریت کے دور میں بھی اتنے مسائل نہیں تھے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں صحافت ہی مسلسل خطرے میں قرار دی جاتی رہی ہے۔ کبھی فوجی آمر، کبھی جمہوری رہنما اور کبھی دہشت

Read more

کچھ ڈاکٹر عزیز الحق اور رابعہ سنبل کے بارے میں: ڈاکٹر شیر شاہ اور عظمیٰ عزیز سے گفتگو

نوٹ: ’ہم سب‘ پر پاکستان کے دانشور عزیز الحق کے بھائی انوارالحق کا انٹرویو چھپنے کے بعد میری آنسرنگ مشین پر ڈاکٹر شیر شاہ کا ایک میسج تھا کہ وہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے ان سے رابطہ قائم کیا تو کہنے لگے کہ وہ عزیز الحق کی دوست رابعہ سنبل کی بہن ڈاکٹر انیتا کو جانتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں عزیز الحق کی بیٹی عظمیٰ عزیز کو جانتا ہوں۔ میں نے ڈاکٹر شیر

Read more

بیک جنبش قلم کیا سندھ میں جوڈیشل مارشل لا لگ چکا

روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ذوالفقار علی بھٹو نے دے کر یہ بات سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ دیس باسیوں کے بنیادی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہے، بھٹو کا نعرہ لگ گیا لیکن عوام آج بھی روٹی، کپڑے اور مکان کے لئے ترس رہی ہے۔ نہ ہمارا ملک ریاست بن سکا نہ ہی عوام کو بنیادی حقوق مل سکے، بنیادی حقوق کے لیے اب بھی شہریوں کو راستوں پر نکلنا پڑتا ہے۔ ایک حکومت دوسری حکومت کے

Read more

غداروں کی حکومت

برصغیر پاک و ہند کی تاریخ بھی خوب رہی ہے۔ اگر اس کی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے تو سوائے مغلوں کے عہد کے کچھ برس جن میں اکبر کی بادشاہت کی وسط مدت شامل ہے سکون ملتا ہے تاہم اسے سے پہلے اور بعد میں حصول اقتدار اور حصول طاقت کی ایک ایسی جدوجہد شروع ہوئی جو جاری تھی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ 1858 میں ملکہ برطانیہ نے ہندوستان پر براہ راست حکومت کا اعلان کیا

Read more

جب دلیپ کمار انگریزوں کے لیے سینڈوچ بناتے بناتے جیل پہنچ گئے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں کچھ دشواری کے بعد اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی انکی طبیعت بگڑنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

Read more

کچھ ذکر محمد انور خالد کا

خاکسار کو مقبول لکھنے والے کا درجہ حاصل نہیں۔ کبھی کوئی مہربان ایک آدھ سطر سے حوصلہ افزائی کردیتا ہے۔ کہیں سے کوئی اختلافی زاویہ بھی سنائی دے جاتا ہے۔ لکھنے والے کو پڑھنے والے کے ردعمل پر ہمیشہ احسان مند رہنا چاہئے۔ پڑھنے والے کو حق ہے کہ بے اعتنائی سے صفحہ پلٹ دے یعنی ’اک نگہ جو بظاہر نگاہ سے کم ہے، ہی سے انکار کردے ۔ اور اگر چاہے اڑتی اڑتی سی اک نظر ڈال کر اخبار

Read more

مادرِ ملت فاطمہ جناحؒ پر غداری کا الزام: ایک حقیقت یا افسانہ؟

وہ شخصیات تاریخ کی مظلوم ترین شخصیات ہوتی ہیں جن کے بارے میں کوئی غلط بات منسوب کر کے اس کی اتنی تشہیر کی جائے کہ وہ قبول عام کا درجہ حاصل کر لے۔ اگرچہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی عمومی وجہ شہرت یہی ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ہمشیرہ محترمہ ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ کا دل و جان سے بھرپور ساتھ دیا مگر انہوں نے تاریخ برصغیر اور پھر پاکستان

Read more

درست خیالی کا فقدان کیوں؟

1968۔ 69 میں جائیں تو عوام میں عمومی سطح پر درست خیالی اور فکری ترقی کے اشاریے ملتے ہیں۔ لوگوں میں اختلاف نظریات، طریقہ کار اور سیاسی امور پر ہوتا تھا۔ ذاتیات پر بات کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا۔ نظریاتی اور سائنسی طرز فکر کو فوقیت دی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں بڑے سیاسی لیڈر، اساتذہ، شاعر، ادیب، گلوکار، اداکار الغرض ہر شعبہ زندگی سے نابغہ روزگار شخصیات پیدا ہوئیں اور پاکستان کا

Read more

پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ

قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاو رہا ہے اور ہمیشہ سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑی ہے۔ پاکستان کو ان تعلقات کی وجہ سے جہاں تک فائدہ ہوا ہے وہیں بہت نقصان بھی، تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دور حکومت میں روس اور امریکہ کی سرد جنگ میں پاکستان کو دونوں کی طرف سے دعوت تھی لیکن پاکستان نے امریکہ کو ترجیح دی، امریکہ کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ روس ایک کمیونسٹ جبکہ امریکہ ایک جمہوری ملک تھا۔ قائداعظم نے 1947 میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ”پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، اور کمیونزم اسلامی ممالک میں نہیں پنپ سکتا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے مفادات روس کی بجائے امریکہ اور برطانیہ سے وابستہ ہوں گے۔“

Read more

محمد خان جونیجو: پاکستان کے ’شریف‘ وزیرِ اعظم جو پارلیمان کی بالادستی کی کوشش کرتے کرتے برطرف ہو گئے

‘محمد خان جونیجو کی وزارت عظمیٰ کے تابوت میں آخری کیل اس وقت ٹھوکی گئی جب انھوں نے فوجی افسروں کی ترقیوں اور تقرریوں کی فائلیں ایوان وزیر اعظم میں روکنا شروع کر دیں۔ وہ بعض افسروں کی فائلیں ازخود طلب کرنے لگے تھے اور جو فائلیں بھجوائی جاتی تھیں ان کو روکنے لگ گئے تھے۔’

Read more

ہمارے ڈاکٹر ساجد علی کون ہیں؟

ڈاکٹر ساجد علی خود کو پیدائشی استدلال پسند کہتے ہیں۔ بچپن دیہات میں بسر ہوا جو توہم کا کارخانہ تھا مگر وہ توہمات پر یقین کرنے میں متامل رہتے تھے۔ والدین نے جالندھر سے ہجرت کر کے گوجرہ کو مسکن بنایا، یہیں وہ 1951 میں پیدا ہوئے۔ تین برس بعد گوجرہ سے پانچ میل دور گاؤں میں زمین الاٹ ہو گئی تو خاندان وہاں منتقل ہو گیا۔ میٹرک تک کے تعلیمی مدارج گاؤں میں رہ کر طے کیے۔ بچپن میں

Read more

یوم تکبیر پوری قوم کا

زندہ قوموں کی تقدیر محض آرزو کرنے سے ہی نہیں بدلتی بلکہ عمل اور جدوجہد سے ہی سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بغیر جدوجہد اور قربانیوں کے تو ہم آزادی بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ جس طرح ایک آزاد مسلمان ریاست پاکستان کو بنانے کا خواب دیکھا گیا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تمام تر جدوجہد کے ساتھ ایک منتشر اور بکھری ہوئی قوم کو یکجا کیا اور اپنے مخالفین کی قابض فرنگیوں کے ساتھ مل

Read more

پیپلز پارٹی اور بھٹو صاحب: آئی اے رحمان کے مشاہدات

آئی اے رحمان ممتاز صحافی اور دانش ور ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے ان کی توانا آواز کئی عشروں سے گونج رہی ہے جس کے بانکپن میں مرور زمانہ سے کمی نہیں آئی۔ لکھنے کے ہنر میں طاق، تجزیہ میں مشاق۔ موضوع کیسا بھی دقیق ہو اسے پانی کر دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بنتے دیکھا اور اس زمانے کا مشاہدہ بھی کیا جب ذوالفقار علی بھٹو کے پاؤں تلے سے زمین کھینچی جارہی تھی۔ بھٹو کے سیاسی اتار چڑھاؤ

Read more

پاکستان جرمن تعلقات کے ستر سال

بین الاقوامی تبدیل ہوتے حالات ہر لمحہ اس کا تقاضا کرتے ہیں کہ صورتحال کا نہایت باریک بینی سے مسلسل مطالعہ کیا جاتا رہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی سے بریگزٹ تک اور جی ایس پی پلس سے ایف اے ٹی ایف کے معاملات تک اگر ہم دیکھیں تو ان تمام امور کے اثرات لامحالہ پاکستان پر ضرور مرتب ہو رہے ہیں اور مرتب ہوتے رہیں گے۔ امریکہ جو ہر ملک کا ہمسایہ ہے کہ بعد اس تمام میں یورپ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور یورپ کی جرمنی اور فرانس قیادت کر رہے ہیں۔

Read more

مشکل کی اس گھڑی میں تنہا اور فراموش کردہ فلسطین

”شیر بن شیر“ کے مشورے تو بہت دیے جاتے ہیں۔ ”شیر“ بننے کی مگر جو قیمت ادا کرنا ہوتی ہے اس کے بارے میں کوئی سوچنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتا۔ اپنے شعبے کے حوالے سے میں نے بھی خود کو اکثر ”شیر“ ثابت کرنا چاہا۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہوتے ہی مگر اپنی ”اوقات“ دریافت کرلی۔ ”شیر“ بننے کو تاہم میرے چند جواں سال ساتھی اب بھی مچلتے رہتے ہیں۔

یوٹیوب نے وی لاگ والا جو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے وہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے کئی دیوانوں کو ”شیر“ بننے کے لئے اکساتا رہتا ہے۔ اس کے مضمرات مگر بے تحاشا دلوں میں خوف بھی جاگزین کر دیتے ہیں۔ منگل کی رات اسلام آباد کے ایک منہ پھٹ بلاگر۔ اسد علی طور۔ کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس نے مجھے اداس و پریشان کر دیا۔ اس واقعہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین فقط تفتیشی ادارے ہی کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلام آباد میں پے در پے ہوئے ایسے واقعات کو ہماری پولیس اب تک منطقی انجام تک پہنچا نہیں پائی ہے۔ کاش اس جانب بھی کوئی توجہ دے۔

Read more

ہمارے پاس عمران خان ہے نا!

معاملہ اگر اصول کا ہو اور بات میرٹ پر آکر رکتی ہو تو عمران خان حکومت میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحریک انصاف کو مناسب لوگوں کے حوالے کرکے اقتدار کی مزید تگ و دو سے گریز کا اعلان کریں۔ پانچ سال حکومت کرنے اور ایک پیج کے مزے لینے کے بعد بھی جو وزیر اعظم ملکی معاملات کو درست نہج پر نہ ڈال سکے، اس کے لئے اس سے بڑا میرٹ کوئی نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنی

Read more

بیلاروس میں ”باغی صحافی“ کی گرفتاری

زمانہ طالب علمی سے ”اب راج کرے گی خلق خدا“ اور ”لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“ والے خواب دیکھے ہیں۔ ان کی بدولت گماں یہ لاحق رہا کہ کوئی آمر خواہ کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو اقتدار چھوڑ کر راہ فرار ڈھونڈنے کو مجبور ہوجاتا ہے اگر عوام اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ جائیں۔ کسی بھی ملک کے بڑے شہروں میں جمع ہوئے ہجوم کو ریاستی قوت کے بے دریغ استعمال کے ذریعے

Read more

بلیک ستمبر: کیا 1970 میں فلسطینیوں کے ’قتل عام‘ میں ضیاالحق بھی ملوث تھے؟

آج سے تقریباً 51 برس قبل فلسطینی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں نے ایک جنگ مسلمان ملک اردن کے خلاف بھی لڑی تھی جس میں ان کو نہ صرف بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا بلکہ شاید ہمارے اکثر قارئین کو اس بات کا علم نہ ہو کہ اس جنگ میں ایک پاکستانی فوجی افسر کا کردار کس قدر اہم تھا۔

Read more

دھاندلی، پاکباز ووٹنگ مشینیں اور دست ہنر مند

سال ہا سال سے عوامی رائے کا تعین ہمارے لیے ایک نہ حل ہونے والا مسئلہ کیوں بن گیا ہے؟ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ انگلیاں کیوں اٹھتی ہیں؟ نتائج کیوں نا معتبر ٹھہرتے ہیں؟ ووٹر کو کیوں یقین نہیں ہوتا کہ اس کا ووٹ واقعی اس کے پسندیدہ امیدوار کے حق میں گنا جائے گا؟ تمام تر حفاظتی تدابیر اور ناکہ بندیوں کے باوجود انتخابات کی ساکھ کیوں قائم نہیں ہو رہی؟ برسوں سے ہم ان گنجلک سوالوں کی گرہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ’جن کا واضح اور غیر مبہم جواب ذرا سی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا طفل مکتب بھی جانتا ہے۔ علامہ کے شعر کا پہلا مصرع قومی سطح کے اسی بے مثل ”تجاہل عارفانہ“ کی ترجمانی کرتا ہے۔

برسوں کے سفر رائیگاں کے بعد آج کل ہم ایک اور سراب کی طرف لپک رہے ہیں۔ اس کا نام ہے ”الیکٹرانک ووٹنگ مشین“ (ای وی ایم) ۔

Read more

ووٹ والے وزیراعظم اور آر ٹی ایس والے وزیراعظم

ذوالفقار علی بھٹو بھی کن پر آشوب ِحالات میں وزیراعظم بنے۔ ملک دولخت ہو چکا تھا جنگ ہاری جا چکی تھی اور دھرتی ماں کے ایک لاکھ بیٹے بد ترین دشمن کے عقوبت خانوں اور زندانوں میں پڑے تھے۔ لیکن یہ بچے کھچے پاکستان کا منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ھی تھا جو اس وقت تک چین سے نہیں سویا جب تک غالب آئے دشمن سے بھی اپنے ایک لاکھ قیدی نہیں چھڑوا لایا۔ اعتماد ایسا کہ شکست و ریخت

Read more

سر ظفراللہ کی مسئلہِ فلسطین پر جنرل اسمبلی میں تقریر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا چیلنج

فلسطین کی تقسیم اور اسرائیلی ریاست کے قیام سے قبل، اُس وقت کے پاکستانی وفد کے سربراہ، سر محمد ظفراللہ خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک پلینیری کمیٹی میں خطے کی تقسیم کی تجویز کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے یہودیوں اور فلسطینیوں کی ایک وفاقی ریاست بنانے کی تجویز دی تھی۔

Read more

عید کا چاند اور متوازی کمیٹیاں

چاند تو دنیا کے ہر ملک میں نکلا۔ اسلامی ممالک میں بھی عید منائی گئی۔ ان ملکوں میں بھی جہاں مسلمان آباد ہیں ۔لیکن ہمارا چاند بھی نرالا، ہماری عید بھی نرالی۔ چاند دیکھنے کے لئے نئی کمیٹی بیٹھ تو گئی لیکن پورے پاکستان میں شاید ہی کسی کو یقین ہو کہ بدھ کے دن چاند نظر آجائے گا۔ ایک وجہ تو یہ تھی کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں پورے تیس روزے رکھے گئے۔ افغانستان، عام

Read more

’ش‘ اعصاب پر سوار!

حسب توقع عید الفطر کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر ہی قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا نام علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے بدنام زمانہ ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق نیوی اور ائرفورس کو بھی شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے، بری فوج کا نام نہیں لیا

Read more

نیپیئر روڈ کی چمن آرا اور کافی ہاؤس اولڈ ہوم

کافی ہاؤس اولڈ ہوم میں بھونچال آ گیا تھا۔ عورتیں سرگوشیوں میں ایک دوسرے سے ایک ہی بات کہتی پھر رہی تھیں ”یہ نہیں برداشت کیا جا سکتا“ ۔ مردوں کا ملا جلا ردعمل تھا۔ کچھ اس صورتحال سے محظوظ ہو رہے تھے بلکہ ایک من چلے نے تو یہاں تک کہ دیا تھا کہ روم سروس مل جائے تو کیا برا ہے۔ کچھ کانوں کو ہاتھ لگاتے کہتے آخری عمر میں اللہ فتنہ گری سے بچائے لیکن دل میں

Read more

وفا شعار بیوی اور وضعدار سیاستدان بیگم نسیم ولی

بیگم نسیم ولی خان کے انتقال کی خبر آئی تو میری یادوں کے انبار میں سے ایک واقعہ ذہن میں فوراََ اُبھرکر گردش کرنے لگا۔ اس واقعہ کی بدولت یہ خیال بھی ستانے لگا کہ میں ’’سیاست‘‘ کی جس نوع کے بارے میںرپورٹنگ اور تبصرہ آرائی کا عادی رہا ہوں اس کے دن تمام ہوئے۔ ’’سیاست دانوں‘‘ کی جو قسم اس صدی کے آغاز سے ٹی وی سکرینوں پر چھائی ہوئی ہے اسے سنجیدگی سے لینا تقریباََ ناممکن ہے۔ میری

Read more

کہو ان سے جو اگلے مورچوں سے صلح کا پیغام دیتے ہیں

ڈھاکہ کے پلٹن گراؤنڈ میں ایک تقریب کے دوران جنرل امیر عبداللہ نیازی نے انڈین آرمی کے کمانڈر جنرل اروڑہ کے ساتھ بیٹھ کر ہتھیار ڈالنے کی ایک دستاویز پر دستخط کیے اور اپنا پستول نکال کر میز پر رکھ دیا۔ اس وقت کے ذمے داروں کی نا اہلی اور عاقبت نااندیشی کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بہت بڑی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ اس دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا

Read more

بیگم نسیم ولی خان: پختون سیاست کا پانسہ پلٹنے والی اصولی خاتون

اپنے کثیر جہتی (متنازع یا غیر متنازع) سیاسی کردار کے باوجود بیگم نسیم ولی خان کی شخصیت کے کئی ایسے پہلو ہیں جس کے باعث قومی سیاست میں انھیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Read more

گمراہی سے گولی تک

سب سے پہلے تو لیاقت بلوچ صاحب کو ان کے بیٹے کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی پر مبارکباد، اس میں نہ کوئی طنز ہے اور نہ کوئی طعنہ، خود باپ ہوں اس لئے ایک باپ کو اپنی اولاد کی کامیابی پر جو خوشی ہوتی ہے اس کا مجھے احساس ہے، لیکن بلوچ صاحب کے اس ٹویٹ سے اپنے خاندان کی گمراہی کے دن اور کچھ دبے ہوئے غم یاد آ گئے سوچا آپ کے سامنے آج کچھ اور اعترافات کروں، ہو سکتا ہے میرے اعتراف سے مزید لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آ جائے کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے کس طرح سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے

Read more

بھٹو حکومت کے خلاف تحریک اور بیگم نسیم ولی خان کا ‘کالا دوپٹہ’

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی قوم پرست خاتون سیاسی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بانی رہنماؤں میں شامل بیگم نسیم ولی خان مختصر علالت کے بعد اتوار کو چارسدہ میں انتقال کر گئیں۔

بیگم نسیم ولی خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عرصۂ دراز سے ذیابیطس اور عارضۂ قلب میں مبتلا تھیں۔

Read more

جذباتی ہوئے بغیر

عمر کا ایک حصہ ہوتا ہی ایسا ہے جس میں انسان عقل و فہم سے اگرچہ عاری نہیں ہوتا لیکن فیصلوں اور رویوں کے انتخاب میں جذبات غالب رہتے ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ اس خاص عمر کے جذبات دماغ کے کسی خانے میں Save ہو جاتے ہیں، جو عمر کے کسی بھی حصے میں جذباتی پن کو عارضی طور پہ ہی سہی پر انگیخت کر سکتے ہیں۔ جیسے سترہ برس کی عمر میں مجھے نوجوانوں کی اکثریت کی طرح

Read more

جب ایک فلسطینی نے مرتضیٰ بھٹو سے منہ پھیر لیا

ہمارے دوست فرخ سہیل گوئندی نے، جو ایک معروف دانشور، کالم نگار اور پبلشر ہیں، چند سال قبل ایک کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی. جس میں ہمارے بزرگ دوست، پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سابق صدر اور سابق سینیٹر سردار سلیم جب ایک طویل عرصے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو سے ملے تو بلاول نے سردار صاحب سے کہا کہ انہیں ان کے ماموں یعنی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں. جب

Read more

شیر محمد خان مری عرف جنرل شیروف: پراری کیمپوں کے خالق اور بلوچ مزاحمت کے بانی

شیر محمد مری اور نواب نواب خیر بخش مری کے بقول اگر آزادی مل جائے اور لوگوں کے لیے کچھ نہ ہو تو یہ بےمعنی سی چیز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ شیر محمد کو ایسے نوجوانوں کی توجہ حاصل ہوئی جنہیں بلوچستان سے انس یا ربط تھا۔ سیاست دان تو بہت تھے لیکن یہ دونوں نوجوانوں کے لیے ’آئی کون‘ کا درجہ رکھتے تھے۔

Read more

رحمان صاحب: ہلکی پھلکی یادیں (1)

جناب آئی اے رحمان کے دنیا سے چلے جانے پر سوشل میڈیا پہ جو بے شمار چاہنے والے سپاسِ عقیدت پیش کرتے رہے اُنہیں دو زمروں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ ایک تو ایسے عامل صحافی جنہوں نے پاکستاں ٹائمز، روزنامہ آزاد یا ہفت روزہ ویو پوائنٹ میں اُن کی ہمکاری یا سرپرستی میں ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر کام کیا۔ دوسرے انسانی حقوق کے وہ کارکن جنہیں رحمان صاحب کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے طویل وابستگی

Read more

ہم پناہ مانگتے ہیں

تین برس پہلے ملک میں سیاسی تبدیلی کا سونامی آنے کے بعد سے ہماری خارجہ پالیسی منجدھار میں ہے۔ کبھی ہم چین سے دوستی کی گہرائی آزماتے ہیں، کبھی ترکی، ایران اور ملائشیا سے تزویراتی تعلقات کے سراب کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کبھی خلیج کے راستے مغرب کے کوئے ملامت میں سجدہ سہو ادا کرتے ہیں۔ اس اٹھا پٹخ کا حاصل یہ ہے کہ چین سے قریب 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواب ایران اور چین میں 400 ارب ڈالر سے زیادہ کے طویل مدتی سمجھوتے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

گوادر میں سعودی عرب کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے موعودہ محمل سے پردہ اٹھتا ہے تو سعودی عرب کی بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نظر آتی ہے۔ یورپین یونین کو چھ ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کے لالے پڑتے ہیں تو ہم اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم امہ کی قیادت بھول کر اندرون ملک توہین مذہب کے مقدمات کے اعداد و شمار جمع کرنے دوڑتے ہیں۔ افغانستان میں ہماری چار عشروں کی سعادت مندی کا حاصل یہ نکلا کہ طالبان سے بات کرنا تو اشرف غنی سے معاملت کرنے سے بھی زیادہ کٹھن ہے۔ افغانستان پر منڈلاتی خانہ جنگی کا دھواں ہمارے شہر سے ہو کر گزرے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ اطلاعات کے مطابق ہم سے فوجی اڈے بھی مانگے جا رہے ہیں۔

Read more

ہم ناز کے ساتھ صحافت کے عہد سحر میں زندہ ہیں

ہم ”ناز“ کے ساتھ صحافت کے ”عہد سحر“ میں زندہ ہیں۔ اس لئے ناز کے ساتھ زندہ ہیں کہ ہم احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، تحصیل احمد پور شرقیہ میں انگریزی صحافت کے بانی و معمار، رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر اور معاصر روزنامہ ”نوائے احمد پور شرقیہ“ کے مدیر اعلیٰ احسان احمد سحر کو جانتے ہیں اور سچے دل سے مانتے ہیں۔ گزشتہ روز احسان احمد سحر کے

Read more

عمران خان کی شہید بھٹو سے مماثلت کے متلاشی تاریخ دان

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان میں مماثلت تلاش کرنے والے ایک مبینہ تاریخ دان نے شہید بھٹو جیسے دیو ہیکل تاریخی کردار کے قد کو صرف ایک کالم لکھ کر چھوٹا کرنے کی جو کوشش کی ہے وہ یقیناً بری طرح ناکام ہوئی ہے کیونکہ تاریخ کو مسخ کرنے کا نتیجہ محض جگ ہنسائی کی صورت میں سامنے آتا۔ تاریخ کے یہ مبینہ طالبعلم اگر پچاس سال گزرنے بعد اچانک اپنی مرضی کی تاریخ لکھنا چاہتے ہیں اور اپنے کالم میں بھٹو صاحب کو زبردستی فوج کی انگلی پکڑوا کر انہیں عمران خان کی طرح اقتدار میں لانے جیسی کہانی بنانے کے کوشش کریں گے تو ان کی خواہش کے مطابق پانچ دہائیوں بعد یک دم گنگا الٹی نہیں بہہ سکے گی۔

Read more

انتخابات۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیا کر لے گی؟

انتخابی اصلاحات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے دو آرڈیننس منظور کیے ہیں، تاکہ آئندہ انتخابات الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروائے جا سکیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت مہیا کی جا سکے۔ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ پاکستان کی انتخابی تاریخ پر ایک نگاہ ڈالی جائے۔ اسے بدقسمتی ہی کہیے کہ ہماری جمہوری اور انتخابی تاریخ اچھی نہیں ہے۔

پاکستان کا انتخابی عمل ہمیشہ متنازعہ رہا ہے۔ نہ صرف متنازعہ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بیشتر ملکی مسائل اور قومی سانحات اس کے بطن سے پھوٹے ہیں۔ ہمارے ہاں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر پہلے براہ راست انتخابات 1970 میں ہوئے۔ یعنی قیام پاکستان کے چوبیس برس بعد عوام سے پوچھا گیا کہ وہ اقتدار کسے سونپنا چاہتے ہیں۔ یہ انتخابات جنرل یحیی خان کے دور میں ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی تاریخ کے منصفانہ اور شفاف ترین انتخابات تھے۔

Read more

فیصل مسجد: پاکستان کی ’قومی مسجد‘ جس کی تعمیر کے اخراجات کا ذمہ لینے والے سعودی بادشاہ اسے مکمل ہوتا نہ دیکھ سکے

1960 کی دہائی میں حکومت نے فیصلہ کیا کہ اس نئے دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں ایک ایسی مسجد تعمیر کی جائے جو نہ صرف اسلام آباد کے بلند ترین مقام پر تعمیر ہونے کے باعث پورے اسلام آباد کا مرکز نگاہ ہو بلکہ پاکستان کی شناخت بھی بن جائے۔

Read more

ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان کا وہ خط جس نے فوج کو ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ’بغاوت‘ پر قائل کیا

یہ تین جولائی 1977 کی بات ہے، وزیر اعظم کے پہلو میں رکھے گرین فون یعنی ہاٹ لائن کی گھنٹی بجی۔ وزیر اعظم ناشتے میں مصروف تھے، انھوں نے ذرا سے تکدر کے ساتھ فون کی طرف دیکھا، پھر فون اٹھا لیا اور خاموشی سے بات سننے لگے۔

Read more

پاپولسٹ رہنماؤں کے دورے

روس کی ایک بہت معروف ملکہ گزری ہیں ملکہ ایکاترینا فتاروئے انگریزی میں کوئین کیتھرین سیکنڈ، جنہیں کیتھرین عظمیٰ بھی کہتے ہیں۔ انہوں نے بہت اچھے اچھے کام کیے تھے جن میں سے ایک کارنامہ بین المذہبی برداشت کو فروغ دینا بھی شامل تھا اور ماسکو کی پہلی مسجد کے لیے زمین بھی انہوں نے مسلمانوں کو ودیعت کی تھی، آج اس مسجد کو ”تاریخی مسجد“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اچھے دل والے کچھ سادہ بھی ہوتے ہیں

Read more

لگ چکا ہے اب ہمیں اپنے لہو کا ذائقہ

ابصار عالم ایک صحافی ہیں لیکن انہی کی برادری نے اگلے دن لکھا کہ ابصار عالم کو خواہ مخواہ ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ وہ تو مریم نواز کے سپاہی ہیں۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ مریم نواز تو خود عوام ہی کی سپاہی ہیں جو آئین پاکستان کو ہاتھ میں اٹھا کر عوام کو ان کے حقوق بتاتی ہیں تو پھر انہیں محض سیاست دان ہونے کی وجہ سے اتنے منفی انداز میں کیوں پیش کیا جاتا ہے۔ مجھے رہنمائی درکار تھی کہ ابصار عالم کون ہیں اور ان پر قاتلانہ حملہ کیوں ہوا۔

Read more

ہمارے جمہوریے جو غیر جمہوری ہیں

لفظ جمہوریت کے لغوی معنی ہیں ’لوگوں کی حکمرانی‘ ۔ سابق امریکی صدر ابراہیم لنکن نے جمہوریت کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ ’عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے‘ ۔ جمہوریت خود تو باقاعدہ سے کوئی مکمل نظام نہیں بلکہ یہ نظام بنانے اور نافذ کرنے کا ایک قاعدہ یا طریقہ ہے۔ جمہوریت کا ہر کوئی اپنے طریقے سے مطلب نکالتا ہے، کسی کی نظر میں یہ ’سامراجی نظام‘ ہے تو کوئی اسے ’خدا سے

Read more

پیپلز پارٹی کی حالیہ سیاست اور جمہوری سوال

پہلی عالمی جنگ میں چار بڑی سلطنتیں ختم ہو گئیں۔ روس میں زار نکولس رومانوف اور جرمن – پرشین سلطنت میں قیصر ولہلم کے عہد تمام ہوئے، ترکی میں عثمانی سلطنت اپنے اختتام کو پہنچی۔ آسٹرو ہنگیرین سلطنت کا نام و نشان مٹ گیا۔ قدیم یورپ کے بطن سے نیا یورپ جنم لے رہا تھا۔ جنگ معمولات زندگی کے تعطل اور تمدن کے ہموار ارتقا سے انحراف کا نام ہے۔ آگ اور لہو کے اس کھیل میں انفرادی اور اجتماعی

Read more

کورونا، نینو ایجنٹ اور ماہرین علوم عمرانی

کورونا کی وبا ایک عالمگیر وبا ہے جس کے بارے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد خواتین و حضرات اب تک گومگو اور شکوک و شبہات کے عالم میں ہیں۔ لیکن ہمسایہ ملک بھارت، ایران اور باقی دنیا خصوصاً یورپی ممالک سے جس قسم کی افسوس ناک بلکہ خوف ناک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اس کے بعد لوگوں کی آنکھوں سے شکوک کے پردے تیزی سے ہٹ رہے ہیں اور لوگوں کو یقین ہونے لگا ہے کہ یہ

Read more

کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کی خدمات، آرٹیکل 245 کیا کہتا ہے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد فوج نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔

فوجی اہل کار لاہور، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور میر پور سمیت دیگر شہروں میں گشت کرتے دکھائی دیے۔

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا 25واں یوم تاسیس: کیا عوام کے پیسوں سے چلنے والے چینل پی ٹی وی پر کسی سیاسی جماعت کی تشہیر مناسب ہے؟

مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت پاکستان میں ماضی کی حکمراں جماعتیں بھی کسی نہ کسی بہانے کبھی آٹے کے تھیلوں اور کبھی لیب ٹاپ پروجیکٹ کے ذریعے تشہیری مقاصد کے لیے اپنی تصاویر سرکاری منصوبوں پر استعمال کرتی آئی ہیں تو پھر پی ٹی وی پر اتنی تنقید کیوں؟

Read more

پاکستان: ڈاکٹرز کو نسخے میں برینڈ کے بجائے فارمولہ لکھنے کی ہدایت، کیا اب دوائیں سستی ملیں گی؟

پاکستان میں ادویات کو رجسٹرڈ کرنے والے ادارے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹری نسخوں میں کسی خاص کمپنی کی دوا تجویز کرنے کے بجائے دوا کا سالٹ یا فارمولا لکھنے کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مریضوں کو کم قیمت ادویات میسر آ سکیں۔

ڈریپ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو یہ شکایت تھی کہ بعض ڈاکٹرز مخصوص کمپنیوں کی دوائیں تجویز کرتے ہیں جو مارکیٹ میں مہنگے داموں دستیاب ہیں حالاں کہ اسی فارمولے کے تحت تیار کردہ دیگر دوائیں سستے داموں مل سکتی ہیں۔

Read more

ایوب خان: اہم مواقع پر ہمیشہ منظر سے غائب ہو جانے والے ایک متذبذب ڈکٹیٹر

یہ اُس فیلڈ مارشل کا جنازہ تھا جو اس ملک کی فوج کا پہلا پاکستانی سپہ سالار، پہلا چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور دوسرا صدر تھا۔ اُن (ایوب خان) کی وفات پر سرکاری ذرائع ابلاغ سے صرف اتنی ہی اطلاع نشر ہوئی: ’پاکستان کے ایک سابق صدر انتقال کر گئے‘، خبر میں اُن کا نام شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

Read more

گلگت بلتستان: آئینی حیثیت اور عوامی حقوق

ہمارے پیارے وطن پاکستان کے 95 فیصد سے زائد شہریوں کو تو اس بات کا علم بھی نہیں ہو گا کہ گلگت بلتستان کہاں واقع ہے، یہ پاکستان کا باقاعدہ حصہ ہے یا پھر صرف پاکستان کے زیر انتظام علاقہ ہے، اس کی آئینی حیثیت کیا ہے، اس خطے میں بسنے والے عوام پر کون سا آئین اور قانون لاگو ہوتا ہے، وہاں کے عوام اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے کس عدالتی نظام سے رجوع کر سکتے

Read more

پیپلزپارٹی کے تین بڑے اور ان کی تین خصوصیات

جنگل میں آباد جانوروں، پرندوں اور حشرات کے اپنے اپنے مزاج ہوتے ہیں۔ وہ سب اپنے انہی فطری رویوں کے تحت زندگی گزارتے ہیں۔ کوئی بہادری سے شکار کرتا ہے، کوئی چھپ کر مارتا ہے اور کوئی دوسرے کی بچی کچھی خوراک کو اپنے زندہ رہنے کا سامان بناتا ہے۔ گویا سب وہی کرتے ہیں جو ان کی اپنی نسل کے آباء و اجداد نے کیا۔ اگر غور کریں تو ہماری سیاسی جماعتوں میں بھی یکسانیت کا وہی مزاج موجود

Read more

پروٹوکول کی قبیح رسم کب ختم ہو گی؟

انگریزی زبان کے اس لفظ کا مناسب اردو متبادل نہیں مل سکا۔ ترجمہ کیا جائے تو ترجیحی سلوک یا ترجیحی برتاؤ ایسے الفاظ سوجھتے ہیں مگر یہ پروٹوکول کے پورے عمل کے مترشح نہیں۔ میری نظروں سے ایک تحریر گزری جس میں پروٹوکول کے خواہش مندوں کو ذہنی مریض کہا گیا ہے۔ بات تو صحیح ہے۔ ویسے بھی کسی بھی صورت حال میں کسی بھی درجہ پر پروٹوکول دیا جاتا ہے لیا نہیں جاتا۔

پروٹوکول کی کئی صورتیں ہیں جیسے کسی کی سواری گزرنے سے پہلے سڑکوں کو عوام الناس کے لئے بند رکھنا، کسی پبلک سہولت والے مقام پر ترجیحی بنیاد پر وہ سہولت نہ صرف حاصل کرنا بلکہ اس دوران اس ادارے کو عوام کے لئے بند کر دینا، کسی کی آمد سے پہلے در و دیوار کی سجاوٹ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ پروٹوکول نجی حیثیت میں بھی دیا جاتا ہے اور سرکاری حیثیت میں بھی۔ ہمارا تذکرہ سرکاری حیثیت میں دیے جانے والے پروٹوکول تک محدود ہے۔

Read more

منڈی فیض آباد کے انصر کا ایک بیرے سے تعلیم یافتہ نوجوان بننے تک کا سفر

لیکن ایک ایسی کہانی جو محض ایک تصویر سے شروع ہوئی تھی چھ برس بعد ایک پڑھے لکھے ڈگری یافتہ نوجوان پر ختم ہو گی اس کا شاید نہ انصر کو یقین تھا اور نہ ہی سالار کو گمان۔

Read more

سیاسی شہادتیں اقتدار کے لیے نہیں ہوتیں

ذوالفقار علی بھٹو 1958ء میں خوبرو تعلیم یافتہ اور ذہین نوجوان کی حیثیت سے پاکستان کی سیا ست میں طلوع ہوئے اور آخری سیڑھی پر پہنچ کر 4 اپریل 1979ء کو غروب ہو گئے۔ انہوں نے زندہ حیثیت سے 21 برس سیاست کی مگر مرنے کے بعد بھی 42 برس سے پاکستانی سیاست میں موجود ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو، سکندر مرزا اور ایوب خان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے۔ وہ ایوب خان کے بہت

Read more

ہمارے بچے کتب بین کیوں نہیں؟

گزشتہ دنوں، ہمارے چست، تندرست اور توانا وزیراعظم بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ قرنطینہ نشین ہونے کے بعد ان کی جو پہلی تصویر منظر عام پر آئی وہ ہمیں بہت خوش کر گئی۔ کیونکہ ان کے ہاتھ میں کتاب تھی۔ ان کی تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ ایک صاحب مطالعہ شخص ہیں۔ عمران خان اقوام عالم کی ترقی و تنزلی کے راز ہائے سربستہ پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں اور تقابلی جائزہ بھی لیتے رہتے ہیں۔ ریاست

Read more

تحریک لبیک پاکستان: کیا حکومت انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت کسی جماعت پر پابندی لگا سکتی ہے؟

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایک سیاسی جماعت پر اس طرح پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

Read more

پی ڈی ایم کا گنجل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھری محفل میں جو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تھا بڑے جوشیلے انداز میں پی ڈی ایم کے سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا جاری کر دہ شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں بلوچستان کی حکمران جماعت ’باپ‘ کی ووٹو ں کی عملی طور پر مدد حاصل کرنے پر نوٹس جا ری کیا تھا۔ گویا کہ

Read more

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی ایک تاریخی تحریر

( 1989 ء میں گورنمنٹ کالج لاہور اپنے قیام کے 125 برس پورے ہونے کا جشن منا رہا تھا۔ مدیر ”ہم سب“ کا تعلیمی زمانہ ختم ہو چکا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس برس میرے عزیز دوست اور اعلیٰ پائے کے اردو شاعر ظہور احمد ”راوی“ کے مدیر تھے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ 125 سالہ جشن کو ”راوی“ کے ایک یادگار نمبر کی صورت میں منایا جائے۔ اور ایسا ہی ہوا۔ ظہور احمد نے جاں سوز مشقت سے

Read more

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا بحران اور قومی اداروں کی زبوں حالی

چند دن قبل وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو ان کی مقررہ مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل فارغ کر دیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ایک اور آرڈیننس کے ذریعے ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کر کے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ مطلب یہ کہ اب ہایئر ایجوکیشن کمیشن بہت سے دوسرے اداروں کی طرح محکمۂ تعلیم کا ماتحت ادارہ

Read more

سرگئی لیوروف کا دورہ پاکستان: کیا تعلقات میں حالیہ گرم جوشی برقرار رہ پائے گی؟

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں اور یہ کہ پاکستان روس سے دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتا ہیں۔

Read more

مظلوم صنم بھٹو کے آنسو اور آج کی پیپلز پارٹی

بھٹو خاندان ایک کے بعد ایک نیا المیہ کیسے دیکھتا اور بھگتتا ہے۔ ووٹ دینے اور ووٹ لینے والوں کی عزت بچانے اور بڑھانے والی جدوجہد کا بنیاد رکھنے والے بھٹو خاندان کے افراد پر دوران جمہوری جنگ کیا کیا گزری اور ایسی ممنوع باتیں کرنے کی انہوں نے کیا کیا قیمت چکائی۔ یہ سب کچھ جاننے کے لیے ’نیا دور‘ کے رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی نے بھٹو خاندان کی نشانی صنم بھٹو سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی

Read more

کوئی مثبت سمت نہیں۔۔۔

نو منتخب سینٹ کے انتخاب کے پہلے اجلاس میں ہی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں پی ڈی ایم کی صفوں میں ایسی دراڑ پڑ چکی ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں ہو گا ۔ اگرچہ لیڈر آف اپوزیشن یوسف رضا گیلانی نے نہ صرف اپوزیشن کے بارے میں مجموعی طور پر صلح جوئی کا رویہ اختیار کیا بلکہ حکومتی بینچوں کی طرف بھی اسی طرح کے تعاون کا ہاتھ بڑھایا۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کی

Read more

موسم خوش رنگ: زندگی سے مکالمہ کرتی تحریریں

شاہد صدیقی کی کتاب ”موسم خوش رنگ“ زندگی کے شدتوں اور حدتوں بھرے موسموں کی داستان ہے۔ جس میں تاریخ ہر جملے میں زندہ اور لطیف پیرائے میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ قاری صدیوں کا سفر ایک جست میں طے کر لیتا ہے۔ وہ خوبصورت اسلوب کے ساتھ ساتھ مشکل سے مشکل موڑ، بنا بھولے بھٹکے پار کر لیتے ہے۔ معاصر صورت حال کا تجزیہ ایسے انداز میں کیا گیا ہے کہ جیسے کوئی قصہ گو رات

Read more

پاکستان کی مذہبی جماعتوں کا افغانستان میں اثر و رسوخ کیوں کم ہوا؟

کراچی — پاکستان کی مذہبی جماعتیں خصوصاً جماعتِ اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے دونوں دھڑے ماضی میں افغانستان کے معاملات میں کافی اثر و نفوس رکھتے تھے مگر پاک افغان امور کے ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کی ان جماعتوں کا افغانستان میں کردار نہ رہنے کے برابر رہ گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے وسط میں جماعتِ اسلامی کی دعوت پر حزبِ اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار پاکستان کے دورے پر تھے۔

Read more

نواز شریف جواب دیں: پی ڈی ایم کا اظہاروجوہ اہم ہے یا عوام کا ’شو کاز نوٹس‘

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے سوال پر پیدا ہونے والے تنازعہ میں اب پاکستان جمہوری تحریک نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو باقاعدہ ’شو کاز نوٹس ‘ جاری کیا ہے۔ اس طرح پی ڈی ایم کی تقسیم کا بالواسطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مبصرین پہلے ہی یہ اشارہ دے رہے تھے کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد اپنا راستہ علیحدہ کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری

Read more

بھٹو صاحب، نواز شریف اور گورباچوف کی سیاست

جب پاکستان بنا تو بھٹو صاحب کی عمر انیس برس تھی۔ اس کے دس برس بعد یعنی 1957 میں بھٹو صاحب کا نام سیاست میں سامنے آنا شروع ہوا۔ جب تک 1958 میں بھٹو صاحب کو پہلی وزارت کی آفر ہوئی تو پاکستان کی عمر گیارہ سال تھی اور اس کے سات وزرائے اعظم اپنی مدت پوری کیے بغیر نوکری سے نکالے جا چکے تھے اور آٹھویں کو بھی آئین سمیت نکالنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ پاک فوج کے

Read more

بھٹو کا قتل قادیانیوں اور امریکہ کی مشترکہ سازش تھی

اگر پوچھو کہ جب پاکستان بن رہا تھا تو کون اس کی مخالفت کر رہا تھا؟ تو جواب ملے گا کہ قادیانی کر رہے تھے (علماء بالکل مخالفت نہیں کر رہے تھے)۔ تقسیم کے وقت پنجاب کے بعض اضلاع پاکستان کے ہاتھ سے کیوں نکلے؟ قادیانیوں کی غداری کی وجہ سے نکلے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ کیوں نہیں بنا؟ قادیانیوں کی وجہ سے نہیں بنا۔ لیاقت علی خان صاحب کو کس نے شہید کیا ؟ یہ قادیانیوں کی کارستانی تھی۔

Read more

زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے

4اپریل کے ابھرتے سورج کی کرنیں گڑھی خدا بخش کے درودیوار کومذید اداس کر دیتی ہیں۔ آج کے دن پاکستان کے شہروں، گوٹھوں اور کٹڑیوں میں رہنے والے غمزدہ افراد کو یوں لگتا ہے گویا ان کے آنگن میں سینٹرل جیل راولپنڈی سے آئی وہ میت رکھی ہے جسے دیکھ کر انہیں اپنے بے یار و مددگار ہونے کا دکھ کھا گیا تھا۔ وہ اس آواز کو یاد کرتے ہیں جس نے کہا تھا کہ میں ہراس غریب کے گھر میں رہتا ہوں جس کی چھت بارش میں ٹپکتی ہے۔

Read more

‘بھٹو کی سب سے بڑی خوبی ہی ان کی خامی تھی’

سن 1970 میں پاکستان کے عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایوب خان کی کابینہ میں وزیرِ خارجہ رہنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے ان سے اپنی راہیں جدا کر کے جس سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اب وہ سندھ میں اس کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے کشمور جاتے ہوئے ان کے پارٹی کارکنوں کے قافلے میں ایک شخص کچھ زیادہ ہی جوش میں آ گیا اور اس کی گاڑی بھٹو کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ زوردار دھچکہ لگا، بھٹو کی جناح کیپ دور جا گری اور ڈارئیور بھی بری طرح اسٹیئرنگ سے ٹکرایا لیکن اس نے بروقت گاڑی کو سنبھال لیا ورنہ تاریخ کا دھارا شاید کوئی اور رُخ اختیار کر لیتا۔

Read more

ذوالفقار علی بھٹو: ’مجھے داڑھی کاٹنے دیں، میں مولوی کی طرح اس دنیا سے نہیں جانا چاہتا‘

سلمان تاثیر لکھتے ہیں ’بھٹو نے کہا، مجھے داڑھی بنانے کی اجازت دی جائے، میں مولوی کی طرح اس دنیا سے نہیں جانا چاہتا۔‘

نو بج کر 55 منٹ پر انہوں نے اپنے دانتوں میں برش کیا، چہرہ دھویا، اور بال بنائے۔ اس کے بعد وہ سونے چلے گئے۔ رات دیڑھ بجے انہیں اٹھایا گیا۔ وہ ہلکے بادامی رنگ کی شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔ جیل اہلکاروں نے کپڑے تبدیل کرنے پر زور نہیں دیا۔

Read more

قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کے اقوال

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ بھٹو ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہی نہیں بلکہ ایک طلسماتی شخصیت کے مالک تھے۔ پاکستان کی سیاست میں ایک ہنگامہ خیز زندگی گزارنے والے بھٹو کو دنیائے سیاست میں ایک خاص شہرت اور مقام نصیب ہوا۔ اسی لیے جب 3 اپریل 1979 کو ان کو پھانسی کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے ڈپٹی جیل سپرٹنڈنٹ خواجہ غلام رسول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی صاحب

Read more

بھٹو نے جنرل ضیا کو آرمی چیف کیوں لگایا؟

سولہ دسمبر 1971 ء سانحہ مشرقی پاکستان ہوا۔ پاکستانی قوم کو تاریخ کے شدید ترین بحران کا سامنا تھا۔ پاکستان کا وجود پارہ پارہ ہو چکا تھا۔ دشمنوں اور اپنوں کے دیے ہوئے زخموں سے خون رس رہا تھا۔ قوم کے حوصلے پست ہو چکے تھے ایسے میں بھٹو اقتدار سنبھالتے ہیں۔ قوم کی امیدوں کا محور ذوالفقار بھٹو تھے انھوں نے بھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔ قوم کی امنگوں کے عین مطابق ایک بہترین منتظم، زیرک سیاست دان کے طور پر کام کیا۔ انھوں نے بعض انقلابی اقدامات کیے جس سے مایوسی اور نامرادی کے اندھیروں سے امید کی کرن پھوٹی۔

بھٹو صاحب کو تختہ دار تک پہنچانے میں عالمی اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی جس نے مقامی اسٹیبلشمنٹ کو مہرے کے طور پر استعمال کیا ہوا کچھ یوں کہ 1973 ءکے اوائل میں قومی اسمبلی نے متفقہ آئین منظور کیا آئین کی منظوری سے عین قبل 14 فضائیہ اور 21 آرمی افسران کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا اٹک قلعہ میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں سزا سنائی گئی کورٹ مارشل کی صدارت میجر جنرل ضیاءالحق نے کی۔

Read more

”میں بھٹو ہوں“

یہ 15 دسمبر کا تاریخ ساز دن تھا جب پاکستان کی محبت میں گرفتار بھٹو نامی ایک جیالا سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہتے ہوئے پھٹ پڑا۔

” پچھلے چار دنوں سے یہ کونسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، اب ہم وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں ہمیں تمہاری کوئی پرواہ نہیں، میں شکست کی دستاویز پر دستخط نہیں کروں گا۔ تم پورے مشرقی پاکستان پر قبضہ کرا لو، ڈھاکہ پر قابض ہو جاؤ، مغربی پاکستان پر تسلط قائم کر لو۔ تم کوئی تصفیہ نہیں چاہتے، ہمیں توپوں اور اسلحہ کے زور پر خاموش کرانا چاہتے ہو، تم جارحیت کو جائز قرار دینا چاہتے ہو، ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت دینے کے خواہش مند ہو، تم ہر اس عمل کو جائز قرار دینا چاہتے ہو جسے آج تک ہمیشہ ناجائز سمجھا گیا۔ ہم لڑیں گے، ہم نیا اور عظیم پاکستان بنائیں گے۔ یہاں بیٹھنا میری ذات اور میرے ملک کی توہین ہے، میں بائیکاٹ نہیں کر رہا لیکن ادھر بیٹھ کر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ میرا ملک مجھے بلا رہا ہے، میں جا رہا ہوں“ ۔

Read more

ماؤزے تنگ کیپ پہنے سوشلسٹ بھٹو اور امریکی سازش

آج 4 اپریل 2021 ہے یعنی شہید جمہوریت اور قائد عوام، ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے بچھڑے ٹھیک 42 سال بیت گئے ہیں۔ 4 اپریل 1979 کو فجر کی اذان سے بھی کئی گھنٹے پہلے، یعنی صبح 2 بجے ایک ایسے شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جو تیسری دنیا میں غریب عوام کا زبردست حامی اور مقبول ترین لیڈر تھا۔

یہ امر بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں کہ اندرونی سازش کو امریکی سامراجیوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جب دنیا کے نقشے پر کئی ممالک وجود میں آئے اور مغرب بالخصوص برطانیہ کا نو آبادیاتی نظام اپنے آخری سانس لے رہا تھا، ایسے میں امریکہ اور برطانیہ نے نیا جدید نوآبادیاتی نظام متعارف کروایا۔

Read more

اور پی ڈی ایم کی کشتی ڈوب گئی

لگ رہا تھا کہ جوش وجذبے سے بھری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم ایسا طوفان اٹھانے والی ہے کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا، طوفان تو اٹھا لیکن پی ڈی ایم کے اندر ہی، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کی کشتی بھنور میں پھنسی اور ڈوبتی نظر آتی ہے۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قائم ہونے والے اس سیاسی اتحاد کا مستقبل کیا ہے، لیکن اس کا جو

Read more

ڈیئر ہیلری کلنٹن: دس از ناٹ فیئر

حالیہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عبرتناک شکست کو ان کے لئے ہضم کرنا بہت مشکل ثابت ہوا۔ ان کے حامی سڑکوں پر آ گئے اور دنیا نے ایسے نظارے دیکھے جن کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، خود سابق صدر کے منہ میں جو آیا وہ اگلتے گئے، جس سے حالات مزید بگڑ ے اور سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹس کو بند کرنا پڑا۔ اس دوران ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ان کو ہروانے اور انتخابات میں

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ اور بھٹو صاحب

یہ بھی عجیب بات ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو کالعدم پاکستان سوشلسٹ پارٹی کے سابقہ ممبران نے قائم کیا۔ واضح ہو کہ اس سوشلسٹ پارٹی پر خود قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان ؒ نے وزیر اعظم کی حیثیت سے پابندی عائد کی تھی۔ 1960 میں صدر ایوب کے مغرب اور امریکہ کی جانب جھکاؤ کی پالیسیوں کی مخالفت اور سوشل ازم کی حمایت میں مغربی پاکستان میں شدت آنے لگی۔ حریف بھارت کے ساتھ معاہدہ ء تاشقند کے

Read more

بھٹو شہید : پاکستانی سیاست کا ایک لازوال کردار!

شہید ذوالفقار علی بھٹو فقط ایک نام نہیں پر ایک صدا، ایک پکار، ایک التجا ہے، ایک غم، ایک درد اور ایک آنسو ہے، جو آنکھوں کی پلکوں میں اٹک سا گیا ہے، جس کا جب بھی نام سامنے آتا ہے تو اندر میں بے بسی اور بے اعتمادی کا گہرا احساس ابھر آتا ہے، اور وہ بھاری سوال بھی ذہن میں امڈ آتا ہے کہ کیا کسی فرد کے ساتھ اتنا ظلم و جبر بھی ہو سکتا ہے؟ اور

Read more