’ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی جائے‘، نور مقدم کے والد کی عدالت سے استدعا
سنیچر کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ایڈیشنل سیشن جج عطا ربّانی نے نور کے والد شوکت مقدم کا بیان قلمبند کیا۔
Read moreسنیچر کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ایڈیشنل سیشن جج عطا ربّانی نے نور کے والد شوکت مقدم کا بیان قلمبند کیا۔
Read moreنظام عدل سے رعایت حاصل کرنے کے لیے نفسیاتی یا ذہنی امراض کا بطور جواز پیش کیا جانا ایک متنازع بحث ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق تشدد کے پیچھے دراصل معاشرتی اور معاشی عوامل کار فرما ہیں اور ذہنی بیماری اور تشدد کے درمیان تعلق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
Read moreوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Read moreپولیس کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو جب پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے ڈی ایچ اے میں امریکی شہری وجیہہ سواتی کو قتل کیا گیا تو وہ لگ بھگ دوپہر دو بجے کا وقت تھا۔ وجیہہ کو گھر کے ایک کمرے میں قتل کرنے کے بعد ملزم رضوان حبیب نے اپنے نوکر یوسف اور اس کی بیوی زاہدہ سے کہا کہ میرے جانے کے بعد اس کمرے کو دھو کر ڈیٹول سے صاف کر دینا۔
Read more”ڈاکٹر طاہرہ، مجھے اس وڈیو میں کچھ گڑبڑ لگتی ہے، بات وہ نہیں ہے جو وڈیو ظاہر کرتی ہے“ ”کیا مطلب؟“ ہم نے پوچھا، ” غور سے دیکھیے صرف ایک سیکنڈ کا منظر ہے کہ ایک عورت شور مچا رہی ہے اور دوسری چادر لئے گھوم رہی ہے۔ یک لخت بڑی چھوٹی کی طرف گھومتی ہے اور اس کی چادر اتار کر پھینک دیتی ہے۔ کیا آپ نے سوچا کہ اس نے چھوٹی کی چادر کیوں اتاری؟“ ”میرا خیال ہے
Read moreمردوں کا ایک ہجوم ہے، باریش بھی موجود ہیں اور داڑھی منڈے بھی، عمر رسیدہ بھی ہیں اور جوان رعنا بھی، ضعیف بھی ہیں اور توانا بھی۔ لگتا ہے کہ پڑھے لکھے بھی ہیں اور ان پڑھ بھی لیکن سب اکھٹے ہیں ۔ ایکا کئے ہوئے ہیں، کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں، باچھیں کھل رہی ہیں، ٹھٹھے لگائے جا رہے ہیں ۔ قدر مشترک کیا ہے اس ہجوم کی؟ عمر ؟ نہیں وضع قطع؟ نہیں رتبہ؟ نہیں علم ؟
Read moreپہلے موٹر وے کیس سامنے آیا، پھر نور مقدم اور اب مینار پاکستان۔ تینوں میں یہی بتایا گیا کہ غلطی عورت ہی کی تھی۔ وہ وہاں گئی کیوں تھی۔ وہ کسی محرم کو ساتھ لیے بغیر گھر سے کیوں نکلی تھی۔ بعض خواتین بھی بتاتی ہیں کہ ہم تو ہمیشہ جاتے ہیں ہمارے ساتھ تو ایسا کبھی کسی نے نہیں کیا۔ جن کے ساتھ یہ ہوا وہ بھی اسی اعتماد میں ماری گئی ہوں گی کہ ہمارے ساتھ تو ایسا کبھی کسی نے نہیں کیا۔
Read moreبھارت کے سابق صدر ڈاکٹر کلام نے اپنی سوانح عمری میں اپنی قوم کے بارے میں لکھا تھا کہ ہماری عوام کا المیہ یہ ہے کہ یہ بیک وقت ظالم اور حد درجہ رحمدل ہیں، یعنی صورت حال کے مطابق ان کا نظریہ بدل جاتا ہے۔ حسب ضرورت کبھی مظلوم ہوتے ہیں تو کبھی ظالم۔ ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر میں کہ سکتا ہوں کہ دوغلا ہونے کی یہ خصوصیت پاکستانی عوام کی بھی ہے۔ ایک عام بے اختیار پاکستانی
Read moreاسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے فرانزک لیب سے موصول ہونے والی ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں اس مقدمے میں زنا بلجبر کی دفعہ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
Read moreنور مقدم، نور مقدم، نور مقدم، نور مقدم اور اب صرف چپ مقدم۔ ابھی کچھ دن پہلے انسانیت ہمیں سسکتی نظر آئی، ہر طرف کہرام برپا ہوا، گلے سڑے سماج کے متعفن وجود نے گویا جیسے کروٹ لی، جس کی سڑان نے چند دن ہمیں متحیر رکھا۔ ہر کسی نے اپنے قاصے کے مطابق پیشہ ور گداگر کی طرح اپنی صدا لگائی، خیرات حاصل کی اور چلتا بنا۔ میرے مذہبی بھائیوں نے کہا یہ ہے جدید طرز معاشرت کا شاخسانہ
Read moreنور مقدم قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے ملزم جان محمد کو گرفتار کر لیا ہے جو ظاہر جعفر کے گھر میں مالی کا کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے اور 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم
Read moreمشکل یہ ہے کہ اس ملک میں اپنی بات کہنا اور کسی معاملے پر رائے کا اظہار کرنا مشکل ہو چلا ہے۔ یہاں پر ہم جمہوریت پر بات نہیں کر سکتے۔ فوجی آمریتوں کا ذکر نہیں کر سکتے۔ سقوط ڈھاکہ کا نوحہ نہیں پڑھ سکتے۔ دینی اور مذہبی معاملات پر بات کرنے کی ہمیں اجازت نہیں۔ مذاہب، مسالک اور فرقوں پر بات کرنے کی آزادی نہیں۔ اب کچھ عرصہ سے ایک نئی مخلوق ہم پر مسلط ہے۔ یہ ایک مخصوص
Read moreنور مقدم کو بے رحمی سے قتل ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن خلاف معمول اب بھی اس قتل کا ارتعاش ہمارے سماج میڈیا اور بحثوں میں موجود ہے۔ اس کی شاید واحد وجہ ہر دو جانب کے خاندانوں کا ہماری اشرافیہ سے متعلق ہونا ہے۔ یہ نہیں معلوم کہ نور مقدم کیس کی خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی۔ اس قتل نے پاکستان میں ایک نظریاتی بحث بھی چھیڑ رکھی ہے۔ ایک سمت کے دلائل قاتل کے ساتھ مقتولہ کو
Read moreنور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ملزم کے والد ساڑھے تین گھنٹے اپنے با اثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے درخواست کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں موجود ذاکر نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہو گئی ہے۔ ڈاکوؤں نے
Read moreظاہر جعفر نے قتل سے پہلے نور مقدم سے زیادتی کی۔ قتل کی فارنزک رپورٹ اسلام آباد پولیس کو مل گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہادتیں ملی ہیں کہ ظاہر جعفر نے قتل کرنے سے پہلے نور مقدم کا ریپ کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے کپڑوں پر نور مقدم کا خون پایا گیا ہے۔ فارنزک سے پتا چلا کہ ظاہرجعفر نے نور مقدم کو چھوٹی سی خراب چُھری سے قتل کیا۔
Read moreاس قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دونوں اہم ثبوتوں کی تصدیق لاہور کی فرانزک لیب سے حاصل ہونے والی رپورٹس سے ہوئی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ملزم ظاہر جعفر کی فنگر پرنٹس کی رپورٹ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی سے بھی حاصل کی گئی ہے۔
Read moreاللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے وطن عزیز پاکستان کو آزادی حاصل کیے اب 74 سال ہو رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی وطن عزیز میں 14 اگست کا دن بڑے جوش جذبہ اور احترام کے ساتھ یوم آزادی کے طور پر منایا جائے گا۔ ان شاء اللہ ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پر ہمیشہ اپنا سایہ رکھے۔ اور دشمن کی حاسدانہ نظر سے اسے بچائے رکھے۔ اور اہالیان پاکستان کو خوشحالی عطا کرے۔
Read moreنورمقدم فرانزک کیس کی فرانزک رپورٹ میں قتل سے پہلے مقتولہ کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس کو نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نور مقدم کا پوسٹ مارٹم قتل سے 12 گھنٹے بعد کيا گيا، ملزم ظاہر جعفر کا ڈی اين اے اور فنگرپرنٹس وقوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے ہیں. قتل ميں استعمال ہونے والے چاقو پر ملزم ظاہر جعفر کی انگلیوں
Read moreٹوکیو میں امسال کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے موسم گرما اولمپکس 2020 کے نام سے، ایک سال تاخیر سے 23 جولائی سے 8 اگست 2021 منعقد ہوئے۔ اس دفعہ جن کھیلوں نے شہرت حاصل کی ان میں جمناسٹک، ٹریک اینڈ فیلڈ یعنی جیولن تھرو، تیراکی، فٹبال، ہینڈ بال، ویٹ لفٹنگ، ٹینس اور مختلف فاصلوں کی دوڑیں شامل تھیں۔ ، اولمپکس کھیلوں کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق سونے، چاندی اور کانسی کے حاصل شدہ کل تمغوں کی تعداد کے اعتبار
Read moreپاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے یہ تاثر درست نہیں کہ وہ ملک میں ایک بڑا حلقۂ اثر رکھنے کے باوجود خواتین کے حقوق، لاپتہ افراد یا اظہارِ آزادی رائے جیسے معاملات پر بات نہیں کرتے اور ان معاملات پر اپنے معتقدین کی راہنمائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
Read moreاسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور ملازمین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیے ہیں۔
Read moreجولائی کا مہینہ عورت کے لئے قاتل ثابت ہوا ہے۔ صائمہ قرة العین نور مقدم اور نسیم کے اندوہناک قتل کی باز گشت پورے ملک میں گونج رہی ہے۔ قرة العین دس سال شادی کے پھندے میں پھنسی رہی کوئی مسیحا اس مدد کو نہ آیا۔ آخر کار موت نے اس کو اپنی آغوش میں لے لیا۔ شوہر کے روپ میں بھیڑیا ہر روز اس کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ لیکن نہ تو آس پاس کے لوگ اور نہ ہی اس کے میکے والے مدد کو آئے۔ مظلوم کس کرب سے گزرتی ہو گی۔ جسم پر تشدد برداشت کر کے اب تو کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی ہو گی۔ یا پھر وہ گھنٹوں اپنے نیل پڑے بدن کو پتھرائی آنکھوں سے دیکھتی رہتی ہو گئی۔
Read moreپہلے پہل جب ”لبرل مافیا“ کی اصطلاح سننے کو ملی تو ہم ایک عرصہ تک اسے ”سیسیلین مافیا“ طرز کی کوئی تنظیم سمجھتے رہے۔ لڑکپن میں ماریو پزو کا ناول گاڈ فادر پڑھنے کا موقع ملا تھا اور اس ناول پر بنائی گئی فلم بھی دیکھ چکے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ رشوت مافیا، ملاوٹ مافیا، کلرک مافیا، پٹواری مافیا، نقل مافیا اور اس طرح کے بھانت بھانت کے مافیاؤں کے متعلق پڑھنے اور سننے کو ملتا تھا۔ اور شوگر مافیا
Read moreاپنے گزشتہ کالم (نور مقدم قتل کیس: ایک پہلو یہ بھی ہے ) پر رد عمل میری توقع سے کہیں زیادہ تھا۔ منفی کم اور مثبت زیادہ۔ میں نے منفی رد عمل کا بغور جائزہ لیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی کہ آزادی کو ذمہ داری، احتیاط اور حدود و قیود کے اندر استعمال کرنے کی مخالفت کرنے والوں کے پاس کیا دلائل ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے کوئی ایک بھی ٹھوس دلیل نہیں ملی۔ میری
Read moreوزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیے گئے تھے تاہم اب انھیں ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔
Read moreخیر و شر کی چپقلش ازل سے جاری ہے اور جاری رہے گی، انسان زمین پرا اللہ تعالیٰ کا نائب ہے اور انسانوں میں بھی یہ جنگ ہمیشہ جاری رہتی ہے، انسان االلہ تعالیٰ کی ایک ایسی شاہکار تخلیق ہے جس میں االلہ نے خیر و شر کی یکساں خصوصیات رکھی ہیں اب انسان پر منحصر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتا ہے اگر وہ خیر کی راہ پر چلتے ہوئے عروج پائے تو سدرۃالمنتہیٰ سے بھی آگے
Read more"نی عظمت توں کجھ سنڑیا، ہائے ہائے کیہی انت چکیا اے ایس آدمی نے، چوتھا ویاہ تے او وی ایس عمرے؟” (عظمت کچھ سنا تم نے، اس آدمی نے کیا تماشا بنا رکھا ہے، چوتھی شادی کرلی اور وہ بھی اس عمر میں) خالہ ہانپتی کانپتی، دور سے اماں کو پکارتی آ رہی تھیں. "آپا جی کیہہ ہویا؟” (آپا کیا ہوا؟) ہا نی اڑیے، امجد نے فیر ویاہ کر لیا، پینٹھ توں ٹپیا اے تے فیر وی ویاہ تے ویاہ،
Read moreپاکستان کی آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیاں دیں۔ بالخصوص قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کے بعد پاکستان آزاد ہوا اگر ہم آزاد نہ ہوتے آج یقیناً ہم بھی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی طرح ذلیل و خوار ہو رہے ہوتے۔ وہاں پر جس طرح اقلیتوں کے ساتھ رویہ رکھا جاتا ہے۔ شاید ہم بھی اس کا حصہ ہوتے لیکن میں سلام پیش کرتا ہوں۔ عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو جنہوں نے اتنا بڑا وطن ہمارے حوالے کیا۔
Read moreسندھ پنجاب بارڈر کا آخری پنجابی ضلع رحیم یارخان ہے۔ جس کی تحصیل صادق آباد کا سرحدی نواحی علاقہ بھونگ کہلاتا ہے۔ بھونگ تحصیل ہیڈ کواٹر سے 26 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ جس کی وجہ شہرت یہاں کی بین الاقوامی تاریخی مسجد رئیس غازی خان ہے۔ جو منفرد طرز تعمیر میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ مسجد کی تعمیر و مرمت ہمہ وقت جاری رہتی ہے۔
Read moreکیا اس قسمت جلی کو مذبوحہ لکھا جا سکتا ہے؟ کیسے لکھیں کہ وہ کوئی بہیمتہ الانعام تو نہ تھی۔ اور کیوں نہ لکھیں کہ وہ ذبح کر دی گئی۔ موقع تعزیت کا تھا مگر داہنی طرف والوں نے ہاتھ خوب صاف کیے۔ بنیادی دلیل ان کی یہی تھی کہ نہ نور اس کے ہاں جاتی اور نہ ذبح ہوتی، ہمارے کچھ کہنے سے پہلے ذرا دیکھ لیجیے کہ ایسوں کے بارے انشا اللہ خاں انشا کیا ارشاد فرما گئے
Read moreاسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان کے سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں شریک دو ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
Read moreبدھ کے دن سہ پہر کو نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو سر درد کی شکایت پر پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ظاہر جعفر کی صحت اچھی تھی اور کوئی پریشان کن بات نہیں تھی۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ایک مختصر چیک اپ کیا گیا جس میں بلڈ پریشر اور درجہ حرارت نارمل پایا گیا۔
Read moreایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سھیل نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے کہا ہے کہ ہم بیٹے کے ساتھ نہیں نورمقدم کے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ والدین کے وکیل نے دلائل دیے کہ پہلے دن سے میرے کلائنٹ نے پبلک میں اس قتل کی مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم متاثرہ پارٹی کے ساتھ
Read moreوزیر اعظم صاحب آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ نے قوم سے خطاب کے دوران پاکستانی میڈیا کے پچاس سے زائد چینلز پر اور تو جو کہا سو کہا لیکن آپ نے ببانگ دہل اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آپ مرحومہ نور مقدم کے قاتل کو باآسانی نکلنے نہیں دیں گے اور آپ اس کی غیر جانبدارانہ مکمل تفتیش کروائیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران آپ نے یہ بھی کہا آپ پوری دل جمعی کے ساتھ اس کیس
Read moreاسلام آباد میں غیر روایتی لباس پہنے ایک لڑکا لڑکی کا فوٹو شوٹ زیر بحث ہے جس میں وہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اور ان کے فرمان ’ایمان، اتحاد، تنظیم‘ کے سامنے کھڑے ہیں۔
Read moreنور مقدم کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، اس کی مذمت کے لئے الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے۔ یہ درندگی اور سفاکی کا ایسا مظاہرہ ہے جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میں نے اپنے گزشتہ کالم میں ذکر کیا تھا کہ حال ہی میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد، قتل اور ریپ جیسے جرائم کی ایک لہر آئی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی
Read moreمیر درد نے کیا خوب کہا آیا نہ اعتدال پہ ہر گز مزاج دہر میں گرچہ گرم و سرد زمانہ سمو گیا بظاہر ایک شعر ہی ہے مگر اپنے اندر ایک جہان معنی لیے ہوئے ہے اگرچہ سالہا سال پہلے کہا گیا ہے مگر آج کے دور ہر بھی پورا اترتا ہے گویا یہ بات طے ہے کے انسان اپنی ابتدا ہی سے بے اعتدالیوں کا شکار یا شوقین رہا ہے۔ اب شوقین اور شکار سے یہاں کیا مراد ہے؟
Read moreکل شام میں یونہی خالی بیٹھی بے ترتیب سی سوچوں میں غلطاں تھی۔ میرے موبائل فون کی گھنٹی مسلسل بجے جا رہی تھی۔ میں چونکی فون اٹھایا تو اسلام آباد سے روٹری کلب کے چیئر مین ڈاکٹر ملک اشرف حمید صاحب کا فون تھا۔ ان سے ہمارا بہت دیرینہ تعلق ہے۔ وہ ایک ہمدرد اور نیک دل انسان ہیں۔ فلاح و بہبود کے بہت سے کاموں میں خود کو ہمہ وقت مصروف رکھتے ہیں۔ اس دن بھی اسی سلسلے میں
Read moreپاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل نے سب کو رلا دیا ہے. کسی نے یہ توقع نہیں کی ہوگی کہ ایک چمکتا ہوا، مسکراتا چہرہ وقت سے پہلے اس طرح کی انتہائی تکلیف نگل جائے گا. ہر کوئی جوابات کی تلاش میں ہے. کیا یہ وسیع پیمانے پر بدگمانی کا نتیجہ تھا، امتیاز کا احساس جو دولت اور طاقت کے ساتھ آتا ہے، ایک مجرمانہ انصاف کا نظام جو بڑے پیمانے پر امیروں اور طاقتوروں
Read moreعورتوں کے قتل، ریپ اور بے رحمانہ سلوک کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے بارے میں دنیا کا تاثر پہلے ہی کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ ہمارے نظام انصاف کو بھی بے اعتبار سمجھا جاتا ہے۔ قانون کے نفاذ کو بھی امتیاز پر ہی مبنی خیال کیا جاتا ہے۔ احتساب کو بھی غیر جانبدارانہ خیال نہیں کیا جاتا۔ ہم کچھ بھی کہتے رہیں اور کتنی ہی صفائیاں کیوں نہ دیتے رہیں، دنیا کے شکوک و شبہات دور نہیں
Read moreتفتیش سے منسلک بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے دوران ایک سے زائد چھریاں استعمال کی گئیں کیونکہ قتل کے بعد گردن الگ کرنے کے لیے ایک چھری کارآمد نہیں تھی جس کے بعد ملزم نے دوسری چھری استعمال کی۔ کمرے میں موجود پستول قبضے میں لیا گیا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی۔
Read moreبھائی لوگوں کا فرمانا ہے کہ حقوق نسواں پر بات کرنے والی بیبیاں انتہا پسند ہیں۔ اور فیمینزم (مجھے تو ہتا بھی نہیں کہ یہ ہے کیا) دراصل عورتوں کی فسطائیت ہے۔ اور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث مردوں کے خلاف بات کرنا تمام مردوں کے خلاف تعصب ہے۔ یعنی کہ اگر میں موٹروے ریپ کیس، نور مقدم کے سر کاٹ دیے جانے، قرۃ العین کے اس کے خاوند کے ہاتھوں سر میں ڈنڈے کھا کھا کے مر جانے، چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں کی ساتھ درندگی کے بعد مسخ شدہ لاشیں ملنے، بکریوں بلیوں گدھیوں، مرغیوں غرض ہر وہ جانور جس پر کچھ مرد نما انسانوں نے حیوانیت دکھائی، جہیز کی بے جا مانگ اور لعنت، پھول جیسے چہروں پر تیزاب پھینکے جانے، غیرت کے نام پر قتل، روز سامنے آنے والے ریپ کیسز، گھریلو تشدد اور آزادانہ حق رائے دہی و حق وراثت پر آواز اٹھاؤں اور حوالہ دوں قرآن حدیث، قانون اور مہذب معاشرت اقدار کا تو میں ایک متعصب اور انتہا پسند وومن فسطائی ہوں۔
Read moreگزشتہ ہفتہ اسلام آباد میں جواں سال پڑھی لکھی لڑکی نور مقدم کا اس کے ایک دوست کے ہاتھوں المناک قتل کی واردات بہت سے گنجلک سوالات کو جنم دے کر معاشرہ میں خوف و ہراس کا باعث بھی بنا اور ہمارے معاشرتی رویوں کے ازسر نو جائزہ لینے کے کئی امکانات پیدا کر گیا۔ ملزم اور مقتولہ دونوں کھاتے پیتے، پڑھے لکھے اور معاشرتی طور پر با رسوخ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ دونوں کے تعلقات کی نوعیت کیا تھی اور کون زیادہ قصور وار ہے۔
Read moreپہلا مفروضہ : دس لڑکے اور دو لڑکیاں ایک جنگل میں پکنک منانے جاتے ہیں، جنگل میں کوئی موبائل فون کام نہیں کرتا، آس پاس کوئی آبادی نہیں، قریبی سڑک بھی پندرہ کلومیٹر دور ہے۔ ان لڑکے لڑکیوں کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں اور انہوں نے جنگل میں دو دن گزارنے ہیں۔ پہلا مفروضہ یہ ہے کہ تمام لوگ بحفاظت واپس آ جائیں گے، ان کی آپس میں کوئی لڑائی نہیں ہو گی، کسی کو دوسرے سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔
دوسرا مفروضہ :ایک ممکنہ صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ جنگل میں قیام کے دوران کوئی ’جوڑا‘ باہمی رضامندی سے آپس میں تعلق قائم کر لے اور باقی لوگ اس پر اعتراض کرنے کی بجائے اپنی دھن میں مگن رہیں اور دو دن بعد سب لوگ نارمل انداز میں واپس آ جائیں۔
تیسرا مفروضہ : تیسرا امکان اس بات کا ہو سکتا ہے کہ لڑکوں میں سے کوئی ان دو لڑکیوں کے ساتھ زبردستی کرے اور ان کا ریپ ہو جائے۔
Read moreاسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ہونے والا بہیمانہ قتل حالیہ دنوں میں عورتوں پر تشدد کے واقعات میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے اضافے کے ساتھ ساتھ صنفی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔
ملک کے دارالحکومت میں قتل ہونے والی نور مقدم کے آخری گھنٹے دہشت ناک تھے جہاں انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 27 برس کی نور مقدم نے کھڑکی سے چھلانگ بھی لگائی البتہ انہیں واپس گھسیٹا گیا۔ ان پر مزید تشدد کیا گیا اور بالآخر انہیں قتل کر کے ان کا سر قلم کر دیا گیا۔ ان کے ایک بچپن کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Read moreگھناؤنے جرائم کی نہ کوئی قومیت ہوا کرتی اور نہ کوئی تذکیر و تانیث۔ ابھی پچھلے دنوں 3 مارچ کو لندن کے ایک خاموش علاقے میں سارہ نامی ایک خاتون اپنی سہیلی سے ملنے کے بعد شام ڈھلے واپس پیدل آ رہی تھی کہ اچانک غائب ہو گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے کیس کی خوب تشہیر کی۔ ایک ہفتے کے بعد ایک قریبی جنگل سے خاتون کی لاش بر آمد ہو گئی۔ اس سے اگلے دن لندن پولیس کی خاتون سربراہ نے پریس کانفرنس میں ایک پولیس والے کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے سخت ندامت اور افسوس کا اظہار کیا۔
Read moreکمال بات یہ ہے کہ جب سر پے ہتھوڑا پڑ کے گومڑا بن جاتا ہے تب ہم سوچنا شروع کرتے ہیں کہ یہ کس نے مارا۔ حالانکہ صاحبِ ہتھوڑا ایک عرصے سے ہمارے اطراف ہی گھوم رہا ہوتا ہے اور ہم شتر مرغ بنے خود سے جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔ یہ ذہنیت عارضی یا کسی خاص واقعہ یا سانحے سے مشروط نہیں بلکہ ہماری مسلسل انفرادی و اجتماعی ذہنی کیفیت کی آئینہ دار ہے اور اس کا مظاہرہ ہمارے
Read moreعید پر گاؤں جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں پرایک رشتے دار بزرگ نے پوچھا کہ کیا کرتے ہو؟ میرے بتانے پر کہ میڈیا پر کام کرتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ اچھا دیکھا تو نہیں کبھی ”سوشل“ میڈیا پر، سوشل میڈیا سے مراد ان کی فیس بک تھا کیونکہ گاؤں، قصبوں میں بس فیس بک ہی سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے کیونکہ اکثر سیلولر کمپنیوں کی جانب سے فیس بک فری میں استعمال کرنے کے پیکجز
Read moreیہ عنوان بیسویں صدی میں اردو کے ایک بڑے شاعر مبارک احمد کی 1961ء میں لکھی نظم سے ماخوذ ہے۔ مبارک احمد کا کچھ ذکر رہے گا مگر اس سے پہلے صاف کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دن بے کراں ذہنی انتشار، پژمردگی اور اعصابی دباؤ میں گزرے۔ ملکی سیاست بدستور دگرگوں ہے اور میری نسل کے عرصہ حیات میں کسی بامعنی بہتری کے کوئی آثار نہیں۔ خیر یہ تین نسلوں کی رائیگانی کی حکایت ہے اور چوتھی نسل کے
Read moreنور مقدم قتل کیس میں قتل کے روز مقتولہ کی طرف سے اپنے خاندان کے ساتھ آخری رابطے کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں نورمقدم کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نور مقدم کی طرف سے 20 جولائی کو صبح دس بجے کے قریب اپنی والدہ کے فون پر وائس میسج موصول ہوا۔ یہ مقتولہ کا اپنے خاندان کے ساتھ آخری رابطہ تھا۔ اس پیغام میں اس نے اپنے گھر والوں کو
Read more”وہ بہت اچھا ہے بس تھوڑا سا غصیلا ہے“ ”بہت مزے کی باتیں کرتا ہے، لیکن تھوڑا کنٹرولنگ ہے، چلو خیر ہے“ ”گالیاں بہت دیتا ہے لیکن بعد میں کافی شرمندہ ہوتا ہے“ ”کبھی لڑائی میں ایک آدھ تھپڑ لگا دیتا ہے لیکن پیار بھی تو کرتا ہے“ ”گھمانے پھرانے کا بہت شوقین ہے تو پھر کیا ہوا اگر بدمزاج ہے“ ”پابندیاں بہت لگاتا ہے لیکن اچھی شاپنگ بھی تو کراتا ہے“ ”دوسرے ملکوں میں تشدد کرنے کا کرمنل ریکارڈ
Read moreنور مقدم قتل کیس کی پیروی کرنے والی قانونی ٹیم کے سربراہ شاہ خاور نے بی بی سی کو بتایا کہ فنڈز اکھٹے کرنے کا معاملہ جب نور مقدم کے والد اور ان کے موکل شوکت مقدم کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے اس فنڈ کو فوری طور پر روکنے کا کہا۔
Read moreسابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ فرانزک لیبارٹری میں ملزم کی رہائش گاہ سے لی گئی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا جبکہ فرانزک ٹیم ویڈیو میں موجود ملزم ظاہرجعفر کی شناخت سے متعلق تجزیہ کرے گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ
Read moreپچھلے کچھ دن سے تین ہیش ٹیگ توجہ کا مرکز بنے Justice for noor، justice for anni baledi، justice for Saima یہ قتل نہیں، ہیش ٹیگ ہیں۔ اس لیے کہ یہ قتل تو ہمارے معاشرے کی اساس ہیں۔ ہم خواتین ان کا خطرہ اپنے جسم میں محسوس کر سکتی ہیں۔ باپ سے آگے پڑھنے کی بات کرتے ہوئے، بھائی سے بے وقت کی چائے سے انکار پر تھپڑ کے ڈر سے، ماموں چچا سے خاندان کی مرضی کے لڑکے سے
Read moreعورتوں کے ساتھ مسلسل ہونے والی زیادتیوں میں اتنی بے شمار چیزیں آ جاتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتا پہلے کس پہ آواز اٹھائیں۔ ہراسمنٹ پہ بات کر رہے ہوتے ہیں تو اچانک سے ریپ کیس سامنے آ جاتے ہیں۔ ریپ پہ بات کر رہے ہوں تو گینگ ریپ سننے میں آ جاتا ہے۔ اس کے بعد قتل چاہے وہ ریپ کے بعد قتل ہو یا پھر غیرت پہ ہو، پسند کی شادی جرم ٹھہرے یا پھر گول روٹی نہ
Read moreہم پر عجب وقت آن پڑا ہے کہ قوم سے زیادہ اس کی قیادت انتشار اور بے سمتی کا نہایت شرمناک نمونہ پیش کر رہی ہے اور عظیم لوگ ہمارے درمیان سے اٹھتے جا رہے ہیں۔ غالبؔ نے اپنے بھتیجے زین عارف کے انتقال پر مرثیہ لکھا تھا جس کا ایک شعر یوں ہے ؎ جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے، کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور۔ ہمارے دوست شعیب بن عزیز کے دل پر
Read moreنور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین عصمت جعفر اور ذاکر جعفر کی جانب سے آج اخبارات میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے ظاہر جعفر کے ہاتھوں نور مقدم کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ ان کے اسلام آباد میں واقع بنگلے پر پیش آیا تھا۔ "اظہار غم” کے عنوان سے اس پیغام میں لکھا گیا ہے: "ہم عزت مآب شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقتدم
Read moreسابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد اپنے والد، دوستوں اور کئی افراد سے رابطے کیے تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے لوگوں کو بلاتا رہا۔ ظاہر جعفر نے کسی کو کہا ڈاکو آگئے، کسی کو کہا میری زندگی خطرے میں ہے۔
Read moreویسے تو ہم معاشرتی طور پر کافی بے حس ہیں، بہت کچھ بھول جاتے ہیں بہت کچھ سہ جاتے ہیں، قصور کی زینب سے لے کر انگنت پہلے اور بعد میں ریپ کی جانے والی معصوم بچیاں، عورتیں، روز کسی نا کسی درندے کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ میں کیا کہوں اور لکھوں، ایسا بے رحم معاشرہ۔ انسان تو انسان جانور بھی بے اماں ہو گئے، ان کو تو بس نبض چلتی ہوئی ملنی چاہیے، پھر
Read moreجب کبھی سفر درپیش ہو تو راستے اور منزل پر آنے والے ریستورانوں میں ایک عجب معاملے سے واسطہ پڑتا ہے۔ آپ جیسے ہی کسی ریستوران میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو اشارے سے ایک پردے والی نکڑ کی جانب جانے کا اشارہ کیا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ کے ساتھ زنانہ ہے تو آپ ادھر چھپ کر بیٹھیں۔ میں خدمت گزار (ویٹر) کو کہتا ہوں کہ ہم یہاں عام لوگوں کے ساتھ کیوں نہیں بیٹھ سکتے ؟ وہ عجیب
Read moreہمارا سماج وہ واحد کمیونٹی ہے جس میں نر اور مادہ برابری کی سطح پہ نہیں ہیں۔ یہاں مرد ایک ایسا کھلا جانور ہے جو مرضی سے جی سکتا ہے، اپنی مرضی سے تن ڈھانپ سکتا ہے یا چڈی پہنے گلی میں گھوم سکتا ہے، اونچی آواز میں چیخ سکتا ہے، خود کو حاکم سمجھتا ہے۔ اور یہ خیال کرتا ہے کہ یہ اسی کا اختیار ہے کہ وہ عورت کو پابند کرے کہ اسے کیا پہننا، کھانا، بات کرنا،
Read moreسابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے 19 جولائی کو نجی ایئرلائن سے امریکا جانا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے اسلام آباد سے نیویارک کے لیے ون وے ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ ذرائع کےمطابق نور مقدم قتل کے ملزم کا ٹکٹ ایک ٹریول ایجنسی سے بک کرایا گیا تھا، اس کی صبح 3 بج کر 50 منٹ پر فلائٹ تھی۔ تاہم
Read moreنور مقدم کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر کے اسے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فٹیج کے فرانزک کے لیے لاہور لے جایا جائے گا۔
Read moreاسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے متعلق یہ سوال ہوچھے جا رہے ہیں کہ انھیں امریکی شہری ہونے کی بنیاد پر امریکہ سے کس قسم کی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔
Read moreنورمقدم قتل کیس میں مدعی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعاتی شہادت کا کیس ہے جس میں کوئی چشم دید گواہ نہیں۔ وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہاں واقعاتی شہادت ہوتی ہے، وہاں فارنزک شہادت اہم ہوتی ہے۔ سی سی ٹی وی میں بہت کچھ واضح ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ریمانڈ کی استدعا اسی لیے کی تاکہ مزید چیزیں واضح ہوں، سی سی ٹی وی میں واضح
Read moreاسلام آباد کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جج نے سوال کیا کہ پراسیکیوشن کا کیا کہنا ہے؟ سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے جواب میں کہا کہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کر لی ہیں، ملزم کو لاہور لے کر جانا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا فارنزک کرانا ہے۔
Read moreکسی بھی معاشرے میں جب ظلم و جور کا کوئی اندوہناک واقعہ ہوتا ہے تو اس میں فقط دو فریق ہوا کرتے ہیں، ظالم اور مظلوم۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالم کے ساتھ یا مظلوم کے ساتھ۔ وکٹم بلیمنگ دراصل ظالم کی حمایت کا دوسرا نام ہے۔ جب ہم ظلم کا جواز ڈھونڈتے ہیں تو مظلوم کے ہاتھ مضبوط کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ ایسے معاشروں میں ظلم و ستم اور درندگی
Read moreاسلام آباد کی سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس
Read moreنور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرنے کی وجوہات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قاتل ظاہر جعفر نے وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی جس کا مجھے دکھ تھا، علم ہونے پر اسے روکا، مگر وہ نہیں مانی۔ ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے
Read more(رپورٹ: زاہد گشکوری. بشکریہ روز نامہ جنگ) نور مقدم کی زندگی کے آخری 46 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا وہ مایوسی, اضطراب, بے بسی اور لاتعلقی کی ایک تکلیف دہ کہانی ظاہر کرتا ہے. ظاہر جعفر کو 18 جولائی 2021 کو لمبے وقفے کے بعد نور مقدم سے ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوا. چار منٹ کے اندر رات نو بجے مبینہ قاتل نے اسے وائس کال کے ساتھ جواب دیا جیسے وہ اس کا انتظار کر رہی ہو. جیو
Read moreسابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر قتل سے پہلے اور بعد میں اپنے والد سے کئی بار فون پر بات کی۔ تحقیقاتی اداروں کو شبہ ہے کہ ظاہر جعفر نے والد کو آخری فون کال نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد کی۔ ملزم ظاہر جعفر سے برآمد کیے گئے فون کے ڈیٹا نے کہانی کھول دی جبکہ پولیس نے یرغمال بنائی گئی نور مقدم کی جانب سے منگوائے گئے 3 لاکھ روپے بھی
Read moreنور مقدم پر ہونے والے بہیمانہ ظلم اور خوفناک قتل کے ذمے دار وہ مولوی ہیں جنھوں نے آج تک خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے بل کو پاس نہیں ہونے دیا۔ اس قتل کے ذمے دار وہ سیاستدان ہیں جنھوں نے گھریلو تشدد کے خلاف بل کو ووٹ آؤٹ کیا۔ اس قتل کا ذمے دار صرف ظاہر جعفر نہیں بلکہ وہ مشیر، وزیر اور اسپیکر اسمبلی ہیں جنھوں نے یہ بل پاس کرنے کی بجائے اسلامی نظریاتی کونسل میں
Read moreساحر نے کہا تھا ”ہر کوچہ شعلہ زار ہے ہر شہر قتل گاہ“ ۔ پاکستانی معاشرے میں جس پیمانے پر خواتین تشدد کا شکار ہیں اس سے یہ صاف دکھائی پڑتا ہے۔ تشدد کی تصویر کشی کے لیے مندرجہ ذیل اعداد و شمار پہ ایک نظر ڈالنا ضروری ہے۔ 70 سے 90 فی صد خواتین کو کسی نہ کسی طور تشدد کا سامنا ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ہر تین شادی شدہ خواتین میں سے ایک کو گھریلو تشدد
Read moreنواب اکبر بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زوار کی بیوی ویشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظ کی دہائی دے دی۔ ویشاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مجھے میرے شوہر سے بچا لو، اس سے پہلے کہ میں اگلی نور مقدم بن جاﺅں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور شاہ زوار کو گرفتار نہیں کر رہا اور اس سے مجھے جان کا خطرہ لاحق ہے۔“ ویشاہ کا کہنا تھا کہ ”اب تک
Read moreنور مقدم کے لیے جلائی جانے والی شمعیں امید کی کرن بن رہی ہیں کہ عورتوں کے حقوق کے لیے جاری تحریک اب جنگ میں بدل رہی ہے: عاصمہ شیرازی کا کالم
Read moreپولیس کے مطابق گذشتہ دس ماہ سے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی سگی بہن کے گلے اور پاؤں میں زنجیریں ڈال کر اسے قید کر رکھا تھا تاکہ وہ عدالت جا کر سابق شوہر سے بچوں کے خرچے کے مقدمے کی پیروی نہ کر سکے۔
Read moreاسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں گرفتار چار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔
Read moreوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فنکار نے ایک پتلے کو شہر کے ایک مصروف چوارہے پر درخت سے لٹکا کر معاشرے میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم پر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کرنے کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے۔
Read moreنور مقدم کے قتل کے واقعہ اور اس کے پس منظر پر پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اصل حقائق بھی سامنے آ جائیں گے مگر جو ابھی تک حقائق سامنے آئے ہیں اس کے مطابق مقتولہ اور قاتل کے درمیان گہری دوستی کا رشتہ سامنے آیا ہے۔ ایک ایسا رشتہ جس کا دونوں طرف کے خاندانوں کو نہ صرف علم تھا بلکہ ایک دوسرے کے گھر آنے جانے اور ملنے ملانے پر بھی دونوں طرف سے کسی کو اعتراض بھی نہیں تھا۔
Read moreنور مقدم قتل کے علاوہ گزشتہ دو مہینوں میں پے درپے دو اور واقعات بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہی میں رونما ہوچکے ہیں۔ ان تینوں واقعات کو غور سے پڑھ کر اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی درخواست ہے۔
اسلام آباد میں سرکاری افسر نے 20 سالہ لڑکی کو نوکری دلوانے کے لئے بلا کر این سی آر سی کے ریسٹ ہاؤس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے گریڈ 17 کے افسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا سہیل اختر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن افسر تعینات ہے۔
Read moreہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا اس ریاست کی ذمے داری ہے، عورت بہی اس ملک کی شہری ہے اسے تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، جو کہ وہ پوری تو نہیں کر رہی، لیکن اس کے برعکس اس ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ عورتوں کا لباس مردوں کو ان کے ساتھ ریپ کرنے پر اکساتا ہے۔ جس ملک کے وزیراعظم کی سوچ اتنی، فرسودہ اور دقیانوسی ہو وہاں پر اس ملک کے باقی لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس ملک میں اسی فیصد عورتیں چادر اور چاردیواری کے اندر قتل ہوتی ہیں، نوی فیصد عورتوں کو قتل کرنے والے ان کے اپنے سگے رشتے دار ہوتے ہیں، باپ، بھائی، شوہر، بیٹا، اور قریبی رشتے دار وغیرہ۔
Read moreمنٹو لفظ کا جوہری تھا۔ اسے اونچی دکان کی جھالر پٹی یا دست فروش کی کم مائیگی سے غرض نہیں تھی۔ وہ اپنے قلم کی نوک سے ایسا لفظ اٹھاتا تھا جو معنی ہی نہیں، کیفیت بھی بیان کرے۔ احساس کے کیف و کم ہی پر اکتفا نہ کرے، سوچ کے پیچ و خم کا احاطہ بھی کرے۔ اواخر نومبر یا دسمبر 47ء کے ابتدائی ہفتوں میں منٹو بمبے کی بندرگاہ سے پاکستان روانہ ہوا۔ اس نے اپنی ان دنوں
Read moreاسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نور مقدم ساڑھے 4 بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی اور خود کو سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔ گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہیں روکا، گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے جنہوں نے نور کو گھسیٹتے دیکھا، ملزم نے نور مقدم پر 3 گھنٹے تک تشدد کیا۔
Read moreبہیمانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کی اپنے مبینہ قاتل ظاہر جعفر کے ساتھ شادی کی ایک تقریب میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
Read moreنور مقدم کے ڈرائیور نے اس کیس کے بارے میں اہم انکشافات ک یے ہیں۔ ڈرائیور کے مطابق نور مقدم 18 جولائی کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلیں۔ وہ لگ بھگ آدھ گھنٹے میں رات 10 بجے ظاہر جعفر کے گھر پہنچ گئی تھیں۔
Read moreمیڈیا پر ظاہر جعفر نامی ایک بہت اچھے بچے کے متعلق منفی خبریں چل رہی ہیں۔ حالانکہ وہ ایک بہت فرمانبردار سا بچہ ہے اور اپنے والدین کی تربیت کا بہترین نمونہ۔ آپ کو ہماری بات پر یقین نہیں آئے تو ان پولیس والوں کی بات پر یقین کر لیں جو میڈیا پر گواہی دیتے سنے گئے ہیں کہ ”بہت قابل بچہ ہے“ اور اس سے اتنا زیادہ پیار کرتے ہیں کہ وہ گاڑی پر سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑا گیا تو بے ساختہ ایک پولیس والا پکار اٹھا ”ظاہرآرام سے“ ۔ پولیس کا پالا دن رات برے لوگوں سے پڑتا ہے، ایک نظر میں پہچان لیتے ہیں کہ کون برا آدمی ہے کون اچھا۔ ظاہر ہے کہ انہوں نے ظاہر جعفر میں کچھ دیکھا ہے تو اس کے ایسے گرویدہ ہوئے پڑے ہیں۔
Read moreکاجل کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہونے کے پانچ دن بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ پورا معاملہ کیا ہے، کاجل کے خاندان والے کیا کہتے ہیں؟
Read moreپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی گرفتاری کے بعد سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اور انھیں کیا سزا دی جا سکتی ہے؟
Read moreہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ جس وقت اس ملک میں جانوروں کی ”اخلاقی“ طور پر گردنیں کٹ رہی تھیں، اس سے چند گھنٹے قبل رات میں ایک لڑکی کی بھی قربانی کی گئی۔ ہم چاہے لاکھ کہانیاں کیوں نہ گھڑ لیں کہ قربانی کا جانور قربان ہونے کو بیتاب ہوتا ہے مگر عین قربانی کے وقت اس کا احتجاج، آنکھیں، اور لرزتے جسم کے تمام حصے بتلاتے ہیں کہ مرنا تو کوئی جاندار بھی نہیں چاہتا۔ کوئی بھی ذبح نہیں ہونا چاہتا۔ آپ کیا تھپڑ کھانے کے روادار ہوسکتے ہیں؟ تو کوئی تشدد سہنے اور ذبح ہونے کا روادار کیسے ہو گا؟ انسانیت یا یوں کہیے کہ جانداروں میں شعوری یا لاشعوری طور پر ایک عقیدہ ہے جس پر سب متفق ہیں کہ تکلیف اور درد کوئی بھی نہیں سہ سکتا۔ زندگی کا نظام ہی ایسا ہے، دماغ تکلیف نہ سہنے کی ہر طرح کی کوشش کرتا ہے۔ تو کوئی انسان جس پر برملا تشدد معمول کی بات ہو وہ کیسے اس پر خوش ہو سکتا ہے؟ لوگ اس عام فہم کی بات پر بھی کیسے غیر انسانی غیر فطرتی تاویلیں گھڑ سکتے ہیں؟
Read moreعید کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بہت عرصے بعد چار ایسے دن ملے جب صبح اُٹھتے ہی یہ کالم نہیں لکھنا تھا۔ ’’دی نیشن‘‘ کے لئے انگریزی میں قومی اسمبلی کی کارروائی کی بابت پریس گیلری لکھنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ نہایت اعتماد سے لہٰذا ارادہ باندھ لیا کہ یہ دن بچوں سے گفتگو کے علاوہ سرہانے رکھی دو کتابیں بالآخر پڑھ لینے میں صرف کروں گا۔ یوں معمول کی مصروفیات سے ہٹ کر شاید میرا ذہن نئے خیالات
Read moreہمارے آس پاس جب بھی کوئی لڑکی موت کے گھاٹ اتاری جاتی ہے تھوڑے دن کے لیے شور مچتا ہے۔ دو تین اطراف سے ایک آوازیں اٹھتی ہیں۔ ہمیشہ ایک جیسی باتیں دہرائی جاتی ہیں اور پھر لوگ اپنی ذاتی پروموشن میں لگ جاتے ہیں۔ ہمیشہ بات مردوں کو گالیاں اور کوسنے دینے سے لے کر ملک کے ناقص قانون تک جاتی ہے اور ختم ہوجاتی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے ہمارے دانش مند طبقے اور مخصوص اذہان نے لڑکیوں کو کوئی مت ( نصیحت) نہ دینے کی قسم اٹھا رکھی ہے کہ اس اندھیر نگری میں آدھا نہ سہی پچیس فیصد قصور تو ان کا بھی ہے۔
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی کھچ اڑا اڑا کے لڑکیوں کو اب بہت آسان اور سہل رسائی بنا دیا ہے۔ اب سے چند دہائیاں پہلے تک لڑکی کی کوئی حیثیت کوئی وقار ہوتا تھا۔ منگنی کے بعد بھی منگیتر کی رسائی اتنی آسان نہیں تھی۔ لڑکی خاصے کی چیز ہوا کرتی تھی۔ اب تو یہ حالت ہے کہ ادھر رابطہ ہوا نہیں ادھر لڑکی لڑکے کے بستر میں پہنچ جاتی ہے۔ اپنی لذت اندوزی کا حق وصول کرنے کے لیے۔ جب یہ صورتحال ہوگی تو استعمال کرنے والا مولی گاجر کی طرح کاٹے گا بھی۔
Read more20 جولائی کو اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی رسم قل کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کے ساتھ ساتھ انصاف کا تقاضہ کرنے کے لیے نور کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد اسلام آباد میں مختلف مقامات پر اکٹھی ہوئی۔
Read moreابھی پچھلے دنوں پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں گھریلو تشدد کا بل پیش کیا گیا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا بل تھا جس پر بہت لے دے ہوئی اور مخالفت کی گئی جس کے بعد اسے اسلامی نظریاتی کونسل میں نظرثانی کے لیے بھیج دیا گیا۔ یہ ایک نہایت جامع بل تھا جس میں گھریلو تشدد کی وضاحت کی گئی اور سزائیں بھی مقرر کی گئیں۔ اگر یہ بل منظور ہو کر لا گو ہو جاتا تو کسی
Read moreمیرے خیال میں ہمیں نور مقدم کے قاتل کا ہی شکریہ ادا کر کہ اسی کی منت سماجت کر لینی چاہیے کہ وہ خود کو اپنی مرضی سے خوشی سے گولی مار لے۔ حوالات میں اپنا ”ناڑا“ نکال کر پھندا بنا کر جھول جائے اور ساتھ میں ایک رقعہ لکھ جائے کہ تم سب مل کر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ میں ذہنی پاگل بھی بن کر بچ جاؤں گا میں اثر و رسوخ والا بزنس مین بن کر بھی بچ جاؤں گا۔ میں کچھ بھی نہیں کروں تب بھی یہ گلا سڑا سسٹم مجھے تختہ دار تک لاتے لاتے خود اوندھے منہ پڑا ہو گا۔
ہمیں عثمان مرزا کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے یہ بتا دیا کہ نا تو انسانیت نام کی کوئی چیز اس معاشرے میں رہی ہے اور نا ہی ڈر اور خوف کسی قانون کا موجود ہے۔ کیونکہ سسٹم کا فیل ہونا ہر ایک کو کھلی چھٹی دے رہا ہے کہ وہ نہتے دو لڑکا لڑکی کو ڈھائی گھنٹے انسانی تذلیل کا نشانہ بنائے۔
Read moreنور مقدم کے لرزہ خیز قتل کی تفصیلات پڑھنا اپنے دل و دماغ کو خاردار تاروں سے گزارنے کے مترادف ہے۔ جتنا پڑھ سکتا تھا، پڑھ لیا، اب مزید پڑھنے کا یارا نہیں۔ رہ رہ کر خیال آتا ہے کہ اس بیچاری لڑکی پر کیا قیامت گزری ہوگی۔ کمرے میں بند جب اس نے خونی درندے کے ہاتھ میں پستول اور چاقو اور اس کی وحشی آنکھوں میں اپنی موت دیکھی ہوگی تو چیخ اس کے گلے میں ہی پھنس
Read moreخطے کی تاریخ میں ایک خط کے بہت چرچے ہیں سنا اور پڑھا ہے کہ ہمارے خطے میں ایک ظالم و جابر بادشاہ ہوتا تھا، اس کے سپاہیوں نے سمندری بندرگاہ پر بطور تجارت آنے والے ایک پانی کے جہاز پر قبضہ کر لیا، جہاز پر خواتین بھی تھیں، ایک خاتون نے دور دراز کے ایک نیک اور رحم دل بادشاہ کو خط لکھا کہ ہم کو ظالموں نے قید کر لیا ہے، دہائی ہے کہ ہم کو اس اندھیرے
Read moreاسلام آباد میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا برطانیہ میں کرمنل ریکارڈ نکل آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا انگلینڈ میں بھی کرمنل رکارڈ موجود ہے اور وہ وہاں تین ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ماضی میں اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی پر بھی تشدد کرچکا ہے۔ سیکٹر ایف سیون فور کے مکان سے آہنی دستانہ، خون آلود چاقو، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد
Read moreنور مقدم قتل کیس یں پولیس نے تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ ملزم نے نور مقدم کا سر قلم کرنے سے قبل ’ لوہے کے پنجے‘ (آہنی ہتھیار) سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم جج رانجھا کی عدالت میں صبح ساڑھے دس بجے پہنچے تھے۔ وہ مسلسل چار گھنٹے تک عدالت کے باہر موجود رہے کیونکہ
Read moreاسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے بعد بحالی مرکز (تھراپی ورکس) کے مالک کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ملزم خود بھی مذکورہ بحالی مرکز میں تھراپسٹ کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھراپی ورکس نامی بحالی سینٹر کے مالک کو بھی گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھراپی ورکس کے مالک،
Read more