آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں کو کیا سزائیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی مخالفت کیوں ہو رہی ہے؟

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نے فوجی املاک پر حملوں میں ملوث مظاہرین کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دی ہے مگر بعض حلقے عام شہریوں یعنی سویلینز کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے سخت قوانین کے تحت کارروائی کی مذمت کر رہے ہیں کیونکہ وہ اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

Read more

ریڈ لائن کیا ہے ؟ پاکستان یا عمران خان

میں نے بڑوں سے بھٹو کے قصے سنے ہیں اور عوامی طاقت کے مظاہرے بھی۔ لیکن میں نے یہ نہیں سنا کہ بھٹو کی پھانسی کے بعد جی ایچ کیو یا کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا ہو۔ سنانے والوں نے بے نظیر کی آمد پر لاکھوں کے مجمع کا قصہ بھی سنایا مگر یہ نہیں سنا کہ وہ لاکھوں کا مجمع لے کر ضیاء الحق تک لے گئی ہو۔ 2007 میں بھی تو خود دیکھا کہ بے نظیر

Read more

کچھ ذکر اصغر خان اور عمر اصغر خان کا

دروازے پر دستک ہوئی، اگلے لمحے دفتر کا داخلی دروازہ کھلا، ایک وجیہ خوبرو شخص سفید شلوار قمیض سیاہ واسکٹ اور سیاہ پشاوری چپل پہنے میرے سامنے کھڑا تھا۔ میں… ہوں۔ آپ کے سامنے والے فلیٹ میں ہم نے آفس بنایا ہے۔ ابھی ٹیلیفون نہیں لگا، کیا میں آپ کے فون سے ایک لوکل کال کر سکتا ہوں! یہ 1988 کے موسم سرما کی بات ہے۔ میں ان سے ان کے آرٹیکلز کے توسط سے تو واقف تھا۔ اپنی تحریروں

Read more

’اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے‘

جناح ہاؤس میں لگی آگ ہو یا پشاور کے تاریخی ریڈیو پاکستان میں دہکتے شعلے، نذر آتش جہاز کا ماڈل یا شہید کا سر بُریدہ مجسمہ۔۔۔ ستم ظریفی یہ کہ دشمن اسے طاقت کے میناروں کے زمین بوس ہونے سے تشبیہ دے رہے ہیں اور محفوظ فصیلوں میں محصور چوکیداروں کو عدم تحفظ کے احساس سے پہلی بار دوچار بھی کر رہے ہیں۔

Read more

مولانا کا دھرنا، خانہ جنگی کے لئے ٹھوس مواد

نظریاتی اعتبار سے مجھے مولانا فضل الرحمن کا پیروکار اور حلیف تصور کیا ہی نہیں جاسکتا۔ ملکی سیاست کے بارے میں برسوں تک پھیلی رپورٹنگ کی وجہ سے اگرچہ میں انہیں ایک زیرک سیاستدان تصور کرتا ہوں۔ ان کی جماعت بھی حیران کن حد تک منظم ہے۔ اس کا حالیہ ثبوت وہ قافلے ہیں جو مولانا کی انتہائی عجلت میں دی کال کے فوری بعد سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بے شمار علاقوں سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونا

Read more

امریکی مفادات کا محافظ

کیا پاکستان میں قانون اور آئین باہم ٹکرا چکے ہیں یا اس بریک ڈان کا سبب کچھ اور بھی ہے؟ سوال ایک ہے اور مفروضے بے شمار لیکن سچ یہ ہے کہ نہ بات سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ جھگڑا ختم ہونے میں آ رہا ہے۔ اس اندھیرے میں روشنی کہاں سے ملے؟ ہمارے دائیں بائیں دکھائی دینے والے سب کردار تو الجھے ہوئے ہیں اور اس قدر مصروف ہیں کہ لگتا ہے کہ وہ خود ہی سے

Read more

انتظار حسین اور ”آخری آدمی“

انتظار حسین اپنے افسانے ”آخری آدمی“ میں جادوئی حقیقت پسندی کے ادبی اسلوب کو اختیار کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ موروثی گناہ انسانوں کو ایک ابدی وسوسوں میں پھنسا دیتا ہے۔ جتنا ہی انسان اپنی تقدیر کے خلاف مدافعت کریے، اتنا ہی حقارت، پچھتاوے اور غم کے الاؤ آس پر یلغار کرتے ہیں۔ جب تک انسانی وجود کے جواز لذت گری اور خود سیفتگی سے تعلق رکھا ہے، انسانیت کے زوال و تنزل ناگزیر ہوتا ہے۔

Read more

ابھی نوشتۂ دیوار کون دیکھے گا؟

پندرہ، سولہ برس ہی گزرے ہوں گے کہ جب 12 مئی کو شہر کراچی میں سو سے زائد افراد کو المناک انداز میں بربریت، ظلم اور درندگی کا نشانہ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا اور سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ جب کہ برسوں بعد 12 مئی 2023 کو عدالت عالیہ اسلام آباد نے متعدد مقدمات میں نامزد ملزم، ایک سیاسی جماعت کے قائد، عدل و انصاف

Read more

قصوروار کون

جب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو، سپریم کورٹ نے ضمانت پر آزاد کیا ہے تب سے، عدالت کے خلاف ایک عجیب قسم کی پروپیگنڈا مہم چل رہی ہے کہ چیف جسٹس نے انصاف نہیں کیا اور سپریم کورٹ کا لاڈلا عمران خان ہے۔ پہلی بات، قانون کے رو سے ایک جواب دار ویسے ہی کورٹ کا ”فیورٹ چائلڈ“ ہوتا ہے، دوسرا یہ کہ کسی بھی کورٹ کے آگے کوئی ملزم جب ضمانت کے لیے پیش ہوتا

Read more

کیا سقوط ڈھاکہ کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے؟

مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص سازش کے تحت ملک میں خانہ جنگی کروانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ یہ منصوبہ بندی کوئی اور نہیں بلکہ اقتدار پر براجمان طبقہ کر رہا ہے۔ شاید ان کا حافظہ کمزور ہے۔ یا اقتدار کے نشے میں مست ہے۔ آج سے تقریباً پچاس سال پہلے کی بات ہے۔ کہ عوامی لیگ کو اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود اقتدار کے ایوانوں سے دور رکھا گیا۔ جب عوامی رہنما شیخ مجیب الرحمٰن

Read more

اقتدار اور پیسے کی ہوس

لالچ ہمیشہ زیادہ سے زیادہ کی خواہش کا احساس ہے، لہذا یہ آپ کو ہمیشہ غیر مطمئن اور دکھی رکھتا ہے۔ لالچ کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات لالچ، مایوسی اور عدم اطمینان کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن بیشتر اوقات لالچ کی بنیادی وجہ موقع پرستی ہے۔ کبھی کبھی حالات و واقعات اور معاشرے کے غیر مساوی رویے، لالچ اور چوری کو زندگی گزارنے کا واحد راستہ بنا دیتے ہیں۔ عموماً ہمیں زندگی کی اس ٹریڈ مل

Read more

آگ دونوں طرف ہے برابر لگی ہوئی

ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ حالیہ سیاسی و آئینی بحران کا تعلق کسی بھی لحاظ سے ہمارے ملک و قوم سے نہیں ہے۔ آئینی اور قانونی خلا بحث و مباحثے اور تشریحات کا گورکھ دھندا ہے، جبکہ سیاسی جنگ دو فریقین کی ذاتی انا اور ہوس اقتدار کا مسئلہ ہے۔ دنیا میں کسی بھی جگہ اخلاص اور ایمانداری کا کوئی مختلف اور جداگانہ مفہوم نہیں ہے۔ جس طرح، ’محبت میں کوئی ہار کر بھی جیت جاتا ہے اور

Read more

چیف جسٹس تصادم سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں!

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سہ رکنی بنچ سوموار 15 مئی کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نظر ثانی درخواست پر غور کرے گا۔ یہ درخواست پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کروانے کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ اس دوران چیف جسٹس کی بار بار یاد دہانی کے باوجود کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اور آئین نے عدالت کے ہاتھ باند رکھے ہیں، مقررہ تاریخ کو انتخابات نہیں ہو

Read more

خدائی طاقت کے دعویدار؟

دنیا بھر میں قانون کی عدالتیں ہوتی ہے چند سال پہلے تک ہم پاکستان میں بھی یہی سنتے آرہے تھے کہ قانون کی عدالت میں، قانون کی نظر میں، قانون کے سامنے۔ مگر اب پاکستان میں قانون کی عدالت نہیں بلکہ عدالتوں کا قانون چلتا ہے۔ برا یا بھلا ہو افتخار چوہدری کی بحالی کے لئے ایک کامیاب وکلاء تحریک کا ۔ جس میں سیاسی جماعتوں سمیت عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک

Read more

جب عدالت نے مارشل لا درست قرار دے دیا

میں نے گزشتہ کالموں میں نظریہ ضرورت اور عدالتوں کے کردار کا تاریخ کی روشنی میں جائزہ لیا تھا۔ میرے اس تجزیے کی بنیاد مولوی تمیزالدین کیس تھا، جس کو پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ اس سلسلے کا اگلا اہم مقدمہ ”دوسو بنام ریاست ہے۔ اس اہم مقدمہ کے حقائق یہ ہیں کہ دوسو ایک عام قبائلی آدمی تھا، جس کا تعلق لورا لائی بلوچستان سے تھا۔ دوسو کو قتل کے الزام میں گرفتار

Read more

کیا پاکستان میں انقلاب آنے والا ہے؟

اس طرح عمران خان ”حراست“ میں لیے جانا غیر آئینی تھا۔ بالکل کسی بھی سیاسی لیڈر کے سپورٹرز کا نکلنا بنتا بھی ہے۔ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار رسائی سے دور مضبوط اداروں کو یوں ٹارگٹ کیے جانا حیران کن بھی ہے لیکن اس سلسلے کو کسی بڑے مثبت انقلاب سے جوڑ دینا شاید درست نہیں۔ بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بہت سے لوگ اس مزاحمت کو اٹھارہویں صدی میں آنے والی French Revolution سے

Read more

ہم سب قیدی ہیں

ڈراما سیریل پری زاد میں ہاشم ندیم نے کیا خوب لکھا ہے کہ ”سب سے بڑی جیل باہر کی دنیا ہے جب آپ کی جیب میں پیسے ہوں تو جیل بھی کسی آرام دہ جگہ سے کم نہیں لگتی“ ۔ میں کس قیدی کی بات کرنے جا رہا ہوں یہ مجھے بھی پتا نہیں، اس قیدی کی جیب میں پیسے ہیں یا جیب خالی ہے اس کا بھی مجھے کوئی علم نہیں۔ ہم سب کا ذہن اس بات پر یقین

Read more

عمرانی جن اور ٹوٹی ہوئی بوتل

پہلی بار اتنی گہری سیاسی تقسیم نظر آ رہی ہے جیسے صفوں کے عین بیچ کسی نے سیدھی خندق کھینچ دی ہو۔ سات دہائیوں سے جمع ہونے والا مرکب غصہ اتنا منجمد ہو چکا ہے کہ اسے چھری سے کاٹنا بھی آسان نہیں رہا۔

Read more

عمران خان کو ضمانت کیسے ملی؟

عمران خان کو ضمانت ملنے کے بعد ملک میں جاری افراتفری کچھ کم اور زندگی کچھ دنوں کے لیے تھمتی نظر آ رہی ہے۔ یہ پیغام سب کو مل چکا ہے کہ کسی مائی کے لعل میں اتنی جرات نہیں کہ وہ عمران خان پر ہاتھ ڈال سکے ورنہ ملک میں افراتفری پھیلانے اور عوام کا جینا حرام کرنے میں بس چند منٹ ہی لگتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے اعلان سے بھی

Read more

عوامی غصے کو اجتماعی شعور میں بدلنا چاہیے

اداروں میں اصلاحات کے لئے سخت احتجاج کے ساتھ ساتھ اجتماعی شعور کی بھی ضرورت ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت میں خاص کر پارلیمانی جماعتوں کے اندر ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی کے خلاف سخت نوعیت کی نفرتیں ہیں۔ یہ سب جانتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی قیادت ملٹری کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ فوج، عدلیہ، اور بیوروکریسی پر مشتمل ہوتی ہے جن میں ریٹائرڈ سرکاری افسران کی ایک تعداد ہوتی ہے۔ تاہم اس میں سب سے

Read more

قائد ہاؤس، ملک ریاض اور حالیہ فسادات

لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا۔ گھر کے اندر مشتعل لوگوں کے جتھے نے توڑ پھوڑ کی۔ شیشے توڑے گئے، دروازے توڑے گئے، آگ لگائی گئی، گویا کہ ہر طرح سے کور کمانڈر ہاؤس کو یرغمال بنایا گیا۔ پر کوئی ان لوگوں کو بتانے والا نہیں تھا کہ یہ گھر ہمارے ملک کے بانی و قائد محمد علی جناحؒ کی ملکیت ہے اور اس گھر کا نام قائد ہاؤس ہے۔ یہ وہی گھر تھا جہاں قائد اعظم اور نہرو

Read more

عمران خان کا پاپولزم اور ریڈ لائنز کا تصادم

 9مئی کوجو حشر بپا ہوا، وہ پنجاب کی تاریخ کا ایک بڑا ہی غضبناک اور منفرد واقعہ ہے۔ پنجابی طالبان تو فوجی تنصیبات پہ حملہ آور ہوتے رہے۔ لیکن یہ پہلی بار ہوا کہ پنجابی نوجوانوں کا غضبناک ہجوم اپنے ہی پاور سٹرکچر پر حملہ آور ہوگیا اور جو بھی فوجی تنصیبات اور یادگاریں راستے میں آئیں، تہس نہس کردی گیں۔ حیرت اس پر ہوئی کہ جب جذبات سے مغلوب چھوٹا سا ہجوم کور کمانڈر لاہور کی انتہائی سکیورٹی میں

Read more

میرے نا خدا وہی ہیں جو مجھے ڈبو رہے ہیں

میرا پاکستان زرد پتوں کا بن جو میری انجمن ہے اک عجیب بے بسی کے المیہ سے گزر رہے ہیں ہم کبھی کبھی یہ سوچ کر بھی اپنے رنج کم ہوتے کہ اس کٹھن سراب میں حیات کے عذاب میں، اکیلے ہم نہیں بہت ہیں لوگ اور بھی بہت ہیں اپنے ہم سفر جو بے نیاز غم نہیں اکیلے ایک ہم نہیں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہونے جا رہا ہے۔ وہ ناقابل یقین سا ہے۔ ملک میں جنتا

Read more

ہٹلر، مسولینی، سٹالن اور جماعت اسلامی کا منشور

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ انتخابات کب ہوتے ہیں لیکن سیاسی ہیجان نے ابھی سے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہر سیاسی گروہ اپنا بیانیہ لے کر پاکستان کے عوام کے سامنے پیش ہو رہا ہے۔ کسی پارٹی کے پاس بیرونی سازش کا بیانیہ اور اپنے لیڈر کی گرفتاری کا سیاسی اثاثہ موجود ہے اور کوئی اقتصادی ترقی کے وعدوں سے قوم کا جی بہلا رہا ہے۔ اور حسب سابق مذہبی سیاسی جماعتیں پاکستان میں

Read more

ریڈیو پاکستان پشاور: مارکونی کا ٹرانسمیٹر جل گیا یا لٹ گیا؟

1930 کا ہندوستان جب برطانوی راج کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا تو انگریز سرکار کو ہندوستان کے سیاسی افق پر بے چینی کے آثار نظر آنے لگے تھے۔ حکومت وقت نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اور اسی سلسلے میں برطانوی حکومت نے ہندوستانی اور برطانوی سرکردہ سیاسی شخصیات کو آئینی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نومبر 1930 لندن میں

Read more

جیل۔ سیاست کی نرسری یا محض فکری مغالطہ

پاکستان میں علی عباس جلالپوری پہلے اور شاید آخری دانشور اور ادیب ہیں جنہوں نے فکری مغالطے کی اصطلاح کو استعمال کیا یا روشناس کروا یا۔ ”عام فکری مغالطے“ شاہ جی کی مشہور زمانہ تصنیف ہے جسے ہر سیاسی و سماجی کارکن کو لازمی پڑھنا چاہیے یا کم از کم اس بارے سننا ضرور چاہیے۔ شاہ جی ایک بلند پایہ مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صاحب مطالعہ استاد، وسیع النظر فلسفی اور تاریخ دان بھی تھے اس لیے عین

Read more

کیا بنے گا وطن عزیز کا؟

قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے اربوں روپے کی خرد برد کے القادر کرپشن کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا۔ سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے، ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ جج صاحبان کا کہنا تھا کہ عدالت کے احاطے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ جب رینجرز کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، اس وقت بھی غیر جانبدار صحافی

Read more

لاڈلا شدت پسند

پاکستان میں کٹر جمہوری اور لبرل لوگ تحریک لبیک کو شدت پسند تنظیم کہتے تھے جبکہ 2017 سے 2022 تک تحریک لبیک کے فیض آباد، چوک یتیم خانہ، مریدکے اور حویلیاں میں 60 سے زائد کارکن جان بحق ہوچکے ہیں۔ لیکن تحریک انصاف نے جمہوری اور لبرل لوگوں کی توقعات کے برعکس ثابت کر دیا ہے کہ وہ شدت پسند جماعت ہے۔ جس کے نزدیک ملک، آئین، قانون، حکم، عدالت، فوج اور حکومت صرف عمران خان کا نام ہے اس

Read more

نثار تری گلیوں کے

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما جناب آصف زرداری نے فرمایا ہے کہ عمران خان کی قومی اداروں پر تنقید ناقابل برداشت ہے اور پر اس سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اگرچہ آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ مانا جاتا ہے اور مشہور ہے کہ وہ اقتدار بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں لیکن یہ بیان پیپلز پارٹی کی عمومی پالیسی اور اینٹی اسٹبلشمنٹ سیاست کے خلاف ہے۔ ضرور اس کے پیچھے کوئی خاص

Read more

انتخابات واحد حل

اسمبلی قومی ہو یا صوبائی اس کا سب سے اہم آئینی کام ہی آئین سازی ہے اور عوام اپنے نمائندے منتخب کر کے قومی یا صوبائی اسمبلی میں اسی لیے بھجواتے ہیں کہ ان کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق آئین سازی کی جائے۔ اسی لیے جمہوری نظام حکومت میں اسمبلیاں مقننہ کہلاتی ہیں یعنی آئین ساز ادارہ۔ آئین سازی چونکہ صرف مقننہ کا حق ہے اس لیے کوئی بھی ادارہ اسے اس آئینی کردار سے نہیں روک سکتا اور

Read more

ترک انتخابات، اور ہمارے انتخابات

صدر رجب طیب اردگان اپنی زندگی کے مشکل ترین انتخابی معرکے کی جانب بڑھ رہے ہے۔ وہ دو عشروں سے ترکی میں حکومت کر رہے ہیں اور ان کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ ان کے خلاف کی گئی فوجی بغاوت کو عوام نے بندوق پر حوصلے کی کامیابی بنا دیا تھا۔ مگر اس وقت صورتحال ہی ہے کہ ان کے مقابلے میں چھ جماعتی اتحاد کے امیدوار کلچدار اوگلو بھی بہت پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے

Read more

نوجوانی میں لیموں پانی اور بیگل بریڈ فروخت کرنے والے اردوغان ترکی کے طاقتور سربراہ کیسے بنے

ترک صدر اردوغان کے دو دہائیوں سے جاری اقتدار کو 14 مئی کو ملک میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ایک طاقتور سیاسی اتحاد کے خلاف کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔

Read more

آئینی اختیارات کی دوسری قسط

  یہ تاریخ کی عجب ستم ظریفی تھی کہ 1919 ء میں ایک طرف ہندوستان میں ہنگاموں کا لامتناہی سلسلہ جاری تھا، تو دوسری طرف لندن میں وزیر ہند مسٹر مانٹیگو اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے نئی آئینی اصلاحات کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کر رہے تھے۔ مختلف مراحل سے گزرتی ہوئیں یہ آئینی تجاویز دسمبر کے آخر تک ایکٹ بن گئیں جس کے تحت 1920 ء میں مرکزی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایسے سیاسی ماحول میں ہوئے

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے سے پہلے سچ کہا تھا کہ، ”مجھے نکالا گیا تو میں پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔“ عمران خان صاحب اپنی گرفتاری کے بعد حسب وعدہ واقعی شدید خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حساس سرکاری تنصیبات، انٹیلی جنس اداروں اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حتی کہ مظاہرین نے قانون شکنی کرتے ہوئے

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ ’عدالت نے عمران خان کو ریلیف تو دیا ہے لیکن صرف چند گھنٹوں کا‘

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں نیب کی طرف سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔مگر سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد اِس وقت عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ گذشتہ روز کی عدالتی کتنی غیرمعمولی تھی؟ اور اب نیب کے آٹھ روزہ ریمانڈ کی حیثیت کیا ہے؟ بی بی سی ان سوالات کے جواب جاننے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

عمران اور ڈرٹی ہیری

ہالی وڈ فلمیں دیکھنے والے واقف ہیں کہ ”ڈرٹی ہیری“ کون تھا؟ البتہ فلموں سے شغف نہ رکھنے والے اس کردار سے ناآشنا ہیں۔ عمران خان مختلف تقاریر میں بار بار ’ڈرٹی ہیری‘ مسٹر ”X“ اور ”Y“ کا نام بھی لیتے رہے اور پھر ڈرٹی ہیری پر پوری توجہ مرکوز کردی۔ ڈرٹی ہیری کا نام 1970 کی دہائی میں مقبول ہوا۔ یہ ہالی وڈ کی ایک مشہور فلم کا نام ہے جو 1971 میں ریلیز ہوئی اور اس میں کلنٹ

Read more

نیب نے توہین عدالت کی ہے، اب کوئی شخص بھی عدالت میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرے گا: چیف جسٹس

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور سماعت کے آغاز میں عمران خان کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور انھوں نے کہا کہ عمران خان بائیو میڑک کروانے کے لیے آئے تھے کہ انھیں گرفتار کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیسے کسی شخص کو سپریم کورٹ ہائی کورٹ یا احتساب عدالت سے گرفتار کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ خود کو سرنڈر کر چکا ہو۔

Read more

کیا عمران خان کی سیاست ختم ہو رہی ہے؟

سابق رکن قومی اسمبلی محمد اصغر خان نوانی 1970 ء کی دہائی میں ایس پی اچھرہ، لاہور ہوا کرتے تھے۔ وہ اپنے سخت گیر رویے کی وجہ سے ہلاکو خان کہلاتے تھے۔ انہوں نے مجھے اپنی زندگی کے چند واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی قدر آور شخصیات کو اپنی ملازمت کے دوران گرفتار کیا لیکن جس شخص نے تقویٰ اور سادگی و علمیت سے مجھے متاثر کیا وہ جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد

Read more

برانڈ نیو انقلاب

ملک پچھلے چھہتر برس سے اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے۔ باقی ہر قسم کی غیر یقینی ایک طرف، لیکن یہاں وطن عزیز کی ثابت قدمی کو داد دینی ہو گی کہ نازک ترین موڑ سے ہلنے کی گستاخی کا مرتکب نہیں ٹھہرا۔ کہ وفا اور ثابت قدمی اس کا ذائقہ شعار ہے۔ سینتیس برس تو ہمیں اس دھرتی پر ہونے کو آئے۔ وہ جو ہم سے پہلے کی کئی بہاریں دیکھ چکے ہیں وہ بھی یہی

Read more

عمران خان کے لئے سبق

اگلے وقتوں میں جب کوئی دوست کسی خاتون کا غائبانہ تعارف یہ کہہ کے کرواتا تھا کہ ”دل کی بہت اچھی ہے“ تو موصوفہ سے ملاقات کی خواہش ماند پڑ جاتی تھی، کیوں کہ ”دل کی اچھی“ کم صورت خواتین کے لئے کوڈ ورڈ سمجھا جاتا تھا۔ اس عمر میں بلکہ کسی بھی عمر میں دل ظاہر میں اٹک جاتا ہے۔ شکن زلف عنبریں، حیرت چشم غزالاں اور شکر لبوں کی جادو نگری سے کوئی خوش بخت بچ کر نکلتا

Read more

عمران خان کی گرفتاری: ’میرے بھائی کے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں تھا، صرف ایک جھنڈا تھا‘

9 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران دونوں فریقین میں متعدد ہلاکتوں اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ بی بی سی نے ان مظاہروں میں ہلاک ہونے والے چند افراد کے اہلِ خانہ و دوست احباب سے بات کی ہے۔

Read more

عمرانی فساد اپنے منطقی انجام کی دہلیز پہ

عمران خان کا اپنے احتجاج کو ہمیشہ پرامن اور قانون کے مطابق قرار دینے کا دعوی خلاف حقیقت ثابت ہو چکا ہے۔ عمران خان نے اپنے کنٹینر دھرنے کے وقت پی ٹی وی پہ حملہ کرایا جس میں ان کے حامی مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور پارلیمنٹ پہ حملہ کرنے کی سازش بھی سامنے آئی۔ اس وقت بھی عمران خان نے سول نافرمانی سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو بنکوں کے ذریعے رقوم ارسال کرنے کے بجائے

Read more

بلاول اور ”محبان وطن“

”چھاتی پر مونگ دلنا“ اردو محاورہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ منہ پر مخالفت کر کے ستانا، منہ توڑ، سخت اور دلیل کے ساتھ جواب دینا۔ مخالف جس لب و لہجہ میں اور انداز میں بات کرے اسے ایسا جواب دینا کہ اس سے کوئی جواب نہ بن پڑے۔ حفیظ جونپوری کے اشعار اور اردو کا یہ محاورہ بھارت کے شہر ”گوا“ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت پر ”محبان

Read more

آ جا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں

جناب محترم پرانے وزیر اعظم صاحب! السلام علیکم۔ امید ہے آپ لندن کی ٹھنڈی ٹھار فضاؤں میں خیریت سے ہوں گے۔ آج آپ کو اس لیے یاد کیا کہ رمضان کے پہلے سے سنتے آ رہے ہیں کہ قائد عوام آیا ہی چاہتے ہیں مگر آپ نے نہ آنا تھا اور نہ آئے۔ یہاں تک کہ چھوٹے میاں کی حکومت میں عوام آٹے کی لائنوں میں لگ لگ کے موت کے گھاٹ اتر گئے اور تو اور آپ ہی کی

Read more

صحافیوں کے خون سے آلودہ پاکستان کی تاریخ

حیات اللہ خان وزیرستان کے علاقے کا ایک نڈر اور بے باک صحافی تھا۔ کہا جاتا ہے اس کی دلیرانہ صحافت کی وجہ سے بیک وقت القاعدہ، طالبان، پاکستانی اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں ’اس کو اپنا دشمن سمجھتی تھی۔ جہاں طالبان اور القاعدہ کی وجہ سے امریکہ جیسی سپر پاور کی نیندیں حرام تھی‘ وہاں وہ ان تنظیموں کے گڑھ میں روزانہ چین کی نیند سوتا تھا۔ مگر دسمبر، 2005 میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا، جس کو منظر

Read more

جنگ اقتدار اور بارودی سرنگوں کی صفائی

عمر عزیز میں کسی مستقل روزگار کی صورت سے واسطہ نہیں رہا، کسی نے پرسش حال چاہی تو نگہ نیم باز سے طوطی ہند خسرو کا مصرع پڑھ دیا۔ آوارہ و مجنونے و رسوا سربازارے۔ آوارگی اختیاری تھی، ’شوریدگی کے ہاتھ سے ہے سر وبال دوش‘ اور رسوائی میں مرزا ہادی رسوا سے سند پائی۔ ’آوارگی میں ہم نے زمانے کی سیر کی‘۔ خیال رہے کہ آشفتگاں کی آوارگی بھی سیاحت کی دریافت اور تحیر کی مہمیز سے خالی ہوتی

Read more

مذاکرات مذاکرات کا ”کھیل“ ختم کرنے کا ذمہ دار کون؟

بالآخر حکومت اور اپوزیشن (پی ٹی آئی) کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز منعقد کرانے کے لئے ”پولنگ ڈے“ پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ختم ہو گئے ہیں پی ٹی آئی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک روز کرانے پر مشروط طور پر تیار ہوئی تھی پی ٹی آئی 14 مئی 2023 ء کو قومی اور سندھ و بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں عام انتخابات جولائی اگست میں چاہتی ہے

Read more

عمران خان کی گرفتاری: ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت

جمہوری نظام میں کسی بھی سیاسی لیڈر کی گرفتاری کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ایسی کسی گرفتاری سے کسی لیڈر کی مقبولیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کو بھی ریاستی جبر ہی کہا جائے گا خواہ اس کے لئے کوئی بھی عذر تراشنے کی کوشش کرلی جائے۔ البتہ یہ اصول بیان کرنے کے بعد یہ کہنا بھی بے حد اہم ہے کہ ملک کو موجودہ حالت تک عمران خان سمیت سیاست دانوں اور

Read more

دو ملاؤں کے درمیان ’مرغی‘ حرام!

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب کی اپیل پر چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ کے روز لاہور اور مردان میں نکالی گئی ریلیوں میں دو افسوسناک واقعات پیش آئے۔ اس میں ایک واقعہ خاتون کے ’ٹاپ لیس‘ ہو کر رقص کرنے کا ہے، اور دوسرا واقعہ مردان میں ایک مولوی کے قتل کا ہے۔ ان واقعات کو سوشل میڈیا پر کافی کوریج مل رہی ہے۔ یہ دونوں واقعات کسی سانحہ سے کم نہیں کہ ایک طرف

Read more

عمران خان کی گرفتاری اور زرداری کا ردعمل

کچھ باتیں ایسی کہنے کے لئے نسل در نسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ تاریخ علم سیاسیات کی لیبارٹری ہے اور تاریخ سے نابلد لوگ اگر سیاست میں آ جائیں تو وہ نہ صرف سیاسی رویوں کو برباد کرتے ہیں بلکہ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کو فیض، باجوہ اور عمران خان گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور جج کو بتایا کہ یہ عدالتی نظام ہم نے

Read more

قاضی میدی

یہ مئی 1989 کے آخری ہفتے کا کوئی دن تھا، سخت گرمی پڑ رہی تھی، زمین تانبے کی طرح تپ رہی تھی، آسمان آگ برسا رہا تھا، لگتا تھا سورج سوا نیزے پہ ہے، اسماعیل میرٹھی کے بقول چوٹی سے ایڑی تک پسینہ بہہ رہا تھا۔ میں بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد سے گوجرانوالہ گیا ہوا تھا۔ تیسرے پہر گرمی کی شدت بڑھ گئی تو میں بیٹے اور بیٹی کو اردو بازار کے نیائیں چوک میں ہدایت اللہ کا

Read more

”آئین کا تحفظ“ صرف پنجاب کیلئے ؟

صحافیوں کو اتوار کے دن ”خبر“ کبھی کبھار ہی ملتی ہے۔ اسی باعث متحرک رپورٹر اس روز چھٹی کو بضد رہتے ہیں۔ گزشتہ اتوار تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رونق لگا دی۔ ان کے خطاب کی بابت میں اگرچہ قطعاََ لاعلم تھا۔ ٹیلی فون مگر کھڑکنا شروع ہو گیا۔ واٹس ایپ اور ٹویٹر کے ذریعے سوالات بھی آئے۔ شناسا مہربان اب تک یہ سمجھ ہی نہیں پائے ہیں کہ

Read more

’پراجیکٹ‘، طوائف الملوکی اور منصوبہ ساز (مکمل کالم)

بیانیوں، خوش گمانیوں اور خواب خرامیوں کے باوجود، در و دیوار پہ لکھی حقیقت یہ ہے کہ ہم بھنور میں گھمن گھیریاں کھا رہے ہیں اور ساحل دکھائی نہیں دے رہا۔ عربی زبان سے نسبی تعلق رکھنے والا ایک دو لفظی مرکب اردو میں مستعمل ہے ”طوائف الملوکی“۔ انگریزی میں اس کا متبادل ہے ”انارکی“ (Anarchy)۔ مختلف اردو لغت میں ”طوائف الملوکی“ کے معنی ہیں افراتفری، آپا دھاپی، ہڑبونگ، سکھا شاہی، انتشار، اندھیر نگری، دھینگا دھینگی اور بدانتظامی وغیرہ۔ ان

Read more

پارلیمنٹ کی بالادستی: کل اور آج

قیام پاکستان سے اب تک پاکستان میں ”پارلیمنٹ کی بالا دستی“ کی جنگ جا ری ہے طویل عرصہ تک ملٹری و سول بیورو کریسی کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی کی نفی ہوتی رہی کبھی گورنر جنرل وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیتے رہے اور کبھی فوجی ڈکٹیٹر وزرائے اعظم کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھجوانے کے لئے آئین میں 58 / 2 Bایجادہوئی، اس کا خاتمہ ہوا تو منتخب وزرائے اعظم کو عدلیہ کے

Read more

حامد حمید صاحب! آئین کی دھجیاں اڑانے پر شکریہ

ویسے تو ہم روز کئی مرتبہ ’شکریہ‘ کا لفظ بولتے ہیں۔ کبھی راستہ دینے پر شکریہ کہتے ہیں۔ اگر کوئی تحفہ دے تو اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اگر کوئی ہماری تعریف بھی کرے تو ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص کسی پر ظلم کرے اور اس کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کرے اور کوئی صاحب جا کر اس کا شکریہ ادا کریں تو آپ یہی کہیں گے کہ کمال بے حسی اور

Read more

ایس سی او کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت

خارجہ امور کی بابت لکھنے سے میں گریز کرتا ہوں۔سیاسی میدان میں لگے تماشے دیہاڑی لگانے کے لئے وافر مواد فراہم کردیتے ہیں۔ پھکڑ پن کی گنجائش نکل آتی ہے اور سوشل میڈیا سے لائیکس اور شیئرز کے حصول کی ہوس کو بھی تسکین مل جاتی ہے۔گزشتہ ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے مگر ”دانشوری“ جھاڑنا پڑی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ”بھارت“ جارہے تھے۔ بھارت کے گرد کومے میں نے اس لئے لگائے ہیں کہ اصولی طورپر

Read more

پاکستان کی ضرورت۔ ایک قومی نظریہ

1945 میں جب دوسری جنگ عظیم بند ہوئی تب برلن چار حصوں میں جبکہ جرمنی دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا۔ سڑکیں، عمارتیں، بجلی، پانی، نکاس غرض ہر وہ سسٹم جس کا انسانی زندگی سے تعلق تھا وہ تباہ ہو چکا تھا۔ انسانی زندگی قابل رحم تھی۔ ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی۔ علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھی۔ اتحادیوں جہازوں نے جرمن کے شہروں پر آگ کے گولے بارش کے قطروں کی ماند پھینکے تھے۔

Read more

کیا سیاسی جماعتوں کی انا پاکستان کو تقسیم کر رہی ہے؟

پاکستان میں صورتحال کبھی اتنی سنگین نہیں تھی جتنی اب ہے۔ ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ہیں، معاشرہ سیاسی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ مہنگائی کے طوفان نے لاکھوں شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل تر بنا دیا ہے اور ایسے میں سیاسی عدم استحکام صورتحال اور نظام کو مزید خراب کر رہا ہے۔

Read more

چیف جسٹس کے زریں خیالات اور مذہبی اقلیتوں سمیت دیگر تلخ حقائق

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جب آئینی تقاضے موجود ہوں تو سپریم کورٹ کے جج پلک نہیں جھپک سکتے۔ ان پر لازم ہے کہ آئینی شقات پر عمل درآمد کروائیں۔ لاہور کی ایک تقریب میں پنجاب کے صوبائی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آئین اگر 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے تو اس پر عمل کرنا ہو گا‘۔ انہوں نے یہ باتیں

Read more

چی گویرا: امریکہ کی مدد سے مشہور انقلابی جنگجو کو پکڑنے والے فوجی جنرل جن کو قومی ہیرو کا درجہ ملا

جنرل گیری پراڈو 1967 میں اس فوجی آپریشن کی سربراہی کر رہے تھے جس کا مقصد انقلابی جنگجو چی گویرا کی جانب سے بولیویا میں کمیونسٹ بغاوت کی کوششوں کو شکست دینا تھا۔

Read more

جمہوریت کیسے مرتی ہے!

دیکھنے میں آیا ہے کہ جاپان میں مغربی جمہوریت جبکہ چین میں یک جماعتی نظام اور سنگا پور میں فرد واحد کی حکومت ہونے کے باوجود ان سب ممالک نے حیران کن حد تک ترقی کی ہے۔ اس کے برعکس بے شمار جمہوری ممالک ہیں، جہاں جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچتے۔ بیسویں صدی میں اس امر سے قطع نظر کہ کس ملک میں کون سا طرز حکومت رائج رہا ہو، یہ طے ہو چکا ہے کہ وہی قومیں

Read more

نظریہ ضرورت اور عدلیہ کا کردار۔

گزشتہ کالم میں عرض کیا تھا کہ چوبیس اکتوبر انیس سو چون کو گورنر جنرل غلام محمد نے آئین ساز اسمبلی تحلیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی پاکستان کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، اور اس کی جگہ کونسل آف منسٹرز کو نامزد کر دیا۔ تاریخ دانوں کی ایک بڑی تعداد اس بات پر متفق ہے کہ اصل مسئلہ اسمبلی کا نمائندہ یا غیر نمائندہ ہونے کا نہیں تھا، بلکہ اصل مسئلہ یہ تھا کہ گورنر جنرل

Read more

عمران خان بڑا خطرہ ہے یا آئی ایم ایف؟

موجودہ حکومت لاکھ روئے پیٹے کہ پچھلوں کی سزا ہمیں کیوں دے رہے ہو مگر آئی ایم ایف اس لیے بہرا بنا بیٹھا ہے کیونکہ وہ کسی حکومت کو نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کو جانتا ہے اور آئی ایم ایف حلوائی کی دوکان نہیں کہ ہر بار اس پے جا کے دادا جی کی فاتحہ دلوائی جائے۔

Read more

پاکستان کے سیاسی و معاشرتی مسائل کا حل

سیاست انسانی معاشرے کا ایک بہت اہم شعبہ ہے۔ قوم کی اجتماعی قیادت کرنا ان کے لیے نظام حکومت قائم کرنا اس نظام حکومت کا نظم اچھے طریقے سے چلانا اور اجتماعی معاملات میں قوم کی راہنمائی کرنا سیاست کہلاتا ہے۔ ہر قسم کے سیاسی نظام میں قیادت کا اہل اور ایماندار ہونا بنیادی شرط ہے۔ اگر سیاسی قیادت اہلیت اور دیانتداری کے معیار پر پورا نہیں اترتی تو نظام کے بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسی طرح سیاست

Read more

عدالتی آمریت کی آخری ہچکیاں

زیادہ وقت نہیں لگا۔ صرف پانچ چھ سال میں ہی نواز شریف کو نہ صرف راہ سے ہٹانے والے بلکہ ان کی ساکھ ختم کرنے والے وقت کے کٹہرے میں خود آن کھڑے ہوئے اور اپنے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ نواز شریف کرپٹ نہیں تھا۔ اسے کرپٹ ثابت کرنے والوں کے چہرے خدا نے ایسے بے نقاب کیے کہ الامان سیاستدانوں کے نام پر سیاہ دھبہ عمران خان, اس کے مربی جنرل, اس کے عدالتی ساتھی, سب ایک ساتھ

Read more

سیاسی فیصلوں کی قیمت: خود کردہ را علاج نیست

ہر روز بار رومز میں ہی نہیں اب تو گلی محلے میں عوامی سطح پر سپریم کورٹ پر پھبتیاں کسی جا رہی ہیں۔ عدالتی نظام کی یہ تنزلی چند دنوں، ہفتوں، مہینوں میں نہیں آئی، اس میں برسوں لگے وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔ اس کی بنیاد عدلیہ کا نظریہ ضرورت بنا۔ ماوراء دستور اقدام کو قانونی شیلٹر یہیں سے ملا۔ جس کے لیے آئین کو ری رائٹ کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں

Read more

کیا عمران خان کی امیدیں مانند پڑ گئیں؟

ہماری مملکت اس وقت جاری سیاسی بحران کی پیچیدگیوں پہ قابو پانے کی خاطر پارلیمنٹ کے ذریعے قانونی اصلاحات لانے کی کوشش میں عدالتی فعالیت سے الجھ رہی ہے، موجودہ آئینی بحران اگرچہ نواز لیگ کے لئے تو نیا نہیں لیکن اسی نامطلوب کشمکش کی بدولت عدلیہ کے مقدر پر پہلی دفعہ مشکلات کے سیاہ بادل لہراتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہماری قومی تاریخ میں حالات کے جبر نے عدلیہ کو ہمیشہ سویلین حکومتوں کی گرانے کی قوت سے بہرہ ور

Read more

سیاسی و آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سپریم کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے۔ مذاکرات میں ایک ہی دن الیکشن کروانے پر تو اتفاق ہو گیا تھا مگر الیکشن کروانے کی تاریخ پر اتفاق رائے قائم نہیں کیا جا سکا تھا۔ چونکہ پی ٹی آئی نے اپنی تجاویز کی 8 نکاتی سمری بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی جس کے پس منظر میں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا کیس سماعت کے

Read more

’میں حقائق بیان کر رہا ہوں، آپ ہائپر ہو رہے ہیں۔۔۔‘ بلاول بھٹو کا دورۂ انڈیا جو ’ہینڈ شیک‘ کے گرد گھومتا رہا

ایس سی او اجلاس کے بعد بالاخر یہ بحث تو ختم ہوئی کہ پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ نے ہاتھ ملائے یا صرف ہاتھ جوڑ کر ایک دوسرے کو ’نمستے‘ کہا۔ مگردونوں ممالک کی عوام ان کے اس دورے پر کیا رائے رکھتے ہیں؟

Read more

شاہ بلوط کے کٹے ہوئے پیڑ اور قومی بحران

یہ سطریں تحریر کرتے ہوئے اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ قومی انتخابات کے ایک ساتھ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔ کمرہ عدالت سے لمحہ بہ لمحہ خبروں کی لین ڈوری بندھی ہے۔ آج کی سماعت میں کسی نتیجہ خیز پیش رفت کا امکان نہیں۔ فریقین اپنی طاقت دکھانے کے لئے ایک آدھ قدم بڑھاتے ہیں مگر پھر میدان وغا کی گمبھیرتا دیکھتے ہوئے کندے تول تول کر رہ جاتے ہیں۔ ہم نے مشرف آمریت کے

Read more

ملک پاکستان کا نظام انصاف

سیاسی فکر کی تاریخ میں ایک اہم اور اثر انگیز تصور ’انصاف‘ کے تصور کے طور پر جانا جاتا ہے جسے عوامی قانون اور سیاسی فلسفہ کے شعبے کے ماہرین کے درمیان ہمیشہ سماجی نظام کے اعلیٰ ترین مقاصد میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انصاف کا تصور تاریخ فکر کا دور بن چکا ہے اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے اس کی مختلف تعریفیں پیش کی ہیں۔ جیسا کہ انصاف کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک سماجی شعبے

Read more

سرینگر میں جی 20 کانفرنس کا اجلاس – زمینی حقائق اور امکانات

عالمی اور علاقائی سیاست کے تیزی سے بدلتے رجحانات پر نگاہ ڈالتے ہی ‏پاکستان اور بھارت کی ترجیحات اور معاملات کی یکسر مختلف سمتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان داخلی محاذوں کی دلدل میں گھرا جبکہ پڑوسی ملک بھارت جی 20 ممالک کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے اور وہ بھی ایسی سر زمین پر جو 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود متنازع ریاست جموں کشمیر کہلاتی ہے۔ اس تقریب

Read more

بھارت کے بارے میں خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ضروری ہے

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔ تاہم ملک میں اس دورہ کی مخالفت میں آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں اس دورہ کی مذمت کی ہے اور اس عذر کو مسترد کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو شنگھائی تعاون تنظیم جیسے اہم فورم میں شرکت کے لئے اس موقع پر گوا میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے اس دورہ کو ’مودی کی محبت میں کشمیریوں پر اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز‘ کرنے کے مماثل قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے البتہ متوازن اور ہوش مندانہ طرز عمل اختیار کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف علاقائی تعاون کے نقطہ نظر سے ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کو اہم قرار دیا بلکہ پاکستانی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات کریں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری ختم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔

Read more

ہنٹر کمیشن کے روبرو ہوش اڑا دینے والی شہادتیں

انسانی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے حکومت برطانیہ نے لارڈ ہنٹر کی زیرصدارت ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا۔ اس کے سامنے شہادتوں پر جرح کے ذریعے بڑے ہی دلخراش اور دردناک حقائق منظرعام پر آئے۔ ( 1 ) پولیس کوتوالوں کی ہر جگہ یہ پوری کوشش رہی کہ حالات کی سنگینی بیان کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مبالغہ آرائی سے کام لیا جائے تاکہ پولیس کو زیادہ سے زیادہ ہنگامی اختیارات حاصل ہو جائیں اور وہ فوج کی سنگینوں کے

Read more

عدلیہ اور پارلیمان کی محاذ آرائی کا آغاز کیسے ہوا اور اس کا انجام کیا ہو گا؟

صرف ایک سال قبل اسی سپریم کورٹ کے حکم نے موجودہ قومی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچایا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور پی ڈی ایم اتحادی برسراقتدار آئے تو پھر اتنے قلیل عرصے میں حالات اس نہج تک کیسے پہنچے کہ اب قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کو طلب کرنے کے مطالبے تک کیے جا رہے ہیں۔

Read more

مقتول وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط

آج سے 45 سال قبل 7 مئی کو پاکستان کے پہلے عام انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے وزیر اعظم اور 1973 کے آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو نے موت کی کال کوٹھری سے اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کو جو سازش اور دھاندلی کر کے اس عہدے تک پہنچا تھا درج ذیل خط لکھا تھا۔ عدالتی قتل کا شکار ہونے والے پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم کا یہ تاریخی خط، آج کی صورت حال پر

Read more

تقسیم کا تاثر عدالت کے احترام کے لیے نقصان دہ ہے

وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ تو پہلے ہی سپریم کورٹ کے چودہ مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کے فیصلے کو غیر قانونی کہہ کر مسترد کر چکے ہیں۔ جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی کی اپیل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس الیکشنز کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، عدالت

Read more

انارکزم کی برائی کیوں؟

ملکی سیاست میں جب بھی ناکام معیشت اور مستقبل کی متزلزل سیاست کی بات ہوتی ہے تو دونوں طرف کے سیاستدانوں کی طرف سے ملک کے انارکی کی طرف گامزن ہونے کی پیش گوئی کی جاتی ہے ایسے جیسے کہ ملک خون خرابے کی طرف چلا جائے گا۔ عام طور پر انارکزم کو انتشار، افراتفری، نفسانفسی، مارا ماری، لوٹ مار، خون خرابہ، دہشت گردی اور ہر فرد کی دوسرے فرد کے خلاف جارحانہ رویہ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ ہمارے

Read more

مردم شماری سے جڑے مسائل

مردم شماری کسی بھی مملکت کے لئے مجموعی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے علاوہ پالیسی سازی کے عمل کو ریگولیٹ کرنے کے لئے افراد اور ہاؤسنگ یونٹس بارے آبادیاتی، سماجی اور اقتصادی تغیرات پہ مبنی ڈیٹا فراہم کرتی ہے، اس لئے مردم شماری کی اہمیت مخصوص وقت میں مسلسل برپا رہنے والی تبدیلیوں کے تحت معاشرے کو مربوط رکھنے کے حوالہ سے اگرچہ بہت اہم سمجھی جاتی ہے لیکن اس کی تشریح کو محض ڈیٹا اکٹھا کرنے کے اعداد و

Read more

اگلا وزیراعظم کون ہو گا، عمران خان یا بلاول بھٹو؟

مذاکرات کا تیسرا دور کسی بڑے بریک تھرو کے بغیر ختم ہو گیا۔ اگرچہ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے پر اتفاق ہو گیا تھا مگر یہ طے نہیں کیا جا سکا تھا کہ یہ انتخابات کون سی تاریخ کو ہوں گے ؟ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار دونوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ

Read more

چیف جسٹس تحریک انصاف کی سیاسی جال سے بچیں

تحریک انصاف نے حکومتی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کی تفصیل سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے حکم پر عمل کروایا جائے۔ اسی دوران میں عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ہفتہ کی شام کو ایک گھنٹے کے لئے احتجاج کی اپیل بھی کی ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے جیسے 2018 میں فوج کی اعانت سے اقتدار

Read more

بھٹو خاندان: نوآبادیاتی راج سے زلفی کی پھانسی تک

ذوالفقار علی بھٹو، تاریخ پاکستان کی ایسی سیاسی شخصیت ہیں جن کے اثرات عہد رفتہ میں بھی وطن کو درپیش ہیں، بھٹو کی الم ناک موت، ان کی سیاسی طاقت اور حریف کی کمزوری کے گرد گھومتی ہے۔ بھٹو کا سیاسی انجام تلخ تھا تاہم بھٹو کے سیاسی تصورات و اقدامات نے پاکستان کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ چار اپریل کو ان کی پھانسی کو عظیم قربانی قرار دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی

Read more

آئین بلوچستان کے حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کر سکا؟

پاکستان میں اکثر اس قسم کی جذباتی تقریریں سننے کو ملتی ہیں کہ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگا دیں گے۔ مقررین یہ نکتہ فراموش کر دیتے ہیں کسی ہتھیار کے حصول کا سب سے بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کے لوگوں کی حفاظت کرے۔ اگر کسی بھی ہتھیار کی حفاظت کے لئے پوری قوم کو جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنے پڑے تو اس کا کیا فائدہ؟ اسی

Read more

مئی 2007 اور مئی 2023

مئی 2007 اس وقت کے سیاسی حالات میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور ایک قہر جو ملک کے سب سے بڑے شہر پر برپا کیا گیا سب کو لے ڈوبا۔ 12 مئی ہمیشہ کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری کے ایک المناک سانحے کی کرب ناک یاد کو تازہ کرتا رہے گا جس نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس بدترین تشدد اور بھیانک خونریزی میں 50 کے قریب سیاسی کارکنوں

Read more

مردم شماری پر تحفظات۔کیا اور کیوں؟

پاکستان میں اب تک چھ مردم شماریاں۔ 1951، 1961، 1972، 1981، 1998، 2017 ہو چکی ہے اور ملکی تاریخ کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اگرچہ ہر دس سال بعد ملک میں مردم شماری ایک آئینی تقاضا ہے۔ تاکہ مسائل کے ادراک اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ مگر ہم میں سے اکثر لوگوں کو آئین کی صرف من پسند شقیں نظر آتی ہے۔ اور صرف ان آرٹیکل سے صرف نظر کو آئین توڑنا سمجھتے ہیں جو ہمارے مفادات کے لئے ضروری ہو ورنہ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینا بھی آئین ہے سولہ سال تک کے ہر بچے کو مفت اور لازمی تعلیم دینا بھی آئین ہے، ملک کے ہر شہری کو بلا امتیاز سستا انصاف فراہم کرنا بھی آئین ہے۔

Read more

آزادی صحافت کا عالمی دن 3مئی، 2023

آزادی صحافت کا عالمی دن ہر سال 03 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1993 میں کیا گیا تھا۔ تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد دنیا میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حصول میں خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہیں۔ بہت سارے ممالک میں آزاد میڈیا کے پھیلاؤ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے عروج نے معلومات کے آزادانہ پھیلاؤ کو ممکن کر دکھایا ہے۔ بایں ہمہ دنیا بھر کے ممالک خواہ وہ جمہوری ہوں یا آمرانہ طرز حکومت کے حامل، ترقی یافتہ ہوں یا ترقی پذیر، ہر جگہ ذرائع ابلاغ کی آزادی نت نئی پابندیوں کے نرغے میں ہے۔

Read more

انسانی حقوق جمہوری عمل سے ملتے ہیں!

دنیا کے ہر ملک میں شہریوں کے کچھ حقوق اور فرائض ہوتے ہیں۔ ان تمام حقوق و فرائض کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک پہلے سے ہی اپنی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کا ایک مطلب یہ ہے کہ پیداوار کے عوامل کی بہترین تنظیم سازی کی جائے اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ آبادی کے تناسب سے جو پیداوار مطلوب ہے وہ کتنی ہو گی اور کس طرح سے تقسیم ہو گی۔ یہ تمام تر فیصلے قبل از وقت ہونے چاہئیں کیونکہ یہی چیز اس کو سالانہ بجٹ سے ممیز کرتی ہے۔

Read more

شہاب نامہ عصری تاریخ کا بھرپور بیانیہ ہے

سرخیاں : ریاست کا انتظامی ڈھانچہ ادب دشمن ہے، پاکستان کو ایک حجاج بن یوسف درکار ہے شکم پرور معاشرے میں کتاب لکھنا شہر نابینا میں آئینوں کی فروخت کا سودا ہے اردو ادیب اپنے پیشگی ایصال ثواب کے لیے کتاب مفت کورئیر سے ترسیل کرتا ہے باکمال فکشن نگار، سابق بیوروکریٹ، اقبال دیوان سے خصوصی مکالمہ وسیع مطالعہ، نگر نگر کا سفر، اور کہانی کہنے کی للک۔ فکشن نگاری کی سمت آنا لگ بھگ طے تھا۔ ایک جانب جہاں

Read more

عمران کے لیے دوتہائی اکثریت میں بھی عدم قبولیت

محض ”صحافتی تجربے“ کی بدولت مجھ جیسے رپورٹر سے ”کالم نگار“ ہوئے بے ہنر گزشتہ چند ہفتوں سے دیہاڑی لگانے کے لئے کسی آڈیو لیک کے منتظر رہتے ہیں۔وہ برسرعام آجائے تو ماہرانہ منافقت سے لوگوں کی نجی زندگی میں ریاست کی جانب سے تانک جھانک کی مذمت سے کالم کا آغاز کرتے ہیں۔”اصولی“ بنیادوں پر تحفظات کے دونمبری اظہار کے باوجود آڈیو لیک کی بدولت منظر عام پر آئے مواد کو بعدازاں زیر بحث لانا شروع ہوجاتے ہیں۔ غیبت”مردہ

Read more

پیپلز پارٹی اور جمہوریت کی میزان

صحافت سیاسی منصب نہیں اور نہ ریاستی ملازمت ہے۔ صحافت تو عمومی معنوں میں کسی کاروباری ادارے کی ملازمت بھی نہیں۔ اس لئے کہ اپنے آجر ادارے کے قانونی اور جائز مفادات کا محافظ ہونے کے باوجود صحافی کی بنیادی وابستگی درست خبر کی ترسیل ہے۔ یہی اصول ادارتی صفحے یا برقیاتی ذرائع ابلاغ میں تجزیے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ البتہ خبر رائے کی بجائے واقعاتی حقیقت کا غیر جانب دارانہ بیان ہوتی ہے۔ صحافتی ادارے کی طے شدہ

Read more

ججوں کے احتساب پر اتفاق رائے کی ضرورت

چیف جسٹس کے سوموٹو اختیار کو محدود کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون پر سماعت کرتے ہوئے، آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدلیہ کی آزادی کو بنیادی آئینی ضرورت قرار دیا۔ سپریم کورٹ کا 8 رکنی بنچ اس قانون پر عمل درآمد پہلے ہی معطل کرچکا ہے تاہم چیف جسٹس نے دعویٰ کیا کہ یہ عارضی حکم ہے۔ دوران سماعت انہوں نے پاکستان بار کونسل کی طرف سے فل کورٹ بنچ بنانے اور جسٹس مظاہر

Read more

آئین کی ایپلیکیشن

وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے نادرا کے تعاون سے آئین پاکستان کی ایک ایپ تیار کی ہے۔ یوں یہ دستاویز پاکستان کے ہر شہری کے سیل فون کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ ایپ کتنی اہمیت رکھتی ہے اور ہماری قومی زندگی کے لیے کتنی اہم ہے؟ یہ سمجھنے کے لیے چند مزید سوالات پر غور ضروری ہے۔ پاکستان کا بنیادی المیہ کیا ہے؟ جمہور کشی، مارشل لا، انصاف کے ایوانوں میں جسٹس منیر اور

Read more

نواز شریف کے نام الطاف حسین کا کھلا خط

یکم مئی 2023 بروز پیر محترم میاں محمد نواز شریف صاحب سلام و آداب آج آپ جس مشکل دور میں رہ کر ذہنی اذیت کا شکار ہیں اس کا مجھے بخوبی اندازہ ہے۔ ماضی کا ذرا سفر کریں۔ آپ کو کراچی COP کا ایشیا کی تاریخ کا وہ سب سے بڑا جلسہ تو شاید یاد ہو گا جب 26 جنوری 1990 کو شاہراہ قائدین پر منعقد ہوا تھا اور جس میں ماسوائے پیپلز پارٹی کے، ملک کی تمام ہی سیاسی

Read more

قائد تحریک انصاف اب کوئی ”وکھرا“ نسخہ سوچیں

پیر کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل خبر یہ ملی ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہم صحافیوں کے علاوہ دیگر ملازمین کو میسر ہوئے چھٹی کے دن عمران خان صاحب لاہور میں ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔ لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہوکر یہ ریلی ناصر باغ پر ختم ہوگی۔ناصر باغ کے ذکر سے یاد آیا کہ میرے بچپن میں اسے گول باغ کہا جاتا تھا۔ لاہور کے تاریخی موچی دروازے کے باہر موجود باغ

Read more

سپریم کورٹ ہر طرح سے مشکل میں

ایک ہی وقت انتخابات کے سوال پر گو کہ ملک میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ منگل کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے لیکن دونوں طرف کے لیڈر جس طرح ایک دوسرے کے بارے میں دھمکی آمیز طرز بیان اختیار کر رہے ہیں، اس کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ ان مذاکرات کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ اور اب دونوں طرف کے لیڈر اس ناکامی کا بوجھ دوسرے پر ڈال کر سرخرو ہونا چاہتے

Read more

یوم مئی، شکاگو کے شہداء اور پاکستانی انقلابی

یوں تو یوم مئی دنیا بھر کی طرح پاکستان اور برطانیہ میں بھی منایا جاتا ہے، لیکن اس مرتبہ یوم مئی پر بالکل مختلف تقریب منعقد کی گئی۔ عوامی ورکرز پارٹی (پاکستان) برطانیہ کی جانب سے 29 اپریل کو منعقد کی گئی اس ورچوئل تقریب میں شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت بھی تھا، حال ہی میں انتقال کر جانے والے تین پاکستانی انقلابیوں کو خراج عقیدت بھی۔ یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات، ٹریڈ

Read more

آئینی و سیاسی بحران۔ وزیر اعظم کا اعتماد ووٹ

پاکستان کی بدقسمتی کہیے یا کچھ اور پچھلے 75 سال سے پاکستان آئینی و سیاسی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بار بار آئین سے ”کھلواڑ“ ہو تا چلا آ رہا ہے۔ پاکستان میں آئین سب سے زیادہ مظلوم دستاویز ہے جسے کبھی معطل کر کے وزارت قانون و انصاف کی ”الماریوں“ بند کر دیا جاتا ہے۔ کبھی اسے فوجی بوٹوں تلے روندا جاتا ہے لیکن 1973 ء کا آئین اس قدر سخت جان

Read more

موجودہ سیاسی بحران اور جمہوریت کی بقا

موجودہ سیاسی بحران کا پہلا مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمی کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔ مگر ان کو اقتدار سے نکالنے والے ایک تو ان سے بہت کوشش کے باوجود تخت پنجاب نہ چھین سکے دوسرے معاشی بدحالی کے نتیجے میں شہباز شریف کی حکومت تیزی سے غیر مقبول ہوتی چلی گئی اور عمران خان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے اوپر آتا چلا گیا۔ پی ڈی ایم

Read more