پاکستان میں شراب بنانے والی چینی کمپنی کا کارخانہ: ’یہ صرف چینی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے‘

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا دعویٰ ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے باعث چینی شہریوں کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد کی وجہ سے یہ کارخانہ ان کی شراب کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے تاہم ابھی یہ بیرون ملک شراب برآمد نہیں کرے گا۔

Read more

فون کال پر پوزیشن تبدیل کرنے والا بیان چینی وزیر خارجہ کا ہے یا ایرانی آفیشل کا؟

کل مڈل ایسٹ آئی اور رائٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسیوں اور سٹیٹ میڈیا کے حوالے سے یہ ایران اور چین کے 25 سالہ تعاون کے معاہدے کی خبر دی تو اس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے منسوب یہ جملہ قابلِ غور تھا: ”ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرتا ہے اور کچھ ممالک کی طرح نہیں ہے جو ایک فون کال سے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں۔“

دوسری طرف ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے اس فقرے کے کچھ حصے کو ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور ایران کے چین کے متعلق خصوصی نمائندے علی لاریجانی سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک سے تعلقات کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔

Read more

مودی کا خط، مسئلہ کشمیر اور پاکستان

گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے معاہدوں کی پاسداری کے عزم کے بعد اب 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خط آتا ہے جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور پڑوسی ملک کے طور پر بھارت کے پاکستانی عوام سے خوشگوار تعلقات کا خواہش ظاہر کی ہے۔

Read more

گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے؟

گوادر میں نئی بندرگاہ کی تعیمر نے مقامی آبادی کو کب کتنا فائدہ پہنچایا اور ان کی معاشی اور سماجی حالت میں کیا بہتری آئی۔ حکومت کے گوادر میں ترقی اور خوشحالی کی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے اور مقامی آبادی وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کیا رائے رکھتی ہے؟

Read more

پاکستان کا ریجن میں کیا رول ہے؟

پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور اس سے جڑے مواقع۔ ٹریڈ کاریڈور۔ چین، انڈیا، روس، امریکہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے تعلق۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی۔ پاکستان کی تاریخ۔ معیشت۔ سیاحت۔ مذہبی مراکز۔ سی پیک۔

Pakistan’s geographical importance and opportunities. Trade corridor. CPEC. China, India, Russia, United States, Middle East and Central Asia. Pakistan’s foreign policy. Economy. Pakistan’s regional history. Tourism.

Read more

ڈاکٹر سلیمان: خطہ مالاکنڈ کا ابھرتا ہوا محقق

میرا بہت قریبی دوست اور کلاس فیلو پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت جس کا تعلق ضلع مالاکنڈ کے گاؤں خار سے ہے۔ آج کل زرعی یونیورسٹی پشاور اور سوات کا وائس چانسلر ہے۔ ہم دونوں نے جب ایم ایس سی ایگریکلچر مکمل کیا، میں نے نوکری شروع کی اور جہاں بخت نے پی ایچ ڈی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس نے پی ایچ ڈی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہت ہی مفید اور مثبت کام شروع کیا جس کے بغیر

Read more

قومی ریاستی بیانیہ اور سیاسی و معاشی استحکام

اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ 2021 ایک اہم قومی مکالمہ تھا۔ اس مکالمہ کا براہ راست تعلق ہماری داخلی وعلاقائی پالیسی، سیکورٹی معاملات، سیاسی ومعاشی استحکام سمیت پاک بھارت تعلقات سے جڑا ہوا تھا۔ اس کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر معید یوسف اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔ یہ ڈائیلاگ ایک ایسے ماحول میں منعقد ہوا جب ہم عملی طور پر داخلی اور خارجی سطح پر مختلف

Read more

پاکستان: بگڑا گھر اور الجھے خواب

جنرل باجوہ صاحب کی اہم پالیسی ساز تقریر میں بیان کہ ہمیں احساس ہو گیا تھا کہ گھر کو ٹھیک کیے بغیر باہر سے اچھے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ یہ حقیقت پسندانہ بیان ہے لیکن یہ گھر بگڑا کیسے؟ اس کے باسیوں نے اسے کیسے بھگتا؟ یہ حقیقت اس سے بھی زیادہ تلخ ہے۔ یہ سب کچھ ہماری زندگی میں ہی ہوا۔ آنکھ کھولی تو جنرل ایوب کا مارشل لاء، اسکول کی دہلیز پر قدم رکھے تو مشرقی پاکستان

Read more

گلگت بلتستان اسمبلی کی کمزور ترین قرار داد

گلگت بلتستان اسمبلی ایک متفقہ قرارداد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قرارداد کی منظوری پر بعض حلقے بہت زیادہ بغلیں بجا رہے ہیں کہ بس اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کی دیر تھی اب گلگت بلتستان صوبہ بن کر ہی رہے گا۔ اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادیں ماضی میں کبھی بھی مسائل کے حل میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ جن کی روشنی میں یہ

Read more

گھر کی تعمیر چاہے کیسی ہو!

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے دو روز قبل تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ”ہمیں احساس ہو گیا ہے کہ اپنے گھرکو اندر سے خود سیدھا (درست ) کئے بغیر باہر سے اچھائی کی توقع نہیں“ یہ تاریخی حملہ سات دہائیوں سے مرتب کیے گئے، ریاستی ذہنی رجحان میں بنیادی تبدیلی کا قدرے امکان روشن کرتا ہے، جس کی مناسب طور پر توصیف واجب ہے۔ تمام ذرائع ابلاغ نے اس موقف کی تائید کی اسے خوش

Read more

انڈیا سے کچھ پیسے ہی نچوڑ لیں

ہم مطالعہ پاکستان کے ذریعے جانتے ہیں کہ ہم ایک اہم جغرافیائی محل وقوع رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا۔ بدقسمتی سے اس محل وقوع کے باوجود سب ہمیں نظرانداز کر رہے ہیں۔ نہ امریکی ہمیں اہم سمجھتے ہیں نہ بھارتی۔ افغانستان تو ویسے ہی ہمارا تربور یعنی شریک ہے۔ ایران کو انقلاب کے بعد سے ہم دشمن دکھائی دینے لگے ہیں۔ سی پیک پر ہم نے ہاتھ دکھایا تو چینی بھی اب ہمیں آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ اور جہان تک بات ہے برادر اسلامی ملکوں کی، تو جیسے ہم بھاگ بھاگ کر ان کے پاس جاتے ہیں کہ چار پیسے ملیں، ویسے ہی وہ اب بھاگ بھاگ کر انڈیا جاتے ہیں کہ ان کے چار پیسے بنیں۔

Read more

دراڑیں: سمیش کی دھمکی صرف مریم کو نہیں ملی تھی

مجھے کل یہاں لندن میں ایک ذریعے نے بتایا کہ سمیش کی دھمکی صرف مریم نواز کو نہیں ملی، زرداری صاحب کو بھی کچھ ایسا کہا گیا ہے کہ انہوں نے میاں صاحب کو صاف کہہ دیا کہ آپ واپس آئیں کیونکہ اگر ”مار“ کھانی ہے تو مل کے کھائیں گے، حالانکہ دیکھا جائے تو پچھلے تین سال سے مار تو سبھی کھا رہے ہیں بلکہ میاں صاحب کی تو پوری پارٹی جیل میں ہے تو ایسا کیا ہے کہ زرداری صاحب چاہتے ہیں کہ میاں صاحب واپس آئیں اور کیوں ایک دم تلخیاں اتنی بڑھ گئیں؟

Read more

عوامی مسائل پر توجہ کون دے گا؟

پاکستان میں یوں تو سیاست ہمیشہ سے ہی سیاسی مفادات کے گرد گھومتی رہی ہے مگر بیچ میں کہیں کہیں عوامی مسائل اور تکالیف بھی ملکی سیاست کا اہم اور بنیادی موضوع بنتی رہی ہے، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی سیاست ایک دوسرے کے خلاف تو ہوتی رہی لیکن دونوں جماعتیں عوامی مسائل کو بھی اپنے سیاسی بیانیوں میں شامل رکھتی رہی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ سماجی جمہوریت کی بنیاد ہی معاشرے کے ہر فرد کی برابری کی بنیاد پہ معاونت کرنا ، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے فوری اور دیرپا حل کی جانب اقدامات اٹھانے میں مضمر ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنی متفقہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے۔ اس قرارداد کی منظوری کو حکومتی حلقے بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں تو بعض عناصر اس کو گلگت بلتستان کے لوگوں کے حقوق کی فراہمی کے تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی ”ان کے بقول“ متنازعہ حیثیت کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قبل اس کے کہ ہم اس قرارداد کی اہمیت اور اس کے گلگت بلتستان کی تاریخی و قانونی حیثیت پر اس کے پڑنے والے اثرات پر بحث کریں ، ہم قرارداد کے متن کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اسی کی روشنی میں بحث کی جا سکے۔

Read more

سینیٹ انتخابات، اعداد کا کھیل اور عدد کی جیت

جناب مظفر علی شاہ نے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب پر اٹھنے والے تنازعہ پر وضاحت فرماتے ہوئے اپنی رولنگ کی توضیح و دفاع کرنے میں حقائق سے تجاوز کیا ہے۔ شاہ صاحب سینیٹ نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیے تھے جنہیں صدر مملکت نے اس مقصد کے لئے تعینات کیا تھا۔ آج انہوں نے اپنی دی گئی رولنگ کے درست ہونے کا دفاع کیا اور حزب اختلاف کے الزامات رد کیے۔

Read more

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد، خطے کی حیثیت پر پھر بحث چھڑ گئی

کراچی — گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد اس علاقے کی متنازع حیثیت پر ایک بار پھر بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نو مارچ کو گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے۔ تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔

Read more

گوادر شہر اور مضافات کے درمیان باڑ لگانے کا کام معطل، کھمبے اکھاڑے جا رہے ہیں

گوادر شہر اور اس کے مضافات کے بیچ باڑ لگانے کے لیے نصب کیے جانے والے کھمبوں کو اکھاڑا جا رہا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہاں باڑ لگانے کے عمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

بائیڈن کی سربراہی میں ‘کواڈ’ کا اجلاس: خطے پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس کی سربراہی کے دوران خطے میں چین کے اثرو رسوخ کے مقابلے سمیت دیگر علاقائی اُمور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

امریکی انتظامیہ ٹرمپ دور میں بھی ان چار ملکوں کے اتحاد کو، جسے ‘کواڈ’ بھی کہا جاتا ہے فعال بنانے کے لیے کوشاں رہی ہے اور اب بائیڈن انتظامیہ بھی ان کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Read more

چین نے زراعت کو کیسے ترقی دی؟

چین آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یقیناً ایک ارب چالیس کروڑ باشندوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، مگر چین نے خود کو وقت کے ساتھ بدلا ہے۔ زراعت میں جدت لائی گئی ہے جس سے فصلوں کی پیداوار میں مسلسل بہتری آتی جا رہی ہے۔ آج چین اناج میں خود کفیل ہو چکا ہے اور دنیا میں خوراک کی ضروریات کو بھی پورا کر رہا ہے۔

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (پانچویں اور آخری قسط)

ایک اچھی خبر یہ ہے کہ نو برس کے وقفے سے استنبول تا اسلام آباد براستہ زاہدان مال بردار ریل سروس بحال ہو رہی ہے۔ کارگو ٹرین اپنا سفر بارہ دن میں مکمل کرے گی۔ دو ہزار نو سے گیارہ کے درمیان آٹھ مال بردار ٹرینوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان سفر کیا اور پھر یہ سروس عدم دلچسپی کے سبب معطل ہو گئی۔ ریلوے نے خود کو خسارے سے نکالنے اور اپنا انتظامی و مالی بوجھ بانٹنے کے

Read more

گوادر: سیکورٹی کی وجہ سے لگائی جانے والی باڑ جو شہر کو شہریوں سے جدا کر دے گی

گوادر شہر میں باڑ شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بن رہی ہے اور مقامی افراد کے علاوہ ملکی سطح پر بھی اس پر بات ہو رہی ہے لیکن کیا یہاں سکیورٹی کے لیے دیگر بین الاقوامی شہروں کی طرح کچھ اور طریقہ کار اختیار نہیں کیا جا سکتا؟

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (حصہ چہارم)

وہ جو کہتے ہیں کہ کوئی اخبار یا چینل بنا اشتہارات محض قاری یا ناظر کے بل بوتے پر ایک دن بھی نہیں چل سکتا۔ یہی اصول ریلوے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سلسلہِ مضامین کی پہلی قسط میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ریلوے نظام محض مسافروں کو ٹکٹ بیچ کر نہیں چل سکتا جب تک کہ اس کے پاس کم ازکم ساٹھ فیصد کارگو ٹریفک نہ ہو۔ پاکستانی ریلوے بھی تب تک منافع بخش

Read more

بائیڈن کا افغانستان

افغانستان میں جنگ ہو یا امن اس کی قسمت کا فیصلہ بدقسمتی سے سپر پاورز کے ہاتھوں ہوتا ہے۔ سابقہ سوویت یونین یہاں کمیونزم کی طاقت سے حکمرانی کا خواہشمند تھا، جس کا مقابلہ ریگن کے امریکا نے مجاہدین اور ڈالرز کی تلوار سے کیا۔

ان دنوں دہائیوں سے جنگ کی آگ میں لپٹی اس سرزمین پر امن قائم کرنے کا چرچا ہے۔ سب کی نگاہیں امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن پر لگی ہوئی ہیں کہ کیا وہ ٹرمپ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے یا پھر ایک نئی پالیسی کے تحت اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Read more

جو بائیڈن پاکستان کو نظرانداز کر رہے ہیں اور چینی صدر کا دورہ بھی موخر ہو سکتا ہے

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہو رہے ہیں اور یہ خوش آئند امر ہے کہ پاکستانی معاشرے میں جس امر پر اختلاف موجود نہیں ہے ان میں چین سے دوستی سرفہرست ہے۔ پاکستان میں چین سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی افادیت کی حوالے سے مثبت رائے چینی انقلاب کے روبہ عمل میں آنے کے ساتھ ہی ہو گئی تھی اور اس کا اثر دونوں قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بہت گہرا موجود ہے۔ یہ صرف لفاظی نہیں ہے بلکہ جب 2015 میں چینی صدر شی نے اپنا پاکستان کا پہلا دورہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے ایک مضمون تحریر کیا کہ جس میں انہوں نے اپنے جذبات یوں بیان کیے۔

Read more

تالیوں اور گالیوں کے درمیان ڈولتی تبدیلی سرکار

قوم کو دروں بین نہیں تماش بین سمجھ رکھا ہے۔ چونکہ راقم تمام مسلمانوں کی طرح ریاضی میں نہایت کمزور واقع ہوا ہے ، اس لیے چھ ہزار ارب کے مجموعے میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ غالباً ہمارا اس سال کا بجٹ خرچ 7300 ارب روپے ہے۔ قربان جائیے اپنے کپتان کے جو ایک تجارتی مرکز کی کاروباری سرگرمیوں سے سالانہ چھ ہزار ارب روپے حاصل کرنے کا مژدۂ جاں فزا سنا رہا ہے۔ اس عظیم خوشخبری کو بھی

Read more

کرائے کے دانشور بھرتی کرنے والوں کا المیہ

میں ایک یونیورسٹی ٹیچر ہوں میں نے اپنا ضمیر چھوٹے موٹے مفادات کے آگے گروی رکھ دیا ہے میں بین الاقوامی سیاست پڑھاتا ہوں علم اجالا اور روشنی ہے مگر میری آنکھوں کے آگے جالا ہے میں مفادات کے پنجرے میں قید ہوں میں تحقیق ایک گریڈ سے دوسرے میں ترقی پانے کے لئے کرتا ہوں ایچ ای سی کی جنم دی ہوئی بے مقصد نام نہاد ریسرچ پیپر کی دوڑ میں شامل ہوں۔

جو طلبہ میرے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی تحقیق مشترکہ مصنف کے طور پر تحقیقی جریدوں میں شائع کروا کر اپنی تحقیقی کامیابی گردانتا ہوں۔
بھلا ہو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کا کہ جس میں پی ایچ ڈی ایم فل کی ڈگری کے حصول کے لئے طلبہ کا اپنی تحقیق کو جریدوں میں شائع کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Read more

"دھند” مارچ میں ختم ہو جائے گی

جبر کا موسم خواہ کتنا ہی طویل ہو آخرش انجام کو پہنچتا ہے۔ جب بھی استبداد کی طوالت پریشان کرتی ہے تو ڈی ایچ لارنس کا ایک مضمون whistling of birds ذہن کے کسی گوشے میں ٹمٹماتا ہے۔ ڈی ایچ لارنس ایک عہد ساز مصنف تھے۔ تشبیہ، استعارے، کنائے اس کے فقروں میں ہاتھ باندھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اس مضمون میں ٹھٹھرتی شاموں میں یخ بستہ سرد ہوائیں کہرے میں گھرے ہوئے پرندوں کو ابدی نیند سلا دیتی ہیں۔

Read more

اسلام آباد سے کولمبو تک: وزیر اعظم کا تنہائی سے تنہائی تک سفر

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے ہم منصب سے سی پیک کے امکانات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستان میں بدھ آثار قدیمہ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی ہے۔ البتہ عمران خان اس دورہ میں اسلامو فوبیا، سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی ناانصافی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استبداد پر کوئی حرف شکایت زبان پر نہیں

Read more

عوام آئی ایم ایف سے نہ گھبرائیں

دنیا بھر میں جن ممالک نے بھی آئی ایم ایف سے قرض لینے کی غلطی کی ہے، معاشی طور پر بہتر ہونے کی بجائے تباہ ہی ہوئے ہیں، پاکستان بھی انہی ممالک میں سے ایک ہے جو آئی ایم ایف سے قرض لے کر اپنی آزادی خود مختاری اور سلامتی داؤ پر لگا چکے ہیں۔ پاکستان کی ہر حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضوں کا مزہ چکھا، اب موجودہ حکومت بھی مزہ چھکنے پر مجبور نظر آتی ہے، حالانکہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کے قرض کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی تھی، مگر اقتدار میں آنے کے بعد قرض لینے کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے اور ملکی معیشت کی خرابی کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں پر ڈال رہی ہے، اس جماعت کو اقتدار میں آئے اڑھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور ملکی حالات میں بہتری لانے کے لیے اتنا عرصہ کافی ہوتا ہے، مگر حکومت ملکی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کر رہی ہے۔

Read more

بجلی کی طلب سے زیادہ پیداوار پاکستان کے لیے مسئلہ کیوں بن گئی ہے؟

پاکستان میں طلب سے زیادہ بجلی کی پیداوار اس وقت ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک بڑا بحران ہے۔ ملک میں بجلی کی خریدار صرف حکومت ہے اور ماضی میں بجلی کے پلانٹس لگانے کے معاہدوں میں یہ لازمی تھا کہ ملک میں بجلی کی کھپت ہو نہ ہو، بجلی کا ہر پیدا ہونے والا یونٹ حکومت کو خریدنا پڑے گا اور اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Read more

سی پیک اور کثیرالثقافتی میل جول کا پہلو

جغرافیائی اور علاقائی باہمی رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ ہونے کے تناظر سے قطع نظر پاک چین اقتصادی راہداری نے اس بات کی بھی امید پیدا کردی تھی کہ اس سے پاکستان کی معاشی اٹھان ممکن ہوگی اور صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لیکن یہ امید آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے۔ نہ صرف یہ کہ مقتدر اشرافیہ اس منصوبے کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے اور اس کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع

Read more

امریکہ نے حملہ کیا تو اس بار طالبان اکیلے نہیں ہوں گے

امریکی صدر جو بائیڈن نے 20 جنوری کو اپنی حلف برداری کے وقت افغانستان میں طالبان کے ساتھ امریکی معاہدے پر نظرثانی کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ ان کی فوج سے ہوتے ہوئے افغان حکومت کی زبانوں پر بھی آچکے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ جو سابق امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ معاہدے پر ناخوش تھے وہ سب اب ہم خیال اور ہم آواز ہو چکے ہیں۔ اس امن معاہدے کے افغان طالبان کے ساتھ کیے جانے کے مخالفین میں امریکی اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ افغان حکومت نمایاں تر تھے یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے جاتے ہی ان کی زبانیں بھی کھل گئی ہیں اور وہ کھلے عام طالبان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ گزشتہ سال 29 فروری کو امن معاہدے کا حصہ بننے والے طالبان نے جن باتوں کا وعدہ کیا تھا ان میں سے بہت پر انہوں نے عمل ہی نہیں کیا اور یہ کہ وہ القاعدہ کے ساتھ اپنے رابطے بھی ختم نہیں کرسکے ہیں۔

طالبان سے یہ شکوہ کرنے والے امریکی اور موجودہ افغان حکام شاید زمینی حقائق اور طالبان کی بدلی حیثیت کا ویسے ادراک نہیں رکھتے جیسا کہ رکھنا چاہیے تھا۔

Read more

کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر ڈر کا سفر

پاکستان بھر کے لوگوں کی بلوچستان کے اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانا ضروری ہے۔ ’بلوچستان کو ڈبل روڈ دو‘ کے سلوگن کے تحت کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا سدباب کرنے کیے حکومت کو متوجہ کرنا مقصود ہے۔ لوگوں تک اس خونی سڑک کے بارے میں جو خبریں پہنچ سکی ہیں، اس میں الیکٹرانک میڈیا کا خاص کردار نہیں کیونکہ وہ فی الحال گوادر کے اسٹیڈیم کی پذیرائی میں مشغول ہے، میڈیا

Read more

لب آزاد ہوں نہ ہوں لیکن ہاتھ تو آزاد ہیں

چند دن قبل سپریم کورٹ میں معزز جج صاحبان قاضی فائز عیسیٰ اور مقبول باقر کی عدالت سجی ہوئی تھی۔ کمرہ عدالت میں اٹارنی جنرل اور صحافی بھی مقدمہ کی کارروائی سن رہے تھے۔

مقدمہ تو خیر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھا لیکن کارروائی کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایسے موضوع کو چھیڑا، یوں سمجھ لیں، جیسے ہم صحافیوں کی نبض پر ہاتھ رکتے ہوئے اقتدار کے رکھوالوں کی دکھتی رگ پر چوٹ مار دی ہو۔

”آپ لوگ میڈیا کا گلا کیوں گھوٹ رہے ہیں؟ جمہوریت میں اظہار کی آزادی ہوتی ہے لیکن یہاں تو بولنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے۔“ قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے سخت ریمارکس پر کیمرہ عدالت میں سناٹا چھا گیا اور سرکار کے وکلاء پر خاموشی طاری ہو گئی۔

Read more

محقق سے پراپرٹی ڈیلر تک کا سفر

میرے بھانجے نے ایک دن پوچھا۔ ماموں یہ چین والے کیسے لوگ ہیں۔ ایک دن گاڑی کے ٹائر تبدیل کروانے چاہ سلطان، راولپنڈی گیا۔ دکاندار کو پتہ چلا، کہ ہم چین میں ہوتے ہیں۔ کہنے لگا، یار چین والے بہت فراڈیے ہیں۔ ایک دن اپنی یونیورسٹی کی رینکنگ فیس بک کی وال پہ لگا دی۔ غضب خدا کا یونیورسٹی نے ایم آئی ٹی کو رینکنگ میں پیچھے دھکیلا ہوا تھا۔ ایک صاحب جو کسی پاکستانی درسگاہ میں پڑھا رہے ہیں

Read more

کیا پاکستان اور بھارت میں تنازع کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کا وقت آ گیا ہے؟

نئی دہلی نے کہا ہے کہ ​بھارت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے سے باز آنے کی صورت ہی میں ممکن ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے نئی دہلی میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا مؤقف سب پر واضح ہے۔ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ دہشت، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں معمول کے تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔ اس طرح کا ماحول پیدا کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

Read more

بس، بہت ہو گیا!

چھے گھنٹوں تک بھرپور غوروفکر کے بعد دس جماعتی اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ نے آخرکار اپنے ایجنڈے پر موجود دو اہم امور پر اتفاق کرلیا۔ پہلا یہ کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتیں اگلے مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گی تاکہ اپنی مجموعی طاقت بڑھاسکیں۔ دوسرے، وہ چھبیس مارچ کو ملک کے چاروں کونوں سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے حکومت کا گھیراؤ کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے

Read more

ریٹائرڈ عدلیہ، جرنیل شاہی اور افسر شاہی کی ریاست مدینہ: انصار عباسی کی خصوصی رپورٹ

سرکاری ملازمین کی ریٹائرڈ اشرافیہ (جرنیل، ججز اور وفاقی سیکریٹریز) یا پھر مختلف کیڈرز اور گروپس میں ان کے مساوی عہدوں پر کام کرنے والے سابقہ سرکاری ملازمین کو حکومت دوبارہ بھرتی کرکے انہیں ٹیکس دہندگان کی جیبوں سے بھاری اور مکمل تنخواہیں ادا کر رہی ہے جبکہ سرکاری خزانے سے انہیں پنشن الگ سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حاضر سروس جرنیل، سپریم کورٹ کے ججز بشمول چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی سیکریٹریز کو نقصان ہو رہا ہے

Read more

اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہوشیار

جو اصطلاحات اب استعمال نہیں ہوتیں ظاہر ہے ہم انہیں بھولتے جا رہے ہیں مگر مشتری ہوشیار باش نجانے کیسے یاد آ گیا۔ اور پھر اس مفہوم سے جڑا ایک پرنا مصرع بھی، اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہوشیار۔ حساس لوگوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ہر چیز کا اثر بہت زیادہ لیتے ہیں۔ ہمارا تو یہ حال ہے کہ کوئی دکھ بھری کہانی پڑھ لیں یا سن لیں تو بھوک پیاس اور نیند اڑ جاتی

Read more

کہیں جمہوریت کی بساط لپٹنے والی تو نہیں؟

جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہوتی ہماری نسلوں کو کم ازکم وہ دو دور تو اچھی طرح یاد ہیں جب اندرونی سیاسی عدم استحکام اور بیرونی بنتے حالات نے ہمارے ہاں جمہوریت کی بچھی بساط کو لپیٹ کر ملک کو آمریت کے حوالے کر دیا۔ ان میں ایک وہ دور تھا جب 70 کی دہائی میں ملک کے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف چلنے والی تحریک کو جواز بنا کر اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل ضیا الحق نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور دوسرا اس وقت جب اکتوبر 1999 میں سابق صدر پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کو اقتدار سے نکال کر جیل میں ڈال دیا اور اگلے نو سال کے لئے حکمران بن بیٹھے۔

Read more

عمران خان حکومت کی طرف سے تعنیات اہل اور دیانتدار ریٹائرڈ افسران کی فہرست سامنے آ گئی

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اگلے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل(ر) جناب ظفر اقبال صاحب ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان حکومت پہلے ہی درج ذیل اہم عہدوں پر اہل اور دیانتدار ریٹائرڈ افسران تعنیات کر چکی ہے۔ وزارت سدباب منشیات ۔ بریگیڈیئر اعجاز شاہ محتسب پنجاب ۔ میجر ریٹائرڈ سلیمان اعظم چیئرمین سی پیک اتھارٹی ۔۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین پی آئی اے ۔ ایئرمارشل ارشد محمود چیئرمین واپڈا ۔ لیفٹیننٹ

Read more

امریکی اشارے اور پاکستان کے ارادے

وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے لئے نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی نامزد کردہ دونوں شخصیات نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سینیٹ میں انٹرویو کے دوران نامزد وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور نامزد وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے افغان امن معاہدہ کے علاوہ علاقے میں دہشت گرد گروہوں پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔ جنرل لائڈ آسٹن نے جنوبی ایشیا میں حکمت عملی کے متعلق

Read more

نئی قیادت اور پاک امریکہ تعلقات

امریکہ میں نئی سیاسی قیادت جو بائیڈن کی صورت میں سامنے آ چکی ہے۔ سابق صدر ٹرمپ کی شکست اور اب امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کی منظوری کے بعد امریکی سیاست میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ سابق صدر ٹرمپ اور ان کی حامی یقینی طور پر اپنے خلاف مواخذہ کی تحریک پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سابق صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کی مزاحمت کے نتیجے میں امریکہ کی نئی سیاسی حکومت

Read more

سندھ کی علیحدگی پسند تنظیموں کی پرتشدد کارروائیاں، ریاستِ پاکستان کے لیے کتنا خظرہ؟

ہر سال 17 جنوری کو ‘جئے سندھ تحریک’ کے مختلف دھڑوں کے کارکنان تحریک کے بانی جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر تقاریب منعقد کر کے اُن کے نظریے یعنی ‘سندھ کی آزادی’ یا ‘سندھو دیش’ کے قیام کے لیے پُر امن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں سندھ علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ چند پرتشدد عناصر کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

Read more

سارا قصور میاں نواز شریف کا ہے

مسلم لیگ میں مفاہمت کا دوسرا نام میاں شہباز شریف ہے۔ اسی لیے تو سرکاری و غیر سرکاری امن کے خواہاں لوگ بھاگ بھاگ کر جیل جاتے ہیں۔ جی نہیں، گاندھی جی کی پیروی کرتے ہوئے نہیں، بلکہ قائد حزب اختلاف سے ملاقات کرنے کے لیے۔ جناب محمد علی درانی صاحب، عمران خان، حال مقیم ایوان وزیر اعظم نیز بنی گالہ، کے دوست کیا، دشمن بھی نہیں ہیں۔ کچھ بندے سیدھے سیدھے بڑی سرکار سے منسلک ہوتے ہیں۔ یعنی پکی

Read more

ای کامرس کا معاشی ترقی میں کردار

بے شمار شکایات ایسی بھی سامنے آئی ہیں کہ آن لائن فراہم کی گئی مصنوعات کا معیار ناقص اور غیر معیاری تھا۔ ای کامرس کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ اس قسم کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں ان شکایات کا ازالہ ہو سکے۔ اس قسم کی شکایات صرف مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے نہیں ہیں بلکہ یار لوگوں نے تو تعلیم کے نام پر بھی آن لائن کورسز کے ذریعے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ جس کا ذکر راقم  نے دو ہفتے قبل اپنے کالم میں کیا تھا۔

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس: ’فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نھیں ہے اور اس کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔

Read more

معاشی ترقی اور ای کامرس

پاکستان کی ترقی کی ایک بنیادی کنجی معاشی ترقی اور نوجوانوں کی معاشی عمل میں موثر شمولیت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ کیونکہ معاشی ترقی کا عمل ہی جہاں معاشرے کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کا سبب بنتا ہے بلکہ لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی کے عمل میں مواقعوں کو پیدا کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ معاشی ترقی کا عمل اسی صورت میں آگے بڑھے گا جہاں ہمیں نئی نسل کے لیے

Read more

اس سیاست پر اعتبار مشکل ہے

پاکستان میں فارغ لوگ آج کل جمہوریت کے لئے جنگی جنون میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ عوام کو تو غم روزگار سے فرصت نہیں لیکن آج کل کی سیاست میں جمہوریت ہو یا نہ ہو، اس کا تڑکا بہت ضروری ہے۔ لوگ اپنے دوستوں کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ایک زمانہ میں ہم بھی امریکہ کے دوست تھے، دوستی کے نام پر اس نے ہمیں بہت نوازا بھی۔ ہمارے سابق وزیراعظم، جو ریکارڈ یافتہ بھی ہیں، آپ غلط سوچ رہے ہیں، ان کا ریکارڈ ہے ”تیسری بار وزیراعظم بننے تک کا“ اور یہ کام صرف جمہوریت کے پردے میں ہو سکتا تھا اور ان کو مکمل طور پر امریکہ اور ان لوگوں کی آشیرباد حاصل تھی جو ہمارے ملک میں امریکہ کے زیر اثر ہیں، کچھ لوگ تو ان کو اسٹیبلشمنٹ کا نام دیتے ہیں اور کچھ دوست ان کو حساس خیال کرتے ہیں۔

جنرل مشرف جب میاں نواز شریف (سابق وزیراعظم پاکستان) کی سپاہ کے کمان دار تھے تو اس زمانے کا ذکر ہے کہ امریکہ کی یوم جمہوریہ کے دن وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر سے ملنے کا جتن کیا اور ان پر اپنی اور اپنے خاندان کی محبت نچھاور کی۔ کشمیر میں بھارت پھنس چکا تھا، ہمارا ہمسایہ مجبور تھا سو امریکہ نے اس کی مدد بھی کی۔

Read more

ہزارہ افراد کا قتل دہشت گردی ہے، ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں: وزیرِ داخلہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کا واقعہ سفاکانہ دہشت گردی ہے اور ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ جنہیں مقامی سطح پر بھی حمایت حاصل ہے۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں غیر ملکی عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

بھارتی جعلی میڈیا نیٹ ورک اور عالمگیر رسوائی

تحقیقات میں سب سے اہم بات بھی سامنے آئی کہ سری واستوا گروپ نے جن 10 فلاحی تنظیموں سے وابستگی ظاہر کی وہ اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ ہیں۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ساڑھے پانچ سو سے زیادہ نیوز ویب سائٹس متعدد مشکوک این جی اوز اور کئی غیر فعال ادارے تشکیل دیے یہ تمام ادارے اور این جی اوز مل کر بھارتی مفادات کے لیے کام کرتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 265 ویب سائٹس پر مشتمل یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے فعال ہے اور دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہا ہے ، اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کے موقف کو رد کیا جائے یا پھر اسے کم سے کم پذیرائی ملے۔

Read more

اسلامو فوبیا کے خلاف سربکف وزیر اعظم اور کوئٹہ کے مظلوم ہزارہ

جو بات پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، وہ شاید ہزارہ برادری کے لوگوں کے علم میں بھی ہوگی کہ وزیر اعظم یا کسی دوسرے اعلیٰ عہدیدار کے آنے سے دہائیوں پرانا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ اور نہ ہی معاشرے سے فرقہ واریت کا زہر وعدوں اور اعلانات سے نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم کے آنے تک تدفین سے انکار کیا جارہا ہے۔ شدید سردی کے باوجود لوگوں کی کثیر تعداد 11 میتوں کے ساتھ کوئٹہ کی

Read more

سی پیک کی سیاست

بنیادی طور پر انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر مشتمل پاک چین معاشی راہداری یا سی پیک ساٹھ بلین امریکی ڈالر پر مشتمل منصوبہ تھا جو کہ چین نے اپنے عالمی بی آر آئی کے ایک کلیدی حصے کے طور پر شروع کیا تھا۔ اس منصوبے میں ریلوے، سڑکیں، بندر گاہیں اور خصوصی معاشی علاقوں کی تعمیر شامل تھی۔ باسٹھ بلین ڈالر کے اس بہت بڑے منصوبے میں اب چین کی دلچسپی کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ایشیا ٹائمز

Read more

دنیا کا سب سے بڑا تجارتی اتحاد

اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے پچاس سال میں جنوب مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا کے ممالک بتدریج ایک دوسرے کے قریب آتے گئے ہیں، مگر اب تک ان میں دنیا کی تین اور بڑی معیشتیں یعنی امریکا، بھارت اور جاپان شامل نہیں ہو سکیں۔ جاپان نے آر سیپ کے حالیہ معاہدے میں شامل ہو کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے اس خطے اور ایشیا کے علاوہ دنیا پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

Read more

ہم کیسا معاشرہ چاہتے ہیں؟

پاکستان بطور ریاست یا معاشرہ لاتعداد مسائل سے دوچار ہے۔ یہ مسائل کسی ایک حکومت یا کسی ایک خاص سیاسی یا فوجی دور کا نہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا یہ مسائل مجموعی طور پر ہماری ریاستی و حکومتی پالیسیوں کا حصہ رہا ہے۔ ہم نے معاشرہ کو بنانے کی بجائے اس میں یا تو بگاڑ پیدا کیا یا اس میں ایک ایسی سیاسی، سماجی، انتظامی، معاشی تقسیم کو پیدا کیا جو قومی اجتماعی عمل کو کمزور کرنے کا

Read more

اور پھر نیا پاکستان بن گیا۔۔۔

ایک بے ثمر اور بد بخت الجھاؤ سے پہلے یہی ملک تھا جب دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ (باون ارب ڈالر) کا سی پیک چین کے تعاون سے شروع کیا گیا اور گوادر کا دروازہ عالمی مارکیٹ کی طرف کھلنے ہی والا تھا۔ یہی ملک تھا جب شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ کو چھونے کے قریب تھی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اور عالمی سرمایہ کا ر ہماری بلائیں لینے کو بے تاب رہتے تھے۔ یہی ملک تھا جب مہنگائی کی

Read more

2020 ء : کب کیا ہوا؟

سال 2020 کو الوداع خوشی کے ساتھ یقیناً نہیں بلکہ بوجھل دل کے ساتھ، دکھ اور تکلیف کے ساتھ، افسوس اور تاسف کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے کہ یہ سال دنیا کی تاریخ میں کورونا (کووڈ 19۔ ) کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رواں سال شروع ہوا تو اکثر لوگوں کی سوچ تھی کہ یہ سال دنیا کے لیے، لوگوں کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، یہ جس

Read more

چین کا دنیا کی اشتراکی اقتصادی سماجی ترقی کا خواب

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو عالمی سطح پر معیشتوں کے درمیان ربط کا ایک عظیم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو اس سے فائدہ اٹھانے والے ممالک ترقی پذیر یا پسماندہ ہیں جہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر محدود وسائل کے باعث شاید ممکن نہیں تھی مگر چین نے ایک بڑے ذمہ دار ملک کا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ ممالک کو ترقی کے سفر میں شامل کیا۔ پاکستان،

Read more

سی پیک: چین کی قرض فراہمی سے قبل پاکستان سے اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی تردید

چین نے ‘سی پیک’ منصوبے کے لیے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے قبل اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان رپورٹس کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بیجنگ ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری’ (سی پیک) منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

Read more

پاک بھارت تعلقات اور پاکستان مخالف بیانیہ

جنوبی ایشیا اور اس خطہ کی سیاست کی بنیادی کنجی سیاسی و معاشی استحکام اور ایک دوسرے ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے جڑی ہوئی ہے اور یہ ہی اہم سیاسی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔ خطہ کی سیاست میں ایک بڑا نکتہ پاک بھارت تعلقات بھی ہیں۔ اس تعلقات میں بہتری کی نوعیت محض ایک یا دو ملکوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا مثبت اثر پورے خطہ کی سیاست سے جڑا ہوا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس وقت

Read more

آئی ٹی آئی ٹرین: اسلام آباد، تہران، استنبول ریل سروس کی بحالی کا خواب حقیقت کیسے بن سکتا ہے؟

پاکستان نے استنبول تک ریل سروس بحالی کے منصوبے کی حامی بھر لی ہے۔ اس وقت اس ٹرین کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور پاکستان اس سروس کو چلانے کے لیے کتنا تیار ہے۔ بی بی بی سی نے ان سوالوں کے جواب جاننے کے لیے پاکستانی حکام اور ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

گوادر: سمندری ہواؤں پر کانٹوں کے پھندے

 بلوچستان کی ساحلی پٹی پر واقعہ ماہی گیروں کا قدیم دیس گوادر مجھے ہمیشہ بحیرہ عرب کی لہروں پر سفر کرتی کشتی کی مانند لگا۔ تین اطراف گہرے سمندر کی بلند بالا لہریں، دوسری جانب مٹی اور سخت چٹانوں والا کئی سو فٹ اونچا اور میلوں پر پھیلا پہاڑ ’کوہ باطل‘ ماہی گیروں کی بستیوں کو اپنی آغوش میں لیے ہوئے ہے۔ کوہ باطل کے دامن میں بسنے والے ماہی گیروں کے بعض قبیلوں کا عقیدہ ہے کہ یہ پہاڑ

Read more

قوت و رہنمائی کا سر چشمہ!

سیاسی عدم استحکام، آئین سے انحراف معاشی انحطاط کے تشویش انگیز عہد میں جبکہ سماجی خلفشار اتھل، پتھل اور تما معاشرتی اقدار زوال پذیر ہیں۔ تو پاکستان کے سیاسی پسی منظر پر غور کرتے ہوئے معروف دانشور رولومے کے الفاظ میں سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔ ”آیا قوت اور رہنمائی کا کوئی ایسا سرچشمہ یا وسیلہ ہو سکتا ہے جسے ہم نظر اندا ز کرتے رہے ہیں“ سوال کے ابتدائیہ میں جن دو نکات کی نشاندہی کی گئی, خوش قسمتی سے

Read more

پاکستان کو پانچ ماہ میں ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کیوں لینا پڑا؟

ویب ڈیسک — پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ساڑھے چار ارب ڈالر کے بیرونی قرض حاصل کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران حاصل کردہ زیادہ تر قرض چین سے موصول ہوئے جو کہ تجارتی بنیادوں پر لیے گئے ہیں۔

Read more

پاک چین دوستی: سابق چینی وزیرِاعظم ژو این لائی کا وہ دورہ پاکستان جو پاک چین دوستی کا پیش خیمہ بنا

پاک چین دوستی کا جو فریم ژو این لائی نے سوچا ہو گا، آج بھی وہی چل رہا ہے۔ پاکستان کا چین کے ساتھ کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع، میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام کے لیے اگر کسی طاقت پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکتا ہے تو وہ صرف چین ہے۔

Read more

یہ حفاظتی باڑ کس کے لئے ؟

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنی سرحدوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ملک کے باسیوں کو بنیادی حقوق دیں۔ ایسا کرنے سے سرحدوں کے تحفظ کے مسائل از خود کم ہوجائیں گے۔

شنید است کہ گوادر شہر میں باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کام شہر میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ بلوچستان میں جو امن و امان کے دعوے کیے جا رہے ہیں وہ مکمل حد تک درست نہیں۔ جس طرح ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اسی طرح بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں پے در پے واقعات میں کمی رونما ہوئی ہے۔ سابقہ صوبائی حکومت بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں ایمرجنسی بالخصوص مسنگ پرسنز کے مسائل پرنہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں اکثریت بھی اسی وجہ سے حاصل کی۔ اقتدار ختم ہو جانے کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے ایک انٹرویو میں خود اعتراف کیا کہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ مسنگ پرسن کے مسئلے کو چاہنے کے باوجود حل کرنے میں ناکام رہے۔

Read more

ڈاکٹر تھانگ منگ شنگ سے ملاقات

بیجنگ میں مجھے کس ادیب اور کس شخصیت سے ملنے کی ضرورت ہے؟ شعیب بن عزیز سے بہتر بھلا میرا کون صلاح کار ہو سکتا ہے؟ مدعا گوش گزار کیا۔ ”ظفر محمود سے بات کرو۔ چین پر اتھارٹی کی سی حیثیت رکھتا ہے۔“ ظاہر ہے اب ظفر محمود کو ہی آواز دینی تھی۔ سو دی۔ انہوں نے ایک فون نمبر لکھوایا۔ تھانگ منگ شنگ کا نام بتایا۔ یہ بھی کہا کہ موصوف شعبہ پاک چین سٹڈیز پیکنگ یونیورسٹی کے سربراہ

Read more

چھوٹے صوبوں کا ‘احساسِ محرومی’، کیا پاکستان میں حالات اب بھی 1971 جیسے ہیں؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 16 دسمبر 1971 کو سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جب ملک کا ایک حصہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ تاہم اب بھی پاکستان میں چھوٹے صوبوں بالخصوص بلوچستان کے قوم پرست سیاست دان اپنی محرومیوں اور حق تلفیوں پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

گو کہ پاکستان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے سازش کر کے پاکستان کو دو لخت کیا۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے ہی بعض ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں احساسِ محرومی پایا جاتا تھا جس کا نتیجہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش کے قیام کی صورت میں نکلا۔

Read more

گوادر شہر کے گرد باڑ کی تنصیب پر مقامی آبادی کے تحفظات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ چند روز سے شہر کے اطراف باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر مقامی افراد تشویش میں مبتلا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور اُن کی فلاح و بہبود کے لیے باڑ لگائی جا رہی ہے۔

شہر کے اطراف باڑ لگانے کے کام کے آغاز کے ساتھ مقامی سطح پر چہ مگوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ گوادر کے رہائشی سوال اٹھا رہے ہیں کہ شہر میں پہلے سے موجود سخت سیکیورٹی کے بعد بھی باڑ لگانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

Read more

سیاسی لڑائی میں عسکری اداروں کی مبینہ جانبداری

شیخ رشید دلچسپ آدمی ہیں۔ ان کی باتیں چونکا دینے والی اور انکشافات بے سر و پا ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں اپنی خوش گفتاری اور پیش گوئیوں کے سبب میڈیا کو محبوب رہتے ہیں۔ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ کے طور پر بھی اپنی شگفتگی برقرار رکھی ہے۔ کچھ کہا بھی نہیں اور بہت کچھ کہنے کی کوشش بھی

Read more

اب پیشِ خدمت ہے گوادر کی باڑ

کہا جا رہا ہے کہ گوادر شہر میں داخلے اور اخراج کے دو راستے ہوں گے تاکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے اور نہ صرف بندرگاہ اور وہاں پر کام کرنے والے غیرملکی کارکنوں بلکہ عام شہریوں کا بھی تحفظ ہو سکے۔

Read more

پاکستان میں جمہوریت اور افغان امن

1970ء کے دہائی کے آخر میں، جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے بعد سے، پاکستان میں سیاسی اور عسکری قوتوں مین اشتراک اقتدار کا ایک طرفہ نمونہ حکومتی بندوبست کی مستقل خصوصیت بن چکا ہے جس میں عسکری قوتوں کو بالادست حیثیت حاصل ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس حکومتی بندوبست میں فوجی قیادت کو ملکی سلامتی اور خارجہ امور کی فیصلہ سازی میں بھی فیصلہ کن کردار مل گیا ہے۔ پاکستان کی افغان پالیسی پر فوج، خاص

Read more

ہمالہ سے اونچی اور سمندر سے گہری دوستی کے بارے میں کچھ میدانی باتیں

کہا جاتا ہے کہ محبت میں انسان اندھا ہوجاتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ محبت کرنے والوں کو اگر ان کے محبوب کی کوئی برائی بتائی جائے تو ایسا کرنے والے ان کو زہر لگتے ہیں۔ عموماً ایسینیکی مہنگی پڑجاتی ہے۔ جس کی برائی بتائی جائے خبر فوراً اس تک پہنچ جاتی ہے اور وہ فوراً ’خبری‘ کی خبر لے لیتا ہے۔ محبت اندھی جو ہوتی ہے۔ بعض اوقات دوستی بھی اندھی ہوجاتی ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک

Read more

ڈھائی سال بعد بھی دکھانے کو کارکردگی نہیں ڈرامے ہیں

لاتعداد وعدوں اور دعووں کے ساتھ مسلط کی گئی حکومت کے پاس جب کارگردگی اور کارگزاری کے نام پر دکھانے کو کچھ نہ ہو تو اس کا لاڈلا سربراہ فرمائشی اجتماعات میں کبھی حریف سیاسی پارٹی کے تیسرے درجے کے قائد کے ایک غیر اہم انٹرویو پر طنز و تعریض کے تیر برساتا ہے۔ کبھی اپنی بے ربط تقریروں میں ترکی ڈرامے دیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ کبھی سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی پر محمول کر کے سیاسی حریفوں کے خلاف انتہائی گھٹیا اور اخلاق باختہ زبان استعمال کرتا ہے۔ کبھی این آر او نہ دینے کا فرسودہ اور بے ہودہ نعرہ لگا کر اپنی بے اختیاری کا واویلا کرتا ہے اور کبھی ملک کی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر اسے متنازعہ بناتا ہے۔

آپ اس حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔ غربت کے نام پر غریب ختم کیے جا رہے ہیں۔ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ سٹاک مارکیٹ بیٹھ چکی ہے۔ گردشی قرضے خطرے کی حد عبور کر چکے ہیں۔ کرپشن کے ہوش ربا سکینڈل سر اٹھا رہے ہیں۔ گیس کی کمیابی کا بحران منہ کھولے کھڑا ہے۔ کورونا کی دوسری یلغار ہمارے لوگ تیزی سے اچک رہی ہے۔ خارجہ محاذ پر ہم بالکل تنہا ہو چکے ہیں اور کشمیر ہم سے چھن چکا ہے اور ہمارے وزیر اعظم صاحب، وزرا، کابینہ اور کرائے کے ترجمان اسحٰق ڈار کے انٹرویو کے مندرجات اور مختلف پہلووٴں پر وقت، وسائل اور پیسہ برباد کر رہے ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: کس نے کیا پایا کیا کھویا؟

اللہ اللہ خیر صلا گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات آخر منعقد ہوہی گئے۔ ورنہ تو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 18 اگست کو طے شدہ شیڈول کی منسوخی کے بعد طرح طرح کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ عوام الناس کے علاوہ سیاسی و صحافتی حلقے بھی تذبذب کا شکار تھے کہ رواں سال انتخابات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو۔ تاہم 23 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے پھر سے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوا تو الیکشن اگلے برس کروانے سے متعلق قیاس آرائیاں کسی حد تک دم توڑ گئیں۔ اس نوٹیفیکشن کے بعد الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے پر عوام کو بھی یقین ہو گیا کہ اب تو الیکشن ہو ہی جائیں گے۔

15 نومبر کو گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود عوام گھروں سے نکل کر اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر حق رائے دہی جو استعمال کیا وہ یقیناً قابل رشک تھا۔ الیکشن کے نتائج کہاں کہاں کیسے آئے اس سے بھی عوام بخوبی واقف ہیں۔ وہ اس لئے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں کوئی چیز کسی سے چھپائے بھی نہیں چھپ سکتی ہے۔ اس دفعہ کے گلگت بلتستان کا انتخابی عمل اگرچہ مختصر وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچا مگر قومی اور بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے انتخابات کا جو چرچا تھا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وجہ چاہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تناظر میں خطے کی اسٹریٹیجک اہمیت ہو یا وفاق میں پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی سرد جنگ فائدہ مگر گلگت بلتستان کو صرف اتنا ہوا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر خطے کی مفت میں پروموشن ہو گئی۔

Read more

کیا بھارت ہی پاکستان کا واحد اور اصل دشمن ہے؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار اور وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے بھارت کو پاکستان کے استحکام وسالمیت کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل نے نیوز ویب سائٹ ’گلوبل ویلیج پیس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سی پیک کے خلاف بھارتی کارروائیوں ، معاشی، سفارتی اور معلومات کے شعبہ میں جارحانہ حکمت عملی پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ کے ترجمان

Read more

کیا بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات واقعی بہتر ہو رہے ہیں؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔ تجزیہ کار اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان سرد مہری کے شکار تعلقات میں بہتری کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خطے کی بڑی معاشی طاقت چین دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے رواں ہفتے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی تھی۔

Read more

صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز عیسیٰ کی اضافی نظرِ ثانی درخواست میں کیا ہے؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے تناظر میں اضافی نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ ان کا استعفیٰ چاہتے تھے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور اپنا موازنہ کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی تفصیل دی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل وزرا فیصل واوڈا، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اور دیگر کی جائیدادوں پر سوال اٹھایا ہے۔

Read more

کیا بھارت ہی پاکستان کا واحد اور اصل دشمن ہے؟

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form] پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار اور وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے بھارت کو پاکستان کے استحکام وسالمیت کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل نے نیوز ویب سائٹ ’گلوبل ویلیج پیس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سی پیک کے خلاف بھارتی کارروائیوں ، معاشی، سفارتی اور معلومات کے شعبہ میں

Read more

کیا روس واقعی گرم پانیوں تک پہنچنا چاہتا تھا؟

چار سال قبل جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ جانے کا اتفاق ہوا جہاں اپنے ایک مہربان اور جماعت کے فعال رہنما سے جو چین کی دوستی کے گن گا رہے تھے، استفسار کیا کہ جناب روس تو کافر اور دشمن ملک تھا یہ چین بھی تو مسلمان ملک نہیں ہے، وہاں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت ہے جس کے لیے آپ یعنی جماعت اسلامی نہ صرف سی پیک منصوبے کے بعد رطب اللسان ہے بلکہ جماعت نے کبھی چین

Read more

گلگت بلتستان کی وزارتیں

1۔ تعمیرات 2۔ منصوبہ بندی و ترقیات 3۔ تعلیم 4۔ صحت 5۔ خوراک 6۔ زراعت 7۔ جنگلات 8۔ معدنیات (مائنز اینڈ منرلز) 9۔ ٹرانسپورٹ (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن) 10۔ خزانہ 11۔ قانون 12۔ اطلاعات و نشریات۔ 13۔ سیاحت و ثقافت 14۔ بلدیات 15۔ داخلہ 16۔ پانی و بجلی 17۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمن 18۔ سماجی بہبود و ترقی نسواں

درج بالا وزارتیں مل کر گلگت بلتستان کا حکومتی و انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیتی ہیں۔ گلگت بلتستان کے تناظر میں اختیارات و اہمیت، سکوپ اور کشش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم وزارتوں کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کر سکتے ہیں، مگر اس سے پہلے ذکر 2 وزارتوں کا۔ وزارت داخلہ ظاہر ہے گلگت بلتستان میں لازمی وجود رکھتی ہے لیکن آج تک کسی وزیر کو اس کا قلمدان نہیں سونپا گیا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ گلگت بلتستان چھوٹا صوبہ ہے، یہ ریونیو جنریٹر بھی نہیں، آبادی قلیل اور حکومت کی اتھارٹی محدود، لہذا کوئی بھی وزیر اعلی وزارت داخلہ کو کسی اور کو سونپنا نہیں چاہتا، ہوم سیکرٹری، آئی جی، پوری پولیس، سکیورٹی، لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ ’یہ سب وزیر اعلی کے ماتحت کسی کابینہ ممبر کے ہاتھ میں ہوں گے تو خدشہ ہے وہی ڈیفیکٹو وزیر اعلی لگے لگا، اس لئے وزیر اعلی وزارت داخلہ کے قلمدان کو اپنے پاس ہی رکھتا ہے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان: مجھ پر فوج کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر ڈھائی سال کے دورے حکومت میں کبھی بھی فوج کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا اور ایک بھی ایسی چیز نہیں ہے کہ جو وہ کرنا چاہیں اور فوج اس سے منع کرے۔

Read more

جو بائیڈن کا امریکہ اور پاکستان کی خارجہ حکمت عملی

امریکی انتخابات سے قبل اور اس کے بعد بھی پاکستان کے اردگرد تبدیلیاں بہت تیزی سے رونما ہو رہی ہے جو پاکستان پر براہ راست اثرانداز ہو رہی ہے یا ہو سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے سبب سے پاکستان ترکی اور ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے مگر انڈیا اور اسرائیل جہاں کرونا ان ممالک سے کہیں زیادہ ہے وہاں کے حوالے سے رویہ دوسری طرح کا ہے۔ برسبیل تذکرہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جی ٹوئنٹی کانفرنس میں کرونا ویکسین پر عالمی کوآپریشن کے بیان کا ذکر کروں گا کہ اس مسئلہ کو وہ صرف انسانی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

عرب دنیا میں ایک تبدیلی کی لہر اس حد تک ہے کہ نیوم میں اسرائیلی وزیراعظم، موساد کے سربراہ اور مائیک پومپیو کی ایک عرب شخصیت سے ملاقات کی خبریں گردش کر رہی ہے۔ ان حالات میں یہ جاننا اور سمجھنا بہت ضروری ہو جاتا ہے کہ امریکہ کی اگلی حکومت کی خارجہ پالیسی پاکستان اور خطے کے متعلق کیا ہوگی؟ تاکہ ان تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے پالیسی ساز اپنی ترجیحات کو متعین کریں یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ امریکہ میں ایک تبدیلی ضرور رونما ہوگی کہ وائٹ ہاؤس سے براہ راست معاملات نبٹانے کی کوششوں کو ترک کر کے جو بائیڈن انتظامیہ اداروں کے ذریعے پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد کریں گی جس سے ایک بار دوبارہ ادارہ جاتی تعلقات بڑھ جائیں گے۔

Read more

نیشنل ڈائیلاگ :کیا ممکن ہو سکے گا؟

قومی مکالمہ یا ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ یہ مکالمہ کسی ایک یا دو فریق کے درمیان نہیں بلکہ ریاست یا سماج سے جڑے تمام فریقین جو فیصلہ سازی کے عمل میں اہمیت رکھتے ہیں کو اس کا حصہ بننا ہوگا۔ سیاست کی سمجھ بوجھ رکھنے والے بہت سے اہل علم یا اہل سیاست کے بقول ملک میں جو بحران موجود ہے اس کا ایک بڑا حل یا اس کی ابتدائی کوشش قومی ڈائیلاگ سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ سوچ اور فکر کوئی نئی نہیں اس سے قبل بھی ہم بہت سے اہل دانش کی جانب سے اس تجویز کو سن چکے ہیں۔ لیکن ہمارا سیاسی ماحول، تناو یا محاذ آرائی بداعتمادی، ایک دوسرے کے سیاسی قد یا وجود کو قبول نہ کرنے کے کلچر نے عملاً ڈائیلاگ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جو لوگ عمومی طور پر مختلف فریقین کے درمیان ڈائیلاگ پر زور دیتے ہیں ان کے سامنے دو سوچ اور فکر کا غلبہ ہے۔ اول ایک طبقہ کے بقول اس ڈائیلاگ میں فوج، عدلیہ، بیوروکریسی، بار ایسوسی ایشن، میڈیا سمیت حکومت اور حزب اختلاف اس کا حصہ ہوں۔ جبکہ دوسرے طبقہ کے بقول ڈائیلاگ صرف اور صرف حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ہی ہونا چاہیے اور ہر اس عمل سے گریز کرنا چاہیے جو آئینی حدود سے تجاوز کرے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک داخلی اور خارجی محاذ پر لاتعداد سنگین نوعیت کے مسائل سے دوچار ہے۔ مسائل کی نوعیت ایسی ہے کہ کوئی بھی فریق سیاسی طور پر تنہائی میں یہ معاملات حل نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے مجموعی طور پر ایک بڑا اتفاق رائے یا متفقہ طور پر اجتماعی سطح کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Read more

جو بائیڈن اور پاکستان

مشہور امریکی صحافی سٹیو کول افغان جنگ پر اپنی کتاب ”ڈائریکٹوریٹ ایس“ میں لکھتے ہیں کہ براک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے بعد 2008 میں ان کے نائب صدر جوزف آر بائیڈن افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے لئے کابل آئے۔ افغان صدر نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے ختم کروانے کے لیے امریکی حکومت ان سے مل کر پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ لیکن بائیڈن نے درشت لہجے میں کہا ”مسٹر صدر! پاکستان امریکہ کے لئے افغانستان سے 50 گنا زیادہ اہم ہے۔“

سوال یہ ہے کہ اگر نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی نظر میں پاکستان واقعی امریکہ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے جو بائیڈن کی متوقع حکومت کون سے فوائد اور امکانات لا سکتی ہے؟

Read more

جی بی انتخابات: اصل پیغام اور بیانیے

15 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج نے سیاسی اختلافات کی خلیج مزید گہری کردی ہے پی ٹی آئی اپنی کامیابی کو اپوزیشن کے بیانیے کی شکست قرار دے کر اگر اپنی فتح پر اترا رہی ہے تو اس موقف کے ذریعے وہ پی ڈی ایم کے اس بیانیے کو جو جمہوری بالادستی اور شفاف انتخابات کے مطالبات پر مبنی ہے کی ناکامی کہہ کر اپنی کامیابی کو غیر جمہوری بھی قرار دے رہی ہے کیا

Read more

گلگت بلتستان الیکشن 2020ء: اصل دھاندلی کہاں ہوئی ہے؟

2018 ء کے عام انتخابات پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے شکوک اور حکومت کے ان انتخابات کی شفافیت کے دعوے کی سچائی کا معیار گلگت بلتستان کے نتائج کو قرار دیا گیا ہے۔ اب نتائج سامنے ہیں، ایک طرف کامیابی پر جے جے کار اور دوسری طرف حسب روایت دھاندلی کی دہائی۔ اس خطے میں گزشتہ پچاس سال میں جو ایک چیز نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے وہ ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر شرح خواندگی ہے۔ وسائل

Read more

گلگت بلتستان: حکومت جیت گئی، تحریک انصاف ہار گئی

گلگت بلتستان میں انتخابات سے ایک روز پہلے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی اور عوام کو لاحق بھارتی دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کیا۔ دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو بتایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں تخریب کاری اور تشدد کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اتوار کو گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروا کے

Read more

بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ اور ملکی سیاسی حالات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت تین پہلوؤں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ وہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتا اور پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے غیر مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ پریس

Read more

بھارت دہشت گردوں کو فنڈنگ، تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے: پاکستان کا الزام

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہفتے کو نیوز کانفرنس میں بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق شواہد موجود ہیں اور بھارت انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔​

پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے دعویٰ کیا کہ رواں برس نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے۔

Read more

عاصم باجوہ آج بھی بہت کارآمد ثابت ہو رہے ہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کی اتھارٹی کی مدت ختم ہو گئی ہے لیکن وہ آج بھی میرے لیے بہت کار آمد ثابت ہو رہے ہیں۔ میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں جس طرح وہ آج بھی ہماری مدد کررہے ہیں۔‘

Read more

امریکی پالیسی میں تبدیلی آئے گی؟

امریکا دنیا کی اکلوتی سپر طاقت ریاست ہے اور اس کی اندرونی سیاست میں آنے والی ہر تبدیلی کے اثرات دنیا محسوس کرتی ہے اسی لیے پوری دنیا کی نظریں امریکہ کے صدارتی الیکشن کے نتائج پر لگی ہوئی تھیں۔ حالیہ امریکی صدارتی انتخاب ماہ نومبر کی تین تاریخ کو منعقد ہوئے جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے حریف ٹرمپ پر واضح سبقت حاصل کرلی ہے۔ عموماً امریکی انتخابی مہم میں روزگار، تعلیم اور صحت سے متعلق پالیسی کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے، حالیہ انتخابات کی خاص بات مگر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ناقص پالیسی کے سبب کورونا وبا کے بعد امریکا میں پیدا شدہ صورتحال اور کورونا وبا کے سبب بنائے گئے ارلی ووٹنگ سسٹم پر بحث رہی۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن 2020ء: قومی سیاست کی سمت بھی متعین کرے گا

گلگت بلتستان آج کل ملکی سیاست کا محور بن گیا ہے۔ کہنے والے تو یہاں تک کہتے ہیں کہ یہاں ہونے والے انتخابات ملک کے آئندہ کی سیاست کی سمت کا تعین کریں گے۔ تجزیہ یوں کیا جاتا ہے کہ اگر حکمران جماعت یہاں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے حکومت کا غیر مقبول ہونے کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ اگر یہ کامیابی حزب اختاف کی

Read more

جذباتی قوم کے جذباتی افسر

جب جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن والے معاملے پر پٹیشن ہوئی کہ اس کا قانون ہی موجود نہیں ہے تو وہ بالکل جذباتی نہیں ہوئے انھوں نے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہا تو قانون بنا دو اور سب سلیکٹیڈ، ریجیکٹیڈ، ریاست کے اندر ریاست اور ریاست کے اوپر ریاست کا شور مچانے والوں نے بغیر جذباتی ہوئے سترہ منٹ میں قانون پاس کر دیا: محمد حنیف کا تجزیہ

Read more

جمہوریت کی مضبوطی میں کشمیر کے مقدمے کی جیت ہے

معلوم یہی ہوتا ہے کہ اب بھی پاکستان میں بہت سے پالیسی ساز اذہان کے لئے کشمیر کا راستہ افغانستان سے ہو کر جاتا ہے۔ افغان سرزمین سے امریکی فوجی انخلا اور مستقبل کے افغانستان میں طالبان تحریک کی فیصلہ ساز حیثیت اور افغان طالبان سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا اسٹرٹیجک تعلق یہ تمام قضیے اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستانی خارجہ پالیسی کے فیصلہ سازوں کی موجودہ افغان پالیسی کے پیچھے مستقبل کے افغانستان کی سرزمین کو ممکنہ طور کشمیر کی مسلح تحریک کے لئے ایک بار پھر استعمال کرنے کے ارادے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے معاملے پہ بھارتی حکومت کسی نئی مسلح تحریک کو پیشگی ہی کچلنے کے لئے کشمیر میں پہلے سے موجود قابض افواج کی ناصرف تعداد میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ اس کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے آئینی اور زمینی حقائق تبدیل کرنے جیسے متنازعہ اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کی آزادی اور حقوق

پاکستان کا شمالی علاقہ جو گلگت بلتستان کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ آزادی سے پہلے یہ کشمیر کے سکھ مہاراجہ کے ماتحت ایک گمنام علاقہ تھا۔ موجودہ پاکستان سے اس زمانے میں رابطہ کرنے کے لئے کوئی زمینی راستہ موجود نہیں تھا۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کا آنا جانا مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ تھا۔ وہ تعلیم، جاب کے لئے کشمیر جاتے اور اسی طرح بہت سے کشمیری بھی تجارت کے سلسلے میں گلگت آ کر آباد ہوئے تھے۔ اس وقت گلگت بلتستان کے پو رے علاقے کو کنٹرول کر نے کے لئے ایک سکھ گورنر ہوتا تھا۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ڈوگرہ فوج کی چھاؤنیاں تھیں جن میں ہائی کمان بھی سکھ یا ہندو ہوتے اور اس آرمی میں مسلمان سپاہیوں کی تعداد نہ ہو نے کے برابر تھی۔

Read more

سبین بلوچ: گوادر کی ایک باہمت خاتون

سی پیک کے شہر گوادر کے باہمت اور کامیاب عورتوں کی فہرست میں سبین بلوچ کا نام نمایاں نظر آتا ہے، کیونکہ سخت محنت، قابلیت اور نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلانے کی وجہ سے آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کی بہترین منتظمہ ہیں۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں تاریخ کے مضمون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سبین بلوچ نے اپنی کیرئیر کا آغاز 2008 میں کمیشن پاس کر کے بطور لیکچرار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں شروع کی اور ایک مہینے بعد انٹر کالج پسنی کو جوائن کیا۔

Read more

روڈ از ہلی، ڈونٹ بی سلی

کورونا کے بعد جاب شروع ہوئی تو دو نئے چیلنجز کا سامنا تھا۔ نئی باس اور میاں کی ضد۔ باس کو تو ہر صورت سنبھالنا میرا فرض تھا کہ یہ میرے کام کا حصہ تھا مگر میاں کی ضد کچھ اچھوتی تھی۔ دور جوانی کے کچھ ادھورے سپنے پورے کرنے چلے تھے۔ ناران کاغان۔ ناران کاغان، میرے دو بھتیجے طلحہ اور حسیب کی طرح ہیں۔ ان کا نام الگ لیا ہی نہیں جاتا۔ میرے میاں کو ناران کاغان سترہ سال

Read more

بندگلی میں دَم کیسے گھٹتا ہے؟

ماہِ مئی میں انتخابات ہوتے ہیں ،پی ایم ایل این برسرِ اقتدار آتی ہے ،مگر جلد ہی دھاندلی کا شُور اُٹھتا ہے اور دوہزار چودہ میں دوپارٹیاں، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی، اسلام آباد کی اُور یلغار کرتی ہیں،ایک برس قبل منتخب حکومت اِ ن دونوں جماعتوں کے نزدیک جعلی ٹھہرتی ہے۔سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو اے پی ایس کا سانحہ رُونما ہوتا ہے تو پی ٹی آئی کا دھرنا اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔ اگست سے دسمبر

Read more

پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں، ایران کا پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جس بھی امیدوار کی جیت ہو گی اسلام آباد اس کے ساتھ کام کرنے کا منتطر ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کا یہ بیان امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے موقع پر سامنے آیا ہے جب پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Read more