مذہبی مدارس ہی نہیں، پورا معاشرہ انتہا پسند ہو چکا

سوات کے علاقے بدین میں ایک واقعہ کیا رونما ہوا تمام لوگوں نے آسمان سر اٹھا لیا جیسے ہمارے عدم برداشت، مذہبی انتہا پسندی اور فکری جمود کے شکار معاشرے میں یہ کوئی عجیب و غریب یا انوکھا واقعہ وقوع پذیر ہوا ہو۔ سوشل میڈیا پر لوگ دَھڑا دَھڑ پوسٹیں کر کے مذمت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مغز ماری کرتے ہوئے یہ دلائل دے رہے ہیں کہ ”دیکھیں جی! اسلام ایک امن کا مذہب ہے بس یہ

Read more

”جستِ فکر“ پر طائرانہ نظر

ڈاکٹر حسن فاروقی سے اپنا تعلق اتنا پرانا تو نہیں لیکن اس کے باوجود ان کی شخصیت میں کشش ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے ہم صدیوں سے ایک ساتھ ہوں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کا بہتر جواب تو پیرا سائیکالوجی کے ماہرین ہی دے سکتے ہیں لیکن میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ قلم قبیلے کے افراد میں یہ کشش، فطرت نے ازل سے رکھی ہوئی ہے۔ جب بھی مجھے حرف و سخن سے جڑا ہوا کوئی شخص ملتا

Read more

’ایسے کیسے پھیلے گی کرکٹ؟‘ سمیع چوہدری کی تحریر

آئی سی سی کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اس قدر تسلسل سے ہر سال ورلڈ ایونٹس کروانے کے باوجود ہر بار فائنل فور کی دوڑ گھوم پھر کر انہی چار پانچ چہروں تک کیوں آ جاتی ہے جن سے مانوسی اب بوریت کی حد تک بڑھنے لگی ہے؟

Read more

مقبوضہ فلسطین کے بارے میں قرآن کریم اور بائبل کی پیش گوئیاں (2)

  بائبل میں یہ پیشگوئی موجود ہے کہ ارض مقدس پر کس کا قبضہ ہو گا۔ چنانچہ ملاکی نبی کی کتاب میں یوں ملتا ہے۔ ”دیکھو میں اپنے رسول کو بھیجوں گا۔ اور وہ میرے آگے میری راہ کو درست کرے گا۔ اور وہ خداوند جس کی تلاش میں تم ہو۔ ہاں عہد کا رسول جس سے تم خوش ہو وہ اپنے ہیکل میں ناگہاں آئے گا۔ دیکھو وہ یقیناً ًآئے گا۔ رب الافواج فرماتا ہے پر اس کے آنے

Read more

دو چھوٹی سی باتیں دو بڑے سے حل

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے مجھے چونکا دیا جو ایک حجام کی دکان کی تھی اور جہاں حجامت کے منتظر کئی لوگ کتاب پڑھ رہے تھے اور ساتھ ہی شیلف میں ہمہ قسم کتب نظر آ رہی تھیں۔ تفصیل دیکھی تو پتہ چلا کہ ہندوستان کے تامل ناڈو میں ایک حجام نے کسٹمرز کے لیے ٹیلی ویژن رکھنے کی بجائے ایک مفت لائبریری قائم کی ہے۔ جو شخص وہاں انتظار کے دوران کتاب پڑھے گا اُسے 30

Read more

اپنی ذات کے اہرام میں چھپے خزانے کی تلاش

ایک لکھاری کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے، اپنے وجود کا مقصد تلاش کرنے اور اپنے دل کی آواز کو قارئین تک پہنچنے کے قابل ہونے کے لئے کن کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے، اور کیا کیا قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ شاید آپ کو اس کا اندازہ اس فلم Paulo Coelho’s Best Story (2014) سے کسی حد تک ہو سکے۔ یہ فلم اس صدی کے سب سے مقبول اور پڑھے جانے والے ناول الکیمسٹ کے خالق پاؤ لو کوئیلو کی

Read more

ڈالر عالمی مارکیٹ میں اپنی گرفت کھو رہا ہے

ڈالر کو ماہرین اقتصادیات ”عالمی ریزرو کرنسی“ کہتے ہیں، جو تقریباً 80 سال قبل ڈالر کو حاصل ہونے والا ایک فینسی ٹائٹل ہے جس نے امریکی معیشت کے لیے بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ ڈالر کو عالمی کرنسی بنانے کا منصوبہ جو تقریباً 80 سال قبل نیو ہیمپشائر میں سامنے آیا تھا۔ اس وقت برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ بین الاقوامی کرنسی تھی۔ ایک ایسا عنوان جو اس نے کئی دہائیوں سے اپنے پاس رکھا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Read more

زخمی اونٹنی کی چیخ

زخمی اونٹنی کی چیخ بہت دور تک سنائی دی۔ بد قسمت اونٹنی کی ٹانگ جس طریقے سے کاٹی گئی، یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔ اس واقعہ میں ظلم، بربریت اور بے رحمی کی انتہا ہے۔ یہ کام ایک ایسی مخلوق نے کیا جو اپنے آپ کو اشرف مخلوقات قرار دیتی ہے۔ اپنے آپ کو انسان کہتی ہے۔ کوئی انسان بھلا کوئی ایسا کام کیسے کر سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے، جو ہر ایسے خوفناک واقعہ کے بعد اٹھایا جاتا

Read more

مسلمان اپنی موجودہ حالت کے خود ذمہ دار ہیں

مسلمانوں کی موجودہ ذہنی پسماندگی کے بارے میں بعض سابقہ و موجودہ مسلمان رہنماؤں کا خیال یہ ہے کہ یہ پسماندہ تب ہوئے جب اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور ہو گئے۔ ان کے خیال کے مطابق جب تک مسلمان اسلام کے ساتھ سختی کے ساتھ جڑے ہوئے تھے تب تک وہ دنیا پر راج کر رہے تھے۔ اور وہ مسلمانوں کا عہد زریں یا بالفاظ دیگر شاندار دور تھا۔ جو بدقسمتی سے ماضی کے اندھیروں میں کہیں کھو گیا

Read more

سوات کے مشتعل ہجوم کا پسِ منظر

دہشت گردی کے زخموں سے چُور سوات کے زخم ابھی پوری طرح مندمل نہیں ہوئے ہیں کہ مدین واقعہ کی شکل میں ایک بار پھر سوات کی مقدس مٹی کو لہولہان کر دیا گیا۔ سوات کی مٹی کو میں مقدس اس لئے کہتا ہوں کہ یہاں قدیم وقتوں میں کئی مذاہب نے جنم لیا، کئی تہذیبوں نے آنکھ کھولی اور اس کے پرامن اور پرسکون ماحول میں پرورش پائی جن کے قدیم آثار اب بھی سوات بھر میں اس کے

Read more

مشرقی ایشیا میں لوگ اپنا ابتدائی مذہب چھوڑ کر دوسرے مذاہب کیوں اپنا رہے ہیں؟

جون کا تجربہ امریکہ کے معروف تِھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی شائع ہوئی ایک رپورٹ کی وضاحت کرتا ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مذہب چھوڑنے اور مذہب بدلنے والے لوگوں کی تعداد مشرقی ایشیا سے ہے۔

Read more

جب انڈین اداکار فیروز خان اپنی فلم ’قربانی‘ کے لیے نازیہ حسن کی آواز سے بے حد متاثر ہوئے

انڈیا کی بلاک بسٹر فلم ‘قربانی’ کی ریلیز کو کوئی 44 سال ہو گئے ہیں لیکن آج تک اس کے گیت لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انھوں نے ایشیائی پاپ میوزک کی سمت طے کی ہے۔

Read more

مجید امجد کا تخلیقی جوہر

جس طرح کسی شاگرد کو اچھا استاد مل جائے تو اس کی زندگی سنور جاتی ہے اسی کے مصداق اگر کسی اعلیٰ تخلیق کار کو کوئی سمجھدار نقاد مل جائے تو اس کی آخرت سنور جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مجید امجد کو اگر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نہ ملتے تو شاید وہ یا تو گم نام رہ جاتے یا جلدی نہ پہچانے جاتے۔ اگرچہ اس میں بہت حد تک صداقت ہے کہ چشم عصر نے دیکھا ہے کہ

Read more

ویل ڈن مریم نواز!

اللہ کا شکر کہ عید الاضحی خیر و عافیت کے ساتھ گزر گئی۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے۔ اہل پاکستان نے بھی عید کے تہوار کو روایتی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ ملک بھر میں لاکھوں جانوروں کی قربانی ہوئی۔ ہر ایک نے اپنی استطاعت اور توفیق کے مطابق جانور قربان کیے۔ اللہ کے وہ بندے بھی ہیں جنہیں اللہ نے اس قدر نواز رکھا

Read more

حیات روغانی کے پشتو ناول ’نیم زاد‘کا اردو ترجمہ

نیم زاد پشتو ناول نینزک کا اردو ترجمہ ہے جو پشتو میں حیات روغانی کا لکھا ہوا ہے اور اردو میں پروفیسر گوہر نوید نے ترجمہ کیا ہے۔ پروفیسر گوہر نوید نے اس ناول کو بہت احسن طریقے سے ترجمہ کیا ہے۔ اور پشتو کے بنیادی ناول کی بنیادی تھیم کو بھر پور طریقے سے اردو کے سانچے میں ڈال دیا ہے۔ یہ ناول بنیادی طور پر نیم زاد یعنی ہیجڑوں کی زندگی پر لکھا گیا ہے۔ ایک نیم زاد

Read more

جمیل نقش کی یاد میں

یہ ایک مختصر سا تاثراتی مضمون ہے۔ کل دو ملاقاتوں پر محیط۔ ان دونوں ملاقات کا کل ملا کر دورانیہ تین گھنٹے سے شاید ہی کچھ زیادہ ہو۔ ہمارے ایک ماتحت ان دنوں بلدیہ جنوبی میں ڈائریکٹر پارکس ہوتے تھے۔ نستعلیق، خوش مزاج اور بڑے ہی باذوق، سندھ کے ایک بڑے شاعر کے داماد مگر بیگم سے نالاں۔ مصور جمیل نقش کے کوئی عزیز ان کے ماتحت ہوتے تھے۔ یوں ان کے جمیل نقش صاحب سے روابط ہو گئے۔ دنیا

Read more

شاہد حنائی: خواب سا، فسانے سا…

شاہد حنائی صاحب نے آج تک کبھی فیس بک پر اپنی کوئی ایک تصویر بھی پوسٹ نہیں کی! اس لیے مجھے ان کے ساتھ اپنی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے کی اجازت مانگی پڑی اور انہوں نے مروّت و محبت کی وجہ سے مجھے اجازت دے دی۔ شاہد حنائی صاحب اردو کے نامور لکھاری ہیں اور تواتر سے سندھی ادب کو اردو میں ترجمہ کرتے رہتے ہیں۔ یہ شہرت سے دور بھاگتے ہیں اور خاموشی سے اپنا کام کرتے

Read more

مصر کے غیر رجسٹرڈ حجاج کی اموات: ’میری لاپتہ والدہ سعودی ہسپتال میں مردہ پائی گئیں‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے مختلف ممالک کے حکام اور سفارت کاروں سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جج کے دوران مرنے والے حجاج کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ ان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے نصف سے زیادہ کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا اور اے ایف پی کے مطابق انھوں نے کسی سہولت کے بغیر شدید گرم موسم میں یہ فریضہ سرانجام دینے کی کوشش کی تھی۔

Read more

ابن بطوطہ: اسلامی دنیا کے عظیم مسافر کا تجسّس جو حج کے بعد بھی نہ تھما

13 جون 1325 کو ایک مراکشی نوجوان ابو عبداللہ محمد ابن بطوطہ نے ایک تاریخی اور غیر معمولی سفر شروع کیا۔ آئندہ تین دہائیوں کے دوران انھوں نے شمالی افریقہ کے وسیع علاقوں سے لے کر چین کا دورہ کر لیا۔

Read more

جون ایلیا کے شعری عجائبات

عجیب شاعر ہے ایک سرا پکڑتا ہوں تو دوسرا ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ شاعری اور شخصیت میں یکساں عجائبات حیرت و انبساط کا سبب بنتے ہیں۔ علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود طبیعت و مزاج میں حد درجہ لا ابالی پن عجیب دکھائی دیتا ہے۔ شاعری سے لگاؤ گھریلو ماحول کا نتیجہ تھا۔ پہلا شعر آٹھ سال کی عمر میں کہا، ملاحظہ کیجیے۔ چاہ میں اس کی طمانچے کھائے ہیں دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی

Read more

کاہان: بلوچستان کا امن اور نمائندگی سے محروم دور دراز علاقہ جہاں 180 سال قبل برطانوی فوج کو بھی سمجھوتہ کرنا پڑا تھا

برطانوی فوج کے جنرل سر جان کین نے کاہان پر قبضے کا حکم تو دیا لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ وہاں پہنچنا اور پھر قبضے کو برقرار رکھنا کتنا مشکل ہوگا۔ مری قبائل اور انگریزوں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ بڑی جنگیں ہوئیں جن میں سے دو میں مریوں کو جبکہ تین میں انگریزوں کو شکست ہوئی۔

Read more

حج کے دوران ہلاکتیں اور بدانتظامی:’سعودی اہلکار نہ آپ کا احساس کرتے ہیں نہ مدد‘

اس سال مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے دوران موسم گرما کی شدت اور سہولیات کی بدانتظامی کے باعث پاکستانیوں سمیت درجنوں عازمین حج کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Read more

فہمیدہ ریاض: ایک بہادر اور نڈر ادیبہ

کوئی صورت کوئی تدبیر نکالی جائے آبرو عشق و محبت کی بچا لی جائے مشورہ میرا بس اتنا ہے نئی نسلوں کو اپنے اجداد کی پگڑی نہ اچھالی جائے (بے باک امروہوی) جب بڑے مر جاتے ہیں تو چھوٹے بڑے ہو جانے کی اداکاری کرنے لگ جاتے ہیں۔ حالاں کہ بڑے مر کر بھی بڑے رہتے ہیں خاص طور پر وہ بڑے جو ٹرینڈ میکر ہوتے ہیں، جو دنیا میں کچھ الگ یا منفرد کردار نبھا کے دنیا سے رخصت

Read more

قدیم مصریوں کا ’قبلہ‘ ابیڈوس جہاں ’حج‘ کا مقصد موت کے بعد کی زندگی کو ابدی بنانا تھا

قدیم مصریوں میں ابیڈوس شہر کی زیارت کو دیوتا اوسیرس کی عبادت سے جوڑتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ ’حج‘ موت کے بعد کی زندگی کے سفر کو محفوظ بنا دے گا۔ اس زیارت سے جڑی رسومات میں جلوس اور قربانیاں بھی شامل تھیں۔

Read more

راستے کا فلسفہ اور سکندر اعظم

استاد اور مرشد بتاتے ہیں کہ منزل تک پہنچنے کے لیے راستہ بہت امپورٹ اہم ہوتا ہے راستے کے بارے میں دو باتیں اہم ہیں نمبر ایک یہ کہ اگر راستہ اپ کو صاف صاف دور تک دکھائی دے رہا ہے تو شاید وہ راستہ اپ کا نہیں بلکہ اپ کو کسی اور نے بتلایا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر اپ بہت لمبا عرصہ ایک طویل مدت تک کسی دوسرے کے بتلائے ہوئے راستے پہ چلتے رہیں گے تو اپنے من

Read more

باپ ایک خاندان کا سائبان

” دنیا بھر میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار باپ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ امسال یہ دن 16 جون کو دنیا بھر میں بڑی شان و شوکت، عزت و احترام، محبتوں و وفاؤں اور عقیدت و جذبات کے ساتھ منایا جائے گا۔ باپ کی شفقت، محنت اور جذبے پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا صحافتی اقدار کی بدولت اپنے حصے کی شمع جلا کر لوگوں کی دہلیز پر اخبار و جرائد کے

Read more

صحیفے، زمینی حقائق اور پاک سرزمین

کہا جاتا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ اگر اس مفروضے کو چند لمحوں کے لیے سچ مان لیا جائے تو فقط تاریخ ہی نہیں غلطیاں، نظریے، آدرش اور مذہب بھی خود کو دہراتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ساری چیزوں کے دہرانے کو ہم تاریخ کا دہرانا کہہ سکتے ہیں؟ تو آسان جواب یہ ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔ مگر تاریخ کا دہرایا جانا ایک بڑا واقعہ ہوتا ہے جو قوموں کی

Read more

کیا ”آگ کا دریا“ ایک مشکل اور بے کار ناول ہے؟

چار برس پہلے جب میں نے ”آگ کا دریا“ ناول اپنے موبائل پر پڑھنا شروع کیا تو اس سے پہلے میں قدرت اللہ شہاب، محمد حسین آزاد اور مولوی عبدالحق جیسے اردو میں اچھے اسلوب کے حامل مصنفین کا مطالعہ کر چکی تھی اور میں نے قرۃ العین حیدر ہی کا ناول ”آخر شب کے ہمسفر“ بھی پڑھ رکھا تھا اس لیے میری اردو اتنی اچھی ہو چکی تھی کہ اس ناول نے ابتدا ہی میں مجھے اپنے سحر میں

Read more

کیا امریکہ کا مستقبل انتخابی نتائج کے ساتھ معلق ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ سزا اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ عدالتی عمل کے ذریعے سزا پانے والے وہ پہلے صدر اور بڑی پارٹی کے ممکنہ نامزد امیدوار ہیں۔ جیوری نے انہیں 2016 کے صدارتی انتخابات کے آخری ہفتوں میں ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی طرف سے بالغ فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو دی گئی رقم کی ادائیگی سے متعلق کاروباری ریکارڈ میں ردّ و بدل کرنے کے 34 الزامات میں مجرم قرار دیا، مین

Read more

کیا آپ نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھی ہے؟

مجھے اعتراف ہے کہ میں نے تو یہ رپورٹ ابھی تک نہیں پڑھی۔ البتہ پڑھنے لکھنے کا شوق رکھتا ہوں اور ذاتی سٹڈی میں کچھ کتابیں خریدنے کے شوق میں جمع کر چکا ہوں۔ چونکہ یہ کتابیں زیادہ تر نان فکشن ہیں اس لئے انہیں ریفرنس کے طور پر کہیں مکمل اور کہیں متعلقہ جگہوں سے پڑھ چکا ہوں۔ یہ رپورٹ پڑھنے میں بھی دلچسپی ہے مگر سوچتا ہوں کہ مشرقی پاکستان میں جو عمومی طور پر ہوا اس بارے

Read more

سورج کے ساتھ ساتھ

ہم شاہ رخ خان کے عہد میں پیدا ہوئے۔ ہم نے ”ڈر“ ، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ ، ”کبھی خوشی کبھی غم“ ، ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ ، ”دل تو پاگل ہے“ اور ”محبتیں“ جیسی رومان انگیز فلمیں دیکھیں اور اپنے آپ کو ایک چھوٹا موٹا راہول یا راج آریان سمجھنے لگے۔ ہم نے شدید خوابوں، خیالوں جیسا لڑکپن گزارا۔ ہماری زندگی کا واحد مطمعِ نظر کسی سمرن یا پوجا کی تلاش تھا، اور مزے کی بات یہ

Read more

ایک بہادر راجپوت جنرل رتن سنگھ کا شہر، مست ہاتھی اور شاہجہاں

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے میں نے اپنے زیرِ مطالعہ کتاب میں پڑھا کہ رتلم جو کہ وسطی بھارت کا ایک قصبہ ہے کے رہنے والے ایک بہادر راجپوت رتن سنگھ نے شاہجہاں اور اس کے درباریوں کو ایک مست ہاتھی کے ہاتھوں مرنے سے بچایا تھا۔ اس کی بہادری سے خوش ہو کر شاہجہاں نے اسے رتلم میں ایک بڑی جاگیر دے دی۔ اس کے

Read more

جب سلطنت عثمانیہ نے استنبول کو فتح کرنے کے لیے بحری جہازوں کو زمینی راستے سے سمندر منتقل کیا

یہ سنہ 1451 کی بات ہے جب سلطان محمد ثانی دوسری بار تخت نشین ہو‏ئے اور چھ اپریل سنہ 1453 کو انھوں نے پہلے استنبول کے زمینی محاصرے حکم دیا اور پھر اس کا بحری محاصرہ بھی کیا اور یوں سمندر کی جانب سے وہ استنبول کو فتح کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Read more

”صد رنگ“ میں ڈاکٹر خالد سہیل سے گفتگو (2)

آداب! آج ہماری ممتاز دانشور، شاعر، افسانہ نگار، ماہر نفسیات، سائنس دان، کالم نگار اور ادبی نقاد محترم ڈاکٹر خالد سہیل صاحب سے دوسری نشست ہے۔ ڈاکٹر صاحب گزشتہ نشست میں جہاں پہ ہم نے گفتگو ختم کی تھی وہیں سے شروع کرتے ہیں۔ آپ نے نفسیاتی علاج کا جو طریقہ کار دریافت کیا ہے آپ اسے ‘گرین زون’ فلاسفی کہتے ہیں اور فرد کی جو بھی مختلف نفسیاتی کیفیات ہیں ان کو آپ نے سبز، پیلے اور سرخ رنگوں

Read more

آرمی چیف بھارت سے تصادم کی بات بند کریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کےبیان سے  ایک بار پھر یہ اندیشہ پیدا ہؤا ہے کہ پاکستانی اسٹبلشمنٹ بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ پاک فوج کے ترجمان کو فوری طور سے اس بیان کی وضاحت کرنی چاہئے جس  سے  یہ تاثر قوی ہؤا ہے کہ پاکستان ، ہمسایہ ملک کے ساتھ مواصلت کی بجائے تصادم کی حکمت عملی جاری رکھنا چاہتا  ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کی  تاریخ طویل

Read more

شاہزادہ سخن امیر حسن جعفری کا جشنِ صحت

خواتینِ باوقار اور حضراتِ خوش اطوار اردو شعر و ادب کی تاریخ، یوں تو، ان گنت واقعات سے بھری پڑی ہے مگر آج مجھے سن اٹھارہ سو چوّن کا وہ واقعہ یاد آ رہا ہے جب بہادر شاہ ظفر ابھی شہنشاہِ ہند نہ بنے تھے بلکہ ولیِ عہد یا شہزادے تھے اور اچانک بیمار پڑ گئے تھے۔ شہزادے کو صحت ہوئی تو والد گرامی یعنی بادشاہ سلامت نے ان کے لیے سرکاری طور پر جشنِ صحت منانے کا اعلان کیا۔

Read more

سندھی دانشوروں نے تھر کی مقامی آبادی کے بجائے کمپنی سرکار کا ساتھ کیوں دیا؟

نوم چومسکی نے اپنے ایک مضمون دانشوروں کی ذمہ داری میں لکھا ہے کے سچ بولنا اور جھوٹ کو بے نقاب کرنا دانشوروں کی ذمہ داری ہے۔ دانشور حکومتوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے، ان کے اسباب، مقاصد اور اکثر پوشیدہ ارادوں کے مطابق اعمال کا تجزیہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ نوم چومسکی کی بات کی گہرائی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی بھی سماج کی ترقی کے لئے ہر دور کا سوچنے والا طبقہ لکھنے

Read more

ہم اکثر چیزوں میں برائی ہی کیوں تلاش کرتے ہیں؟

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دنیا بہتر ہو رہی ہے یا بدترین حالات کی جانب بڑھ رہی ہے؟ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں دُنیا بد تر ہو رہی ہے تو آپ ایسا سوچنے والے اکیلے فرد نہیں۔ بری خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں، لیکن کیا ہمارے پاس پرامید ہونے کی زیادہ وجوہات ہیں؟

Read more

شاعرِ مغرب کے شہر میں: لندن تا برمنگھم (6)

”کون تھا ولیم شیکسپئر؟“ ہم دماغ کا دروازہ کھٹکھٹا کر ذہن سے سوال پوچھتے ہیں۔ پی ون کمپیوٹر کی طرح وہ ہلکی سی بونگی مار کر گُم ہو جاتا ہے، کچھ دیر بعد حاضر ہو کر بتاتا ہے، ”گوروں کا کوئی شاعر تھا، دسویں کلاس کے انگریزی کورس میں اُس کی روایتی نظم شامل تھی جس کی تشریح تم نے نری نقل کر کے لکھی اور امتحان میں سرخرو ہوئے۔“ اپنے کُند ذہن کو بات کرنے کا قرینہ ہے نہ

Read more

آبِ زم زم کیا ہے اور مسلمانوں کے لیے یہ اتنا مقدس کیوں ہے؟

آبِ زم زم کو خاندان والوں اور دوست احباب میں تقسیم کرنے کا بھی رواج ہے۔ یہ سب اس یقین کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ اس کو پینے سے کوئی بھی بیماری یا برائی سے بچا سکتا ہے۔ آبِ زم زم کی لامتناہی فراہمی کی وجہ کی سے یہ بھی مانا جاتا ہے کہ پانی اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے۔

Read more

دھوپ سے بچنے کے لیے سن سکرین کا استعمال کتنا ضروری ہے اور اسے جِلد پر لگانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

ریکارڈ توڑ گرمی میں چلچلاتی دھوپ سے بچے رہنا ناممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج کی شعاعیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔ تو ایسے میں ہم اپنی جِلد کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

Read more

انڈیا کے مزدور استحصال کے باوجود کام کی تلاش میں خلیجی ممالک کا رخ کیوں کرتے ہیں؟

گذشتہ ہفتے کویت میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث 45 انڈین مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ اس واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اکثر خلیجی ممالک میں حادثات رونما ہونے کے بعد مزدوروں کے خراب حالات زیرِ بحث آتے ہیں۔ لیکن اتنے نامناسب حالات کے باوجود انڈین مزدوروں کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک کیوں جاتی ہے؟

Read more

بیسویں صدی کی اہم ترین دریافت: کائنات محض ایک وہم ہے؟

پچھلے ایک مضمون بعنوان ”کائنات حقیقت ہے یا محض ایک سراب؟“ میں، میں نے بتایا تھا کہ موجودہ سائنس کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک یہ ہے کہ حقیقت (reality) اور مقامیت (locality) ، یہ دونوں تصورات جن کو ہم چیلنج کرنے کا تصور نہیں کر سکتے، ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ ان میں سے صرف ایک درست ہو سکتا ہے، دونوں نہیں۔ حقیقت اور مقامیت کے تصورات ہمارے اندر اس حد تک راسخ ہیں کہ انہیں چیلنج کرنا

Read more

اماں اور بغیر احرام کا حج

چائے کی پتی کا رنگ نکال (بلیک ٹی) کے آج ہی رکھ دینا۔ آج ہی؟ کیوں؟ ابھی تو دن پڑے ہیں۔ ہاں، آج رات ہی۔ کل صبح مہندی گھولوں گی اور پھر کل ہی مہندی لگاؤں گی (وہ ہاتھوں کی ہتھیلیوں، ناخنوں، پیروں کے تلووں اور سر کے بالوں پر دیسی مہندی لگاتی تھیں)۔ پیچھے تو اب کوئی دن نہیں بچے۔ ابھی پورے چار دن پڑے ہیں۔ تو پھر؟ میرے پاس تو اگلے دنوں میں مصروفیت رہنی ہے۔ اس لئے

Read more

تیستا ماسٹر پلان: کیا بنگلہ دیش انڈیا کی رضا مندی کے بغیر چین سے قرض حاصل کر سکتا ہے؟

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ دریائے تیستا کے ماسٹر پلان کی تکمیل کے لیے چین سے قرض لیا جائے گا اور اس حوالے سے چین کے مشورے پر ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین سے قرض حاصل کرنا بنگلہ دیش کے مفاد میں ہوگا۔

Read more

نہر اب تک پرانے پہرے میں چل رہی ہے

’آواز دوست‘ میں مختار مسعود نے لکھا، ’بڑے آدمی انعام کے طور پر دیے اور سزا کے طور پر روک لیے جاتے ہیں‘۔ قیام پاکستان کے بعد حمید احمد خان، شیخ منظور الٰہی، مشتاق احمد یوسفی، ڈاکٹر آفتاب احمد اور مختار مسعود کی نثر اس روایت کی توسیع تھی جس کی بنیاد 19ویں صدی میں غالب نے رکھی۔ مختار مسعود کا یہ جملہ بھی تخلیقی صناعی کا عمدہ نمونہ ہے اگرچہ اپنے پیچھے سوال چھوڑ گیا۔ انعام دینے والی مسندِ

Read more

بندہ عاجز طارق محمود عاجز

جب طور سینا پر کوئی جلوہ طلوع ہوتا ہے تو آسمان سے صحیفے اُترتے ہیں مگر جب دل کے طور پر ہونے والا کوئی جلوہ اپنی ہی آگ میں بَھسم ہو جاتا ہے تو ایک کہانی جنم لیتی ہے جس میں پیار ہوتا ہے، محبت ہوتی ہے، دُکھ ہوتا ہے، اِحساس ہوتا ہے کیونکہ کہانی تو کہانی ہوتی ہے۔ ہم تاریخ کاجائزہ لیں تو سینکڑوں سال سے بالعموم اور پون صدی سے بالخصوص جو کہانی ہمیں سنائی گئی، پڑھائی گئی،

Read more

اعلی ترین ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی

پاکستان کے اعلی ترین ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی تاریخ قدیم ہے۔ جمہوری مملکتوں میں ریاستی اداروں کے درمیان تناؤ کی کیفیت کا پیدا ہونا غیر معمولی نہیں ہے بلکہ جمہوری اقدار کی بنیاد ہی اختلاف رائے کے قائم ہونے پر اور جمہوریت میں برابری کی بنیاد پر مبہم تناؤ اور اختلافات کو گنجائش اور افہام و تفہیم کے تحت مقدم و حل کر لینا ہوتا ہے۔ جمہوریت کی بنیاد میں اختلافات اور افہام و تفہیم قوم و

Read more

گورنر و اسپیکر پنجاب ملک محمد احمد خان: بہتر سیاستدان یا قانون دان

ملک محمد احمد خان کا آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ تحصیل چونیاں ضلع قصور میں واقع ہے۔ یہ گاؤں ضلع قصور کے باقی ماندہ آبادیوں کی طرح آج 2024 میں بھی انتہائی پسماندہ، لاقانونیت میں گھرا اور بد حال ہے۔ آج بھی کھائی ہٹھاڑ سے کھڈیاں خاص کی طرف آنے والی سڑک شاموں شام سنسان ہو جاتی ہے کہ کہیں بھی کوئی لوٹ مار کے چلا جائے پتہ نہیں چلتا۔ اس علاقے میں لوٹ مار عام سی بات ہے۔ کوئی بھی

Read more

معاشی مسئلے کا آسان اور یقینی حل

  جب قوم کے اندر فرض شناسی اور وَقت کی پابندی کی صفات کمزور پڑ جائیں اور پیسے کا حصول زندگی کا سب سے بڑا مقصد قرار پائے، تو اِجتماعی معاملات میں ہر سُو بگاڑ دکھائی دیتا ہے۔ اخبارات اور ٹی وی میں ایسے تجزیے پڑھنے اور سننے میں آتے ہیں کہ پورا نظام تلپٹ ہو چکا ہے اور ہر شعبۂ زندگی پوری طرح زوال کی زد میں ہے۔ ہمارے سیاسی قائدین اور اِقتصادی ماہرین خون منجمد کرنے والی پیشین

Read more

لوک سبھا چناؤ! 240 کا آنکڑہ اور ساجھے داری کی حکومت

بھارت کے ایوان زیریں کے تھکا دینے والے معرکے کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، 2014 میں 282 اور 2019 میں 303 کی زور دار باری کھیلنے والی مودی جی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اس بار محض 240 سیٹیں ہی جوڑ پائی ہے، جبکہ 543 کے ایوان میں اسے سادہ اکثریت حاصل کرنے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار تھیں جبکہ 14 جماعتی اتحاد این ڈی اے نے مجموعی طور پر 293 سیٹیں جیتی ہیں۔ بھارت کے پہلے

Read more

نظر آئے اک شکل مہتاب میں : میر کا خلل دماغ۔ 2

اب آتے ہیں انزائٹی پر۔ بے چینی کہیں تو بیماری کا گماں گزرے۔ اضطراب کہیں تو تخلیقی عمل سے نسبت محسوس ہو۔ جینیاتی عوامل کے بعد بے چینی کے محرکات میں بچپن کی اٹیچمنٹس اور کچھ چیزوں سے خوف کا منسلک ہونا ہے۔ پھر یہ بے چینی دوروں کی صورت میں کبھی کبھار کسی خاص چیز کا سامنا کر کے آئے یا بغیر کسی وجہ کے آئے یا ہر وقت ہی اضطراب کا عالم طاری رہے۔ اس حالت میں دل

Read more

سوڈان جنگ میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے ڈرونز کا استعمال: ’ہتھیار بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور بلیک مارکیٹ اب سب کی پہنچ میں ہے‘

بی بی سی کی تحقیق میں شواہد ملے ہیں کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف نے اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایرانی اور اماراتی ڈرون استعمال کیے ہیں جنھوں نے جنگ کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔ فریقین کی تردید کے باوجود سیٹلائٹ امیجز اور فلائٹ ٹریکرز ان غیر ملکی ڈرونز کی ملک میں آمد کی تصدیق کرتے ہیں۔

Read more

پرائیویٹ سکول یا لوٹ مار

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ کاغذ کا ایک صفحہ ہو جس کو سمر ٹاسک کا نام دیا گیا ہو اور آپ کو کہا جائے جناب اس کے 600 روپے دے دیجیے۔ جی بالکل ایسا ہی ہو رہا ہے۔ کوالٹی تعلیم حاصل کرنا اب اسان نہیں رہا۔ میں اکثر کہتا ہوں۔ اب آپ اپنے بچوں کے لیے ڈگری خرید رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دور کے تعلیمی نظام اور موجودہ تعلیمی نظام کا موازنہ کریں تو اپ کو زمین

Read more

اندلس کی تاریخ اور اہمیت

یورپ کے انتہائی جنوب مغرب میں 582، 860 مربع کلومیٹر پر پھیلا۔ جزیرہ نما آئبیریا ( Iberian Peninsua ) واقع ہے جو موجودہ اسپین اور پرتگال کے علاوہ شمالی فرانس کے کچھ علاقے پر مشتمل ہے جنوب اور مشرق میں اس کی سرحدیں بحیرہ روم اور شمال اور مغرب میں بحر اوقیانوس سے ملتی ہیں۔ اس کے شمالی حصے میں کوہستان پیرینیز (Pyrenees) ہے جو اسے یورپ سے منسلک کرتا ہے جنوب میں افریقہ کا شمالی ساحل اس کے قریب

Read more

20 کروڑ مسلمانوں کی آبادی لیکن مودی کی ’سب سے بڑی کابینہ‘ میں کسی ایک کو بھی جگہ کیوں نہ مل سکی؟

انڈیا میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی مسلم رکن اسمبلی نے بطور وزیر حلف نہیں اٹھایا۔

Read more

کراچی یاترا۔ قسط2 قبرستان کی حالت زار

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کراچی یاترا میں کئی مساجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملا۔ ماشاءاللہ تمام مساجد بہت صاف ستھری اور نمازیوں کی کثرت۔ دل بہت خوش ہوا۔ لیکن یہ ساری خوشی اس وقت خاک ہو گئی جب مجھے پاپوش نگر کے قبرستان جانے کا موقع ملا۔ کراچی آمد کے بعد پاپوش نگر کے قبرستان میں بزرگوں اور دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیحات میں تھا۔ اس دفعہ بھی

Read more

’کپڑوں کے ساتھ شرم اتار پھینکو‘: زمانہ قدیم میں سیکس کے بارے میں خواتین کی سوچ کیا تھی

زمانہ قدیم کے جو تحریری حوالے موجود ہیں ان کی اکثریت ایسے مردوں نے لکھی تھی جن کے بارے میں گمان پایا جاتا ہے کہ وہ خواتین کی جنسی عادات سے متعلق مبالغہ آرائی کرنے کے عادی تھے۔ تو کیا جنسی طور پر فعال عورت کا تصور مردانہ تخیل کی پیداوار تھی؟ یا زمانہ قدیم میں خواتین سیکس میں زیادہ دلچسپی لیا کرتی تھیں؟

Read more

سانحہ سرگودھا اور بربریت کا راج

میں غلط تھا جو یہ سمجھتا رہا کہ جس پاکستان، پاک سر زمین پر میں ہوں وہ واقعی شر پسندی، نا انصافی، مذہبی انتہا پسندی، نا راستی، بے گناہوں کا قتل، جلاؤ گھیراؤ، ملاوٹ، جھوٹے مقدمات، بے رحمی سے سنگسار کرنے والے اور ذات پات، رنگ و نسل کے حامی ہونے سے پاک ہے۔ میں سمجھ بیٹھا کہ یہ پاک سر زمین کے پاکیزہ لوگ ہیں۔ خوف ِ خدا اور صراط مستقیم کے حقیقی متلاشی ہیں۔ یہاں پر بسنے والی

Read more

اتھاریٹیرین ریاست اور سینسر شپ

کئی روز سے پاکستان میں ”ایکس“ کی بندش جاری ہے، پہلے حکومت نے بندش کو ماننے سے ہی انکار کیا لیکن پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت نے جواب جمع کرایا اور مان لیا کہ سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر پاکستان میں آفیشلی ”ایکس“ کی بندش ہے۔ سوچنے والی بات ہے کہ یہ کیسی سیکیورٹی وجوہات ہیں جو عوام کو تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے روکتی ہیں لیکن وزیراعظم سمیت تمام وزراء وی پی این کے ذریعے

Read more

حبس دوام بعبور دریائے خاموشی

نوآبادیاتی حکمرانوں نے حبس دوام بعبور دریائے شور کے عنوان سے عقوبت کی ایک صورت حریت کے ان متوالوں کے لیے خا ص کر رکھی تھی جو غیر ملکی تسلط کی اطاعت سے زبان، قلم اور تلوار کے ذریعے مزاحمت کرتے تھے۔ اس سزا سے متصف ہونے والے قیدیوں کو بحیرہ ہند اور بحیرہ بنگال کے اتصال پر جزائر انڈیمان نکوبار بھیج دیا جاتا تھا۔ جس صعوبت کو علامہ فضل حق خیر آبادی، شیخ الہند مولانا محمود حسن اور مولانا

Read more

’انسانوں کا خون پی کر زندہ‘ رہنے والے ویمپائر کا تصور کب اور کہاں سے آیا؟

دنیا بھر کی ثقافتوں میں ویمپائر کے سامنے آنے کے کئی واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں لیکن ’ویمپائر‘ کی اصطلاح 18ویں صدی میں مغربی یورپ میں ایسی رپورٹس کے بعد مقبول ہوئی۔

Read more

صوفیہ فردوس: اوڈیشہ سے پارلیمان پہنچنے والی پہلی مسلمان خاتون، جنھوں نے ہمیشہ مشکل چیزوں کا انتخاب کیا

32 سالہ صوفیہ فردوس چار جون کے انتخابی نتائج کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں کیونکہ وہ اڑیسہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون ہیں جو ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

Read more

سنگ خارا کی چٹان اور اہل دانش

گزشتہ ہفتے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ، پاکستان کے چیف جسٹس، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے، عمران خان صاحب ( جو وڈیو لنک پر موجود تھے) سے کہا کہ ”آپ لوگ ڈائیلاگ کیوں نہیں کرتے؟ ڈائیلاگ سے کئی راستے نکلتے ہیں۔ مسئلوں کا حل نکلتا ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ مل بیٹھیں۔ یہ کوئی ایک دوسرے کے دشمن تو نہیں۔ اور بات چیت تو دشمنوں سے بھی کرنا پڑتی ہے۔ جائیں جا کر ارکانِ پارلیمنٹ سے بات کریں۔“ خان

Read more

نواز شریف اور نریندر مودی کا دوستی اور تلخی کا تعلق: کیا پیغامات کا تبادلہ بات چیت کی جانب پیشرفت ہے؟

نریندر مودی کو لاہور کا دورہ کیے قریب ایک دہائی گزر چکی ہے اور کئی برسوں سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی سرد مہری جاری ہے مگر اب نریندر مودی کے تیسری بار انڈین وزیر اعظم منتخب ہونے پر پاکستانی قیادت کی جانب سے انھیں امن کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

Read more

سودائے جنوں

سودائے جنوں حنا خراسانی کی افسانوں کا مجموعہ ہے۔ انھوں نے ان کہانیوں کو جاسوسی کہانیوں کے زمرے میں لکھا ہے۔ سودائے جنوں میں کل سات افسانے ہیں۔ ابتدا کے دو افسانے کافی طویل ہیں۔ جبکہ بقیہ نارمل افسانے بلکہ ایک آدھ بہت مختصر افسانہ بھی ہے۔ در اصل یہ افسانے تفتیش پر مبنی افسانے ہیں۔ اس کتاب میں موجود ہر افسانہ ایک کیس سٹڈی ہے۔ ان افسانوں میں ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ کی طرح، رپٹ نمبر، وقت اندراج رپورٹ، وقت

Read more

انتخابی نتائج نے بی جے پی کے مستقبل کا تعین کر دیا؟

بھارتی انتخابات کے غیرمتوقع نتائج نے ایک بار پھر انسانی سماج کی فطری بوقلیمونی اور سیاست کی پیچیدہ جدلیات کی تفہیم کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کو ششدر کر دیا، رواں سال کے آغاز میں جب، نریندر مودی نے عظیم الشان ہندو مندر کی سیڑھیوں سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم وقت کی ایسی نئی گردشیں تخلیق کرنے نکلے ہیں جس سے ہندوستان ”خدائی“ دور میں داخل ہونے والا ہے، تو تب کسی کے وہم

Read more

جاوید چوہدری اور عمران خان کا انقلاب

جاوید چوہدری صاحب نے اپنے حالیہ کالم میں ہمیشہ کی طرح انکشافات کی لمبی فہرست کی سیڑھی چڑھ کر قارئین کو اپنی مرضی کا آسمان دکھانے کی کوشش کی ہے۔ موصوف بلا شبہ ایک اچھے کہانی نویس ہیں اور جناب کا خاصہ ہے کہ سامنے موجود حقیقت کو بھی کہانی کے سانچے میں ڈھال دیتے ہیں۔ پھر دیکھنے والا حقیقت کو کہانی سمجھ کر تسلیم کر لیتا ہے۔ کیا کیجئے ان کے لکھے گئے انکشافاتی کالم ہمیشہ اہل حرم (یعنی

Read more

مثالی معاشرے کا قیام اور ہماری ذمہ داریاں

انسانی تاریخ کے مطالعے سے اس بات پر مہر تائید ثبت ہوتی ہے کہ بنی نوع اِنسان کا اپنے حال پر عدم اطمینان کا اظہار اور آنے والی نسلوں کے لیے بہترین مستقبل کی دریافت روز اول سے انسانی فطرت کا خاصہ رہی ہے۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ انسان نے غاروں اور چٹانوں میں رہنے، درختوں کے پتوں سے ستر پوشی کرنے اور گردش مہ و سال سے بے خبر بے لگام زندگی گزارنے کو اسی فطری خاصیت اور

Read more

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، کچھ نہ دوا نے کام کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹسوے بہاتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں جیل میں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا ہے۔ وہ ایک ڈیتھ سیل میں ہیں، جہاں کوئی سہولت انہیں میسر نہیں ہے۔ وہ سابق وزیر اعظم ہیں نہ ان کے کمرے میں اٹیچ باتھ روم ہے نہ ہی ائر کنڈیشنڈ۔ جیل میں سخت گرمی ہے، انہیں گھر کے کھانے کی سہولت بھی میسر نہیں، نہ ہی انہیں اپنے وکلاء، اپنے خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنماؤں

Read more

امیر حسین جعفری کا جشن صحت

اگر آج میں اس کا چشم دید گواہ نہ ہوتا تو مجھے بالکل یقین نہ آتا کہ ذاتی منافقت اور عداوت اور ادبی چشمک اور رقابت کے اس دور میں اتنے زیادہ لوگ کسی شاعر سے نہ صرف ٹوٹ کر اتنی زیادہ محبت کر سکتے ہیں بلکہ اس محبت کا سب کے سامنے اظہار بھی کر سکتے ہیں۔ آج ریکسڈیل کمیونٹی سنٹر کا ہال بھرا ہوا تھا اور امیر حسین جعفری کے دوست اپنی تمام تر دلچسپیوں اور مصروفیتوں کو

Read more

محبت اور انسان

محبت اور انسان کا رشتہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہر دور اور ہر معاشرے میں موضوع بحث رہا ہے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو انسان کی روح، دل اور ذہن کو ایک نئے انداز میں جینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ محبت کی کہانیاں، تجربات اور اثرات نے انسان کی تاریخ ادب اور فنون میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ محبت ایک فطری عمل ہے محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو نہ صرف انسانوں کو ایک دوسروں کے

Read more

ڈیماگوگ کو شکست دینا ممکن ہے (مکمل کالم)

ہم سب کو یکایک یاد آ گیا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے تک بھارت میں انتخابات ہو رہے تھے اور اب اُن کے حیران کُن نتائج کے بارے میں لکھنا ہمارا فرض ہے۔ اپنے ہاں کسی بھی شخص کو اُس وقت تک دانشور تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک وہ امریکہ سے لے کر انٹارٹکا تک ہر ملک کے سیاسی اور سماجی حالات پر کماحَقّہ تبصرہ نہ کر سکے (اِس قسم کا تبصرہ غالباً حقہ پی کر کیا جاتا ہے)۔

Read more

پیرس اولمپکس 1924: روشنیوں کے شہر نے ایک صدی قبل اولمپکس کو کیسے تبدیل کیا

فرانس کا دارالحکومت پیرس رواں برس اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پیرس ان مقابلوں کا میزبان ہے اورپہلی بار اسے یہ میزبانی ٹھیک 100 برس قبل ملی تھی۔ جانیے کہ پیرس میں اس ایک صدی میں کیا کچھ بدلا۔

Read more

’اگر انڈیا کے خلاف پاکستان اپنے فینز کو اپ سیٹ کر پایا‘

یہ حقیقت ان گیارہ کھلاڑیوں سے زیادہ کوئی نہیں جانتا کہ قوم ان سے ناپسندیدگی کی جس انتہا تک جا چکی ہے، اسے واپس پلٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان انڈیا سے جیت جائے اور قوم اس کے سارے پاپ بھلا دے گی۔ پھر بھلے سپر ایٹ تک رسائی بھی نہ ہو پائے، قومی ضمیر بہرحال اطمینان کی نیند سو سکے گا۔ سمیع چوہدری کی تحریر۔

Read more

ساچے گرو کا بالکا

علم تاریخ کو کبھی بادشاہوں سے جوڑا گیا اور کبھی طبقات کی باہمی کشمکش سے تعبیر کیا گیا۔ گزشتہ صدی کا اگر جائزہ لیا جائے تو لگتا ہے تاریخ بادشاہوں اور مزدورں کی قید سے آزاد ہو کر سیاسی لیڈروں کی اسیر ہو چکی ہے۔ سیاسی لیڈروں کی تعریف اور تنقید کے اس شور میں البتہ سیاسی کارکنان ہر قسم کے حساب کتاب سے ماؤرا ہو چکے ہیں۔ کارکنان کا تعلق خواہ دائیں بازو سے ہو یا بائیں بازو سے،

Read more

گِل والا سے گُُل مسیح تک اُلٹے پاؤں

چلیے ! آج سرگودھا کی مجاہد کالونی کے نذیر مسیح کے گھر سے نکل کر سرگودھا ہی کے گِل والا (چوک) کے رہائشی گُل مسیح تک اُلٹے پاؤں چلتے ہیں۔ یوں سرگودھا کے نذیر مسیح سے سرگودھا ہی کے گُل مسیح تک ایذا رسانیوں کی کہانیوں کا ایک دائرہ مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ گُل مسیح پر 1991 میں اہانتِ دین کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ اس قانون کے تحت سزائے موت پانے والا پہلا متاثرہ

Read more

شکست تخت پہلوی (5) ۔ آیت اللہ خمینی

روح اللہ خمینی 24 ستمبر 1902 میں ایران کے ایک چھوٹے سے گائوں خمین میں متولد ہوئے۔ ان کی پرورش ایک اونچی دیواروں والے کمپاونڈ میں گارڈز اور ملازموں کے درمیان ہوئی۔ ان کے خاندان کا یہ ماننا تھا کہ ان کا شجرہ پیغمبر محمد کے سلسلے کے ساتویں امام سے ملتا ہے اس لیئے انہیں ’سید’ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ سید علما سیاہ عمامے پہنتے تھے اور معاشرے میں ان کی تکریم تھی۔ سترہ صدی عیسوی میں خمینی

Read more

تحفظِ ماحولیات کا عالمی دن

عالمی سطح پر ہر سال یومِ ماحولیات جون کی 5 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد آلودگی کے خاتمے سے متعلق عوام الناس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا اور ماحول کو جینے کے قابل بنانا کے لئے جدوجہد تیز کرنا ہے۔ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں 1972 میں اقوامِ متحدہ کے زیرِاہتمام کانفرنس بعنوان ”صرف ایک زمین“ کا مقصد دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر ماحولیات

Read more

کہانی ایک نظم کی

ٹی ایس ایلیٹ کے اُس لخت لخت مسودے کہ کہانی کسی ناول سے کم دلچسپ نہیں ہے جو 1915 ء سے بھی پہلے سے ٹکڑوں میں لکھا جا رہا تھا اور کہیں 1922 ء میں ایک شاندار ماڈرنسٹ نظم ”دا ویسٹ لینڈ“ کی صورت میں سامنے آیا تھا۔ ”دا ویسٹ لینڈ“ کی اشاعت کو ایک صدی سے بھی زیادہ کا دورانیہ بیت چلا ہے مگر اس کے بھید اب بھی توجہ کھینچتے ہیں بہ طور خاص جس طرح ایذرا پاؤنڈ

Read more

زمین کی عمر، کلیئر پیٹرسن اور سیسہ: کائنات (7)

کبھی ایک شخص تھا جو زمین کی حقیقی عمر کا کھوج لگانے نکلا۔ اس دریافت کی جدوجہد میں وہ ایک سنگین خطرے سے دوچار ہو گیا۔ دلکش بہار کا موسم تھا، پاساڈینا، کیلیفورنیا۔ کاروبار پھل پھول رہے تھے، زندگی بہترین تھی۔ سوائے ایک شخص کے، ایک ارضی کیمیا دان بنام کلیئر پیٹرسن جو پَیٹ کے نام سے مشہور تھا۔ وہ جانتا تھا کہ جن لوگوں کو وہ دیکھ رہا ہے، وہ سب ایک نادیدہ خطرے سے دوچار ہونے کے قریب

Read more

کچھ باتیں ڈاکٹر وزیر آغا  کی (1)

1988 میں، مَیں گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔ کورس کی کتابوں کی جلد بندی کروائی تو جلد کے اندر کی جانب جو اخباری کاغذ لگائے گئے تھے ان میں سے ایک کاغذ پر ایک پرکشش اور بارعب تصویر چَھپی ہوئی تھی جس کے نیچے یہ کیپشن درج تھا، "وزیر آغا، ایک ہمہ جہت ادیب”۔ جانے کیوں وہ تصویر میرے دل پر نقش ہو گئی۔ کوئی دو برس بعد اتفاقاً اردو بازار گوجرانوالہ سے مشفق خواجہ کے رسالے "تخلیقی ادب”

Read more

کچھ عشق کسی کی ذات نہیں

برادرم سہیل وڑائچ کا اشہب قلم ان دنوں میدان وغا میں اپنے جوہر دکھا رہا ہے۔ صحافت کی ٹمٹماتی لو کو دونوں ہاتھوں سے حصار کئے بیٹھے ہیں۔ حالیہ کالم میں تین بہادر سیاسی رہنماﺅ ں، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کا ذکر اس موثر انداز میں کیا کہ مجھ نوحہ گر کو جارج ایلیٹ کے ناول Mill on the Floss کا کردار Edward Tulliver یاد آ گیا۔ ایڈورڈ ایک سادہ دل انسان ہے جو پھیلتے

Read more

افغانستان نے نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا دیا، مگر یہ ’اپ سیٹ نہیں‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ کو اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 84 رنز سے شکست ہوئی ہے۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اننگز کی شروعات سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور ان کا کوئی بھی بلے باز 20 کے ہندسے میں بھی داخل نہیں ہو سکا۔

Read more

ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار: ’اس واقعے کے بعد وزیر اعظم صدمے میں ہیں‘

ڈنمارک کی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کی ایک گلی میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر ہونے والے حملے کے بعد وہ ‘صدمے’ میں ہیں۔

Read more

پاکستان کو سپر اوور میں شکست دینے والے ’انڈین سافٹ ویئر انجینیئر‘ کیسے امریکی ٹیم کا حصہ بنے؟

پاکستان کی ٹیم نے سُپر اوور میں اس ہدف کے تعاقب کے لیے افتخار احمد اور فخر زمان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پاکستان کے بلے بازوں کو ایک ایسے فاسٹ بولر کا سامنا تھا جن کا شاید اس ورلڈ کپ سے پہلے زیادہ تر پاکستانی شائقین کرکٹ نے نام بھی نہ سُنا ہو: سوربھ نریش نیتراوالکر۔

Read more

مودی کی پاپولسٹ سیاست اور لوک سبھا چناؤ کے نتائج

سات مراحل میں مکمل ہونے والے بھارت کے ایوان زیریں، لوک سبھا کے 18 ویں الیکشن کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ برسرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی کی لگاتار تیسری انتخابی فتح، نہرو کے 1947 سے 1964 تک تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے۔ انتہا پسند ہندوتوا سیاست کے بل بوتے گجرات کی وزارت اعلی سے دلی سرکار کے مکھ منتری کے پتھ پر براجمان ہونے والے مودی نے حالیہ

Read more

عرب ملوکیت اور فلسطینی بچے کا وصیت نامہ

کسی زمانے میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر سنائی دیا تھا۔ آہستہ آہستہ مسلم ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف رغبت پیدا ہو رہی تھی۔ ستتّر سالوں میں تھوڑی بہت رغبت پیدا نہ ہونا قدامت پسندی کے رجحانات کی نشان دہی کرتا ہے اور ظاہر ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو قدامت پسند کہلوانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ بدلنا پڑتا ہے لیکن موجودہ حماس اور اسرائیل

Read more

پہلی غلطی دوسری غلطی

چھوٹا بیٹا ہارون علی محض سوا تین سال کا ہے مگر باتیں طوطے کی طرح کرتا ہے۔ اس کی معصوم سی باتیں سادہ ہونے کے باوجود بارہا سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ پچھلے دنوں کہنے لگا کہ چھوٹے ماموں بوڑھے ہیں۔ بڑے ماموں بوڑھے نہیں ہیں۔ مزید سوالوں پر پتہ چلا کہ وہ کئی جوانوں کو بوڑھے کہہ رہا ہے مگر کئی بوڑھوں کو بوڑھا ماننے سے انکاری ہے۔ اگرچہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوئی جب اس نے

Read more

77 ہزار روپے میں ترکی کا پرتعیش سفر جس میں ’چھپے ہوئے ثقافتی ہیرے‘ دیکھے جا سکتے ہیں

یہ تقریبا 1051 کلومیٹر طویل سفر ہے جو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے شروع ہو کر خوبصورت پہاڑی نظاروں سے بھرپور راستوں پر ملک کے سب سے اہم تاریخی مقامات سے گزرتا ہوا دیاربکر تک جاتا ہے۔

Read more

کہاں گیا پاکستان

پاکستان میں پہلا مزاحیہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب 24 مارچ 1948 کو ڈھاکہ یونیورسٹی کے کرزن ہال میں مشرقی بنگال میں بسنے والے سوا چار کروڑ بنگلہ زبان بولنے والے عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے انگریزی زبان میں یہ مژدہ جانفزا سنایا گیا کہ پاکستان کی قومی زبان صرف اور صرف اردو ہوگی۔ بعد ازاں، اس اعلان کے بطن سے 21 فروری 1952 کو ایک الم ناک واقعہ نے جنم لیا۔ جب ڈھاکہ میں طالب علموں

Read more

انڈین الیکشن کے غیر متوقع نتائج جنھوں نے بی جے پی اور اپوزیشن، دونوں کو چونکا دیا

ایودھیا کی نشست بی جے پی کے وقار کے لیے اہم تھی کیونکہ یہ وہ حلقہ ہے جہاں اس نے 1992 میں مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کیا۔ یہ حالیہ انتخابات کے دوران ایسے غیر متوقع نتائج میں شامل ہے جنھوں نے صرف بی جے پی، اپوزیشن اور عوام سب کو حیران کیا ہے۔

Read more

دوسرا پیگ

آپ مانگا منڈی چلے جائیں۔ آپ ٹنڈو جام چلے جائیں۔ آپ سبّی، لکّی مروت، چونیاں، لورا لائی، تخت بھائی، ٹھٹّھہ، مٹیاری الغرض کہیں بھی چلے جائیں۔ آپ کو لوگ شرابیں پیتے ملیں گے۔ یہ دیسی بھی پیتے ہیں۔ یہ کھانسی کے شربت بھی پی جاتے ہیں۔ یہ ولایتی بھی چڑھا جاتے ہیں۔ یہ پونڈے بھی پی جاتے ہیں۔ یہ زہریلی شرابیں بھی پی جاتے ہیں۔ پھر مر بھی جاتے ہیں۔ مگر یہ شرابیں چھوڑتے نہیں۔ یہ جب پینا شروع کرتے

Read more

ڈیمُو اور ڈیموکریسی

اتفاق دیکھئے، کل ہمارے غسل خانے کی ٹوٹی ہوئی جالی سے ایک بِھڑ اندر آ  گیا، اور پھر موقع پا کر اس نے متصل خواب گاہ میں ورودِ مسعود فرمایا اور اب پچھلے دو دن سے وہ بھُونڈ ہمارا روم میٹ ہے، یعنی ’گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں‘۔ یہ کبھی گنگناتا ہوا کان کے پاس سے گزرتا ہے، کبھی سکوت اوڑھ لیتا ہے، کبھی کھڑکی کے پردے پر استراحت فرماتا نظر آتا ہے، اور کبھی تلاشِ بسیار

Read more

مودی کا ”اب کی بار چار سو پار“ کیوں نہ ہو سکا

دنیا میں جسے ”مین سٹریم میڈیا“ کہا جاتا ہے بھارت میں اس کے نمائندہ اخبارات اور ٹی وی چینلوں کی اکثریت نریندر مودی کی سرپرستی میں مختلف دھندوں کے اجارہ دار ہوئے سیٹھوں نے خرید رکھی ہے۔ ان میڈیا ہاﺅسز سے آزاد منش صحافیوں کو چن چن کر فارغ کروادیا گیا۔ نوکری سے فراغت بھی ان کی ”جاں بخشی“ یقینی نہ بناپائی۔ سوشل میڈیا پر چھائے ہندوانتہا پسندوں نے انہیں بدی کی علامتیں ہی بنائے رکھا۔ ویسا ہی سلوک جو

Read more

رسول بخش پلیجو: نشانِ جہدِ مسلسل – چھٹی برسی کے موقع پر خراجِ تحسین

نیلسن منڈیلا نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ”سیاستدان اگلے الیکشن کے بارے میں سوچتا ہے اور رہنما آئندہ نسلوں کے بارے فکر کرتا ہے“ ۔ رسول بخش پلیجو صاحب اس صدی کے ایک ایسی ہی عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں ایک پوری نسل کی بھرپور سیاسی تربیت کرنے میں گزار دی۔ ان کی حیات مسلسل پرامن جمہوری جدوجہد کرنے، سماج میں پسے ہوئے طبقوں خاص کر خواتین اور اقلیتی فرقوں کو قومی دھارے میں

Read more

بینظیر بھٹو شہید کے نام ان کے جانثاروں کا نوحہ

ہماری زندگیوں سے زیادہ عزیز ہستی محترمہ بینظیر بھٹو شہید امید ہے آپ جنت الفردوس کے باغِ ارم میں، جنت الفردوس میں عورتوں کی سردار دخترِ رحمت للعالمین محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ و سلم اُم الحسنین حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہ اور بی بی زینب بنت علی المرتضی علیہ السلام جیسی عظیم المرتبت ہستیوں کی صحبت میں ہوں گی۔ بی بی ہم آپ کے جانثاران آپ کے جانے کے بعد لاوارث ہو گئے ہیں، گو کہ آپ کے

Read more

فن پاروں کے مجموعے کو جمع کرنے کے 7 رہنما اصول

سماج میں ہر انسان سماجی ضروریات کے بنیاد پر کسی نہ کسی شوق سے واسطہ یا بالواسطہ وابستہ ہوتا، پھر وہ شوق ذریعہ معاش بھی بن سکتا ہے، معاشرے میں موجود لاتعداد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ آرٹ بھی ہے جو معاشرے کے مختلف پہلوؤں کی تصاویر اور دیگر صورتوں میں عکاسی کر رہا ہوتا ہے، آرٹ کی اثر امیر خاندانوں سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ حالات اور واقعات سے درست بھی ثابت ہوا ہے۔ شوق کے

Read more

مریم نواز حکومت کے 100 دن اور شعبہ تعلیم

جب سے سیاسی قیادتوں کی آپس میں مقابلے کی فضا بنی ہے، ہر آنے والے حکومت اپنا موازنہ گزشتہ حکومت کے ابتدائی 100 دن سے لازمی کرتی ہے۔ اس سے نہ صرف حکومت کی پرفارمنس سامنے آتی ہے بلکہ اسے خود احتسابی کا موقع بھی ملتا ہے۔ آج موجودہ حکومت بھی اسی مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ہم اگر صوبے کی بات کریں تو مریم نواز پنجاب کی قیادت کر رہی ہیں۔ مریم نواز کی قیادت کے 100 دن کا

Read more