کندھ کوٹ کا اجمل ساوند نہیں سمجھا

پیرس میں اس کے کمرے سے ایفل ٹاور نظر آتا تھا۔ اونچی عمارتوں سے پرے ایفل ٹاور کے جنگلہ شدہ فریم کا اوپری حصہ جس کے سرے پر ایک علیحدہ تاج براجمان ہے دن میں بھی عجب منظر دیتا تھا، مگر رات کو یہ منظر اور ہوتا کہ ایفل ٹاور کے تمام جنگلے سے پیلاہٹ آمیز روشنی نظر آتی تھی جب کہ اس کے اوپر لگے تاج کی شکل اور اس کی نوک سفید روشنی پھینک رہی ہوتی۔ یہ کمرہ

Read more

عدالتی فعالیت پہ تحفظات

قومی تاریخ میں پہلی بار کابینہ نے صوبائی اسمبلی کے قبل از وقت انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو رد کر کے سوموٹو کیس کے چار اور تین کے تناسب سے خارج ہونے کا موقف لے کر اس معاملہ میں ابہام دور کرنے کی خاطر تمام ججز پہ مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے خالد مگسی نے عدالتی فیصلہ کے استراد کی

Read more

وزیرستان میں ایک اور آپریشن کی بازگشت

گزشتہ جمعے کو وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے 41 ویں اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں عوام کے ریلیف کو مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیتے ہوئے قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ نئے آپریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں وطن عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے

Read more

تقسیم پنجاب انتخابی مہموں کا پر فریب ایجنڈا

کسی بھی ملک میں جمہوری نظام کے تحت بروقت انتخابات ناگزیر قرار دیے جاتے ہیں، قیام پاکستان کے بعد سے عام انتخابات تنازعات کے ساتھ مقررہ وقت پر نہیں ہو سکے تاہم گزشتہ دو عام انتخابات سیاسی تبدیلیوں کے باوجود بروقت انتقال اقتدار ہوئے، توقع تو یہی کی جا رہی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تیسری مدت بھی پوری ہوگی اور ملک بھر میں عام انتخابات بروقت ہوں گے۔ جب کہ گمان یہ بھی کیا جا رہا تھا

Read more

ڈجیٹل میڈیا: پیپلز پارٹی اور نون لیگ بھی تحریک انصاف کے نقش قدم پر

ففتھ جنریشن وار، ایک دہائی قبل جب یہ الفاظ سنتے تھے تو ایک قومی جذبہ جاگ جاتا تھا اور اندر سے آواز آتی تھی اپنے ملک کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا دیں گے، ہر الزام کا بھرپور جواب دیں گے، ہر عزائم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، وقت گزرتا گیا اور پھر جیسے ہی ففتھ جنریشن وار کے حقائق سے پردے اٹھنے لگے تو ہوش اڑ گئے، جذبے سارے پانی میں بہہ گئے، حوصلے کمزور ہو گئے،

Read more

مسخ شدہ تاریخ، گمراہ قوم

یہ بات ہے 60 ء کی دہائی کی جب ملک میں مارشل لاء کے تاریکی سائے چھائے ہوئے تھے۔ ایک آمر جس نے مادر ملت محترمہ فاطمہ علی جناح صاحبہ کو غدار قرار دیا ہوا تھا، اسی آمر نے ہمارے نصاب سے تاریخ کا مضمون نکال کر مطالعہ پاکستان اور معاشرتی علوم کو شامل کر دیا اور پھر تاریخ کو جان بوجھ کر ایسا مسخ کیا گیا کہ خدا کی پناہ۔ یہاں تاریخ کی بجائے نظریات پڑھائے جانے لگے، خواہشات

Read more

کہانی نگار، شاعر، فلمساز اور ہدایت کار ڈاکٹر حسن زی

نگار ویکلی کے نامور لکھنے والے مرحوم اقبال راہی کی معرفت ڈاکٹر حسن زی سے غائبانہ شناسائی تھی لیکن پھر مرحوم کی دعوت پر لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں ڈاکٹر صاحب کی فلم ”گڑوی“ کی تقریب میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر موصوف سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ اس کے بعد اداکارہ صابرہ سلطانہ کے ذریعہ ڈاکٹر زی سے فون پر رابطہ ہوا جو اب تک قائم ہے۔ میں جمعرات 6 اپریل کو افطار سے کچھ پہلے ڈاکٹر حسن زی کے

Read more

تاریخ سے چنندہ’ آئینی لطیفے‘ (مکمل کالم)

اللہ کی شان ہے کہ آج ہم اپنی آنکھوں سے ان لوگوں کو آئین کا مرثیہ پڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں جنہوں نے کبھی آئین کی کتاب ہی کھول کر نہیں دیکھی تھی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہ معجزہ ہم نے اپنی زندگی میں دیکھ لیا ورنہ شاید معجزوں پر ہمارا ایمان ڈگمگا جاتا۔ ڈیوڈ ہیوم نے معجزوں کے بارے میں کہا تھا کہ ایک غیر متوقع واقعہ کو صرف اس صورت میں معجزہ سمجھا جاسکتا

Read more

کیا اب عدالتیں حکومتی امور چلائیں گی؟

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو علاقائی ہائی کورٹ نے توہین عدالت پر نا اہل کر دیا ہے۔ اب آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اس اپیل کے خلاف سماعت کرے گی۔ سردار تنویر الیاس کے خلاف بعض تقاریر میں عدالتوں پر تنقید کے الزام میں گزشتہ روز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بیک وقت کارروائی کی تھی۔ البتہ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے تنویر الیاس کی طرف سے غیر مشروط معافی کی درخواست مسترد کرتے

Read more

”قدم بڑھاؤ بومر دشمنو“

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں نوجوان نسل حقارت سے ایک لفظ استعمال کرتی ہے اور وہ لفظ ہے Boomer۔ اس کالم میں اسے میں ”بومر“ لکھوں گا۔ بومر کا لفظ ان افراد کے لئے طعنے کی طرح استعمال ہوتا ہے جو 1960 کی دہائی کے آغاز یا اس سے چند سال قبل پیدا ہوئے تھے۔ جوانی کے دنوں میں یہ نسل بہت تخلیقی شمار ہوتی تھی۔ ہپی ازم نے اسے بہت متاثر کیا تھا۔ روایت شکن شمار ہوتی تھی۔

Read more

آزادی اظہار رائے پر پابندیاں: ’مجھے ایسے پکڑا گیا جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی پالیسی ہی گذشتہ حکومت کی وہ واحد پالیسی ہے جو پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نے زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

Read more

آئی ڈی اے: سینکڑوں پاکستانیوں کو چکمہ دے کر کروڑوں روپے لے کر غائب ہونے والی ایپ

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور وزیرِ آباد سمیت کئی شہروں کے سینکڑوں باسی اپنی بیشتر جمع پونجی لٹا چکے ہیں۔ یہ سب گذشتہ کئی ماہ سے ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن میں پیسے لگا رہے تھے جسے کرپٹوکرنسی انٹیلیجنٹ ڈیٹا اینالٹکس کارپوریشن آئی ڈی اے کہا جاتا تھا۔

Read more

ظلم ، جبر ، بربریت اور فاشزم کا ایک سال

آج سے ایک سال پہلے دس اپریل کی رات 16.8 ملین ووٹوں والی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی اور ایوان میں 155 سیٹوں والی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف کے منتخب وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کی فنڈنگ کے ذریعے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور اپوزیشن نے مل کر عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے علیحدہ کیا۔ عدم اعتماد کی اس جنگ میں عمران خان نے اخلاقی، قانونی اور جمہوری اصولوں سے مقابلہ کیا۔ اگر عمران خان چاہتے تو ان کے

Read more

پاکستانی دستور کی گولڈن جوبلی

پاکستان کی سیاسی تاریخ بنیادی طور پر دستور سازی اور دستور شکنی کی تاریخ ہے۔ جب دل چاہا دستور بنایا گیا اور جب کوئی رکاوٹ محسوس ہوئی تو اسی دستور کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔ اگر قائد اعظم کی حیات میں ہی دستور تشکیل پا جاتا تو شاید قوم کی ابتدائی تین دہائیاں بھی سکون سے گزر جاتیں اور ملک بھی دولخت نا ہوتا۔ پاکستان کے دستور کی تشکیل کا سفر 10 اگست 1947 سے شروع ہوا

Read more

بھٹو کی پھانسی : یا الٰہی، مرگ یوسف کی خبر سچی نہ ہو

  دھکا اچانک اور ایسا زوردار تھا کہ دھان پان سا میں بنا کوشش ہی اس ٹرک کے عین سامنے جا کھڑا ہوا تھا جس کی پیشانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کا سہ رنگ جھنڈا سجا ہوا تھا اور جس کی چھت پر پارٹی کے قائد ذوالفقار على بھٹو ہاتھ ہلا ہلا کر جلوس کے شرکا کے پرجوش نعروں کا جواب دے رہے تھے۔ گہرے نیلی شرٹ اور سر پر اسی رنگ کی کیپ۔ مجھے رسالہ ”چین باتصویر“ کے سرورق

Read more

10 اپریل: دستور زندہ دستاویز ہے

گزشتہ کل اپریل کی دس تاریخ تھی۔ 50 برس قبل اسی تاریخ کو قائد اعظم کے بچے کھچے پاکستان کے منتخب نمائندوں نے قومی دستور منظور کیا تھا۔ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے قومی اسمبلی ہال میں دستور کنونشن منعقد کیا گیا جس میں اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ سمیت ممتاز قومی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر 10 اپریل کو یوم دستور قرار دیا گیا نیز قرارداد منظور ہوئی کہ آئین پاکستان کو

Read more

فیصل قریشی کے رمضان شو پر تنقید: ’میری تو نیکی کی خواہش تھی، بات کو منفی انداز میں گھمایا جا رہا ہے‘

اس پروگرام کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس کے بعد فیصل قریشی پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور لوگوں کو بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان میں میڈیا کے نگران ادارے پیمرا سے ان پر اور بول ٹی وی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Read more

جمہوریت اور جمہوری نظام۔

جس گلوبل دنیا میں ہم رہتے ہیں، اس میں کم و بیش اکثر ممالک جمہوری نظام حکومت سے منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ کہیں بادشاہت، ڈکٹیٹر شپ اور کہیں اشتراکی نظام بھی چل رہے ہیں۔ دیکھا جائے تو اکثر ملکوں میں جمہوری نظام رائج ہے۔ جمہوریت کی اصل روح کو سمجھنے کے لئے نہ صرف اس کی تعریف، اس کے اجزاء ترکیبی بلکہ اس کے ثمرات کا جائزہ لینا بھی اہم ہے۔ تب اسے احسن طور پر سمجھا جا سکتا

Read more

محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے نام ایک کھلا خط

جناب احمد عزیز تارڑ سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب موضوع: میری حالیہ کتاب کا عنوان ”گزرے تھے جہاں سے“ محترم جناب احمد عزیز تارڑ! یہ خط میں آپ کو اپنی کتاب ”گزرے تھے ہم جہاں سے“ کے حوالے سے لکھ رہی ہوں۔ یہ ایک سوانح عمری ہے، جس میں گھریلو تشدد اور انتہائی جنسی استحصال کی سچی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جو میں نے اپنے شوہر کے ہاتھوں سہی۔ بدقسمتی سے یہ صرف میری ہی نہیں

Read more

آئین کی گولڈن جوبلی اور ”لے پالک اشرافیہ“ یعنی پراپرٹی مافیا

ہم ریاستی آئین کی گولڈن جوبلی منانے جا رہے ہیں، ایک ایسے آئین کی جسے دو بار بوٹوں تلے روندا گیا۔ 1977 میں جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک پر مارشل لاء مسلط کرتے ہوئے نظام حکومت اپنے ہاتھوں میں لیا۔ اسی طرح 1999 میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کو چلتا کرتے ہوئے

Read more

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور آپریشن: ’ہم قرآن لے کر ڈاکوؤں کے ڈیرے پر گئے مگر انھوں نے بچے کو رہا نہ کیا‘

رمضان کے مہینے میں کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ کتنا وسیع ہے؟

Read more

اوپر ایک خدا بھی ہے!

محفوظ کیا گیا فیصلہ آخر کار سنا دیا گیا اور اس فیصلے سے بلا شبہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو گیا۔ ناخداؤں کے دلوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے یہ فیصلہ سن کر۔ وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین رکنی بینچ کو نہیں مانتے آپ فیصلہ مانیں یا نا مانیں فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہو گا ورنہ توہین عدالت ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب نے عدالت عالیہ کے خلاف سخت الفاظ

Read more

فرسودہ نظام اور ڈاکٹر اجمل ساوند کا قتل

گزشتہ چند روز قبل ڈاکٹر اجمل ساوند کو کندھ کوٹ میں مسلح افراد نے بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا، قتل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی وڈیو بھی چھوڑ دی کہ انہوں نے اپنا بدلا لے لیا، یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں پر ایک انسان کو قتل کر کے جشن منایا جاتا ہے کیا ان درندوں کے ہاتھ نہیں کانپے ہوں گے جنہوں نے اجمل ساوند جیسے نفیس انسان کو گولیاں ماری

Read more

مریم نواز کا ’لیکڈ‘ انٹرویو کلپ: ریکارڈنگ روکنے کی درخواست کے باوجود کیمرہ آن رکھنے پر صحافتی اصول کیا کہتے ہیں؟

ایک جانب پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا صارفین اس انٹرویو میں توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو سے متعلق سوال اٹھا رہے ہیں، وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ انٹرویو میں یقین دہانی کے باوجود ریکارڈنگ جاری کیوں رکھی گئی اور کیا انٹرویو دینے والا صحافی سے ریکارڈنگ روکنے کا کہہ سکتا ہے۔

Read more

کاش عدالت عظمی بے زبانوں کی بھی سن لے

پہلا چڑیا گھر کب اور کہاں کھلا۔اس بارے میں حتمی طور پر کچھ طے نہیں۔ البتہ مصر اور میسو پوٹیمیا میں کچھ آثار اور تحریریں ایسی ضرور دریافت ہوئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈھائی ہزار قبلِ مسیح میں کچھ بادشاہوں اور امرا کا شوق تھا کہ وہ بھانت بھانت کے چرند پرند جمع کریں۔ایک پیغمبر حضرت سلیمان علیہ السلام کے بارے میں تو کم و بیش سب ہی جانتے ہیں کہ انھیں تمام پرندوں کی زبان آتی

Read more

پنجاب میں انتخاب۔۔۔ بوجھیں تو جانیں! عاصمہ شیرازی کا کالم

اسٹیبلشمنٹ سے بظاہر جیتنے والے سیاست دان آخری مرحلے کے کھیل میں بھی کامیاب ہوں گے؟ آخری اوورز کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Read more

حسین حقانی کی ”سہولت کاری“

روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے صحافی اور ذہن ساز خبردار کر رہے ہیں کہ 10 اپریل 2023ء کے دن سے جو ہفتہ شروع ہوا ہے وہ وطن عزیز میں جاری خلفشار کو مزید بھڑکائے گا۔ پہلا سوال یہ اٹھے گا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو وہ رقم فراہم کی ہے یا نہیں جو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نئی پنجاب اسمبلی کی تشکیل کے لئے رواں برس کی 14 مئی کے دن ہونا ہیں۔”معاشی بحران“ کی

Read more

کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد: سرینگر کی پہچان ’گھنٹہ گھر‘ بحث کا موضوع کیوں بنا ہوا ہے؟

چین اور پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود انڈین حکومت انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جی 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رہی ہے جن کے تحت سرینگر کو ہنگامی بنیادوں پر ’سمارٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

شکاری کا جنم۔ 2 – احمد اقبال

ماضی کی دھند میں چھپی ہم سب کی ان گنت کہانیاں مشترک ہیں۔ اسی لیے میں نے ایک کہانی کی کہانی چھیڑی تو بہت لوگ ہمہ تن گوش ہوئے ذکر شروع ہوا تھا ش م جمیل کا ۔ اب شکاری کی کہانی میں چھپی ایک عزم و ہمت کی حقیقی کہانی بھی سن لیں۔ میں نے بتایا کہ جمیل صاحب 1979 میں کروڑ پتی تھے لیکن یہ سب انہیں اپنے والد کی طرف سے ملا تھا ان کے والد شیخ

Read more

مذاکرات کا نہیں سیاسی فیصلوں کا وقت ہے

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف زرداری نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کسی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کے لیے وزیر اعظم سے رابطہ کرنا چاہیے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی کچھ عرصہ سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتی رہی ہے اور ایک موقع پر عمران خان نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اگر

Read more

بھا سعید بھی چلا گیا

دیسی کلچر میں بعض ایسی اقدار ہیں جو اس کل یگ میں بھی بدستور قائم ہیں اور ان کی نگھی تاثیر محسوس کی جا سکتی ہے۔ ہمارے رشتوں کے ناموں میں بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے اور اسے پوشیدہ کو جانتے بھی سبھی ہیں۔ بعض رشتے ایسے ہیں جو ”منہ بولے“ بھی رحمی رشتوں کی طرح ہی مقدس ہو جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک دوست نے پرانی باتوں کو دہراتے ہوئے ایک مرحوم دوست کے ذکر میں بتایا کہ اس

Read more

کیا مستقبل میں زلزلوں کی درست اور بر وقت پیش گوئی کی جا سکے گی؟

موسم کی بر وقت پیشن گوئیوں کے بعد سے سیلاب کی آمد سے پہلے اس کے بارے میں خبر دینا تو آسان ہو گیا ہے لیکن زلزلہ اب بھی ایک ایسی قدرتی آفت ہے جس کی آمد کے درست وقت کا علم ابھی تک انسان نہیں جان پایا۔ اس سال 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے انسانیت کا کافی بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا اور ان زلزلوں کے آنے کے بعد ان زلزلوں کے

Read more

10 اپریل: پچاسواں یوم دستور پاکستان

اسلامی، فلاحی، نظریاتی، جمہوری اور آزاد و خود مختار ریاست پاکستان نے قیام کے بعد ابتدائی پچیس برس تو بنا غیر متفقہ آئین کے تحت ہی گزار دیے لیکن ربع صدی گزر جانے کے بعد جب ایک بے مثال سیاسی قیادت اور حقیقی سیاسی و انقلابی لیڈر نے عوام کو عوام کے حقوق کا شعور بخشا اور اس مملکت خداداد کو پہلا متفقہ آئین دیا تو صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی۔ محسن دستور پاکستان اور ملک کے پہلے منتخب

Read more

فیصلے کے بعد

جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ ادارے پر چھائی گہری تاریکی میں روشنی کے گولے کی طرح ہے۔ مرحوم و مغفور خالد ایم اسحاق ایڈووکیٹ فرمایا کرتے تھے کہ تاریخ کچھ بھی ہو لیکن ہمارے جیسے سماج میں عدلیہ کا ایک خاص کردار ہے۔ یہ کردار برطانوی سماج کے اس تصور جیسا ہے جس کے مطابق بادشاہ کبھی غلطی نہیں کرتا۔ پاکستان اور مسلم سماج میں عدالت کے اس تاثر کی وجہ یہ ہے کہ یہ کسی بھی ظلم اور

Read more

حج 2023: عام پاکستانی کے لیے حج پہنچ سے باہر، کیا مدت میں کمی سے اخراجات کم ہو سکتے ہیں؟

سنہ 2020 میں پاکستان سے حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد سے حکومت نے پانچ لاکھ روپے فی کس کے لگ بھگ رقم لی تھی جو 2022 میں سات لاکھ دس ہزار روپےتک جا پہنچی اور رواں برس اس مد میں 12 لاکھ روپے کے قریب وصول کیے جا رہے ہیں۔

Read more

بابر کی کپتانی پر نجم سیٹھی کا بیان: ’ورلڈکپ سر پر ہے اور یہاں بابر پر پریشر ڈالا جا رہا ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف مایوس کار کردگی کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر سے ٹیم کے انتخاب پر سوال ہو رہے ہیں جبکہ اسی دوران کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے گذشتہ دنوں ایک یوٹیوب انٹرویو میں کچھ ایسا تاثر پیش کیا کہ سوشل میڈیا پر بابر کی کپتانی کے متعلق باتیں ہونے لگیں۔

Read more

عدالتی از خود پیش قدمی اور ’چیٹ بوٹ‘

’فرائض‘ کا ہمارے ہاں ذکر ہی نہیں ہوتا۔ ریاست اور حکومت کے جوفیصلہ ساز ادارے ہیں ان کے اختیارات کی حدود البتہ مستقل زیر بحث رہتی ہیں۔انھیں طے کرنے کو اگرچہ ہمارے پاس ’تحریری صورت‘ میں لکھا آئین بھی موجود ہے۔ متن اس کا انگریزی اور اردو زبانوں میں تفصیل سے میسر ہے۔ اس کے باوجود بارہا پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی سپریم کورٹ حکمران اشرافیہ کے مابین اٹھے قضیوں کے حل کے لیے اختیارات کی حدود متعین کرنے

Read more

عوامی دانش کسے کہتے ہیں؟

مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم ’عوامی دانش‘ پر بات کرتے ہوئے یونی ورسٹیاں اور طالب علم بیچ میں کیوں گھسیٹ لاتے ہیں اور شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ ہماری جامعات طلبا کی ایسی کھیپ تیار کرنے میں ناکام ہے جو عوامی سمجھ بوجھ کے نمائندہ ہوں۔ بھئی! مگر یہ تو بتائیے کہ لوک فکر یونی ورسٹیوں کے انکیوبیٹر میں کب سے پھلنے پھولنے لگی؟ اس کا ناتا مدرسوں کے تعلیمی نصاب سے کب بنا؟ جامعات ٹھہریں نرسری میں اگے

Read more

مہنگائی مکاؤ مارچ سے ہوشربا مہنگائی تک: کیا اتحادی حکومت کے ’سیاسی مفادات پر مبنی‘ فیصلوں نے ملک میں معاشی بحران کو جنم دیا؟

اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ کیا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ اتحادی حکومت کے ایسے فیصلے ہیں جن میں معاشی پہلوؤں کی بجائے سیاسی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

Read more

عبداللہ گل اور ”جہاد کونسل“ کی پریس کانفرنس

جنرل (ر) حمید گل مرحوم کے صاحب زادے محترم عبداللہ گل کی زیر سرپرستی ”جہاد کونسل“ کی پریس کانفرنس ایک لمحہ فکریہ ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے، کہ ان آزمودہ کار اور جانے پہچانے عناصر سے پریس کانفرنس کروانا بالواسطہ طور پر محترم عمران خان نیازی کی مدد ہے، جو دوسری طرح سے کرنے کی کوشش جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان کے عام آدمی کے سامنے ان جہاد کونسل والے عناصر کی حقیقت پوری طرح آشکار ہے۔ لہذا اب

Read more

آٹے کے شہدا

اس بھیڑ میں برقع اوڑھ کر سارا دن کھڑے رہنا میری مجبوری ہے۔ مجھے چار بچوں اور بوڑھی ماں کے لیے آٹا لے جانا ہے اور آج چوتھا روز ہے۔ میں خالی ہاتھ گھر واپس چلی جاتی ہوں، میں ہر روز اس آس کے ساتھ گھر سے نکلتی ہوں کہ آج آٹا لے کر جاؤں گی اور اپنے بچوں اور بوڑھی ماں کو روٹی بنا کر کھلا دوں گی۔ لیکن اس نظام کے آگے میں بے بس ہوں، یہاں لوگوں

Read more

تم کیا ہو؟ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہو ؟

آزادی کتنی بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ گزشتہ دنوں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی دہشت گردوں کی طرف سے نمازیوں پر کی جانے والی بربریت کے بعد شدت سے ہوا جہاں دل غمگیں ہوا وہیں اس بات کا شدت سے احساس بھی ہوا کہ ضمیر مردہ ہو چکے ہیں اور ہم سب بے حس۔ دنیا کے نقشے پر بمشکل اور ”زبردستی“ نظر آنے والے اس قابض اسرائیل نے ایک زناٹے دار تھپڑ ستاون اسلامی ممالک کو ایک لمحے میں دے

Read more

بنگلہ دیش اور قائد اعظم کا تصور پاکستان

قائد اعظم نے اگست 1947 میں پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کے آج سے اس مملکت کا ہر شہری آزاد ہے مندروں میں گرجا گھروں میں اور مسجدوں میں جانے کے لیے اپ کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے یعنی پاکستان کوئی مذہبی ریاست نہیں ہو گا۔ اس طرح ایک اور موقع پر قائد نے یہ فرمایا تھا کے پاکستان ایک جمہوری ملک ہو

Read more

سچن ٹنڈولکر نے شعیب اختر کو کیسے پہچانا؟

نوے کی دہائی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اگر جنہیں یاد ہے، تو یقیناً وہ لوگ اس ٹیم کو تاریخ کرکٹ کی شاید پہلے نمبر کی ٹیم مانتے ہوں گے، اور یہ خیال غلط بھی نہیں، اس میں کھیلنے والا ہر پاکستانی کھلاڑی لیجنڈ کرکٹر تھا اوپننگ جوڑے سے لے کر گیارہویں کھلاڑی تک سارے کے سارے اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ سعید انور، عامر سہیل، شاہد آفریدی، انضمام الحق، یوسف یوحنا، یونس خان، راشد لطیف، معین خان، وقار یونس

Read more

قصہ 10 اپریل کا

پی ٹی آئی کی حکومت شب خون مار کر ایک رات پہلے ہی ختم کی گئی تھی عموماً سیاسی معاملات میں زیادہ جذباتی نہیں ہوتا۔ مگر جس طرح سے یہ سارا عمل کیا گیا اس سے کچھ بے چینی سی تھی۔ میڈیا میں نون لیگی ورکر جو صحافیوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں وہ شادیانے بجا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر جعلی لبرل اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ عجیب و غریب کہانیوں ٹویٹ کر کے تمسخر اڑا رہے تھے۔ ان سب کی

Read more

کیا قدرت عمران خان کے ساتھ ہے؟

پاکستان کی موجودہ تباہ کن حالت کی ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں، مقدس ادارے اور عوام الناس ہیں۔ اس بستی کو نزاعی کیفیت تک پہچانے میں ہر کسی نے اپنے اپنے وقت پر بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ تمہید باندھنا اس لیے ضروری ہے کہ جب کوئی گستاخ عمران خان کے قول و فعل اور سیاسی و اخلاقی قلابازیوں کو زیر تنقید لانے کا گناہ کرتا ہے تو جھٹ عمرانی فرقہ کے پیروکار اس بے چارے کو نواز شریف اور زرداری

Read more

سسلین مافیا اور پاناما لیکس

پاکستان میں پہلی بار سسلین مافیا اور گاڈ فادر کا نام مجھے سمیت بہت سارے لوگوں نے پاناما لیکس کی سماعت کے دوران سنا۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دوران سابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف فیملی کو سسلین مافیا کے نام سے مخاطب کیا اور نواز شریف کو ان کا گاڈ فادر قرار دیا۔ پھر وقت گزرا اسی نواز شریف کی بیٹی نے چند روز قبل سابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے

Read more

ہوش ربا مہنگائی اور ہماری روزمرہ زندگی

جب ترسیلات زر، برآمدات اور ٹیکس وصولی میں کمی کی وجہ سے ملکی کرنسی کی قدر گھٹ جاتی ہے تو مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا ہے، اور مہنگائی غریب عوام کی روزمرہ زندگی، معیشت اور نفسیات پر گہرے منفی نقوش چھوڑ جاتی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے ایک ملک بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنس کر اپنی خودمختاری کھو بیٹھتا ہے اور مقروض ملک کے عوام سیاسی بالغ نظری، معاشی خوش حالی اور تخلیقی صلاحیتوں سے محروم رہتے ہیں۔

Read more

حقیقت کو پھانسی نہیں دی جا سکتی

وہ ایک دن تھا لیکن شاید دن نہیں تھا کیونکہ دن کو روشنی ہوتی ہے، اجالا ہوتا ہے، سب کچھ صاف صاف نظر آتا ہے۔ تو پھر وہ رات تھی لیکن شاید رات بھی نہ تھی کیونکہ رات کو اندھیرا ہوتا ہے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا لیکن یہاں کچھ سائے موجود تھے جو ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ وہ کچھ کر رہے تھے مگر یہ نہیں جانتے تھے کس کے لیے کر رہے ہیں اور اس کے اثرات کیا

Read more

تبدیلی کا بھاری پتھر

میرا ایک دوست نیکی اور برائی کا درس دیا کرتا تھا حق اور سچ کی بات کیا کرتا تھا قانون اور اصول کی بات کرتا تھا نظام میں موجود خرابیوں کے بارے میں لیکچر دیا کرتا تھا اور باقی لوگوں سے الگ تھلگ نظر آتا تھا ایسا لگا کہ وہ واقعی ایک اصولی اور فرض شناس شہری ہے مگر جب اختیار اور کرسی ملی تو یکسر اس کے رویے میں تبدیلی نظر آئی تو اس کو مبارکباد دینے کے لیے

Read more

جنسی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات

کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب جنسی ہراسانی کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔ عصمت دری، بلیک میلنگ، گالم گلوچ، نیچ نظر، بدزبانی اور ہراسانی ملک میں روز کے معمول بن چکے ہیں۔ نہ صرف خواتین بلکہ خواجہ سراؤں اور مردوں کو بھی نجی اور سرکاری اداروں اور عام جگہوں پر ہراساں کیا جاتا ہیں۔ ہراسانی کے قوانین کی موجودگی کے باوجود ان واقعات کی صورتحال بدتر ہے جبکہ دوسری طرف جو مقدمات درج ہوتے ہیں ان میں سزا دینے کی

Read more

پارلیمان کی بالادستی کی ”جنگ“ پارٹ 1

قیام پاکستان سے ہی پارلیمان کی ”بالادستی“ کی کشمکش شروع ہو گئی تھی کبھی سول و ملٹری بیورو کریسی پارلیمان پر حاوی ہو جاتی کبھی عدلیہ پارلیمان پر اپنا حکم چلانے لگتی پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اپنی حاکمیت منوانے میں کامیاب ہو جاتی لیکن اس کی حاکمیت زیادہ دیر تک نہیں چلنے دیتی نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کو جس طرح عدالتی فیصلوں کے ذریعے قومی سیاست سے نکالنے کی کوشش کی گئی وہ سب کچھ ہمارے سامنے ہے

Read more

عمران خان کیوں نہیں؟

عمران خان کے حامی اپنے نظریات اور خیالات کے اظہار میں جو شدت رکھتے ہیں اس سے ہم سب واقف ہیں۔ میں وقتاً فوقتاً اس شدت کو جانچنے کے لیے فیس بک پر ایک آدھ جملہ لکھ کر صرف یہ دیکھنا ہوں کہ اب تحریک انصاف کے دوست کیا اور کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ ان دوستوں کی ہر پوسٹ نواز شریف اور آصف زرداری کی مبینہ کرپشن کی داستانیں بیان کر رہی ہوتی ہیں۔ فرصت میسر ہو تو ان

Read more

چیف جسٹس کے لئے باعزت راستہ

جسٹس اطہر من اللہ کے پنجاب و خیبر پختون خوا میں انتخابات کے بارے میں سوموٹو نوٹس لینے کے سوال پر اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے سوموٹو کیسز پر غور معطل کرنے کے فیصلہ کو بدستور نافذ العمل قرار دینے کے اختلافی نوٹس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ اس دوران وہ سپریم کورٹ میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اپنی انتظامی غلطیوں کی اصلاح کا کوئی اقدام کرنے میں بھی

Read more

غدار کون ہے؟

کچھ عرصہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک انقلابی اور غیر معمولی فیصلے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ ایک سو چوبیس اے کو پاکستان کے آئین سے متصادم قرار دیا ہے۔ اگر یہ فیصلہ برقرار رہتا ہے تو یہ پاکستان کی قانونی اور سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ دفعہ ایک سو چوبیس، جسے عام طور پر ’سیڈیشن لا‘ کہا جاتا ہے نوآبادیاتی ماضی کی ایک بدصورت نشانی ہے۔ یہ قانون نوآبادیاتی حکم رانوں کی

Read more

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال: سیاسی میدان میں کس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟

2023 ملک میں عام انتخابات کا سال ہے اور اس ایک سال کے دوران سیاست کے اتار چڑھاؤ میں کس نے کیا کھویا اور کیا پایا، اسی پر ہم نے کچھ ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

احساس زیاں جاتا رہا!

تمام تر اشاریوں کے مطابق وطن عزیز اپنی پچھتر سالہ تاریخ کے بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ اکثر و بیشتر ماہرین معاشیات وقتاً فوقتاً صورت حال کی سنگینی سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔ ہماری ترجیحات مگر کچھ اور ہی دکھائی دیتی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ممتاز ماہر معیشت عاطف میاں کا شمار دور حاضر میں عالمی سطح پر نامور پچیس بڑے معیشت دانوں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں اپنے چند ٹویٹس کے ذریعے عاطف میاں نے

Read more

عہدوں کی بے توقیری (مکمل کالم)

میں یہ بات سن سن کر تنگ آ چکا ہوں کہ جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے وہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا، یہ ماتم کرتے وقت ہم خود کو بد ترین ممالک سے بھی نیچے شمار کرلیتے ہیں اور ایک ہی جملے میں اپنی بے توقیری کا خلاصہ بیان کر دیتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ ہم نے بھی ’ات چکی ہوئی ہے‘ اور چین سے نہیں بیٹھ رہے، آئے دن ہم کوئی نہ کوئی

Read more

مسٹر انڈیا میں ستیش کوشک کے کردار ’کیلنڈر‘ کا تعلق پاکستان اور جنرل ضیا الحق سے کیسے ہے؟

’کیلنڈر کھانا دو‘ فلم کا مشہور ڈائیلاگ بن گیا۔ اس کردار کا نام کیلنڈر ستیش کوشک نے رکھا تھا اور اس کا تعلق پاکستان اور جنرل ضیا الحق سے بھی ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کا فیصلہ غائب

اس وقت پورے ملک کے ساتھ سپریم کورٹ بھی تنازعات کی لپیٹ میں ہے۔ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سپریم کورٹ پر سیاسی کارکنوں کا ہجوم بدتمیزی حملہ آور ہے۔ اس مرتبہ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کی طرف سے ہی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پہلے عزت مآب جسٹس منصور علی شاہ صاحب اور جسٹس مندوخیل صاحب کا ایک نوٹ سامنے آیا۔ اس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ

Read more

تقسیم متحدہ ہندوستان: ایک حقیقت یا فریب

ہر سال مارچ آتے ہی ہمارے یہاں پاکستان کے وجود میں آنے کی بحث شروع ہو جاتی ہے جو اگست تک اپنی انتہا تک جا پہنچتی ہے۔ بحث کا محور زیادہ تر یہی رہتا ہے کہ آیا پاکستان کا بننا خطے کے مسلمانوں کے حق میں تھا یا متحدہ ہندوستان کو توڑ کر ہم نے غلطی کی؟ اس بحث سے ہٹ کے کیا کبھی اپنے غور کیا ہے کہ آیا متحدہ ہندوستان جیسی جغرافیائی حدود رکھنے والا کوئی ملک کبھی

Read more

گلگت بلتستان: وفاق کی چراگاہ

گلگت بلتستان وفاق کی تجربہ گاہ ہے۔ وفاقی افراد و ادارے 1947 سے آج تک اس پر مختلف تجربے کرتے آ رہے ہیں۔ ایک نائب تحصیلدار کی سرپرستی سے لے کر آج کے رنگساز رنگیلے چیف سیکرٹری کی حکمرانی تک اس مظلوم خطے پر کیا کیا تجربے نہیں کئے گئے۔ خالصہ سرکار کے نام پر صرف گلگت اور سکردو میں ہزاروں ایکڑ اراضی غیرمقامی افراد اور اداروں کو بخش دی گئی اور عوام کو دانستہ فرقہ وارانہ جنگ کی وبا

Read more

انڈیا چین کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے سے کیوں ہچکچاتا ہے؟

چین نے پچھلے چھ سالوں میں اروناچل پردیش کے کئی مقامات کے نام بدل کر مینڈرن زبان میں تبدیل کیے ہیں۔ اس ہفتے تیسری بار چین نے اروناچل پردیش میں مزید 11 مقامات کے نام تبدیل کیے۔ لیکن مبصرین کے مطابق انڈیا کا ابھی ردِ عمل جارحانہ نہیں ہے۔

Read more

متکبرانہ آمریت کی دھند میں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

شہزاد ملک، بی بی سی نامہ نگار سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے حافظ قرآن کو میڈیکل داخلہ میں اضافی نمبر دینے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں ان کے فیصلے پر کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین سپریم کورٹ کے بنچ یا ججوں کو اختیار نہیں دیتا کہ سپریم کورٹ کے کسی حکم کے خلاف اپیل کا فیصلہ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی

Read more

نہر پر چل رہی ہے پن چکی

بچپن حیرت اور معصومیت کا زمانہ ہے۔ گھر میں ماں باپ کی شفقت ہو، بہن بھائیوں سے شرارتیں ہوں یا سکول میں ہم جولیوں کے ساتھ کھیل کود۔ کوئی معمولی کھلونا ہو یا پیڑ پر بیٹھے پرندے کا گیت، پاﺅں پاﺅں چلنا سیکھنے سے سائیکل چلانے تک کی مسرت، بارش کا چھینٹا ہو یا گرما کی کسی تپتی ہوئی شام میں اچانک نمودار ہونے والی آندھی اور پھر کچھ وقفے سے امڈتے بادلوں کی ٹھنڈک۔ سرما کی دھوپ ہو یا

Read more

صیہونی جارحیت اور امت مسلمہ

بُجھی عشق کی آگ، اندھیر ہے مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے علامہ اقبال نے مسلمانوں کے زوال کی جو منظر کشی کی ہے آس کا ثبوت آئے روز امت مسلمہ اور آس کے حکمرانوں کے طرزِ عمل سے ملتا رہتا ہے مسجد اقصی میں اسرائیلی جارحیت پربات چند مذمتی بیانات اور اقوام متحدہ کی کاغذی قرارداد سے آگے نہیں بڑھ سکی، تاحال اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی ہیں۔ مسجدِ اقصیٰ میں مسلمان رمضان

Read more

خواتین کے لیے تضحیک آمیز رویے: ’دفتر تیار ہو کر گئی تو باس نے کہا آپ مجھ سے پروموشن لینے آئی ہیں؟‘

بی بی سی سے بات کرنے والی کئی خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انھیں پہلے پہل سمجھ ہی نہیں آیا کہ ان کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے یا ان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

Read more

سرکاری خرچ پر بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز جن کے ’ایک ہزار فیس بُک فرینڈز ہونا لازم تھا‘

صوبہ خیبرپخونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے جن 1109 نوجوانوں کو بطور ’سوشل میڈیا انفلوینسر‘ انٹرنشپ پر بھرتا کیا تھا انھیں صوبے کی نگران حکومت نے فارغ کر دیا ہے۔

Read more

شرمین عبید ’سٹار وارز‘ کی پہلی خاتون ہدایتکار: ’میں نے اپنی زندگی اصل ہیروز سے ملتے ہوئے گزاری‘

ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی لوکس فلم نے معروف سیریز ’سٹار وارز‘ کی تین نئی ایکشن فلموں کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک آسکر جیتنے والی پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنوئے ڈائریکٹ کریں گی۔

Read more

موٹاپے کی وجوہات اور اس کی روک تھام

موٹاپا غیر معمولی یا ضرورت سے زیادہ چربی جمع ہونے کو کہتے ہیں۔ جسے عام زبان میں وزن کا بڑھنا کہا جاتا ہے۔ موٹاپے کو ناپنے کا پیمانہ باڈی ماس انڈیکس ہے جو انسان کی لمبائی کو وزن سے تقسیم کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ نارمل بی ایم آئی پچیس ( 25 ) ہوتا ہے ڈبلیو ایچ او  کے مطابق اگر کسی کا وزن 25 بی ایم آئی سے زیادہ ہو جائے تو اسے زیادہ وزن کہتے ہیں اور اگر

Read more

امریکی سیاہ فام افسر جو متعصبانہ فرض سے مجبور ہو کر رو پڑا

گیارہ ستمبر 1999ء کے بعد امریکہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اس دوران اگلے پانچ سالوں تک مجھے وہاں آنے جانے کا تقریباً ہر سال اتفاق ہوتا رہا۔ کچھ بڑے یاد گار واقعات بھی پیش آئے ان میں سے دو کا ذکر یہاں ضروری ہے۔ 2002 ء میں جس دن میں میکسیکو سے ٹیکساس اترا اس دن امریکہ نے امیگریشن کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز کیا تھا۔ یہ خبر میں نے آتے ہوئے اخبار میں پڑھی تھی۔

Read more

ہمارا ”شاندار“ ماضی تمنائی

ہمارے کچھ دوست ہمارے ”شاندار“ قومی ماضی جو دراصل ”ماضی تمنائی“ ہے کے بارے میں بہت سی خوش فہمیوں کا شکار ہوتے ہیں، اور برصغیر کے ماضی کو صرف بادشاہوں کی طرف سے لکھوائی گئیں اپنی قلمی تحریر کردہ تواریخ کی بنیاد پر ہی موجودہ اور سابق حالات و معیار زندگی کا موازنہ فرماتے ہیں۔ ان کی خدمت میں چند مختصر گزارشات، کہ ایک زاویہ اور بھی ہے۔ اگر کبھی انگریزوں کے دہلی اور پنجاب پر قبضے سے قبل کے

Read more

آزاد کشمیر اسمبلی کی متنازعہ قرارداد کا سکینڈل اور درپیش چیلنجز

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 6 اپریل کو ہنگامی طور پر منعقد کیا گیا۔ اس اسمبلی اجلاس سے صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سب سے پہلے 29 مارچ کو آزاد کشمیر اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد، جس میں متنازعہ و منقسم ریاست جموں و کشمیر کی غیر فطری سیز فائر لائن، لائن آف کنٹرول پہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان کرتار پور کی طرز پہ کوریڈور

Read more

’48 گھنٹے کے نوٹس پر سب سے بڑا جلسہ کر سکتا ہوں‘

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے قائد الطاف حسین نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی میں حالیہ کئی ضمنی انتخابات میں جب انھوں نے بائیکاٹ کی اپیل کی تو ووٹوں کی شرح بہت کم رہی۔

Read more

معاشرے میں خواتین کی تضحیک یعنی ’مساجنی‘ عام کیوں؟

پاکستان میں اکثر سیاسی رہنما اور سماجی شخصیات خواتین کا بارے میں غیر موضوع گفتگو کر دیتی ہیں۔ نازیبا زبان پاکستان میں خواتین سے متعلق رویہ کا حصہ بن چکی ہے۔ مگر یہ صرف میڈیا اور لیڈرز تک محدود نہیں۔ ایسے کمنٹس خواتین کو روزمرہ زندگی میں بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ کبھی دفتر میں، کبھی بازار میں۔۔ اسے مذاق سمجھ کر معاشرے میں کیوں برداشت کیا جاتا ہے اور کیا ایسی سوچ ختم ہونے کی کوئی امید ہے؟

Read more

سندھ میں قبائلی تصادم نے ہیرے کو نگل لیا

میری بینک میں ملازمت کے دوران دوست سدھیر ساوند سے ملاقات ہوئی۔ سدھیر تو میرے لیے نیا تھا لیکن لفظ ساوند کئی مرتبہ اخبارات اور ٹیلی ویژن پر سننے کو ملا تھا۔ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں جاری ساوند، سبزوئی قبائلی تصادم کی خبریں روز بروز سننے کو ملتی تھیں جس میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے تھے۔ انہی قبائلی تصادم کے باعث کئی خاندان اپنے آبا و اجداد کا شہر و زمینیں چھوڑ کر کئی میلوں دور

Read more

پہلی آئینی اصلاحات کے بعد اہم واقعات

خوش قسمتی سے پاکستان کے معروف قانون دان جناب حامد خاں نے آئین سازی اور سیاسی تبدیلیوں کی مختلف منزلوں کا احاطہ اپنی شہرہ آفاق تصنیف Constitutional & Political History of Pakistan میں کمال عمدگی سے کیا ہے، مگر اردو دان طبقے ان سے کم ہی استفادہ کر پاتے ہیں، لہٰذا ہم ان کی اور دیگر مصنفین کی بلند پایہ تحقیق سے اپنے قارئین کو عام فہم زبان میں زیادہ سے زیادہ فیض یاب کرنے کی کوشش کریں گے۔ 1909

Read more

سپریم کورٹ میں ’تقسیم‘: وہ کیس جس نے پاکستان میں نئے بحران کو جنم دیا

ملک کی اعلی عدلیہ اس وقت دو گروپس میں منقسم دکھائی دیتی ہے۔ مگر ایسا کیا ہے جو معاملہ اس نہج تک آ گیا کہ ججز نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے تاثرات فیصلوں میں دینا شروع کر دیے؟

Read more

’میرے شوہر نے مجھے چوٹی سے دھکیلا‘ خاتون کا مرتے وقت دیا بیان، شوہر کو 20 سال قید

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ کے ایک سیاحتی مقام پر اپنی حاملہ بیوی کو پچاس فٹ اونچی چوٹی سے گرا کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو کم از کم بیس سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

Read more

سرکاری خط کی روداد

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ میرا جنم ہر سرکاری ادارے کے اندر ہوتا ہے۔ اکثر میرے جنم سے پہلے ہی مجھے مار دیا جاتا ہے۔ کبھی مجھ میں لکھے الفاظ پسند نہیں آتے کبھی میرے متن پر اعتراض ہوتا ہے، اس لیے اس دنیا میں آنے سے پہلے اور سرکاری خط کہلانے سے پہلے ہی میں صرف کاغذ پر چند الفاظ بن کر ردی کی ٹوکری کا حصہ بنتا ہوں اور میری آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔ اگر

Read more

تین سالہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ

ہر گزرتے دن کے ساتھ محاذ آرائی میں شدت آ رہی ہے۔ عمران دور کے چار سال مسلم لیگ (ن) کی جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف مزاحمتی تحریک چلتی رہی پھر جیسے ہی عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے نکلے انہوں نے بھی جنرل باجوہ کے خلاف تحریک شروع کردی۔ آج مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ان کے حامی ججوں کے خلاف میدان میں ہے۔ اگست 2018 سے اپریل 2023 آ گیا لیکن اس عرصے

Read more

انگلستان اور کشمیری تارکین وطن کمیونٹی.

جزیرہ بریطانیہ، اپنے شمالی سمندر اور انگلش رودبار کے توسط سے یورپ سے منسلک ہے۔ انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ متحدہ مملکت برطانیہ کا حصہ ہیں۔ جبکہ عظیم بریطانیہ میں آئرلینڈ اس کا حصہ نہیں ہے۔ لوگ یوکے اور گریٹ بریٹن کے فرق کو نہیں سمجھتے لہذا اسے سمجھنا ضروری ہے۔ سلطنت برطانیہ یکم مئی 1707ء کو انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے اشتراک سے معرض وجود میں آئی۔ گو کہ آئرلینڈ بارہویں صدی سے انگلینڈ کی کالونی تھا۔

Read more

سرچ اور ریسرچ کی ”گھمن“ گھیریاں

معروف ”ریسرچر“ محترم جناب مرشدی الیاس گھمن صاحب کا سرچ اور ریسرچ کے متعلق علمیت سے بھرپور بیان سنا۔ میں چار و ناچار تسلیم کرتا ہوں کہ آج تک اسلامی فکر کا جتنا بساط بھر طالبعلمانہ مشاہدہ کر پایا اتنے عظیم استدلال اور ارفع مثال سے دین خدا کی کسی قدر کو کسی بھی عالم دین نے ثابت نہیں کیا۔ مجھے کہنے دیجئے کہ یہ اعزاز میرے مرشد جناب الیاس گھمن صاحب ہی کے لیے وقف کر رکھا تھا خدا

Read more

انا کے سارے شیشے آخر چکنا چور ہوئے

آج سے دو دہائی قبل میرے پاس صوابی سے ایک پندرہ سولہ سالہ یتیم لڑکی آئی۔ اسے گھر میں کھانا بناتے آگ لگ گئی تھی۔ ان دنوں میں واحد پلاسٹک سرجن تھا پورے صوبے میں۔ ایک خر دماغ گورنر کے سرکاری پریشر کے تحت استعفیٰ دے کر ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل ہو گیا تھا۔ بچی کو جلے ہوئے سال ہو گیا تھا اور اس کی ٹھوڑی سینے سے چپکی ہوئی تھی۔ اسی حالت میں وہ لوگوں کے کپڑے سی کر

Read more

ڈاکٹر روش ندیم کی دو کتابیں

ڈاکٹر روش ندیم دور حاضر کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور تہذیبی منظر نامے پر عمیق نظر رکھنے والے روشن خیال دانشور ہیں۔ ان کی جنم بھومی تو ساہیوال (منٹگمری) ہے لیکن انھوں نے شہر اقتدار کے نواح، راول پنڈی کو مستقر بنا لیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام میں تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی خدمات انجام دیں۔ پھر پی پی ایس سی کے

Read more

شاعر کیوں لڑتے ہیں؟

شاعری ایک پیچیدہ اور گہرا ذاتی فن ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو صدیوں سے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ تاہم، شاعری کا تخلیقی عمل شاعروں کے درمیان تنازعات اور بحث و مباحثے کا باعث بھی بن سکتا ہے، خاص طور پر پاکستان جیسے ملک میں جہاں شاعری قومی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ پاکستان میں شاعروں کے درمیان تنازعات کا سبب بننے والا ایک عنصر نرگسیت ہے۔ نرگسیت ایک شخصیت کی خصوصیت ہے جس میں

Read more

حکومتی اتحاد کی مزاحمت درست ہے

متعدد بار بنچ ٹوٹنے اور بننے کے بعد سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب کے صوبائی انتخابات کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ اسی فیصلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے لاہور

Read more

ڈاکٹر احسان الرحمن صاحب کا مقالہ حروف مقطعات

میں جب جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ عمومی میں پڑھتا تھا تو احسان الرحمن شعبہ انگریزی میں ہوتے تھے۔ ان سے میری اچھی خاصی دوستی تھی۔ پھر عملی زندگی میں جہاں اور بہت سے دوست احباب روزگار کے سلسلے میں ادھر ادھر ہوئے وہیں موصوف سے بھی رابطہ نہ رہا۔ اب ایک زمانے بعد جامعہ کراچی کے دوست اور روزنامہ نوائے وقت کراچی کے ایک سابقہ ذمہ دار صدف اقبال کی وساطت سے احسان دوبارہ رابطے میں آئے۔ انہوں نے

Read more

عطاء الحق قاسمی: عصر حاضر کا حیوان ظریف

تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما مولوی بہاؤ الحق قاسمی کے فرزند عطاء الحق قاسمی 1943 کو متحدہ ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد لاہور میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آپ ایک وسیع النظر ادیب، فکاہیہ کالم نگار، بے باک صحافی، قادر الکلام شاعر اور صاحب طرز سفرنامہ نگار ہیں۔ وہ تھائی لینڈ اور ناروے میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے روزنامہ جنگ میں ”روزن دیوار سے“ کے نام سے کالم لکھنے کے ساتھ

Read more

بلاول کے منتظر پنجاب اور پنجابیوں کی نئی نسل

محترم فرخ سہیل گوئندی کی کتاب ”میں ہوں جہاں گرد“ پڑھتے ہوئے معلوم ہوا کہ ترکی نے اپنے ملک میں موجود کرد ریجن میں کرد آبادی پر کردش زبان پڑھنے اور لکھنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور درمیان میں کچھ عرصہ تو پبلک مقامات پر بھی انہیں اپنی زبان بولنے کی اجازت نہیں تھی حالانکہ کرد وہاں کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی ہے اور ترکی کی کل آبادی کے بیس فیصد کے لگ بھگ ہیں۔ یقیناً ایسا

Read more

طاقت کا سرچشمہ عوام

آٹے سے لدا ٹرک جونہی رو کا۔ منتشر ہجوم آؤ دیکھا نہ تاؤ ٹرک پر چڑھ دوڑا۔ جیسا کہ بلوائی حملہ اور۔ یہ دیکھ کر بالی ووڈ فلم کا وہ سین یاد آ گیا۔ جس میں زومبیز انسانی خون پینے کو دوڑ پڑتے ہیں۔ ایک طرف لوٹ مار، گالم گلوچ، دھکم پہل تو دوسری طرف ہجوم میں پیچھے رہ جانے والا لڑکا۔ کمزور سی جسامت، بڑی کالی آنکھیں جن میں ابھی تک بچپنا اور معصومیت، اور چہرے پر خوف۔ محسوس

Read more

شاہراہ دستور پر لٹکا ہوا آئین

اس مرتبہ کے منگل وار سے نجانے کیا ہوا ہے کہ ”شاہراہ دستور“ پر وقت اور ساعتیں اپنی چلت پھرت کھو چکی ہیں۔ شاہراہ دستور پر چار سو سناٹے ایک پر ہول منظر پیش کر رہے ہیں۔ انصاف کے قانون میں لپٹے خوف کے سائے فرد کی ہمتوں میں پیوست کر کے ان میں پسپائی کے بے ثمر بیج بونے کی کوششیں جاری ہیں۔ سرد مائل خنک موسم بھی گھروں میں اضطرابی کیفیت سے گھوم رہا ہے۔ ملگجی موسم کی

Read more

پنجاب میں انتخابات: کیا حکومت پارلیمان کی مدد سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے بچ سکتی ہے؟

سپریم کورٹ کی جانب سے 14 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کروانے کے حکم پر وفاقی حکومت کے اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس معاملے کو پارلیمان لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مگر کیا حکومت پارلیمان کی مدد سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے بچ سکتی ہے؟

Read more

صحت کا عالمی دن۔ 7 اپریل، 2023

صحت کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ ہر ایک کو۔ وہ کوئی بھی ہو۔ جہاں بھی ہو، اسے معاشی مسائل کے بغیر ان صحت کی سہولیات تک رسائی ہونی چاہیے جن کی اسے ضرورت ہے۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کی 30 فیصد آبادی کو صحت کی ضروری خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ 2022 کے مطابق تقریباً 99 فیصد دنیا کی آبادی آلودہ فضا میں سانس لے رہی ہے۔ دو ارب انسان

Read more