تاریخ: 18 اپریل 1993 سے 18 جولائی 1993 تک

8 جنوری 1993 ء میں جب چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ کا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوا تو اس وقت سنیارٹی لسٹ میں بالترتیب لیفٹیننٹ جنرل رحم دل بھٹی، لیفٹیننٹ جنرل محمد اشرف، لیفٹیننٹ جنرل فرخ خان اور لیفٹیننٹ جنرل عارف بنگش شامل تھے، تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چاروں جرنیلوں کو سپر سیڈ کرتے ہوئے پانچویں جنرل عبدالوحید کاکڑ کو پاکستان کی بری فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا۔

Read more

تعلیم: تیسری آنکھ سے محروم معاشرہ ترقی کرے تو کیسے؟

کہا جاتا ہے کہ تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے اور وطن عزیز میں دو کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچے اس تیسری آنکھ سے محروم ہیں۔ جب اتنی بڑی تعداد میں بچے علم کی روشنی سے محروم ہوں تو خوشحالی کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے اور ترقی کی نئی منزلیں بھی صرف خوابوں میں ہی طے کی جا سکتی ہیں۔ جن کی تین آنکھیں ہیں ان میں سے بھی اکثریت ایسوں کی ہے جن کی تیسری

Read more

فنکاروں کی پذیرائی۔ کچھ تجاویز

صدارتی تمغۂ حسن کار کردگی: ہمارے ملک میں فنکاروں کو ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر سول سرکاری انعامات دیے جاتے ہیں۔ ان میں اعلیٰ ترین صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی آرٹس کونسلیں، ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی وژن، کلچرل ڈپارٹمنٹ وغیرہ بھی فن و ثقافت کے میدان اپنے اپنے طور پر کچھ نام وفاق کو بھیجتے ہیں۔ پھر وہ نام تین عدد ایوارڈ کمیٹیوں سے گزر کر شارٹ لسٹ ہوتے ہیں۔ اس کے

Read more

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات!

جن شخصیات نے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل ایسے مقاصد کے حصول میں صرف کیے جن کی خدمات سے انسانیت نے جلا پائی ایسی شخصیات تاریخ میں امر ہو گئیں آج بھی جرمن سے پاکستان آنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ آج کراچی کے گورا قبرستان میں دفن ڈاکٹر رتھ فاؤ کا نام اپنے لازوال کردار کے ساتھ زندہ و جاوید ہے۔ کراچی میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے انسانی خدمت کا سفر شروع کرنے والے عبدالستار ایدھی نے ایدھی

Read more

سابق سفیر عبدالباسط کے جواب میں

سول سروس آف پاکستان کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کرنے والوں کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا جاتا ہے اور اس اہم شعبہ سے منسلک ہونے والے اپنی سروس کے دوران نہ صرف مختلف ممالک میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنی ساری سروس کے دوران ڈپلومیٹ ماحول میں رہنے کی وجہ سے انسانی اخلاق و عادات کا نکھار ان کے طرز تکلم، سوچ، لباس اور عادات میں نمایاں نظر آتا ہے۔ لیکن اعلی اقدار کی

Read more

کیا بیرسٹر اعتزاز احسن تاریخ کی درست سمت پہ کھڑے ہوئے ہیں؟

ہماری سرزمین ”پروجیکٹ“ کی آماجگاہ ہے، عقل کل ہونے کے واہمے یا زعم کا شکار وارثان نظام تجرباتی طور پر کوئی نہ کوئی پروجیکٹ لانچ کرتے ہی رہتے ہیں تاکہ ”اسٹیٹس کو“ کی ناؤ پوری طرح سے ڈوبنے نہ پائے اور استحصال کے اس چکر کو جتنا دراز کیا جاسکتا ہے کیا جائے۔ بھلے جتنے مرضی پروجیکٹ لگانے پڑیں کیا فرق پڑتا ہے؟ ملک و قوم کی خیر ہے جب تک اس قسم کی جذباتی کہانیاں چلتی رہیں گی جذباتی

Read more

جرمن زبان کے شاعر ایرش فریڈ اور ان کی نظمیں

میں کئی روز سے دیکھ رہا تھا کہ باہم بات چیت کے دوران میں امجد کی جرمن بیگم روزی اچانک اپنی مادری زبان بولنے لگتی تھیں۔ خاص کر جب انھیں امجد سے بات کرنا ہوتی۔ ان کے خاموش ہونے پر امجد مجھے اردو یا پنجابی میں بتاتا کہ بیگم کیا کہہ رہی تھیں۔ امجد علی ”مزنگی“ ہونے کی وجہ سے میرا محلے دار بھی تھا اور گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھنے کے باعث میرا ہم۔ مکتب بھی۔ بی اے کا

Read more

ناروے سپریم کورٹ کے جج کا استعفیٰ: کیا پاکستانی جج اس سے کوئی سبق سیکھ سکتے ہیں؟

اہل پاکستان کے لئے یہ خبر شاید انوکھی ہو کہ ناروے کی سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج اور قابل قدر قانون دان ینس ایڈون آندریاسن سکوگ ہائے نے ریٹائرمنٹ کی عمر سے دو سال پہلے ہی پنشن پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ستمبر 2022 سے ’تعلیمی رخصت‘ پر تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی سابقہ بیوی پر خود کو زہر دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ تاہم اس سال کے شروع میں پولیس نے ثبوت

Read more

ججوں کا گٹھ جوڑ اور ریاست کی جڑیں

وہ دوست جو حقیقتاً تاریخ بیزار مگر بظاہر "تحریک بیدار” یا تحریک شہسوار نظر آتے ہیں، ان پر بہت ترس آتا ہے، ترس اس لئے نہیں آتا کہ وہ خالم بدہن ناقص العقل ہیں، ترس اس لئے آتا ہے کہ، پی ایچ ڈی، انجنئیرنگ اور ماڈرن ماسٹر ڈگریوں نے انہیں تحقیق کی روح نہیں دی، محض فیسوں کی ادائیگی کا ٹوکن تھما دیا۔ یہاں سے بات شروع کریں گے : "اجی آئین تو فوت ہوگیا، دفنانا اور قبر پر گھاس

Read more

مفت آٹا اور کافر مینار

سال رواں 2023 سیاسی، معاشی، سماجی اور عدالتی بحران کے حوالے سے تاریخ پاکستان میں ایک بدترین سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اسی سال پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی بھی منائی گئی لیکن اس کی خوشی عدلیہ پارلیمنٹ کے درمیان جاری گھمسان کی جنگ کی نذر ہو گئی۔ کسی بھی ملک کی سپریم کورٹ سب سے بڑی ملکی عدالت اور پارلیمنٹ سب سے بڑا جمہوری ادارہ ہوتا ہے اور ملک کا مستقبل انہی دو سے وابستہ ہوتا ہے۔ لیکن سال رواں میں ہمارے ہاں اب تک جو کچھ ہوا ہے اس کے باعث یہ ماننا چنداں مشکل نہیں رہا کہ ایک طرف عدل نہیں رہا تو دوسری طرف جمہوریت بالکل ہی نہیں رہی۔ دونوں فریقین ماضی کے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ معتبر ترین اداروں کی اس قسم کی ذلت اور رسوائی کسی بھی گئے گزرے ملک میں نہ دیکھی گئی نہ سنی گئی۔ ابھی کچھ پتہ نہیں کہ آگے مزید کیا ہونے جا رہا ہے؟

Read more

غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو

مہنگائی نے یوں تو پوری دنیا کو متاثر کیا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی یہ صورت حال ہے کہ امیر طبقے کے علاوہ دیگر تمام طبقے یہ سوچتے ہیں کہ ایک وقت کا کھا کر دوسرے وقت کیا کھائیں گے۔ مڈل کلاس طبقہ تو تقریباً ختم ہو کر غریب طبقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اگر دیہاڑی دار مزدور طبقے کی بات کریں تو بس خدا پاک کی مدد کے سہارے اور اس کی آس میں ان کی زندگی بسر ہو رہی ہے۔

Read more

ایک خط ہرکیرت کورچاہل کے نام

ہرکیرت اس وقت میں تمھارے بہت سارے چاہنے والوں کے ساتھ لاہور جیسے ادبی اور تاریخی شہر میں بیٹھی تم سے مخاطب ہوں۔ ہاں تو سنو کیرت تمہارے ”لٹھے لوک لاہور دے“ کو اردو ترجمے کی صورت دلکش انداز میں چھپے سفر نامے کو جب میرے ہاتھوں نے تھاما تو ”اپنی بات سے“ ”مناں وے چل موڑ مہارا“ تک میری نظروں نے ادھر ادھر جانا پسند نہ کیا۔

ہرکیرت کور میں تمہاری شکرگزار ہوں کہ تم نے ہمیں اپنی خوبصورت تخلیق کا حسین تحفہ دیا۔ یقین کرنا یہ تو وہ آئینہ تھا جس میں مجھے اپنی ہی شبیہ نظر آئی تھی۔

Read more

کتابوں کا عالمی دن پاکستان میں کتب بینی کا فروغ: وقت کی اہم ترین ضرورت

روزمرہ زندگی میں جب بھی ہم کتابوں کے مطالعہ کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں نصابی کتابوں کا خیال آتا ہے۔ بے شک نصابی کتابوں کی اپنی ایک الگ اہمیت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہونے کے لئے نصابی کتابوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ غیرنصابی کتب کا مطالعہ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ایک مصنف اپنی زندگی کا نچوڑ کتاب کی شکل میں اپنے پڑھنے والوں کو مہیا کرتا ہے۔ جس میں ان کی سوچ ’نظریات و تجربات شامل ہوتے ہیں۔ ہر کتاب مختلف ہوتی ہے اور پڑھنے والے کی سوچ کو ایک نیا اور منفرد زاویہ دیتی ہے۔ ہم لکھنے والے کے عمر بھر کے ان تجربات سے نہ صرف بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں بلکہ سبق حاصل کرتے ہوئے خود کو ان غلطیوں سے بچا سکتے ہیں یا مناسب حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔

Read more

’ہمیں بچا لو، ہر طرف دھواں بھرا ہوا ہے‘: دبئی میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے تین پاکستانی کزن کون ہیں؟

’بلال لگاتار چِلا رہا تھا کہ ’ہمیں بچا لو۔۔۔ ہمیں بچا لو۔۔۔ آگ لگی ہوئی ہے۔۔۔ ہر طرف دھواں پھیل رہا ہے۔۔۔‘ اس کے بعد فون کی لائن کٹ گئی۔‘

Read more

پاکستانی نژاد برطانوی بچوں میں کتابیں پڑھنے میں عدم دلچسپی

میری عمر پانچ یا چھ سال کی تھی، ہم میرپور شہر سے دور ایک دیہات میں رہتے تھے۔ اس وقت ہمارے گھر میں اردو کا ایک اخبار ”روزنامہ کوہستان“ ڈاک کے ذریعے آتا تھا۔ بڑی بہنوں، جنہوں نے گاؤں میں لڑکیوں کا سکول نہ ہونے کی وجہ سے لڑکوں کے سکول میں پرائمری تک تعلیم حاصل کی تھی، کے لیے اردو رسالے ”حور“ اور ”زیب النساء“ بھی ڈاک سے آتے تھے۔ گھر میں دو الماریوں میں والد محترم کی کتابیں پڑی ہوتی تھیں۔ بہنوں کو رسالے اور ابا جی کو کتابیں اور اخبار پڑھتے دیکھ کر میں نے بھی کتابوں کی ورق گردانی شروع کر دی تھی۔

70 کی دہائی کے شروع میں جب میں نے ابا جی سے اپنے لیے کوئی رسالہ لانے کی فرمائش کی تو انھوں نے مجھے سیارہ ڈائجسٹ لا کر دیا۔ تب غالباً میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ گھر میں کتابوں کی موجودگی اور پڑھنے کے رجحان نے مجھ میں بھی کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کر دیا اور پھر گریجویشن مکمل ہونے تک میں نے سیکڑوں رومانی، جاسوسی اور تاریخی ناولوں کے علاوہ دوسری بہت سی کتابیں پڑھ ڈالیں۔ ایک وقت میں انگریزی ادب پڑھنے کا شوق چرایا تو تقریباً سب ہی مشہور مصنفین کے ناول پڑھ ڈالے۔ اب بھی میری ذاتی لائبریری میں دو ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ زندگی میں کپڑوں کے بعد سب سے زیادہ پیسے میں نے کتابوں کی خریداری، فلمیں دیکھنے اور میوزک اکٹھا کرنے میں لگائے ہیں۔

Read more

اچھوت کی یاداشت بہت تیز ہوتی ہے

سب سے پہلے میں لمز یونیورسٹی کا شکر گزار ہوں کہ جس نے میری سندھی شاعری کے سرائیکی ترجمے کی تقریب رونمائی رکھی۔ مجھے، میری شاعری کو اور دو خطوں کی مادری زبانوں کو قبولیت کا اعزاز بخشا۔ ہم تھر اور تھرپارکر سندھ کے رہنے والے ہیں اور اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبانیں انتہائی مجبوری کے عالم میں بولتے ہیں۔ اس لیے میری اس اردو گفتگو میں کسی بھی طرح کی کمی بیشی کو در گزر فرمایا جائے۔ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں پاکستان کے انتہائی اہم تعلیمی ادارے میں اپنی شاعری میں ابھرنے والے نئے سورماؤں کی داستان بیان کروں گا۔

Read more

اب نہ وہ پناہ دینے والے رہے نہ وہ پناہ گیر

ایک مغربی مثال ہے کہ کوئی انسان تب تک اپنی دھرتی نہیں چھوڑتا جب تک وہ زمین شارک کا جبڑا نہ بن جائے۔عام طور سے ہجرت کرنے والوں یا پناہ گزینوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ مگر شمالی امریکا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ وغیرہ پناہ گزینوں نے ہی آباد کیے۔اب انھی پناہ گزینوں کی نسلیں نئے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے دیواریں اونچی کر رہی ہیں۔حالانکہ نئے پناہ گزین بھی اپنے ساتھ وہی خواب اور صلاحیتیں لے کر

Read more

میرے دل و دماغ میں گونجتا ایک سوال

فقط عاشقان عمران خان ہی نہیں بلکہ وہ صحافی بھی جو ہیجانی تقسیم کے اس دور میں خود کو ”غیر جانبدار“ ثابت کرنے کو مضطرب رہتے ہیں متفقہ طورپر یہ طے کرچکے ہیں کہ آئندہ انتخابات جب بھی ہوئے عمران خان صاحب ان کی بدولت دو تہائی اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے منصب پر لوٹ آئیں گے۔ان کی گج وج کے ساتھ اقتدار میں واپسی کا سفر آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے صوبے یعنی پنجاب سے

Read more

پاکستان میں آنکھوں کے عطیے کے منتظر افراد: ’جب پہلا بچہ پیدا ہونا تھا تو سوچتی تھی کہ اسے کیسے پہچانوں گی‘

پاکستان میں آنکھوں کی بیماری سے ہزاروں لوگ بینائی سے محروم ہو رہے ہیں ان کی اصل تعداد کتنی ہے اس کی تفصیلات دستیاب نہیں تاہم ایل آر بی ٹی میں 1500 کے قریب لوگ رجسٹرڈ ہیں جن کا کورنیا تبدیل ہونا ہے۔

Read more

آئمہ بیگ کو ڈیٹ آفر اور دھندا

گلوکارہ آئمہ بیگ ابھرتی ہوئی خوبصورت آواز ہے جس نے بہت کم عرصہ میں کافی شہرت پائی ہے، ساحر علی بگا کے ساتھ ان کے گانوں نے دھوم مچا دی ہے، گلوکارہ نے کم عمری میں ہی کام شروع کر دیا تھا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سولہ، سترہ سال کی عمر میں وہ لاہور کے ٹی آر جی کال سنٹر میں کام کرتی تھیں، (اسکی بہن نادیہ بیگ بھی اسی کال سنٹر میں کام کرتی تھی) عوام

Read more

بابا جی کا آشرم (مماثلت محض اتفاقیہ)

”آشرم“ ہندوستانی ویب سیریز ہے جو میں نے اپنے دوست کے کہنے پر دیکھنی شروع کی۔ آشرم میں ایک بابا جی ہیں جو اس تنظیم کے روح رواں ہیں۔ بابا جی کا یہ کردار جوان اور ہینڈ سم بوبی دیول نے ادا کیا ہے۔ آشرم کے بابا جی کو دیکھ کر اگر آپ کو پاکستان کے موجودہ کسی مقبول سیاست داں یا مشہور مذہبی رہنما سے مماثلت نظر آئے تو یہ محض اتفاقیہ ہو گی۔ بابا جی کے کئی شہروں

Read more

اب اس قدر بھی نا چاہو کہ دم نکل جائے

ہماری سیاسی اشرفیہ کو یک دم خیال آیا کہ اس ملک میں رائج آئین کو پچاس سال ہونے کو ہیں۔ نامکمل قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ ان محفوظ پچاس سالوں کے بارے میں عوام کو مطلع کیا جائے۔ ”ان کو آئین کا تحفظ حاصل ہے“ ۔ یہ آئین متحدہ پاکستان کے بٹوارے کے بعد بہت ہی مشقت سے بنایا گیا تھا۔ ملک پاکستان توڑنے کی سازش میں تین نام بہت ہی نمایاں ہیں۔ بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمن مغربی

Read more

عوام کا محافظ آئین

صبح سویرے جیسے ہی اخبارات پر نظر ڈالی تو پہلے ہی صفحے پر آئین پاکستان کی سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے اشتہارات نظر آئے۔ اشتہارات میں ماضی کے اخبارات کے تراشوں کو جوڑ کر یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین منظور کر لیا گیا ہے اور یہ آئین قانون کے سامنے برابری، فرد کا تحفظ، تعلیم کا حق، رائے کی آزادی، نقل و حرکت کی آزادی، یونین اور سیاسی جماعت بنانے کی آزادی، مذہبی آزادی، معلومات تک

Read more

سپریم کورٹ اداروں کے ساتھ تصادم سے گریز کرے

قومی اسمبلی نے ایک بار پھر پنجاب انتخابات کے لئے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ سپریم کورٹ اسٹیٹ بنک کو حکم دے چکی ہے کہ وہ اس مد میں وزارت خزانہ کو یہ رقم فراہم کرے تاکہ اسے پنجاب میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی میں اس تجویز پر رائے دہی سے پہلے اسٹیٹ بنک کی طرف سے واضح کیا جا چکا تھا کہ عدالت کے حکم پر

Read more

میں کون ہوں اے ہم نفسو۔ 5

عالمی ڈائجسٹ کے ناول نمبر کی کامیابی ایک انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ میرے لیے یہ شہرت ہی نہیں خوشحالی کے ایک نئی دور کا آغاز تھا۔ اس کے بعد آنے والے شماروں میں میری کہانیوں کی تعداد بڑھی اور کم سے کم ایک ناول کی تلخیص شامل ہونے لگی۔ ان ناولوں کا انتخاب زاہدہ حنا کرتی تھی۔ معلوم نہیں کیسے کیونکہ ایک ناول منتخب کرنے کے لیے جو عوامی نقطۂ نظر سے دلچسپ ہو نہ جانے کتنے ناول

Read more

سپر ہیروز، عمومی نفسیات اور عمرانی کلٹ

فلم ایک طاقتور ترین مثبت اور منفی ہر دو لحاظ سے پراپیگنڈہ میڈیا بھی ہے۔ کون ہے جس نے اپنے بچپن سے اب تک مختلف النوع فلمیں نہ دیکھی ہوں۔ فلموں کی اقسام اور موضوعات تفریح طبع کے ساتھ ساتھ رجحان سازی بھی کرتے ہیں۔ اس سے اخلاقی تربیت کا کام بھی لیا جا سکتا ہے اور ذہنی تخریب کاری بھی ممکن ہے۔ میں بچپن سے ہی انڈین، پاکستانی اور ہالی وڈ موویز دیکھتا آیا ہوں اور اب بھی دیکھتا

Read more

پارلیمنٹ کو شبنم بنانے کی کوشش

یہ فروری 1978 کی ایک سرد اور تاریک رات تھی لاہور کے ایک پوش علاقے گلبرگ میں واقع ایک وسیع و عریض مکان کے ارد گرد کچھ افراد بڑے پراسرار انداز میں نقل و حرکت کر رہے تھے، یہ تعداد میں سات تھے اور محاصرہ کے انداز میں مکان کے چاروں طرف کھڑے ہو گئے۔ صبح چار بجے کے قریب ان میں سے 6 افراد مکان کے اندر داخل ہو گئے۔ انہوں نے مکان میں محو خواب مختلف افراد کو

Read more

’قرآن پاک کی تعلیم سے روکا تو معلم غصے میں آ گیا‘: مشتعل ہجوم کا احمدی عبادت گاہ پر دھاوا، مینار اور گنبد گِرا دیے

اس واقعے کے پیش آنے سے قبل بھیرہ کی مرکزی جامع مسجد کے امام نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ احمدی عبادت گاہ کے اندر بچوں کو قرآن پڑھایا جا رہا تھا جس کی تعلیم وہ شرعی و قانونی طور پر نہیں دے سکتے۔

Read more

پرخطر ماؤنٹ اناپرنا سر کرنے والے تین پاکستانی کوہ پیما کون ہیں؟

نائلہ کیانی یہ پہاڑی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، شہروز کاشف 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن چکے ہیں جبکہ ساجد علی سدپارہ دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے اپنے والد علی سدپارہ کے خواب کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

Read more

داسو پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والا چینی شہری توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ایک چینی شہری کو پولیس نے توہین مذہب کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

ثمرین محمود: ’شروع میں والد ڈرتے تھے کہ ورکشاپ پر عورت سے فرنیچر خریدنے کون آئے گا؟‘

اپنی نئی سوچ اور تخلیقی مہارت سے فرنیچر ڈیزائنر ثمرین نے اپنے والد کا اعتماد جیتا اور انھیں ورکشاپ کی ذمہ داری دی گئی۔ اب وہ لاہور میں چار سال سے آن لائن اپنا فرنیچر برانڈ چلا رہی ہیں۔

Read more

قصہ اسمبلی کی برتری کا؟

آج کل دو معاملات پر عام بحث ہو رہی ہے۔ ایک اسمبلی کی بالا دستی اور برتری ہے۔ دوسری آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔ اگر ان معاملات کا تاریخ کی روشنی میں جائزہ لیا جائے، اور پہلی آئین ساز اسمبلی سے اس کی شروعات کی جائیں تو کئی ہوش ربا انکشاف ہوتے ہیں۔ پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی میں قائد اعظم نے کئی معاملات پر مختصر اظہار خیال کیا۔ ان میں رشوت، اقربا اور کرپشن جیسے کئی معاملات

Read more

بائیس کروڑ۔ پاکستان کا ”ان لکی“ نمبر!

مطالعہِ پاکستان کے مضمون کی تباہی کے بعد اب ملک کو ”علمِ رمل“ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے! کیا آپ کو معلوم ہے؟ دیواروں پر لکھے بنگالی بابے اور بی بی جادوگرنیاں بالآخر اپنے عمل میں کامیاب رہے اور سب نے مل کر پاکستان کا وہ نمبر نکالا ہے جو بدنصیب ترین نمبر بتایا جاتا ہے، بل کہ ثابت بھی کیا جا چکا ہے! وہ ہے نمبر 22 کروڑ! بابوں اور بیبیوں کا کہنا ہے کہ ملک کو جب

Read more

قبل مسیح کا منڈی بہا الدین

خطہ منڈی بہاوالدین 300 قبل مسیح سے پہلی صدی عیسوی تک بیکٹریا یا یونا کا علاقہ۔ منڈی بہا الدین کا خطہ ایک تاریخی اور قدیمی حیثیت رکھتا ہے۔ اس خطہ پر موجود مختلف تباہ شدہ ٹیلے اس کی تاریخی حیثیت کی گہرائیوں تک لے جاتے ہیں۔ ذیل میں درج باتوں کا تعلق باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ منڈی بہا الدین کے علاقے سے بھی ہے۔ بر صغیر میں سکندر اعظم کی آمد کے بعد بہت ساری یونانی ریاستیں قائم ہوئیں ان

Read more

ہندوستان میں برطانوی راج اور طلبا تحریک

‎ طلبا کسی بھی معاشرے کا بنیادی کردار ہوتے ہیں جو سماجی تبدیلی کا ایک اہم محرک ہوتے ہیں، اگر ہم ہندوستان میں برطانوی راج کے دنوں کی بات کریں تو اس وقت انیسویں صدی کے آخر میں ہندوستان میں پانچ یونیورسٹیاں تھی، جن میں بمبئی یونیورسٹی ( 1857 ) کلکتہ یونیورسٹی ( 1857 ) مدارس یونیورسٹی ( 1857 ) پنجاب یونیورسٹی اور الہ آباد یونیورسٹی ( 1887 ) اس وقت تک طلبا ء تعداد میں کم تھے۔ اور ان

Read more

فیس بک کے پروفیسرز

لفظ پروفیسر سنتے ہی عموماً ذہن میں ایک ایسے پچاس، ساٹھ سال کی عمر کے ادھیڑ عمر آدمی کا تصور ابھر کر سامنے آ جاتا ہے، جس کے سر کے بال اڑے ہوئے، چندیا چمکتی ہوئی، آنکھوں پر موٹے موٹے محدب عدسوں والی عینک کی لگام کسی ہوئی ہو اور جو نیم اندھیرے کمرے میں تن تنہا میز پر اپنے سامنے بے ترتیب کاغذوں اور کتابوں کا پلندا رکھے بیٹھا ہو۔ جس کے سامنے چائے کے خالی کپ ایک خاص

Read more

جنرل عاصم منیر: جمہوریت پسند آرمی چیف

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں تین کام پہلی مرتبہ ہوئے ہیں، پہلا، عدم اعتماد کے ذریعے کسی وزیراعظم کو نکالا گیا، دوسرا، افواج پاکستان کے سربراہ کی تعیناتی میرٹ لسٹ میں نمبر ون جنرل کی ہوئی، تیسرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کر طاقت کا محور عوام کو قرار دیا، عوامی نمائندوں کی حق حکمرانی کو تسلیم کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پارلیمنٹ میں پالیسی بیان جنرل بابر افتخار اور

Read more

پارلیمان کی بالادستی کی ”جنگ“

سپریم کورٹ کی ہدایت پر تاحال وفاقی حکومت نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک پائی جاری نہیں کی بلکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ اس دوران پارلیمان سے منظور کردہ ”سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کر کے صدر مملکت کو بھجوایا تو انہوں حسب توقع اس پر دستخط کیے بغیر پارلیمان کو واپس بھجوا دیا چونکہ حکومت صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نہ کیے جانے

Read more

2018 کے ملبے پر 2023 میں شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟

شدید سیاسی بحران کے عالم میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آگے بڑھے ہیں اور حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لئے کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کا اہتمام ہو گا۔ جماعت کے امیر سراج الحق کی کوشش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان بھی اس میں شامل ہوں۔ فی الوقت تو تحریک انصاف نے جماعت اسلامی

Read more

تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے

فلاحی کاموں کے حوالے سے دنیا بھر اور خاص کر پاکستان میں مشہور عبدالستار ایدھی کے نام سے کون واقف نہیں۔ اس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ لاکھوں یتیموں کا سہارا بنے، لاکھوں مسکینوں کے کام آئے، اور لاتعداد لاوارث لاشوں کے وارث بن کر انہیں دفنایا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک دن کسی نے ایدھی صاحب سے پوچھا کہ آپ نے لا تعداد لا وارث لاشوں کو دفنایا ہے کبھی کسی پر رونا آیا ہے

Read more

مصنوعی ذہانت اور ہمارے مصنوعی مسائل۔

بھگدڑ کے نتیجے میں لوگ کچلے جاتے ہیں پر اس کا شکار قومیں بھی ہو سکتی ہیں البتہ خیالات کا توازن صحت مند ہو تو بچنے کے امکانات باقی رہتے ہیں ورنہ تو ڈیفالٹ ہونے کے بعد کے کسی درجے کا کوئی ایوارڈ ہو گا تو ہم اس کے ضرور حقدار ہوں گے ۔ اس سال کے آغاز میں جب ایلون مسک کی اسٹار لنک سے متعلق آسمان پر چلنے والی تاروں نما ایک قطار دیکھنے کو ملی تو لوگ

Read more

جن پہ تکیہ تھا۔

سر سبز و شاداب خطہ پوٹھوہار میں آباد دلکش شہر اسلام آباد میں ماہ اکتوبر کی خنک صبح تھی۔ روات کی جانب سے بلند ہوتا سورج ہوا میں موجود خنکی اور گھاس پر چمکتی اوس کا وجود مٹانے کے درپے تھا۔ اس وقت میں صبح کی سیر پر نکلا ہوا تھا۔ مقامی پارک میں پہنچا تو اوس میں بھیگے اشجار، رنگ برنگے پھولوں اور چمکتی گھاس نے استقبال کیا۔ میرے علاوہ کئی اور لوگ بھی صبح کی سیر پر نکلے تھے۔ اسلام آباد کی جس ہاؤسنگ سوسائٹی میں میرا قیام تھا وہاں کافی حد تک وہ سہولیات زندگی میسر تھیں جو کہ یورپ، امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کو حاصل ہیں۔

سوسائٹی کے مالکان کی اچھی کوشش ہے لیکن کچھ چیزیں ان کے بس میں نہیں تھیں۔ مثلاً اس وقت جو صاحب میرے آگے چلے جا رہے تھے، ایک گن مین ان کے آگے تھا اور دوسرا ان کے پیچھے۔ انھیں اس حالت میں دیکھ کر مجھے یوں لگا کہ میں محاذ جنگ پر ہوں جہاں کسی وقت بھی گولہ باری کا آغاز ہو سکتا ہے۔ قریب پہنچا تووہ صاحب مجھے دیکھ کر مسکرائے۔ میں نے بھی مسکرا کر اور گن مینوں کی جانب اشارہ کر کے پوچھا۔ ”آپ ان کی بھی ورزش کرا رہے ہیں“ اس دوران ہم ساتھ ساتھ چلنے لگے ”فرمانے لگے“ ان کو اس کام کی تنخواہ ملتی ہے ”“ وہ تو ٹھیک ہے لیکن اس محفوظ مقام پر ان کی کیا ضرورت ہے ”وہ صاحب فوراً بولے“ لگتا ہے آپ بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں ”“ جی آپ کا اندازہ درست ہے میں آسٹریلیا سے آیا ہوں لیکن میں یہیں پیدا ہوا ہوں ”وہ تاسف سے بولے“ وہ زمانہ اور تھا اب تو کوئی ضمانت نہیں کہ آپ گھر سے نکلیں تو خیریت سے لوٹ بھی آئیں ”۔

Read more

فاطمہ بھٹو بمقابلہ چمپو چماٹ وغیرہ وغیرہ

کل سما ٹی وی کے ایک پروگرام میں ٹرپل ون بریگیڈ کے دانشور, مایوسی کے محمود بوٹی, گندی گالیوں کے موجد جناب حسن نثار سے اینکر سے سوال پوچھا کہ فاطمہ بھٹو نے عمران خان کو ضیاء الحق کی سیاست کا وارث کہا جس پر چمپو چماٹ نے دانت پیس کر کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ فاطمہ بھٹو نے یہ بات کی ہے کیونکہ میں ان کو ایک پڑھی لکھی عورت سمجھتا تھا، اس بات کے بعد وہ

Read more

فرد جرم کیا ہوتا ہے؟

ہم آئے دن اخباروں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا میں دیکھتے اور سنتے چلے آرہے ہیں کہ فلاں پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی پیشی دے دی گئی یا فلاں لیڈر پر فرد جرم عائد کیا گیا اور ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

فرد جرم بنیادی طور پر وہ فرد یا وہ لکھت ہوتی ہے جو متعلقہ جج سماعت کے دوران ملزم کو اپنے نام کے ساتھ خود پڑھ کر سناتا ہے کہ میں بطور جج آپ پر یہ فرد جرم عائد کر رہا ہوں کہ آپ پر الزام ہے کہ فلاں تاریخ کو آپ اور آپ کے ساتھ فلاں نے اتنے بجے فلاں جگہ پر ایک بندے سے اسلحہ کے زور پر ٹچ موبائل فون سفید رنگ کا جس کا آئی ایم ای آئی نمبر فلاں اور سم نمبر فلاں ہے اور ان سے ایک عدد والٹ برنگ براؤن جس میں پانچ ہزار روپے پڑے ہوئے تھے بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ آپ کا کیا کہنا ہے؟ آپ کو یہ جرم قبول ہے؟ یہ یا اس طرح کا کوئی بھی واقعہ یا انسیڈینٹ ہو سکتا ہے۔

Read more

پاکستان: ’انڈیا کو پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے‘

پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان پر کہا ہے کہ ستیہ پال ملک کے انکشافات نے ایک بار پھر فروری 2019 کے پلوامہ حملے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

Read more

شگر میں معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ

شگر بلتستان میں ایک سپیشل ( معذور) بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی ذاتی کا واقع شرمناک اور دردناک ہے۔ مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق شگر کے علاقے بوندو میں زیر تعمیر ریزورٹ کے مزدوروں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک سپیشل لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام ملزمان غیر مقامی ہیں جو زیر تعمیر ریزورٹ میں کام کرتے تھے۔

Read more

اقبال خلیل۔ وہ باتیں تری وہ فسانے ترے

میں یہ کالم لکھنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ میرے میں ہمت نہیں تھی لیکن مجبور ہو گیا۔ میرے کانوں میں ایک آواز گونجی۔ ”اوئے شہزادے توں کتھوں دا ایں؟ (یار شہزادے تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ )“ یہ 1983 ء کے ستمبر اکتوبر کے دن تھے جب پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ صحافت میں ایم اے جرنلزم کی نئی کلاس کی آمد ہوئی۔ ان سب کے لیے سب کچھ نیا تھا۔ دھیمی دھیمی آزادی کا نیا خوشگوار ماحول، نئے

Read more

پاکستان میں مظلومیت کی سیاست: رجحانات و اثرات

وطن عزیز اس وقت بیشمار المیوں کا مجموعہ بن چکا ہے۔ ان بڑے المیوں میں ایک ’مظلومیت کی نفسیات‘ یا شاید مظلومیت کا لبادہ موزوں لفظ ہو سکتا ہے۔ ہم نے بحیثیت قوم وتیرہ بنا لیا ہے کہ ذاتی یا قومی سطح کے تمام معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کو پیش کرنے اور حل کی طرف بڑھنے سے پہلے رونے دھونے یا مارے گئے لٹے گئے کی مشق کو تکرار کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ عوام سے لے کر اشرافیہ

Read more

دستور کی نصف سنچری اور باقی سچ

قومی دساتیر زندہ دستاویز کہلاتے ہیں۔ مراد یہ کہ ان کی عملی افادیت اور اصولی بنیاد ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ آئین اپنے ڈیزائین میں جتنا بھی غیر لچکدار ہو اس میں ترمیم یا تشریح کا امکان رکھا جاتا ہے لیکن یہ گنجائش آئین میں جمہوری اقدار کا تیا پانچا کرنے کے لئے نہیں ہوتی۔ بنیادی انسانی حقوق کی توسیع کے لئے ہو سکتی ہے، خلاف مقصد نہیں۔ اپریل 2023 میں پاکستان کے دستور مجریہ 1973 کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات

Read more

آئی ایم ایف کی شرط، روپے کی قدر یا عالمی منڈی: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

آئی ایم ایف کی نئی شرط، روپے کی قدر میں کمی یا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ کیا ہے؟ یہ سجھنے کے لیے بی بی سی نے ماہرینِ معاشیات سے بات کی ہے۔

Read more

معروف کاروباری شخصیت ایاز مہر کی مبینہ جبری گمشدگی کی تحقیقات میں ’کوئی پیشرفت نہیں‘

سندھ کی معروف کاروباری شخصیت ایاز مہر کو لاپتہ ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے مگر پولیس کے مطابق مبینہ جبری گمشدگی کے اس مقدمے میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

Read more

ناقابل یقین واقعات کا سلسلہ۔ 4

”عالمی“ ہی در حقیقت پہلا مقبول ماہنامہ تھا جس نے ڈائجسٹ کے تصور کی بنیاد رکھی اور یہ عوامی ادب کا ترجمان قرار پایا یعنی وہ ادب جو نقادوں کے سند یافتہ ادب عالیہ سے الگ عام لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔ یہ وہی نقاد ہیں جنہوں نے قیسی رامپوری کے ناولوں کو ادب عالیہ نہیں مانا جس کے ناولوں کے ایک ایک لاکھ کی تعداد میں تین تین ایڈیشن شایع ہوئے۔ ایم اسلم کے سو سے زائد مقبول

Read more

آج کل ہر طرف جعلی دانش وروں کا زور ہے : مبشر علی زیدی

۔ سرخیاں : لکھنے والا اپنی مٹی سے کٹ کر مٹی ہوجاتا ہے معیشت غرق ہو چکی، اگلا الیکشن جو بھی جیتے گا، وہ سر ہی پیٹے گا ہمارے ادیب اور شاعر ڈرے ہوئے ہیں، وہ صرف پی آر کے شوقین ہیں معروف، متنازع اور منفرد قلم کار و صحافی، مبشر علی زیدی سے ایک گپ شپ وہ آیا، اس نے کہانیاں سنائیں، اور سامعین کو گرویدہ بنا لیا۔ آج ہمارا موضوع ہیں ”سو لفظوں کی کہانی“ والے معروف صحافی،

Read more

عدت، نکاح یا پلے بوائے فیم ذاتی معاملات لیکن اسلامک ٹچ قومی مسئلہ

عدت اور نکاح انتہائی ذاتی معاملات ہیں۔ ان ذاتی معاملات کے حوالے سے کسی دوسرے شہری، مذہبی رہنما، قانون یا حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عدت پوری کی تو کب کیسے کہاں کی یا نہیں کی تو کیوں نہیں کی، یہ سب معاملات آپ کے ذاتی ہیں۔ آپ نے نکاح کیا تو کب کیسے کہاں کیا اور نہیں کیا تو کیوں نہیں کیا، یہ سب معاملات بھی ذاتی ہیں۔ ان معاملات پر کسی کو سوالات اٹھانے کا کوئی

Read more

’ہمارے پاکستان‘ میں پارلیمنٹ کو بالادست کیا جائے

سکیورٹی امور پر ’ان کیمرا‘ بریفنگ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’پرانے اور نئے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمیں ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے‘ ۔ سرکاری ذرائع سے یہ خبر سامنے آنے کے بعد ، اس ایک فقرے سے ملکی سیاست کا بڑا نقشہ بنانے کے لئے نت نئے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور قیاس کیا جا رہا ہے کہ فوجی سربراہ نے سپریم کورٹ کے ساتھ جاری موجودہ تنازعہ میں

Read more

تخت پنجاب پر قبضے کی جنگ

لیجیے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیمبر سماعت کے دوران سٹیٹ بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومتی فنڈز میں سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے پنجاب میں الیکشن کرانے کے لئے جاری کردے۔ جس وقت یہ سطور لکھ رہا ہوں اس وقت پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ سیشن جاری ہے۔ اِن کیمرہ سیشن میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ آج جمعہ کی شام 5 بجے

Read more

اردو ادب کے تحفظ و نشو و نما میں اردو نصابات و درسی کتب کا کردار

قدیم سے قدیم اور تناور سے تناور درخت کی بقا تب تک ہی ہے جب تک کہ وہ اپنی جڑوں سے منسلک ہے، جب اسے اس کی جڑ سے اکھاڑ دیا جاتا ہے تو جیسا چاہا جاتا ہے ویسا من چاہا کام اس سے لے لیا جاتا ہے۔ اسے مختلف شکلوں میں ڈھال دیا جاتا ہے۔ مختلف اشیا تو وجود پاتی ہیں، مگر اب اس درخت میں وہ جان باقی نہیں رہتی جس کی وجہ سے یہ ماحول کو آلودگی

Read more

رمـضان نشریات کے دوران حساس موضوعات پر متنازع گفتگو: ’اب ان چیزوں کی ریٹنگ نہیں آتی‘

پیمرا کی طرف سے واضح ضابطہ اخلاق کے باوجود ہر سال رمضان ٹرانس میشن کے دوران حساس نوعیت کے موضوعات پر کوئی نہ کوئی متنازعہ چیز سامنے آ جاتی ہے۔

Read more

آرمی چیف کا قومی اسمبلی میں خطاب: ’ہمارے پاکستان‘ کے بیان کا مطلب کیا ہے؟

پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال اور حکومت اور سپریم کورٹ کے مابین پنجاب اور خیبر پختونوا میں الیکشن کی تاریخ اور عدالتی اصلاحات کو لے کر چل رہی کشمکش کے دوران، آرمی چیف کے اس بیان کو خاصی اہمیت سے دیکھا جا رہا ہے اور ہر طبقہ اور سیاسی جماعت اپنی مرضی کے معنی تلاش کر رہی ہے۔

Read more

’مجھے چپ رہنے کو کہا گیا‘: سابق گورنر نے پلوامہ حملے پر مودی حکومت کو کیوں موردالزام ٹھہرایا؟

جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ سنہ 2019 کا پلوامہ حملہ حکومت ہند کی لاپرواہیوں کا نتیجہ ہے اور یہ کہ انڈیا کے وزیر اعظم کشمیر کے معاملے سے ‘انجان’ ہیں اور انھیں اس کے بارے میں ‘غلط معلومات’ ہیں۔

Read more

سنسنی خیز خبریں اور ہیجان خیز اشتہارات

ایک زمانے میں سہولیات ناپید اور ذرائع محدود تھے، ڈیجیٹل دنیا کی دستیابی کم یا پھر نہ ہونے کی وجہ سے دوپہر کے بیشتر اخبارات سنسنی اور فحاشی پھیلانے کا کردار بخوبی نبھاتے تھے۔ جھوٹ پر مبنی خبریں بہت بڑے فونٹ سائز میں ان اخبارات میں چھاپی جاتی تھیں اور چوک پر فروخت کرتے افراد خبروں کو نمایاں کر کے لہراتے نظر آیا کرتے تھے، بعد میں اکثر کی تردید بھی آجاتی تھی یا خبر کے آخر میں تردید مل

Read more

افسانوی مجموعہ ”بانجھ موسموں کا سفر“

کائنات کی وسعتوں میں ایک وسیع عمل تخلیق ہے جس کی سعادت اور مقصدیت ادب کے ان فرزندوں کو حاصل ہوتی ہے جو رنگ کائنات کو رشک و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پھر الفاظ کی مدد سے اپنے تخلیقی جوہر کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیتے ہیں۔ پھر ان کی تحریر اپنی نہیں بلکہ دوسروں کی ملکیت بن جاتی ہے۔ اگر مشاہدہ کی آنکھ سے دیکھا جائے تو تخلیق قلم کی سیاہی سے انسانیت کے پرچار کا

Read more

ڈاکٹر اسرار احمد: اردو کے سب سے بڑے مفسر قرآن

ڈاکٹر اسرار احمد (رحہ) صاحب کی شخصیت سے کون ناآشنا ہو گا؟ وہ اپنی ذات میں ایک قرآن اکیڈمی تھے۔ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آج سے تیرہ برس قبل یعنی 14 اپریل 2010 ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون کئی احباب کی طرح میرے ایسا دنیاوی اور غافل بھی ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی فکر سے متاثر ہوا۔ جس کا پہلا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میں قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر

Read more

1915 سے 2023 تک انگریزی سے پرہیز کے اردو کے چیٹ جی پی ٹی کی اڑان پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟

آج سے چند ہفتے قبل علی گڑھ انڈیا کے ایک قصبہ سکندرہ راؤ کے محمد اکرم نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے میرے دادا کے 1915 میں بھیجے ہوئے ایک خط کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے امام احمد رضا بریلوی سے اپنے مدرسے میں انگریزی پڑھائے جانے پر مقامی اعتراض کے بارے میں سوال پوچھا تھا کہ کیا کچھ افراد کا یہ کہنا درست ہے کہ قربانی کے پیسوں کو ایسے مدرسے کو نہیں دینا چاہیے

Read more

ہمارا نکاح نامہ، وہ تو چوہے کھا گئے!

ہمارے نکاح کے وقت نہ یو ٹیوب تھانہ کمپیوٹر اتنا عام تھا اور نہ ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) جیسی کسی چڑیا کا وجود تھا بس موصوف جیسے Super Intelligent Gentleman، وہ بھی خال خال یعنی آٹے میں نمک کے برابر دستیاب تھے، ہماری شادی پندرہ اپریل کی ایک کشمکش زدہ رات کو ہوئی، بارات تیار کھڑی تھی، دوست احباب، اور سارے باراتی (اسٹوڈنٹس) بے قراری سے کرفیو پاس کے منتظر تھے جو بیچارا دولہا بنوانے گیا تھا۔ ادھر کو سموپولیٹن

Read more

’صائم ایوب بے غرض ہو کر دوسری بار ففٹی نہ بنا سکے‘

صائم ایوب نے چوتھے نمبر پر آ کر 28 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی زبردست باری کھیلی تھی۔ مگر وہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

Read more

سفید جھوٹ

پاکستان دنیا کا بہترین اور امن پسند ملک ہے۔ اس لیے پاکستان میں امن ہے اور پاکستان باہر دنیا میں بھی امن چاہتا ہے۔ پاکستان میں غربت کا نام و نشان تک نہیں۔ بچا ہو یا بوڑھا کوئی غربت کو پہچانتا تک نہیں۔ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں مرد، عورت، بچے، بوڑھے ہر کوئی عیاشی کی زندگی گزار رہا ہیں۔ میرا پیارا وطن تو اتنا خوشحال ملک ہے کہ کہ اس پر ایک آنے کا قرضہ نہیں

Read more

افغانستان میں امن و استحکام کی جاری کوششیں

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس ابھی حال ہی میں 13 اپریل کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں چین، ایران، پاکستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ باہمی افہام و تفہیم کے ایک کھلے اور عملی ماحول میں فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، اس کی ترقی کے امکانات کے بارے میں جامع، گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا اور اہم امور پر

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی۔ 34۔

ان دوروں پر نوجوانوں کے مقابلے میں بزرگ مرد و زن زیادہ تعداد میں آتے تھے۔ بس سے اترتے ہی وہ بستی میں بکھر جاتے اور پھر ان نیم تباہ شدہ مکانوں کا رخ کرتے جو کبھی گھر تھے، ان کے اپنے گھر۔ اس کے بعد وہ سب مل کر قبرستان جاتے، وہاں قبروں پر اگی ہوئی گھاس کو ہاتھوں سے اکھیڑ کر مٹی کو آراستہ کرتے اور قبروں کے سرہانے پھولوں کے دستے سجاتے۔ ایسے ہی ایک دورے کے

Read more

غزالی ٹرسٹ

بدھ کی شب ہمیں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا نام شاید آپ نے سن رکھا ہو۔ میں نے بھی نام سنا ہوا تھا۔ مختصراً یہ معلوم تھا کہ تعلیم کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس افطار ڈنر پر ان کی ٹیم سے مل کر اور ان کی ملک بھر کے بچوں کے لیے تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا سن کر

Read more

فوجی آمریت کے بعد عدالتی تسلط کا دور

سپریم کورٹ نے دلائل سنے بغیر پارلیمنٹ کا منظور شدہ بل مسترد کیا ہے۔ یہ بھی ملکی تاریخ کا عجوبہ ہے کہ کسی قانون کے نفاذ سے پہلے ہی اسے کالعدم قرار دیا گیا ہو۔ اسے پارلیمنٹ کے دائرہ کار میں براہ راست مداخلت اور اس کے اختیارات کو مسترد کرنے کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جاسکتا۔ خاص طور سے ایک ایسی صورت حال میں جب چیف جسٹس متنازعہ ہوں، ان کے فیصلے یک طرفہ کہے جا رہے

Read more

سپریم کورٹ کے معزز ججوں کے درمیان جھگڑے اور ہاتھا پائی کی تردید

سپریم کورٹ آف پاکستان نے معزز جج حضرات کے درمیان لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی کی تردید کرتے ہوئے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے: اسلام آباد 14 اپریل 2023۔ سپریم کورٹ آف پاکستان جھوٹی خبروں کی تردید 13.04.2023 کو ججز کالونی پارک میں شام کو واک کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کے حوالے سے ایک سراسر جھوٹی خبر کے حوالے سے : اس رپورٹ کو سوشل میڈیا کے مختلف

Read more

متفقہ دستور کی گولڈن جوبلی مبارک

”میں نے آئین بنتے دیکھا“ کا سلسلہ اس خیال سے شروع کیا تھا کہ اپنی نئی نسل کو یہ احساس دلا سکوں کہ ایک زمانے میں برصغیر کے طول و عرض میں آداب جہانبانی کے آشنا مسلمانوں کی ایک عظیم الشان سلطنت قائم تھی جس کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے یورپی طاقتوں کے اندر ایک دوڑ لگی ہوئی تھی، جو معاشی، صنعتی اور تہذیبی اعتبار سے بڑی ترقی یافتہ تھی۔ اسے اٹھارہویں صدی کے اوائل میں زوال آنے لگا

Read more

’میڈ اِن پاکستان‘ ہونے کے دعوے کے باوجود پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی دستیابی مشکلات کا شکار کیوں؟

گاڑیوں، ادویات اور دیگر بہت سی اشیا کی قلت کے بعد اب پاکستان میں الیکٹرانکس کی گھریلو مصنوعات کی دستیابی بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ ہوم اپلائنسز پر ’میڈ اِن پاکستان‘ کے دعوے کتنے درست ہیں اور اگر یہ پاکستان ہی میں بن رہی ہیں تو ان کی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

Read more

عسکری آپریشن: حکومتی ٹوپی سے برآمد آخری خرگوش

ریاست کا بنیادی مقصد اپنی آبادی کو بڑے پیمانے پر آسانیاں اور تحفظ مہیا کرنا ہے اور یہ سب ریاست حکومت کے ذریعے ممکن بناتی ہے۔ ہر حکومت کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح عوام میں مقبول ہو۔ غیر مقبول حکومتیں گزشتہ حکومتوں کے خلاف پروپیگنڈا، دشمن کا خوف اور سبز باغات کے خواب بیچتی ہیں۔ پرانے زمانے میں جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا تو اس نے انڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپیں، محدود لڑائی یا خفیہ آپریشنز

Read more

انا کی جنگ: میری راتوں کے مقدر میں سحر ہے کہ نہیں؟

  عدلیہ انصاف کا ادارہ ہے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ خلاصہ ہے اس اختلافی نوٹ کا جو جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ ان ججز میں سے ہیں جنہوں نے ہیومن رائٹس ایشوز پر ریاست یا ریاستی اداروں کے ہاتھوں شکار لوگوں کو تحفظ اور ریلیف دیا۔ جتنے ریلیف جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے صحافیوں ’سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور حکومتوں کے سیاسی

Read more

خان صاحب کا اگلا قدم، اللہ خیر کرے

عمران خان صاحب ماضی قریب میں عوامی مقبولیت کے زعم میں مبتلا رہتے آئے ہیں۔ اب جبکہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا فیصلہ بھی ان کے حق میں آ گیا ہے۔ ”ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا۔“ اس وقت پی ٹی آئی کے رہنما اور ورکرز اسے اپنی اور آئین کی فتح قرار دے کر جشن منا رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس سے خان صاحب کی عوامی مقبولیت کے غبارے میں مزید ہوا بھر گئی ہے۔ آپ

Read more

پس قانون: پاکستانی قانون پر برطانوی نوآبادیاتی اثرات!

کسی بھی قوم یا معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ اہل قلم ہی ادا کرتے ہیں۔ یہ صاحبان علم و دانش ہی ہوتے ہیں جو عام افراد کی ذہنی آبیاری کرتے ہیں اور اس طرح قیادت کرتے ہیں۔ کسی بھی قوم کی حالت ’کردار کا جائزہ اس قوم کے اہل قلم کے نظریات اور کردار سے لگایا جاسکتا ہے۔ آصف محمود کی تصنیف ”پس قانون“ ایک مکمل دستاویز ہے۔ یہ کتاب ہماری احساس کمتری ’نظام قانون کی ناکامیوں اور نقائص پر

Read more

امریکی خاتون کا یارانہ

لائبہ سکول و کالج میں والی بال، ٹینس بال اور رسہ کشی کی اچھی پلیئر تھی۔ کئی میڈل اور ٹرافیاں گھر کے شوکیس کی زینت بنائی۔ موٹی تازی اور شرارتی لائبہ کی شادی کی بات ایف ایس سی کے فوراً بعد لائبہ سے پندرہ بیس سال بڑے بندے سے پکی کرا دی گئی۔ لائبہ نے بتایا کہ اسے ابھی یونیورسٹی جانا تھا، کھیلوں کے بڑے مقابلے جیتنے تھے، اور پھر آرام سکون اور من پسند کی شادی کرنی تھی، لیکن

Read more

لوگ پڑھنا چاہتے ہیں، مگر انھیں اردو میں اچھا مواد میسر نہیں : عامر ہاشم خاکوانی

لوگ پڑھنا چاہتے ہیں، مگر انھیں اردو میں اچھا مواد میسر نہیں : عامر ہاشم خاکوانی سے خصوصی بات چیت سرخیاں : ٭ تصوف اشفاق احمد کے تخلیقی عمل کا حصہ تھا، مفکر اب ہمارے ہاں کہاں رہے ٭ لکھنے کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس سے پڑھنے والے میں کوئی تبدیلی آئے ٭ اردو ادیبوں میں اگر تصوف کے اثرات ہیں، تو مجھے اعتراض نہیں، مگر تصوف ان کے تخلیقی عمل کا حصہ ہو، وہ مصنوعی نہ لگے

Read more

عدالتی تاریخ میں ایک نئے سیاہ باب کا اضافہ نہ کیا جائے

سوموٹو اختیار کے حوالے سے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کے بل کے خلاف آٹھ رکنی بنچ نے سماعت کی ہے۔ تاہم بل کے خلاف درخواست دہندگان کے وکیلوں کے دلائل کے بعد سماعت ’غیر معینہ‘ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کی مصروفیات کے حوالے سے ساتھی ججوں سے مشاورت کے بعد آئندہ پیشی کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری طرف حکومت اور پاکستان بار کونسل نے

Read more

ایک اور ”سیلابِ وبا

سردار تنویر الیاس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ان کی شخصیت کے جو پہلو سوشل میڈیا پر لگائی وڈیوز کی بدولت دیکھنے کو ملے موصوف کو مسخرہ دکھاتے ہیں۔اس ٹھنڈ اور بردباری سے قطعاََ محروم جو آزادکشمیر جیسے ”حساس“ خطے کے وزیر اعظم سے متوقع ہوتی ہے۔سردار صاحب کی بے پناہ دولت مگر انہیں ہم عامیوں کی توقعات سے بے نیاز رکھتی ہے۔نودولتیوں سے وابستہ رعونت سے نفرت کی وجہ سے میں ان کا مداح نہیں بن پایا۔اس کے باوجود مجھے

Read more

عدلیہ کا قضیہ

آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق دیتا ہے مگر جب سپریم کورٹ کے لئے قواعد و ضوابط بنانے کا مرحلہ آیا تو پارلیمان نے اپنا یہ حق سپریم کورٹ کو دے دیا کہ وہ اپنے لئے خود قواعد و ضوابط بنائے۔ 1980ء میں سپریم کورٹ نے اپنے لئے جو رولز بنائے ان کے تحت بینچ کی تشکیل اور ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔ چونکہ پارلیمان نے آئین و قانون سازی کا اختیار سپریم کورٹ کو

Read more

اسرائیل! ہمارے میوہ جات، کھجوریں اور مسالے جلد واپس کرو

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیل گئی کہ حکومت وقت اسرائیل کے ساتھ مخفی تجارتی معاملات ریاستی سطح پر شروع کر چکی ہے۔ ہمیشہ کی طرح قوم مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی نظر آئی۔ کچھ نے موجودہ حکومت کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیا اور کچھ نے ماضی کی حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو جھاڑ کر تازہ ترین معلومات کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا۔ بحث جاری رہی اور اصل

Read more

پانچ چیلنجز

2019 میں بروکنگز انسٹیٹیوٹ میں جانا ہوا مستقل رابطہ رہتا ہے۔ وہاں سے ایک دوست نے مجھے بروکنگز انسٹیٹیوٹ میں چھپا جنوری 2023 کا ایک آرٹیکل بھیجا کہ ان معاملات پر پاکستان میں کیا پیش رفت ہوئی۔ اس آرٹیکل کے مطابق پاکستان کو 5 چیلنجز رواں برس درپیش ہیں۔ اپریل کا وسط گزر چکا ہے مگر اگر ہم نظر دوڑائیں تو یہ واضح طور پر محسوس کریں گی کہ ان مسائل میں سے بڑا حصہ تا ہنوز حل طلب ہے

Read more

پیشہ ورانہ خیانت

پیشہ ورانہ خیانت یا پیشہ ورانہ بے ایمانی (professional dishonesty) کی اصطلاح اپنے متعلقہ شعبوں میں پیشہ ور افراد کے غیر اخلاقی اور بے ایمان رویے کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر اس خیانت کی مختلف شکلیں ہیں، مثلاً: ادارے کے وقت اور وسائل کا غلط استعمال، چوری، دھوکہ دہی، جھوٹ بولنا، بیمار نہ ہوتے ہوئے بیماری کی چھٹی لینا، بغیر اجازت کے چھٹی لینا، ملازمت کے لیے درخواست دیتے وقت غلط معلومات فراہم کرنا،

Read more

ڈریسنگ ٹیبل پر سجا میک اپ بچوں کے لیے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

’ ڈریسنگ ٹیبل پر رکھے نیل کلرز اور نیل پالش ریموور میں ایسیٹون نامی کیمیکل نیورو ٹاکسک ہے جس کو اگربچے منہ میں ڈال لیں تو یہ بچوں کے دماغ کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مختلف قسم کے ہیئر سپرے اور ہیئر ڈائیز،سکنگ وائٹنگ کریمیں، لوشنز لپ سٹک اور پرفیوم یہ ساری چیزیں بچوں کے لیے رسک ہیں۔‘

Read more

’غیر مقبول‘ وزیراعظم سے مقبول اپوزیشن لیڈر تک: ’عمران خان کے بیانیے کی مقبولیت میں کلیدی کردار پی ڈی ایم کا رہا‘

سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت ہاتھ سے جانے کے بعد عمران خان کی جانب سے مختلف شخصیات اور اداروں پر لگائے گئے الزامات میں جہاں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھنے کو ملی، وہیں عمران خان نے ’سازش‘ کے بیانیے کو کامیابی سے اپنی ڈھال بنا لیا۔

Read more

ہونڈا سویک بمقابلہ سویک سینس

جب میں امریکہ Move ہوا تو اپنے ادارے سے لمبی چھٹی لے کر آیا تھا، چند سال کے بعد میں نے واپس آ کر پی ٹی وی جوائن کر لیا، انتظامیہ نے فوراً مجھے میرا پرانا کمرہ دیتے ہوئے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ تم اب کچھ عرصہ ہمارے ساتھ کام کرو گے۔ ابھی لمبی چھٹی کی کچھ اور options موجود تھیں، سب کے اصرار پر میں نے سوچنا شروع کر دیا کہ کچھ عرصہ ادارے کے لیے کام

Read more

اکبر لاہوری کا پنجابی افسانہ: آپا

آپ شاید اکبر لاہوری کو نہ جانتے ہوں۔ میں بھی نہیں جانتا تھا۔ مگر آپ تو شاید منیر لاہوری کو بھی نہیں جانتے۔ میں جانتا ہوں۔ کوئی چالیس بیالیس برس پرانی بات ہے۔ میں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ تب بی اے کے لئے لازمی اور منتخب مضامین کے علاوہ سو نمبر کا ایک اختیاری مضمون بھی چننا ہوتا تھا۔ اس کے لئے فارسی، عربی اور پنجابی کی فہرست موجود تھی۔ عربی میں مجھے دلچسپی نہیں تھی اور

Read more

اپنوں کو پڑھاؤں گا: (پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے نام)

یہ سندھ کی دھرتی ہے۔ اسے باب الاسلام یعنی سلامتی کے دین کا دروازہ کہتے ہیں۔ تعلیم کو مردوزن پر فرض قرار دینے والا مذہب اسی دروازے سے اس خطے میں داخل ہوا تھا۔ اور پھر نہ جانے علمیت کا فلسفہ کہاں کھو گیا۔ اس سندھ میں شالو خان کندھ کوٹ کے علاقے کا ایک پسماندہ گاؤں ہے۔ یہاں ایک دیوانہ پیدا ہوا۔ دیوانہ اس لیے کہ اسے اس روشنی سے محبت تھی۔ ظلمت کدے میں روشنی کا خواب دیوانگی

Read more

مقدس تہوار اور ہماری منافقت

سال بھر ٹی وی اور کانسرٹ میں ناچتے گاتے فنکار وقت اور تہوار کے ساتھ اپنی کینچلی بدل لیتے ہیں۔ رمضان میں میرا ہوں کہ مطیرہ سب دین کے بھاشن دینے لگتے ہیں کچھ تو خاص طور پر سیزن لگانے پاکستان آتے ہیں۔ نعتیں پڑھتے اور ٹی وی پر سج دھج کے رنگ برنگی پگڑی اور مختلف تراش کی داڑھیوں والے ”علماء“ کے درمیان بڑے اسٹائل سے سر پر دوپٹہ سجائے کہ ہیئر اسٹائل بھی نظر آئے بیٹھی دینی امور

Read more

میں نہ مانوں

مریم نواز نے سماء ٹی وی کے منصور علی خان کو انٹر ویو دیتے ہوئے ہر مشکل سوال کا جواب اپنی ہی مرضی کے مطابق دیا۔ ایسے تمام پروگرام پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں۔ کم از کم میں نے اپنی دو سالہ چینل 5 کے کالم نگار کے پروگرام میں یہی دیکھا۔ یقیناً اب عوام ان ٹوپی ڈراموں سے تھک چکے ہیں۔ کیونکہ سیاسی شعور نے اس عوام کو آزاد فضاؤں میں اڑنے کے لیے ننھے ننھے سے پنکھ

Read more