امیدوں کی کلیاں کھلنے لگیں

مسلم لیگ نواز گروپ کے میاں نواز شریف نے بالآخر 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وطن واپسی سے قبل ہی ایسا کھڑاک کیا کہ تھرتھلی مچ گئی۔ 18 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جماعت کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے 90 منٹ کے خطاب میں انہوں نے کہا ”ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں لیکن پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔ مٹی پاؤ نہیں

Read more

دنیا بدل رہی ہے

ہر ہفتے نئی تھیوری، نئی پیشگوئی، نیا بحران اور نیا پروپیگنڈا شروع ہوتا ہے۔ ایک کا اثر ختم ہونے پر دوسرا لانچ ہوجاتا ہے۔ یہ سلسلہ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے کے بعد سے تاحال جاری ہے جو آئندہ سال جنوری فروری تک جاری رہے گا۔ نواز شریف کے 2019 کے جارحانہ موقف اپنانے کے بعد فوج نے ڈیڑھ سال اس پر سوچ بچار کی پھر 2021 میں نیوٹرل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوٹرل ہونے کا پہلا

Read more

نئے چیف جسٹس کے چیلنجز

بنیادی نوعیت کا سوال یہ ہی ہے کہ نئے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کا دور عدالتی محاذ پر یا انصاف کے میدان میں نئی مثبت تبدیلیوں کا سبب بنے گا یا یہ بھی ماضی کی عمومی روایت ”نظریہ ضرورت“ کے تحت ہی ہو گا۔ بہت سیاسی سیاسی اور قانونی پنڈت نئے چیف جسٹس سے عملی طور پر بہت زیادہ پرجوش اور بہت سی نئی توقعات رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ نئے چیف جسٹس کو عدالتی محاذ پر ایک ”تازہ

Read more

پنڈورا باکس

آغاز آفرینش کے بارے میں تمام مذاہب، معاشروں اور سائنس دانوں کے اپنے اپنے نظریات اور خوبصورت کہانیاں موجود ہیں۔ قدیم یونانی دیومالائی روایات کے مطابق اس کرۂ ارض کو آباد کرنے کے لئے دیوتاؤں کے بادشاہ زیوس نے ایک دیوتا پرومی تھیوس کو انسان تخلیق کرنے کا حکم دیا اور اس کے بھائی اپیمی تھیوس  کو جانور اور پرندوں کی تخلیق کا حکم دیا۔ یونان کے ایک کسان شاعر ہیسیڈ ( 750 ق۔م ) نے پہلے باغی اور پہلے

Read more

سوشل میڈیا کے خود رو صحافی

صحافت ایک معزز پیشہ ہے اگر صحافی ایمان دار اور اپنے پیشے سے مخلص ہو اور باقاعدہ صحافت کی تعلیم اور تجربے کے بعد اس میدان میں کام کرے تو۔ چند عشرے قبل تک ایسا تھا لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی آمد کے بعد صحافت کی تعریف ہی بدل چکی ہے۔ کوئی بھی شخص ہاتھ میں مائیک پکڑ کر اور موبائل یا کیمرہ اٹھا کر کسی بھی جگہ پہنچ جاتا ہے اور بنا کسی اختیار و حق کے

Read more

مال بہت تو پھر امکان بہت

بندہ نا چیز کی نظر میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیپلز پارٹی عنقریب چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔ پیپلز پارٹی ایسا شاید حب عمران میں نہ کرے بلکہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ کپتان کا بہرحال ووٹ بینک تو موجود ہے لیکن فی الحال رہائی کے امکانات معدوم ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کر کے پیپلز پارٹی کو ملے گا کیا؟ تو اس سوال کا جواب سیاست کی گائیڈ لائن بکس

Read more

ظہور الہی کی 42 ویں برسی۔ شجاعت حسین اور پرویز الہی میں دوریاں

25 ستمبر 1981 میری زندگی کا اداس دن تھا۔ مسلم لیگ کونسل (حقیقی) کے مرکزی رہنما چوہدری ظہور الہی نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری کر رہے تھے جسٹس مولوی مشتاق حسین کے ہمراہ اپنی کار میں ماڈل ٹاؤن کی مین سڑک سے گزر رہے تھے کہ الذوالفقار کے کارکنوں نے کلاشنکوف کا برسٹ مار شہید کر دیا۔ اسی روز چوہدری ظہور الہی کو ان کے ایک دوست نے بتایا کہ ان کو کسی نے ٹیلی فون کر کے دھمکی

Read more

چلو چلو نیپال چلو!

نیپال کی قومی کرکٹ ٹیم پچھلے دنوں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی ہوئی تھی لیکن کتنے لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کا میچ چل رہا ہو تو نیپال کے اکثر شائقین انڈیا کے مقابلے میں پاکستان کے لیے جیت کی تمنا رکھتے ہیں، حالانکہ دس سال پہلے تک نیپال دنیا کے نقشے پر واحد ”ہندو ریاست“ کے طور پر موجود تھی۔ یہ اور اس طرح کی مزید خوشگوار حیرانیاں نیپال کی یاترا میں

Read more

کیا ن لیگ اور پی پی عوام کو پاگل بنا لیں گے؟

اقتدار کے مزے لوٹنے سے فراغت کے فوراً بعد اتحادی آپس میں دست و گریبان ہو کر اب ناکامیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر گرانے میں مصروف ہیں۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان جاری یہ لفظی گولہ باری عوام کو بیوقوف بنانے کی چال ہے۔ عوام کی تباہی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے کر اپنا دامن صاف پیش کیا جا رہا ہے۔ ہماری دونوں بڑی پارٹیاں نہایت ہی آزمودہ، فرسودہ اور بیہودہ

Read more

آمد نواز شریف کی اور ایک نئی جماعت کی

کوئی دن جاتے ہیں کہ نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ ان آمد سے کچھ پہلے یا تھوڑا بعد ایک نئی سیاسی جماعت کی ولادت بھی متوقع ہے۔ اس سیاسی جماعت کی بات بھی ہوگی لیکن بنیادی موضوع سابق وزیر اعظم کی واپسی کا ہے۔ پرانی داستانوں اور کہانیوں میں اصل واقعے کے گرد پے بہ پے ابہام اور الجھنیں لپیٹ دی جاتی تھیں، ہیرو جن کے چنگل سے نمٹتے نمٹتے بال سفید کر بیٹھتا تھا۔ بزرگی کی منزل تو

Read more

جی 20 اور انڈیا :آرزو حسرت ناکام سے آگے نہ بڑھی

بھارت میں جی 20 کانفرنس سے امید کی جا رہی تھی کہ یہ سفارتی اعتبار سے نریندر مودی کی بہت بڑی کامیابی ہوگی اور بھارت بڑی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ اپنے ملک کی آبادی، وسائل اور امکانات کی بدولت مودی خود کو عالمی فیصلہ سازوں میں شامل ہوتے دیکھ رہے تھے۔ دنیا کو یہ خواب بھی دکھایا گیا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک کو جوڑنے والا ایک کوریڈور تعمیر کرے

Read more

کیا ملک میں کچھ ٹھیک بھی ہوگا؟

ملک میں اس وقت معاشی بحران اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کے متعلق کہا جائے کہ یہ سستی ہے۔ پیٹرول ہے کہ کم ہونے کے اور مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے جس سے ہر چیز کو آگ لگی ہوئی ہے۔ پہلے سیاسی حکومتوں نے عوام کا خون پیا اب نگران حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔ ہر حال میں اگر کوئی پستا ہے تو وہ ہے عوام جس کا کوئی پرساں

Read more

عمران ریاض کی واپسی سے نواز شریف کی واپسی تک

صحافی و اینکر عمران ریاض تقریباً پانچ ماہ لاپتہ رہنے کے بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں لیکن نہ پولیس نے بتایا ہے اور نہ واپس آنے والے اینکر نے خود، ان کے وکیل یا اہل خانہ نے یہ بتانے کی ضرورت محسوس کی ہے کہ وہ کہاں تھے اور اگر انہیں اغوا کیا گیا تھا تو وہ کس کی تحویل میں تھے۔ واقعات کی گرد میں یہ واقعہ بھی بھلا دیا جائے گا اور کچھ عرصہ بعد کوئی

Read more

نالائقی کا بحیرہ عرب

سپریم کورٹ کی حالیہ فل کورٹ کی براہ راست نشر ہونے والی کاروائی میں ایک جسٹس کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کا بہت چرچا ہے۔ اس ضمن میں ایک سابق جج نے جب اس سوال کرنے والے جسٹس (عائشہ ملک) کے بارے میں تاثرات دیے کہ وہ نالائقی کا بحرالکاہل ہیں تو سعید چوہدری نے کہا سر کچھ کم کر دیں تو جواب میں کہا کہ نالائقی کا بحیرہ عرب سمجھ لو۔ سینئر صحافی سعید چوہدری کورٹ رپورٹنگ کا

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے صرف ایک التماس

بلاشبہ ہر غلطی، معافی اور ہر معافی تلافی مانگتی ہے۔ سید مودودی کا معروف قول ہے۔ ”کوئی غلطی بانجھ نہیں رہتی۔ انڈے بچے دیے چلی جاتی ہے۔“ میں اتنے اضافے کی جسارت کر رہا ہوں کہ غلطی جتنی بڑی ہوگی، اتنی ہی زیادہ کثیرالاولاد اور کریہہ النسل بھی ہوگی۔ زمانوں تک دودھوں نہاتی پوتوں پھلتی رہے گی۔ غلطی جج سے بھی ہوجاتی ہے لیکن شعوری طورپر، کسی ایجنڈے کے تحت، منظم سازش کے انداز میں انصاف کشی، غلطی کے زمرے

Read more

پاکستان کرکٹ سکواڈ کو آج بھی انڈیا کا ویزا نہ مل سکا: ’یہ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی سکواڈ کو ورلڈ کپ کے لیے ویزا ملنے میں ’غیرمعمولی تاخیر‘ اور انڈیا کی جانب سے ’امتیازی سلوک‘ برتنے کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیا ہے۔

Read more

جرگے کے حکم پر صحافی کا گھر سیل: ’جو کوئی ہمیں ایک گلاس پانی بھی دے گا اس پر بھی جرمانہ ہو گا‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے نو رکنی جرگے نے اپنے ایک فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر صحافی معراج خالد وزیر پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر ان کا گھر مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Read more

بلوچستان میں غربت کے شکار خاندان بیٹیاں بیچنے پر مجبور: ’بیٹی کو سمجھایا شادی کرنی پڑے گی کیونکہ بدلے میں ہمیں پیسے ملیں گے‘

بلوچستان کے علاقے چوکی جمالی میں 2022 کے سیلاب کے بعد بہت سے خاندان شدید غربت کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں اکثر خاندان اپنی بیٹیاں بیچ رہے ہیں۔ بچیوں کو بیچنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک سکول ٹیچر نے بتایا کہ سیلاب کہ بعد کسان سُود پر قرضہ لیتے رہے اور سُود پر مزید سُود لگتا رہا اور قرضہ نہ چکانے کی صورت میں انھیں اپنی کم عمر بچیوں کو 40 سے 60 سال کی عمر کے مردوں کو بیچنا پڑتا ہے۔

Read more

نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ

شہباز شریف بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہوں گے۔ قابل اعتبار عذر تراشنا مگر ان کے بس کی بات نہیں۔ اسی باعث لندن پہنچنے کے بعد صحافیوں کو سمجھا نہیں پائے کہ وہ ’ہنگامی‘ دِکھتے انداز میں اپنے بڑے بھائی سے ایک اور ملاقات کے لیے لاہور میں محض دو دن گزارنے کے بعد واپس کیوں لوٹ آئے ہیں۔ ’صلاح مشورے‘ والا جواز قابل اعتبار سنائی نہیں دیتا کیونکہ اپنی حکومت کے اختتام کے بعد سابق وزیر اعظم تقریباً تین

Read more

ورلڈ کپ 2023: پاکستان اپنے میچ کن گراؤنڈز پر کھیلے گا اور ہم اس بارے میں کیا جانتے ہیں؟

آئیے نظر دوڑاتے ہیں ان گراؤنڈز کی فہرست پر جہاں پاکستان ورلڈ کپ 2023 میں اپنے میچ کھیلنے جا رہا ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کی یہاں کاکردگی کیسی رہی ہے، یہاں کی کنڈیشنز کیسی ہیں اور ان میں کتنے تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Read more

63 سینئر صحافی، تجزیہ کاروں کا چیف جسٹس کے نام کھلا خط

63 سینئر صحافی اور تجزیہ کاروں نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام کھلا خط لکھ دیا، جس میں حسان نیازی و دیگر زیر حراست افراد سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ ہم آپ کو یہ خط لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں۔ حسان خان نیازی و دیگر زیر حراست افراد کے خلاف انسانی حقوق

Read more

سید کیاکام کرتا تھا؟

بچپن کا زمانہ تھا اور ہمیں نئی نئی باتیں سکھانے کے لیے کئی حیلے ہو رہے تھے ۔شاید یہاں مجھے ’نئی نئی‘ کی بہ جائے’ نئی پرانی سب باتیں‘ لکھنا چاہیے تھا کہ گھر میں رہتے تو ہمارے بزرگوں کے پاس، اور اسکول میں ہوتے تو اساتذہ کے پاس تہذیب، روایات اور تاریخ کے حوالے سے ہمارے ذہنوں میں انڈیلنے کو بہت کچھ تھا۔ اور واقعہ یہ ہے کہ بہت کچھ ذہن میں سما گیا اور اس میں بہت کچھ

Read more

اشاروں کی زبان اور معذور افراد

جب بھی اشاروں کے متعلق بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے لوگوں کا خیال ٹریفک سگنلز جنھیں اشارے کہتے ہیں اس کی جانب جاتا ہے یا پھر ان اشاروں کی طرف فوری خیال جاتا ہے جنھیں گندے اشارے کہا جاتا ہے مثلاً منچلے آوارہ لڑکوں کے راہ جاتی اکیلی لڑکیوں کو سیٹی یا آنکھ مارنے جیسے اشارے، اسی طرح پاکستانی یا انڈین ڈراموں میں ساس بہو کے اشارے بھی بڑے مشہور ہیں لیکن حقیقت میں اشاروں کی زبان جن

Read more

خاک ہو جائیں بھرے شہر میں عزت والے

چشم تخیل، آلہ انعکاس کے بغیر، خیال کے مسرح پہ وہ نقش بناتی ہے جو طبعی بصارت سے پرے ہو، جہاں بینائی کی رسائی ممکن نہ ہو۔ ایسی ہی تخیلاتی طلسم سے تخلیق کا ظہور ہوتا ہے جسے دیکھ کر ہم ایسے انگشت بہ دنداں ہیں کہ تخلیق کار کی ذہانت کو تحسین کی مالا کیسے پہنائیں؟ خیال کی بنتر سے، قرطاس پہ روشنائی بکھیرتے ہوئے، رجائیت کی ندی میں ڈوبی صدف کی کوکھ سے جوہر کی کشیدکاری سے امید

Read more

کیا عمران خان کے علاوہ نواز شریف بھی انتخابات سے باہر رہیں گے؟

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ایک انٹرویو کے بعد تحریک انصاف نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ عمران خان کے بغیر کسی انتخاب کا تصور نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ وہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ نگران وزیر اعظم سے اپنے بیان کی وضاحت طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ’ان کا بیان ریاست کے آئینی ڈھانچے، قومی مفادات اور جمہوریت کے بارے میں عدم

Read more

احمدی کیسے مسلمانوں کی دل آزاری کرنا بند کریں؟

اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے احمدی برادری چاہتے ہیں کہ ان کے وجود کی وجہ سے ار گرد بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری نا ہو تو انہیں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ اب وہ وقت آچکا ہے کے پاکستان میں بسنے والے احمدی برادری کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غلطی سے پیدا ہوئے ہیں اور ان کی اس غلطی کی وجہ سے تمام مسلمانوں میں بہت غم وغصہ

Read more

سوشل میڈیا کے خودرو صحافی

صحافت ایک معزز پیشہ ہے۔ شرط یہ ہے کہ صحافی ایمان دار اور اپنے پیشے سے مخلص ہو اور باقاعدہ صحافت کی تعلیم اور تجربے کے بعد اس میدان میں کام کرے۔ چند عشرے قبل تک ایسا ہی تھا۔ لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی آمد کے بعد صحافت کی تعریف ہی بدل چکی ہے۔ کوئی بھی شخص ہاتھ میں مائیک پکڑ کر اور موبائل یا کیمرہ اٹھا کر کسی بھی جگہ پہنچ جاتا ہے اور بنا کسی اختیار

Read more

مراد بن یوسف المعروف ماسٹر مراد سے ایک گفتگو

ظفر اقبال اور شاہد لطیف 24 مئی 2022 کو دن ساڑھے گیارہ بجے ایور نیو فلم اسٹوڈیو پہنچا۔ سیدھا زلفی صاحب کے دفتر میں گیا۔ ان کا عید سے کچھ دن پہلے موٹر سائیکل پر حادثہ ہو گیا۔ دائیں ہاتھ کی ایک انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اب بھی منہ پر سوجن تھی۔ شکر ہے زیادہ ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوئی۔ فلمی صحافی ظفر اقبال بھی وہیں آ گئے۔ ان کے ساتھ مراد بن یوسف المعروف ماسٹر مراد کا انٹرویو کرنا

Read more

پنجاب میں انجیکشن کے باعث ’بینائی سے محرومی‘: ’بھائی کی آنکھ میں ناقابلِ برداشت درد ہوا، صبح تک بینائی جا چکی تھی‘

آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ناصر چوہدری کے مطابق یہ انجیکشن ایک سے زائد مرتبہ مریض کو لگایا جاتا ہے اور پاکستان میں اس کا استعمال تمام ڈاکٹر اور ہسپتال کرتے ہیں کیونکہ یہ مریضوں کے لیے کم قیمت میں دستیاب ہوتا ہے۔

Read more

ہم اور ہمارے مسائل

پاکستان ساوتھ ایشیاء کا ایسا ملک جو اپنے محل وقوع کے اعتبار سے انفرادیت کا حامل اور اس کی آب و ہوا معتدل، موسموں کے اعتبار سے نہایت شاندار ملک اور زمین کی تزئین ایسی جس کا ثانی نہیں۔ یہاں کے باسی اپنی روایات کے حامل اور مہمان نوازی میں لاجواب۔ آزادی کے وقت سے یہ مختلف اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ آج کا پاکستان ان گنت مسائل سے دوچار ہے۔ دنیا میں یہ ہی واحد ایسا

Read more

ایک نوجوان امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹر کی کہانی جو زندگیاں بدل رہا ہے

ڈاکٹر زین عابدین آئی ایم جی (انٹرنیشنل میڈیکل گریجوایٹس) ہیلپنگ ہینڈز کے بانی اور سی ای او ہیں۔ انھوں نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان کے ایک چھوٹے سے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کیا اور پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر زین ہاؤس جاب سے فارغ ہو کر اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے۔ میڈیکل اسکول میں تعلیم کے دوران، انہوں نے ایک رہنما کے طور پر متعدد فلاحی تنظیموں میں اپنا

Read more

کینیڈا، بھارت گرمی، تصویر کا دوسرا رخ، ایک نوحہ

ہردیپ سنگھ نجر الگ سکھ ریاست اور اس کے لئے چلائی جانے والی تحریک بنام ’خالصتان‘ کا سرگرم سربراہ تھا۔ انڈیا کے اندر اور باہر سکھوں کو اس مقصد کے لئے مجتمع کرنے کے لئے اس نے بڑا کام کیا۔ تاکہ مشرقی پنجاب انڈیا سکھوں کی علیحدہ جغرافیائی سلطنت بن جائے۔ اس کو بمطابق کینیڈین حکومت، دو ہزار پندرہ میں وہاں کی شہریت ملی۔ اس مد میں ہردیپ کی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں کینیڈا کی حکومت کی

Read more

تحریک انصاف اور قربانی

لازمی نہیں کہ ”قربانی“ کا مفہوم سمجھنے اور سمجھانے کے لئے ہم عید ِ قرباں کا انتظار کریں جب کہ اس کی مثالیں آج اور ابھی میرے گرد بکھری ہوئی ہیں۔ خیر و شر کا تصادم اور حق و باطل کی جنگ کسی ایک زمانے کی میراث نہیں، یہ ہر دور کا منظر ہے، یہ ہر ملک ہر خطے کی سب سے زیادہ بیسٹ سیلر کہانی ہے۔ سٹیج بدل جاتا ہے، کردار بدل جاتے ہیں مگر خیر و شر کی،

Read more

ظالمو، نواز شریف آ رہا ہے

چار سال پہلے کا نواز شریف اور تھا اور آج کا نواز شریف بالکل اس فاسٹ باولر کی طرح گیند پھینک رہے ہیں جیسے فاسٹ باولر کی تیز گیندیں بیٹس مین کو سمجھ نہی آتی جب تک سمجھ آتی ہے تب تک بیٹس مین آؤٹ ہو چکا ہوتا ہے۔ اپ سب کو یاد ہو گا جب میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے لندن تشریف لے کر گئے یہ اس وقت کی بات ہے جب میڈیا پر ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے

Read more

افغانستان میں معاشی استحکام کے محرکات

افغانستان اسی کی دہائی سے جنگوں اور شورشوں کی آماج گاہ ہے۔ جہاں روس امریکہ سرد جنگ کے خاتمے کے لیے پراکسی وار لڑی گئی۔ جس سے وہاں کی معاشرتی اور معاشی زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اس سرد جنگ کے خاتمے کے بعد وہاں مسلسل خانہ جنگی رہی اور پھر امریکہ نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر باقاعدہ فوج کشی کی، یہاں مقامی جنگجو اور امریکیوں کے مابین بھی جھڑپیں ہوتی رہیں۔ دو برس پہلے امریکہ

Read more

پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ’متنازع‘ مقدمات کے پیچھے کون ہے اور اس کے ملک پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

موجودہ حالات میں بھی نو مئی کے واقعات کے بعد جس طرح پے در پے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے گئے اور انھیں گرفتار کیا گیا اس نے ملک کے احتساب کے نظام، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Read more

دارا فیروز چنائے: وہ انڈین پائلٹ جو پاکستانی فوج سے بچ کر پیدل انڈیا پہنچنے میں کامیاب ہوا

سنہ 1965 کی جنگ کے آخری مرحلے میں پاکستان کی ایل-155 توپیں انڈین چوکیوں پر شدید فائرنگ کر رہی تھیں۔ دوسری جانب پاکستانی فضائیہ کے سپر جیٹ طیاروں نے مسلسل حملے کرکے انڈین فوج کی پیش قدمی روک رکھی تھی۔

Read more

انڈین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 کے بعد اب ون ڈے میں بھی نمبر ون، ورلڈ کپ سے پہلے کیا یہ نیک شگون ہے؟

انڈین کرکٹ ٹیم گذشتہ شب موہالی کے میدان میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے کر ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

Read more

ادب کی کہکشاں کا ایک ستارہ: صائمہ زیدی

(یہ مضمون جرمنی میں مقیم منفرد شاعرہ صائمہ زیدی کے لیے ٹورنٹو، کینیڈا میں منعقدہ تقریبِ پذیرائی میں پڑھا گیا) خواتینِ باوقار اور حضراتِ خوش اطوار، حقیقت یہ ہے کہ میری حالت اِن دنوں اُس شتر مرغ کی سی ہے جو ریت میں سر چھپائے کسی محاورے میں بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی وجہ؟ وجہ جاننے کے لیے آپ کو ایک بار پھر میرے ساتھ لاہور کی سیر کرنا ہوگی جب فلیٹیز ہوٹل میں اشرف جاوید صاحب کے اوّلین

Read more

امن کی آشا، شاردہ یاترا، حقائق و خدشات

عزیز دوست اور معروف دانشور جناب خیر الزماں راشد نے اپنی وال پر مشہور و معروف تاریخی مقام ”شاردہ پیٹھ“ کی تاریخ اور اس کے تناظر میں اس مقام سے وابستہ کشمیری پنڈت برادری بلکہ بھارت بھر کے براہمن طبقے کی دیرینہ خواہشات کے ضمن میں ان کی اور اپنی اس ضمن میں خواہشات کی یکسانیت کے تحت، اس مقام کے تاریخی اور مذہبی پس منظر کے حوالے سے اس علاقے کے مستقبل اور یہاں دوبارہ سے ہندو مذہبی تقریبات

Read more

چیف جسٹس کے 404 دن اور عوام کے 56 ہزار مقدمے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 29 چیف جسٹس، جناب قاضی فائز عیسیٰ انتہائی سخت آزمائشوں اور امتحانات سے گزر کر عدل و انصاف کی کرسی تک پہنچے ہیں۔ مگر یہاں پہنچ کر وہ اطمینان اور سکون کی گہری سانس اس لیے نہیں لے سکتے کہ قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد انہیں اب پہلے سے بھی زیادہ سخت امتحانات اور مشکل آزمائشوں کا سامنا ہو گا۔ قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری ایک ایسے نازک وقت میں ہوئی

Read more

”ون اینڈ اونلی“ سوال

مسلم لیگ (نون) کے صدر جناب شہباز شریف صاحب لندن سے وطن لوٹ کر ابھی کمر بھی سیدھی نہیں کر پائے ہوں گے کہ انہیں ایک بار پھر ”ہنگامی“ دِکھتے حالات میں بدھ کی سہ پہر سے برطانیہ پرواز کے لئے فلائٹ اور نشست ڈھونڈنے کی مشقت سے گزرنا پڑا۔ ہو سکتا ہے کہ جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں تو وہ قطر ائرلائن کی پرواز سے لندن پہنچ چکے ہوں گے۔ لاہور پہنچنے کے چند ہی گھنٹوں بعد

Read more

مودی جی کا گھر میں گھس کر مارنے کا خواب

ایک ہندوستانی تجزیہ کار نے اپنی انگریزی تحریر کے ساتھ جھنکار لگا کر دل جیت لیا ہے۔ انھوں نے فرمایا ہے کہ کینیڈا مغربی دنیا کا پاکستان بن چکا ہے، آج گیا تو کل گیا اور اگر ہندوستان کے گھر میں گھس کر مارنے والے، کینیڈا تک پہنچ سکتے ہیں تو یہ بھی سوچیں کہ ہمسائے میں بیٹھا حافظ سعید کیا سو سال کی عمر پائے گا؟ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

Read more

23 ستمبر: اشاروں کی زبان کا عالمی دن

عالمی مشہور و معروف تعلیم دان، فلم میکر جارج ویڈز نے کہا ”اشاروں کی زبان ایک عظیم تحفہ ہے جو اللہ نے صرف بہرے لوگوں کو عطا کیا ہے۔“ دنیا میں بنا مقصد کوئی بھی چیز نہیں ہے۔ جیسا کہ نشانیاں بہرے لوگوں کے لئے ہیں۔ آج 23 ستمبر ”اشاروں کی زبان“ کا عالمی دن ہے۔ یہ دن اس وجہ سے اہمیت کا حامل ہے چونکہ 1951 میں ”ورلڈ فیڈریشن آف ڈیف“ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس فیڈریشن کے

Read more

خیبرپختونخوا کے نقل سکینڈل میں گرفتاریاں: کم از کم 800 امیدواروں کو نقل کی سہولت فراہم کی گئی، عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں نقل سکینڈل میں ملوث گروہ کے اعلی تعلیم یافتہ سرغنہ سمیت نو افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کی بدولت بظاہر اس امتحان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

Read more

کیا نواز شریف فوجی قیادت اور ججوں کا احتساب کروا سکیں گے؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف اعلان شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے اور پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ شہباز شریف واپس آ کر اڑتالیس گھنٹے کے اندر دوبارہ لندن روانہ ہو گئے تھے۔ شہباز شریف کی اچانک واپسی سے یہ چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ شاید نواز شریف کی واپسی ایک بار پھر ملتوی کی جا رہی ہے۔ اس قسم کی آرا

Read more

بیس ستمبر 1996ء: مرتضی بھٹو کے قتل کی بریکنگ نیوز

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) جس بریکنگ نیوز کی میں آج کہانی سنا رہا ہوں۔ یہ اس پراسرار قتل کی ہے جس کی گتھی آج تک نہیں سلجھ سکی۔ اور یہ قتل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کا تھا۔ قتل بھی اس دور میں ہوا جب بہن وزارت عظمی کے منصب پر فائز تھی اور جن لوگوں نے مرتضی کو گولیاں سے چھلنی کیا

Read more

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بدھ کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2023 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 0.3 فیصد رہی جب کہ آئندہ برس پاکستان کی معیشت ممکنہ طور پر 1.9 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکے گی۔ مگر…. اور اس مگر میں چھپے مگرمچھ پر خاص توجہ کی درخواست ہے…. شرط یہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہو، منڈی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو، موسمی حالات سازگار رہیں اور

Read more

وہ پرفضا اور دلکشی سے مالامال ’دنیا کا کنارہ‘ جہاں دنیا کی سب سے شفاف ہوا چلتی ہے

کرہ ارض کی سب سے صاف شفاف ہوا کی تلاش میں نکلنے والی فوٹوگرافر کو وہ ایسی جگہ ملی جس جگہ کا نام اتفاق سے اس کے برعکس کیپ گرم یا مہیب قطعہ ارضی ہے۔

Read more

کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ کا گاؤں: ’اس نے یہاں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی‘

خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر انڈیا اور کینیڈا کے درمیان سفاری تنازعے کی حدت کے باوجود انڈیا میں جالندھر ضلع میں ان کے آبائی گاؤں بھر سنگھ پورہ میں خاموشی ہے۔

Read more

میرواعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی ختم: ’صبر کا مظاہرہ کریں، حالات جلد ہمارے حق میں بدل جائیں گے‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کے روز حُریّت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز رہائی کے فوراً بعد حُریّت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سخت سکیورٹی حصار میں تاریخی جامع مسجد میں اپنے خطاب کے دوران یوکرین جنگ پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے موٴقف کو درست قرار دیا۔

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی سکواڈ: ’اگر‘ پھر کارکردگی پر بھاری پڑ گیا

سکواڈ کے اعلان کے لیے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق بار بار یہ حقیقت دہراتے رہے کہ ان کی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم ہے جس نے حالیہ دنوں میں فقط دو برے میچ کھیلے ہیں لیکن کیا یہ حقیقت واقعی اس قدر سادہ ہے؟

Read more

”ون اینڈ اونلی“سوال

مسلم لیگ (نون) کے صدر جناب شہباز شریف صاحب لندن سے وطن لوٹ کر ابھی کمر بھی سیدھی نہیں کر پائے ہوں گے کہ انہیں ایک بار پھر ”ہنگامی“ دِکھتے حالات میں بدھ کی سہ پہر سے برطانیہ پرواز کے لئے فلائٹ اور نشست ڈھونڈنے کی مشقت سے گزرنا پڑا۔ ہوسکتا ہے کہ جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں تو وہ قطر ایئرلائن کی پرواز سے لندن پہنچ چکے ہوں گے۔لاہور پہنچنے کے چند ہی گھنٹوں بعد شہباز صاحب

Read more

عالمِ بےسروسامانی اور جذبوں کی تابانی

  خطبہ الہ آباد میں علامہ اقبال نے فرمایا ہندوستان کی سیاسی غلامی تمام ایشیا کے لیے لامتناہی مصائب کا منبع ہے۔ اِس نے مشرق کی روح کچل ڈالی ہے اور اِسے آزادی کی اُس مسرّت اور قوت سے محروم کر دیا ہے جس کی بدولت کبھی اِس کے اندر ایک بلند اَور شاندار تمدن پیدا ہوا تھا۔ ہم پر ایک فرض ہندوستان کی طرف سے عائد ہوتا ہے جو ہمارا وَطن ہے اور جس میں ہمیں جینا اور مرنا

Read more

میر کارواں کا رخت سفر

اردو کے ہمارے مشہور شاعر چچا غالب تو ہر موقع ہر یاد آتے رہتے ہیں۔ آج بھی نئے چیف جسٹس صاحب کی تعیناتی پر ان کا یہ شعر بے طرح یاد آیا دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا پاکستان کے انتیسویں چیف جسٹس آف پاکستان اپنی عدلیہ کی اعلیٰ ترین اونچی مسند پر بیٹھ چکے ہیں۔ پچھلے 76 برسوں میں 28 چیف جسٹس آئے مگر انصاف کے

Read more

پاکستان کے انتظامی و معاشی بحران میں نوکر شاہی کا کردار

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برطانوی نو آبادیاتی نظام حکومت کا سلسلہ اب تک قائم ہے، اس سلسلے کو مستقل قائم رکھنے میں نوکر شاہی جسے ہم بیوروکریسی کہتے ہیں وہ معاون و مدگار ہیں۔ نوکر شاہی ایک مکمل نظام ہے جس میں ایک مخصوص تربیت یافتہ افراد کا گروہ مل کر ملک پر حکومت کرنے والوں کے احکامات بجا لاتے ہیں۔ اس کی ضرورت اس لیے پیش آئی تھی کہ انگریز بہت ہی کم تعداد میں

Read more

سائنسدان ڈاکٹر سہیل زبیری سے نصف صدی کی دوستی

آج مجھے ڈاک سے ایک کتاب کا تحفہ ملا اور وہ بھی بچپن کے دوست ڈاکٹر سہیل زبیری کی لکھی ہوئی کتاب A MYSTERIOUS UNIVERSE کا قیمتی تحفہ۔ اس کتاب کو ایک معروف و مستند ’معتبر و معزز ادارے OXFORD UNIVERSITY PRESS نے چھاپا ہے۔ جب میں سہیل زبیری کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے بچپن اور نوجوانی کے وہ شب و روز یاد آ جاتے ہیں جب ہم سکول اور کالج کے زمانے میں پشاور کی گلیوں اور

Read more

کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

اپنے صحافتی کیرئیر میں مجھے بارہا بھارت میں کئی ہفتوں کے قیام کے دوران فقط اس ملک کے داخلی اور خارجہ امور کے بارے میں رپورٹنگ کے علاوہ تفصیلی کالم بھی لکھنا ہوتے تھے۔ 2005 ءسے مگر بھارت پر توجہ سے جی بھر گیا۔ جنرل مشرف کے آخری برسوں میں ہمارے ہاں کی سیاست ویسے بھی ”عوامی اور جمہوری“ ہوتی محسوس ہوئی۔ اس جانب توجہ موڑی تو بالآخر عدلیہ تحریک شروع ہو گئی اور بتدریج میں ٹی وی شوز کا

Read more

سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے بغیر جنوری میں انتخابات کا انعقاد سیاسی عدم استحکام کو مزید ہوا دے گا؟

الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔ چند سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے ہے اس اعلان سے کچھ حد تک تو سیاسی صورتحال میں بہتری آئے گی مگر اگر تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے گئے تو ایسا کرنا ملک میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

Read more

انتخابات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی۔ اس کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام مکمل ہو گا اور جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروا دیے جائیں گے۔ مکمل بے یقینی کے ماحول میں الیکشن کمیشن کا یہ اعلان خوش آئند ہے اگرچہ ابھی تک انتخابات

Read more

اک نقطے وچ گل مکدی اے

قطب شمالی اور قطب جنوبی ہماری زمین کی دو انتہائیں ہیں اور جب بعد عظیم کی مثال دینا ہو تو قطبین کے فاصلے کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ اور دوسری طرف اگر اسی کرہ ارض کو کہکشاں کے نقشے میں دیکھا جائے تو ایک نقطہ رہ جاتا ہے جسے ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ اور یہ تو ہم جانتے ہیں کہ نقطوں کے قطبین نہیں ہوتے، نہ کوئی نارتھ پول نہ ساؤتھ پول۔ یعنی نظر اور نظارے کا درمیانی فاصلہ سارا منظر ہی بدل دیتا ہے۔

بالکل اسی طرح پاکستان کو دور سے دیکھیں تو ایک دھندلا سا نقطہ ہی نظر آتا ہے، فوج، عدالت، سیاست، عوام، سب ایک نقطے میں گم ہو جاتے ہیں، نہ کوئی ساؤتھ پول نہ نارتھ پول، نہ میاں صاحب نہ خان صاحب، نہ باجوہ صاحب نہ حافظ صاحب، بس ایک نقطہ سا رہ جاتا ہے، صبح شام نوع بہ نوع تازیانے سہتے عوام، مگرمچھوں کے جبڑوں میں جکڑے ہوئے وسائل، لاقانونیت، بد امنی، انتہا پسندی، جہالت اور بیماری اور باقی سب زیب داستاں۔

Read more

معین اختر۔ ہٹائیے، چھوڑئیے، وہ بھی کوئی اداکار تھا۔

کالم نگاری کے پردے میں ساحری کو رواج دینے والے ہارون الرشید کا کہا بہت پہلے گرہ میں باندھ لیا تھا کہ زندگی دوسروں کی خامیوں پہ نہیں اپنی خوبیوں پہ بسر کرنی چاہیے۔ صبر کی بھی، لیکن، کوئی حد ہوتی ہے، برداشت کا بھی کوئی پیمانہ ہوتا ہے۔ یہ سرحد ختم ہو جائے اور یہ پیمانہ لبریز ہونے لگے تو انسان کیا کرے۔ معین اختر جیسے بے مثال فنکار اور نابغہ روزگار کو تحقیر کا نشانہ بنایا گیا، افسوس صد افسوس۔ اس عبقری کو اداکاری کے میدان میں محض ایک تابع مہمل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی حیف صد حیف۔

معین اختر کے شہرہ آفاق پروگرام ”لوز ٹاک“ کے مصنف انور مقصود کے تازہ ترین ارشادات کے مطابق اس پروگرام کی تشکیل و ترتیب میں معین اختر کی کسی ذاتی صلاحیت کا کوئی دخل نہیں تھا۔ یہ تمام سکرپٹ الف سے یے تک ان کا لکھا ہوتا تھا۔ معین نے اس میں ایک جملے کا تو کیا کبھی ایک لفظ کا اضافہ بھی اپنی طرف سے نہیں کیا، ترمیم کا تو خیر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Read more

جھینگر کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے

جھینگر کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے قیصر کا یہ پیارا ہے، اسے توپ پہ کھینچو بات بس اتنی سی تھی کہ سابقہ مضمون میں کتوں کی تدفین میں شوقین مالکوں کا اپنے کتوں کو اپنے عشق کا اعتبار دلانے کے لئے آٹھ دس ہزار ڈالر تک کے خرچہ کا ذکر کرتے کہیں لاشعور یا تحت الشعور میں بہت بچپن سے مدفون اوپر عنوان میں مذکور شعر کھڑاک سے جلوہ دکھا گیا۔ ہم نے قلم بند بھی کر دیا۔

Read more

پی آئی اے: کیسی بلندی، کیسی پستی

70 کی دہائی کے ابتدائی برسوں کی بات ہے، دنیا میں ایک ایسی فضائی کمپنی موجود تھی جس کا کوئی نہ کوئی ہوائی جہاز ہر چھ منٹ بعد یا تو دنیا کے کسی ہوائے اڈے کی زمین کو چھو رہا ہوتا تھا یا کسی ہوائی اڈے سے فضا میں بلند ہو رہا ہوتا تھا۔ اس فضائی کمپنی کے ذریعے 1979 میں پوری دنیا میں 35 لاکھ افراد نے سفر کیا تھا اور اسی ایک سال میں دنیا کے مختلف مقامات

Read more

اعلیٰ عدلیہ میں غیر جمہوری سوچ کی جڑیں

یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ آمروں کے سامنے سرنگوں اور فوجی مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے والی عدلیہ نے آئین بنانے اور بحال کرنے والی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ جسٹس منیر سے جسٹس بندیال تک کس کا ذکر کریں کس کا نہ کریں۔ کیا ایسی اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس نظر آتا ہے جس نے مروجہ آئین کا تحفظ کیا ہو۔ ملک کی پہلی دستور ساز اسمبلی کو صفحہ

Read more

ہندوستان میں سیاسی منظر نامہ اور مسلم نمائندگی

جمہوری ہندوستان کا آئین سیکولرازم کے اصولوں کو بر قرار رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسا نظریہ ہے جو یورپ کے مقابلے میں ہندوستان میں ایک الگ معنی رکھتا ہے۔ مزید برآں، یہ تمام افراد اور سماجی گروہوں کے لیے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے، جس میں حفاظتی امتیاز کی دفعات شامل ہیں۔ ان اصولوں پر عمل درآمد کے لیے اگرچہ قابل قدر کوششیں کی گئیں، لیکن یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت

Read more

نواز شریف وطن واپسی کے لئے تیار

بالآخر میاں نواز شریف نے چار سالہ ”خود ساختہ“ جلاوطنی ختم کر کے 21 اکتوبر 2023 ء کو لاہور پہنچنے کا اعلان کر دیا۔ پچھلے کئی ماہ سے ان کی وطن واپسی کی تاریخی دی جا رہی تھیں لیکن بار بار ان تواریخ میں تبدیلی کی جا رہی تھی لیکن پہلی بار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اعلی سطح کے اجلاس کے بعد نواز شریف کی واپسی کے شیڈول کا اعلان

Read more

میاں نواز شریف صاحب! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

جس دن سے شہباز شریف نے ایون فیلڈ کے فلیٹ کی سیڑھیوں میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا ہے کہ میاں صاحب 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، اس دن سے ملکی سیاست میں ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔ شہباز شریف حکومت کے صدمے سے نڈھال مسلم لیگ نون کے تن مردہ میں جان سی پڑ گئی۔ چوکوں، چوراہوں پر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ نواز شریف کے استقبال کو کتنے لوگ آئیں گے؟ روزانہ

Read more

سندھ میں ترقی کی حرکیات

جاوید سوز سے میرا پہلا تعارف کپاس چننے والی عورتوں پر ان کے کام کے حوالے سے ہوا تھا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ موصوف شاعر بھی ہیں۔ اور اب ان کے سندھ کی ترقی کے بارے میں انگریزی مضامین کا مجموعہ کتابی شکل میں ملا تو مزید حیرت ہوئی اور اس سے کہیں زیادہ خوشی ہوئی کہ یہ سندھ میں عملی طور پر ترقیاتی کام کرنے والے شخص کا نقطہ نظر ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے سندھ

Read more

دانشور کی اہمیت اور موجودہ دور کا ہجوم

دانشور / انٹیلکچوئلز کسی بھی سوسائٹی کے لیے اعلی دماغ اور قومی راہنما کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ ایسی صلاحیتوں کے حامل لوگ ہوتے ہیں جن کی سوچ معاشرے کے مقاصد اور پہچان کو طے کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سجاوٹ اور شکل واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انٹلیکچولزم کو اگر میں اپنی عقل ناقصہ کے ذریعے درجہ بندی میں پرووں تو اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہو سکتی ہیں۔ 1سیاسی انٹلیکچوئل 2۔ مذہبی انٹلیکچوئل

Read more

’خوبصورت‘ نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری: ’مجھے لگا تھا کہ شاید چہرے پر بال آنا کم ہو جائیں گے‘

خوبصورت لگنا کسے پسند نہیں۔۔۔ لیکن اگر خوبصورت لگنے کے لیے آپ کو مختلف قسم کے پروسیجرز یا پھر سرجری کروانا پڑیں تو کیا آپ کراوئیں گے؟

Read more

کیا نوجوانوں کو پاکستان میں سیاسی قائدین کے عمر رسیدہ ہونے پر پریشانی ہونی چاہیے؟

پاکستان میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد میں لگ بھگ 45 فیصد نوجوان ہیں، یہ نوجوان کسی ایسی سیاسی پارٹی سے اپنے مستقبل کی امیدیں کیونکر وابستہ کریں گے جس کے قائد، چیئرمین یا شریک چیئرمین 70 سال سے زیادہ کے بزرگ ہیں؟ بڑھاپا دماغ کو کس طرح متاثر کرتا ہے اور سیاسی قیادت کرنے کے لیے ’حدِ عمر‘ کتنی ہونی چاہیے؟

Read more

امن۔ بقائے انسانی کا راز

معلوم انسانی تاریخ اگر حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کی جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ فرزندان آدم یعنی ہابیل اور قابیل کا تذکرہ کیے بغیر ہم انسانی تاریخ کا آغاز ہی نہیں کر سکتے۔ یہ بد قسمتی کہیے یا انسانی صبر و شعور کا امتحان کہیے کہ دنیا کے پہلے انسان کے دو بیٹے ہی امن اور بد امنی کی علامت ٹھہرے۔ دونوں ہی ظالم اور مظلوم کا استعارہ بنے۔ دونوں قاتل اور مقتول کا نشان قرار

Read more

اپنا کاروبار کیسے کامیاب بنایا جائے؟

گاوَں اور دیہاتوں کے رہنے والے عمومی طور پہ دو دو نہروں سے شناسائی رکھتے ہیں۔ ایک چھوٹی نہر جہاں سے وہ اپنے بچپن میں تیراکی کا فن سیکھتے ہیں۔ جہاں وہ لوڈے ویلے (سہ پہر کے وقت) اپنے پشووَں (جانوروں) کی دم کے ساتھ نہر میں اترنے کا ڈر اتارتے ہیں۔ الٹی سیدھی قلابازیاں اور ڈُم (گہرائی) میں زیادہ دیر تک ٹکے رہنے کی مشق’ اسی چھوٹی نہر کے حصے آتی ہے۔ دوسری نہر گاوَں سے ذرا باہر بڑی

Read more

یکم اکتوبر: معمر افراد کا عالمی دن

یوں تو ساری دنیا میں بالخصوص اور پاکستان میں کئی عالمی ایام منائے جاتے ہیں منانا بھی چاہیے لیکن کچھ ایام خاص اہمیت لیے ہوئے ہوتے ہیں کی جن کی وجہ سے شعور و آگہی کے مقاصد بھی بخوبی حاصل ہو جاتے ہیں اور ان ایام کو منانے کا مقصد تو حاصل ہوتا ہی ہے ایسے ہی دنوں میں ایک خاص دن معمر افراد کا عالمی دن بھی ہے جو کہ یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ اقوام عالم

Read more

شناخت پریڈ اور پولیسیہ پردہ

انسان جتنا مہذب ہوتا رہا اتنا ہی اس کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تبدیلی آتی رہی۔ ضروریات زندگی جب خاندان قبیلے محلے اور گاؤں سے باہر ضرورت بنی تو سماجی رویوں کی وجہ سے پردہ فروغ پاتا رہا۔ اسلام نے اس کو جتنی اہمیت دی مسلمانوں کے مابین اتنا ہی متنازعہ ہے۔ خاص کر مختلف فقہاء کے مابین اور پھر ایک ہی فقہ کے مختلف علماء کے مابین متنازعہ تو نہیں پر مختلف ضرور ہے۔ اور قرآن کریم کی

Read more

غریب پاکستانیو! تمہاری کیا بات ہے

پاکستان کو بنے پچھتر برس ہو گئے ہیں۔ اس ملک کے قیام کے ساتھ ہی اسے غریب مہاجرین کا ایک لاتعداد ہجوم تحفے میں ملا تھا۔ بیس سے چالیس لاکھ کے درمیان ان غربا کے خاندانوں کو پورے ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی۔ یہ مہاجرین تقسیم سے پہلے مالدار اور صاحب حیثیت و جائیداد تھے۔ ملک تقسیم ہوا اور یہ لوگ بھی تقسیم ہوئے۔ ایک نعرہ تھا، ایک جوش تھا، ایک مقصد تھا، ایک خواب تھا۔ ملک بنانا ہے اور

Read more

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کا قتل اور بھارتی غنڈہ گردی

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کسی عام شخص کا قتل نہیں یہ بھارتی نژاد کینیڈین کا قتل ہے۔ بھارت جو دنیا میں سب بڑا سیکولر ملک ہونے کا دعویدار ہے۔ کینیڈا جو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مساوات اور عوام دوستی کی وجہ سے انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہردیپ سنگھ ان دونوں جمہوریتوں کا نمائندہ تھا۔ وہ تیسری دنیا کے کسی غریب ملک کا باسی نہیں تھا جو کسی افریقی ملک

Read more

تکفیر کے قوانین اور مذہبی اقلیتیں

تکفیر کے قوانین کا غلط استعمال پاکستان میں کئی سانحات کا سبب بن چکا ہے اور اقلیتوں خصوصاً مسیحیوں کی متعدد آبادیاں نذر آتش ہو چکی ہیں۔ ان میں شانتی نگر، سانگلہ ہل، گوجرہ، کوریاں، لاہور کی مسیحی بستیاں نمایاں ہیں۔ مقدمات کا ذکر کریں تو 1987 سے اگست 2023 تک کم از کم 2029 افراد پر الزام لگ چکے ہیں۔ سال رواں میں ان قوانین کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہ اگست کے اختتام تک مختلف مذکورہ تکفیر

Read more

کراچی سکول کا سکینڈل اور صحافتی اخلاقیات

روزنامہ ایکسپریس میں کالم بعنوان ”جنسی اسکینڈل اور ضابطہ اخلاق۔“ مورخہ 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات شائع ہوا۔ کالم نگار توصیف صاحب کے ساتھ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ اردو میں ساتھ رہا اس لیے ان کے خیالات و نظریات سے واقفیت ہے جس کی بنا پر ان کی تحریر کو سمجھنے میں مدد مل جاتی ہے۔ ایسے خیالات و نظریات جن کا اس معاشرے میں برملا اظہار مشکل ہے انہیں جب ضبط تحریر میں لایا جاتا ہے تو وضاحت بیان

Read more

جی 20 کانفرنس دہلی: انگور کھٹے ہیں

جی 20 یا گروپ آف ٹوئنٹی دنیا کی بڑی معیشتوں کا ایک فورم ہے جو عالمی چیلنجوں پر بات چیت اور ان سے نمٹنے کے لیے سالانہ اجلاس کرتا ہے۔ 2023 میں دہلی نے G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کی جہاں 19 ممالک اور یورپی یونین کے رہنما کرہ ارض کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ G20 دہلی 2023 سمٹ کی قرارداد چار اہم نکات پر مشتمل ہے۔ جی 20 دہلی 2023 سربراہی

Read more

عالمی سطح پر بھارت کی مشکلات

کینیڈا میں ایک سکھ علیحدگی پسند لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کا معاملہ اب صرف بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنازعہ کا باعث ہی نہیں رہا بلکہ دنیا کے بیشتر دارالحکومتوں میں نئی دہلی کے طرز عمل کے بارے میں طرز عمل پر تشویش و حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں شروع سے ہی اس معاملہ میں کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں شامل تھیں۔ اب

Read more

ناتوانی سے حریف دمِ عیسیٰ نہ ہوا – مکمل کالم

آپ اگر صبح شام کسی بچے کو نالائق ہونے کے طعنے دیں، فیل ہونے پر اُس کی ڈنڈے سے پٹائی کریں، کسی مقابلے میں پیچھے رہ جانے پر اُس کا کھانا بند کر دیں اور پھر اُس سے یہ امید رکھیں کہ وہ اسکول کے سب سے قابل اور ہونہار بچے سے زیادہ نمبر لے کر آئے گا تو آپ کی امید پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن آپ کی اِن تمام بیہودہ حرکتوں کے باوجود اگر آپ

Read more

میاں نواز شریف کا میثاق مفاہمت

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے لندن میں اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ میاں نواز شریف لگ بھگ گزشتہ چار برس سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر کے لندن میں مقیم ہیں اور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست میں داؤ پیچ آزما رہے ہیں وہ اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دوران مسلسل اس تگ و دو میں رہے ہیں کہ

Read more

میں نے ‘سرکی’ ڈوبتے دیکھا

یہ ذکر ہے 1992 ء کا، ستمبر کا مہینا، گزشتہ ماہ اگست میں ہی راقم السطور کی عمر کے 8 سال پورے ہوئے تھے۔ اوچ شریف میں مقیم ہمارے ابا جان نے چند ہفتے قبل ہی ہمیں اپنے گاؤں ٹبہ برڑہ میں بڑی اماں اور بھائی جان شبیر احمد ناز کے پاس ان کی خدمت اور پڑھائی کے لیے بھیجا تھا۔ اس وقت ہم جماعت سوئم کے طالب علم تھے اور اوچ شریف میں اپنے گھر کے قریب ماسٹر احسان

Read more

حج نہیں ہجرت فرض ہے

ہمارے ایک دوست آج کل ہر ملنے والے فرد بالخصوص نوجوانوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ان کا موقف ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل نہیں رہا۔ جس حساب سے آئی ایم ایف نے ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، اس کے چنگل سے نکلنا اب کسی صاحب بصیرت حکمران کے بس میں بھی نہیں رہا۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے یہاں زندگی مشکل تر ہوتی

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ: ’میوٹ کر کے سنیں تو بہت مزا آئے گا‘

پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں ہونے والے اس ورلڈ کپ کا کرکٹ فینز کو بے چینی سے انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی آئی سی سی نے آفیشل ترانہ ریلیز کیا تو شایقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

Read more

نواز شریف وطن واپسی کے لئے تیار

بالآخر میاں نواز شریف نے چار سالہ ”خود ساختہ“ جلاوطنی ختم کر کے 21 اکتوبر 2023 ء کو لاہور پہنچنے کا اعلان کر دیا پچھلے کئی ماہ سے ان کی وطن واپسی کی تاریخی دی جا رہی تھیں لیکن بار بار ان تواریخ میں تبدیلی کی جا رہی تھی لیکن پہلی بار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اعلی سطح کے اجلاس کے بعد نواز شریف کی واپسی کے شیڈول کا اعلان

Read more

آٹھ سالہ عمار فاروق کی موت: کیا دکھ یا نفسیاتی صدمہ موت کی وجہ بن سکتا ہے؟

یہ سیباکیوٹ سیکلورزنگ پیننسیفلائٹس مرض ہے کیا، کیا اس کا کوئی علاج ممکن ہے اور کیا کوئی انسان واقعی دکھ کی کیفیت، جدائی کے احساس یا نفسیاتی صدمے سے مر سکتا ہے؟

Read more

مارگلہ کی پہاڑیوں سے

شام کے سائے افق تا افق پھیل رہے تھے۔ آسمان پر بادلوں کے ٹکڑے یوں پھیلے ہوئے تھے گویا قافلے سے بھٹکے ہوئے کچھ مسافر منزل کی جستجو میں سرگرداں ہوں۔ ڈوبتے سورج کی نارنجی دھوپ صرف پہاڑوں کی چوٹیوں پر باقی رہ گئی تھی۔ میں نے اپنے قدموں کی جانب دیکھا تو میرا آدھا دھڑ شام کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور سینے سے اوپر کے حصے پر سورج کی الوداعی شعاعیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں نے سوچا

Read more

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام

محترم جناب قاضی فائز عیسی صاحب السلام علیکم سب سے پہلے تو چار سالہ کٹھن مراحل اور مشکل دور کے بعد پاکستان کا سب سے زیادہ قابل عزت و احترام قاضی القضا کا منصب مبارک ہو۔ ساتھ ہی بحیثیت ایک قلم کے مزدور اور عام پاکستانی چند گزارشات پیش خدمت ہے۔ پاکستان کے عدالتی نظام میں 38 سالہ تجربے کے بعد آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ اس نظام کی خامیاں کیا ہے اور ان خامیوں کو کس

Read more

معاشی مفادات یا اصول کی حمایت: کینیڈا اور انڈیا کے تنازعے نے مغربی ممالک کو مشکل میں کیوں ڈال دیا ہے؟

انڈیا کی عالمی معاشی اہمیت اپنی جگہ لیکن برطانیہ، آسٹریلیا جیسے ممالک میں سکھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایسے تنازعات کے سیاسی نتائج بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ماضی میں روس، یران اور سعودی عرب پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگا تو مغربی ممالک نے کھل کر تنقید کی۔ اس بار معاملہ مختلف کیوں ہے؟

Read more

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے نام ایک خط

چیف جسٹس جناب فائز عیسیٰ صاحب میں ایک عام شہری ہوں لیکن دوسرے درجے کی شہری ہوں اگر غیر مسلم عورت ہوتی تو تیسرے درجے کی شہری بھی نہ گنی جاتی اور اگر خواجہ سرا ہوتی تو۔ ۔ ۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پاکستان میں شہریوں کی کتنی قسمیں ہیں۔ جارج آرویل کی اینیمل فارم کا مشہور فقرہ یاد آ جاتا ہے کہ سب جانور برابر ہیں مگر کچھ جانور زیادہ برابر ہیں۔ بھلے آپ عدالت عالیہ کے

Read more

سانپ کے کاٹنے سے کمسن بچی کی ہلاکت: کیا پاکستان کے ہسپتالوں میں ہر زہریلے سانپ کا تریاق دستیاب ہے؟

ہر قسم کے سانپ کے زہر کا تریاق یا توڑ موجود ہے ضرورت صرف اتنی ہے کہ جس شخص کو سانپ کاٹ لے اس کو وقت ضائع کیے بغیر ہسپتال پہنچایا جائے جہاں اسے یہ تریاق دیا جا سکے۔

Read more

چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیارات سے گریز کا عندیہ

گزشتہ کئی ہفتوں سے دن میں کئی بار انتہائی غریب لوگوں سے گفتگو کا موقعہ مل جاتا ہے۔ شدید مہنگائی کے بوجھ سے خود کو لاوارث اور بے بس محسوس کرتے لوگوں کے دلوں پہ چھائی مایوسی مجھے زندگی سے کامل اکتاہٹ کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے نازل ہوئی اکتاہٹ کے سبب مجھے عزت مآب چیف جسٹس صاحب کا یہ فیصلہ پسند نہ آیا کہ اپنا منصب سنبھالنے کے فوری بعد وہ ایک ایسے موضوع کی

Read more

ناتوانی سے حریف دم عیسیٰ نہ ہوا (مکمل کالم)

آپ اگر صبح شام کسی بچے کو نالائق ہونے کے طعنے دیں، فیل ہونے پر اس کی ڈنڈے سے پٹائی کریں، کسی مقابلے میں پیچھے رہ جانے پر اس کا کھانا بند کر دیں اور پھر اس سے یہ امید رکھیں کہ وہ اسکول کے سب سے قابل اور ہونہار بچے سے زیادہ نمبر لے کر آئے گا تو آپ کی امید پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن آپ کی ان تمام بیہودہ حرکتوں کے باوجود اگر آپ

Read more