اب افغانستان کا کیا کریں ( حصہ اول )۔

میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کی شام کراچی پریس کلب کے ہال میں انتہائی بوریت کے عالم میں دیگر ویہلے صحافیوں کے ہمراہ کیبل چینل پر کوئی تھکی ماندی ہندی فلم دیکھ رہا تھا۔ ایک آواز آئی سی این این لگاؤ جلدی سے۔ کسی نے چینل بدلا۔ ایک اسکائی اسکریپر میں ایک طیارہ گھس جاتا ہے اور یہ منظر بار بار دکھایا جا رہا ہے۔

سب یہی سمجھے کہ یہ ہالی وڈ کی کسی نئی ایکشن تھرلر کا ٹریلر ہے۔ جس کے ہاتھ میں ریموٹ تھا اس نے ”ابے یار کیا بوریت ہے“ کہتے ہوئے پی ٹی وی لگا دیا۔ مگر وہاں پر بھی اسکائی اسکریپر میں طیارہ گھسنے کا وہی منظر دکھایا جا رہا تھا۔ تب آہستہ آہستہ یقین آنے لگا کہ یہ کوئی فلمی ٹریلر نہیں بلکہ سچ مچ کی فلم ہے۔ مگر یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ فلم کم ازکم اگلے بیس برس تک گلے میں پڑنے والی ہے۔

Read more

‘ہم ہیروز ہیں، بس کسی کو نظر نہیں آتے’، مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی خواتین

کراچی — ‘جس جگہ پر ہم کام کر رہے ہیں یہاں پر بہت خطرہ ہے۔ ہم اپنی جان پر کھیل کر یہ کام کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم ہیروز ہیں۔ ہمیں خود پر اعتماد ہے تو اسی لیے ہمیں اس سے ڈر نہیں لگتا’۔

یہ کہنا ہے 29 سالہ علیشہ امان انصاری کا جو اس وقت کے الیکٹرک میں بطور گرڈ آپریٹنگ آفیسر کام کر رہی ہیں۔

Read more

صدر غنی کیا چاہیں گے؟ صدر بائیڈن کیا دے سکتے ہیں؟ آج اہم ملاقات

واشنگٹن ڈی سی — افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ جمعے کو صدر جو بائیڈن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان سے مکمل انخلا میں مصروف ہیں اور دوسری جانب طالبان کی طرف سے ملک کے مختلف اضلاع پر قبضے اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

دیکھو حامد سے آنکھیں بند کرو جوناتھن تک

جوناتھن، یہ ریپ شیپ کی بات نہ کرو۔ اس سلسلے میں ویسٹ کو کچھ نہیں پتا اور مجھے ویسٹ کا بہت علم ہے۔ یہ پاکستانی عورتوں کے ریپ والے مسئلے پر جنرل مشرف نے کچھ روشنی ڈالی تھی کہ اس کے بعد امیگریشن میں کچھ آسانی ہو جاتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جنرل مشرف ملک سے باہر رہتے ہیں جب کہ مختاراں مائی مظفرگڑھ ہی میں مقیم ہیں۔ پھر کچھ بات پی ٹی آئی کے پسندیدہ پولیس چیف لاہور نے بتائی تھی کہ عورت رات کو گھر سے اپنے تین بچوں کے ساتھ نکلے اور گاڑی کی پٹرول گیج بھی چیک نہ کرے تو پھر ریپ تو ہو گا۔ باقی ماندہ حقائق میں بتا چکا ہوں لیکن آج اور بھی واضح کر دیتا ہوں۔ پاکستان میں عریانی بہت بڑھ گئی ہے، عورتیں تھوڑے تھوڑے کپڑوں میں ہوتی ہیں۔ اب نائٹ کلب کی بھی اجازت نہیں ہے تو پھر صرف ریپ یا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا راستہ ہی بچتا ہے۔ کیونکہ پاکستانی مرد یورپین مردوں کی طرح روبوٹ تو ہیں نہیں۔

Read more

وزیراعظم، پاکستانی معاشرہ اور ریپ کلچر

محترم وزیراعظم آپ پچھلے کچھ ماہ میں دو مرتبہ جنسی زیادتی کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں جو ان سب لوگوں کے لیے جو اس کا شکار ہوئے اذیت کا باعث بنے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ آپ کس یوٹوپیا میں زندگی گزار رہے ہیں کہ آپ جنسی زیادتی جیسے اہم مسئلے کی ا، ب سے واقف نہیں اور جیسے کہ آپ نے ذکر کیا کہ جب یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے تو آپ اپنے قریبی مشیروں کے ساتھ مل کے اس کے اوپر غور و خوض فرماتے ہیں تو عرض ہے کہ اگر یہ وہی وزیر مشیر ہیں جو بلاول بھٹو کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں اور نازیبا القابات سے نوازتے ہیں تو آپ غلط لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں اور طرح یہ کہ آپ نے ان کو کبھی روکنا گوارا نہیں کیا۔

Read more

ورچوئل مدرز، مدر ٹریسا اینڈ موسٹ ٹریسنگ مدر سنی لیون

ایک دن بیٹھے بٹھائے ذہن میں یہ خیال در آیا کہ اگر کبھی آنجہانی مدر ٹریسا اور محترمہ سنی لیون کی آپس میں کبھی ملاقات ہو جاتی تو کیا ہوتا؟ ان میں ایک خاتون تو قابل احترام مسیحی راہبہ تھیں اور بعد از مرگ واحد خاتون نصف سینٹ کا رتبہ بھی حاصل کیا اور دوسری ایک موجودہ اداکارہ اور سابقہ پورنو اسٹار۔ جن کو اپنے دور میں بہت زیادہ سرچ یا ٹریس کیا جاتا تھا۔ کسی زمانے میں میں سنی لیون دنیا اور بھارت میں مودی جی سے بھی زیادہ مقبول تھیں۔ جب ہم نے یہ سنا تو ہم نے بے ساختہ تبصرہ کیا کہ اگر مودی جی بھی ”ایکس منسٹر“ بن جائیں تو سنی سے زیادہ لوک پریہ ہو سکتے ہیں!

Read more

ایک اجنبی دنیا میں دس منٹ اور 38 سیکنڈ

الف شفق کا یہ تازہ ترین ناول ہے۔ میں نے ان کی تقریباً تمام کتابیں مطالعہ کی ہیں اور ان پر اپنی رائے کا اظہار ایک مضمون کی صورت میں کر چکا ہوں۔ کل ہی میں نے اس ناول کا مطالعہ ختم کیا ہے۔ الف ان کا نام ہے اور شفق ان کی والدہ کا نام۔ اس ناول کے آخر میں وہ اپنی ماں کے نام کو اپنے نام کا حصہ بنانے کے بارے میں بھی بتاتی ہیں۔ اور شاید اس کا ذکر اس کتاب میں ضروری بھی تھا بہرحال شفق سے شفقت اور یہ شفقت اور ہمدردی ہے الف شفق کی جو ان کے تمام ناولوں میں نمایاں ہیں۔

Read more

یونیورسٹیوں میں چشم کشا تجربات

میرا 28 مئی کی اشاعت میں کالم شائع ہوا جس کا عنوان تھا ’قبرستانوں کی آمدنی میں اضافہ‘ ۔ اس پر دوستوں، قدر شناسوں اور بڑی بڑی شخصیتوں کے فون آئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد بھی شامل تھے۔ ان سے تبادلۂ خیال ہوا، تو کہنے لگے کہ حکومت کی یہ خواہش یقیناً قابل قدر ہے کہ وہ مڈل کلاس کو قرضے فراہم کر کے ان کی زندگی میں بہتری لانا چاہتی ہے، مگر اسے قرضے 6 فی صد شرح سود پر دینے کے بجائے ان تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے جو میں وائس چانسلر کی حیثیت سے مختلف یونیورسٹیوں میں کر چکا ہوں اور ان کے نہایت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Read more

مرد کوئی روبوٹ نہیں

مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔ یہ جواب ہے اس سوال کا جو وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران دیا۔ ایسے ہی ملتے جلتے نادر خیالات کا اظہار وہ رواں سال 4 اپریل کو قومی ٹیلی ویژن پر ایک سوال کے جواب پر بھی دیے چکے ہیں۔ جب ایک خاتون نے ان کی توجہ ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی طرف دلائی تھی۔ بقول وزیر اعظم پاکستان کے ایسے کیسز ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی کی وجہ سے ہیں۔

Read more

شوبز ڈائری: ’صنفی تعصب مردوں میں ہی نہیں عورتوں میں بھی ہوتا ہے‘

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو کس نے صنفی تعصب کا نشانہ بنایا، پریانکا چوپڑا نے ہندی فلم کا نیا فارمولا کیا دیا اور اداکار سونو سود اب لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟ یہ سب جانیے اس ہفتے کی شوبز ڈائری میں۔

Read more

فحاشی اور ریپ: وزیراعظم victim blaming کر رہے ہیں

بتاریخ 4 اپریل وزیراعظم پاکستان، جناب عمران خان کے قومی ٹیلی ویژن پرسوال جواب کے سلسلہ میں ایک سامع نے ان کی توجہ ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی طرف دلائی تو انھوں نے فرمایا، ’ہمارے ملک میں بچوں اور عورتوں کے ریپ کی رپورٹنگ ایک فیصد بھی نہیں۔ یہ سب کیسز ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی کی وجہ سے ہیں۔ پردے کا تصور اسی لئے ہے کہ temptation نہ ہو۔ معاشرے میں ہر انسان کے

Read more

طالبان کی پیش قدمی میں تیزی، صدر اشرف غنی واشنگٹن میں

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعرات کو امریکہ کے دو روزہ دور پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا افغانستان میں طالبان کی طرف سے نئے علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیاجا رہا ہے۔

Read more

خواتین کا ٹافی سے موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید: ’اب سمجھ آئی نئے پاکستان میں مرد کی شناخت روبوٹ اور عورت کی بطور ٹافی ہو گی‘

سوشل میڈیا پر جہاں وزیراعظم کے بیان کے بعد خواتین نے اپنے تجربات بیان کیے کہ کیسے وہ مکمل لباس میں ہوتے ہوئے بھی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں، وہیں عورت کا موازنہ ٹافی سے کرنے پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات: ’میری بیٹی کو کہا گیا کہ وہ انڈروئیر میں پوز کرے‘

بچوں کے تحفظ کے لیے قائم خیراتی تنظیموں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے ایک بچے کی والدہ سے گفتگو کی جن کی بیٹی صرف 12 برس کی تھیں جب ان کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا۔

Read more

یہ تو ہیجڑے ہیں

حافظ آباد سے رات بارہ بجے ایک کوچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوتی تھی۔ میں حافظ آباد سے سوار ہوا تو مجھے میرے قصبے کا ایک خواجہ سرا نظر آیا۔ میں نظریں چراتے ہوئے اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ اس خواجہ سرا کو ہم بچپن سے دیکھتے آ رہے تھے۔ یہ عمررسیدہ خواجہ سرا ہمارے پورے قصبے (کالیکی منڈی) کے غم، خوشی، پیدائش و ولادت سے باخبر ہوتا تھا۔ یہ ان تمام خواجہ سراؤں کا گرو تھا جو اپنے

Read more

حاجی بختی گل اور خونخوار درندہ گورپٹو

یہ غالباً دو ہزار پانچ یا چھ کی بات ہوگی۔ جب آتش جوان نہیں تھا ابھی تک ایک کم سن بچہ تھا۔ خزاں سے ذرا پہلے کا موسم تھا۔ مکئی کی فصل تقریباً تیار ہو چکی تھی۔ جب مکئی کے پودے اتنے لمبے ہو جاتے کہ کوئی انسان یا گیدڑ، سور وغیرہ باآسانی چھپ سکتا تب اکثر و بیشتر گاؤں میں کوئی نہ کوئی افواہ گردش میں آتی۔ اس بار بھی اچانک یہ خبر مشہور ہوئی کہ گاؤں میں ایک خونخوار درندہ ”گور پٹو“ در آیا ہے جو آس پاس منڈلاتا پھر رہا ہے۔ پہلے پہل تو اس افواہ پہ کان نہ دھرے گئے۔ مگر پھر آئے دن خبریں آنے لگی کہ پاس کے گاؤں میں فلاں فلاں کے عزیز پہ ”گور پٹو“ نے حملہ کر دیا ہے اور وکٹم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی تھی۔ فون وغیرہ تو تھیں نہیں کہ خبر کی تصدیق کی جاتی۔ ہوتے ہوتے مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔ ہم سبھی کو یقین ہو چلا کہ ”گور پٹو“ واقعی وجود رکھتا ہے، گردونواح میں منڈلا رہا ہے اور انسانوں پہ حملہ آور ہوتا ہے۔

Read more

نیازی صاحب کی بے نیازیاں

ابھی حالیہ دنوں میں خان صاحب نے ایک غیر ملکی ادارے کو ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے معمول کے مطابق پھر بے نیازی کا مظاہرہ کیا اور اینکر نے جب ریپ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ :

” اگر ایک خاتون کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس کا مردوں پر اثر ہو گا جب تک کہ وہ روبوٹ ناں ہوں اور یہ ایک عام عقل کی بات ہے۔“
اب اگر ان کے اسی بیان کا تجزیہ کیا جائے تو اس سے کئی پہلو نکلتے ہیں اور کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

Read more

وزیراعظم کا مطلب مفتیِ اعظم نہیں ہوتا

بچپن میں لڑا دے ممولے کو شہباز سے جب پہلی بار پڑھا تو اس عمر میں اس کی تشریح کچھ یوں معلوم ہوئی کہ جیسے زید جو کہ ایک منحنی اور سست الوجود لڑکا ہے کو طیش دلا کر اس کو بکر جو نسبتاً ایک قوی الجثہ اور پھرتیلا لڑکا ہے، سے لڑا دینا اور پھر تماشا دیکھنا۔

‏سکول کے زمانے سے ہم سب ایسے کسی کردار کو جانتے ہوں گے جس کو چند شریر دوست بڑھاوا دے کر کسی لڑکی یا خود اس سے کہیں بڑے لڑکے کے پیچھے بھیجتے اور جوتے پڑواتے تھے۔ ہمارا وزیراعظم عمران خان بھی کچھ ایسا ہی کردار ہے۔ چاہنے والے ان کو جو بھی بتا دیں وہ خود کو وہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ آج سے قریب اٹھائیس سال قبل جب ورلڈ کپ جیت کر خان جی عوام میں گئے تو سڑکوں پر لوگ جوق در جوق انہیں دیکھنے کے لئے آئے۔ ان عوامی اجتماعات کا مقصد بظاہر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔

Read more

وہ کیوں عمران خان اور عوام کے بیچ میں آتا؟

الف آج سو کر اٹھا تو اس کا موڈ خراب تھا۔ شاید رات نیند نہ پوری ہونے کہ وجہ سے اس کے منہ پر بارہ بجے تھے، اس کی آنکھ ایک دوست کی کال سے کھلی تھی اور اب وہ چاہتا تھا کہ ناشتے کے بعد چند گھنٹے جاگتا رہے۔ اس نے اپنے فون پر انٹرنیٹ چلایا اور سوشل میڈیا اگنور کر کے اردو خبروں کی ایپ کھول لی۔ اس کے سامنے عمران خان کا بیان موجود تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کی ریاستی سرپرستی کی جا رہی جس سے وہاں کے عام لوگ اسلام اور مسلمانوں کے سے نفرت کر رہے ہیں۔ الف کو ہنسی آئی لیکن وہ آگے بڑھا۔ اگلی خبر وزیراعظم کے خواتین سے متعلق بیان کی تھی جس میں وزیراعظم نے لباس کو ریپ سے جوڑا تھا اور اس کی وجہ کلچر اور مائنڈ سیٹ قرار دیا تھا۔ اس کے لیے یہ پرانی باتیں سہی لیکن قبل تبصرہ تھیں۔ اس نے بیٹھے بیٹھے ہی نوٹ پیڈ کھولا اور ٹائپنگ شروع کر دی۔

Read more

جمائمہ خان بالآخر ہمارے ساتھ مل کر ہنسیں مگر کس پر؟

صاحب، رنج کی شدت اس قدر ہے کہ ہم خود کلامی کے مرض میں مبتلا ہو کر کچھ سوال اپنے آپ سے پوچھے چلے جا رہے ہیں؟ اگر ریپ عورت کے کپڑوں سے متعلق ہے تو زینب فرشتہ اور ان جیسی لاکھوں بچیاں کیا پہن کر سامنے آتی ہیں کہ ریپسٹ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے؟ قبر میں لیٹنے والی عورتوں کا کفن کیا اس قدر ناکافی ہوتا ہے کہ بہت سے معصوم ریپسٹ مردہ جسم کے بلاوے

Read more

مختصر لباس اور روبوٹ مرد

وزیراعظم پاکستان نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب جو کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد، ریپ، بچوں سے زیادتی، سے متعلق تھا اس میں جو بھی کہا الگ الگ سوچ اور طبقہ فکر کے لوگ اس بیان کو اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ایک طبقے نے جسے ہمارے سماج میں ایلیٹ، لبرلز، ماڈرن، فیشن ایبل کہا جاتا ہے۔ وہ اس بیان پر اسے اپنی شخصی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ اور خواتین کے لباس کو ان کا مکمل انفرادی حق قرار دے رہے ہیں۔

میڈیا اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی اس بیان پر شدید نا پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا پرسن اور فیشن انڈسٹری کے لیے تو یہ بات اس لیے بھی انتہائی ناپسندیدہ ہے کی اس سے ان کا بزنس اور سرمایہ کاری براہ راست متاثر ہوتی ہے۔

دوسری طرف وہ طبقہ ہے جسے ہمارے سماج میں قدامت پسند یا مذہبی تصور کیا جاتا ہے۔

Read more

عورت کا مختصر لباس یا پھر مردوں کے ہوس آلود اور بے قابو جذبات

عورت کے کپڑے مختصر ہوں یا سر سے پاؤں تک چادر میں لپٹی عورت صدیوں سے مرد کی نظر میں اپنی ہوس بجھانے کی چیز رہی ہے۔ اب پاکستان کے پرائم منسٹر عمران خان کے ایک انٹرنیشل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ الفاظ ”عورت اگر مختصر لباس پہنے گی تو مرد کے جذبات بھڑکیں گے اور صرف روبوٹس ہی اپنے جذبات کو قابو رکھ سکتے مرد پر تو مختصر لباس کا اثر ہو گا“ نے پاکستان میں ایک

Read more

ریپسٹ پیدا ہوتے رہیں گے

خاکسار اکثر و بیشتر حیرانی سے سوچتا ہے کہ استاد کے منصب جلیلہ پر فائز شخص اتنی پستی میں کیونکر گر جاتا ہے کہ اسے نہ اپنی عزت اور مقام و مرتبے کا خیال آتا ہے اور نہ ہی معاشرے کا خوف رہتا ہے؟ وہ کیا لمحہ ہوتا ہے کہ جب وہ بھیڑیا بن کر اپنے سامنے موجود اپنی بیٹی یا بیٹے کی عمر کے انسان کو بھنبھوڑنے پر تل جاتا ہے؟ کیا اس وقت وہ طالبہ بے لباس ہوتی ہے؟ وہ طالب علم اپنے کن ”ابھاروں“ کی وجہ سے 70,72 سالہ بوڑھے استاد کے جذبات میں ہلچل مچا دیتا ہے؟

Read more

خواتین کے لیے این رینڈ کا فلسفہ

آمنہ شفقت نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ ایک پاکستانی سائیکالوجسٹ کے پاس گئیں اور ان سے اپنی پروفیشنل زندگی میں ہونے والے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے جواب میں ان سائیکالوجسٹ نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے ایک شوہر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جی ہیں۔ تو ان سائیکالوجسٹ نے ان کو مشورہ دیا کہ پھر اپنے کیریر کی فکر کیا کرنی، بس اپنے شوہر پر دھیان دیں۔

Read more

منکہ مسمی روبوٹ چودھری

منکہ مسمی روبوٹ چودھری سکنہ موضع کافرستان، حال محلہ خیالستان، مستقبل ریاست مدینہ بقلم خود باعث تحریر آنکہ حال ہی میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان صاحب نے اپنے ایک انٹرویو میں اس ناچیز کا تذکرہ فرمایا، چنانچہ اپنے کوائف ماضی و حال درج ذیل تحریر کر دئے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔

یہ ناچیز چند دہائیوں قبل اپنے جیسے کثیر دیگر روبوٹوں کی طرح عدم سے وجود میں آیا۔ اپنے ارد گرد کے ماحول سے آشنائی حاصل کرتے ہوئے ہوش سنبھالا تو زمانے کی روش کے مطابق ہر قسم کی کشش ہائے جنسیت کے لوازمات دستیاب پائے

Read more

مرد کون سا روبوٹ ہیں

سوشل میڈیا میں جاری بحث سے اندازہ ہوا کہ وطن عزیز میں جنسی درندگی کے مجرمان فعل کی ذمہ داری خواتین کے لباس پر ڈالے جانے کے بارے سنا ہے۔ بات ہضم نہی ہوئی۔ کہ جس جس کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اس میں بہت بڑی تعداد معصوم بچیوں کی تھی۔ اور اب تو کچھ با ریش لڑکے بھی خبروں کی ضد میں آ گئے ہیں۔ خیال آیا کہ اللہ جانے ان بچیوں اور باریش لڑکوں نے کون سا حیا باختہ لباس پہنا ہو گا۔ پوچھا تو یار لوگوں نے پینترا بدلا کہ نہی معاشرے میں چونکہ بے راہ روی عام ہے عام خواتین بے حیائی والا لباس پہنتی ہیں۔ مرد لوگ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے اور حیا باختہ لباس والی خواتین ہاتھ نہی آتیں۔ تو معصوم بچیوں اور باریش لڑکوں پر حملہ کر دیتے۔ سو ان سے یہ درندگی ہو جاتی۔

Read more

ریپ کو عورت کے لباس سے جوڑنا حماقت کے سوا کچھ نہیں

اگر کسی جگہ پر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو دیکھنے والے یا جائے حادثہ پر پہنچنے والے سب سے پہلے اس حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔ اندازہ لگاتے ہیں کہ غلطی کس کی تھی تا کہ وہ غلطی دہرائی نہ جائے اور اس قسم کا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔ مثلاً ایک ڈرائیور اگر مقررہ حد سے بہت زیادہ رفتار پر گاڑی چلا رہا ہو اور گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کنارے لگے درختوں سے

Read more

جنسی ہراسانی کا تعلق خواتین کے لباس سے نہیں: عمراں خان کے بیان پر جمائما خان کا ردعمل

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم کی طرف سے لباس سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر

Read more

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ اور اُسکا کریڈٹ

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 25 اکتوبر 2015 میں شروع ہوا۔ اس منصوبہ کو مکمل ہونے میں تقریباً 6 سال لگے۔ لیکن بہرحال پاکستان میں اس شاندار منصوبہ کو لگانے کا کریڈٹ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے یہ منصوبہ آخرکار پاکستان میں آپریشنل ہو گیا۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا کچھ کریڈٹ عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کو بھی جاتا ہے کہ انھوں نے شہباز شریف حکومت کے منصوبہ کو آگے بڑھایا اور اسے مکمل بھی کروایا۔

Read more

جنسی جرائم اور وکٹم بلیمنگ

میری سمجھ میں نہیں آ رہا یہ سب لوگ خان صاحب کی بات سے اختلاف کیوں کر رہے ہیں ٹھیک تو کہہ رہے ہیں خان صاحب عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں پر ”امپیکٹ“ پڑتا ہے اور پھر مرد اپنے جذبات قابو نہیں کر پاتا۔ چھے سالہ زینب کو کیا ضرورت تھی مختصر کپڑے پہننے کی، نومولود بچی کو اب اتنے چھوٹے کپڑے پہنائیں گے تو ریپ تو گا، اب بھلا عورت کا کفن مناسب نہیں ہو گا تو مرد پر ”امپیکٹ“ تو پڑے گا وہ دفنائی ہوئی نعش کو اب نکال کر ریپ تو کرے گا نا مرد ہے روبوٹ تھوڑی ہے۔

Read more

پی ٹی آئی اور احساس کمتری و برتری کی نفسیات

ملالہ کے انٹرویو سے عمران کے انٹرویو تک درمیان میں ملاؤں کے کرتوت تک، روز کی بنیاد پہ منظر نامہ نفسیاتی مرض میں بدل رہا ہے۔ اس میں بھی عورت کا قصور ہو گا۔ اچھا یعنی آپ سب مل کر خواہ ہیں کہ پچاس فی صد آ بادی بے قصور ہو۔ باقی پچاس فی صد کو حق ہے کہ وہ چاہے تو قصور سے آ گے جا کر کسی کے گھر والی بھی اپنے پہ حلال کر سکتا ہے۔

نہیں صاحب ایسا نہیں ہو تا۔ آئیں کرتے ہیں بات، اس لاوے پہ، جو بہہ رہا ہے۔ جس کا پہاڑ نشے کی حالت میں پھٹا ہے۔ اصل میں منہ پرانا ہو کر پھٹ ہی جاتا ہے اور اس میں سے کچھ بھی نکل آ تا ہے۔ دماغ ہے کہ طول عمری اور  چند مرکبات کے باعث کام ہی نہیں کرتا۔

Read more

آزاد کشمیر انتخابات

آزاد کشمیر پاک و ہند کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ دس اضلاع پہ مشتمل آزاد کشمیر کا کل رقبہ 13، 300 مربع کلومیٹر ( 5، 135 مربع میل) پر پھیلا ہے اور کل آبادی 40 لاکھ ہے۔ شرح خواندگی 74 % ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے یہاں کی عوام باشعور اور امن پسند ہے۔ پاکستان کے اس خطے میں فرسودہ رسم و رواج نہ ہونے کے برابر ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ

Read more

ڈاکٹر زاہد عامر اور سقراط کا دیس

سفر اور سیر و سیاحت ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ کچھ برسوں سے مجھے ان سے خاص رغبت ہو چلی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں، رنگ و نسل، تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملنا، ان کے حالات زندگی کا مشاہدہ کرنا، ان کے خیالات سے آگہی حاصل کرنا، انہیں درپیش سماجی، سیاسی اور معاشی مشکلات و مصائب کے بارے میں جاننا، ایک نہایت دلچسپ اور معلوماتی تجربہ ہے۔ ہر چھوٹے بڑے سفر میں سننے، سیکھنے اور

Read more

جلتی آگ پر تیل ڈال کر ٹھنڈا کرنے کی حماقت

ہمارے ملک پاکستان میں جنسی تشدد کی واقعات کا سامنے آنا بڑی تشویش کی بات ہے اور یہ اس کا غماز ہے کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی گراوٹ اور پستی سے دوچار ہے۔ المیہ یہ بھی ہے کوئی بھی سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھانے اور موثر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے۔ حکومت کی بے حسی اور پہلو تہی بلکہ ”جلتی پر تیل ڈالنے کی روش“ تو عیاں ہے لیکن معاشرتی طور بھی اس حساسیت

Read more

جانی خیل قبائل کا احتجاج: مظاہرین کا قبائلی رہنما کی میت کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ شروع، پولیس سے جھڑپیں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے جانی خیل قبائل نے 23 روز تک دھرنا دینے کے بعد گذشتہ ماہ قتل ہونے والے قبائلی رہنما ملک نصیب خان کی میت کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کر دیا ہے۔

Read more

محمد عمر گوتم: ’سازش کے تحت‘ ہندو نوجوانوں کا مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں گرفتار دو انڈین مبلغ کون ہیں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں انسداد دہشت گردی کی پولیس (اے ٹی ایس) نے دو مسلم مذہبی رہنماؤں کو سازش کے تحت ہندوؤں کو مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک خود ہندو خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور سنہ 1984 میں انھوں نے اسلام قبول کیا تھا۔

Read more

ریپ اور جنسی زیادتیوں کے معاملات میں یہ ”تعصب“ کیسا اور کیوں؟

منور علی شاہد (جرمنی) پاکستان کے وزیر اعظم ایک امریکی صحافی کو سیاسی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں ریپ کے واقعات کو خواتین کے لباس سے جوڑتے ہوئے متنازعہ بات کہہ کر ایک بار پھر تنقید اور تعریف کی زد میں ہیں۔ تعریف تو لازمی بات ہے وہی کر رہے ہوں گے جو عقل کی بجائے جذبات اور اندھی عقیدت میں سوچتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔ جبکہ تنقید کرنے والے پی ایم کے بیان کو زمینی اور معاشرتی حقائق اور سچ کے منافی قرار دیتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ایک بار وہ اسی قسم کا بیان دے کر متنازعہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ کسی نے ایک کمنٹ میں خوب کہا ہے

Read more

شاہراہ قراقرم: شاہراہ ریشم کی جدید شکل نے گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں کیسے بدلیں؟

اس علاقے سے سڑک گزارنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ جب جون سنہ 1978 میں اس سڑک کا افتتاح ہوا تو اس کی تعمیر میں حصہ لینے والے سینکڑوں پاکستانی اور چینی مزدور اور انجینیئر لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں ہلاک ہو چکے تھے۔

Read more

عمران خان بے شک مفتی عزیز الرحمٰن کے وکیل ہیں!

عمران خان نے ایسے وقت میں ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فحاشی اور کم لباسی کو پاکستان جیسے ملکوں میں ریپ کی اصل وجہ قرار دیا ہے جب لاہور میں ایک مدرسے کے مفتی کے خلاف اپنے ہی ایک طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ ایسے میں سوال تو بنتا ہے کہ ایک دینی مدرسہ میں مذہب کی تعلیم دینے والا معمر عالم دین جب ریپ اور جنسی استحصال کا سبب بنتا ہے

Read more

خراب خیال آپ کا اور قصور ہمارا

رمضان المبارک سے چار دن قبل ایک خاتون کا انباکس میسج آیا، لگا تار میسجز کے بعد میں نے میسج دیکھے تو خاتون بہت خلوص سے اپنی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی دعوت دے رہی تھیں، تعلق اسلام آباد کے قریب کسی نواحی علاقے سے تھا، تھوڑی سی دیر بات کر کے مجھے یاد آ گیا کہ ہم پہلے بات کر چکے ہیں، تھوڑا اسکرول کیا اور کنورسیشن دیکھا، تو سب کچھ یاد آ گیا، تقریباً ڈیڑھ سال پہلے

Read more

بے نظیر بھٹو کا اگست 1977 میں کیا گیا انٹرویو

آپ کہاں سے آئے ہیں؟ پارٹی کارکن ہیں؟ چیر مین صاحب خیریت سے ہیں۔ آپ لوگ پریشان نہ ہوں۔ انھیں کارکنوں کی بہت فکر ہے۔ انشا اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دھیمی آواز میں رک رک کر جملوں کو ناپ تول کر بے نظیر بھٹو کراچی اور بیرون کراچی سے آنے والے کارکنوں اور اسمبلی کے سابق ممبروں سے محو گفتگو تھیں۔ آ نے والے سر دھڑ کی بازی لگا دینے، خون دینے خون لینے اور ہر حکم بجا

Read more

! مائی ڈیر پرائم منسٹر صاحب

امید واثق ہے کہ آپ ساتھ خیریت کے ہوں گے ۔ اللہ ہمیشہ خیر ہی رکھے مگر حضور میں نے آج آپ سے کچھ باتیں پوچھنی ہیں۔ آپ ماشا اللہ سے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی دنیا میں ایک جانی مانی ہستی تھے۔ ایک مشہور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے سکینڈلز اور آپ کی چھوٹی چھوٹی نیکر پہنے دنیا کے مشہور ساحلوں پہ مختصر لباس پہنے خواتین کے ساتھ تصاویر بھی بہت مشہور تھیں۔ تعلیم بھی آپ نے

Read more

مدارس اور بوائز ہاسٹلز میں جنسی جبر کا کلچر کون ”ٹریگر“ کرتا ہے؟

جس وقت یہ تحریر لکھی جا رہی ہیں اس وقت تین واقعات شہ سرخیوں میں ہیں۔ ایک عبدالعزیز نامی باریش، سر پر ٹوپی سجائے، مدرسے کے استاد کا اپنے ہی طالبعلم سے زنا بالجبر کی ویڈیو سامنے آنا، واقعہ کی تصدیق ہونا، مدرسہ انتظامیہ کے زیر علم ہونے کے باوجود اس واقعہ کو دبانے کی کوشش، ملزم کا فرار اور با اثر افراد کا متاثرہ فریق پر دباؤ۔ بالآخر ملزم کا پکڑے جانا اور تازہ خبروں کے مطابق اعتراف جرم۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث: مرد مت بنیں، روبوٹ نہیں

وزیر اعظم عمران خان خواتین اور ریپ سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے مرد بھی ہیں جو اس بیان سے زیادہ خوش دیکھائی نہیں دیتے۔

Read more

بھارتی کشمیر: انسدادِ بغاوت آپریشنز کے لیے مقامی لوگوں کو تربیت دی جانے لگی

بھارت کی پولیس نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور انسداد بغاوت آپریشنز کے لیے مقامی افراد کو تربیت دینا شروع کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے تیار کیے جانے والے یہ مقامی لوگ پولیس میں نچلا عہدہ رکھنے والے ‘اسپیشل پولیس آفیسرز’ کہلائیں گے۔

Read more

ورکنگ وویمن: جب گاؤں کی ممعر خواتین نوجوان لڑکی کے دکان میں کام کرنے کے حق میں باہر نکلیں

جب اقصیٰ نے مِلک کلیکشن سنٹر پر کام کرنا شروع کیا تو علاقے کے مردوں نے اعتراض کیا کہ یہ لڑکی ایک دکان کیسے چلا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ جب اقصیٰ نے یہ کام شروع کیا تو علاقے کے مرد ان کے سنٹر پہنچ گئے اور کہا کہ اقصیٰ یہاں کام نہیں کر سکتیں۔

Read more

بال ٹھاکرے: نوجوان کارٹونسٹ جو انڈیا کے سب سے بڑے شہر کے سیاہ و سفید کا مالک بنا

ویبھو پوراندارے نے اپنی کتاب ’دی سینا سٹوری‘ میں لکھا ہے کہ ’ہر نئے شہر جس پر شیو سینا نے قبضہ کیا وہاں فسادات ہوئے۔ پارٹی نے ہندوتوا نظریے کا استعمال اس وقت سنجیدگی سے کیا تھا جبکہ اس نظریے کی قومی سطح پر حالیہ حامی بی جے پی بھی اس طرح کے محاذ آرائی کے مؤقف اختیار کرنے سے باز آتی تھی۔

Read more

پردیس ڈرامہ: پردیسیوں کو گھر لوٹنے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟

معاشی حالات کی بہتری کے لیے پردیس جانے والوں کے دل کا حال بیان کرنے والاڈرامہ جنہیں عموماً خاندان والے صرف فرمائیشں پوری کرنے کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

Read more

ڈپریشن: کیا، کیوں اور کیسے ہوتا ہے؟

چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا کہ آج رات چلے گی ہوا اداسی کی ہم انسان ہیں۔ روبوٹ نہیں۔ اسی لئے ہم میں خیالات بھی ہیں، احساسات بھی اور جذبات بھی! ہم خوش بھی ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عموماً یہ علامات ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں میں ان سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ لیکن اگر یہ اداسی، بیزاری، اور چڑچڑا پن روزانہ

Read more

آسام کے وزیراعلیٰ کی مسلمانوں میں زیادہ بچوں کی پیدائش سے متعلق دعووں کی حقیقیت

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتو بسوا سرما نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں اقلیتوں کی آبادی، خاندانی منصوبہ بندی، آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بات کی تھی۔

Read more

مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے

Read more

شادی نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہر کسی کے لیے دستیاب ہوں

میں اپنے چھوٹے بھائی کے رشتے کے لیے اخبار میں ضرورتِ رشتہ کے صفحات دیکھ رہی تھی کہ ایک رشتہ دار نے ایک سطر پر سرخ رنگ سے نشان لگایا۔ اس سطر پر لکھا تھا: ‘اس کی ایک غیر شادی شدہ بڑی بہن ہے۔’ انھوں نے طنز کے ساتھ کہا: ‘بڑی بہن کی شادی نہ ہونا ہمارے لڑکے کے لیے ایک بہتر لڑکی کی تلاش میں بہت سے مسائل پیدا کرے گا۔’ ان کے یہ الفاظ میرے سینے میں تیر کی طرح

Read more

عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وہ روبوٹ تو نہیں: وزیراعظم

ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں ترغیب سے بچا جائے، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے

Read more

یونیورسٹی میں نوجوان کا مبینہ گینگ ریپ: پولیس اب تک ملزمان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر پائی؟

اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 24 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے واقعے کو تین دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس کسی کے خلاف کسی بھی قسم کے کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علم ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا چاہتا۔

Read more

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ کا انتخاب

نیوزی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے لیے ویلنگٹن کی نامور کھلاڑی لوریل ہبارڈ کو نامزد کیا ہے۔ وہ پہلی ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ ہیں جو اولمپکس مقابلے میں حصہ لیں گی۔ یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں شرکت کے ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ہبارڈ 87 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گی۔ ان کا انتخاب یقینی بنانے کے لیے کوالی فائنگ کے ضابطوں میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

Read more

امن کے پرچار پر مبنی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں

پاکستان کی پسندیدہ شوبز جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں ہے۔

‘دھوپ کی دیوار’ معروف مصنفہ عمیرہ احمد کی تحریر ہے اور اس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے دی ہے۔​

اس ویب سیریز میں اداکار احد رضا میر ایک بھارتی فوجی کے بیٹے جب کہ اداکارہ سجل علی ایک پاکستانی فوجی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Read more

عمران خان کا انٹرویو: امریکی فوجی اڈوں، اویغور مسلمانوں اور خواتین کے پردے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان نے کیا کہا؟

امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر ایکزیوس نامی پروگرام کے لیے صحافی جوناتھن سوان نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے پاکستان ہرگز امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔‘

Read more

چھاؤں سے دھوپ تک کا سفر

پاکستان میں ان دنوں ایک ڈرامے کے پرومو کا کافی چرچا ہے جس کے اسکرپٹ پر قیاس آرائیاں جاری ہیں دیگر پاکستانیوں کی طرح ہمیں بھی بذریعہ سوشل میڈیا ہی اس کے متنازعہ اسکرپٹ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ اس ڈرامے کی رائٹر رومانوی ناول نگار کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں۔ پھر ایک پرائیویٹ چینل نے ان کے ناول کو ڈرامائی تشکیل دی اور یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی کئی شہرہ آفاق ناولوں کو

Read more

بی پڑوسن (شین فرخ)

کوئی بیس سال پہلے کی بات ہے، میں طاہرہ خان کے ساتھ ایک مشاورتی پروگرام کے لئے کوئٹہ گئی ہوئی تھی۔ ہم سرینا ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ ایک صبح ناشتے کے لئے باہر نکلے تو ایک میز پر فراز اکیلے بیٹھے نظر آئے، غالب کی طرح ہمارے بھی ہاتھ پاؤں خوشی سے پھول گئے، ساحر اور فیض کے بعد ہم ان ہی کی شاعری کے دیوانے تھے لیکن کبھی ذاتی طور پر ملاقات کی نوبت نہیں آئی تھی حالانکہ وہ

Read more

یہ پانچ لوگ ایک مثال بن سکتے ہیں

پانچوں سینیئر ترین افسروں کی کارکردگی اور ایمانداری پر کبھی کوئی انگلی تک نہیں اٹھا سکا تھا حالانکہ جس محکمے (افغان ریفیوجیز کمشنریٹ پشاور ) سے ان کا تعلق ہے وہاں کرپشن تو کیا بلکہ اخلاقی معاملات تک کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے جس کا ذکر آگے آئے گا پچھلے سال ستمبر میں ان پانچوں افسران (جن میں دو خواتین افسر بھی تھیں ) نے محکمے کے سربراہ کو فنانس افسر عطاء اللہ کی کرپشن اور اس سے منسلک

Read more

افغان صدر نے وزرا دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کر دیا

کابل — افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے وزیرِ دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کردیا ہے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔

Read more

غیرت آباد کی دل گرفتہ کہانیاں

آپ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک گروہ بنا لیں۔ ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کر لیں۔ اپنی تقدیس اور نرگسیت کا اوندھا لباس کچھ دیر کے لئے ہٹا دیں۔ ان سے طویل رفاقت کا رشتہ قائم کر لیں۔ ان کو اعتماد دیں کہ وہ آپ پر اعتماد کرسکے۔ ان کا اعتماد حاصل کر لیں۔ ان کو سپیس مہیا کریں۔ اس گھٹن زدہ ماحول میں ایک ایسی نظری، اخلاقی اور طبعی جگہ فراہم کریں کہ وہ کسی خوف، شرمندگی،

Read more

بھیرہ کا مصطفی عباس اور ایتھنز کا سقراط

مصطفی عباس کا تعلق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی گاوں سید پور سیداں کے ایک عام سے زمیندار گھرانے سے ہے۔ اسلام آباد سے موٹر وے پر لاہور جاتے ہوئے بھیرہ سروس ایریا بھی انہی کی زمین پر بنا ہے جس سے ملحقہ زمین بھی مصطفی عباس عرف شاہ جی کی ملکیت ہے جس پر وہ کینو کے باغات اور اچھی خاصی فصلیں اگاتا اور اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتا رہتا لیکن پتہ نہیں آج سے اٹھارہ سال پہلے

Read more

جنسی جرائم میں اضافہ اور موبائل

پاکستان میں جنسی جرائم میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جنسی جرائم پہلے بھی ہوتے تھے لیکن اس وقت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا دور دورہ نہ تھا۔ بہت سارے جرائم چھپ جاتے تھے اور شاید اس وقت عوام میں بھی پولیس رپورٹ کرنے کا اتنا شعور نہ تھا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب بہت تبدیلی آ گئی ہے۔ موبائل ٹیکنالوجی آنے کے بعد اور تیز ترین فور جی انٹرنیٹ آنے کے

Read more

نوجوان لکھاری ابصار فاطمہ کا پہلا سنجیدہ ناول

’ہم سب‘ پر کالم لکھتے رہنے کے دوران جن لکھاریوں ’ادیبوں اور دانشوروں سے میری غائبانہ ملاقاتیں ہوئیں ان میں سے ایک ابصار فاطمہ بھی ہیں۔ میں نے جب ان کے کالم اور افسانے پڑھے تو مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کم عمری میں ہی زندگی اور ادب کے بارے میں سنجیدہ رویے کی مالک بن چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کے پہلے ناول۔ افسانے کی حقیقی لڑکی۔ پڑھنے کا موقع ملا تو میں حیران بھی ہوا اور متاثر

Read more

بلوچستان: مستونگ میں خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ، فائرنگ سے چار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار خواتین اساتذہ زخمی ہوگئی ہیں۔

مستونگ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سہ پہر ایک بج کر 50 منٹ پر مستونگ کے نواحی علاقے پڑنگ آباد سے ایک اسکول وین 15 کے قریب خواتین اساتذہ کو کوئٹہ میں ان کے گھروں میں پہنچانے جا رہی تھی کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

Read more

سیاست کے گر ہی نہیں اخلاق بھی سیکھیں

بجٹ ملک کی اہم ترین دستاویزات میں سے ایک ہے۔ اس کے ذریعے حکومت کے معاشی اہداف کا تعین کیا جاتا ہے، اور پورے سال کے لیے منصوبے تشکیل دیے اور پیش کیے جاتے ہیں۔ بجٹ کا آنا ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب عوام، تاجر و صنعت کار، زراعت پیشہ افراد، سرکاری ملازمین غرض یہ کہ سب جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے اس میزانیے میں کیا ہے، اور جو ہے وہ کس حد تک فائدہ مند یا

Read more

شین فرخ سے ہماری دوستی

کیا ہماری دوستی اس لئے ہوئی تھی کہ میں ہسپتال ایمرجنسی کے کاؤنٹر پے کھڑے ہوکے اس تصدیق نامے پر بطور عینی شاہد کے دستخط کروں جو اس بات کا قانونی پروانہ تھا کہ ”شین فرخ نامی تراسی سالہ خاتون دنیا چھوڑ چکی ہیں“ ۔ میں کل سے یہ سوچ رہی ہوں یہ زندگی کیسا گورکھ دھندا ہے۔ پیدا کہیں ہوتے ہیں، بچپن کہیں اور گزرتا ہے، جوانی کسی اور موڑ پے ملتی ہے، ادھیڑ عمری کا سفر کبھی کہیں

Read more

عورت کا جہاں اور ہے، مرد کا جہاں اور

چند دن پہلے ایک پاکستانی فیس بک پیج پہ کووڈ ویکسین کی معلوماتی پوسٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ تصویر میں ایک نوجوان خاتون انجکشن لگوا رہی تھی اور اس مقصد کے لئے آستین کندھے سے اوپر کر رکھی تھی۔ پوسٹ میں دی گئی معلومات پڑھنے کے بعد اس کے نیچے مردوں کی طرف سے دیے گئے کمنٹس پڑھ کر حیرانی اور دکھ ہوا۔ پوسٹ کے مقصد کو نظر انداز کر کے خاتون کی جسمانی ساخت، چہرے کے نقوش، بناؤ سنگھار

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات: منتخب ہونے والے متوقع نئے صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟

ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ابھی تک 62 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔۔ 28 ملین کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں 18 ملین ووٹ صرف ابرہیم رائیسی نے حاصل کیے ہیں۔ ان انتخابات میں 59 ملین ووٹرز رائے حق دہی استعمال کرنے کےاہل تھے۔

Read more

سات بہادر خواتین

ہو سکتا ہے آپ ان سات خواتین سے واقف نہ ہوں، نہ آپ کو ان کے کام کا علم ہو نہ نام کا، نہ تحریر نظر سے گزری ہو نہ تصویر سے شناسائی ہو، نہ آواز سنی ہو نہ آہنگ سے واقفیت ہو لیکن اس کے باوجود میری اس بات پر یقین کیجیے کہ ابصار فاطمہ، ثروت نجیب، سمیرا ناز، صفیہ شاہد، فاطمہ عثمان، فرحین خالد اور معافیہ شیخ اس دور کی سات بہادر خواتین ہیں۔ ان کی دلیری کی

Read more

غیرت کے نام پر قتل

پاکستان میں خواتین کو جن مسائل کا سامنا ہے وہاں غیرت کے نام پر قتل ( آنر کلنگ ) سر فہرست ہے۔ دنیا میں غیرت کے نام پر ہو نے والے قتل کے کیسز کا پانچواں حصہ پاکستان میں ہوتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1000 خواتین کا غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ تعداد غیر متعین ہے، کیونکہ بہت سے معاملات کبھی بھی رپورٹ نہیں کیے جاتے ہیں۔ زیادہ تر

Read more

امریکہ میں نامور امریکی خواتین کے اعزاز میں سکے جاری کئے جائیں گے

دھاتی سکے جاری کرنے والے امریکی سرکاری ادارے یو ایس منٹ نے نامور اور ممتاز امریکی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری سکے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقصد کے لئے ایک کوارٹر یعنی 25 سینٹ کے سکے پر ان ممتاز خواتین کی شبیہہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

مولانا کی ویڈیوز پر ایک مختصر گزارش‎

اٹھتی ہے در یار پہ اب پردے کی دیوار کس کا سر شوریدہ ہے ٹکرا نے کے قابل لاہور کے ایک مولانا کی ویڈیوز عام ہوئیں۔ "شور کی ثقافت” میں پہلے سے موجود بپا طوفان کی لہریں مزید بے قابو ہوئیں۔ ہمارے گھر کی رونق اب انھی طوفانوں پر موقوف ہے۔ تقسیم در تقسیم ہوتے معاشرے میں مورچہ زن گروہوں کے ہاتھ طعنہ زنی اور پوائنٹ اسکورنگ کے نئے بہانے لگے ہیں لہٰذا کچھ دن تو میلہ خوب جمے گا۔

Read more

ملکھا سنگھ: ’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مشہور انڈین ایتھلیٹ کی کورونا وائرس کے سبب 91 سال کی عمر میں وفات

انڈیا کے نمایاں ترین ایتھلیٹوں میں سے ایک ملکھا سنگھ کی کووڈ 19 سے وابستہ پیچیدگیوں کے سبب 91 سال کی عمر میں موت ہو گئی ہے۔ ‘فلائنگ سکھ’ یا ‘اڑن سکھ’ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ نے ایشین گيمز میں چار طلائی تمغے جیتے تھے اور سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں 400 میٹر کے فائنل میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

Read more

کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم پر تشویش: ’یہ خواتین کینیڈا خوفزدہ ہونے نہیں بلکہ بہتر اور محفوظ زندگی گزارنے آئی ہیں‘

کینیڈا کے شہر لندن میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کے قتل کے بعد ملک میں نفرت پر مبنی جرائم کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے اور حالیہ دنوں میں کم از کم چار ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن سے یہاں بسنے والے مسلمان غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

Read more

ہم عورتیں آپ سے کیا چاہتی ہیں؟

ہم عورتیں مردوں سے کیا چاہتی ہیں؟ آپ ہم سے بہت کچھ چاہ سکتے ہیں مگر آپ ہم سے ہمارے بھائی، باپ، دوست، ہمسفر، دفتر کے ساتھی، استاد ہونے کے ناتے کیوں نہیں سمجھتے کہ ہم آپ سے ہمارے بارے کیا چاہتی ہیں؟ اللہ نے عقل اور شعور تو دیا ہے اور سب کو ہی دیا ہے، اگر زمانے کے لحاظ سے عقل اور شعور کو استعمال کرنے کی سکت بھی دی ہے تو پھر بھی آپ لوگ کیوں نہیں

Read more

بلوچستان بجٹ اجلاس میں بھی ہنگامہ: دھکم پیل، گیٹ پر تالے اور بکتر بند گاڑی کی آمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے باہر جمعہ کو شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ایک گیٹ بھی توڑ دیا جس کو اپوزیشن نے تالہ لگا کر بند کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے آمد کے موقع پر جوتے اور دیگر اشیاء بھی پھینکے گئے۔

Read more

عورت پاکستان سٹیٹ بینک کی گورنر بن گئی مگر بنک کے کاموں کے لیے عورتوں کو مرد گواہ کی ضرورت کیوں؟

پاکستان میں کئی خواتین اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مرد رشتے دار کی تفصیلات کے بغیر اُن کے لیے بینکنگ خدمات حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاہم سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی تفریق پالیسی میں موجود نہیں۔

Read more

ایک دراز قد امریکی حسینہ

الزبتھ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔ گوری رنگت، نیلی آنکھیں، سنہرے بال، دراز قد اور چست بدن رکھنے والی الزبتھ کا شمار اپنے سکول کی خوبصورت ترین لڑکیوں میں ہو تا تھا۔ قدرت نے حسن کی دولت کے ساتھ ساتھ اسے ذہانت کی نعمت سے بھی نوازا ہوا تھا۔ اس کی پرورش ایک متوسط، روایتی اور قدامت پسند امریکی خاندان میں ہوئی جہاں اس نے معاشرت کے اعلٰی اسلوب سیکھے۔ زندگی کے تمام مراحل بڑی کامیابی کے ساتھ

Read more

لکشدویپ: مسلمان آبادی والے جنت نظیر انڈین جزائر حکومتی منصوبوں کی وجہ سے مشکل میں

مسلمان آبادی والے یہ جزائر حالیہ کچھ ہفتوں میں وہاں کے عوام کے مظاہروں کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ وہاں تعینات کیے جانے والے نئے ایڈمنسٹریٹر اور بی جے پی حکومت کا مجوزہ قانون اور نئے منصوبے ہیں۔

Read more

ویڈیو پرینک کے نام پر عورتوں کو ہراساں کرنے والے خان علی نے بیان بدل دیا: میں قوم کا اثاثہ ہوں

گوجرانوالہ پولیس نے یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے ویڈیوز میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے خان علی کو گرفتار کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے تاہم گزشتہ روز پولیس حراست میں معافی مانگنے والے خان علی نے اب اپنا بیان بدلتے ہوئے خود کو ’اثاثہ‘ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خان علی کی گزشتہ روز پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جس سے لگا کہ وہ اپنے کیئے پر شرمندہ ہیں۔ تاہم صبح ہوتے

Read more

مدارس کی جنسی اور معاشی ثقافت

جنسی جذبات کو جانوروں پر آزمانے کے ثبوت آئے روز سامنے آرہے ہیں۔ سوچنے کے لیے یہ سارے واقعات بھی شاید کم ہوں۔ لیکن صورت حال جب یہ ہو جائے کہ صبح دفنائی ہوئی خاتون کو شام قبر سے نکال کر ہوس کا نشانہ بنایا جائے، تو پھر کچھ دیر کے لیے رک کر ہمیں سوچنا چاہیے کہ تہذیب کے شیرے میں نشہ آور ادویات ملا کر ہمیں کس نے کھلائی تھیں اور کب کھلائی تھیں۔

Read more

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے: وہ ہتھیار جس نے پاکستانی قبائلی علاقوں کو شدت پسندوں کے لیے ’جنت‘ سے ’جہنم‘ میں بدلا

’خون سے سربمہر ڈرونز پر خفیہ سمجھوتہ‘ نامی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے پاکستانی آئی ایس آئی کو یہ پیشکش کی تھی کہ دہشت کی علامت طالبان رہنما نیک محمد کی ہلاکت کے بدلے امریکہ کو ڈرون اڑانے کے لیے پاکستانی اڈے دیے جائیں۔

Read more

ایران صدارتی انتخاب 2021: ایران کا انوکھا سیاسی نظام کیسے چلتا ہے اور یہاں کس ادارے کے پاس کتنے اختیارات ہیں؟

ایران کے شہری آج ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایران میں رائج سیاسی نظام کے بعض ناقدین اور اصلاح پسندوں نے اس انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ دنیا میں کئی لوگ ایران کے سیاسی نظام سے لاعلم ہیں جو کسی کے لیے پیچیدہ تو کسی کے لیے غیر معمولی ہے۔

Read more

ماڈل ٹاؤن واقعے کے سات برس: متاثرین کے دُکھ اور ناختم ہونے والی تحقیقات

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہباز شریف اور اس وقت کے پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف سمیت پنجاب پولیس کے سینیئر افسران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: 7 سال گزر گئے، انصاف عنقا

7 سال گزر گئے مگر شاید اس ملک میں انصاف لینے کے لیے 17 سال بھی کم ہیں اور 70 سال بھی بہت تھوڑے ہیں اور پھر اگر فریق بھی ریاست ہو اور انصاف بھی ریاست نے دینا ہو تو پھر انصاف کا یہی حشر ہوتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ 17 جون 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جب بھی تاریخ میں سیاسی انتقام اور سیاسی جرائم کی

Read more

ابصار فاطمہ کا ناول: افسانے کی حقیقی لڑکی

جب میں نے ابصار فاطمہ صاحبہ کا ناول ”افسانے کی حقیقی لڑکی“ کے چند صفحات کا مطالعہ کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی نوجوان لڑکی کی ڈائری پڑھ رہی ہوں۔ اس میں زبان انتہائی سادہ مگر محسوسات اور مشاہدات کا ایک جیتا جاگتا جہان آباد ہے۔ یہ اپنے معاشرے کی بے قدر بے حس روایات کی کہانی ہے۔ ضروری تو نہیں کہ وہی چہرہ جھلسے جس پر تیزاب پھینک دیا جائے، الفاظ لہجے اور بے حس رویے اور

Read more

انیمیا یا خون کی کمی: اقسام، وجوہات، علامات اور علاج

جسم سے خون تک نچوڑ لیتا ہے عشق جب ہجر اوڑھ لیتا ہے خون انسانی وجود کا لازمی جزو ہے۔ خون زندگی کی علامت ہے۔ اس کی روانی سے ہی زندگی کی کہانی قائم و دائم رہتی ہے۔ اور اس کا رک جانا، کم ہو جانا زندگی کی رفتار کو ختم کر سکتا ہے، متاثر کر سکتا ہے۔ اور یہی ہمارا آج کا موضوع بھی ہے۔ عرض کیا ہے کہ۔ ڈوبی ہیں مری انگلیاں ہی میرے خون میں یہ کانچ

Read more

بالوں والے جن پہ نشے کی حالت میں شیطان کی حاضری

ہائے انکل مفتی، دیکھا آپ کی طاقت کتنی ہے۔ دیکھا بالوں والے جن کا خوف یہاں کتنا ہے کہ کوئی بات کرتے ہوئے بھی ڈر رہا ہے۔ دیکھا آپ جیسوں کا نام لے کر مائیں کیوں بچوں کو ڈراتی ہیں۔ دیکھا آپ کی بات کرنے سے ہمیں کتنی حیا آ رہی ہے کاش یہ حیا آپ کو آ جاتی تو ہمارا سر شرم سے نہ جھکتا۔ ابھی ہمارے ہاتھوں کی انگلیاں آپ کا افسانہ الفت لکھنے کو مچل ہی رہیں تھیں

Read more

چترال: خود کشی کے واقعات میں اضافہ، معاشی مسائل یا کوئی اور وجہ؟

پشاور — پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں حالیہ عرصے کے دوران خود کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان واقعات کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ یہ خود کشیوں کی وجہ غربت ہے یا اس کے پیچھے دوسرے عوامل کارفرما ہیں۔

Read more

جنوبی کوریا میں خفیہ کیمروں کا نشانہ بننے والی خواتین: ’مجھ سے بار بار پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فلم اس لیے تو نہیں بنائی گئی کیونکہ آپ کو یہ پسند ہے‘

سنہ 2013 سے 2018 کے درمیان جنوبی کوریا میں پولیس کو خفیہ کیمروں سے فلم بنانے کے 30 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے لیکن بیشتر متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان معاملات کی تفتیش کے دوران ان کا پولیس کے ساتھ تجربہ انتہائی خوفناک رہا۔

Read more

پاکستان میں ہم جنس پسند خواتین کی مشکلات اور شناخت کا بحران

پاکستان میں مختلف شناخت کے حامل افراد کے لئے کئی مشکلات ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی عدم دستیابی سمیت خوف کا مسلط رہنا زیادہ اذیت ناک ہے۔ یہی کیفیت مختلف عقیدہ رکھنے والوں کو بھی درپیش ہے۔ اختلاف رائے رکھنا بھی خود کو موت کے منہ میں دھکیلنے والی بات ہے۔ مختلف شناخت کے حامل افراد میں سر فہرست خواجہ سرا (ٹرانسجینڈرز ) ہیں جبکہ ہم جنس پسند افراد کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو شناخت مخفی رکھ کر

Read more

گوجرانوالہ میں ‘شرارتاً‘ ویڈیو کے ذریعے خواتین کو بھرے بازاروں میں ’ہراساں‘ کرنے والا شخص گرفتار

صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر ‘پرینک’ ویڈیو یعنی مذاقیہ ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بھرے بازاروں میں ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص محمد علی کی گرفتاری کے بعد ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے جس میں وہ اپنے اس عمل پر معافی مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے خواتین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کو بڑھانے کے لیے بنائی۔

Read more

مغرب کے کچھ ساحلی مناظر

ٹرین کے اسٹاپ سے سی سائیڈ تک دس منٹ کی پیدل مسافت تھی۔ ایک طرف پر گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی اور اس ساتھ ہی پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ بنے تھے۔ درمیان میں سڑک تھی۔ کچھ لوگ اوپر سڑک پر گاڑی پارک کرنے کی بجائے نیچے بیچ پر لے جاتے تھے۔ سمندر تک جانے کے لئے کئی راستے بنے ہوئے تھے۔ نیچے جانے والی سیڑھیاں کافی کشادہ اور بڑی تھی۔ سیڑھیوں کے ساتھ بہت چوڑی سے

Read more

لاہور میں چھجو کا چوبارہ کہاں ہے؟

جو سکھ چھجو کے چوبارے، وہ بلخ نہ بخارے۔ یہ محاورہ اکثر بولا جاتا ہے اور یہ ایک ضرب المثل بھی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زندگی کی جو راحت اور سکون چھجو کے چوبارے میں ملتی ہے وہ بلخ اور بخارہ شہر کی راحت سے کہیں اعلی اور عرفہ ہے۔ باختریہ (بلخ) ایک قدیم شہر ہے۔ جو بدھ مت، زرتشت اور مسلمانوں کے مذہبی راہنماؤں کا مسکن رہا ہے۔ عربوں نے اس شہر میں نوادرات اور اس کی

Read more

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کا پلہ بھاری ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے زیر انتظام خطے آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ اسمبلی کی نشستوں میں کچھ ہی عرصہ قبل تین نشستوں کا اضافہ کیا گیا جس سے اب آزاد کشمیر میں 33 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی 12 نشستوں

Read more