بالی وڈ میں ذات پات: ہندی فلموں میں دلت ہیرو کیوں نہیں ہوتے؟

کیا ذات پات سے ہٹ کر ان کرداروں کو غیرجانبدارانہ طور پر دکھانا ایک مثبت قدم ہے یا فلم سازوں کی یہ ضروری ذمہ داری ہے کہ وہ ذات پات کے استحصال پر سوال اٹھاتے رہیں؟

Read more

میری آواز ہی پہچان ہے۔۔۔ گر یاد رہے!

ہماری گاڑی بہاولپور شہر سے دور، اور دور دوڑتی جا رہی تھی جنوب کی طرف۔ اور میرا ذہن اس شہر میں بیتے سالوں سے قریب اور قریب ہوتا جا رہا تھا۔ ماضی کی کتنی صدائیں تھیں جو اڑتی دھول کی طرح دل کا غبار بنتی جا رہی تھیں۔ قریباً ڈیڑھ گھنٹے کے سفر کے بعد منزل پر پہنچنے کی نشانی یہ تھی کہ ہمیں ایک میل دور سے ہی قلعہ دراوڑ کی فصیلیں دکھ جانی تھیں۔ سو سبھی اس انتظار

Read more

ہوپ کک: سکم کی رانی جنھیں سی آئی ایجنٹ اور آزاد ریاست کے انڈیا میں انضمام کا سبب قرار دیا گیا

شہزادہ ولی عہد اور ہوپ کک کی شادی کے بعد سے مغرب بالخصوص امریکہ میں سماجی اور سیاسی حلقوں اور پریس میں ان کے بارے میں کافی چرچے ہونے لگے۔ ہوپ بھی ایسا برتاؤ کرنے لگیں جیسے وہ آزاد سکم کی ملکہ بننے والی ہوں۔

Read more

یونان کشتی حادثہ: ’ایک گھنٹے تک سمندر میں تیرتا رہا، افسوس کہ ساتھیوں کو ڈوبنے سے نہ بچا سکا‘

یہ روداد بی بی سی اردو کو یونان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں بچ جانے والے 20 برس کے حسیب الرحمان نے سنائی ہے۔ حسیب الرحمان کا تعلق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے ہے۔ وہ پاکستان میں مزدوری کرتے تھے مگر ان کے مطابق انھیں اس اجرت نہیں ملتی تھی جس وجہ سے انھوں نے اس انتہائی پرخطر سفر کا آغاز کیا۔

Read more

داؤد فیملی اور ہمارے منفی رویے

لہجہ بڑا گلوگیر سا تھا۔ فون پر آواز جیسے بتا رہی تھی کہ کہیں آنسوؤں سے آنکھیں بھی بھیگی ہوئی ہوں گی۔ زینب میری ہم عمر ہی نہیں بچپن کی دوست بھی ہے۔ درمیان میں بنیروں کی سانجھ والا گہرا تعلق بھی تھا جو خونی رشتوں سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ زندگی کا ایک حصہ کراچی گزارنے کے بعد شوہر کی وفات کے بعد لاہور آ گئی تھی۔ آج وہ مجھ سے موبائل فون پر بات کر رہی تھی۔ شہزادہ داؤد اور اس کے جواں سال بیٹے کی موت کی خبر پر مجھ سے اپنا دکھ بانٹ رہی تھی۔

شہزادہ داؤد اور میرے محسن (بیٹے ) کی پیدائش ایک ہی ماہ میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر عمر (شوہر) نے بڑے صاحب حسین داؤد کو شہزادہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش بارے بھی بتایا تو جانتی ہو حسین داؤد نے اپنی محبت کا اظہار اپنے اس ملازم سے کیسے کیا۔ اس ماہ عمر کی تنخواہ میں ڈبل بونس کا اضافہ تھا۔

Read more

میاں طفیل محمد: انداز بیاں اور

انداز بیاں اور۔ میاں اشرف کمالوی جرآت و استقامت کا کوہ گراں، میاں طفیل محمد معروف کالم نگار و فیچر رائٹر میاں اشرف کمالوی کی میاں طفیل محمد کی برسی 25 جون کے حوالے سے خصوصی تحریر قیام پاکستان سے قبل کی تاریخ کی ورق گردانی کریں تو پورے ہندوستان کی معیشت، تجارت، تعلیم، سرکاری و پرائیویٹ ملازمتوں اور دیگر اہم شعبوں میں ہندو اور سکھ ہی غالب نظر آتے ہیں، ضرورت مند مسلمان بوجہ مجبوری اگر ہندو بنیے کے

Read more

کیا فیملی سائز پر قانونی قدغن کا مطالبہ شخصی آزادی سے متصادم ہے

کوئی دو دہائیاں قبل میرے گاؤں میں ایک خانہ بدوش فیملی آئی اور ادھر ہی بسیرا کر لیا۔ اس خاندان کے سربراہ کا نام اقبال حسین ہے (رازداری کی خاطر فرضی نام استعمال کر رہا ہوں ) ۔ وہ جھگیاں لگا کر ادھر رہتے ہیں۔ بچے اور عورتیں ہر روز گاؤں میں بھیک مانگنے کے مشن پر نکلتے ہیں اور جو ملتا ہے لے آتے ہیں۔ اسی بھیک پر ان کی گزر بسر ہو رہی ہے۔ اقبال حسین کی ایک

Read more

قلعہ دراوڑ، چولستان کی تاریخ اور ہمارا سفر

دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ قلعے پاکستان کے ڈویژن بہاولپور سرزمین چولستان میں ہیں ویسے تو پاکستان میں سینکڑوں قلعے ہیں لیکن چولستان میں قلعوں کی تعداد 29 ہے، قلعہ دراوڑ کا نام تو میں نے ایک عرصہ سے سن رکھا تھا لیکن بہاولپور جانے کے باوجود کبھی قلعہ دراوڑ جانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا چونکہ مجھے اپنی تاریخ سے کافی دلچسپی ہے تو میری پوری کوشش رہتی ہے تاریخی مقامات کی نا صرف سیر کی جائے

Read more

پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ’داؤد فیملی‘ کون ہے؟

پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ’داؤد فیملی‘ کے کاروبار کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک یتیم نوجوان احمد داؤد نے پتھارے پر کپڑے کے تھان لگانا شروع کیے اور پھر بمبئی میں یارن کی دکان کھولی۔

Read more

شہزادہ داؤد کی المناک موت

شہزادہ داؤد کی المناک موت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ جس شخصیت سے کوئی ملا ہو اس سے بات کی ہو یا اس سے کسی قسم کا تعلق ہو تو اس کی موت کا صدمہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ شہزادہ داؤد کی موت نے مجھے بہت دکھ دیا کیونکہ میں ان کی ہی فیکٹری میں ملازمت کرتا رہا ہوں اور ان سے دو چار مرتبہ مل چکا ہوں گو کہ بات کرنے کا اتفاق تو صرف ایک مرتبہ ہی ہوا تھا۔ جن لوگوں سے ان کی زیادہ ملاقات رہتی تھی ان سے تو میں نے شہزادہ صاحب کی تعریف ہی سنی ہے۔ ان کی وفات نے مجھے ماضی کی بہت سی باتیں یاد دلا دیں۔

میں نے چند ایک جگہ نوکری کرنے کے بعد داؤد ہرکولیس میں نوکری کی۔ میں نے جتنی جگہ بھی نوکری کی میں نے اپنے ادارے سے اتنی بے لوث محبت کسی دوسری جگہ نہ پائی۔ یہاں کے ملازمین اس ادارے سے عشق کرتے تھے۔ اس کی ہم عصر دوسری فیکٹریوں کے مقابلے میں کم تنخواہ کم سہولیات کے باوجود ان کے عشق میں کبھی کمی نہ آئی۔ یہ بات میرے جیسے نووارد کے لیے حیران کن تھی۔

Read more

روس کا ویگنر گروپ پر ’مسلح بغاوت‘ کا الزام، ماسکو سمیت کئی روسی علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات

روس کی پرائیوٹ آرمی یا کرائے کے لڑاکا گروپ ویگنر کے سربراہ نے روس کی فوجی قیادت کو ’ہر طرح سے گرانے‘ کا عزم کیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان کریملن کی جانب سے اس پر ‘مسلح بغاوت’ کا الزام لگانے کے چند گھنٹے بعد کیا ہے۔

Read more

اسی دنیا میں بیوائیں بھی تو ہیں

  کوئی بھی معمولی واقعہ کس تحریک کی کب بنیاد بن جائے کوئی نہیں جانتا۔ جیسے تئیس جون انیس سو چون کو بھارتی پنجاب میں کسی شریمتی پشپا وتی لومبا کے شوہر سورگباش ہو گئے اور پشپا جی نے بیوگی کی نشانی سفید ساڑھی پہن لی۔ ان کا ایک بیٹا تھا راجندر پال لومبا۔ اس نے کپڑے کا کاروبار شروع کیا۔پھر وہ سمندر پار چلا گیا۔بہت ترقی کی اور ایک دن برطانوی دارالامرا کا رکن بن گیا اور لارڈ لومبا

Read more

ٹائٹن آبدوز اور یونان کشتی حادثے پر میڈیا کوریج: ’یہ اس دنیا کی عکاس ہے جس میں ہم رہتے ہیں‘

ٹائٹن نامی تفریحی آبدوز میں پانچ افراد کی موت اور یونان کے ساحل کے قریب سینکڑوں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنا دو بہت مختلف حادثے ہیں مگر ناقدین کی رائے ہے کہ ان کے نتیجے میں ایک جیسا ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں میں ایک جیسی دلچسپی ظاہر کی گئی۔

Read more

انڈیا کی ’ڈاکو حسینہ‘: کروڑوں کی ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ جو راتوں رات امیر ہونا چاہتی تھی

انڈیا کے شہر لدھیانہ میں پولیس نے کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات کی ماسٹر مائنڈ خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کیا ہے جن کو ’ڈاکو حسینہ‘ کہا جاتا ہے۔

Read more

ہستی ایک مٹھی ریت کی

فطرت کا انتظام ایک مکمل نظام ہے۔ جس میں ہر چیز تسلسل کے دھارے میں رواں ہے اور وقت کی بھی پابند ہے۔ انسان اگر اس میں بگاڑ پیدا نہ کرے تو یہ بنی نوع آدم کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ جب مخلوق کی طرف سے کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے تو فطرت پھر بھی کوئی نہ کوئی راہ چھورتی ہے جس پر چل کر زوال زدہ انسان یا معاشرہ اپنی ترقی کی منزل کے طرف سفر جاری رکھ

Read more

شہید عبدالصمد خان اچکزئی: سوانح عمری کی روشنی میں

محمد نعیم آزاد پشتو زبان کی ایک توانا آواز ہے جو بے شمار ادبی موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 21 کتابیں تصنیف کر کے پشتو ادب کی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی ان کتابوں میں پشتو شاعری کی 3 کتابیں، 6 تحقیقی کتابیں، 2 ناول، 9 تراجم اور 1 سفرنامہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب خان عبدالصمد خان اچکزئی کی زندگی اور خدمات پر مبنی ہے جس میں مصنف نے خان عبدالصمد

Read more

عیدالاضحٰی پر مہنگائی اور ہماری شاہ خرچی

ایک طرف مہنگائی میں اضافہ اور غریب کا مزید غریب ہونا تو دوسری طرف عید الاضحیٰ کے لئے مہنگے مہنگے جانوروں کی خریداری جاری ہے۔ کوئی لاکھوں خرچ کرنے کے لئے تیار ہے اور کوئی مرغی کی قربانی کا فتویٰ‌ مانگ رہا ہے۔ مذہبی تہوار کو باقی معاملات کی طرح دکھاوا بنا دیا گیا ہے۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال نے عوام کے لئے مشکلات میں بہت اضافہ کیا ہے۔ جہاں امیر اپنا معیار زندگی ابھی بھی بہتر کرنے میں لگا

Read more

لاری اڈا، کھٹارا طیارہ اور لوکل روڈ

کچھ سفر حسین ہوتے ہیں تو کچھ منزلیں شاندار۔ مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ بندہ سفر اور منزل کی فکر بھول کر مسافروں میں کھو کر رہ جائے۔ کبھی انسان سفر کو بھول جاتا ہے تو کبھی منزل گم کر بیٹھتا ہے مگر یہ ایک کمیاب واقعہ ہے کہ بندہ سفر اور منزل سے بے نیاز ہو کر مسافروں میں توجہ مرکوز کر بیٹھے۔ زندگی میں کچھ ایسے سفر اور مسافر بھی گزرتے ہیں کہ ان کے متعلق

Read more

خوامخواہ کے مامے

شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد کی موت کی المناک خبر ہے۔ دونوں باپ بیٹا فادر ڈے پر آبدوز میں سمندر کی گہرائی میں اترے تھے تاکہ مشہور جہاز ٹائٹینک کا ملبہ دیکھ سکیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپے ادا کیے۔ اللہ دونوں باپ بیٹے کو غریق رحمت کرے، ان کی موت المناک ہے۔ دل درد سے بھر آیا ہے۔ میں نے اس کربناک واقعے کے متعلق کوئی پوسٹ نہیں

Read more

شام زندگی

عصر کی نماز پڑھتے ہی وہ تیز تیز قدم اٹھاتے واکنک ٹریک پر آ گئی، یہ وقت اور مقام دونوں اس کے پسندیدہ تھے۔ جب وہ طویل اور تھکا دینے والی دن بھر کی مصروفیات کے بعد سکون کا سانس لیتی، ذکر کرتے ہوئے تیز قدم اٹھاتی، کبھی خود سے محو گفتگو، کبھی رب سے سرگوشیاں کرتے کرتے وقت بہت تیزی سے بیت جاتا اور دن جلد ہی شام کا لبادہ اوڑھ لیتا، تب وہ گھر لوٹ آتی۔ حسب معمول

Read more

امریکی سپاہی اور یخ پارہ افغان لڑکی

وہ ایک عجیب سی جنگ تھی۔ جس میں مقصد واضح تھا نہ طریقہ کار۔ دشمن پوشیدہ تھا اور ہم ہویدا۔ دنیا کا سب سے امیر و طاقتور ملک ایک انتہائی غریب قوم پر حملہ آور تھا۔ افغانیوں کی زیست فاقوں سے تلملاتی تھی اور امریکیوں کے بازوؤں کی مچھلیاں پیچ و تاب کھا رہی تھیں۔ امریکہ نے تو یہ سمجھ کر حملہ کیا تھا کہ ’ہمہ آہوان صحرا سر خود نہادہ برکف‘ ان کے قدم لیں گے لیکن اب انہی

Read more

دیوانے کا خواب

  لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ میرے منہ پر مجھے دیوانہ، پاگل اور مضحکہ خیز کہتے ہیں۔ مجھے قابل تضحیک سمجھتے ہیں۔ ہر ایک مجھ پر ہنستا ہے۔ لیکن ان بے وقوفوں کو یہ معلوم نہیں کہ اس میں مذاق کی تو کوئی بات ہی نہیں۔ میں تو ہمیشہ اس حقیقت سے آگاہ رہا ہوں کہ مجھ سے زیادہ دیوانہ اور قابل تمسخر کوئی اور نہیں ہے۔ پیدائش کے وقت سے نہ سہی لیکن کم از کم سات سال کی

Read more

کشتی حادثہ : کس کے سر ہے یہ خون ناحق؟

یونان کے سمندر میں ایک او ر بدنصیب کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بڑی تعداد میں پاکستانی اس کشتی میں سوار تھے۔ یہ پاکستانی ابھی تک لا پتہ ہیں۔ کون جانے کہ وہ زندہ ہیں بھی یا سمندری لہروں کی نذر ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مصری اور شامی شہری بھی سوار تھے۔ اطلاعات ہیں کہ دو درجن خواتین اور معصوم بچے بھی کشتی میں موجود تھے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی صحافیوں نے

Read more

سردار لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ

پاکستان میں ہر دور میں انتخابات سے قبل وفا نہ ہونے والے وعدے اور عوام کو بیوقوف بنانے والے بلند بانگ دعوے معمول کی بات ہے لہٰذا یہ پرانا سکرپٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ ہم نے حکومت کو ریاست سے مطابقت دے دی ہے، عوام نے حکومت کو ریاست مان لیا جو درست نہیں۔ عدلیہ اس سے اوپر بیٹھ گئی اور مقتدر حلقے اس سے بھی اوپر چلے گئے ہیں۔ ہم نے ریاست کو کباڑ خانے میں پھینک دیا،

Read more

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر ملک میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سالوں میں نہیں بلکہ ہفتوں اور مہینوں میں تین چار دوست ممالک کی جانب سے کم از کم 40 سے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شروع ہو رہی ہے جس سے 20 لاکھ افراد کو براہ راست اور تقریباً 80 لاکھ افراد کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ یہ بات نہ

Read more

زندگی کی امید موت کے حوالے

وہ جینا چاہتے تھے۔ اپنے لیے اپنے خاندان کے لیے وہ ہر خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو گئے۔ وہ خاندان والوں کو خوش و خرم اور خوش حال دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کی آنکھوں میں روشن مستقبل کے خواب تھے۔ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر چاہتے تھے۔ مگر انہیں کیا معلوم بھوک غربت اور افلاس کی بے رحمی سے بچ بھی گئے تو سمندر کی بے رحم لہروں سے کیسے بچ پائیں گے۔ وہ زندگی کی سفاکیت سے

Read more

ٹائٹن کاسفر

عام طور پر بچے ہی والدین سے ضد کرتے ہیں یا اپنی کسی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ والدین جائز ناجائز سب ہی بچوں کی خواہشات پوری کر دیتے ہیں۔ کچھ نہیں بھی کرتے۔ لیکن اپنے بچوں کی خواہشات کی تکمیل میں تقریباً سب ہی والدین پیش پیش ہوتے ہیں۔ خاص کر کہ باپ جو کہ بچوں کے لئے کماتا ہے۔ اور اکثر ماؤں کے منع کرنے کے باوجود باپ بچوں کی ضد

Read more

یورپ کا جنون

چند دن پہلے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے لوگوں کی بوٹ ڈوب گئی اور تقریباً 400 پاکستانی مارے گئے۔ ایسا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا۔ ہر چند ماہ کے بعد ایسی ہولناک خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ پچھلی بار اس بارے میں ایک آرٹیکل لکھا تھا جو اپنے فیس بک پر شیئر کیا تو مختلف کمنٹس پڑھنے کو ملے جن میں بیشتر کا کہنا تھا کہ : ”پاکستان کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ کوئی روزگار

Read more

جنت ایسے نہیں ملتی

لگتا تھا کہ زمانہ بدل چکا ہے اور اس بدلتے زمانے کے ساتھ فرسودہ روایتوں کو تھامنے والے بھی بدل چکے ہیں۔ لیکن یہ صرف خام خیالی تھی۔ اور اس سے بھی بڑی خام خیالی یہ تھی کہ نہ بدلنے والے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ہوں گے۔ جہاں نئی سہولتوں اور نئی سوچ والوں کا گزر بھی نہیں ہوتا ہو گا۔ میرا یہ ابہام جب دور ہوا تو جو تکلیف ہوئی سو ہوئی، لیکن جو دھچکا لگا وہ

Read more

تیاگی گئی محبتیں اور ذبح کی گئی شیر جوانیاں!

میں کافی دیر قلم ہاتھ میں لیے ساکت رہا۔ الفاظ کے انتظار میں تھا کہ کہیں سے آ کر میری مدد کریں۔ آفات نے تو ہمارے ملک کا گھر دیکھ لیا ہے، اور ساتھ ساتھ سانحات نے بھی صدائیں لگا رکھیں ہیں کہ ہم سینہ کوبی کیوں نہیں کرتے، نوحے کیوں نہیں پڑھتے! آنسؤں کا آنکھوں میں پتھر ہونا کئی جگہ نثر اور نظم میں پڑھا تھا۔ بس آج اس کو محسوس کر لیا۔ پتھر جسم، پتھر آنکھیں اور پتھر

Read more

فجیرہ یو اے ای: قدیم کاروں کا شاندار میوزیم

العقاء ہیرٹیج ویلیج  کا افتتاح فجیرہ میں 2015 ء کیا گیا۔ یہ فجیرہ روٹانا ہوٹل کے سامنے العقاء کے علاقے میں واقع ہے۔ جسے ایک شہری نے ذاتی دلچسپی لے کر تعمیر کیا ہے۔ اس عمارت کا انفراسٹرکچر متاثر کن ہے جب راقم الحروف وہاں پہنچا تو پتہ چلا کہ اس میوزیم کے مالک سفر حج پر ہیں اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ فجیرہ میں العقاء کارز میوزیم کاروں کے شوقین افراد کے لیے ایک مثالی مقام

Read more

پانیوں پہ خواب

کل تک یہ آرڈر مکمل کرنا تھا۔ میرے ساتھ تین لڑکے اور بھی تھے۔ ان میں سے ایک نے چھٹی کر لی تھی جب کہ دوسرے کی طبیعت کچھ زیادہ ہی خراب لگ رہی تھی۔ کناری بازار کے قریب تہہ خانے میں لگے اس کارخانے میں خاصی گرمی تھی۔ زردوزی کے اس کام کی مشقت کا اندازہ کسے نہیں۔ ویسے تو ہر دستکاری کے ہنر میں دماغ کمر کندھوں کے پٹھوں اور نظر اور ہاتھ کا استعمال ہے۔ ولیمے کے دن

Read more

نا انصافی پر خاموشی سے بننے والا معاشرہ  

ایک استاد کلاس میں آتے ساتھ ہی بغیر کسی وجہ کے ایک شاگرد کو کلاس سے نکل جانے کا کہتا ہے کلاس فیلوز کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ استاد غلطی پر ہے اور زیادتی کر رہا ہے لیکن سب خاموش رہتے ہیں لڑکی اٹھ کر چلی جاتی ہے۔ استاد کلاس سے مخاطب ہوتا ہے کہ بتائیں قوانین کس لیے ہوتے ہیں؟ معاشرے میں چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے، انسان کے ذاتی حقوق کی حفاظت کے لیے، تاکہ

Read more

بحیرہ روم میں 9 برس میں 27 ہزار ہلاکتیں: اُسامہ جن کے جال میں مچھلیوں کے ساتھ تارکین وطن کی لاشیں بھی پھنستی ہیں

30 سالہ اسامہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں تین دن کے دوران اُن کے جال میں 15 تارکین وطن کی لاشیں پھنسی ہیں۔ ’ایک بار مجھے ایک بچے کی لاش ملی۔ میں رو پڑا۔ بالغوں کی بات مختلف ہے کیونکہ وہ کچھ جی چکے تھے لیکن بچے انھوں نے تو کچھ نہیں دیکھا۔‘

Read more

اداس دل کے ساتھ

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے اندازِ سیاست کا میں کبھی مداح نہیں رہا اور میرے لکھے متعدد کالم اس امر کے گواہ ہیں۔اس کے باوجود منگل کی شام سے دل ابھی تک اداس ہے۔ سبب اس اداسی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک وڈیو ہے۔مذکورہ وڈیو میں دونوں حضرات اسلام آباد کی ایک ضلعی عدالت سے ضمانت منسوخ ہوجانے کے بعد پولیس کی گرفت سے بچنے کی خاطر ”فرار“ ہو رہے ہیں۔ فرض کیا یہ دونوں حضرات

Read more

یونان کشتی حادثہ:281 لاپتہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کا حکومت سے رابطہ، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 281 پاکستانیوں کے خاندانوں نے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

Read more

کابل سے بھاگنے والے اور دیگر پناہ گزین

نو دسمبر 2001 ء کی خنک صبح ہے سعودی ایرلائن کی پرواز کراچی ائرپورٹ سے ریاض روانگی کے لئے تیار ہے۔ بوئنگ 777 کے کشادہ طیارہ پر 380 مسافر سوار ہیں۔ نصف سے زیادہ ڈاکٹر، دیگر طبی عملہ اور ان کے خاندان ہیں۔ یہ سب پاکستان سے نکلنے کی منہ مانگی قیمت ادا کرتے آئے ہیں۔ فلائٹ کا ماحول بہت خوشگوار ہے۔ اکثر افراد نے تھری پیس سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے فراہم کردہ ٹکٹ پر سامان کی حد بیس کلو ہے لیکن ہر فرد کم از کم ایک سو کلو اسباب ساتھ لے آیا ہے۔ نئی جگہ ہے۔ کیا پتہ من پسند کھانے، کپڑے، برتن وغیرہ ملیں یا نہیں۔

Read more

سماجی دقیانوسی تصورات اور گم ہوتی حساسیت

گزشتہ دنوں میں بال بنانے والے کے یہاں گیا تو ایک بزرگ پہلے سے داڑھی بنوا رہے تھے۔ میں وہیں سوفے پر بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے ہوں گے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا، ”اور ناؤ صاحب کیا حال ہے، اور کتنی دیر لگے گی؟“ میں بال بنانے والے شخص میں سائل کے رویے کی وجہ سے ناگواری کے تاثر کو دیکھ سکتا تھا، شاید اسی وجہ سے اس نے اسے یہ

Read more

شہزادہ داؤد، سلیمان اور ’مسٹر ٹائٹینک‘: بدقسمت ٹائٹن آبدوز میں سوار مسافر کون تھے؟

اس آبدوز میں اوشیئن گیٹ کمپنی کے سی ای او، ایک برطانوی ارب پتی مہم جو، ایک فرانسیسی ڈائیور کے علاوہ پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سوار تھے۔

Read more

امریکہ کا نظام انصاف

امریکہ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے جیوری کرتی ہے۔ جج قانون کی وضاحت اور تشریح کے ساتھ جیوری کے ارکان کی رہنمائی اور سوالوں کے جواب دینے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ نیز کون سی شہادت قابل قبول ہے اس کا فیصلہ بھی جج کرتا ہے۔ جیوری فیصلہ دیتی ہے اور ملزم کے مجرم ثابت ہونے پر سزا کا تعین جج کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں جج کا کردار وہی ہوتا ہے جو کھیل میں ریفری کا ۔ جج

Read more

خالد مسعود خان کی خود نوشت: زمستاں کی بارش

خالد مسعود خان واقعی ایک استاد آدمی ہے، مگر وہ پڑھا لکھا استاد نہیں جو کسی مدرسہ، اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں اپنے شاگردوں کو مرئی یا غیر مرئی مولابخش کی مار، سے ڈرا، دھمکا کر نصابی کتابیں ازبر کراتا ہے۔ بلکہ خالد مسعود خان تو چٹا ان پڑھ یا واجبی سی تعلیم رکھنے والے اس سیدھے سادھے استاد کی مانند ہے جو ہمارے ملک کے ہر چھوٹے بڑے قصبہ، دیہات یا شہر کی کسی گلی نکڑ پر واقع خستہ

Read more

‎جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات کا اسلام آباد میں احتجاج: دھمکیوں کے باوجود ریاست کارروائی کرنے سے کیوں ہچکچا رہی ہے؟ 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد اور اس کے گردو نواح میں گذشتہ روز سامنے آنے والے مناظر اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز نے اکثر افراد کی اس بارے میں ماضی کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

Read more

برطانیہ میں خواتین میں بیضے منجمد کروانے کے رحجان میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

ہیومن فرٹیلائزیشن اینڈ ایمبریالوجی اتھارٹی (ایچ ایف ای اے) نے کہا کہ 2021 میں 4,000 سے زیادہ خواتین نے اپنے تولیدی انڈے منجمد کیے جبکہ 2019 میں یہ تعداد ڈھائی ہزار تھی۔

Read more

میانمار کی سرحد سے ملحقہ انڈین ریاست ’منی پور‘ خانہ جنگی کے دہانے تک کیسے پہنچی؟

میٹی اور کوکی کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد مر گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان فسادات کی وجہ سے اب تک 60 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور اب وہ مختلف 350 کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Read more

سینٹ میں "مکاری” سے ڈالی گئی واردات

بخدا ملکی سیاست اور معیشت کی بنیاد پر ذہن میں گونجتے سوالات سے گھبرا چکا ہوں۔ایک بے اختیار شہری ہوتے ہوئے بھی لیکن اپنی عمر ”صحافت“کی تہمت کے ساتھ گزارنے کی وجہ سے کامل بے حسی بھی اپنے نصیب میں نہیں۔ہفتے کے پانچ دن مسلسل غیر متعلق نظر آتے معاملات کے بارے میں یاوہ گوئی میں مصروف رہوں گا تو قارئین اکتا جائیں گے۔آنکھ اور کان لہٰذا ملکی معاملات کے حوالے سے ہر وقت کھلے رکھنا ضروری ہے اور تقریباََ

Read more

لاپتہ ٹائٹن آبدوز کے کپتان سٹاکٹن رش جو فائٹر پائلٹ بننا چاہتے تھے

ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے شوقین سیاح، جو اس آبدوز میں سفر کرنے کے خواہش مند ہوتے تھے، ان کو کمپنی کی جانب سے خبردار کیا جاتا تھا کہ ’ٹائٹن ایک تجرباتی آبدوز ہے جس کی کسی اتھارٹی نے منظوری نہیں دی ہوئی۔‘

Read more

یونان کشتی حادثہ: ’جس دن میرے بیٹے کو کشتی پر بٹھایا گیا وہ آٹھ دنوں کا بھوکا تھا‘

بہتر مستقبل کی تلاش جن درجنوں پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے پانیوں میں موت کی نیند سلانے لے گئی اب ان کے پیارے نہ صرف ان کے دکھ بلکہ قرضوں کے بوجھ تلے بھی دب گئے ہیں۔

Read more

ہراسانی کے واقعات: ’آپ کے مرد دوست بھی فحش تصاویر بھیج کر آپ کو ہکا بکا کر دیتے ہیں‘

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے جب انھیں مردوں کی جانب سے بھیجے جانے والے فحش تصاویر والے پیغامات کے بارے میں بات کی گئی تو چند نے کہا کہ وہ ان معاملات کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

Read more

سپیشل اولمپک گیمز میں چار میڈل جیتنے والے سیف اللہ سولنگی: ’امی نے کہا تھا میں سب کچھ کر سکتا ہوں‘

پاکستانی کھلاڑی سیف اللہ سولنگی نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے سپیشل اولمپک گیمز کے
پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Read more

’قاضی شمشیر‘ ، پاکستانی سیاست اور مولانا مودودی

معاشرہ کوئی جامد چیز نہیں ہے۔ زندگی اور موت، تعمیر اور تخریب کا معاشرتی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ تاہم جب موت کے سائے گہرے اور تخریب کے حوالے بڑھ جائیں تو معاشرہ بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس صورت حال میں زندگی اور تعمیر کی قوتوں کے لیے ناگزیر ہوجاتا ہے کہ وہ اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر کے معاشرے کو زندگی اور تعمیر کا نمونہ بنائیں۔ پاکستانی معاشرہ بھی اسی طرح کی کش مکش سے دوچار

Read more

سینیٹ کے چیئرمین کی تنخواہ اور مراعات میں کیا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے علاوہ سینیٹ کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے کا بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد حکمرا ں اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس بل کو کبھی بھی قانون کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

Read more

پارٹیاں بدلنے والی ابن الوقت سیاسی دیمک

مشرف کے اقتدار سے بے دخلی کے بعد پاکستان میں جمہوری نظام دوبارہ اپنے پاؤں پر چلنا شروع ہو گیا تھا اور یہ امید تھی کہ اگلے بیس پچیس برس اگر اس نظام کی جان لینے کی کوشش نہ کی گئی تو اپنے قدم مضبوطی سے جما لے گا مگر جولائی دو ہزار سترہ کو اس پر ایسا حملہ کیا گیا کہ یہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی سانسوں کو بس قائم رکھے ہوئے ہیں سوال یہ

Read more

سیاسی کارکنان کی پارٹی کے لیے اہمیت

سیاسی کارکن سیاسی جماعتوں کی جان ہوتے ہیں انہی کارکنوں کی وجہ سے جماعتوں کا وجود قائم رہتا ہے اور یہ عوام میں زندہ رہتی ہیں خوش قسمت ہوتی ہیں وہ سیاسی جماعتیں جن کے ساتھ ان کے کارکن سرد و گرم حالات میں ثابت قدم رہتے ہیں کیونکہ ان کارکنوں کی ثابت قدمی سے ہی سیاسی جماعت عوام میں اپنا وجود برقرار رکھتی ہے۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے کارکن جماعت کے نظریے اور منشور کے ساتھ کھڑے ہوتے

Read more

تقسیم کے وقت خاندان سے بچھڑنے والی حشمت بی بی 76 سال بعد انڈیا میں اپنے آبائی گھر کیسے پہنچیں؟

یادوں کی دلدل میں ڈوبی حشمت بی بی کی عمر رسیدہ آنکھوں سے اس وقت بے اختیار آنسو بہہ نکلے جب 1947 کی تقسیم کے بعد پہلی بار انھوں نے انڈیا میں اپنے بچپن کے گاؤں میں قدم رکھا۔

Read more

یہ آخری کشتی نہیں جو ڈوبی ہے – مکمل کالم

آپ میں سے جن لوگوں میں نیٹ فلکس پر فلم The Swimmers نہیں دیکھی وہ یہ فلم ضرور دیکھیں۔ یہ دو بہنوں کی کہانی ہے جن کا تعلق شام سے ہے، اِن کا باپ انہیں تیراکی کی تربیت دیتا ہے تاکہ یہ اولمپک میں شرکت کر کے اپنے ملک کے لیے تمغہ جیت کر لائیں۔ لیکن پھر شام میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے، شروع شروع میں انہیں لگتا ہے جیسے یہ کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور حالات

Read more

اظہر عباس عادل: جھنگ کا فخر

آج جس شخصیت کے بارے میں میں تبصرہ لکھنے جا رہا ہوں وہ ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی خوبصورت، ملن سار، خوش اخلاق، مین آف میرٹ، محبت بانٹنے والی سماجی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں افسر ہوتے ہوئے انسانیت، فطرت اور اپنے شہر جھنگ سے بے پناہ محبت کی۔ وہ ایک سماجی ادارے کے افسر ہوتے ہوئے عام لوگوں کی طرح خدمت کرتے رہے۔ راقم کا تعلق ان سے بہت زیادہ پرانا نہیں ہے مجھے ان کے

Read more

بلوچستان اور آزاد کشمیر

تعلیم، صحت اور تحفظ ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں۔ آئین پاکستان بھی ان تینوں چیزوں کے گرد ہی گھومتا ہے جبکہ ہر آنے والی حکومت اور سیاستدان انہی تینوں پر اپنی دکان چمکاتے ہیں۔ جو بنیادی سہولیات لاہور، کراچی اور پشاور کے لوگوں کو ملتی ہیں وہی سہولیات حب، گوادر، مکران، تربت، نیلم ویلی کے باسیوں کو بھی ملنی چاہیے۔ جتنے محب وطن لاہور اور کراچی کے شہری ہیں اتنے ہی محب وطن کوئٹہ اور کیرن کے شہری ہیں۔

Read more

جب وردہ نے رومال کو لیرا لیرا کر دیا

وردہ نے رومال کو لمبی سانس لے کر سونگھا اور اس کو اپنی ناک سے الگ نہ کر سکی۔ آنسوؤں کی دھار نے آہستہ آہستہ رومال میں سے آتے ہوئی عمار کے عطر کی خوشبو کو مانند کر دیا تھا۔ وردہ نے ایک آہ لی اور رومال کو پھاڑنا شروع کر دیا۔ ’دقیانوسی کہیں کا اس ٹشو پیپر کے زمانے میں بھی رومال استعمال کرتا ہے، پرفیوم کو چھوڑ کر عطر خریدتا ہے۔ پتا نہیں کون سے دور کا انسان

Read more

سانحہ یونان اور ہماری قومی بے حسی

گزشتہ روز یونان کے قریب پانی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ صرف چند جانیں نہیں بلکہ ان کے پیچھے خاندان اور خاندانوں کے پیچھے ان کے سپنے اور ارمان ریزہ ریزہ ہو گئے۔ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر 1947 میں معرض وجود میں آیا لیکن مختصر عرصہ میں اس کو ایک فلاحی مملکت کے بجائے ملٹری طرز ریاست کی راہ پر لے جایا گیا۔ جب لیاقت علی خان نے قرار داد مقاصد کو منظور کر لیا۔ آج

Read more

سنہرے خواب: سمندری مچھلیوں کی نذر

یورپ اور امریکہ ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ان پڑھ یا کم پڑھے لکھے افراد جن کے پاس کوئی ہنر بھی نہیں ہوتا ’وہ یہ سوچ کر یہ انتہائی اقدام اٹھا لیتے ہیں کہ وہاں جا کر جو کام بھی ملا کر لیں گے۔ دیکھا جائے تو مغربی ممالک میں پہنچنے کے لیے غیرقانونی راستے اختیار کرنے والوں کے وہاں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے یہ

Read more

خالد احمد: ادب کا گگلی بولر

ادھر کینیڈا، شمالی امریکا میں موسم گرما کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ طویل اور ”پرتشدد“ سردیوں کے بعد بہار کی خوش گوار خنکی کا دورانیہ رفتہ رفتہ گرمیوں کی پرتپاک تمازت میں ڈھلتا چلا جا رہا ہے۔ جنوب ایشیائی ممالک کے برعکس یورپ اور شمالی امریکا میں اس موسم کا خیر مقدم خاصے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے کیوں کہ اسی رت میں دھوپ سے چمکتے دنوں کے ساحل پر کچھ کھل کر کھیلا جا سکتا ہے۔ بدلتی

Read more

میرے اسفار کی دلچسپ کہانیوں کا سلسلہ  (پہلی قسط)

تو لوٹتی ہوں اس زمانے میں جو 1986 کا تھا۔ ذکر ہے اس شب کا جب ایک فائیو سٹار ہوٹل کے ایک بزنس ڈنر میں شریک تھی۔ لاؤنج میں میرے دائیں ہاتھ بیٹھی ایک دل کش خاتون ”گیمبیا“ کے مشرقی حصے کے ”تاکی“ قبائل کے شادی بیاہ کی دلچسپ رسومات کا ذکر زور و شور سے کر رہی تھی۔ سچی بڑی کامیاب داستان گو نظر آتی تھی۔

”بالغ لڑکیوں کے گھر بسانے کے لئے ایک ایسی رات کا انتخاب کیا جاتا ہے جب آسمان پر چاند ہو نہ ستارے، مطلع ابر آلود اور ہر سو خاموشی، کسی شخص کو آگ تک جلانے کی اجازت نہیں ہوتی“ ۔

Read more

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ایک مرتبہ پھر گرفتار، ان پر الزامات کیا ہیں؟

رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اس وقت دو ایف آئی آر درج ہیں۔ ایک ایف آئی آر اس سال فروری میں میرانشاہ میں تھانے میں درج کی گئی تھی جبکہ دوسری ایف آئی آر دو روز پہلے قبائلی علاقے ضلع کرم پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

Read more

ایک غیر قانونی تارک وطن سے مکالمہ

یہ خادم کہ اب انٹارکٹیکا کے سوا باقی چھے بر اعظم دیکھ چکا ہے، وانواٹو، ٹونگا اور جزائر سولومن تین ملکوں کو چھوڑ کر جہاں بھی گیا کسی نہ کسی پاکستانی سے ملاقات ہو گئی۔ برطانیہ وغیرہ تو خیر پاکستانیوں کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن مثلاً فجی میں سب سے نیک نام ماہر امراض قلب، برازیل میں فورک لفٹر نامی گاڑی کے اہم ترین سپلائر، ہالینڈ میں سماجی علوم کے نمایاں استاد کو پاکستانی پا کر

Read more

فلم اور ٹی وی کے لیے لکھتے ہوئے کیا خیال رکھنا ہے

داستان گو جس سے مخاطب ہے، اس کا ہاتھ ان سامعین/قارئین/ ناظرین کی نبض پر ہونا چاہیے۔ کمرشل رائٹر بننے کے لیے سب سے پہلے ٹارگٹ آڈینس کو سمجھنا ہے کہ ہم جو لکھ رہے ہیں، وہ کس کے لیے ہے۔ مثال کے طور پر ہم اردو میں لکھتے ہیں تو یقیناً اردو بولنے والے قارئین/ناظرین کو ذہن میں رکھتے ہیں۔ وہ مصنف جو پاکستانی ٹیلے ویژن چینلوں کے لیے لکھتے ہیں، انھیں پاکستان کے شہریوں کے رسم و رواج

Read more

اب دعائے نیم شب میں کس کو یاد آؤں گا میں

میرا ددھیال لکھنؤ کی ایک مضافاتی آبادی” نگرام” سے ہے جو لکھنئو سے صرف چند کوس کے فاصلے پر واقع تھا۔ نگرام اور خاص طور سے میرے خاندان میں بڑی بڑی علمی اور ادبی شخصیات نے جنم لیا جو اپنے وقت میں برصغیر کی سطح پر جانے اور مانے گئے۔ میرے والد مرحوم بھی نگرام ہی میں غالباً انیسویں صدی کے اوائل میں پیدا ہوئے۔ میرے دادا جناب مختار احمد کے تین بیٹے تھے۔ سب سے بڑے بیٹے میرے والد

Read more

مجاہد آزادی اور پہلی پسماندہ تحریک کے بانی، مولانا علی حسین عاصم بہاری

سوانح حیات مجاہد آزادی اور پہلی پسماندہ تحریک کے بانی، مولانا علی حسین عاصم بہاری پیدائش: 15 اپریل 1890 انتقال: 6 دسمبر 1953 15 اپریل 1890 کو مولانا علی حسین عاصم بہاری پیدا ہوئے، محلہ خاص گنج، بہار شریف، ضلع نالینڈ میں، بہار، ایک غریب دیندارپسماندہ گھرانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سال 1906 میں، 16 سال کی عمر میں، عمر نے کولکتہ میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ کام کے ساتھ مطالعہ (تحریری پڑھنے ) کے ساتھ بھی جاری رہا۔ متعدد

Read more

قدیم روم کی وہ انتہائی بدنام زمانہ رانی جو ’جنسی بے راہ روی‘ کی مثال بنی

رومن سلطنت کی سیاست ایک مسلسل اور بے رحم ڈرامہ کی طرح تھی جو دھوکے اور سازشوں سے بھر پور تھی۔
لیکن سنگدِل سیاست، مشکوک اموات اور اعلی درجے کی سازشوں کی اس دنیا میں بھی، مہارانی والیریا میسالینا کی بدنام زمانہ شہرت نمایاں ہے۔

Read more

دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام

ایک آدمی کی بیوی نافرمان تھی۔ وہ اسے راہ راست پر لانے کے لیے اکثر وعظ و تلقین کرتا رہتا۔ کبھی اس دنیا میں ذلت، رسوائی اور بدنامی کے خوف سے ڈراتا۔ تو کبھی موت کے بعد دوزخ میں ملنے والی سزاؤں کا ذکر کر کے اس کے چال چلن میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں رہتا۔ بالآخر ایک دن وہ خاتون تنگ آ کر بولی۔ کہ میں ایک شرط پر تمہاری بات ماننے کے لیے تیار ہوں۔ کہ

Read more

کشمیر کے ایک ہی گاؤں کے 20 سے زیادہ نوجوان یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی تک کیسے پہنچے؟

محمد ایوب کو معلوم ہے اُن کے بھائی اس کشتی پر سوار ہو گئے تھے جو یونان کے پانیوں میں ڈوب چکی ہے، لیکن اب تک ان کی شناخت نہ تو مرنے والوں میں ہوئی ہے اور نہ وہ ان 12 پاکستانی شہریوں میں شامل ہیں جو زندہ بچ گئے تھے۔ مگر کشمیر کے نوجوان جانتے بوجھتے اس پُرخطر سفر پر کیوں اور کیسے نکلے؟

Read more

دوسری شادی کے دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے معذور شوہر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی بیوی کی کہانی

کسم کی شادی کو ابھی ڈھائی ماہ ہی ہوئے تھے کہ ان کے شوہر منجیت اہلوت ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی، جس سے ان کے جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہو گیا۔

Read more

بارہ کروڑ دربدر اور دھنیے کا شربت

آج (بیس جون) عالمی یومِ پناہ گزیناں ہے۔ یہ دن پہلی بار اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے پناہ گزیناں مجریہ انیس سو اکیاون کی گولڈن جوبلی کے دن کے طور پر بائیس برس پہلے منایا گیا اور پھر اسے اقوامِ متحدہ کے خصوصی سالانہ دنوں میں شامل کر لیا گیا تا کہ ان کروڑوں لوگوں کی تکالیف و مسائل کا اعتراف ہو سکے جنھیں کسی نہ کسی جبر کے سبب گھر بار یا مٹی چھوڑ کے سرحد کے اندر یا

Read more

پروجیکٹ عمران خان اور یوم سیاہ کا یوم حساب کب؟

لوگ سوچتے ہیں کہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن ’یوم ِ سیاہ‘ کے افق سے ”یومِ حساب“ کیوں طلوع نہیں ہو رہا ؟ غم گسارانِ 9 مئی بھی ہولے ہولے ہنرِ دشنام کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جھوٹ کی دکانوں کے پھاٹک آہستہ آہستہ اوپر اٹھنے لگے ہیں۔ ”پریس کانفرنسیں“ تھم سی گئی ہیں اور نئے سیاسی حجروں کی چہل پہل میں کمی آ رہی ہے۔ پرسکوں سطحِ آب سے فریب کھا کر

Read more

باپ کی عظمت

باپ۔ اس لفظ کے آتے ہی ذہن کے کتنے دریچے کھل گئے۔ اس لفظ کو اک لفظ یا جملے میں کیسے بیان کیا جائے۔ باپ کا نام آتے ہی اک ناتواں اورضعیف رو صورت آنکھ کے سامنے گھومنے لگتی ہے۔ میرے نزدیک باپ کی قدر و قیمت کسی دوسرے شخص سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ میرا باپ اس دنیا میں حیات نہیں۔ باپ کیا ہوتا ہے کیسا ہوتا ہے اور کیوں ہوتا ہے شاید مجھ سے یا مجھ جیسے

Read more

پاکستان میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی: شدید گرمی ہمارے جسم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں آئندہ پانچ روز کے دوران درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ کراچی والے ’فِیل لائیک 42‘ کے لیے تیار رہیں جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ مگر شدید گرمی ہمارے جسم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے اور اس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

Read more

"ہیجان پیدا کرنے والا کارخانہ”

ابھی تک آپ یقینا دریافت کرچکے ہوں گے کہ گزشتہ کئی دنوں سے میں وطن عزیز کے سیاسی اور اقتصادی معاملات پر لکھنے سے گریز کی صلاحیت حاصل کرنا چاہ رہا ہوں۔بنیادی وجہ اس کی یہ ہے کہ اس کالم میں بہت غوروغوض کے بعد اٹھائے سوالات کے تسلی بخش جوابات ہی نہیں ملتے۔مثال کے طورپر دل دہلا دینے والا سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان ”دیوالیہ“ کی جانب بڑھ رہا ہے یا نہیں۔دیوالیہ کے امکان کو ”دل دہلا دینے

Read more

اگر ”وہ“ نوجوان ہوتے تو وہ بھی حملہ آوروں میں شامل ہوتے

آج کی حکومت میں کور کمانڈر ہاؤس بالمعروف جناح ہاؤس اور ملٹری تنصیبات بہ فضل تعالیٰ مقدس درجات پر فائز ہو گئے ہیں روزانہ نوجوانوں کی ان مقدس مقامات کی بے حرمتی میں گرفتاریوں کی خبریں ملتی ہیں۔ ایک تماشا سا لگایا ہوا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے تعلق کے باعث نوجوان خوف کے عالم میں چھپتے پھر رہے ہیں۔ گرفتاریوں اور عقوبت خانوں میں لاپتہ کر دیے جانے کے خوف سے نوجوان تو اب ٹوٹی پھوٹی کشتیوں میں غرق

Read more

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

مولانا روم اپنے احباب کے ساتھ کہیں جا رہے تھے۔ رات کا وقت تھا کہ ایک تنگ گلی میں پہنچے آگے ایک بڑا تگڑا کتا سویا ہوا تھا جس کے موجب راستہ رک گیا اگر اوپر سے پھلانگ کے جائیں تو وہ کتا اٹھ جائے گا مولانا روم کھڑے ہو گئے اور تا دیر کھڑے رہے۔ ایک شخص آیا اور دور کر کتے کو پاؤں سے مار کر راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جس پر مولانا نے پکڑ لیا

Read more

نوحۂ یونان: انسانیت کی ناکامی

منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی نت نئے المیے کا ظہور نہ ہو۔ مسلمان ممالک میں کچھ قدریں ایسی قدریں مشترک ہیں جو انسان کی سوچ سمجھ سے باہر ہیں مثلاً حکومتی عملداری کا فقدان جس سے ان ممالک میں امن وامان کا مخدوش ہونا، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری اور پھر وطن سے دور کسی انجان خوشگوار منازل

Read more

نئے شہر میں چند روز

مجھے لگتا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں۔ شاید یہ شوکت نواز نیازی کے تراجم کا اثر ہے۔ ژاں پال سارتر میرے ذہن پہ قبضہ جما کے بیٹھ گیا ہے یا ہو سکتا ہے یہ اداسی ہو جو چپکے سے پنجے گاڑے بیٹھی ہو۔ مجھے آج کل نیند نہیں آتی۔ ٹھنڈے ہوادار کمرے میں گھٹن ہونے لگتی ہے۔ میں رات کو اکثر اٹھ کر باہر نکل جاتا ہوں۔ میں باہر صحن میں بیٹھ کر موبائل کا کیمرہ کھول کر بے

Read more

غربت کی آ خری لکیر

کچی دیوار کی منڈیر پر کوئے کی کاں کاں سے اماں بسو کی آنکھ کھل گئی جو نیم کے درخت کے نیچے آدھ ٹوٹی چارپائی پر سو رہی تھی۔ برس ہا برس سے دو چارپائیوں پر ہی ماں پتر گزارہ کر رہے تھے۔ جس چا چارپائی کا وان ثابت تھا وہ اماں نے اپنے پتر انور کو دے رکھی تھی۔ خود اسی ٹوٹی چارپائی پر لیٹ جاتی تھی۔ اس نے لیٹنا بھی کون سا گھنٹوں ہوتا تھا۔ رات بھی آدھی

Read more

وزیر اعظم صاحب! یہ آخری یوم سوگ نہیں ہو گا

گزشتہ ہفتے کے دوران یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی یاد میں یوم سوگ منایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ انسانوں کو اسمگل کرنے والے متعدد لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت سے دوسرے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ان سانحہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کرچکے ہیں۔ کمیٹیاں

Read more

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مضبوط قانون سازی کی ضرورت

سادہ لوح افراد کو راتوں رات امیر ہو جانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کے عوض ایجنٹوں کا مغربی ممالک اسمگل کرنے کا دھندا برس ہا برس سے جاری ہے۔ اس غیرقانونی اور انسانیت سوز کاروبار پر متعلقہ اداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور معنی خیز ہے۔ ملک کے سرحدی علاقوں سے تجارتی سامان لے جانے والے کنٹینروں میں انسانوں کو جانوروں کی طرح لاد کر ان غیرقانونی تارکین وطن کو یورپی ساحلوں پر پہنچانے کے بعد کشتیوں کے

Read more

جمہوریت اور پاکستان

جمہوریت کا لفظ یونانی زبان کے دو الفاظ سے اخذ کیا گیا ہے ڈیموس جس کا مطلب ہے لوگ، اور ”کراٹوس“ کے معنی طاقت؛ لہذا جمہوریت کو ”عوام کی طاقت“ کہا جاتا ہے۔ یہ حکمرانی کا ایک طریقہ ہے جو عوام کی مرضی پر منحصر ہے۔ عوام اپنی مرضی کے مطابق اپنے لیے حکمرانوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں جمہوری حکومت کے مختلف ماڈلز ہیں۔ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔ یہاں پارلیمنٹ کے ذریعے سے

Read more

ناول انکشاف (4)

عبدالشکور جب کوچہ رحیم جان میں جس جگہ عبدالشکور کا گھر واقع تھا، وہ جگہ نہایت تاریک اور حبس زدہ تھی۔ یہاں زیادہ تر گھر سکھ برادری کے تھے، جو تقسیم کے وقت یہاں سے ہندوستان چلے گئے تھے، اور اب یہ گھر ان کی جگہ وہاں سے آئے ہوئے لٹے پٹے خاندانوں کو الاٹ ہوچکے تھے۔ ایک مختصر سی گلی تھی، جہاں دس مکان آمنے سامنے واقع تھے۔ گلی کسی زمانے میں کچی تھی، جس کو اس کے مکینوں

Read more

کراچی میں جماعت اسلامی کی شکست: جوش ملیح آبادی کی نظر میں

ادیب معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، یہ وہ سب قبل از وقت دیکھ لیتے ہیں جن حقائق تک ایک عام آنکھ کی رسائی نہیں ہوتی، بانی جماعت اسلامی ابوالاعلی مودودی کی جوش ملیح آبادی کے ساتھ کافی قربت رہی، اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ”جوش سے زیادہ جماعت اسلامی یا ان کے منشور کو کون جانتا ہو گا“ ؟ 1971 کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بری طرح سے شکست ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے

Read more

پریس پر پابندی – کل اور آج

تاریخ کے اوراق سے گرد جھاڑ کر مطالعہ کریں تو پڑھنے کو ملے گا کہ فرزانوں کے ہجوم میں کچھ دیوانے ایسے بھی ہوئے جو جابر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئے۔ انھوں نے جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ جبر کا ہر وار سینے پر سہ کر تاریخ میں امر ہوئے۔ قلمکار کے ہاتھ میں فقط ایک قلم ہوتا ہے توپ و تفنگ نہیں، مگر بیرونی و داخلی سامراج نے سب سے پہلے کلہاڑا قلم پر

Read more

آذربائیجان تا قزاقستان

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے نے مرحوم و مغفور صدر ممنون حسین کے دورے آذربائیجان کی یاد تازہ کردی۔ مارچ 2014 میں ہونے والے والے اس دورے کا ایجنڈا بھی وزیر اعظم کے دورے کی طرح بہت بھرپور تھا۔ اس میں ایک بڑا معاملہ باکو میں نیشنل بینک آف پاکستان کی بینک کھولنے سے متعلق تھا۔ مشکل یہ تھی کہ آذربائیجان کے قانون کے مطابق پاکستان کے قومی بینک کی شاخ کھولنے کے لیے ایکویٹی کی جتنی رقم درکار

Read more

میری کینیڈین بیٹی اور فادرز ڈے

میرے والد عبدالباسط صاحب، جو دانائی کا سرچشمہ تھے، اپنی چہیتی بیٹی اور میری اکلوتی بہن عنبرین کوثر کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے بیٹیاں جنت کا پھول ہوتی ہیں وہ عنبریں کو بھی اتنا ہی چاہتے تھے جتنا مجھے۔ وہ اپنی بیٹی سے محبت ہی نہیں ان کی عزت بھی کرتے تھے۔ میں نے بھی اپنی بیٹیوں سے پیار اور عزت کرنا ان ہی سے سیکھا ہے۔ میرے قریبی دوست جانتے ہیں کہ میری دو منہ بولی بیٹیاں ہیں۔

Read more

ایک ماں کی کہانی جو بیٹے کی نوکری بچانا چاہتی تھی

یہ گزشتہ برس کی بات ہے۔ میں ان دنوں بطور ایڈیشنل سیکرٹری (زراعت) خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے مجھے ڈائریکٹر جنرل (سائل سروے ) پنجاب کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی ہوئی تھیں۔ غالباً ستمبر کا مہینہ تھا، صبح دس بجے کا وقت تھا۔ میں ڈیوس روڈ پر واقع ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ ) کے دفتر میں ابھی داخل ہوا ہی تھا کہ وہ عورت بھی میرے پیچھے پیچھے اندر آ گئی۔ میں

Read more

پراجیکٹ عمران خان اور یوم سیاہ کا یوم حساب کب؟

لوگ سوچتے ہیں کہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن ’یوم ِسیاہ‘ کے افق سے ”یومِ حساب“ کیوں طلوع نہیں ہو رہا؟ کونوں کھدروں میں دبکے غم گسارانِ 9 مئی بھی ہولے ہولے ہُنرِ دشنام کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جھوٹ کی دکانوں کے پھاٹک آہستہ آہستہ اوپر اٹھنے لگے ہیں۔ ”پریس کانفرنسیں“ تھم سی گئی ہیں اور نئے سیاسی حجروں کی چہل پہل میں کمی آ رہی ہے۔ پُرسکوں سطحِ آب سے فریب

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! چوتھی قسط

ثانیہ کے ساتھ فیملی پلاننگ کے دفتر میں کام کرنے والی عورتیں بھی حالات کے جبر کا شکار ہیں۔ نوکری برقرار رکھنے اور ترقی پانے کے لئے انہیں افسروں تک رسائی رکھنی پڑتی ہے۔ رسائی یا حاضری میں افسروں کو وہ سب کچھ دینا شامل ہے جو وہ مانگیں۔

ثانیہ معاشرے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہے اور ہر طرف سے مرد کے اندر پائی جانے والی کجی منعکس ہو کر ثانیہ کے سامنے منہ پھاڑے کھڑی ہے۔

ثانیہ کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والی رضیہ کا باپ مر چکا ہے۔ باپ کے مرنے کے بعد جب ماں نے گھر چلانے کے لئے کام شروع کیا تو محلے والوں نے بیوہ عورت اور اس کی تین بیٹیوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ یہ سوال کسی کے لئے اہم نہیں تھا کہ چار افراد کے پیٹ میں روٹی کہاں سے آئے گی؟ اہم تھا تو یہ کہ ایک عورت نے گھر کی بقا کے لئے ملازمت شروع کر دی تھی۔ عورت کا گھر سے نکلنا پدرسری نظام کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے جو اس کے بنیادی مہرے مرد کو کسی طور پسند نہیں۔

Read more

’فلیمین ہاٹ‘: ایک میکسیکن شہری کے مسالحہ دار چیٹوز متعارف کرنے کے دعویٰ کی حقیقت کیا ہے؟

مونٹنیز کی جانب سے کتابوں، انٹرویوز اور موٹیویشنل لیکچرز میں دیے بیان کے مطابق ان کے ناقابل یقین عروج میں اہم موڑ ایپیٹائزر چیٹوز کے مسلحہ دار ورژن کی ایجاد تھی، جسے فلیمین ہاٹ کہا جاتا ہے۔

Read more

ہتھیاروں سے بھرے ’التانیا‘ بحری جہاز پر وہ حملہ جو اسرائیل کو خاتمے کے دہانے پر لے آیا تھا

وہ 22 جون سنہ 1948 کی سہ پہر کے چار بجے کا وقت تھا جب حال ہی معرض وجود میں آنے والی ریاست اسرائیل کے نئے نئے وزیر اعظم نے تل ابیب کے ساحل پر لنگر انداز ہونے والے جہاز پر فائرنگ کا حکم دیا تھا۔

Read more