یورک ایسڈ، کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ اور بہاول پور کا نابینا حکیم

راقم ماضی میں زندگی کے کئی سال ایک اچھے خاصے خوش خوراک فرد کے طور پہ گزار چکا ہے۔ زمانہ طالب علمی میں والد صاحب چندی پور سے ماہانہ اخراجات کی مد میں جو رقم بھجواتے، اس کا ایک قابل ذکر حصہ ایک طرف رکھ لیا جاتا کہ اتنے پیسے انور توا قیمہ فرائی والے کے لیے، اتنی رقم ببو کڑاہی گوشت اور تکہ کباب والے کے لیے اور اتنی رقم سے روزانہ آٹھ دس کپ چائے خود پینا ہے

Read more

لوک ورثہ

بہت عرصے بعد لوک ورثہ جانے کا اتفاق ہوا تو یاسیت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے کو یادوں کے دیپ جلا کر روشن کرنا پڑا۔ شکر پڑیاں کے وسط میں واقع لوک ورثہ عوام الناس کے لیے بنایا گیا تھا۔ جس کے لیے ملک کے انتہائی ذہین اور قابل شخص عکسی مفتی کا انتخاب کیا گیا۔ جگہ کا رومانس اپنی جگہ عمارت کی خوبصورتی کا بھی جواب نہیں یہاں کا میوزیم جس میں نہ صرف یہ کہ پاکستان کا فوک ورثہ

Read more

جڑانوالہ واقعہ کی تفتیش اور پولیس کا موقف

اگست 2023 صبح 5 بجے نا معلوم افراد مبینہ منصوبہ کے تحت نعوذ باللہ قرآن پاک کے توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اور مبینہ طور پر اس عمل میں راجہ عمیر اور اس کے والد کی تصویر جائے وقوعہ سے ایک چارٹ پیپر پر چسپاں مع اعترافی بیان، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر اور گھر کے پتہ کے ساتھ مقامی محلہ داروں کو دستیاب ہوتی ہے۔ 06 : 45 پر سٹی تھانہ جڑانوالہ کی پولیس سینما بستی جڑانوالہ میں راجہ

Read more

رفعت سجاد کے ناول چراغ آخر شب پر تبصرہ

چراغ آفریدم۔ تحریر۔ شہناز پروین سحر چارے چراغ تیرے بلن ہمیشہ پنجواں میں بالن آئیاں بھلا اور یہ پانچواں چراغ جلایا رفعت سجاد نے چراغ آخر شب جب ابھی چھپا بھی نہیں تھا اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے میں دکھی اور بہت شرمندہ بھی ہوں وہ اس لیے کہ مجھے ایک سخت وہم نے آ لیا تھا کہ رفعت نے یہ ناول قرۃالعین حیدر کے ناول اخر شب کے ہمسفر کے چھتنار درخت تلے بیٹھ کر تحریر کیا ہو

Read more

کشمور: احتجاج میں یقین دہانی کے بعد ڈاکوؤں سے ہندو برادری کے یرغمالیوں کی رہائی کیسے ممکن ہوئی؟

سندھ کے مختلف شہروں میں ضلع کشمور سے ہندو برادری کے پانچ افراد کے اغوا کے خلاف دیے جانے والے دھرنوں کے نتیجے میں تین افراد بحفاظت گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ تاہم ہندو کمیونٹی کے تین مغویوں کی بازیابی کسی پولیس آپریشن کے نتیجے میں نہیں بلکہ مقامی سرداروں کی یقین دہانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔

Read more

بیوی، بیٹے سے ملنے جانے والے پاکستانی شہری انڈیا میں گرفتار: ’فیض کینیڈا جانے کا کہہ کر گھر سے گیا تھا‘

حیدرآباد جنوبی زون کے ڈی سی پی سائی چیتنیہ کے بیان کے مطابق 24 سالہ پاکستانی شہری فیض محمد پاسپورٹ اور ویزا جیسے کسی مستند دستاویز کے بغیر نیپال کی سرحد سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے۔ انھیں حیدرآباد پولیس نے 31 اگست کو گرفتار کیا تھا اور وہ حیدرآباد کے کشن باغ علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

Read more

سارہ شریف قتل کیس: ’پوتی کے مرنے کا گہرا صدمہ ہے، میرے بیٹے عرفان نے بتایا یہ ایک حادثہ تھا‘

انگلینڈ میں اپنے گھر میں مردہ پائی جانے والے 10 سالہ سارہ شریف کے دادا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’سارا کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی موت ایک حادثہ تھی تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا‘

Read more

عرفی جاوید: ’سیکس سین کروانے کے لیے سیٹ پر میرے کپڑے زبردستی پھاڑ دیے گئے‘

عرفی نے بتایا کہ ’میرے والد مجھے بہت مارتے تھے، گالیاں دیتے تھے۔ مجھے اور میری بہنوں کو بہت زیادہ ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے والد بہت ’زہریلے‘ تھے۔ ہمیں مسلسل ہراساں کر رہے تھے۔ میں اصل میں زندہ رہنے کے لیے گھر سے بھاگی تھی۔‘

Read more

ناول نین تیرے انجان

ناول نگار کنول بہزاد تبصرہ دعا عظیمی ’نین تیرے انجان‘ جسے کنول بہزاد صاحبہ نے لکھا ہے اپنے عنوان کی طرح رومانوی ناول نہیں ہے۔ یہ ایک معاشرتی ناول ہے۔ جنوبی پنجاب کے ایک دیہات سے ابھرتی ہوئی یہ کہانی چلتے چلتے پاکستان کے دل تک جا پہنچتی ہے۔ پاکستان کا دل یعنی لاہور۔ شہر لاہور کی محبت لکھنے والی کے قلم سے یوں ٹپکتی ہے جیسے رس گلے سے شیرہ ٹپکتا ہے۔ بندہ سوچنے پہ مجبور ہو جاتا ہے

Read more

سوز و سازِ کیمیا – دُخترِ رُومی

مولانا رُومی سے میرا پہلا تعارف سیکنڈری سکول کے دنوں میں علامہ اقبال کے اس شعر کے ذریعے ہُوا۔ اسی کشمکش میں گُزریں مِری زندگی کی راتیں کبھی سوز و سازِ رُومی، کبھی پیچ و تابِ رازی! یہ وہ زمانہ تھا جب رُومی کے سوز و ساز کی کچھ سمجھ نہ تھی اور رازی کے پیچ و تاب کی وجوہات کا تو بالکل ہی اندازہ نہیں تھا۔ (جو فی الحال آج کا موضوع بھی نہیں ) وقت گزرنے کے ساتھ

Read more

جینا ہو تو ایسے جیو

عمر کی نصف سنچری مکمل ہونے پر انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت عجیب و غریب خیالات کا حصار اپنے گرد باندھ لیتا ہے۔ مگر صنوبر ایسی نہیں ہیں۔ انہیں جب بھی دیکھا ایک خوش گوار حیرانی بھی ہوئی اور یہ خواہش بھی پیدا ہوئی کہ صنوبر جیسی زندگی، ماں باپ، بہن بھائی، بیٹیاں اور شوہر ہر لڑکی کا نصیب ہو۔ صنوبر کی خوش قسمتی تھی کہ ان کا میکہ اور سسرال دونوں ہی ذہنی اور علمی طور پر

Read more

گولڈا میئر: ’مشرق وسطیٰ کی صنف آہن‘ جن کی اسرائیل میں سیاسی میراث ایک جنگ نے ختم کر دی

بطور اسرائیلی وزیر اعظم انھیں 1973 میں مصر اور شام کی قیادت میں عرب اتحاد کے خلاف یوم کپور جنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ایک ایسا تنازع تھا جس نے ہمیشہ کے لیے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔

Read more

ایشیا کا امیر ترین شخص 220 ارب ڈالر کی کاروباری سلطنت نوجوان بچوں کے حوالے کیوں کر رہا ہے؟

انڈیا میں ایک ایسا ہی حقیقی منصوبہ زیر عمل اور خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں اربوں ڈالر کی وراثت کے مستقبل کو طےکیا جا رہا ہے۔

Read more

ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت، کیا شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کمائی میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سات ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور گذشتہ روز فلم کے ٹکٹس کی بُکنگ کیا شروع ہوئی کہ کنگ خان کے فینز پورا کا پورا آڈیٹوریم بُک کروانے لگے۔

Read more

رانی پور میں گدی نشین کی حویلی پر کام کرنے والی نوعمر بچیاں: ’بی بی کہتیں کہ مجھے ہنساؤ، ڈانس کرو، آپس میں لڑو‘

تشدد اور ظلم کا شکار صرف ننھی فاطمہ ہی نہیں بنی بلکہ بی بی سی نے رانی پور میں ایسے کئی خاندانوں سے ملاقات کی ہے، جن کی لڑکیاں حویلی میں کام کر چکی ہیں۔ ان لڑکیوں نے حویلی کی زندگی کے بارے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

Read more

’تسمے باندھنے کی فکر مت کرو‘: پاکستان میں اغوا اور قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینیئل پرل پر کیا بیتی؟

اس دن ڈینیئل کو پیر مبارک علی شاہ جیلانی سے شو بمبار کی رپورٹ کے سلسلے میں ملنا تھا۔ اسرا نے شریٹن ہوٹل فون کیا اور ان کے لیے ٹیکسی کا آرڈر دیا، لیکن اس دن ہوٹل کے قریب کوئی ٹیکسی دستیاب نہیں تھی۔

Read more

گلزار ملک کا ناول: ”گمشدہ میراث“

فیصل آباد میں ادبی اور شعری روایت آغاز سے اب تک کم و بیش ایک سو سال سے زیادہ پر محیط ہے۔ پرانے اخبارات، رسائل اور انجمنوں سے مل جانے والی قرار داد کے ذریعے سے یہاں کا جو شعری منظر نامہ مرتب ہوتا ہے اس میں ن م راشد پہلے اور بڑے شاعر ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد سے اب تک بہت سارے ایسے شاعر اور شاعرات سامنے آتے ہیں جنہوں نے اس شعری منظر نامے میں اپنی اپنی

Read more

کوئی پتھر سے نہ مارے میرے نگرانوں کو!

ان اہلکاروں اور نگراں حکومت کے اداکاروں میں بس لباس، صفائی ستھرائی، گاڑی کے ماڈل اور گھروں کی حالت کا فرق ہے۔ کچھ مشترک ہے تو بے اختیاری۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کام۔

Read more

سوشل میڈیاکا کارنامہ: بدبخت بیٹا سلاخوں کے پیچھے

پاکپتن کے علاقہ گلشن فرید کالونی میں ایک بدبخت بیٹے نے جائیداد کی خاطر اپنے بوڑھے والد کو لاتوں، مکوں اور جوتوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تو کسی نے اس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں بوڑھے باپ پر تشدد دیکھ کر شدید الفاظ میں مذمت کی اور بدبخت بیٹے کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ آخرکار ویڈیو متعلقہ پولیس تک پہنچ گئی اور پاکپتن تھانہ فرید نگر پولیس نے

Read more

مراد علی شاہ: گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی مسلسل پندرہ سال سے سندھ میں برسراقتدار رہی ہے، اس عرصے کے دوران دو وزرائے اعلیٰ رہے، ایک سید قائم علی شاہ اور دوسرا سید مراد علی شاہ۔ پندرہ سال کے اس عرصے میں آدھا عرصہ قائم علی شاہ اور آدھا عرصہ مراد علی شاہ کے حصے میں آیا، دونوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے نیا نہیں، بہت پرانا تھا، قائم علی شاہ تو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور

Read more

تصوف کی بھینٹ چڑھائی گئی لڑکی کی کہانی: دخترِ رومی

انعام ندیم ایک عمدہ شاعر، مرتب اور مضمون نگار تو ہیں ہی لیکن گزشتہ چند برسوں میں وہ ایک مستند مترجم کے طور پر بھی ابھرے ہیں۔ ان کا پہلا ترجمہ کردہ ناول ”دوزخ نامہ“ سن دو ہزار میں چھپا اور مقبول ہوا۔ اس کے بعد ان کے کچھ اور ترجمے سامنے آئے، جن میں ”بھیشم ساہنی کی کہانیاں“ ، ربی سنکر بال کا مولانا روم پر لکھا ناول ”آئنہ سی زندگی“ اور حال ہی میں برطانوی مستشرق مینوئل موفروئے

Read more

نگران صوبائی وزیر بلوچستان، نگران وزیراعظم کا بیٹا اور سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر بلوچستان حکومت کے نامزد نگران وزیر کی تصویر کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا کہ نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے اپنے بیٹے کو وزیر کھیل بلوچستان بنایا۔ وزیر کھیل بننے والا 21، 22 سالہ جوان نگران وزیراعظم کا بیٹا نہیں بلکہ شہید سراج رئیسانی کا بیٹا ہے جو جولائی 2018 میں خودکش حملے میں مارے گئے۔ سراج رئیسانی کے انڈین جھنڈے کو زمین پر بچھا کر اس پر کھڑے ہونے کی تصویر ان

Read more

کیا آپ بچوں پر ہونے والے ریپ کی اس قسم سے واقف ہیں؟

ہم صرف جسمانی اور جنسی تشدد اور ریپ کے بارے میں جانتے آئے ہیں۔ لیکن ایک اور قسم کا تشدد ہے جس سے بہت سے باشعور اور تعلیم یافتہ والدین بھی واقف نہیں۔ اس تشدد یا زیادتی کے مرتکب خود والدین ہوتے ہیں کبھی نادانی میں اور کبھی شعوری طور پر اپنی شخصیت کے مجرمانہ خواص کی وجہ سے۔ اس قسم کے تشدد ریپ کو جذباتی ریپ یا Emotional Rape بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تشدد جسم پر نیل کے

Read more

بدقسمتی انسانوں تک کیسے پہنچی؟ (امیزون کی لوک کہانی)

یہ کہانی سرینام کے امیزون کے قبائل کی لوک کہانیوں میں سے ایک ہے۔ اس کہانی کو ہم نے ولندیزی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ کوشش ہے کہ اردو قاری تک امیزون کے خطے کی کہانیاں پہچائی جا سکیں: صفدر زیدی بہت ہی پرانی بات ہے، اس وقت تک ہمارے دادے اور نانے تک پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اس وقت دنیا بالکل مختلف نظر آتی تھی۔ درخت ہمیشہ پھلوں سے لدے ہوتے تھے۔ جانور مکمل امن سے ایک دوسرے

Read more

مہک بخاری: ٹک ٹاک، بلیک میلنگ اور دوہرے قتل کا قصہ

مہک بخاری ایک ابھرتی ہوئی ٹک ٹاک سٹار تھیں، جنھیں ان کی ماں کی خوب حمایت حاصل تھی۔ لیکن پھر ان کی زندگی میں ایک ایسا بدقسمت واقعہ پیش آیا جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ یہ قصہ دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ سے ہوتا ہوا قتل تک جا پہنچا۔

Read more

مدھیہ پردیش کے سرکاری کاغذات میں مردہ قرار دیے گئے لوگ:’وہ مجھ سے میرے زندہ ہونے کا ثبوت مانگ رہے تھے‘

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں شیو پوری ضلع کے کھوگھر گاؤں کے رہائشی اشوک جاٹو اپنے گھر میں ہر طرح کا کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق وہ مر چکے ہیں۔

Read more

جڑانوالہ واقعہ: متاثرین اور فریقین کی باتیں

مورخہ  16 اگست 2023 کو صبح 5 بجے چکی والی گلی میں مبینہ واقعہ سامنے آتا ہے جس کے بعد دو خواتین جن میں ایک بزرگ ہاتھ میں تسبیح تھامے ہمراہ ایک لڑکی رانی (جو کہ راجہ عمیر کی بہن کی کلاس فیلو تھی) اور لڑکا عمر، سلیم مسیح کے گھر خبر لے کر آتے ہیں۔ جس وقت عمر عرف روکی انٹر لوپ میں صبح کی شفٹ کے لئے گھر سے نکل گیا تھا۔ جبکہ عمیر سلیم باہر گلی میں

Read more

مسافروں کو ’نماز کے لیے وقت‘ دینے پر نوکری سے نکالے گئے بس کنڈکٹر کی موت حادثہ یا خودکشی؟

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے بریلی ڈپو کے ایک بس کنڈکٹر کا مبینہ طور پر دو شخص کو نماز پڑھنے کا وقت دینے کے لیے بس روکنے پر کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا جبکہ سوموار کی شب مین پوری کے کوسما ریلوے سٹیشن کے قریب ان کی لاش ملی ہے۔

Read more

خود کو قسط وار بیچیں!

بجلی کے بلوں کے خلاف عوام کا غصہ آسمانوں کو چھو رہا ہے۔ نگران وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس تو بلا لیا مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ مختلف شہروں میں بل ادا کرنے کے لیے لوگوں نے اپنی موٹر سائیکلیں، موبائل اور زیورات تک بیچ رہے ہیں۔ خواتین اور بچے بھی احتجاج میں شریک ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مساجد میں اعلان ہوئے کہ احتجاجاً بجلی کے بل جمع نہ کروائے جائیں۔ بجلی کے بلوں نے شہریوں

Read more

میں اور میرے ابو جی کا رام پور 

یوں تو وقت میرے ذہن سے جانے کیا کچھ چھین کر لے گیا ہے ۔ لیکن ۔۔ اتنا یاد ہے۔ کہ جب ابو جی خط لکھتے تھے تو لفافے پر ایڈریس میں "مکلی کا باغ ” بھی لکھا کرتے تھے۔۔ اب یہ لکھنئو میں ہے یا رامپور میں ۔۔۔ کچھ معلوم نہیں ۔۔۔ کیوں کہ سنا تھا کہ بعد میں ہمارے عزیز و اقارب رامپورسے لکھنئو شفٹ ہو گئے تھے ۔۔۔ بس ۔۔۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں جانتی میں۔۔۔

Read more

’کوئی بھی خبر آپ کی آخری خبر ہو سکتی ہے‘ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف انڈیا کا کریک ڈاؤن

صحافیوں کا کہنا ہے کہ انڈین حکومت علیحدگی پسند تحریکوں اور عسکریت پسند گروہوں سے متعلق رپورٹنگ کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بلکہ سکیورٹی فورسز یا انتظامیہ کی تنقیدی کوریج، یہاں تک کہ روزمرہ کے شہری مسائل پر بھی قدغن لگانے کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

Read more

مُسرت گُریز معاشرہ

نہ جانے ایسا کیوں ہے کہ ہم سچائی کی بجائے جذبات کی طرف دوڑتے ہیں، روشنی کی بجائے اندھیرے کی طرف رغبت رکھتے ہیں، زندہ سے زیادہ مردہ کو فضیلت مآب تصور کرتے ہیں، غربت کو ثروت پہ فوقیت دیتے ہیں، پرانے کو نئے پر اولیت بخشتے ہیں، رونے کو مسکرانے پر سعادت مندی خیال کرتے ہیں اور بدحالی کو خوش حالی کے مقابلے میں سادگی کا نام دیتے ہیں۔ میرے خیال میں اس کی ایک وجہ ہمارے گلی، محلے

Read more

گلاب گنج کی کہانی، کردار اور لینڈ اسکیپ

معلوم نہیں ہندوستانی سینما کا مستقبل فلم میں تاریک ہے یا روشن مگر سیزن کی حد تک تو انہیں کامیابی بہر حال حاصل رہی ہے۔ ہندوستانی سیزن کا مقابلہ قطعی طور پر ہالی ووڈ سیزن سے نہیں کیا جا سکتا مگر میرا ذاتی خیال ہے سیزن کی فارم ہندوستانی سینما کو کافی حد تک راس آ چکی ہے۔ فلم اور سیزن میں وہی فرق ہے جو شارٹ اسٹوری یعنی افسانے اور ناول میں ہے۔ افسانے کے اپنے حدود و قیود

Read more

بات ایک شیر کی

ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر میں ایک شام شیر سڑک پر نکل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گیا۔ پہلے سوشل میڈیا پر اس کے مٹر گشت کی وڈیوز چلیں اور پھر ٹی وی چینلز پر بریکنگ نیوز شروع ہو گئیں۔ وڈیوز نے رکارڈ توڑ دیے۔ شیر کو روبرو دیکھنے والے پریشان اور ٹی وی پر دیکھنے والے حیران تھے۔ اطراف کی عمارتوں، بالکونیوں، راہ داریوں میں رش لگ گیا۔ کوئی وڈیوز بناتا رہا تو کوئی سیلفیاں۔ ٹی وی چینلز

Read more

باپ اور جذبات

تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ عورت میں جذبات مرد سے زیادہ پائے جاتے ہیں اور اِسی طرح جہاں عورت ایک ہی وقت میں زیادہ کاموں میں دھیان لگا سکتی ہے، وہیں مرد کا ارتکاز زیادہ تر ایک ہی نقطہ نظر پر ہوتا ہے۔ شاید ایک باپ کے لیے انتہائی مُشکل ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو بہترین پُر تعیش زندگی بھی دے اور جذباتی طور پر بھی ساتھ جُڑا رہے۔ شاید بات بچپن، لڑکپن اور جوانی کی نہیں ہوتی۔ باپ

Read more

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک قبیح رسم ونی

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاشرے کا سب سے قبیح فعل ونی کی رسم جو آج کے جدید دور میں بھی زور و شور سے جاری و ساری ہے۔ ونی قبیلے کے جرگہ عمائدین کا ایسا ناروا فیصلہ جس میں سزا کے طور پر عورت کو خواہ وہ اپنی زیست کے ابتدائی ایام میں ہو یعنی شادی کے قابل نہ ہو کو پھر بھی قتل کی دیت میں یا کسی اور فیصلہ کی رو سے سزا کے طور بدلے میں دوسرے

Read more

میں بھی اچھوت ہوں

آج کل میں ڈاکٹر مبارک علی کی کتاب ”اچھوت لوگوں کا ادب“ مطالعہ کر رہا ہوں۔ شاید یہ ادبی روایات میں سے ایک ہے کہ میں راہ چلتے موبائل فون نکال کر کہیں بھی کبھی بھی کچھ بھی پڑھ سکتا ہوں۔ اس کتاب میں ہندوستان کی پسماندگی کا وہ موڑ چسپاں ہے جس کے نشانات آج بھی ان لوگوں کی ثقافت میں موجود ہیں۔ میں جب جب اس کتاب کو پڑھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ میں بھی اچھوت ہوں

Read more

لندن میں 70 برسوں سےانڈینز کا پسندیدہ ’انڈیا کلب‘ جو بالآخر بند ہو رہا ہے

یہ جگہ کوئی بہت غیر معمولی نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کی تلاش نہیں تو عین ممکن ہے آپ کو یہ نظر ہی نہ آئے۔ اس کے باوجود 70 سال سے زیادہ عرصے سے لندن میں رہنے والے بہت سے انڈینز کو اس کی تلاش رہی ہے اور وہ یہاں شناسا چہروں اور مرغوب ذائقے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

Read more

"کھول دو” پر مقدمہ اس لئے چلا کیونکہ منٹو ڈپٹی کمشنر نہیں تھا

سعادت حسن منٹو کے افسانے "کھول دو” کا ذکر کیا جائے تو کچھ بندگان ریا پر قومی مفاد کی چادر دریدہ کی کوتاہ دامنی نیز تنگی چشم حسود کے باعث تشنج طاری ہو جاتا ہے۔ الزام لگایا جاتا ہے کہ منٹو نے مسلم لیگ کے شاہین بچوں اور راتوں رات تحریک پاکستان کے چھکڑے پر سوار ہونے والے موقع شناس کارکنوں کی کردار کشی کے لئے یہ افسانہ لکھا تھا۔ منٹو جیسے "ننگ ملت” کی تحریر کو اسی زاویے سے

Read more

مٹی آدم کھاتی ہے

کچھ کتابیں سارے وجود کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔ محمد حمید شاہد کا ناول ’مٹی آدم کھاتی ہے‘ ان ہی میں سے ایک ہے۔ ناول نگار نے اپنے اس ناول کو انسان اور اس کی محبتوں کی کتاب قرار دیا ہے۔ ہم سب کو دُکھ دے کر اس دنیا کو الوداع کہنے والے نقاد محترم شمس الرحمن فاروقی اسے دُکھ کی کتاب کہتے ہیں۔ میں اسے انسان اور اس کی محبتوں اور دُکھ کی کتاب کے ساتھ نفرت اور

Read more

آپ کے بچوں میں ہم جنس پسندی

میں نے 2010ء میں اوکلاہوما کے نارمن ریجنل ہسپتال میں ایک اینڈوکرنالوجسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا اور تب سے میں یہیں پر ہوں۔ پچھلے تیرہ سالوں سے یہاں میرے پاس متعدد پری میڈیکل کے اسٹوڈنٹ، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور انٹرنیشنل ڈاکٹرز اینڈو کرینالوجی میں روٹیشن کرنے آتے ہیں۔ اس میں کئی پاکستانی ڈاکٹرزبھی شامل ہیں جو میرے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ ایک مرتبہ ایک نوجوان ڈاکٹر لاہور سے یہاں روٹیشن کرنے پہنچے اور انہوں نے میرے

Read more

ونڈر لینڈ

یہ دنیا ایک حیرت کدہ ہے۔ جہاں طرح طرح کے لوگ اور بھانت بھانت کی بولیاں ہیں۔ ہر شخص کی اپنی کہانی ہے ۔ ہر شخص اپنی ذات میں ایک الگ دنیا کا مالک ہے۔کچھ بظاہر ہنستے مسکراتے زندہ انسان ہیں لیکن حقیقت میں ایک زندہ لاش ۔ سب نے اپنے دلوں میں ایک قبرستان بنایا ہوا ہے۔ کسی نے خواب دفن کیے، کسی نے خواہشیں ، کسی نے محبت کو دفنایا ہے تو کوئی نفرت کو باہر نکلنے سے

Read more

رانی کھیت اور پاکستان

رانی کھیت ایک صحت افزا پہاڑی مقام ہے جو کہ شمالی ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں واقع ہے۔ اترا کھنڈ 9 نومبر 2000 میں ہندوستان کی 27 ویں ریاست کے طور پر منظر عام پر آیا۔ یہ پہلے صوبہ اترپردیش کا حصہ تھا۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کے دامن میں واقع اترا کھنڈ ایک پہاڑی ریاست ہے، اس ریاست کی اہمیت کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی بین الاقوامی سرحدیں شمال میں چین (تبت) اور

Read more

کافکا کی گڑیا

گرمیوں کا موسم تھا اور پارک میں کافی گہما گہمی تھی۔ پارک کے ایک کونے میں بچے کھیل رہے تھے۔ اس کے دوسرے کونے میں نوجوان جوڑے سرگوشیاں کر رہے تھے۔ اس کے تیسرے کونے میں چند بزرگ خاموش بیٹھے تھے۔ فرانز کافکا بھی پارک میں خاموشی سے اکیلے کھڑے زندگی کے ان مناظر سے محظوظ و مسحور ہو رہے تھے جب اچانک انہیں ایک بچی کے رونے کی آواز آئی۔ پہلے وہ سمجھے انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے

Read more

پاکستانی ڈراموں میں طبقاتی تقسیم

کلاس سسٹم ایک تلخ حقیقت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ ہمارے ملک میں کلاس سسٹم بہت کھل کر نظر آتا ہے یہی کلاس سسٹم ہمارے ڈراموں میں لیکن کیا یہ ضروری ہے ان دو کلاسوں کا اتنا بڑا تضاد دکھایا جائے؟ امیر گھرانا یہاں ایک بڑا سا بنگلا ہے۔ یہاں گلیمر ہی گلیمر ہے۔ باہر کم سے کم تین گاڑیاں پارک ہے۔ سوئمنگ پول بھی ہے۔ جو ملک پانی کی شدید قلت کا شکار ہو جہاں لوگ دور دور

Read more

اب راج کرے گی خلق خدا

31 اگست 2023 کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں عوام کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس احتجاج میں مظفر آباد کے تاجران، سول سوسائٹی، نوجوان سیاسی و سماجی نمائندگان، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے کونسلر، طالب علم، ٹرانسپورٹ یونین، مختصرً ہر مکتبہ فکر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ کیونکہ اس تحریک میں حصہ لینے والے تمام لوگ سیاسی اور سماجی اور کسی بھی طرح

Read more

حقوق والدین کو نظر انداز نہ کریں

آج کا موضوع حقوق والدین کے ساتھ ساتھ وہ محبت ہے جو ماں اور باپ اولاد سے کرتے ہیں، غیر مشروط اور بے لوث۔ بہت سی اولادیں ایسی ہیں جو وقت پر قدر نہیں کرتی ہیں اور انہیں احساس اس وقت ہوتا ہے جب ماں باپ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں، کچھ ایسی بھی ہیں جن کی بے حسی تاحیات قائم رہتی ہے اور وہ لوگ اکثر اوقات مکافات عمل کو بھی آزمائش گردانتے ہیں۔ ایک ماں کو میں

Read more

بلوچستان کے لاپتہ افراد: ’بھائی اور بھتیجے کی گمشدگی کا غم اتنا ہے کہ اب ہمیں خوشی یاد نہیں‘

لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے سنہ 2000 کے بعد سے ریاستی اداروں نے ہزاروں بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا تاہم ریاستی ادارے لاپتہ افراد کے مسئلے کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہیں۔

Read more

10 سالہ سارہ شریف کی موت کا معمہ: ’ممکنہ طور پر موت غیر فطری وجوہات سے ہوئی‘

برطانیہ میں ہونے والی تحقیقات میں اب تک یہ علم نہیں ہو سکا کہ 10 سالہ سارہ شریف کی موت کی حتمی وجہ کیا تھی تاہم سرے کی عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر سارہ شریف کی موت قدرتی نہیں تھی۔

Read more

کھویا ہوا چہرہ

بھولا بھالا نمکین چہرہ، روشن آنکھیں، دھیمی میٹھی اور شائستہ گفتگو، نام گوہر جہاں۔ وہ پی ٹی وی کی کم عمر لیکن اپنے کام میں انتہائی مشاق میک اپ آرٹسٹ تھی۔ سب کے چہروں کو خوبصورت بناتے بناتے اس کا اپنا چہرہ کہیں کھو گیا ہے۔ آج اچانک یادوں کی دھند میں دکھائی دیا ہے۔ ہاں وہی کھویا ہوا اپنائیت بھرا چہرہ۔ ”تم سب کا میک اپ کرتی ہو لیکن خود اتنی سادہ کیوں رہتی ہو“ میں حیرت سے اس

Read more

ہرے پربت بھرے میدان (2)

باہر کی خوشگوار صبح سے مل کر میں واپس کمرے میں آ گیا۔ ادھر ادھر نظر دوڑائی تو معلوم ہوا کہ کمرہ خاصا کشادہ ہے اور دوسری منزل پر ہونے کی وجہ سے ہوا دار اور روشن بھی۔ دیوار کے ساتھ ایک لمبے شیلف پر کتابیں پڑی تھیں جن پر گرد کی ایک موٹی تہہ واضح خبر دے رہی تھی کہ برسوں گزرے ان کو کسی انسانی ہاتھ نے نہیں چھوا۔ گرد کی چادر ہٹائی تو صبح کی ایک تیز

Read more

بھوک

درختوں پر شور مچاتے پرندے سورج کے ڈھلنے کی نوید سنا رہے تھے۔ سڑک پر گاڑیوں کا اژدہام تھا۔ ہر انسان تیزی میں تھا۔ وہ بس اسٹاپ پر کھڑا گھر کی جانب جانے والی بس کا انتظار کر رہا تھا۔ ہر آنے والی بس رکتے ہی مسافروں سے بھر جاتی یہاں تک کہ بسوں کی چھتوں پر لد کر فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور اپنے گھروں کی جانب روا دواں تھے۔ منٹھار نے کئی بسوں میں سوار ہونے کی

Read more

خون کی ہولی، میرے نانا اور مسیحی بابا رحمو

سانحہ جڑانوالہ نے میرے ذہن میں بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ بطور مسلمان میرا عقیدہ پختہ مسلمانوں والا ہی ہے۔ میرا گھرانا اہل سنت مسلک سے متصل ہے اور بچپن سے ہنوز اسلام کی توضیح کو بعینہ سمجھا اور اس پر عمل پیرا ہوں۔ ہمارا گھرانا زمیندار ہے۔ میرے دادا جان اور نانا جان گاؤں میں زمین داری کرتے تھے۔ ان کے پاس مسیحی برادری کے بیشتر افراد کام کاج کے سلسلے میں ہمہ وقت موجود رہتے تھے۔

Read more

تجدید وفا کا دن اور اقلیتوں کے حقوق

پاکستان میں جینے کے لیے دل پتھر کا اور بلا کی بے حسی ہونی چاہیے۔ دہائیاں لگیں اس سیاسی بحران کو کھینچ کھانچ کر معاشی بحران بنانے میں۔ اب جماعتوں پر جماعتیں بن چکی ہیں۔ وہی فرسودہ لوگ، وہی لٹیرے، وہی بچہ جمورا، وہی کھیل تماشا۔ آخر سیاست دان اور دیگر سٹیک ہولڈرز ملک کی سلامتی کے لیے کیوں نہیں ایک گول میز پر بیٹھ کر بات کرتے؟ اگر اس بات کا تصفیہ ہو جائے تو قومی سود و زیاں

Read more

بجلی مہنگی۔ عزت اور جان سستی

آج کل سوشل میڈیا پر شارٹ سٹوری ویڈیو کلپ بڑا وائرل ہو رہا ہے جس کا ٹائٹل ہے ”بجلی مہنگی، عزت سستی“ یہ ایک ایسی جوان بیوہ کی کہانی ہے جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور بجلی کے بل ادا کرنے کے لئے اپنی عزت بیچنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ برقع پوش نوجوان بیوہ جب پہلی مرتبہ اپنی عزت کا سودا کرنے گھر سے نکلتی ہے تو سڑک پر کار سوار ایک شخص اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے گھر لے جاتا ہے۔ دونوں کے درمیان گفتگو ہوتی ہے وہ شخص نوجوان بیوہ سے پوچھتا ہے کہ تم ایسا گندا کام کرنے پر کیوں مجبور ہو جبکہ حلیہ سے تم ایسی نہیں لگتی۔

تب نوجوان بیوہ اس شخص کو بتاتی ہے کہ وہ کس طرح اپنے شوہر کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی کی اچانک بجلی کا بل 35 ہزار روپے آ گیا جس کو ادا کرنے کے لئے اس نے رشتہ داروں، ہمسایوں اور جاننے والوں سے قرض مانگا لیکن کہیں سے ایک روپیہ قرض نہ مل سکا کیونکہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال تھا۔ نوجوان بیوہ نے بتایا کہ حالات سے تنگ آ کر اس نے کئی مرتبہ خودکشی کا ارادہ کیا لیکن پھر سوچا کہ بچوں کا کیا بنے گا؟

Read more

ڈاکٹر بیٹی کی کنپٹی پر گولی !

 ” ہم نے تمہارا رشتہ طے کر دیا ہے ۔
 بابا ، کس سے ؟
 تمہارے تایا کے بیٹے سے ۔
 وہ .. وہ .. بابا وہ تو پڑھا لکھا نہیں ہے ۔
 تو ؟ کیا فرق پڑتا ہے ؟
 اچھا کماتا ہے … تمہیں خوش رکھے گا ۔
 بابا … میں اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ، ہمارے درمیان کچھ بھی ایک جیسا نہیں …
 ذات برادری میں یہ سب نہیں دیکھا جاتا … کمانے والا مرد ہو … کافی ہے ۔
 نہیں بابا … پلیز اپنی بیٹی کو زندہ دفن نہ کریں ۔
 میرا فیصلہ اٹل ہے .. میں زبان دے چکا ہوں …

Read more

اندرا گاندھی کا قتل: جب میں نے پہلا ضمیمہ تیار کیا

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) مارچ 1983 ءمیں جب میں نے روزنامہ سنگ میل سے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا تو ان دنوں بھارت میں سکھوں کی تحریک عروج پر تھی اور اسے خالصتان کی تحریک کا نام دیا گیا تھا۔ بھارت کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے اور جنرل ضیا کی فوجی حکومت خالصتان تحریک کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا اس تحریک کی قیادت کر رہے

Read more

’اونلی فینز‘: پورن کی متنازع آن لائن سلطنت کے ارب پتی مالک لیونڈ راڈونسکی کون ہیں؟

اپنی پورن ویب سائٹ کے برخلاف لیونڈ راڈونسکی اپنی نجی زندگی کو لوگوں سے کافی چھپا کر رکھتے ہیں۔۔۔ انھوں نے گذشتہ سال 432 ملین ڈالر کمائے جبکہ رواں سال مجموعی آمدن پر ٹیکس کی ادائیگی سے قبل ان کی کمپنی کا منافع 525 ملین ڈالر رہا۔

Read more

بت پرستوں کی نئی نسلیں (13)

نوٹ : بت پرستی ان کا مذہب نہیں تھا۔ یہ تو ان کے اذہان کے جنگلوں میں ہزاروں سالوں سے پھیلا ہوا، وہ سم ہلاہل تھا، جو ان کی نسلوں کی شریانوں میں لہو کی طرح سرایت کر چکا تھا۔ وہ کسی رنگ، بے رنگ، وجودی یا غیر وجودی بت کو تراش کر اس کی پراسرار انداز میں پوجا شروع کر دیتے۔ کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوتا کہ یہ تو خود ان کے ہاتھوں سے تراشا ہوا ہے، تو

Read more

صدر عارف الرحمان علوی

صدر ڈاکٹر عارف الرحمان علوی ہمیشہ سے ایسے نہ تھے۔ ان کا تعلق ایک با وقار خانوادے سے ہے۔ والد مرحوم ڈاکٹر حبیب الرحمان الہیٰ نہایت نیک نام شخص تھے۔ جواہر لعل نہرو کے معالج رہے۔ جماعت اسلامی سے سرگرم وابستگی رہی۔ عارف علوی بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ جماعت کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا۔ جلد سید مودودی کے حجرہ بے آب و رنگ

Read more

بچوں کی جنسی تعلیم کے لئے گھر پہلا ادارہ ہے

ہر بچے کا پہلا تعلیمی ادارہ اس کا گھر ہوتا ہے۔ ابتدائی تعلیم آپ بچے کو کتاب سے نہیں دے سکتے۔ بچے گھر سے سیکھتے ہیں۔ ماحول سے سیکھتے ہیں۔ اپنے ارد گرد کی چیزوں سے سیکھتے ہیں۔ اپنی حرکتوں اور آس پاس کے انسانوں کی حرکتوں سے سیکھتے ہیں۔ والدین سے سیکھتے ہیں۔ پر والدین میں بھی خاص کر ماں سے سیکھتے ہیں کیوں کہ باپ کی نسبت ماں بچے سے زیادہ انس رکھتی ہے اور بچہ بھی ماں

Read more

انڈیا کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم جو اچھے دوست بھی اور سخت حریف بھی

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان گرمجوشی کا ذکر کئی برسوں سے ہو رہا ہے لیکن اس وقت ان کا ذکر بہت زیادہ ہوا جب سنہ 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں کا میڈیا پر ایک ساتھ نام لیا جانے لگا۔

Read more

فاطمہ ریپ کیس، تازہ ترین صورت حال

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہے کہ فاطمہ قتل کیس میں رہا کیے گئے چاروں ملزمان کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں گرفتار چار ملزمان جن میں ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاؤڈر امتیاز میراسی شامل تھے، ان کو پولیس نے آج صبح بے گناہ قرار دے کر آزاد کر دیا تھا، لیکن بعد میں شدید عوامی ردعمل اور احتجاج کے نتیجے میں

Read more

یتیم خانے کے مسافر

چند روز قبل ہم لاہور سے کلر کہار جا رہے تھے میں، امی اور اسمرہ میری بیٹی یہ ہم دونوں کی اسمرہ کی پیدائش کے بعد پہلی سیر تھی، سکیکھی کے قیام و طعام والے حصے میں ہم کچھ دیر کے لیے ٹھہرے تو سوچا کیوں نہ کچھ کھایا جائے، سامنے ہی امی کے پسندیدہ فاسٹ فوڈ کا آؤٹ لیٹ تھا ہم وہاں سے کھانے کا سامان لے کر کھلے ہوئے حصے میں بیٹھ گئے۔ جوں ہی ہم نے کھانے

Read more

ایمانداری سے زندہ رہنا دشوار ہو رہا ہے

ماں ایک کہانی سناتی تھیں : اندھیری رات میں ایک ڈاکو پہاڑ کی چوٹی پر گھوڑا لیے کھڑا اپنے بیٹے کو فخریہ بتا رہا تھا کہ وہ دور جنگل میں جو روشنی ہو رہی ہے وہ ایک کسان کا گھر ہے جیسے میں نے پانچ بار لوٹا ہے۔ بیٹے نے کہا ابا پانچ بار لٹنے کے باوجود اُس گھر میں آج بھی اجالا ہے جبکہ اتنے ڈاکے مارنے کے باوجود ہمارے گھر میں آج بھی اندھیرا ہی ہے۔ لیکن اب

Read more

بے حسی ذہن کی اور آنکھ میں جالا ہوتا۔۔

سال کی تین ہزار ہر ماہ اور بارہ ارکان والی بیسی میں اس کا نمبر دسواں تھا۔ گھر میں کپڑے سلائی کرتی تھی۔ پوری بستی میں چونکہ وہی تربیت یافتہ، ماہر اور فیشن کے مطابق سیتی تھی اس لئے ادھر بھی اس سے سلوانا مجبوری تھی اور ساتھ کی پوش کالونی کی بیگمات کے لئے تو وہ مفت ہی بن جاتی تھی۔ پیسے اس کی نسبتا بہت کم لگتے جو کسی مہنگی مارکیٹ میں بیٹھے درزی کو دینے پڑتے۔ دبا

Read more

پاک فوج کی خدماتِ اور بےبنیاد مخالفانہ پروپیگنڈا

آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں سوشل میڈیا مواصلات اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ جہاں بلاشبہ اس نے لوگوں کو قریب لایا ہے اور خیالات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی ہے وہیں یہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کا ایک ذریعہ بھی بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے اور متعصب مواد کا بے لگام پھیلاؤ معاشرے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور یہ اعتماد

Read more

برطانوی امتحان میں ریکارڈ بنانے والی ’بلا کی ذہین‘ پاکستانی نژاد طالبہ: ’وہ جو بھی پڑھتی اسے یاد ہو جاتا‘

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 16 سال کی عمر میں جی سی ایس سی میں 34 مضامین میں 99 فیصد ’ اے سٹارز‘ لے کر نہ صرف نیا ریکارڈ قائم کیا ہے معمولی ذہانت کے بچوں کی پرورش میں والدین کو کیا مشکلات درپیش آتی ہیں اور دوسرے بہن بھائیوں کے درمیان ایسے بچے کی تربیت میں کیا باتیں مد نظر رکھنا ضروری ہوتی ہیں۔

Read more

آزادی کے ہیرو سید حسین اور نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت کی محبت، شادی اور طلاق کی کہانی

سید کا قد 5 فٹ 10 انچ تھا۔ انھیں اچھے کپڑے پہننے کا شوق تھا۔ انگریزی زبان پر ان کی گرفت اتنی مضبوط تھی کہ انگلستان کی بہت سی عورتیں ان کی طرف راغب ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

Read more

ہمارے اصراف اور سماج میں عدم مساوات

ایک بچہ اپنی ہی دھن میں آئسکریم کے مزے لے رہا ہے کہ اچانک اس کے ہاتھ سے وہ گر جاتی ہے، آئسکریم کو زمین پر گرا دیکھ کر وہ دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیتا ہے ’بچے کو روتا دیکھ کر اس کا باپ اسے ایک نئی آئسکریم دلا دیتا ہے۔ بظاہر تو یہ ایک معمولی سا واقعہ ہے لیکن یہ ہم انسانوں کے اصراف کی بہت ہی جزوی سی مگر بالکل صحیح غمازی کرتا ہے۔ اس

Read more

شہزادی کی کہانی

وہ کہانی سناتے تھے اور میں سنتی تھی۔ ہر کہانی سبق لیے ہوتی، بہادری کا، بلند کرداری کا، ہمت کا، صبر کا، محنت کا۔ کہانی ہمیشہ شہزادی کی ہوتی پر واقعات مختلف ہوتے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ہر شہزادی کا نام ”پھل سنگ ستارہ بیگماں گل درداں بی بی“ ہوتا۔ پوچھا اس کا کیا مطلب ہے کہا یہ اس دور کا سب سے انوکھا اور خوبصورت نام تھا۔ پوچھا تو کیا جن شہزادیوں کی کہانیاں آپ سناتے ہیں

Read more

’ہو سکتا ہے وہ نشے میں پاکستان چلا گیا ہو‘: سمگلنگ کے الزام میں گرفتار چھ انڈین شہری کون ہیں؟

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ پاکستان میں منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان میں گرفتار ان نوجوانوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے بی بی سی پنجابی نے ان کے گاؤں کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے بات کی۔

Read more

پاکستانی بلائینڈ کرکٹ سٹارز: ’جب میچ نہیں ہوتا تو والد کے ساتھ مزدوری کرتا ہوں‘

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم آج برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل بلائینڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ابسا ورلڈ گیمز 2023 کے فائنل میں انڈیا سے مدمقابل ہے۔ دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک سمجھے جانے والے شاہزیب حیدر کہتے ہیں کہ ’صرف 20 ہزار ماہانہ سے تو گھر نہیں چلتا۔‘

Read more

بنوں: ایک دل دہلا دینے والا سانحہ

بنوں میں ایک حالیہ اور انتہائی تکلیف دہ واقعے میں، ایک باپ کے مایوسی کے عمل نے معاشرے میں صدمے کی لہروں کو ہوا دی ہے، جس سے غربت میں زندگی گزارنے والے بہت سے خاندانوں کو درپیش سنگین حالات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں ایک باپ شامل ہے جس نے اپنے بچوں کی حالت زار اور اپنی مالی مشکلات سے پریشان ہو کر اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی ختم کرنے کا ناقابل تصور فیصلہ

Read more

اتنے پیدا کرو، جتنے پال سکو

ہمارے گھر ایک ملازمہ کام کرتی تھی گی الوقت رانی نام سمجھ لیں۔ اکثر اس کے ساتھ اس کی بیٹی بھی ہوتی تھی جس عمر ہوگی یہی کوئی تیرہ چودہ سال۔ جس نے کبھی سات آٹھ ماہ کا بچہ اٹھایا ہوتا تھا۔ اور کبھی بچہ اٹھانے کے لیے ساتھ اس کی چھوٹی بیٹی بھی آ جاتی اور وہ ماں بیٹیاں بھاگم بھاگ کام نبٹا لیتی۔ رانی اول تو کبھی ٹائم سے کام پر نہیں آئی اوپر سے ہفتے میں دو

Read more

احمد بشیر کی کتاب "جو ملے تھے راستے میں”

شکر ہے یہ کتاب بھی میرے ہاتھ لگی۔ اس سے پہلے میرا کبھی ”خاکہ“ پڑھنے کا اتفاق ہی نہیں ہوا۔ شاید دلچسپی ہی نہیں تھی۔ لیکن اس کتاب نے میرے اندر خود بخود خاکہ نویسی کے متعلق دلچسپی پیدا کر دی۔ یہ خاکے اس لیے بھی دلچسپ لگے کہ ایک بندہ اپنے بارے میں لکھتا ہے، آپ بیتی یا خود نوشت۔ اس میں مبالغہ آمیزی بھی ممکن ہے۔ لیکن ”خاکہ“ آپ کے بارے میں وہ لوگ لکھتے ہیں جن کے

Read more

انوکھی کاوش

یوں تو کئی مرتبہ ایسا ہوا کی یوم آزادی پر کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور ہوئی کہ جو وقتی طور پر دل کو گرما گئی لیکن اس یوم آزادی پر یوں تو دل خاصا اداس رہا ملکی حالات، عوامی بے چینی، معاشرتی انتشار اور پھر ہوشربا بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تو جیسے عوام الناس سے تمام تر خوشیاں ہی چھین لی ہوں ایسی میں معاشرتی اصلاح کی ایک این جی اوو ”میک ون ٹو فائیو میک ہیپی“ نامی سماجی

Read more

قتل مقاتلے کے واقعات میں اضافہ

پچھلے کچھ عرصے سے ہم اخبارات میں دیکھ رہے ہیں کہ قتل مقاتلے سے متعلق خبروں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے ۔ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو گا جب ہماری نظروں سے قتل مقاتلے کی خبریں نہیں گزرتی ہوں گی۔ ان واقعات کے اسباب سے قطع نظر ان واقعات کا ایک اور تشویشناک پہلو خونی رشتوں کا ان واقعات میں ملوث ہونا ہے۔ پختون معاشرے میں جائیداد اور مال و اسباب کی خاطر چچا، چچازاد، ماموں،

Read more

گرکِ شب” ایک منفرد ناول

صر حاضر میں ہمارے نوجوانوں میں یہ رجحان رواج پا چکا ہے کہ مقامی زبانوں اور اردو میں جو کچھ بھی لکھا جا رہا ہے اسے معیاری ادب قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس لئے اکثر انگریزی کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں یا دوسری زبانوں کے انگریزی تراجم پہ گزارہ کرتے ہیں۔ مقامی زبانوں میں لکھنے اور پڑھنے کا رجحان ویسے بھی دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے لیکن اب تو اردو پڑھنے والے بھی وہی رہ گئے

Read more

’مسلم بچے کو مارو‘ مظفر نگر میں سکول کی ویڈیو پر ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک سکول ٹیچر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کلاس کے دوسرے طلبہ کو مبینہ طور پر ایک مسلم بچے کو تھپڑ لگانے کا کہہ رہی ہیں۔

Read more

’زہر کے سوداگر‘ جن پر 88 افراد کو انٹرٹیٹ کے ذریعے زہر دینے کا الزام ہے

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ایک کینیڈین شہری سے زہر لینے کے بعد 88 شہری ہلاک ہوئے۔ 57 سال کے کینتھ لا کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر خودکشی سے متعلق سامان بیچتے تھے۔

Read more

توہین کی تلاش

ہم نے یونیورسٹی کی ادب کی کلاسوں میں، عشق رسول میں ڈوبی ہوئی فلموں میں، سیاست دانوں کی تقریروں میں، بلاگوں اور وی لاگوں میں، ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنے والوں اور ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے والوں میں، ججوں اور وکیلوں میں، اپنے گانوں اور ترانوں میں توہین ڈھونڈی ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

سانحہ جڑانوالہ پر خاموش مت رہیں .

بارہ سال پہلے میرے والد صاحب کا انتقال اٹلی میں ہوا۔ میں ان کا جنازہ پڑھ کر پیچھے مڑا تو دیکھا کہ ایک کونے میں میرے اطالوی مسیحی دوست کھڑے تھے جو تعزیت کرنے آئے ہوئے تھے۔ اگلے روز اتوار تھا۔ شہر کے چرچ کا پادری فابیو میرا دوست تھا۔ اس نے میرے والد صاحب کے لئے چرچ میں خصوصی دعا کرائی تھی۔ گزشتہ تین دہائیوں سے کوئی ایسا سال نہیں گزرا ہو جب میرے یہ مسیحی دوست مجھے رمضان

Read more

76 سال بعد

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان یہ خوبصورت پاکستانی ملی نغمہ جو فیاض ہاشمی نے خصوصاً بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھا تھا، ہم سب ہی اِس سے واقف ہیں کہ کس طرح ہندو اور انگریزوں کے ظلم و ستم، جابرانہ پالیسیوں اور غلامی کی زنجیروں سے 14 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔ آزادی کے متوالوں نے بلند حوصلوں کے ساتھ کیسی کیسی قربانیاں پیش کیں۔ مگر اب جس

Read more

میلبورن میں لوگوں کے اوقات کار

تمہارے جانے کے تین چار دن بعد ہی تیمور آسٹریلیا سے گھر پہنچ گیا۔ آتے ہی جس طرح وہ ٹوٹ کر مجھ سے گلے لگ کر رویا۔ مجھے لگا کہ تمہارے جانے کا دکھ اُسے مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ بڑی دیر تک میرے کندھے پر سر رکھے زار و قطار روتا رہا۔ او ر روتا ہی چلا گیا۔ جب کافی وقت اسی کیفیت میں گزر گیا۔ تو مجھے ہوش آیا اور میں نے اُسے چپ کرانا شروع کیا۔

Read more

کراچی میں ’غیرت کے نام‘ پر والد نے بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا: پولیس

پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2022 میں ملک بھر میں غیرت کے نام پر 520 قتل ہوئے جن میں 197 مرد اور 323 خواتین ہیں۔

Read more

86.79 میٹر کی تھرو: ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں، پیرس اولمپکس میں بھی جگہ بنا لی

ہنگری کے دارالحکومت بداپیشت میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے اس ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Read more

چاند کو گل کریں تو ہم جانیں

ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی ناول پر لکھنے کا ارادہ کیا جائے مگر یہ سوچ کر اسے واپس رکھ دیا جائے کہ جانے حق ادا ہو بھی پائے گا یا نہیں! ایسا ہی ایک حیرت انگیز، دلچسپ، وقت کی اڑان پر سفر کرتا اور ماضی میں گم بستیوں کو پھر سے آباد کرتا منفرد اور انوکھا ناول اسامہ صدیق صاحب کا ہے، جس نے وقت کے بے حد طاقتور دائروی گھماؤ کو بڑے سلیقے سے اپنے اندر سمیٹ

Read more

اجتماعی توبہ

خبریں اتنی زیادہ ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کس پر تبصرہ کیا جائے اور کس کو چھوڑ دیا جائے۔ لیکن جتنی بھی خبریں ہیں وہ کوئی خوش کن ہر گز نہیں ہیں۔ ہر طرف سے افراتفری کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ کوئی بری خبر سننے کو نہ مل جائے۔ پریشان کن خبریں سن کر طبیعت بھی مکدر ہو جاتی ہے اور بعض خبریں تو ایسی ہوتی ہیں جن کو نہ پڑھنے

Read more

میلے سے لکھا گیا باپ کو ایک خط

از نہاں خانہ دل وقت زرد دوپہر موسم خزاں میں لپٹی دھند محترم ابا جان! السلام علیکم! ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ آپ بھی قبر میں خیریت سے ہونگے۔ ابا جان! آپ کو یہ خط اس واسطے لکھ رہا ہوں کہ امسال ہمارے یہاں بابا جی کا میلہ ، نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج میلے کو شروع ہوئے چار دن ہوچکے ہیں ، مگر دل میں ہمت نہیں

Read more

بے نظیر: چہرہ بہ چہرہ روبرو

زاہد حسین کی نئی کتاب Face to face with Benazir ان انٹرویوز کا مجموعہ ہے جو انہوں نے ماہنامہ ہیرالڈ اور نیوز لائن کے لئے کیے تھے۔ زاہد حسین کا شمار پاکستان کے سینئر ترین صحافیوں، مصنفین اور سیاسی مبصرین میں ہوتا ہے۔ بے نظیر کے انٹرویوز کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہر انٹرویو کے ساتھ زاہد حسین نے اس دور کی صورتحال کا جو بے لاگ تجزیہ پیش کیا ہے وہ اس دور کے بارے میں لکھنے کے خواہشمند

Read more

آلائی کیبل کار حادثہ: ’ہماری حالت ایسی تھی جیسے قبر کے کنارے پر کھڑے ہوں‘

ایک چھوٹی سے لفٹ فضا میں معلق ہے، اس کی ایک کیبل ٹوٹ چکی ہے، ہوا سے لفٹ بار بار جھول رہی ہے اور اس میں سات بچے اور ان کے ساتھ ایک نوجوان موجود ہے۔ یہ لوگ اس حالت میں 15 گھنٹوں تک رہے، جہاں بس یہی خوف تھا کہ آج زندہ نہیں لوٹیں گے۔

Read more

پراسرار حالات میں گاؤں کے 20 بچوں کی موت: ’اب بچے نہیں چاہییں، ہم مرنے کے لیے بچوں کو کیوں جنم دیں؟‘

انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش کے رودھکوٹا گاؤں میں 20 بچوں کی موت ہو گئی ہے اور اب یہاں کے نوجوان جوڑوں کا کہنا ہے کہ وہ تب ہی بچوں کو جنم دیں گے جب میڈیکل آفیسرز مناسب طریقے سے ڈیلیوری کریں گے۔

Read more

ایک لٹے پٹے ہندو خاندان کی نقل مکانی کی داستان

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے جب ہماری گاڑی سورت سے روانہ ہوئی اس وقت رات کے آٹھ بج رہے تھے۔ گاڑی میں موجود خدمت پر مامور صاحب نے کچھ دیر پہلے ہی ہم سے ہمارے کھانے سے متعلق پوچھ لیا تھا۔ سب نے اپنی پسند بتائی۔ کھانا کھاتے کھاتے تقریباً رات کے نو بج گئے تھے۔ ساتھ بیٹھے باقی لوگوں سے بھی ہماری گپ شپ شروع

Read more

15 گھنٹے تک ڈولی میں پھنسے افراد تک سب سے پہلے پہنچنے والا نوجوان جو ’کسی کی جان بچانے کا معاوضہ نہیں لیتا‘

اچانک ٹی وی سکرینز اور سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں جنھوں نے اب اس آپریشن کا بیڑا مقامی افراد کی درخواست پر اٹھا لیا تھا۔ یہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بشام کے رہائشی صاحب خان تھے جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی ڈولی تیار کر کے بچوں کو ریسکیو کرنے کی ٹھانی۔

Read more

رام چندر اور فاروق حسین کو آزادی مبارک

جون 1947، نسبت روڈ، لاہور: رام چندر کو کئی راتوں سے نیند نہیں آ رہی تھی، ہر لمحے اسے دھڑکا لگا رہتا کہ کہیں بلوائی اس کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل نہ ہوجائیں اور اس کی دو عدد جوان بیٹیوں کو اٹھا کر نہ لے جائیں۔ ذرا سے کھٹکے پر وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتا اور اپنی چارپائی کے ساتھ رکھا ہوا ڈنڈا پکڑ لیتا کہ یہی اس کا واحد ہتھیار تھا۔ وہ ایک شریف اور سیدھا

Read more

انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ کو میں نے پہلی بار سینیٹ میں دیکھا جب مارچ 2021ء میں ایوان بالا کا رکن بنا تب وہ اقتدار کا جھولا جھولتی تحریک انصاف کے ساتھ سرکاری بینچوں پر بیٹھتا تھا۔ باضابطہ اجلاس کے پہلے یا دوسرے دن ہی وہ میرے پہلو میں آ بیٹھا۔ دیر تک نیاز مندانہ انداز میں مجھ سے غائبانہ تعارف کی داستان کہتا رہا۔ بلوچستان کی مصفیٰ ہواؤں کا پروردہ گورا چٹا پٹھان، خوش جمال تو تھا ہی مجھے خوش خصال

Read more