آزادی صحافت: ’پریس کلب کے باہر آویزاں وزیراعظم کے بینر بہت کچھ کہتے ہیں‘

اس خبر کو کیوں اور کس نے روکا؟ بی بی سی اردو نے اس برس پاکستان، انڈیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے صحافیوں سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کے ملکوں میں آزادی صحافت کی صورتحال کیا ہے اور کیا میڈیا پر دباؤ معاشرے میں رائج جہوری اقدار کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

Read more

ربیکا گرانٹ: ’امریکی سازش کا ثبوت‘ فراہم کرنے والی تجزیہ کار ربیکا گرانٹ کا بائیڈن انتظامیہ سے کیا تعلق ہے؟

سابق وزیِر اعظم عمران خان نے امریکہ کے فاکس نیوز چینل پر ربیکا گرانٹ کے تجزیے کو تحریکِ انصاف کی حکومت گرانے کی سازش کا ثبوت قرار دیا ہے۔ لیکن یہ ربیکا گرانٹ کون ہیں اور کیا وہ امریکی حکومت کی نمائندہ ہیں؟ عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش میں ان کا کوئی کردار ہے یا نہیں؟

Read more

عید کے بعد نئی مصیبت

یکم رمضان المبارک کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی طرف سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد، جو آئینی بحران پیدا ہوا وہ 28 رمضان کو حمزہ شہباز کے وزیر اعلٰی کا حلف لینے کے بعد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یکم رمضان سے 28 رمضان کے درمیان بہت کچھ ہوا۔ وزیراعظم نے اسمبلی توڑ دی، سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کر دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا

Read more

عمران خان کے ’انقلابی‘ حربے

آپ یہ کالم عید کے روز پڑھ رہے ہوں گے۔ رسم دنیا کا تقاضا تھا کہ میں اس تہوار سے جڑی چند یادوں کو آپ کی نذر کرتا۔ لاہور کے سرکلر روڈ پر واقع شاہ محمد غوث کے مزار کے سامنے لگائے میلے کا ذکر۔ لوہے کی زنجیر سے باندھے لکڑی کے گھوڑے اور ان پر بیٹھ کر دائرے میں لیا ’جھولا‘ جو دل کو خوف زدہ کرتے ہوئے بھی قہقہے لگانے کو اکساتا تھا۔ معاشرہ ہمارا گزشتہ دس سے

Read more

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی اور پی ٹی آئی کا عذر بدتر از گناہ

10 اور 11 اپریل 2022 ء کی درمیانی رات نہ صرف سابق وزیر اعظم عمران خان پر جنہوں نے 2028 ء تک تخت اسلام آباد پر براجمان رہنے کا خواب دیکھا تھا، بھاری تھی بلکہ ریاستی اداروں نے بھی پوری رات جاگ کر آئینی تسلسل کو یقینی بنایا۔ مجھے یاد ہے دو سال قبل عمران خان کے ایک ایچی سونین کلاس فیلو جو ماشا اللہ خود بھی ملک کے بڑے سیاست دان ہیں نے کہا تھا کہ جس روز عمران

Read more

تحریکِ انصاف کی حکومت کا خاتمہ؛ ‘کہیں تو ہم سے غلطی ہوئی ہے’: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ فوج کے ساتھ صلح کے حامی ہیں اور لڑائی کے حق میں نہیں ۔ اسلام آباد — عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا ہے کہ سابق حکومت کی اداروں کے ساتھ بعض غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جو کہ نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔ فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا کہ اتحادی جماعتیں ساتھ چھوڑ کر حزبِ

Read more

چنگیزی سے بچئے: سیاست کو دین سے جُدا کیجئے

‘جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو جُدا ہو دین سیاست سے، تو رہ جاتی ہے چنگیزی!’ احتمال ہے کہ بالِ جبریل کے اس شعر کو یورپ میں لکھتے ہوئے علامہ مرحوم کی ماضی پرستانہ حِس بہت زور سے پھڑکی ہوگی۔ انہوں نے یورپ کی ترقی میں سیاست سے مذہب کی علیحدگی کے تصور کو یکسر نظرانداز ہی کر دیا۔ شاید ہی کوئی ایسا محقق ہو جو اس بات کو رد کرے کہ خواہ جزوی طور پر ہی سہی سیاست

Read more

پی ٹی آئی کو عمران خان کی ’کردار کشی‘ کا خطرہ اور ڈیپ فیک کا ذکر: ڈیپ فیک کیا ہیں اور کیسے بنتے ہیں؟

عمران خان اور فواد چوہدری کے بیانات کے بعد سے پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ یہ مبینہ ویڈیوز اور آڈیوز جعلی ہوں گی جنھیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا جائے گا۔

Read more

عمران خان کے قریبی ساتھی ملک طاہر اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان پولیس حراست سے فرار، اہلِ خانہ خوف کا شکار

تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال اور ان کے دوست سردار گل نواز کے قتل میں ملوث ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔ ملک طاہر کے اہلِ خانہ عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں

Read more

مسجد نبوی: ریڈ لائن کراس ہو چکی

پی ٹی آئی کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسجد نبوی میں ہلڑ بازی سے حتمی ریڈ لائن کراس ہو چکی۔ یاد رکھیں کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار سے علیحدگی کے دوران پارلیمنٹ پر شب خون، عدلیہ کی بے توقیری، اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ بنانے کی کوششیں، ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بے احتیاطی کے ساتھ دیے بیانات اور پاکستان کے عالمی تعلقات پر دشنام طرازی کر کے بہت سی ریڈ لائنز عبور کرچکی ہے، لیکن مسجد نبوی میں سیاسی ہلڑ بازی

Read more

ڈرٹی گیم

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میرے پاکستانیو کہہ کر عوام کو مخاطب کرنا ہر محب الوطن کے دل کو بھاتا ہے، ان کے سماجی کام کے بھی لوگ گرویدہ ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان رہ چکے ہیں، جن کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے اور جانے کا عمل یادگار رہے گا کیونکہ انہیں

Read more

کیا فوری انتخابات ممکن ہو سکیں گے؟

کچھ ماہ قبل کل کی حزب اختلاف اور آج کی حکومت کا بنیادی نقطہ ملک میں فوری منصفانہ اور شفاف انتخابات تھا اور ان کے بقول عمران خان کی حکومت کا خاتمہ اور نئے انتخابات ہی ملکی مسائل کے حل کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس وقت کی تحریک انصاف کی حکومت کا موقف تھا فوری انتخابات ممکن نہیں اور انتخابات 2023 سے قبل ممکن ہی نہیں۔ یہ دو بیانیہ کے درمیان اس وقت کی حکومت اور حزب اختلاف کی

Read more

مدینہ منورہ سے واپسی کا سفر اور گدڑی کے لعل

مدینہ یا جدہ سے فلائٹ پکڑو تو آپ کو ایک اور ہی ہجوم ٹکرائے گا۔
بہت سے پہلی بار جہاز کا سفر کررہے ہوتے ہیں۔ بہت سے پہلی بار عمرہ کرکے یا مدینے میں سرکارﷺ کے حضور سلام پیش کرنے کے نشے میں اونچا اونچا اُڑ رہے ہوتے ہیں اور اس کیفیت میں انہوں نے اپنا حلیہ بھی مصنوعی اور عربی بنایا ہوا ہوتا ہے۔
اکثریت غریب، میلی، انگوٹھا چھاپ یا برائے نام پڑھی لکھی ملے گی۔
اگر فلائٹ ایمرٹس کی ہے تو پھر دبئی تک کئی اور ہمارے آس پاس کے ملکوں کے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔
جیسے بنگلہ دیشی، انڈین، برمی وغیرہ۔
یہ مسافر اپنی ایکسائٹمنٹ میں اتنے لاؤڈ ہورہے ہوتے ہیں کہ جہاز مچھلی مارکیٹ کا منظر بن جاتا ہے۔ عملہ بڑی جفاکشی کے بعد انہیں نشستوں پر بٹھانے میں کامیاب ہو پاتا ہے۔

اکثر مرد تازہ تازہ گنجے ہوئے ہوتے ہیں۔ تازہ تازہ داڑھی بڑھائی ہوتی ہے۔
غور سے دیکھو تو سب مردوں کا سینہ فخر سے یوں پھولا ہوا ہوگا، جیسے ابھی ابھی میلہ لوُٹ کر لوٹے ہوں!

ایسے میں اگر مجھ جیسی عورت کو سیٹ ایسی ملے کہ اسے اس طرح کے مسافروں کے بیچ میں گھس کر بیٹھنا پڑے تو گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔
اس بار بھی میری ساتھ والی سیٹ پر سادہ سے داڑھی والے بنگالی مولوی کو دیکھ کر میں نے دل ہی دل میں ناک سُکیڑ لی کہ اب اس کے ساتھ جُڑ کر بیٹھنا پڑے گا!
ہر پاکستانی لبرل عورت کی طرح مجھے بھی مولوی دکھتے چہرے سے خواہ مخواہ کی جھنجھلاہٹ محسوس ہوتی ہے، جیسے ہر برائی کا ذمہ دار وہی ہو!

Read more

’فرح خان بالکل بے قصور ہیں‘: عمران خان کا بشری بی بی کی دوست کا دفاع اور نیب کی وضاحت

حالیہ کچھ عرصے میں فرح خان کا نام سوشل میڈیا سے لے کر جلسوں اور ٹی وی سکرینوں تک موضوعِ بحث رہا ہے مگر ان کی وجہ شہرت صرف سابق خاتونِ اول کی سہیلی ہونا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

Read more

پاکستان کو شام اور یمن بننے سے روکیں

رحمتہ اللہ العالمین کی بدولت نصیب ہوئے دین کی من مانی تشریح کے ذریعے مخالفین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے رویے کی میں نے ہمیشہ مزاحمت کی ہے۔ میرا دل مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وڈیو کو دیکھ کر شدید دکھی ہوا جس میں روضہ رسول میں حاضری کے لئے گئے شاہ زین بگتی اور مریم اورنگزیب پر آوازے کسے گئے۔ گلی کے اوباش لونڈوں کی طرح ایک فسادی نے بگتی کے بال نوچے۔ مریم پر

Read more

چاند سے خالی آسمان اور گھڑیال کا انتظار

اگر درویش کو اختیار ہوتا کہ آج کا پاکستان بیان کرنے کے لئے عالمی تاریخ سے ادیبوں اور فنکاروں کا ایک سمپوزیم منعقد کرے تو اس مجلس میں اگلے تدریسی گریڈ کے انتظار میں بے مغز مقالے لکھنے والے محققین خارج از فہرست قرار پاتے۔ ریاستی بیانیے کی تائید میں دلائل ڈھونڈنے کی فکر میں سر کے بالوں سے محروم ہوتے نام نہاد اہل دانش کے لئے کوئی جگہ نہ ہوتی۔ بصیرت سے عاری ان معنک کرداروں سے استفادے کی

Read more

عمران خان کی اسلام آباد کی کال

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر بڑے جلسے منعقد کر کے سیاسی و سیاسی قوتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی کہ اگر ان کی حکومت گرائی گئی تو عوام کی جانب سے شدید مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کے آنے والوں کو اپنی ”سٹریٹ پاور“ سے بھی خوف زدہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی 10 اور 11 اپریل 2022 ء کی رات تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد

Read more

مذہب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کریں

فیصل آباد میں توہین مذہب کی متعدد شقات کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے متعدد دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے مسجد نبوی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد میں شامل لوگوں کے خلاف احتجاج منظم کیا اور اس طرح مقدس مقام کی توہین کی گئی اور مسلمانوں کے

Read more

بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟

پی ڈی ایم کی نئی حکومت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ یہ حکومت اگلے سال کے آخر میں ہونے والے عام انتخابات تک اپنی مدت پوری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے دونوں شریف برادران کے درمیان معاملہ طے سمجھاجاناچاہیے۔ نواز شریف دو وجوہات کی بنا پر فوری انتخابات چاہتے تھے: پہلی، انتخابی نتائج پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت میں اور تحریک انصاف کی مخالفت میں آنے کا امکان تھا کیونکہ اسٹبلشمنٹ کی

Read more

مسجد نبوی: ایسی ضد جو آفاق کو نگل گئی

مسجد نبوی میں یہ سب ہوا؟ آسمان بھی ہم پر ملامت کر رہا ہو گا جب یہ سب ہوا ہو گا۔ فرشتے حیران ہیں اور آپس میں سرگوشیاں کر رہے ہیں کہ کیا یہ وہی نہیں جس کے بارے میں ہم نے کہا تھا کہ یہ زمین میں جا کر فساد پھیلائے گا، مگر وہ فساد ایسی مقدس ہستی کے گھر جا کر پھیلائے گا؟ ان ظالموں نے تو اس کے گھر کو نہ چھوڑا جو رحمت اللعالمین بن کر

Read more

اعتکاف: ذاتی تجربہ اور مشاہدات

تو جناب اعتکاف کا قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمارا دل داتا صاحب پر اعتکاف کرنے کا تھا، وہاں سے میرا آفس دو کلومیٹر کے فاصلے پر سگیاں میں تھا لیکن حالات کچھ اس طرح وقوع پذیر ہوئے کہ ہم نے جو ڈیمانڈز موبی سرو (Mobiserve vendor) مینجمنٹ سے کیں، وہ انہوں نے در خور اعتنا نہ سمجھیں۔ ان کو میرا جارحانہ انداز پسند نہ آیا اور ہماری نوکری چار دن میں ہی تیل ہو گئی۔ وہ بہادر شاہ ظفر

Read more

کیا تحریک عدم اعتماد نے تحریک انصاف کو پراعتماد کیا ہے؟

پاکستان کی سیاسی صورتحال دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا محال ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا حکومت پہ وار تھا یا خود پہ؟ بحر حال کس کی گیند تھی کس نے پھینکی، کس کے حکم پر پھینکی اور کون ہوا حقیقی معنی میں مستفید یہ تو وقت بتائے گا پر فی الحال محو گردش تارے، بلکہ سارے کے سارے ستارے ہی سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے سنگ نظر آرہے ہیں۔ ایک کال پر لاکھوں کا ہجوم، عوام

Read more

ترکوں کی پاکستان سے محبت کو نظر لگانے والے منحوس

ہمارے شہر میں ترکش ڈونر کباب کی شاپ کھلی تو میں اکثر وہاں ڈونر لینے جاتا۔ ڈونر بنانے والی یلدیز بہت اخلاق والی تھی۔ ایک دن میں نے یوں ہی کہہ دیا کہ مجھے ترکش چائے بہت پسند ہے کیا تم لوگ ترکش چائے نہیں بناتے۔ وہ فوراً بولی اچھا مجھے بس پانچ منٹ دو میں ابھی بنا کر لاتی ہوں۔ چائے پینے کے بعد میں نے بل ادا کرنے کے لئے پرس نکالا۔ وہ بولی نہ نہ ہم چائے

Read more

یقینی عید کے بعد کی بے یقینی

گمان تھا کہ کم از کم عید کی تعطیلات میں سیاستدان اپنے اپنے اہلِ خانہ اور احباب کے ساتھ نجی مسرتوں کا آنند لیں گے۔ مگر یہ امید بھی خوش فہمی نکلی۔ اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے فرمان ہے کہ انھیں چاند رات میں قریہ قریہ پھیل کے عید کی شاپنگ میں مصروف لوگوں کو امپورٹڈ حکومت آنے کے قومی نقصانات بتانے ہیں۔

Read more

سید عطا اللہ شاہ بخاریؒ، آغا شورش کاشمیریؒ اور شیخ رشید احمد

میں کالم لکھنے سے قبل اس بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں میرا مجلس احرار اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں نے مجلس احرار اسلام کی وکالت کے لئے یہ سطور لکھ رہا ہوں ہم سب میں محترم ”الم نگار“ جو شاید قلمی نام ہے، نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ان کے خوشامدانہ خطاب پر ان کی کلاس لینی تھی لیکن ان کے قلم کی زد میں پاکستان کی دو عظیم ہستیاں بھی

Read more

بہتر ہوگا کہ ایک اور غلطی نہ کی جائے

خلیل جبران نے لازوال نظم لکھی۔ نظم نہیں ہم جیسی قوموں کا نوحہ لکھا۔ حیف ہے اس قوم پر جو ہر نئے حکمران کا استقبال ڈھول پتاشوں سے کرتی ہے اور ہر جانے والے پر آوازے کستی ہے۔ اس بار مگر کچھ ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی جانے والے کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔ اکتوبر 2021 ء میں ایک اہم تعیناتی کا اعلان آئینی استحقاق رکھنے والے وزیر اعظم کے دفتر نے نہیں بلکہ محکمے کی پریس ریلیز کے

Read more

سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال کب کب کیا گیا؟ اور کیا مذہبی حلقوں کا ووٹ بینک اصل وجہ ہے؟

پاکستان میں سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف توہین مذہب مقدمے میں درج الزامات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بیشتر لوگ حیران ہیں کہ گذشتہ الیکشن میں مذہب کارڈ کا شکار ہونے کے باوجود مسلم لیگ نواز توہینِ مدہب کے الزام میں کسی اور سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے۔

Read more

خانہ جنگی کی دھمکیاں

خانہ جنگی ایک خودمختار ریاست کے اندر موجود حکومت اور ایسے غیر ریاستی عناصر کے درمیان مسلح لڑائی کو کہا جاتا ہے جو ریاست کی سرزمین پر مکمل یا جزوی خودمختاری کا دعویٰ کرتے ہوں۔ دوسرے لفظوں میں، خانہ جنگی ہمیشہ سیاسی کنٹرول کے معاملے میں عدم مطابقت کے شکار فریقین کے درمیاں مسلح کشمکش کا نام ہے۔ اگر ایسے گروہ کا مقصد کسی ایک علاقے پر مکمل قبضہ کرنا ہو تو اسے علاقائی خانہ جنگی کہتے ہیں۔ گوریلا کشمکش

Read more

عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا ہے

ہم نے دیکھا ہے بہت بار دیکھا ہے ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا ہے ان کو جو صبح کو تخت نشین تھے شام کو مجرم ٹھہرے زیر عتاب ہوئے پابند سلاسل ہوئے۔ یہ بھی تو المیہ ہے ہم جیسے ملکوں کا کہ جو جیسے اقتدار میں آتا ہے ویسے ہی نکالا جاتا ہے۔ جس شان سے تخت نشین ہوتا ہے اتنی ہی رسوائی اور ذلت آمیز رویے کے ساتھ تخت شاہی سے اتارا جاتا ہے۔ یہ

Read more

نہال ہاشمی صاحب، بتائیں یہ کس مسلک کی سازش ہے؟

ایک بار پھر پاکستان میں سیاسی میدان میں گالی گلوچ اور جوتم پیزار کا بازار گرم ہے۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ اب یہ سلسلہ پاکستان میں ایک معمول کی بات ہے۔ لیکن یہ ایک المیہ ہے کہ اس مرتبہ یہ سیاسی جنگ مسجد نبوی کے احاطے تک جا پہنچی ہے۔ جب وزیر اعظم شہباز شریف صاحب، مریم اورنگزیب صاحبہ، اور شاہ زین بگٹی صاحب وہاں گئے تو وہاں پر موجود تحریک انصاف کے حامیوں نے چور چور کے

Read more

عمران خان: پاپولزم برائے مطلق العنانیت

لگ بھگ ایک ماہ تک کسی انتظامی سربراہ کے بغیر کام کرنے والے صوبہ پنجاب کو بالآخر وزیر اعلیٰ نصیب ہو گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے اس عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور سے صوبائی حکومت کے سربراہ کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پنجاب کو یا تو ایک وزیر اعلیٰ نصیب نہیں تھا یا

Read more

خانہ جنگی کی کال اور تاریخ

شیخ رشید اپنی پندرہویں وزرات سے ہاتھ دھونے کے بعد عوام کو خانہ جنگی پر اکسا رہے ہیں۔ حالانکہ شیخ صاحب کے پاس جمہوری اور آئینی راستہ ہے۔ عدالت جا سکتے ہیں دھرنا دے سکتا ہے۔ مگر نہیں شیخ صاحب کو خانہ جنگی کی پڑی ہے۔ شاید شیخ صاحب کے من میں ہو۔ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تجھ کو بھی لے ڈوبیں گے۔ لیکن یہ نہیں سوچا ہے کہ جو خانہ جنگی کا حصہ بن جائیں وہ کیا کریں

Read more

جب عمران خان نے صدارتی ریفرنڈم میں پرویز مشرف کو ووٹ ڈالا

20 سال قبل 30 اپریل 2002ء کو فوجی آمر جنرل پرویز مشرف ایک متنازعہ ریفرنڈم میں واحد امیدوار کے طور پر 4 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار ووٹ لے کر پاکستان کے صدر ”منتخب“ ہوئے۔ 12 اکتوبر 1999ء کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کے ”چیف ایگزیکٹو“ کے طور پر خود ساختہ عہدے کا چارج سنبھالا۔ 20 جون 2001ء کو چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے بھارت

Read more

سیاسی وابستگیاں مذہب کا رنگ لے چکیں

افسوسناک امر ہے! نفرت اور بدتمیزی کے جو بیج عمران خان بو رہے ہیں جو بہت تیزی سی گروتھ کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب یہ بیج تناور درخت بن کر اپنی زہریلی آکسیجن سے سارے ملک کی سانسیں کٹھن کرنے کو ہیں۔ خود پسندی اور ستائش کی بیماری میں مبتلا یہ شخص آگ سے کھیل رہا مگر اس امر سے انجان ہے کہ اگ اپنائیت کے جذبے سے عاری ہوتی ہے اسے فرق نہیں پڑتا کوئی اسے

Read more

خبردار! شاری بلوچ ایک دلدل ہے

بلوچ وفاداری اور اس کی قیمت ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ سادے لیکن رنگ کے پکے، نسبتاً پسماندہ لیکن باشعور، جن سے بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ ایران انڈیا اور کچھ عرب ممالک بھی توقعات لگا بیٹھے ہیں۔ بلوچستان قدرتی دولت سے مالامال ہونے کی وجہ سے بیرونی قوتوں کے مفادات کا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف سیاسی طور پر قاسم سوری جیسوں کو بلوچستان کا نمائندہ نہ ہو کر بھی بلوچستان کا نمائندہ بنایا

Read more

امریکی مراسلے میں نیا کیا ہے

امریکی مداخلت اور سازش پر حال ہی میں ہونے والی عام بحث کے دوران جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو یہ بتایا گیا کہ جس مراسلے کو آپ سازش قرار دے رہے ہیں ایسے مراسلے معمول کی بات ہے تو وہ حیران رہ گئے۔ کیا ایسے مراسلے واقعی معمول کی بات ہے؟ یہ جاننے کے لیے اس باب میں امریکہ کی پرانی سرکاری دستاویزات کا مطالعہ ضروری ہے۔ یہ دستاویزات اب ”ڈی کلاسیفائیڈ“ ہو چکی ہیں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت

Read more

پراجیکٹ عمران خان اور پاکستان میں پاپولسٹ فسطائیت

پرسوں مسجد نبوی میں نفرت انگیز ہلڑ بازی پر پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کو سخت کرب اور درد سے گزرنا پڑا۔ ان میں اکثر لوگوں کے لئے یہ واقعہ ایک صدمے کی صورت میں ظاہر ہوا۔ اکثر لوگوں کے ذہنوں میں تکلیف دہ سوال اٹھا کہ کیا ایسا بھی ممکن ہے؟ یہ سوال زیادہ تر ان لوگوں کے ذہنوں میں اٹھا جنہوں نے اب تک پراجیکٹ عمران خان کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ وہ یہ سمجھ رہے

Read more

یوکرین تنازعے پر دنیا بھر کے کئی ممالک روس مخالف مغربی سوچ کی حمایت کیوں نہیں کرتے؟

مسلم اکثریتی ممالک میں خصوصا ایک الزام یہ بھی ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغرب دوغلے پن اور دہرے معیار کا ارتکاب کرتا ہے۔ 2003 میں امریکہ اور برطانیہ نے اقوام متحدہ اور عالمی رائے کو اس وقت بلکل اہمیت نہیں دی تھی جب کمزور بنیادوں پر عراق پر حملے کا فیصلہ کیا گیا۔

Read more

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترک ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں مقبول اس ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل اور سلطنت عثمانیہ سے ان کے تعلق کے بارے میں لوگ آخر کس حد تک واقف ہیں؟

Read more

ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو احترام مدینہ سیکھنا ہوگا

جس جگہ احترام خود احترام سے سجدہ کرتا ہو، جس جگہ ادب خود مودب بیٹھ کر ادب سیکھتا ہو، جہاں نظریں جھک کر معراج پاتی ہوں، عزت جہاں سے عزت حاصل کرتی ہو، جہاں تقدس تربیت پاتا ہو، وہاں ہم مسلمان کیا کر بیٹھے؟ یہ کیا ہو گیا ہے ہمیں، ہم سیاست کی شعبدے بازی میں تمام احترام و ادب بھول بیٹھے، جہاں آواز نیچی رکھنی تھی وہاں نعرے لگا ڈالے، جہاں ہاتھ بلند کر کے اپنے گناہوں پر معافی

Read more

یہ ریاست ہے یا طاقت ور اشرافیہ کا اکھاڑا؟

اس وقت ملک میں جو سیاسی، آئینی اور عدالتی انتشار برپا ہے، اس کی ذمے داری جس پر عائد ہوتی ہے، اس کا سب کو علم ہے۔ جو ادارہ ملک پر کبھی براہ راست آمریت مسلط کرتا ہے اور کبھی جمہوری حکومتوں کی آڑ میں اپنی آمرانہ حکم رانی کے مزے لوٹتا ہے، وہ اپنی سنگین غلطیوں پر نہ کبھی شرمندہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان غلطیوں سے کوئی سبق سیکھتا ہے۔ وہ بڑی ڈھٹائی سے سیاست دانوں کو

Read more

مسجد نبوی واقعہ: جیت کس کی ہوگی

دلائل کے دفاتر بھرے پڑے ہیں۔ گزشتہ روز اگر مسجد نبوی میں ہونے والے سانحہ پر دکھ و اندوہ کا اظہار کرنے اور اس واقعہ کی حمایت کرنے والوں کو فیس بک پر فرینڈ لسٹ سے ہٹانے کا اعلان کرنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے تو ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اس واقعہ سے عبرت پکڑنے کا سبق دیتے ہوئے یہ بتا رہے ہیں کہ ’اللہ جسے چاہے جیسے چاہے ذلیل کرتا ہے‘ ۔ ایک طرف یہ

Read more

مسجد نبوی میں پاکستانی سیاسی جنگ: جیت کس کی ہوگی

دلائل کے دفاتر بھرے پڑے ہیں۔ گزشتہ روز اگر مسجد نبوی میں ہونے والے سانحہ پر دکھ و اندوہ کا اظہار کرنے اور اس واقعہ کی حمایت کرنے والوں کو فیس بک پر فرینڈ لسٹ سے ہٹانے کا اعلان کرنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے تو ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اس واقعہ سے عبرت پکڑنے کا سبق دیتے ہوئے یہ بتا رہے ہیں کہ ’اللہ جسے چاہے جیسے چاہے ذلیل کرتا ہے‘ ۔ ایک طرف یہ

Read more

انتخابی اصلاحات بمقابلہ انتخابی شفافیت

عمومی طور پر سیاسی حلقوں یا سیاسی پنڈتوں کے بقول موجودہ سیاسی صورتحال اور اس میں جو بگاڑ ہے اس کا نتیجہ اس برس 2022 انتخابات کا سال ہو سکتا ہے۔ اس بات کے کئی اشارے نئی سیاسی حکومت نے بھی دیے ہیں جہاں مختلف وفاقی وزرا اور ان کی اتحادی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اسی برس عام انتخابات ناگزیر ہیں۔ پاکستان میں منصفانہ اور شفاف انتخابات جس پر سب سیاسی فریقین سمیت دیگر افراد یا گروہ کا متفق ہونا

Read more

تقصیر بمقابلہ تدبیر

دو دن پہلے مسجد نبوی ‎‎ﷺ کے صحن میں چند شر پسند عناصر کی طرف سے ایک سیاسی پارٹی کے وزراء اور کارکنان پر جملے کسنے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ویڈیوز سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ہمیشہ کی طرح چار گروہ بن گئے۔ ایک گروہ وہ جو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے مخالف سیاسی پارٹی کو کافر اور پتا نہیں کیا کیا کہہ گیا، دوسرا گروہ تھا جو تقصیر کرنے والی پارٹی کے اس اقدام کی

Read more

انتخابات ناگزیر ہیں کیونکہ

جس طریقے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹ میں مداخلت کی اور سپیکر کی رولنگ کو ختم کر کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا یہ میری ذاتی رائے میں آرٹیکل 69 کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔ دوسری طرف دس اپریل تاریخ اور پاکستانی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہے۔ جس دن پارلیمنٹ میں مداخلت کی گئی۔ اس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔

Read more

نومبر گو کہ قریب ہے پر ہنوز دور است

سیاسی پنڈت اور سیاسی جغادری اس وقت مختلف رائے اور الگ الگ نقطہ نظر کے خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ایک فریق اس بات پر رطب اللسان ہیں کہ عمران خان نومبر سے پہلے پہلے دوبارہ الیکشن کروا کر وزیراعظم کی سیٹ پر بڑی یا واضح اکثریت سے براجمان ہوں گے۔ جبکہ دوسرے فریق کا خیال ہے کہ وہ نومبر تک تو کیا آنے والے الیکشن میں بھی اپنی کامیابی کو بھول جائیں۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو الیکشن کمیشن

Read more

جوناتھن کا گولیور اور عمران خان

میری نسل کے لوگوں کو میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لئے انگریزی میں لکھی ایک کہانی بھی پڑھنا اور یاد رکھنا ہوتی تھی۔ یہ تو بہت بعد میں دریافت ہوا کہ ہم جس تحریر کا رٹا لگاتے تھے وہ درحقیقت ایک ضخیم ناول کا اقتباس تھا۔ وہ ناول ایک خیالی مہم جو گولیور کے دور دراز خطوں کے سفر پر مشتمل تھا۔ ایسے ہی ایک سفر کے دوران وہ ایک ایسے جزیرے میں پھنس گیا تھا جہاں کے باشندے

Read more

لے سانس بھی آہستہ کہ دربار نبیؐ ہے!

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ بلند آواز سے رسول سے بات کیا کرو جیسا کہ تم ایک دوسرے سے کیا کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ سورۃ الحجرات۔ آیت 2 آج بھی روضہ رسول کے اوپر یہ آیت درج شدہ ہے۔ تاکہ آج بھی آنے والے احباب جن کو علم نہیں وہ پڑھ کر جان

Read more

انڈین اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا تقابلی جائزہ: ایس جے شنکر کے سامنے بلاول بھٹو کہاں کھڑے ہیں؟

ایک طرف انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا خاندانی پس منظر ڈپلومیسی اور سکالر کا ہے اور دوسری طرف بلاول بھٹو زرادری ہیں جنھیں سفارتی معاملات کا بالکل کوئی تجربہ نہیں ہے۔

Read more

پاکستانی معاشرے میں تقسیم کی ’لکیر‘: کیا پاکستان حقیقت میں اتنا ہی پولرائزڈ ہے جتنا کہ سوشل میڈیا پر نظر رہا ہے؟

اگر سوشل میڈیا کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ پاکستانی اپنے اپنے سیاسی نظریات کو لے کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ جب ’سیاسی جماعتوں کی اپنی لڑائی ختم نہیں ہوتی تو یہ سب عوام کے لیے کیا کریں گے۔‘ مگر کیا پاکستان حقیقی طور پر اتنا ہی منقسم ہے جتنا سوشل میڈئا پر لگتا ہے؟

Read more

سعودی عرب کا دورہ کیوں اہم ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ اس دورہ کے دوران وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ملکی معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری ذرائع یہ خبر دے چکے ہیں کہ وزیر اعظم اس دورہ کے دوران ساڑھے سات ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی درخواست کریں گے۔ پاکستان کو معاشی نمو میں بے یقینی، آمدنی میں کمی

Read more

تبدیلی جماعت یا تبلیغی جماعت؟

برستی برکتوں والے مہینے کا یہ آخری عشرہ ہے، اپنی آخرت سنوارنے کے لیے ہر کوئی خدا کے سامنے گڑ گڑا رہا ہے۔ اکیلے خان ہیں جو اس قوم و ملک کو غیروں اور سازشیوں سے نجات دلانے کے لیے خدا تعالیٰ سے دعا مانگ رہا ہے، دعا کروا رہا ہے۔ خان کو تو خدا نے سب کچھ دیا ہے آزادی سے لے کر خوشحال زندگی تک۔ وہ ان برکت بھرے لمحات میں بھی اپنی ذات کے لیے خدا سے

Read more

شہباز کا آرڈر: نواز شریف کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ کس نے روکا؟

نواز شریف ملک پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور اب بھی وہ مسلم نون لیگ کے قائد ہیں بلکہ لاکھوں پاکستانی عوام نواز شریف سے محبت رکھتی ہے۔ لیکن پچھلے ساڑھے تین سالوں سے خود ساختہ جلا وطن ہے۔ میری تحریر سے اختلاف کرنا آپ کا حق ہے لیکن حقیقت سے منہ نہیں پھیرا جا سکتا۔ کیونکہ آپ اور میں اچھی طرح جانتے ہیں کہ جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے۔ اس لیے ہر ذی شعور انسان فوری

Read more

بہتان کی سیاسی فصل اور ہم

بہتان، دشنام، غداری اور سازش کے جس بیانیے کو اس وقت وطن عزیز میں مقبولیت حاصل ہے، کیا اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے؟ سادہ ذہن شاید اس کا جواب ہاں میں دے مگر سچ یہ ہے کہ نفرت، بہتان اور حقائق کی توڑ مروڑ پر مبنی موجودہ بیانئے کا تعلق عمران خان سے صرف اتنا ہے جتنا تھریشر کے فصل کاٹنے سے ہوتا۔ ورنہ نفرت اور سازش کی یہ فصل بونے والے، اس کی نشوونما کرنے والے،

Read more

ارشد شریف: اینکر پرسن کو گرفتار کیا نہ ہراساں، یہ فیک نیوز ہے، ایف آئی اے کی وضاحت

جمعرات کو صحافی ارشد شریف کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کو ارشد شریف سمیت کسی بھی صحافی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی ایف اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے۔

Read more

عمران اور مودی: دو ملک، دو لیڈر، ایک مائنڈ سیٹ

پی ٹی آئی اور بی جے پی کا عمران خان اور مودی کی زیر قیادت اقتدار میں آنا اور ان دونوں کا طرز حکومت ایک ہی آئیڈیالوجی کا عکس نظر آتے ہیں۔ دونوں سیاسی پارٹیز اور دونوں سیاستدانوں نے سیاسی اور جمہوری رویوں کو قتل کر کے آمرانہ طرز حکومت کو پروان چڑھایا ہے۔ سب سے پہلے ہم اس سوال کی طرف آتے ہیں کہ عمران خان اور مودی اقتدار کے ایوانوں تک کیسے پہنچے۔ مودی وزیراعظم بننے سے پہلے

Read more

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

ہر خاندان میں ایک ایسا بچہ ضرور ہوتا جو سب کی آنکھوں کا تارا ہوتا ہے یہ یا تو خاندان میں کافی عرصے بعد پیدا ہونے والا بچہ ہوتا ہے یا پانچ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوتا ہے یا یہ خاندان میں باقی بچوں کی نسبت زیادہ پر کشش ہوتا ہے یا پھر اس کے والدین کے پاس دولت کا جم غفیر ہوتا جس کے سبب وہ خاندان والوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ چاچے، مامے، پھوپھیاں، ماسیاں

Read more

اسلامی تاریخ میں مذہبی کارڈ کا پہلا استعمال

سیاست میں انتخابی منشور اور سیاسی ایجنڈوں کی تشہیر کے لیے مہم چلائی جاتی ہیں لیکن سیاست میں کسی ”سیاسی ایجنڈے“ کے لیے ”تبلیغ“ کرنے کی تلقین اس امر کی غمازی ہے کہ سیاسی ایجنڈوں کو ”مذہبی لبادہ“ پہنا کر ایک نئی روایت قائم کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سیاست میں ”مذہبی کارڈ“ کا استعمال نئی بات نہیں ہے لیکن جس انداز اور طرز سے سابق وزیر اعظم عمران خان مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں اس کی مثال پاکستانی سیاسی

Read more

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب: ’مالی معاونت مسائل کا مستقل حل نہیں‘

فائل فوٹو اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس دورے کے دوران کابینہ کے اہم اراکین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگا۔

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن کی ایک غلطی

جو باجوہ ڈاکٹرائن ہم تک پہنچی تھی اس کا فلسفیانہ حصہ تو سر سے گزر گیا لیکن یہ پتہ تھا کہ چھ سال تک جنرل باجوہ رہیں گے۔ جب ان کی نوٹیفیکشن کے وقت بکنے والوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تو سر باجوہ نے خود ہی بٹھا کر اپنی ایکسٹینشن کا حکم نامہ لکھوا لیا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

بندہ ایمان دار ہے!

سنتے ہیں کہ سکندر جب دنیا سے گیا اس کے دونوں ہاتھ خالی تھے، اور پھر چشم فلک نے دیکھا کہ جب عمران خان پرائم منسٹر ہاﺅس سے گئے تو ان کا ایک ہاتھ خالی تھا، دوسرے میں ایک ڈائری تھام رکھی تھی، بالشت بھر کی ڈائریوں میں اکثر طولِ شامِ غم کے قصے ہوا کرتے ہیں،مگر ہم نہیں جانتے خان صاحب کی ڈائری میں وظائف لکھے تھے یا توشہ خانے کے تحائف کی تفصیلات، لہٰذا  آئیے وہ بات کرتے

Read more

ہفتے کی چھٹی ختم: ایک اتوار کے دن ہم گھر کے کام کریں یا آرام کریں؟

پاکستان میں مشرف دور سے ہفتے میں پانچ روز کام کیا جاتا رہا ہے تاہم اب چھ دن کام کرنے کے نئے حکومتی فیصلے کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کے دن بھی کام کرنے کی وجہ سے ان کا سٹریس لیول بڑھ گیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔

Read more

بلوچستان کے اصل مسائل کا ادراک کریں

کراچی میں چینی شہریوں پر منگل کے روز جو خودکش حملہ ہوا ہے اسے دہشت گردی کی روایتی واردات تصور کرتے ہوئے نظرانداز کر دینا احمقانہ عمل ہوگا۔ اہم ترین بات وقت کاتعین ہے۔ شہباز شریف کے عمران خان صاحب کی جگہ وزیر اعظم کے منصب پرفائز ہونے کے بعد امید باندھی گئی کہ پاکستان کو سری لنکا کوحال ہی میں درپیش آئے دیوالیہ سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف سے فوراََ رجوع کرنا ہوگا۔اسی باعث وزارت خزانہ ملتے

Read more

پاکستان میں قیادت کے نئے اصول

یوں تو مملکت خداداد اقوام عالم میں کافی زاویوں سے ممتاز ہے۔ لیکن حال ہی میں جو تنوع اور ارتقاء قیادت کے معیارات طے کرنے میں نظر آیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستانی قوم حال ہی میں اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزری ہے۔ ماضی قریب میں رہبری کی اونچی استھان پر براجمان، نابغہ روزگار ہستی کے حالات و واقعات کے مطالعے سے قیادت کے جو نئے اصول ابھر کر سامنے آئے ہیں وہ قارئین کے

Read more

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری: امریکہ، چین اور روس کے بیچ پھنسی پاکستان کی خارجہ پالیسی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرد مہری اور مسئلہِ کشمیر، امریکہ، چین اور روس سے تعلقات بنا کر رکھنے کی کوشش اور چین سے مقابلے کے لیے امریکہ کی انڈیا کی پشت پناہی وہی خارجہ محاذ کے چیلنجز جن کا پاکستان کو کئی دہائیوں قبل بھی سامنا تھا۔

Read more

سیاسی عدم برداشت اور سوشل میڈیا کا کردار

دور جدید میں ایجادات اور آئیڈیاز کی بدولت انسان دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا ہوا، اب بشری عروج کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ ایلن مسک کے مستقبل کے خواب اور پلان سن کر تو انسانیت انگشت بدنداں ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں جہاں سائنس تیزی سے اپنے عروج کی منازل طے کر رہی ہے اسی حساب سے ان ممالک کے افراد بھی ان سائنسی ایجادات کی ضرر رسانی کی بجائے ان سے استفادہ حاصل کر کے اپنی

Read more

بلاول بھٹو زرداری کی وزارت خارجہ: ایک نئی صبح کا امکان

بلاول بھٹو زرداری نے آج صبح ایوان صدر میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں وزیر خارجہ مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ 33 سالہ بلاول پاکستان کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ ہوں گے۔ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو 34 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ شہباز شریف کی اتحادی حکومت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی شمولیت سے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد

Read more

تحریک انصاف کے بدلتے سیاسی نعرے اور انقلاب (قسط دوئم)

ایاک نعبد و ایاک نستعین کی دعا کے ساتھ تحریک انصاف کے قیام کا مقصد ملک میں ایک منصفانہ معاشی اور سماجی نظام قائم کرنا تھا۔ اقبال کی روحانی جمہوریت کا فلسفہ اور اسلام کا منصفانہ طرز حکمرانی پارٹی کا بنیادی موقف تھا۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے سیاسی انارکی اور عدم استحکام عروج پر تھا۔ قوم و ملک جس مایوسی او ر بدحالی کی حالت میں تھے ایسے میں ضرورت ہی ایک

Read more

اپنے ہی ملک میں زباں نابلد

شاید آٹھ برس پہلے ماسکو کے ایک پاکستانی ریستوران میں پاکستان کی کوئی قومی تقریب تھی جس میں ہندی رقص کرنے والی روسی لڑکیوں کا ایک طائفہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی خاطر بلایا گیا تھا۔ ان رقاص لڑکیوں کے ساتھ ایک طرار نوجوان خاصا شیرو شکر تھا جس کا نام بعد میں راشد معلوم ہوا تھا اور یہ کہ وہ طب کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ جب میں 2019 میں روس سے آ کر اپنی آپ بیتی

Read more

بیانیہ کی جنگ

اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں بیانیہ کی جنگ عروج پر ہے۔ ایک وقت تھا کہ دنیا بھر کی سیاست دائیں اور بائیں بازو میں منقسم ہوا کرتی تھی۔ ایک طرف روایات پسندی، مذہبی رجحان، قومیت پسندی اور قدامت پرستی کی حامل جماعتیں دائیں بازو کی فہرست میں ہوتی تھیں۔ تو دوسری طرف ترقی پسند، لبرل، سیکولر اور انقلابی و سوشلسٹ نظریات کی حامی سیاسی جماعتوں کو بائیں بازو کی جماعتوں کا نام دیا جاتا تھا اور ان دو انتہاؤں

Read more

بادشاہ اورنگزیب بالمقابل عمران خان

جو لوگ تاریخ سے شغف رکھتے ہیں وہ عین ممکن ہے کہ اس عنوان کی بنا پر تھوڑی پریشانی میں مبتلا ہوں۔ بادشاہ اورنگزیب عالمگیر اور عمران خان کی شخصیت کا ویسے تو آپس میں موازنہ بنتا نہیں مگر چند باتیں جو مماثلت رکھتی ہیں۔ بعض تاریخ دانوں کے مطابق اورنگزیب عالمگیر ہندوستان کے تخت پر براجمان ہونے والے آخری با اثر بادشاہ تصور کیے جاتے ہیں۔ لگ بھگ پچاس سال کا عرصہ انہوں نے حکومت کی اور نہ صرف

Read more

پنجاب میں کس کی ماں کو ماسی کہیں؟

حقوق واختیارات سے قطعی محروم کسی بھی پاکستانی کی طرح مجھے یہ طے کرنے میں ہرگز کوئی دلچسپی نہیں کہ آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے اور اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے صوبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے کا اصل حقدار کون ہے۔ریاستی امور کا طالب علم ہوتے ہوئے مگر یہ حقیقت نظرانداز نہیں کرسکتا کہ دورِ حاضر میں سرکاری مشینری کو وزیر اعلیٰ کی نگہبانی درکار ہے۔ اس کا انتخاب کرنے

Read more

پاکستانیو! اسلام آباد کی کال کے لئے تیار رہو

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہاں مینار پاکستان کے سایہ تلے ایک بڑے جلسہ میں پاکستان کے عوام کو ”اسلام آباد کی کال“ کے لئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ وہاں انہوں نے کہا ہے کہ ”جن سے غلطی ہو گئی ہے۔ اب ایک ہی حل ہے۔ الیکشن کراؤ میر جعفروں نے چوروں کو مسلط کر دیا ہے۔“ ۔ لاہور میں جلسہ کے بعد عمران خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کارکنوں کو اسلام آباد

Read more

دہشت گردوں اور قانون شکنوں سے مصالحت یا قانون و آئین کا احترام

کراچی یونیورسٹی میں ایک خود کش دھماکہ میں تین چینی استاد اور بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔ ملک میں سیاسی بحران کے علاوہ قومی سلامتی اور عوامی جان و مال کو لاحق اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان دونوں سانحات کے بعد روٹین کے سرکاری بیانات سامنے آئے ہیں۔ ایسے بیانات البتہ نہ تو مسئلہ کا احاطہ کر سکتے ہیں

Read more

صدارتی استثنا: کب، کیوں اور کس حد تک

دنیا کے اکثر جمہوری ممالک میں اہم ریاستی عہدوں پر تعینات افراد کو کسی حد تک عدالتی کارروائیوں سے استثنا حاصل ہوتا ہے۔ اور اس استثنا کا مقصد ان افراد کو آزادی اور اطمینان کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب بادشاہ بنانا یا آمر بنانا ہر گز نہیں ہوتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ جمہوری نظام میں صدارتی استثنا کا مطلب مطلق استثنا نہیں ہے

Read more

میرا دل اپوزیشن کے ساتھ لیکن ووٹ عمران خان کا

اے این پی کے کارکنوں کے بارے میں مشہور ہے کہ جب وہ ناراض ہوجائیں تو وہ پارٹی میٹنگز اور جلسوں میں جانا چھوڑ دیتے ہیں اور لیڈروں سے ملنا جلنا تک ترک کر دیتے ہیں لیکن جب الیکشن کا دن آتا ہے اور وہ بیلٹ پیپر پر لالٹین کا نشان دیکھ لیتے ہیں، تو ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں، آنکھوں کے سامنے باچا خان بابا کی تصویر پھر جاتی ہے، عشق عقل پر غالب آ جاتا ہے اور

Read more

لاپتہ افراد کا معاملہ: ’اگر وزیر اعظم با اختیار نہیں تو کون بااختیار ہے؟‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ مختصر دورۂ کوئٹہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو بااختیار لوگوں کے ساتھ اٹھائیں گے اور خلوص دل سے اس کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

Read more

نون لیگی پٹواری اور عمران خان کے پجاری

کہنے کو تو”ن لیگی” سپورٹرز پٹواری کہلاتے ہیں اور عقل سے پیدل سمجھے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے سپورٹرز انہیں بالکل گدھے اور توہین آمیز الفاظ اور القابات سے نوازتے ہیں۔ لیکن کبھی کسی نے سوچا کہ پی ٹی آئی سپورٹرز بھی عمران خان نامی بت کو کس حد تک پوجتے ہیں؟میں نے کئی سالوں سے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ جتنی عقیدت دیگر سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز کو ان کے لیڈران سے ہے، پی ٹی آئی سپورٹرز

Read more

کیا واقعی اگلی باری پھر زرداری

پاکستان کی بے رحم سیاست میں جب بھی محسن کشی کا شکار بننے والے کا ذکر چھڑے گا تو میاں اظہر بھی شدت سے یاد آئے گا کہ جس کو میاں صاحب نے ایسے بھلا دیا کہ جیسے کبھی آشنا ہی نہ تھے۔ وہ بندہ زرداری کے حوالے سے ایک کمال کی بات کر گیا جو کہ محبان زرداری کے لئے احساس برتری اور بشمول اتحادی و مخالفین احساس کمتری کا سبب بن کر رہ گئی۔ اس نے کہا تھا

Read more

نوم چومسکی بھی غدار اور امریکی سازش کا حصہ نکلے

خدا کسی کو ایسی خدائی نہ دے / کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے، محترم شاعر سے معذرت کے ساتھ آج کے پس منظر میں کچھ یوں کہنے کو جی چاہ رہا ہے کہ "خدا کسی کو ایسی رسوائی نہ دے / کہ اپنی پاکیزگی کے آگے سب چور اچکے دکھائی دیں”۔اپنی ذات کی حد تک مریضانہ خوش فہمی کہ میرے علاوہ سب چور ہیں، ہم ٹھہرے فرشتے باقی سب شیطان، اس حد تک خبط ذات کا شکار بندہ

Read more

کون بچائے گا پاکستان؟

گذشتہ دنوں ایک باپ کا خان صاحب کے حکم پر بچے کی گردن کاٹ دینے کا خوفناک اعلان دیکھا اور سُنا، احساس جُھرجھری میں بدلا تو محسوس ہوا کہ اس کم علم شخص کے گلے میں جس غلامی کا طوق پہنایا گیا ہے وہ اس سے آگے اپنی عقیدت کا اظہار کیسے کرے۔

Read more

روس یوکرین جھگڑا اور میر تقی میر

جنگ تو روس اور یوکرین کے درمیان جاری ہے مگر ہزاروں میل پرے گنی بساو کی حکومت محاذِ جنگ سے آنے والی خبروں پر کیوں ہاتھ مل رہی ہے؟ توپیں تو مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں گرج رہی ہیں مگر کراچی میں آٹے کی دکان پر پانچ کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہی رات میں بیس روپے کے اضافے پر گاہک اور دکاندار میں تو تو میں میں کیوں ہو رہی ہے؟ تباہی کا نوحہ تو یوکرین کے

Read more

فرانس کا صدارتی ا نتخاب

فرانس میں میرا قریبی عزیز تو کیا دور پرے کا کوئی شناسا بھی قیام پذیر نہیں ہے۔ اس کے باوجود اتوار کا سارا دن نہایت پریشانی سے منتظر رہا کہ وہاں ہوئے صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں کون کامیاب ہوگا۔بالآخر موجودہ صدر میکرون ہی جیت گیا۔اس کی جیت مگر میرے اطمینان کا سبب نہیں۔ تھوڑا سکون یہ جان کر محسوس ہورہا ہے کہ اس کی مدمقابل ایک مرتبہ پھر ہار گئی ہے۔ انتخاب کے پہلے مرحلے میں جو لہر

Read more

وہ ایک عبوری صوبہ

وہ ایک عبوری صوبہ ۔۔۔ جو کب سے خواب میں ھے 2009 کے صدارتی پیکج کے تحت گلگت بلتستان کو دیا گیا سیلف گورننس امپاورمنٹ آرڈر اب ایک دہائی سے زائد کی عمر گزار چکا ہے۔ گو کہ اس آڈر کے ذریعے ملنے والے اختیارات ہر لحاظ سے دیگر چاروں صوبوں کے اختیارات سے مختلف ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی کہ گلگت بلتستان  چونکہ آئینی طور پر پاکستان میں شامل نہیں ہے لھذا عبوری انتظام کیا

Read more

حکومت کا پریشان کُن آغاز

تحرير: مليحہ لودهی ترجمہ: ياسر قاضی اس وقت عمران خان کا مقصد پارلیمانی اور سیاسی نظام کو متاثر کرنا اور حکومت کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنا ہے۔ سڑکوں پر نکلنے اور عوامی ریلیاں نکالنے کی ان کی غیر پارلیمانی مہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے، جب تک کہ وہ خود باز نہ آئیں، یا اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہ کرے۔ وہ جن بڑی اور پرجوش ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں، اس نے انہیں اس راستے پر

Read more

مفتاح اسمٰعیل کا بیان اور ہمارے جذباتی مصلحین

واشنگٹن میں ہمارے مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے سابق وزیراعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہوٸے امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کے نام سے ایک تحریک شروع کی تھی، جو ان کو عدم اعتماد سے نہ بچا سکی۔ بس یہ سننا تھا کہ ہمارے جذباتی مصلحین کے تیور غضبناک ہو گٸے۔ باچھیں کھل گٸیں۔ لہجے بدل گٸے۔ آنکھیں چنگاریاں اور زبانیں شعلے برسانے لگیں۔ غیظ و

Read more

فوج کو سیاست سے علیحدہ کیسے رکھا جا سکتا ہے؟

عمران خان اور ان کے حامیوں پر اقتدار سے علیحدگی کے بعد یہ راز افشا ہوا ہے کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔ اگرچہ ’خودداری اور بہادری‘ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود تحریک انصاف کے زعما یہ ہمت نہیں کر پا رہے کہ وہ فوج کو اپنے خلاف ’تحریک عدم اعتماد‘ کی صورت حال کا ذمہ دار قرار دے سکیں۔ اس مقصد کے لئے ایک نامعلوم ’امریکی سازش‘ کا سراغ لگایا گیا ہے اور اسے کھوجنے کا

Read more

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم کالعدم

فائل فوٹو اسلام آباد — اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے سے متعلق عدالتی احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تحریک انصاف کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اس سے قبل اسلام

Read more

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا حلف، معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

فائل فوٹو لاہور — پنجاب میں انتقالِ اقتدار کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو پایا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود نئے قائدِ ایوان حمزہ شہباز کا حلف نہیں ہو سکا ہے۔ گورنر پنجاب نئے قائدِ ایوان کے حلف لینے کے لیے معاملے کو مسلسل طول دے رہے ہیں۔ حلف نہ لینے جانے کے باعث پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا ہے جس کے باعث سیاسی اور آئینی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ اِس سلسلے

Read more

اظہار رائے کی آزادی

پاکستان میں سیاہ قانون بنانے اور ان کو بدلنے کی جدو جہد کی تاریخ پرانی ہے۔ یہ قوانین نئی نئی شکلوں میں سامنے آتے رہتے ہیں، اور ان کے خلاف جدو جہد کے طریقے بھی بدلتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اطلاعات کی نئی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ قانون جو عوام کے اظہار رائے کے آئینی حق کی نفی کرتا ہو، ایسا کوئی سیاہ قانون نہیں بنایا جائیے گا، اور نہ ہی ایسے کسی قانون پر عمل

Read more

میرے پاکستانیو

کبھی کبھی مجھے شدت سے یہ احساس ہوتا کہ ہمارے ملک کے اکیس کروڑ ننانوے لاکھ نوے ہزار لوگ شارٹ ٹرم میموری لوس کا شکار ہیں۔ بچ جانے والے دس ہزار میں سے بھی چند ہی ایسے ہوں گے جن کو باتیں کرنے والوں کی باتیں نہیں بھولتیں۔ کیونکہ وہ نہ تو باتوں میں آتے ہیں نہ ہی یہ گمان رکھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی سچائی ہے۔ ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ہر دوسرا

Read more

پاکستانی اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں: دونوں ملکوں کے درمیان بحری مشقوں کو چھپانے کی وجہ ’سازش کا بیانیہ‘ یا کوئی اور خدشہ؟

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز ’یو ایس ایس گرڈلے‘، ’یو ایس ایس ڈیوسٹیٹر‘ اور ’یو ایس ایس ڈیکسٹرس‘ نے کراچی کا دورہ کیا اور پانچ روز یعنی 19 اپریل سے 23 اپریل تک ‘ایکسرسائز انسپائرڈ یونین’ نامی مشقوں میں پاکستانی بحریہ کے ساتھ شرکت کی۔

Read more

عمران خان صاحب کی پیش گوئیاں

کل سوشل میڈیا پر عمران خان صاحب کے ایک مداح نے ان کی تصویر کے ساتھ غالب کا یہ شعر لکھا۔ دیکھیو غالب سے گر الجھا کوئی ہے ولی پوشیدہ اور کافر کھلا بہت سے دوستوں کی طرح ہمیں بھی یہ شعر بر محل لگا۔ لیکن اس کی وجوہات ادبی سے زیادہ ”روحانی“ تھیں۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ خان صاحب جب بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں ہمیں ایک ”پوشیدہ ولی“ ہی لگتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب

Read more

کیا پاکستانی سیاست کا غیر جانبدار تجزیہ ممکن ہے؟

غیر جانبداری کسی بلیک اینڈ وائٹ چڑیا کا نام نہیں ہے۔ اور سو فیصد تک یہ قابل حصول بھی نہیں ہے۔ نکتہ مگر یہ ہے کہ آئین و قانون اور مروجہ اخلاقی اصولوں کو معیار طے کرتے ہوئے ہم کس حد تک انصاف کر سکتے ہیں؟ یہ نکتہ ہماری غیر جانب داری کو متعین کرتا ہے۔ چوں کہ عام عوام کے لیے آسانی سے سمجھ آنے والی باتوں پہ نعرے لگانا آسان ہوتا ہے اور پیچیدہ اکیڈمک گفتگو نہ کوئی

Read more

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے اور اس کے پاکستانی سیاست پر کیا ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں؟

سیاسی تجزیہ کار کے مطابق جس طرح سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے سوئس اکاؤنٹس کا پتہ چلا اور اس کے بعد میاں نواز شریف کے لندن میں فلیٹس اور بینک اکاؤنٹس کو سامنے لا کر ان جماعتوں کی عوام میں ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی شاید اسی طرح اب تحریک انصاف کے ساتھ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

مریم نواز کہاں ہیں؟

عزیزم علی حسنین میرے عزیز شاگرد اور ایک ممتاز انصافین ہیں۔ ٹیکسلا کے تاریخی کوچہ و بازار میں عمران خان کی دھوم مچاتے پائے جاتے ہیں لیکن ان کی پہنچ دور دور تک ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے ساتھ بھی ان کے راز و نیاز رہتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے روز اپنے جوش خطابت سے دھوم مچا دینے والے علی محمد خان سے تو خاصی قربت ہے۔ اکثر ان کے ساتھ کالے چشمے پہن کر تصویریں بنواتے

Read more

9 اپریل کو کیا ہوا تھا؟

9اپریل 2022ء رات 11بجکر9منٹ پر اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریکِ انصاف کے عامر ڈوگر کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بیسمنٹ میں گاڑی سے اترے تو انہیں دیکھتے ہی میں نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی. اسپیکر صاحب آپ ووٹنگ کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ بڑے کمزور واقع ہوئے کیا کچھ کہیں گے اس پر؟ آپ کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہوگیا؟ آپ نے اسپیکر آفس کو وزیراعظم آفس بنا دیا؟ جونہی

Read more

قومی سلامتی کا بیانیہ اور بے وارث پنجاب

”امریکی سازش“ کے الزام نے ہمارے معاشرے کے ذہین ترین اذہان کو بھی جس انداز میں مفلوج بنا رکھا ہے اس کے ہوتے ہوئے اس حقیقت پر توجہ ہی نہیں دی جا رہی کہ اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ گزشتہ تین ہفتوں سے وزیر اعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے۔ ڈرائیور کے بغیر ایک دیوہیکل مشین کو اس کے حال پر چھوڑ دینا بے تحاشا حادثات کا سبب ہو سکتا ہے۔ ہمارے

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا 26واں یوم تاسیس: عمران خان کی جماعت نے کیا کھویا، کیا پایا؟

نسیم زہرہ بھی پارٹی کے ابتدائی دنوں اور سرگرمیوں میں عمران خان کی سیاسی سوچ اور اپروچ کو واضح کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘یہ وہ زمانہ تھا کہ جب ہم عوام میں جاتے تھے تو ہم بازار میں آم اور سبزی کی پیٹیاں رکھ کر سیڑھی بنا کر کھڑے ہوتے تھے اور عمران خان تقریر کرتے تھے۔‘

Read more