لاشوں پر سیاست کب تک؟

اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو ہر کوئی اپنی میتیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ جائے گا اور وزیراعظم کو اپنے پاس بلانے کا مطالبہ کرے گا؟ کیا اس طرح ہو گی حکومتی رٹ قائم؟ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ سینکڑوں لاشیں اٹھتی تھیں۔ ہر محلے سے جنازے نکلا کرتے تھے۔ اگر اس وقت وہاں ایسی مثال قائم کی جاتی تو کیا ہوتا؟

پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں انتہائی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر کسی کو تکلیف دے کر احتجاج کرنے سے ہمدردی کے بجائے مخالفت ہی ملتی ہے۔ اس واقعے میں بھی یہی ہوا۔ جو لوگ اس ہلاکت خیزی پر غم میں تھا جب سڑکوں کی بندش سے بلاوجہ انہیں مصیبت کا سامنا ہوا تو وہ ہمدردی مخالفت میں تبدیل ہو گئی۔

Read more

اہل ہزارہ کا درد اور بے حس سرکار

تین چار روز سے قلم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، کبھی لفظ گم ہو جاتے ہیں کبھی آنکھ چھلک پڑتی ہے، کبھی مقتولوں کی پس کمر ہاتھ بندھی، آنکھوں پر پٹی بندھی ذبح شدہ لاشیں نظروں کے سامنے آجاتی ہیں تو کبھی سوگواران کی خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسماں تلے بیٹھے بیٹھے تھکان سے بوجھل کسی کی منتظر نظریں اندر ہی اندر سے کھائے جاتی ہیں۔ ہزارہ برادری کی نسل کشی کے گزشتہ چند واقعات گننے بیٹھا تو طبیعت بوجھل ہو گئی۔

سانحہ مچھ کے مظاہرین میتوں کے ہمراہ کئی روز سے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مطالبات کی سب باتیں ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں جب سوال صرف ایک ہے کہ ”عمران خان! کوئٹہ آؤ“ ۔ یہ 2012 ء نہیں 202 ء ہے آپ اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہیں وہ بھی ایک پیج والی۔ کسی ذی شعور کو اب تلک کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہو سکی جو جناب کے کوئٹہ جانے میں مانع ہو۔ کبھی اڑتی ہوئی خبر آتی ہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے تو جناب 11 سوتے ہوئے مزدوروں کا یکایک قتل ہو جانا سیکورٹی کا ہی تو مسئلہ تھا، یوں کہیے بے جرم و خطا انسانوں کا قتل ہوا، اک سانحہ ہوا، اس پر مزید سانحہ یہ ہوا کہ حاکم وقت کو اتنے سارے محافظوں، جانثاروں، ٹائیگر فورس کے ہوتے ہوئے اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔

Read more

سانحہ مچھ میں ہلاک ہونے والے ہزارہ متاثرین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کی تدفین کی تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

Read more

ہزارہ دھرنا: شرکا اس غضبناک سردی میں اپنے شب و روز کیسے گزار رہے ہیں؟

کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس پر دھرنے کے لیے قناعتیں لگائی گئی ہیں جس کے پہلے حصے میں مرد جبکہ پچھلے حصے میں خواتین کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔ ان قناعتوں کے اندر ہی قتل کیے جانے والے کان کنوں کی میتیں بھی رکھی گئی ہیں۔

Read more

سیالکوٹ کی ترقی کا راز کیا ہے؟

سیالکوٹ — پاکستان میں موجود ایئر لائنز کی فہرست میں حال ہی میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جو ہے ایئر سیال۔ یہ فضائی سروس اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ سیالکوٹ کے مقامی صنعت کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی ہے۔

Read more

مچھ واقعہ: ‘مطالبات تسلیم کر لیے، دنیا میں کہیں وزیرِ اعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا’

اسلام آباد/کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہلاک افراد کی میتیں آج دفنائے تو وہ آج ہی کوئٹہ پہنچنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

​

Read more

ہزارہ دھرنا: وزیرِ اعظم عمران خان آخر ہزارہ سوگواران سے ملنے کیوں نہیں جا رہے؟

آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو انھیں اس دکھ کی گھڑی میں ہزارہ متاثرین کے مطالبے کے باوجود ان کے پاس جانے سے روک رہی ہیں، کیا ان کے اب تک کوئٹہ نہ جا سکنے میں ان کی مصروفیات حائل ہیں یا انھیں کوئی سکیورٹی خدشات لاحق ہیں یا انھیں متاثرین کی جانب سے کوئی گارنٹی چاہیے۔

Read more

ہزارہ دھرنا: ’آپ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کر سکتے، آپ لاشیں دفنا دیں میں آج ہی آجاؤں گا‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کی جانب سے سانحہ مچھ کے مقتولین کی تدفین کو ان کی آمد سے مشروط کرنے کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین لاشیں دفنا دیں تو وہ آج ہی کوئٹہ جائیں گے۔

Read more

مسئلے کا حل کیا ہے؟

کیا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر رہی ہے؟جیسا کہ اس تنقید سے ظاہر ہوتا ہے، پی ڈی ایم کی صفوں میں مقاصد، اہداف، حکمت عملی اور طریق کار کی بابت ابہام پایا جاتا ہے۔ باہمی ابلاغ کے فقدان اور اندازوں کی غلطی کے علاوہ کچھ دیگر مسائل بھی ہیں ۔ چنانچہ ناقدین نتیجہ نکالتے ہیں کہ عمران خان اور اسٹبلشمنٹ تو اپنی جگہ پر موجود ہیں اور جبکہ پی ڈی

Read more

ٹرمپ کی جنونی BASE کے ہاتھوں اتھل پتھل ہوتا امریکی نظام

سمجھ نہیں آرہی کہ میں اسے ’’سانحہ‘‘ پکاروں یا ’’لطیفہ‘‘۔ سچ مگر یہ ہے کہ ہندو انتہا پسندی کے جنونی پرچارک نریندر مودی اور ’’خلافتِ عثمانیہ‘‘ کی عظمت بحال کرنے کو بے چین ترکی کے ’’سلطان اردوان‘‘ نے تقریباََ ایک جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے 6 جنوری کے روز واشنگٹن میں ہوئے واقعات کے بارے میں ’’تشویش‘‘کا اظہار کیا ہے۔وہاں جو مظاہرے ہوئے وہ ان دونوں کو ’’جمہوری روایات‘‘ کے لئے خطرہ نظر آئے۔دونوں نے امریکی عوام کو ’’آئین اور

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے لواحقین کا سوگ: ’جب تعزیت کرنے والے بھی اذیت بن جاتے ہیں‘

بلوچستان میں قتل کیے جانے والے ہزارہ کان کنوں کے لواحقین وزیر اعظم کے انتظار میں ہیں لیکن ان کے بجائے حزب مخالف کے رہنماؤں سمیت کئی لوگ وہاں جا کر نہ صرف ان سے تعزیت کر رہے ہیں بلکہ سیاسی بیان بھی دے رہے ہیں۔

Read more

ہم صرف گھبرائے نہیں، باقاعدہ ڈر گئے ہیں

قائد اعظم کے چودہ نکات اتنے مشہور ہیں کہ بچے بچے کو یاد ہیں، اسی فارمولے پر چلتے ہوئے عمران خان نے بھی 17 نکات پیش کیے، ”نکات“ کا لفظ آتے ہی پوری قوم کا ذہن قائداعظم کی طرف مائل ہوا، سب لوگ سمجھنے لگے کہ یہ بندہ تو بالکل قائد اعظم کی طرح پرامید ہے اور ضرور کچھ نیا کریں گے۔ یہی آس اور امید نے ان کے مداحوں میں بے تحاشا اضافہ کیا۔ اب بھی عمران خان کے

Read more

گیارہ روحوں نے فرشتوں کو حساب دینے سے انکار کیوں کیا؟

یار فاطمہ ہمارا کیا بنے گا؟ اتنے مہینوں سے ریڈیو کے باہر دھرنا دے رہے ہیں نہ ہی عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے نہ ہی حکومت کے کان پر جوں تک رینگ رہی ہے امی اور بھائی کہہ رہے تھے کہ تم لوگوں کا کچھ نہیں بننا کیوں کہ تم لوگ تو ڈیلی ویجرز تھے ریڈیو میں تو پکے ملازمین تک کو نکالا جا رہا ہے۔ فاطمہ بولی، مولا کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا پریشان نہ ہو دیکھ

Read more

اس بار کا ریٹ 25 لاکھ روپے فی لاشہ

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک محب وطن برادری مقیم ہے۔ یہ محنتی اور مزدور قبیلہ پڑھا لکھا اور پر امن قبیلہ مانا جاتا ہے جس کی بڑی مثال ان کی قتل و غارت کے بعد ان کے احتجاج کے شکل میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ قبیلہ اتنا مختلف ہے کہ اس کو شکل سے باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ مسلکی اعتبار سے اہل بیت رسول کے چاہنے والے ہوتے ہیں اور فقہ

Read more

قاتل کٹہرے میں کب پہنچیں گے؟

سانحہ ساہیوال کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان تھے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سہمے ہوئے بچوں، جن کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا، کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں۔ ریاست اب ان بچوں کا ذمہ لے گی اور ان کی مکمل دیکھ بھال کرے گی، ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابل فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔

Read more

جنوبی پنجاب کی محرومی کا ازالہ کون کرے گا؟

عثمان بزدار کے اپنے گاؤں میں بجلی نہ ہونے کا بتایا گیا اور اس پر ان کے حامیوں نے بھرپور داد دی۔ خود عمران خان میانوالی کی ایک پسماندہ تحصیل عیسیٰ خیل سے منتخب ہو کر وزارت عظمی کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ عیسیٰ خیل کے پہاڑی علاقے میں جہاں خٹک قبیلہ آباد ہے وہاں آج تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں تھا۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے سابقہ حکمرانوں پر یہاں کم ترقیاتی فنڈز لگانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ مبینہ طور پر ان علاقوں کے فنڈز کو اٹھا کر لاہور اور وسطی پنجاب کے دوسرے اضلاع پر لگایا جاتا رہا ہے۔

Read more

وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے

موجودہ حالات کے حوالے سے ایک لطیفہ یاد آیا۔ ”ایک کرنل صاحب کنویں میں گر گئے۔ سپاہی رسہ کنویں میں پھینکتے جیسے ہی کرنل صاحب اوپر آتے تو سپاہی رسا چھوڑ کر کرنل صاحب کو سیلیوٹ مارتے، کرنل صاحب پھر کنویں میں گر جاتے۔ ایک تجربہ کار سپاہی نے مشورہ دیا کہ کسی بریگیڈئیر صاحب کو تکلیف دیتے ہیں تاکہ انہیں کرنل صاحب کو سیلیوٹ نہ کرنا پڑے۔ بریگیڈئیر صاحب نے رسہ ڈالا کرنل صاحب نے رسہ پکڑا اور بریگیڈئیر صاحب نے رسہ کھینچنا شروع کیا۔ جیسے ہی کرنل صاحب کنارے کے نزدیک پہنچے اور ان کی نظر بریگیڈئیر صاحب پر پڑی تو انہوں نے رسہ چھوڑ کر بریگیڈئیر صاحب کو سیلیوٹ مارا اور پھر سے کنویں میں گر گئے۔ بار بار یہی ہوا آخر کار کرنل صاحب کی کنویں سے آواز آتی ہے : کم بختو کسی سویلین کو بلاو۔“

Read more

بہتا خون، فاقے اور بے رحم سیاست

ہزارہ برادری کے لوگوں کا خون میں لت پت ہونا یا اسامہ ستی کے والدین کے دل پر ایک ساتھ 22 وار ہونا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، سانحہ ساہیوال اور اس جیسے مزید کئی واقعات سے پاکستان کی تاریخ بھری پڑی ہے، کتنی ہی ماؤں نے اپنے بھوک سے بلکتے بچوں کے گلے دبا دیے، انہیں نہروں میں پھینک دیا، کتنوں ہی کہ بچے سر عام قتل کر دیے گئے ، کتنوں کو اس سسٹم نے دہشت گرد بنا دیا۔ کتنے ہی پاکستانی تعلیم سے محروم رہے اور کتنے تعلیم حاصل کر کے مستقل کے لیے اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

Read more

خان صاحب! یہ کرسی ہے آپ کی چمڑی نہیں

وزیراعظم عمران خان نے ایسے ہی کرخت رویے کا مظاہرہ ساہیوال سانحے کے وقت بھی کیا تھا جب چار معصوم و بے گناہ لوگوں کو ریاستی اداروں نے دہشت گرد قرار دے کر گولیوں سے بھون دیا تھا اور خان صاحب قطر یاترا پر یہ کہہ کر تشریف لے گئے کہ قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور لواحقین سے قطر سے واپسی پہ ملاقات کروں گا۔ واپسی پر قتولین کے لواحقین کو انصاف ملا نہ قاتل پکڑے گئے بلکہ قاتلوں کو کلین چٹ دے دی گئی اور خان صاحب نے مقتولین کے لواحقین کو سی ایم ہاؤس بلا کر امدادی چیک دیتے ہوئے صرف تصویر بنانے پر ہی اکتفاء کیا۔

Read more

میرے لفظ ختم ہوئے، تمھارے آنسو سوکھ گئے

آج چوتھا دن گزر گیا 11 لاشیں سامنے رکھ کر ہزاروں لوگ کوئٹہ شہر کے ویسٹرن بائی پاس پر بیٹھے اپنے ملک کے وزیر اعظم کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آئیں اور ان کو پرسہ دیں۔ ان کو گلے لگائیں اور یقین دلائیں کہ پھر ایسا نہیں ہوگا۔ ان کے پیاروں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گردنوں پر چھری چلانے والے اس ملک کے قانون کی دفعہ 302 کے تحت قتل عمد کے جرم کی پاداش میں سزائے

Read more

کیپیٹل ہل: کیا پارلیمنٹ پر مظاہرین کے حملے کے بعد امریکہ کا پاکستان سے موازنہ کیا جا سکتا ہے؟

امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس پر حملے کی خبریں سامنے آنے کے بعد بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین امریکی سیاسی صورت حال کا موازنہ پاکستان کی سیاسی صورت حال سے کرتے دکھائی دیے۔

Read more

ہزارہ برادری کا دھرنا: ’پاکستان ایک ایسی دھرتی ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دس کان کنوں کے قتل کے خلاف دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور دھرنے کے شرکا وزیراعظم عمران خان کی آمد تک اس کے خاتمے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

Read more

آزاد کشمیر میں انتخابات: اسلام آباد کی پالیسی کیا ہو گی؟

عمران خان حکومت کی طرف سے بھرپور دباؤ ڈالا گیا کہ آزاد کشمیر حکومت کو حاصل اختیارات کم کرنے اور کشمیر کونسل کو اختیارات واپس منتقل کرنے کے لے  14 ویں آئینی ترمیم منظور کی جائے لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ان کی پارلیمانی پارٹی نے ہر دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے عمران خان حکومت کی ’ڈکٹیشن‘ قبول نہیں کی اور وفاقی حکومت کی من مانی آئینی ترامیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد کی طرف سے تجویز کردہ آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے 14 ویں آئینی ترمیم میں صرف ججز کی تقرری کے معاملے کو موضوع بنایا گیا۔ یہ بھی آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ جب آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں وفاقی حکومت کی طرف سے 14 ویں ترمیم کے مجوزہ نکات کو مسترد کیا گیا ہے۔

Read more

مریم اور بلاول کو فیصلہ کرنا ہے

یہ پورا سچ نہیںکہ’’سیاست دانوں نے ملک کو اس حالت تک پہنچایا ہے‘‘مگر ملک کی خوشحالی و ترقی کی بڑی ذمہ داری سیاست دانوں پر پڑتی ہے۔سیاست دانوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی،اس کوتاہی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔سارا معاملہ ’’مداخلت‘‘کا نہیں۔ایک طبقہ کا خیال ہے کہ ’’مداخلت‘‘کا معاملہ بھی سیاست دانوں کی غیرسنجیدگی اور غیر ذمہ داری کے روّیے کی بدولت پیدا ہوا۔یوں ایک بالغ نظر طبقہ ساری ذمہ داری سیاست دانوں پر ڈالتا ہے۔ تاہم ملکی مسائل

Read more

سندھ طاس معاہدے کے ’’ضامن‘‘ کی بے اعتنائی

بھارتی غلامی میں جکڑے کشمیریوں کی بابت اپوزیشن جماعتوں کے غم وغصے کی ’’حقیقت کو عیاں کرنے‘‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے منگل کی سہ پہر سینٹ میں ایک طولانی خطاب فرمایا۔ کمال ہوشیاری سے یاد دلاتے رہے کہ مسئلہ کشمیر عمران حکومت کے دوران نمودار نہیں ہوا۔ یہ 73برسوں تک پھیلا ہوا قصہ ہے۔تین سے زیادہ مرتبہ حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اسے حل نہیں کر

Read more

ہزارہ دھرنے کے لواحقین: ’چھوٹے بھائی کو کیسے بتائیں کہ اب بابا کبھی گھر نہیں آئیں گے‘

بلوچستان کے علاقے مچھ میں قتل ہونے والے ایک مزدور کریم بخش عرف محمد آصف کی بیٹی ریحانہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک محنت کش ہونے کے باوجود انھیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔

Read more

اسلامو فوبیا کے خلاف سربکف وزیر اعظم اور کوئٹہ کے مظلوم ہزارہ

جو بات پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے، وہ شاید ہزارہ برادری کے لوگوں کے علم میں بھی ہوگی کہ وزیر اعظم یا کسی دوسرے اعلیٰ عہدیدار کے آنے سے دہائیوں پرانا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ اور نہ ہی معاشرے سے فرقہ واریت کا زہر وعدوں اور اعلانات سے نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم کے آنے تک تدفین سے انکار کیا جارہا ہے۔ شدید سردی کے باوجود لوگوں کی کثیر تعداد 11 میتوں کے ساتھ کوئٹہ کی

Read more

نئے سال میں پرانی سیاست

بلاول پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں، نیز پی پی صرف زبانی جمع خرج کر رہی ہے عملی طور پر وہ مولانا اور نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔ پی ڈی ایم  نے اعلان کیا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑے گی، اسی طرح سینٹ کے انتخابات میں بھی شرکت کرے گی، اسی طرح کے بیانات اور اعلانات سے پی ڈی ایم کی تحریک کے بارے میں گمان یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ بس کافی ہو گیا۔ اچھے موسم کا انتظار، کارکنوں کا خیال اچھی سوچ ہے، کاش اس بات کا ادراک شروع ہی میں ہو جاتا۔

Read more

منجدھار نئی ہے لیکن پتوار پرانے

حکومتی حلقوں کی طرف سے اس بات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ دسمبر ختم ہونے کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیے جبکہ صورتحال کا مکمل احاطہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جلسے، دھرنے، لانگ مارچ، استعفے، یہ سب مقصد حاصل کرنے کے طریقے ہیں اور موقع محل کے مطابق کوئی بھی طریقہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ حقیقت ہے کہ اپوزیشن کے تیز و تند چھ جلسوں  کے بعد عوام اپوزیشن اتحاد سے مزید سخت اور ایسے موثر اقدامات کی توقع کر رہے ہیں جن سے معاملات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو سکیں۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ فوج کی طرف سے عمران خان حکومت کی قربانی دی جا سکتی ہے تاہم چند حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج عمران خان حکومت کی سرپرستی ختم نہیں کرے گی کیونکہ اس سے فوج کی حاکمیت کا تعمیر کردہ تمام نظام ہی منہدم ہو جائے گا۔

Read more

جھوٹ نگر اور عزت کا سورج  گرہن

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ہوں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر یا خود جناب وزیر اعظم عمران خان۔ نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں ان عالی دماغوں کی بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ عمران خان نے فرمایا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کہیں گے اور نواز شریف کو بازو سے پکڑ لائیں گے۔ شیخ رشید اورشہزاد اکبر فرماتے ہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ سولہ فروری کو ختم ہو رہا ہے

Read more

سرجیکل اسٹرائیک کی زیادہ تشہیر سے کچھ حاصل نہیں ہوا؛ پرنب مکھرجی کی کتاب کا اقتباس

نئی دہلی — بھارت کے سابق صدر آنجہانی پرنب مکھرجی نے اپنی یادداشت ‘صدارتی سال: 2012 سے2017 تک’ میں لکھا ہے کہ بھارت کی فوج کے 2016 میں کی جانے والی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت سے زیادہ تشہیر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کارروائی کے بارے میں بہت زیادہ بات کرنے سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔

Read more

کیا پی ڈی ایم راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کر سکتی ہے؟

کہا جارہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی کے لئے شروع کی گئی تحریک میں پہلا راؤنڈ حکومت نے جیت لیا ہے۔ پی ڈی ایم اندرونی اختلافات کا شکار ہے تو دوسری طرف یہ بھی واضح ہؤا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک ہی پیج پر ہیں۔ تاہم یہ اس صورت حال پر قائم کی جانے والی ایک رائے ہے جسے سرکاری میڈیا اور ترجمانوں کی مسلسل کاوشوں سے حقیقت حال ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپوزیشن نے

Read more

مچھ واقعہ: دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مچھ میں دس کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان بدھ کو ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ دھرنا عمائدین سے ملاقات کی۔

Read more

ہزارہ دھرنا: ’میں جلد آؤں گا لیکن اپنے پیاروں کو دفنا دیں‘، عمران خان کی مظاہرین سے درخواست

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ہزارہ برادری کی جانب سے دس کان کنوں کے قتل کے خلاف جاری دھرنے کے شرکا سے درخواست کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کر کے میتوں کی تدفین کر دیں اور کہا ہے کہ وہ جلد ان سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔

Read more

ہزارہ کان کنوں کے لواحقین کا دھرنا: کیا مصالحت کی کوشش اُلٹا تنازع کا باعث بن گئی

بلوچستان میں قتل کیے جانے والے کان کنوں کے لواحقین بہ ضد ہیں کہ وزیر اعظم کے آنے تک وہ تدفین نہیں کریں گے لیکن حکومت کی مصالحتی کوششیں معاملہ سلجھانے کے بجائے حساسیت کی کمی کے الزامات کی زد میں ہیں۔

Read more

روم جل رہا ہے!

بلوچستان کے دور دراز علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11ارکان جو پیشہ کے اعتبار سے کان کن تھے، کا سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ توہے ہی لیکن اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات اب تسلسل سے ہو رہے ہیں ۔ بلوچستان تو دہشت گردوں کا خاص طور پر ٹارگٹ بناہوا ہے حتیٰ کہ مقامی قانون اور امن وامان قائم کرنے والی فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی بے بس نظر آ

Read more

کان کنوں کا قتل: لواحقین کا وزیرِ اعظم کی آمد تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزار گنجی کے مقام پر ہزارہ کمیونٹی کا ہلاک افراد کی میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف مقتولین کے لواحقین بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ لواحقین نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی یقین دہانی کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزار گنجی کے مقام پر

Read more

رؤف طاہر: چند باتیں چند یادیں

رؤف طاہر صاحب نظریاتی طور پر پاکستان مسلم لیگ نون کے قریب تھے اور یہ قربت ان کے اکثر کالموں سے بھی جھلکتی تھی ۔ 2013 کی انتخابی مہم شروع ہوئی تو وہ تواتر کے ساتھ سیاست پر لکھنے لگے۔ میں ان دنوں عمران خان سے شدید متاثر تھا۔ عمران خان کی دھواں دھار تقریریں سننے کے بعد نون لیگ کے حق میں ان کا کالم کمپوز کرنا خود سوزی کے برابر تکلیف دیتا لیکن رؤف طاہر صاحب حوصلہ افزائی کے انداز میں کہتے ”ایوبی بچہ، جب آپ صحافی بنیں گے یہ تجربہ آپ کے کام آئے گا، ایک اچھے ایڈیٹر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے نظریے کو اپنے کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتا“ ۔

Read more

کورونا پر سنجیدہ دانشوری

ساقی نے سینی ٹائزر کی بجائے ڈیٹول صابن کا پانی بنا کر رکھا ہوا تھا جس سے وہ عالمی وبا کا مقابلہ کر رہا تھا۔ ساقی نے ہاتھوں کو وائرس سے پاک کیا اور کہنے لگا یہ حکومتی لوگوں کو اپوزیشن کے جلسوں کے ساتھ کورونا ایسے یاد آتا ہے جیسے کڑاہی کے ساتھ چٹنی یاد آتی ہے اور خود یہ ایسے کام کر رہے ہیں کہ وبا پھیلے نہ پھیلے عوام ان کے گرد ضرور پھیل جائے گی۔ میں نے کہا ساقی یہ عمران خان تو کہتا ہے کہ معیشت ٹھیک جا رہی ہے۔ ساقی کہنے لگا یہ باتیں اسحاق ڈار بھی کرتا تھا وہ تو ہارڈ ٹاک والے نے انیل کپور بن کر نائیک کی طرح اس کا ڈراپ سین کیا۔ ورنہ یہاں کچھ لوگ ابھی بھی کہہ رہے تھے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو لے آؤ۔

Read more

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس: ’حکومت سیاسی اتفاق رائے پیدا کیوں نہیں کرتی؟‘

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹنگ کے ذریعے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ سینیٹرز کا انتخاب کرنے والے ووٹرز اپنی سیاسی جماعتوں کو جوابدہ ہیں۔

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے 11 مزدوروں کا قتل، لواحقین کا تدفین سے انکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لواحقین نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب شیعہ تنظیم ‘مجلس وحدتِ مسلمین’ بھی دھرنے میں شامل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے میتیں بھی سڑک پر رکھی ہوئی ہیں اور شدید سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

Read more

پاکستان کے معاملے میں سعودی چینی تناؤ اور عمران خان کا جرات مندانہ موقف

پاکستان کے معاملے پر سعودی عرب اور چین میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب نے گوادر پاکستان میں آئل سٹی کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ جنوری دو ہزار انیس میں سعودی وفد نے گوادر کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی پاکستان میں چین کے سفارتی ترجمان نے اظہار ناراضی ظاہر کرتی کچھ ٹویٹ بھی کی تھیں۔ پاکستان نے حال ہی میں سعودیہ کو جو دو ارب ڈالر ادھار واپس کیا ہے۔ وہ چین نے ہی ایمرجنسی بنیادوں پر فراہم کیا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد یا راولپنڈی؟

ن لیگ کے بہت سے اراکین مریم نواز کے اس بیانیہ سے اتفاق نہیں کرتے مگر مجبوری میں جی حضوری کر رہے ہیں۔ اب جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے استعفوں اور لانگ مرچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے تو ٹیم کافی مایوس دکھائی دے رہی ہے۔ اب ان کو سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں؟ اتحاد کو بھی نہیں توڑنا چاہتے اور حکومت کو بھی گرانا چاہتے ہیں۔ ایسے حالات میں مولانا نے ایک نئی بات کی جو بہت ہی خطرناک اور حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کی جانب بھی موڑ سکتے ہیں۔

Read more

بعد کی شکایات سے قبل۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کو پی ڈی ایم سے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کہ وہ بتائیں کہ کس معاملے میں فوج ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق پی ڈی ایم سازش کر رہی ہے اور یہ پراپیگنڈابھی اسی کا حصہ ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے جاتی امرا میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیپ سٹیٹ بنا کر یرغمال بنا دیا گیا ہے، یہ

Read more

ایک پیج یا آئین کا پیج: اسٹبلشمنٹ عوامی کٹہرے میں

اب یہ سوال اہم نہیں رہا کہ نئے سال 2021 میں نیازی حکومت کب گرے گی یا عوامی غیظ و غضب سے بچی رہے گی۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دل کا جانا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کی گھبراہٹ، پریشانی اور اپوزیشن پر دن رات اندھا دھند گولہ باری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار کھونے کے خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Read more

ریاست مدینہ میں عام شہری کا تحفظ

ریاست مدینہ کے دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رات کے دو بجے اسلام آباد پولیس نے 22 سالہ معصوم لڑکے پر 22 گولیاں چلا کر قتل کر دیا۔ کیا یہی ہے وہ ریاست مدینہ ہے جس کا دعویٰ وزیراعظم عمران خان صاحب اپنی تقریروں میں کرتے ہیں؟ کیا ریاست مدینہ میں عام شہری کو یوں رات کے وقت قتل کیا جاتا تھا؟ پولیس کے بیان کے مطابق پہلے گاڑی میں سے فائرنگ کی گئی جس کے

Read more

فلسفۂ بینظیر ایک بار پھر تاریخ رقم کر گیا

پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم، کارزار سیاست کی عظیم دانشور، باہمت، بہادر ایک عظیم سیاسی جمہوری ورثے کی وارث شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ان کے تکلیف دہ غم کو اس طرح ایک بار پھر مضبوط عزم میں تبدیل کر گئی کہ پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ کی مختلف الخیال نظریات، فکر و فلسفے کی حامل جماعتیں شہدائے گڑھی خدابخش میں جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے

Read more

گاؤں نہیں، چادر پکڑنے والوں کو گزاریں

وزیر اعظم پاکستان جب بھی مہنگائی کے خلاف نوٹس لیتے ہیں، عوام کے دھڑکتے دل کچھ دیر کے لئے دھڑکنا بھول جاتے ہیں۔ ان کے ہر نوٹس کے بعد گرانی کی شدید گولہ باری ہوتی ہے اور لوگ زمین پر اوندھے لیٹ کر بچنے کی کوشش کے باوجود اس کی زد میں آ کر ایک مرتبہ پھر شدید کھائل ہو جاتے ہیں۔ کل سنہ 2020 کے اختتامی چند گنٹوں قبل انھوں نے آنے والے 2021 کے استقبال کے طور پر

Read more

کوئی تو زنجیر عدل کھینچے

آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا نسل سے ہو ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ الفاظ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی 11 اگست کی تقریر میں ادا کیے۔ نئی ریاست کی تشکیل کے وقت یہ تھا ریاست کا وہ

Read more

بلوچستان میں سڑکوں کی حالت زار

کوئٹہ۔ ٹو۔ کراچی۔ چمن۔ شاہراہ چار رویہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور (خدشہ ) ہے کہ 2021 تک دو سے تین ہزار مزید انسان اس قاتل شاہراہ پہ بے موت مارے جائیں گے، پھر یہ منصوبہ بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ جس طرح ماضی میں ترقیاتی پروجیکٹس کا کیا گیا ہے، یہ صاف ظاہر ہے کہ کوئٹہ ٹو کراچی چمن شاہراہ مشکل ہے کہ اگلے 5 سال میں اس پروجیکٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ

Read more

عمران خان: متوا وہ تیرے وعدے کیا ہوئے؟

جنرل مشرف کے مارشل لا کے دوران پولیٹیکل پارٹیوں کے ساتھ وہی کچھ کیا گیا جو گزشتہ کئی فوجی ادوار میں کیا جاتا رہا تھا یعنی ایک پارٹی میں سے دوسری پارٹی نکالی جائے، ایک پارٹی کے کچھ لوگ ایک مخصوص پارٹی میں ڈال کر اس کو مضبوط کیا جائے، صرف ایک سیٹ رکھنے والی پارٹیاں اور مضبوط آزاد امیدواروں کو لالچ دھمکی یا پیار سے قوس قزح (رین بو پارٹی) کے رنگ بھرنے میں مدد دی جائے، جو نظریاتی

Read more

پولیس گردی سے دہشت گردی تک: پاکستان میں کیا تبدیل ہؤا ہے؟

اسلام آباد میں پولیس گردی کے المناک واقعہ کے بعد بلوچستان میں مچھ کے مقام پر دہشت گردی کا افسوسناک سانحہ ہؤا ہے۔ وزیراعظم سے لے کر وزرا اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے گیارہ کان کنوں کو اغوا کرکے ماردینے کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے بار بار یہ تجربہ کیا ہے کہ سرکاری ذمہ دار بیان دینے اور دعوے کرنے میں دیر نہیں لگاتے لیکن عملی طور سے

Read more

حکومت بے نیاز کیوں ہے؟

حکومت قومی خزانہ بھرنے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی ترکیب نکال رہی ہے اس کے باوجود وہ بھرنے میں نہیں آ رہا اور لوگ تنگ آ چکے ہیں مہنگائی انہیں بدحالی کی آخری سٹیج پر لے جا چکی ہے۔ اب جب سال نو کے آغاز پر اس نے پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تو لوگوں کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں ہر چیز کی قیمت بڑھ

Read more

وزیر اعظم کا منشور: کیا ہٹ کے ہو رہا ہے؟

ہمارے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے گزشتہ دنوں اینکر کامران شاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بڑا دلچسپ سوال کیا اور کہا کہ ”اگر میں کٹھ پتلی ہوں تو بتاؤ کہ میں کون سا کام اپنے منشور سے الگ کر رہا ہوں“ وزیراعظم صاحب یہ تو آپ بہتر جانتے ہیں کہ آپ کٹھ پتلی ہیں یا نہیں اور آپ کس کے مہرے کے طور پر استعمال ہوں رہے ہیں۔ لیکن آپ کی اس سوال ”میں

Read more

سیاسی جماعتوں کی سیاسی لڑائی

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کا اقتدار کی جنگ کے لیے ایک بار نہیں بلکہ پچھلے 45 سال سے سیاسی علمبرداری کی خاطر عوام کی زندگیوں کو پریشان کرنے اور مسائل کے انبار لگا کر اس کی کوئی بھی جدوجہد جس میں سیاسی جماعتوں کا اقتدار کی جنگ کے علاوہ ان پریشانیوں کی کوئی حیثیت نہیں جس کی وجہ سیاست دانوں کا اپس میں سیاسی جماعتوں کوحیثیت دینا اور اقتدار کی لالچ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہے۔ پاکستان کی

Read more

بلوچستان کے علاقے مچھ میں حملہ، ہزارہ کمیونٹی کے 11 کان کن ہلاک

کوئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک حملے میں 11 کان کنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

Read more

مرنے والے دس کان کن نہیں دس سائے ہیں

ہمارے لیے یہ کان کن انسان نہیں سائے ہیں۔ کسی سائے کی موت پر آخر کتنی دیر افسردہ رہا جا سکتا ہے۔ ٹی وی پر چلنے والی خبری پٹی ختم تو خود احستابی کا دکھ بھی ختم۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات

Read more

ابھی گرانی شب میں کمی نہیں آئی

یہ سوال پوچھا جانا وقت کا لازمی تقاضا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں ایسی کون سی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں جنہوں نے بالآخر تشویش ناک طور پر سماجی اضطراب، مایوسی، نا امیدی چڑ چڑ ا پن قانون شکنی برگشتگی اور لاتعلقی جسے خدشات کو مضبوط تر بنا دیا ہے۔ تعلیم یافتہ ہنر مند افرادی قوت اورسرمایہ ملک سے باہر جانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ حتیٰ کہ ملکی سول افسر شاہی اور دفاع سے وابستہ اعلیٰ

Read more

کیا اپوزیشن تھک چکی ہے؟

سیاست پاکستان میں اہم ترین موضوع ہے، اس لئے اہل پاکستان باقی مسائل کو نظرانداز کرکے اس حوالے سے رونما ہونے والی ہر پیش رفت کا دھیان رکھنے اور اس پر گفتگو کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پہلے مین اسٹریم میڈیا اس شوق کو مہمیز دینے کے لئے کافی تھا لیکن سوشل میڈیا کے اضافے نے سیاسی مباحث میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اب دور کی کوڑی لانے اور قیاسات کا ڈھیر لگانا آسان ہوچکا ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں

Read more

خوش آمدید 2021 ء

نئے سال میں پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں زیادہ بحران متوقع ہے۔ امریکہ کی سیاست نئے صدر سے بدل سکتی ہے، کورونا کی ویکسین کی تیاری اور اس کی فروخت میں مسائل پیدا ہوں گے۔ ویکسین بنانے والے ملک اپنی اپنی ویکسین کو کارآمد دوسروں کی ویکسین کو فضول قرار دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمائیں۔ویکسین کی تیاری پر چند بڑے ممالک کی اجارہ داری ہوگی۔ وہ غریب ممالک کو ویکسین سپلائی کریں گے اور رقم کمائیں گے۔

Read more

بڑی ملاقاتوں کی اندرونی کہانیاں اور نامعلوم ٹانگ

سال گزشت کا آخری عشرہ بڑی سیاسی ملاقاتوں سے بھرپور رہا۔ آخری عشرے کے پہلے دن وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔ دوسری طرف اسی دن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمسایہ ملک چین کے سفیر سے ملے۔ اگلے دن وزیراعظم  نے ایک تقریب میں اپنی بے چینی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ ملکی مسائل کے سبب انہیں اکثر راتوں کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے فرمایا کہ

Read more

مولانا آ نہیں رہا، آ رہے ہیں

میرا جو بھی سیاسی نظریہ ہو اس سے قطع نظر کبھی یہ چھپانے کی کوشش نہیں کی کہ میں حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی شخصیت و سیاست کا کتنا بڑا پرستار ہوں۔ اس بابت چند برس پہلے بھی میں نے جو لکھا آج بھی اس پر قائم ہوں کہ قبل از مولانا سیاست برائے سیاست ہوا کرتی تھی مگر مولانا نے اسے فائن آرٹ میں بدل دیا اور اب لگ بھگ ہر سیاستداں کشادہ دل مولانا کے حوض سیاست

Read more

اور پھر نیا پاکستان بن گیا۔۔۔

ایک بے ثمر اور بد بخت الجھاؤ سے پہلے یہی ملک تھا جب دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ (باون ارب ڈالر) کا سی پیک چین کے تعاون سے شروع کیا گیا اور گوادر کا دروازہ عالمی مارکیٹ کی طرف کھلنے ہی والا تھا۔ یہی ملک تھا جب شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ کو چھونے کے قریب تھی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اور عالمی سرمایہ کا ر ہماری بلائیں لینے کو بے تاب رہتے تھے۔ یہی ملک تھا جب مہنگائی کی

Read more

تبدیلی کہاں سے شروع ہو گی؟

یاد رکھیں کھلا دماغ اور کھلا دل ہی کھلتا ہے۔ کنویں کے مینڈک جیسا دماغ اور دل ہوگا تو دو ہزار بیس کی طرح دو ہزار اکیس میں بھی ہم پریشان ہی رہیں گے۔ جو انسان سیکھنے کے مقصد کو زندگی بنا لیتے ہیں تو کامیابی ان کی غلام بن جاتی ہے۔ اس سال یہ عزم کر لیں کہ باقی بچ جانے والی زندگی کو آپ نے انسانیت، کائنات اور دنیا کے لئے بہترین زندگی بنانا ہے۔

Read more

بتائیے فوج بیچاری کیا کرے؟

وزیر اعظم عمران خان نے بجا طور سے ایک انٹرویو میں فوج کی بے چارگی کااعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ فوج کیسے حکومت کی پشت پناہی کررہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی کیا ہے، فوج آخر کیا کرے۔ وزیر اعظم کا بیان ’اس سادگی میں کون نہ مرجائے اے خدا‘ کا مضمون پیش کرتا ہے۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے

Read more

سندھ کو مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کیوں؟

ملک کے سب سے گنجان آباد شہر کراچی میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت درجنوں مسائل کا سامنا ہے جن کا حل آبادی کے مطابق وسائل کی فراہمی ہے۔ کراچی — وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ عرصے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں تین سال قبل ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو منظور کئے جانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ وزیر

Read more

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس: 'پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہو گا یا راولپنڈی کی طرف ہو گا‘

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو ایک ڈیپ سٹیٹ بنا کر اسٹیبلشمنٹ نے پورے نظام کو یرغمال بنایا ہے اور عمران خان ایک مہرہ ہیں جن کے لیے انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ان کو قوم پر مسلط کیا اور ایک جھوٹی حکومت قائم کی۔‘

Read more

31 جنوری کے بعد فیصلہ ہو گا کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام استعفے پارٹی قائدین کے پاس پہنچ چکے اور ایک ہدف حاصل ہو چکا ہے۔ حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں۔  اگرمستعفی نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا۔ 31 جنوری کے بعد لانگ مارچ کے رخ اور تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی کی طرف۔ لاہور میں

Read more

2020 ء : کب کیا ہوا؟

سال 2020 کو الوداع خوشی کے ساتھ یقیناً نہیں بلکہ بوجھل دل کے ساتھ، دکھ اور تکلیف کے ساتھ، افسوس اور تاسف کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے کہ یہ سال دنیا کی تاریخ میں کورونا (کووڈ 19۔ ) کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رواں سال شروع ہوا تو اکثر لوگوں کی سوچ تھی کہ یہ سال دنیا کے لیے، لوگوں کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، یہ جس

Read more

کرک کا مندر اور ہمارے سادہ دل فواد چوہدری

اکیسویں صدی کا اکیسواں برس شروع ہو گیا۔ فیض صاحب نے نومبر 1984ءکے ایسے ہی کسی کہر زدہ روز میں سوال کیا تھا،’نہ جانے آج کی فہرست میں رقم کیا ہے‘۔ فیض صاحب تو چلے گئے۔ مسافران رہ صحرائے ظلمت شب کی محضر پر مہر پہ مہر ثبت ہوتی چلی جاتی ہے، رہائی کا حکم نہیں ہوتا۔ گلی کوچوں میں دندناتی وبا اور دلوں میں ٹھہرے خلا کے درمیانی منطقے پر لڑکھڑاتا 2020ءغروب کے دہانے پر تھا کہ کرک کی

Read more

پاکستانی معیشت کے لئے 2021 زیادہ مشکل ہوگا

2020 کو کورونا سے برپا ہونے والی آفت کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ اس سے نہ صرف انسانی زندگی کو شدید خطرہ لاحق رہا بلکہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی۔ فی الوقت وائرس کی ویکسین لوگوں تک پہنچانے اور اس وبا کی قہر سامانی سے نکلنے کی جد و جہد ہورہی ہے۔ اندازہ ہے کہ عالمی معیشت پر کورونا کے اثرات کا تخمینہ لگانے اور معاشی ترقی

Read more

یونیورسل ہیلتھ کوریج، بھوک کا خاتمہ: عمران خان کے 2021 کے اہداف

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی حکومت کے لیے سال 2021 کے لیے دو اہداف رکھے ہیں جن میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں رواں سال کے آخر میں یونیورسل صحت کوریج فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔

Read more

‘نفرت انگیز یا فحش مواد اور ریاست مخالف بیانات پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا’

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی کا عمل رکتا ہو۔

Read more

وزیراعظم صاحب! لفاظی کافی نہیں ہے

ایک شخص صدا لگاتا ہے کہ کون ہے جو انسانی کردار کی سر بلندی کے لیے میرے ساتھ چلے گا۔ اس آواز پرحالات کے جبر کے ہاتھوں پسے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد لبیک کہتی ہے اور یوں ایک ”نئے پاکستان“ کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم اس نئے دور کے پہلے اڑھائی سال کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کہ اداراتی اصلاحات، ہر گھر کی دہلیز پرانصاف کی دستیابی، اچھی صحت سب کے لیے، تعلیمی

Read more

ہائبرڈ سرکار کے لیے نیا برس کیسا ہو گا؟

نیا برس ہائبرڈ سرکار کے لیے کیسا ہو گا؟
مسلم میرانی
ہائبرڈ جمہوریت میں چاہے آپ کا ڈیجیٹل کلرفل گراف اونچا نظر آئے مگر یقین مانیے عوام یہ کہنے پر مجبور ہے کہ کہاں گیا انصاف، قانون اور حکمرانی،  آٹا چور پکڑے گئے نہ ہی چینی چوروں کو آپ ہاتھ لگا سکے الٹا بجلی، گیس سمیت کئی بحران آپ پر منہ چڑا رہے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات آپ تو آئے روز ڈیلی ویجز ملازمین کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ بھلے ہی آپ بینک قرضوں پر اپنا گھر جیسی اسکیمیں چلائیں مگر عام لوگوں کی 5 فیصد بھی خود سے دے کر گھر بنانے کی قوت استطاعت نہیں رکھتی۔

Read more

شہد کا کاروبار: وزیر اعظم عمران خان پاکستانی نوجوانوں کو مگس بانی کی ترغیب کیوں دے رہے ہیں؟

شہد کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے مطابق اگر شہد کی پیداوار کے لیے موزوں درخت لگائے جائیں تو لاکھوں افراد اس کاروبار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملک کے لیے زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

Read more

کرک مندر حملہ: وزیر اعظم عمران خان پر تنقید،’ کیا ہندو برابر کے پاکستانی نہیں‘، ہندو کمیونٹی کا سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستان میں کسی مذہبی اقلیت کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں لیکن اس حالیہ واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

چین کا دنیا کی اشتراکی اقتصادی سماجی ترقی کا خواب

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو عالمی سطح پر معیشتوں کے درمیان ربط کا ایک عظیم منصوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو اس سے فائدہ اٹھانے والے ممالک ترقی پذیر یا پسماندہ ہیں جہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر محدود وسائل کے باعث شاید ممکن نہیں تھی مگر چین نے ایک بڑے ذمہ دار ملک کا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ ممالک کو ترقی کے سفر میں شامل کیا۔ پاکستان،

Read more

وزیراعظم کا اعترافِ حقیقت

وزیر اعظم عمران خان ایک روایتی سیاست دان نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ تر ایسی باتیں وزیر اعظم کی حیثیت سے کر جاتے ہیں جو ہماری حکمرانی کے نظام میں عمومی طور پر دیکھنے کو نہیں ملتیں۔ کوئی بھی حکمران ہو وہ اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین یا سابق حکمرانوں پر الزامات لگا کر اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی ناکامی کے تناظر میں برملا یہ

Read more

پیپلز پارٹی کے لیے پی ٹی آئی کی دور بین نگاہیں

آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر، پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کچھ ایسے اشارے دیے ہیں، جن کے تجزیے سے نئی سوچیں جنم لیتی ہیں۔ ان کی پہلی توجہ طلب بات یہ تھی کہ ”پی ڈی ایم کے جتنے دوست بیٹھے ہوئے ہیں، عوام یہ ہیں۔ عوام کے نمایندے یہ ہیں۔ مینگل صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اچکزئی صاحب بلوچستان کے نمایندے ہیں، اے این پی کے پی کے کی نمایندہ جماعت ہے۔ ساحلوں، سمندروں سے، آئی لینڈ سے لے کے جناح پوسٹ تک، جو کہ آخری چوکی ہے کشمیر کی، وہاں تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے“ ۔

اس بیان کو غور سے ڈی کوڈ کریں تو معلوم ہو گا کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور علاقوں کے نام لیے، لیکن اگر نہیں لیا تو اس حوالے سے پنجاب کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نام لیے اور اگر نہیں لیا تو مسلم لیگ نون کے قائدین اور پارٹی کا نام نہیں لیا، جس کی پنجاب میں اکثریت ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ماضی میں اندرون سندھ، پنجاب کو گالی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ استعمال کرنے والوں میں، وہاں کی قوم پرست جماعتیں اور کسی حد تک خود پیپلز پارٹی بھی شامل تھی۔

Read more

2021 نئی اُمیدوں کا سال

سال 2020 کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ غروب ہوا۔ نئے سال 2021 کو نئی امیدوں، نئے جذبے اور نئی امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ تمام آدم زاد خدا کے حضور سرنگوں ہیں کہ خدا کورونا جیسی وبا سے دنیا کو بچائے اور زندگی پھر معمول پر آ جائے۔ 2020 میں اس وبا کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ پوری دنیا میں

Read more

وزیر اعظم کا درست اعداد و شمار نہ ملنے کا شکوہ بلاجواز کیوں؟

فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری 1990 کے بعد پہلی مرتبہ فل کیپسٹی پر چل پڑی ( 92 نیوز، 12 نومبر) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے 10 سال کے ریکارڈ توڑ دیے (سما نیوز، 10 دسمبر) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2156 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا (جی این این، 28 دسمبر) یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف نیوز چینلز پر چلنے والی خبروں میں سے چند ایک کی وہ ہیڈ لائنز ہیں جنہیں وزیراعظم عمران خان سے لے کر

Read more

پی ڈی ایم اپنا مقصد حاصل کرچکی، اسے ناکام کہنا خود فریبی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے علاوہ پارلیمانی امور پر وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان نے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں مسلم لیگ (ن) کے لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری کو ’قانون کی عملداری ‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان جمہوری تحریک ناکام ہوچکی ہے۔ تاہم یہ دعویٰ ملک کی معروضی سیاسی سچائی سے انکار کے مترادف ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ شیخ

Read more

مولانا طارق جمیل، کرونا اور زمینی حقائق

کرونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا کو بری طرح سے متاثر کیا ہے وہیں اس مہلک وبا کی لپیٹ میں طارق جمیل بھی آ گئے اور گزشتہ دنوں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ صحت یابی کے بعد انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب اکاؤ نٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ ”کرونا کی پہلی

Read more

عجب موسم ہے وطن کا، دھندلکا ہی دھندلکا ہے

آپ اگر کسی طے شدہ پروگرام کے مطابق کچھ رہے ہیں تو کوئی طے شدہ پروگرام خراب کردیتا ہے تو آپ کو شدید غصہ بھی آئے گا۔ آپ ناراض بھی ہوں گے۔ اگر خراب کرنے والا پھر بھی باز نہیں آتا ہے تو آپ لڑنے مرنے پر بھی اتر آئیں گے۔ بے شک وہ آپ کے طے کردہ پروگرام سے بہتر پروگرام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ہے۔ مگر کمبخت نے آپ کے پروگرام کو تو درہم برہم کر دیا

Read more

کیا یہ جمہوریت کا حسن ہے؟

بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے موقع پر مریم بی بی اور بلاول بھٹو کو ایک ساتھ دیکھ کر اس بات کی صداقت پر یقین کامل کرنے کو دل چاہا کہ واقعی یہ جمہوریت کا ہی حسن ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس موقع پر پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت اور ”حسن“ ایک ساتھ دکھائی دیے۔ حالانکہ بی بی شہید نے ہمیشہ ہی کہا تھا کہ ”جمہوریت بہترین انتقام ہے“ اس فقرہ کو بلاول بھٹو اور

Read more

تو پھر خواتین کو ہراساں کون کرتا ہے؟

فیمینزم، جسے اردو میں حقوق نسواں بھی کہتے ہیں، ہمارے لیے من حیث القوم سب سے زیادہ اشتعال انگیز لفظ بن چکا ہے۔ اگر پاکستانی مرد و خواتین سے پو چھا جائے کہ کیا عورتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہیے، مجھے یقین ہے سب کا جواب ہاں میں ہو گا۔ لیکن اس جواب کے باوجود، آپ میں سے کتنے مرد، اپنی زندگی میں کوئی ایسا لمحہ یا لمحات یاد کر سکتے ہیں جب آپ نے کسی عورت کو ہراساں

Read more

این آر او کی بے معنی گردان

وزیر اعظم نے چکوال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اسے کسی نہ کسی طریقے سے این آر او مل جائے ان کو اگر کسی نے بھی این آر او دیا تو یہ ملک سے غداری ہوگی غداری بھی ایسی کہ دشمن بھی معاف نہیں کرے گا اس سے پہلے بھی وزیر اعظم متعدد بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ وہ کرسی چھوڑ دیں گے

Read more

نیب نے عمران خان کی ایما پر گرفتار کیا، خواجہ آصف کا الزام

اسلام آباد — آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ​پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری عمران خان کے ایما پر کی گئی ہے۔

Read more

مریم نواز کے بارے میں فواد چوہدری کا تبصرہ: جب عورت سے مقابلہ ہو تو بات کچن تک کیوں پہنچ جاتی ہے؟

کچن چلانا جہاں پاکستان کی بیشر خواتین کے لیے قابلِ فخر بات ہے، وہیں کچھ افراد عورتوں کی قابلیت کو بس کچن چلانے تک ہی محدود سمجھتے ہیں۔ اور ایسے تبصرے کہ اگر کسی عورت نے گھر کا کچن نہیں چلایا اور اس بنیاد پر وہ ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتیں، کیا یہی مردوں پر بھی لاگو نہیں ہونے چاہیں؟

Read more

سیاستدان، احتساب اور اپوزیشن کا بیانیہ

سوال یہ ہے کہ ہمارے عوام، ہمارے سیاسی لیڈروں اور اسٹیبلشمنٹ نے 73 سال کے اس تاریخی سفر میں کیا سیکھا؟ اور کیا تبدیلیاں لائے؟ طاقت اور انا ہمیشہ سے خود احتسابی اور سیکھنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

ہمارے ملک میں شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ طاقت ور رہی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا پھلنا پھولنا اور اقتدار کی بھول بلیوں تک پہنچنا ایک طاقتور اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ناممکن تھا۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کی گود ہی سے اقتدار کی راہداریوں تک پہنچتا تھا۔ لوگ آج بھی بھٹو کو ایوب کی پیداوار اور نواز شریف کو جنرل جیلانی اور صدر ضیاء کی پیداوار ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ جو طعنہ دے رہے ہیں ان کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ انہی سیاستدانوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور مزاحمتی سیاست کا آغاز کر کے تاریخ کو بدل دیا۔

Read more

سپریم کورٹ کو مریم نواز کے سوال کا جواب دینا چاہئے

آج صبح کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا تھا پاکستان جمہوری تحریک قصہ پارینہ ہوچکی ہے۔ شام تک یہ خبر آگئی کہ احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ حکومت کے نزدیک یہ گرفتاری سابقہ حکومتوں کے ’چوروں‘ کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہوگی ۔لیکن اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اسے سیاسی

Read more

نئے برس میں خواب کیا دیکھیں

2020 ء ختم ہونے والا ہے، نئے سال کی آمد آمد ہے، ہر شخص آنکھوں میں اپنی مرضی اور خواہشات کے خواب سجائے ایک سہانے اور شاندار مستقبل کا خواہاں ہے۔ جہاں ایک درد مند پاکستانی اپنے معاشی اور معاشرتی حالات کی بہتری کے لئے دعا گو ہے، وہاں اپنے ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے بھی اللہ تعالی کے حضورہاتھ پھیلائے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تمنا میں سر بسجود ہے۔ دیکھا جائے تو دنیائے عالم کی

Read more

عمران خان اور سیاسی جماعتیں‎

عمران خان کو جب نوے کی دہائی کے آغاز میں سیاست کے میدان میں اتارنے کی تیاری کی جا رہی تھی حبیب لبیب جناب ضیغم خان اس ابھرتی ہوئی سیاسی شخصیت کا انٹرویو کرنے کے لیے لاہور تشریف لائے۔ وہ اس وقت انگریزی ماہنامے ہیرالڈ کے لیے کام کرتے تھے اور سیاستدان کی حیثیت سے یہ عمران خان کا پہلا بڑا انٹرویو تھا۔ ضیغم خان کے قیام کے دوران میں روزانہ رات گئے تک عمران خان کے ممکنہ سیاسی کردار

Read more

سی پیک: چین کی قرض فراہمی سے قبل پاکستان سے اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی تردید

چین نے ‘سی پیک’ منصوبے کے لیے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے قبل اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان رپورٹس کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بیجنگ ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری’ (سی پیک) منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

Read more

تین کردار اور تین سائے

پیپلز پارٹی گیم میں ’اِن‘ رہتے ہوئے پانسہ پلٹنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) گیم سے آؤٹ ہونا نہیں چاہتی اور مولانا گیم سرے سے کھیلنے کے ہی مخالف ہیں، ایسے میں کھیل کون جیتے گا اور بازی کس ہاتھ آئے گی؟

Read more

سسٹم ٹھیک کرنے والے اناڑی ماہرین کی استادی

سنیچر کے روز کسی اہم کام کے سلسلے میں ڈی ایچ اے جانا ہوا جی ٹی روڈ سے گزر رہا تھا کہ گاڑی کے اگلے حصے سے ”ٹھڑلہ ٹھڑ“ کی آوازیں آنا شروع ہو گئی فکر نے آن گھیرا ڈی ایچ اے میں کام نمٹانے کے بعد واپس راولپنڈی آیا۔ چچازاد کو کال کی کہ گاڑی کے اگلے حصے سے ”ٹھڑلہ ٹھڑ“ کی آوازیں آ رہی ہیں کسی اچھے میکینک کے بارے میں بتائیں تاکہ گاڑی ٹھیک کروا سکوں۔ کزن نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں بہت اچھا کاریگر ہے کام ایمانداری سے کرتا ہے اس کے پاس کاریگروں کی ٹیم بھی بہت اعلی ہے۔ عام روٹین ہے کہ گاڑی ورکشاپ میں جائے تو منٹوں کا کام گھنٹوں اور گھنٹوں کا کام دنوں میں مکمل ہوتا ہے مگر اس کے پاس ٹیم اچھی ہے جلد گاڑی کو ٹھیک کر کے ٹریک پر لے آئے گا۔ اچھی ورکشاپ بنی ہوئی ہے آپ گاڑی لے آئیں میں آتا ہوں۔

Read more

وزیراعظم کس کو دھمکیاں دیتے ہیں؟

یہ کوئی راز نہیں رہا کہ اٹھارہ کے الیکشن کو ”مینیج“ کیا گیا تھا۔ لیکن یہ منیجمنٹ یا بندوبست سیدھا سادہ یعنی ایک فریق کے حق میں نہیں تھا۔ کچھ ایسا جادو کیا گیا کہ جو ہار گئے وہ حیران تھے اور جو جیت گئے وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی تھے۔ کیونکہ ان کو حکومت دینے کے باوجود اختیار نہیں دیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ساتھ سابقہ دعویداروں کو اپنا اپنا صوبہ بھی مل گیا تھا۔

Read more

سیاسی بحران سے نمٹنے میں حکومتی حکمت عملی

حکومت کے سامنے ایک بڑا چیلنج اس وقت حکومت مخالف قوتیں ہیں جو پی ڈی ایم کی سطح پر اتحاد بنا کر حکومت کو گرانے کا ایجنڈا رکھتی ہیں۔ ان حکومت مخالف جماعتوں کے بقول عمران خان کی حکومت کو گرانا اور ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کے ماحول کو پیدا کرنا ان کی بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے بقول موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت سے کسی بھی سطح پر

Read more

چودہویں صدی کا چینی مفکر اور ایک ترک ہم عصر

بات سے بات اس طرح نکلتی ہے کہ منزلوں کا نشاں نہیں ملتا۔ ایک ایسا مقام بھی آتا ہے جہاں مصطفیٰ زیدی نے ’لٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ‘ کا مضمون باندھا تھا۔ خیر گزری کہ دیدہ تر کی شبنم ابھی خشک نہیں ہوئی، متاع احساس سلامت ہے اور قلم اپنے منصب سے دست بردار نہیں ہوا۔ اتنا ضرور ہوا کہ لاہور، لاڑکانہ اور اسلام آباد پر اتری دھند سے مجروح بصارت نے دور قریب کے دیاروں کی سیاحی

Read more