’کرپٹ نظام‘ کے خلاف احتجاج : استعفے یا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ’حقیقی آزادی مارچ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ارکان ملک کی تمام اسمبلیوں سے باہر نکل جائیں گے۔ اگرچہ اس اعلان کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کی وارننگ سمجھا جا رہا ہے جس کے بعد شاید وفاقی حکومت کے لئے عام انتخابات کا

Read more

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ: کیا عمران خان اپنے تمام سیاسی پتے کھیل چکے یا آپشنز ابھی باقی ہیں؟

گذشتہ نو ماہ کے دوران آرمی چیف کی تقرری، مبینہ امریکی سازش اور لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر عمران خان کے مختلف بیانات دیتے اور ان سے پیچھے ہٹتے نظر آئے اور بلآخر اُن کی جماعت آج راولپنڈی میں اس سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے وہ اپنے حامیوں کو گذشتہ بہت عرصے سے تیار کر رہے تھے۔

Read more

پی ٹی آئی راولپنڈی جلسہ: پنجاب حکومت اپنی ہی جماعت پر سخت پابندیاں کیوں عائد کر رہی ہے؟

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ یا احتجاجی جلسوں کے حوالے سے ایسی سخت ہدایات پہلے سامنے نہیں آئیں۔

Read more

زمان پارک یا ’منی خیبرپختونخوا‘: ’پنجاب پولیس خدا حافظ، اب آپ کے پی میں داخل ہو رہے ہیں‘

سکیورٹی کے حصاراور لوگوں کے ہجوم میں گھرے اس زمان پارک کا ایک دلچسپت پہلو یہ ہے کہ لاہور شہر کی یہ رہائشی کالونی ان دنوں ’منی خیبر پختونخوا‘ کا منظر پیش کرتی ہے۔

Read more

خلفشار کو بااختیار ”ثالث“ ہی قابو میں لا سکتے ہیں

”تعیناتی“ کے حوالے سے ہیجان کو بھڑکاتے ”ذہن ساز“ اور سیاستدان یہ حقیقت فراموش کئے ہوئے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت بھی ہے۔ اس ضمن میں ہماری صلاحیت اور پروگرام ہمارے نام نہاد ”دوستوں“ کی نظر میں بھی کھٹکتا رہا ہے۔وہ ہمیں ایٹمی قوت بننے سے روک نہ پائے تو انتہائی منظم انداز میں ”محققین“ کے ذریعے یہ کہانی پھیلانا شروع کر دی کہ ہمارا پروگرام ”غیر محفوظ“ ہے۔ ”مذہبی انتہا پسند“ اس تک رسائی کو بے چین ہیں۔

Read more

سابقہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے ذمہ دار کون؟

ستتر میں حکومت کا تختہ الٹا جانا، بھٹو کی پھانسی، بعد میں آنے والی حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ، بناسپتی اتحادوں کی تشکیل، کارگل اور مشرف کا برسر اقتدار آنا اور ہر حکومت پر غیر یقینی کے باوردی سائے۔۔۔ اس سب کے ڈانڈے اکہتر کے سال میں ہونے والے واقعات سے آنکھیں موندنے سے جا ملتے ہیں۔ چاہے کوئی پسند کرے یا نا کرے۔

Read more

فوجی سربراہ کی تعیناتی اور بہتری کی امید

لیفٹیننٹ عاصم منیر کے جنرل کے عہدے پہ ترقی اور اس کے ساتھ ہی چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پہ تعیناتی کا عمل مکمل ہونے سے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال اور سیاسی کشمکش ختم ہو گئی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے پہ جنرل ساحر شمشاد کی تقرری ہوئی ہے۔ ’پی ڈی ایم‘ کی مخلوط حکومت اور مسلم لیگ نون کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے قائد

Read more

نئے آرمی چیف سے وابستہ توقعات

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف مقرر ہونے کے بعد فوج کے نئے سربراہ کے حوالے سے پیدا ہونے والا ہیجان وقتی طور پر تھم گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔ اب فوجی قیادت کے علاوہ سیاسی لیڈروں پر منحصر ہو گا کہ وہ ملک میں بے چینی ختم کرنے کے لئے کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

ہفتہ کو تحریک انصاف راولپنڈی میں احتجاجی جلسہ کا اعلان کرچکی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی تقریر سے مستقبل قریب میں تحریک انصاف کی حکمت عملی کے بارے میں صورت حال واضح ہو سکے گی۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام میں کردار ادا کرے گی‘ ۔ اس بیان کو اگر رسمی خیر سگالی بیان سمجھا جائے تو کسی خاص پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تاہم اگر ایک روز بعد راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ میں عمران خان نے فوج سے ایک بار پھر انتخابات کے انعقاد میں مدد کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کیا تو ملکی سیاسی ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور نئی فوجی قیادت کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

Read more

جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی تقرری پر عمران خان کی پریشانی

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنائے کے فیصلہ کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی پر ہیجان پیدا کرنے کی کیفیت ختم ہو جانی چاہیے تھی پچھلے 6 ماہ سے ان اہم عہدوں کی تقرری پر کی جانے والی سیاست کا باب بند ہو جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیا وزیر اعظم کی طرف سے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی ایڈوائس پر پر

Read more

اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں

ڈاکٹر محبوب الحق مرحوم نے بہت محنت اور لگن سے عالمی سطح پر بطور ماہر معاشیات اپنا مقام بنایا تھا۔ جنرل ضیا کی سرپرستی میں حکومت کا حصہ بنے تو اکثر میرے پھکڑپن کی زد میں رہتے۔کچھ دنوں تک تلملانے کے بعد انہوں نے میرے ”ذرائع“ کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ میں کسی کاروباری یا افسرشاہی پر مشتمل گروہ کا کارندہ نہیں ہوں۔ جو ذہن میں آئے گھما پھرا کر لکھ دیتا ہوں

Read more

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیف عمر مزیان کون ہیں اور ٹیم انھیں اپنے ساتھ کیوں لائی ہے؟

عام طور پر غیرملکی دوروں پر ٹیموں کی کیٹرنگ کی ذمہ داری میزبان کرکٹ بورڈ کی ہوتی ہے تاہم اس سلسلے میں ان ٹیموں کی پسند کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر سہیل کی کتاب : زندگی کے راز

میں نے 2020 میں ہم سب پر لکھنا شروع کیا تو اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے دوسرے لکھاریوں کو بھی پڑھنے لگی۔ ڈاکٹر خالد سہیل کو اپنی تحریروں کے عمدہ معیار، تخلیقی موضوعات و سادہ انداز بیاں کی وجہ سے مقبول ترین لکھاریوں میں پایا۔ انسانی نفسیات کے متعلق میں ہمیشہ سے متجسس تھی۔ ڈاکٹر صاحب کے کالمز میں مریضوں کے نام تبدیل کر کے مریضوں کے اصل زندگی کے واقعات و حالات پر ماہرانہ رائے دی جاتی

Read more

ٹرانس جینڈر اور سنٹر سیکس، جوائے لینڈ اور استحقاق

چلیے ہم ایک ویڈیو بناتے ہیں، اس ویڈیو میں جس قدر تلف انسانی نکات کو استعمال کیا جاسکتا ہے، کر لیتے ہیں۔ حلق کو کڑوا کرتے جتنے بھی معاشرتی حقائق ہیں، ان سے جتنا بھی منہ چھپایا جائے چھپاتے ہیں۔ تحقیق کیے بنا جتنا بھی مواد بنایا جاسکتا ہے، بناتے ہیں تاکہ ہمارے جھوٹ کو تقویت ملے۔ دور حاضر کے انسانی حقوق کے اہم نظریات کا کچھ مذاق اڑا کر اپنے بیان میں مزید جان بھی پیدا کر لیتے ہیں

Read more

سویلین سپرمیسی کا خواب

نئے الیکشن کا مطالبہ معقولیت اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔ گزشتہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی اگرچہ بظاہر آئین و قانون کے مطابق ہوئی لیکن اس عمل کو ملک کے عوام کی ایک نمایاں تعداد پوری طرح شفاف اور مناسب نہیں سمجھتی۔ اگرچہ میرے اور اپ کے اسے نامناسب سمجھنے سے عمل غیر آئینی نہیں ہوتا، تاہم عدم اعتماد کے آئینی طور پر درست ہونے کے باوجود مناسب یہ ہوتا کہ جلد از جلد عام انتخابات کرائے جاتے۔

Read more

تقرری کی سمری: بے قراری سی بے قراری ہے

دنیا کے جمہوری ممالک میں فوج کے سربراہ کی تعیناتی معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ آرمی کا سربراہ رخصت ہوتا ہے تو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایک نیا سربراہ فوج کی کمان سنبھال لیتا ہے۔ پاکستان کے سیاسی اور صحافتی منظر نامے پر نگاہ ڈالیں تو جنرل باجوہ کی رخصتی اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی ایک ہارٹ ایشو ہے اور لگتا ہے جیسے سب کچھ اس تقرری کے گرد گھوم رہا ہے۔ یہ سطور لکھنے تک سمری فائنل

Read more

وحید مراد سے جڑی پانچ شہروں کی کہانی!

کوئٹہ ٹیلی پرنٹر، تب صحافتی ادارے کی بنیادی ضرورت ہوتی تھی کہ اسی کے توسط سے خبروں کا بڑا ذخیرہ ملک بھر سے اخبارات کو میسر آتا تھا۔ اس کی مخصوص آواز اس بات کی گواہی دیتی تھی کہ کہیں کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے جو خبر کے زمرے میں آتا ہے۔ ہاں، یہ الگ بات کہ یہ آواز یہ بتانے سے قاصر ہوتی کہ اس کے تعاقب میں آنے والے الفاظ، کس نوعیت کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔

Read more

بلوچ عسکریت پسند کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری کیا اہم پیشرفت ہے؟

پاکستان کے ادارے غیر سرکاری طور پر گلزار امام کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بعض افراد بشمول صحافی اس کا تذکرہ کرتے آئے ہیں لیکن باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

Read more

انڈیا میں بانی پاکستان کا آبائی گھر، جس میں بسنے والے اتنے تنگ ہیں کہ اسے بیچنا چاہتے ہیں

انڈیا کے اس گاؤں کو ’جناح کا گاؤں‘ کہا جاتا ہے۔ گاؤں کا بچہ بھی آپ کو اس گھر تک پہنچا دیتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ محمد علی جناح کے خاندان کا گھر ہے۔

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی یا توہین عدالت کا مقدمہ، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی منتقل کیوں ہوا؟

پنڈی میں تحریکِ انصاف کی اپنی حکومت اور جی ایچ کیو ہیں جبکہ اسلام آباد میں اتحادی جماعتیں اور مطالبہ نئے انتخابات کی تاریخ کا ہے۔ تو لانگ مارچ کا رُخ وفاقی حکومت کے زیرِانتظام اسلام آباد کی طرف ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا کیوں نہیں ہوا؟

Read more

نواز شریف تھک گئے، ڈر گئے یا بھاگ گئے؟

پاکستان میں شدید سیاسی بحران، آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر پیدا ہونے والی بے یقینی، شکوک و شبہات اور ملک کو درپیش سنگین اندرونی و بیرونی خطرات کے عین بیچ خبر آئی ہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ یورپی ممالک کے تفریحی دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسائل کا سامنا کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے نواز شریف جیسے لیڈر کو ملک میں

Read more

پاکستان کے آرمی چیفس کے دلچسپ حقائق: کوئی فقط ڈھائی ماہ عہدے پر رہا تو کوئی فوجی سربراہ بنتے ہی گرفتار ہوا

پاکستان کی تاریخ کے چند دلچسپ حقائق، جن میں ایوب خان کو فوج کا سربراہ بنانے والے ’حادثے‘ سے لے کر ایک ایسے فوجی سربراہ کا تذکرہ بھی موجود ہے جو جنرل نہیں بنے، لیکن چیف آف آرمی سٹاف بن گئے۔

Read more

ڈاکٹر بشیر چودھری: پورے شہر کی آبرو

حکایت قد آں یار دل نواز کنیم بہ ایں بہانہ مگر عمر خود را دراز کنیم جان سے پہچان تک انھیں جانا 1954 میں، پہچان 1958 سے شروع ہوئی اور ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔ فورتھ ایر میں تھا جب انھیں پہلی بار دیکھا۔ صادق بازار کی مشرقی گلی میں ایک مکان تھا جہاں وہ پریکٹس کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ان کے کلینک میں جانے کا اتفاق ہوا۔ اس وقت کا دھندلا سا عکس باقی ہے۔ اتنا یاد ہے کہ

Read more

سراج الحق صاحب کے ارشاداتِ عالیہ !

میں شعوری طور پر ”خیالِ خاطرِ احباب“ کے سنہری اصول پر کاربند رہتا ہوں کہ آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ آج کل تو آفاق کی کار گہِ شیشہ گری کی نزاکتیں کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہیں۔ آبگینے کو ذرا سی ٹھیس بھی پہنچ جائے تو ایسا چھناکا ہوتا ہے کہ اَرض و سما لرز اٹھتے ہیں۔ عالی مرتبت سراج الحق صاحب کی میرے دل میں بے پناہ قدر و منزلت ہے۔ وہ سید مودودیؒ کی مسندِ فضیلت پر

Read more

کیا ٹی وی تیسری سپرپاور ہے

کل (سوموار) ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا۔ انیس سو چھیانوے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رابطے، ترقی اور عالمگیریت کے فروغ میں ٹیلی ویژن کی کرداری اہمیت تسلیم کرتے ہوئے اکیس نومبر کو ٹی وی سے معنون کر دیا۔ بیسویں صدی کے آغاز میں ریڈیو وجود میں آیا اور دوسری دہائی میں ٹیلی ویژن کی پیدائش ہوئی۔ برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ انیس سو چوبیس میں ایک اسکاٹش انجینئر جان لوئی بئیرڈ نے تصاویر کو لہروں

Read more

26 نومبر کے دھڑکے

یار لوگوں نے میری دیانت اور ایمانداری کو مشتبہ بنانے کے لئے کافی سوالات اٹھا رکھے ہیں۔ ”لفافہ اور ٹوکری“ کے القابات اس ضمن میں بہت مقبول ہیں۔ بدترین دشمن نے بھی اگرچہ عمران خان صاحب کا چاکر ہونے کی تہمت اب تک نہیں لگائی ہے۔ اس”اعزاز“ سے محروم رہنے کے باوجود اصرار کروں گا کہ تحریک انصاف نے حکومت وقت ہی کو نہیں اس کے سرپرستوں کو بھی پنجابی والا ”وختہ“ ڈال رکھا ہے۔ عمران خان صاحب کی مخالفت

Read more

سفر بلوچستان : حصہ اول

مولا، جھل مگسی و بولان دریا سے نکل کہ میں پتھروں پہ آ بیٹھا۔ شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے اور خنکی بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ پتھروں پہ بیٹھے بیٹھے پیاس محسوس ہوئی تو اچانک کسی نے جگ میں دریائے مولا کا پانی بھر کہ تھما دیا۔ میں پیاس کا مارا جگ کو منہ لگا کہ غٹک گیا اور دریائے مولا کے پانی نے بلوچستان کی پوشیدہ محبت کو چودہ برس بعد ، میرے روم روم میں جگا

Read more

مزدور کا بیٹا

میں سکول سے گھر واپس پہنچا تو معمول سے کچھ دیر ہو گئی ہوئی تھی۔ میری ماں دروازے میں کھڑی میرا ہی انتظار کر رہی تھی۔ میرا باپ مزدوری پہ جایا کرتا تھا اور اسے دوپہر کو کھانا دے کر آنا ہوتا تھا۔ ماں نے مجھے دیکھا تو فوراً باندھ کر رکھا ہوا کھانا تھما دیا کہ جاؤ اپنے ابا کو دے آؤ۔ لیکن میں کسی اور ہی ہوا میں تھا ، میں غصہ کرنے لگا کہ میں بھی تو

Read more

گھڑی چوری نہ ہوتی اگر۔ ۔ ۔

گھڑی چوری کی کہانی نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گھڑی دو گھڑی کی بات ہوتی پریشانی نہ ہوتی۔ لگتا ہے کہ یہ کہانی تو برسوں چلے گی اور شرمندہ کرتی رہے گی۔ اس واقعے پر اکادمی ادبیات پاکستان کے ایک حالیہ لیکن تاریخ ساز پروگرام کی یاد تازہ ہو گئی لیکن اس سے پہلے ڈاکٹر اسلم جاوید کی کہانی۔ ڈاکٹر اسلم جاوید پاکستان کے فرزند ہیں لیکن ایک زمانہ کینیڈا اور امریکا میں گزار کر جو کچھ دیکھا اور

Read more

قانون میں بیوی کا نان و نفقہ

پاکستان میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 اور ویسٹ پاکستان فیملی کورٹس ایکٹ 1964، بیوی کے نان و نفقہ سے متعلق مسائل کو بیان کرتے ہیں۔ تاہم، یہ قوانین زیر بحث موضوع کے حوالے سے بہت محدود ہیں۔ بیوی کے نان و نفقہ سے متعلق مقدمات کا فیصلہ قانونی نظیروں کی روشنی میں بھی کیے جاتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ، جو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے رکن تھے، 9 مارچ

Read more

نئے آرمی چیف سے عمران خان کی امیدیں

عمران خان کے یوٹرن اب ملکی سیاست کا معمول بن چکے ہیں بلکہ اگر یہ یہ کہا جائے کہ یوٹرن اب ’اباؤٹ ٹرن‘ کی شکل اختیار کرچکے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کل تک عمران خان اس بات سے نالاں تھے کہ شریف برادران اور زرداری کیوں کر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا فوجی سربراہ ہو گا لیکن وہ

Read more

شادی سے پہلے لڑکا ’چیک‘ کرنے کا طریقہ

ہوم اکنامکس کالج لاہور کی ایک پرانی درسگاہ ہے، یہاں میری والدہ کیمسٹری پڑھایا کرتی تھیں، کیمسٹری ویسے ہی بڑا مشکل مضمون ہے اور والدہ محترمہ اس کی بھی ایک دقیق شاخ بائیو کیمسٹری پڑھاتی تھیں۔ بعض اوقات مجھے حیرت ہوتی تھی کہ لڑکیوں کے کالج میں اس مضمون کا کیا کام، خیر یہ زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں، ان دنوں میں یہ سمجھتا تھا کہ لڑکیوں کو گھر گرہستی کی تعلیم کے بعد بیاہ دینا چاہیے اور اگر کسی

Read more

شفقت چیمہ: 14 سال کی عمر میں جمعہ پڑھانے والا لڑکا، پنجابی فلموں کا ولن کیسے بنا؟

یہ کہانی ہے پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور فنکار شفقت چیمہ کی جنھیں تماشائی سنیما سکرین پر گذشتہ چار دہائیوں سے پنجابی فلموں میں ایک خوفناک ولن کے روپ میں دیکھتے آرہے ہیں۔

Read more

دوران سفر ہراسانی: ’معاوضے کے طور پر میرے پیسے ریفنڈ کیے گئے اور مجھے اگلی دو رائیڈز فری دی گئیں‘

رائیڈرز ایپس کے ذریعے سفر کرنے کے دوران اگر ہراسانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے تو مسافر خاص طور پر خواتین مسافر کے لیے بچاؤ کی کون سی تدابیر کارگر ثابت ہو سکتی ہیں؟

Read more

’جوائے لینڈ‘: کراچی میں ’ہاؤس فل‘ لیکن پنجاب میں کیوں ریلیز نہ ہو سکی؟

شہر کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس میں افتتاحی شوز ہاؤس فل رہے اور سینما میں آنے والے فلم بینوں نے اس فلم کی تعریف کی لیکن پنجاب کے عوام سینما گھروں میں فلم دیکھنے سے محروم ہیں کیونکہ وہاں فلم کی نمائش صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے آخری وقت پر روک دی گئی تھی

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاکستان کا نیا آرمی چیف کون ہو سکتا ہے؟

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لینے والے نئے چیف کی تعیناتی سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کے باعث وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی انتہائی متنازع بن چکی ہے۔

Read more

آئینے میں جنم لیتا آدمی

نظم گو : مسعود قمر معروضات : راشد جاوید احمد مسعود قمر کا نیا شعری مجموعہ ”آئینے میں جنم لیتا آدمی“ میرے سامنے ہے۔ نظموں کے اس مجموعے میں آئینے کی علامت بھرپور طور پر ابھر کے سامنے آتی ہے۔ مجھے ساری نظمیں اسی آئینے میں نظر آئیں جسے شاعر نے خود بنا کر اس میں جنم لیا۔ اپنی ذات اور گرد و نواح میں پھیلی ہوئی کائنات کی آگاہی مسعود قمر کی فکر کا بنیادی عنصر ہے اور یہ

Read more

ان کہی محبت

اپنے وطن سے دور دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک مسئلہ یہ بھی درپیش رہتا ہے کہ انھیں اپنے عزیزوں، دوستوں اور اہل وطن کی محبت کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور نہ ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر پاتے ہیں یوں دونوں اطراف کی یہ محبت اپنی منزل مقصود تک پہنچے بغیر دلوں میں مقید رہ جاتی ہے اور بالآخر دوریوں اور فاصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ ان کی جگہ غلط فہمیاں جنم لے لیتی

Read more

استاد محترم اور طابی کمہار کی مرغی

لاہور سے دور ایک چھوٹے سے قصبے کے بیچوں بیچ میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا۔ میں یہاں کسی کام سے آیا تھا۔ شہر میں ٹریفک کا رش تھا۔ اچانک میری نظر میرے آگے جاتے چنگ چی کی پچھلی سیٹ پر پڑی۔ سیٹ پر تین لوگ بیٹھے ہوئے تھے مجھے درمیان میں بیٹھے صاحب کا چہرہ قدرے جانا پہچانا سا لگا۔ یہ صاحب عمر رسیدہ تھے سفید داڑھی اور چہرے پہ بڑھاپے کے واضح آثار۔ انہوں نے موٹے شیشوں

Read more

لاہور، قبائلی علاقے کی نڈر عورت اور اداس اذانیں

فجر کا وقت اس قدر غمگین کیوں ہوتا ہے یا شاید یہ میرے اندر موجود احساس بہت غم سے لبریز ہے۔ کم عمری میں رونما ہونے والے حادثات ہمیشہ انسان کے ساتھ عمر بھر رہتے ہیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ فجر کا ہنگام مجھے افسردہ سا کر دیتا ہے۔ اکثر یہ احساس اس قدر حاوی ہو جاتا تھا کہ میری آرزو ہوا کرتی کہ یہ وقت آیا ہی نہ کرے یا جھٹ سے بنا کسی احساس کے گزر

Read more

ہولناک تناؤ میں کمال فراخ دلی کا مظاہرہ

ایوب خاں تو مارچ 1969 ء میں اقتدار سے دستبردار ہو گئے، مگر اپنی کم نگاہی اور اقتدار کی لامحدود ہوس کے ہاتھوں قوم کو دوگنا عذاب میں جھونک گئے۔ ان کی خواہش یہ رہی کہ ملک میں کوئی طاقت ور قومی جماعت نہ ہو اور کسی قدآور سیاسی شخصیت کو عوام کے اندر مقبول نہ ہونے دیا جائے۔ شکست و ریخت میں علاقائی جماعتیں عوام کے اندر اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ مغربی پاکستان

Read more

آرمی چیف کی تقرری : مسلم لیگ (ن) کے لئے زندگی و موت کا سوال

قومی اسمبلی نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک رکن کی طرف سے پیش کردہ نجی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ قرار داد تحریک انصاف کے منحرف رکن احمد حسن دیہڑ نے پیش کی تھی۔ اس دوران آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مسلسل ایسی بیان بازی ہو رہی ہے جس سے اس ادارے کا وقار داؤ پر لگا ہوا

Read more

دودھ کی نہر ہے خرافاتی

چائے کی نہر کھودتا فرہاد

کسی ارسطو سے سن لیا کہ چائے اور دودھ دونوں کی افادیت ان کو تنہا پینے میں ہے۔ اب یا چائے چھوڑیں گے یا ارسطو۔

جب سے انگریز نے ہمارے آبا و اجداد کو چائے کی پتی والا نشہ لگایا۔ ہمارے بڑوں نے انگریز کی غلامی سے انکار کا یہ طریقہ ایجاد کیا کہ پیتے ضرور تھے لیکن دودھ میں پتی اور گڑ ڈال کر۔ اس مشروب پر اکثر بالائی کی تہہ بھی جمائی جاتی تاکہ حقیقی آزادی کا مکمل اظہار ممکن ہو بلکہ مزا لیا جاسکتا۔

وقت بدلا۔ طور بدلے۔ ہمارے ابا اماں کے وقت تک دودھ میں بالائی کا رواج ضرور رہا لیکن انہوں نے ادھیڑ عمری کو چھوتے ہی سادہ چائے پر اکتفا کیا اور ابو کیونکہ غالب کی طرح انگریز کے بنائے سسٹم و قوانین کے معترف ہیں وہ گورے سے اظہار یک جہتی کے لئے کالی کافی بھی پیتے ہیں۔

Read more

جبار صاحب!

قافلہ قافلہ جاتے ہیں چلے کیا کیا لوگ میر غفلت زدہ حیران سے کیا بیٹھے ہیں آپ کے ٹیلی فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں کچھ نام ایسے لوگوں کے بھی ہوتے ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے، جوں جوں عمر بڑھتی ہے، اس لسٹ میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے، ان ناموں کو لسٹ سے ڈی لیٹ کرنے کا حوصلہ ہم تو کبھی نہیں کر پائے، فون میں کسی کا نمبر ڈھونڈتے ہوئے بچھڑ جانے والے دوستوں کے

Read more

پاکستان میں بلڈ کینسر کے علاج کی اہم دوا مریضوں کو کیوں نہیں مل پا رہی؟

’سی ایم ایل‘ خون کے کینسر کی ایک قسم ہے جس میں مبتلا مریضوں کو اس بیماری سے لڑنے کے لیے ساری عمر دوا کھانی پڑتی ہے مگر پاکستان کی معاشی صورتحال بظاہر کینسر جیسے مرض میں مبتلا مریضوں کو بھی متاثر کر رہی ہے کیونکہ بلڈ کینسر کے علاج کے لیے ملک میں درآمد کی جانے والی ایک معروف دوا کی کمی کا سامنا ہے۔

Read more

’سُست رفتار‘ لانگ مارچ: کیا عمران خان عوامی طاقت کے ذریعے آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان گذشتہ کئی دنوں سے اپنے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کا پہلا بڑا پڑاؤ اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کو قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مطالبہ جلد عام انتخابات کا انعقاد ہی ہے تو اسے منزل تک پہنچانے میں اتنی تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی آخر حکمت عملی ہے کیا؟

Read more

سلمیٰ اعوان کی ”بیچ بچولن“

سلمیٰ اعوان کی تصانیف میں چھے ناول (تنہا، لہو رنگ فلسطین، ثاقب، گھرونداریت کا ، زرغونہ اور شیبہ) پانچ افسانوی مجموعے (بیچ بچولن، کہانیاں دنیا کی اور اس کا ترجمہ ”The Sky Remained Silent“ ، خوابوں کے رنگ، برف میں دھنسی عورت کچھ کہتی ہے اور سنو تو افسانہ میرا) پاکستان شمالی علاقہ جات کے تین اور بیرونی ممالک کے دس ( 10 ) سفر نامے شامل ہیں۔ اس اجمال کی طرف توجہ دلانے کا مقصد یہ ہے کہ اگرچہ

Read more

راستہ بھولنے کی عادت اور صراط مستقیم

راستہ بھولنا میرا بہترین مشغلہ اور عادت ہے۔ الحمدللہ نا جانے کتنی دفعہ اپنے گھر کا راستہ بھی بھول چکا ہوں، متبادل راستے کا بورڈ بس نظر آنے کی بات ہے میرے منہ سے فوراً نکل جاتا ہے ہائے اور ربا ہون فر راستہ بھولنا پینا اے۔ اور پھر میں راستہ بھول جاتا ہوں۔ اکلوتے سسرال کا گھر ہو یا اکلوتی بہن کا گھر ہمیشہ گوگل میپ کی مدد کے باوجود بھی بھول ہی جاتا ہوں۔ میرا خیال ہے جلد

Read more

پاکستان میں اینٹی امریکہ بیانیہ کا چورن کب سے شروع ہوا؟

برطانوی سامراج کی نوے سالہ حکومت سے کے بعد 1947 میں برصغیر میں مسلم قومیت کے نعرے پہ قائم ہونے والی مملکت پاکستان میں کبھی بھی اینٹی امریکہ نہ سوچ تھی، البتہ کمیونسٹ و سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد دوسری جنگ عظیم کے بعد تاج برطانیہ کی سلطنت کے محدود ہونے کا ادراک کر چکے تھے نیز یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام کا نیا ٹھیکیدار امریکہ کی شکل میں خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھاتا جا رہا ہے ایسے میں

Read more

مرزا اطہر بیگ: تعارفی مطالعہ

مرزا اطہر بیگ دنیا سے لاتعلقی انداز میں تعلق رکھنے والا ایک ایسا قلم کار ہے جو ”دھند میں راستہ“ پر چلتے ہوئے سیر کے لیے ”غلام باغ“ میں داخل ہوا۔ سیر کے دوران ”دوسرا آسمان“ تکتے ہوئے ”صفر سے ایک تک“ کے نظریہ پر غور و فکر کرتا ہوا ”گہرے پانی“ کا رخ کیا۔ راستے میں اس کی نظر ”دلدل“ پر پڑتی ہے تو اسے اچانک کچھ ”روگ“ یاد آ جاتے ہیں۔ ”روگ“ کے ”حصار“ سے نکلنے کی کوشش

Read more

آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ فلم معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے خلاف تو نہیں۔

Read more

وہی آبلے ہیں، وہی جلن ہے

وہ آج پچیس برس بعد اپنے وطن واپس لوٹ رہی تھی، اور اس کے ذہن میں خدشات کا ایک ہجوم تھا جو اسے کسی طرح بھی چین لینے نہیں دے رہا تھا۔ وہ ائر پورٹ کے مسافر لاؤنج میں بیٹھی اپنے بچپن اور جوانی کے ان ایام کو یاد کر کے وقت گزار رہی تھی، جب سکھیوں کا ایک ہجوم اس کے گرد یوں منڈلا رہا ہوتا تھا، کہ اسے تنہائی نام کی کسی چیز کا علم ہی نہیں تھا۔

Read more

جنرل اکبر خان تا حال، صورت حال

جنرل اکبر خان کی آپ بیتی میری آخری منزل پڑھنے کے بعد اور کچھ سنی اور دیکھی ہوئی صورت حال کا اگر ہم تجزیہ کرنے بیٹھ جائیں تو تاریخ کے اوراق خود بخود پلٹنے لگ جائیں اور ہم پڑھتے پڑھتے دنگ رہ جانے کے ساتھ ساتھ ان واقعات کے ساتھ چاہے نہ چاہے ہم آہنگ بھی ہوتے جائیں گے۔ پتہ نہیں اسے سازشی تھیوری کا نام دیں یا کار سازی ڈلیوری کا شاخسانہ کہیں لیکن یہ سب کچھ ہماری مرضی

Read more

گیارہ نومبر۔ کینیڈا کا ریمیمبرینس ڈے

ادھر میدان میں بگل بجا اور ادھر آسمان سے چھر چھر بارش برسنے لگی اور چشم زدن میں کینیڈا، اونٹاریو اور رائل کینیڈین لیجن کے بھیگتے جھنڈوں کے قرب میں چھوٹی بڑی، سرخ، سفید، نیلی، پیلی، سبز اور سیاہ رنگوں کی چھتریاں کھٹ کھٹ کھل گئی تھیں۔ اس قومی دن پر ہمارے صوبے اونٹاریو میں عام تعطیل نہیں ہوتی اس کے باوجود اس تقریب میں اتنے لوگ شامل تھے اور ان میں اکثر سمجھدار تھے کہ موسم کا موڈ دیکھتے

Read more

لنگڑاتا ہوا مارچ

ہمارے دیس کی سیاسی تبدیلی میں چند ہفتے قبل ایک ایسا لانگ مارچ بھی نسل کو دیکھنے کو ملا جو بار بار رات کو سو کر صبح تازہ دم ہوا اور پھر یہی لانگ مارچ چین کے عظیم سوشلسٹ رہنما ”ماؤزے تنگ“ کے تاریخی عوامی مارچ کو روندتے ہوئے اور نئی نسل کو گمراہ کرتے ہوئے سمٹ سمٹا کر فرلانگ مارچ میں تبدیل ہوا جبکہ کچھ من چلے اسے ”لنگڑا مارچ“ بھی کہے جا رہے ہیں، نجانے اس لنگڑا مارچ

Read more

خدارا! فوج کو ’غیر سیاسی‘ ہونے دیں

ملک میں جاری سرگرمیوں سے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ سیاست میں پاکستانی فوج کا کردار ختم ہو چکا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری پر پراسراریت کا پردہ اور انتخابات کے بارے میں متعلقہ حلقوں سے صدر عارف علوی کے رابطے، یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں بدستور فوج کو سب سے اہم اور فیصلہ کن عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک بات تو تسلیم کی جا سکتی ہے کہ پاک فوج نے ملکی تاریخ کے

Read more

’ملزم فرار ہوا تو فوراً فیصلہ کر لیا کہ ہر صورت اسے واپس تحویل میں لینا ہے‘

لاہور ہائیکورٹ میں جب ریپ اور بلیک میلنگ کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ ہوئی تو اس نے پولیس کی تحویل سے فرار کا راستہ اپنایا مگر ایک بہادر خاتون اہلکار نے تنہا اس کا تعاقب کیا اور قانون کی گرفت سے نکلنے کی اس کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Read more

’کسی کو خواب دیکھنے پر سزا نہیں دی جا سکتی‘، لاہور ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کے مقدمے میں فیصلہ

عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق توہینِ مذہب کے مقدمات میں تفتیشی افسر پہلے ملزم کے ذہنی و نفسیاتی حالت کے درست ہونے کا تعین کرے جس کے بعد کوئی بھی کارروائی شروع کی جائے۔

Read more

دھمکیاں یا ڈائیلاگ: کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے

عمران خان پر حملہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ تھمنے میں آ رہا۔ حکمران اتحاد کی ہر جماعت اور رہنما اور دوسرے لوگوں نے مذمت کی حالانکہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایسے معاملات پر ماضی میں جو رویہ رہا اگر دوسری سیاسی جماعتیں وہی رویہ اختیار کرتیں تو نہ جانے ان پر کیا کیا الزامات لگتے۔ بے نظیر بھٹو پر حملے میں جاں بحق ہو گئیں تو پی ٹی

Read more

’کراچی کنگز کو اب اپنا نام صرف کراچی رکھ لینا چاہیے کیونکہ کنگ تو جا رہا ہے‘

پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کچھ کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے ریٹین نہیں کیا جن میں سب سے بڑا نام پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہے۔

Read more

میں اور اندیشہ ہائے سود و زیاں

’پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام روز اول سے ہمارا مقصد اولیٰ رہا ہے‘۔ 50 برس قبل یہ جملہ ہمیں سرکاری سکولوں میں رٹایا جاتا تھا۔ تعلیم کے نام پر تلقین سے سرشار درویش کے ہم عمر اب اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں۔ اس آموختے کی علمی اصابت اور تاریخی حقیقت سے قطع نظر، سوچنا چاہیے کہ اس ’نظریاتی تعلیم‘ سے لیس اذہان کی فیصلہ سازی کا درجہ کیا ہو گا؟ 9 نومبر 2022 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق

Read more

خواجہ فرخ سعید۔ نابغہ روزگار شخصیت

نصف صدی کا قصہ دوچار برس کی بات نہیں نصف صدی قبل سے کچھ زائد خواجہ فرخ سعید اور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں زیر تعلیم تھے جوانی دیوانی تھی۔ کالج میں میری قیادت میں گروپ چھایا ہوا تھا۔ سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات ہوں یا سیر سپاٹا، جنگ ستمبر 1965 ہو یا لنڈی کوتل کی ”مشہور زمانہ“ شاپنگ۔ ہمارا گروپ پیش پیش ہوتا تھا۔ ہم خیبر میل کے ذریعے پشاور اور بعد ازاں پشاور سے لنڈی

Read more

دیوان بہادر ایس پی سنگھا: خواب جو چکنا چور ہو گئے

3 مارچ 1947 پیر کا دن، لاہور کا موسم خوشگوار ہے موسم بہار کی آمد آمد ہے پودوں میں رنگ برنگے پھول کھلنا شروع ہو گئے ہیں لیکن لاہور کی سیاسی فضا بہت گرم او ر مسموم ہے، سکھوں کی نیم مذہبی سیاسی جماعت اکالی دل کے مرکزی رہنما 62 سالہ ماسٹر تارا سنگھ جن کا اصل نام نانک چند ملہوترہ تھا، وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے لیکن انہوں نے بارہ سال کی عمر میں سکھ مذہب اختیار

Read more

منافق بظاہر کیوں کامیاب لگتا ہے؟

روزمرہ زندگی میں ہمارا بہت سارے منافقین سے واسطہ پڑتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جو دنیا کے سامنے نیکی اور شرافت کے لبادے میں نظر آئیں گے اور تنہائی میں شر کے منصوبے بنائیں گے، آپ کو ایسی نصیحتیں کرتے ملیں گے جن پر خود کبھی عمل نہیں کیا ہو گا۔ ان کے دعوے جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہوتے ہیں۔ انا پرستی کا منافقت سے قریبی تعلق ہے۔ اپنی غلط سوچ، ذات اور شخصیت کو اس حد تک

Read more

انتشار کب تھمے گا؟

نہایت افسوس کی بات ہے کہ ملک کے بارے میں کوئی اچھی اور مثبت خبر ہمیں کم ہی سننے کو ملتی ہے۔ البتہ ہر روز ایک نیا بحران سر اٹھا لیتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کی نازک معاشی صورتحال کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔ چین اور سعودی عرب نے تیرہ ارب ڈالر کی امداد کی یقین دہانی کروا

Read more

رمیز راجہ نے عمران خان کی 92 ورلڈ کپ والی تقریر دہرا دی: ’یہ اعصاب کا کھیل ہے، انجوائے کریں، میچ جیتیں‘

90 ہزار لوگ سٹیڈیم میں ہیں اور یہ موقع ہمارے کریئر میں دوبارہ نہیں آئے گا، لہذا آپ باہر جائیں، انجوائے کریں اور میچ جیتیں۔‘

Read more

سیاسی دشمنی سے نمٹنے کی اعلیٰ تدابیر

ہماری زیادہ تر سیاسی زندگی محاذ آرائی سے عبارت رہی، تاہم بالغ نظر اور معاملہ فہم راہنما بگڑے ہوئے حالات میں بات چیت اور مفاہمت کے دریچے کھولتے رہے ہیں۔ ان میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کا مقام اس لیے ممتاز دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے سیاسی اختلاف کے نہایت عمدہ آداب اختیار کیے، اپنے بدترین مخالفوں سے بھی ایک آبرو مندانہ طرز عمل اپنایا اور وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر ان سے تعاون کرنے میں کوئی جھجک محسوس

Read more

ایک خط علامہ اقبال کے نام

حکیم الامت، شاعر مشرق، علامہ محمد اقبال صاحب بصد عجز و انکسار سلام آج ساری قوم آپ کا دن مناتی رہی مگر اپنی تو وہی بے ڈھنگی چال یعنی کہ ہمارا حجرہ جہاں بستر پہ لیٹے لیٹے ہمیں نادر قسم کے خیالات سوجھتے رہتے ہیں۔ ایک ہم ہی کیا ساری قوم اب چھٹی کا دن ایسے ہی مناتی ہے۔ بہت تیر مارا تو ٹی وی کے کان مروڑ لیے ۔ ٹی وی سے یاد آیا کہ آج آپ کے مرقد

Read more

کیا صدر مملکت ایمرجنسی کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟

پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز محترم قاضی حسین احمد صاحب نے کیا تھا۔ قاضی صاحب کے اس اقدام نے ان کی انتخابی سیاست پر کوئی اثر مرتب نہیں کیا تھا اور نہ ہی وہ کسی حکومت کو اکیلے گرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی حکمت عملی مربوط اور منفرد تھی، مگر نتائج کے اعتبار سے کامیابی سے دور رہی۔

ان کی جماعت کے نقش قدم پر چلنے کی روش عمران خان نے بھی اختیار کی۔ 2014 ء میں تمام تر عوامل کے ہوتے ہوئے بھی عمران خان حکومت کو گرانے اور نئے انتخابات کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور طاہر القادری کی جماعت بھی کام نہ آئی۔

Read more

توہین مذہب کے نام پر فتنہ گری!

آج معاشرہ ایک شخص یعنی عمران خان کی محبت تو دوسری طرف ان کی نفرت کے شدید جذبات میں گرفتار، ہیجانی کیفیت کا شکا ر نظر آتا ہے۔ دوست ہوں یا دشمن، یہ حقیقت مگر سب مانتے ہیں کہ عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے۔ اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے کچھ عناصر اگر یہ سوچیں تو غلط نہ ہو گا کہ عمران خان کو منظر سے ہٹا

Read more

پولیس کا نظام کس کام کا؟

  رواں برس کے اپریل سے اس کالم میں آپ کو اکتادینے کی حد تک یاد دلاتا رہتا ہوں کہ جب مغل سلطنت اپنے کامل زوال کی جانب بڑھ رہی تھی تو پنجاب کا صوفی شاعر بلھے شاہ بلبلا اٹھا تھا۔”برا حال ہویا پنجاب دا“ کی دہائی مچانا شروع ہوگیا۔ربّ کریم نے مجھے بلھے شاہ جیسے تخلیقی ذہن سے مالا مال نہیں کیا۔ویسے بھی تنخواہ کا محتاج قلم گھسیٹ ہوں۔ ہر لفظ لکھنے سے قبل سو بار سوچنا پڑتا ہے۔اس

Read more

ملک میں آگ لگی ہے اور وزیر اعظم لندن یاترا پر ہے!

وزیر اعظم شہباز شریف قاہرہ میں ماحولیات کی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد ’نجی دورہ پر نجی پرواز‘ سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اس دورہ کی مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں شہباز شریف کی لندن روانگی متعدد سوالات کو جنم دے گی اور شکوک و شبہات کی فضا مزید گہری ہوگی۔ یہ سارے اشارے مل کر ایک کمزور اور غیر موثر حکمرانی کی تصویر کشی

Read more

جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے نہیں نکالا

ہم سب میں بصیر نوید صاحب کا ایک کالم شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ”جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے کیوں نکالا؟ چونکہ یہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں اس لئے مجھے اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ میں بھی ان طالبعلم رہنماؤں میں شامل تھا جن پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے جنرل ایوب خان کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کی سٹوڈنٹس یونین کا

Read more

”الجھنیں بڑھتی رہیں گی“

پیر کی دوپہر شروع ہونے سے کئی لمحے قبل شام ڈھلنے تک ہمارے ٹی وی چینلوں کی سکرینوں پر بینڈ، باجہ، بارات سمیت ٹِکر چلنا شروع ہوگئے۔ یہ ”خبر“ دیتے رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے آئی جی پنجاب کو حکم صادر کردیا ہے کہ عمران خان صاحب پر جمعرات کے روز ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر چوبیس گھنٹوں میں درج کر دی جائے۔ ورنہ…. یہ ٹِکر چلے تو میرے اور آپ جیسے کئی سادہ

Read more

دوست پبلیکیشنز اسلام آباد نے لکھاریوں کے سینوں میں خنجر اتار دیے

مجھ نگوڑی پر تو وہی مثال صادق آ رہی تھی کہ تیرا لٹیا شہر بھنبھور نی سسیئے بے خبرے جمعے کی شب طاہرہ اقبال کو ان کے نئے ناول ہڑپہ جسے جہلم بک کارنر نے چھاپا ہے پر مبارک باد دینے کے لیے فون کیا۔ شکریہ کہتے ہوئے طاہرہ نے کہا ”تمہیں کچھ معلوم ہے دوست پبلیکیشنز اسلام آباد نے اپنا کاروبار سمیٹ کر ہماری کتابیں ردی والوں کو اٹھوا دی ہیں اور خود امریکہ چلے گئے ہیں۔“ ”کیا کیا؟

Read more

’آپ نے احتجاج کرنا ہے، ضرور کریں، لیکن عوام کو بھی تو ان کا حق دیں‘

اسلام آباد کے خارجی راستوں پر گاڑیوں کا رش شام کے اوقات میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سڑکیں بند ہونے کی صورت میں دو سے ڈھائی لاکھ گاڑیاں دارالحکومت کی سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں اور ان میں سوار ملازمت پیشہ افراد، مریض، طلبا اور بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read more

پروفیسر سلامت اختر: رہیں نہ رہیں ہم، مہکا کریں گے

ستمبر 2020 ء کی بات ہے۔ کرونا کی وبا ان دنوں زوروں پر تھی۔ کام کاج بند ہونے کی وجہ سے ہمیں بھی فراغت تھی۔ ایسے میں اپنے کالج کے ہسٹری کے سابقہ استاد پروفیسر سلامت اختر صاحب کو فیس بک پر ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ جس کا نتیجہ مثبت نکلا، پروفیسر صاحب کا فیس بک پیج تو بنا ہوا تھا مگر وہ کافی عرصے سے فعال نہیں تھا۔ اسی تلاش میں پروفیسر صاحب کے ڈنمارک میں مقیم صاحبزادے نواز

Read more

پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا معاملہ

مسلح جدوجہد یا پہیہ جام جیسی تحاریک کے بغیر ”انقلاب“ نہیں لایا جا سکتا۔ ان کے علاوہ سیاسی اہداف کے حصول کے لئے جو حربے اختیار ہوتے ہیں وہ غیر سیاسی فریقین کو ”انتشار“ کی جانب دھکیلتے محسوس ہوتے ہیں۔اس کا خوف ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو ریاستی بندوبست کے محافظ ادارے حتمی کردار ادا کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں۔نام نہاد جمہوری نظام دائمی اداروں کے متحرک ہوجانے کے بعد مضبوط ہو جانے کے بجائے کمزور تر ہو جاتا

Read more

سیاسی جماعتوں اور اداروں کے پاس موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا کیا راستہ ہے؟

اس وقت ایک گمبھیر نوعیت کا سیاسی تعطل و بحران، حکومت، سیاسی جماعتوں اور ’فیصلہ ساز ادارے‘ کو ایسی جگہ پر لے آیا ہے جہاں سے آگے گلی بند ہے اور پیچھے پلٹنے کو کوئی تیار نہیں۔ 

Read more

مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا

سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی ایسا مثبت پروگرام نہیں جس سے ظاہر ہو کہ ملک میں مہنگائی اور بحرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ روش کے مطابق ہر نئی آنے والی حکومت اپوزیشن کو قصور وار ٹھہراتی ہے اور جب اپوزیشن حکومت میں آ جاتی ہے تو سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو مورود الزام ٹھہرا کر خود کو خراب حالات سے بری الزمہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، کئی دہائیوں سے یہی عمل دیکھنے میں آیا ہے اور اس میں

Read more

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی، دیے گئے نام غائب

وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیر آباد کے سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ اس کے مندرجات مندرجہ ذیل ہیں نام و سکونت اطلاع دہندہ مستغیث: عامر شہزاد سب انسپکٹر بکار سرکار معروض ہوں کہ مورخہ 3.11.2022 من سب انسپکٹر/ایس ایچ او معه راشد، مجاهد على ، بلال منظور، زبیر، تنزيل الرحمن و دیگر ملازمان

Read more

ظفر علی خان اور ان کا عہد: بابائے صحافت پر ایک وقیع دستاویز

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان عظیم المربیت راہنماؤں میں سے ہیں جن کی زندگی کا عنوان اسلام کی سربلندی بلندی اور فرنگی سامراج سے آزادی رہا وہ ہماری ملی تاریخ کی ہمہ صفت ہمہ جہد اور نابغہ روز گار شخصیت ہیں جنہیں قدرت نے گوناں گوں خوبیوں سے نوازا تھا تاریخ میں بہت کم لوگ ہوں گے جن کا نصیب اس قدر اوصاف سے بہرہ ور ہوا وہ کہ ایک شعلہ بیاں خطیب، نعز گو

Read more

شہر غریب کیسے ہوتے ہیں؟

پڑھنے والے گیان کے دیوتا ہیں۔ میں کم ہنر معافی چاہتا ہوں کہ آج کی نوحہ گری میں صیغہ متکلم کا عیب شامل ہو گا۔ اگر اخبار لفظوں کی بستی ہے تو کالم کو گلی سمجھنے میں کیا ہرج ہے۔ لکھنے والا ایک کے بعد دوسرے دروازے پر خبر پہنچاتا ہوا نکڑ پار کر جاتا ہے۔ خبر اہم ہے، نامہ بر کو تو بہرصورت گزر جانا ہے۔ بھلے ساقی امروہوی کا مصرع ہی زیر لب کیوں نہ ہو، ’چل رہے

Read more

عمران خان وزیر آباد سانحہ کی تحقیقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں

عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں اگر ’میرے‘ جیسے آدمی پر حملہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی تو دیکھیں کہ عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہو گا؟ اپنے اختصاص کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اس ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہوں‘ ۔ عمران خان نے اپنا یہ ’کرب‘ بیان کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ

Read more

خفیہ ملاقاتیں ناکام، خونی لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

28 اکتوبر 2022 کی شام سے سست روی سے چلنے والا ”پر امن لانگ مارچ“ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد تاحال گوجرانوالہ سے آگے نہیں بڑھ پایا کہ گولی چل جانے سے ”خونی مارچ“ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان نے ”صحت یاب“ ہونے تک لانگ مارچ روک دیا تھا۔ بظاہر عمران خان کا یہ فیصلہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے لیکن ”دانندگان راز“ کچھ اور ہی

Read more

اچھا ڈاکٹر کون؟

آج جی چاہتا ہے کہ آپ کا امتحان لیا جائے۔ ارے ارے گھبرائیے نہیں، نہ کوئی طویل پرچہ ہے اور نہ ہی کچھ اور، بس سادہ سا ایک سوال۔

ایک اچھا پروفیشنل ہونے کی کیا نشانی ہے؟

سوچئیے۔ ذہن پہ زور ڈالیے، ہر شعبے کو کھنگالیے۔ چھوٹا بڑا ہر کام، ہر شعبہ، ارد گرد۔ جواب تو مل ہی جائے گا۔

جواب کا ایک پہلو شاید ہماری اس کہانی میں بھی ہو۔ وہ تمام پیچ و خم جنہوں نے ہمیں زندگی کے بہت سے رنگ دکھائے اور اب تک حیران کیے جاتی ہے۔

اکیسویں صدی کا آغاز ہو چکا تھا اور گائنی میں پانچ چھ برس کی محنت اور ٹریننگ کے بعد سپیشلسٹ بن کے ہم اپنے سرور میں گم تھے۔ سرکاری نوکری میں رتبہ میڈیکل افسر کہ سرکار کو کیا لگے کہ محنت اور کار مسلسل سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو کسی پلڑے میں تولا جائے۔

Read more

عمران خان اور جماعت اسلامی

عمران خان کے سیاسی محرکات کو سمجھنا اتنا آسان بھی نہیں جیسا کہ سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے بہت سے سیاسی مفکرین ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ عمران کی سیاست کو پاپولزم کے پیمانے پہ پرکھا جائے؟ اسے ایک انقلابی کے طور جانا جائے؟ عمران خان کی سیاسی جدوجہد کو سمجھنے کے لئے، میرے خیال میں، ملک کی نظریاتی ساخت کو سمجھنا ضروری ہو گا جس کی بنیاد گزشتہ 75 سالوں میں رکھی گئی اور ہر آنے والے

Read more

کہیں کھوتی کا غصہ کمہار پر نہ نکلے

عمر عزیز کی آدھی صدی گزاری، گلگت سے کراچی تک بد ترین فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات کو نہ صرف خود اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ کسی حد تک متاثر بھی ہوا۔ تین ادوار فوجی حکومتوں کے آئے، جنرل ایوب کو اقتدار میں دس سال گزارنے کے بعد ایک جانور سے تشبیہ دیتے بھی دیکھا، جنرل یحییٰ کے دور میں بنگلہ دیش الگ ہوتے دیکھا، بنگال میں قید ہوئے فوجیوں کی واپسی دیکھی، ضیاءالحق کا مارشل لائی اسلام دیکھا، لوگوں

Read more

اصلی بمقابلہ انگلش میڈیم مولا جٹ

کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو اچھی ہوں یا بری، ہٹ ہوجائیں یا پٹ جائیں، انہیں دیکھنا فرض ہوتا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ایسی ہی فلم ہے۔ اس فلم کی جس پڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی اور جس طرح پاکستان اور ہندوستان کے فلم سازوں نے یہ فلم دیکھنے سے پہلے ہی اس کی تعریف کی تو اسے دیکھنا فرض ہو گیا، ویسے بھی یہ میری پسندیدہ فلم مولا جٹ کا ’ری میک‘ ہے، اپنے تئیں سو بہترین فلموں کی جو فہرست میں نے بنا کر رکھی ہے اس میں مولا جٹ کا تئیسواں نمبر ہے جبکہ پاکستانی فلموں میں اسے میں نے سب سے اوپر رکھا ہے۔

Read more

اعظم سواتی کی ذاتی ویڈیو: ’یہ اس ملک میں پستی کی نئی سطح ہے‘

اعظم سواتی نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ کو نامعلوم نمبر سے اُن کی اور ان کی اہلیہ کی ذاتی ویڈیو بھیجی گئی ہے۔

Read more

عمران خان کا الزام، فوج کی تردید: کیا پولیس حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے؟

پاکستانی فوج نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس الزام کو مسترد کیا ہے جس میں وہ خود پر حملے کے ذمہ داروں میں آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ میجر جنرل فیصل کا نام لیتے ہیں۔ کسی حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف سنگین نوعیت کے کسی کیس میں پولیس کے پاس کیا اختیارات ہوتے ہیں اور آرمی ایکٹ کیا کہتا ہے؟

Read more

عمران خان پر حملے کی تحقیقات: ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کن قانونی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے؟

گجرات پولیس کو تاحال پی ٹی آئی یا متاثرہ افراد کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی۔ قانونی ماہرین کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج میں ایک گھنٹے کی تاخیر بھی متاثرہ فریق کے لیے عدالتی کارروائی کے دوران انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

Read more

فوجی کاشن ہے ”جیسے تھے“

دیہات میں جن کی زمینداریاں بڑی ہوتی تھیں ان کے معاملات زمینداری ذرا دھیرے دھیرے چلتے تھے۔ شام کے کلوں سے بندھے جانور جب صبح ہونے پر تنگ پڑ جاتے تو گھر کا وڈیرا جانوروں کی سنبھال کرنے والے سے کہتا ”ان کو دن والے کلوں پر کر دو“ ۔ اس نے اٹھنا اور ناچنے کودنے والے جانوروں کو پچھلے کلوں کر دینا۔ جانور دو چار گھنٹے وہاں بہت خوش رہتے۔ اس کے بعد وہاں بھی بور ہونا شروع ہو

Read more

مکافات عمل سے بچنا ناممکن

دنیا میں کیے جانے والے ہر عمل کا بدلہ ضرور ملتا ہے، اس کو ہم مکافات عمل کہتے ہیں۔ آپ نیکی اور اچھائی کریں گے تو بدلے میں اللہ کی طرف سے بھلائی یا اجر پا لیں گے، کسی کے ساتھ ظلم یا زیادتی کریں گے تو سزا بھی یقینی ہے۔ گناہ کی سزا اور نیکی کا بدلہ اس دنیا میں تو ملتے ہی ہیں، آخرت کے لئے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو

Read more

خدارا بچا لو پاکستان کو

26 اکتوبر کو فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اس میں مجھے لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ یوں تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سینئر صحافی ارشد شریف کو اپنا دوست کہتے تھے۔ ان کے جنازے تک میں شرکت نہیں کی، چیئرمین تحریک انصاف نے عین اسی دن لانگ مارچ کا آغاز کیا، جس دن ارشد شریف کو سپرد خاک کیا گیا تھا جبکہ عمران خان کے کہنے

Read more

عمران خان کی سکیورٹی کیسی تھی اور اس میں کوتاہی کہاں ہوئی؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے بعد لانگ مارچ کے دوران جہاں ان کی سکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں، وہیں یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ انھیں بطور سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ کس قسم کی سکیورٹی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

Read more