توشہ خانہ کیس ہے کیا اور سزا کے بعد عمران خان کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے اور انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانیے کہ یہ کیس ہے کیا اور سزا ملنے کے بعد اب عمران خان کے پاس کیا آپشنز ہیں۔

Read more

سی پیک کے 10 سال: ’گیم چینجر‘ تصور کی جانے والی اقتصادی راہداری سے پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

پاکستان اور چین کی اقتصادی راہداری کی ابتدا بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی لیکن پھر یکایک ان منصوبوں کی ڈیڈ لائن مِس ہونے لگیں اور ان منصوبوں کی اہمیت پر سوالات بھی ہونے لگے۔

Read more

ادھورے خواب

چند دن پہلے ایک قریبی دوست کے ساتھ اسلام آباد شہزاد ٹاؤن جانے کا اتفاق ہوا۔ دراصل میرا دوست کینیڈا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں بس اسی سلسلے میں ہم پاکستان میں سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی جیری گئے جو دنیا کے مختلف ممالک کے لئے ویزا پراسیس کرتی ہے۔ چونکہ اپوائنٹمنٹ کا وقت دس بجکر تیس منٹ تھا، ہم تقریباً نو بجے پہنچے۔ وقت کافی تھا تو اردگرد کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ پریشانی کی حد تک حیرانی

Read more

سی پیک کے دس سال

چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے سی پیک کی تکمیل کے دس سال پورے ہونے پر اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک 10 سال میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، دوسرے مرحلے میں زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری

Read more

کابلی پلاؤ: ٹیلیویژن ڈرامے کی واپسی

پاکستانی ٹیلیویژن ڈرامہ ہمیشہ ناظرین کی ایک بڑی تعداد کے لیے اینٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ اپنے موضوعات کے تنوع کی وجہ سے بھی مقبول رہا ہے- کوئی بیس برس ادھر ٹیلی ویژن چینلز کی بھرمار اور اس کے نتیجے میں ہونے والی غیر معیاری پروڈکشن نے سنجیدہ ناظرین کو ٹیلی ویژن سے بد دل کردیا اور ایک اچھی خاصی تعداد انٹرنیٹ پر موجود مواد پر منتقل ہوگئی- اس دوران کبھی کبھی کسی ڈرامے کے حوالے سے آواز اٹھتی رہی کہ

Read more

جمہوریت یرغمال بنائی جا چکی ہے!

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے 9 اگست تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات منعقد کروانے کے لئے 90 دن کی مہلت ہوگی۔ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود بظاہر ابھی تک نگران وزیر اعظم کے لئے کسی نام پر ’اتفاق‘ نہیں ہوسکا۔ تاہم خبروں کے مطابق اس معاملہ پر اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ لیکن ملک میں جو ماحول بنایا جا رہا

Read more

پاکستان کی ترقی: شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس

موجودہ سیاسی صورت حال میں پاکستان اور پاکستان سے باہر عمران خان کی پرجوش توثیق اور حزب اختلاف کی جماعتوں پر پر زور تنقید کی جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانی مجموعی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مخالفت اور عمران خان کی حمایت میں نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی میڈیا عمران خان کے خلاف ایک متعصبانہ نقطہ نظر پیش کرتا ہے، لیکن اس میں ایک مربوط ساخت کا فقدان بھی ہے اور انڈین میڈیا جذباتی زبان

Read more

ایک عورت ہزار دیوانے

"ایک عورت ہزار دیوانے” کرشن چندر کا ایک دل کش اور حقیقت پر مبنی ناول ہے۔ ناول کے تانے بانے کافی حد تک حقیقت اور تاریخ سے جا ملتے ہیں۔ اس ناول کا مرکزی کردار لاچی ہے، جو نہایت حسین، خوب رو، پراعتماد اور بہادر لڑکی ہے۔ بدقسمتی سے ماحول، قدرت اور اتفاق نے لاچی کو بھکارن بنایا ہے۔ "لاچی اگر بھکارن نہ ہوتی تو سیب کا پیڑ ہوتی، ہمالہ کی کنواری برف میں ڈھکی ہوئی چوٹی ہوتی یا زیر

Read more

بھارت کا حقیقی چہرہ آئینہ کشمیر میں بے نقاب

5 اگست 2019 کا وہ تاریک دن ہے کہ جس روز بھارت نے اپنے ہی آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی. مودی نے اپنے بانیوں کی طرف سے کشمیریوں کا سودا کرنے والوں سے کیا گیا وعدہ بھی پاش پاش کردیا اور جن شرائط پر نام نہاد الحاق نامہ تیار کیا گیا تھا ان سے بھی مکر گیا. بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کی روح سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت

Read more

افغان پالیسی کے قبرستانی ہیولے (6)

پاک افغان مجادلے کا قصہ آج نبیڑ دیتے ہیں۔ پچاس برس پر پھیلی یہ دیوار گریہ تو جہالت، سازش، جرم، ناانصافی اور تشدد کے بدصورت پتھروں سے اٹھائی گئی ہے- قتل و غارت کی اس لہو آلود کہانی پر سینکڑوں کتابیں اور لاکھوں اخباری مضامین لکھے گئے ہیں۔ کاغذ پر کھنچے یہ بے معنی حروف مگر 19 سالہ رخشندہ کے درد کا احاطہ نہیں کر سکتے جسے 2015 میں طالبان  نے صوبہ غور کے قصبے فیروز کوہ میں سنگسار کیا

Read more

پولیس کا یوم سپاس اور دو عزیز دوستوں کی یاد

احمد فراز نے کہا۔ تیرے بیٹے تیری آبرو کے لیے یوں جلائیں گے اپنے لہو کے دیے مسکرائے گی تاریکیوں میں کرن اے وطن تاریکیوں کو اپنے لہو کی لو سے اجالے میں بدلنے والے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 اگست کو یوم سپاس منایا گیا۔ میں سارا دن ان ساتھیوں کے بارے میں سوچتا رہا جن کے ہمراہ نوکری کا کچھ یا بڑا حصہ گزرا تھا۔ بے شمار انمول

Read more

توشہ خان کیس کی سماعت: ’عمران خان کو کہا تھا وکیل آپ کے ساتھ مخلص نہیں‘

عمران خان کے وکلا کی بظاہر یہ حکمت عملی سامنے آئی کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ان کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت تک تاخیری حربے استعمال کیے جائیں اور کوئی بھی دلائل نہیں دے گا۔

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کا انجام کیا ہو گا؟

ماماااا۔ ماما یوسف! جی شیخ صاحب، جی میڈا سائیں؟ ماما! چاول چھولے کے اوپر دو سموسے رکھ دو۔ سلاد بھی ہو۔ رائتہ چٹنیاں بھی ساتھ ہوں اور ہاں کولڈ ڈرنک کی بوتل بھی ساتھ ہو۔ جب میں چاول چھولے کھا لوں تو تیز پتی والی چائے ساتھ ایک سگریٹ گولڈ لیف کا بھی۔ ماما کے چہرے پہ مسکراہٹ آ جاتی۔ وہ میرے مزاج کو سمجھتا تھا۔ بہت سارے درختوں کے سائے تلے بنی اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد کیمپس کی یہ

Read more

سیما حیدر کو فلم میں ’را‘ ایجنٹ کے کردار کی پیشکش: ’پب جی تو کھیلا تو نے، پر دل کا کھیل کیوں کھیلا‘

جمعرات کو مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک پروڈکشن کمپنی نے گریٹر نوئیڈا میں سیما کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور انھیں ایک فلم میں انڈیا کی خفیہ ایجینسی ’را‘ کا ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Read more

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں فرق یا مہنگا پیٹرول؟

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں حالیہ عرصے کے دوران بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے موسم گرما کی تعطیلات اور سیاحت کے سیزن کے اواخر میں مسافروں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

Read more

نگران حکومت کیا ہوتی ہے، یہ کیسے بنتی ہے اور اس کا کام کیا ہوتا ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل اسے دنیا کے دیگر ممالک سے الگ کرتی ہے کیونکہ عموماً آج کل جمہوری ممالک میں اس قسم کے کسی بندوبست کی مثال نہیں ملتی۔

Read more

پاکستان میں اے آئی ماڈلز کی مدد سے ٹاک شو: کیا اے آئی اینکرز مستقبل میں جیتے جاگتے اینکرز کی جگہ لے لیں گے؟

پاکستان میں ایک انفوٹینمنٹ چینل ڈسکور پاکستان نے حال ہی میں ٹی وی پر ایک ٹاک شو کیا جس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ اس میں اینکر اور مہمان تمام اے آئی ماڈلز ہیں یعنی حقیقی انسانی کی کمپیوٹر سے بنی شکل اور آواز ہیں۔

Read more

صحرا میں کشتیاں دوڑ رہی ہیں

حالیہ بارشوں نے بھر سے پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں شہر اور گاؤں کے علاوہ صحرائے کاچھو کو ڈبو دیا ہے۔ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ بارشوں کی پیشن گوئیوں کی وجہ سے ہر طرف خوف طاری ہو گیا ہے۔ صحرائے کاچھو میں 2022 ء کے سیلاب کے اثرات ختم ہی نہیں ہوئے۔ لوگ اب بھی خیموں میں رہ رہے ہیں۔ اب تک گھر بنا نہیں سکے۔ روڈ جوں کے توں ٹوٹے

Read more

ایک پولیس آفیسر، ریٹائرڈ میجر یا بادشاہ سلامت

26 جولائی کی کڑکتی دھوپ میں ہم گورنر ہاؤس کراچی گیٹ نمبر چار پہ اندر جانے کے لیے تقریباً تین سے چار ہزار طلباء، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔ کچھ ہی دیر بعد یہاں لیپ ٹاپ اور وزیراعظم نوجوان قرض پروگرام پہ ایک تقریب ہونا تھی، انٹری کے لیے چار سے پانچ دن پہلے سے ہی سب کے نام، شناختی کارڈ نمبر وغیرہ کا اندراج کیا جا چکا تھا لیکن یہاں گیٹ پہ اتنی بد انتظامی

Read more

ہندو کی محبت میں مبتلا نسل کی خوش فہمیاں

آج کا پاکستان، جو پہلے بھی ”مسلم اکثریتی علاقے“ ہی تھے، قیام پاکستان سے قبل یہاں کے تمام بڑے شہروں میں نوے فی صد سے بھی زیادہ زمین، جائیداد، اور کاروبار کے مالکان ہندو اور سکھ ہی تھے، مسلمان اکثریت میں ہونے کے باوجود ناخواندہ، کم خواندہ، پسماندہ اور ادنی پیشوں سے وابستہ تھے، جن ملازمتوں اور خدمات میں زیادہ تر کا دار و مدار بھی ہندو و سکھ امراء پر ہی تھا، راولپنڈی اور لاہور جیسے شہر میں اکثر

Read more

حقوق مالاکنڈ جلسہ عام

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چکدرہ میں ”حقوق مالاکنڈ جلسہ عام“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کی ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی یہ علاقہ وسائل اور معدنیات سے مالامال ہے مگر یہاں سب سے زیادہ غربت ہے۔ سراج الحق کی اس بات سے شاید ہی کسی کو اختلاف ہو گا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ترقی کے تمام امکانات موجود ہیں لیکن حکمرانوں کی عدم توجہی سے یہ ڈویژن ملک

Read more

وہ شعبے جن میں سرمایہ کاری پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کی وجہ بنی مگر سرمایہ کار کس امید پر حصص خرید رہے ہیں؟

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے اور جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا جو گذشتہ چھ سال کی مدت میں بلند ترین ہے۔ مگر وہ کون سی کمپنیاں اور شعبے ہیں جن میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور کیوں؟

Read more

عمران خان کا دوغلا پن: انتخابات کا مطالبہ اور دہشت گردی کا جواز

بی بی سی ہارڈ ٹاک کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا یہ موقف درست ہے کہ حکومت کو ناکامی کا خطرہ نہیں ہے اور اگر تحریک انصاف سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی تو انتخابات منعقد کروانے میں لیت و لعل سے کیوں کام لیا جا رہا ہے۔ حکومت انتخابات کے بارے میں جتنی بے یقینی پیدا کرے گی اور انہیں ملتوی رکھنے کی مضحکہ خیز کوششیں کی جائیں گی تو عمران خان کی اس

Read more

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت پر شب خون

مہاتما گاندھی نے 9 اگست سن 1942 کو اپنے اخبار ”ہریجن“ میں لکھا تھا کہ ”انڈیا ہر اس فرد سے تعلق رکھتا ہے جو یہاں پیدا ہوا تھا، یہاں بڑا ہوا ہے اور جن کے پاس اپنا ملک کہنے کے لیے یہی ایک ملک ہے، لہذا یہ ملک پارسیوں، بنی اسرائیلوں، ہندوستانی عیسائیوں، مسلمان اور دوسرے غیر ہندوؤں کا بھی اتنا ہی ملک ہے جتنا ہندوؤں کا، آزاد ہندوستان میں کوئی ہندو راج نہیں بلکہ بھارت راج ہو گا جس

Read more

پاکستان اور اس کے عوام

ایٹم بم گرنے کے بعد اس کی تباہ کاریوں کے اثرات نہ ختم ہونے والے ہوتے ہیں اول تو متاثرہ جگہ پر کوئی زندہ نہیں بچتا اگر لامحالہ بچ بھی جائے تو کئی نسلوں تک انسان اس کے زہریلے اثرات کے زیر اثر زندگی گزارتا ہے یہ طریقہ بہت ہی جان لیوا ہونے کے ساتھ ناقابل معافی جرم سمجھا جاتا ہے مگر اب دنیا نے ترقی کرلی ہے اور ترقی پذیر ممالک کی آبادی کم کرنے سے ختم کرنے تک

Read more

بڑھتا ہوا گھریلو تشدد

سوسائٹی کے اندر پھیلی دیگر سماجی برائیوں میں ایک ”تشدد“ بھی ہے۔ قانون اور نظام کے بانجھ ہو جانے کے بعد ہمارا معاشرہ تشدد کی ایسی آماج گاہ بن چکا ہے جہاں ہر طرح کا تشدد تسلسل کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی تشدد کا ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے جو پہلے کی نسبت زیادہ لرزہ خیز ہوتا ہے۔ تشدد، جنسی تشدد، اجتماعی عوامی تشدد کے بعد اب گھریلو تشدد میں خطرناک اضافہ ہو چکا

Read more

کم عمر گھریلو ملازمین پر تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان

حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔ بالکل اسی طرح اللہ کے رسول ﷺ لوگوں کو حسن سلوک کی تاکید فرماتے رہے، یہاں تک کہ جانوروں کے ساتھ بھی اچھے سلوک کی تلقین فرماتے رہے، یہ سب کچھ ایک با اخلاق فرد کی تربیت کے لئے ہے جو معاشرے میں سودمند کردار ادا کر سکے۔ اور ایک پرسکون و خوشگوار معاشرتی ماحول پروان چڑھ سکے۔ ایسے میں جب

Read more

گھریلو تشدد اور ہماری قانونی ذمہ داریاں!

سماج میں عورت کو ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عورت کی سماجی برابری کا سوال آج کا نہیں، صدیوں پرانا ہے۔ عورت کو صدیوں سے سماجی، سیاسی، اور معاشی معاملوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ اور بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ انسان کی سماجی تاریخ مردانہ سماج کی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے۔ عورت کو کس قدر بے رحمی سے مردانہ سماج نے سماجی اور سیاسی معاملات سے

Read more

کیا عمران خان تیسری آپشن نہیں رہے

عمران خان ایسے گنجلک بھنور کا شکار ہو چکے ہیں جہاں سے نکلنے کی نہ وہ طاقت رکھتے ہیں نہ ہی صلاحیت۔ نہ ہی کوئی خلائی مخلوق ان کو بھنور سے نکالنے کے لئے اپنا ہاتھ عمران خان کی طرف بڑھا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی کھوکھلی دھمکیوں کے علاوہ معافی تلافی کے لئے مقتدرہ کی منت سماجت بھی کسی کام نہ آ سکی۔ عوامی مقبولیت کے دعوے بھی عمران خان کی مشکلات کم کرنے میں مددگار

Read more

شکارپور میں ’سکول اوقات میں بچوں کے گیمز کھیلنے اور ہوٹلوں میں بیٹھنے‘ پر پابندی کیوں لگانی پڑی؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی ایک ٹاؤن انتظامیہ کو سکول کے اوقات میں بچوں کے گیمز کی دکانوں پر گیمز کھیلنے اور ہوٹلوں پر بیٹھنے پر پابندی کیوں عائد کرنا پڑی؟

Read more

’زندگی تماشا‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان: ’ ناکامی اور نقصان کا احساس ہے اور یہ ناکامی نظام کی ہے‘

سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی آزادی کے مہینے میں اپنی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آزاد کر رہے ہیں اور فلم سے جڑے جتنے بھی تنازعات ماضی میں سامنے آئے وہ ان پر ’مٹی ڈال رہے ہیں۔‘

Read more

اسلامی سنہری دور کا احیا کیسے ممکن بنایا جا ئے؟

پچھلے دو مضامین میں، میں نے ان سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ کیا وجوہات تھیں جن کے نتیجے میں مسلمان ایک روشن اور شاندار تہذیب پیدا کرنے میں کامیاب رہے اور پھر یہ کیسے ہوا کہ مسلمانوں کا سنہری دور زوال پذیر ہوا۔ اب سوال یہ ہے کہ کس طرح مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلامی تہذیب اپنے وجود کے پہلے پانچ سو سالوں میں پروان چڑھی۔ اس دور میں

Read more

مئی، ریاست مخالف عناصر اور دنیا کا دوہرا معیار 9

عمران خان کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد پاکستان میں فوجی اور سویلین تنصیبات پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کو پوری دنیا نے دیکھا۔ دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر نے سول اور ملٹری تنصیبات بشمول جناح ہاؤس (لاہور کور کمانڈر ہاؤس) ، میانوالی ائر بیس، فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت اور راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر بھی حملے کیے ۔ متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور فیصلہ کیا

Read more

مدینہ منورہ میں چند روز

کئی برس کے بعد سعودی عرب پہنچنے پر حقیقی تبدیلی اور آزادی کا احساس ہوا ہے۔ مدینہ منورہ ائر پورٹ پر ہی تبدیلی نظر آ گئی مردو زن اکٹھے کا کام کر رہے تھے امیگریشن کا زیادہ تر عملہ خواتین پر مشتمل تھا جو نہایت خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی سے اپنا کام سر انجام دے رہی تھیں۔ اس سے پہلے جب بھی سعودی عرب کے ائرپورٹس پر آمد ہوتی تھی تو طویل قطاروں میں انتظار کی کوفت اٹھانا پڑتی

Read more

کچھ ذکر پختون کلچر شو کا

پاکستان کو مختلف ثقافتوں کا گل دستہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ ہر رنگ و نسل کے لوگ اور ان کے ثقافتی ڈھنگ اس ملک کی رعنائی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ میرا تعلق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے ہے یوں کہ لیں میری جڑیں سنگلاخ چٹانوں میں پیوست ہیں۔ شادی بیاہ اور خوشی کے موقع پر بجتا ڈھول اور ڈھول کی تھاپ پر اتن اور چاپ دیکھنا مجھے بے سدھ کر دیتا ہے۔ بچپن سے اتن

Read more

دانائی کا سرچشمہ ۔ عارف عبدالمتین

آج سے نو ماہ پیشتر ایک شام نروانا ریسٹورنٹ کے لذیذ اور پر تکلف ڈنر کے دوران میں نے حامد یزدانی کو بتایا کہ میں نے اپنے شاعر چچا عارف عبدالمتین سے دانائی کے بہت سے راز سیکھے ہیں اور میرا ان سے محبت اور عقیدت کا ایسا رشتہ ہے کہ آج بھی میرے فون کی آنسرنگ مشین پر درویش کے میسیج میں ان کا یہ شعر سنائی دیتا ہے جب کبھی آتے ہیں میرے پاس آپ میں نکل جاتا

Read more

دولے شاہ کے چوہوں کا ہائر ایجوکیشن کمیشن

20 جون 2023 ء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ ڈاکٹر شائستہ سہیل نے ملک بھر کی جامعات (یونیورسٹیز ) کے نام جاری کردہ خط میں جامعات کی حدود میں ہندو تہوار ”ہولی“ سے دور رہنے کی ہدایت کا پروانہ جاری کیا ہے۔ مذکورہ مکتوب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ ”اپنی ثقافت اور معاشرتی قدروں سے کلی طور پر منقطع سرگرمیوں کا عمل پذیر ہونا نہایت بدقسمتی اور ملک کی اسلامی شناخت سے

Read more

کیا انڈیا کی چاول کی برآمد پر پابندی خوراک کے بحران کو جنم دے سکتی ہے؟

مقامی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انڈیا نے سفید چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اعلان کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں انڈین دکانوں پر گھبراہٹ میں خریداری اور خالی شیلفوں کی خبریں اور ویڈیوز سامنے آئیں۔

Read more

عمران خان: ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے

عمران خان کا کہا تھا کہ جب انھیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ ان کی جماعت پارہ پارہ ہو جائے گی لیکن نتیجہ ان عمومی اندازوں کے برعکس نکلا اور اب انھیں اس کھیل سے ہی باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

بجلی کی قیمت میں اضافہ: ’کھانا کھائیں یا بل دیں، خودکشی حرام نہ ہوتی تو کب کے مر چکے ہوتے‘

حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہو گیا ہے۔ ایسے میں زیاد تر پاکستانیوں کو یہی فکر ستا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ بجلی کے بل کیسے ادا کریں گے۔

Read more

انڈیا بمقابلہ پاکستان: شیڈول میں متوقع تبدیلی کے باوجود احمد آباد میں ہوٹلوں، پروازوں کے کرایوں میں سینکڑوں گنا اضافہ

آئی سی سی کے جون میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس سال کا سب سے بڑا کرکٹ مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا جس کے بعد کئی ماہ قبل ہی احمد آباد میں میچ کے روز مقامی پروازوں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کے کرایوں میں کئی سو فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

Read more

قبائلی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) شدت پسندی پر مبنی کارروائیوں کا ہدف کیوں بن رہی ہے؟

پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گذشتہ اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 49 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگرچہ باجوڑ میں یہ جے یو آئی پر پہلا بڑا حملہ تھا تاہم اس سے قبل اس جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

Read more

پدر سری نظام میں عورت پر ملکیتی اختیار کی حکمت عملی (تیسرا حصہ)

سید سبط حسن اپنی کتاب پاکستان میں تہذیب کا ارتقا میں لکھتے ہیں ”وادیٔ سندھ میں اموی نظام قائم تھا یعنی حسب نسب اور وراثت کا سلسلہ ماں کی طرف سے چلتا تھا۔ لہٰذا معاشرے میں عورت کا مرتبہ مرد سے اونچا تھا۔ عورت کی ذات افزائش فصل و نسل کی محرک بھی تھی اور علامت بھی۔ حوالہ ختم“ شاید اسی کے ڈھکے چھپے اعتراف میں آج بھی دھرتی کو ماں پکارا جاتا ہے۔ عورت میں خلق کرنے کی قدرتی

Read more

خلیل طوقار اور طارق کلیم

پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کی پاکستان آمد ذاتی طور پر میرے لیے تو خوشی کا باعث ہوتی ہی ہے، میرے وطن میں بھی ان کے آنے سے بہار آ جاتی ہے۔ مجھے اسی بہار کی کچھ جھلکیاں پیش کرنی ہیں لیکن ایک اور معاملہ مجھے متوجہ کر رہا ہے جو فوری نوعیت کا ہے۔ لاہور کے ایم اے او کالج کی تاریخ بڑی شان دار اور رنگا رنگ ہے۔ کچھ ذاتی یادیں بھی تاریخی ادارے سے وابستہ ہیں لیکن اس

Read more

پاکستان کی ترقی کا خواب

پاکستان کی آزادی کو سات دہائیاں گزر چکی ہیں مگر پاکستان ابھی تک ترقی یافتہ ممالک میں شامل نہیں ہوا بلکہ اب پاکستان کو ترقی پذیر ممالک میں بھی شامل نہیں کیا جاتا۔ اتنی مدت کسی ملک و قوم کے مستقبل کے خدو خال کو واضح کرنے کے لئے کافی عرصہ ہے مگر اب بھی آج پاکستان کا نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے یورپ اور عرب ممالک کی طرف دیکھتا ہے۔ اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد باہر منتقل

Read more

بے یقینی کے سائے!

بے یقینی کی کیفیت کسی بھی معاملے میں اچھی نہیں ہوتی۔ اسے المیہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر ہمیشہ بے یقینی کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔ اب انتخابات کی آمد آمد ہے۔ لیکن اس معاملے پر بھی بے یقینی کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت عندیہ دے چکی ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد حکومت کی باگ ڈور نگران حکومت کے حوالے کر دے گی۔ حکومت

Read more

پدر سری نظام میں صنف کی سیاسی تفریق (دوسرا حصہ)

فعل مختار مرد کی جنسی دادا گیری سیاسی، سماجی اور معاشی یہاں تک کہ محدود عائلی سرگرمیوں کی بنیاد پر بھی یہ بات واضح طور پہ کہی جا سکتی ہے کہ عورت کو مرد کے مساوی حقوق یا اِختیارات حاصل نہیں ہیں۔ اور اِس کی وجہ یہ ہے کہ عورت بحیثیت صنف کے نہیں بلکہ بحیثیت جنس/شے کے برتی جاتی ہے۔ لہٰذا مساوی حقوق کی بات تو درکنار یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ مرد اور عورت صنفی تفریق

Read more

دریائے سین کے ساتھ ساتھ

ٹیرس پر لال چھتری کے نیچے دھوپ سینکتی، سستاتی ہوئی صبح۔ ایک نسبتاً خالی دن کا آغاز ہوتا ہے۔ ہم سفر دوپہر تک پہنچیں گے اور کچھ شام کو ۔ اس شہر میں پچھلا سفر ٹھیک ایک سال پہلے کیا تھا۔ یومِ جمہوریہ کی چھٹیوں کے یہی دن جب سین دریا کے علاوہ پورا شہر سستا رہا ہے کہاں جائیں؟ پیرس کی جو تصویر میرے ذہن میں تھی وہ اُردو سفر ناموں، انگریزی فلموں اور اخباری خبروں سے کشید کی

Read more

خواتین کے لیے الگ بستیاں بساٶ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ ہوا، چار دن سوشل میڈیا پہ ہنگامہ رہا، ذمہ داران پہ لعن طعن ہوئی اور اس کے بعد تواتر سے اک ٹرینڈ چلا کہ عزت بچاوٴ یا بیٹی کو پڑھاوٴ۔ اس قسم کے جملے ہر دوسری وال اور گروپ میں نظر آتے ہیں۔ کہیں سے کوئی افلاطون اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے ایسا نظام تعلیم رائج کیا جائے کہ وہ گھر بیٹھے ہی نرسری سے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کرسکیں۔ کوئی

Read more

انڈس ہسپتال کا دورہ!

چند دن قبل پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار خان کی قیادت میں کالم نگاروں ’صحافیوں نے انڈس ہسپتال ہیڈ کوارٹر (جوبلی ٹاؤن) لاہور کا وزٹ کیا وفد میں کالم نگاروں‘ صحافیوں میں راقم سمیت افتخار خان ’عقیل انجم اعوان‘ شہزاد چوہدری ’نبیلہ اکبر‘ فضل عباس ’ڈاکٹر امانت علی اسجد‘ محمد طاہر درانی ’محمد عمار خان اور رفیق مغل شامل تھے جب ہم انڈس ہسپتال ہیڈ کوارٹر کی بلند و بالا عمارت میں داخل ہوئے تو حیرت کے در

Read more

جناب ظفر عمران کا انٹرویو

کل شام آرٹس کونسل کی لابی میں، نیلگوں دھویں کے مرغولوں کے درمیان جو دراز گیسو شخص کاما سترا کے سیاق و سباق پر روشنی ڈال رہا تھا، آج دُپہر اپنی سوشل میڈیا وال پر نو جوان نسل کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے نظر آیا۔ رات برسات اتری، تو وہ ایک عاشق بن گیا، اور صبح دھوپ پھیلی، تو ایک مبلغ۔ یہ ظفر عمران کا تذکرہ ہے۔ مگر ظفر عمران کون ہے؟ ایک فکشن نویس یا ایک ڈراما نگار؟

Read more

جمہوریت مسائل کا حل ہے یا بجائے خود ایک مسئلہ؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کروانے کی بات کر کے ملک میں انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات کو مزید گہرا کیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب مردم شماری ہو چکی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کی بنیاد پر انتخابات منعقد نہ ہوں۔ اس حوالے سے ہونے والی تاخیر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مسئلہ

Read more

باجوڑ کا سانحہ اور مولانا کی آئندہ حکمت عملی

وقت کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ گزر جاتا ہے ۔ جس طرح چھوٹے دنوں کے بعد بڑے دن آتے ہیں، اسی طرح برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آجاتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد، جب ہر کوئی طالبان کے ساتھ برادران یوسف جیسا سلوک کر رہا تھا تو ان کے چہروں پر چڑھائے گئے کالے نقابوں کے باوجود ان کو پتہ لگا کہ اہل حدیث، جس کا جنگی جتھہ خود کو سلفی کہتا ہے، وہ بھی بازارِ

Read more

پھر یہ سودا گراں نہ ہو جائے

سیدنا نظام الدین اولیاؒ کے ملفوظات کا مجموعہ فوائد الفواد (یعنی قلوب کا فائدہ) ان کے مرید خاص علاؤ الدین سنجری نے مرتب کیا ہے۔ راہ سلوک کا مسافر اگر طلب صادق رکھتا ہو تو تالیف قلب کے لیے یہ بے حد عمدہ کتاب ہے۔ اس مین کچھ بہت نایاب وظائف بھی ہیں جو بہت سوں کے لیے باعث فیض رہے ہیں۔ آپ کے بستر کے سرہانے رہنے کے لائق کتاب کو گاہے گاہے پڑھا کیجیے۔ اس کتاب میں خانقاہ

Read more

ہر وقت پیشاب خطا۔ زندگی عذاب!

اٹھوں، بیٹھوں، کھانسوں، تیز چلوں، چھینک ماروں۔ ہر بات میں زندگی عذاب ہے۔ کیا کروں؟

ادھیڑ عمر خاتون کی آنکھ میں آنسو تھے۔ وہ ایک دعوت میں ہمارے پاس بیٹھی تھیں اور ہماری گائناکالوجی سے مستفید ہونا چاہتی تھیں۔

آپ کے کتنے بچے ہیں؟
چھ۔
کیسے پیدا ہوئے
نارمل طریقے سے
ایسا کب سے ہے؟
چار پانچ برس ہو گئے
پھر کیسے گزارہ کرتی ہیں؟

Read more

افغان پالیسی کے قبرستانی ہیولے (5)

پاکستان کی افغان پالیسی پر تحریروں کے اس سلسلے کا مقصد محض یہ واضح کرنا ہے کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستانی عوام کے خلاف بدترین ریاستی جرم افغان معاملات میں مداخلت رہی ہے۔ اس فضیحتے میں پاکستان کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکا۔ داخلی سطح پر سیاسی اور معاشی بدھیا بیٹھ گئی۔ سرکاری سطح پر ہمارا افغان موقف ہر چند ماہ تبدیل ہوتا رہا۔ نتیجہ یہ کہ ایک طرف ہماری خارجی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی، دوسری

Read more

نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

اگر نئی مردم شماری کے تحت الیکشن ہوتے ہیں تو کیا اِن کا انعقاد وقت پر ممکن ہو پائے گا؟ بظاہر ایسا ممکن نہیں لگتا تو کیا ایسی صورت میں نگراں حکومت نوے دِن سے آگے چلی جائے گی؟ کیا آئینی طور پر یہ ممکن ہو پائے گا کہ نگراں حکومت کی مدت کو بڑھایا جائے؟

Read more

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل: انٹیلیجنس اداروں کو مزید کیا اختیارات دیے گئے اور اس پر مخالفت کیوں؟

آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل میں مبصرین کی جانب سے سب سے زیادہ متنازع قرار دی گئی سرچ وارنٹ سے متعلق شق میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ادارے کسی جرم یا جرم کے شبے میں ’ضرورت پڑنے پر بغیر وارنٹ طاقت کے زور پر کسی بھی وقت کسی شخص یا جگہ کی تلاشی لے سکتے ہیں۔‘

Read more

چلتی ٹرین میں رائفل چھین کر مبینہ طور پر چار افراد کو قتل کرنے والے ریلوے فورس کے اہلکار کون ہیں؟

انڈیا میں سوموار کو جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین میں آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) کے جوان کی فائرنگ پر تنازعہ جاری ہے۔

Read more

’کام سوتر‘ میں صرف شہوانیت اور جسمانی لذت کی بات نہیں تو پھر آخر اس کتاب میں کیا ہے؟

مغربی دنیا میں کام سوتر نامی کتاب کو ‘شہوانی ادب’ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اور آج انڈیا میں بھی بہت سے لوگ ‘کام سوتر’ کو جسمانی تعلقات کو بیان کرنے والے متن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Read more

جے یو آئی کو کیوں نشانہ بنایا گیا؟

افغانستان سے جڑی پاک سر زمین گرم سے گرم تر ہوتی چلی جا رہی ہے اور میرے منہ میں خاک مگر اگر حالات کا پہیہ یوں ہی گھومتا رہا تو زیادہ دور وہ وقت نہیں ہے کہ اس کی تپش سے پورے پاکستان کے تلوے جل رہے ہوں گے۔ باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملہ آنکھیں کھول دینے کے لئے نیا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک تسلسل ہے اور اس حوالے سے ایک سے ایک کڑی

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: ’باجی نے میری بیٹی کو گاڑی سے اُتارا اور کہا یہ پکڑو اپنا گند‘

بی بی سی نے حال ہی میں لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی والدہ سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ کیا حالات تھے جن میں انھوں نے اپنی بیٹی کو اسلام آباد کے سول جج کے گھر ملازمت پر رکھوایا اور بچی پر ہونے والے تشدد کے متعلق انھیں چھ ماہ بعد کیسے پتا چلا؟

Read more

اپنے ”دیدہ ور“ کی سیاست

انٹرنیٹ کی ایجاد سے قبل ہی انسان نے دریافت کررکھا تھا کہ ”دیدہ ور“ درحقیقت حقیقی دنیا میں وجود نہیں رکھتے۔ انہیں پراپیگنڈہ کی بدولت ”ایجاد“ کیا جاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم سے قبل والے جرمنی اور اٹلی میں ہٹلر اور مسولینی کی صورت ایسا ہی ہوا تھا۔ برطانیہ کی غلامی کے دوران ہمارے خطے میں کئی افراد نے قومی حمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔سرسید جیسے افراد نے اگرچہ جذبات بھڑکانے کے بجائے ”عقلی بنیادوں“ پر

Read more

’جو امریکہ کو امریکیوں سے زیادہ جانتا تھا وہ وسیم اکرم پلس کو نہ جان سکا‘: عثمان بزدار تحریک انصاف سے مائنس

عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو پارٹی سے نکال دیا ہے مگر ایک وہ وقت بھی تھا جب ان کی ’ایمانداری‘ دیکھ کر انھیں ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔

Read more

آرٹیکل 370 کا خاتمہ:مودی حکومت کا بیان حلفی مسترد ہونے کے بعد اب کشمیریوں کی نظریں سپریم کورٹ پر کیوں ہیں؟

انڈیا کی سپریم کورٹ میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً دو درجن ایسی درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے، جن میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متلعق 5 اگست 2019 کو لیا گیا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا گیا۔

Read more

پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

ایسے میں جب حکومت کی رخصتی کے دن قریب ہیں تو تقریباً ایک ہفتے پہلے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ساڑھے سات روپے تک کا اضافہ اور اب پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ، کیا حکومت خصوصاً مسلم لیگ ن کے لیے ان کا ووٹ بینک کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟

Read more

پاکستانی شہری یورپ جانے کے لیے لیبیا کا خطرناک راستہ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟

اس سال لیبیا اور مصر جانے والے 13 ہزار پاکستانیوں میں سے زیادہ تر واپس نہیں آ سکے۔ ان میں دو نوجوان بھی شامل تھے جن کا اپنی والدہ کو آخری پیغام یہ تھا کہ وہ فکر نہ کریں۔

Read more

آئی سی سی کی آمدن میں انڈیا کا حصہ سب سے زیادہ کیوں اور پاکستان کو اس پر کیا اعتراض ہے؟

کرکٹ کی دنیا میں ان دنوں جہاں ایشز سیریز چھائی ہوئی ہے وہیں انڈین کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز دورے کے بھی چرچے ہو رہے ہیں جبکہ انڈیا میں اس سال ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں مگر اس سب کے بیچ آمدن کی تقسیم کے لیے آئی سی سی کا ماڈل زیرِ بحث ہے۔

Read more

ملکی سیاست کے زمینی حقائق اور تقاضے

میری موجودہ ذہنی کیفیت کے مظہر میری داخلی دنیا کے غماز اور میرے حسب حال احمد فراز کے چند اشعار آپ کی ضیافت طبع کے حضور بطور نذر و نیاز جس آگ سے جی آج جل اٹھا ہے مکرر پہلے بھی میرے سینے میں بیدار ہوئی تھی جس کرب کی شدت سے میری روح ہے بے کل پہلے بھی میری زیست کا آزار ہوئی تھی جس سوچ سے میں آج لہو تھوک رہا ہوں پہلے بھی مرے حق میں یہ

Read more

گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں ملزمہ کی ضمانت میں توسیع: ’صورتحال بہتر نہ ہوئی تو بچی کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے‘

پروفیسر فرید کے مطابق بچی کے ہسپتال داخل ہونے کے بعد دو مرتبہ ایسا ہو چکا ہے کہ خون میں آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو جانے بعد بچی کو آکسیجن یعنی مصنوعی تنفس پر منتقل کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہی پیٹرن جاری رہا تو بچی کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہو گا۔

Read more

میوات میں ’ہندو مسلم فسادات‘ کے بعد امام مسجد ہلاک: ’پولیس نے کہا مسجد کی سکیورٹی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں پیر کو ہندو اور مسلمان گروہوں کے درمیان تشدد کے بعد گروگرام (گڑ گاؤں) کے سیکٹر 57 میں واقع مسجد میں آگ لگا دی گئی ہے جس کے نتیجے ایک مسجد کے نائب امام ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

مسئلہ تب بھی حل نہیں ہو گا

اقوامِ متحدہ کا ہدف ہے کہ دو ہزار تیس تک دنیا سے بھک مری کا خاتمہ ہو جائے، مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ اس وقت جنگوں، خانہ جنگی، کوویڈ کے اثرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب آٹھ سو اٹھائیس ملین انسان بھک مری میں مبتلا ہیں اور ان میں سے نصف قحط کے دہانے پر ہیں۔یہ تعداد چھیالیس ممالک میں بستی ہے۔ان میں سے اٹھائیس ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے۔گویا پاکستان سمیت کم ازکم چھیالیس ممالک دو

Read more

اردو ادب کا عظیم اثاثہ: ڈاکٹر توصیف تبسم

"توصیف تبسم نے کلاسیکل غزل کی روایت پر عصر حاضر کے نئے اور بیدار شعور کو شامل کر کے ایسی بھرپور غزل کہی ہے جس میں میرو غالب سے ناصر و شکیب کی مثبت روایات کا نچوڑ بھی ہے اور ان روایات سے آگے بڑھ کر سوچنے کی حوصلہ مندی بھی۔ ” (احمد ندیم قاسمی) پاکستان کی اردو ادب کی تاریخ میں سے اگر ہندوستان کے شہری علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والے ادباء اور شعرا ء کو نکال

Read more

باجوڑ کا درد اور جے یو آئی کا خراج

باجوڑ کا دکھ بہت بڑا ہے، ایسا دکھ جو اٹھائے نہیں اٹھتا ہے، چشم گریاں کے آنسو ہیں کہ تھمتے نہیں ہیں، یہ صرف باجوڑ کا دکھ نہیں ہے، یہ صرف جے یو آئی کا درد و الم نہیں ہے اور نہ صرف کے پی کے کا نوحہ ہے بلکہ اس نے ایک اجتماعی ماتم کا روپ دھار کر اب پورے ملک کو انسانیت کا ماتم کدہ بنا دیا ہے۔ البتہ کے پی کے اور بلوچستان تزویراتی پالیسیوں کا سب

Read more

دہشت گردی کے شکار

وہ اپنے کندھوں پر تھیلا ڈالے دریا کنارے گھروں کی گلیوں میں در در پھر رہا تھا۔ شاید بچوں کے کھلونے بیچ رہا تھا۔ میں نے اسے تسلسل سے مسلسل ایک گلی سے دوسری گلی میں غائب ہوتا دیکھا۔ میں اس وقت سکون کی تلاش میں دریائے سوات کے کناروں بیٹھا ہوا تھا۔ اس بچے کے میلے اور پرانے کپڑے صاف عیاں کر رہے تھے کہ وہ تیرہ سالہ بچہ کن کن مشکلات کا شکار ہو کر صغرسنی میں دنیا

Read more

باجوڑ میں دہشت گردی

دس محرم الحرام یوم عاشور کا دن ہی گزارا کو 11 محرم الحرام کو باجوڑ میں کربلا برپا کردی گئی۔ اب تک 46 زائد بے گناہ معصوم لوگ شہید ہو گئے ہیں۔ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا اور دوران جلسہ خود کش حملے میں 46 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہداء میں 2 مقامی رہنما جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان اور

Read more

پاکستان کا سیاسی ٹرانزٹ لاؤنج

پاکستان میں ائرپورٹس پر جو لاؤنج عام مسافروں کے لئے ہوتی ہے، اس کو لاؤنج کہا جاتا ہے۔ جو مسافر اپنا سفر پورا کرنے کے لئے لاؤنج میں انتظار کرتے ہیں، اس کو ٹرانزٹ لاؤنج کہا جاتا ہے۔ آج سیاست کے سفر پر نیت باندھنے والے سب اسی لاؤنج میں موجود ہیں۔ پورے کا پورا پاکستان ٹرانزٹ لاؤنج میں بدل گیا ہے، جس میں وہ تمام مسافر بٹھائے جاتے ہیں جو سیاست، معیشت اور سماجیات سے متعلق ہوتے ہیں کیوں

Read more

امریکی سازش سے امریکی حمایت تک کا سفر

عرب کے ریگزاروں میں بسنے والے ان پڑھ بدو کو جب نبی پاکﷺ نے ایک سوچ دی تو خدا کی پناہ! کیا کیا خطابات اور القابات سے آپﷺ کی ذات مبارک پر نشتر چلائے گئے۔ کن کن اذیتوں سے گزارا گیا اور جگہ جگہ مسائل کے جو انبار لگائے گئے وہ ایک الگ داستان ہے۔ نبی پاک ﷺ کی اس تحریک کا مقصد، ان پڑھ اور جاہل افراد کی زندگی کو نیا فلسفہ حیات دینا اور ریگستان عرب کی بے

Read more

اقلیتوں کے حقوق اور سپریم کورٹ کے احکامات

2013 میں آل سینٹ چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 81 لوگوں کی ہلاکت اور سینکڑوں زخمیوں کے واقعہ پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل ( 3 ) 184 کے تحت سو موٹو نوٹس لیا اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسی کارروائی کے دوران معزز سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کی زیر سماعت دیگر نو درخواستوں کو بھی اسی کارروائی میں یکجا کر کے سو موٹو کیس

Read more

ریڈیو پاکستان کا نوحہ

 کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد مری قبر پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول اس کی تب سنی گئی جب اس کو سننے والا کوئی نہ رہا۔ ریڈیو پاکستان کے ساتھ بھی یہی المیہ رہا۔ جب تک زندہ رہا، آل انڈیا ریڈیو کی شفقت کا مرہون منت رہا۔ کہیں آل انڈیا ریڈیو کے سگنل کمزور ہوئے تو ریڈیو پاکستان کی سسکتی آواز ابھر آئی اور ٹڑاں ٹڑاں کے شور میں اسلام آباد اسٹیشن کی آواز سنائی دی۔ ہم

Read more

پاکستان میں نسل پرستی کے رجحانات

ایک عام سے سیاسی کارکن کی حیثیت سے راقم کو اپنی یادداشتیں اور مشاہدات کو مضامین کی شکل میں رقم کرتے ہوئے چار سال مکمل ہونے کو ہیں۔ اس عرصہ میں ہم ٹوٹی پھوٹی شکل میں چند درجن کے قریب مضامین ہی شائع کروا سکے ہیں۔ ہماری کوشش رہی کہ سچ لکھا جائے، بے لاگ لکھا جائے، پروپیگنڈا یا غیر مستند معلومات لینے اور دینے سے قطعی پرہیز کیا جائے۔ ایسا کرنے میں ہمیں کبھی کوئی دقت پیش نہیں آئی

Read more

کراچی کو درختوں کی مدد سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور انسان کا رہن سہن بھی تبدیل ہو رہا ہے یوں موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ کرا چی پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد شہر بن رہا ہے جہاں درخت کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور بڑے عمارتوں اور گنجان

Read more

محمود خان اچکزئی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ

ہم ایک دوسرے سے اختلاف کر سکتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔ ہم کسی بھی مسلے کو سمجھنے کے لیے مختلف انداز فکر اختیار کر سکتے ہیں، ہمارا حق ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھ سکتے ہیں۔ ہم پالیسیوں میں ایک دوسرے سے مثبت اختلاف کر سکتے ہیں۔ لیکن انسانی اقدار ہمیں اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ ایسا کرنا بدترین قسم کی بے شرمی ہے

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: حادثہ ایک دم نہیں ہوتا (2)

ہماری درسگاہوں میں دی جانے والی تعلیم کا مقصد کبھی انسان کی کردار سازی اور شخصیت کو نکھار کر اسے پوری انسانیت کے لیے مفید بنانا تھا۔ اساتذہ طلبہ کے روحانی ماں باپ ہونے کے ناتے تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کی شخصیت اور روح کو نکھارتے، پھر ہم فتنوں سے بھرے ایک ایسے دور میں داخل ہو گئے جہاں تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول بن گیا۔ اساتذہ کی اکثریت میں حقیقی استاد، کم اور خود غرض

Read more

بین الاقوامی شہرت یافتہ فلمساز اور ہدایتکار ڈاکٹر حسن زی کی باتیں (4)

ڈاکٹر حسن زی کی گفتگو کا یہ چوتھا حصہ ہے۔ چوں کہ اب وہ امریکہ واپس جا چکے ہیں لہٰذا یہ بات چیت بذریعہ فون ہوئی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آج ڈاکٹر صاحب ہمیں کیا بتا رہے ہیں : ” میں سان فرانسسکو اپنے ساتھ ایک خواب لے کر آیا تھا کہ فلمیں بناؤں گا۔ پچھلی اقساط میں سان فرانسسکو لائبریری کا ذکر ہو چکا ہے کہ کس طرح وہاں خاص طور پر سنیما کا شعبہ متعلقہ کتابوں سے بھرا

Read more

انتخابات 2023ء: امکانات و خدشات

آج کل پاکستان کے عوام ایک دفعہ پھر انتخابات 2023ء کے انعقاد اور ملتوی ہونے کے ہیجان اور بے یقینی میں مبتلا ہیں۔ اس وقت ملکی میڈیا پر انتخابات ایک گرما گرم موضوع ہے۔ جہاں وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حق میں آراء، خواہشات اور دلائل موجود ہیں بین اسی طرح انتخابات کے التوا یا سرے سے انتخابات ہی نہ ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ انتخابات کا وقت پر ہو جانا ایک معمول کی بات ہے کہ اسمبلی

Read more

انڈین انفلوئنسر کی کھانا کھانے کی وائرل ویڈیو: ’اس قسم کے رویے کو رومانوی رنگ دینا غلط ہے‘

کھانے کی میز اور دسترخوانوں پر اکثر ماں کا اپنے منھ سے نوالہ نکال کر اپنے بچوں کو دینا یا بچوں کو کھاتا دیکھ کر کھانے سے ہاتھ روک لینا تو سب نے دیکھا لیکن ایک ویڈیو جس میں ایک بیوی کو اپنی پلیٹ سے کھانا اپنے شوہر کی پلیٹ میں منتقل کرتے دکھایا گیا ہے نے سوشل میڈیا کو تقسیم کر دیا ہے۔’

Read more

کل سب لو کی دعا مانگیں گے!

جنرل مشرف کا استقبال دل و جان سے ہوا تھا۔ امریکی اتحادی بننے پر بھی کوئی خاص مزاحمت نہ ہوئی۔ جلد ہی مگر اتحادیوں کے مابین اعتماد کا رشتہ کمزور پڑنے لگا تو وطن عزیز میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت نے ایک وبا کی صورت اختیار کر لی۔ اکیسویں صدی کا دوسرا عشرہ طلوع ہوا تو بداعتمادی عروج پر تھی۔ اسی دور میں بھارت کے اندر سرکاری سرپرستی میں فیک نیوز نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مغربی دارالحکومتوں

Read more

مہنگائی سے خوفزدہ مسلم لیگ نون کے امیدوار

مسلم لیگ (نون) کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین سرگرم افراد سے اتفاقا الگ الگ ملاقاتیں ہو گئیں۔ یہ تینوں 1990 ءکے آغاز سے قومی یا پنجاب اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ مرکز میں اہم وزارتیں انہیں کبھی نصیب نہیں ہوئیں۔ وہ اور ان کا خاندان مگر اپنے حلقوں میں نواز شریف کے ثابت قدم وفادار شمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے کم از کم دو نے تمام تر دباؤ کے باوجود جنرل مشرف کے دور

Read more

وائلنٹ ایکسٹریمزم بل 2023: انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نئے بل کا مقصد کیا تھا؟

پرتشدد انتہا پسندی بل 2023 کے مندرجات سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ اسے پاکستان کی پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا مقصد ایک سیاسی جماعت (پاکستان تحریک انصاف)کو نشانہ بنانا ہے۔ اس تاثر کی وجہ اس بل کے متن میں شامل وہ الفاظ ہیں جو دیگر قوانین میں موجود نہیں۔

Read more

کربلا، حسینی برہمن اور گنگا جمنا

اگر آپ کسی ہندو نام کے آخر میں دت، دات یا دتا کی کنیت پائیں تو سمجھ لیجیے کہ ان کا نسبی سلسلہ راہب دت سے جا ملتا ہے۔ جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے سات بیٹوں کے ساتھ تجارتی حوالے سے کوفہ میں موجود تھے۔ یہ ساتوں بیٹے دت روایت کے مطابق اہل بیت کی دعا کا نتیجہ تھے۔ جب راہب کو خبر ملی کہ اہل بیت پر کوفہ کے نزدیک کڑا وقت ہے تو وہ

Read more

باجوڑ دھماکے میں 44 افراد کی ہلاکت: ’میرے سامنے میرے شاگرد کی لاش پڑی تھی‘

صوبہ خیبر پختونخوا میں باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے مطابق ایک جلسے میں دھماکے سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور100 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اتحادی جماعت کے کارکنان کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Read more

ایران میں شناسا (3)

سعدی و حافظ کے مسکن کو نہ دیکھا تو ایران میں کیا دیکھا، سو شیراز کی راہ لی۔ لاری اڈہ شہر سے باہر کوہ صفا کے دامن میں تھا۔ کوہ صفا پہ رات کو چوٹی تک ہری بتیوں سے روشن رکھا گیا تھا۔ اندھیروں کو روشن رکھنا، پابندیوں میں خود کو قائم رکھنا۔ ہونے اور رکھنے کا فرق ایرانی قوم نے سمجھ رکھا ہے شاید۔ ڈرائیور نے اڈے میں بس سروس والوں کے حوالے کیا کہ زبان نا آشنائی کسی

Read more

عالمی بیگانگی کے شاخسانے

کسی نجی ٹیلی ویژن پر پاکستان کی موجودہ معاشی سماجی اور سیاسی صورتحال پر معروف صحافی اور دانشور حسن نثار صاحب نے اپنے مخصوص جوشیلے اور شاعرانہ انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا اصل المیہ یہ ہے کہ ”ہمارے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود کچھ بھی نہیں ہے۔ دعا ہے قبولیت نہیں، غذا ہے لیکن خالص نہیں، دوا ہے لیکن جعلی ہے اور اس میں اثر نہیں، مرض ہے لیکن علاج نہیں، عدالت ہے لیکن

Read more

نوجوانوں کے مسائل

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا نوجوانوں کے متعلق ایک شعر ہے۔ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند نوجوان کسی بھی خاندان، قوم، معاشرے اور ملت کا وہ ستارہ ہوتا ہے جو تاریکی میں چمک کر راہ کو روشن بنا دیتا ہے۔ اگر اس بات کا فکری تنوع میں جانا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ شاعر مشرق نوجوانوں سے محبت رکھتے تھے۔ وہ اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ ایک نوجوان قوم

Read more

پوٹسدام میں ایک روز

موسم سہانا ہو۔ درجہ حرارت قابل برداشت ہو اور ”اپنی“ دنیا کے جھمیلوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو انسان کو دور دراز علاقوں میں جانا چاہیے۔ ہفتے کا دن تھا۔ ہم تین فیملیز نے، مشترکہ طور پر، برلن سے ملحقہ مشہور تاریخی شہر پوٹسدام کے مضافات میں، گوگل سرچ سے نکالے گئے ایڈریس، نیو مین نامی پھلوں کے فارم ( باغ) میں جانا اور وہاں خود پھلوں کو توڑ کر خریدنے کا پروگرام بنایا۔ میں کئی بار پوٹسدام جا

Read more

غیرمعجل مہر: کیا ایک غیرمنصفانہ قانون؟

پاکستانی قانون میں حق مہر کو مسلم فیملی لاز آرڈیننس، 1961 کے تحت تسلیم کیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس، محمدن لاء، اور سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹس کے رولز اور رولنگز کے مطابق، مہر رقم یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد یا ایک ایسا وعدہ ہے جو بیوی شادی کے معاہدے کی مد میں شوہر سے وصول کرنے کی حق دار ہے جس کی ادائیگی کو شادی سے پہلے فریقین کے ذریعے طے کرنا اور اس پر متفق

Read more

وی پی این کی کہانی

ہم میں سے ہر شخص نے اپنی زندگی میں کبھی نا کبھی وی پی این کا استعمال ضرور کیا ہو گا۔ زیادہ تر اس کا استعمال تب ہوتا ہے جب ہمیں کسی ممنوعہ ویب سائٹ تک رسائی چاہیے ہو لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہم وی پی این کو بہت سے دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں وی پی این کی کہانی 1990 کے ابتدا سے شروع ہوتی ہے، وہ انٹرنیٹ کا ابتدائی دور تھا اور اسے

Read more

ہمارے مسائل کا حل (حصہ اول)

پاکستان ڈھیر سارے مختلف الانواع مسائل کا شکار ہے۔ لیکن چند مسائل ایسے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اور ان بڑے مسائل کا حل زمانے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر آج بھی ہم اپنے مسائل کو نظر انداز کرتے رہے تو ایک دن اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ میرے نزدیک سیاسی استحکام ہے۔ جو ہماری آزادی سے لے کر آج تک اکثر و بیشتر عدم استحکام

Read more

ملک کے قدرتی وسائل کی بیرونی طاقتوں اور فوجی اداروں کو فروخت اور عوامی ورکرز پارٹی

لیڈز، 31 جولائی۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کی معاشی بحالی میں فوج کو وسیع اختیارات دینے، پاکستان کی معیشت کو غیر ملکی طاقتوں کے پاس گروی رکھنے، عسکری قبضے اور ملک کے قدرتی وسائل کے استحصال کی شدید مخالفت کرتی ہے۔ فوج کی معاشی بالادستی کو ادارہ جاتی اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں اور اسے ’اقتصادی بحالی پلان 2023 کی آڑ میں آرمی ایکٹ میں حالیہ ترامیم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے

Read more