آئی اے رحمان مرتے نہیں انتقال کیا کرتے ہیں

ایک دفعہ ایک تحریر پڑھی تھی ”انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار“ شاندار تحریر تھی مگر کئی سالوں بعد پیکر خاکی میں اس تحریر کو آئی اے رحمان صاحب کی صورت میں دیکھا اور جانا۔ رحمان صاحب نے شاندار زندگی گزاری ، وہ راہی ملکِ عدم ہوئے، ہم سب بھی چلے جائیں گے مگر اعلیٰ انسانی اقدار وہی رہیں گی۔ ان کو پامال کرنے والے بھی آتے رہیں گے اور ان کی سربلندی کے لئے زندگیاں وقف کرنے والے آئی اے رحمان ایسے نابغے بھی ہر انتقال کے بعد کسی نئے پیکر انسانی میں دوبارہ سے آ جاتے ہیں۔

Read more

امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کی وائٹ ہاوس میں ملاقات، جمہوریت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا

جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے جمعہ کے روز وائٹ ہاوس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں جمہورت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ یہ ملاقات صدر بائیڈن کی وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے۔

اس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم نے نائب صدر کاملا ہیرس سے ملاقات کی تھی۔

سوگا نے کاملا ہیرس سے ملاقات سے قبل رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے امریکی شہر انڈیاناپلس کی ایک کورئیر کمپنی کے دفتر میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Read more

استنبول کانفرنس: کیا طالبان ’مان‘ جائیں گے؟

صدر بائیڈن کی جانب سے افغانستان سے انخلا کی نئی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد افغان طالبان ترکی کی میزبانی میں ہونے والی استنبول کانفرنس میں شرکت سے متعلق کوئی واضح موقف اختیار نہیں کر رہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کا انحصار اور دباؤ پاکستان پر بڑھ گیا ہے۔

ماہرین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ علاقائی طاقتوں کا افغانستان امن عمل کا حصہ بننا نا گزیر ہو گیا ہے کیونکہ ان کے بقول ایک بار پھر طالبان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی فضا متاثر ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان کا داخلی بحران خارجہ تعلقات اور سلامتی پر اثرانداز ہو گا

ایک روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ یہ تاریخ طالبان کے ساتھ معاہدہ میں منظور کی گئی یکم مئی کی تاریخ سے کئی ماہ آگے ہے، اس کے باوجود کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے بعد وہاں امن و امان کی صورت حال کیا ہوگی۔ اور پاکستان کو اس سلسلہ میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان اس دوران اپوزیشن اتحاد کے جوڑ توڑ، تحریک انصاف میں پڑنے والی ممکنہ پھوٹ اور تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد اس پر لگائی گئی پابندی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ملک کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے بعض ایسے اشاریے سامنے آئے ہیں جن پر غور کرنے اور ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ ورنہ ملک کا داخلی انتشار اس کے قومی سلامتی سے جڑے مفادات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہ پہلو باعث حیرت نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اس خطے میں اپنی فوجی سرگرمی ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، عین اسی بیچ متحدہ عرب امارات کے توسط سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کا ڈول ڈالا گیا ہے۔ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا ہے کہ ’ہو سکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت بہترین دوست نہ بن پائیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ ان کے درمیان ایسے حالات پیدا ہوجائیں کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرسکیں اور معاملات کو مل جل کر طے کر لیں‘ ۔

Read more

تحریکِ لبیک پاکستان: کیا سوشل میڈیا پر پابندی سے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں رک سکتی ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت شروع دن سے ہی ان تنظیموں کے خلاف ان قوانین کے تحت کارروائی کرتی تو آج سوشل میڈیا پر اس قسم پابندی کی نوبت نہیں آتی۔

Read more

آئی اے رحمان: یہ خلا کیسے پر ہو گا؟

آئی اے رحمان اور ضیا شاہد بھی رخصت ہو گئے۔ آج کورونا کی تیسری لہر نے قیامت بپا کر رکھی ہے۔ ناقص حکمت عملی کے باعث یہ لہر اب ایک بپھری ہوئی آندھی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس آندھی کی زد میں آنے والے درخت گرتے چلے جا رہے ہیں۔ ان کی کوئی گنتی ممکن ہے نہ شمار۔ ہر روز کسی نہ کسی کے دنیا سے گزر جانے کی خبر ملتی ہے۔ عزیزوں، رشتہ داروں، جان پہچان کے لوگوں اور معروف شخصیات میں سے ہر روز کوئی نہ کوئی اس جہان سے گزر جاتا ہے۔

جہاں سے ہم سب نے ایک نہ ایک دن گزر جانا ہے۔ وبا کے دنوں میں ہر موت، وبا کے کھاتے ہی میں ڈال دی جاتی ہے جس کا سبب چاہے کچھ بھی ہو۔ ضیا شاہد اور آئی اے رحمان کورونا کی زد میں نہیں آئے لیکن یہ افسوس ناک خبریں سننے والے کا پہلا دھیان، اس موذی وبا ہی کی طرف گیا۔

Read more

رحمٰن کے پسندیدہ بندے

سب سے پہلے میں اپنی قوم کو رحمتوں بھرے مہینے رمضان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں جو چاروں طرف سے وباؤں میں گھری ہوئی ہے۔ اس مبارک مہینے میں قرآن حکیم کا نزول شروع ہوا تھا جو رشد و ہدایت کا آخری آسمانی صحیفہ ہے۔ اس کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے اصلی بندوں میں کس طرح کے اوصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔ سورۂ فرقان میں ان صفات کی نہایت عمدہ تصویر کشی کی گئی ہے۔

اگر ہمارے ارباب اختیار، ہمارے اہل دانش، ہمارے اہل قلم، ہمارے دینی رہنما، ہمارے اساتذہ اور ہمارے عامۃ الناس سورہ فرقان کی ان آیات کا بار بار مطالعہ کریں اور ان کا عملی نمونہ بن جائیں تو ہمارے حالات میں حیرت انگیز طور پر خوشگوار بہتری آ سکتی ہے اور ہم تضادات کے عذاب سے ہمیشہ کے لیے نجات پا سکتے ہیں۔ یہ جو ہمیں قدم قدم پہ احساس ہو رہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی اور ہمارا پورا سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی نظام سخت خطرے میں ہے، اس کی جگہ امید اور یقین کے چمن کھل اٹھیں گے۔ ہم سورہ فرقان کی آیات 62 تا 76 کا ترجمہ سید ابوالاعلیٰ مودودی کے ترجمہ قرآن مجید سے پیش کر رہے ہیں:

Read more

بابا جان: گلگت بلتستان کے ’چی گویرا‘ اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما مکمل صوبے کی حیثیت اور داخلی خود مختاری کیوں مانگ رہے ہیں؟

وادی ہنزہ میں بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے گذشتہ سال اکتوبر مرد و خواتین نے دھرنے دیے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل رہی۔

Read more

افغان طالبان کے زیر اثر علاقوں کا آنکھوں دیکھا حال: ’ہم جنگ جیت گئے ہیں، امریکہ ہار گیا ہے‘

اگرچہ بہت سی جگہوں پر طالبان اپنا ’سافٹ امیج‘ تو پیش کر رہے ہیں لیکن امریکی افواج کے انخلا کہ بعد یہ کہنا بہت مشکل ہو گا کہ سخت گیر طالبان ملک میں دوسروں کے ساتھ کس طرح صلح صفائی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

Read more

پاکستان ابوالکلام کی نظر میں

مولانا ابوالکلام آزاد کے بارے میں پڑھتے ہوئے ان کی پاکستان کے بارے میں کی گئی پیشگوئیاں نظر سے گزریں۔ ان میں سے تین اہم ترین میں آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ 1: پہلی پیشگوئی یہ تھی کہ تخلیق پاکستان مسلمانان ہند کو تین حصوں میں تقسیم کر دے گا۔ یعنی مسلمان جو ہندوستان میں رہ جائیں گے اور مشرقی اور مغربی پاکستان۔ پاکستان کے ان دو حصوں کا ساتھ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ پھر دنیا نے دیکھا

Read more

اگلا ’سعد رضوی‘ کون بنے گا؟

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی تجویز پر وزارت داخلہ اس بارے میں سمری حتمی فیصلہ کے لئے وفاقی کابینہ کو روانہ کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری زندگی متاثر کرنے اور ہسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کسی تنظیم پر پابندی لگانے

Read more

آسٹریلوی بحریہ کی تقریب میں وہ ڈانس جس نے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے

موضوعِ بحث بننے والی ویڈیو دراصل ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے آسٹریلوی بحری جہاز ‘ایچ ایم اے ایس سپلائی’ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر بظاہر ایک موبائل فون سے بنائی گئی تھی۔

Read more

مظلوم کا ضیا شاہد چلا گیا!

بلاشبہ محترم ضیا شاہد بہت بڑے قلم کار اور مدیر تھے۔ ان کا طرۂ امتیاز یہ تھا کہ وہ بلا امتیاز ”صحافتی ضیاء“ کو پھیلانے پر یقین رکھتے تھے۔ ایک طرف وہ عوام کے نبض شناس تھے اور جانتے تھے کہ عوام کیا پڑھنا چاہتی ہے اور دوسری طرف وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اپنے ماتحتوں سے کس طرح کام لینا ہے اور ”لشکر صحافت“ میں شامل کس سپاہی کو کس محاذ پر کھڑا کرنا ہے۔ میاں نواز شریف کے ایک جلسے کی کوریج کے لئے جاتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید اور مرحوم خلیل ملک سے میں نے ذاتی طور پر سنا کہ ضیاء شاہد سے بڑا منصوبہ ساز کوئی نہیں ہو سکتا ، انہیں علم ہے کہ اخبار میں کیا ہونا چاہیے تاکہ عوام اس کو اپنا ترجمان سمجھے۔

Read more

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے اور کیا افغان سکیورٹی فورسز اس کا مقابلہ کر سکتی ہیں؟

منگل کے روز ایک امریکی عہدیدار نے 11 ستمبر کو امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کی خبر ان الفاظ میں سنائی: ’ہمیں 20 سال تک جاری رہنے والی اس جنگ کا باب بند کرنے کی ضرورت ہے۔‘ لیکن کیا امریکہ کے جانے کے بعد ملک ایک بار پھر خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا؟

Read more

انانیت اور انحصاری کی کشمکش

یاد نے اپنا عنکبوت میرے اندر پہلی بار کب بنا۔ کچھ کہنا بہت مشکل ہے میرے لئے۔ پہلی سب سے پرانی بات۔ یہ ہے کہ ایک لجلجی تھیلی میں مجھے کسی نے رکھ دیا یا ڈال دیا اور اسی تھیلی میں کوئی مجھے بناتا گیا۔ کون؟ اتنی مشکل بات ابھی تک نہیں سمجھا ہوں۔

دوسری مدہم سی لو، یاد کا سرا تھماتی ہے۔ ماں کا لہو پی رہا تھا میں۔ اس کے اندر کی توانائی اپنے دونوں ہاتھوں سے نچوڑ کر خود کو دنیا میں لانے کے لیے تیار کر رہا تھا اور وہ مجھے اپنا آپ دیے چلی جا رہی تھی۔ ایسے جیسے میں اس پر کوئی احسان کر رہا تھا۔ اس کے وجود کی ساری طاقت، توانائی اور جرأت میں اوک بھر بھر پی رہا تھا اور وہ تھکی ماندی سیراب ہو رہی تھی۔ شاید دینا اس کی خصلت اور سرشت میں تحریر تھا۔ لیکن یہ کیا؟

Read more

تحریک لبیک کا تازہ دھرنا اور جیو نیوز پر مگرمچھ کے آنسو

تحریک لبیک پاکستان کے امیر اور خادم حسین رضوی صاحب کے صاحبزادے سعد رضوی صاحب کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ 20 اپریل کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ کر رہے تھے کیونکہ ان کے مطابق حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا۔ اور اس کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان نے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کر کے عوام کو دل کھول کر اذیت دی۔ کم از کم شروع کے چوبیس گھنٹے کے دوران کہیں پر بھی پولیس اس فساد پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ایک صحافی بتا رہے تھے کہ لاہور میں تو پولیس ہزیمت اٹھانے کے بعد سڑکوں سے ہی غائب ہو گئی۔

Read more

جرگے نے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے نوجوان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور وڈیرے سے معافی مانگنے کا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک پنچائتی جرگے نے لڑکی کے قتل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے نوجوان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور گھر کی خواتین سمیت وڈیرے سے معافی مانگنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم کا گنجل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھری محفل میں جو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تھا بڑے جوشیلے انداز میں پی ڈی ایم کے سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا جاری کر دہ شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں بلوچستان کی حکمران جماعت ’باپ‘ کی ووٹو ں کی عملی طور پر مدد حاصل کرنے پر نوٹس جا ری کیا تھا۔ گویا کہ

Read more

رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

ابن عبدالرحمان بھی چلے گئے۔ ہم انہیں رحمن صاحب پکارتے تھے۔بقیہ لوگوں کے لئے وہ آئی اے رحمان تھے جو اخبارات کے لئے کالم بھی لکھا کرتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر آئی تو ٹی وی سکرینوں پر ان کا ذکر ’’انسانی حقوق کے علمبردار‘‘ کی حیثیت میں ہوا۔اس Cause سے ان کی وابستگی یقینا بہت گہری اور پُرخلوص تھی۔ذات کا رپورٹر ہوتے ہوئے تاہم مجھے دُکھ یہ سوچتے ہوئے محسوس ہوتا رہا کہ وہ ہر اعتبار سے ایک مجسم

Read more

تحریک لبیک کی وائرل ویڈیو اور فوجی اہلکار: مشتعل ہجوم کے سامنے کیسا رویہ رکھنا چاہیے؟

پاکستان کے مخلف شہروں میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے جس دوران مظاہرین کی ایسی دو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن پر سوالات کیے جا رہے ہیں اور مذہبی تنظیموں کی جانب ریاست کے رویے اور کردار پر بحث ہو رہی ہے۔

Read more

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں طالبہ سے ہراسانی کا معاملہ، پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں طلبا اور طالبات نے گذشتہ سال نومبر میں ہراسانی کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی تھی۔

Read more

پاکستانی سکھوں کی شادی کیوں رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی؟

سردار کہن سنگھ جی کی نوکری سکھ ہونے کی وجہ سے جنم استھان گوردوارہ ننکانہ صاحب میں بطور گروجی ہو گئی۔ یہ گوردوارہ متروکہ وقف املاک پاکستان جسے عرف عام میں ہندو اوقاف بھی کہا جاتا ہے کہ زیرانتظام ایک سرکاری نوکری تھی اور تمام تر سرکاری پروٹوکول جو اس نوکری کے ساتھ وابستہ تھے، آپ کو دیے گئے جس میں رہائش الیکٹرک سٹی یوٹیلٹی وغیرہ سب شامل تھے اور سب سے بڑی بات کہ یہ نوکری تاحیات تھی یعنی

Read more

رمضان:احساس انسانیت سے تقویم عبدیت تک

سحر خیزی بھی اپنے اندر عجب سحر کی حامل ہوتی ہے۔ وقت سحر خدا اور بندے کے درمیان حائل ہر بیرونی سایہ و صوت کو موت دیتے ہوئے ریا کے تمام امکانات کو اپنی مشک رنگ آغوش میں لپیٹ لیتا ہے اور فجر سے ملحق شفق آراستہ ستارہ زویہ سے گویا ہونے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ انسان کے لئے رازداری کے ساتھ اپنی ذات کی معرفت کا ذریعہ بھی ہے۔ اور بقول صاحب نہج البلاغہ امام علی علیہ

Read more

بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام، کرونا کے خلاف امریکی مسلمانوں کی کوششوں کی تعریف

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔

خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔

Read more

آئی اے رحمٰن اپنے پیچھے ترقی پسند ورثہ چھوڑ گئے

وہ شخص جس نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کا راستہ دکھایا، بدترین حالات میں بھی اپنے ترقی پسند نظریات کے لئے جدوجہد کی وہ خاموشی سے اپنے پیچھے ترقی پسند ورثہ اور سول سوسائٹی میں بھرنے کے لئے اپنے پیچھے بڑا خلا چھوڑ گیا۔ یہی آئی اے رحمن کا مسلمہ دستور اور رواج رہا۔ ایک شخص جو پیشہ وارانہ مہارت کا حامل رہا جن کا سیکولرازم، سوشلزم اور جمہوریت سے گہرا تعلق رہا وہ تمام تر مظالم

Read more

بھارت کو اب روہنگیوں سے خطرہ ہے

گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اور ایسا فیصلہ دیا جو انسانی حقوق اور پناہ گزینوں سے متعلق کسی بھی معاہدے کی کسی بھی شق پر پورا نہیں اترتا۔مگر سپریم کورٹ تو بادشاہ ہے اور بادشاہ کا ہاتھ اور قلم کون پکڑ سکتا ہے۔ بھارت کے ہمسائے میانمار کے موجودہ حالات سے توآپ بخوبی واقف ہیں کہ کس بے دردی سے جمہوری عمل کی بحالی کے لیے نکل آنے والے لاکھوں شہریوں سے فوجی حکومت نمٹ رہی ہے اور

Read more

‘رحمان صاحب، اگلی ملاقات تک خدا حافظ‘

رحمان صاحب سنہ 1984 میں پاکستان انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی کے قیام کے وقت اس کے بانی شریک چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ اس فورم کا ایک چیئرمین پاکستان سے ہوتا تھا اور ایک انڈیا سے۔

Read more

خواتین کی خودکشیاں

فرصت ملے تو کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہوں جو ہمارے بلوچستان کے مقامی اخبارات و سوشل میڈیا خوب صورت انداز میں شائع کر کے ہماری نیوز رپورٹنگ کی پرانی یادیں واپس زندہ کر دیتے ہیں ۔ ویسے تو مسائل بے شمار ہیں اور وقتاً وقتاً ہم بیان بھی کرتے رہتے ہیں مگر آج کل ہمیں خواتین کی خودکشیوں کے بارے میں خبریں زیادہ ملتی ہیں۔ گزشتہ دنوں شادمان ٹاؤن کراچی میں ایک خاتون نے خودکشی کی اور خودکشی کرنے

Read more

پردہ ، وزیراعظم کا بیان اور لبرل طبقہ

سلطان صلاح الدین ایوبی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہے تو اس کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلا دو۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کو معرض وجود میں آئے ستر سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ہمارے لئے افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہم ابھی تک پستی اور غلامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ اگر میں کہوں کہ ہم ذہنی غلامی کا شکار بن چکے ہیں تو شاید

Read more

تحریک لبیک کا احتجاج: حکومت مصالحت کے نام پر پسپائی اختیار نہ کرے

 تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کی اچانک گرفتاری پر ملک بھر میں ٹریفک جام کرنے اور احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حالات کی پیش رفت سے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہے کہ سیاسی حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس اچانک اور شدید رد عمل کا اندازہ نہیں تھا۔ متعدد شہروں میں لبیک تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے ذبردستی ٹریفک روکا ۔ شہری زندگی کو مفلوج کرکے زور ذبردستی کے جس کلچر کا

Read more

حکومت، اسٹبلشمنٹ اور اپوزیشن عوام مخالف صفحے پر یکجا

پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں سیاسی محاذ آرائی اور اقتدار کے لئے کشمکش کے ہرسو چرچے ہیں۔ حکومت کے سیاسی نروس بریک ڈاؤن کے قصوں کی سیاسی مارکیٹ میں بھرمار ہے۔ ترین گروپ کے پاور شو کے بعد حکومتی پارٹی میں گروپ بندی، انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پارٹی اور حکومت عمران خان کی مٹھی سے ریت کی طرح آہستہ آہستہ سرک رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان، وزراء اور معاونین خصوصی کے

Read more

آئی اے رحمان: انساں کی جستجو میں اک انساں چلا گیا‎

بڑوں کی وفات پر تعزیتی تحریر لکھنا دنیا بھر میں ایک روایت ہے۔ مرحومین کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت دنیا بھر میں سماجی رواج ہے۔ کون ہے جس کے جانے پر آنکھیں نم نہ ہوتی ہوں۔ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے جانے پر پیچھے رہ جانے والے زندگی کی کتاب سے صفحات کی گمشدگی کا ماتم نہ کرتے ہوں لیکن زندگی بہرحال رواں رہتی ہے۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں کہ ہر آنے والے نے جانا ہے۔

Read more

عورتوں کے حقوق کی تحریک اور مذہبی لوگوں کی پریشانی

چند دن قبل ”ہم سب“ پر میرا ایک پرانا آرٹیکل ”سڈنی بیچ، قدرتی شرمیلی لڑکیاں اور اندھے مرد“ دوبارہ شائع ہوا تو اس پر ایک صاحب نے تبصرہ کیا جو ذیل میں نقل کیا جا رہا ہے:

”کافی عرصہ پہلے ٹی وی پروگرام میں نعیم بخاری صاحب کی گفتگو سنی تھی کہ پاکستان میں مخلوط تعلیم عام ہونی چاہیے۔ ہمارے جو لڑکے گرلز کالجز کے باہر خجل ہو رہے ہوتے ہیں وہ اطمینان سے لڑکیوں سے بات کر لیا کریں اور ان کو اس طرح سڑکوں پر خجل بھی نہ ہونا پڑے۔

Read more

سیکس کی ترغیب دینے والے روبوٹ: کم عمری میں سیکس ویب سائیٹ اومیگل سے جڑی ایک ناخوشگوار یاد

امریکہ کی سیکس سے متلعق اس ویب سائیٹ کی کہانی جو ہے تو بالغ عمر کے لوگوں کے لیے لیکن اس کو کم عمر والے نوجوان بھی نہ صرف استعمال کر رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ تکلیف دہ اور ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹ وبا کے دنوں میں بہت شہرت حاصل کر چکی ہے۔

Read more

انسانی حقوق کے علم بردار، صحافی، مصنف آئی اے رحمان چل بسے

انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، صحافی اور مصنف ابنِ عبدالرحمان عرف آئی اے رحمان لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔

آئی اے رحمان کے اہلِ خانہ نے پیر کو ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

آئی اے رحمان پاکستان کے مقامی روزنامہ ‘ڈان’ میں کالم لکھتے تھے اور وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) سے بھی وابستہ تھے۔

Read more

رحمان صاحب بھی رخصت ہوئے

ابن عبدالرحمان جنہیں لوگ آئی اے رحمان کے نام سے جانتے ہیں، جو انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ہم جیسے سب لوگوں کے رحمان صاحب تھے، کے رخصت ہونے کی خبر بھی آ گئی اور عین اس دن آئی جب ہم کراچی میں احفاظ الرحمان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ترتیب دیے جانے والے پروگرام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ ستمبر 2020 میں جب ہم نے آرٹس کونسل میں احفاظ کے لئے ریفرنس منعقد کیا تھا تو اس کے مہمان خصوصی آئی اے رحمان صاحب تھے۔ وہ اس پروگرام کے لئے خصوصی طور پر لاہور سے تشریف لائے تھے۔

Read more

ڈاکٹر حمیرا اشفاق کا افسانوی مجموعہ: کتبوں کے درمیان

کہانی کو انسانی زندگی میں ازل سے ہی بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے۔ کہانی لکھنے والے نے کہانی کو دو مقاصد کے تحت تحریر کیا ہے۔ ایک تسکین یا راحت کے سامان کے طور پہ جب کہ دوسرا مقصد ہماری زندگی کے حقائق اور معاملات کو سامنے لانا۔ دونوں مقاصد میں کہانی کا تعلق بہرحال انسان سے ہی جڑا رہا ہے، گویا کہانی نے انسانی زندگی اور کائنات کو ایک دوسرے کے قریب تر کر دیا۔ اردو ادب میں ابتدا

Read more

آئی اے رحمان: صحافی اور انسانی حقوق کے معروف کارکن کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کئی دہایوں سے صحافت سے وابستہ اور انسانی حقوق کی سربلندی کے لیے سرگرم ترین کارکنوں میں سے ایک، ابن عبدالرحمان لاہور میں 90 برس کی عمر میں فوت ہو گئے ہیں۔

Read more

استاذی آئی ۔اے ۔رحمن کے لئے لکھی ایک 25 برس پرانی تحریر

یکم ستمبر 1930ء کو مشرقی پنجاب (تب ہندوستان) کے مردم خیز قصبے گڑ گاﺅں میں پیدا ہوئے۔ ابن عبدالرحمان نام ہے۔ لیکن آئی اے رحمان کے قلمی نام سے پہچان اور شہرت پائی۔ 1947ء میں علی گڑھ کالج میں ایف ایس سی کے طالب علم تھے۔ تقسیم کے بعد لاہور چلے آئے۔ اسلامیہ کالج سے بی ایس سی تک تعلیم پائی۔ 1951ء میں گورنمنٹ کالج سے طبیعات میں ایم ایس سی کیا. اسی برس انگریزی روزنامے پاکستان ٹائمز سے وابستہ

Read more

آئی اے رحمن، حسین نقی۔۔۔ یہ کرسیاں خالی رہیں گی

یہ تحریر 7 جنوری 2017 کو روز نامہ جنگ اور ہم سب پر شائع ہوئی۔ گزشتہ صدی کے ابتدائی برس تھے۔ سرسید احمد خان کی رہنمائی میں قوم کی نیا سنوارنے والے ستارے ایک ایک کر کے اوجھل ہو رہے تھے۔ ستارے ختم نہیں ہوتے۔ ہماری آنکھ کا منظر بدل جاتا ہے۔ سرسید کے دست راست نواب محسن الملک کے اعزاز میں ایک جلسے کے صدر نشین نواب وقار الملک تھے۔ ایک جملہ ایسا کہا کہ اہل درد کے سینوں

Read more

چھتیس گڑھ میں 22 انڈین فوجیوں کی ہلاکت: کیا انڈیا میں ماؤ نواز باغیوں کی تحریک مضبوط ہو رہی ہے یا اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے؟

انڈیا میں سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے ماؤ نواز تحریک کا مقابلہ کر رہی ہیں مگر 22 انڈین فوجیوں کی حالیہ ہلاکت نے چند نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کیا انڈیا میں ماؤ تحریک مضبوط ہو رہی ہے یا ماؤ نواز چند مخصوص علاقوں میں اپنا زور ٹوٹنے پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں؟

Read more

آزادی رائے پر قدغن کی خواہش کیوں؟

کسی بھی ملک میں ریاست اور سماج کے درمیان بنیادی رشتہ آئین کا ہوتا ہے آئین سے مراد ایک ایسا عمرانی معاہدہ ہے جو ریاست اور عوام کے درمیان نہ صرف تعلق کو بیان کرتا ہے بلکہ ان میں ایک دوسرے پر فرائض و ذمہ داریاں بھی متعین کرتا ہے۔ ریاست سماج کا تحفظ کرے کی اور سماج ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ دنیا کے تمام جمہوری ممالک نے آئین میں اپنے باسیوں کو

Read more

پاکستانی ٹیکسٹ بُکس: کیا یہ درسی کتابیں ہندوؤں کے خلاف نفرت سکھا رہی ہیں؟

تصور کریں آپ کا نام عمران، عبداللہ یا عامر ہے اور آپ پاکستان میں رہتے ہیں۔ یقیناً ایسا کبھی نہیں ہوا ہو گا کہ انجان لوگوں سے پہلی ملاقات کے دوران آپ کو اپنا تعارف کراتے وقت سوچنا پڑا ہو۔ یا آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہو کہ معلوم نہیں میرا نام سُننے کے بعد سامنے والے کا کیا ردِعمل ہو گا؟

Read more

سرگودھا یونیورسٹی میں چوتھے سرگودھا لٹریری فیسٹیول کا انعقاد

سرگودھا یونیورسٹی نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے رواں سال بھی لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ موجودہ کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر سرگودہا یونیورسٹی نے گھروں میں بیٹھے افراد کو لٹریری فیسٹیول کا حصہ بنانے اور کورونا احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کا چوتھا سالانہ لٹریسی فیسٹیول ورچوئل کرانے کا فیصلہ کیا۔ تین روزہ فیسٹول کے دوران 14 سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی

Read more

نانی اماں کا دکھ اور مذہب کے ٹھیکے دار

میرا خواتین کے حقوق کے حوالے سے کالم پڑھ کر میری دوست خاص طور پر میرے گھر آئی اور مجھے سراہتے ہوئے آبدیدہ ہو کر بولی کہ تم نے خواتین کے بارے میں بالکل ٹھیک لکھا، میں نے اس کی آنکھوں میں جھلملاتے آنسوؤں کی وجہ پوچھی تو وہ رندھی ہوئی آواز میں بمشکل کہہ پائی: ”میرے نانا نے میری نانی کو اس وقت طلاق دی تھی جب وہ رمضان کی آمد سے قبل گھر کی سالانہ صفائی کر رہی

Read more

ڈسکہ الیکشن کے بارہ نتائج

این اے پچھتر ڈسکہ کا الیکشن اپنے اختتام کو پہنچا، نتیجہ وہی نکلا جو اس حلقے کے عوام چاہتے تھے۔ اس الیکشن کو ہارنے کے لیے حکومت وقت نے جو جتن کیے وہ ایک ہتک آمیز داستان ہے۔ انیس فروری کو اسی حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے تھے لیکن اس کامیابی کے پیچھے جو مجرمانہ سازشیں کی گئی تھیں وہ اب طشت از بام ہو چکی ہیں۔ کبھی فائرنگ کر کے لوگوں کو دھمکایا گیا، کبھی دھند کا بہانہ بنایا گیا، کبھی پولنگ کے عملے کو دھند کی آڑ میں غائب کیا گیا، کبھی نتائج کسی فیکٹری میں مرتب کیے گئے۔ یہ کارروائی اس قدر عریاں طریقے سے کی گئی کہ الیکشن کمیشن سے بھی نہ رہا گیا، دوبارہ الیکشن کا اعلان ہوا۔

Read more

مردہ خانے میں عورت: مشرف عالم ذوقی کا فاشزم کو للکارتا ناول

جدید ہندوستان میں فاشزم دسمبر میں آیا جب لوگوں کو غسل کیے کئی کئی دن ہو جاتے ہیں اور ان کے کپڑے کالے پڑجاتے ہیں اور اسے لانے والے خانہ بدوش تھے جنھیں ’گھومنتو‘ کہا جاتاتھا اور ان میں سے ایک مارخیز کے شہر سے آیا تھا۔ وہ بوڑھا تھا، بندروں کی نسل کا، جس کے سرکے بال اڑگئے تھے، وہی ہندستان میں فاشزم کا مبلغ اور داعی تھا۔ اس اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں ترشول تھے، لمبے

Read more

ٹھرکی بڈھے

پیاری تحریم، سویٹ لبنی مرزا، درویش خالد سہیل، امر جلیل صاحب اور ریاست مدینہ کے خلیفہ وقت سب محبت قبول کیجئے۔ تحریم آج بات سب سے کرنی ہے۔ مگر شروع تم سے کرتے ہیں کہ تم ہم سب سے چھوٹی ہو۔ تم وہ یوتھ ہو، جس کے لئے ہم نے دھرنا دھرنا کھیلا تھا۔ اور ملکی تاریخ میں سنا ہے جتنی فحاشی تب ریکارڈ کی گئی، کبھی نہیں ہوئی۔ آج ہم اسی کے ثمرات سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

Read more

سانحۂ جلیاںوالہ باغ اور رام محمد سنگھ آزاد

یہ 13 مارچ 1940 کا دن تھا۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے کاکسٹن ہال میں ایسٹ انڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہو رہا تھا۔ جس میں دوسری جنگ عظیم میں برطانوی عوام اور افواج کے گرتے ہوئے مورال کو بلند کرنے کے لیے ہندوستان میں برطانوی راج کی عظمت رفتہ کے قصیدے پڑھے جا رہے تھے۔ اسٹیج پہ 1919 میں پنجاب کے لیفٹینٹ گورنر سر لیوس ڈینی، انڈیا اور برما کے لیے سیکرٹری اسٹیٹ لارنس جان لیوملے

Read more

حقوق نسواں اور مغرب کی سازش

تاریخ انسانی کے اوراق میں مؤرخ رقم طراز ہے ایسے مواقع بھی آئے جب خاندان اور طبقات کے غلبے کے باوجود عورت کے ہاتھ میں زمام اقتدار رہا اور اس کے اشارے پر حکومتیں اور سلطنتیں گردش کرتی رہیں۔ آج بھی ایسے قبائل موجود ہیں جہاں عورت کو مرد کے مقابلے میں بالادستی حاصل ہے۔ مغربی تہذیب عورت کو ضرور کچھ حقوق دیتی ہے لیکن ایک عورت کی حیثیت سے نہیں بلکہ عورت کو مغربی معاشرے میں حقوق تب فراہم

Read more

ڈسکہ کا ضمنی انتخاب اور آئین کی پاسداری کا معاملہ

آج ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں انتخابی معرکہ برپا تھا۔ جیتنے والی پارٹی اسے پاکستانی عوام کے حتمی فیصلہ سے تعبیر کرتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو درست قرار دے گی حالانکہ یہ ایک حلقہ کا ضمنی انتخاب ہے جس میں ہار جیت کا قومی سطح پر اختیارات کی تقسیم کی صورت حال پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ البتہ پاکستان میں یہی سیاست ہے۔ جس معاشرے میں سیاست کو نعرہ، طعنہ اور تہمت بنالیا گیا

Read more

عورت اگر عورت کی دشمن نہ ہوتی تو۔۔۔

ہمارے معاشرے میں خواتین جن جن مسائل و مظالم کا شکار ہیں، ان میں سے اکثر کی ذمہ دار خواتین خود ہیں، جو حسد کے مارے اپنی ہم جنس کو آگے بڑھتے ہوئے، خوش ہوتے ہوئے دیکھ نہیں پاتیں، اور چھپ چھپا کے ایسی چالیں چلتیں ہیں کہ ان کا تیر سیدھا جا کے اپنے نشانے پہ لگتا ہے۔ اس بات کا قطعی طور پہ یہ مطلب نہیں کہ مرد حضرات عورتوں سے کی گئی ناانصافیوں اور جبر سے بری ہو جاتے ہیں، لیکن عورت کی اپنی ہم جنس سے دشمنی بھی حقیقت ہے،جسے رد نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

انگلش لوپ سیاسی خرگوش …

25 اپریل 1996ء… یہ ہے وہ تاریخ سازدن جب ورلڈ کپ کے فاتح نے سیاسی میدان فتح کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران احمد خان نیازی نے ’تحریک انصاف‘کی بنیاد رکھی۔ ’ انصاف، انسانیت اور خود داری‘ پارٹی کا نعرہ تھا مگر آل راوَنڈر کرکٹر کے لیے سیاسی کھیل توقع سے بھی زیادہ کٹھن اورصبر آزما ثابت ہوا۔ ہر کوشش اور جتن کے باوجود دو دہائیوں تک کپتان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہی رہا۔ آخرکار ایک بات عمران خان کی سمجھ

Read more

چار لاپتہ بیٹوں کی ماں: ’آنکھیں ہر وقت دروازے پر لگی رہتی ہیں کہ وہ کب گھر آ جائیں‘

چارسدہ کی جان پری کے چار بیٹے گذشتہ پانچ برس سے لاپتہ ہیں اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے انسانی حقوق کے شعبے میں درخواست میں حلفاً یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کے بیٹے ریاست کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: باگو شہر میں کریک ڈاؤن، ’درجنوں ہلاک، فوجی لاشیں بھی ساتھ لے گئے‘

میانمار میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ باگو شہر میں ہونے والے مظاہروں پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مرنے والوں کی لاشیں فوجی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Read more

کیا پیمرا کی نئی ہدایات عوامی مفاد کی خبروں کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہیں؟

اسلام آباد — پاکستان میں نجی نشریاتی اداروں کے ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کی تنظیم ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ حالیہ ہدایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدایات عوامی مفاد کی خبروں کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہیں۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: شہری تشدد سے بچنے کے لیے انڈیا میں پناہ لے رہے ہیں

میانمار کے شہری فوجی حکومت کے اقتدار پر قبضے کے بعد شروع ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے اپنے ملک سے محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Read more

امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے نے بحر ہند میں مشقوں کے لیے انڈیا سے اجازت کیوں نہیں لی؟

رواں ہفتے امریکی بحری جہاز جان پال جونز (ڈی ڈی جی 53) نے لکشدیپ جزائر کے مغرب میں تقریبا 130 ناٹیکل میل کے فاصلے پر انڈیا کے خصوصی معاشی زون میں ایک مہم کی انجام دہی کا دعویٰ کیا ہے تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی غیر ملکی جہاز اس کی اجازت کے بغیر انڈیا کے خصوصی اقتصادی زون سے نہیں گزر سکتا۔

Read more

شہزادہ فلپ: کسی کے لیے مقدس شخصیت تو کسی کے لیے زندگی بھر کے ساتھی

ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ نے اپنی زندگی کے 70سے زیادہ سال ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے سائے میں گزارے لیکن ان کی نمایاں شخصیت سے ظاہر تھا کہ وہ محض ایک روایتی شوہر نہیں ہوں گے۔ تو ملکہ کا ساتھ دینے والا یہ شخص کون تھا اور اس نے ملکہ سے شادی کیسے کی۔

Read more

جلیانوالہ باغ کا خونی سانحہ اور آزادی کا ابلتا ہوا لاوا

13 اپریل کو جلیانوالہ باغ کے خونریز واقعہ کو 102 برس ہو جائیں گے، جو برطانوی سامراج کے برصغیر، متحدہ ہندوستان پر قبضہ اور نوآبادیاتی راج کو برقرار رکھنے کے لیے ڈھائے جانے والے جبرواستبداد، ظلم و ستم اور بربریت کے واقعات میں سے سب سے زیادہ وحشیانہ اور خونی تھا، جس میں 1500 سے زائد پرامن شہری براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیے گئے۔ یہ ہماری قومی آزادی کی تحریک کا سب سے دردناک باب ہے۔ 2018

Read more

پرویز مشرف کی اتاترکی حکومت اور حقیقت

پرویز مشرف کے دور حکومت میں سو سے زیادہ ٹی وی چینل اورریڈیو اسٹیشن کھلے مگر ان چینلوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے خوب اشتہارات لیے، تعلیم کے بجائے جہالت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذہبی منافرت اور غیر سائنسی سوچ کو پروان چڑھایا۔ میڈیا کے مالکان کروڑپتی سے ارب پتی بن گئے، عجیب و غریب قسم کے اینکروں اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں نے عوام میں جہالت پھیلانے کا کام تندہی سے انجام دیا۔ ایسے پروگراموں کی سرپرستی کی گئی جن میں عورتوں کی تذلیل کی گئی، ایسے مولویوں کی سرپرستی کی گئی جو مذہب کے نام پر علم و آگہی کے خلاف مہم چلاتے رہے۔

Read more

بھارت سے روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی: سپریم کورٹ کا قواعد پر عمل کرنے کا حکم

نئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو اس وقت تک ان کے ملک میانمار واپس نہیں بھیجا جا سکتا جب تک ضابطے کی تمام کارروائی مکمل نہ کر لی جائے۔

Read more

میں اب ایک محب وطن پاکستانی ہوں

ہمارے قابل عزت اداروں کے لوگ پہلے ایسے شرپسندوں کو پیار سے سمجھاتے ہیں کہ باز آ جاؤ۔ کئی تو اس کام سے رک جاتے ہیں۔ مگر کئی ایسے ڈھیٹ ہوتے ہیں جن کو ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوتا تو پھر ان کا علاج ایسے کیا جاتا کہ ان کو اٹھا کر شمالی علاقہ جات کی سیر کروائی جاتی اور ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا جاتا۔ کچھ کے گھر والوں کو بھی مارا پیٹا جاتا ، ان کے چھوٹے بھائیوں کو زخمی کر دیا جاتا، بہن کو تھپڑ مارے جاتے۔ اس سب کا مقصد قطعاً ظلم کرنا نہیں ہوتا بلکہ صرف یہ ہوتا کہ ایسے تمام لوگ جو ہمارے مقدس اداروں کا تمسخر اڑا کر دشمن کے ایجنڈا کو تقویت دیتے ہیں۔ انہیں اس سب سے باز رکھا جا سکے۔ لیکن پھر کیا کریں اس سب پر بھی انسانی حقوق کے نام واویلا مچا دیا جاتا ہے،

Read more

صوبہ سیاست! ملتانی لیڈرشپ ناکام ہو گئی ہے؟

اب تو جنوبی صوبہ کے سیکرٹریٹ کی کہانی بھی مذاق بن گئی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ تحریک انصاف نے سیکرٹریٹ کو متنازع تو اس وقت بنا دیا تھا جب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے ایک شہر میں کرنے کی بجائے اس کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بہاولپور اور ملتان میں بیٹھنے کا شاہی حکم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت میں جاری ہوا تھا۔ مطلب سرائیکی دھرتی کے لوگوں کو لاہور کے چکروں سے فرصت ابھی ملی نہیں تھی کہ ملتان اور بہاولپور کے چکروں میں الجھا دیا گیا۔

اور دلچسپ بات ہے کہ لوگوں کو اس معاملے میں الجھانے والے کوئی دوسرے نہیں بلکہ ملتان کے سیاست دان تھے جو شاید عوام کے پیروں سے چکروں کے پھندے کو نکالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کی کہانی بھی ویسی ہی ہے جیسے وہ کہتے ہیں کہ آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا۔

Read more

باپردہ بیوی کے شوہر پاکستانی وزیراعظم کا ریپ پر موقف اور متضاد آراء

کچھ عالمی اعداد و شمار سے دیکھیں کیا یورپی ممالک میں قانون سخت نہیں۔

جنسی زیادتی ہمیشہ متاثرین کے لئے صدمے کا باعث ہوتی ہے لیکن اس کے پیچھے محرکات مختلف ہوتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ عصمت دری کا رویہ ذہنی خرابی کا سبب نہیں ہے، بلکہ مجرمانہ جرم ہے۔ دیگر یورپی ممالک میں عوام کے سامنے اسلامی طرز پر پردے کرنا ایک متنازع موضوع رہا ہے۔ فرانس نے 2011 میں عوام کے سامنے پورے چہرے کے پردے پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ نیدرلینڈ، ڈنمارک، آسٹریا اور بلغاریہ نے عوام میں چہرے کے پردے پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کر دی تھی۔

Read more

پاکستانی کپل دیو کی جارحانہ اننگز

پاکستان میں چار فیصد اقلیت آباد ہے جس میں سے ہندو پچاس لاکھ آبادی کے ساتھ سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ اول تو کوئی غیر مسلم شہری صدر یا وزیراعظم بن نہیں سکتا ، اگر بن بھی جائے تو اس سے مسلم اکثریت کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جمہوریت میں فیصلے اکثریت ہی کرتی ہے۔ کم از کم ہمیں یہ خواب دیکھنے کی تو اجازت دی جائے کہ ہم اپنے ملک کے صدر یا وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ہم سے ہمارے خواب تو نہ چھینے جائیں۔ آپ لوگ ابھی تک ہمیں اپنا نہیں سکے، آپ ابھی تک ہمیں غیر مانتے ہیں۔

Read more

نئے میدان کے لیے نئے گھوڑوں کی ضرورت

بھارتی میڈیا بیک چینل رابطوں کی کہانیوں سے بھرا ہواتھا۔ کہا رہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے کسی قسم کی ثالثی کی ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں اگست 2019 ء میں اس وقت تلخی آگئی جب بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا۔ یہ آرٹیکل کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا۔ اس پر دونوں حکومتیں مہر بلب ہیں۔

Read more

سڈنی بیچ، قدرتی شرمیلی لڑکیاں اور اندھے مرد

پچھلے برس میں اپنی فیملی کے ساتھ سڈنی ساحل سمندر، باؤنڈی بیچ، گیا۔ یہ نہایت خوبصورت اور صاف ستھری جگہ ہے۔ آسٹریلیا میں آج کل سردیوں کا موسم ہے اور بیچ کی اصلی رونقیں تو گرمیوں میں ہی ہوتی ہے لیکن پھر بھی دن کو اگر آسمان صاف ہو جو کہ یہاں اکثر ہی ہوتا ہے تو سردی کا احساس کم ہو جاتا ہے اور لوگ اپنا ضروری سامان اٹھاتے ہیں اور بیچ کی طرف نکل پڑتے ہیں۔ سمندر میں

Read more

ہوشیار باش! اب فوج مخالفین کو عدالتوں میں گھسیٹے گی

دو وزیروں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے منظور کردہ اس بل کو مسترد کیا ہے جس میں افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے یا توہین کرنے پر قید اور جرمانہ کی سزا دی جاسکے گی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کے اس نجی بل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کو جرم قرار دینا درست نہیں ہوسکتا۔ انسانی حقوق

Read more

اگر صاحب اختیار لوگ حلف پر عمل نہیں کریں گے تو مسئلے بڑھتے جائیں گے: جسٹس فائز عیسیٰ

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں کے ہوس نے آئین کو توڑا اور اگر صاحب اختیار لوگ حلف پر عمل نہیں کریں گے تو مسئلے بڑھتے جائیں گے۔

Read more

کیا آپ اپنے بچوں کے حقوق ادا کر رہے ہیں؟

ہمارے معاشرے میں ہمیشہ والدین کے حقوق کی بات ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بچوں کے حقوق کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ اگر بچے کو دی گئی توجہ یا تعلیم و تربیت میں کمی رہ جائے، بچے کو ضروری محبت یا مناسب ماحول نہ ملے تو ایسے بچے میں نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کے بہت زیادہ امکان رہتے ہیں۔

معاشرتی پہلو سے دیکھا جائے تو ایسا بچہ اپنے اردگرد کے لوگوں اور معاشرے کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ وہ شعوری یا لاشعوری طور پہ دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس سب کے ذمہ دار والدین ہوتے ہیں۔

Read more

برہنہ تصویروں کی چوری: انٹرنیٹ کے تاریک گوشوں میں جاری خرید و فرخت

جب ماضی کی گلیمر ماڈل جیس ڈیویس نے اٹھارہ برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن ان کی تصویروں کو استعمال کر کے دنیا بھر میں کئی مردوں سے پیسے بٹورے جائیں گے۔

Read more

انڈین پریمیئر لیگ: کیا انڈیا میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لہر میں آئی پی ایل کا محفوظ انعقاد ہو سکے گا؟

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اور چکاچوند کرنے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا جمعہ سے ایک ایسے وقت میں آغاز ہو رہا ہے جب انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایسے میں اس کے انعقاد سے متعلق کئی سوال کیے جا رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں بچوں کے خلاف جرائم میں اضافہ: ’ریپ کی ذمہ داری ریپ ہونے والے کے بجائے ریپ کرنے والے پر عائد کرنا ہو گی‘

غیر سرکاری تنظیم ساحل کے مطابق پاکستان میں سنہ 2020 میں ایسے 89 کیسز سامنے آئے جن میں ریپ کے بعد بچوں کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

Read more

مسلح افواج کا جانتے بوجھتے تمسخر اڑانے کے خلاف مجوزہ بل کی منظوری پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج اور ان کے اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف دو سال کی قید اور پانچ لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاؤں کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

استنبول کینال: یہ منصوبہ کیا ہے اور اس کے امریکہ اور روس پر کیا ممکنہ اثرات پڑ سکتے ہیں؟

ترکی میں حال ہی میں بحریہ کے ایسے 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو حراست میں لے لیا ہے جنھوں نے صدر طیب اردوغان کے استنبول میں نہر بنانے کے منصوبے پر کھلے عام تنقید کی تھی۔ ان گرفتاریوں کے بعد ملک میں اس منصوبے اور تاریخی ’مونٹریکس کنونشن‘ پر بھی بحث ہو رہی ہے۔

Read more

شاہ سالار کا فہم فحاشی اور جہادی ٹک ٹاک

شاہ سالار نے فرمایا ہے فحاشی بہت بڑھ گئی ہے اس کو روکنا ہو گا۔ ہمارے ملک کا معاملہ ہے واقعی اس بڑھتی ہوئی فحاشی کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے ، جیسے کہ شاہ سالار کہتے ہیں کہ وہ روزانہ جہاد پر جاتے ہیں، تو ہم عامیوں کو بھی چاہیے کہ ہم سب بھی فحاشی روکنے کے جہاد پر نکلا کریں۔ اس کے لئے سب سے پہلے اپنے اپنے سیل فون سے ٹک ٹاک ایپ اور

Read more

پردہ سے ریپ اور خیرات سے بیمار معیشت کا علاج

وزیر اعظم عمران خان سماجیات اور معاشیات کے حوالے سے ایسی باتیں کرتے رہے ہیں جن کا حقائق، حکومت کی اتھارٹی و کارکردگی یا احساس ذمہ داری سے کوئی تعلق استوار نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ ویک اینڈ پر براہ راست سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے فحاشی کو ریپ کا سبب قرار دیتے ہوئے دلیل دی ہے کہ اسلام میں اسی لئے پردے کا حکم دیا گیا ہے۔ عورتوں کو اپنی ’حفاظت‘ کے لئے پردہ کرنا چاہئے۔ ایک سربراہ

Read more

’عورتوں کو بدلنے کی ضرورت نہیں، مردوں کو اپنا طرزِ عمل بدلنا ہو گا‘: میئر لندن صادق خان

لندن کے مئیر کا یہ بیان سارہ ایورارڈ کی موت کے بعد سامنے آیا ہیں۔ سارہ کی موت کے بعد کئی خواتین نے عوامی مقامات پر مردوں کی جانب سے انھیں ہراساں کرنے، بدسلوکی اور ان پر حملے کے ذاتی تجربات شیئر کیے ہیں۔

Read more

کرکٹر معین علی پر متنازع ٹویٹ کے بعد تسلیمہ نسرین نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

ایک متنازع ٹویٹ میں تسلیمہ نسرین نے کہا تھا کہ معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو دولتِ اسلامیہ میں ہوتے۔ چاروں طرف سے زبردست تنقید کے بعد تسلیمہ نسرین نے ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی لیکن ساتھ ہی اپنی صفائی میں بھی بہت کچھ کہا۔

Read more

وزیرِ اعظم عمران خان کے ’بے پردگی اور فحاشی‘ کو ریپ کی وجوہات قرار دینے والے بیان پر شدید تنقید، معافی مانگنے کا مطالبہ

پاکستان میں سوشل میڈیا سے لے کر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے یہ بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انھوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجوہات میں ایک وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا تھا۔

Read more

مظلوم صنم بھٹو کے آنسو اور آج کی پیپلز پارٹی

بھٹو خاندان ایک کے بعد ایک نیا المیہ کیسے دیکھتا اور بھگتتا ہے۔ ووٹ دینے اور ووٹ لینے والوں کی عزت بچانے اور بڑھانے والی جدوجہد کا بنیاد رکھنے والے بھٹو خاندان کے افراد پر دوران جمہوری جنگ کیا کیا گزری اور ایسی ممنوع باتیں کرنے کی انہوں نے کیا کیا قیمت چکائی۔ یہ سب کچھ جاننے کے لیے ’نیا دور‘ کے رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی نے بھٹو خاندان کی نشانی صنم بھٹو سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی

Read more

تروپتی سے پشوپتی: ہندوستان کا ریڈ کوریڈور

چار اپریل 2021 کا دن انڈین سیکورٹی فورسز خصوصاً  سی آر پی ایف اور کوبرا فورس پر نہایت بھاری گزرا۔ جب چھتیس گڑھ کی ریاست میں واقع سکما اور بیجا پور کی سرحد پر گھنے جنگلات میں ماؤ نوازوں نے گھات لگا کر تقریباٰ 22 اہلکاروں کو آن کی آن بھون ڈالا۔ جبکہ 30 جوان شدید زخمی بھی ہوئے اور بے شمار لاپتہ ہو گئے۔ اس لرزہ خیز کارروائی نے گویا نئی دلی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیر

Read more

مصر میں خواتین کے ختنہ کرنے کی روایت: اُن ماؤں کی کہانیاں جو اپنی بیٹیوں کو اس غیرقانونی عمل سے بچانا چاہتی ہیں

مصر کی قدامت پسند مسلمان برادریوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں خواتین کو نسوانی ختنے نہ ہونے تک ’ناپاک‘ تصور کیا جاتا ہے اور ’شادی کے لیے تیار‘ نہیں سمجھا جاتا مگر اب یہاں تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Read more

بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا دھرنا: ‘تنخواہیں بڑھائیں تو اس کے لیے قرض لینا پڑے گا’

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرکاری ملازمین گزشتہ سات روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو آنے والے چند برسوں میں حکومت کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے قرضہ لینا پڑے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان کی سرکاری رہائش گاہ سے متصل ایدھی چوک پر سیکڑوں سرکاری ملازمین دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

Read more

بحیرہ احمر میں پھنسے چھ پاکستانی ملّاحوں میں سے پانچ کی پاکستان واپسی، ایک ملّاح جانبر نہ ہو سکے

تنزانیہ کے پرچم سے مزیّن مہر نامی بحری جہاز بحیرہ احمر میں مارچ کے وسط میں خراب ہو گیا تھا جس کے بعد جہاز پر موجود چھ پاکستانیوں پر مشتمل عملہ بے یار و مددگار رہ گیا تھا۔

Read more

ملک بھر کے دانشوروں اور سول سوسائٹی کا امر جلیل کی حمایت میں بیان

ہم زیر دستخطی، ملک بھر کے مختلف حصوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادیب، شاعر، دانشور، انسانی حقوق کے کارکن، وکلاء، صحافی، ڈاکٹر، اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری حالیہ دنوں میں ملک کے معروف ادیب،کالم نگار اورمفکر جناب امر جلیل صاحب کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم ریاستِ پاکستان، وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ سے جناب

Read more

2020 کی عالمی وبا سے ہماری اینڈوکرائن پریکٹس کیسے متاثر ہوئی ہے؟

(میرے حالیہ مضمون ”ہمدرد عورت اور بے گھر آدمی“ کے لیے کچھ پڑھنے والوں کی طرف سے یہ فیڈ بیک ملی کہ اس میں بہت سارے خیالات ایک جگہ جمع ہیں اور اس میں ربط موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد میں نے اس میں کچھ رد و بدل کی ہے۔ اس مضمون کی ایڈیٹنگ میں لینہ حاشر کی مدد کا شکریہ۔ ) 14 مارچ 2020 پر جب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے عالمی وبا کا اعلان کیا تو کچھ ہفتوں

Read more

موسم خوش رنگ: زندگی سے مکالمہ کرتی تحریریں

شاہد صدیقی کی کتاب ”موسم خوش رنگ“ زندگی کے شدتوں اور حدتوں بھرے موسموں کی داستان ہے۔ جس میں تاریخ ہر جملے میں زندہ اور لطیف پیرائے میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ قاری صدیوں کا سفر ایک جست میں طے کر لیتا ہے۔ وہ خوبصورت اسلوب کے ساتھ ساتھ مشکل سے مشکل موڑ، بنا بھولے بھٹکے پار کر لیتے ہے۔ معاصر صورت حال کا تجزیہ ایسے انداز میں کیا گیا ہے کہ جیسے کوئی قصہ گو رات

Read more

کیا ترک بھی عورتوں سے نفرت کرتے ہیں؟

لباس کے حوالے سے یہ ایک عام تأثر ہے کہ جہاں خواتین کم لباس پہنتی ہوں وہاں ان کو باآسانی بنیادی حقوق ملتے ہوں گے بالخصوص جنسی و گھریلو تشدد نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ جہاں یہ تأثر ہے وہاں پر یہ بات بھی عام ہے کہ جہاں عورتیں سر تا پا لباس پہنتی ہوں وہاں اخلاقی نوعیت کے جرائم نہیں ہوتے۔ یہ دونوں باتیں ہی دروغ اور بددیانتی پر مبنی ہیں۔ روشن خیال اقدار کا تعلق بہت حد

Read more

جنت کے سستے ٹکٹ

مارٹن لوتھر 1483 میں ایک جرمن قصبے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد انہیں لا کی تعلیم دینا چاہتے تھے لیکن مارٹن لوتھر کو مذہب میں دلچسپی تھی۔ اس نے وکالت کی، تعلیم ادھوری چھوڑ کر راہب بننے کا فیصلہ کر لیا، مونک اس وقت کیتھولک فرقے کا ایک گروپ تھا جو دنیا سے الگ تھلگ پہاڑوں میں کمیونٹی کے شکل میں رہتے تھے۔ یہ لوگ شادی نہیں کرتے تھے اور پوری زندگی مذہب کی خدمت میں گزار دیتے۔ مارٹن لوتھر بھی ان لوگوں میں شامل ہو گئے اور ان کے ساتھ رہنے لگے۔

اس دوران اسے روم جانے کا موقع ملا کیونکہ مارٹن لوتھر کیتھولک تھے اور اس کے نزدیک روم ان کا روحانی مرکز تھا۔ اس کے دل میں روم اور پوپ کے لئے بڑی عقیدت تھی لیکن جب مارٹن روم پہنچے تو وہاں کے حالات اور جو اس نے دیکھا وہ اسے حیران کر گیا۔ مارٹن نے وہاں دیکھا کہ پادریوں نے مذہب کو ایک کاروبار بنایا ہوا ہے اور وہ مذہبی عبادات کے عوض پیسے لیتے ہیں۔ دولت کی ریل پیل ہے اور خدا کے گھر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے جو کہ پادریوں کے گھروں اور دفاتر کو چلانے کا ایک ذریعہ تھے، عوام کے مال و دولت کو مذہب کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

Read more