ووٹر بتائے گا کہ کتنے ہی بیس کا سو ہوتا ہے

کیا جلسوں کا بڑا ہونا اور سوشل میڈیا پر زیادہ لوگوں کا کسی ایک ٹرینڈ یا سپیس میں شامل ہونا کسی پارٹی کی اگلے الیکشن میں کارگردگی کا بتا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو ان دنوں عوام میں زیر بحث ہے۔ میں نے اس ملک کی سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد سے سے لے تحریک عدم اعتماد تک تمام ایونٹ بڑے قریب سے دیکھے۔ والد صاحب کے ساتھ لاہور

Read more

سیاست بھی بہت بری چیز ہے

عمران خان کے اقتدار کے خاتمے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے مل کر حصہ لیا اور عمران کے اقتدار کو ختم کر دیا۔ سب سے بڑا کردار جے یو آئی کے تحریک کا رہا ہے اور جے یو آئی کی تحریک کی روح سندھ کی جمعیت تھی، تحریک کی کامیابی کے بعد تحریک کی روح جمعیت سندھ کو جے یو آئی کی مرکزی قیادت نے مکمل طور پر نظر انداز کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا، نئی حکومت سازی

Read more

تحریک انصاف کے بدلتے سیاسی نعرے اور انقلاب

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہر سطح پر یہ بحث جاری ہے کہ سفینہ کیوں ڈوبا؟ اغیار کی سازش ہے؟ یا گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے؟ اس حوالے سے راقم نے بطور ایک طالب علم اور سیاسی کارکن اپنا تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان کی شخصیت کا سحر ہر اس شخص پر رہا ہے جو کرکٹ سے دلچسپی رکھتا ہے۔ راقم بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل تھا۔ یہ

Read more

پاکستان میں ”شیم ڈیموکریسی“ ایسے ہی چلتی رہے گی

پاکستان میں شریف، بھٹو خاندان حکمرانی کی بحالی ہوئی ہے۔ نون لیگ کی چوتھی، پیپلز پارٹی کی پانچویں بار اقتدار میں واپسی ہوئی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کا مسلسل دور حکومت 15 ویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ پنجاب میں شریف خاندان کے اقتدار کو 21 سال ہو گئے۔ ایسا کیوں ہے کہ اقتدار میں یہ صرف دو خاندان ہی گھوم پھر کر آرہے ہیں؟ 1970 سے بھٹو، 1985 سے شریف خاندان حکمران بنا، جب سے یہ دو

Read more

پاکستان! ترقی معکوس کا جاری سفر

نو اپریل کی جاتی گھڑیوں میں جہاں ایک ڈرامے کا اختتام ہوتا نظر آیا وہیں ایسے ہی ایک دوسرے ڈرامے کے تیار ہوتے سانچے کے خد و خال ابھرنا شروع ہو گئے جو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اپنی مکمل کاسٹ کے ساتھ عوام کی تفریح کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے رنگ نکھر کر اس کو اتنا توانا بنا دیں گے کہ وہ نیا نکور ڈرامہ حقیقت کا روپ اختیار

Read more

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف؟

عمران خان کی حکومت ختم کیے جانے کے بعد ہونے والے پہلے ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ کپتان کے حق میں آ نے سے خیبر پختونخوا میں بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم خان صاحب اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے حوالے سے ایک دلچسپ اور نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہنگو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار

Read more

وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کون ہیں؟

نئی وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزراء، دو وزیر برائے مملکت اور دو مشیر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس نو وزارتیں آئی ہیں۔ دو وزیر برائے مملکت اور ایک مشیر کابینہ کا حصہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے حصہ میں چار وزارتیں، ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملی ہیں۔

Read more

مفتاح اسماعیل کا تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ’حقیقت پسندانہ‘ بجٹ کا عندیہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وفاقی کابینہ کے رُکن مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ ’حقیقت پسندانہ‘ ہو گا اور تیل کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔

Read more

جب سپریم کورٹ نے کرپشن کے بیانیے کو مسترد کر کے نواز شریف کی حکومت بحال کی

بینظیر بھٹو نے نواز شریف کی حکومت بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’چمک‘ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔۔۔ مگر کیا نواز حکومت کی بحالی ’چمک‘ کا نتیجہ تھا یا پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار محدود کرنے کی کوشش؟

Read more

آئینی اور سیاسی بحران میں پاک فوج کا مثالی کردار

سابق وزیراعظم عمران خان ایک سفارتی مراسلے کو بنیاد بنا کر ایسے حکومت کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں، کپتان قوم کو اکسا رہے ہیں کہ امریکہ نے ان کے خلاف جو سازش تیار کی ہے اس میں ریاستی ادارے اور سیاستدان شامل ہیں۔ وہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ اور سیکورٹی اداروں کو بھی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ کپتان کے بیانیہ کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سربراہ اور عدلیہ کے معزز

Read more

کیلنڈر میں دس اپریل کی تاریخ

کیلنڈر کا 100 واں دن دس اپریل کہلاتا ہے جس کے بعد سال میں 265 دن رہ جاتے ہیں۔ اپریل کی دس تاریخ نیوکلیئر ٹیسٹ کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔ یہ محض اتفاق تھا یا کوئی اور وجہ کہ سوویت یونین، امریکہ اور فرانس نے اپنے نیوکلیئر ٹیسٹ کے لیے مختلف پانچ برسوں میں دس اپریل کے دن کو ہی منتخب کیا۔ ترتیب کے مطابق سوویت یونین نے دس اپریل 1957 ء، امریکہ نے دس اپریل 1963

Read more

عمران خان کا مستقبل

ہماری سیاست کی گوٹ 1977 میں جا اٹکی ہے۔ مطلب یہ کہ اس زمانے میں ملک جس قسم کے بحران سے دوچار ہوا تھا، موجودہ بحران بھی اس سے ملتا جلتا ہے۔ اس بحران نے ہم سے ذوالفقار علی بھٹو جیسا سیاست دان چھین لیا۔ بھٹو صاحب کی خوبیوں اور خامیوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن وہ جس انجام سے دوچار ہوئے، وہ بدقسمتی تھی۔ اس افسوس ناک واقعے نے ہمارے جسد قومی میں وہ زخم لگایا جس کی

Read more

صورتِ حال کو سنبھالنے کی ضرورت ہے

عمران خان کہ انتہائی پیچیدہ سیاسی، معاشرتی، سیکیورٹی حتی کہ سفارتی معاملات کو بھی بے حد سادہ بیانئے میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ’مراسلے‘ کو ایک ’ایشو‘ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ چنانچہ کروڑوں پاکستانیوں کا خیال ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ایک منظم سازش کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ ٹویٹر پر ’امپورٹڈ حکومت نا منظور‘ کا ہیش ٹیگ مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ اسے سازش کہا جائے یا مداخلت، یہ بات

Read more

کراچی جلسہ: ’عمران خان نے کچھ نہیں کیا لیکن عوام کے لیے آواز تو اٹھائی‘

جناح باغ میں اس سے قبل بھی تحریک انصاف 2013 میں جلسہ کرچکی ہے جبکہ اس کے علاوہ اپوزیش اتحاد پی ڈی ایم اور دیگر جماعتیں بھی یہاں اپنا زور آزما چکی ہیں۔ شرکا کی تعداد کسی ایک زبان بولنے والوں تک محدود نہیں تھی اور نہ ہی کسی ایک عمر و صنف کی حد تک محدود تھی۔

Read more

حمزہ شہباز: سیاست میں تایا نواز شریف کا شاگرد جو سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ماہر ہے

سیاست میں اپنے تایا یعنی میاں نواز شریف کا شاگرد بننے سے حمزہ کو دوہرا فائدہ ہوا۔ انتظامی مہارت اور کارکردگی تو والد کی طرف سے انھیں ملی تھی، تایا کی تربیت سے انھیں پارلیمانی سیاست اور اپنے پرائے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی مہارت بھی میسر آگئی۔ اس طرح وہ شریف خاندان کی سیاست کے ایک اچھے اور لائق جانشین کے طور پر ابھرے۔

Read more

پاکستانی سیاست اور مبینہ امریکی سازش: پاکستانی سیاست میں ’جو ہوا امریکہ نے کیا‘ کی صدا کب اور کیوں بلند ہوئی؟

پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے اور ماضی میں بھی بارہا پاکستان یہ دعویٰ کرتا رہا ہے۔

Read more

ڈس انفارمیشن یا فیک نیوز : ہتھیار سے زیادہ خطرناک

فیک نیوز یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو سوشل میڈیا کی وجہ سے سب کے لیے ایک جانی پہچانی ’چیز‘ بن گئی ہے۔ جی ہاں، سماجی دانش ور اسے ’عالمی اور مقامی منڈی کی حکمت عملی‘ سمجھتے ہیں۔ غلط معلومات، جعلی خبریں یا انگریزی اصطلاح میں ڈس انفارمیشن ان کا مطلب یہ ہے کہ وہ خبریں یا معلومات جو کسی شخص، سماجی گروپ، تنظیم یا ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ حالیہ

Read more

خط خطرناک سہی مگر کارکردگی کا محبت نامہ

احتجاج کا بازار اپنی جگہ گرم، وزیراعظم چیلنجز سے الگ نبردآزما، سابق حکومت اور تازہ ترین اپوزیشن استعفوں کی چال کی چالبازی کے سنگ مخصوص کھیل میں مصروف، یہ ہے آج کل کی سیاست۔ علاوہ بریں تحریک انصاف کی جانب سے شائستگی کے علاوہ سب کچھ ہے۔ رہی بات مخلوط حکومت کی تو اس میں کچھ لوگ اوپر اوپر سے کہہ رہے ہیں کہ، وزارتیں نہیں لیں گے مگر اگلے ایک دو روز میں یقیناً کابینہ سامنے آ جائے گی۔

Read more

غداری کی منطق

یہ کہانی پاکستان کے قیام کے فوراً بعد شروع ہوتی ہے جب صوبائی خودمختاری، چھوٹی قوموں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو غدار قرار دیا گیا۔ جن میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے علمبردار صحافیوں شامل تھے۔ انسانی حقوق کے تحفظ، آمرانہ حکومتوں کی مخالفت، آئین پر یقین رکھنے اور امن کی بات کرنے والوں کو پاکستان مخالف قرار دیا گیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد دو پشتون قوم پرست رہنماؤں خان

Read more

امریکا کتنی دور ہے؟

ہفت روزہ ‘لیل و نہار‘ اردو صحافت کا شعلہ مستعجل تھا۔ 20 جنوری 1957ء کو اس ہفت روزے کا پہلا شمارہ شائع ہوا۔ 18 اپریل 1959ء کو پروگریسو پیپرز لمیٹڈ پر ایوب آمریت کے شب خون کے بعد ‘لیل و نہار‘ معیار اور شناخت کھو بیٹھا۔ اشفاق احمد اور صوفی تبسم نے کچھ عرصہ ادارت کی ذمہ داری نبھانا چاہی مگر سبط حسن کا خلا پورا کرنا کارے دارد تھا۔ حقیقی طور پر محض سوا دو برس شائع ہونے والے

Read more

لہو وجود ریاست اور پاکستان کا ہٹلر

میرے بچو! میرا نام پاکستان ہے اور میں دنیا کی واحد ایٹمی قوت والی اسلامی ریاست ہوں۔ میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں اور اسلامی دنیا کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہوں۔ میں آج آپ کی عدالت میں اپنا اور اپنے ورثا کا مقدمہ پیش کر رہی ہوں جو موجودہ دور کے ہٹلر اور اس کی فاشسٹ جماعت کے نام ہے۔ مجھے اور میرے عوام کو 2008 میں لگ بھگ دس سال کی بدترین آمریت کے بعد

Read more

کیا پاکستان میں حکومت تبدیل ہوئی ہے؟

نہیں۔ وزیراعظم کا نام تبدیل ہو گیا ہے۔ وزیروں کے نام بھی مختلف ہوں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت تبدیل ہو گئی ہے۔ ہمارے بنیادی مسائل جیسا کہ اداروں کے درمیان طاقت کا عدم توازن، اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد کی ضرورت اور پاکستانی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا سیکیورٹی کے ماتحت ہونا، سب کچھ تو ویسا ہی ہے جیسا عمران کے دور میں تھا۔ مینجمنٹ کچھ بہتر ہو جائے گی اور گالی گلوچ میں بہت کمی

Read more

کپتان کی نئی سیاسی حکمت عملی اور زمینی حقائق

نواز شریف جب سیاست میں لائے گئے تو نہ ان کی کوئی سیاسی جماعت تھی اور نہ ہی ان میں کوئی سیاسی سوجھ بوجھ نظر آ رہی تھی۔ غیر جماعتی بنیادوں پر ہوئے انتخابات کے بعد بنائی مسلم لیگ کے صدر محمد خان جونیجو کو ہٹا کر نواز شریف نام کے ایک صنعت کا رکے آگے آنے کو پاکستان کے جاگیردارانہ سماج میں ممتاز بھٹو نے کسی کاروباری شخص کا سیاست میں ناکام تجربہ قرار دیا تھا۔ بے نظیر بھٹو

Read more

پنجاب اور اسٹیبلشمنٹ۔ حقائق یہ ہیں

گو کہ ولی خان نے بارہا کہا تھا کہ جس دن پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے مقابل آیا تو اسی دن سے پاکستان صحیح ٹریک پر آنا شروع ہو جائے گا۔ لیکن یہ اشارہ پنجابی لیڈر شپ کی طرف تھا کیونکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ولی خان جیسے جہاندیدہ سیاستدان پنجاب کے سیاسی مزاج اور تاریخی حقائق سے واقفیت نہ رکھتا۔ کئی عشرے پہلے دور اندیش اور تجربہ کار سیاستدان ولی خان کا تجزیہ اس وقت حقیقت کا روپ دھار گیا

Read more

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور آصف زرداری: کیا سابق صدر کی سیاست کو سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی ضروری ہے؟

اس میں دو رائے نہیں کہ آصف علی زرداری کے طرزِ سیاست نے سنہ 2008 کے انتخابات سے مذکورہ تبدیلی تک ملکی سیاسی نظام پر اپنے گہرے اثرات مُرتب کر رکھے ہیں اور حالیہ تبدیلی میں اِن کا کردار سب پر ’بھاری‘ ہے۔

Read more

عمران خان کے سیاسی سفر میں اب تک کے پانچ اہم لمحات

عمران خان کے مخالفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ باوجود ان تمام منفی باتوں کے جو پچھلے چند دنوں میں ان کے خلاف کہی گئی ہیں، عمران اب بھی ایک مقبول لیڈر ہیں۔ وہ لڑتے رہیں گے، خود کو ہمیشہ سچا جان کے، کیونکہ بقول ان کے وہ سب جانتے ہیں اور سب جیتتے آ رہے ہیں: اشعر رحمان کا تجزیہ

Read more

تحریک انصاف کی استعفوں کی سیاست

عمران خان صاحب نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے جو جارحانہ حکمت عملی اختیار کررکھی ہے وہ ان کے جنونی مداحین کو یقیناً بہت بھائی ہے۔ سوال مگر یہ اٹھتا ہے کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔ دھرنے اور مظاہرے 2014 ء کے برس بھی تحریک انصاف کے کام نہیں آئے تھے۔ ”پانامہ پیپرز“ کے منکشف ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔ وہ دھماکے کی صورت منظر عام پر آئے تو ریاستی ادارے بھی متحرک

Read more

تحریک انصاف کی استعفوں کی سیاست

عمران خان صاحب نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے جو جارحانہ حکمت عملی اختیار کررکھی ہے وہ ان کے جنونی مداحین کو یقینا بہت بھائی ہے۔سوال مگر یہ اٹھتا ہے کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔دھرنے اور مظاہرے 2014ء کے برس بھی تحریک انصاف کے کام نہیں آئے تھے۔”پانامہ پیپرز“ کے منکشف ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔وہ دھماکے کی صورت منظر عام پر آئے تو ریاستی ادارے بھی متحرک ہوگئے۔سپریم کورٹ کے ہاتھوں نواز

Read more

عمران خان اور نواز شریف: دونوں کی وہ مماثلت جو مٹ نہیں سکتی!

سیاسی بلندی کی انتہاؤں کو چھونے والے ان دونوں سیاستدانوں کی سیاست کا آغاز پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت قرار دیا جاتا ہے اور حالیہ دنوں کے واقعات کے بعد نواز شریف کی طرح عمران خان کو اقتدار کے ایوانوں میں رہتے ہوئے پیش آنے والی مبینہ مشکلات کی ذمہ دار بھی بالآخر ملکی اسٹیبلشمنٹ ہی کہلوائے گئی۔

Read more

عمران خان کے حق میں ملک گیر احتجاج میں اپوزیشن، امریکہ اور فوج کے خلاف غصہ

پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں اتوار کو عوام کی ایک بڑی تعداد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اور امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔

Read more

تصادم جنون اور قانون کا؟

جو یہ کہتے ہیں عمران خان کی ناکامی کا سبب فلاں فلاں ہیں، اہل نظر ان سے اتفاق نہیں کرتے۔ لیڈر عمران خان ہے بابر اعوان، فواد چوہدری یا شیخ رشید نہیں، نہ لیڈر شہباز گل اور شبلی فراز ہی تھے، یہ سب سیاسی قوال تھے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ، لیڈر تو بند گلی سے راستہ بناتا ہے، لوگوں کو، مشیروں کو، وزیروں کو اور قوالوں کو پیچھے لگاتا ہے، پیچھے لگتا نہیں! اس میں قوالوں کا

Read more

یہ پیج اتنا آسان نہیں

تحریک انصاف کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے تب سے اس بیانیے کا شورش بپا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تمام وزرا اور بالخصوص عمران خان صاحب خود اس بیانیے کو ہر ہفتے دھرا کر یہ اعلامیہ دینے کی کوشش کرتے تھے کہ فی الحال پیج بھی ایک ہے ہم بھی اسی پیج پر ہیں اور ابھی پیج الٹنے کا وقت بھی نہیں آیا۔ اسی طرح محترمہ مریم نواز صاحبہ بھی اس بات

Read more

امریکی مفادات اور پاکستانیوں کا مستقبل!

چھوٹے ملکوں میں سی آئی اے کے ذریعے ’رجیم چینج‘ اور نا پسندیدہ شخصیات کو جسمانی طور پر راستے سے ہٹائے جانے جیسے واقعات تاریخ کا حصہ ہیں۔ خود ہمارے ہاں روز اول سے حکومتوں کے بننے اور گرنے میں امریکی اثر و رسوخ شامل رہا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے دور میں امریکی سفیر کو ’وائسرائے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ نواز شریف اپنے دوسرے دور حکومت میں صدر کلنٹن کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار

Read more

بھٹو تو دور آپ تو نواز شریف بھی نہیں

میں نے انہیں جب بھی دیکھا، جب بھی سنا، میں نے سوچا اسے بتا دوں کہ عمران خان صاحب اب کرکٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے کپتان نہیں ہیں بلکہ بائیس کروڑ لوگوں اور چھ لاکھ فوج کے ایٹمی ملک کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ پتہ نہیں کیوں انہیں وزیراعظم بننے کا اعزاز کرکٹ ٹیم کے کپتانی سے کمتر لگتا تھا۔ جبکہ کرکٹ میں بھی ان کی وجہ شہرت مختلف قسم کی سکینڈلز تھے کیونکہ ان کی کارکردگی کبھی بھی

Read more

اوجڑی کیمپ دھماکے: جب 34 برس قبل راولپنڈی، اسلام آباد پر قیامت ٹوٹ پڑی

راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع اوجڑی کیمپ میں دھماکوں کے مناظر کو جڑواں شہروں میں رہائش پذیر عینی شاہدین نے کیسے دیکھا؟ سابق فوجی افسران، سینیئر صحافی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس واقعے پر کیا مؤقف رکھتے ہیں؟ جنرل ضیا الحق نے اس واقعے کی تحقیقات پر مُصر وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو کیسے گھر بھیجا؟

Read more

کہہ دینا زرداری آیا تھا

سپریم کورٹ سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیے جانے اور قومی اسمبلی کی بحالی کے بعد کسی منچلے نے فیس بک پر آصف علی زرداری کی تصویر پر مشتمل ایک پوسٹ لگائی تھی جس کا کیپشن بڑا معنی خیز تھا۔ ”کہہ دینا زرداری آیا تھا“ پانچ لفظوں پر مشتمل کیپشن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کہانی بیان کرتا ہے۔ میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور اقتدار میں سینئر اخبار

Read more

انتشار اور بے یقینی کب تک؟

کئی دن کی مسلسل سماعت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حکم بھی غیر آئینی قرار دیا ہے۔ صدر عارف علوی کے نگران حکومت بنانے سے متعلق احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ جج صاحبان نے قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ

Read more

سیاسی پارٹیاں اور جمہوریت

وطن عزیز میں جتنی بھی سیاسی پارٹیاں ہیں جو کہ ملک خداداد میں جمہوریت کے نفاذ کے لیے شب و روز کوشاں رہتی ہیں اور اس کے لیے قید و بند، جلاوطنی سے لے کے شہادت تک قربانیاں بھی دیتی ہیں مگر انتہائی افسوس اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تمام سیاسی پارٹیوں میں جو کہ پاکستان میں جمہوریت کی داعی ہیں ان کی اپنی پارٹیوں کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ قانون یہ کہتا

Read more

پاکستان کی ذہنی غلامی

14 اگست 1947 کو بظاہر پاکستان کے عوام نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی۔ لیکن ذہنی غلامی سے نجات حاصل نہ کر سکی۔ ایک طویل عرصہ تک غلامی میں رہنے والی قوموں کے دماغ اور ذہین آزادی کو قبول کرنے سے قاصر رہتے ہے۔ وہ اپنی شخصی، بنیادی اور قومی حقوق سے نہ بلد رہتے ہے۔ غلامی نے ان کی سوچ اور صلاحیتوں کو محدود کر دیا ہوتا ہے۔ اور وہ غلامی کی زنجیروں سے لطف اندوز ہوتے ہے۔

Read more

تحریک عدم اعتماد اور سپریم کورٹ کا فیصلہ: نظریہ ضرورت کیا تھا اور کیا عدالت عظمیٰ نے اسے دفن کر دیا؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ سوال ہو رہے ہیں کہ کیا یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ تھا؟ کیا اس مقدمے کا نتیجہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کے اہم فیصلوں میں شامل ہے اور کیا اس فیصلے نے پاکستان میں نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا؟

Read more

تحریک عدم اعتماد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پانچ اہم سوال اور ان کے جواب

موجودہ وزیراعظم عمران خان سے قبل دو وزرائے اعظموں نے عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا کرتے ہوئے حزب اختلاف کو شکست دی۔ 1989 میں بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی جبکہ 2006 میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

Read more

غداری کی دو لکیریں اور تاریخ کی درست سمت

پاکستان میں دو طرح کے لوگ ہمیشہ سے پائے گئے ہیں۔ ایک محب وطن اور دوسرے غدارانِ وطن۔ آپ 1948ء سے سال 2022ء تک کی وہ فہرست نکال لیں، جس میں محب وطن اور غدار رہنماوں کے نام درج ہیں۔ پھر محب وطن رہنماؤں کی قربانیاں دیکھیں اور غداروں کے جرائم دیکھیں۔ محب وطن رہنماؤں کی قربانیوں میں جمہوریت دشمنی اور آئین بیزاری ملے گی۔ غداروں کے جرائم میں جمہوریت پسندی اور آئین مزاجی ملے گی۔ آپ ایسے رہنماؤں کی

Read more

عمران خان، کپتان سے جنرل تک کا سفر

عمران خان نے ساری اپوزیشن کو اسمبلی سے فارغ کر کے سپریم کورٹ بھیج دیا ہے جو اکتائے ہوئے روزے داروں کی طرح جمائیاں لے رہی ہے اور ردی کی ٹوکری سے آئین کی چیتھڑے اٹھا کر دیکھ رہی ہے کہ کون سے صفحے کو کس صفحے کے ساتھ جوڑ کر پڑھا جائے: محمد حنیف کا تجزیہ

Read more

مجلس شوریٰ اور ملنگوں کی جنونی دھمال

علامہ اقبالؒ کی آخری کتاب ”ارمغان حجاز“ کا پہلا حصہ فارسی رباعیات پر مشتمل ہے، ”ابلیس کی مجلس شوریٰ“ ارمغان حجاز کے حصہ اردو کی پہلی نظم ہے۔ اس نظم کا سال تصنیف 1936 ہے۔ نظم کا انداز مکالمے کا ہے جس میں ابلیس اپنے چند ساتھیوں اور مشیروں کے ساتھ اہل فرنگ یعنی مغربی طاقتوں کے دل و دماغ پر چھائے ہوئے ملوکیت کے خیالات و خواہشات، عالمی مذہبی و اخلاقی اداروں کی ناکامی، امیروں کی سرمایہ پرستی، محکوم

Read more

معین اختر: لطیفے سنانے اور نقالی کرنے والا شریر لڑکا جو کامیڈی کا ’آئن سٹائن‘ بن گیا

معین اختر نے اپنا سفر لطیفے سنانے اور نقالی کرنے والے ایک لڑکے سے شروع کیا اور پھر وہ جنوبی ایشیا میں ایک برانڈ بن گئے۔ مزاح کا رنگ ان کے فن پر یوں سجا رہا جیسے کھیر پر چاندی کا ورق اس کے بصری روپ اور مٹھاس کو دو آتشہ کر دیتا ہے۔

Read more

خالد جاوید: جیالے خاندان سے تعلق رکھنے والے اٹارنی جنرل کا آخری لیکن اہم مقدمہ

پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے موقعے پر کہا ہے کہ بطور اٹارنی جنرل یہ ان کا آخری مقدمہ ہوگا۔ وہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں سیاسی صورتحال کے ازخود نوٹس کی سماعت میں تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Read more

جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی ٹوٹنے کے بعد بحال کی مگر حکومت پھر بھی نہ چلی

پاکستان کی تاریخ میں اسمبلیوں کی تحلیل ایک آئینی مسئلہ رہا ہے اور جب جب یہ فیصلہ ہوا اسے کسی نہ کسی طرح ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں سے توثیق حاصل ہوتی رہی۔لیکن 1993 میں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی واحد ایک موقع تھا جب سپریم کورٹ نے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد بھی یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائی تھی لیکن اس کے بعد سے

Read more

عدالتی فیصلوں کی تاریخ کیا ہے

پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرار داد پیش ہونے کے بعد ملک کی سیاست ایک ڈرامائی صورت اختیار کر چکی ہے۔ جس وقت میں یہ سطور لکھ رہا ہوں، اس وقت یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا قرارداد کے بارے میں رولنگ آئین و قانون کے مطابق تھی یا نہیں۔ حزب مخالف نے عدالت میں یہ عرض

Read more

آئین پاکستان کے گرے ایریا

بلوچستان کے ان گائیڈڈ میزائل قاسم سوری نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلا، عدلیہ، سول سوسائٹی سمیت تمام اداروں کو ایک بہترین موقع فراہم کر دیا ہے کہ آئین پاکستان میں موجود گرے ایریا پر نظر ثانی کی جائے اور ان کی ازسرنو تشریح کی جائے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی حکومت نے جب نیا آئین تیار کیا تو اس پر چھوٹے صوبوں کی جماعتوں کے بہت سارے تحفظات تھے۔ اس وقت ذوالفقار بھٹو کی جماعت پنجاب کی سب سے بڑی

Read more

کیا عمران خان ملک چلانے کا اہل ہے ؟

چلیں میں مان لیتا ہوں نون لیگ نے کرپشن کی ہو گی زرداری نا اہل ترین ہو گا ہارس ٹریڈنگ کرتا ہو گا مگر کیا اس وجہ سے ہینڈسم کو ملک حوالے کر دیں؟ مجھے دلیل سے جواب دیجیے گا اکبر ایس بابر تحریک انصاف کا بانی کارکن ہے۔ یہ صبح اٹھتا اپنی سبز کورولا نکالتا اور خان صاحب کو بنی گالا سے پک کرتا سارا دن پارٹی کے لیے کام کرتے شام کو واپس گھر چھوڑتا صبح پھر وہی

Read more

یہ کس کو تم نے سر دار کھو دیا لوگو

ذوالفقار علی بھٹو نے اعلیٰ تعلیم کیلی فورنیا اور آکسفورڈ سے حاصل کی، جنرل ایوب خان کے دور حکومت 1963 میں وزیر خارجہ کے اہم منصب پر فائز ہوئے تاہم حکومت سے شدید اختلافات کے بعد کابینہ سے الگ ہو گئے۔ علیحدگی کے بعد اپنے ہم خیال احباب کے ساتھ مل کر 30 نومبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، پی پی پی کے منشور و مقبول ترین نعرے روٹی کپڑا اور مکان نے ذوالفقار علی بھٹو کو

Read more

ایم کیو ایم کے لئے تیس سیکنڈ کی خاموشی تو بنتی ہے

سنہ 1978 میں کراچی یونیورسٹی میں مہاجر طلبہ تعظیم آل پاکستان مہاجر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے سیاسی جماعت بنے والی ایم کیو ایم کا کراچی کی سیاست میں بڑا اہم رول رہا ہے، کبھی یہ وقت تھا کہ قفل زدہ نائن زیرہ پر بڑی جماعتوں کے سربراہان کی حاضری لگا کرتی تھی اکثر باوردی اہلکار بھی ملاقات کی لسٹ میں شامل ہوتے تھے پھر یوں ہوا کہ بائیس اگست کا رن پڑا اور 2016 سے پڑا وہ تالا آج

Read more

پاکستانی سماج کا سیاسی المیہ!

یونان کے عظیم فلسفی ارسطو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنے استاد افلاطون کے متفرق مکالمات اور نظریات کو جمع کر کے ایک ”سیاسی ضابطہ اخلاق“ ترتیب دیا تھا جبکہ مغرب کے سیاسی ضابطہ اخلاق کی بنیاد بھی یہی اصول ہیں جو بعد میں جمہوری طرز حکومت کی تشکیل میں رہنما اصول ثابت ہوئے ہیں۔ ارسطو کے سیاسی ضابطہ اخلاق میں سیاست اور اخلاقیات کو لازم ملزوم قرار دیا گیا ہے۔ جس زمانے میں ارسطو یونان

Read more

اپریل ظالم ترین مہینہ ہے

ٹی ایس ایلیٹ کی نظم دی ویسٹ لینڈ (The Waste Land) بیسویں صدی کی معروف ترین نظموں میں شمار ہوتی ہے۔ 1922 میں شائع ہونے والی اس نظم کا پہلا مصرع عالمی ادب میں ایک خاص طرز احساس کا استعارہ بن چکا ہے۔ April is the cruellest month۔ اس مصرعے کی معنویت سے پہلے نظم کے عنوان سے نمٹ لیں۔ ارض ویران، بنجر زمین یا پھر اہل کراچی کی اصطلاح میں کچرا کنڈی۔ یہ نظم پہلی عالمی جنگ کی تباہ

Read more

اے طائر لاہوتی!

دنیا کے بیشتر پسماندہ ملکوں میں جہاں خاندان حکومت کرتے ہیں، طاقتور قومی افواج کو خاندانی اقتدار کے لئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ سیرالیون کے اسٹیونز نے انگریزوں سے آزادی کے بعد ملک پر قبضہ کیا تو دو کام کیے ۔ ہیروں کی کانوں کو خاندانی قبضے میں لے لیا اور قومی فوج کو اپنے اقتدار کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے کمزور کیا۔ خانہ جنگی شروع ہوئی تو اقوام متحدہ کی امن فوجوں کو بلانا پڑا۔ آزادی کے فوراً بعد

Read more

اے صاحب بہادر امریکہ تیرا ہم پر احسان ہے

جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو وہ اپنے بچکانا فیز میں بہت ہنگامہ خیزیاں کرتا ہے، کبھی مٹی منہ میں ڈال لیتا ہے تو کبھی کچھ توڑ دیتا ہے اور سونے سے پہلے تک اپنے بچپن کے مشن پر کار بند رہتا ہے اور جب والدین سمجھتے ہیں کہ اب بچے کو سو جانا چاہیے، بہت ہو گیا وہ سلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اپنی حرکتوں میں محو ہوتا ہے تو اسے ڈرانے کی کوشش کرتے ہوئے ماں کہتی

Read more

امریکہ، بھٹو اور اسٹیبلشمنٹ: عمران کے ساتھ جو ہو رہا ہے کیا یہ وہی بھٹو والا سکرپٹ ہے؟

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پاکستان میں حزب اختلاف کی ‘مشترکہ‘ کوششوں کی ایک ایسی داستان ہے جو کئی اتار چڑھاؤ دیکھ کر اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

Read more

روشن خیال پاکستان سے نیا پاکستان تک!

مشرف تشریف لائے، فرمایا! نواز شریف اور بے نظیر کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اب یہ دوبارہ کبھی بھی پاکستان کی سیاست میں واپس نہیں آ سکیں گے، ایک رعب تھا، دبدبہ تھا، روشن خیالی کے خیالی پلاؤ کی ہانڈی چڑھا دی گئی تھی، چودھری برادران اور شیخ رشید جیسے درباری ہانڈی پکنے سے قبل ہی ذائقے کی تعریف میں زمین کو آسمان سے اور آسمان کو زمین سے ملا رہے تھے۔ مشرف کی آمد کو نوید سے انقلاب

Read more

گھبرائے ہوئے سے رہتے ہیں

نہ الیکٹ ایبلز ہی کسی کے سگے ہوتے ہیں اور نہ ہی اتحادی، یہ سیاست کا وہ موٹا سا سبق ہے جو نظریاتی سیاست کرنے والے پہلے دن ہی سمجھ جاتے ہیں۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

عمران خان کے لیے تلخ تجربات کا سبق کیا ہے

پاکستان کی سیاست نمک کی کان کی طرح ہے، جس میں مل کر سب نمک ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ بے نظیر کو آکسفورڈ سے جانتے تھے، وہ جب اس بے نظیر بھٹو سے ملے، جو پاکستان کی وزیر اعظم بن چکی تھی تو انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ وہی بے نظیر بھٹو ہے، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک طالب علم رہنما تھی، اور سیاست میں آدرش پسند تھی۔ بے نظیر کی آکسفورڈ کی ایک حیرت زدہ

Read more

سیاسی جماعتوں کی داستانِ بدتمیزی

مجھے سیاسی موضوعات سے بالکل بھی دل چسپی نہیں اور نہ ہی میں سیاسی مگرمچھوں کے قصیدے لکھ کر قلم کو آلودہ کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ سیاست کو سیاست دانوں نے اتنا پراگندہ کیا ہے کہ سیاست کا نام سن کر ہمارے دل و دماغ میں کرپشن، لوٹ مار، گالم گلوچ، بد زبانی، کردار کشی، الزام تراشی، رشوت ستانی، اقربا پروری، بلیک میلنگ جیسے تصورات سامنے آتے ہیں ’مگر ملکی سیاسی حالات جس ڈگر پر گامزن ہیں انہیں دیکھ بحیثیت

Read more

تحریک عدم اعتماد: اگر عمران خان وزیر اعظم نہ رہے تو آگے کیا ہو گا؟

اتوار تین اپریل کو قومی اسمبلی کے 342 نشتوں والے ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا انعقاد ہو گا جہاں اگر عمران خان کے خلاف کم از کم 172 اراکین ووٹ ڈال دیں تو ان کی وزارت اعظمی ختم ہو جائے گی۔ بی بی سی نے اپنے قارئین کے لیے ان کے ذہنوں میں اٹھنے والے چند اہم سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی نورا کشتی ختم، شکریہ عمران خان

یہ دہشتگرد ہیں۔ انہوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو تباہ کر کے کراچی کو تاریکیوں میں بری طرح دھکیل دیا تھا۔ یہ سندھ دھرتی کے دشمن اور ہم سندھ کے محافظ ہیں یہ سندھ کو توڑنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کے ان ارادوں کو مٹی میں ملا دیں گے یہ اقلیت میں ہیں، انہیں کراچی کے لوگوں نے گزشتہ انتخابات میں یکسر مسترد کر دیا ہے یہ ٹھگ ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ یہ سب باتیں میں

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا تقریر میں امریکہ کا نام لینا، ’غلطی‘ یا ’شرارت‘؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو ایک خطاب میں اپنے خلاف مبینہ طور پر بیرون ملک تیار ہونے والی سازشوں کا ذکر کیا اور اس دوران وہ ‘غلطی’ سے امریکہ کا نام لے بیٹھے۔ اس سے پہلے باضابطہ طور پر کسی حکومتی عہدے دار نے واضح طور پر امریکہ کا نام نہیں لیا تھا اور وزیر اعظم کی بظاہر اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا اور صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

Read more

خان صاحب اپنے کہے کا ہی مان رکھ لیں

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے، ایک ایک کر کے اتحادی ساتھ چھوڑتے گئے اور بالآخر ایم کیو ایم نے سرکاری تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی اور خان صاحب کو منجدھار میں داغ مفارقت دے گئے۔ کچھ ماہ پہلے جب سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی میں سید یوسف رضا گیلانی نے حکمران اتحاد کی اکثریت کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی تو خان صاحب نے جمہوری روایات کو تقویت بخشتے ہوئے از خود

Read more

میں ہر دور میں یزید کے ساتھ ہی تھا

بھائی آپ تو بہت خوش ہوں گے کپتان جا رہا ہے؟ یہ سن کر جی خوش ہو گیا۔ آپ غلط سمجھے خوشی کی وجہ کچھ اور تھی۔ اس سوال کے ساتھ ہی تین دوستوں کی ایک فوٹو ذہن میں آئی تھی۔ یہ وزیر اعظم ہاؤس میں کپتان کی وہی تقریر سن کر نکلے تھے۔ جو وہ دن میں درجنوں بار کرتا ہے۔ لٹکے منہ کھڑے ان دوستوں کو کپتان نے چائے شربت کا نہیں پوچھا تھا۔ ہنسی اس بات پر

Read more

معجزاتی ملک اور عجوبہ قوم

اگر 80 کی دہائی کی نسبت سے اپنے دور کی نسل کی بات کروں تو اس وقت بھٹو صاحب کا دور ختم ہو چکا تھا ضیا سے نفرت عروج پر تھی جس میں وقتی طور پر اس کی موت کے ساتھ شدت میں کمی تو نا آئی لیکن بے نظیر کی حکومت آنے سے کچھ عرصہ کے لیے عوام کے اذہان پہ چھائے خوف کے سائے بھی ختم ہوئے۔ اظہر جعفری کے گھر پیدا ہونا اور صحافت سے تعلق کے

Read more

عامر لیاقت کا وزیراعظم عمران خان سے شکوہ

شکوہ کی زبان بہت خطرناک ہوتی ہے جس میں انسان آداب مراتب اور رکھ رکھاؤ والی زبان بھول جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی مستی و بے خودی کی کیفیت کا نام ہے جس میں کوئی اپنا دوسرے اپنے سے کھل کر ہم کلام ہوتا ہے اور اپنے گلے شکوے کسی بھی قسم کا مصلحتی فلٹر استعمال کیے بغیر صاف لفظوں میں کہہ ڈالتا ہے، چاہے اس بلنٹ زبانی کے جتنے بھی تلخ نتائج برآمد ہوں اسے اس کی کوئی پرواہ

Read more

سول حکومت سے شراکت اقتدار یا انتقال اقتدار

10 اپریل 1988 پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم اور انتہائی دلخراش دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس روز راولپنڈی اور اسلام آباد پر سیکڑوں میزائل اور راکٹ ہر سواڑتے اور شہری علاقوں پر گرتے نظر آئے جس کا مرکز اوجڑی کیمپ راولپنڈی تھا جہاں افغان جہاد میں استعمال ہونے والے اسلحہ کا ایک بڑا ڈیپو تھا۔ اس حادثے میں جڑواں شہروں میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہلاک شدگان میں سب سے اہم شخصیت

Read more

مریم، بلاول اور مونس میں فرق

بچے تو سب کے ہی ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے عقل مند، ذہین، باشعور اور سمجھدار ہوتے ہیں جو کسی جگہ بھی اپنے والدین کی بدنامی کا باعث نہیں بنتے بلکہ وہ ہمیشہ والدین کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ بچے والدین کو منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑتے۔ ایک وقت تھا پورا سسٹم نواز شریف کے خلاف کھڑا ہو گیا لیکن مریم نواز اپنے والد کے سامنے ڈھال بن کر کھڑی ہو گئی۔ نواز شریف کو توڑنے

Read more

بزدار کا جانا بنتا تھا

اگر آپ کسی بھی بڑے بزرگ سے پوچھیں کہ پاکستانی سیاست کب گندی ہونا شروع ہوئی تو ان کا ایک ہی جواب ہو گا، ضیاء دور کے بعد ، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے جنرل جیلانی نے لاہور کے کاروباری شریف خاندان کے چشم و چراغ کو سیاست میں متعارف کروایا تو حضرت نے سیاست کو بھی کاروباری رنگ دینا شروع کر دیا، جوڑ توڑ لین دین، ڈیل، ڈھیل، مراعات، لالچ، دھونس دھمکی عہدے پلاٹ وغیرہ وغیرہ سب

Read more

1993 ءتحریک عدم اعتماد: جب سیکرٹری پنجاب اسمبلی حبیب گورائیہ کا اغواء آئی جی پنجاب کو بھی لے ڈوبا

آج سے کم و بیش 29 سال پہلے 1993 ء کا سال پاکستان میں اہم سیاسی واقعات اور تبدیلیوں کا سال تھا۔ آج کل کے موجودہ حالات کی طرح ان دنوں بھی عدم اعتماد کا کھیل کھیلا جا رہا تھا۔ خصوصاً صوبہ پنجاب میں غلام حیدر وائیں کی حکومت اس وقت کے سپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد وٹو کے ہاتھوں گرائے جانے کے بعد سے کچھ زیادہ ہی تیزی آ گئی تھی۔ 18 اپریل 1993 ء کو صدر غلام

Read more

سیاست یہ نہیں

ہمارے ملک میں سیاسی معاملات بعض اوقات بڑے غیرسنجیدہ انداز میں چلتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ اس سے وابستہ تمام فریق مطلب سیاستدان کبھی اپنی سنجیدگی کو ہاتھ سے جانے نہ دینے کا مکمل تاثر دیتے ہیں۔ حکومت ہو یا اپوزیشن الزامات۔دعوے۔ انکشافات۔ رازداریاں سب ساتھ ساتھ جل رہے ہوتے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑے دعووں سے بھری پڑی ہے۔ حصول اقتدار اور دوسری جانب حکمرانوں کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے بڑے نعرے لگتے رہے ہیں۔ جنرل ایوب

Read more

پاکستان میں وزرائے اعظم کی تاریخ اور عمران خان کا اقتدار

پاکستان میں آج تک کسی بھی وزیراعظم نے اپنے پانچ سالہ اقتدار مکمل نہی کیے ہیں۔ سوائے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے والے جرنیلوں نے ایک ایک دہائی تک اقتدار کا مزہ لیا ہے۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان ہوں یا شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی مگر پانچ سالہ مدت پوری نہ کر سکی۔ مسلم لیگ کے نواز شریف تین بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے ہیں مگر تینوں بار

Read more

مذہبی کارڈ کا استعمال

یہ کوئی نئی بات نہیں کہ ریاستی، حکومتی یا سیاسی معاملات میں مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جائے۔ ہمارے ہاں لوگ ذہنی اور عملی طور پر مذہبی سے زیادہ جنونی ہیں۔ اور گزشتہ چالیس سالوں سے جس طرح مذہب کو عالمی اور مقامی طاقتوں نے سیاست میں غلط اور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور مزاحمت کرنے والوں کو جس طرح فتووں سے نوازا گیا اس کا انجام کار ایسا ہی ہونا

Read more

سیاسی ہُلڑ بازی اور دائرے کے سفر سے واپسی

فضل الہی چوہدری مغربی پاکستان کے اسپیکر اور پھر پاکستان کے صدر رہے۔ تقسیمِ ہند کے بعد جب بے یقینی کی صورتِ حال تھی تو دلی میں مولانا آزاد سے ان کی ملاقات ہوئی۔ وہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کا ذکر آنے پر مولانا نے کہا، ”پاکستان کو سمجھائیے کہ عصرِ حاضر میں سرکاری اہلکاروں کا حکومتی منصب پر فائز ہونے کو مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ زور دے کر کہا، پاکستان کو جمہوریت کے سوا کوئی چیز نہیں بچا سکتی۔

Read more

سو چھید والی جھولی، کوچہ رقیب، اور جناب وزیر اعظم

فیصلے کی گھڑی، ٹلنے کے باوجود، آہنی ہتھوڑے کی طرح سر پر برس رہی ہے۔ خان صاحب کا خفقان، ہیجان میں بدل رہا ہے۔ اعصاب شل ہو رہے ہیں۔ ان کے حواس پر تشنج کی وہی کیفیت طاری ہے جو بھونچال کے لمحے تھرتھراتی زمین پہ ہوتی ہے۔ ”دہن“ کے ”دہانہ“ بن جانے کے باوصف ان کی بدن بولی کا چونچال پن سنولاتا جا رہا ہے۔ عالمی صورت حال بھی اچھی نہیں۔ مستند ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکی صدر جو

Read more

”درمیانی راستہ“ نکالنے کے مشورے دیتے مفکرین

نام لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے قارئین کی اکثریت بخوبی جانتی ہے کہ ہماری ٹی وی سکرینوں پر ”ذہن سازی“ کے لئے چند ”جگا“ صحافی بھی مسلط کیے گئے ہیں۔ اپنی نام نہاد حق گوئی سے وہ 2008 کے برس سے حکومتیں بناتے اور انہیں گھر بھیجتے نظر آتے رہے۔ ناظرین کی بے تحاشا تعداد مگر اب جان چکی ہے کہ ان ”جگوں“ کی ”بے باکی“ طاقت ور حلقوں کی محتاج ہے۔ وہ ”تھانے دار“ کی معاونت کے بغیر

Read more

بنی گالہ میں ایک ہی صدا کی گونج: ’جی کا جانا ٹھہر گیا ہے‘

مرگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں موجود ہے زرداری ہاؤس۔ مضبوط لوہے کے دروازے، تین رنگ کے جھنڈے، دیواروں پر بھٹو اور بینظیر کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر۔ کچھ ماہ قبل اس بنگلہ کے ارد گرد سناٹا طاری تھا۔ نا بندہ نا بندے کی ذات، سوائے کچھ پرانے جیالوں اور خادموں کے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے پیپلز پارٹی سے اقتدار کی سیاسی زندگی روٹھ سی گئی ہو۔ لیکن ان دنوں یہاں سیاسی رونقیں لوٹ آئی

Read more

فلسفہِ رواقیت: زندگی میں غیر یقینی حالات سے نمٹنے کا ایک قدیم نسخہ

دنیا ہمیشہ سے امتاشر اور افرتفری کے ادوار آتے رہے ہیں اور ان سے پیدا ہونے والی سے غیر قینی سے نمٹنے کے لیے قدیم دور کا نسخہ آج بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

ڈپٹی کمشنر

پاکستان میں اکثر سنجیدہ مباحث کی شہ ضرب عمدہ گورننس کا فقدان ہوتی ہے۔ عمدہ گورننس کے لیے اہم ترین لازمہ تو اس معاشرے ہی کے افراد ہوتے ہیں لیکن ان افراد کو سینت سنبھال کر ایک سسٹم رکھتا ہے۔ یہ سسٹم اداروں کی مدد سے پروان چڑھتا ہے۔ مسلم معاشروں میں بہت طویل عرصے سے زوال کا باعث افراد کا اداروں پر غلبہ ہے۔ یورپ نے یہ راز بہت پہلے جان لیا کہ افراد کو اداروں پر قربان کرنے

Read more

خان صاحب، آپ بھٹو نہیں بن سکتے

میرا بچپن گاؤں میں گزرا ہے، والد محترم سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی سے بھی وابستہ تھے۔ دریائے سندھ کے قریب ہونے کی وجہ سے ہم لوگ گرمیوں میں سیلاب کا نشانہ بنتے رہتے تھے، جس سے نہ صرف ایکڑوں کے ایکڑ کپاس کی فصل برباد ہوجاتی تھی بلکہ مٹی کے بنے ہمارے گھر بھی اسی سیلاب کی نذر ہو جاتے تھے۔ نوے کی دہائی کی بات ہے کہ ہمارے ہاں سیلاب آیا تو

Read more

معاملہ اب اتنا سادہ نہیں رہا

نظر بظاہر وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد قانونی بھول بھلیوں میں داخل ہوکر اپنے انجام تک پہنچنے میں ضرورت سے زیادہ دیر لگارہی ہے۔عمران حکومت کے چند نورتن ”ماہرین قانون“ نے قانونی موشگافیوں کے جال بچھاکر مذکورہ تاخیر کا اہتمام کیا۔انجام کو ہر ممکن حد تک ٹالنے کی جو مہلت میسر ہوئی عمران خان صاحب اسے بہت ہوشیاری سے اپنے دیرینہ حامیوں کے جذبات بھڑکانے کو استعمال کررہے ہیں۔ اپنے حامیوں

Read more

سیاست میں عدم برداشت کا کلچر

اس وقت پاکستانی سیاست میں جو ”دھما چوکڑی“ مچی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست میں عدم برداشت کا کلچر انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔ سیاسی عدم برداشت کا بڑھتا ہوا یہ رجحان انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیاست میں اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کی تاریخ اگرچہ بہت پرانی ہے لیکن پھر بھی اس میں چند اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تھا۔ آج کل سیاسی اختلافات اب ذاتی اختلافات میں تبدیل

Read more

لوٹا کلچر، تحریک عدم اعتماد اور حکومت کی حکمت عملی

ماہرین نے لوٹا کلچر کی تعریف یوں کی ہے۔ ”لوگوں کی حکومت لوٹوں کے ذریعے اور کچھ مخصوص لوٹوں کے لئے“ تعریف اور خوبیوں اور خامیوں پر آپ خود بھی جائزہ لیں راقم الحروف کا اس پر تبصرہ تجزیہ یہ ہے۔ بات واضح ہے کہ ملکی سیاست میں لوٹا کلچر یا لوٹا کریسی کو روکنا ناممکن ہے۔ جب ہمارا عدالتی نظام اور الیکشن کمیشن کا رویہ اس طرز پر ہو گا مثلاً جیسے بلی کے سامنے کبوتر اپنی آنکھیں بند

Read more

کپتان سیاسی کھیل ہار رہا ہے، پارٹی از اوور

بالآخر سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نمٹانے کے لئے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 25 مارچ 2022 ء کو طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے 8 مارچ 2022 ء کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپیکر چیمبر میں جمع کرا دی اس کے ساتھ ہی سپیکر کو 14 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکویزیشن جمع کرا دی تاکہ سپیکر کو قومی

Read more

مزار قائد سے جمہوریت چوک تک

پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ نے سیاسی سرگرمیوں کو نئی جہت دی ہے۔ اسلام آباد کی صورتحال اس کے نتیجے میں انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ جب یہ جلوس مارچ کی آٹھ تاریخ کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوا تو پارلیمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی۔ یہ طویل ترین سیاسی جلوس تھا جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ان کی قیادت میں مارچ کرنے والوں نے کراچی میں مزار

Read more

سیاسی پتلی تماشا اور ہم

گزشتہ کئی ایام سے سیاسی ماحول کی گرما گرمی نے تمام پاکستانی من چلوں اور سوشل میڈیا کے بے کار مصروف لوگوں کی دل بستگی کا سامان فراہم کیا ہوا ہے۔ لوگ مہنگائی کو بھول کر عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی پر لاحاصل گفتگو میں مصروف ہیں، ہر شخص سیاسی تجزیہ کار ہے تو ہر فرد مجھے بین الاقوامی اور قومی سیاست میں ڈاکٹریٹ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جہاں بھی چلے جائیں، عوام کا موضوع گفتگو

Read more

تحریک عدم اعتماد اور غیر جمہوری اقدامات

آخری دو پیرے نہایت احتیاط سے دیکھیں: ع تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا قانونی حق ہے۔ کسی بھی جمہوری معاشرے میں اپوزیشن کو ان کے اس قانونی اور جمہوری حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سیاسی تاریخ میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو 1973 کے قانون میں شامل کیا گیا۔ اس سے پہلے ملکی قانون میں عدم اعتماد کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ چونکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو جنرل ضیاء الحق

Read more

منحرف ارکان اسمبلی اور جنونی مخالفین وقانونی ماہرین

گزشتہ ہفتے ایک کالم میں نے فقط یہ عرض گزارنے تک محدود رکھا کہ ہمارا آئین ”تحریری“ ہے۔ اس نوع کے آئین میں ابہام کی گنجائش نکالنا بہت دشوار ہے۔ ”اجرتی قاتلوں“ کا رویہ اختیار کرتے ہوئے چند ”ماہرین قانون“ نے مگر ہمارے ہر حکمران کو من پسند توجیہات سے غلط راہ پر دھکیلنے کی کوشش کی۔ ان کی درفنطنیاں اگرچہ کسی بھی حکمران کے کام نہیں آئیں۔ بسا اوقات بلکہ ”لینے کے دینے پڑ گئے“ والی خجالت ہی نصیب

Read more

شاہ محمود قریشی کا اعتراف

حکمرانوں پر الزامات لگا کرتے ہیں۔ عمران خان پر بھی ہیں، لہٰذا انھیں ایک طرف رکھئے۔ سبب یہ ہے کہ حزب اختلاف کے الزامات دہرا دیے جائیں تو بے لاگ تجزیے پہلی شرط ہی پوری نہ ہو پائے گی۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کی وجوہات مختلف انداز میں تلاش کی جائیں۔ عمران خان کو وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی طرح تحریک عدم اعتماد کا چیلنج درپیش ہے۔ بے نظیر بھٹو کا زمانہ مختلف تھا۔ اس

Read more

الیکٹبلز کا رشتے داریوں کی مدد سے بُنا گیا جال

Published on: Jul 18, 2018 گزشتہ کئی انتخابات میں الیکٹبلز کا ہماری سیاست میں کردار سیاسی تبصروں کا موضوع ہوتا ہے لیکن جتنا شور و غلغلہ اس انتخاب میں الیکٹبلز کے حوالے سے اٹھا وہ منفرد ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی پیسے اور الیکٹبلز کے بغیر ممکن نہیں ڈاکٹر خلیل راجن پور سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ایک تحریر نے اس حوالے سے کافی شہرت پائی ان کا کہنا ہے کہ جب وہ لڑکپن میں

Read more

چیونٹیاں، چینی اور گندم

چیونٹیوں کو تو آپ نے دیکھا ہی ہے۔ مسلسل کام میں مشغول رہتی ہیں۔ قطار میں چلتی ہیں کسی لمحے کام کے دوران ایک دوسرے کی جانب رخ کر کے کوئی بات بھی کر لیتی ہیں اور پھر واپس اسی راستے پر روانہ ہو جاتی ہیں ان ہی چیونٹیوں میں جو بڑے سائز کے ہوتے ہیں انہیں کچھ لوگ چیونٹا اور کچھ مکوڑا کہتے ہیں۔ کبھی غور سے سنا ہے کہ یہ آپس میں کیا بات کرتے ہیں نہیں نا!

Read more

انتہائی دیانت دار وزیراعظم اور غلیظ زبانی کا کلچر

جب وکلاء موومنٹ زوروں پر تھی اور کالے کوٹ والے اپنے باس کی بحالی کے لئے سڑکوں پر مارچ کر رہے تھے، اس منظر کو دیکھ کر بہت سے حقیقت پسند دانشور بھی عمران خان کے یوٹرن کی طرح آئیڈیل ازم کی حسین جنت میں مستغرق ہو کر یہ کہنے لگ پڑے تھے کہ اب اس دیس میں قانون راج کرے گا اور ریاست آئیڈیل ماں کی طرح اپنے تمام بچوں سے یکساں سلوک کرے گی۔ آئیڈیل ازم کے اس

Read more

فلور کراسنگ اور ‘چھانگا مانگا’ سیاست کے الزامات: پاکستان میں کب کیا ہوا؟

وزیرِ اعظم پاکستان کے خلا ف تحریکِ عدم اعتماد آنے کے بعد ملک میں ان دنوں فلور کراسنگ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں تو وہیں تحریکِ انصاف نے ان اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے کی روایت نئی نہیں ہے بلکہ ملک کی سیاسی تاریخ ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے جہاں اراکینِ اسمبلی

Read more

تحریک عدم اعتماد اور سپیکر کا کردار: کیا قومی اسمبلی کے سپیکر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر سکتے ہیں؟

پاکستان میں جب سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے تب سے قومی اسمبلی کے سپیکر کے کردار کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے اور اپوزیشن رہنما اس بارے میں بارہا اپنے خدشات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

Read more

بہت بے آبرو ہو کر

ہائبرڈ حکومت کا قصہ تمام ہو چکا، بس رسمی کارروائی باقی ہے۔ دیدۂ عبرت نگاہ ہو تو انسان جان سکتا ہے کہ عمران خان کا بیساکھیوں والا عروج، طنطنہ، جھوٹی شان و شوکت اور نجات دہندہ اور مسیحا والا بت اوندھے منہ گرنے والا ہے۔ عمران کا عروج اور فوری زوال ایسی بلندی ایسی پستی کی عبرت انگیز اور کرب انگیز مثال ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں غالباً پہلی بار کوئی حکومت خالص جمہوری انداز سے رخصت ہو رہی ہے۔

Read more

ہائبرڈ نظام۔ پراجیکٹ عمران خان

عبدالستار ایدھی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان نے ان کو بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشکش کی تھی۔ ایدھی کا تعلق سیاست سے کبھی نہیں رہا کیونکہ وہ ایک سماجی کارکن تھے جس نے سیاسی نظریات، مذہبی عقائد، زبان، رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ہمیشہ خود کو سماج کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ پھر ان کو ایک منتخب حکومت گرانے کی

Read more

مجوزہ مخلوط حکومت۔ اس کے بعد کیا ہو گا

دو ٹکے کا رپورٹر ہوتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے مشاہدے کے بعد جو خیال ذہن میں آئے اسے وقت سے بہت پہلے بیان کردینے کا عادی ہوں۔ یہ سمجھ ہی نہیں پایا کہ ان دنوں مارکیٹنگ کا زمانہ ہے۔ سیاست کی طرح صحافت میں بھی اپنی دکان چمکانے کے لئے ”ٹائمنگ“ کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ ویسے بھی ”صحافت“ اب الیکٹرانک ہو چکی ہے۔ اس کی رونق ”شوبز“ والی مہارت کا تقاضا کرتی ہے اور عمر کے آخری

Read more

مجوزہ مخلوط حکومت۔اس کے بعد کیا ہوگا

دو ٹکے کا رپورٹر ہوتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے مشاہدے کے بعد جو خیال ذہن میں آئے اسے وقت سے بہت پہلے بیان کردینے کا عادی ہوں۔یہ سمجھ ہی نہیں پایا کہ ان دنوں مارکیٹنگ کا زمانہ ہے۔سیاست کی طرح صحافت میں بھی اپنی دکان چمکانے کے لئے ”ٹائمنگ“ کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ویسے بھی ”صحافت“ اب الیکٹرانک ہوچکی ہے۔اس کی رونق ”شوبز“ والی مہارت کا تقاضہ کرتی ہے اور عمر کے آخری حصے میں داخل ہوجانے کے

Read more