بیروت سے ”کل عام و انتم بخیر“

دوستان گرامی کی خدمت میں عید الاضحی کی مبارک باد۔ بلاد الشام میں عید سعودی عرب میں یوم عرفہ کے اگلے دن یعنی اٹھائیس جون کو طے تھی۔ اس خادم کو بیروت میں کچھ سرکاری کام اور آگے کا سفر درپیش تھا، لہذا سوچا کہ ایک روز پہلے ہی دمشق سے کوچ کیا جائے تاکہ ڈرائیور بے چارے کو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کا موقع ملے۔ احباب کو خبر ہوگی کہ ڈھائی سال قبل اہل لبنان کے

Read more

تاریخ اور حال پر نظر رکھنے کی ضرورت

میں اس خواہش سے تاریخ کا مطالعہ ہرگز نہیں کرتا کہ وہاں سے کوئی ”سنہری عہد“ یا ”ہیرو“ تلاش کرنے کے بعد آ پ کو قائل کرنا شروع ہوجاﺅں کہ ہمیں ویسے ہی ”ہیرو“ کی ضرورت ہے جو ”عہد زریں“ کا احیا کرسکے۔ شاید یہ بات میرے قارئین کی اکثریت کو بہت ناگوار سنائی دے گی۔ یہ اصرار کرنے سے مگر باز نہیں رہ سکتا کہ ”عہد زریں“ محض ایک فسانہ ہے۔دور کا ڈھول ہے۔ دورِ حاضر کی مشکلات سے

Read more

کیا انڈیا میں ایک یکساں سول قانون مسلمانوں کے مذہبی قوانین کو متاثر کرسکتا ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ’یونیفارم سول کوڈ‘ لانے کی وکالت کی ہے مگر ناقدین اسے ایک سیاسی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ انڈیا جیسے منتوع ملک میں ایک یکساں قانون مذہبی اقلیتوں کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

Read more

نو مئی کے واقعات سے استوار ہوئی غضب کی فضا

خدارا سوشل میڈیا پر حاوی فروعات کو سختی سے نظرانداز کرتے ہوئے تلخ حقائق کا سامنا کریں۔ اس بات کا ادراک کرلیں کہ نو مئی کے روز ہوئے واقعات نے ہماری ریاست کے طاقت ور ترین ادارے کو غضب ناک بنادیا ہے۔ وہ ایک بار پھر یہ ثابت کرنے کو مجبور محسوس کررہا ہے کہ ریاستی قوت کا وہ حتمی حامل ہے۔اسے ”بلوائیوں“ کے گروہ جھکا نہیں سکتے۔ 9 مئی کے روز ایسی ہی ایک کوشش ہوئی تھی۔ اس کے

Read more

ملک کے خلاف 9 مئی کی سازش

 9 مئی کے سنگین واقعات کو تقریباً دو ماہ ہونے کے باوجود اب بھی یہ واقعات ملک میں ایک اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔ جلاؤ، گھیراؤ سمیت فوجی و سرکاری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پہ حملوں کے الزامات میں ملوث سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان میں سے 102 افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ بظاہر شر پسندی پر مبنی یہ حملے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے

Read more

محب وطن اور گدھ

پاکستان 1997 کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد میاں نواز شریف کے زیر سایہ ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا رواں دواں تھا۔ ہر طرف راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا۔ کاروبار اپنے عروج پر تھے اور ایک عام انسان بھی خوشحال تھا۔ پھر قوم نے دیکھا کہ ترقی کرتی اس معیشت کو بیرونی نظر لگ گئی اور پاکستان کو میاں نواز شریف صاحب کے شفیق سایہ سے محروم کر دیا گیا۔ محسن

Read more

انتخابات سے پہلے اقتدار کی بندر بانٹ کا تماشا

صدر مملکت اپنے اہل خانہ و دیگر سرکاری زعما کے ساتھ ایک خصوصی طیارے میں حج کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سیاسی مذاکرات اور اہل خاندان کے ساتھ عید منانے کے لئے دبئی میں جمع ہے۔ یہ ایک ایسے ملک کے لیڈروں کا حال ہے جو اپنے قومی بجٹ کی ضروریات پوری کرنے اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کے ’رحم و کرم‘ کا محتاج

Read more

ملٹری کورٹس اور عمران خان

ملٹری کورٹس میں عام شہریوں کے ٹرائلز کے حوالے سے اس وقت ملک میں دو قسم کی آراء ہیں۔ ایک طرف حکومتی اتحاد نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ملٹری کورٹس میں مقدمات چلانے کی حمایت کر رہا ہے کہ پاکستانی آئین میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل ماضی میں بھی ہوتا رہا اور اب بھی ہو سکتا ہے۔ سول عدالتوں میں سزائیں دلوانا مشکل مرحلہ ہے۔ سول عدالتوں کا سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں

Read more

صابرینہ صدیقی کون ہیں جنھیں پی ایم مودی سے امریکہ میں سوال کرنے پر انڈیا میں ہراساں کیا جا رہا ہے؟

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹر صابرینہ صدیقی کو گذشتہ دنوں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے سوالات پوچھنے پر آن لائن ہراسانی کا سامنا رہا ہے۔

Read more

انڈیا کی صدر کے ساتھ مندر میں مبینہ ناروا سلوک: ’پہلے بھی ایک دلت صدر کی توہین کی گئی تھی‘

انڈیا کی صدر دروپدی مرمو کی ایک پوجا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

وہ کون تھے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جذباتی پریس کانفرنس میں سب کچھ تھا مگر وہ نہ تھے جنھوں نے عمران خان کو کبھی ریڈ لائن بنایا تھا۔ سب کچھ تھا ذکر نہیں تھا تو اُن پردہ نشینوں کا جنھوں نے بُت تراشے، تبدیلی کے سکرپٹ میں ذاتی مفاد اور عناد کا رنگ بھرا اور مقبول چہرے کی مقبولیت کو استعمال کیا۔

Read more

فوج میں احتساب اور بعض سچائیوں کا سامنا کرنے کی ضرورت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت تین اعلیٰ فوجی افسروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 15 فوجی افسروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ ان میں 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈئیر شامل ہیں۔ انہوں نے سانحہ 9 میں ملوث لوگوں کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ’سانحہ

Read more

پاکستان کا آئین یا دستاویز وقف برائے اشرافیہ

اگر آپ عوام کی خدمت چاہتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی ملکیت ہے تو آپ اس ملکیت کو وقف کر سکتے ہیں مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہونی چاہیے آپ کی نیت دینا ہو، جو آپ دے رہے ہیں وہ آپ کے ملکیت ہونی چاہیے! ۔ یہ عنوان جب میں اپنوں قانون کے شاگردوں کو پڑھا رہی تھی تب مجھے اپنے سیاستدان بھی ذہن میں آرہے تھے، حالیہ قوانین میں ہونے والی ترامیم بھی ذہن میں آ رہی تھی۔

Read more

نواز ریاست کی ضرورت

پاکستان میں اصل رجیم چینج کی سازش 2017 میں ہوئی تھی۔ جب پاکستان کے متعلق انٹرنیشنل مالیاتی ادارے مسلسل رپورٹس جاری کر رہے تھے کہ پاکستان 2025 تک دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہو گا۔ کیونکہ اس وقت پاکستان میں چین کی جانب سے 42 ارب ڈالر کاسی پیک پروجیکٹ لانچ کیا تھا۔ پاکستان کی ڈی جی پی گروتھ 6 فیصد پر جا رہی تھی۔ سٹاک مارکیٹ 52 پر ٹریڈ کر رہی تھی اور ڈالر 95 روپے

Read more

ہماری یونیورسٹیاں اور تنوع

گزشتہ دنوں ہمارے دارالحکومت کی ایک بڑی یونیورسٹی میں طلبہ نے ہولی کا تہوار منایا۔ اس تہوار کی تصویری خبر جب اخبارات میں آئی تو ہمارے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چیئر پرسن صاحبہ نے جھٹ سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کی رو سے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ہولی منانے پر پابندی لگا دی گئی۔ کاش ہمارا یہ ادارہ ہماری یونیورسٹیوں میں گرتے تعلیمی معیار کو سدھارنے کے لیے بھی کوئی نوٹیفیکیشن جاری کرے، جو کہ اس ادارے کا

Read more

لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنر ل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا، جو افسران جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات کی حفاظت میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز

Read more

تاریخ کے کباڑ خانہ کے تجزیے

یہ سوال پہلے انسان کی پیدائش سے ہی ”حل طلب“ رہا ہے کہ انسانی آزادی کی تفہیم کیا ہونی چاہیے اور ایک انسان اپنی آزادی کے شعور کو کتنا سمجھ کر اسے اپنی آزاد حیثیت کے لئے استعمال کرنے کا مجاز ہے، اسی کے ساتھ اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ زمانے کے ارتقا اور ترقی کے ساتھ ”انسانی آزادی“ کے مفاہیم حالات اور وقت کے تناظر میں تبدیل ہوتے رہے ہیں، آزادی حاصل کرنا جہاں

Read more

درون خانہ سیاسی جوڑ توڑ، جمہور کے لئے طفل تسلیاں

قومی اسمبلی نے آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ بجٹ منظور کر لیا ہے جس میں حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لئے 215 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد فوری طور سے آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم پیرس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایک ایف کی سربراہ کرسٹالینا گیورگیوا سے تین

Read more

جمہوریت کے موسمی نقیب کہاں چلے گئے؟

ہمارے ہاں کالم نگاروں، صحافیوں اور دانش وروں کی ایک پوری کھیپ تھی جس نے دور عمرانی میں جمہوریت کی جنگ لڑی۔ یہ لوگ ان دنوں جالب کی نظمیں پڑھتے تھے اور فیض کی ”ہم دیکھیں ہیں“ پر دھمال ڈالا کرتے ہیں۔ ان میں احراریوں جیسی سرکشی اور خاکساروں جیسی شوریدہ سری امڈ آئی تھی۔ بعض نے تو خاکی لباس بھی پہن لیا تھا۔ جب کچھ سیاست دان خلائی مخلوق کو کوسنے دیا کرتے تھے تو یہ ان کی تائید

Read more

قوانین سے انحراف، قرآن کی تکذیب

ہم نے، نہیں ہمارے پرکھوں نے، ایک ملک بنایا۔ ایک شاعر نے خواب دیکھا کہ ہمیں ایک قطعہ زمین چاہیے جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہو اور ہم وہاں ایک معاشرے کی تشکیل قرآنی احکامات اور اقدار کے مطابق کریں۔ ایک بیرسٹر نے دن رات ایک کر کے مسلمانوں کو اس پر یکسو کیا اور بالآخر انیس سو سینتالیس میں انگریزوں اور ہندوؤں کو بھی اس پر قائل کر لیا۔ بیرسٹر بہت قانون پسند تھے اور اپنے حامیوں کو بھی قانون

Read more

ہندوتوا اور بھارت کا مجوزہ اقلیت مخالف قانون

قارئین، ہندوستان ہندوتوا کے نظریے پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ہندوتوا ہندوستان میں ہندو قوم پرستی کی ایک غالب شکل ہے۔ اس اصطلاح کو سیاسی نظریہ کے طور پر ونائک دامودر ساورکر نے 1923 میں وضع کیا تھا۔ اسے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر تنظیمیں، جن کو اجتماعی طور پر سانگھ پریوار کہا جاتا ہے استعمال کرتی ہیں۔ ہندوتوا تحریک کو

Read more

اسحق ڈار صاحب سے 10 سوال

وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحق ڈار صاحب آج کل بہت غصے میں ہیں۔ کوئی ان سے سوال کرے تو چڑھ دوڑتے ہیں۔ اہلکاروں کو کہتے ہیں کہ اسے سبق سکھاؤ اور رعونت بھرے لہجے میں یہ بھی استفسار فرماتے ہیں کہ ”کیا چاہتے ہو تم“ ؟ سوال صرف اتنا سا تھا کہ آپ کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں کر پا رہی؟ ڈار صاحب فرمانے لگے کہ ”جب تک تم جیسے لوگ ہیں نا سسٹم میں ایسا

Read more

ہوپ کک: سکم کی رانی جنھیں سی آئی ایجنٹ اور آزاد ریاست کے انڈیا میں انضمام کا سبب قرار دیا گیا

شہزادہ ولی عہد اور ہوپ کک کی شادی کے بعد سے مغرب بالخصوص امریکہ میں سماجی اور سیاسی حلقوں اور پریس میں ان کے بارے میں کافی چرچے ہونے لگے۔ ہوپ بھی ایسا برتاؤ کرنے لگیں جیسے وہ آزاد سکم کی ملکہ بننے والی ہوں۔

Read more

کیا حکومت اور سپریم کورٹ ایک پیج پر آرہے ہیں؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں قابل اعتبار اور تسلسل رکھنے والی مالی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تاجر اور سرمایہ دار محفوظ محسوس نہیں کریں گے، معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ یہ خیالات اس حکمت عملی سے ملتے جلتے ہیں جس کا اعلان حکومت نے حال ہی میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور معاشی بحالی کے لئے کیا تھا۔

Read more

دل کی بے قراریوں کو بیان کریں

پاکستان میں سیاسی شطرنج کا کھیل کچھ پھنس سا گیا ہے۔ ملک سے باہر تارکین وطن اس صورت حال کے بارے میں بہت تشویش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ اکثر تارکین وطن ملک کی موجودہ صورت حال سے بد گمان اور بددل ہیں۔ ان تمام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں۔ اکثر کا ایک ہی سوال ہوتا ہے پاکستان میں کس کی حکومت ہے۔ کیونکہ میں ابھی بھی پرامید ہوں کہ جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا

Read more

میں میں میں… ہم ہم ہم

اس سے قبل کی تحریر لسانی آلہ تکنیک ’وہ یا دوسرے‘ Them پر مبنی تھی، آج کی ’میں یا ہم‘ I، We or Us پر مشتمل ہے۔ اس تکنیک کے مطابق فاعل یا متکلم اپنے آپ کو ، اپنے لوگوں کو ، اپنی پارٹی کو یا اپنے اقدامات کو راست اور درست بیان کرتا یا قرار دیتا ہے۔ انہوں نے خود کیا کیا کام کیے یا کرنے کا ارادہ یا دعوی یا اپنی کامیابیوں کا بیان نیز ان کی حکومت

Read more

شہید عبدالصمد خان اچکزئی: سوانح عمری کی روشنی میں

محمد نعیم آزاد پشتو زبان کی ایک توانا آواز ہے جو بے شمار ادبی موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 21 کتابیں تصنیف کر کے پشتو ادب کی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی ان کتابوں میں پشتو شاعری کی 3 کتابیں، 6 تحقیقی کتابیں، 2 ناول، 9 تراجم اور 1 سفرنامہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب خان عبدالصمد خان اچکزئی کی زندگی اور خدمات پر مبنی ہے جس میں مصنف نے خان عبدالصمد

Read more

سردار لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ

پاکستان میں ہر دور میں انتخابات سے قبل وفا نہ ہونے والے وعدے اور عوام کو بیوقوف بنانے والے بلند بانگ دعوے معمول کی بات ہے لہٰذا یہ پرانا سکرپٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ ہم نے حکومت کو ریاست سے مطابقت دے دی ہے، عوام نے حکومت کو ریاست مان لیا جو درست نہیں۔ عدلیہ اس سے اوپر بیٹھ گئی اور مقتدر حلقے اس سے بھی اوپر چلے گئے ہیں۔ ہم نے ریاست کو کباڑ خانے میں پھینک دیا،

Read more

ہندو مسلم اتحاد کا بجھتا ہوا شعلہ

1919 ء کی آئینی اصلاحات کا اعلان اس وقت ہوا جب ہندوستان میں جلیانوالہ باغ کا ہولناک واقعہ ظہور پذیر ہو چکا تھا اور پنجاب مارشل لا کی زد میں تھا۔ ان اصلاحات میں ہندوستانیوں کو ملکی نظم و نسق میں شامل کرنے کی ایک نیم دلانہ کوشش کی گئی تھی۔ مرکزی اور صوبائی مجالس قانون ساز میں اگرچہ خاطرخواہ توسیع ہوئی تھی اور منتخب ارکان کی حیثیت اور اختیارات میں بھی معتد بہ اضافہ کیا گیا تھا، مگر ان

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تین ماہ پہلے ہی کیوں کر دیا گیا؟

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ موجودہ چیف جسٹس ’جوڈیشل ایکٹیوازم‘ نہ کرسکیں جبکہ آزاد عدلیہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ نوٹیفکیشن موجودہ چیف جسٹس کو دباؤ میں لانے کے لیے جاری کیا ہے۔

Read more

لوگ ڈوبتے رہیں گے

ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف یا عمران خان کی سرکوبی ریاست کی اصل ترجیح ہونی چاہیے یا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی؟ ہر کوئی جانتا ہے کہ وطن عزیز کے مسائل کیا ہیں؟ ہر شخص اپنے مسائل اور محرومیوں سے با خبر ہے۔ کتنی بار لکھ چکے ہیں کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح نہایت تشویشناک ہے۔ آبادی میں اس تیز رفتار اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو دو ہزار پچاس تک پاکستان کی آبادی دگنی کے

Read more

کیا عدالت شہری حقوق کا تحفظ کرسکے گی؟

سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات چلانے کے خلاف حکم امتناع دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ استدعا اعتزاز احسن کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر معاملہ میں ’سٹے آرڈر‘ نہیں دیا جاسکتا۔ البتہ پوری صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے عدالت عظمی نے 9 مئی کے بعد گرفتار ہونے والے تمام افراد کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں اور استفسار کیا ہے کہ ان میں کون سے لوگ سویلین حکام کی تحویل میں ہیں اور کن لوگوں کو فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف اور اعتزاز احسن کے بعد سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی پٹیشن سامنے آنے پر چیف جسٹس نے اس معاملہ کی سماعت کے لئے 9 رکنی بنچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود بھی اس بنچ کا حصہ بنائے گئے تھے۔ چیف جسٹس اس سے پہلے کسی بھی اہم معاملہ میں ان دونوں ججوں کو شامل کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں گروہ بندی کے بارے میں مباحث سامنے آتے رہے ہیں۔

Read more

‎جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات کا اسلام آباد میں احتجاج: دھمکیوں کے باوجود ریاست کارروائی کرنے سے کیوں ہچکچا رہی ہے؟ 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد اور اس کے گردو نواح میں گذشتہ روز سامنے آنے والے مناظر اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز نے اکثر افراد کی اس بارے میں ماضی کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

Read more

یونیورسٹیوں کو ہولی سے ’دور رہنے‘ کا مشورہ، جس پر ایچ ای سی کی سرزنش ہوئی

پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو ہولی منانے سے روکنے کے متنازع اعلامیے کو یہ کہہ کر واپس لے لیا ہے کہ ’افسوس کے ساتھ‘ اس کے پیغام کی ’غلط تشریح کی گئی۔‘

Read more

آئینے سے ڈرتے ہو

ہمارے ایک دوست ہیں جو ٹی وی ڈرامے بنانے والے ایک بڑے پروڈکشن ہاﺅس کے مالک ہیں۔ بہت سال ہوئے انہوں نے ایک اور ادارہ اس غایت سے قائم کیا کہ پاکستان میں بننے والے بہترین ڈراموں کو سالانہ ایوارڈدینے کا سلسلہ شروع کیا جائے، اور یہ ایوارڈ صریحاً میرٹ پر دیے جائیں تاکہ ڈراما انڈسٹری میں معتبر قرار پائیں۔ ایوارڈز کا فیصلہ کرنے کے لئے ہمارے دوست نے جو جیوری مقرر کی اس کے ’مانیٹرنگ جج‘ کے فرائض انہوں

Read more

’قاضی شمشیر‘ ، پاکستانی سیاست اور مولانا مودودی

معاشرہ کوئی جامد چیز نہیں ہے۔ زندگی اور موت، تعمیر اور تخریب کا معاشرتی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ تاہم جب موت کے سائے گہرے اور تخریب کے حوالے بڑھ جائیں تو معاشرہ بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس صورت حال میں زندگی اور تعمیر کی قوتوں کے لیے ناگزیر ہوجاتا ہے کہ وہ اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر کے معاشرے کو زندگی اور تعمیر کا نمونہ بنائیں۔ پاکستانی معاشرہ بھی اسی طرح کی کش مکش سے دوچار

Read more

پولیو کے قطرے اور شربت تلقین شاہ

آمریت کیا ہے؟ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے عوام کو ان کے بدیہی حق حکمرانی سے محروم کرنا، انہیں فیصلہ سازی کے عمل سے بے دخل کرنا اور ان کے وسائل ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے غصب کرنا۔ آمریت کی مزاحمت ہر محب وطن شہری کا بنیادی فرض ہے۔ آمریت قوم کے سیاسی امکان کو ختم کرنے کے حیلے دریافت کرتی ہے اور قومی اپنے سیاسی شعور کی روشنی میں ان حربوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ پرویز مشرف

Read more

سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں مقدمات پر مناسب اقدام کرے

سینئر وکیل اعتزاز احسن کے بعد اب سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سانحہ نو مئی کے تناظر میں شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمے چلانے کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام عدالتوں کے ہوتے ہوئے ملٹری کورٹس کے ذریعے شہریوں کا ٹرائل غیر آئینی ہے۔ درخواست گزار کا سپریم کورٹ سے کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لیے حوالے کیے گئے افراد کی تفصیلات سامنے

Read more

مجھے جینے دو!

”سنو میں تمہاری ماں ہو۔ تم مسلسل مجھے تکلیف پہنچائے جا رہے ہو۔ بس بہت ہو گیا۔“ کیا کہہ رہی ہو ماں۔ میں نے آخر ایسا کیا کیا ہے۔ ”وہ بولا۔“ کیا مطلب! تمہیں لگتا ہے تم نے کچھ نہیں کیا؟ اور تو اور تمہارے سب بھائیوں نے بھی میرا حشر خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ جگہ جگہ سے میرے دل کو زخموں سے چور چور کر دیا ہے۔ اب بس بہت ہو چکا۔ مجھے جینے دو۔ میرے چہرے

Read more

بلوچستان اور آزاد کشمیر

تعلیم، صحت اور تحفظ ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں۔ آئین پاکستان بھی ان تینوں چیزوں کے گرد ہی گھومتا ہے جبکہ ہر آنے والی حکومت اور سیاستدان انہی تینوں پر اپنی دکان چمکاتے ہیں۔ جو بنیادی سہولیات لاہور، کراچی اور پشاور کے لوگوں کو ملتی ہیں وہی سہولیات حب، گوادر، مکران، تربت، نیلم ویلی کے باسیوں کو بھی ملنی چاہیے۔ جتنے محب وطن لاہور اور کراچی کے شہری ہیں اتنے ہی محب وطن کوئٹہ اور کیرن کے شہری ہیں۔

Read more

کیا پرچم کے سبز رنگ کی مذہبی بنیاد ہے؟ (1)

شکور بھائی نے ایک مضمون ”ہمارے پرچم کی سفیدی“ کے عنوان سے تحریر کیا جس میں انہوں نے کراچی مرحوم کی بعض نامور غیر مسلم شخصیات کا تعارف کرایا تھا۔ پرچم کی سفیدی سے مراد غیر مسلم اقلیتیں یعنی اس کی سبزی مسلم اکثریت کی علامت ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ والے بھی وقتاً فوقتاً بیان دیتے رہے ہیں کہ انہیں اپنے پرچم کی سفیدی پر فخر ہے اور یہ کہ وہ پاکستانی ہندوؤں کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔ اب

Read more

سانحہ یونان اور ہماری قومی بے حسی

گزشتہ روز یونان کے قریب پانی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ صرف چند جانیں نہیں بلکہ ان کے پیچھے خاندان اور خاندانوں کے پیچھے ان کے سپنے اور ارمان ریزہ ریزہ ہو گئے۔ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر 1947 میں معرض وجود میں آیا لیکن مختصر عرصہ میں اس کو ایک فلاحی مملکت کے بجائے ملٹری طرز ریاست کی راہ پر لے جایا گیا۔ جب لیاقت علی خان نے قرار داد مقاصد کو منظور کر لیا۔ آج

Read more

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ایک مرتبہ پھر گرفتار، ان پر الزامات کیا ہیں؟

رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اس وقت دو ایف آئی آر درج ہیں۔ ایک ایف آئی آر اس سال فروری میں میرانشاہ میں تھانے میں درج کی گئی تھی جبکہ دوسری ایف آئی آر دو روز پہلے قبائلی علاقے ضلع کرم پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

Read more

اہل سیاست سے اہل عدالت تک: کوئی ویرانی سی ویرانی ہے

کسی قوم کی اجتماعی دانش اور شعور کو جانچنا ہو تو اس کے اہل قلم اور اہل فکر کا مطالعہ کریں۔ اگر دینی معاملات کی پرکھ مقصود ہو تو علما کے رویوں کو مدنظر رکھیں۔ اگر حب الوطنی کا جذبہ پرکھنا ہو تو اہل سیاست کا وتیرہ دیکھیں اور معیار عدل کے لیے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کے یہ الفاظ یاد رکھیں ”اگر برطانیہ میں عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو پھر شکست کا کوئی

Read more

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے باہر: رمیز راجہ کی ’بددعا‘ اور کھیل میں سیاست کا شور

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازعے کا سبب نہیں بننا چاہتا۔ ایسا عدم استحکام پی سی بی کے لیے ٹھیک نہیں۔ میں موجودہ صورتحال میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے نیک تمنائیں۔۔۔‘

Read more

پروجیکٹ عمران خان اور یوم سیاہ کا یوم حساب کب؟

لوگ سوچتے ہیں کہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن ’یوم ِ سیاہ‘ کے افق سے ”یومِ حساب“ کیوں طلوع نہیں ہو رہا ؟ غم گسارانِ 9 مئی بھی ہولے ہولے ہنرِ دشنام کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جھوٹ کی دکانوں کے پھاٹک آہستہ آہستہ اوپر اٹھنے لگے ہیں۔ ”پریس کانفرنسیں“ تھم سی گئی ہیں اور نئے سیاسی حجروں کی چہل پہل میں کمی آ رہی ہے۔ پرسکوں سطحِ آب سے فریب کھا کر

Read more

پراجیکٹ عمران خان اور یوم سیاہ کا یوم حساب کب؟

لوگ سوچتے ہیں کہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن ’یوم ِسیاہ‘ کے افق سے ”یومِ حساب“ کیوں طلوع نہیں ہو رہا؟ کونوں کھدروں میں دبکے غم گسارانِ 9 مئی بھی ہولے ہولے ہُنرِ دشنام کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جھوٹ کی دکانوں کے پھاٹک آہستہ آہستہ اوپر اٹھنے لگے ہیں۔ ”پریس کانفرنسیں“ تھم سی گئی ہیں اور نئے سیاسی حجروں کی چہل پہل میں کمی آ رہی ہے۔ پُرسکوں سطحِ آب سے فریب

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ اور آئندہ امریکی صدارتی انتخابات

گھبرائے دل کے ساتھ اوپر تلے پاکستان کے معاشی مسائل کی بابت سوالات اٹھاتے کالم لکھنے سے اکتا گیا ہوں۔ جو سوالات اٹھائے ان کے تسلی بخش جوابات بھی نہیں ملے۔ غالب کی بیان کردہ ’ہورہے گا کچھ نہ کچھ….‘ والی بے نیازی مجھے نصیب نہیں ہوئی۔ اسی باعث فیصلہ کیا کہ پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے معاملات میں جھانکا جائے۔ وہاں سے بھی ایسے موضوعات تلاش کرنے کو ترجیح دی جائے جو طبیعت کو پھکڑپن کے لیے اکسائیں۔

Read more

دائروں کا سفر

بندہ نا چیز نے آنکھ کھلی تو وطن عزیز ضیاء آمریت سے ایک جمہوری دور میں داخل ہو رہا تھا۔ گھر پر دن کا آغاز صبح کے ناشتے پر ابا جان کے ریڈیو پر بی بی سی سیربین سے اور اختتام اٹھ بجے کے خبروں پر ہوتا۔ یہی سے ملکی و غیر ملکی سیاسیات، حالات حاضرہ میں دلچسپی کا عنصر پیدا ہوا۔ نوے دہائی کے اواخر میں محترمہ بینظیر صاحبہ کا راستہ روکنے کی خاطر فیصلہ سازوں نے پراجیکٹ آئی

Read more

فلم آدی پرش کی پہلے روز ’ریکارڈ کمائی‘ لیکن تنازع ایسا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا

ہندوؤں کے اساطیر رامائن پر مبنی فلم ‘آدی پُرُش ‘ کی 16 جون بروز جمعہ سے دنیا بھر کے سینیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اس فلم سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

Read more

کیا اس دور میں اکثریت، اقلیت کے امتیاز کی گنجائش ہے؟

آج کی دنیا جس دور میں داخل ہو چکی ہے وہاں ”اکثریت“ اور ”اقلیت“ کے کسی تصور کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔ یہ نظریہ اب باطل اور فرسودہ ہو چکا ہے۔ اس کی جگہ معاشی طاقت اور ٹیکنالوجی میں برتری نے لے لی ہے۔ آج کے دور میں ہم وطن شہری ہی نہیں بلکہ تارکین وطن بھی اقوام کی تعمیر ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ آج

Read more

بائپرجوائے اور میرا وطن

1985 ء میں ہم نارتھ ناظم آباد میں رہائش پذیر تھے جون کی ایک صبح کا ذکر ہے اتوار کی وجہ سے چھٹی کا دن تھا ہم سب گھر والے دیر تک سو رہے تھے اچانک گھر کی گھنٹی بجی۔ میں نیند کے اثر سے آنکھیں مسلتا ہوا گھر کا صدر دروازہ کھولنے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہمارے ڈیفنس کراچی میں رہنے والے دو رشتہ دار مع اپنے خاندان کے موجود ہیں اور اپنے ہاتھوں

Read more

انتخاب کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے، قوم پر احسان نہیں

طویل بے یقینی کے بعد اب وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام 10 نومبر تک انتخابات کی توقع کر سکتے ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے 2023 کو انتخابات کا سال قرار دیا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک بار پھر چار کے لئے اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسحاق ڈار پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں

Read more

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

’Dejavu‘ ایک فرانسیسی جملہ ہے جس کا مطلب ہے ”پہلے سے دیکھا ہوا“ اس سے مراد کسی چیز کا پہلے تجربہ کرنے کے احساس سے ہوتا ہے۔ ’دیجا وو‘ کے بارے میں ایک نظریہ یہ ہے کہ اس کا تعلق ہمارے دماغ کے معلومات پر عمل کرنے کے طریقے سے ہے۔ ہمارے دماغ مسلسل نئی معلومات لے رہے ہیں اور معلومات کے مختلف ٹکڑوں کے درمیان روابط پیدا کر رہے ہیں۔ جب ہمیں کسی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا

Read more

بارے ’ہجو نگاری‘ کا کچھ بیاں ہو جائے

Critical Discourse Analysis  (بیانیے کا تنقیدی تجزیہ ) کے آلات تکنیک میں ایک  We and Them or Us and Othersہے یعنی ’ہم اور وہ یا ہم اور دوسرے‘ ۔ اس تکنیک کے مطابق افراد ( بزعم خود) اپنے آپ کو نیک، اچھا، صحیح اور اسی ترتیب سے دوسرے کو (بہ زبان خود ) بد، برا اور غلط کہہ رہے ہوتے ہیں۔ سیاسی بیانیے یا اخبارات میں چھپنے والے سیاسی بیانات کو اس آلہ تکنیک کے آئینے سے دیکھتے ہیں۔ اس

Read more

پاکستان : تزویراتی گہرائی سے معاشی کھائی تک

تزویراتی گہرائی کا تصور اگر کسی ریاست کی فوجی حکمت عملی میں مناسب حد تک محدود رہے تو یہ امر قابل فہم ہو سکتا ہے لیکن اس حکمت عملی کی خاطر سب کچھ داؤ پر لگا دیا جائے تو ریاست پر گہرے گھاؤ لگ سکتے ہیں اور زخموں سے گھائل ریاست کو اپنا وجود قائم رکھنے کے لیے خود پیدا کردہ طوفان سے نبرد آزما رہنا پڑتا ہے، معاشی اور سیاسی کمزوری اس سنگین نہج تک پہنچ جاتی ہے جس

Read more

ستیہ گری کا دردناک انجام

  مسٹر گاندھی جنوبی افریقہ سے ہندوستان آ کر ’عدم تشدد‘ کے اصولوں کا بہت پرچار کرتے اور اہل یورپ کو یہ پیغام دیتے رہے کہ وہ سیاست میں تشدد کے بجائے امن، شائستگی اور معقولیت کو فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوچ سمجھ کر ایک ایسا طرز زندگی اپنایا تھا جس کی بدولت ہندوؤں میں انہیں مہاتما کا بلند مرتبہ ملا اور سیاسی رہنما سے بڑھ کر ایک روحانی پیشوا کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

Read more

کاش ہم نئی غلطیاں کرتے

ہم خود کو دہراتے ہیں، جو کر چکے ہیں وہی دوبارہ کرتے ہیں، سہ بارہ کرتے ہیں اور کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔ سیانے کہتے ہیں خود کو دہرانے سے بہتر ہے کسی دوسرے کو دہرا لیا جائے۔ کسی بھی معاشرے کو آگے بڑھنے کے لئے نئی غلطیاں کرنا ضروری ہوتا ہے جب کہ منجمد معاشرے نئی غلطی کرنے کے سرے سے اہل ہی نہیں ہوتے۔ یوں سمجھئے کہ جہان نو کی نمود تازہ افکار اور تازہ غلطیوں پر ہوا

Read more

اڑنے نا پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے

آخری مغل بادشاہ کو جب انگریز نے تخت سے اتار کر گرفتار کر لیا اور اقتدار ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل کر دیا تو اس نے کیا خوب کہا تھا۔ صبح کے تخت نشین شام میں مجرم ٹھہرے ہم نے پل بھر میں حالات کو بدلتے دیکھا بہادر شاہ ظفر حکمران کیسا تھا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن وہ شاعر کمال کا تھا۔ کچھ ایسا ہی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبولیت کے دعویدار عمران خان کے

Read more

اسٹیبلشمنٹ اور گاڑی کا مسئلہ

چند سال پہلے جب گاڑی خریدی تو ٹائر بھی نئے تھے اور میں یعنی ڈرائیور بھی نیا تھا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانا تو ضرور جانتا تھا مگر باریکیوں سے نابلد تھا۔ ایک دو دفعہ سسپنشن کا کام کروایا تو الائنمنٹ آؤٹ ہو گئی۔ دو ماہ بعد دیکھا تو ناہمواری کے باعث اگلے ٹائر ایک کنارے سے بالکل نئے اور دوسرے کنارے سے قریب قریب مکمل گھس گئے تھے۔ پوچھا یا میکینک یہ کیا ماجرا ہے۔ انہوں نے بات سمجھائی تو

Read more

تحریک انصاف کو ختم کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟

موجودہ سیاسی صورت حال پر ایک دوست سے بات ہو رہی تھی تو انہوں نے ایک بچپن میں پڑھی جانے والی کہانی کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ وہ بھیڑیے اور بھیڑ کے بچے والی کہانی ہے جس میں بھیڑیا اور بھیڑ کا بچہ ایک ندی پر پانی پی رہے تھے اور پانی کا بہاؤ اوپر سے نیچے کی طرف تھا۔ بھیڑیا اوپر جب کہ بھیڑ کا بچہ نیچے کھڑا پانی پی رہا تھا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد بھیڑیا اس

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی، حسّاس فائلوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات سے انکار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی، فلوریڈا کی ایک وفاقی عدالت میں حسّاس فائلوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے تاریخی مقدمے میں اپنے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصوروارقرار دیا ہے۔

Read more

فوج کے ساتھ ایک پیج کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو فوری طور سے آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوانے کی قرارداد پیش کرنے سے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سانحہ 9 مئی اور بجٹ کے امور پر غور کیا گیا۔ اس وقت فوج

Read more

نومولود گھوڑی، کوہلو اور پنچایت کا انصاف

پچھلے وقتوں کی بات ہے۔ جب ذرائع آمدورفت ابھی اتنے ایڈوانس نہیں ہوئے تھے۔ عموماً لوگ پیدل سفر کیا کرتے تھے۔ اور صاحب حیثیت لوگ حسب توفیق گدھے، گھوڑے، خچر یا اونٹ پر سوار ہو کر سفر طے کیا کرتے تھے۔ ایک آدمی گھوڑی پر سوار ہو کر کہیں دور دراز جا رہا تھا۔ دن ڈھلے ایک گاؤں میں پہنچا۔ تو اس نے رات یہیں پر بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔ گاؤں کی نکڑ پر ایک تیلی کا گھر تھا۔

Read more

"رجیم چینج” کی دہائی میں "دیوالیہ” کا شور

بولنے سے پہلے سوچنے کی ہمیں عادت نہیں۔ غالباََ اسی باعث میری ماں جیسی سادہ اور مہربان عورتیں اپنے بچوں سے دردمندانہ فریاد کرتیں کہ کوئی لفظ ادا کرنے سے پہلے ہمیشہ یاد رکھو کہ ”قبولیت“ کی گھڑیاں بھی ہوا کرتی ہیں۔ جس خواہش کا فی الوقت غصہ سے مغلوب ہوکر اظہار کر رہے ہو ”قبول“ بھی ہوسکتی ہے۔ وہ ”قبول“ ہوگئی تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔ ”قبولیت کی گھڑی“ کے بارے میں ہمارے اجتماعی شعور میں فکرمند ماﺅں

Read more

بجٹ 2023: اسلام کا نظام کفالت اور پاکستانی مسلمان

بجٹ 2023 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کی اعلان کیا گیا جو کہ مہنگائی کے حساب سے خوش آئند ہے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ سرکاری ملازمین کے معاشی حقوق کا تحفظ تو سلامی ریاست کر رہی ہے مگر بقیہ آبادی کے معاشی حقوق ریاستی ذمہ داری نہیں؟ اسلامی ریاست میں ’کفالت وسیع المفہوم اصطلاح ہے، اسلامی ریاست چونکہ فلاحی ریاست ہوتی ہے اس لیے اسلامی ریاست میں کفالت کا مفہوم یہ ہے

Read more

اگر طیب ایردوآن ہار جاتے

 ’۔ دعا کریں، طیب ایردوآن جیت جائیں، ورنہ خطہ بہت سے مسائل سے دوچار ہو جائے گا۔‘ یہ جملہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ہے۔ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے بعد کی بات ہے جو بے نتیجہ رہا۔ یہ ان ہی دنوں کی بات ہے جب وزیر اعظم نے یہ بات اپنے ایک دوست عظیم چوہدری سے تشویش کے لہجے میں کہی۔ ترکیہ جیسا عزیز از جان دوست ہو یا کوئی بھی دوسرا دوست

Read more

صادق سنجرانی کا اردو میں خطاب اور آئینی تقاضا!

ہم کچھ ایسے مسائل میں گھرے ہیں کہ کبھی کبھار ہی کوئی اچھی اور دل خوش کرنے والی خبر سننے کو ملتی ہے۔ آج میں کالم کا آغاز ایک ایسی ہی اچھی خبر سے کرنا چاہتی ہوں۔ خبر یہ ہے کہ ایوان بالا یعنی سینٹ کے معزز چیئرمین، جناب صادق سنجرانی، پارلیمانی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے روس تشریف لے گئے۔ یہ بہت اہم تقریب تھی، جس میں کئی دیگر ممالک کے وفود بھی آئے ہوئے تھے۔ چیئرمین سینٹ

Read more

جمہوریت کو دفن نہ کیجئے!

قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیش کی ہوئی ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نو مئی کے سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور سے فوجی عدالتوں میں مقدمے چلا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سانحہ 9 مئی میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ان واقعات

Read more

کھوٹے سکوں کا ہانکا کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا لگا کر ایک کھونٹے پر باندھنے کا کام میجر جنرل سکندر مرزا نے شروع کیا تھا۔ جبکہ پاکستان کے پہلے کمانڈر انچیف جنرل فرینک میسروی نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 75 سال سے یہ دونوں کام تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ ہند کی تقسیم کے بعد افواج کی تقسیم بھی ہوئی تو جنرل میسروی پاکستان آرمی کے پہلے

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل

پی ٹی آئی نے 1996 میں قیام کے بعد عمران خان کی سربراہی میں 6 ممبروں کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی انتظامی کمیٹی کے چھ ممبران میں نعیم الحق، احسن رشید، حفیظ خان، مہید حسین، محمود اعوان اور نوشیروان برکی شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے 1997 کے عام انتخابات میں نومولود پارٹی کی حیثیت سے حصہ لیا، حالانکہ پی ٹی آئی عام انتخابات میں ایک بھی نشست جیتنے میں

Read more

آزاد عدلیہ کے بغیر کوئی سماج آزاد نہیں ہو سکتا

پاکستان کے آئین میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات کا ایک واضح خاکہ موجود ہے۔ لیکن حال ہی میں رونما ہونے والے ہنگامہ خیز واقعات نے عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان طاقت اور اختیارات کی تقسیم پر ایک بار پھر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان میں شاید ہی کوئی زی شعور شخص حکومت کے ان تینوں شعبوں کی آزادی و خود مختاری کے اصول کو تسلیم نہ کرتا ہو۔ اس پر اتفاق رائے موجود

Read more

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے ہندوستانی عوام پر بالعموم اور مسلمانوں پر بالخصوص ریاستی ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کر دیا۔ انگریزوں کا مسلمانوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ان کی اس ذہنی سوچ اور خوف کا مظہر تھا جس کے تحت وہ مسلمانوں کو حکومت سے بے دخل کرنے کے بعد اس حد تک کمزور کرنا چاہتے تھے کہ وہ کسی قسم کی سرکشی یا بغاوت کا سوچ بھی نہ سکیں۔

Read more

کیا ریاست واقعی بوڑھی ہو چکی ہے؟

ریاستوں کی عمر ہزاروں برس تک ہوتی ہے۔ شاید اس لیے کہ ریاستی پیڑ کی جڑوں میں کئی ہزار انسانوں کا خون شامل ہوتا ہے۔ یہی خون، پیڑ کی بنیادوں کو اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑھنے کا ایندھن مہیا کرتا ہے۔ بیسویں صدی میں ایک ریاست جو جنوبی ایشیا میں ابھری تھی، اس کی بنیادیں بھی انسانی خون سے تر کی گئیں۔ مگر شاید ان لوگوں کے خون ملاوٹ زدہ تھے جو ریاستی پیڑ کو زیادہ دیر تک ہرا نہیں

Read more

بیانیے کا تنقیدی تجزیہ

وہ موضوع جو ’تحقیقی مقالے‘ کا بنتا ہے، میں اس پر کالم کیوں لکھ رہی ہوں؟ یہ سوال میرا خود سے تھا ؛ اندر سے ہی جواب آیا ’گفتگو پر مجھے عوام سے ہے‘ ۔ کالم نے مقالے کی کتنی کلفتوں سے بچا لیا یعنی کون سا اخبار اور کیوں؟ کن تاریخوں کا اخبار اور کیسے؟ وغیرہ۔ نظریہ نہ ایک دن میں بنتا ہے اور نہ ایک شخص کے ہاتھوں ؛ اگر ترکی الاصل ’قورمہ‘ پکانے کی ترکیب پر بھی

Read more

عمران اور بیرونی ایجنڈا: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے سے پہلے ہی عمرانی سوشل میڈیا نے ان کے خلاف مہم جوئی شروع کر دی جنرل عاصم منیر کی کردار کشی کے لئے نادرا اور ایف آئی اے کا ریکارڈ تک چھان مارا گیا۔ عمران خان نے ان کی تقرری سے دو دن قبل پنڈی میں دھاوا بولا، مگر ناکامی مقدر ٹھہری۔ ان ناکامیوں پر زمان پارک میں اپنے زعم کے مطابق آخری وار کی تیاری میں جت گئے۔ عمران کی گرفتاری کی

Read more

حمید بلوچ: وہ نوجوان جس نے ’کرائے کے سپاہیوں‘ کی بھرتی کے لیے آئے عمانی کرنل پر گولی چلائی

یہ 22 سالہ نوجوان حمید بلوچ تھا جس نے عمانی فوج کے لیے بھرتی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ وہ بلوچ سٹوڈنٹس فیڈریش کا رہنما تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ایک مقامی اقدام تھا یا خطے میں جاری انقلابی تحریکوں کا تسلسل۔۔۔

Read more

آبادی کا اونٹ سب چارہ کھا جائے گا

اعداد و شمار کی شعبدے بازی اور تکنیکی اصطلاحات کے گھنے جنگل میں گھسے بغیر یہ سمجھنا ہو کہ ہماری معاشی چادر کبھی بھی اتنی بڑی کیوں نہیں ہو سکتی کہ سر اور پاﺅں بیک وقت ڈھانپے جا سکیں تو اس کا جواب بس ایک لفظ میں پوشیدہ ہے ” آبادی۔“امیر ممالک کم شرح پیدائش کے سبب پریشان ہیں اور ہم جیسے ممالک کا مسئلہ یہ ہے کہ کھانے والے منہ اور روزگار کے متلاشی دستیاب وسائل سے کہیں زیادہ

Read more

کیوں ڈریں زندگی میں کیا ہو گا!

ہماری تہذیب میں کھیل اور تماشے کو بڑی اہمیت رہی ہے۔ ہم بدل سے گئے ہیں یا ہماری تہذیب نے اپنی حیثیت بدل لی ہے۔ ہماری ثقافت میں جمہور تو بہت تھے مگر جمہوریت نہ تھی۔ افراد کی حیثیت ضرور تھی۔ مگر ان کی اہمیت نہ تھی۔ فرنگی نے بھارت پر بڑے طریقہ سے قبضہ کیا اور پھر ہندوستان کو متحدہ بھی رکھا۔ کچھ ریاستوں کو آزادی ضرور دی مگر خود مختاری نہ دی۔ پھر دو عالمی جنگوں کے بعد

Read more

لفظوں کا توپچی: صولت رضا

صولت کے ساتھ پہلی ملاقات مجھے اب بھی یاد ہے۔ نومبر 1970 کے دوسرے ہفتے کا کوئی دن تھا۔ ڈھائی تین ہفتے پہلے ہی میرا کراچی ٹیلیویژن سے لاہور سنٹر پہ تبادلہ ہوا تھا۔ ان دنوں لاہور سنٹر ایبٹ روڈ پہ نہیں تھا۔ شملہ پہاڑی والے چوک سے ریلوے سٹیشن کی طرف جائیں تو ایمپریس روڈ یا شارع عبدالحمید بن بادیس پر بائیں ہاتھ ریڈیو پاکستان کی عمارت ہے۔ جس احاطے میں یہ عمارت واقع ہے، اس کے صدر دروازے

Read more

ہچکولے کھاتی ہوئی پاکستانی معیشت کس سمت جا رہی ہے؟

پاکستان 368 بلین ڈالر کی معیشت ہے جو کہ اس وقت نامساعد حالات سے دوچار ہے۔ ملک میں وفاداریاں بدلنے کا ایک بھونچال آیا ہے اور ان کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جھٹکے کھا رہی ہے۔ انویسٹمنٹ کرنے والے مختلف اشکالات کا شکار ہیں کہ کب ملک کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ جی ڈی پی 0.29 پر آ چکی ہے۔ آئی ایم ایف ڈیل دیگر قرض اتارنے کے لئے اس وقت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ڈالر کو

Read more

Pakistan left review, then and now

”تاریخ میں کچھ ایسے لمحے بھی آتے ہیں جو سریع الحرکت ہوتے ہیں۔ تب تبدیلی کی رفتار اتنی تیز اور انتشار لئے ہوتی ہے کہ عوام اور سماج کے لئے اس کا ساتھ دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی لمحات میں انقلابات رونما ہو سکتے ہیں۔ یا پھر شاید انقلابات ہی ایسے لمحات کو جنم دیتے ہیں۔ لیکن وجوہات کچھ بھی ہوں، اصل بات یہ ہے کہ کبھی کبھی ہمارے ارد گرد جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے، اسے

Read more

مسٹر گاندھی کی دل موہ لینے والی باتیں

دینی تحریکوں کے گہرے اثرات اور مسلسل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں انگریز ہندوستانیوں کو مرحلے وار اختیارات سونپنے پر آمادہ ہو گئے تھے اور 1919 ء میں دوسرا آئینی ایکٹ برطانوی پارلیمنٹ نے منظور کر لیا تھا۔ اس ایکٹ کے خلاف مسٹر گاندھی نے ستیہ گری کا راستہ اختیار کیا۔ وہ بڑی چابک دستی سے مسلمانوں میں ایک مقام بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ معروف مؤرخ ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی نے اپنی کتاب ’جدوجہد پاکستان‘ میں اس ضمن میں

Read more

جہانگیر خان ترین: پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرر سیاست کے کنگ میکر کیسے بنے؟

پنجاب یونیورسٹی کے ایک لیکچرر سے لے کر ارب پتی کاروباری تک اور ’جہیز‘ میں ملنے والی سیاست سے لے کر ملک کی اہم جماعت کے اہم ترین عہدیدار تک جہانگیر ترین نے کامیابیوں کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جن کی مثال پاکستان میں شاید کہیں اور نہ ملیں۔

Read more

نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جہانگیر ترین کی قیادت میں علیم خان اور دیگر سیاسی زعما نے مل کر استحکام پاکستان پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر لاہور کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور موجودہ نازک حالات سے نمٹنے کے لئے نئی پارٹی قائم کی گئی ہے۔ ہم سب قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نئی سیاسی پارٹی کا منشور یا اس کے لیڈر

Read more

عدلیہ میں سنگل انٹری تعیناتی وقت کی ضرورت

انسانی حقوق کے عالمی منشور کے بنیادی مسودے پر اقوام متحدہ کے 48 ممبران نے 1948 میں دستخط کیے جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اور دس دسمبر 1948 کو انسانی حقوق کے عالمی منشور کو تسلیم کیا گیا۔ اس لیے ہر سال دس دسمبر کو عالمی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس بنیادی دستاویز میں کل تیس آرٹیکلز ہیں۔ جن میں آرٹیکل آٹھ میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو ان افعال کے خلاف جو

Read more

الیکشن۔ قوم کی نئی زندگی کی نوید

ہمارے جو پڑوسی اور عالمی طاقتیں پاکستان کو بچتا نہیں دیکھ سکتیں ان کی سازشیں عروج پر ہیں اور ان سازشوں کی وجہ سے پاکستان زوال کی طرف گامزن ہے ایک عام پاکستانی کی روز مرہ زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے روٹی روز گار نہیں ہے لوگ بے گھر اور بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کیفیت طاری ہوئی ہے ورنہ ایک زرعی ملک میں کھانا پینا کبھی مسئلہ نہیں

Read more

چراغ گل پگڑی غائب

عمران خان کے وسیم اکرم پلس سردار عثمان بزدار کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان پر مبنی پریس کانفرنس نے بہت سے حلقوں کو چونکا دیا ہے تاہم اس سارے معاملے میں اس سے بڑھ کر کوئی بھی خبریت نہیں تھی کہ انہوں نے ”پریس کانفرنس کوئٹہ میں کی“ ۔ سردار عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ بننا بہت سے حوالوں سے غیر معمولی تھا لیکن وہ وزیراعلیٰ بنے، اس دوران ان پر ہی نہیں

Read more

موم کے پروں والے سورج سے دور رہیں

یونانی دیو مالا کا ایک کردار ڈی ڈلس حیرت انگیزصناع تھا، بنیادی طور پر وہ مجسمہ ساز تھا ، اور مجسمے ایسے بناتا کہ حقیقی انسانوں کا گمان گزرتا، سقراط کے بہ قول ڈی ڈلس کے مجسموں کورسی سے باندھنا پڑتا تھا کہ مبادا وہ خرامِ ناز کرتے ہوئے نظروں سے اوجھل ہو جائیں۔ وہ نئی نئی چیزیں ایجاد کرتا جنہیں دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے۔ ایک دفعہ کسی جرم کی پاداش میں ڈی ڈلس اور اس کے فرزند اِکرس

Read more

جنرل عاصم منیر کا انتباہ اور ملکی سیاسی منظر نامہ

آج فارمیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اس میں کی گئی باتیں واضح، دو ٹوک اور سخت ہیں۔ فوج نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سانحہ 9 مئی کو بھلانے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس روز توڑ پھوڑ اور عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث لوگوں، منصوبہ سازوں، معاونت کرنے والوں اور سرپرستوں کو بہر صورت سزا دلوا کر رہے گی۔ یہ مقدمے

Read more

آزاد کشمیر کی نئی حکومت: دلچسپ سیاسی صورتحال

آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم تو ہو گئی تاہم کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود ابھی اس حکومت کی تشکیل کے مراحل زیر کار ہیں۔ آزاد کشمیر میں ’پی ٹی آئی‘ کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔ نئے وزیر اعظم کے طور پر مختلف ارکان اسمبلی کے نام سامنے آتے رہے لیکن کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، رات کے وقت غیر متوقع طور پر سپیکر اسمبلی چودھری انوار الحق نئے وزیر اعظم

Read more

طیب اردوان اور ہماری سیاسی قیادت

شام کے سائے ڈھلتے ڈھلتے سارا سامان فروخت ہو چکا تھا، میں نے حساب لگایا تو پتہ چلا کہ میری دن بھر کی آمدنی ہمارے ایک دن کے اخراجات کے لیے ناکافی ہے، میں دکھی ہو گیا اور میں نے سوچا محنت کش کو اس کی محنت کا حق ملے گا کبھی؟ پھر میری آنکھیں بھر آئیں۔ میری آنکھوں کے سامنے پہلے میرے والد کی تصویر ابھری پھر کچھ دوسرے چہرے۔ میرے والد نے اپنی زندگی دفتر کو دے ڈالی

Read more

حقوق قبائل آل پارٹیز کانفرنس

خیبرپختونخوا کے سیاسی منظر نامے پر اگر اس وقت نظر دوڑائی جائے تو اکثر سیاسی جماعتیں یا تو حالات سے سمجھوتہ کر کے لمبی تان کر سو رہی ہیں اور یا پھر ملک اور صوبے کے حالات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مثلاً پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جہاں اقتدار کے مزے لوٹنے کے نتیجے میں عوام سے دور ہیں تو وہاں ان کی نالائقی اور کرتوتوں کی وجہ سے تاریخی مہنگائی کے باعث بھی

Read more

عمران ریاض؛ گمشدگی پر اٹھنے والے اہم سوالات

عمران ریاض خان پاکستان کی صحافت میں ایک نمایاں نام ہیں، آپ نے 17 سالہ صحافتی کیرئیر میں بہادری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیے۔ اپریل 2022 سے لے کر اب تک کا ان کا صحافتی سفر یقیناً ان کے لئے مشکل ترین صحافتی سال رہا ہے لیکن وہ پرعزم ہو کر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ جیلیں کاٹنے اور جعلی مقدمات بھگتنے کے باوجود ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی، عمران ریاض خان کو

Read more

مذہبی منافرت کے لیے ذرائع کا استعمال اور ریاستی لاپرواہی

قیام پاکستان کے وقت قائداعظم کے ذہن میں ریاست کے داخلی امن کی جو فلسفہ تھا اس کا مفہوم ان کے کئی خطابات سے اخذ کیا جاسکتا ہے۔ وہ ایک مخصوص مسلک سے تعلق کے باوجود ایک متفقہ ریاستی قانون کا ذہن رکھتے تھے، وہ سمجھتے تھے پاکستان ایک ملک ہے اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے سب سے پہلے مسلمان ہیں، صوبائی، نسلی، لسانی اور مسلکی تعصبات قومی یکجہتی کے لیے مضر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان

Read more

ایک "نظریاتی ریاست” کی آپ بیتی

1947 تک: ایک ایسی ریاست کے قیام کا تصور جہاں مسلمان آزادانہ زندگی گزاریں گے اور جو سب کے لیے فلاحی ریاست ہوگی 15 اگست 1947 : انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 کے تحت اس دن دو علیحدہ آزاد برطانوی نو آبادیاں بنام بھارت اور پاکستان کی تشکیل 1948 : بانی پاکستان کی رحلت 1949 : قرار داد مقاصد کی منظوری جس کے تحت اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کی کوشش 1951 : پہلی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش جسے راولپنڈی

Read more

شاہ محمود قریشی اور فاضل ججوں کی آزادی کے پرچم

شاہ محمود قریشی ’انصاف کا جھنڈا‘ ہاتھ میں اٹھائے اڈیالہ جیل سے رہا ہوچکے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’میں اس تحریک کا حصہ ہوں جو حقیقی طور پر آزاد اور خود مختار پاکستان دیکھنا چاہتی ہے‘ ۔ دیدہ وروں سے یہ پوشیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستانی سیاست میں گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اور ایک ہمیشہ اقتدار اقتدار کھیلنے والے خانوادے سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی کس ’آزادی و خود مختاری‘ کی

Read more

آئین کی بالادستی کا”واہمہ”۔

زندگی کی حقیقتیں ہماری ذاتی خواہشات سے بے نیاز ہوتی ہیں۔سیاست سے جڑے حقائق بھی ایسی ہی بے اعتنائی برتتے ہیں۔ اپریل 2022ء سے ہمارے سیاسی منظر نامے پر ابھرے حقائق کا بغور جائزہ لیتے ہوئے لہٰذا میں یہ لکھنے کو مجبور ہوا کہ سابقہ حکومت کی برطرفی کے بعد تحریک انصاف کے بانی نے جس انداز میں اپنی فراغت کو ”امریکی سازش“ پکارتے ہوئے ”حقیقی ا?زادی“ کا نعرہ بلند کیا ہے اس کی شدت بروقت انتخاب کو ناممکن نہ

Read more

وسعت اللہ خان کے نام

مکرمی وسعت اللہ خان صاحب! آداب امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے اور مظفرآباد یاترا سے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہوں گے۔ میں ایک مدت سے بی بی سی اردو اور دیگر اردو اخبارات میں آپ کے کالم اور مضامین جو ”بات سے بات“ کے عنوان سے پبلش ہوتے ہیں باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ میں تاریخ، سماجیات اور سیاسیات کا ادنیٰ سا طالب علم ہونے کے ناتے اس حقیقت کو مان چکا ہوں کہ سماجی اقدار جو برصغیر

Read more