آئین: کاغذ کا ٹکڑا

ہم وہ بدقسمت قوم ہیں جو ہر اس شخص کو ہیرو مانتی ہے جو کسی نہ کسی شکل میں آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرے۔ آپ کو یہ مشاہدہ کرنے کے لیے نہ تو زیادہ دور جانے کی ضرورت ہے، نہ ہی کوئی بڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ آپ کسی بھی سگنل پر دیکھ لیں جو موٹر سائیکل سوار یا کار سوار سگنل توڑ کر نکل جائے باقی گاڑیوں والے آپ کو اس کی بہادری کے گن گاتے دکھائی دیں

Read more

روس، یوکرین تنازع: ’شام کا قصائی‘ کہلائے جانے والے روسی جنرل اب یوکرین میں روسی فوج کی قیادت کریں گے

سنہ 1982 میں پلاٹون کمانڈر بننے کے بعد اُن کے کیریئر میں تیزی سے ترقی ہوئی۔ الیگزینڈر ڈورنیکوو ایک تجربہ کار فوجی لیڈر ہیں جنھوں نے شام کی جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اُن کے زیر کمانڈ فوجیوں پر شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات لگے، جن میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی شامل تھے۔

Read more

احتجاج اور جنازے ”خواجہ سرا لیڈر“ پیدا کرتے ہیں

انسان کے زمین پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی دنیا میں انسانی حقوق کی جنگ کا آغاز ہوا۔ یہ نہ ختم ہونے والی جنگ ہے۔ جو شاید انسان کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔ زمانہ قدیم میں انسانی حقوق کی تھوڑی بہت پاسداری کرنے والی قومیں، دنیا کی عظیم سلطنتیں بنیں۔ آج کے جدید دور میں ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں وہی ملک شامل ہیں جہاں جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔ خواجہ سرا اور معذور افراد

Read more

جوگندر ناتھ منڈل نے پاکستان چھوڑتے ہوئے کیا کہا؟  (2)

پہلا حصہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 1945 میں جب لارڈ ویول نے آل انڈیا مسلم لیگ کو ہندوستان کی مرکزی کابینہ میں شامل کیا تو اس کابینہ میں مسلم لیگ نے ایک غیر مسلم شخص جوگندر ناتھ منڈل کو بھی نامزد کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد جوگندر ناتھ منڈل کو پاکستان کی مجلس قانون ساز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ جوگندر ناتھ منڈل کو پاکستان کی پہلی کابینہ مین وزیر قانون

Read more

جوگندر ناتھ منڈل نے پاکستان چھوڑتے ہوئے کیا کہا؟  (1)

1945 میں جب لارڈ ویول نے آل انڈیا مسلم لیگ کو ہندوستان کی مرکزی کابینہ میں شامل کیا تو اس کابینہ میں مسلم لیگ نے ایک غیر مسلم شخص جوگندر ناتھ منڈل کو بھی نامزد کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد جوگندر ناتھ منڈل کو پاکستان کی مجلس قانون ساز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ جوگندر ناتھ منڈل کو پاکستان کی پہلی کابینہ مین وزیر قانون کا قلمدان دیا گیا۔  قرار داد مقاصد کی

Read more

انصاف کی فراہمی میں تاخیر، مجرم کو فائدہ پہنچاتی ہے

اسلام میں سزا اور جزا کا بہت ہی جامع نظام موجود ہے، جو ہمیشہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں معاون و مددگار رہتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ بہت سے اسلامی ممالک میں بھی ان اسلامی قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، جس کے نتائج وہاں پر مختلف النوع جرائم کی تعداد میں اضافہ کی صورت میں نمودار ہو جاتے ہیں۔ بظاہر یہ قوانین بہت سخت اور بعض لوگوں کو انسانیت سوز نظر آسکتے ہیں، مگر تاریخ

Read more

مسلمان لڑکیوں کے اغوا اور ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتاری کا مطالبہ

انڈیا میں سوشل میڈیا پر انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے سیتا پور ضلع سے تعلق رکھنے والے مہنت بجرنگ منی داس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Read more

مشرق اور مغرب کا فیمنزم

ہمارے یہاں صبح و شام مغرب اور مشرق کے مابین فرق کی گردان پڑھی جاتی ہے۔ یہ درست بھی ہے۔ کہاں مغرب اور کہاں مشرق۔ مجھے حیرت ان مذہبی نوجوانوں پر ہوتی ہے جو رہائشی مغربی ممالک کے ہیں مگر درس مشرقی اقدار کا دیتے ہیں۔ اب کچھ عرصہ قبل، ایک مسلمان نوجوان کی ویڈیو سرایت کرتی رہی ہے جو خود ایک مغربی ملک کا آزاد شہری ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اسلام کا مقابلہ فیمنزم سے کر رہا تھا،

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا تقریر میں امریکہ کا نام لینا، ’غلطی‘ یا ’شرارت‘؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو ایک خطاب میں اپنے خلاف مبینہ طور پر بیرون ملک تیار ہونے والی سازشوں کا ذکر کیا اور اس دوران وہ ‘غلطی’ سے امریکہ کا نام لے بیٹھے۔ اس سے پہلے باضابطہ طور پر کسی حکومتی عہدے دار نے واضح طور پر امریکہ کا نام نہیں لیا تھا اور وزیر اعظم کی بظاہر اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا اور صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

Read more

دھیما تعصب: آپ عورت سے کتنی نفرت کرتے ہیں؟

کہتے ہیں کہ بیٹیوں کا ظرف کمال کا ہوتا ہے۔ ان کے سامنے بیٹوں کی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ ان کے سامنے ان کے وجود کی نفی کی جاتی ہے۔ عمر بھر بیٹیوں کو یہی تلخ الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔ میں تو یہ کہوں گی کہ بیٹیوں کی قوت برداشت دیکھیں، عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی بیٹیوں کے منہ پر عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی لڑکیوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔ بیٹیوں

Read more

انڈیا: پنچائت کے ’فیصلے‘ پر خاتون پر سرعام تشدد کی وائرل ویڈیو، دو ملزمان گرفتار

انڈیا کی شمالی ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلعے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون سر پر آنچل لیے کھڑی ہے اور اس کے ارد گرد کھڑے مرد مقامی زبان میں غصے میں باتیں کر رہے ہیں۔

Read more

حلیمہ سلطان’ برا ‘کے اشتہار میں اور پاکستانی صالحین

ترک اداکارہ اسرا بلگچ پاکستان میں بہت معروف ہیں اور ان کی وجہ شہرت سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر بنایا جانے والا ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ ہے۔ گزشتہ دنوں خواتین کے ملبوسات کے ایک برانڈ ’وکٹوریہ سیکرٹ‘ کے لیے ان کا ایک اشتہار منظر عام پر آیا۔ اسرا بلگچ نے یہ اشتہار اپنے انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد انہیں فالو کرتی ہے۔ انہوں نے یہ اشتہار دیکھا تو بھڑک اٹھے اور غم و غصے کے

Read more

سیاست: ہم دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں؟

مختلف صحافیوں کے تبصرے، ٹی وی پروگرام اور ہر طرف ایک ہی بازگشت سے یہ بات تو واضح سمجھ آ رہی ہے کہ موجودہ حکومت پر اپوزیشن کا دباؤ ظاہر کر رہا ہے کہ شاید حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھی واضح ہو گا کہ ایک عبوری حکومت اور پھر 2023 کے جنرل الیکشن ہوں گے۔ اگر کوئی یہ امید لگائے کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، عدم برداشت کا ماحول، لا اینڈ آرڈر

Read more

عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو ای الیون ویڈیو سکینڈل کیس میں عمرقید، دو ملزمان بری

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں ایک جوڑے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کے مقدمے میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔

Read more

بھارت کی خواتین ہدایت کار

اگر آپ پاکستان اور بھارت میں خواتین فلم ہدایت کاروں کی فہرست بنائیں تو اس کا زیادہ طویل ہونا ممکن نہیں۔ کلپنا لاجمی کی موت کے بعد یہ فہرست اور بھی مختصر ہو گئی۔ کلپنا لاجمی جو 2018 میں صرف 64 سال کی عمر میں گزر گئیں بھارت کی فیمینسٹ فلم سازی کا ایک بڑا نام تھیں۔ گو کہ انہوں نے صرف بیس سال سرگرمی سے کام کرنے کے بعد 2006 میں ہدایت کاری چھوڑ دی کیوں کہ ان کے شوہر

Read more

گنگو بائی کاٹھیا واڑی

آج کل ایک فلم ”گنگو بائی کاٹھیا واڑی“ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ کھڑکی پر کافی رش لے رہی ہے۔ مجھے بھی اشتیاق ہوا اور فلم دیکھنے چلا گیا۔ یہ فلم حقیقت پر مبنی گنگو بائی کی سچی کہانی ہے جو سید حسین زیدی کی کتاب ممبئی کی مافیا ملکہ (Mafia Queens of Mumbai) سے بنائی گئی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گنگو بائی کا اصل نام

Read more

گدھ اور گڑیا: صفیہ بی بی ریپ کیس

وہ ایک ماٹی کی گڑیا تھی، عام گڑیوں سے کئی لحاظ سے بہت مختلف۔ اس کے پاس تن، ذہن، اور روح سب تھا لیکن ایک چیز کی کمی تھی۔ تیرہ سال کی اس ماٹی کی گڑیا سے مشقت کروانا ضروری تھی۔ وہ لوگوں کے گھروں میں جاکر اپنے ننھے منے نازک ہاتھوں سے محنت کرنے لگی۔ حواس خمسہ میں ایک حس کی کمی کے باعث گڑیا کی چھٹی حس بہت تیز ہو گئی تھی۔ یہ چھٹی حس ہی اکثر اس

Read more

بوگس معلومات: قتل اور طلاق کے مقدمات میں اضافہ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایک جانب جدید ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف نوجوان نسل کے بگاڑ میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہم جس ترقی یافتہ دور سے گزر رہے ہیں اس کی ترقی میں سائنسی ایجادات اور مغرب کی دی ہوئی ترقی کا بڑا ہاتھ ہے۔ جس کی بدولت سائنس کے میدان میں ماضی کے مقابلے میں جس تیزی سے ترقی

Read more

نادرا کا ولدیت کے بغیر بچوں کی شناختی دستاویزات کی اجازت، مگر والد کے خانے میں کس کا نام لکھا جائے گا؟

نادرا کے سسٹم میں اگر والد کا نام نہ ہو تو انٹری مکمل تصور نہیں کی جاتی اور پراسیس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شناختی دستاویز بھی نہیں بن سکتی۔

Read more

تیسری خواتین کانفرنس۔ احوال

ہر برس ماہ مارچ کی ابتدا ہوتے ہی ” عالمی یوم خواتین“ کی صدا سنائی دیتی ہے۔ عالمی یوم خواتین کی ایک پوری تاریخ ہے جس پر فدویہ سمیت دوسری بہت سی خواتین لکھ چکی ہیں۔ پاکستان میں پچھلے پانچ برس سے یہ صدا ایک گونج کی صورت نمایاں ہوئی ہے۔ ماہ مارچ ”عورت مارچ“ کے حوالے سے مقبول ہو گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں یوم خواتین کے حوالے سے رواں برس بھی تیسری وومن کانفرنس کا انعقاد کیا

Read more

بانجھ پن

اگرچہ لفظ بانجھ پن میرے ملک اور معاشرے میں عورتوں کے لئے بولا جاتا ہے، عورت کی جسمانی کمزوری کے طور پر استعمال کیا ہے، لیکن یہ سب غلط ہے بلکہ جسے معاشرہ سمجھ رہا ہوں وہ معاشرہ نہیں ایک بھیڑ خانہ ( انارکی ) ہے۔ اس بھیڑ خانہ میں یہ بیماری پورے طور پر براجمان ہو چکی ہے، حتیٰ کہ مرد بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ کیسے؟ ایک گاؤں میں

Read more

عورت: انسانوں کی نئی قسم

کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی ارتقائی مراحل میں آخری نمبر پر موجود ہومو سیپئینس HOMO SAPIENS کے بعد بھی ایک قسم موجود ہے۔ اس کا نام ہے ہومو ریزیلیئنٹ HOMO RESILIENT اسے آپ میرے ذہن کی اختراع ہی سمجھیں مگر ان دونوں میں جو فرق ہے جب آپ سمجھ جائیں گے تو میری بات سے اتفاق ضرور کریں گے۔ ہومو سیپئینس HOMO SAPIENSکو مار دو تو مر جاتا ہے۔ جلاؤ تو جل جاتا ہے۔ ڈبو دو تو ڈوب جاتا

Read more

سنجے لیلا بھنسالی نے غصے میں فلم ’گنگوبائی‘ بنائی اور نتیجہ ۔۔۔

‘دیوداس’، ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘پدماوت’ جیسی بڑی فلمیں بنانے والے فلمساز و ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Read more

عورت مارچ: پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے احتجاج پر اعتراضات کیوں ہیں؟

سنہ 2018 میں پہلے عورت مارچ کے بعد سے یہ دیکھا گیا ہے کہ ملک بھر میں عوامی رائے اس کے خلاف ہونے لگی ہے

Read more

عورت کا قصائی معاشرہ

عالمی یوم خواتین آن پہنچا ہے اور اس دن کے آنے سے قبل ہی دل و دماغ میں ہزاروں جذبات اور خیالات ابھرتے رہتے ہیں۔ ایک پاکستانی عورت بالخصوص عورتوں پر تشدد کے حوالے سے کام کرنے والی عورت ہونے کے ناتے دل کو عجیب سا دھڑکا لگا رہتا ہے کہ نجانے عورت مارچ میں کیا ہو گا، مارچ کو لے کر کیسی کیسی ناگوار باتیں اور بحثیں ہوگی۔ کتنی کتنی بار اپنے ہی گھر اور دفتر میں بار بار

Read more

میرا جسم: نعرہ نظر انداز ہو گا تو چیخ سنائی دے گی

میرا جسم میری مرضی ایک دوست کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کے پلے کارڈز پر اس طرح کے نعرے ہونے چاہئیں ”ہمارا احترام سوسائٹی پر فرض ہے“ ”بیٹیاں رحمت ہیں“ حد ہے یار اب یہ باتیں بھی پلے کارڈز اٹھا کر منوانی پڑیں گی؟ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو درجنوں جاننے والوں نے مبارکباد دیتے ہوئے یہی رحمت والی حدیث مبارکہ دہرائی۔ ان کے انداز سے مجھے ایسے لگا کہ جیسے یہ لوگ مجھے تسلی دینا چاہ رہے

Read more

کیا آپ نامرد ہیں؟

یہ وہ سوال ہے مضبوط سے مضبوط جوان کے ماتھے پہ پسینہ یا منہ پہ گالی لے آتا ہے۔ دیکھنے میں مرد بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ سماج میں حیثیت بھی اقتدار کی ہے مگر بات ہو جنسی فٹنس کی تو یہی مرد بے حد کمزور ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طاقت کے حصول کے اشتہار آپ کو ہر جگہ دیواروں پہ لکھے نظر آتے ہیں۔ جنسی معذوری ایک ایسی معذوری ہے کہ اس کا طعنہ احساس محرومی کے

Read more

مشرف عالم ذوقی کا فکشن

مشرف عالم ذوقی ایسے لکھاری تھے جن کے 14 ناول اور افسانوں کے 8 مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ مشرف عالم ذوقی کا فکشن نئی معاشرتی تبدیلیوں، وقت کے نئے تقاضوں، گرتی ہوئی اخلاقی اقدار، ٹیکنالوجی کی یلغار جیسے مسائل پر اپنا نشتر چلاتا ہے۔ مشرف عالم ذوقی کی دور رس نگاہوں نے اس طوفان کی شدت کو وقت سے پہلے دیکھ لیا تھا جس کا شکار ہمارا معاشرہ ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کے ناول اور افسانے معمولی واقعات سے

Read more

جنسی رضامندی کی عمر طے کیے بغیر بچوں کو حقوق اور تحفظ نہیں دیے جا سکتے

بالکل اسی طرح جیسے ایک لیک شدہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر پوری معاشرے کے چہرے پر کیچڑ مل دے۔ لوگ ایک دوسرے سے نظریں ملاتے ہوئے شرمانے لگیں۔ ہر شخص کو محسوس ہو کہ ایک بہت بڑی قومی خیانت ہوئی ہے جس میں وہ بھی شریک رہا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال سے برطانوی معاشرہ 1885 میں دو چار ہوا تھا۔ برطانیہ کا پہلا تفتیشی صحافی انیسویں صدی میں پال مال گزیٹ لندن سے نکلنے والا انتہائی

Read more

برطانیہ میں ’پرتشدد سیکس‘ کو دفاع کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف قانون: ’پولیس نے کہا یہ ریپ نہیں پرتشدد سیکس ہے‘

پیر کو انگلینڈ اور ویلز میں باہمی رضا مندی سے ‘پرتشدد جنسی عمل’ کے عذر کو قتل کے مقدمات میں صفائی یا دفاع کے طور پر پیش کرنے پر پابندی کے لیے گھریلو تشدد کے قانون میں اراکین پارلیمان نے ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور اسے اب قانون میں شامل کیا جائے گا۔

Read more

ہاسٹل میں ایک صبح کا منظر

ہاسٹل میں ہر صبح ٹھیک پونے 9 بجے کے بعد افراتفری پھیلی ہوتی کہ آج ہاسٹل وارڈن صاحب کی خواہش کو پورا کیا جائے اور ٹھیک 9 بجے کالج پہنچا جائے۔ کیوں کہ ہاسٹل وارڈن صاحب روز بچوں کی طرح بضد ہوتے کہ تمام طلبہ کو 9 بجے کالج ہونا چاہیے۔ مگر وارڈن صاحب دیکھتے ہیں کہ کچھ نوجوان 9 بجے آنکھیں ملتے ہوئے واش روم کی صرف رواں دواں ہو رہے ہیں۔ یہ نظارہ دیکھ کر وارڈن صاحب غصہ

Read more

کیا اسلام میں آمریت کی حمایت موجود ہے

مفلوک الحال کا مذہب روٹی اور مفلس کی اخلاقیات کا قبلہ چند سکے ہوتے ہیں۔ کمزور کی تکریم کے راستے میں موجود اس کی ضروریات اور تقاضوں کے بھا ری پتھر اس کی کامیابی کے ہر امکان کو مسدود کیے ہوتے ہیں۔ اور اسی نظام میں موجود غاصب طبقہ جو کہ محدود اقلیت میں ہوتا ہے وہ اس نظام کا بلا واسطہ مسند نشین اور وارث ہوتا ہے۔ حوص اقتدار کا مذہب، حصول اقتدار اور استحصال کی اخلاقیات حق تلفی

Read more

ژاں پال سارتر کے ناول ”سزائے موت میں التوا“ کا وجودی مطالعہ

تاریخ عالم کو بہ نظر غور دیکھا جائے تو یوں گماں ہوتا ہے کہ تخلیق انسانی میں آب و گل کے ہمراہ سوال وجود کی آمیزش بھی ہے۔ داستان گوئی ہو کہ غاروں میں مصور شکستہ اشکال، یہ تمام اثبات وجود کے ہی استعارے ہیں۔ لیکن زمیں و آسماں کی وسعتوں کو پاٹنے والا انسان تلاش ذات کے سفر میں بار بار ٹھٹک جاتا، صدیوں تک انسان نے اپنی ذات میں اٹھنے والے ان سوالوں کو نظر انداز کرنا چاہا۔

Read more

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت، والدین بری

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ ان کے دو ملازمین کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ظاہر جعفر کے والدین سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

Read more

معزز طوائف از ژاں پال سارتر

تخلیق۔ ژاں پال سارتر ترجمہ۔ خالد سہیل امریکہ کے جنوبی شہر کا کمرہ۔ سفید دیوار دائیں طرف۔ کھڑکی بائیں طرف۔ غسل خانے کا دروازہ اور پشت پر ایک راہداری جو گلی کی طرف جاتی ہے۔ لزی کمرے میں اکیلی ہے ، نیم برہنہ، ویکیوم کلینر سے کمرے کی صفائی کر رہی ہے۔ دروازے کی گھنٹی بجتی ہے۔ پہلے ہچکچاتی ہے۔ پھر غسل خانے کے دروازے کی طرف نگاہ اٹھاتی ہے۔ گھنٹی دوبارہ بجتی ہے۔ لزی کلینر کو بند کر کے

Read more

کیا لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبات نمرتا اور نوشین کے ریپ اور قتل کا مجرم ایک ہی ہے؟

آج کل پورے سندھ میں ایک مرتبہ پھر میڈیکل تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس کو ریپ کر کے مرڈر کرنے کے مبینہ واقعات یا خودکشی کے واقعات نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ گزشتہ دو سال سے ایسے واقعات سندھ، پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں اور سندھ بھر میں والدین اپنی بچیوں کو یونیورسٹیز میں پڑھنے کے لیے بھیجنے پر خوف کا شکار ہیں۔ ان واقعات کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے،

Read more

ایڈیٹر ہوں ضرورت ہے مجھے خون دو عالم کی

(اخبارات اور جرائد میں ادارتی مدیر اور سب ایڈیٹر کا کام ایک دلچسپ مشقت ہوتا ہے۔ کبھی تو انتظار حسین، رضا علی عابدی، انورسین رائے، آصف فرخی، نورالہدیٰ شاہ، شاہد ملک، شاہد محمود ندیم اور لینا حاشر جیسے لکھنے والوں سے واسطہ پڑتا ہے جن کے روشن لفظوں پر نظر ڈالنا بجائے خود ایک اعزاز ٹھہرتا ہے۔ کبھی کچھ لکھنے والے (آپ کے نیاز مند ہی کی طرح) کم علم اور کوتاہ ہنر بھی ہوتے ہیں۔ یہ سوچ کر ان

Read more

مسکان خان کا عورت مارچ

وہ عورت مارچ ہی تھا جو مسکان خان نے کیا۔ بھارت کے جنونیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجانا، ان کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانا اور حجاب اتارنے سے انکار کرنا۔ میرا برقع میری مرضی۔ یہی عورت مارچ ہے۔ ہر عورت کی طرح مسکان خان کا بھی بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہنے اور اپنے عقیدے، مذہب اور رسوم و روایات کے مطابق زندگی گزارے، کسی انسان کو ان حقوق سے محروم نہیں کیا

Read more

انڈیا: ’نفرت کے بیانیے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، سوائے ان لوگوں کے جو نفرت کا ایجنڈا چلا رہے ہیں‘

انڈیا میں دائیں بازو کے نوجوان ہندوؤں کے درمیان ایک نئی قسم کی آن لائن جنگ چھڑ چکی ہے جس میں ایک گروہ ’ٹراڈز‘ کہلانے والے شدت پسند دائیں بازو کے نوجوان ہیں جبکہ ان کےمخالفین، دائیں بازو ہی سے تعلق رکھنے والے اعتدال پسند ہندو ’رئتاس‘ کہلاتے ہیں۔

Read more

کیا پاکستان میں خواتین محفوظ ہیں؟

ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے 10 وزراء کو ان کی متعلقہ وزارتوں کی اچھی کارکردگی پر اعزازات سے نواز رہے تھے بشمول وزیر برائے انسانی حقوق کے جن کو اچھی کارکردگی پر پانچواں نمبر ملا۔ اسی وقت ملک خواتین کے خلاف تشدد میں ڈوبا ہوا تھا۔ دسمبر 2021 میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران؛ ملک میں عصمت دری کے 14000 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں گزشتہ چھ ماہ

Read more

اترپردیش انتخابات: کیا خواتین واقعی وزیر اعظم مودی کے دعوے کے مطابق بااختیار ہیں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مرحلہ وار ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان انتخابات میں غیر معمولی طور پر توجہ خواتین پر مرکوز ہے۔

Read more

میرے دور کی عورتوں کا فیمینزم

میرے لئے کچھ تصورات کو سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، مجھے ایسی خواتین پر شدید حیرت ہے جن کا سارا فیمینزم اور ایکٹویٹزم مرد کی برائیوں کے گرد گھومتا ہے، ان کی کہانیاں، افسانے، شاعریاں، سوشل میڈیا پوسٹ، کمنٹس، سب مردوں سے نفرت سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی کہانیوں کی عورت روتی دھوتی مظلوم، شادی شدہ ہے تو خاوند سے ذلیل ہو رہی ہے، ریلیشن شپ میں ہے تو بوائے فرینڈز دھوکے سے ریپ کر کے ذلیل کر

Read more

ہنگامہ ہے کیوں برپا – ایک خط مولانا کے نام

اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ امید واثق ہے آپ مکمل طور خیریت سے ہوں گے ، کیونکہ وطن عزیز میں صرف دو ہی اجارہ داریاں چلتی ہیں۔ ایک تو مذہبی لوگوں کی اور دوسروں کا میں نام نہیں لینا چاہتی۔ سمجھ تو آپ جاویں گے۔ جناب محترم سمجھ سے باہر ہے کہ ہمارے ملک میں گنگا کے الٹی بہتے رہنے کی وجہ آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ جس کا جو کام ہو وہ اس کی بجائے

Read more

کیا جرائم یا حاذثات کے دوران سوشل میڈیا ایپس اور وائرل ویڈیوز راہگیروں کو مدد کرنے سے روکتی ہیں؟

کیا جرم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینی چاہیے یا پہلے ویڈیو بنانی چائیے؟ کبھی کبھی ایسی جگہوں سے گزرنے والے لوگ فوٹو یا ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایسی کمرشل فون ایپس سامنے آئی ہیں، جو عینی شاہدوں کو ان پلیٹ فارمز پر جُرم کی اطلاع دینے کی ترغیب دیتی ہیں۔

Read more

بس اللہ مالک ہے

یہ تو ہم بچپن سے پڑھتے آ رہے ہیں کہ دنیا کے رقبے کا ایک چوتھائی خشکی اور باقی پانی ہے،اگر اسی پانی کو ایک فرضی بالٹی میں جمع کر لیا جائے تو اس بالٹی میں میٹھے پانی کی مقدار چائے کے کپ کے برابر ہے۔ (میٹھے پانی کا یہ کپ گلیشیرز ، دریاؤں ، جھیلوں اور زیرِ زمین پانی کی شکل میں دستیاب ہے۔) اس کپ میں سے چائے کے چمچ کے برابر پانی انسانی استعمال میں ہے۔ اب

Read more

سنگاپور کے وزیر اعظم کا انڈین رکنِ پارلیمان سے متعلق متنازع بیان جس نے انڈیا کو سخت ردِ عمل دینے پر مجبور کیا

سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘نہرو کے انڈیا میں تقریباً 50 فیصد ارکانِ پارلیمان کے خلاف قتل اور ریپ کے الزامات زیر التوا ہیں’۔انڈیا نے اس بیان پر شدید اعتراض ظاہر کیا ہے۔‘

Read more

الہڑ مٹیار ، ڈاکٹر اور جبری زیادتی کا سرٹیفیکیٹ

” کالی دھوتی سفید کرتہ پہنے آلتی پالتی مارے درخت کے سائے میں بیٹھی کوئی چودہ پندرہ برس کی“ یہاں پہنچتے ڈاکٹر کی آواز بھرا چکی تھی اور وہ چشمہ اتار آنسو پونچھنے لگ گیا تھا ستاون اٹھاون برس قبل کی کہانی ہے۔ شادی وادی کے جھمیلے سے آزادی ہوتے چھٹی کے دن ہم چار پانچ دوست کسی ایک کے گھر اکٹھے ہو جاتے اور گپ شپ میں وقت گزرتا۔ جب میاں صاحب کے گھر ہوتے تو کبھی کبھی ڈاکٹر

Read more

کیا رانا تنویر صاحب ایک بار پھر معذرت کریں گے؟

گذشتہ سال 29 دسمبر کو "ہم سب ” پر رانا تنویر صاحب کا ایک کالم "جماعت احمدیہ کے قائد کے اہل خانہ پر ریپ کے الزامات: برطانوی پولیس” کے نام سے شائع ہوا ۔اس میں رانا تنویر صاحب نے تحریر کیا "برطانیہ کی پولیس جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی اہل خانہ پر عصمت دری کے دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ان افراد میں جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی عزیزوں کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

Read more

روبلوکس: بچوں کی ورچوئل دنیا کے کونوں کھدروں میں جنسی مواد کی فراوانی

روبلوکس پر موجود گیمز اس وقت دنیا بھر میں بچوں کی مقبول ترین آن لائن گیمز میں شامل ہیں۔ بی بی سی کی تحقیق کے مطابق بچوں کی اس مقبول آن لائن گیمز کے پلیٹ فارمز پر جنسی مواد پایا جاتا ہے جس پر قابو پانا کمپنیوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

Read more

خدا اور بھگوان کی جنگ

ہند و پاک کا مستقبل روشن ہو کہ یہاں کی ہر معیشت تباہی کے دہانے پہ آ سکتی ہے۔ مارڈرن ازم اور ترقی کے ہر میزان میں بڑی آسانی سے چھید کیا جاسکتا ہے، ہر عروج کو زوال آ سکتا ہے، لیکن خدا اور بھگوان کے کاروبار میں کو زوال آئے، یہ تصور ہی خوف زدہ کردینے والا ہے۔ دونوں کا بزنس اتنا ترقی یافتہ ہے کہ اسے کبھی ٹھپ ہونے کا خوف ہی نہیں۔ ہر مذہب کا ایک الگ

Read more

آشوتوش کوشک: وہ انڈین اداکار جو ’بھلائے جانے کے حق‘ کے لیے لڑ رہا ہے

آشوتوش کوشک چاہتے ہیں کہ عدالت انھیں ‘بھلائے جانے کا حق‘ دے کیوں کہ ان کی زندگی اب بھی اُس ایک غلطی کی یرغمال بنی ہوئی ہے جو ان سے ’ایک دہائی قبل‘ سرزد ہوئی تھی۔‘

Read more

سندھ میں قبائلی دہشتگردی، بے گناہوں کا بہتا خون، اور جنگل راج

اللہ کو مانو فائرنگ بند کرو، ایس ایچ او صاحب بھی زمین پر گرا پڑا ہے، 8 سے 10 افراد قتل ہو چکے ہیں اب تو بس کرو۔ سوشل میڈیا ہر وائرل ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار زمین پر موجود کسانوں پر فائرنگ کرنے والے زرداری قبیلے کے مسلح افراد کو منتیں کر رہا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ہفتہ قبل آصف علی زرداری کے آبائی ضلع نوابشاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازع پر زرداری اور

Read more

خواتین کے خلاف جرائم: 17 خواتین کو دھوکا دے کر شادی کرنے اور کروڑوں کا فراڈ کرنے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

ملزم رمیش چندر سوین پر خواتین کو ہراساں کرنے کے علاوہ انڈیا کی آٹھ ریاستوں کی 17 خواتین سے دھوکہ دہی سے شادی کرنے اور ان سے پیسے بٹورنے کا الزام ہے۔ بھونیشور کے ڈی سی پی اوماشنکر داس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ ان 17 کے علاوہ رمیش نے کئی اور خواتین کو بھی اپنے جال میں پھنسایا ہو۔

Read more

جہنم میں ایک عورت کے ساتھ چار مرد

کسی نے کہا کہ جہنم میں ایک عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو لے کر جائے گی۔ باپ بھائی بیٹا اور شوہر۔ یعنی ان سب کو اس لئے لے کر جائے گی کہ جب وہ برائی کر رہی تھی تو ان تمام تعلق دار مردوں نے اسے روکا نہیں۔ اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ عورت کو لمبے لمبے، کھلے گھیرے دار برقعے پہناو، تا کہ نہ وہ کسی کو دیکھ سکے نہ کوئی اسے، اسے گھر، خاندان، محلے

Read more

حامد صاحب کی پرانی محبت

صبح صبح حامد صاحب کی آواز چڑیوں کی آپسی جنگ سے کھلی۔ نہ جانے یہ فتنیاں اتنا شور کیوں مچاتی ہیں۔ انہوں نے کڑھتے ہوئے سوچا بس آج ہی یہ درخت کٹوا دوں گا، نہ درخت ہو گا نہ ہی ان کے گھونسلے انہوں نے روز کی طرح سوچا اور وقت دیکھنے کے لئے پاس رکھا موبائل اٹھایا لیکن بجائے وقت دیکھنے کے انہوں نے واٹساپ پیغامات دیکھنے شروع کر دیے۔ ایک سو پچاس پیغام

Read more

کیا سرعام سزا دینے سے جرائم کم ہو سکتے ہیں؟

جیسا معاشرہ ہوتا ہے ویسے ہی جرائم ہوتے ہیں۔ بقول والٹئیر
”ایک معاشرہ اپنے حِصے کا مجرم پا لیتا ہے۔ “

”A society gets a criminal it deserves۔ “
Voltaire۔

اب آپ خود ہی سوچ لیں کہ جِس بھی طرح کے جرائم ہمارے معاشرے میں ہوتے ہیں کہیں ہم ایسے ہی جرائم اور ایسے ہی مجرموں کے حقدار تو نہیں کیونکہ مجرم کہیں اور سے نہیں بلکہ معاشرے سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔ اِسی گھٹن، نا اِنصافی، عدم مساوات و دیگر ایسی خرابیوں سے جنم لیتے ہیں۔ آپ اِن خرابیوں کو کم کرلیں جرائم میں خاتمہ نہ سہی کمی ضرور آئے گی۔

Read more

زرداری اور بھنڈ برادری کے درمیان نواب شاہ میں زمین کا تنازعہ کیسے اور کب شروع ہوا؟

نواب شاہ کے مرزا پور تھانے کی حدود میں 12 فروری کو پیش آنے والے واقعے میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری کے درمیان تنازعے میں ایک ایس ایچ او سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

Read more

آن لائن ڈیٹنگ: ’پیار میں دھوکہ ہو سکتا ہے مگر میں نے اپنے آپ کو محبت کی کہانی میں بہک جانے دیا‘

جب آپ صرف اور صرف جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے کوئی رومانوی تعلق قائم کرتے ہیں تو آپ کے انتہائی ذاتی نوعیت کے جذبات کو تباہ کُن مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

بات حجاب کی نہیں، عورت کی مرضی کی ہے

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے حوالے سے پیش آنے والے حالیہ واقعے نے پاکستان میں بھی کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ گاندھی کالج کی مسکان خان نے جس طرح اپنی مرضی اور حق کا استعمال کرتے ہوئے حجاب پہنا، ہندو طلباء کی مخالفت کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہیں، اور جے شری رام کے نعروں کے جواب میں نعرۂ تکبیر بلند کیا، اس پر پاکستانی لوگوں بالخصوص مردوں نے انہیں بجا طور پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Read more

مونا حیدری: ایران میں 17 سالہ لڑکی کا ’غیرت کے نام‘ پر قتل

ایران میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل نے ملک میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے متعلق قوانین اور ان جرائم کی میڈیا میں عکاسی پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

پاکستانی عورتوں کا دن: 12 فروری

   12 فروری 1983 کا دن لاہور میں ایک تاریخ ساز سنگ میل بن کر طلوع ہوا۔ اس دن لاہور کی بیدار، باشعور اور متحرک عورتوں نے ضیاالحق کی رجعت پسند قانون سازیوں کا جنازہ نکال دیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس پنجاب ہائی کورٹ جاوید اقبال کی جعلی روشن خیالی کو بھی بے نقاب کیا۔ پاکستانی خواتین کے حقوق کی جدو جہد کے حوالے سے  12 فروری کی کڑی آج سے 36 سال پہلے کے ایک واقعے

Read more

پاکستان میں عورتوں کا دن12 فروری کیوں؟

دنیا بھر میں عورتوں کا دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے مگر پاکستان میں یہ دن 12فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس کا ایک تاریخی پس منظر ہے۔ 1983میں جنرل ضیاالحق نے اسلام کے نام پر1862 کے قانونِ شہادت میں ترمیم کر کے عورتوں کی گواہی کو مردوں کے مقابلے میں آدھا قرار دے دیا تھا۔ اس سے ٹھیک تین برس پہلے فروری 1979میں حدود قوانین کے نفاذ سے عورتوں کی قانونی، سماجی، معاشی اور سیاسی حیثیت کو خاصا

Read more

گم گشتہ اسلامی خواب سے سیکولر سٹیٹ تک

سن اٹھتر میں جنرل ضیا الحق نے افغانستان میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر جہاد شروع کر دیا اور افغان مہاجرین دربدر ہو کر پاکستان میں پناہ لینے لگے ۔ جنرل ضیا الحق نے ملک کو مکمل طور پر اسلامی مملکت بنانے کا عزم کیا اور اس پر ریفرنڈم کروایا ۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنرل ضیا الحق اسلام لانے کے بارے میں مخلص ہے اور دراصل بندہ مومن ہے ۔ اس لیے ملک

Read more

مودی کا سیکولر بھارت اور مسکان کی للکار

‏یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز نہیں معلوم کے ہوتی ہے کہاں سے پیدا وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود ہوتی ہے بندہ مؤمن کی اذان سے پیدا۔ بھارت جہاں مسلمانوں کے لئے خطرناک ملک ہے وہی پر ہندوں خواتین کے رہنے کے لئے بھی محفوظ ریاست نہی ہے۔ بھارت میں اس وقت مسلمان بچیوں کو حجاب کا مسئلہ درپیش ہے۔ بھارت میں حجاب کے بغیر کوئی خاتون یا طالبان اپنے آپ کو محفوظ نہی

Read more

اترپردیش کا الیکشن انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا امتحان کیوں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش میں رواں ہفتے کے آخر میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے سات مرحلوں میں الیکشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسے ہندو قوم پرستی کی سیاست پر ریفرنڈم کے طور پر بھی دیکھا جائے گا۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: ’ڈرگ پارٹی کے بعد ہوش آیا تو کوئی نور کو قتل کر چکا تھا‘

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر قتل کا الزام جھوٹا ہے اور 20 جولائی کے دن ان کے گھر پر مقتولہ نے زبردستی منشیات کی پارٹی رکھی تھی جس میں نشہ کرنے کے بعد وہ خود بے ہوش ہو گئے تھے اور جب انھیں ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ کوئی نور مقدم کو قتل کر چکا تھا۔

Read more

مشاہدات ایران ”سنجیدہ طنز و مزاح“

یہ سطور میرے زیر تحریر سفر نامہ ”مشاہدات ایران“ سے اقتباس ہیں۔ ایران میں قیام کے چھ سالہ دور میں میں نے سینکڑوں بار لوکل ٹیکسی میں سفر کیا ہے۔ تقریباً ایران بھر میں ایرانی خواتین کا لباس جینز شرٹ ہی ہے اور ترکمان خواتین جو عبایہ نما لباس پہنتی ہیں وہ بھی جینز شرٹ ہی کی طرح انتہائی چست اور کسا ہوا ہوتا ہے جس سے جسمانی نشیب و فراز شدید چیخ و پکار کرتے ہوئے اور بعض اوقات

Read more

سندھ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی کزنز کا ریپ

صوبہ سندھ میں دو خواتین کے ریپ کا واقعہ سامنے آیا ہے جنھیں مبینہ طور پر اس لیے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اُن کے کزن نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

Read more

لتا منگیشکر: سرسوتی دیوی کا اوتار

ابھی ابھی قرة العین حیدر عرف عینی آپا کے مشہور زمانہ ناول ”آگ کا دریا“ جتنا طویل اور اتنا ہی بے ربط اور لایعنی سا خواب دیکھا جو کم و بیش تین چار گھنٹے پر محیط تھا۔ خواب میں اور ناول میں واحد فرق یہ تھا کہ خواب ابھی جاری تھا کہ آنکھ کھل گئی جبکہ ناول عینی آپا ختم کر گئی تھی۔ بستر پر لیٹے لیٹے پوسٹ کر دی ہے کہ فقط سند رہے ورنہ بوقت ضرورت آج تک

Read more

’مجرم نے کہا جرم کرنا ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ کر سیکھا‘

لندن — ‘کراچی میں رینجرز نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہم نے کچھ خطرناک مجرم گرفتار کیے ہیں۔ تفتیش میں جب ان سے پوچھا کہ جرم ایسی مہارت سے کرنا کیسے سیکھا، پڑھے لکھے تو ہو نہیں، نہ تجربہ کار عادی مجرم ہو، تو ملزمان نے بتایا کہ ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ دیکھ کر سیکھا۔ لہذٰا رینجرز کی اس شکایت پر پیمرا نے کچھ کرائم شوز پرپابندی لگائی’۔ پاکستان کے سینئیر صحافی ابصارعالم کے بقول، یہ واقعہ

Read more

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہود دشمنی

اسرائیل کو سب سے زیادہ فخر اس پر ہے کہ مشرق وسطی کے آمرانہ طول و عرض میں وہ ایسی مثالی جمہوریت ہے جہاں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور عام آدمی سے صدر اور وزیر اعظم تک کوئی بھی احتساب سے مبرا نہیں۔ ایک وزیر اعظم ( یہود اولمرٹ ) کو بدعنوانی کے جرم میں جیل بھی ہو چکی ہے اور دوسرے وزیر اعظم ( نیتن یاہو ) اسی الزام کی چھان بین کے دوران قید اور آزادی کے

Read more

پاکستان کے مسائل کا حل کیا ہے؟

اک بار سابق سینٹر میاں امجد قریشی کے پاس گپ شپ ہو رہی تھی۔ شہر کے اہل علم حضرات موجود تھے کہ میاں صاحب نے سوال پوچھا کہ سب فرداً فرداً بتائیں کہ اس ملک کے تمام مسائل کا حل کیا ہے۔ کسی نے کہا تعلیم کسی نے کہا کرپشن کا خاتمہ کسی نے کہا جمہوریت کا تسلسل طالب علم نے اپنی باری پہ کہا اس ملک کے تمام مسائل کا حل عدل ہے۔ میاں صاحب نے تائید کرتے ہوئے

Read more

خواجہ سرا کا مفتی صاحب سے زبردست ٹاکرا

معذور افراد کے حقوق کے لئے بننے والے ابتدائی قوانین جنگوں میں زخمی اور معذور ہونے والے فوجیوں کے لئے بنے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں لاکھوں افراد معذوری کا شکار ہوئے۔ ان معذور افراد کو یہ قوانین نا کافی نظر آئے تو یہ احتجاج کے لئے پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ان معذور افراد نے احتجاجوں اور دھرنوں کے ذریعے اپنے حقوق منوانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ 1944 ء میں برطانیہ نے نوکریوں میں معذور

Read more

ڈرامہ سیریز ’حقیقت‘ کا نیا کھیل ’جڑواں‘:سہاگ رات پر فضّہ کے کمرے میں شزّا، وجہ ارینج میرج یا ’پھپھو کی سازش‘

ڈرامہ سیریز ’حقیقت‘ کے نئے کھیل ’جڑواں‘ کی کہانی دو جڑواں بہنوں فضہّ اور شزّا کے گرد گھومتی ہے، جو زندگی میں ہم شکل ہونے کا جہاں بہت فائدہ اٹھاتی ہیں وہیں اس بنیاد پر ہونے انھیں ہونے والے نقصانات کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔

Read more

ڈرامہ ” اعتبار ” میں جبری زیادتی اور مردانہ سوچ کی عکاسی

پاکستانی ڈرامہ دیکھے ہوئے زمانے ہوئے لیکن ڈان اخبار پڑھتے ہوئے اچانک ایک تحریر نے توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ اس تحریر میں سوال اٹھایا گیا تھا اور تنقید کی گئی تھی کہ ہم کب تک جبری زیادتی کا شکار عورت کو ہی اس کا ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے؟ ہم ٹی وی کے ڈرامے ”اعتبار“ کے ایک سین میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایک امیر لڑکا ایک شادی شدہ لڑکی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Read more

رنگوں میں سوچنے والی لڑکی اور گونجتی سرگوشیاں

اب سے کوئی بارہ برس قبل میں نے ”رنگوں میں سوچنے والی لڑکی“ کے عنوان سے ایک افسانہ تحریر کیا۔ رنگوں میں سوچنے والی لڑکی کو تصویروں میں آوازیں اور آوازوں میں تصویریں نظر آتی تھیں۔ اس کا ماننا تھا کہ تیز ہوا کا شور ڈارک بلیک اور بچوں کی ہنسی آف وہائٹ ہوتی ہے۔ اسے لڑکیوں پر فحش جملے کسنے والے مردوں کے آس پاس سرمئی رنگ کے بلبلے پھوٹتے نظر آتے تھے اور وہ بیمار لوگوں کو ان

Read more

سوشلسٹ انقلاب کا ’فیل گڈ‘ ماڈل اور ایک امیر انقلابی

ایکس ایک امیر آدمی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا خیال ہے کہ ملک میں انقلاب آنا چاہیے۔ اپنی اس خواہش کا اظہار ایکس نے مجھ سے کیا تو میں نے پوچھا کہ اچانک اس انقلاب کی کیا وجہ۔ کہنے لگا کہ میں ایک کمپنی کا سی ای او ہوں، لاکھوں میں تنخواہ ہے، کاروبار خود ہی دوڑ رہا ہے، صبح نو بجے دفتر جاتا ہوں، شام پانچ بجے واپس آ جاتا ہوں، اس کے بعد رات تک فارغ

Read more

اسلامو فوبیا، چین کے ایغور اور عمران خان کا دوہرا معیار

چین کے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرنے کے ایک روز بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو اسلامو فوبیا جیسی لعنت کے خلاف مل کر کام کرناچاہئے۔ ان کا یہ پیغام کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ کینیڈین حکومت اسلاموفوبیا کے خاتمہ کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عمران خان نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا

Read more

جرائم اور عدم تحفظ: گمبھیر انسانی معاملہ

کسی بھی ملک کی انسانی سیکورٹی کی صورت حال کا اندازہ جرائم کی شرح سے کسی بھی قسم کی رپورٹ سے لگایا جاتا ہے۔ عمومی طور پر تجزیہ کے لئے جرائم کی شرح کو ایک لاکھ نفوس پر منقسم کر کے جرائم کی تعداد طے کی جاتی ہے۔ کسی بھی ملک کے حالات اور سماجیات دوسرے ملک سے قطعی مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح جرائم کی وجوہ بھی بہت سے عوامل سے جڑی ہونے کے باعث ریکارڈ کا حصہ بنتی

Read more

دلی میں مبینہ گینگ ریپ: پولیس کا 11 لوگوں کی گرفتاری کا دعویٰ، ملزمان پر متاثرہ خاتون کا سر منڈوانے، چہرے پر سیاہی ملنے کا بھی الزام

متاثرہ خاتون کی بہن کے مطابق ’پڑوس کے ایک لڑکے نے گزشتہ سال نومبر میں خودکشی کر لی تھی۔ لڑکے کا دعویٰ تھا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا۔‘ انھوں نے بتایا کہ اُس لڑکے کے گھر کے لوگ اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار میری ان کی بہن کو ٹھہراتے تھے۔

Read more

’اے مشتِ خاک‘: کیا پاکستانی ڈرامے خواتین پر تشدد کو عام سی بات ظاہر کر رہا ہے؟

پاکستان کے نجی انٹرٹینمنٹ چینل جیو پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے زیر بحث ہے۔ اس ڈرامے کی حالیہ قسط کے بعد یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا پاکستانی ڈرامے معاشرے میں خواتین پر تشدد کو ایک عام سی بات ظاہر کرتے ہیں۔

Read more

ضابطہ فوجداری، تعزیرات پاکستان اور قانون شہادت میں سینکڑوں ترامیم کی تجویز

وفاقی حکومت نے ضابطہ فوجداری، تعزیرات پاکستان اور قانون شہادت میں سات سو کے قریب ترامیم کے مسودے کی منظوری دی ہے، جسے اب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Read more

پی ایس ایل 6: کچا چٹھا

دراصل یہ بلاگ ہم نے پی ایس ایل (سیزن 6 ) کے فوراً بعد لکھنے کا سوچا تھا۔ چند اہم نوٹس بھی لکھ رکھے تھے۔ مگر سستی آڑے آتی رہی اور بلاگ نہ لکھا گیا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ تو اب سیزن 7 کی آمد آمد ہے اور اتفاق سے ہماری نظر پرانے نوٹس پر پڑ گئی۔ تو چلیے! ذرا پچھلے سیزن پر جلدی سے طائرانہ نظر ڈال لیتے

Read more

اسما قتل کیس: مردان میں بچی کو ریپ اور قتل کرنے کے کم عمر مجرم کو مجموعی طور پر 88 برس قید کی سزا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں چار سال قبل ایک چار سالہ بچی اسما کے ریپ کے بعد قتل کرنے والے کم عمر مجرم کو عدالت نے مجموعی طور پر 88 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

Read more

کیا بیوی کے ساتھ جبری ہم بستری ’جنسی زیادتی‘ نہیں؟

مصنفہ: رابعہ بگٹی پاکستان میں شادی کے بعد جبری ہم بستری کے مسئلے سے نمٹنا مشکل ہے کیونکہ اس کے لیے مذہبی نظریات کو استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر اسلامی ریاستوں میں بھی میریٹل ریپ کو واضح طور پر جرم قرار نہیں دیا جاتا۔ ثنا (فرضی نام) ابھی 20 سال کی بھی نہیں ہوئی تھیں جب ان کی شادی کر دی گئی۔ وہ عمر میں اپنے شوہر سے کافی چھوٹی تھیں۔ ان کو گھر سے یہ تاکید کر کے بھیجا

Read more

عوام کا فیصلہ

ملک کے حالات جوں کے توں ہیں لہذا قریبا ایک سال کا عرصہ بیت گیا کوئی مضمون کوئی کالم نہیں لکھا مگر کب تک خاموش رہیں ایک کے بعد ایک تماشا ایک ظلم برپا ہے مملکت خداداد پاکستان میں۔ ایک حساس شخص یا تو مر جائے یا پھر شور مچا دے۔ اب گزشتہ دنوں کا واقعہ لے لیں ایک فرض شناس افسر جو بدقسمتی سے سری لنکا سے ایک فیکٹری کا منیجر تھا دین کے نام پر ”ایمان پرور“ ہجوم

Read more

نسل کشی کی اے بی سی (حصہ دوم)۔

گزشتہ مضمون میں بھارت میں نسل کشی کی ممکنہ لہر کے بارے میں ہم نے جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری اسٹنٹن کے خدشات کا تفصیلی ذکر کیا۔ کس خطے میں نسل کشی ہونے والی ہے؟ اس کی کیا نشانیاں ہیں۔ اس بابت ڈاکٹر اسٹنٹن نے دو ہزار سولہ میں ایک دس نکاتی کسوٹی بنائی۔ اس کسوٹی کے کسی بھی مرحلے پر ریاست دھیان دے تو اگلے مرحلے کو روکا جا سکتا ہے، اگر ریاست ہی اس کسوٹی پر پورا

Read more

نور مقدم قتل کیس میں پولیس کا مؤقف: ’جس چُھری سے گلا کاٹا گیا، اس پر ظاہر جعفر کی انگلیوں کے نشان واضح نہیں‘

سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران اس مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالستار نے اس مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کو بتایا ہے کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق جس چھری سے مقتولہ کا گلا کاٹا گیا اس پر اس مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی انگلیوں کے نشان (ڈویلپ) واضح نہیں ہوئے۔

Read more

محرم رشتوں میں جنسی تعلقات

دسمبر 2021 کے انگریزی روزنامہ ڈان میں چھپی ایک خبر کے مطابق کوٹ رادھا کشن پولیس سٹیشن نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ضلع قصور کے جھلر بھاگیانوالی کے علاقہ کی ایک لڑکی نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسے اس کے والد نے حویلی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنی درخواست میں متاثرہ لڑکی نے لکھا ہے کہ اس کا باپ

Read more

بی بی سی کی خصوصی تحقیق: انڈیا میں سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کے خلاف نفرت پھیلانے کا نیٹ ورک کیسے کام کرتا ہے؟

یہ عید کا دن تھا جب ایک یوٹیوب چینل نے پاکستانی لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پر نازیبا تبصرے کرنے کے لیے لائیو سٹریم شروع کر دیا۔ یہاں مسلم خواتین کے بارے میں فحش اور نازیبا باتیں کہی گئیں، انھیں گالیاں دی گئیں اور شرکا ان کی درجہ بندی کر رہے تھے۔

Read more

سٹوک وائیٹ رپورٹ: لندن کی نجی لا فرم کی انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مبینہ جنگی جرائم کا دعویٰ، کیا لندن پولیس انڈین فوج کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے؟

ایک نجی لا فرم نے برطانوی قانون جینیوا کنوینشنز ایک 1957 کے تحت لندن میٹروپولیٹن پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ مبینہ جنگی جرائم اور ریپ جیسے واقعات کی بنیاد پر انڈین فوجی افسران کے خلاف کارروائی کرے۔

Read more

ریپ، چائلڈ پورنوگرافی کے مقدمے میں سابق پولیس اہلکار کی سزا برقرار، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں کو متعلقہ مقدمات کے بارے میں ہدایات جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مجرم کے موبائل فون سے 22800 تصاویر اور 839 ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ اس عدالتی فیصلے میں اس رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس موبائل فون سے برآمد ہونے والی فحش ویڈیوز میں سے سینکڑوں پورن ویڈیوز بنانے کی تصدیق ہوئی اور زیادہ تر ویڈیوز میں مجرم خود موجود ہے۔

Read more

میریٹل ریپ انڈیا میں ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع کیوں؟

دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں تعزیرات ہند کی اس شق کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت اگر کوئی مرد اپنی بیوی کے ساتھ جس کی عمر 15 سال یا اس سے زیادہ ہو، رضا مندی کے بغیر جسمانی تعلقات قائم کرتا ہے تو اسے ریپ نہیں کہا جائے گا۔

Read more

آن لائن ہراسانی: کیا پاکستان میں سائبر کرائم کے قوانین خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں؟

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیکا قوانین کی کمزور عملداری، پدرسری معاشرہ اور ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی کے باعث خواتین درخواست گزار متعدد بار آن لائن ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی جیسی درخواستوں سے بھی دستبردار ہو جاتی ہیں۔

Read more

قوموں کے زوا ل کا مرکزی نکتہ

 یہ معروضات نہیں بلکہ ملت مرحوم کے زوال کا مرکزی اور اہم ترین نکتہ ہے۔ موضوع اتنا حساس، مرض اتنا پرانا اور جڑیں اتنی گہری ہیں کہ اگر خون دل سے بھی لکھا جائے، پھر بھی اس کی کا مل قبولیت، بوجوہ مسدود ہے۔ بہرحال امید ضرور ہے کہ پستی اور زوال کی آخری حد سے اصلاح احوال اور بہتری کا سفر شرو ع ہو گا۔ مسلے کے کامل ادراک اور مکمل پذیرائی کے راستے میں اندھی تقلید، وسائل پر

Read more

کلب ہاؤس: انڈیا میں کلب ہاؤس کے آڈیو چیٹ روم میں مسلم خواتین کے متعلق ہتک آمیز گفتگو

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس چیٹ کی ریکارڈنگ شیئر کی ہے جس میں شریک متعد لڑکے اور لڑکیاں مسلمان لڑکیوں کے بارے میں تضحیک آمیز انداز میں بات کر رہے ہیں۔

Read more