تیز لڑکی۔ ۔ ۔ توبہ کرو جی!

”بہن میں نے رشتے کروانے والی سے کہہ دیا کہ لڑکی خوبصورت ہو، اچھے خاندان سے تعلق ہو، پڑھی لکھی بھی ہو، بس ایک بات کا خیال رکھنا“ ”وہ کیا؟“ ”فلاں کالج سے پڑھی ہوئی نہ ہو۔ وہاں کی لڑکیاں بہت تیز، بہت پٹاخہ ہوتی ہیں، پروں پہ پانی ہی نہیں پڑنے دیتیں۔ نہ بابا نہ ہمیں ایسی تیز لڑکی نہیں چاہیے“ اماں اور ان کی سہیلی کے بیچ ہونے والی گفتگو میں ہمیں یہ سمجھ نہ آیا کہ تیز

Read more

بونوں کے سماج میں اقرار الحسن جیسے لوگ

سانحہ تلمبہ ابھی بالکل تازہ تھا۔ مقتول کا کفن بھی میلا نہ ہوا تھا۔ اس کی کٹی ہوئی انگلیوں سے خون رس رہا تھا۔ میرے کالم کی سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ کالم کو ابھی چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ایک مرتبہ پھر ہماری قومی و سرکاری تربیت جیت گئی اور انسانیت شرما گئی۔ کالم میں خبر شامل کرتے ہیں شہر قائد کراچی سے۔ جہاں ہماری پروفیشنل تربیت ایک مرتبہ پھر جیت گئی اور انسانیت ایک

Read more

کیا گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانا آسان ہے

مختلف ادوار میں گلگت بلتستان میں برسر اقتدار ہر حکومت یہاں کے باسیوں کو امید دلاتی رہی ہے کہ وہ یہاں کا دیرینہ آئینی و سیاسی حقوق کا مسئلہ حل کرے گی۔ کسی بھی حکومت کی طرف سے جب کبھی کوئی سیاسی و انتظامی پیکیج دیا جاتا ہے تو ابتدائی طور پر ان کے سپورٹرز کی طرف سے واہ واہ ہوجاتی ہے لیکن چند سالوں کے اندر اس کی حقیقت عیاں ہوجاتی ہے اور لوگ دوبارہ آئینی و سیاسی محرومیوں

Read more

روس، یوکرین کشیدگی: ’سرحد پر روسی فوجی تعینات مگر ہم پاکستانی شہری یوکرین نہیں چھوڑیں گے‘

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبعلم اطمینان اور تسلی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں جبکہ سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Read more

بحرین، اسرائیل تعلقات میں وہ گرم جوشی جو کچھ عرصہ قبل ناقابل تصور تھی

اسرائیل اور بحرین میں دوستی ’انتہائی نازک‘ ہے کیونکہ بحرین کی اکثریتی آبادی اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مخالفت کرتی ہے اور کچھ عرصہ قبل یہ ناقابل تصور تھا کہ ایک اسرائیلی رہنما اور خلیجی ممالک کا شاہی خاندان سرخ قالین پر ایک دوسرے سے گھل مل رہے ہوں۔

Read more

الطاف حسین کارکنوں کو دہشگردی پر اکسانے کے الزام سے بری

لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری نے برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین کو کراچی میں اپنے ورکروں کو دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات سے بری قرار دیا ہے۔

Read more

انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات: ’مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘، او آئی سی

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سفیر کے بیان کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی انڈیا میں مسلمان مخالف رویوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ سے بھی اس معاملے پر اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Read more

جمہوریت کی شفافیت کے مسائل

دنیا بھر میں جمہوریت کے تناظر میں مختلف نوعیت کے چیلنجز علمی و فکری حلقوں میں اس وقت موضوع بحث ہیں۔ جمہوریت کے حق و مخالفت میں مختلف ماہرین فکری دلائل دے کر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ اگرچہ جمہوریت کوئی حتمی نظام نہیں لیکن جو بھی دنیا کی سیاست مروجہ سیاسی نظام ہیں ان میں جمہوریت کو ہی دیگر نظاموں پر فوقیت حاصل ہے۔ لیکن یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ جمہوریت کے نظام کو

Read more

اور کیا جرم ختم ہو گیا؟

چور مچائے شور وزیر اعظم عمران خان صاحب کو دیکھتے ہی مرزا غالب کا ایک شعر یاد اتا ہے کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی یوں تو پاک و ہند میں مذہب کارڈ کھیلنا سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے مگر خان صاحب کو کچھ خاص دسترس حاصل ہے۔ خان صاحب جانتے ہیں کہ عوام کی کس رگ کو دبا کر حمایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ کبھی مذہب کے نام پر کشمیر کا

Read more

کینیڈا میں ایمرجنسی کا نفاذ: ایمرجنسی ایکٹ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کیا اختیارات دے گا؟

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے اس اقدام کا دائرہ ’قلیل مدتی، معقول اور متناسب‘ ہو گا اور فوج کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔ اس ایکٹ کے تحت مظاہروں میں شامل افراد کے بینک اکاؤنٹس کو بنا عدالتی اجازت نامے کے منجمند کیا جا سکے گا۔

Read more

کثرت رائے کی خدمات: حکومتی چشم پوشی کیوں؟

انٹرنیشنل واکر کثرت رائے اب تک مختلف کاز پر پوری دنیا میں سولہ ہزار کلو میٹر پیدل سفر کر چکا ہے اور اب ستر سالہ پاک جاپان ڈپلومیٹک ریلیشن شپ کی کامیابی کے تناظر میں ہیرو شیما تا ناگا سا پیدل واک کا ارادہ رکھتا ہے۔ کثرت رائے پوری دنیا میں وہ واحد شخص ہے جس نے اپنی پیدل واک کو قومی مقاصد کے حصول کے ساتھ جوڑ رکھا ہے یہ شخص پیدل واک کے ذریعے قومی مقاصد کے حصول

Read more

’ریوینج پورن‘ کے بڑھتے کیسز: کون سا خوف پاکستانی متاثرین کو مدد کے حصول سے روک رہا ہے؟

سنہ 2016 میں پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے ’ریوینج پورن‘ جیسے جرائم میں سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا قانون بنایا کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اب بھی زیادہ تر خواتین سائبر ونگ سے مدد لے کر قصورواروں کو سزا دینے کے لیے قانونی راستہ اختیار نہیں کرتی ہیں۔

Read more

انسان دوستی کی قوس قزح

چونکہ میری MAZDAگاڑی کی پلیٹ پر۔ HUMANIST۔ لکھا ہے اس لیے مجھ سے اکثر یہ سوال پوچھے جاتے ہیں کہ ہیومنسٹ کون ہوتا ہے؟ ہیومنزم کا فلسفہ کیا ہے؟ آپ کس قسم کے انسان دوست ہیں؟ میرے لیے ایسے سوالوں کا ایک جملے یا چند الفاظ میں جواب دینا مشکل ہوتا ہے اور اگر جواب دیتا بھی ہوں تووہ تسلی بخش جواب نہیں ہوتا۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ میں ان سوالوں کا تفصیلی جواب لکھوں اور یہ بھی رقم

Read more

زرداری اور بھنڈ برادری کے درمیان نواب شاہ میں زمین کا تنازعہ کیسے اور کب شروع ہوا؟

نواب شاہ کے مرزا پور تھانے کی حدود میں 12 فروری کو پیش آنے والے واقعے میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری کے درمیان تنازعے میں ایک ایس ایچ او سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

Read more

سانحہ تلمبہ اور نشانیاں

رانا مشتاق ایک عام آدمی تھا۔ صرف عام ہی نہیں بلکہ ذہنی معذور بھی تھا۔ اس کے باوجود وہ میرے کالم اور میڈیا و سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔ آج اس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ 12ھ چک تحصیل و ضلع خانیوال میں مرکزی غوثیہ مسجد سے ملحقہ جناز گاہ میں ادا ہوئی، چک کے سینکڑوں مکینوں نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ متوفی فٹ بال

Read more

افغانستان کی پہلی پورن سٹار یاسمینہ علی نے کیسے فحش فلموں کا رخ کیا؟

فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی افغانستان کی پہلی اداکارہ یاسمینہ علی نے پہلی بار اپنے پیشے کے متعلق تفصیل سے بات کی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27 سالہ یاسمینہ علی اس وقت کم عمر تھی جب 1990ء کی دہائی میں طالبان اقتدار میں آئے۔ اس کی پرورش انتہائی مذہبی ماحول میں ہوئی۔ بعد ازاں وہ اس ماحول سے فرار ہو کر مغربی دنیا میں گئی اور وہاں نہ صرف فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی بلکہ

Read more

بلوچ طلبا کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج: ’ماں باپ منتیں کر رہے ہیں کہ گھر مت آؤ، ورنہ تم بھی لاپتہ یا مار دیے جاؤ گے‘

بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسن کا دعویٰ ہے کہ نوشکی اور پنجگور حملوں کے بعد 30 سے زیادہ بلوچ افراد کو لاپتہ کیا جا چکا ہے۔

Read more

یوکرین

یوکرین، بیلا روس اور روس کو روسی سلطنت میں ہمیشہ بنیادی اکائیوں کی حیثیت حاصل رہی۔ روسی تہذیب کی ابتدا ہی یوکرین کے علاقے سے ہوئی۔ سوویت دور میں ان تین علاقوں کے علاوہ 11 سوویت جمہوریتیں بھی روسی سلطنت میں شامل تھیں۔ حقیقتاً تاریخی اعتبار سے زاروں کے دور میں بھی اس علاقے کی مرکزی حیثیت برقرار رہی۔ سٹالن کا بذات خود تعلق ہی کریمیا کے علاقے سے تھا۔ اور آخری سوویت صدر گورباچوف جن کی صدارت میں سوویت

Read more

حق کے لیے آواز اٹھانے والی افغان خاتون تمنا زریابی پریانی کو رہا کر دیا گیا ہے

رواں سال جنوری کے مہینے میں افغانستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار کی جانے والی ایک خاتون ایکٹوسٹ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق بی بی سی نے دو ذرائع سے کی ہے۔

Read more

ہم واقعی بڑے سیانے ہیں

اس دنیا کے رنگ کمال ہیں، اور اس پر انسانوں کے رنگ، مہا کمال ہیں۔ یہاں کئی انواع اور اقسام کے انسان ہیں، ایک طرف چلاتے ہوئے مظلوم ہیں تو دوسری جانب چنگھاڑتے ہوئے ظالم، تیسری سمت میں خاموش اور سہمے ہوئے تماشائی اور ان سب سے اوپر براجمان ہیں مظلوم کا ٹھٹھہ لگانے والے، تضحیک کرنے والے بے درد اور ان کے اندر وہ بھی جو اوپر سے تو مظلوم کے ساتھ کا دم بھرتے ہیں مگر ان کی

Read more

یہ ہیں وہ کارکردگی والے وزراء

پہلے تو یہ بتانا ہے کہ وزراء کی کارکردگی جانچنے اور انہیں ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کرنے کی ذمہ داری اس ارباب شہزاد کو سونپی گئی جو ایک ٹاک شو میں اس سوال کا جواب بھی نہ دے سکا کہ کارکردگی جانچنے کا پیمانہ کیا تھا؟ یہ وہی ارباب شہزاد ہیں جس نے پشاور کے ایک ادارے کی سربراہی پر انتظامی تجربے سے نابلد ایک بابو ٹائپ افسر کو شدید تحفظات کے باوجود بھی محض اسی لئے گزشتہ ساڑھے

Read more

کٹھ پُتلی تماشے سے جمہور کو کیا سروکار؟

لیجئے ایک اور کٹھ پُتلی تماشہ لگنے جارہا ہے اور سیاسی منظر کیا کیا رنگ اختیار کرے گا کسی کو اندازہ ہو تو بتائے۔ لگتا ہے کہ آصف علی زرداری نے جو پتا کھیلا تھا کہ پہلے عمران خان کو ہٹاﺅ تو پھر بات ہوگی کو کم از کم پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تھام لیا ہے اور اُنکی اُمیدوں کا مرکز اگر کوئی ہے بھی تو تحریک انصاف کے ممکنہ منحرفین اور اس کی اتحادی جماعتیں ہیں جن

Read more

کیل ٹھونکنا سیکھیے!

سب سے بڑا علاج تو ہم نے ابھی تک بتایا ہی نہیں!

دیکھیے بلی تب ہی شیر کی خالہ بنی نا جب ضرورت پڑنے پر بھاگ کر درخت پہ چڑھ گئی اور تعاقب کرنے والا منہ دیکھتا رہ گیا۔ سو ثابت ہوا کہ خاص نسخہ جات عوام الناس کی نظر سے اوجھل رکھنا اور ضرورت پڑنے پر ان کو خواص تک پہنچایا جانا وقت کی باگیں اپنے ہاتھ میں رکھنے کے مترادف ہے۔

اب کیا ہے کہ ہم سوچے بیٹھے ہیں کہ عورت تب تک اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑ سکتی جب تک اس کا ذہن اور جسم صحت مند نہ ہو اور اسے اپنے معاملات سے جدید سائنس کے مطابق آگہی نہ ہو۔

جس طرح نزلہ زکام کھانسی بخار کسی بھی انسان کو نڈھال کرتا ہے اسی طرح عورت کے تخلیقی اعضا میں کسی قسم کی تکلیف عورت کو محض نہ تو نڈھال کرتی ہے اور نہ ہی کسی ٹوٹکے سے بہتر ہوتی ہے بلکہ پوری توجہ چاہتی ہے۔ کیونکہ ان اعضا کے درست کام نہ کرنے سے عورت کا وجود ( Being) خطرے میں پڑ جاتا ہے اور اس کے ہونے یا نہ ہونے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔

Read more

خارجہ پالیسی اور تسلسل کا سوال

گزشتہ کالم بعنوان۔ خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلیاں۔ میں جو نقاط زیر بحث آئے تھے ان سے متعلق چند مزید معروضات کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ امید پرستی لامحدود نہ ہو تو یہ معقول ہوتی ہے بشرطیکہ رجائی خیال منطقی و مدلل ہو۔ عسکری قیادت نے گزشتہ دونوں صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں بھارت کے ساتھ تنازعات کے غیر روایتی حل اور تعلقات کی نئی جہد شروع کرنے کی جس پالیسی اور عزم کا اظہار کیا گیا

Read more

ویلنٹائن ڈے۔ متفرق نظریات کا تہوار

ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منایا جانے والا ایک سالانہ تہوار ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں اس دن کو منانے کی حمایت یا مخالفت میں مختلف نظریات مشاہدہ میں آتے ہیں۔ تاریخی لحاظ یہ دن، سینٹ ویلنٹائن نامی ایک یا ایک سے زائد ابتدائی کلیسیاء کے شہداء کی یاد میں منائے جانے کے شواہد 496 ء کے اوائل سے ملتے ہیں۔ بعد ازاں 15 ویں صدی میں اس دن کو ”محبت“ کے ساتھ منسوب کر کے اسے ایک رومانوی

Read more

گلگت بلتستان کے لوگوں کی تحفظات اور صوبے کے مطالبے کی وجوہات

چوہتر سال گزرنے کے بعد بھی دوسرے لوگ گلگت بلتستان کو صرف اور صرف ایک خوبصورت اور دل کش خطے کے معنوں میں لیتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں اللہ تعالی نے اس خطے کو ناقابل فراموش حسن عطا کیا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کے لئے حکومت پاکستان کے حکمرانوں نے 1947 سے لے کر اب تک کیا کیا ہے؟ حکومت پاکستان نے اس خوبصورت علاقے کے پسماندہ لوگوں کے لیے

Read more

مونا حیدری: ایران میں 17 سالہ لڑکی کا ’غیرت کے نام‘ پر قتل

ایران میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل نے ملک میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے متعلق قوانین اور ان جرائم کی میڈیا میں عکاسی پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

پاکستانی عورتوں کا دن: 12 فروری

   12 فروری 1983 کا دن لاہور میں ایک تاریخ ساز سنگ میل بن کر طلوع ہوا۔ اس دن لاہور کی بیدار، باشعور اور متحرک عورتوں نے ضیاالحق کی رجعت پسند قانون سازیوں کا جنازہ نکال دیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس پنجاب ہائی کورٹ جاوید اقبال کی جعلی روشن خیالی کو بھی بے نقاب کیا۔ پاکستانی خواتین کے حقوق کی جدو جہد کے حوالے سے  12 فروری کی کڑی آج سے 36 سال پہلے کے ایک واقعے

Read more

انڈیا سے واپسی کی منتظر پاکستانی خاتون: 'پسند کی شادی پر خاندان نے تعلق توڑا، دوران قید شوہر بھی چھوڑ گیا'

انڈیا کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے ‘سٹیٹ ہوم فار وومن’ میں گذشتہ چھ ماہ سے ملک بدری کا انتظار کرنے والی پاکستانی خاتون سمیرا نے اپنی وکیل کی وساطت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے حکومت جلد از جلد ان کی انڈین حکومت کو ان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کرے تاکہ وہ اپنی بچی کے ہمراہ وطن واپس لوٹ سکیں۔

Read more

پاکستان میں عورتوں کا دن12 فروری کیوں؟

دنیا بھر میں عورتوں کا دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے مگر پاکستان میں یہ دن 12فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس کا ایک تاریخی پس منظر ہے۔ 1983میں جنرل ضیاالحق نے اسلام کے نام پر1862 کے قانونِ شہادت میں ترمیم کر کے عورتوں کی گواہی کو مردوں کے مقابلے میں آدھا قرار دے دیا تھا۔ اس سے ٹھیک تین برس پہلے فروری 1979میں حدود قوانین کے نفاذ سے عورتوں کی قانونی، سماجی، معاشی اور سیاسی حیثیت کو خاصا

Read more

گم گشتہ اسلامی خواب سے سیکولر سٹیٹ تک

سن اٹھتر میں جنرل ضیا الحق نے افغانستان میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر جہاد شروع کر دیا اور افغان مہاجرین دربدر ہو کر پاکستان میں پناہ لینے لگے ۔ جنرل ضیا الحق نے ملک کو مکمل طور پر اسلامی مملکت بنانے کا عزم کیا اور اس پر ریفرنڈم کروایا ۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنرل ضیا الحق اسلام لانے کے بارے میں مخلص ہے اور دراصل بندہ مومن ہے ۔ اس لیے ملک

Read more

امریکہ میں منجمد افغان فنڈز کو تقسیم کرنے کا صدارتی حکمنامہ جاری، طالبان کی فیصلے پر کڑی تنقید

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر کے فنڈز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکمنامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی وجہ سے آدھی رقم افغانستان کے عوام کی انسانی مدد جبکہ آدھی رقم گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے متاثرین میں تقسیم کرنے کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Read more

بھارت کی مسکان جینز پہن کر اسکوٹی چلا سکتی ہے لیکن پاکستان کی نہیں

اللہ اکبر بمقابلہ جے شری رام کا یہ دنگل کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انسانوں کی لڑائی نے اپنے اپنے بھگوان کو بیچ چوراہے لا کھڑا کیا ہے یا بھگوانوں کی لڑائی میں انسان بیچ چوراہے آ گیا ہے۔ کیا یہ سیفرون اور حجاب کی لڑائی ہے؟ کیا یہ انسان کی شخصی ٓزادی کا معاملہ ہے کہ وہ کیا پہننا اور کیا ترک کرنا پسند کرتا ہے؟ کیا یہ ایک لڑکی ایک خاتون کی عزت کا مسئلہ ہے کہ

Read more

’الطاف حسین دہشتگرد نہیں، تقاریر مایوسی کی عکاس ہیں‘، وکیل کا جیوری کے سامنے بیان

لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ نے برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین کے مقدمے میں دلائل مکمل کر لیے ہیں اور بارہ رکنی جیوری نے فیصلے پر غور شروع کر دیا ہے۔

Read more

ایسے دستور کو میں نہیں مانتا

جب کوئی بات یا خبر سامعین کی توجہ خلاف معمول زیادہ کھینچ لیں، یا انھیں چند ثانیوں کے لیے ورطہ حیرت میں ڈال دیں اور یا کسی حد تک فساد و انتشار کا باعث بنیں، تو ایسی بات یا خبر کو اردو لغت کی رو سے افواہ، پروپیگنڈا یا شوشہ کہتے ہیں۔ دراصل شوشے کو بن سوچے سمجھے نہیں بلکہ انتہائی عیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ چھوڑا جاتا ہے۔ کبھی کبھار شوشہ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے

Read more

پاکستان میں مسکان کی حمایت مگر عورت مارچ کو گالیاں!

پاکستان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو جہاں مسکان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، وہیں ‘عورتیں جیسا چاہیں ویسا پہنیں’ کے حالیہ نعروں کو برا سمجھتا ہے۔ یہ رجحان پاکستانی معاشرے کے خواتین کے حوالے سے دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

مسکان کا بایاں بازو

ہم نے اکثر ٹی وی ٹاک شوز میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کا ذکر سنا ہو گا۔ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے کیا مراد ہے۔ اس اصطلاح کا تاریخی پس منظر کچھ یوں ہے 1789 ءمیں فرانس کی قانون ساز مجالس میں چند اصطلاحات وضع ہوئیں۔ جو دراصل سیاسی جماعتوں کی ترتیب کے حوالے سے تھیں 1789 ء کی فرانس کی مستطیل پارلیمنٹ میں دائیں بازو، وسطی اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتیں تھیں۔ دائیں بازو

Read more

دُختر کشی

اولاد نرینہ کی خواہش انسان کی نفسانی کمزوری ہے۔ حقیقی معنوں میں ایسے بہت کم لوگ ہوں گے، جنہیں اولاد نرینہ کی آرزو نہ ہو۔ ایک دل خراش واقعے نے دل دہلا کر رکھ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور میں ایک جعلی پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں مبینہ طور پر کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون

Read more

کرناٹک کا ناٹک اور مسکان کا ایمان

کرناٹک میں ہونے والے واقعے کے بے شمار پہلو ہیں مگر سب سے افسوسناک بلکہ اندوہناک اور خوفناک پہلو یہ ہے کہ پاک و ہند کے مسلمانوں کی غالب اکثریت شدید قسم کے احساس کم تری کا شکار ہے۔ ہیرو شپ کے کسی پجاری نے تاسف بھرے لہجے میں کہا تھا کہ کہ ہم کتنے بد قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ہیرو نہیں۔ جہاندیدہ اور سرد و گرم چشیدہ دانشور نے جواب دیا تھا کہ کتنی بد قسمت ہے

Read more

کرناٹک سے بہاولپور تک: ایک سی کہانی اور ایک سے کردار

کرناٹک کی مسکان کی کہانی یقیناً افسوسناک ہے، ظلم اور جبر جہاں بھی ہو منظور نہیں۔ ہندوستان تو ایک سیکولر ریاست کہلانے پر فخر کرتا تھا چنانچہ اس میں یہ تنزلی بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن مسکان والے واقعہ پر افسردہ لوگو! میں آپ کو آپ کے ارد گرد پھیلی کہانیوں میں سےایک سچی کہانی سناتا ہوں۔ گو یہ سچی کہانیاں ہر طرف بکھری ہوئی ہیں لیکن چونکہ یہ میرے ذاتی علم میں ہے، اس لئے تحریر کئے دیتا ہوں۔

Read more

سر باجوہ، نہیں، ابھی نہیں

اب 50 سال بعد ہماری نئی نسلوں کو ٹی وی اور فلموں کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ ہماری شکست نہیں بلکہ ایک چھوٹی موٹی فتح مبین تھی۔ سبق کس کی قیادت میں پڑھایا گیا؟

Read more

کرناٹک سے لاہور تک

پچھلے دنوں یہ رجحان دیکھنے میں آیا کہ ملک کی مختلف جامعات نے طلبہ و طالبات کے لیے ہدایات جاری کیں کہ وہ یونیورسٹی میں جینز نہیں پہن سکتے۔ جینز پہننے پر پابندی کی جو وجوہات بیان کی گئیں وہ نہایت مضحکہ خیز تھیں۔ ان وجوہات سے صرف نظر کرتے ہوئے ایک مفروضہ قائم کرتے ہیں۔ فرض کیجیئے کہ اس پابندی کے باوجود ایک طالبہ جینز پہنے ہوئے بائیک پر یونیورسٹی آتی ہے۔ یہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہے جہاں پر

Read more

وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے!

   ہر طرف بڑھتے ہوئے عدم تحمل، عدم رواداری، عدم برداشت، فرقہ پرستی، دہشت گردی کے نئے واقعات کی کثرت نے ہمیں مصائب کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ہم ایک جسم کی مانند ہونے کے باوجود دنیا کے سامنے بے بس ہیں، جس کی بنیادی وجہ غیروں کا بویا ہوا بیج جس کا بنیادی مقصد یہ تھا اور ہے کہ کہیں یہ ایک امت نہ بن جائیں، صوبوں، علاقوں، اضلاع، رنگ، نسل، زبان سے بالا تر ہو کر وجہ

Read more

مراد سعید: وفاقی وزاتوں کی کارکردگی پر وزیراعظم کی مبارکباد اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے دس بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید پہلے نمبر پر آ گئے۔ فواد چوہدری پہلی دس پوزیشن میں کہیں بھی نہیں۔ انھوں نے وضاحتیں بھی دیں۔ مگر سوشل میڈیا صارفین نے اس تقسیم اسناد کی تقریب کو کچھ اپنے انداز میں ہی دیکھا ہے۔

Read more

پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست کا مستقبل

اگر ہم اس وقت پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نظر ڈالیں تو تقریباً ساری بڑی سیاسی جماعتوں کی سمت دائیں بازو کی طرف نظر آتی ہے۔ ہماری بڑی اور کچھ حد تک واحد بائیں بازو کی جماعت پیپلز پارٹی بھی پچھلی دو دہائیوں میں اب کسی دائیں بازو کی پارٹی سے کم نظر نہیں آتی۔ فوجی آمر ضیا الحق نے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے کئی سیاسی مظالم میں سے ایک ظلم بائیں بازو کی سیاست کو ناصرف

Read more

مسکان خان کا بی بی سی کو انٹرویو: ’میں بہت ڈری ہوئی تھی، جب ڈرتی ہوں تو اللہ کا نام لیتی ہوں‘

مجھے کچھ معلوم نہیں تھا، میں معمول میں جب کالج جا رہی تھی۔ باہر سے آنے والے لوگ ایسے ہی گروپ میں کھڑے ہو گئے اور مجھ سے کہا کہ آپ برقعہ پہن کر کالج کے اندر نہیں جائیں گی۔ اگر آپ کالج جانا چاہتی ہیں تو آپ کو برقعہ اور حجاب اتار کر اندر جانا ہوگا۔ اگر آپ برقعے میں رہنا چاہتی ہیں تو آپ گھر واپس چلی جائیں۔

Read more

بھارت میں حجاب تنازع: ‘کلاس رومز میں مذہب کے نام پر تفریق خطرناک ہے’

بھارت کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں نے کلاس رومز میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر مسلمان طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ نئی دہلی — بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کی جانب سے دائر درخواست پر بڑا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ رجسٹر ی کو یہ معاملہ بھارت کے چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی بھی ہدایت کر

Read more

مافیا ڈان پابلو ایسکوبار کے پالتو دریائی گھوڑے ‘کوکین ہیپوز’ جو اب کولمبیا کے لیے ‘فالتو’ ہیں

کولمبیا کے دریائی گھوڑوں کو ‘کوکین ہیپوز’ بھی کہا جاتا ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا کو ان دنوں ایک عجیب پریشانی کا سامنا ہے اور وہ ہے ملک میں دریائی گھوڑوں کی بڑھتی تعداد۔ سننے میں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں لگتی لیکن یہ جانور کولمبیا کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔ کولمبین حکومت ان کی تعداد کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کولمبیا نے گزشتہ ہفتے ہی ان

Read more

معاشرتی زندگی میں عبادت گاہوں کے گھٹتے ہوئے مقام کی جگہ کون لے گا؟

ایک کافی شاپ کا منظر، فائل فوٹو ویب ڈیسک — گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کو تاریخی طور پر امریکی معاشرے میں اہم سماجی مقام حاصل رہا ہے اور بہت سے مواقع پر انہوں نے فعال سیاسی کردار ادا کیے ہیں۔ لیکن چند برسوں سے کئی وجوہات کی بنا پر عبادت گاہوں میں جانے والوں کی تعداد مسلسل گھٹ رہی ہے۔ سماجیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان گھر اور کام کی جگہوں کے علاوہ کہیں اور بھی مل

Read more

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان

نئے منصوبے کے تحت حکومت مقامی سطح پر ائمہ مساجد کی تربیت شروع کرے گی۔ ویب ڈیسک — فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کی شدت پسندی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت حکومت نے مسلمانوں کے لیے ایک نیا فورم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فرانس میں اسلام کی ’تشکیلِ نو‘ بتایا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطاق صدر میخواں کی حکومت نے ہفتے کو ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان کیا ہے

Read more

کرناٹک واقعہ اور بھارت کا بھیانک چہرہ!

گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرناٹک کے کئی کالجز میں حجاب پر طالبات اور انتظامیہ کے درمیان اختلاف چلا آ رہا ہے اور اب یہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود جو چیز دیکھنے میں آ رہی ہے وہ حجاب کا مقابلہ زعفرانی شالوں سے کیا جا رہا ہے جو بھارتی معاشرہ کے مذہبی خطوط پر منقسم ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ گزشتہ منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں

Read more

گاندھی کالج سے نعرہ تکبیر کی صدا

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں ایک ایسا منظر دیکھا گیا جس نے پوری دنیا میں ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو ایک توانائی بخش دی۔ جس کی آواز مذہبی جنونیوں کے جتھوں کے خلاف مزاحمت کی آوازوں کے لیے کیٹالسٹ کا کام کر گئی۔ گاندھی کالج او ڈی پی کی نہتی مگر بہادر طالبہ کی مزاحمتی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ مسکان خان بنت محمد حسین خاں نامی یہ بہادر بچی نہ صرف ہندوستانی بلکہ دنیا بھر کی

Read more

مشاہدات ایران ”سنجیدہ طنز و مزاح“

یہ سطور میرے زیر تحریر سفر نامہ ”مشاہدات ایران“ سے اقتباس ہیں۔ ایران میں قیام کے چھ سالہ دور میں میں نے سینکڑوں بار لوکل ٹیکسی میں سفر کیا ہے۔ تقریباً ایران بھر میں ایرانی خواتین کا لباس جینز شرٹ ہی ہے اور ترکمان خواتین جو عبایہ نما لباس پہنتی ہیں وہ بھی جینز شرٹ ہی کی طرح انتہائی چست اور کسا ہوا ہوتا ہے جس سے جسمانی نشیب و فراز شدید چیخ و پکار کرتے ہوئے اور بعض اوقات

Read more

سانول موڑ مہاراں

خواجہ غلام فرید کی مشہور کافی ’سانول موڑ مہاراں‘ اور استاد سلامت علی خان۔ سادہ الفاظ میں، اس سے زیادہ اور کیا، اور وہ بھی اس قحط الرجال میں۔ یا پھر مزید سادہ الفاظ میں، آپ اسے تان سین اور امیر خسرو کا ری یونین کہ سکتے ہیں۔ بہر کیف، یہ ایک کیفیت ہے اور اپنے آپ میں ایک جہان معنی ہے۔ یہ ’کافی‘ بڑے بڑے نامور لوگوں نے گائی ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک۔ تمہید شاید طویل بھی اسی

Read more

یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور یہ واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ 1988 میں پاکستان میں سارک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے بھی شرکت کی جو پنڈت جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے وزیر اعظم ہندوستان تھے جو پاکستان آئے تھے۔ اسی

Read more

مُردوں سے خوفزدہ ریاست

”پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کے جان و مال کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔“ کے اعلانات آئے روز ملکی اخبارات کی زینت بنتے ہیں۔ ہر دوسرے دن وزیر مشیر اور جبہ دار ترجمان حکومت یہ بیان داغنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری مکمل طور پر ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ لیکن حقائق کے اعشاریے کچھ اور ہی داستان سناتے

Read more

نہیں کہنا سکھائیں

یہ ہمسایوں کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے کس کی وجہ سے ان کے گھر سے مٹھائی آئی ہے۔ اب ان کے گھر بھی خوشی آئے گی اور اس کی نسل بھی چل پڑے گی۔ بس اب دعا یہ ہے کہ ہونے والا بچہ خاندان کا فرمانبردار فرد بنے اور ان کا سہارا بنے۔ یہ کہانی میرے معاشرے کے ہر گھر کی جس کی فیملی میں نیا فرد شامل ہوتا ہے اور پیدا ہونے والے اس نومولود بچے سے وہ

Read more

بلوچستان کا پرانا قضیہ، قومی سوال اور حل ندارد (مکمل کالم)

پنجگور، نوشکی اور کیچ میں حالیہ بلوچ مزاحمت پسندوں کے فدائی حملوں کے بعد بلوچستان میں جاری خونی تصادم ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگر بلوچ مسلح مزاحمت کار ہنوز ڈٹے ہوئے ہیں تو ان کی پانچویں مسلح مزاحمت کو گزشتہ 21 برس میں ریاستی طاقت سے کچلا بھی نہیں جا سکا ہے۔ بلوچوں کی سرکشی کو کچلنے اور بلوچوں کی طویل مزاحمتی تحریک کا قضیہ بھی بہت پرانا ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس

Read more

انڈین ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا تنازع: عدالت کے فیصلے سے قبل ہی ریاستی حکومت کا یونیفارم کو لازمی قرار دینے کا حکم نامہ جاری

انڈیا میں حجاب کے متعلق جاری تنازع کے دوران جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے پری یونیورسٹی کالجوں میں یونیفارم کو لازمی قرار دینے کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

Read more

تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے

ہمارے ہاں طویل عرصے سے تعلیمی شعبے میں محض واجبی سرمایہ کاری نے ملک میں ایک شدید تعلیمی بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس معمولی سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان کے بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد سکولوں میں جانے سے محروم ہے۔ تعلیم کی اہمیت کا اندازہ قائداعظم محمد علی جناح کو شروع سے تھا۔ پاکستان بننے کے بعد پہلی تعلیمی کانفرنس میں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’تعلیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا

Read more

پاک چین اقتصادی راہداری: کیا پاکستان کے لیے سی پیک آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا اس معاہدے کی شروعات میں تھا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاملات اب خاصے مختلف ہیں اور اس کی بنیادی وجہ اس حقیقت پسندانہ سوچ کا فقدان تھا جو ان منصوبوں کی شروعات میں حکومتی حلقوں میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جن کا اثر سی پیک کے تحت منصوبوں پر براہِ راست پڑ رہا ہے۔

Read more

’مجرم نے کہا جرم کرنا ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ کر سیکھا‘

لندن — ‘کراچی میں رینجرز نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہم نے کچھ خطرناک مجرم گرفتار کیے ہیں۔ تفتیش میں جب ان سے پوچھا کہ جرم ایسی مہارت سے کرنا کیسے سیکھا، پڑھے لکھے تو ہو نہیں، نہ تجربہ کار عادی مجرم ہو، تو ملزمان نے بتایا کہ ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ دیکھ کر سیکھا۔ لہذٰا رینجرز کی اس شکایت پر پیمرا نے کچھ کرائم شوز پرپابندی لگائی’۔ پاکستان کے سینئیر صحافی ابصارعالم کے بقول، یہ واقعہ

Read more

یوکرین کے معاملے پر امریکہ کا ساتھ دیا جائے یا روس کا، انڈیا مخمصے کا شکار

امریکہ اور روس دونوں انڈیا کے سٹریٹجک پارٹنرز ہیں لیکن کیا یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو دیکھتے ہوئے یہ سفارتی توازن قائم کر سکے گا؟

Read more

کاش ہماری یادداشت چلی جائے (مکمل کالم)۔

چند فرضی کرداروں سے آپ کا تعارف کرواتے ہیں۔ پہلا کردار روڈولف بیکر کا ہے۔ یہ جرمنی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت Alternative für Deutschland (AfD) کا رکن ہے۔ یہ جماعت اپنے سخت گیر نظریات کی وجہ سے مقبول ہے جو یورپی یونین اور امیگریشن قوانین کی سخت مخالف ہے۔ روڈولف اس کا زبردست حامی ہے، وہ سمجھتا ہے کہ غیر جرمن لوگوں نے جرمنی کا ستیاناس کر دیا ہے اس لیے کسی غیر جرمن کو یہاں کی شہریت

Read more

کشمیر کی آزادی اور میاں منشا

یوم یک جہتی کشمیر پر صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ہے اور اقوام عالم کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کشمیر یوں کے حق استصواب کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ پاکستانی قیادت کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو ایک ایسے وقت میں اس کی ذمہ داریاں یاد دلوانے کی کوشش

Read more

مسئلہ کشمیر اور اس کا حل!

فرمان رسول اللہ صلعم کے مطابق ہم اور اہل کشمیر ایک ہی جسم کا حصہ ہیں اور ان کو ملنے والے زخموں نے ہمیں بھی بے چین کیا ہوا ہے۔ آج کے کشمیر کو کیا عنوان دیا جائے؟ مقتل ہے کہ جہاں ہزاروں انسانوں کا قتل عام کیا گیا، اور خون کی ندیاں بہائی گئیں اور جو بدستور جاری ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑا جیل ہے کہ جہاں لاکھوں انسان قید ہیں، ان کی آزادی چھینی گئی ہے، انسانی حقوق صلب کیے

Read more

صوبہ بہار کی عورتیں: جہیز، افسری یا مکان

ہندوستان کے صوبہ بہار کو مذہبی، معاشرتی اور سیاسی انقلابات کی زمین کہتے ہیں۔ اس گیتی کے گاؤں گیا میں ہی بدھا کو گیان ملا تھا۔ اس سرزمین سے 1978 میں ابھرنے والی بدھ گیا تحریک نے صوبہ بہار اور ہندوستان میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔ اس نے بے زمین ہاریوں، عورتوں اور اچھوت دلت خاندانوں کی زندگی بدل دی۔ اس تحریک کا ایک نعرہ تھا عورت کے سہ بھاگ (حصہ داری) بنا ہر بدلاؤ ادھورا اس تحریک کی

Read more

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہود دشمنی

اسرائیل کو سب سے زیادہ فخر اس پر ہے کہ مشرق وسطی کے آمرانہ طول و عرض میں وہ ایسی مثالی جمہوریت ہے جہاں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور عام آدمی سے صدر اور وزیر اعظم تک کوئی بھی احتساب سے مبرا نہیں۔ ایک وزیر اعظم ( یہود اولمرٹ ) کو بدعنوانی کے جرم میں جیل بھی ہو چکی ہے اور دوسرے وزیر اعظم ( نیتن یاہو ) اسی الزام کی چھان بین کے دوران قید اور آزادی کے

Read more

الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ: ’پاکستان میں جموریت ناپختہ، اصل طاقت فوج کے پاس ہے‘، برطانوی عدالت کے سامنے بیان

لندن کی کینزنگٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری کو جو متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے، جمعہ کے روز بتایا گیا کہ پاکستان میں جمہوریت ناپختہ ہے اور اصل طاقت پاکستانی فوج کے پاس ہے۔

Read more

مہنگائی کا بھوت: واپڈا اور غریب عوام پر ڈاکا

کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں تین دوست سینما فلم دیکھنے گئے تو ان کے سامنے ہال میں ایک گنجا آدمی بھی بیٹھا تھا۔ گنجے کو دیکھ کر ان تینوں کو شرارت سوجھی۔ انہوں نے آپس میں شرط لگائی کہ کوئی دوست اس گنجے کے سر کو ہاتھ لگا کر دکھائے گا تو اسے پانچ سو روپے ملیں گے۔ کافی سوچ بچار کے بعد ان میں سے ایک شرارتی دوست تیار ہو گیا اور گنجے آدمی کے قریب پہنچ کر

Read more

پیر روشان اور روشنیہ تحریک، پشتونوں کا نظرانداز باب

پشتون قوم کی روایات، اقدار اور پشتو نثر اور شاعری کا جب بھی ذکر ہو گا تو بایزید انصاری المعروف پیر روشان کے بغیر تذکرہ ادھورا ہی رہ جائے گا۔ پیر روشان جیسی ہمہ جہت شخصیت پر کافی تحقیقی کام ہو چکا ہے اور اس میں مقامی اور بیرونی محققین نے بھی حصہ لیا ہے۔ ان کی شخصیت کو پوری طرح سمجھنے کے لئے اس دور کے سیاسی، معاشرتی اور جغرافیائی عوامل کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے کیونکہ کوئی

Read more

سرمائی اولمپکس 2022: بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی دلکش افتتاحی تقریب، انڈیا کے سفارتی بائیکاٹ کی ’انوکھی‘ وجہ

چین کے درالحکومت بیجنگ میں ایک دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔

Read more

کشمیر:اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے!

1947 ء اور 1949 ء کے درمیان بھارت نے کشمیر کے رجواڑے پر اپنا غیر قانونی تسلط قائم کرنا شروع کر دیا تھا 1950 ء کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو آئینی طور پر بھارت کا حصہ بنانا شروع کیا۔ اور اس ضمن میں پانچ اقدامات اٹھائے گئے پہلا کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے قیام کے ذریعے ایک نامزد حکومت کی تعیناتی ’دوسرا 1950 ء میں انڈین آئین میں شق 370 کی شمولیت‘ تیسرا 1952 ء

Read more

خواجہ سرا کا مفتی صاحب سے زبردست ٹاکرا

معذور افراد کے حقوق کے لئے بننے والے ابتدائی قوانین جنگوں میں زخمی اور معذور ہونے والے فوجیوں کے لئے بنے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں لاکھوں افراد معذوری کا شکار ہوئے۔ ان معذور افراد کو یہ قوانین نا کافی نظر آئے تو یہ احتجاج کے لئے پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ان معذور افراد نے احتجاجوں اور دھرنوں کے ذریعے اپنے حقوق منوانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ 1944 ء میں برطانیہ نے نوکریوں میں معذور

Read more

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022

چند دن پہلے مجھے چائنا بیجنگ سے ایک کال موصول ہوئی۔ ایک خاتون چائنا ریڈیو اردو انٹرنیشنل سروس سے بات کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ 4 فروری سے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 ء کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جس میں محمد کریم پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے نلتر سے ہے۔ چونکہ ہمیں ان سے ایک انٹرویو کرنا ہے۔ مگر ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں۔ یہاں چائنا

Read more

کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ حکومت کے دوران اب تک مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں وہ تاریخ کے بدترین دن بن چکے ہیں خصوصاً سال 2019 تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس سال ایک طرف دنیا بھر میں کورونا کی وبا نے جنم لیا تو دوسری جانب اسی سال نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جبری کرفیو لگا دیا اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی

Read more

یوم یکجہتی کشمیر کا غوغا اور حقیقی تصویر

پانچ فروری 1989 سے ہر سال روایتی جوش و خروش مگر ہوش سے عاری رہ کر منایا جاتا ہے۔ یہ دن جماعت اسلامی کے سرخیل جناب قاضی حسین احمد کی تحریک پر سب سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت میں پہلے صوبہ پنجاب اور بعد میں سرکاری طور پر منایا جانے لگا۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد قاضی صاحب کشمیر کی مہم سر انجام دینے کے بعد لال قلعے پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے خواہاں تھے۔

Read more

انیق ناجی صاحب، احمدیوں کی نہیں، پاکستان کی فکر کریں

حال ہی میں یو ٹیوب پر محترم انیق ناجی صاحب کا ایک پروگرام سننے کو ملا۔ اس میں انہوں نے پاکستان کے احمدیوں کو کچھ مشورے دیے ہیں۔ ان مشوروں کا ایک پس منظر ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ 1974 میں آئین پاکستان میں ترمیم کر کے احمدیوں کو قانون اور آئین کی اغراض کے لئے غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت سے احمدیوں کا موقف یہ رہا ہے کہ کسی کو اس بات کا حق

Read more

میں چپ نہیں رہوں گی

مجھے شراب اور شراب پینے والے دونوں سے نفرت ہے۔ شراب پی کر انسان اشرف المخلوقات کے درجے سے لڑھک کر قعر معزلت میں آ گرتا ہے۔ حیوان سے بدتر ہوجاتا ہے۔ پدر سری معاشرے کا مرد تو یونہی خود کو مختار کل سمجھتا ہے اس دختر رز کے خمار میں تو فرعون ہی بن جاتا ہے۔ میں نے یہ فرعونیت اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ میری خالہ مراد بی بی کے اوپر قہر ڈھاتی بربریت، میری بڑی بہن نازاتون

Read more

برطانیہ کا متنازعہ نیشنیلٹی بل اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتا ہوا خوف

گزشتہ ماہ سے برطانوی ایوانوں میں متنازعہ نیشنیلٹی اینڈ بارڈر بل نے ہل چل مچا رکھی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس کی بھرپور مخالفت کی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے متاثر صرف دوسرے ممالک سے نقل مکانی کر کے برطانیہ میں آباد ہونے وائے امیگرینٹ ہی ہوں گے ۔ اگر یہ بل پاس ہو کر قانون کا حصہ بن گیا تو بغیر پیشگی اطلاع کے، آبائی تعلق کی بنیاد پر ایسے شہریوں کی برطانوی شہریت منسوخ کی

Read more

عوام حقوق ملنے کے منتظر

پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک عوام نے اپنے حق کے لیے جتنی بار آواز اٹھائی وہ شاید کسی اور ملک کی تاریخ نہ ہو اپنے حق کے لیے عوام نے صرف انتخابات کا راستہ ہی اختیار نہیں کیا بلکہ میدان میں بھی اترے وہ الگ بات ہے کہ تجربہ کار سیاست دانوں نے عوام کی خواہشات کو اپنے لیے استعمال کیا۔ عوام نے اپنے حقوق پانے کو پاکستان حاصل کیا اور اس قیام کو عملی جامہ پہنچاتے

Read more

افسانہ : کنواری لڑکی خریدنی ہے

ایک بڑے شہر کی بڑی یونیورسٹی اور اس میں ایک بڑے جاگیردار کا بڑا بیٹا بلال حسین شاہ۔ گریجویشن کے دو سالوں کے دوران ہی اس کا شمار یونیورسٹی کے مقبول ترین طلبا میں ہونے لگا تھا۔ اس جیسے وجیہ، خوش لباس اور نرم گفتار تو اور بھی کئی تھے مگر ویسا ہی باعلم، بردبار اور زیرک کوئی دوسرا نہیں تھا۔ اکنامکس کا طالب علم لیکن اردو اور انگریزی ادب پر بھی گہری نظر۔ سیاسیات اور تاریخ میں بھی فکر

Read more

ہم جنس خاندان: وہ جوڑے جو بچہ پیدا کرنے کے لیے سپرم بینکس کے بجائے دوستوں پر انحصار کر رہے ہیں

بہت سے ہم جنس افراد چاہتے ہیں کہ وہ کسی ایسے فرد سے سپرم لیں جسے وہ جانتے ہوں اور اس شخص کے ساتھ بچے کا تعلق برقرار رہے۔

Read more

شاہ جہاں: تاج محل کے معمار جن کی سلطنت امیر ترین اور رعایا غریب ترین تھی

شاہ جہاں کو ایک مثالی مسلم بادشاہ قرار دیا جاتا ہے جن کے دور میں مغل دربار کی شان و شوکت ان کے دور میں اپنے عروج کو پہنچی لیکن انھوں نے ایسے اثرات بھی چھوڑے جو بالآخر سلطنتِ مغلیہ کے زوال کا باعث بنے۔

Read more

23 سال کال کوٹھڑی میں: سزائے موت کے قیدی محمد انور کی کہانی جو تختہ دار تک پہنچنے کے بعد رہا ہوئے

سزائے موت کے قیدی محمد انور کی کہانی جو 23 سال تک کال کوٹھڑی میں رہے اور تختہ دار تک پہنچنے کے بعد رہا ہوئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ مشکل مرحلہ وہ ہوتا تھا جب ایک ساتھی کو پھانسی دینے کے لیے لے جایا جاتا تھا۔

Read more

جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’چیف جسٹس‘ والی سیکورٹی مانگ لی

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے چیف جسٹس والی فُول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے سیکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے۔ مراسلے میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد اور اہل خانہ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار

Read more

عمران خان کا دورہ چین: قرض کے علاوہ کیا حاصل ہوگا؟

وزیر اعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورہ پر آج بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین سے مزید قرض حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ چینی حکومت امریکہ کی طرف سے جمعہ کو شروع ہونے والی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے سفارتی بائیکاٹ کے اثر کو زائل کرنے کی کوشش کرنا چاہے گی۔ پاکستانی وزیر اعظم کو خاص طور سے موسم سرما کے اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے

Read more

سٹیٹ بینک: اپوزیشن جواب دے

اپوزیشن کے تعاون سے حکومت پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ترمیمی قانون کثرت رائے سے منظور کرانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کئی ہفتوں سے ایوان کے باہر اس قانون کی شدید مخالفت کر رہیں تھی۔ منہ سے جھاگ اڑا کر جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں اپوزیشن رہنما اس بل کو ملک و قوم سے غداری اور قومی سلامتی کو عالمی مالیاتی ادارے کے آگے سرنگوں کرنا قرار دے رہے تھے۔ لیکن ایک

Read more

سیپ موتی کی تلاش میں ہے

گوہر کو اپنے شکم میں پرورش کی مسند عطا کرنے کی خاطر سیپ ازل سے فانی دنیا کے وسیع و عریض سمندر کی اوپری سطح پر قطرہ شبنم کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اسی تلاش میں کسی سیپ کو شبنم کی بوند اور کسی کو سمندر کے کھاری پانی کا قطرہ نصیب ہوا۔ دنیا وسیع و عریض ہے اور اس کے ہر حصہ میں کوئی نہ کوئی سیپ ہمیشہ ایسے موتی کی تلاش میں رہتی ہے جو اس کی شان

Read more

قومی سلامتی پالیسی کے بعد کشمیریوں کے لیے آگے کا راستہ

نئی قومی سلامتی پالیسی میں یہ پیغام واضح طور پر دیا گیا ہے کہ ہماری قومی سلامتی ہماری معاشی ترقی کی مرہون منت ہے اور ہماری ساری توجہ ہمارے معاشی حالات بہتر بنانے اور معیشت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی واضح ہے کہ معاشی ترقی کی اس دوڑ میں جو بھی رکاوٹیں آئیں گی یا تو ان کو ہٹا دیا جائے گا یا ان سے راستہ بدل کر معاشی ترقی کے

Read more

نواز شریف کی جمہوریت کب آئے گی؟

اس سماج میں ہر چیز الٹ ہو گئی ہے۔ جو ڈاکو ہیں وہ چور چور کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ جن کا کام انصاف دینا ہے وہ طاقتوروں کے جرم چھپا رہے ہیں۔ جن کو پڑھنے کی ضرورت ہے وہ بول رہے ہیں۔ جن کا شعار سیاست میں مداخلت ہے وہ مسلسل بیان دے رہے ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جن کا مذہب امن کا پیامبر ہے وہ لوگوں کو تشدد پر آمادہ کر رہے ہیں۔ جن

Read more

پنجاب کی تعلیمی پالیسی اور اقلیتی طلبا کے تحفظات

پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی اسمبلی ’گورنر پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے 2020۔ 21 کے دوران بہت سے تعلیمی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا تو یہ گیا ہے کہ یہ اصلاحات طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور جدید طریقہ تعلیم کو متعارف کروانے کے لئے کی جا رہی ہیں مگر اقلیتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان تمام اصلاحات کا تعلق مذہب سے ہے اور ان

Read more

جگت بازوں کا دانشور آفتاب اقبال بمقابلہ شاعر انقلاب حبیب جالب

دانشوروں کے بھی بہت سے طبقے ہوتے ہیں اور ہر طبقہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، ہر طبقہ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اپنی شخصیت کے گرد ہر ایرے غیرے نتھو خیرے سے خود کو بچانے کے لیے ایک حفاظتی باڑ قائم کر لیتا ہے تاکہ من کی شانتی بنی رہے اور چند من پسند لوگوں میں فیض بٹتا رہے اور داد ملتی رہے یہی کافی ہے۔ زندگی میں بڑے بڑے دلچسپ کرداروں سے آمنا سامنا ہوتا رہتا ہے میرے

Read more

پاکستان میں جاری انجینئرنگ بمقابلہ ٹیکنالوجی حقوق کی جنگ پر ایک جائزہ

یوں تو پاکستان میں انجینئر اور ٹیکنالوجسٹ پرانے حریف ہیں۔ دونوں کی پیشہ وارانہ مخالفت بھی چلتی رہتی ہے۔ نوکری کی جگہوں پر دونوں فریقین کی دھڑا بندیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انجینئر نوکری پر اپنی برادری کو ترجیح دیتا ہے اور ٹیکنالوجسٹ بھی حسب توفیق اپنی برادری کا ساتھ دیتا ہے (یہ مخالفت ہر جگہ پر لاگو نہیں ہوتی) ۔ دونوں برادریوں کے ایک دوسرے کی کردارکشی کے درجنوں واقعات ہیں۔ یہاں تک کہ نوکری کی جگہ پر

Read more

انیرا کبیر: انڈیا کی وہ ٹرانسجینڈر خاتون جن کی موت کی درخواست نے سب کو ہلا دیا

ٹرانسجینڈر خاتون انیرا کبیر کہا کہ مجھے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا اس لیے میں رحم کے قتل کی اپیل کے ذریعے صرف معاشرے کو ایک پیغام دینا چاہتی تھی۔

Read more

شاہ محمود قریشی کی جارحیت اور عمران خان کے اندیشہ ہائے دور دراز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ سے سٹیٹ بنک بل منظور ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر شدید تنقید کی ہے اور انہیں ’بکا ہوا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے۔ یہ کمپرومائزڈ اپوزیشن لیڈر ہے‘۔ شاہ محمود قریشی کے اس تند و تیز بیان کا پس منظر اگرچہ ملتان کی سیاست ہے جہاں وہ خود اپنے بیٹے

Read more

عمران خان کا دورۂ چین: ‘پاکستان دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ ہے’

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وزیرِاعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں وفاقی وزرا اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم

Read more