ایک وقت کا کھانا
”بس دو منٹ بیٹھو۔ میں ابھی اے ٹی ایم استعمال کر کے آیا۔ “ شہر کے مصروف کمرشل روڈ پر، دو بنکوں کے سامنے کھڑی کئی موٹر سائکلوں کے درمیان، مشکل سے ”عارضی پارکنگ“ کی جگہ ڈھونڈھتے ہوئے، عدنان نے گاڑی کھڑی کی اور مکرّم کو تاکید کرتے ہوئے، گاڑی سے اُتر گیا۔ روڈ کراس کر کے، اُس پار جا کر، ایک اور بنک کے ’اے ٹی ایم سے‘ اپنی ضرورت کے مطابق کچھ رقم نکلوا کر، واپس سڑک عبور
Read more

























































