شیر کا بچہ اور گھونسلے میں تیار بیٹھا شہباز

سیاست پر بات کرنے سے پہلے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو نواز شریف کے العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلیں خارج کی ہیں۔ اس پر تھوڑی بات ہو جائے۔ اگر اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا یا نون لیگ کی پارٹی کے بیانات دیکھوں تو لگتا ہے فیصلہ ان کے قائد کے خلاف آیا ہے۔ مطلب وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ عدالتیں انصاف کرنے میں ناکام رہیں۔ میرا ایسا ماننا بالکل بھی نہیں ہے۔ ایسے ہی فیصلے 2003 میں بھی آئے تھے جنہیں بعد میں چیلنج کیا گیا اور فیصلے نواز شریف کے حق میں ہوئے۔ ابھی بھی سیم تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

Read more

وزیراعظم، پاکستانی معاشرہ اور ریپ کلچر

محترم وزیراعظم آپ پچھلے کچھ ماہ میں دو مرتبہ جنسی زیادتی کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں جو ان سب لوگوں کے لیے جو اس کا شکار ہوئے اذیت کا باعث بنے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ آپ کس یوٹوپیا میں زندگی گزار رہے ہیں کہ آپ جنسی زیادتی جیسے اہم مسئلے کی ا، ب سے واقف نہیں اور جیسے کہ آپ نے ذکر کیا کہ جب یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے تو آپ اپنے قریبی مشیروں کے ساتھ مل کے اس کے اوپر غور و خوض فرماتے ہیں تو عرض ہے کہ اگر یہ وہی وزیر مشیر ہیں جو بلاول بھٹو کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں اور نازیبا القابات سے نوازتے ہیں تو آپ غلط لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں اور طرح یہ کہ آپ نے ان کو کبھی روکنا گوارا نہیں کیا۔

Read more

اپنا مفاد پہلے

ابھی تک بہت سے لوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ عمران خان نے جو امریکا کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے کہا ہے وہ سچ ہے کیونکہ ماضی میں وہ جب کوئی بات کرتے تو اس سے پھر جاتے تھے جسے یو ٹرن کہا گیا۔

یہ رہا گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان ’جب امریکا افغانستان سے مکمل طور سے واپس جائے گا تو سب معلوم ہو جائے گا کہ ڈرون کہاں سے اڑتے ہیں مگر مجھے عمران خان پر پورا بھروسا ہے کہ جو اس نے کہا ہے اس پر من و عن عمل درآمد ہو گا یعنی امریکا کو اڈے بھی نہیں ملیں گے اور اس کے ڈرون ملک کی فضاؤں سے بھی نہیں گزریں گے کیونکہ ہم اس کی خواہشات کو پورا کرتے کرتے بہت نقصان برداشت کرچکے کہ اب تک ہم نے جو بھی پالیسیاں امریکی ڈکٹیشن پر بنائیں اور اس کی دوستی میں جن معاملات کو دیکھا ان سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

Read more

بھارتی بالا دستی کا خواب

عمران خان صاحب کی شخصیت اور سیاست کے بارے میں میرے بھی بے تحاشا تحفظات ہیں۔ اس حقیقت کو مگر نظرانداز نہیں کر سکتا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ مسلم امہ میں واحد ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی گفتگو کو دنیا بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔ پاکستان کے مخصوص جغرافیائی حقائق کی وجہ سے خارجہ اور دفاع امور کی بابت ان کی جانب سے ادا ہوئے کلمات کا عالمی طاقتیں انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے میں مصروف رہتی ہیں۔

Read more

پاکستان کی افغان پالیسی: کوا اندھیری رات میں شب بھر اڑا کیا

امریکی قانون دان اس بات پر حیران ہیں کہ موجودہ امریکی قیادت پاکستان کو نظر انداز کررہی ہے حالانکہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں پاکستان کی سفارتی اہمیت دو چند ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ری پبلیکن سینیٹرلنڈسے گراہم کے علاوہ کیلی فورنیا سے کانگرس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے بھی کیا ہے۔ ان دونوں امریکی سیاست دانوں کا خیال ہے کہ اس موقع پر پاکستان کو

Read more

ریپسٹ پیدا ہوتے رہیں گے

خاکسار اکثر و بیشتر حیرانی سے سوچتا ہے کہ استاد کے منصب جلیلہ پر فائز شخص اتنی پستی میں کیونکر گر جاتا ہے کہ اسے نہ اپنی عزت اور مقام و مرتبے کا خیال آتا ہے اور نہ ہی معاشرے کا خوف رہتا ہے؟ وہ کیا لمحہ ہوتا ہے کہ جب وہ بھیڑیا بن کر اپنے سامنے موجود اپنی بیٹی یا بیٹے کی عمر کے انسان کو بھنبھوڑنے پر تل جاتا ہے؟ کیا اس وقت وہ طالبہ بے لباس ہوتی ہے؟ وہ طالب علم اپنے کن ”ابھاروں“ کی وجہ سے 70,72 سالہ بوڑھے استاد کے جذبات میں ہلچل مچا دیتا ہے؟

Read more

وزیر خارجہ کس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا؟

اینکر نے پوچھا۔ کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں تو فرفر بولنے والےملتانی گدی نشین شاہ محمود قریشی کے لہجے میں لکنت آ گئی، مشکل سے سنبھلے، بولے۔۔ "میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا”۔۔ ! شاہ محمود نے صحیح کہا، یہ سوال پاکستانی ریاست کے گہرے پیندے میں ایک سنگین دراڑ کی طرح پیوست ہے۔ ایک طرف قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کی فکری لہر سے جڑے لوگ اسامہ بن لادن کو دہشت گرد

Read more

طارق ملک: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اب پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین نادرا طارق ملک کون ہیں؟

طارق ملک اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی چیئرمین اور اسی حکومت کے آخری چند ماہ میں چیئرمین نادرا کے عہدے پر فائز رہے اور پھر اس کے بعد آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں بھی اس ادارے کے چیئرمین کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

Read more

دوسری آئینی ترمیم اور ندیم پراچہ صاحب کا کالم

آئین پاکستان میں کی جانے والی دوسری آئینی ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ 1974 میں کی جانے والی اس ترمیم کے ذریعہ آئین اور قانون کی اغراض کے لئے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ اس ترمیم کے بارے میں مختلف قانون دان، مصنفین اور محققین اپنی اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں روزنامہ ڈان کی 20 جون کی اشاعت میں مکرم ندیم پراچہ صاحب کا ایک کالم Pandering To Extremists کے نام سے شائع ہوا ہے۔ اس اس کالم میں اس تحریر کے بارے میں چند گزارشات پیش کی جائیں گی۔ یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ اس کالم میں اس ترمیم کے صحیح یا غلط ہونے کا تجزیہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان چند نکات کا جائزہ لیا جائے گا جو مکرم ندیم پراچہ صاحب نے تحریر فرمائے ہیں۔

Read more

ہر وقت اپوزیشن کو کوسنا

وفاقی وزرا ء کا وتیرہ ہی بن گیا ہے کہ واحد صوبے جہاں اپوزیشن جما عت پیپلز پا رٹی کی حکومت ہے کو کو ستے رہتے ہیں۔ تا زہ تڑ کا وزیر اطلاعا ت فو اد چودھری نے لگایا ہے۔ جہلم کے چودھری جن کے بزرگوں سے میر ے والد حمید نظامی مرحوم کے قریبی تعلقا ت تھے، مجھے یا د ہے کہ میں والد صاحب کے ہمراہ کئی بار راولپنڈی جاتے ہوئے گپ شپ اور چائے پینے کے لیے ان کے ہاں رکا، اس دور میں جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی را ولپنڈی کا سفر ہو تا تھا، حمیدنظامی مر حوم اکثر مجھے سا تھ لے جا تے تھے۔

Read more

دوسری آئینی ترمیم اور ندیم فاروق پراچہ صاحب کا کالم

آئین پاکستان میں کی جانے والی دوسری آئینی ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ 1974 میں کی جانے والی اس ترمیم کے ذریعہ آئین اور قانون کی اغراض کے لئے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ اس ترمیم کے بارے میں مختلف قانون دان، مصنفین اور محققین اپنی اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں روزنامہ ڈان کی 20 جون کی اشاعت میں مکرم ندیم پراچہ صاحب کا ایک کالم Pandering To

Read more

گالی کلچر نہیں، جرم کی دھمکی ہے – آڈیو ویڈیو کے ساتھ

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دیا ہے۔ بظاہر محترم روحیل اصغر پارلیمنٹ کے فلور پر اپنے رویے کا مسکت دفاع کرنے سے قاصر تھے چنانچہ رکھائی سے اپنا ذاتی فعل پنجاب کی ثقافت کے سر منڈھ دیا۔ اس پر مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔ 80 کی دہائی کے ابتدائی برس تھے۔ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں انڈر گریجویٹ طالب علم تھا اور انگریزی اختیاری کا مضمون لے رکھا تھا۔ منظور شدہ نصابی کتاب

Read more

بے نظیر بھٹو کا اگست 1977 میں کیا گیا انٹرویو

آپ کہاں سے آئے ہیں؟ پارٹی کارکن ہیں؟ چیر مین صاحب خیریت سے ہیں۔ آپ لوگ پریشان نہ ہوں۔ انھیں کارکنوں کی بہت فکر ہے۔ انشا اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دھیمی آواز میں رک رک کر جملوں کو ناپ تول کر بے نظیر بھٹو کراچی اور بیرون کراچی سے آنے والے کارکنوں اور اسمبلی کے سابق ممبروں سے محو گفتگو تھیں۔ آ نے والے سر دھڑ کی بازی لگا دینے، خون دینے خون لینے اور ہر حکم بجا

Read more

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت، رشتہ داروں کا تحقیقات کا مطالبہ

عثمان کاکڑ کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں ہے ۔ انہوں نے ان کی موت کی وجوہات کے بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

بے نظیر بھٹو کی قیادت اور دیانت کیسے ثابت ہوئی؟

چوہدری نثار علی خان میں ایک خوبی بہت کمال کی ہے۔ بڑی سے بڑی خبر کو قومی مفاد میں اپنے سینے میں بند رکھتے ہیں۔ چوہدری صاحب نے جولائی 2017ء میں ایک بڑی پریس کانفرنس کرنا تھی۔ اگست گزر گیا۔ ستمبر آن لگا، چوہدری صاحب نے پریس کانفرنس نہیں کی۔ ایک انٹرویو البتہ سلیم صافی کو دیا ہے۔ تفصیلات اس انٹرویو کی نشر ہونے کے بعد سامنے آ سکیں گی۔ البتہ پورا بحیرہ عرب کھنگال کے اور پوٹھوہار کی پہاڑیوں

Read more

بے نظیر بھٹو۔ ہمت کا استعارہ

ایک ایسے فرد کے لیے کہ جس نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ وقت گزارا ہو، ان کی سالگرہ کا دن ایک ایسا موقع ہے کہ جب یادوں کا ایک سیل رواں اشک بن کر بہنے لگتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کی زندگی درحقیقت ایک ایسی روشنی کی مانند تھی جو نہ صرف پاکستان بلکہ بدلتی دنیا کی بھی راہنمائی کرتی تھی۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت ساری چیزوں کی طرح انہوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے طویل

Read more

انا کی نذر ہوتا نظام!

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں بقائے باہمی کی فضا قائم کر کے ایک مکدر ماحول کو نسبتاً خوشگوار بنانے اور غنڈہ گردی کے بجائے ایک دوسرے کی بات اطمینان سننے کی امید، امید موہوم ثابت ہوئی ہے۔ اگرچہ اس سلسلے میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ کے تحت جمعہ کو مخالفین کی تقریریں اطمینان سے سنی گئیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ تقریروں میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی

Read more

بی پڑوسن (شین فرخ)

کوئی بیس سال پہلے کی بات ہے، میں طاہرہ خان کے ساتھ ایک مشاورتی پروگرام کے لئے کوئٹہ گئی ہوئی تھی۔ ہم سرینا ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ ایک صبح ناشتے کے لئے باہر نکلے تو ایک میز پر فراز اکیلے بیٹھے نظر آئے، غالب کی طرح ہمارے بھی ہاتھ پاؤں خوشی سے پھول گئے، ساحر اور فیض کے بعد ہم ان ہی کی شاعری کے دیوانے تھے لیکن کبھی ذاتی طور پر ملاقات کی نوبت نہیں آئی تھی حالانکہ وہ

Read more

لندن سے لاہور

پاکستان میں 2021 کا بجٹ پیش کر دیا گیا اس بحث میں پڑے بغیر کہ کیا سستا ہوا کیا مہنگا سیاسی منظر نامے پر نظر ڈالیں تو لندن والے بدستور آگ برسا رہے ہیں اور لاہور والوں پر مسلسل مفاہمت اور حکومت کو فری ہینڈ دینے والے فرینڈلی اپوزیشن کے الزام لگ رہے ہیں حسب روایت ایک ہی گھر سے دو مختلف آوازیں نکلتی ہیں میاں محمد نواز شریف حکومت اور اداروں پر سخت تنقید جبکہ بھائی شہباز شریف وہی

Read more

عطا محمد لغاری نے اپنے مزارعوں کو کیا خوشخبری دی؟

ایک مرتبہ انٹر نیٹ پر یورپ کے کسی ملک کے ایک خوبصورت گاؤں کی تصویر تھی۔ یہ گاؤں صرف پچاس ہزار ڈالر میں برائے فروخت تھا۔ اتنی ارزانی کی وجہ یہ تھی کہ اس گاؤں پر جنات کا سایہ تھا۔ میں سوچنے لگا کہ ہمارے ہاں کے ”جنات“ کو اپنے ”زیرسایہ“ گاؤں مفت کے مول مل جاتے ہیں۔ انہیں چند ڈالر بھی نہیں خرچنے پڑتے۔ ڈالر تو یورپی جنات کو بھی نہیں خرچ کرنے پڑتے۔ لیکن یہ بیچارے محض سایہ

Read more

سیاست اور جمہوریت کو تماشا نہ بنائیں

سیاست اور جمہوری اقدار یا طرز عمل کو اگر مثبت انداز یا اس کی سیاسی ساکھ کو مثبت انداز میں قائم کرنا ہے تو اس کی بڑی ذمہ داری بھی سیاست سے جڑے تمام فریقین کی بنیادی ذمہ داری کے زمرے میں آتی ہے۔ کیونکہ سیاست اور جمہوریت کی بنیادی کنجی سیاسی جماعتیں، قیادت، سیاسی کارکن اور پارلیمانی ارکان ہوتے ہیں۔ لیکن اگر بدقسمتی سے یہ ہی سیاسی فریق خود ہی آگے بڑھ کر قومی سیاست، جمہوریت، حکمرانی یا انداز

Read more

جب جنرل پرویز مشرف کو صدر رفیق تارڑ کو کیے سلیوٹ کا جواب نہیں ملا

جب فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنا چاہتے تھے تو صرف ایک ہی چیز ان کی راہ میں حائل تھی اور وہ بھی صرف قانونی نکتہ نظر سے۔۔۔ اور وہ تھے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ۔ جنرل مشرف نے انھیں کسی طرح چلتا کیا اور رفیق تارڑ نے انھیں کیا جواب دیا، سنیے رفیق تارڑ کے رفقاء کی زبانی۔

Read more

ایس بی جون! ایک معذرت

سب سے پہلے تو ہم اس بات پر اپنے قارئین سے معذرت کے طلب گار ہیں کہ ایس بی جون صاحب کے حوالے سے مضمون میں ایک گانے ”“ گوری گھونگھٹ میں شرمائے ”کے بارے میں غلطی سے کہہ دیا کہ یہ گانا جون صاحب کا گایا ہوا ہے لیکن اصل میں یہ گانا محمد کلیم صاحب ( 1925 تاء 1994 ء) نے گایا ہے۔ ہم اس غلطی پر جون صاحب اور کلیم صاحب دونوں کے پرستاروں سے معذرت خواہ

Read more

من ترا حاجی بگویم حکومت کی عجلت بازیاں

ٹٹیری ایک خوبصورت پرندہ ہے، رات کو دیہاتوں میں اس کی آواز سننے کو ملتی ہے، مانا جاتا ہے کہ یہ پرندہ سوتے وقت ٹانگیں آسمان کی طرف کر لیتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ٹانگیں سیدھی کیں تو آسمان نیچے گر جائے گا۔ پاکستان میں فوجی آمر یا اس کی سوچ کے سویلین آمر جب بھی اقتدار یا بڑے عہدوں پر آتے ہیں ٹٹیری کی طرح کا سوچتے ہیں، میں آپ کو چند مثالیں دے کر یہ

Read more

فیض احمد فیض: ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘، وہ نظم جو امریکہ میں سزائے موت پانے والے جوڑے کے لیے لکھی گئی

دنیا بھر میں اس جوڑے کو دی گئی موت کی سزا پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی۔ اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض ان دنوں راولپنڈی سازش کیس کے الزام میں منٹگمری جیل میں قید تھے اور جیل میں روزن برگ جوڑے کے خطوط پر مشتمل ایک کتاب کسی طرح ان تک بھی پہنچی۔ وہ اس سانحے سے بے حد متاثر ہوئے اوراس کے بعد انھوں نے اپنی وہ معرکہ آرا نظم لکھی جس کا پہلا مصرعہ تھا ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔‘

Read more

پانی کی سیاست اور فواد چوہدری کے فتوے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے حکومت کے ان الزامات کی تردید کردی جس میں بلاول بھٹو یا مراد علی شاہ کو قوم پرست کہا گیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کی تقسیم ہو ترقیاتی منصوبوں کی بات، صوبے کی بات اگر وزیراعلیٰ نہیں کرے گا تو کیا وہ جرمنی اور جاپان کی بات کرے گا، پھر اور صوبے کا مقدمہ اگر وزیراعلی نہیں تو کیا ٹرمپ آ کر یہ

Read more

صحافیوں پر حملے: آئی ایس آئی اور بلاول کی بلے بلے

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین کے طور پر آئی ایس آئی کے ڈائیریکٹر جنرل لیفٹنینٹ جنرل فیض حمید کو صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں خط لکھیں گے۔ اس خط میں انہیں آگاہ کیا جائے گا کہ صحافیوں پر حملوں سے آئی ایس آئی کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یعنی ملک کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ اور آئینی لحاظ سے ملک کے سب سے

Read more

دوغلا میڈیا اور پیپلز پارٹی

پچھلے دنوں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے نام پر بظاہر نیوٹرل اور درحقیقت ن لیگی صحافیوں کے ماتمی دستے نے ن لیگ اور مشاہد حسین سید کی حکومتِ وقت کے ساتھ ساز باز کو چھپانے کے لئے مصطفٰی نواز کھوکھر کی مظلومیت کا جو رونا رویا ہے اس کا مقصد روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ اس سے پہلے بھی یہی لوگ 16 مارچ 2021 کو پی ڈی ایم اجلاس میں "میاں صاحب کو واپس بلانے پر” اسی قسم

Read more

عمران حکومت: پانی کہاں مرتا ہے؟

تین دن تک ایوان چلانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وجہ یہ تھی کہ حکومتی بنچوں نے قائد حزب اختلاف، شہباز شریف کو 2021ء کے بجٹ پر تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے بازاری رویہ دیکھنے میں آیا۔ ایک دوسرے پرگالیوں کی بوچھاڑ کی گئی، آستین چڑھا کر ایک دوسرے کی طرف لپکے، بجٹ کی کاپیاں مخالف بنچوں کی طرف برسائیں۔ اس پر سپیکر

Read more

سپیکر کی ’’غیر جانبداری‘‘

ریاست کے نئے مالیاتی سال کا آغاز ہمارے ہاں ہر برس کی یکم جولائی سے ہوتا ہے۔ اس کے شروع ہونے سے قبل وزیر خزانہ عوام کے براہ راست ووٹوں سے قائم ہوئی قومی اسمبلی کے روبرو گزرے سال کا حساب رکھتے ہیں۔ اس کی روشنی میں نئے مالیاتی سال کے لئے ریاستی اخراجات کے نئے اہداف طے ہوتے ہیں۔ ان تک پہنچنے کے لئے کچھ نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی سمجھایا جاتا ہے کہ

Read more

موسیقار ایس بی جون

جب اللہ تعالیٰ کی عنایات ہو تو وہ راتوں رات اپنے بندے کو شہرت کے آسمان کا تارہ بنا دیتا ہے۔ فلمی دنیا کے کئی ایک فنکاروں کے ساتھ ایسا ہوا۔ ایسی ہی عنایات ایس بی جون پر بھی ہوئیں جب فلم ’سویرا‘ کا گیت مقبول زدعام ہو کر ان کی شخصیت کا حصہ بن گیا۔ آج یہ گیت کلاسیک کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ 1959 میں نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلم ’سویرا‘ کا ماسٹر منظور حسین

Read more

مولا بجٹ

معروف اداکار سلطان راہی کی ایک فلم سنسر بورڈ میں منظوری کے لئے پیش ہوئی تو بورڈ ممبران نے اس پر اعتراض لگایا کہ اس میں پولیس کو بے بس اور لاچار دکھایا گیا ہے اور اس فلم میں بدمعاش کلچر کو پرموٹ کیا گیا ہے۔ لہٰذا پولیس کی بے بسی کے سین کاٹ کر اس کو ریلیز کیا جائے۔ مذکورہ فلم کے ہدایت کار کا موقف تھا کہ ملک میں بدمعاشی کا کلچر پہلے ہی موجود ہے اور رہی

Read more

مفاہمت کی سیاست

مریم نواز شریف آج کل قدرے خاموش ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف آج کل پارلیمانی سیاست میں خاصے ایکٹو نظر آ رہے ہیں۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں خصوصاً پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ بگڑے تعلقات کو ایک بار پھر سے بہتر کر رہے ہیں جو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے ٹوٹتے ساتھ ہی خراب ہو گئے تھے اور حالات سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے پیپلز پارٹی کے ناراض

Read more

تھپڑ کی گونج اور قومی اسمبلی کا میدان جنگ

مرزا نوشہ نے کہا تھا کہ ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے۔ یوں تو مرزا غالب کی شاعری کی دنیا معترف ہے مگر ہم معترف ہونے کے ساتھ ساتھ مرعوب اس لیے بھی تھے کہ مرزا غالب کو دیدہ بینا عطا ہوئی تھی جو اپنے سامنے ہونے والے شب و روز کے تماشوں کو دیکھ سکتی تھی۔ مگر بھلا ہو بلاول بھٹو زرداری کا کہ ان کے بقول سلیکٹرز نے موجودہ ٹیم سلیکٹ کی ہے تو ان سلیکٹرز

Read more

لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کا شرمناک لب و لہجہ

یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منعقدہ سالانہ بجٹ اجلاس کا ایک منظر ہے جس میں ایک جز وقتی وزیر خزانہ، ایک جز وقتی ہائبرڈ رجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، مختلف اعداد و شمار پر ترتیب دی گئی بجٹ تقریر کر رہا ہے اور اپنی پیش کردہ دستاویز کو ایک مناسب عوامی اور فلاحی بجٹ قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اپنے حق احتجاج کو استعمال کر کے اسمبلی کے فلور پر یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جو بجٹ

Read more

جمہوریت پر حملہ: شہباز اور بلاول جرم میں برابر کے شریک ہیں

قومی اسمبلی میں جو مناظر گزشتہ روز دیکھنے میں آئے اور آج تیسرے روز بھی جن کا تسلسل ملاحظہ کیا گیا ہے، اس کے بعد کون چاہے گا کہ پاکستان میں ایسی جمہوریت ہو۔ جب جمہوریت کی علامت پارلیمنٹ کو مغلظات بکنے اور ایک دوسرے کو زدو کوب کرنے کا اکھاڑہ بنا لیا جائے گا تو ایسی جمہوریت سے لوگ پناہ ہی مانگیں گے۔ اس وقت پاکستان میں یہ صورت حال محسوس کی جاسکتی ہے۔ سرکاری اور اپوزیشن لیڈر متفقہ

Read more

قومی اسمبلی میں ”گھسن مکی“ کا آغاز

اپوزیشن جماعتوں کو جن دنوں ایوان بالا میں فیصلہ کن اکثریت حاصل تھی تب بھی عمران حکومت کو اس کی پسند اور ترجیح کے مطابق ایک نہیں متعدد قوانین انتہائی عجلت سے منظور کروانے میں قابل ذکر رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اپنے ابتدائی دو سالوں کے برعکس تحریک انصاف کو ان دنوں قانون سازی کے لئے بنائے دونوں ایوانوں میں مناسب ماحول میسر ہے۔ بجٹ کا اجلاس شروع ہونے والے ہفتے کے پہلے چار دنوں کے دوران

Read more

طارق عزیز: 'دیکھتی آنکھوں، سُنتے کانوں' کو طارق عزیز کا وہ سلام جو پوری دنیا میں گونجا

علم و سائنس کی دنیا میں جس طرح ہر ابتدا ارسطو سے جا ملتی ہے اسی طرح برصغیر میں انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز پر دکھائے دینے والے ٹی وی پروگراموں کے ہر فارمیٹ کے بانی طارق عزیز جا نکلتے ہیں۔

Read more

قومی اسمبلی کا وقار تار تار

یوں تو ہمارے ہاں قومی اسمبلی کے اجلاس کبھی بھی مثالی اور قابل ستائش نہیں رہے اور اسی اسمبلی میں دھکم پیل، دھما چوکڑی اور ہاتھا پائی کے دوران کرسی لگنے سے ہمارے ایک سپیکر بھی جان سے گزر چکے ہیں مگر جو کریہہ، غلیظ، غیر مہذب اور اخلاق سے گرے ہوئے مناظر بجٹ اجلاس کے دوران دکھائی دے رہے ہیں انہیں دیکھ کر ایک شریف آدمی کو گھن آتی ہے۔ کچھ روز قبل سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی

Read more

بجٹ ہے یا سیاسی تھیٹر

آج کل بجٹ کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے میں بجٹ اجلاس خصوصاً وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی تو گزشتہ دو عشروں میں روایت بن چکی ہے۔ میرے ایک کولیگ جو کہ تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی یہ فقرہ کسا کہ اب قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی والا حساب کتاب چکتا ہوگا۔ دیکھا جائے تو پنجاب اسمبلی میں بھی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی

Read more

جب میں نے جلوس پر بم پھینکا

ہفتہ کے روز صبح دکان کھول کے ابھی بیٹھا ہی تھا۔ کہ انجمن تاجران فیصل آباد کے تین عہدیدار آتے نظر آئے جن میں شیخ عبدالقیوم صاحب اپنے قد کاٹھ کی وجہ سے بہت نمایاں تھے ( باقی کے نام ذہن سے اتر چکے ) ۔ انجمن تاجران میں آٹو پارٹس کے شعبہ کی نمائندگی میں اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے انجمن کے اکثر عہدیداروں سے شناسائی تھی اور کوئی آٹھ دس روز قبل جب میں سول ہسپتال میں

Read more

آرمی چیف جج کو کیوں ہینڈل کروانا چاہتے تھے؟

”تم سے ہائیکورٹ کا ایک جج نہیں ہینڈل ہو رہا“ سپریم کورٹ کے پانچ ججز کے سامنے بولے جانے والا یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ان چند الفاظ نے ہماری چوہتر سالہ غلامی کی تاریخ بیان کر دی ہے۔ یہ کلمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی کے وکیل حامد خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں عدالت عظمیٰ کے پانچ ججز کے روبرو پڑھے گئے بیان میں دہرائے۔ سپریم کورٹ میں بیان کردہ حقائق کے مطابق

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سات ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں سات ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسپیکر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت جن ارکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Read more

سول سروس کا زوال (مکمل کالم)

ہماری سول سروس کے ایک افسر ہیں، صاحب کردار، کھرے اور دبنگ، قانونی اصول و ضوابط کا چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا ہیں، آئین کی کوئی ایسی شق نہیں جو انہیں زبانی یاد نہ ہو اور سول سروس کا کوئی ایسا قانون نہیں جو انہوں نے گھول کر نہ پیا ہو۔ اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی اس قابلیت کا راز کیا ہے، کافی دیر تک وہ کسر نفسی سے کام لیتے

Read more

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سپیکر کس قدر بااختیار ہے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے، غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ہوا اور بجٹ کی کاپیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

Read more

قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی: جمہوریت ناکام کرنے کی منظم کوشش

قومی اسمبلی میں دو روز سے جو ہنگامہ آرائی اور تصادم دیکھنے میں آرہا ہے ، اس کی تفصیلات اخبارات، سوشل میڈیا اور ٹاک شوز کے ذریعے ہر شخص تک پہنچ چکی ہیں۔ تاہم یہ جاننا سیاسیات کے ہر طالب علم کے لئے اہم ہے کہ پارلیمنٹ میں موجودہ فساد کا آغاز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں گزشتہ روز ہؤا تھا۔ عام طور سے حلیم الطبع اور خوش کلام کہلانے والے شاہ محمود قریشی کا یہ جارحانہ

Read more

رہبر کا منتظر انقلاب

الگ الگ موقف اور منقسم لائحہ عمل نے جہاں اپوزیشن کو کمزور کیا ہے وہیں عوام بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ اُن کی آواز ہے کہاں؟ ٹف ٹائم دینے والی اپوزیشن اب بھی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اور چاہے تو من مانی قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے مگر فروعی اختلافات بڑے مقاصد کی راہ میں حائل۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

لوح آئندہ کے ملال کا حزنیہ یا امید کی خیال گائیکی

اس میں کیا شک کہ جو دن گزر رہے ہیں، وہ کچھ ایسے خوشگوار نہیں۔ پچھلے موسم میں جو آندھیاں چلیں، انہوں نے ریت پر کسی ناقابل فہم طرز خطاطی میں کچھ نقش و نگار چھوڑے۔ بارش تو ہوئی نہیں کہ گھاس کی نمود ہو سکتی۔ سو ہم سب ایک چٹیل میدان میں اپنی اپنی قوس اور لکیر کے قیدی خراش زدہ آوازوں میں ایک دوسرے پر نعرہ زن ہیں۔ ہماری للکار میں یقین کی کھنک نہیں اور ہمارے غصے

Read more

فیروز عبداللہ: ملزم نے ’چرس سے بھرا‘ سگریٹ پیا اور کراچی ایئرپورٹ پر گاڑی پولینڈ کے صدر کے وفد پر چڑھا دی

اس حملہ کے بعد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں یہ بحث ہوتی رہی کہ یہ کوئی سازش یا منصوبہ تھا، کیا اس میں اور لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں، جبکہ پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ تک دعویٰ کر دیا کہ اس واقعے میں پولش سفارخانے کے بھی کچھ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

Read more

مغل اعظم کے اصل ہیرو دلیپ کمار نہیں، اس کے ہدایتکار کے آصف تھے

مغل اعظم اپنے وقت کی سب سے مہنگی اور کامیاب ترین فلم تھی لیکن اس کے ڈائریکٹر کے آصف تا عمر ایک کرایہ کے گھر میں رہے اور ٹیکسی پر سفر کرتے رہے۔

Read more

بجٹ: امریکہ اور آئی ایم ایف

میری بیوی اخباری زبان والی محض ”گھریلو خاتون“ نہیں ہے۔ ہماری سفید پوشی برقرار رکھنے کے لئے میرے ساتھ شادی کے پہلے روز سے ملازمت بھی کر رہی ہے۔ کئی بار ہمارے کنبے کے تمام تر اخراجات کا کامل انحصار اس کی آمدنی پر ہی رہا۔ اپنے کھلے ہاتھ کی بدولت اکثر مجھ سے فضول خرچی کے طعنے سنتی ہے۔ حقیقی معنوں میں اگرچہ ایک قانع اور امید پرست خاتون ہیں۔

گزشتہ ایک برس سے تاہم اس کا رویہ حیران کن حد تک بدلنا شروع ہو گیا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار گھریلو اخراجات کی فہرست سامنے رکھے مہنگائی کے خلاف تقریر جھاڑنا شروع کردیتی ہے۔ کم آمدنی والے طبقات کے مسائل پر نگاہ رکھنا اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ معیشت کو علمی اعتبار سے لہٰذا مجھ سے کہیں بہتر سمجھتی ہے۔

Read more

بقائے باہمی کی خواہش!

بجٹ کے موقع پر یہ خوش آئند منظر دیکھنے میں آیا، جب لیڈر آف دی اپوزیشن شہباز شریف پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے، کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ اپوزیشن کی یہ دونوں جماعتیں جو پہلے تو پی ڈی ایم میں ایک دوسرے کی حلیف تھیں لیکن یہ سیاسی رومانس زیادہ عرصے تک نہیں چل سکا اوردونوں جماعتوں کی توپوں کا رخ ایک دوسرے کی طرف ہو گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اس وقت بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے جب انہوں نے پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل کے طور پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا کہ آپ کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ”باپ“ کے ووٹ لینے کیوں پڑے جبکہ اسے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی سمجھا جاتا ہے۔

Read more

کیا سندھ میں سندھی اکثریت میں ہیں؟

اگر دیبل کو مرکز مان لیا جائے تو ماضی میں دیبل پر ایک لشکر کشی اس کے مغرب یعنی عرب کی جانب سے ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دیبل نہ صرف مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا تھا بلکہ کچھ ہی عرصے میں مسلمانوں نے جس طرز حکمرانی کا نمونہ پیش کیا تھا وہ اتنا اعلیٰ تھا کہ جب محمد بن قاسم کو سندھ سے واپس بلا یا گیا تو سندھ کی فضا کا کچھ ایسا عالم تھا کہ

Read more

نارتھ ناظم آباد کا ریپ

ریپ ہونے سے پہلے کراچی کی بستی نارتھ ناظم آباد میں ابن انشاء کی رہائش اور مشتاق احمد یوسفی کا آنا جانا تھا۔ یوسفی صاحب کے دوست بشارت نے قیام پاکستان کے بعد کاروبار میں ترقی کی تو اس بستی میں اپنا گھر بنایا اور اس کے باہر بہت محبت سے مولسری کا ایک درخت لگایا (حوالہ: ”آب گم“ ، صفحہ 240، ایڈیشن 1990) ۔ آج جب اس بستی کا مسلسل ریپ دو دہائیوں سے جاری ہے، نارتھ ناظم آباد

Read more

اس بار بھی خسارے کا بجٹ

پاکستان میں ہر سال جون میں مالیاتی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد سے ہر سیاسی عہد میں حکومتی اراکین ہر پیش ہونے والے بجٹ کو ملک و قوم کے لیے تاریخی بجٹ قرار دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے۔ ہر سال بجٹ پر ایک ہی جیسے بیانات سننے کو ملتے ہیں مطلب یہ کہ فلم کا اسکرپٹ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ اداکار تبدیل ہو جاتے ہیں۔ بجٹ بنیادی

Read more

‎ ”گڈ فیل“ : سیاسی معیشت کا دیوالیہ پن (مکمل کالم)

‎فقط چند ہفتوں میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی فیاضی ہے کہ مالی و مالیاتی خزاں میں بھی انہوں نے ”گڈ فیل“ کی موہوم امید کی لو لگا دی ہے، بھلے آئندہ منتخب ہونے والوں کو ویسے ہی ہاتھ ملنے پڑیں جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کو تقریباً تین سال ملنا پڑے۔ بیچاری حزب اختلاف بھی دانت پیس کے رہ گئی کہ کہے تو کیا کہ اس کا معاشی فکری ڈھانچہ بھی وہی ہے جس کا سوتا نیو لبرل

Read more

بحریہ ٹاؤن، احتجاج اور پیپلز پارٹی

بحریہ ٹاؤن کا آغاز 1997 میں اسلام آباد سے کیا گیا، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے بڑے پروجیکٹ جبکہ دیگر چھوٹے شہروں میں چھوٹے پروجیکٹ ہیں، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کو جدید ترین شہروں کا درجہ دیا گیا، بڑے بڑے انویسٹرز جن میں سیاست دان، بیوروکریٹ اور جنرلز نے بھاری انویسٹمنٹ کی، مگر بحریہ ٹاؤن کراچی پر شروع دن سے یہ تنقید کی گئی کہ یہ پروجیکٹ قبضہ اور زور زبردستی سے چھینی گئی زمینوں پر بنایا گیا ہے، یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے۔

مگر قصہ یوں ہے کہ چونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف ووٹ جو کہ آخری سانسیں لے رہا ہے کو بحریہ ٹاؤن کے پیچھے پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کرنا تھا، انہوں نے بحریہ ٹاؤن والے معاملے کو پیپلز پارٹی اور زرداری صاحب سے جوڑنا شروع کیا

Read more

نورالہدیٰ شاہ سندھ ہے

یہ 1976 کی یہی رت یہی زمانہ تھا جب میں اور میرا دوست اور روم میٹ منظور عباسی اس نوجوان سندھی خاتون کی تحریر و تصاویر سے قتیل ہوئے تھے، جو حیدرآباد سے نثار حسینی اور اس کی ٹیم کی طرف سے شائع ہونے والے جریدے “؛نئون نیاپو” (نیا پیغام) میں چھپی تھیں۔ اتنی جرات مند کہانیاں اور انٹرویو! کون ہیں یہ، خاتون؟ کسی نے کہا کہ یہ لاہور اور جدہ میں پلی بڑھی ہیں لیکن ان کا تعلق ٹکھڑ

Read more

رپورٹرز ڈائری: ’ہیڈ فون لگا تو وزیرِ خزانہ کے لیے کچھ آسانی ہوئی‘

اسلام آباد — اسلام آباد میں جون کی شدید گرمی میں جمعے کی سہہ پہر میں جب بجٹ کا اجلاس شروع ہوا تھا، تو سیاست میں بھی باہر کے موسم کی طرح پارہ چڑھا ہوا تھا اور بظاہر محسوس ہو رہا تھا کہ قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف بھی بھر پور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read more

بجٹ تقریر کے دوران ہلڑ بازی: سوشل میڈیا پر حکومتی اراکین کی جانب سے ’غیر اخلاقی‘ زبان کے استعمال پر تنقید

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے دورِ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی معاشی امور پر بحث سے زیادہ بات بجٹ تقریر کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے ہلڑ بازی پر کی جا رہی ہے۔

Read more

حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ، اپوزیشن نے بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیا

اسلام آباد — پاکستان میں قومی بجٹ سال 2021-22 پیش کر دیا گیا ہے جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غلط اعداد و شمار دے کر لفظوں کی ہیرا پھیری کی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ اس بجٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کر لیا ہے اور اب ہم نے شرح نمو بڑھانے کی طرف جانا ہے۔ اس بجٹ میں متوسط طبقے کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اور غریب طبقے کے لیے بہت سی نئی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

سب کو ’خوش ‘ کرنے والا بجٹ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 22۔2021 کے لئے 8487 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔  یہ بجٹ 3420 ارب روپےخسارہ پر مشتمل ہے کیوں کہ حکومتی اخراجات بدستور اس کی آمدنی اور ٹیکسوں میں ریکارڈ اضافے کے دعوؤں کے باوجود سے بہت زیادہ ہیں۔ اس خسارہ کو قرض لے کر پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے نئے بجٹ کو سب کو خوش کرنے والاقرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن اسے غریب دشمن بجٹ

Read more

قومی اسمبلی: کیا ایک دن میں 21 بِلوں کی منظوری ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی وجہ بنی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمان کے ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی سے ایک ہی دن میں 21 قانونی مسودے منظور تو کروا لیے تاہم مبصرین کو خدشہ ہے کہ ’عجلت میں اٹھایا گیا یہ قدم‘ حکومت کے لیے بیک فائر نہ کر جائے۔

Read more

دماغ کی دَہی 

میڈیا میں ’’لیکس‘‘ بھی ہوتی ہیں۔ اخبارات کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی نمودار ہونا شروع ہوگئی تھیں۔دوسوبرس گزرجانے کے باوجود مگر اس لفظ کا اُردو زبان میں متبادل ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ روایتی میڈیا میں تاہم جو’’لیکس‘‘ ہوتی ہیں ان کا مقصد سنگین ترین سیاسی معاملات کے حوالے سے کسی ایک فریق کے نکتہ نظر کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔اپنی ’’اوقات‘‘ سے باہر نکلتے طاقتور ترین حکمران کو پچھاڑنے کے لئے بھی ان کے مخالف ’’لیکس‘‘ سے حملہ

Read more

اے پی ایم ایس او کا قیام، عروج اور زوال: ’داخلوں سے محروم‘ طلبا کنگ میکر کیسے بنے؟

ایک زمانے میں جو طلبا اتنے مجبور تھے کہ اپنے تعلیمی اخراجات تک برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ اتنے بااختیار کیسے ہو گئے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اُن کی مرضی سے قائم یا گرائی جانے لگیں؟

Read more

ایک اور واہمہ: ووٹ پارٹی لیڈر کا؟

پاکستان اور تیسری دنیا کے ممالک کے مقتدر طبقات نے جھوٹ و جعل سازی پر مبنی مختلف اقسام کے واہمے، باتیں، سیاسی بیانیے اپنے شہریوں کے ہاں مشہور کیے ہوئے۔ جن بیانیے، واہموں کو یہ مقتدر طبقات استعمال کرتے ہوئے ان ممالک میں اپنے غیر آئینی اقتدار کو طول دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ مقتدر طبقات (جس میں روایتی سیاست دان، نوکر شاہی اور فوج شامل ہیں ) تیسری دنیا کے معاشروں میں اکثر بیانیوں اور باتوں کو اس

Read more

ملالہ اور ہم پاکستانی عوام

ملالہ یوسفزئی کے بیان پہ بہت بحث ہو چکی ہے۔ اس سارے قضیے میں مفتی پوپلزئی اور ملالہ کے والد کی ٹویٹر چیٹ پڑھنے والی ہے۔ مفتی صاحب نے  نہایت مناسب الفاظ میں سوالات پوچھے جس کے جواب میں ملالہ کے والد نے خوش اخلاقی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کا ایسا کوئی مطلب نہیں تھا جیسا سمجھا گیا اور ویسے بھی اس کی بات کو سیاق سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔ ملالہ نے دیسی ماؤں کی بچیوں کی شادی کو لے کر فکرمندی پہ بات کی تھی کہ اماں کہتی رہتی ہیں کہ فلاں کا رشتہ آیا ہے فلاں کا رشتہ آیا ہے جواب میں ملالہ نے یہ بات کی کہ پارٹنر کو پانے کے لیے نکاح نامے پہ دستخط ضروری تو نہیں۔

Read more

عمران خان اور قیادت کا بحران

عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب بھی سیاسی جغادریوں نے مذاق بنایا اور طنز کی تھی کہ یہ پارٹی نہیں چلے گی۔ انتخابی مہم کے دوران بھی یہی کہا جاتا رہا ہے کہ اقتدار عمران خان سے بہت دور ہے۔ وزیر اعظم بن گئے تو کہا گیا کہ جو لے کر آئے ہیں۔ جلدی چلتا کریں گے۔ تین سال گزر گئے ہیں۔ حسب روایت اپوزیشن نے حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک چلائی اور ناکامی سے

Read more

پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات

پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں چاہے وہ جمہوری ہو یا آمریت کا دور ہو۔ صحافیوں کو ہر دور میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔ لیکن موجودہ دور میں صحافیوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آمریت کے دور میں بھی اتنے مسائل نہیں تھے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں صحافت ہی مسلسل خطرے میں قرار دی جاتی رہی ہے۔ کبھی فوجی آمر، کبھی جمہوری رہنما اور کبھی دہشت

Read more

یہ ایک ٹسٹ کالم ہے

کینیڈا میں پاکستانی مہاجر خاندان کے ساتھ ہونے والے ظلم پر کینیڈا کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔ ساتھ ساتھ کینیڈین قوم، کابینہ اور وزیراعظم افسردہ اور شرمندہ ہے۔ یہ بدقسمت پاکستانی خاندان اپنے ملک سے بہتر زندگی کی تلاش میں اور لاکھوں تارکین وطن کی طرح، کینیڈا گیا تھا۔ لیکن وہاں پر بھی اس آگ سے نہ بچ سکا جو ساری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف مسلمانوں کے مفاد پرست ”بڑوں“ نے بھڑکائی ہوئی ہے۔ پہلے کسی مسلمان کی اپنے

Read more

ایسی پارلیمان کو عوام سنجیدگی سے کیوں لیں

عارفہ نور میری بہت عزیز دوست ہے۔ کافی سوچ بچار کے بعد بنائی اپنی رائے کے بارے میں مستقل مزاج ہے مگر اس کی فطرت میں منکسرالمزاجی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اسی باعث خود کو ہمیشہ چوکس مدیر کے بجائے ”ذات کی سب ایڈیٹر“ کہلوانے کو ترجیح دیتی ہے۔ عرصہ ہوا پرنٹ سے ٹی وی کو سدھار چکی۔ ان دنوں اخبار کے لئے محض ہفتہ وار کالم لکھنے پر اکتفا کرتی ہے۔ منگل کی صبح چھپے اس کے

Read more

کچھ ڈاکٹر عزیز الحق اور رابعہ سنبل کے بارے میں: ڈاکٹر شیر شاہ اور عظمیٰ عزیز سے گفتگو

نوٹ: ’ہم سب‘ پر پاکستان کے دانشور عزیز الحق کے بھائی انوارالحق کا انٹرویو چھپنے کے بعد میری آنسرنگ مشین پر ڈاکٹر شیر شاہ کا ایک میسج تھا کہ وہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے ان سے رابطہ قائم کیا تو کہنے لگے کہ وہ عزیز الحق کی دوست رابعہ سنبل کی بہن ڈاکٹر انیتا کو جانتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں عزیز الحق کی بیٹی عظمیٰ عزیز کو جانتا ہوں۔ میں نے ڈاکٹر شیر

Read more

بیک جنبش قلم کیا سندھ میں جوڈیشل مارشل لا لگ چکا

روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ذوالفقار علی بھٹو نے دے کر یہ بات سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ دیس باسیوں کے بنیادی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہے، بھٹو کا نعرہ لگ گیا لیکن عوام آج بھی روٹی، کپڑے اور مکان کے لئے ترس رہی ہے۔ نہ ہمارا ملک ریاست بن سکا نہ ہی عوام کو بنیادی حقوق مل سکے، بنیادی حقوق کے لیے اب بھی شہریوں کو راستوں پر نکلنا پڑتا ہے۔ ایک حکومت دوسری حکومت کے

Read more

غداروں کی حکومت

برصغیر پاک و ہند کی تاریخ بھی خوب رہی ہے۔ اگر اس کی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے تو سوائے مغلوں کے عہد کے کچھ برس جن میں اکبر کی بادشاہت کی وسط مدت شامل ہے سکون ملتا ہے تاہم اسے سے پہلے اور بعد میں حصول اقتدار اور حصول طاقت کی ایک ایسی جدوجہد شروع ہوئی جو جاری تھی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ 1858 میں ملکہ برطانیہ نے ہندوستان پر براہ راست حکومت کا اعلان کیا

Read more

سنّاٹے کا شور

المیہ تو یہ ہے کہ ملک بیچنے والے ہیرو اور ملک کے لیے قراردادیں پیش کرنے والے غدار ٹھہرے۔ جس نے بھی سوال اٹھایا، سچا شعر پڑھا، روایت سے ہٹ کر لکھا، قلم کو دربار میں سر نگوں نہیں کیا وہی غدار ٹھہرا۔

Read more

غدار سازی کی قانونی فیکٹری

وہ جو کسی نے کہا تھا کہ بدترین قوانین بھی بہترین نیت سے بنائے جاتے ہیں۔ اس کا احساس قدم قدم پر ہوتا ہے۔ ریاست بھلے جمہوری ہو کہ فسطائی کہ سامراجی کہ آمرانہ کہ نظریاتی۔

جب بھی کوئی تادیبی قانون نافذ کرتی ہے تو ایک جملہ ضرور کہا جاتا ہے ”یہ قانون عوام کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے“ ۔ اور پھر یہی قانون ہر گدھے گھوڑے کو قطار میں رکھنے کے کام آتا ہے۔ بس انھی پر لاگو نہیں ہوتا جن کی سرکوبی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

Read more

جب دلیپ کمار انگریزوں کے لیے سینڈوچ بناتے بناتے جیل پہنچ گئے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں کچھ دشواری کے بعد اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی انکی طبیعت بگڑنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

Read more

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے باہر احتجاجی مظاہرے میں ہنگامہ آرائی، عمارتیں اور گاڑیاں نذرِ آتش

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نجی ہاؤسنگ اسکیم بحریہ ٹاؤن کی جانب سے قریبی دیہات کے مکینوں کو مبینہ طور بے دخل کرنے کے خلاف متاثرین اور قوم پرست سیاسی جماعتوں نے اتوار کو احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے ہاؤسنگ اسکیم کے داخلی دروازے پر آگ لگا دی جب کہ مختلف دکانوں اور دفاتر کے شیشے بھی توڑ دیے۔

مظاہرین نے گاڑیوں سمیت شوروم اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا، مظاہرین نے اس دوران جلاؤ گھیراؤ کر کے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دروازے کو بھی آگ لگا دی۔

Read more

کیا حزب اختلاف نے انسانی حقوق کی کمیٹی پر حکومت سے سمجھوتہ کر لیا ہے؟

حزب اختلاف نے انسانی حقوق کی کمیٹی حکومتی رکن سینیٹر ولید اقبال کے حوالے کر دی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اپنے رہنما اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے مطابق اب حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کچھ نہ کیا تو پھر اس کی ذمہ داری بھی اپوزیشن پر ہو گی۔

Read more

سندھ کی سیاسی جماعتوں، متاثرین کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے باہر دھرنا، ’غیرقانونی قبضے‘ چھڑوانے کا مطالبہ

اس دھرنے کو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے قیام سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا احتجاج سمجھا جا رہا ہے، جس میں سندھ بھر سے سیاسی کارکنان کے علاوہ ادیب، شاعر و دانشور بھی شریک ہیں۔

Read more

کچھ ذکر محمد انور خالد کا

خاکسار کو مقبول لکھنے والے کا درجہ حاصل نہیں۔ کبھی کوئی مہربان ایک آدھ سطر سے حوصلہ افزائی کردیتا ہے۔ کہیں سے کوئی اختلافی زاویہ بھی سنائی دے جاتا ہے۔ لکھنے والے کو پڑھنے والے کے ردعمل پر ہمیشہ احسان مند رہنا چاہئے۔ پڑھنے والے کو حق ہے کہ بے اعتنائی سے صفحہ پلٹ دے یعنی ’اک نگہ جو بظاہر نگاہ سے کم ہے، ہی سے انکار کردے ۔ اور اگر چاہے اڑتی اڑتی سی اک نظر ڈال کر اخبار

Read more

نواز شریف اور عمران خان: خوش بخت لیکن متصادم

تقریباً ایک صدی پیچھے چلے جاتے ہیں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف 1919ء میں مقبوضہ کشمیر کے قصبے اننت ناگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تلاش معاش کے سلسلے میں ان کا خاندان امرتسر چلا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد میاں محمد شریف رزق کی تلاش میں لاہور آ گئے۔ انہوں نے ایک چھوٹی سی خراد مشین خریدی اور ایک چھوٹے سے گیراج میں کام کرنے لگے۔ تاہم ترقی کی رفتار وقت کی رفتار سے بہت

Read more

مادرِ ملت فاطمہ جناحؒ پر غداری کا الزام: ایک حقیقت یا افسانہ؟

وہ شخصیات تاریخ کی مظلوم ترین شخصیات ہوتی ہیں جن کے بارے میں کوئی غلط بات منسوب کر کے اس کی اتنی تشہیر کی جائے کہ وہ قبول عام کا درجہ حاصل کر لے۔ اگرچہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی عمومی وجہ شہرت یہی ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ہمشیرہ محترمہ ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ کا دل و جان سے بھرپور ساتھ دیا مگر انہوں نے تاریخ برصغیر اور پھر پاکستان

Read more

درست خیالی کا فقدان کیوں؟

1968۔ 69 میں جائیں تو عوام میں عمومی سطح پر درست خیالی اور فکری ترقی کے اشاریے ملتے ہیں۔ لوگوں میں اختلاف نظریات، طریقہ کار اور سیاسی امور پر ہوتا تھا۔ ذاتیات پر بات کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا۔ نظریاتی اور سائنسی طرز فکر کو فوقیت دی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں بڑے سیاسی لیڈر، اساتذہ، شاعر، ادیب، گلوکار، اداکار الغرض ہر شعبہ زندگی سے نابغہ روزگار شخصیات پیدا ہوئیں اور پاکستان کا

Read more

انسانی حقوق حبس بے جا میں

تیز تیز قدم اٹھاتا پارلیمنٹ ہاؤس کے فرسٹ فلور پر واقع کمیٹی روم نمبر 1 میں داخل ہونے لگا تو دروازے پر ایستادہ سیکورٹی اہلکار نے مجھے ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے بتایا "سر اندر ان کیمرہ/ بند کمرہ اجلاس ہو رہا ہے، میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں”۔ ایک لمحے کے لئے مجھے یقین نہ آیا کہ انسانی حقوق کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس کی کوئی ایسی خاص روایت موجود نہیں، اس لئے کہ اس میں حساس قومی

Read more

وزیر اعظم کے بے سر و پا دعوے: قوم پر رحم کیا جائے

وزیر اعظم عمران خان بظاہر ایک ہفتے بعد پیش ہونے والے بجٹ سے پہلے عوام کی ذہن سازی کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے بیانات لوگوں کو پریشان اور بدحواس کرتے ہیں کیوں کہ یہ حقیقت حال کی عکاسی نہیں کرتے۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی باتوں میں نہ تسلسل ہے اور نہ ’مواد‘ بس نعرے ہیں اور دعوے۔ ان کی بنیاد پر تین برس گزارنے والی حکومت اب نہ صرف باقی دو برس بھی اسی شان

Read more

پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ

قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاو رہا ہے اور ہمیشہ سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑی ہے۔ پاکستان کو ان تعلقات کی وجہ سے جہاں تک فائدہ ہوا ہے وہیں بہت نقصان بھی، تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دور حکومت میں روس اور امریکہ کی سرد جنگ میں پاکستان کو دونوں کی طرف سے دعوت تھی لیکن پاکستان نے امریکہ کو ترجیح دی، امریکہ کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ روس ایک کمیونسٹ جبکہ امریکہ ایک جمہوری ملک تھا۔ قائداعظم نے 1947 میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ”پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، اور کمیونزم اسلامی ممالک میں نہیں پنپ سکتا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے مفادات روس کی بجائے امریکہ اور برطانیہ سے وابستہ ہوں گے۔“

Read more

ریاست آزاد میڈیا سے تقویت حاصل کرے

وہ پچھلے زمانے تو اب خواب و خیال ہوئے جب قدآور قومی اور صحافتی شخصیتیں اور اخبارات و جرائد کے تجربے کار ایڈیٹر اپنے حکمرانوں کو بے خطر غلطیوں پر ٹوکتے بھی تھے اور ملکی حالات میں بہتری کے کارآمد مشورے بھی دیتے تھے۔ روزنامہ زمیندار، نوائے وقت، جنگ، احسان، ڈان اور آزاد نے شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے مسلمانوں میں مسلم قومیت کا جذبہ ابھارنے کے لیے سخت جدوجہد کی تھی، مگر قیام پاکستان کے ابتدائی برسوں

Read more

طاہر اشرفی صاحب کا فتویٰ اور کافروں کی نئی فہرست

پاکستان کے سیاسی منظر پر بوریت نام کی چیز کا وجود ممکن نہیں۔ اس کی سکرین پر ہر وقت کوئی نہ کوئی تماشہ ہوتا رہتا ہے۔ اگر اس کا اہتمام اپوزیشن کی طرف سے نہ کیا جائے تو حکومتی اراکین باہمی تعاون سے کسی نہ کسی ڈرامے کا اہتمام کر لیتے ہیں۔ چند روز قبل ایک ایسا ہی اہتمام کیا گیا۔ اس کی تفصیلات یہ ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان صاحب کو بصیغہ راز یہ خطرناک خبر

Read more

سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

سندھ میں اس وقت امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں پہلی مرتبہ ہے کہ ڈاکو نہ صرف پولیس کو ہٹ کر رہے ہیں بلکہ ریاست کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کچے کے علاقوں میں بے رحم آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ شکارپور کے کچے میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحہ، ڈرون ٹیکنالوجی، بکتر بند اے پی

Read more

سچ بیان نہ کرنے کا ٹھوس جواز

کتابوں کے کبھی ”قلمی نسخے“ ہی ہوا کرتے تھے۔ کئی مہینوں کی مشقت سے تیار ہوئے ”مخطوطے“ بادشاہوں، نوابوں اور رئیسوں ہی کو میسر ہوتے۔ خلق خدا تک ان کی رسائی ممکن نہیں تھی۔ غریب گھرانوں کے طالب علم بہت تگ و دو کے بعد ان تک رسائی حاصل کرتے تو کتابوں میں لکھی باتوں کو محض یاد رکھنا ہوتا تھا۔ استادوں کی جی حضوری بھی اسی باعث لازمی تھی۔

آج سے چھے صدیاں قبل مگر چھاپہ خانہ ایجاد ہو گیا۔ علم کو اس نے عام لوگوں تک پہنچانا ممکن بنا دیا۔ دنیا بھر کی بادشاہتیں اس ایجاد سے البتہ گھبرا گئیں۔ خلافت عثمانیہ ویسے تو اپنے زمانے کے اعتبار سے معاصر سلطنتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ”روشن خیال“ تھی۔ اس کے علماء نے مگر چھاپے خانے کو ”حرام“ قرار دیا۔ جواز یہ تراشا کہ طباعت کے مراحل مقدس کتابوں خاص طور پر کلام پاک کی ”بے حرمتی“ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اسلامی دنیا کی بے پناہ تعداد لہٰذا طبع شدہ کتابوں سے کئی دہائیوں تک محروم رہی۔

Read more

پاکستان کو طالبان کی دھمکی (مکمل کالم)

پاکستان میں داخلی سیاست اتنی ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہے کہ ہم اکثر اردگرد رونما ہوتے واقعات نظرانداز کر دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی برادری ہمیں افغانستان کے تناظر میں دیکھتی ہے اور وہاں رونما ہوتے واقعات خطے اور پاکستان دونوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں مکمل جمہوریت نافذ نہیں ہے اس لیے خارجہ امور کے بارے میں بنیادی فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں ہوتے۔ افغانستان کے امور میں سیکیورٹی ایک اہم جزو ہے لہذا اس پر پالیسی

Read more

مریم یا شہباز؟ تاریخ کے آئینے میں

انڈین نیشنل کانگریس دنیا کی سب سے پرانی فعال سیاسی پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ 1962 کی چین بھارت جنگ کے بعد انڈیا کا مقبول ترین لیڈر، تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم، جواہر لال نہرو مقبولیت کھو چکا تھا۔ 1964 میں اس کی اچانک موت کے بعد اندرونی اختلافات کی وجہ سے پارٹی مزید کمزور ہو گئی۔ کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ کیرالہ کانگریس، اوڑیسہ کانگریس، بنگلہ کانگریس اور کئی مختلف ناموں سے اس کے حصے بخرے

Read more

’تو گویا اب بھونکنے پر بھی پابندی عائد ہے؟‘

پاکستان میں صحافت کی تاریخ تابناک نہیں بہت بھیانک ہے۔ آمرانہ نظام حکومت کے دیے گئے زخموں سے پاکستانی صحافت لہولہان ہے۔ 1947 ء میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن میاں افتخار الدین نے لاہور میں پراگریسو پیپرز لمیٹڈ کے نام سے میڈیا ہاؤس کی بنیاد رکھی۔ اس میڈیا ہاؤس کے زیراہتمام ملک کے نامی گرامی شاعروں اور ادیبوں کی زیر ادارت انگریزی میں پاکستان ٹائمز اور اردو میں روزنامہ امروز پبلش ہوتے تھے۔ حکومت وقت پر سخت تنقید ہوتی جسے حکومت پسند نہیں کرتی تھی۔ 1951 ء میں پاکستان ٹائمز کے مدیر عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض کو اس وقت کے وزیراعظم لیاقت علی خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کر کے پس زنداں کر دیا جاتا ہے۔

Read more

مزاحمت سے مفاہمت کا راستہ: کس سے لڑائی اور کس سے دوستی؟

پاکستان جمہوری تحریک نے ایک بار پھر محتاط احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اب اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں اس لئے سربراہی اجلاس میں ان پارٹیوں کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔ آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے چارسدہ میں پی ڈی ایم کے ساتھ اشتراک عمل کے امکان کو مسترد کر

Read more

شہباز شریف کا مفاہمتی بیانیہ

وطن عزیز کی سیاست پر تبصرہ کرنا ہمیشہ سے مشکل ہی رہا ہے۔ یہاں پر ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہوتے ہیں اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔ جو کچھ کہا جا رہا ہوتا ہے اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے اور جو نہیں کہا جاتا وہی حقیقت میں ہو رہا ہوتا ہے۔ سیاست کے طالب علموں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہاں پر سیاست دان کی کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ کون سا

Read more

عمران حکومت کی مضبوطی سے اپوزیشن پریشان

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے خوش قسمت حکومت ثابت ہوئی ہے۔ بری گورنس، ناقص خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی اور اوپر سے کمر توڑ مہنگائی کے باوجود حکومت مضبوطی کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔ چینی، گندم، ادویات اور دیگر بحرانوں کے باوجود بھی حکومت کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد بھی حکومت کو گرانے یا کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Read more