’بحران سے نکلنے کے لیے نظام بدلنا ہوگا‘ مفتاح اسماعیل

پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کے پاس پاکستان کے معاشی مسائل کا واحد حل ہے اور وہ نظام میں تبدیلی۔ وہ سسٹم بدلنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی گنجائش پیدا کی جا سکے۔ لیکن ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ نظام کو بدلنے سے جو چیز روک رہی ہے وہ نظام ہی ہے۔ مفتاح صاحب آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستان

Read more

تحفظ

مجھے نہیں معلوم کہ میں میری اس کیفیت کو کن الفاظ میں بیان کروں کہ ان احساسات کا ترجمہ ہو سکے مگر شاید میں اس کو اپنے اندر شدت سے محسوس کیے جانے والی کمی یا آرزو کا نام دوں گی۔ اس کیفیت کو تحفظ کا وہ احساس کہا جاسکتا ہے جس کی ناصرف خواہش ہوا کرتی ہے بلکہ ہر کسی کو اس کی ضرورت بھی ہے۔ میں ہرگز نہیں کہوں گی کہ اس احساس کو پردے یا بند کرنے

Read more

جلیل عالی ایک کثیر الجہت شخصیت

محترم جلیل عالی کا شمار پاکستان کے معروف شعراء اور ادباء میں ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جہاں جہاں اردو بولی، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں وہاں ان کی شہرت و مقبولیت کی خوشبو پہنچ چکی ہے۔ وہ محض جدید لہجے کے شاعر نہیں، ان کا اپنا ایک شعری انداز اور طرز احساس ہے۔ یہ انداز بیاں ان کی پہچان بنا ہوا ہے۔ آپ انہیں پورے اعتماد کے ساتھ کثیر الجہت ادبی شخصیت

Read more

کسانوں کی آزمائش

معمول کے روز و شب سے ہٹ کر گندم کی فصل کی برداشت کے سلسلے میں چند روز کے لئے لاہور سے گاؤں رخ کیا ہے لیکن گاؤں پہنچتے ہی ان تکلیف دہ مناظر نے طبیعت مکدر کر دی کیونکہ ایک روز پہلے کی بارش اور ژالہ باری نے میرے کسان بھائیوں کی سال بھر کی محنت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ وادی سون میں گندم کی فصل جو کہ چند روز پہلے تک اپنے جوبن پر تھی

Read more

فسطائیت اور لاقانونیت کی طرف بڑھتا ہوا پاکستان

ملک غیر معمولی بے یقینی کا شکار ہے لیکن اس بحران کا کوئی بھی کردار بظاہر پسپائی پر آمادہ نہیں ہے۔ ایک طرف حکومت اور عدالتوں میں تصادم ایک نئی شکل اختیار کر رہا ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف براہ راست فوج سے ٹکرانے ہی کو حقیقی آزادی کا راستہ سمجھ رہی ہے۔ ایسے میں حکومتی اختیار، وزیر اعظم اور وزرا کے پرجوش بیانات تک محدود ہے۔ یا فوج کا شعبہ تعلقات عامہ وضاحتی بیان جاری کر کے اپنے

Read more

پاکستان میں سوشل میڈیا کی بندش کے باوجود مظاہرے کیوں نہ تھم سکے؟

پاکستان میں عمران خان کے حامیوں اور ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی دو محاذوں پر جاری رہی: سڑکوں اور سوشل میڈیا پر۔ اور ایک میدان جنگ میں سابق وزیر اعظم کا پلڑا بھاری رہا۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں اور سوشل میڈیا کی بندش کے دوران ملک میں وی پی این سروسز کی مانگ میں 1300 فیصد اضافہ ہوا۔

Read more

ایلون مسک کے بعد اب ٹوئٹر کی نئی سربراہ لنڈا یاکارینو کون؟

دنیا کے معروف ارب پتی اور تاجر ایلون مسک نے سوشل میڈیا کمپنی کی متنازع خرید کے چھ ماہ بعد لنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سربراہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

لائیو ٹی وی پر قتل ہونے والے انڈیا کے ’گینگسٹر سیاستدان‘ جو اپنا موازنہ نیلسن منڈیلا سے کرتے تھے

عتیق احمد کی ہنگامہ خیز زندگی کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھانے کے لیے نئی دہلی سے بی بی سی کے نمائندے سوتک بسواس اور پریاگ راج سے وکاس پانڈے نے تحقیق کی اور جانا کہ وہ کیا حالات تھے جنھوں نے عتیق احمد کے لیے جرائم اور سیاست کے درمیان کی سرحدوں کو مٹا کے رکھ دیا تھا۔

Read more

’ہوا بھی چلے تو لگتا ہے ہم ڈوب جائیں گے‘ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم کیوں نہ مل سکی؟

گذشتہ برس پاکستان میں آنے والے سیلابوں سے 33 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ تھا، جہاں 23 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن کی ایک بڑی تعداد آج بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہے۔ ان کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔

Read more

کور کمانڈر کا مور اور ہمارا مور چور: محمد حنیف کا کالم

اس سارے مباحث میں، مجھے صرف مور اور مور چور کی فکر ہے۔ کیا مور کو مناسب خوراک ملی ہو گی، کیا وہ اپنے نئے گھر میں جو یقیناً کور کمانڈر کے گھر سے بہت چھوٹا ہو گا، آرام سے رہ سکے گا اور میں مور چور کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوں۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار زندگی متاثر: ’سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں ڈال سکے تو آرڈر بھی نہیں ملے‘

کسی کو انٹرنیٹ بند ہونے سے کھانے کے آرڈرز نہیں ملے، کوئی اپنی ٹیکسی گاڑی باہر نہیں نکال سکا کیونکہ باہر انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا تھا اور کسی کے ’فیس بک پیج پر کوئی کلک نہیں آئے۔۔۔ کیونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ منگل کی دوپہر سے جمعہ کی رات تک بند رہا۔

Read more

2035ءکس نے دیکھا ہے؟

ثروت حسین کا ایک مصرع دیکھئے، ’رزم گہ وجود میں آنکھ جھپک نہیں سکی‘۔ ثروت حسین نے 47 برس عمر پائی۔ شاعر کی زندگی ماہ و سال کی اکائیوں میں شمار نہیں ہوتی، اس کی بصیرت اور حد نظر سے متعین ہوتی ہے۔ ثروت حسین نے 1971 کے قیامت خیز دنوں میں ’ایک انسان کی موت‘ کے عنوان سے ایک نظم لکھی تھی، ’دھان کی پنیری فوجی بوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے…. مجھے مردہ آدمی کی ہنسی سے خوف

Read more

نوجوانی میں لیموں پانی اور بیگل بریڈ فروخت کرنے والے اردوغان ترکی کے طاقتور سربراہ کیسے بنے

ترک صدر اردوغان کے دو دہائیوں سے جاری اقتدار کو 14 مئی کو ملک میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ایک طاقتور سیاسی اتحاد کے خلاف کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔

Read more

عثمانیہ دور کی قدیم حویلیاں جو گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردیوں میں گرم رہتی ہیں

آج سفرانبولو میں 2000 سے زائد قدیم اور سلطنت عثمانیہ کے دور کی کوناکلر موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سی مقامی افراد کی رہائشگاہیں ہیں لیکن کچھ کو بوتیک، ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفوں اور عجائب گھروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ دیکھنے میں خوبصورت ہیں بلکہ یہ کوناکلر پائیدار فن تعمیر اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ طرز تعمیر کی شاندار مثالیں ہیں۔

Read more

قطر میں جاسوسی کے الزام میں قید اپنے سابق نیوی افسران کو چھڑوانا مودی حکومت کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے؟

یہ 30 اگست 2022 کی رات کی بات ہے جب قطر میں کام کرنے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو وہاں کی انٹیلیجنس کے افسران نے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے اِس ڈرامائی واقعہ کے بعد انھیں دوحہ کی جیل میں باقی قیدیوں سے الگ رکھا گیا۔

Read more

جعلی ٹیومر جس کے لیے ماں بیٹی نے لاکھوں ڈالر کے عطیات وصول کیے اور مشہور شخصیات کو بے وقوف بنایا

کینسر کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پرعزم والدین کے ایک گروپ کے ذریعے اب سچ سامنے آرہا ہے۔۔۔ یہ طب میں دھوکہ دہی اور مشہور شخصیات کے لیے پائے جانے والے جنون کی کہانی ہے۔

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ ’عدالت نے عمران خان کو ریلیف تو دیا ہے لیکن صرف چند گھنٹوں کا‘

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں نیب کی طرف سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔مگر سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد اِس وقت عمران خان کا سٹیٹس کیا ہے؟ گذشتہ روز کی عدالتی کتنی غیرمعمولی تھی؟ اور اب نیب کے آٹھ روزہ ریمانڈ کی حیثیت کیا ہے؟ بی بی سی ان سوالات کے جواب جاننے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین سے بات کی ہے۔

Read more

جمہوریت اور وطن عزیز کے موجودہ حالات

کہا جاتا ہے نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر سرمایہ بہترین اور کارآمد ہو تو ترقی ہوتی ہے اور اگر اس کا سرمایہ ردی، بے کار اور فضول ہو تو ساری محنت ضائع چلی جاتی ہے۔ اسی طرح نوجوان مثبت، کار آمد اور نتیجہ خیز امور میں مشغول ہوں تو قوم ترقی کرتی ہے ورنہ اس قوم کو وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ دور کیوں جائیں! وطن عزیز برصغیر پاک و ہند کی آزادی

Read more

دانش کا قتل

افغانستان سے متصل کرم ایجنسی میں آٹھ اساتذہ شہید کردیے گئے۔ دہشت گردوں نے سات اساتذہ کو اسکول میں شہید کیا جہاں وہ امتحانات کی نگرانی کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔ دہشت گردوں نے ایک اور استاد کو اپر کرم روڈ پر گاڑی میں فائرنگ کر کے اپنا ہدف پورا کیا۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار کی انتظامیہ نے اساتذہ کے قتل کو دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ قرار دیا ہے۔ پارا چنار اسکول میں

Read more

مغربی یورپ کا درمیانی دور وسطی 1000 تا 1300

یورپ کی تاریخ میں 474ء میں سقوط روم ( مغربی رومن سلطنت کے باقاعدہ خاتمے ) کے بعد سے اگلے 1000 سال ( 1500ء ) تک عرصے کو دور وسطی کہا جاتا ہے۔ جو تین ضمنی ادوار ( ابتدائی، درمیانی اور آخری) میں تقسیم کیا ہے۔ 500ء سے 1000ء تک عرصہ یورپ کا ”ابتدائی دور وسطی“ کہلاتا ہے اس دور میں جرمنک قبائل کے ہاتھوں رومن سلطنت کے انتشار کے بعد تجارت، شہروں اور علوم و فنون کو زوال آ

Read more

اپنے پاگل ہونے کا اعتراف

میرے ہوش و حواس بالکل قائم نہیں ہیں اور میں پوری بے ایمانی سے اقرار کرتا ہوں کہ پاگل ہوں۔ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ 9 مئی کا دن یوم سیاہ ہے کہ اسی دن پچھلے 75 سال میں ہمارا دشمن جو نہیں کر سکا تھا وہ ممکن ہو گیا ہے۔ کیسے کہ عمران خان نیازی (جسے بار بار نیازی کہہ کر پکارا جاتا ہے کہ وہ امیر عبداللہ خان نیازی کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے ) جو

Read more

سائنسی سوچ کہاں سے آئے گی؟

کراچی کے سائنس میوزیم کا ذکر ایک عرصہ سے سن رہی تھی اور سوچتی تھی کہ کبھی جا کر دیکھوں گی، جب ضرار کھوڑو نے ایک نجی چینل کے شو ”ذرا ہٹ کے“ میں اس میوزیم کے بارے میں پروگرامز کیے تو میرا ارادہ اور پختہ ہو گیا لیکن زندگی کی بھاگ دوڑ سے فرصت ہی نہیں ملتی تھی مگر عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمارے بیٹے صاحب نے ہماری پوتی کو سائنس میوزیم دکھانے کا پروگرام بنایا ہوا

Read more

عمران کی گرفتاری اور فوجی تنصیبات پر حملے

عمران خان کی سیاسی دشمنی شریف برادران اور زرداری سے تھی، وہ پہلے روز سے کرپشن کے خلاف تقاریر کر رہے تھے۔ ریاست مدینہ بنانا چاہتے تھے۔ ایاک نعبدو ایاک نستعین سے بات شروع کرتے تھے۔ پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانا چاہتا تھے تو کبھی نیا پاکستان بنانے کی خواہش تھی۔ عمران خان کو 2018 میں سابق آرمی چیف باجوہ اور فیض حمید نے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیاب کروایا، جہانگیر ترین، علی احمد خان جیسی اے ٹی ایم

Read more

کیا عمران خان کی سیاست ختم ہو رہی ہے؟

سابق رکن قومی اسمبلی محمد اصغر خان نوانی 1970 ء کی دہائی میں ایس پی اچھرہ، لاہور ہوا کرتے تھے۔ وہ اپنے سخت گیر رویے کی وجہ سے ہلاکو خان کہلاتے تھے۔ انہوں نے مجھے اپنی زندگی کے چند واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی قدر آور شخصیات کو اپنی ملازمت کے دوران گرفتار کیا لیکن جس شخص نے تقویٰ اور سادگی و علمیت سے مجھے متاثر کیا وہ جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد

Read more

برانڈ نیو انقلاب

ملک پچھلے چھہتر برس سے اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے۔ باقی ہر قسم کی غیر یقینی ایک طرف، لیکن یہاں وطن عزیز کی ثابت قدمی کو داد دینی ہو گی کہ نازک ترین موڑ سے ہلنے کی گستاخی کا مرتکب نہیں ٹھہرا۔ کہ وفا اور ثابت قدمی اس کا ذائقہ شعار ہے۔ سینتیس برس تو ہمیں اس دھرتی پر ہونے کو آئے۔ وہ جو ہم سے پہلے کی کئی بہاریں دیکھ چکے ہیں وہ بھی یہی

Read more

امیتابھ بچن: فلم ’زنجیر‘ نے کیسے ایک ناکام ہیرو کو سپر سٹار بنا دیا؟

40 سال قبل 11 مئی 1973 کو ریلیز ہونے والی یہ وہی فلم تھی جس نے ہندی فلم انڈسٹری کو ’اینگری ینگ مین‘ دیا، ایک نیا سپر سٹار جو آنے والے برسوں تک ہندی فلموں کا چہرہ بدلنے والا تھا۔

Read more

جب انڈین فوج کی وردی پہنے سائنسدانوں نے امریکہ کو چکمہ دے کر انڈیا کا دوسرا ایٹمی تجربہ کیا

مشن کو خفیہ رکھنے کے لیے ہر سائنسدان مختلف نام سے سفر کر رہا تھا اور سیدھا پوکھران جانے کے بجائے بہت گھوم کر وہاں پہنچ رہا تھا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ڈی آر ڈی او کی ٹیم میں کل 100 سائنسدان تھے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری: ’میرے بھائی کے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں تھا، صرف ایک جھنڈا تھا‘

9 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران دونوں فریقین میں متعدد ہلاکتوں اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ بی بی سی نے ان مظاہروں میں ہلاک ہونے والے چند افراد کے اہلِ خانہ و دوست احباب سے بات کی ہے۔

Read more

طالبان، عمران خان، سیکیورٹی ادارے اور اتفاقات کا سلسلہ

کس کا قصور ہے اور کس کا نہیں؟ یہ بحث چھوڑ دیں۔ لیکن ایک المیہ واضح ہے اور وہ یہ کہ اس وقت ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت اور ملکی فوج ایک دوسرے سے ٹکرا چکے ہیں۔ اور یہ تصادم صرف زبانی کلامی الزامات تک محدود نہیں ہے۔ ایک سال سے یہ بحث تو چل رہی تھی کہ کون نیوٹرل ہے؟ کس نے غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل کر عمران خان صاحب کو رخصت کروایا۔ اس وقت یہ واضح

Read more

عمرانی فساد اپنے منطقی انجام کی دہلیز پہ

عمران خان کا اپنے احتجاج کو ہمیشہ پرامن اور قانون کے مطابق قرار دینے کا دعوی خلاف حقیقت ثابت ہو چکا ہے۔ عمران خان نے اپنے کنٹینر دھرنے کے وقت پی ٹی وی پہ حملہ کرایا جس میں ان کے حامی مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور پارلیمنٹ پہ حملہ کرنے کی سازش بھی سامنے آئی۔ اس وقت بھی عمران خان نے سول نافرمانی سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو بنکوں کے ذریعے رقوم ارسال کرنے کے بجائے

Read more

نوجوان ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں

اب تک کی اطلاعات کے مطابق صرف ایک سال میں کئی لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں اور وہ کوئی عام نوجوان نہیں، بیشتر پروفیشنل ہیں جن میں ڈاکٹر انجینئر اور دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ سوال؟ کہ ایسا کیوں ہوا؟ کسی بھی ملک کے نو جوان ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں قوم اور گھر والوں کی امیدوں کا مرکز بھی نو جوان کیوں ملک چھوڑ رہے ہیں۔ جواب نہایت آسان ہے ملکی حالات اس قدر

Read more

پاکستان کی بے یقین سیاست

”پاکستان کی سیاست میں صرف ایک چیز یقینی ہے اور وہ ہے غیر یقینی“ اور اس کے مناظر ہم نے آج تب دیکھے جب چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے فوراً بعد اتنا ری ایکشن آیا اتنا زیادہ کہ شاید عمران خان نے بھی اس کی توقع نہ کی ہو، کم ازکم میں نے تو اپنے زندگی میں اس قسم کا ری ایکشن کبھی نہیں دیکھا صرف محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کچھ اس

Read more

ماما! کھانا بن گیا؟

میری سوچوں کے تسلسل کو میری چھ سالہ بیٹی نے توڑا۔ اور کچھ پل کے لیے میں بھول بھی گئی کہ مجھے کھانا بنانا تھا۔ خبر ہی کچھ ایسی تھی۔ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ خبر تھی یا بجلی تھی جو مجھ پر گری تھی۔ اب کیا ہو گا؟ اب کیا کرنا ہو گا؟ دل و دماغ سوچوں کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب رہا تھا۔ کیا ہو گا، یہ واضح نہیں تھا۔ لیکن کیا کرنا چاہیے، یہ بالکل

Read more

ضرورت ہے ایک نئے دارالحکومت کی

بڑوں سے سنا ہے کہ کراچی پہلے پاکستان کا دارالحکومت ہوتا تھا۔ پھر بڑی محنت اور لگن سے اس کو جرائم کا گڑھ بنایا گیا۔ لاقانونیت اعلی درجے پر قائم ہونے کے بیج بوئے گئے اور سارے ملک کی اقوام کو کراچی میں جمع کیا گیا اور کراچی اس کے حوالے کر دیا گیا۔ پھر ہم نے ترقی کی منازل طے کی اور کراچی جرائم کی دنیا میں نمبر ون بننے کے چکر میں پڑ گیا۔ قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا،

Read more

شر اور ڈر

فتنہ، فساد، برائی یا گناہ، شر کہلاتے ہیں۔ آدمی دراصل نیکی اور شر کا مجموعہ ہے، جب نیکی کا غلبہ ہو تو فرشتہ صفت یا نیک سیرت ہے اور جب شر غالب آ جائے تو شیطان جیسا بن جاتا ہے۔ انسانیت کی موجودگی آدمی اور انسان کا فرق بتاتی ہے۔ بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا بعض افراد کہتے ہیں ملک کی تباہی کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، کچھ

Read more

آج زرداری بہت یاد آئے

گھر پہنچا تو والدہ زار و قطار رو رہی تھیں۔ پوچھنے پہ جواب دینے کے بجائے انہوں نے ٹی وی اسکرین کی طرف اشارہ کیا۔ بریکنگ نیوز چل رہی تھی کہ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا۔ ایک لمحے کے لیے آنکھیں ساکت ہو گئیں۔ کچھ بھی سوچنے سمجھنے میں بہت دیر لگی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جلسہ گاہ سے واپسی پہ گاڑی کا سن روف کھولنے پہ باہر نکلنے سے کسی اندھی گولی کا

Read more

مغربی تہذیب اتنی معتوب کیوں؟

  تہذیب کے معنی اور اس کی نشو و نما کے قوانین کا سوال اس وقت مزید اہم ہوجاتا ہے جب ایک نئی تہذیب تشکیل پا رہی ہوتی ہے اور عالمی ترقی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے۔ مغرب میں ایک طویل سیاہ دور کے بعد جب مذہب کا فکرو نظر پر بہت گہرا اثر تھا، پندرہویں صدی عیسوی میں روشن خیالی (انلائٹنمنٹ ) کی تحریک کا آغاز ہوا، تو لوگوں نے سماج، قانون

Read more

ہیری پوٹر، عمران خان اور ملکی سیاسی حالات

ہیری پوٹر جے کے رولنگ کے ناول پر مبنی ایک فلم سیریز ہے۔ اس کے دو اہم کردار ہیری پوٹر اور والڈیمورٹ ہیں۔ ہیری پوٹر اس کے ہیرو ہیں جبکہ لارڈ والڈیمورٹ اس میں ولن ہیں۔ سوائے چند ایک کے سب والڈیمورٹ کا نام لینے سے ڈرتے ہیں، اس لئے اسے ’ڈارک لارڈ‘ یا ’ہی ہو مے ناٹ بی نیمڈ‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس کہانی کا مرکز ہوگوارٹ سکول آف وچکرافٹ ہے جسے کئی صدیاں پہلے چار عظیم

Read more

شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال، صدر بشار الاسد کی قبولیت میں اضافہ

شام ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ایک بار پھر بااثر عرب لیگ میں شامل ہو گیا ہے، جسے جمہوریت کے حامی مظاہروں پر وحشیانہ جبر کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی۔

Read more

’ایک مستحکم پاکستان امن کے لیے ضروری ہے‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی خبریں انڈیا کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر سب سے اہم خبروں میں شائع اور نشر کی گئی ہیں۔

Read more

اور ریڈ لائن کراس ہو گئی

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی والوں کا یہی جملہ آج ان سب کا امتحان لے رہا ہے۔ کیونکہ آخر کار وہ ریڈ لائن کراس ہو گئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ چھ مہینے سے ریڈ لائن، ریڈ لائن کی رٹ لگا قانون کو چیلینج کرنے والے مزید کیا کر سکتے ہیں۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ گرفتاری کے فوراً بعد جذباتی کارکنوں نے خود بھی کئی ریڈ لائن عبور کر دیے۔ مثلاً

Read more

اولاد و والدین کے باہمی پیار کارشتہ

اولاد و والدین کا باہمی رشتہ و ایک دوسرے سے حسن سلوک ایک ایسا عمل جس میں والدین بچے کی نشوونما جذباتی لگاو سے اسے آئندہ زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ وہ اولاد کی بلوغت تک و آزادی کے سفر کو ایک ترتیب سے ادا کرتے ہیں۔ بچے کی نشوونما اور اس کی زندگی کے سفر کے ادوار میں والدین کی ذمہ داریاں، فرائض اور تربیت ایک صبر آزما اور مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے۔

Read more

کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوا: مظاہرین ’پھل، دودھ اور موروں‘ کے علاوہ کون سی چیزیں اپنے ساتھ لے گئے؟

ایسی ہی ایک ویڈیو میں جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیا جیسے دودھ پھل وغیرہ اٹھائے اور اپنے ساتھ لے جاتے نظر آئے وہیں ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جس میں لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں موجود پرندوں کو بھی اٹھا رکھا تھا۔

Read more

فیضان جتک قتل کیس میں سزائے موت:’ذمہ داران کو سزا سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے‘

پانچ مئی 2021 کی شب کوئٹہ میں طالبعلم فیضان جتک کے قتل کے الزام میں مقامی عدالت نے پولیس کے ایگل سکواڈ کے چاراہلکاروں کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (36)

فرینکفرٹ سے ایمسٹرڈیم کے لیے میری منتخب کردہ ریل گاڑی کا وقتِ روانگی رات دس بجے تھا ۔اس نے صبح 8 بجے ایمسٹرڈیم پہنچنا تھا۔ رات کے سفر کی وجہ سے گاڑی کے زیادہ تر ڈبے خواب گاہوں پر مشتمل تھے۔ یہ خواب گاہیں کچھ ایسی آرام دہ تھیں کہ نیندوں میں کسی رت جگے کے گھلنے کی کیا مجال۔ فرینکفرٹ سے ایمسٹرڈیم تک کے سفر کے دوران نہ تو پاسپورٹ کا معائنہ ہوا اور نہ ہی سامان کی پڑتال۔

Read more

منظم ہجرت اور سمندر پار پاکستانی

کرہ ارض پر زندگی کے ارتقاء اور تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک مسلسل ہجرت یا نقل مکانی کا عمل بھی یکساں طور تاریخ و ارتقا کی منازل میں اپنا کردار رکھتا ہے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے ہجرت کی وجوہات، مسائل اور نتائج کو سمجھے بغیر سماجی علوم کو سمجھا ہی نہیں جا سکتا۔ چرند، پرند اور انسان روز اول سے ہی معاش، محفوظ ماحول اور بہتر حالات کار کی تلاش میں ایک مسلسل سفر

Read more

ادیب، صرف ادیب نہ رہا دانشور، صرف دانشور نہ رہا

بھارتی فلم کے ایک گانے کے بول ہیں کہ ”دوست دوست نہ رہا، پیار پیار نہ رہا“ ۔ یہ گانا کم و بیش ہر اس شخص نے سنا ہو گا جو موسیقی کا ذرا سا بھی شوق رکھتا ہے، اور اگر موسیقی کا ذوق نہ بھی رکھتا ہو تو بس اور ویگن کے سفر کے دوران ضرور اس کی سماعتوں سے ٹکرایا ہو گا۔ مجھے یہ گانا سنتے ہوئے آج کے وہ ادیب اور دانشور یاد آ گئے جو ادب،

Read more

نیب کی عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا، پنجاب میں فوج طلب

ویب ڈیسک — قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں گر فتار سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے۔ گرفتاری کے بعد سابق وزیرِ اعظم کو پولیس لائنز اسلام آباد ریسٹ ہاؤس منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کو اُن کے خلاف مقدمات کی سماعت بھی وہیں ہو رہی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے عمران خان کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب عدالت کے جج

Read more

’مشکل ہدف اور جان لیوا رات‘: دورانِ آپریشن تباہ ہونے والے بمبار طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کی کہانی

یہ کہانی ایک ہینڈلی پیج ہیلی فیکس ہیوی بمبار طیارے کے عملے کے بارے میں ہے، جن میں سے زیادہ تر کینیڈین تھے، جس کے ذریعے یورپ کی جنگ کے دوران جرمنی پر بمباری کی گئی۔

Read more

شائزوفرینیا کی وجوہات (3)

جب ہم ذہنی بیماریوں اور خاص کر شائزوفرینیا کی وجوہات کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ یہ موضوع کافی پیچیدہ ہے چونکہ یہ بیماری ابھی تک ہمارے لیے ایک معمہ ہے اس لیے ہم حتمی طور پر اس کے بارے اپنی رائے نہیں دے سکتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ پچھلی چند دہائیوں میں مغرب کے ماہرین میں شائزوفرینیا کی وجوہات کی تقسیم کے لیے جو

Read more

گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار میرا پیارا پولیس ایپ

بین الاقوامی این جی او گلوبل مسنگ چلڈرن نیٹ ورک کی ویب سائٹ ”گلوبل مسنگ کڈز“ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں بچے لاپتہ اور اغواء ہو جاتے ہیں ان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ امریکہ میں ہر سال لاپتہ بچوں کے تقریباً چار لاکھ ساٹھ ہزار کیس رپورٹ ہوتے ہیں اسی طرح برطانیہ میں ایک لاکھ بارہ ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ، آسٹریلیا میں

Read more

نور جہاں ہتھنی کی موت اور ہماری بے حسی

میں نے اسے پہلی دفعہ بی بی سی کی ایک مختصر دس پندرہ منٹ والی رپورٹ میں دیکھا تھا۔ جس میں اس کی صحت کے بارے میں کیے جانے والے اقدامات پر بات کی گئی تھی۔ فور پاز کے ڈاکٹروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر تھا۔ اور ان کی یہ تشویش کہ ہم بار بار اس چیز کی درخواست کر چکے ہیں کہ کراچی کے چڑیا گھر کا ماحول اس کے لئے سازگار نہیں۔ اس کے

Read more

ڈائیلائسز اور ایڈز

صحت مند انسانی جسم اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بے شک بیماری جسم کی زکات ہے مگر اس دور میں بیمار ہونا نہ صرف خود بیمار کے لیے بلکہ گھر والوں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔ بات کڑوی ضرور ہے مگر یہ سچ ہے۔ سب سے پہلا مسئلہ تو مہنگائی ہے اور اس کے بعد آپ کی بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کی صورت میں جو مسیحا بیٹھے ہیں کیا وہ آپ کی بیماری کی

Read more

دو ملاؤں کے درمیان ’مرغی‘ حرام!

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب کی اپیل پر چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ کے روز لاہور اور مردان میں نکالی گئی ریلیوں میں دو افسوسناک واقعات پیش آئے۔ اس میں ایک واقعہ خاتون کے ’ٹاپ لیس‘ ہو کر رقص کرنے کا ہے، اور دوسرا واقعہ مردان میں ایک مولوی کے قتل کا ہے۔ ان واقعات کو سوشل میڈیا پر کافی کوریج مل رہی ہے۔ یہ دونوں واقعات کسی سانحہ سے کم نہیں کہ ایک طرف

Read more

رام سنگھ کی رام کہانی

  میں نے رام سنگھ سے ایک دو جملے 1947 کے فسادات کے آنکھوں دیکھے حال کے بارے میں کمیونٹی سنٹر میں ہم بزرگوں کی محفل میں سن رکھے تھے۔ جستجو پروان چڑھی کہ ایک غیر مسلم سے پوچھا جائے کہ اس نے کیا دیکھا اور اس پہ کیا بیتی۔ میں نے رام سنگھ سے اس کا فون نمبر لیا اور کچھ دنوں کے بعد اس کے گھر پہنچ گیا۔ رام سنگھ نے دروازہ کھولا تو میں اس کی بیٹھک

Read more

قاضی میدی

یہ مئی 1989 کے آخری ہفتے کا کوئی دن تھا، سخت گرمی پڑ رہی تھی، زمین تانبے کی طرح تپ رہی تھی، آسمان آگ برسا رہا تھا، لگتا تھا سورج سوا نیزے پہ ہے، اسماعیل میرٹھی کے بقول چوٹی سے ایڑی تک پسینہ بہہ رہا تھا۔ میں بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد سے گوجرانوالہ گیا ہوا تھا۔ تیسرے پہر گرمی کی شدت بڑھ گئی تو میں بیٹے اور بیٹی کو اردو بازار کے نیائیں چوک میں ہدایت اللہ کا

Read more

کچھ ہوا کہ نہیں؟

آگ لگے اس ڈاکٹری کو جب ہماری کوئی بات ہی نہ سنے۔ پڑھایا لکھایا، بڑی ڈاکٹر بنایا کہ بھئی کم ازکم گھر والوں کو تو آرام ہو گا۔ اب کیا کہوں کہ یہ عالم کہ بی بی ساری دنیا کا درد اپنے جگر میں سمیٹ کر بیٹھی ہیں اور اپنے جائیں بھاڑ میں۔

کتنی بار کہا کہ بھئی مجھے تو آتی ہے شرم ایسی باتیں کرتے ہوئے۔ بیٹیوں سے کبھی نہیں پوچھا تو بہو کی کرید کیوں؟ بچی بے چاری، سوچے گی بڑھیا قبر میں پاؤں لٹکائے بیٹھی اور شرم و حیا نام کو نہیں۔ سوال کرتی ہے کچھ ہوا کہ نہیں؟

ویسے تو بھیا یہ سب اللہ کے کام ہیں، ہم نے بڑی بہوؤں کو بھی نہیں پوچھا کبھی۔ منجھلی کی ایک ہی بیٹی رہی بہت عرصہ جم جم جیے۔ بارہ برس گزرے تب دوسری آئی۔ دو بیٹیاں۔ ماں باپ کی نور العین، بس اور کچھ نہیں چاہیے، کبھی نہیں کہا کہ بیٹا کیوں نہیں؟ بیٹی ہو یا بیٹا بس زندگی والے ہوں، نیک نصیب۔

Read more

انڈین میک اپ آرٹسٹ جو لڑکیوں کو ہنر سکھا کر ’ٹریفکنگ سے بچا‘ رہی ہیں

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے علی پوار دوار ضلع میں چائے کے باغات میں ہزاروں لڑکیاں کام کرتی ہیں لیکن کم اجرت کے باعث بہت سی لڑکیاں یہ کام چھوڑ کر دلی اور ممبئی جیسے بڑے بڑے شہروں کا رخ کر رہی ہیں جہاں یہ اکثر ٹریفکنگ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ شکلا دیبناتھ برسوں سے اپنے گاؤں کی لڑکیوں اور خواتین کو ٹریفکنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ بیوٹیشین کا کورس کروا رہی ہیں تاکہ انھیں ٹریفکنگ سے بچایا جا سکے۔

Read more

بل کھاتی ندیاں، برف، پہاڑ اور 180 سرنگیں، یورپ میں بلند ترین ریلوے لائن پر خوبصورت سفر

ناروے کے سٹائلش دارالحکومت کو اس کے سب سے خوبصورت شہر سے جوڑنے والی 496 کلومیٹر لمبی اوسلو-برگن ریلوے لائن دنیا کی خوبصورت ترین ٹرین لائنوں میں سے ایک ہے جس کے درمیان 39 ریلوے سٹیشن آتے ہیں۔

Read more

آخری مرحلے کی لڑائی

بے نشان منزل کے مسافروں کی مسافت کہاں کم ہوتی ہے اور بے مکاں مکین کب سائبان رکھتے ہیں، مقام مقیم کے لیے اور زمان زمین کے لیے اجنبی ہونے لگیں تو سکونت کہاں؟ خوف کی چادر میں اندیشے پنپ رہے ہیں اور بے یقینی کا راج ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہاتھ کوئی ایسی چھڑی آ جائے کہ گھمانے سے ایک دم ’نواں نکور‘ پاکستان نکل آئے، ایک دم بے یقینی کے بادل چھٹ جائیں اور صبح

Read more

آخری مرحلے کی لڑائی! عاصمہ شیرازی کا کالم

مذاکرات میں تیس جولائی یعنی بجٹ کے بعد اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے پر اتفاق کا سبب بن رہا تھا کہ عمران خان نے اچانک چودہ مئی سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل کی شرط رکھ کر اپنی مذاکراتی ٹیم کو بے اختیار کر دیا۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

عید، گریف اور گرین زون

میری موت کے بعد اگر تمہارے صحن میں کوئی گلاب کا پھول کھل آئے تو سمجھ لینا کہ میں لوٹ آیا ہوں۔ شیخ ایاز اس پھول کے کھلنے کا انتظار دنیا کا سب سے تکلیف دہ انتظار ہے کہ آپ اپنی تمام حسوں سے اپنے بچھڑنے والے پیارے کی ایک بار آواز سننے، ایک بار ہاتھ کا لمس محسوس کرنے اور سینے سے لگ کر زور سے جادو کی جھپی ڈال کر اپنے تمام غم بھلا دینا چاہتے ہیں لیکن

Read more

پارلیمنٹ کی بالادستی: کل اور آج

قیام پاکستان سے اب تک پاکستان میں ”پارلیمنٹ کی بالا دستی“ کی جنگ جا ری ہے طویل عرصہ تک ملٹری و سول بیورو کریسی کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی کی نفی ہوتی رہی کبھی گورنر جنرل وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیتے رہے اور کبھی فوجی ڈکٹیٹر وزرائے اعظم کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھجوانے کے لئے آئین میں 58 / 2 Bایجادہوئی، اس کا خاتمہ ہوا تو منتخب وزرائے اعظم کو عدلیہ کے

Read more

سب کچھ ہونے کے باوجود مسلمان کمزور کیوں ہیں؟

اس وقت مسلمان دنیا کی دوسری بڑی اکثریت ہیں۔ دنیا میں فی الوقت سب سے بڑی اکثریت عیسائی قوم ہے، عیسائیوں کے بعد مسلمانوں کا نمبر ہے۔ اس حوالے سے بڑے پروپیگنڈے بھی پھیلائے جا رہے ہیں اور دنیا کے سامنے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایک خطرہ باور کرایا جا رہا ہے۔ اور ابھی سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محض تیس پینتیس سال بعد مسلمان دنیا کی پہلی واضح اکثریتی قوم بن جائیں گے۔

Read more

ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی، سیاسی اور تعلیمی حرکیات پر ایک قابل مطالعہ کتاب

کچھ کتابیں کبھی ایسی مل جاتی ہیں کہ انہیں آنکھوں کا سرمہ بنانے کو جی چاہتا ہے۔ پروفیسر محمد سجاد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کتاب ”ہندوستانی مسلمان: مسائل و امکانات“ ایک ایسی ہی کتاب ہے جو دل زیب بھی ہے اور دیدہ زیب بھی۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے اتنے مسائل ہیں کہ انہیں شمار بھی نہیں کیا جا سکتا اور ان کا حل پیدا کرنے والے افراد بھی نہیں ملتے۔ پروفیسر محمد سجاد نہ صرف مسئلہ شناس ہیں بلکہ

Read more

تھیلیسیمیا: ’اب میں بہت مثبت ہوں اور اپنی بیٹی کے لیے جو بھی کرنا پڑے کر گزوں گی‘

دنیابھر میں آٹھ مئی کو تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ ایک جینیاتی بیماری ہے ۔بچے کی پیدائش کے چھ ماہ بعد ہی اس کا پتہ چل جاتا ہے۔ تھیلیسیمیا میجر کا شکار بچے شدید خون کی کمی سے مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں اسی لیے ڈاکٹرز شادی کے وقت خون کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ بیماری کا پہلے سے پتہ چل سکے۔

Read more

مگ 21: انڈین ایئرفورس میں ’ریڑھ کی ہڈی‘ جیسی حیثیت سے ’اڑتے تابوت‘ کے خطاب تک

انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر صورت گڑھ میں انڈین ایئرفورس کا مگ طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

کیا ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمت کم ہو گی؟

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت اور معیار سے ناخوش بعض شہری جاپان سے منگوائی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں میں دلچسپی لیتے ہیں اور اب ریگولیٹری ڈیوٹی کی معیاد ختم ہونے کے بعد بعض لوگوں کو امید ہے کہ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں میں ریلیف مل سکتا ہے۔ مگر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کیا یہ ممکن بھی ہے؟

Read more

پیٹرنٹی لِیو: وہ پوشیدہ وجوہات جو والد کو بچے کی پیدائش کے بعد چھٹی لینے سے روکتی ہیں

بچوں کی پیدائش کے بعد والد کو ملنے والی چھٹی یعنی ‘پیٹرنٹی لیو’ کے بہت سے فوائد ہیں اور ماضی کے مقابلے اب زیادہ کمپنیاں مردوں کو یہ سہولت فراہم کررہی ہیں۔ اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ مرد اس سہولت کا فائدہ کیوں نہیں اٹھارہے ہیں؟

Read more

کیا سندھ میں بھٹو اب بھی زندہ ہے؟

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعوی ’کیا ہے کہ ”ہمیں اب بھٹو کی وجہ سے نہیں مگر کام کی وجہ سے ووٹ ملتے ہیں!“ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھا جائے تو زرداری صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق کرنا ذرہ مشکل ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کو ووٹ ملنے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں حکومت میں رہ کر نیا رکارڈ قائم کرنے کی وجہ صرف

Read more

ڈاکٹر زبیدہ سرنگ اور دیگر ڈاکٹروں کی خدمات کا تقابلی جائزہ

میرے حالیہ آرٹیکل جو کہ ”ہم سب“ پر شائع ہوا تھا اس پر کافی لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ میں نے ڈاکٹر زبیدہ سرنگ صاحبہ کی کتاب، ”آپٹکس، میڈ ایزی“ پر اپنی رائے دے کر ان کی توہین کی ہے اور ان کی خدمات کو نظر انداز کیا ہے۔ کچھ نوجوان اور ڈاکٹر صاحبہ کے ’مداح‘ تو میرا مضمون پڑھے بغیر ہی اس ’معجزاتی تصنیف‘ کے لئے ایسے سیخ پا ہو رہے ہیں جیسے زبیدہ سرنگ صاحبہ نے یہ

Read more

معاشرے کی اصلاح و تربیت اور ہماری ذمہ داری

معاشرے کی اصلاح ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو کہ ایک طرف سے بہت پیچیدہ اور دوسری طرف سے بہت ضروری ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہم معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بن رہے ہیں یا اس کے بگاڑ کا؟ تو چلیں اپنے آپ سوالات کر کے تنقیدی جائزہ لیتے ہیں۔ کیا ہم ایک با تہذیب با اخلاق با عزت، فرمانبردار معاشرے کہ باسی کہلانے کے لائق ہیں؟ کیا ہم اپنی ذمہ داری، فرائض اچھی طرح سے سر

Read more

اسلامک ٹچ والے ضعیف الاعتقاد بزرگ رہنما کی کارستانیاں

وہ ضعیف الاعتقاد شروع سے ہی ہے اور اسے جاننے والے جانتے ہیں کہ اس کی ذہنی پسماندگی آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی ماحول بھی ختم نہیں کر سکے اور اس کے اندر اپنی قومیت کے حوالے سے تعصب بھی بہت ہے اور شہرت، گلیمر اور قومی ٹیم کی کپتانی اور ایک بڑے اہم اسلامی ملک کی وزارت عظمی بھی اس کے اندر سے یہ چیزیں نکال نہ سکے ہیں، اس کی ابھی تک کی آخری شادی سے پہلے ہی ایک

Read more

اورینٹل ازم: ایڈورڈ سعید اور حامد دباشی کی زندگیاں اور کام

اورینٹل ازم ایک اصطلاح ہے جو ایڈورڈ نے اپنی کتاب ”اورینٹل ازم“ میں 1978 میں شائع کی تھی۔ اس سے مراد مغربی دنیا نے مشرق کے بارے میں عقائد، رویوں اور نقشوں کا ایک مجموعہ تعمیر کیا ہے جو استعمار، سامراج اور مغرب میں ثقافتی تسلط کو جواز پیش کرنے کے لئے استعمال ہوا ہے۔ اورینٹل ازم پوسٹ کلونیل اسٹڈیز، ثقافتی علوم، اور تنقیدی نظریہ میں ایک اہم موضوع ہے۔ اس سلسلے میں ایڈورڈ سعید اور حامد دباشی کے کام

Read more

بالی وڈ کے امیر ستاروں شاہ رخ، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے غریب پڑوسیوں کی کہانیاں

سلمان خان کا گھر باہر سے اتنا سادہ لگتا ہے کہ کئی بار وہاں آنے والے مداحوں کو یقین نہیں آتا کہ سلمان خان اسی گیلیکسی میں رہتے ہیں۔

Read more

سیر بنگال: مہرباں راتیں، بے مہر صبحوں کے بعد

80 اور 90 کی دہائی گلے ملنے والی تھیں کہ اس دنیا میں مجھے پہلا سانس نصیب ہوا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے، وہاں بھی جنت اور دوزخ کی تقسیم تھی۔ تقسیم کا یہ کیڑا شاید انسان وہاں سے ہی ساتھ لایا ہے۔ پیدائش کے وقت مجھے معلوم نہ تھا کہ آگے چل کے میری پیدائش کا خطہ مجھ سے اٹوٹ رشتہ قائم کر لے گا، شاید سب سے ہی کرتا ہو گا۔ مجھے اس وقت معلوم نہ تھا کہ

Read more

عمران خان بڑا خطرہ ہے یا آئی ایم ایف؟

موجودہ حکومت لاکھ روئے پیٹے کہ پچھلوں کی سزا ہمیں کیوں دے رہے ہو مگر آئی ایم ایف اس لیے بہرا بنا بیٹھا ہے کیونکہ وہ کسی حکومت کو نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کو جانتا ہے اور آئی ایم ایف حلوائی کی دوکان نہیں کہ ہر بار اس پے جا کے دادا جی کی فاتحہ دلوائی جائے۔

Read more

میں کون ہوں اے ہم نفسو 12 : رئیس امروہوی کا قتل

میرے گزرے وقت کی یادوں کے سفر میں اتنے لوگوں کے شریک ہونے کی مجھے قطعی امید نہیں تھی۔ یہ نصف صدی کا قصہ تھا دو چار برس کی بات نہیں۔ لیکن اس کہانی نے صرف میرے ہم عصر احباب کو ہی اسیر نہیں کیا۔ اس میں عہد نو کے نمایندہ احباب بھی شامل ہیں۔ میں سب کا شکر گزار ہوں۔ ان واقعات کو میں نے کسی ڈائری سے لیا تو وہ صرف میری یاداشت تھی۔ یادوں کو دہراتے ہوئے

Read more

میں کون ہوں اے ہم نفسو، 10: فحاشی کے ایک عدالتی کیس میں سزا

فحاشی ایک نقطہ نظر ہے۔ انفرادی۔ یہی وجہ ہے اس کی قانونی یا ادبی تعریف پر اتفاق رائے کبھی ممکن نہ ہوا۔ اردو کی ادبی تاریخ میں یہ الزام سب سے پہلے ایک عورت عصمت چغتائی پر اس کے افسانے ”لحاف“ کی وجہ سے عاید ہوا لیکن جو شہرت منٹو کے افسانے ”ٹھنڈا گوشت“ کے عدالتی مقدمے کو حاصل ہوئی وہ لازوال ہو گئی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ”پریم شاستر“ اور ”کوک شاستر“ جیسی کتابوں کو اخلاق کے

Read more

سوپر نرس: دس ہزار صحت مند زچگیاں کروانے والی خدیجہ بی بی جنھیں نوزائیدہ بچوں کے رونے کے آواز پسند ہے

ہر کوئی بچوں کی ہنسی اور کلکاریاں سننا پسند کرتا ہے لیکن انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے وِلوپورم ضلع سے تعلق رکھنے والی خدیجہ بی بی کے لیے صرف ایک ہی چیز ہے جو وہ سننا چاہتی ہیں یعنی وہ اپنے نوزائیدہ بچے کی پہلے رونے کی آواز سننا چاہتی ہیں۔

Read more

فرام واشک ٹو واشنگٹن

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ قانون کی لائبریری کے وسیع و عریض ہال کے بیچوں بیچ بڑے بڑے میزوں کے گرد بید سے بٔنی ہوئی لکڑی کی کرسیاں سلیقے سے دھری تھیں جن پر اکا دکا طالبعلم مصروف مطالعہ تھے۔ البتہ میزوں پر جابجا الٹی سیدھی کتابیں پڑی ہوئی تھیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ پڑھنے والے بعد از مطالعہ انھیں اسی حال میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ مجھے ”جرمیات“ کے موضوع پر ایک کتاب کی تلاش تھی

Read more

قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم پیچھے سے غائب ہیں

االلہ پاک نے تین بار میاں نواز شریف کو پاکستان جیسے اہم اسلامی ملک کی سربراہی کا موقع دیا۔ تینوں بار میاں نواز شریف پر بھونڈے الزامات لگا کر اقتدار سے ہٹایا گیا۔ میاں نواز شریف پر آج تک جتنے بھی الزامات لگائے گئے عدالتوں میں ایک بھی ثابت نہ ہو سکا۔ پانامہ جیسا انٹرنیشنل کرپشن کیس ڈال کر اقامہ جیسے مضحکہ خیز الزام پر انہیں سیاست سے آؤٹ کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ دو طرح سے سیاسی پارٹیوں کو نتھ

Read more

ہنی ٹریپ: ماتا ہری سے جُڑی فوجی افسران کی جاسوسی کی روایت جس نے انڈیا کو ’پریشان‘ کیا ہے

جاسوسی کی تاریخ میں شاید اب تک سب سے مشہور ‘ہنی ٹریپ’ جاسوس ماتا ہری کو بتایا جاتا ہے جو پہلی جنگ عظیم کے بعد بہت مشہور ہوئی تھیں۔ 1980 کی دہائی میں انڈیا میں ایک معاملہ اس وقت بہت زیادہ سرخیوں میں آیا جب را کے ایک افسر پر سی آئی اے کے جاسوس کے ذریعے ’ہنی ٹریپ‘ ہونے کا الزام لگا تھا۔

Read more

عدلیہ بحالی تحریک

سنہ 2007 ء میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس کے عہدے سے ہٹا دیا۔ جس کی وجہ سے وکلاء برادری مشتعل ہو گئی اور ان کی بحالی کی تحریک دس مارچ 2007 ءکو اس وقت شروع ہوئی جب چیف جسٹس کے رہائش گاہ پر وکلاء رہنماؤں کو چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان وکلاء رہنماؤں نے چیف جسٹس کی اقامت گاہ کے باہر حکومتی رویہ کے خلاف

Read more

شاہ رخ خان کا بیٹے آرین کے ’حد سے زیادہ مہنگے‘ کپڑوں کے برانڈ پر کیا کہنا ہے؟

شاہ رخ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوال کے جواب دینے میں سرگرم نظر آئے جس کی وجہ سے ’آسک ایس آر کے‘ کئی گھنٹوں تک انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

Read more

جب ٹک ٹاک نے برطانوی صحافی کی جاسوسی کے لیے ان کی ’بلی کا اکاؤنٹ‘ استعمال کیا

کرسمس سے دو روز قبل ٹک ٹاک نے لندن کی صحافی کرسٹینا کریڈل کو بتایا کہ کمپنی کے چین میں موجود دو ملازمین اور دو امریکی ملازمین نے اُن کی اجازت یا علم میں لائے بغیر کرسٹینا کے ذاتی اکاؤنٹ کا ڈیٹا حاصل کیا۔

Read more

انڈیا کی ریاست مانی پور میں نسلی فسادات، 30 افراد ہلاک

انڈیا کی فوج کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں لائے جا رہے ہیں تاہم مانی پور میں برسراقتدار ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر تشدد کو روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کرنے کا الزام لگ رہا ہے۔

Read more

شائزو فرینیا اور مختلف مکاتب فکر (2)

جب ہم شائزوفرینیا کے نام، تصور اور تفہیم کا سائنسی نقطۂ نظر سے مطالعہ کرتے ہیں تو ہمارا مختلف مکاتب فکر سے تعارف ہوتا ہے۔ کسی بھی پیچیدہ صورت حال کو سمجھنے کے لیے مختلف ماہرین اپنے اپنے تجربے، مشاہدے، مطالعے اور تجزیے سے مختلف نتائج تک پہنچے ہیں لیکن ایک سنجیدہ طالب علم ان تمام مکاتب کا خلوص سے مطالعہ کرتا ہے تاکہ اس موضوع پر اس کی معلومات سطحی نہ رہیں بلکہ عالمانہ ہوں۔ میں ان مختلف مکاتب

Read more

سیاسی فیصلوں کی قیمت: خود کردہ را علاج نیست

ہر روز بار رومز میں ہی نہیں اب تو گلی محلے میں عوامی سطح پر سپریم کورٹ پر پھبتیاں کسی جا رہی ہیں۔ عدالتی نظام کی یہ تنزلی چند دنوں، ہفتوں، مہینوں میں نہیں آئی، اس میں برسوں لگے وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔ اس کی بنیاد عدلیہ کا نظریہ ضرورت بنا۔ ماوراء دستور اقدام کو قانونی شیلٹر یہیں سے ملا۔ جس کے لیے آئین کو ری رائٹ کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں

Read more

بہروپیا

راہزن جب راستے پر گھات لگائے آتے جاتے مسافروں کو نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیتا ہے تو متاثرہ شخص کو راہزن کی شناخت و ادراک میں کوئی مخمصہ و پیچیدگی نہیں ہوتی۔ اس مسافر کو یقین ہوتا ہے کہ جس شخص نے اسے راستے میں زبردستی روک کر لوٹا ہے وہ راہزن ہے۔ جب ایک چور چوری کی غرض سے کسی کے گھر میں گھستا ہے اور اگر گھر کے مکین خوشی قسمتی سے اسے دھر لیتے

Read more

خالد حمید فاروقی کا ذکر خیر

28 جنوری 2017 کی ایک انتہائی سرد دن تھا اور صبح کے تقریباً چار بج رہے تھے جب ہم نے جرمنی سے بلجیم کے لئے سفر شروع کیا۔ ہماری منزل ”برسلز“ تھی۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بج رہے تھے جب ہم برسلز میں داخل ہوئے۔ برسلز یورپی یونین کا اور نیٹو کا ہیڈ کوارٹر ہے اور اس بارے بہت کچھ سن چکا تھا اور دیکھنے کی شدید خواہش تھی جو آج پوری ہو رہی ہے۔ شہر میں داخل ہوتے ہی بلند

Read more

میرے بچن کے دن

کتنے اچھے تھے دن آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آ گئے میرے بچھڑوں کو مجھ سے ملا دے کوئی میرا بچپن کسی مول لا دے کوئی محمد علی شہکی اور افشاں احمد کا یہ دوگانا ہم بچپن میں ریڈیو اور ٹی وی پر سناء اور دیکھا کرتے تھے، اچھا ضرور لگتا تھا لیکن اس وقت اس کے مفہوم پر غور و فکر نہیں کرتے تھے۔ اب سنتے ہیں تو آنکھوں میں آنسو اور دل سے ایک آہ نکلتی ہے اور

Read more

گیڑو گیڑ بگیڑو وے رمضان دا ابا

دیوجانس کلبی رومی  فقیر آدمی تھا جھولا اٹھا کر جہاں دل کرتا چل پڑتا‍۔ ایک مرتبہ جب وہ لیٹا دھوپ سینک رہا تھا تو سکندر اعظم کا اس جگہ سے گزر ہوا۔ اس کے لشکریوں نے بتایا کہ یہی دیو جانس ہے۔ سکندر اسے ملا اور اسے اس کی ہر خواہش پوری کرنے کا عندیہ دیا۔ دیو جانس کا جواب تھا ”پیچھے ہٹو۔ دھوپ آنے دو“ ۔ اسی طرح اشفاق احمد کی کتاب زاویہ کا اک کردار راج مستری تھا۔

Read more

سیاسی و آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سپریم کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے۔ مذاکرات میں ایک ہی دن الیکشن کروانے پر تو اتفاق ہو گیا تھا مگر الیکشن کروانے کی تاریخ پر اتفاق رائے قائم نہیں کیا جا سکا تھا۔ چونکہ پی ٹی آئی نے اپنی تجاویز کی 8 نکاتی سمری بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی جس کے پس منظر میں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کا کیس سماعت کے

Read more

ضلع کرم میں اساتذہ کی ہلاکت: ’میں جن کے بچوں کو پڑھا رہا ہوں ان سے ہی جان کا خطرہ ہے‘

بی بی سی کی جانب سے ضلع کرم کے علاقے تری منگل کے رہائشیوں سے اس وقت کی صورتحال، ہلاک ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات اور ماضی میں اساتذہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی ہے۔

Read more