نواز شریف کی وطن واپسی کی بازگشت؛ مسلم لیگ (ن) کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

اسلام آباد — پاکستان میں ان دنوں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں نے یہ عندیہ دیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اگلے ماہ وطن واپس آ سکتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اب بھی کئی معاملات حل طلب ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے

Read more

کیا کپتان بند گلی میں چلے گئے؟

پاکستان مسلم لیگ اگر قیام پاکستان کے کچھ ہی عرصہ بعد انتشار اور اندرونی سازشوں کا شکار نہ ہوتی تو پاکستان میں خوشحالی، استحکام اور پائیدار جمہوریت اتنی اچھی طرح قائم ہو چکی ہوتی کہ ملک کبھی مارشل لا اور بیوروکریسی کی گرفت میں نہ آتا۔ نا اہل اور اپنی ذات کے مرکز کے گرد گھومنے والے سیاستدانوں نے پرفارم نہ کر کے سیاست بیوروکریسی کے حوالے کردی اور ان کے اشاروں پر نہ صرف ان کا دفاع کرتے رہے

Read more

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟

ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر جنوب میں کراچی تک ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ اب تک نہیں رکا اور نہ ہی حکومت اب تک اس سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگا سکی ہے۔

Read more

فرانز کافکا کی حکایت اور گرینڈ ڈائیلاگ

اوسط درجے کے ذہن کا ایک نشان یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اکثریت کی رائے کو سچ کی دلیل سمجھتا ہے، ایسا شخص اختلاف رائے کی ممکنہ تنہائی سے خوفزدہ ہوتا ہے اور بے چہرہ ہجوم کے جذباتی ردعمل سے نفسیاتی اعتماد کا حصول چاہتا ہے۔ ہجوم کی اطاعت محض وضع قطع تک محدود نہیں رہتی بلکہ سیاسی خیالات اور علمی رجحانات تک سرایت کر جاتی ہے۔ اس ہاﺅہو کا انجام بہرحال تاریخ کے دھارے میں گمنامی ٹھہرتا ہے۔

Read more

پاکستان کی حقیقی آزادی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کی دو عشروں سے زائد جدوجہد کے نتیجے میں انہیں 2018 ء کے انتخابات میں محدود کامیابی کے بعد چند چھوٹی سیاسی جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کا موقع ملا۔ حکومت ملتے ہی عمران خان کو معلوم ہوا کہ یہاں تو معیشت کا بیڑا ہی غرق ہوا پڑا ہے جسے سنبھالنے میں ذرا وقت لگا اور لڑکھڑاتی معیشت کو ابھی کھڑا ہی کرنے لگے تھے کہ سر منڈواتے ہی اولے پڑنے

Read more

شہباز گل مصیبت میں

عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کی عدالت میں آمد، دھکم پیل اور لاک اپ کی فوٹیجز دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ کہ سیاست گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہے۔ بلکہ اس دشت میں خوشیوں کے ساتھ دکھ اور درد بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ایک معمولی سی غلطی کسی کو بھی ہیرو سے ولن بنانے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ بعض اوقات

Read more

پاکستان کے 75 سال

پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 14 اگست 1947 کو عوامی فلاح و بہبود، عوامی حاکمیت کے خواب کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد و خود مختار ملک کا قیام عمل میں آیا۔ قائد اعظم پاکستان بننے کے 11 ماہ بعد وفات پا گئے۔ پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان 4 سال کے بعد راولپنڈی میں سازش کے طور پر قتل کر دیے گئے۔ اس کے بعد سرکاری، حکومتی سطح

Read more

غدار اور سرکار

ان دنوں سیاسی میدان میں کئی محاذوں پے گھمسان جاری ہے۔ ایک جانب اتحادی افواج ہیں اور دوسری جانب ہماری حقیقی سرکار کے فہم و فراست کی پیداوار جماعت۔ ہر صبح ایک نئے مژدے سے ہوتی ہے، ہر رات ایک نیا خطاب لاتی ہے۔ دونوں جانب سے الزامات کی گولہ باری اور توجیہات کی تابکاری معمول بن گیا ہے۔ جنتا جب جب مہنگائی کو رو لیتی ہے تو معصومیت سے منہ اٹھائے باری باری دونوں فریقین کے مسائل اور دلائل

Read more

جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی

پورے ملک میں کہیں بھی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی وہ خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آ رہا جیسا کہ اس دن کا حق ہے۔ ملک میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے، سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں، اپنے گندے کپڑے چوک میں دھو کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ جتنا ہو جس قدر ہو کیچڑ اچھال لو چاہے کوئی شعبہ یا کوئی محکمہ ہو، اب تو اس کیچڑ کے چھینٹے پاک فوج

Read more

شہباز گل کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا ذمہ دار کون؟

پچھلے 50 سال سے زائد صحافت کی وادی میں سرگرداں ہوں میدان سیاست کا شہسوار تو نہیں لیکن سیاست دانوں کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی، ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن نوابزادہ نصر اللہ خان، مفتی محمود، سرحدی گاندھی باچا خان عبد الغفار خان، خان عبدالولی خان، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، شاہ احمد نورانی پروفیسر غفور احمد، نواز شریف، بے نظیر بھٹو، میر ظفر اللہ خان جمالی، چوہدری ظہور الہی، چوہدری

Read more

ضمیر کی آوازیں اور سیاسی قیدی؟

دنیا میں جب سیاسی قیدیوں کی بات ہوتی ہے تو بڑے بڑے نام ذہن میں آتے ہیں۔ ان میں نیلسن مینڈیلا، موہن داس کرم چند گاندھی، یا حالیہ تاریخ میں انک سانگ سوچی جیسے نام ابھرتے ہیں۔ بالکل ہی تازہ ترین تاریخ میں بیلا روس، چین یا نکاراگوا اور جنوبی سوڈان کے کچھ قیدی، جن کو قید تنہائی میں رکھا گیا، یا پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ قید و بند کی صعوبتوں سے گزرنے کے باوجود ان قیدیوں کو

Read more

راجہ انور کے کالمز کا مجموعہ بازگشت

ترقی پسند ادیب و صحافی ہو، یا پھر انقلابی کارکن، معاشرے میں پائے جانے والے تشدد، دنگا فساد، آمرانہ سوچ، جبراً اطاعت، سیاسی قبضے، سماجی استحصال، انسانی برائیوں اور کمزوریوں کو دیکھے گا، تو خاموش نہیں رہ پائے گا۔ اس کے خون میں حرارت بھی پیدا ہو گی اور جذبات بھی بھڑکیں گے، اگر لکھاری ہوا تو اس کے قلم میں جنبش بھی آئے گی۔ راجہ محمد انور بھی ہماری دھرتی کے ایک ایسے ہی منفرد سپوت ہیں، جو ایک

Read more

روشنیوں کا شہر کراچی، مختلف مسائل کی آماجگاہ

کراچی مسائل کے حوالے سے ایک ایسا گنجان آباد شہر بن چکا ہے، جہاں ہر طبقہ حیات کے لئے حقیقی معنوں میں درد سر کا موجب بنتا جا رہا ہے۔ گونگوں مسائل اور دیرینہ مشکلات کے حل کے لئے جتنی بھی کوششیں کی جاتی ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس میں اسی قدر اضافہ ہو رہا ہو۔ شہری علاقے جہاں کنکریٹ کے جنگل بن رہے ہیں تو مضافات میں بسنے والی کچی آبادیاں اور گوٹھ آباد اسکیم تک تحت انسانی

Read more

آصفہ بھٹو زرداری

جیالوں کی پارٹی سے مخلصی اس بات سے واضح ہو جاتی ہے کہ وہ آصفہ بھٹو زرداری کو کس عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں بطور جدی پشتی جیالا ہونے کے ناتے چاہتا ہوں کہ جس طرح محترمہ شہید نے عورتوں کے لئے جدوجہد کی، جس طرح بیگم نصرت بھٹو صاحبہ نے عورتوں کے لئے جدوجہد کی اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں اور اس عہدے کے بعد عورتوں سے میل جول کو مزید بڑھایا اور ایک

Read more

انقلابی شوہر کی کیبنٹ سیکریٹری بیوی کی خود نوشت

Pakistan in an age of turbulence معصومہ حسن کی نئی کتاب کہنے کو تو ان کی سوانح عمری ہے لیکن اس میں بجا طور پر ہمیں فتحیاب علی خان کا اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا تفصیلی ذکر بھی ملتا ہے۔ ریٹائر منٹ کے بعد معصومہ کا ارادہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے بارے میں کتاب لکھنے کا تھا لیکن 26 ستمبر 2010 کو جب ان کے شوہر اور زندگی بھر کے دوست فتحیاب علی خان کا انتقال ہوا

Read more

عمران خان اور پختونخوا

آپ پختونخوا کی عوام کو جاہل سمجھیں، ان پڑھ کہہ لیں یا جانگلی کہیں۔ ایک خوبی مانیں گے۔ یہاں کوئی خان اور غریب کا فرق نہیں۔ بڑے بڑے لینڈ لارڈ جب اپنی زمینوں پر کسی کسان سے ملتے ہیں تو پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح، کسان ان کے پیروں نہیں پڑتا۔ بلکہ مٹی سے لتھڑے ہوئے ہاتھ اپنے قمیض سے پونچھ کر خان سے ملاتا ہے۔ وہ کسی کے کہنے اور برادری کو بھی خال خال ووٹ دیتا ہے۔

Read more

صدام، اسلام اور کپتان

‏لڑکپن کے اختتام کا قصہ ہے۔ برسات کی حبس زدہ شام پی ٹی وی کے خصوصی بلیٹن میں بتایا گیا کہ عراق نے کویت پر فوج کشی کر کے قبضہ کر لیا ہے۔ ہمیں سمجھ تو نہیں آئی لیکن ایسا محسوس ضرور ہوا کہ یہ کچھ بہت غلط ہو گیا ہے۔ پاکستانی سیاست میں وہ برسات کافی ہنگامہ خیز تھی۔ بے نظیر کی پہلی حکومت ختم ہوئی۔ انتخابات میں اس وقت کی پی ٹی آئی جتوائی گئی۔ لیکن بڑا عہدہ

Read more

میر ببر علی انیس – خدائے سخن

میر ببر علی انیس اردو ادب کا وہ نام ہے جس کا ہم پلہ لسان اردو میں کوئی نہیں ہے۔ اردو زبان کو ایک لاکھ نئے الفاظ کا تحفہ دینے والا یہ بے نظیر شاعر فلک مرثیہ کا وہ خورشید ہے کہ جس کی تابانی کے آگے اردو کے تمام سخن ور ننھے منے تارے نظر آتے ہیں۔ میر تقی کو خدائے سخن کہا جاتا ہے لیکن حقیقی خدائے سخن میر انیس ہے۔ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے گزرے

Read more

اقتدار کا سفاک کھیل

سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری سیاست میں ہیجان کے عادی ہوئے میرے کئی بہت ہی عزیز مگر نوجوان ساتھی چڑجاتے ہیں اگر میں حالیہ معاملات کو تاریخ کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کروں۔ بوڑھا گھوڑا مگر نئے کرتب سیکھنے کے قابل نہیں رہتا۔ اسی باعث مصر رہتا ہوں کہ تاریخ کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ اپنے والد کے عدالتی قتل کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے نہایت لگن اور استقامت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو سنبھالے رکھا۔ان

Read more

النہیان کزنوں کی اسرائیل سے پاکستان تک بچھائی بساط – ولاگ

آکسفورڈ میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے جونیئر تھے۔ شیخ نہیان کے بقول ہم انہیں کامیابیاں حاصل کرتے دیکھا کرتے تھے اور ان سے ہمارے تعلقات پرانے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کا تعلق ہے جو شاید آکسفورڈ سے ہی ہو۔ نواز شریف کا لندن میں جب آپریشن ہوا تو ہماری وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ شیخ نہیان نے نواز شریف کی صحت تندرستی کے لیے ایک پیغام بھجوایا ہے۔ شیخ

Read more

چوہدری خاندان میں پھوٹ اور چوہدری ظہور الہی شہید کی مضطرب روح

28 جولائی 2022 ء کو میرا دل بہت اداس تھا۔ میں نے بارہا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو سالہاسال ایک ہی جگہ پر اکٹھے دیکھا تھا۔ میں نے دونوں کے درمیان کبھی کوئی فرق محسوس نہیں کیا اور انہوں نے بھی میرے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا کبھی غیریت کا احساس نہیں ہونے دیا اس لئے میں بھی کچھ دیگر دوستوں کی طرح ان کی فیملی کا حصہ تصور کیا جاتا تھا۔ چوہدری برادران بالخصوص چوہدری شجاعت

Read more

پارلیمنٹ کی کمزوری اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

ایک صحت مند جمہوری ریاست چار بنیادی ستونوں یعنی مقننہ۔ انتظامیہ۔ عدلیہ اور ذرائع ابلاغ پر قائم ہوتی ہے۔ گویا یہ چار ستون ایک جمہوری ریاست کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ان چار ستونوں میں سے ایک ستون بھی مضمحل ہو جائے تو ریاست کا مجموعی نظم تتر بتر ہو جاتا ہے۔ جمہوریت کے حقیقی معنی، عوام کو عوام کے ذریعے عوام پر حکمرانی اور قانون سازی کا مکمل اور غیر مشروط حق دیا جائے، اس لئے مقننہ

Read more

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج: ’جونیئر ججز کے تقرر پر سینیئر جج کا نہ بولنا کمزوری ظاہر کرتا ہے‘

سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن جسٹس فائز عیسیٰ اور وکلا تنظیموں کے اعتراضات کے باوجود سپریم کورٹ میں چار ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔

Read more

ایک تھا آئین

وہ لاوا جو بہت دنوں سے اندر ہی اندر پک رہا تھا، اُبل پڑا۔یہ 12 جنوری 2018 کا واقعہ ہے، سپریم کورٹ آف انڈیا کے چار سینئیر ججزنے ایک پریس کانفرنس کی جس میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پر شدید تنقید کی گئی، مرکزی نقطہ ایک ہی تھا’ جونئیر ججوں پر مشتمل، مرضی کے بینچ بنائے جاتے ہیں جو سیاسی نوعیت کے تمام اہم کیسز سنتے ہیں‘ ۔ چیف جسٹس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج

Read more

پنجاب میں حکومت کے بغیر، وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے وفاق میں حکومت چلانا کتنا مشکل ہو سکتا ہے؟

گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اہم سوال یہ ہے کہ ایسی وفاقی حکومت جس کی پنجاب میں حکومت نہیں ہے وہ کس طرح وفاق کے امور چلا پائے گی؟ اور ماضی میں اسی نوعیت کی صورتحال کے پاکستان کے سیاسی نظام پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

Read more

پرویز الٰہی: شریف خاندان کے ساتھ دیرینہ اختلافات سے دوسری بار وزارت اعلیٰ تک کا سفر

چوہدری پرویز الٰہی یوں تو صرف دو مرتبہ وزارتِ اعلیٰ حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں تاہم ان کی اس وزارت کو حاصل کرنے کی خواہش لگ بھگ اتنی ہی پرانی ہے جتنی اُن کی صوبائی یا قومی سیاست میں آمد پرانی ہے۔

Read more

ایک زرداری: پھر سے بھاری

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو یہ شعر شاعر نے کس موقع پر کہا ہو گا مجھے علم نہیں البتہ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے یہ شعر زرداری صاحب کی سیاسی حکمت عملی پر صادق آتا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستانی سیاست میں متنازع شخصیت کے طور پر مشہور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست دانوں میں

Read more

آغا سراج درانی کو ”سندھی سرٹیفکیٹ“ کی ضرورت نہیں

ہم اپنے بچپن سے سنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سندھ امن کی دھرتی ہے، سندھ کی سرزمین پیار اور محبت کا محور ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی ہر کسی کو اپنی آغوش میں باآسانی سے سما دیتی ہے، کافی حد تک یہ باتیں درست بھی ہیں لیکن شاید جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے لوگوں میں عدم برداشت کا عنصر بھی بڑھتا جا رہا ہے، لوگ صرف باتوں کی حد تک ہی ایک دوسرے

Read more

بےنشاں منزلوں کا سفر

قدیم زمانوں سے آج تک اہل دانش انسان کی زندگی میں بہتر رویوں کی ترویج کے لیے سوچتے رہے ہیں۔ تعلیم کو اس مقصد کے حصول کے لیے اہم ترین ذریعہ سمجھا گیا ہے ۔ قدیم یونان ہو یا ٹیکسلا کے قریب درسگاہوں کے اثار۔ ہر جگہ مقصد ایک ہی تھا انسان کے اندر جبلی حیوانیت کو دائرہ آدمیت میں لانا۔ اب یہ ایک الگ بحث ہے کہ کیا افلاطونی عہد کا یونانی یا اشوکا کے وقت میں سانس لیتا

Read more

پوسٹ مارٹم کیا ہے؟ ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کے تناظر میں

ڈاکٹر عامر لیاقت اچانک فوت ہوئے۔ ان کی تدفین غازی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔ لیکن اس سے پہلے جب ان کے پوسٹ مارٹم کرانے کی بات آئی تو ان کی سابقہ بیوی کے بقول ان کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ بیوی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی بڑی

Read more

مفاہمت کا بادشاہ آصف علی زرداری اور طفل مکتب عمران خان

نصف صدی سے صحافت کی وادی میں خبر کی تلاش اور سچائی پر قلم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں پاکستانی سیاست میں ہر روز سورج ایک نئی خبر اور واقعہ لے کر طلوع ہوتا ہے۔ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے رن آف الیکشن میں جو کچھ ہوا پاکستان کی جمہوری تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

Read more

پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی اور بھٹو خاندان

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے صدر، وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیرداخلہ بھی رہے اور وزیر اعظم بھی اور اس سے قبل وزیر خارجہ اور سینیٹر بھی۔ کئی اور وزارتوں کے قلم دان بھی ان کے پاس رہے۔ وہ سن 1967 میں وجود میں آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی تھے۔ انہوں نے 1970 ء کے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی اور ملکی سیاست کو ایک نیا رخ دیا۔ ، جس کی وجہ سے عام آدمی

Read more

معاملہ شجاعت، زرداری اور پرویز الٰہی کا: کب اور کیا کچھ ہوا؟

چند روز قبل میں نے تحریر کیا تھا کہ ’اگر میں سوچوں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب میں اکثریت حاصل کر کے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہو گئی تو میری طبیعت ٹھیک نہیں بلکہ مجھے کوئی وہم ہو گا اور وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا‘ ۔ پی ٹی آئی نے اپنے جن مقاصد کے حصول کے لیے پرویز الہٰی کو استعمال کیا اس سے غالباً پرویز الہٰی بھی

Read more

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب اور زرداری کی پرویز الٰہی کو آفر

آصف زرداری نے رات چودھری پرویز الہی کو ناقابل مزاحمت قسم کی پے درپے آفریں ماریں۔ چودھری انکاری رہا اور پھر ڈھیلا بھی پڑ گیا۔ آفریں کیا تھیں کہ دیکھ چودھری میں چل کے آیا تھا مولانا بھی آئے تھے۔ ہم نے تمھاری مانی تھی تمھیں وزیر اعلی نامزد کیا تھا۔ شہباز کو تمھارے پاس بھیجا تھا تم آخری موقع پر سلپ ہوئے۔ تمہارے سلپ ہونے کے بعد ہم نے اپنا کام پھر بھی کر لیا اور کیا بھی ایسے

Read more

پاکستان میں حقیقی تبدیلی

میرے خیال میں ایماندار، کرپٹ اسٹیبلشمنٹ، نان اسٹیبلشمنٹ امپورٹڈ اور نا اہل جیسے سیاسی نعرے باز قسم کے سرکس کے جوکرز نہیں لا سکتے یہ سب راج تاج کے خاطر بس عوام کو الو بنانے کے چکر میں ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی صرف ایڈمنسٹریٹو اسٹرکچر کی ریڈیکل تبدیلی سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کو ڈی سینٹرلائز کرنا ضروری ہے۔ ضروری ہے کہ پاکستان کے چار کے بجائے تیس صوبے ہو، یہ تقسیم پاکستان کے بنتے ہی ہو جانی چاہیے تھی

Read more

ضمنی انتخابات کے نتائج اور معاشی عدم استحکام

17 جولائی کے دن پنجاب میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آ جانے کے بعد میری مسلم لیگ (نون) کے کسی بھی سطح کے سرکردہ فرد سے براہ راست گفتگو نہیں ہوئی۔سیاسی حرکیات کا دیرینہ طالب علم ہوتے ہوئے اپنے تئیں اگرچہ اس رائے کا اظہار اس کالم میں کردیا تھا کہ جو نتائج رونما ہوئے ہیں وہ اس امر کے متقاضی ہیں کہ شہباز شریف صاحب گیارہ جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی قیادت سے مستعفی ہوجائیں اور اپنی

Read more

ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست سے: ’بلوچستان کو فوائد کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز 14 اگست سے ہوگا اور یہ منصوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Read more

پاکستان کا تابناک معاشی مستقبل: چند تجاویز

(سینیٹ کے بجٹ سیشن میں سینیٹر تاج حیدر کی تقریر کا مکمل متن) سینیٹ کے حالیہ بجٹ سیشن کے آخری دن 23 جون 2022 کو مجھے موجودہ بجٹ پر لب کشائی کا موقع ملا۔ قواعد کے مطابق جب میرے حصے کے بیس منٹ مکمل ہو گئے اور محترم چیئرمین نے وقت کے خاتمے کی جانب میری توجہ دلائی تو میں اپنی نشست پر بیٹھ گیا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیس منٹ میں دونوں جانب کے محترم

Read more

ضمنی انتخابات اور عوامی اسٹیبلشمنٹ

ریاستی انتظام و انصرام کیسے چلتا ہے؟ اس کی مثال ایک جوائنٹ فیملی سسٹم کی سی ہے۔ جس میں موجود تمام لوگ حقوق و فرائض کا ایک توازن اپنے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر گھر کو چلاتے ہیں۔ آمدن اور اخراجات میں ہر کسی کی ایک مساوی شراکت داری ہوتی ہے۔ اب اگر گھر کے تمام افراد کو آپ ریاستی باشندوں یا رعایا سے تشبیہ دیں اور گھر کو ایک ملک یا ریاست سے تو ہم باآسانی یہ سمجھ سکتے

Read more

پنجاب میں ضمنی انتخابات: اپ سیٹ کی وجہ کسی کے نزدیک مہنگائی تو کسی کی نظر میں عمران خان کا بیانیہ

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات پاکستان کی انتخابی تاریخ میں کئی حوالے سے منفرد رہے ہیں۔

Read more

ضمنی انتخابات: آفتِ فالِ نظر نہ پوچھ….

استاد نے شاعر اور شعر کی پہچان یہ بھی بتائی تھی کہ ہاتھ پتھر تلے آ جائے یا سرخوشی کا عالم ہو تو شاعر ققنس کی مانند زندہ ہو جاتا ہے اور اس کا شعر برسات کی پروائی کی طرح دلوں پر رم کرتا ہے۔ اب دیکھیے، غالب کے غیر متداول کلام کا یہ ٹکڑا کس قیامت کی گھڑی میں یاد آیا۔ آج جولائی 2022 کی سترہ تاریخ ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بیس نشستوں پر ضمنی

Read more

دھن، دھونس اور دھاندلی؛ڈنڈا یا ایجنڈا؟

پاکستان میں انتخابات کی کامیابی خوشحالی، انصاف اور خودمختاری کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ دھن، دھونس اور دھاندلی کے ڈنڈے کے ذریعے ہی میسر آتی ہے، اس کی ایک سیاہ تاریخ ہے اور تاریخ کے اس حمام میں الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور تمام معاون ادارے ننگے ہیں۔ پاکستان میں ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور شرابا شروع ہوتا ہے، جیتنے والی پارٹی انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیتی ہے اور ہارنے والی جماعت دھاندلی کا واویلا

Read more

مریم نواز نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اگلی لیڈر وہی ہیں

پاکستان کی سیاست میں اس وقت دو اہم سیاسی خاندان ہیں، ایک بھٹو خاندان اور دوسرا شریف خاندان، اور دونوں میں بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں۔ شریف خاندان سے میری مراد نواز شریف اور مریم ہیں۔ شریف خاندان میں شہباز شریف ہمیشہ ثانوی حیثیت میں رہے۔ لیڈر کا کردار نواز شریف ادا کرتے رہے۔ ذوالفقار بھٹو کا شمار پاکستان کے مدبر لیڈروں میں ہوتا ہے۔ جب وہ وزیراعظم بنے تو ایک آمر کے ساتھ ٹکرا گئے۔ نواز شریف کی

Read more

پاکستان کا شہر کراچی

پاکستان کی سیاست میں جیسے ہی کراچی کی بات آتی ہے تو اس پر سارے پاکستان کے لوگ مختلف رائے رکھتے ہیں۔ کیونکہ اس شہ ر کو ضیاع باقیات نے تباہی کے موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا تھا کسی بھی آمر کا دور حکومت آیا تو اس نے کراچی شہر کو اپنی سیاست چمکانے اور اقتدار کی ہوس میں خون کے رنگوں سے سجایا۔ لیکن جب اس شہر میں ترقیاتی کاموں یا عوامی لیڈروں کی بات ہو تو

Read more

عمران ریاض خان کی گرفتاری و رہائی

عمران خان کے ہاتھ اقتدار چھینا جانے پر ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے لیکن ان کی سوچ کے حامی ”اینکر پرسنز“ صحافی نما سیاسی کارکنوں آسمان سر پر اٹھا نے کا کوئی جواز نہیں بنتا ان کا ”شور شرابا“ کچھ اس شدت سے ہو رہا ہے۔ گویا قیامت برپا ہو گئی ہے جب ان کی آہ و زاری نے دھمکیوں کی شکل اختیار کر لی تو سویا ہوا قانون بھی حرکت میں آ گیا کل تک جن قوتوں

Read more

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش: کنٹونمٹ بورڈ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں، نالہ لئی کی صورتحال ’خطرے کی حد تک نہیں پہنچی‘

جڑواں شہروں میں بدھ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آئے اور شہریوں کی جانب سے شیئر کی گئی کچھ ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر ایسا لگا جیسے وہ کسی رہائشی علاقے میں نہیں بلکہ ’ڈیم، ندی یا دریا‘ میں موجود ہیں۔

Read more

معاشی بد حالی

وقت تبدیل ہو گیا ہے جدید ممالک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر پیسہ بنا رہے ہیں اور ایک ہمارا ایسا ملک جس کی معیشت بیساکھیوں پر چل رہی ہے۔ جو قومیں خود کو تبدیل نہیں کرتی اور ٹیکنالوجی کو نہیں اپناتی وہ زیادہ عرصہ بقا نہیں کر پاتی۔ قرضے کی بھیک بمعہ سود ادا کرنے پڑتی ہے جو کہ ایک نہ ختم ہونے والی قرضے کی دلدل ہے۔ پاکستان شدید بحرانی کا شکار ہے۔ عمران خان کی حکومت کو چلتا کر

Read more

ہر حکومت کی جانب سے 'چلو چلو آئی ایم ایف چلو' کی پالیسی پاکستان کے لیے مفید رہی یا نقصان دہ؟

پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ پاکستان کی آئی ایم ایف پروگراموں میں شمولیت کے بارے میں ملک کے ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے مالی نظم و ضبط کے لیے تھے تو چند کے خیال میں یہ پروگرام ملک پر قرض کے بوجھ میں اضافے اور غربت میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔

Read more

انصاف نامعلوم اور احتساب لاپتہ ہو گیا

نظریہ پاکستان، اسلامی نظام اور غداری کی طرح احتساب کی اصطلاح بھی ہماری تاریخ میں ایک پرچھائیں کی طرح ساتھ ساتھ چلی ہے۔ حیدر آباد ٹریبونل میں مرحوم ولی خان نے عدالت سے نظریہ پاکستان کی تعریف دریافت کی تھی۔ یہ سوال آج بھی تشنہ جواب ہے۔ اسلامی نظام کے بارے میں جنرل ضیاالحق اور ان کے عسکری رفقا کی حقیقی رائے جاننا ہو تو مرحوم ضیا شاہد کی کتاب ’باتیں سیاست دانوں کی‘ دیکھ لیجئے۔ غداری کا الزام عبدالغفار

Read more

شنزو آبے: سابق جاپانی وزیرِ اعظم کا قتل جو جاپان جیسے محفوظ ملک کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر سکتا ہے

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد سے ہر کوئی ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے اور وہ کہ ایسا جاپان جیسے محفوظ ملک میں کیسے ہو سکتا ہے۔ تاحال ان کے قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن یہ بات یقین سے کی جا سکتی ہے کہ ان کا قتل جاپان ہمیشہ کے لیے تبدیل کر سکتا ہے۔

Read more

سیاست محض حصول اقتدار کا نام نہیں

اقتدار سے بالاتر سیاست اور قیادت کی عملی مثال دور حاضر میں مریم نواز شریف کے روپ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جو تا حال اقتدار سے بیگانہ اور پارلیمان سے باہر رکھی گئی ہیں۔ مگر اپنی جدوجہد میں شب و روز گامزن اس بات کی علامت بن چکی ہیں کہ مضبوط جمہوریت کا حصول، آئین کی پاسداری، سولین بالادستی اور جمہوری حکومت کا تسلسل برقرار رکھنا محض اقتدار سے بالاتر سیاسی وجوہات ہیں۔ بطور سیاسی لیڈر مریم نواز شریف

Read more

’میرے شوہر کو پچاس دن تک میری برہنہ ویڈیوز دکھائی گئیں‘: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کے کمیشن سے ہٹانے کی سفارش

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے کے سابق سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر طیبہ نامی خاتون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرنے سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

سو یونٹ خرچ کرنے پر مفت بجلی: پنجاب حکومت کا پروگرام صرف سیاسی چال یا حقیقی فائدہ؟

وزیرِاعلٰی پنجاب نے حال ہی میں یہ اعلان کیا کہ پنجاب حکومت اگلے ایک برس تک ان تمام گھریلو صارفین کو مفت بجلی دے گی جو سو یونٹ یا اس سے کم ماہانہ بجلی خرچ کریں گے، جس کے بعد کئی لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعتاً آج کے دور میں ایسے خاندان موجود ہوں گے جو شدید گرمی کے موسم میں صرف سو یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور اس اقدام سے مہنگائی کے اثرات سے کس حد تک بچایا جا سکتا ہے؟

Read more

ملکہ بہار جادو کا باغِ سحر اور جنرل ضیا الحق کے دیوانے

ہماری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک طلسم ہوشربا ہے اور طلسم ہوشربا پڑھنے والوں میں سے کون ہو گا جس کا پسندیدہ سحر وہ نہیں ہو گا جس میں جادوگروں کا خداوند کہلانے والے سامری و جمشید کی اولاد بھی گرفتارِ بلا نہیں ہوتی۔ ارے وہی ایک باغ جس میں دشمن بھی عاشق بن کر داخل ہوتے ہیں اور پھر جب باغ کی پریاں ان کے ہاتھوں میں گجرے ڈال دیتی ہیں تو اپنے ہی لشکر کا سر کاٹ کر

Read more

فون ٹیپنگ: کسی کی کال کیسے ٹیپ یا ریکارڈ کی جاتی ہے اور کیا اسے پکڑنے کا کوئی طریقہ ہے؟

پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر مبینہ وائر ٹیپنک، فون ٹیپنک اور آڈیو لیکس زیر بحث ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سکیور لائن کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کیا گیا۔ یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ جدید دور میں فون ٹیپنگ کس طرح کی جاتی ہے اور کیا اسے پکڑنے کا کوئی طریقہ موجود ہے۔

Read more

جنرل ضیا اور ’پاگل‘ امریکی

مردِ مومن مردِ حق ضیاالحق کو کس نے شہید کیا یا ایک ظالم اور گھاگ فوجی ڈکٹیٹر کو کس نے کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ تین دہائیاں ہونے کو ہیں لیکن اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ نہ کوئی اس سوال کو سنجیدگی سے پوچھتا ہے نہ کسی نے اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہید کی اپنی اولاد نے بھی نہیں۔ اس فوج نے بھی نہیں جس

Read more

جنرل حمید گل سے جنرل ظہیر الاسلام تک

جس طرح برصغیر کی تاریخ سے ظہیر الدین بابر جلال الدین اکبر، شاہ جہاں، گاندھی اور قائداعظم کو الگ نہیں کیا جا سکتا اسی طرح پاکستان کی سیاسی تاریخ سے جنرل ایوب خان، یحییٰ خان، ضیاءالحق، پرویز مشرف، حمید گل، اسد درانی، اسلم بیگ، شجاع پاشا، ظہیر الاسلام اور ر دیگر کئی وقت کے ساتھ تاریخ کے اور aق میں گم ہونے والوں کو بھی کسی طرح فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ افغان جنگ کے دوران حمید گل صاحب نے

Read more

سویٹزرلینڈ کے سفیر کی اسلام آباد میں آخری ملاقاتیں

سوئٹزرلینڈ پاکستان میں پنیر اور چاکلیٹ کے لیے مشہور نہیں۔ نہ ہی یہاں اس کی غیر جانبداری کا اعتراف کیا جاتا ہے جس نے بہت سے عالمی تنازعات والے علاقوں میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلکہ، اسے یہاں ایک بری جگہ کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں سیاست دان اپنی ناجائز کمائی کو چھپاتے ہیں۔ دوسرا، یہاں کے زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ جنیوا ان اقدامات کا مرکز ہے جو مغربی ایجنڈے کو

Read more

تصویروں کا رنگ محل اور اَن کہی کہانی

عید کی سہانی صبحیں، رنگ و نور کی باراتیں، محرم کے سوگوار دن، سوز خوانی، تعزیے، میلہ چراغاں، داستانوں کے زندہ کردار، بھاٹی لوہاری کے باہر براجمان عطائی، لذیذ پکوان، مٹن کڑائیاں، داس کلچے کی خوشبو، گرمی کی دوپہریں، سردیوں کے رت جگے، تصویروں کا نگارخانہ آباد ہے اور جن کے درمیان ایک نوجوان حیران ہے۔ کون سا چہرہ اور منظر اس کی چشم کشا سے اس کے دل و دماغ کے سیلو لائیڈ پر نقش ہوتا ہے۔ اور پھر

Read more

افواہ اور حقیقت کیا ہے؟

لاہور میں رواں برس تین سو بارہ نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کر کے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ رواں سال صرف چھ ماہ میں تین

Read more

جگن ناتھ آزاد اور چند مغالطے

ہماری غفلت کے باعث جگن ناتھ آزاد کی تصویر حفیظ جالندھری کے نام سے لگانا تو ایک ایسا معمول بن چکا ہے جس میں ٹی وی چینلز، ٹیکسٹ بک بورڈز اور مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے برابر کے شریک ہیں حال ہی میں آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے سال اول کی اردو لازمی کی کتاب مارکیٹ میں آئی ہے۔ جس کے سرورق پر سرسید اور اقبال کی تصاویر کے ساتھ جگن ناتھ آزاد کی تصویر کو

Read more

مطیع اللہ جان کی کھٹارا گاڑی اور فارم ہاؤس والے صحافی

گاڑی کے ریڈی ایٹر کا مسئلہ ہے اور میں ورکشاپ میں ہوں۔ ڈیئر تم سپر مارکیٹ آ جاؤ میں گاڑی ٹھیک کروا کے تھوڑی دیر میں پہنچ رہا ہوں۔ یار اب تو تمھاری اس کھٹارا گاڑی سے اسلام آباد کے مستری بھی تنگ آئے ہوئے ہیں میرا دل تو کرتا ہے کہ اب کے بار میں اسے توڑ آؤں۔ میرے اس ذو معنی جملے پر اس کا قہقہہ گونجا اور فون بند ہو گیا تھوڑی دیر میں میرا بھانجا اعظم خان

Read more

سائنسدان نیوٹن، جنھوں نے مذہب کے بارے میں اپنے بعض خیالات کو خفیہ رکھا

دنیا کو کشش ثقل کی بات بتانے والے سائنسدان کے نزدیک ‘خدا، بہت سی چیزوں کے درمیان، سب سے بڑا جیومیٹر یا مہندس ہے‘ یعنی ایک کامل ریاضی دان اور طبیعیات دان ہے۔

Read more

سندھ میں دھاندلی زدہ، خونی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ

سندھ میں پہلے مرحلے میں انتخابات کو پی پی مخالف جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سندھ میں حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز آفسز کے سامنے دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی نظام کا اصل مقصد نچلی سطح پر عوام کو اختیارات منتقل کرنے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں اس کے الٹ ہے۔ بلدیاتی حکومت کا کام

Read more

مقبول لیڈر عمران خان

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ شخصیات ہی ایم رہی ہیں۔ نظریہ، سیاسی پروگرام شخصیات کے ساتھ ساتھ سفر کر تا رہا ہے۔ خود قائد اعظم کی شخصیت حالات، واقعات اور زمینی حقائق پر بہت بھاری بھر کم رہی۔ نظریہ پر ہم یقین رکھتے تو محترمہ فاطمہ جناح نہ غدار کے لقب سے نوازی جاتیں اور نہ بنیادی جمہوریتوں کے خالق فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے ہاتھوں جھرلو کے نتیجے میں انتخاب ہارتیں۔ ایوب خان کے مقابل شیخ مجیب

Read more

ترک رکن اسمبلی نے پوچھا بے نظیر تسبیح پر کن وظائف کا ورد کر رہی ہیں

آج صبح سے ہی بادلوں کے ساتھ ساتھ سرما کی سرد ہواؤں کی آمد آمد تھی۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے ایک طبعی کسلمندی نے گھیرا ہوا تھا۔ مگر کہاں تک ٹی وی پر حادثوں، جنگوں، تباہیوں، سیلابوں اور اشتہاروں کو دیکھتا۔ سوچا تھوڑی سی چہل قدمی کر لوں۔ میں گھر سے نکل کر چند گز آگے کریملن کو مڑنے والی سڑک پر مڑ گیا۔ چرچ کے ساتھ پشکن اور پشکینا کے مجسموں کے پاس سے گزرا اور

Read more

حکومتیں، پیر، سید اور میر

معروف مورخ ڈاکٹر مبارک علی کہتے ہیں کہ جب سندھ میں تقسیم سے پہلے انتخابات ہوئے تو اس میں پیروں کا آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونا، ان کے ذاتی مفاد میں تھا، کیونکہ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ملک کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ حکمران جماعت ہوگی۔ لہذا اس کے بعد سے آج تک سندھ کے پیر، سجادہ نشین اور جاگیردار اپنے مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں بدل لیتے ہیں، اس وقت خصوصیت سے اس

Read more

پاکستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کی حالت زار

پاکستان میں مجموعی طور 237 سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں ہیں جن میں سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد 141 اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی تعداد 96 ہے۔ پنجاب میں 48، خیبر پختونخوا میں 31، سندھ میں 29، اسلام آباد میں 17، بلوچستان میں 9، کشمیر میں 5 اور گلگت بلتستان میں 2 یونیورسٹیاں قائم ہیں۔ حالیہ بجٹ میں ملک بھر کی جامعات کے لیے 104 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس میں 4 ارب 41 کروڑ روپے ترقیاتی اور 60 ارب

Read more

احساس پروگرام: سٹینفورڈ یونیورسٹی سے منسوب ورکنگ پیپر میں غربت مٹاؤ منصوبے کی تعریف مگر اس پر اعتراض کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف کے مداح گذشتہ کئی روز سے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے منسوب احساس پروگرام پر ایک ورکنگ پیپر شیئر کر رہے ہیں اور اسے عمران خان کے منصوبے کی کامیابی کی دلیل قرار دے رہے ہیں۔ لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟

Read more

پاکستان کی حقیقی ترقی کا راز

ملک کے موجودہ ابتر سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے ہر پاکستانی مہنگائی کی دلدل میں روز بروز دھنستا ہی جا رہا ہے جہاں سے اسے نہ نکلنے کی مایوسی کھائے جا رہی ہے۔ ایسے مایوس کن بلکہ تباہ کن حالات میں ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ اس سیاسی و معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ کیا ہے، کون اس کا ذمہ دار ہے، اس اہم ترین سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read more

تحریک استحقاق اور پارلیمانی پیشیاں

سنہ 1986 ء کا موسم بہار تھا۔ میں راولپنڈی میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تعینات تھا۔ ایک برس قبل تقریباً اسی موسم میں غیر جماعتی الیکشن کے ذریعے بونسائی جمہوریت کا پودا لگایا جا چکا تھا۔ ان انتخابات میں ریٹرننگ افسر ضلعی انتظامیہ سے لیے گئے تھے۔ میں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی کی قومی اسمبلی کی سیٹ اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لیے ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیے تھے۔ سب امیدواروں نے ذاتی

Read more

اندھے لوگوں کے دیس میں نکلا چاند

کیا حسین اتفاق ہے 21 جون سال کا سب بڑا دن، عالمی یوم موسیقی اور اس کے ساتھ ہی یہ دن عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اس دن زمین سورج کے گرد اپنا 365 ایام کا سفر طواف مکمل کر کے عروج تک پہنچتا ہے اور ہر عروج را زوال کے مصداق روبہ زوال ہوتا ہے۔ زمین کی یہ مسافت اس کی پیدائش سے جاری ہے اور نظام

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں تباہی کا شکار کیوں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ایک طرف پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے کامیاب خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی پارٹی جس کی بنیاد پنجاب کے شہر لاہور میں رکھی گئی وہاں مسلسل مسلسل بد حالی کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد جب 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو مخالفین اور پنجاب کے بیشتر عوام کا یہ کہنا تھا

Read more

آئینِ پاکستان تنہا ہو رہا ہے، اس سانحے کا کسی کو احساس نہیں

اس وقت آئین پاکستان کی حالت صحیح معنوں میں قابل رحم ہے۔ یوں لگتا ہے ایک پیج پر آنے کی کوشش میں دھینگا مشتی کرتے کرتے سب ریاستی ادارے اور تمام سیاسی جماعتیں آئین کے خلاف ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ یہ بات بظاہر پیچیدہ دکھائی دیتی ہے لیکن غور کریں تو بہت سادہ ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے آئین کو بنیادی نقطہ ماننا پڑے گا۔ سب سے پہلے عمران خان کو دیکھتے ہیں جن کا نعرہ ہے

Read more

عامر لیاقت: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی شخصیت کا پوسٹ مارٹم روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت حسین کی میت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کر کے درخواست کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل عثمان وڑائچ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور تفتیش کا آغاز بھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوتا ہے۔

Read more

امرا پر یک مشت ٹیکس کے منصوبہ پر عمل کیا جائے

کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں متوازی معاشی نظام کی بات کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عالمی منڈیوں میں پیٹرول اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اگرچہ پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت بہر صورت غریب طبقات کو سہولت پہنچانے اور انہیں مہنگائی کے طوفان سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے گی۔ وزیر اعظم کی یہ یقین دہانی خوش آئند ہے لیکن

Read more

اسلم اظہر ۔بابائے پاکستان ٹیلی وژن

اسلم اظہر کو بابائے پاکستان ٹیلی وژن کہا جاتا ہے۔ ان کو پاکستان ٹیلی وژن کا پہلا چیئرمین اور ایم ڈی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ آپ کا شمار پاکستان میں براڈکاسٹنگ کے شعبے کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ جب پاکستان میں ٹیلی وژن کے تاریخی دور کا آغاز ہوا تو وہ اس وقت ہراول دستے میں شامل تھے۔ وہ ٹیلی وژن کی دنیا میں نت نئی اختراعات لے کر آئے اور ان کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عملی

Read more

سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی پر کن قانونی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے؟

سابق فوجی صدر اس وقت چار مقدمات میں مختلف عدالتوں سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک آئین شکنی کا مقدمہ، دوسرا سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ، تیسرا تین نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اعلٰی عدلیہ کے ججز کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا مقدمہ جبکہ چوتھا مقدمہ لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل سے متعلق ہے۔

Read more

مظلوم شہید بینظیر بھٹو

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 69 ویں سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ پہلی بار آپ 1988 ء میں پاکستان کی وزیر اعظم بنیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 21 جون، 1953 ء میں سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کی پیدائش پر آپ کے خاندان میں جشن

Read more

بھٹو کی وارث۔ بے نظیر

جمہوری جدوجہد کی تاریخ جب مرتب کی جائے گی تو ساری دنیا میں جمہوریت کی سربلندی کے لئے قربانیاں دینے والی نمایاں ترین شخصیات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام شامل ہو گا۔ 21 جون 1953 کو پیدا ہونے والی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی اس عظیم بیٹی نے کم عمری میں ہی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ سیاست کے اسرار و رموز سے آگاہ لوگوں نے مستقبل میں ایک عظیم رہنما کے

Read more

مشرق کی بیٹی

اس عورت نے جو اگر زمانہ قدیم کا کوئی کردار ہوتی تو دیوی پکاری جاتی، کیا کیا ظلم نہیں دیکھا، جھیلا اور سہا لیکن کبھی ظلم کے جواب میں ظلم نہیں کیا ہاں ظالم کو ضرور للکارا لیکن جب بھی بدلہ لینے کی طاقت ملی تو معاف بھی کر دیا انہیں کون کون سی نفرت کا نشانہ نہیں بنایا گیا لیکن کبھی جواب میں نا ہی نفرت کی نا ہی نفرت سکھائی بلکہ محبت اور درگزر کو اپنی طاقت بنایا

Read more

مشرف کو جانے دیں

پختون معاشرے میں عدم برداشت کی وجہ سے قتل مقابلے اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ موقع ملے تو جو مرد دشمنیاں پالتے ہیں وہی بیٹھ کر صلح بھی کر دیتے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ فریقین کے سارے مرد مار دیے گئے ہوں اور عورتوں نے بیٹھ کر آپس میں صلح کی ہو۔ پشتو زبان کا مقولہ ہے کہ جنگ میں لوگ مرتے ہیں، یوں جو مرد لڑتے مرتے ہیں وہی بیٹھ کر

Read more

پی ڈی ایم بنانے سے لے کر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے تک کا سفر!

پاکستان پیپلز پارٹی اور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں بیٹھی اشرفیہ یا ان سے جڑے کرائے کے میڈیا والے جو بھی کہیں لیکن ایک بات جو بہت اہم اور حقیقت پر مبنی بات ہے جس کو کبھی جھٹلایا نہیں جائے گا وہ یہ بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور ملک پر جس جس وقت سخت وقت آیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر سخت فیصلے کر

Read more

پشتون قوم میں قومی نظریہ کا فقدان

لفظ Nation یعنی قوم لاطینی زبان کے لفظ Natiu یا nacioun سے ماخوذ ہے جس کے معنی پیدائش، لوگ، ذات یا کلاس کے ہیں۔ وسیع اور کم پیچیدہ معنوں میں یہ اصطلاح ایک ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ایک ایسی جماعت کی عکاسی کرتی ہے جو جو مشترکہ خصوصیات جیسے کہ زبان، تاریخ، نسل، ثقافت اور یا ایک مخصوص علاقے کے مجموعے کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہوں۔ اور سب سے بڑھ کر قوم ایک مشترکہ اور قومی نظریہ

Read more

عوام کمر کس لیں تا کہ ہم ’چس‘ لیں

جب سنہ 2015 میں پاکستان چار برس بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلا تو شاید ہی کسی نے اس قدر خوشی و سرشاری کا مظاہرہ کیا یا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہو جتنا اس بار دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مگر پاکستان کو بڑی طاقتوں کا دم چھلہ بنانے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟

Read more

کیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مستانہ لگانے والا نواز شریف بزدل ثابت ہوا؟

کیا سیاستدان کرپٹ ہوتے ہیں؟ کیا سیاسی رہنما صادق و امین نہیں ہوتے؟ کیا سیاستدانوں کے علاوہ کسی اور طبقے کا بھی اس ملک میں کبھی احتساب ہوا ہے؟ کیا منتخب وزیر اعظم کے علاوہ جواب دہی کے لیے کسی اور نے بھی سپریم کورٹ کے آگے سرنڈر کیا ہے؟ فاطمہ جناح کو جن مغلظات سے نوازا گیا کیا وہ اس قسم کے رویے کی مستحق تھیں؟ اب تک جو سیاستدان ملک کی تاریخ میں منظر عام پر آئے ہیں

Read more

دو ہزار روپے کی حکومتی سبسڈی ` آپ کو غریبوں کا ووٹ اور امیروں کی سپورٹ چاہیے‘

معاشی ماہرین کی نظر میں اس وقت پاکستان کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ امیروں کو ٹیکس کی مزید چھوٹ دینا مناسب ہے یا پھر مہنگائی سے نمٹنے کے لیے عوام کو کچھ رعایت دینا ضروری ہے۔

Read more

لمز کے بچے کب مسنگ ہوں گے؟

فرض کریں بے نظیر بھٹو اپنے بیٹے بلاول بھٹو کو انگلینڈ کے بجائے لمز پڑھنے بھیجتیں کہ وہ کم از کم کراچی یونیورسٹی سے زیادہ محفوظ ہے۔ وہاں سے پانچویں سمسٹر کے بعد بلاول کو اٹھا لیا جاتا کوئی خبر نہیں آتی تو وہ کیا کرتیں؟؟؟

Read more

کرکٹ، عمران خان کی سیاست اور استعاروں کی اہمیت

پاکستان اپنی سیاسی تاریخ کے ایک اور ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ بہت سے برسوں کی طرح اب کی بار بھی رونق افروزی کا سامان کرکٹ کے مرد میدان عمران خان کے دم قدم سے ہے۔ عمران خان کی بنیادی وجہ شہرت برطانوی نوآبادیاتی دور کے یادگار کھیل کرکٹ سے وابستگی ہے۔ برطانوی سامراج کے خاتمے کے بعد ، اکثر غیر سفید فام ریاستوں میں جہاں کرکٹ مقبول تھا، وہاں یہ کھیل نسل پرستی اور ’صدیوں کے

Read more

کیا صفائی ہو چکی؟

مثالی طور پر ایک سالانہ بجٹ معاشی ڈھانچے کے عدم توازن کو درست کر تا ہے۔سرمائے کی افزائش، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرتا،معیار زندگی (خاص طور پر غریب افراد کا)میں بہتری لاتا اور دولت کی ناہمواری کم کرتا ہے۔ لیکن 2022-23 کا بجٹ کچھ حوالوں سے ان اہداف سے دور دکھائی دیتا ہے۔ یہ معاشی عدم توازن، جیسا کہ مالی اور تجارتی خسارے کو کم نہیں کرتا جو مہنگائی میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا باعث بنتا

Read more

کیا یہ ملک خواتین کے لیے نہیں بنا تھا؟

  ابھی چند ہفتے گزرے ہیں کہ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ذہنی ہذیان میں مبتلا ایک شخص نے مریم نواز کے متعلق بہت بے ہودہ الفاظ استعمال کیے تھے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس بے ہودگی کے بعد اہل دانش کے ہاں زلزلے کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی، مگر ہر طرف قبرستان کا سا سکوت تھا۔ جن کالم نگاروں نے ذرا مذمت کی تو ساتھ یہ رام لیلا بھی بیان کر دی کہ

Read more

"پاکستان میں "خونی انقلاب

پاکستان میں ایک ”خونی انقلاب“ کی نوید کچھ روز پہلے شیخ رشید صاحب نے دی وہ عموماً ایسی بے پر کی اڑایا کرتے اور سیاسی ”پیشن گوئیاں“ بھی کرتے رہتے ہیں جس کی حیثیت نہیں ہوتی۔ میرا مشاہدہ اور مطالعہ ہے کہ کوئی بھی انقلاب دائمی نہیں ہوتا اور نہ ہی مسئلہ کا واحد حل انقلاب ہی ہے۔ اگر کبھی کوئی انقلاب برپا ہوا اور کامیابی سے بھی ہمکنار ہو گیا تو یہ صرف اس کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے

Read more

وفاقی بجٹ 2022-23: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تقریر اور خاموش اپوزیشن، ’تحریک انصاف کے ارکان کو پارلیمان میں ہونا چاہیے تھا‘

اپوزیشن بھی اس دن کا انتظار کرتی ہے کہ اِدھر حکومت سے کوئی چُوک ہو، اُدھر اپوزیشن انھیں آڑے ہاتھوں لے۔ اس لیے بجٹ سے متعلق ٹی وی اور اخبارات کئی دن پہلے ہی خصوصی کوریج شروع کر دیتے ہیں۔

Read more

کرپشن کے خلاف جاری دہائی

قیام پاکستان کے فوری بعد ہمارے حکمرانوں کا اولین فرض یہ تھا کہ برطانیہ سے آزاد کروائے ملک کو چلانے کے لئے آئین مرتب کیا جائے۔اس فریضہ پر توجہ دینے کے بجائے لیکن ملک کو ’’بدعنوان سیاستدانوں‘‘ سے پاک کرنا اولین ترجیح بنالیا گیا۔اس ضمن میں ’’پروڈا‘‘ نام کا قانون بنا۔سندھ کے منتخب وزیر علیٰ ایوب کھوڑو اس کا پہلا نشانہ تھے۔ کھوڑو صاحب کا اصل گناہ مگر یہ تھا کہ وہ کراچی کو سندھ سے کاملاَ جدا کرکے وفاقی

Read more

عامر لیاقت حسین: ’ہم نے تو ایسی زندگی گزار لی کہ مر بھی گئے تو کوئی افسوس نہیں ہو گا‘

عامر لیاقت حسین نے خودکُشی کی کوشش کی تھی مگر بروقت ہسپتال پہنچا دیے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا معدہ صاف کر کے دوا کا اثر تو زائل کر دیا تھا مگر چونکہ اقدام خودکُشی پاکستانی قانون کے تحت جرم تھا لہٰذا پولیس کیس بن گیا تھا اور ظاہر ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مزید تفتیش یا قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو بلوایا ہوگا جو (ہمارے وہاں پہنچ جانے تک) نہیں آ سکی تھی

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اور مایوسی

پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد پنجاب کے دل لاہور میں رکھی گئی، پنجاب نے ہمیشہ کسی بھی دوسرے صوبے سے بڑھ کر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی مرکز میں برسر اقتدار آئی ہے اس میں پنجاب کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی جیسی اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور مزاحمتی صفات کی حامل جماعت کو آہستہ آہستہ پنجاب سے کمزور کیا جاتا رہا تاکہ کنگز پارٹیز اور دائیں بازو کی حامل

Read more