تاریخ ِفرعون

اس کتاب کو خواجہ حسن نظامی نے لکھا ہے، اس کی دوبارہ اشاعت 2019 میں ہوئی تھی۔ میں نے ایک کاپی آن لائن حاصل کی ہے۔ ایک بات کی وضاحت کردوں آن لائن کُتب بیچنے والے بھی اپنی دیانت کے حوالے سے اُتنے ہی دیانت دار ہیں جتنا کہ سبزی فروٹ والے، چونکہ آرڈر کرنے والا پاس نہیں ہوتا، اس لیے بوقت پیکنگ گلا سڑا مال پیک کر دیتے ہیں۔ کتاب کے صفحات 248 ہیں۔ یہ کتاب 1941 میں لکھی

Read more

سہما ہوا صوفی سندھ

  میر مرتضیٰ بھٹو کی اٹھائیسویں برسی سے ایک دن قبل سارا سندھ سہما ہوا جاگا تھا۔ خوف و ہراس کی فضا میں لپٹے سندھ واسیوں کو لگ رہا تھا کہ اگلی باری ان کی ہے آدمی آدمی سے خوف کھا رہا تھا۔ فیس بک پہ سارا دن صرف ایک ہی کاپی پیسٹ پوسٹ پڑھنے کو ملی ”آئی ڈیز ہیک ہو رہی ہیں میرا یہ بیان ریکارڈ پہ رکھا جائے“ سب اپنے سچے مسلمان ہونے کا یقین دلا رہے تھے۔

Read more

طلاق: بالکل نہیں

اِن دنوں کورٹ جانا روز کا معمول تھا۔ بعض دفعہ ایک دن میں چھے کیس لگے ہوتے تھے۔ سارا دن کیسز کی پیشی میں بر وقت حاضری کو یقینی بنانے میں گزر جاتا تھا۔ عدالتی کیس میں حاضری کا عمل اس قدر اہم ہے کہ ذرا سی دیر ہونے سے ریڈر صاحب غیر حاضری لگا دیتے تھے۔ کیسز کی آئے روز تاریخ پڑنے سے میں خاصا پریشان تھا۔ ملازمت رِسک پر تھی جبکہ بے عزتی کا گراف انتہائی اونچے لیول

Read more

شیخ سعدی، افغان اور عمران

ہمارے کرکٹ میچز یا ورلڈ کپ کے دوران اکثر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کے وہ بچے جنہوں نے نہ کبھی افغانستان دیکھا ہے اور نہ ہی وہ افغانستان میں پیدا ہوئے مگر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کھل کر شدید مخالفت کرتے ہیں، جو ملک میں افغان مہاجرین کے بارے میں ایک عجیب سماجی کشمکش اور تناؤ پیدا کرنے کا سبب بنا رہتا ہے، جب

Read more

پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

ملک عزیز اس وقت اپنی 77 سالوں پر محیط تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے کو اپنی آہنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ بدقسمتی سے اس بحران کی شدت ہر آنے والے دن بڑھتی جا رہی ہے جس نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی نظام کو کچھ اس طرح سے جکڑا ہوا ہے کہ فی الوقت اس سے نکلنے کی بظاہر کوئی راہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ

Read more

ایمن آباد، چندراوتی اور قدرت اللہ شہاب

لاہور سے گوجرانوالہ بذریعہ جی ٹی روڈ سفر کریں تو تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر جی ٹی روڈ سے دائیں جانب تقریباً چار کلومیٹر اندر جائیں تو ایک تاریخی قصبہ ہمیں ملتا ہے جس کا نام ’ایمن آباد‘ ہے۔ ایمن آباد اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ شاندار چاول پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ کبھی ایمن آباد انتہائی سرسبز و شاداب ہوا کرتا تھا، مگر پھر سرمایہ داروں نے یہاں فیکٹریاں لگا کر سارے سبزے کو

Read more

ماموں جان

ماموں جان محمد ظہیر فرخ (قلمی نام ایم زیڈ فرخ) 17 اکتوبر 1931 کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے اور 16 اگست 2024 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ اپنی 93 سالہ زندگی میں انہوں نے خاندان، کمیونٹی اور اصولوں کے ساتھ گہری وابستگی کے ذریعے ہر اُس شخص پر گہرا اثر ڈالا، جو انہیں جانتا تھا۔ وہ امرتسر کے معروف معلم صوفی محمد صغیر حسن اور بریلی کی ممتاز شاعرہ رابعہ پنہاں کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔

Read more

تاریخ کے مخطوطے میں ترمیم نہیں ہوتی

معمورہ دنیا میں روز اک خرابی چلی آتی ہے۔ اصحاب سبحہ و زنار دست و گریباں ہیں۔ 25 کروڑ خاک نشین اپنے دکھوں کی ستر پوشی میں الجھے ہیں۔ انہیں دستور کی شق 175 (اے ) سے واسطہ ہے اور نہ 184 ( 3 ) سے تعلق ہے۔ انہیں تو منٹو مارلے اصلاحات کے بعد سے دائرے میں بٹھا رکھا ہے کہ تبادلہ، توسیع اور ترمیم کی سہ شاخہ ترشول سے بندگان عالی قدر کی ترقی کا تماشا کیا کریں۔

Read more

کیا پاکستان قائم رہ سکے گا؟

اس ماہ کے شروع میں نارویجین ہیومین رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ’قومی سلامتی اور انسانی حقوق‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے دوران میں یہ بات واضح ہوئی کہ ریاست کی سلامتی عوام کی بہبود کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ اگر کسی ملک میں قومی سلامتی کے نام پر تشدد ہو گا، لوگوں کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جائے گا اور نظام قانون پر اعتماد کم ہو جائے گا تو اسے کسی

Read more

ستمبر، بارانِ رحمت کا مہینہ

ہمارے اہلِ قلم عام طور پر ستمبر کے مہینے کو ’ستم گر‘ لکھتے آئے ہیں، مگر اِس بار وُہ رَحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ثابت ہو رہا ہے۔ پہلا بڑا سبب یہ کہ اِس میں بارہ ربیع الاوّل وارد ہوا ہے جو سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کا یومِ ولادت ہے جو مختلف وجوہ سے غیرمعمولی جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔ گھر گھر خوشیوں کے چراغ روشن ہوئے اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔

Read more

قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی گلگت میں بیتے لمحات

یہ ہمارے شباب اور عین جوانی کی بہار تھی۔ مارچ کا مہینا اور 2015 ء کا سال تھا۔ تاریخ ٹھیک سے یاد نہیں ’مگر وہ دل نشین لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے‘ جب میں نئے ارادوں، نئے جذبوں، امیدوں اور حسرتوں کو لیے جامعہ قراقرم کی دہلیز پر پہلا قدم رکھا تھا۔ صبح دس بجے کا وقت تھا۔ سورج اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ طلوع ہوا تھا۔ گلگت میں مارچ کا مہینا بہت خوش گوار ہوتا ہے۔

Read more

عدالت، سیاست، نزاکت، سلامت

ہماری کلاسیکی موسیقی کی روایت میں دو بھائیوں استاد نزاکت علی خان اور استاد سلامت علی خان کی جوڑی ہر لحاظ سے لاجواب سمجھی جاتی تھی۔ چھوٹے بھائی سلامت علی خان کو تو اہلِ فن تان سین ثانی پکارا کرتے تھے، یعنی ایک بے بدل گویا، جو گھنٹوں وِلمپت کرنے اور راگ کے بھید کھولنے پر قادر تھا، جو درت میں لے کاری کو معجزے کی سطح پر لے گیا، گائیکی میں تاثیر دل گداز، تان پلٹا شمشیرِ آب دار،

Read more

پارلیمان کو دور سے سلام

بلاول بھٹو زرداری ذاتی طورپر مجھے بہت عزیز ہیں۔ ان کی سیاست کو بطور صحافی زیر بحث لانے سے گریز کوترجیح دیتا ہوں۔ انہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی نشانی سمجھتے ہوئے جذباتی تعلقات ہی پر اکتفا کرنا چاہتا ہوں۔ منگل کی شب حامدمیر کے شو میں تفصیلی گفتگو کے بعد وہ مگر اے آر وائی کے وسیم بادامی کو بھی ”وضاحتیں“ دیتے سنائی دیئے۔ ”وضاحتیں“ کا لفظ میں نے سوچ بچار کے بعد لکھا ہے۔ اسے لکھنے کے بعدبھی

Read more

جرمنی کی آئینی عدالت کے اختیارات کا ایک جائزہ

وطن عزیز میں آئینی عدالتوں کے نام پر نظام عدل اور عدالتوں کا حلیہ مزید بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے آسان لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ انتہائی پراسرار انداز اور عجلت میں ایک بل آئینی ترامیم پاس کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ مقننہ اگر محسوس کرے کہ ملک کے معروضی حالات کے تحت آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت ہے تو وہ اس عدالت کے قیام

Read more

مصنوعی ذہانت۔ مشتری ہوشیار باش

آج کل ہر طرف مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا چرچا ہے۔ جسے دیکھو کوئی نہ کوئی اے آئی ٹول استعمال کرنے میں لگا ہے۔ طلبہ اپنی اسائنمنٹس اور پروجیکٹس بنانے میں استعمال کر رہے ہیں تو احباب تدریسی نصاب اور تحقیق میں اس پر بے دھڑک اعتماد کر رہے ہیں۔ مزید بات کرنے سے پہلے میں اپ کو اے آئی ٹولز کی مختصر سی تاریخ بتا دینا چاہتا ہوں۔ 2022 کے آخر میں ہم نے چیٹ جی پی ٹی

Read more

نیلا آسمان، فسادات کے لیے موزوں وقت

آج موسم صاف ہے تو میرے خیال میں یہ ہنگامے کے لیے بہترین وقت ہے؟ دراصل کچھ عرصے سے برطانیہ کے سیاست دانوں کے لیے موسم گرما زیادہ تر مشکلات کا باعث بنتا چلا آ رہا ہے اور یہ معاملہ محض تارکینِ وطن کے برطانوی سر زمین پر غیر قانونی داخلے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان میں ان دنوں شدت آ جاتی ہے جب فسادات ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہو۔ اس عدم اطمینان کی بنیادی وجہ

Read more

اشرافیہ کی ماورائے آئین اختیارات کے لئے رسہ کشی

ملک کے ہائی برڈ سیاسی نظام میں ریاستی اداروں کے درمیان ماورائے آئین اختیارات کی جنگ اس دوغلے سیاسی سسٹم کے اندر چھپے تضادات کا اظہار ہے۔ سیاسی مخالفین پر ریاستی جبر، سیاسی عدم استحکام اور انتشار ہائی برڈ سسٹم کی بائی پراڈکٹ ہیں۔ اس دوغلے سیاسی بندوبست میں انتظامیہ کا ایک حصہ یعنی مقتدرہ طاقت کا سر چشمہ بن چکی ہے۔ آج عوام کی منتخب پارلیمنٹ اور نون لیگی شہباز حکومت کے غیر موثر ہونے کا تاثر مضبوط تر

Read more

آئینی ترمیم اور آج کا پاکستان

آج کا پاکستان ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں آئینی ترامیم کا معاملہ ہماری سیاست، معاشرت اور ریاستی ڈھانچے کے استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، جو نہ صرف حکومتی ڈھانچے کی تشکیل کرتا ہے بلکہ عوام کے حقوق اور ریاستی فرائض کا تعین بھی کرتا ہے۔ پاکستان میں 1973 کا آئین ہماری سیاسی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن وقتاً فوقتاً اس میں کی جانے

Read more

ترجمہ : اصول و مسائل

ترجمہ کا مطلب ہے ایک زبان کے متن یا الفاظ کو کسی دوسری زبان میں منتقل کرنا، جس میں اصل معنی، مفہوم اور اسلوب کو برقرار رکھا جائے۔ ترجمہ ایک ایسا عمل ہے جس میں مترجم کو دونوں زبانوں کی گہری سمجھ بوجھ ہونی چاہیے تاکہ وہ نہ صرف لفظی معانی کو منتقل کرے بلکہ ثقافتی اور جذباتی پہلوؤں کو بھی صحیح طور پر پیش کرے۔ ترجمہ کاری صرف الفاظ کو ایک زبان سے دوسری زبان میں تبدیل کرنا نہیں

Read more

پشتو اکیڈمی کوئٹہ: ارتقا اور تنزلی کے دوراہے پر

قبائلی او روایتی معاشروں کے ارتقاء کی کہانی عجیب و غریب حالات میں گردش کرتی رہتی ہے، خصوصاً جب سے قومی ریاست کا آغاز ہوا ہے۔ دنیا کے روایتی معاشرے اپنے ہونے یا نہ ہونے کے عذاب سے گزر رہے ہیں۔ زبان، تاریخ، کلچر، روایات، اقدار، اور شناخت کے کئی حوالے ایسے ہیں جو اپنے وجود کے بنیادی سوال سے نبرد آزما رہے ہیں۔ پشتون سماج چونکہ اب تک قدیم روایات کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور لکھنے پڑھنے کا

Read more

77سال کا نوحہ

پیارا پاکستان پَون صدی سے زائد کا ہو چکا ہے۔ ہم نے تقسیم سے لے کر آج تک کیا کھویا کیا پایا ہے اِس کے متعلق جاننے کے لئے زیادہ دماغ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا حال ساری دنیا کے سامنے ہے۔ ہمارے پیارے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ بنا پہلے جبکہ اِس کے مقاصد بعد میں طے کیے گئے تھے۔ اِن طے کردہ مقاصد کی مہندی کا رنگ آج تک اُترنے کا نام نہیں

Read more

ایکس ٹینشن اور اس کی اقسام (مزاح)

ہماری تاریخ ایکسٹینشن کے نشیب و فراز کا مجموعہ رہی ہے۔ مرغوب و مطلوب ہونے کے موجب بہت سے، حق، مشرف بہ ایکسٹینشن کے موجب، فائز، ہونے کی خاطر ”قمر بستہ“ رہے۔ تاہم ہر بار اس مقصد کے حصول کے لیے رحمان کے، فضل، کے حصول میں شدید مشکلات آڑے آتی رہیں۔ اصل میں ”ٹینشن، ڈی ٹینشن، ری ٹینشن، اَٹینشن اور ایکس ٹینشن ایک ہی سپیشی سے متعلق ہیں اور ایک ہی ڈنڈے یا ہتھوڑے کے پانچ رخ ہیں۔ تاہم

Read more

قرطاس پہ دستک

1۔ ایک بے تکی زندگی کا خلاصہ میں ساڑھے چار برس کا تھا، جب مجھے علامہ اقبال پبلک سکول شجاع آباد میں داخل کرایا گیا۔ علامہ اقبال ایک معیاری، لیکن آمرانہ مزاج کا حامل سکول تھا۔ میں ٹھہرا سدا کا کھلنڈرا اور کام چور، سیدھا ماں کے پلو سے لپٹ گیا اور لگا رحم کی دہائیاں دینے : ”نی مائے سانوں کھیڈن دے، میرا وت کھیڈن کون آسی!“ (ماں مجھے کھیلنے دے، پھر میرے ساتھ کون کھیلنے آئے گا۔) اور

Read more

کیا لکی مروت پولیس کا احتجاج بھی ایک نئی مزاحمتی تحریک بن سکتا ہے؟

تاریخ کے صفحات پر اکثر ایسے لمحے آتے ہیں جب ایک قوم یا طبقہ اپنے حقوق کی جدوجہد کے لیے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ پاکستان میں حالیہ واقعات، خصوصاً خیبر پختونخوا کی پولیس اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیاں، ایسے ہی واقعات میں شمار کی جا سکتی ہیں، جنہوں نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ لکی مروت پولیس کا حالیہ احتجاج ایک نئی تحریک کا آغاز نظر آتا ہے، جس میں غریب اہلکاروں نے اپنے

Read more

پنجابی اربن کلاس اور عشقِ عمران

تحریکِ انصاف کے جلسوں میں اکثر آپ نے خواتین کی شمولیت بلکہ دل کھول کر شمولیت پہ تبصرے سنے ہوں گے۔ نواز شریف نے تو خیر اسے خواتین کا ناچ گانا ہی قرار دے دیا۔ یہ اور بات ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے جلسوں میں میوزک سیاست کا ایک لازمی جز بن چکا ہے۔ یہ خواتین غالب اکثریت میں پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں کہ ہمارے پشتون انصافی ابھی اتنے روشن خیال نہیں ہو سکے کہ عمران خان کے

Read more

‏شہرِ خموشاں کے گمشدہ مندر

سعادت حسن منٹو سے تو آپ واقف ہوں گے؟ وہی منٹو جو تقسیم ہند کے درد کی کہانیاں سناتے سناتے مر گیا لیکن یار لوگوں نے اس پر فحاشی کا الزام لگا کر بدنام کیا ہوا ہے۔ اپنے ایسے ہی ایک ”فحش“ افسانے ٹھنڈا گوشت میں منٹو ہمیں ایک سکھ ایشر سنگھ کی کہانی سناتا ہے۔ سن سنتالیس کے فسادات کے دوران یہ ایشر سنگھ اپنے ہم مذہبوں کے ہمراہ ایک مسلمان گھر پر دھاوا بولتا ہے اور چھ لوگوں

Read more

9 مئی کا ’پرنٹ ایڈیشن‘ !

13 جنوری کی شام، تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترکش نے زہر میں بجھا ایک اور تیر چلایا۔ اُن کے، نیلے نشان والے باضابطہ ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ایک طویل پیغام جاری ہوا۔ اِس پیغام میں ایک بار پھر آرمی چیف سید عاصم منیر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک بار پھر حمودالرحمن رپورٹ کی ورق گردانی کی گئی۔ ایک بار پھر یحییٰ خان اور مجیب الرحمن کی یادیں تازہ کی گئیں۔ ایک بار پھر قاضی فائز عیسیٰ پر سنگ

Read more

رنجیت سنگھ اور قلعہ کسک کے راجہ کے مابین تاریخی معرکے کی کہانی

کوہستانِ نمک کے جنجوعہ راجاؤں کی بدقسمتی ہی یہی تھی کہ ان کا ہر فرد فنِ سپہ گری کا پہلوان تو تھا ہی مگر اس جری قوم کو نہ ہی کوئی ہومر مل سکا جو اس قوم کی بہادری کے قصے کو ایک طویل رزمیہ نظم میں پروتا اور نہ ہی ڈیوڈ بینیوف جیسے کسی مصنف اور نہ ہی وولفگانگ پیٹرسن جیسے کسی ہدایت کار کی نظر اس قوم کے تابناک ماضی پر پڑی کہ وہ اس قوم کے بہادروں

Read more

میر تقی میر کی شاعری کی خصوصیات

  میر تقی میر ( 1723ء۔ 1810ء) اُردو ادب کے مشہور شاعر اور ایک اہم ادبی شخصیت تھے۔ ان کا اصل نام میر محمد تقی تھا۔ وہ 1723ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور اُردو شاعری میں کلاسیکی اسلوب کے معروف نمائندہ سمجھے جاتے ہیں۔ ٭٭تعلیم اور زندگی٭٭: میر تقی میر نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے ماحول میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ادب، فلسفہ اور تاریخ میں مہارت حاصل کی۔ ان کی زندگی دہلی اور لکھنؤ میں

Read more

اسکندریہ کی ہائپیشیا اور مابعد جدید عہد

غالباً نوم چومسکی نے کسی جگہ لکھا تھا کہ آپ کون سے مابعد جدید عہد کی بات کرتے ہیں؟ آج بھی اسی فیصد امریکی ”خروج“ پر یقین رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ خروج عہد نامۂ عتیق (بائبل) کا وہ باب ہے جس میں خدا اسرائیلیوں سے کہتا ہے کہ جب حملہ کرو تو دشمنوں کو یکسر تہ تیغ کر دو ، ان کی عورتوں، بچوں اور بوڑھوں پر رحم نہ کھاؤ اور ان کے گھروں عبادت گاہوں کو بھی جلا

Read more

جھیل ہیورون کا ویران جزیرہ اور بحری جہازوں کا قبرستان

سحری سے پہلے نکل کوئی چار گھنٹے کار چلاتے ہم دونوں بھائی لیک ہیورون ( Lake Huron ) کے کنارے آباد قصبہ ٹوبر موری (Tobermory) کے ریسٹورنٹ میں بیٹھے ناشتہ کرتے گپیں لگا رہے تھے۔ یہ ریسٹورنٹ جھیل سے نکلتی گھنے درختوں کے جھنڈ سے گزر کے آتی پانی کی کھاڑی کے کنارے تھا، جس میں خشکی سے جھیل میں پرائیویٹ کشتیاں اتارنے کی ڈھلوان اور پانی کے اندر ان کی پارکنگ کا مرکز ہے جسے میرینا کہا جاتا ہے۔ کھاڑی کے

Read more

دستور میں نئی آئینی ترمیم: حاکمیت کے نوآبادیاتی فلسفے کا مطالعہ

ہندوستان پر سیاسی اجارہ داری کو تقویت دے کر، معاشی مفادات کا حصول برطانوی نوآباد کاروں کا بنیادی ہدف رہا۔ فوج کشی، جنگوں اور فسادات کے ذریعے سے، ہندوستان پر زبردستی تسلط قائم کرنے کے لیے استعماری طاقت نے نوآبادیاتی سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیا جس کا مقصد ہندوستان میں سامراجیت کی جڑوں کو مضبوط کرنا تھا۔ برطانوی حکام نے اس ضمن میں ہندوستان میں جمہوری پراسیس کو معطل رکھا اور آمرانہ تصور حکومت کے تحت نوآبادیاتی ادارہ جات متعارف کرائے۔

Read more

خندہ نواز ( طنزیہ و مزاحیہ شاعری) کا ایک مطالعہ

مزاح نگار اپنے لفظوں کی جادوگری سے غم زدہ چہروں پر مسکراہٹوں کا غازہ ملتا ہے۔ مسکراہٹوں کا یہ غازہ اُن زخموں کے لیے مرہم ثابت ہوتا ہے جو بصارت سے نہیں بصیرت سے دکھائی دیتے ہیں۔ ہنسنا انسان کی جبلت ہے۔ ایک مزاح نگار اپنے فن سے اس جبلت کو مہمیز کر تا ہے۔ ڈاکٹر آپ کو بیمار اور وکیل ملزم دیکھنا چاہتا ہے۔ جبکہ اس دنیا میں مزاح نگار ایک ایسی ہستی ہے جو آپ کے چہرے پر

Read more

ویسٹ لینڈ: بیسویں صدی کے ادب کا عظیم شاہکار

ٹی ایس ایلیٹ کی شہرہ آفاق نظم ویسٹ لینڈ (Waste Land) جو پہلی جنگ عظیم کے بعد انیس سو بائیس میں لکھی گئی ہے۔ اس کو جدید شاعری کے تناظر میں سب سے موثر کام کہا جا سکتا ہے۔ اس نظم میں اس زمانے کے لندن کی جنگ عظیم اول کے بعد کی عکاسی کی گئی ہے۔ اگرچہ اس میں صحرا اور سمندر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ اس زمانے کی نسل کی مایوسی اور انتشار کو اس نظم میں

Read more

مندر، مسجد اور گردوارہ

اسلام آباد بری امام سرکار کے نور پور سے شروع ہوتا ہے اور اقتدار کے ایوانوں سے گزر کر اشرافیہ کے رہائشی سیکٹروں تک پہنچتا ہے۔ یہاں سے یہ مڈل کلاس اور سرکاری ملازموں کے سیکٹروں سے گھوم کر گولڑہ شریف جا ختم ہوتا ہے۔ سالوں پہلے جب ابھی اس علاقے نے بپتسمہ نہیں لیا تھا اور ڈوکیڈیس نے یہ شہر نقشے سے اتار کر زمین پر نہیں پھیلایا تھا تو یہاں کئی چھوٹے چھوٹے گاؤں آباد تھے۔ گکھڑوں، راجپوتوں

Read more

یورپ کی سیر کا پہلا پڑاؤ

جب اگست کا مہینہ شروع ہوا تو میں نے لکسمبرگ جانے کا پروگرام فائنل کر نا شروع کر دیا اور بلال کو بتا دیا کہ 15 اگست کے بعد کا ٹکٹ خرید لو۔ پہلے 28 اگست کی ٹکٹ خریدی گئی لیکن ترکش ائر لائن کی اس فلائٹ میں استنبول میں بیس گھنٹے کا ٹرانزٹ تھا جس کی وجہ سے یہ پروگرام کینسل کر کے دوبارہ 8 ستمبر کی ٹکٹ خریدی گئی جس میں استنبول میں صرف چار گھنٹے کا ٹرانزٹ

Read more

تیرے وعدے پر جیے ہم…

پاکستان 1990 سے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوق اطفال کا فریق ملک ہے اور ملک میں بچوں کی صورتحال سے متعلق میعادی رپورٹیں اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کو پیش کرنے کا پابند ہے۔ ریاست نے چھٹی رپورٹ جون 2021 میں پیش کرنا تھی لیکن کچھ پچھلی رپورٹوں کی طرح اسے جمع کروانے میں بھی تاخیر ہوئی۔ ریاستِ پاکستان نے اگست 2023 میں چھٹی اور ساتویں مشترکہ رپورٹ جمع کروائی جو جون 2016 سے جون 2021 تک

Read more

پڑھو اور پڑھنے دو

چار پانچ دن پہلے چھوٹی بہن سے پتا چلا کہ نمرہ احمد نے اپنی ایپ ”نمرہ احمد“ کے نام سے متعارف کروا دی ہے۔ وہ اپنے جس ناول پر آج کل کام کر رہی تھیں، یعنی ”مالا“ جس کی قسطیں وہ پہلے انسٹاگرام اسٹوری پر لنک لگا کر پی ڈی ایف کی صورت میں دیتیں تھیں، اب آپ وہ ان کی ایپ پر ہی پڑھ پاؤ گے۔ ایپ پر فری ورژن بھی ہے جس میں آپ تک قسط اپلوڈ ہونے

Read more

بلوچ سوال

آج کل ہر کوئی بلوچستان کے بارے کچھ بول یا لکھ رہا ہے۔ حالانکہ بلوچستان اتنے عرصے سے خون میں لت پت ہے کہ اسے پاکستانی مرکزی شعور نے پس منظر میں دھکیل رکھا ہے۔ اس کے باوجود بلوچ قومی سوال ابھر کر سامنے آ ہی جاتا ہے اور پھر سب بلوچستان کے معاملات کے ماہر بن جاتے ہیں۔ موسی خیل میں عام شہریوں کے بہیمانہ قتل، جن میں سے زیادہ تر سرائیکی اور پنجابی تھے، کے بعد جس انداز

Read more

’گنیش کی مورتی کو بارش سے بچانے کے لیے مسجد لے جایا گیا، پھر یہ روایت بن گئی‘

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے کچھ گاؤں میں ہندو مسلم ہم آہنگی کی ایک منفرد روایت دیکھی جا سکتی ہے جہاں چالیس سال سے زیادہ عرصے سے چند مساجد میں بھگوان گنیش کی مورتیاں نصب کی جاتی ہیں۔

Read more

کیریئر کونسلنگ کیوں ضروری ہے؟

دُنیا بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے جس کی وجہ سے انسان کے سوچ و افکار، کام کرنے کے طریقے، رہن سہن، بول چال بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی میں ایڈوانسمنٹ ہونے کی وجہ سے انسانی زندگی میں جو تبدیلی 100 سالوں میں ہوتی تھی، اب وہ 10 سالوں میں ہو رہی ہے۔ عقلمندی اور دور اندیشی کا تقاضا ہے کہ انسان بھی اپنے آپ کو حالاتِ حاضرہ کے مطابق ڈالے۔

Read more

اہل ِ مغرب کی نظر میں عورت

اہل ِ مغرب کی یہ تاریخ رہی ہے کہ جب بھی دنیا کے کسی حصے میں عورت کے خلاف ظلم اہل ِ مشرق اور خصوصاً اہل ِ اسلام کریں شور و غل برپا کر دیا کرتے ہیں، پروپیگنڈا بنا دیا جاتا ہے کسی بھی طور اس کو اسلام یا اسلامائزیشن کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے پھر چاہے وہ انفرادی عمل ہو یا اجتماعی ظلم ہر سطح پر اسلام کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے اس عمل میں ہم

Read more

کامیابی اور میں

ایک باریک خول رکھنا مگر ایک چٹان جیسا مضبوط اندرونی جوہر ہونا ہی کامیابی کا اصل جوہر ہے۔ یہ مضمون کامیابی کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں جانے سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ زیادہ تر لوگوں کے نزدیک کامیابی کا تصور (خاص طور پر تیسری دنیا میں ) کیا ہے۔ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، آپ کتنے دلیر ہیں، آپ کتنے برانڈز کے دلدادہ ہیں اور آپ کتنے فیشن ایبل ہیں، یہی وہ چیزیں

Read more

قدیم سلک روڈ سے جڑے جدید خوشگوار تعلقات

چین اور مشرق وسطی کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں کے درمیان روابط کی تاریخ قدیم سلک روڈ سے ہے، جو چین اور مشرق وسطی کو جوڑتا تھا اور جس سے ثقافتی اور اقتصادی تبادلوں میں آسانی ہوتی تھی۔ جدید دور میں ان تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان تعلقات میں ترقی ابھی بھی جاری ہے جس میں دن بہ دن تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دو روز قبل چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سعودی

Read more

جون ایلیا کے کلام میں کردار نگاری

جون ایلیا کا اصلی نام ”سید حسین جوؔن اصغر“ ہے۔ انھوں نے اپنا تخلص ”جوؔن“ لکھا۔ سادہ اور چمکتی ہوئی زبان میں نہایت گہری اور شور انگیز باتیں کہنے والے ہفت زبان، شاعر، صحافی، مفکر، مترجم، نثر نگار، دانشور اور بالاعلان نفی پرست اور انارکسٹ جون ایلیا ایک اوریجنل شاعر تھے۔ جن کی شاعری نے نہ صرف ادب نوازوں کے دل جیت لیے بلکہ آپ نے اپنے بعد آنے والے ادیبوں اور شاعروں کے لیے زبان و بیان کے نئے

Read more

ویکلاف ہیول کا ڈرامہ ’یادداشت‘ اور دیگر فتنے

’پاکستانی ادب میں مزاحمتی روایت‘ پڑھا رہا ہوں۔ حبیب جالب پر بات میانی افغاناں (ہوشیارپور) سے شروع ہوئی۔ ایوب خان کی آئینی عنایت پر لکھی نظم ’دستور‘ پڑھی گئی۔ گفتگو بے ارادہ سنجیدہ ہو رہی تھی۔ گزشتہ لیکچر میں فیروز الدین منصور پر فیض صاحب کا غزل نما مرثیہ ’تیرے غم کو جاں کی تلاش تھی۔‘ پڑھتے ہوئے استاد کی آواز بھرا گئی تھی۔ کچھ لمحے خاموش رہنا پڑا۔ استاد کے لیے جذبات سے مغلوب ہونا مناسب خیال نہیں کیا

Read more

دہشت گردوں سے مذاکرات مسئلہ کا حل نہیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ اور کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ہمہ قسم عناصر کی بیخ کنی کی جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ فوج انہیں مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ دوسری طرف خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کے بعد اب تحریک انصاف کے

Read more

عمران خان جھوٹے یا پھر علی امین گنڈا پور سچے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے لاپتہ ہونے کا معاملہ کیا ہے، 9 ستمبر 2024 کی تاریخ مطالعہ پاکستان تو نہیں مطالعہ سیاسیات کا حصہ ضرور بن چکی ہے۔ یہ ایک ایسا انوکھا دن ہے کہ جس میں پاکستان کا سب سے ہاٹ لسٹ صوبہ اپنے وزیراعلی سے کئی گھنٹوں تک پراسرار طریقے سے محروم ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جن کا نام علی امین گنڈاپور ہوتا ہے اس کے پرسنل سٹاف سے لے کر سیکورٹی

Read more

نوجوان سیاسی دانشور بلاول بھٹو زرداری

’عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف تھا اور آگے بھی کرتا رہوں گا، لیکن تحریک انصاف ایوان اور کمیٹیاں نہ چھوڑے، آپ جائیں گے تو وہ خوش ہوں گے جو آپ کو یہاں دیکھنا نہیں چاہتے‘ یہ الفاظ تھے پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے جو انہوں آج انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور پہ کی۔ آج ایک بار پھر نوجوان بلاول نے اپنے آپ کو کئی پرانے سیاسی بابوں سے بڑا مدبر، سمجھدار اور

Read more

پارلیمنٹ کی غلط فہمی اور سپیکر کی معاملہ فہمی

آج کل پارلیمان میں حکمراں مسلم لیگ نون کے ارکان ہنگامہ آرائی اور نازیبا زبان کے استعمال کا سہرا پی ٹی آئی کے غصیلے ارکانِ اسمبلی کے سر باندھتے ہیں۔ مگر 2012 کے بجٹ اجلاس میں حزبِ اختلاف مسلم لیگ نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تقریر نہ صرف سننے سے انکار کر دیا۔

Read more

پارلیمنٹ لاجز ’سب جیل‘ قرار: تحریک انصاف کے 10 ارکان کی ’غیر معمولی گرفتاری پر سپیکر کا غیر معمولی فیصلہ‘

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی سپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرفتار ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دیا ہو۔ اس بے مثل اقدام کے بعد یہ سوال سامنے آیا ہے کہ اس فیصلے کا مطلب کیا ہے اور کیا یہ کوئی نئی پارلیمانی روش کو جنم دے سکتا ہے۔

Read more

قلم و قرطاس کا قلندر

اپنے وادیٔ سوات میں، پشاور جی ٹی روڈ پر بری کوٹ ٹاؤن سے تین چار کلومیٹر آگے لنڈا کی چیک پوسٹ کے سنگم اور دریائے سوات کے دیار میں دو زندہ و تابندہ جڑواں بستیاں بڑی بے ہنگم طور پر پھیل رہی ہیں، نام ہیں کوٹہ اور ابوہا۔ انہیں بستیاں کہنا، لفظ بستی کی بے حرمتی ہے، کہ ان میں کل کی اُس بستی پن کی رونق آج کہاں؟ آبادی کے بے ربط و بے ترتیب بڑھوتری کے باعث دونوں

Read more

تاریخ میں پہلی بار

تاریخ وہ لوگ رقم کرتے ہیں جو زندگی کا گہرا شعور اَور اِحساس رکھتے ہیں۔ شاعرِ مشرق اقبالؔ کہتے ہیں ؎ تُو اِسے پیمانۂ امروزِ فردا سے نہ ناپ ؍ جاوداں، پیہم‌دواں، ہر دم جواں ہے زندگی۔ اُن کے ہاں زندگی ایک مقصد سے عبارت ہے جس کا مختلف صورتوں میں اظہار ہوتا رہتا ہے۔ پاکستان جو ایک عظیم الشان مقصد کی قوت سے وجود میں آیا ہے، وُہ اُسی نصب العین کی طاقت سے ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ

Read more

زلمے خلیل زاد کا پاکستان بارے ٹویٹ

جمعرات کی صبح آنکھ کھلی تو اتفاقاً میرے موبائل فون پر ٹویٹر اکاﺅنٹ کام کر رہا تھا۔ نیند پوری نہ ہونے کے باوجود ٹویٹر کے فعال ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تازہ ترین جاننے میں مصروف ہوگیا۔ سکرین پر انگوٹھا چلاتے ہوئے مگر اس پیغام پر رک گیا جو ایک مشہور افغان نژاد امریکی زلمے خلیل زاد نے لکھا تھا۔ زلمے جسے پیار سے اس کے دوست ”زیل“ پکارتے ہیں میری ذاتی رائے میں ایک چلا ہوا کارتوس ہے۔ امریکہ

Read more

علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے مذاکرات کا اعلان: کیا کوئی صوبہ خارجہ اُمور پر کسی ملک سے براہ راست بات کر سکتا ہے؟

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بطور صوبہ افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کے بیان کو ’وفاق پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔ علی امین افغان حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیوں کرنا چاہتے ہیں اور کیا کوئی صوبہ خارجہ اُمور سے متعلقہ معاملات پر کسی ملک کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے؟

Read more

محسن نقوی کا ’چیمپیئنز کپ‘ پاکستانی کرکٹ کے لیے فائدہ مند یا صرف ’الٹرا پرومیکس‘

آج سے شروع ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ سے وہ سب فوائد کیسے حاصل ہو جائیں گے جو اس سے پچھلے ٹورنامنٹس اور سابقہ پی سی بی چیئرمین حاصل نہیں کر پائے؟

Read more

معیشت، امیگریشن، ٹیکس اور تجارت: امریکی صدارتی امیدواروں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں کیا فرق ہے؟

امریکی عوام 5 نومبر کو اپنے لیے نئے صدر کا چناؤ کریں گے۔ مقابلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان ہو گا۔ ان دونوں صداتی امیدواروں کی پالیسیوں میں کیا فرق ہے؟

Read more

خالد شیخ محمد: 9/11 کے منصوبہ ساز جنھوں نے ’ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے طیارے ٹکرانے کا منظر کراچی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں دیکھا‘

لیکن 1996 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرز اور دیگر اہم امریکی عمارتوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے والا خالد شیخ محمد صرف نو برس پہلے تک ایک امریکی یونیورسٹی میں میکینیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

Read more

”ازخود بازیاب“ ہوئے گنڈاپور کی داستان

سیاست کا گورکھ دھنداسمجھنے کے حوالے سے جب ہوش سنبھالا تو 1970ء کی دہائی کا آغاز ہوچکا تھا۔ اس کے شروع ہوتے ہی مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوکر بنگلہ دیش بن گیا۔ میری نسل اس جدائی کے حقیقی اسباب سمجھنے میں ناکام رہی۔ ذوالفقار علی بھٹو اس کے بعد سویلین ہوتے ہوئے بھی ”چیف مارشل لاءایڈمنسٹریٹر“بنے۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل یحییٰ خان کے پاس تھا۔ انہیں ”ادارے“ ہی نے استعفیٰ دینے کو مجبور کیا۔ بھٹو صاحب ان

Read more

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے اور رقبے کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے صوبے بھر کی عوام کو بجلی کی مد میں پینتالیس ارب روپے کا ریلیف دیا گیا۔ جس میں 201 یونٹس سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی گئی۔ ایسے تمام صارفین کے بجلی کے بلوں پر موجودہ بل کی رقم کے ساتھ ریلیف کے بعد واجب الادا رقم لکھی آئی۔ مہنگائی

Read more

یوٹیلٹی سٹورز کی تنظیم نو

وفاقی حکومت فی الوقت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش بارے تذبذب کا شکار ہے۔ دراصل پچھلے کچھ ماہ سے سیکرٹری انڈسٹریز کے بار بار تبادلوں اور کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز بارے حکومتی فیصلہ کے لئے بہت کم وقت لیا گیا۔ یہ حکومت کی رائٹ سائزنگ بارے جاری حالیہ کیمپین بابت ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا تھا۔ خیر حکومت کی طرف سے اسے مؤخر کرنا فی الحال ایک صائب قدم ہے۔ شاید زیادہ لوگوں کو

Read more

دنیا میں پہلی بار آئس کریم کس نے تیار کی اور یہ ہمارے دماغ کو کیسے متحرک کرتی ہے؟

دنیا کی سب سے پہلی آئس کریم کس نے بنائی آپ کو اس سوال کے اتنے ہی جواب مل جائیں گے جتنے آئس کریم کے ذائقے ہیں۔ تاہم حال میں گھوڑی کے دودھ سے بننے والی آئس کریم کا ایک بار پھر آئس کریم کے دیوانوں میں چرچا ہے۔

Read more

انڈیا کی دائیاں جنھوں نے لڑکیوں کو قتل کرنے کے بجائے انھیں بچانا شروع کیا

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست کے دیہی علاقے میں دائیوں کا ایک گروپ معمول کے مطابق نوزائیدہ لڑکیوں کو قتل کر دیتا تھا لیکن پھر انھوں نے اس کے خلاف مزاحمت شروع کر دی۔

Read more

آئی فون 16 سے دوگنا مہنگے اور ’پانچ برس کی محنت‘ کے بعد تیار ہونے والے ’ہواوے میٹ ایکس ٹی‘ میں خاص کیا ہے؟

لانچنگ تقریب میں ہوواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رچرڈ یو نے کہا کہ ’آج ہم ایک ایسی پراڈکٹ لائے ہیں، جس کے بارے میں سوچتا تو ہر کوئی ہے لیکن بنا نہیں سکتا۔ ہماری ٹیم پانچ برس سے اس پر کام کر رہی تھی اور انھوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔‘

Read more

حکومت کا تحریک انصاف کو سبق سکھانے کا ارادہ

”صحافت“ کے حوالے سے اگر خود کو ان دنوں کا ”بطل حریت“ ثابت کرنا ہے تو سینہ ٹھوک کر یوٹیوب پر بیٹھ جائیں اور گریبان پھاڑنے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ”پہلی بار“ پولیس نے ”منتخب نمائندوں“ کو گرفتار کرنے کے لئے پارلیمان کا گھیراؤ کیا۔ جن معزز اراکین پارلیمان کی گرفتاری مقصود تھی انہوں نے اپنا ”آئینی حق“ استعمال کرتے ہوئے گزرے اتوار کے دن اسلام آباد کے نواحی سنگ جانی کے

Read more

وہ ترقی یافتہ ملک جسے کم وزن خواتین کا سامنا ہے: ’تم ایسے شہوت انگیز موٹے جسم کے ساتھ کیسے زندہ رہتی ہو‘

جاپان دنیا کا وہ واحد ترقی یافتہ ملک ہے جہاں خواتین کا وزن کم ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ملک میں کئی سرویز اور تحقیقات ہوئی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان خواتین میں پتلے ہونے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

Read more

جامعہ عروة الوثقٰی ایک عظیم شاہکار

رواں سال کی بات ہے۔ جنوری کی 23 تاریخ تھی۔ صبح سویرے میری آنکھ کھلی۔ ہوا میں کافی خُنکی تھی مگر آغا سید جواد نقوی سے ملنے کی تڑپ نے جسم کو گرما دیا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں اپنا بیگ لے کر شاپ تک آ گیا۔ دس بجے کے قریب برادرز اور محمد حسین شاپ پر آ گئے انھوں نے کہا گاڑی آ گئی ہے چلو لاہور چلتے ہیں۔ میں اپنے روحانی اور فکری بھائیوں کے ساتھ باغوں

Read more

قاضی عبد الرشید: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے گا

آغا شورش کاشمیری کے نام سے کون واقف نہیں۔ انہوں نے آمریت کے خلاف جس بہادری سے جنگ لڑی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یقیناً اس راہ میں آنے والی مشکلات کا جس پامردی سے سامنا کیا اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں مشکل سے ملے گی۔ ان کا ایک شعر ان کی جد و جہد کا لب لباب بیان کر رہا ہے : ہمارے بعد کہاں یہ وفا کے ہنگامے کوئی کہاں سے ہمارا جواب لائے گا۔ قاضی

Read more

سیاسی ڈرامہ

پاکستان میں سیاسی رسہ کشی اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ملکی سیاست کے ایک پیچیدہ اور حساس پہلو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اکثر اوقات سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشمکش رہی ہے، جو مختلف وجوہات کی بنا پر سامنے آتی ہے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو عموماً فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، جن کا ملکی سیاست پر بڑا اثر رہا ہے۔ پاکستان میں فوج نے کئی بار براہ

Read more

کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ناقص کارکردگی!

ہم سب آگاہ ہیں کہ پاکستانی قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ ہمارا قومی کھیل ہاکی بھی اس دیوانگی کی نذر ہو چکا ہے۔ عمومی طور پر قومی کھیل پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس کی ترویج کے لئے کام ہوتا ہے۔ بھاری بھرکم فنڈز مختص ہوتے ہیں۔ پاکستان کا معاملہ لیکن دوسرا ہے۔ یہاں قومی کھیل ہاکی مسلسل نظر انداز ہوتا رہا ہے۔ عوام اور خواص کی تمام تر توجہ اور محبت کرکٹ کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے مخصوص

Read more

یورپ بھی ذرا جھانک آؤں

لکسمبرگ سے بہار کے موسم اور مارچ کے مہینے میں ایک خط موصول ہوا کھول کر دیکھا تو خط انگلش زبان میں لکھا ہوا تھا۔ گو کہ ایک کھرے اور روایت پسند دیہاتی ہونے کے ناتے انگریزی زبان سے ہماری شروع سے ہی لاگ ڈاٹ رہی ہے۔ لیکن چار جماعتیں پڑھ جانے کی وجہ سے ہمیں یہ بھی زعم ہے کہ ہم انگریزی پڑھ بھی سکتے ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں۔ اسی اعتماد کے سبب ہم نے اس فرنگی

Read more

خلائی مخلوق کی دنیا میں آمد سے جُڑے نظریات اور ان کی حقیقت کیا ہے؟

یہ خیال کہ خلائی مخلوق نے کبھی دُنیا کا چکر لگایا تھا بہت مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی آبادی کا پانچواں حصہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خلائی مخلوق ہمارے سیّارے کا دورہ کر چکی ہے، جبکہ سات فیصد کہتے ہیں کہ انھوں نے اُڑن طشتری کو دیکھا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کا معاملہ: ’پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا‘

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان کی مبینہ طور پر پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتاری کے معاملے پر کہا ہے کہ پارلیمان کی بے توقیری قبول نہیں، گرفتار ارکان پارلیمان کو فوری رہا کیا جائے۔

Read more

جلسہ، جلوس، احتجاج اور ہڑتال: اظہار رائے کی آزادی

نو مئی دو ہزار تئیس کے بعد سے پاکستان میں عوامی اجتماعات اور اظہار رائے پر ایک مخصوص انداز سے پابندی لگائی جا چکی ہے، اگر کہا جائے کہ حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر جماعتیں، گروہ ہی اپنے جلسے، جلوس اور بیان دے سکتے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ ایک دور تھا جب مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں جلسے کرنے آتے تھے تو اس وقت کے وزیر اعظم کہا کرتے تھے کہ

Read more

اُدین واجپئی اور شمس الرحمٰن فاروقی : ایک تاریخی مکالمہ

ایک ادیب کا تخلیقی و تنقیدی سفر کن کٹھن راستوں سے ہو کر گزرتا ہے؟ اس میں کون سے اور کیسے دشوار مقام آتے ہیں؟ کہاں عزت نفس کو چوٹ لگتی ہے؟ تو کہاں اس کے لفظوں کی تیزی نت نئے مخالف کھڑے کر دیتی ہے؟ پھر جب یہ آپ بیتی جب جگ بیتی کا روپ دھارتی ہے تو سننے میں دلچسپ مگر محسوس کرنے میں کیسی تلخ و تکلیف دہ ہو جاتی ہے کہ اس ادیب کے زمانے کے

Read more

امریکہ کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ آگے ہیں یا کملا ہیرس؟

وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین کون ہو گا؟ یہ وہ معاملہ ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔ امریکہ میں عمومی طور پر رائے عامہ کے جائزوں کے ذریعے پیش گوئی کی جاتی ہے کہ کون سا صدارتی امیدوار عوامی مقبولیت کی کس سطح پر کھڑا ہے۔ مگر یہ جائزے کس حد تک درست ہوتے ہیں اور کیا اُن کی مدد سے یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کون جیتے گا؟

Read more

پی ٹی آئی کا بنگلہ دیش میں چلائی تحریک دہرانے کا ارادہ

2022ء کے آغاز سے اس کالم میں لکھے چلے جا رہا ہوں کہ وطن عزیز میں ”صحافت“ ہی نہیں بلکہ ”سیاست“ بھی نہیں ہورہی۔ حکمران اشرافیہ انگریزی زبان والے رولز آف گیم طے کرنے میں قطعاً ناکام ہے۔ پارلیمان،عدلیہ ا ور انتظامیہ ریاست کے ”ستون“ تو ہیں مگر ایک دوسرے کے ”ہم قامت“ نہیں۔ ان میں سے ایک نے اپنی بالادستی 1950ء کی دہائی شروع ہونے کے چند ہی ماہ بعد ثابت کردی تھی۔ محض قلم کی طاقت والے ستون

Read more

نو برس قبل پراسرار ’سروالی چوٹی‘ پر لاپتہ ہونے والے تین پاکستانی کوہ پیماؤں کی لاشیں کیسے ملیں؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی تین دوست عمران جنیدی، عثمان طارق اور خرم راجپوت جن کی دوستی کی وجہ ان کا مشترکہ شوق کوہ پیمائی اور ایڈونچر سپورٹس تھا آج تک نا قابل سر صرف 6326 میٹر بلند سر والی چوٹی کو پہلی مرتبہ سر کرنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش میں 31 اگست اور یکم ستمبر 2015 کی درمیانی رات کو لاپتا ہوتے ہیں اور ان کی لاشیں تقریبا دس سال بعد اسی پہاڑ سے ملتی ہیں۔

Read more

تاریخی مادیت اور کارل مارکس

مارکس جن کا پورا نام کارل مارکس تھا مارکس کا نام اقتصادیات، فلسفہ اور سیاست کے میدان میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ مارکس کے مطابق ماضی اور حال کی پوری انسانی تاریخ طبقاتی کشمکش کی تاریخ رہی ہے ہر دور میں سماج میں دو طبقات رہے ہیں ایک وہ طبقہ جو پیداوار کے ذرائع زمینوں، ہلوں، مشینوں اور سرمایہ پر قابض رہا ہے جبکہ دوسرا طبقہ وہ طبقہ جس کے پاس اپنی محنت کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ کارل

Read more

ملکی دفاع میں پاکستان نیوی کا قائدانہ کردار

نامور فلسفی ہیگل نے ایک بار کہا تھا کہ ”I have yet to discover a strong nation with a painful past“ یعنی مجھے ابھی تک ایک ایسی مضبوط قوم کی تلاش ہے جو دردناک ماضی رکھتی ہو۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ لگن اور برداشت جیسے جذبے ہی قوموں کے عروج و زوال کا تعین کرتے ہیں۔ کچھ قومیں محض زندہ رہنے کے لئے جد و جہد کرتی ہیں جبکہ کچھ قومیں عظیم مقاصد کے حصول کے لئے

Read more

گیسو تراش

نائی کی دکان پر جانا بچپن سے ہی بہت چیلنجنگ رہا ہے۔ بچپن میں ابا لے جا کر زبردستی گنجا کروا دیتے تھے اور ہم روتے بلبلاتے رہ جاتے تھے۔ نائی سے تعلقات اسی دور میں خراب ہونا شروع ہوئے جب وہ ہماری بجائے ابا کی سائیڈ لے کر سر پر موٹی یا باریک مشین پھیرتے ہوئے ایک کی چار لگاتا جاتا تھا اور نئی نسل کا نوحہ پڑھتا جاتا تھا۔ نوے کی دہائی میں چارجنگ والے ہیئر ٹرمر نہیں

Read more

شاہی قلعہ لاہور: ایک تاریخی ورثہ

  پچھلے دنوں لاہور آیا تو ایک عزیزہ نے بتایا کہ شاہی قلعہ میں واقع شیش محل کو گانوں اور ٹیلی وژن ڈراموں کے لئے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ لیکن صبح کو آنے والے سیاحوں کو یہ اُس حالت میں نہیں ملتا جس میں ہونا چاہیے۔ یونٹ اور فنکار سگریٹوں کے خالی پیکٹ اور پانی کی بوتلیں چھوڑ جاتے ہیں۔ میں اس موضوع پر قلم اٹھانے کے لئے عرصہ بعد 5 ستمبر بروز جمعرات ’بھاٹی‘ دروازے کی جانب گیا۔

Read more

رانا سانگا اور سلاطین دلی کا میدان جنگ: گڑگاؤں

مجھے 1999 میں بھارت کا یک طویل سفر کرنے کا موقع ملا۔ اس سفر میں جو دیکھا اس کا احوال پیش خدمت ہے۔ دہلی سے پہلے ہم ایک ایسے علاقے سے گزر رہے تھے جس کا تاریخ میں بارہا ذکر آیا ہے۔ موجودہ دور میں بھی اس کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ میرے ایک انتہائی پیارے دوست یاسین خان صاحب کے آبا و ٔ اجداد کا تعلق بھی اسی علاقے سے تھا۔ اس علاقے کے بارے میں

Read more

میں نے آئین بنتے دیکھا

کسی بھی ریاست ، حکومت ،سماج کی سیاسی ، سماجی ، انتظامی ، قانونی ، علمی و فکری سمیت معاشی ساکھ کی حیثیت اس ریاست میں موجود آئین و قانون کی حکمرانی سے جڑی ہوتی ہے ۔کیونکہ آج کے جدید ریاستی تصورات میں آئین و قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر عالمی سطح پر ریاستوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ ایسی جدید ریاستیں عمومی طور پر افراد یا کسی گروہ کے مقابلے میں آئین و قانون یا اداروں

Read more

خرافات خرد: فکر کی جدلیات

پاکستان کی موجودہ فکری صورتحال کا ایک طائرانہ جائزہ یہاں فکری مکالمے کا کم اور مجادلے و مناظرے کا منظر زیادہ پیش کرتا ہے۔ اس صورتحال کو تشکیل دینے میں کوئی ایک سوچ یا مکتبہ فکر کے لوگ شامل نہیں بلکہ مختلف مکاتب فکر کے سے وابستہ لوگوں کی استردادی سوچ ہے۔ چونکہ پاکستان کے لوگوں کا ذہنی مزاج یہاں کے ایک خاص سماجی و ذہنی ماحول میں تشکیل پایا ہے، اس لئے نظریاتی لیبلز سے اوپر اٹھ کر جائزہ

Read more

یوکرین جنگ اور یورپ کا مستقبل ( 1 )

تاریخ ہمیشہ خط منحنی کی طرح آگے بڑھتے ہوئے نوع انسانی کو نت نئے واقعات سے حیرت زدہ کرتی رہی، یوکرین جنگ سے متعلق یورپ کی بے بسی اور ٹیکنالوجیکل طاقت کی حامل جدید ترین ریاستوں کی بے ثباتی ہمیں اِس سچائی کی یاد دلاتی ہے۔ یوکرین جنگ کے آشوب سے نکلنے کی خاطر مغربی قوتوں نے مشرق وسطی میں عالمی جنگ برپا کرنے کی کوشش بھی کی جو غزہ میں انسانی المیوں اور ایران میں اسماعیل ہانیہ کی ٹارگٹ

Read more

شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں خود کو ایک سرکاری رہائش گاہ کیسے دلائی تھی؟

شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی واحد حکمران تھیں جو سرکاری رہائش گاہ ’گنابھابن‘ میں رہیں۔ یہ گھر ان کی ذاتی ملکیت نہیں تھی تاہم انھیں اس سے دلی لگاؤ تھا۔ اس رہائش گاہ کا تنازع کافی پُرانا ہے اور سنہ 1996 میں اقتدار میں آنے کے بعد شیخ حسینہ کو گنابھابن کی الاٹمنٹ کی گئی تھی۔

Read more

فلائٹ 93 کی ہائی جیکنگ کی سنسنی خیز واردات: وہ مسافر طیارہ جو امریکی پارلیمان کو تباہ کر سکتا تھا

فلائٹ 93: وہ مسافر جہاز کے جسے ہائی جیکروں نے امریکہ پر حملے کے لیے اغوا تو کیا مگر مسافروں نے اپنی جان پر کھیل کر ہائی جیکروں کے مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔

Read more

وجاہت مسعود کو غصہ کیوں آتا ہے؟

وہ اس وقت کالم لکھ رہے ہوں گے؟ ابو بہانہ کا فون جب وجاہت بھائی نہ اٹھا سکے تو یہ سوال اس بندے سے کیا گیا جس نے ان کی جگہ فون اٹھایا۔ ہاں بھئی ایسا ہی ہے، آپ بہتر سمجھتے ہیں، یہ وقت ان کے لکھنے کا ہے۔ جب آگے سے ہمم کی ایک لمبی آواز آئے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ریسیور کی دوسری طرف موجود آدمی یا تو کچھ سوچ رہا ہے یا جو پیغام

Read more

بنگلہ دیش کو مستقبل میں آمریت سے بچانے کی بحث: ’ڈکٹیٹرشپ سے بچنا ممکن ہے لیکن آئین میں ترمیم ضروری ہے‘

بنگلہ دیش میں پانچ اگست کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’ریاستی اصلاحات‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسے میں سب سے پہلے وہ آئین میں ترمیم کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اس وقت آئین کو از سر نو تحریر کیے بغیر ریاستی اصلاحات ممکن نہیں۔ تجزیہ کار شیخ حسینہ واجد کے

Read more

زندگی ناچ ہے

  زندگی کی دہلیز پر کھڑا ہوں اور زندگی کی بے رحمیوں کا مسلسل نشانہ بن رہا ہوں۔ اور میں بھی بڑی معصومیت سے نشانہ بنتا جا رہا ہوں۔ زندگی کو صلاح عام ہے کہ آ مجھے نچا میں ناچنے کے لیے تیار ہوں۔ میں کسی طرح کی کوئی مجبوری پیش نہیں کروں گا۔ میں کبھی کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا۔ میں کبھی تھکنے کا تاثر نہیں دوں گا۔ زندگی تو آ بس آزما۔ میں تیرے ہر امتحان پر پورا

Read more

بھوت بنگلہ جو سپر سٹار راجیش کھنہ کے لیے خوش قسمتی کا در ثابت ہوا

فلم بینوں میں سے بیشتر’منت‘ کے نام سے ہی بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کو جان جاتے ہیں، بالکل اسی طرح برسوں پہلے انڈین فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سپر سٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ ’آشیرواد‘ اپنے آپ میں مکمل پتے (ایڈریس) کی حیثیت رکھتا تھا۔ بالی ووڈ سٹار راجندر کمار سے خریدا جانے والا یہ بنگلہ اپنے پہلے مالک کی طرح راجیش کھنہ کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گیا تاہم اس سے پہلے یہ بھوت بنگلہ کے نام سے مشہور تھا۔

Read more

کتھا ایک دم توڑتے جزیرے کی

  اس نے پتے کی بیڑی کا کش لگاتے کہا ”وہ باغ ہے اس میں آم کے، جامن کے نیم کے پیڑ ہیں وہ ادھر نیبو کے درخت ہیں اور موتیے کے پودے بھی، موتیے کے برابر میں گلاب کی کیاری ہے، وہاں اس طرف پیپل کا پیڑ ہے جو میرے دادا کی عمر سے بھی بڑا ہے“ میں نے سامنے دیکھا جس طرف اس نے اشارہ کیا تھا ایک ویران و بنجر زمین تھی، جس میں دور ایک مردہ

Read more

افریقہ کے چہرے پر خوشی کے آثار ماضی کے غم مٹا سکیں گے؟

چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہی اجلاس 4 سے 6 ستمبر 2024 تک بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں بر اعظم افریقہ کے 50 سے زائد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور افریقی تنظیموں، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتی حلقوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ نے کئی افریقی ممالک کے سربراہان اور افریقی یونین کے صدر

Read more

آٹھ ستمبر بحری تاریخ میں سنہری باب

بحریہ یا میری ٹائم فورس کسی ملک کی مسلح افواج کی وہ شاخ ہے جو بنیادی طور پر بحری یعنی دریا کے کنارے، ساحلی علاقے، یا سمندر میں پیدا ہونے والی جنگی کارروائیاں اور متعلقہ افعال کی دیکھ بھال کرے۔ بحریہ کا تزویراتی جارحانہ کردار کسی ملک کے ساحلوں سے باہر کے علاقوں میں سمندری راستوں کی حفاظت کرنا، قزاقی کو روکنا یا ان کا مقابلہ کرنا، ۔ بحریہ کا تزویراتی دفاعی مقصد دشمنوں کی طرف سے سمندری پروجیکشن آف

Read more

گلزار پاویل اور لائل پور کے دوسرے ادیب

حلقہ ارباب ذوق فیصل آباد کے الیکشن ہوئے اور ڈمی امیدوار جیت گیا، اصل امیدوار کے ہارنے کی وجہ ڈمی امیدوار کی مقبولیت قرار پائی۔ بادشاہ گر سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ ان دنوں حلقے کے اجلاس محفل ہوٹل میں منعقد ہوتے تھے۔ اس الیکشن کی تفصیلات بیان کرنا راقم افورڈ نہیں کرتا ہے۔ اس پاداش میں حلقہ راندۂ درگاہ ہو گیا۔ آخر تھری سٹار ہوٹل کے مینجر ملک بشارت نے پناہ دینے کی ہامی بھر لی۔ وہ علمی و

Read more

سابقہ محبوبہ کی بطور مشیر تعیناتی: وہ سکینڈل جس پر اٹلی کے وزیر کو مستعفی ہونا پڑا

اٹلی میں وزیرِ ثقافت نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کو مشیر کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ یہ متنازع تعیناتی ملک میں دائیں بازو کی حامل حکومت پر باعث تنقید بنی ہوئی ہے۔

Read more

پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی گوگل ٹرانسلیشن‏ میں

عالمی مواصلات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر گوگل ٹرانسلیٹ مختلف زبانوں کے درمیان خلیج کے خاتمے اور ثقافتی فہم کے فروغ کے لیے اپنی وسیع کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کی پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی (دیوناگری رسم الخط میں ) سمیت دنیا کے ایک سو دس مزید زبانوں کی گوگل ٹرانسلیٹ ‏میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایک ہزار زبانوں والی پہل کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بولی جانے والی

Read more