حکومت کا تحریک انصاف کو سبق سکھانے کا ارادہ

”صحافت“ کے حوالے سے اگر خود کو ان دنوں کا ”بطل حریت“ ثابت کرنا ہے تو سینہ ٹھوک کر یوٹیوب پر بیٹھ جائیں اور گریبان پھاڑنے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ”پہلی بار“ پولیس نے ”منتخب نمائندوں“ کو گرفتار کرنے کے لئے پارلیمان کا گھیراؤ کیا۔ جن معزز اراکین پارلیمان کی گرفتاری مقصود تھی انہوں نے اپنا ”آئینی حق“ استعمال کرتے ہوئے گزرے اتوار کے دن اسلام آباد کے نواحی سنگ جانی کے

Read more

خسرو: اپنے والد کے خلاف ناکام بغاوت کرنے والا شہزادہ جسے موت کے بعد ’شہید درویش‘ کا لقب دیا گیا

تزکِ جہانگیری کے مطابق شاہی حکم تھا کہ ’باغ مرزا کامران سے قلعہ لاہور تک دو رویہ لکڑیاں نصب کرکے شورش میں حصہ لینے والے فتنہ انگیز قبائلی باغیوں اور دوسرے لوگوں کو سولیوں اور لکڑیوں پر لٹکا کر ہر ایک کو اس طرح کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے کہ دوبارہ سزا کی ضرورت نہ ہو۔‘

Read more

قاضی عبد الرشید: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے گا

آغا شورش کاشمیری کے نام سے کون واقف نہیں۔ انہوں نے آمریت کے خلاف جس بہادری سے جنگ لڑی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یقیناً اس راہ میں آنے والی مشکلات کا جس پامردی سے سامنا کیا اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں مشکل سے ملے گی۔ ان کا ایک شعر ان کی جد و جہد کا لب لباب بیان کر رہا ہے : ہمارے بعد کہاں یہ وفا کے ہنگامے کوئی کہاں سے ہمارا جواب لائے گا۔ قاضی

Read more

زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

شاہد علی پنڈی بھٹیاں کے گاؤں بہار والا کا رہائشی ہے، کچے راستے پر روزانہ پانچ کلو میٹر پیدل چل کر مرکزی شاہراہ لاہور سرگودھا سڑک پر پہنچ کر بذریعہ عوامی بس شہر پہنچا ہے وہاں سے مزید تین کلو میٹر پیدل سفر کر کے کالج پہنچتا تھا اور کالج سے واپسی پر بھی سخت موسم کو جھیلتا ہوا واپس گھر جاتا۔ ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے ناتا شاہد کے والد فیملی کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تھے

Read more

گرفتاریاں، دعوے اور جمہوریت کا 9 مئی

اتوار کو سنگجانی میں جلسہ عام کے بعد پیدا ہونے والا تنازعہ ملک میں ایک نئے سیاسی تصادم کا سبب بنا ہے۔ گزشتہ شام تحریک انصاف کے متعدد اراکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ کی حدود میں پہنچے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لینے کا وعدہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن تحریک انصاف

Read more

یورپ بھی ذرا جھانک آؤں

لکسمبرگ سے بہار کے موسم اور مارچ کے مہینے میں ایک خط موصول ہوا کھول کر دیکھا تو خط انگلش زبان میں لکھا ہوا تھا۔ گو کہ ایک کھرے اور روایت پسند دیہاتی ہونے کے ناتے انگریزی زبان سے ہماری شروع سے ہی لاگ ڈاٹ رہی ہے۔ لیکن چار جماعتیں پڑھ جانے کی وجہ سے ہمیں یہ بھی زعم ہے کہ ہم انگریزی پڑھ بھی سکتے ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں۔ اسی اعتماد کے سبب ہم نے اس فرنگی

Read more

موسمی تبدیلی کے انسانی زندگی پر اثرات

 موسمی تبدیلی (Climate Change) ایک عالمی مسئلہ ہے جو زمین کے مختلف حصوں پر مختلف انداز سے اثر انداز ہو رہا ہے۔ ان موسمی تبدیلیوں کے ماحولیاتی اور انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ موسمی تبدیلی کے ماحولیاتی اثرات بے شمار ہیں، اور ان کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ سب سے زیادہ نمایاں اثر زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے، جو گلوبل وارمنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی

Read more

تحریک انصاف اور نون لیگ میں کیا قدر مشترک ہے

مسلم لیگ نون کا جنم 88 کی دہائی کے اواخر میں ہوا جب محمد خان جونیجو کی مسلم لیگ سے علیحدہ ہو کر فدا محمد خان نے ایک الگ گروپ بنایا جس کے وہ خود صدر بنے اور میاں نواز شریف جنرل سیکریٹری۔ جنرل ضیاء الحق کی موت کے بعد ہونے والے انتخابات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی یقینی اور تاریخی کامیابی کو بھانپ کر ان سے مقابلے کے لیے اس وقت کے آئی

Read more

جلسہ، جلوس، احتجاج اور ہڑتال: اظہار رائے کی آزادی

نو مئی دو ہزار تئیس کے بعد سے پاکستان میں عوامی اجتماعات اور اظہار رائے پر ایک مخصوص انداز سے پابندی لگائی جا چکی ہے، اگر کہا جائے کہ حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر جماعتیں، گروہ ہی اپنے جلسے، جلوس اور بیان دے سکتے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ ایک دور تھا جب مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں جلسے کرنے آتے تھے تو اس وقت کے وزیر اعظم کہا کرتے تھے کہ

Read more

نو برس قبل پراسرار ’سروالی چوٹی‘ پر لاپتہ ہونے والے تین پاکستانی کوہ پیماؤں کی لاشیں کیسے ملیں؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی تین دوست عمران جنیدی، عثمان طارق اور خرم راجپوت جن کی دوستی کی وجہ ان کا مشترکہ شوق کوہ پیمائی اور ایڈونچر سپورٹس تھا آج تک نا قابل سر صرف 6326 میٹر بلند سر والی چوٹی کو پہلی مرتبہ سر کرنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش میں 31 اگست اور یکم ستمبر 2015 کی درمیانی رات کو لاپتا ہوتے ہیں اور ان کی لاشیں تقریبا دس سال بعد اسی پہاڑ سے ملتی ہیں۔

Read more

وفاقی حکومت کی نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کِن سرکاری ملازمین پر ہو گا اور حکومت کو اس سے کیا فائدہ ہو گا؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادائیگی کی مد میں 1014 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پینشن کا بڑھتا ہوا بِل کم کرنے کے لیے حکومت نے نئی پینشن پالیسی لاگو کی۔ مگر اس پینشن پالیسی میں نیا کیا ہے، اس کا اطلاق کن سرکاری ملازمین پر ہو گا اور حکومت کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

Read more

شاہی قلعہ لاہور: ایک تاریخی ورثہ

  پچھلے دنوں لاہور آیا تو ایک عزیزہ نے بتایا کہ شاہی قلعہ میں واقع شیش محل کو گانوں اور ٹیلی وژن ڈراموں کے لئے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ لیکن صبح کو آنے والے سیاحوں کو یہ اُس حالت میں نہیں ملتا جس میں ہونا چاہیے۔ یونٹ اور فنکار سگریٹوں کے خالی پیکٹ اور پانی کی بوتلیں چھوڑ جاتے ہیں۔ میں اس موضوع پر قلم اٹھانے کے لئے عرصہ بعد 5 ستمبر بروز جمعرات ’بھاٹی‘ دروازے کی جانب گیا۔

Read more

میں نے آئین بنتے دیکھا

کسی بھی ریاست ، حکومت ،سماج کی سیاسی ، سماجی ، انتظامی ، قانونی ، علمی و فکری سمیت معاشی ساکھ کی حیثیت اس ریاست میں موجود آئین و قانون کی حکمرانی سے جڑی ہوتی ہے ۔کیونکہ آج کے جدید ریاستی تصورات میں آئین و قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر عالمی سطح پر ریاستوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ ایسی جدید ریاستیں عمومی طور پر افراد یا کسی گروہ کے مقابلے میں آئین و قانون یا اداروں

Read more

آئی سی 814: نیٹ فلیکس کا ڈرامائی سلسلہ

’بازارِ یوٹیوب‘ کے اگر پھیرے لگاتے رہیں تو وہ جان لیتا ہے کہ آپ کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میرے بارے میں بھی یہ پلیٹ فارم دریافت کرچکا ہے کہ مجھے بھارتی میڈیا میں زیر بحث آئے موضوعات کے بارے میں صحافیوں کے ایک مخصوص گروہ کے خیالات جاننے کی خواہش لاحق ہے۔ یہ صحافی میری نگاہ میں اندھی نفرت وعقیدت والی تقسیم سے بالاتر رہتے ہوئے معاملات کو روایتی صحافت کے متعارف کردہ زاویوں ہی سے دیکھنے کی

Read more

پاکستان میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو درپیش مشکلات: ’ڈیوٹی پر لڑکی ہونی چاہیے اور پیاری ہونی چاہیے‘

بی بی سی نے پاکستان بھر میں متعدد خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دوران ڈیوٹی وہ اپنے آپ کو کس حد تک محفوظ تصور کرتی ہیں۔ ان ڈاکٹرز اور نرسز نے بتایا کہ انھیں ناصرف مریضوں اور ان کے لواحقین کے پُرتشدد رویوں کا سامنا رہتا ہے بلکہ اپنے ساتھی مرد ڈاکٹروں اور طبی کارکنان کی جانب سے جنسی ہراسانی کا ڈر بھی موجود رہتا ہے۔

Read more

پاکستان کا پریشان، بدحال اور ناکام شہری

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ حالات و واقعات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ دو روز پہلے آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک سوال کے جواب میں اس طرف بالواسطہ اشارہ کیا تھا تاہم وزیر دفاع نے کھل کر وہی بات کی ہے۔ خواجہ آصف کا یہ انٹرویو اتوار کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ کے انعقاد سے ایک

Read more

شانگلہ کے بچے اور امیر شہر

پچھلے سال جون کے مہینے میں گھر اور گرمی دونوں جنجالوں سے نجات پا کر، وادی سوات کے شمال میں واقع خوبصورت علاقہ شانگلہ کے لیئے رختِ سفر باندھا۔ شانگلہ ٹاپ سے آگے الپوری ٹاؤن کے گرد و نواح میں ایک چھپر ہوٹل میں سستانے کے لئے بیٹھ گئے۔ آس پاس مسحور کن نظاروں سے نظریں مسرور کرتے ہوئے یکایک تین بچوں کی طرف دھیان گیا جو سڑک کنارے پڑے ایک پتھر پر بیٹھے کن اَکھیوں سے ہماری طرف للچائی

Read more

ارسا میں تبدیلی: سندھ کے پانی پر شب خون مارنے کا ایک نیا منصوبہ!

پاکستان میں اس وقت عملاً آئین کے کئی حصوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ ”ہائبرڈ جمہوریت“ کے نام پر حساس معاملات پر مرکز اور صوبوں میں بے اختیار حکومتیں موجود ہیں۔ اسمبلیوں میں براجمان نام نہاد بڑی پارٹیوں کو بھی ایک دائرہ بنا کر دیا گیا ہے، جسے پار کرنے کی انہیں اجازت نہیں اور نہ ہی ان میں ایسی جرات ہے کہ وہ اپنی محدود خودمختاری کو بھی ان معاملات میں استعمال کر سکیں۔ نتیجتاً عملی طور پر ملک

Read more

احمدیوں کو مذہبی اقلیت قرار دینے کے 50 برس: ’آپ سوچیں کیا احساس ہو گا جب بچے کے سامنے باپ گھنٹوں مردہ حالت میں پڑا ہو‘

اگرچہ احمدی برادری کے خلاف مذہبی منافرت کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری تھا تاہم اس میں شدت آج سے لگ بھگ 50 برس قبل یعنی سات ستمبر 1974 کو اس وقت آئی جب پاکستان کی پارلیمان نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ آج تک اس مذہبی اقلیت کو آئے روز قتل کی دھمکیوں اور عبادتگاہوں میں توڑ پھوڑ کا سامنا رہتا ہے۔

Read more

بلوچستان: وفاقی نا انصافی کا شکار

بلوچستان حساس ترین صوبہ بنتا جا رہا ہے۔ ملک کا غریب ترین، سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا، سب سے کم ترقی یافتہ، ایک ایسا خطہ جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہو، سب سے کم شرح خواندگی، سب سے زیادہ بھوک کے شکار لوگوں کا مسکن، ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی زمین، اور بے پناہ قدرتی وسائل کا گھر ہونے، اہم ترین اسٹریٹجک اہمیت کا حامل، ملک کو وافر گیس اور کوئلہ فراہم کرنے

Read more

غریبوں کا آکسفورڈ، دانش سکولز سنٹر آف ایکسیلنس مظفرگڑھ

موجودہ دور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت رکھنے والی قومیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں، لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ قیام پاکستان سے آج تک ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ نہ کر پائے۔ پاکستان میں تعلیم غریب و نادار طالب علموں کی پہنچ سے دور ہے۔ امراء کے بچے ایچی سن کالج، نسٹ، بیکن ہاؤس، ایجوکیٹرز، بلوم فیلڈ، دیگر نجی تعلیمی اداروں، امریکا، برطانیہ کے مہنگے کالجوں اور یونیورسٹیوں

Read more

گلزار پاویل اور لائل پور کے دوسرے ادیب

حلقہ ارباب ذوق فیصل آباد کے الیکشن ہوئے اور ڈمی امیدوار جیت گیا، اصل امیدوار کے ہارنے کی وجہ ڈمی امیدوار کی مقبولیت قرار پائی۔ بادشاہ گر سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ ان دنوں حلقے کے اجلاس محفل ہوٹل میں منعقد ہوتے تھے۔ اس الیکشن کی تفصیلات بیان کرنا راقم افورڈ نہیں کرتا ہے۔ اس پاداش میں حلقہ راندۂ درگاہ ہو گیا۔ آخر تھری سٹار ہوٹل کے مینجر ملک بشارت نے پناہ دینے کی ہامی بھر لی۔ وہ علمی و

Read more

1965 کی جنگ: جب پاکستانی فضائیہ نے انڈیا کے دس جنگی طیارے تباہ کیے

ٹھیک ساڑھے چار بجے آٹھ سیبر جیٹ طیاروں نے پشاور سے ٹیک آف کیا۔ وہ 11000 فٹ کی اونچائی تک گئے اور پھر نیچے غوطہ لگا کر درختوں کی اونچائی کی سطح پر اڑنے لگے۔ سارے سیبر کامیاب حملہ کر کے محفوظ نکل گئے اور انڈیا کے دس طیارے زمین پر ہی تباہ کر دیے گئے۔

Read more

آئین کی بالا دستی اور اقلیتیں

آج کل وزیر اعظم سے لے کر آرمی چیف تک آئین کی بالا دستی کی بات کرتے نظر آتے ہیں اور آئین سے روگردانی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ آج ہم آرمی چیف اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی توجہ اقلیتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد سے جس طرح اقلیتوں کو وقتاَ فوقتاَ اذیتوں سے دو چار کیا جا

Read more

پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی گوگل ٹرانسلیشن‏ میں

عالمی مواصلات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر گوگل ٹرانسلیٹ مختلف زبانوں کے درمیان خلیج کے خاتمے اور ثقافتی فہم کے فروغ کے لیے اپنی وسیع کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کی پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی (دیوناگری رسم الخط میں ) سمیت دنیا کے ایک سو دس مزید زبانوں کی گوگل ٹرانسلیٹ ‏میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایک ہزار زبانوں والی پہل کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بولی جانے والی

Read more

پھر ذکر کریں لاہور کا

شیام چڈھا نے منٹو سے درست ہی کہا تھا کہ لاہور وہ محبوبہ ہے جس کی گلیوں نے ہمیں عشق کرنا سکھایا تھا۔ آپ تو جانتے ہیں کہ شیام چڈھا منٹو کا یار غار ہندی فلموں کا معروف ہیرو تھا جو عین شباب جوانی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے مر گیا۔ جی یہ وہی شیام چڈھا ہے جسے معروف اداکارہ ساحرہ کاظمی کا والد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نہرو نے بھی

Read more

کچے اور پکے کے ڈاکووں کا آسان علاج

پاکستان میں کچے اور پکے کے ڈاکو عوام اور خواص دونوں کے لئے درد سر بن چکے ہیں، کچے کے ڈاکو بندوق دکھا کر لوٹتے ہیں تو پکے کے ڈاکو قانون کا لبادہ اوڑھ کر جیب خالی کرتے ہیں۔ فورسز اور حکام جان توڑ کوشش کے باوجود ان ڈکیتوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔ کچے کے ڈاکو سندھ اور پنجاب کی دریائی پٹی میں سرگرم مجرم گروہ ہیں، یہ اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے

Read more

اصغر ندیم سید، احوال و آثار

تعارف *اصغر ندیم سید بحیثیت ڈراما نگار۔ :* گزشتہ نصف صدی سے اردو دنیا کے افق پر چھائی رہنے والی شخصیات میں سے ایک نام اصغر ندیم سید کا بھی ہے۔ اصغر ندیم سید ہمہ جہت ادبی ہیں۔ آپ اردو ادب کے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ڈراما نگار، صحافی، شاعر، افسانہ نگار۔ اور ناول نگار بھی ہیں۔ اصغر ندیم سید کی علمی و ادبی کارگزاریاں کم و بیش تیس سالوں یہ محیط ہیں۔ لیکن ادب میں جس شعبے سے

Read more

پاکستان پر مسلط ”پراکسی جنگ“

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت العلمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن نے اچانک اٹھ کر ایک مختصر خطاب کیا۔ ان کی تقریر میرے اندازے کے مطابق 8 سے 9 منٹ تک محدود رہی۔ اس کا ایک ایک لفظ مگر ملکی سیاست کے بارے میں مضطرب ہر شخص کے لئے قابل غور ہونا چاہیے۔ اہم ترین پہلو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ بدھ کے روز مولانا کی تقریر دو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد برسرعام

Read more

صورتِ حال: پسندیدہ زِندگی کا عمدہ نمونہ

جہانگیر اے جھوجھا حیاتِ مستعار کی 83 بہاریں دیکھ کر 30 ؍اگست کو اَپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے اور اَپنے پیچھے ایک بھرپور زِندگی کی ایک اچھی مثال چھوڑ گئے۔ اُن کا تعلق وکالت کے پیشے سے تھا جس میں بڑا نام پیدا کیا۔ وہ اَپنی وسیع اور متنوع سرگرمیوں کی بدولت پورے پاکستان میں جانے پہچانے جاتے اور بیرونی ممالک میں بھی اُن کا ایک حلقۂ تعارف موجود تھا۔ اُنہوں نے وکیلوں کی مختلف تنظیموں اور بار کونسلوں

Read more

گوجرانوالہ کے سکول میں کینٹین والے پر بچیوں کے ریپ کا الزام: ’بیٹی نے چیخ کر کہا کہ میرے قریب نہیں آنا مجھے ڈر لگتا ہے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر سرکاری سکول میں زیر تعلیم متعدد کمسن بچیوں کا ریپ کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔

Read more

چڑیاں کیوں غائب ہو رہی ہیں؟

پہلی کے قاعدے میں جب ”چ“ سے چڑیا پڑھتے تھے تو تصویر دیکھ کر سمجھنے میں بڑی آسانی ہوتی تھی کیونکہ ہر جانب چڑیوں کا شور، چہچہاہٹ اور ان کی اُڑان نظر آتی تھی پھر چڑیا اور چڑے کی بے شمار کہانیاں اور نظمیں بھی نصاب کا حصہ تھیں۔ ہماری مائیں اپنے بچوں کو زیادہ تر چڑیوں کی کہانیاں اور نظمیں ہی سناتی تھیں، چڑیا کی اس کے بچے سے مثالی محبت کی داستان بچے کی توجہ اپنی جانب مبذول

Read more

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور ڈریس کوڈ کی بحث

آج کل پنجاب کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتیاں زیر غور ہیں۔ اس ضمن میں کوئی نہ کوئی خبر میڈیا پر زیر گردش رہتی ہے۔ تاہم کچھ دنوں سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی مسلسل خبروں اور تبصروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ کڑی تنقید کی زد میں ہے۔ وجہ یہ کہ جی۔ سی۔ یو کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے طلبا و طالبات کے لباس یا پہناوے کے

Read more

سیاسی جماعتوں کا منشور اور ماحولیاتی تبدیلی

ملک پر حکمرانی کا خواب دیکھنے اور حکومت سنبھال کر عوامی مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرنے والی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کے نزدیک گزشتہ ایک برس میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تباہی کا شکار ہونے والے لاکھوں انسانوں اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر شاید کوئی معنی ہی نہیں رکھتے۔ جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے میں کئی آبادیاں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اپنا وجود کھوتی

Read more

برفانی تیندوے کی لاکھوں روپے مالیت کی کھال لاہور سے کیسے پکڑی گئی؟

صوبہ پنجاب کے لاہور میں وائلڈ لائف حکام نے قیمتی اور انتہائی خطرے کا شکار برفانی تیندوا کی کھال کو سمگل کرنے کی کوشش کو ڈرامائی انداز میں ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں اقرار جرم کرلیا ہے جس کے بعد ان پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ کھال وائلڈ لائف حکام نے ضبط کر لی ہے۔

Read more

بیانیوں کی جنگ اور موسمی بٹیرے

ماضی کے آمروں پر ہم سب جی بھر کر غصہ نکالتے ہیں۔ اپنے نواز شریف صاحب کو ہی لے لیجیے۔ سال 2018 ء سے جو آگے نہیں بڑھ پا رہے۔ ووٹ کو عزت دو کا جب دور دورہ تھا تو لندن میں بیٹھے ہر ایک سے پوچھتے تھے، ’یہ کون ہے جو منتخب وزرائے اعظم کے خلاف سازشیں کرتا ہے؟ یہ کون ہے جو ملک کو چلنے نہیں دے رہا؟‘ حالات ساز گار ہوئے تو جنہیں کوستے تھے، انہی کے

Read more

وائس چانسلرز تعیناتی کا معاملہ اور دو کروڑ کی آفر

پاکستان میں مسلمان صرف نام کے ہیں مگر اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کے احکام پر عملدرآمد اور سنت رسولﷺ مقبول کی پیروی ہم سب پر فرض ہیں۔ ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ”ایک مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا“ اس حدیث مبارکہ کا موجودہ حکومت کی سیاسی جماعت سے موازنہ یا تقابل کیا جائے تو ہم بطور پاکستانی اس جماعت کے جھوٹے وعدوں پر کئی بار اعتبار کر کے ملک کو

Read more

سیاسی پارٹیوں میں باہم تعاون سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا!

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں اپنی پارٹی اجلاس کے دوران تجویز دی ہے کہ ’تمام سیاسی پارٹیوں، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا چاہیے‘۔ ملک میں متنوع مسائل کی موجودہ صورت حال میں ایک اہم لیڈر کا یہ بیان امید کی کرن تو کہا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ مقصد کیسے حاصل ہو اور کون اس

Read more

جب ایک جاپانی نوجوان 19 سال بعد اپنے والد کو ڈھونڈتا ہوا پنجاب پہنچا

سکھ پال سنگھ نے 2007 میں جاپان میں جو کہانی ادھوری چھوڑی تھی اس نے گذشتہ مہینے 19 اگست کو راکھی کے موقع پر ایک خوشگوار موڑ لیا۔ راکھی کے دن جاپان میں پیدا ہونے والے رن تاکاہاٹا 19 سال بعد اپنے والد سے ملے۔

Read more

بلوچستان کا کیا ہو گا؟

چھبیس اگست 2024 کو بلوچستان میں ایک بڑا دلخراش واقع ہوا جس میں 23 مزدوروں کو موسیٰ خیل میں شہید کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ دس مقامات پر دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جس میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں ملکی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے اور لوگوں کی بسوں اور ٹرکوں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا بلوچستان میں سب سے بڑا دہشتگردی کا واقع تھا۔ اس دہشتگردی

Read more

دانش مندانہ خبریں احمقانہ تبصرے

ہم روزانہ سیاسی و دیگر اہم شخصیات کے بیانات کے حوالے سے خبریں پڑھتے ہیں۔ ان بیانات اور خبروں کے پیچھے ان شخصیات کی دانش مندانہ سوچ کارفرما ہوتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے دانش مندانہ بیانات اور خبروں پر احمقانہ تبصرے کیے جائیں تو امید ہے کوئی برا نہیں مانے گا۔ لہٰذا گزشتہ چند دنوں کے دانش مندانہ بیانات اور خبروں پر احمقانہ تبصرے ملاحظہ ہوں۔ خبر: گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین

Read more

کالونیل تصور علم

کالونیل تصور علم کی سمجھ بوجھ اور تفہیم تیسری دنیا سمیت پاکستان جیسے پوسٹ کالونیل ممالک کے عوام کے لیے انتہائی ضروری ہے جہاں رسمی طور پر کالونائزیشن کے خاتمے کے بعد بھی نیو کالونیل ازم پوری طرح جاری و ساری ہے۔ پاکستان کا سیاسی، معاشی، عدالتی، عسکری اور تعلیمی نظام ہندوستان پر برطانوی قبضے کے دوران کی جانے والی کالونیل پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔ اگست 1947 میں اسی کالونیل نظام کے تسلسل کو تقسیم ہند کا نام دے کر

Read more

بلوچستان عالمی کشمکش کا میدان کا زار؟

بلوچستان میں 26 اگست کی رات اُس وقت موت کا رقص ابلیس شروع ہوا جب دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشنوں، ریلوے لائنوں، شاہراہوں اور فوج کی پوزیشنوں پر 44 مربوط حملے کر کے 73 انسانوں سے زندگی چھین لی، حکام نے بتایا، پیر کی شام حملوں کے بعد دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 14 فوجیوں سمیت 38 شہری شہید، 21 دہشتگرد مارے گئے، سب سے مہلک حملہ بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی راڑا شام شاہراہ پر ہوا جہاں شرپسندوں نے

Read more

دہشت گردی کے پے درپے واقعات

ایک طرف ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے، تو دوسری طرف ملک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے تانے

Read more

حکومتی کام کی تشہیر کرنے پر انعامات اور تنقید پر سزا: اُتر پردیش کی نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کیا ہے؟

ریاستی حکومت کی نئی پالیسی کو حزبِ اختلاف کی جماعتیں، کچھ تجزیہ کار اور سوشل میڈیا انفلونسرز حکومتی تشہیر کے لیے دی جانے والی ’رشوت‘ قرار دے رہے ہیں۔

Read more

حکومتِ پنجاب کی ’اپنی چھت اپنا گھر‘ سکیم: کیا 15 لاکھ روپے میں مکان بنایا جا سکتا ہے؟

پاکستان کی حکومتِ پنجاب کی جانب سے اس سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کے اعلان کے بعد ایک سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا اتنے پیسوں میں مکان کی تعمیر ممکن ہے بھی یا نہیں۔ دوسری جانب چند حلقوں کی جانب سے یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی مسائل کے تناظر میں ایسی سکیمیں خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں اور ان کے پیچھے سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔

Read more

کرکٹ سے سیاست تک زوال کا سفر

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خود ساختہ شاہینوں کو انہی کی سر زمین پر دھول چٹا دی۔ اتنی بڑی فتح کے باوجود ان کے کسی کھلاڑی نے نہ تو گراؤنڈ میں سجدہ کیا نہ ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ( مجھے یقین ہے کہ تنہائی میں وہ اپنی کامیابی پر سر بسجود ضرور ہوئے ہوں گے ) اور نہ ہی ان کے کسی کھلاڑی نے بیان دیا کہ ”ہم اسلام کے سفیر ہیں اور اصل کامیابی

Read more

بلوچستان۔ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

بلوچستان میں عسکریت کی ایک لمبی تاریخ ہے یہ پہلی جنگ عظیم سے شروع ہوتی ہے جب 1916 ء میں بریگیڈیئر ڈائر نے بلوچستان میں آپریشن کیا تھا دوسری عسکریت 1948 ء، تیسری 1958 ء، چوتھی 1962 ء، پانچویں 1973 ء، اور چھٹی 2006 ء میں شروع ہوئی۔ بلوچستان کی آگ! کی بنیاد ہمارے مقتدرین کی اپنی غلطیاں ہیں۔ ہمارے بہت سے دانشور لاعلم ہیں کہ قیام پاکستان کے وقت بلوچستان اس میں شامل نہیں تھا۔ مکران، خاران، لسبیلہ اور

Read more

کچے کا ڈاکو راج اور ریاست پاکستان

تقریباً پچھلی دو دہائیوں سے کچے کے علاقوں میں امن دن بدن بدتر سے بدترین ہوتا چلا جا رہا ہے۔ آج کے جدید ترین زمانے میں ہمارے ریاستی عسکری اداروں کے پاس جدید ہتھیار، نئی ٹیکنالوجی، جدید دور کے انٹیلیجنس آلات اور معلومات کی دستیابی اور سینکڑوں آپریشنز کے باوجود کچے میں مسلسل بد امنی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ سوال ہر ایک شہری کے ذہن میں ابھرتا ہے کہ ایسی کیا بات ہے کہ کچے کے یہ

Read more

وزیراعظم کا کام جنازے پڑھنا نہیں

پنجاب اور سندھ کی درمیانی حدود میں کچے کے ڈاکوؤں نے وختہ ڈالا ہوا ہے۔ یہ ڈاکو عام شہریوں کو کسی نہ کسی طریقے سے اغوا کر لیتے ہیں تو کبھی پولیس کے جوانوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ پولیس کے جوانوں نے عام شہریوں کی کیا حفاظت کرنی یہ تو خود ڈاکوؤں کے شر سے محفوظ نہیں۔ ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر ہیں اور پولیس کے دستوں کے پاس چلانے کے لیے وافر اسلحہ تک نہیں ہوتا۔ منشیات کا

Read more

انٹر نیشنل لائلپور ہسٹری کانفرنس اور مقامی شناخت کا بیانیہ

ادب، سیاست اور تاریخ کے طالب علم کے لئے تقسیمِ ہندوستان کے پچھتر سال بعد بھی یہ سوال اہم ہے کہ ہمارا قومی بیانیہ کیا ہو؟ لہٰذا ہم اس کی تلاش میں سر گرداں ہیں۔ تقسیمِ ہندوستان کے فوراً بعد کہا گیا کہ چونکہ ہندوستان میں ہندو اکثریت میں ہیں اس لئے عین ممکن تھا کہ وہ مسلمانوں کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق غصب کر لیتے، یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے لیے الگ وطن ضروری تھا۔ اس لیے

Read more

دہشت گردی کے خلاف ہمت اور عقل سے کام لیجیے

اتوار اَور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے چھ سات اضلاع میں انسانوں کے خون سے جو ہولی کھیلی گئی ہے، اُس نے پوری قوم کو شدید عدم تحفظ کا احساس دلایا ہے۔ کچھ عرصے سے ڈیجیٹل دہشت گردی نے ایک حشر اٹھا رکھا ہے جسے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لینے کا بار بار عزم دہرایا جاتا ہے۔ اب عزم اور ہمت کے معنی بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ یہی معاملہ ہماری اجتماعی فہم و فراست کا بھی ہے۔ اب

Read more

چند حکومتی فیصلوں پر پیپلز پارٹی کی ”اچانک“ حیرانی

اسلام آباد آئے مجھے ڈیڑھ سال گزرگیا تو ایک روز اچانک خیال آیا کہ لاہور سے یہاں منتقل ہوجانے کے بعد ایک بار بھی بتی نہیں گئی۔ میرے بچپن میں لوڈشیڈنگ متعارف نہیں ہوئی تھی۔ ہفتے میں لیکن کم از کم ایک بار ہمارے گھر میں دو سے تین گھنٹے تک بجلی میسر نہ ہوتی۔ وجہ اس کی یہ بتائی جاتی کہ گھروں کو بجلی پہنچانے والی لائنیں قیام پاکستان سے قبل بچھائی گئی تھیں۔ ان کے ذریعے جو بجلی

Read more

عام آدمی۔ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

12 اگست 2024 کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو کھڈ کوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد بھی کئی واقعات ہوئے تاہم 23 اگست 2024 کو ہونے والی واردات نے سارے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واردات پنجاب کے سرحدی ضلع رحیم یار خان میں ہوئی۔ جہاں 131 ڈاکوؤں نے ماچھکہ کے مقام پر پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیوں اور

Read more

ماہ رنگ کی خاموشی اور ڈوبنے والے کا مذہب

کسی تحریک کو جانچنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ رنگ، نسل، مذہب، علاقائیت یا قومیت کے تعصب پر تو مبنی نہیں! اگر وہ ان تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر انسانیت پہ ہونے والے ظلم کے خلاف ہے تو وہ تحریک برحق ہے، بصورت دیگر باطل۔ اگر کوئی تحریک محض تعصب پہ مبنی ہے تو اس کی طبعی عمر ”انسان دوستی اور ظلم دشمنی“ پہ مبنی تحریک سے کم ہو گی۔ چند ہفتے پہلے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا

Read more

بلیک ایکس: وہ بین الاقوامی مافیا جسے دنیا بھر کی پولیس مل کر بھی روک نہیں پا رہی

بلیک ایکس نامی مجرمانہ تنظیم کے زیادہ تر اراکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور انھیں پڑھائی کے دوران ہی گروہ نے شامل کر لیا تھا۔ یہ تنظیم خفیہ طریقے سے کام کرتی ہے اور اسے دنیا بھر میں پیسوں کے عوض قتل کرنے، جسم فروشی اور انسانی سمگلنگ کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

Read more

لاشیں اور بیانیہ

نوروز خان زرکزئی کو بلوچستان والے ’بابو نوریز‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں، یہ صاحب کچھ شورش پسند واقع ہوئے تھے، پہلے قلات کے حقوق کے لیے انگریز سے لڑتے رہے، انگریز گئے تو نئے حاکموں سے بِھڑ گئے۔ جب 1955ء میں ون یونٹ بنا تو بلوچستان کو اپنے حقوق و نمائندگی میں مزید کمی کی شکایت ہوئی، نوروز خان پھر لگ بھگ ایک ہزار ساتھیوں سمیت پہاڑوں پر چڑھ گئے اور مزید شدت سے پاکستانی حکام سے برسرِ

Read more

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی شروع ہوئی

ملکی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے بنیادی طورپر رزق کمانے کے لئے ہفتے کے پانچ دن اس کالم کے ذریعے تبصرہ آرائی کی مشقت میری مجبوری ہے۔ یہ مجبوری اکثر مجھے اب قوم یاجوج ماجوج کی یاددلانا شروع ہوگئی ہے۔ قوم یاجوج ماجوج کا ذکر کیا ہے تو ذہن میں برجستہ یہ سوال امڈ آیا کہ ہماری نوجوان نسل کا کتنے فی صد اس قوم پر مسلط ہوئے عذاب سے واقف ہے۔ اگر ان کی اکثریت قوم یا جوج

Read more

لاہور سے اغوا کے بعد 50 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے تین سالہ بچے کو پولیس نے کیسے تلاش کیا؟

پنجاب پولیس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد جرم تھا جس میں اغوا کے بعد عبد الرزاق کے تین سالہ بیٹے کو صوبہ پنجاب کے ہی ایک اور شہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو پچاس ہزار روپے کے عوض بیچ دیا گیا۔ تاہم اس پورے واقعے میں حیران کن امر عبد الرزاق کے گھر کے باہر سے ان کے بیٹے کا اغوا ہے۔

Read more

اندوہناک دہشت گردی:یہ سر زمین پاک ہے یا ارض کربلا ہے یہ

بلوچستان میں 25 اگست کی شب شروع ہونے والے حملوں میں 10 فوجی اہلکاروں سمیت چار درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ’معصوم شہریوں کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ وطن عزیز اس وقت سیاسی عدم استحکام، معاشی ابتری اور قدرتی آزمائشوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک کوچز اور گاڑیوں کے اندوہناک حادثات کے صدمات کے اثرات جاری تھے کہ دہشت

Read more

اے شہر کراچی تیرا احسان ہے مجھ پر

برسوں پرانی بیتی کہانی پنجاب چھوڑا مستقبل سنوارنے کراچی کے لیے رختِ سفر باندھا۔ اپنے ہی شہر میں نصیب کا رزق وافر تھا مگر تسکین نہیں تھی۔ بیسیوں یاروں دوستوں کو الوداع کیا روزگار گنوایا اور غریب کی ماں کی آغوش میں جا بیٹھا۔ آپ میں سے جو غریب کی ماں کو نہیں جانتے تو جانتا بندہ ِ ناچیز بھی نہیں تھا۔ مگر کراچی پہنچ کر ہی جانکاری ہوئی کہ عروس البلاد کو غریب کی ماں بھی کہتے ہیں۔ میں

Read more

پنجابی نیچے اتر آئیں

” میں ان کو کہتی رہی کہ بھائی پانچ بندے اوپر نہیں آئے، ان کو بلا لیں“ ۔ یہ الفاظ اس پنجابی خاتون کے ہیں جس کے شوہر کو موسیٰ خیل میں بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا۔ سرخ آنکھیں، غم سے نڈھال، نیند، تھکاوٹ اور غم سے چور پنجاب کی یہ بیٹی آج صرف اس لئے بیوہ ہے کیونکہ اس کے شوہر کو لسانی شناخت کی بنیاد پر بیس سے

Read more

شادی رجسٹر نہیں، بچوں کا اندراج کیسے

”میری والدہ ترن کور، میرے والد سردار ایشر سنگھ کی پنشن کے فوائد نہیں حاصل کر سکیں کیونکہ ان کی شادی رجسٹر نہیں تھی۔ میرے والد ننکانہ صاحب میں ایک سیوا دار تھے۔ وہ حکومت کے ملازم تھے اور انھوں نے اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے تک کام کیا۔ ان کی وفات کے بعد میری والدہ ہر طرح سے ان کی پنشن کی حقدار تھیں لیکن کیونکہ میرے والدین کی شادی کا اندراج سرکاری سطح پر نہیں ہوا تھا اس

Read more

رام گڑھ کا رانا وسیم طاہر اور وویمنز والی بال ٹیم

دنیا بھر کے بچے کھیل کود کے رسیا ہوتے ہیں۔ جب وہ کھیلتے ہیں تو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں جس سے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ پیار، محبت ، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے۔ رواداری اور محبت بڑھتی ہے۔ بیسویں صدی میں فٹ بال ، ہاکی، بیس بال ، کشتی رانی اور برف پر پھسلنے کے کھیل مقبول ہوئے ۔فٹ بال چین سے آیا جبکہ والی بال امریکہ سے آیا ہے ۔

Read more

بلوچ عوام کی پریشانی و تکلیف سمجھی جائے!

صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، اس دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے‘ ۔ البتہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جانے کا اعلان

Read more

ہمارے گناہوں کی سزا کب ختم ہوگی – مکمل کالم

آزاد کشمیر میں کوسٹر کھائی میں جا گری، 29 افراد جاں بحق۔ Balochistan rocked by violence as multiple attacks claim more than 50 lives; 21 terrorists killed۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 30 اگست کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے سے ہٹا دیا جہاں اُس سے اگلے 37 مہینوں میں سات ارب ڈالر کے مالی کُمک کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع تھی۔ یہ تین خبریں ہیں جو گزشتہ چند دن کے اخبارات میں شائع ہوئیں

Read more

قاسمی صاحب کس دھندے میں پڑ گئے

قبلہ عطا الحق قاسمی نے عجب چونچال طبیعت پائی ہے۔ بیٹھے بٹھائے مینڈھے لڑانا کوئی ان سے سیکھے۔ اسحاق المعروف بہ طاہر القادری نامی ایک مرد پیر بعمر تہتر برس کینیڈا کے گوشہ عزلت میں ’ایک تکیہ بنائے اپنی اولاد کو لیے بیٹھا ہے‘۔ نہ کاہو سے دوستی، نہ کاہو سے بیر۔ ہاتف کا اشارہ ہو تو ’ریاست بچانے‘ یا ’انقلاب‘ برپا کرنے وطن مالوف کا رخ کرے، ورنہ اپنے پارہ نان پر اکتفا ہے۔ ’انقلاب‘ کا پھریرا تحریک انصاف

Read more

1جماعت اسلامی کا 84 واں یوم تاسیس۔ پارٹ

26 اگست 2024 ء کو جماعت اسلامی کا 84 واں یوم تاسیس اور 83 ویں سالگرہ ہے ہر سال جماعت اسلامی یوم تاسیس پر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ 26 اگست 1941 ء کو سید ابوالاعلیٰ مودودی کی قیادت میں لاہور میں 75 ارکان کے تاسیسی اجلاس میں جماعت اسلامی کا قیام عمل میں لایا گیا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے گنتی کے چند ساتھیوں کے ساتھ پنجاب کے دل میں پودا لگایا جس

Read more

پاکستانی

1947 میں میرے والدین اور ان کے والدین ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور ہم پاکستانی کہلانے لگے۔ پاکستان ہی ہماری پہچان تھا۔ پھر وقت بدلنے لگا صوبائیت پرستی کو ہوا دی جانے لگی اور بنگلہ دیش بن کر پاکستان سے جدا ہو گیا۔ ان کے اپنے خدشات تھے اعتراضات تھے اور نفرتیں تھی۔ ہمیں وہیں سے سنبھل جانا چاہیے تھا۔ پر ہم وہ قوم نہیں ہیں جو پہلی غلطی سے سیکھ سکیں۔ پاکستان کے مختلف حصوں

Read more

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت اور شعبہ فلسفہ

یکم جنوری 1979 ء کو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں تدریس کا آغاز کیا۔ دو تین برس تو خیریت سے گزر گئے۔ لیکن اس کے بعد جمعیت کے ساتھ معاملات کچھ الجھنا شروع ہو گئے۔ 1983 کا سال تھا جب ان کے ساتھ تنازعہ شروع ہوا۔ ہر تدریسی شعبے میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کا خیر مقدم کرنے اور جانے والوں کے اعزاز میں پارٹیاں منعقد کرنے کا رواج ہے۔ اسی زمانے میں پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت

Read more

’بچہ کہتا رہا میرے پاپا نہیں آئے‘: بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں بچ جانے والے عینی شاہدین نے کیا دیکھا

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بُگٹی کے مطابق ان حملوں میں 38 شہری ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں سب سے بڑا حملہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہوا جہاں شدت پسندوں نے 22 لوگوں کی شناخت چیک کرنے کے بعد انھیں بس اور ٹرکوں سے اُتار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

Read more

دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے محروم محمد حسنین جنھوں نے پنجاب پولیس میں شامل ہونے کا اپنا خواب پورا کیا

بچپن میں ایک حادثے میں دونوں ٹانگیں اور ایک بازو کھو دینے والے محمد حسنین کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں مصنوعی ٹانگوں کے باوجود وہ چل نہیں سکیں گے مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے آگے بڑھتے رہے۔

Read more

پاکستانی نوجوان طلبا میں پھیلتی مایوسی

ویسے تو ملک پاکستان آزادی سے ہی مسائل میں گھِرا نظر آتا ہے۔ جس کی وجوہات میں کئی عناصر شامل ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد تو تعلیم کا رواج بہت ہی کم تھا پھر آہستہ آہستہ تعلیمی میدان میں ترقی ہوئی۔ عوام کو سہولیات دی جانے لگیں تو تعلیم کی طرف رجحان بڑھا۔ جگہ جگہ سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بنا دیے گئے اور طلباء کے باقاعدہ سہ ماہی اور سالانہ وظیفے مقرر کیے گئے۔ اس بدولت ہمارا معاشرہ پڑھنے لکھنے

Read more

سقوط ڈھاکہ: ذمہ دار تھا کون

عمران خان نے اسی سال اپنی ایک ٹویٹ میں سقوط ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مجیب اور یحییٰ میں سے ’غدار تھا کون؟‘ اس نے ٹویٹ میں شامل ویڈیو میں یحییٰ کو غدار قرار دیا اور پاکستانی فوج پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سنگین جنگی جرائم کے الزامات لگائے ہیں۔ میں اس موضوع پر اس سے پہلے چار مضامین لکھ چکا ہوں جن میں میں سے پہلے میں یحییٰ کو غدار کہنے

Read more

سماجی لسانیات اور اس کی اصطلاحات

امریکی ماہرِ لسانیات ویلیم لیبوف کو تغیر پسند سماجی لسانیات کا بنیاد گزار سمجھا جاتا ہے۔ جنھوں نے لوگوں سے میل جول کے دوران ان کے لب و لہجے اور زبان کی ساخت اور نوعیت میں تبدیلی کو محسوس کیا یہاں سے ان کا اضطراب بڑھا اور وہ زبان کے سماجی دائرہ کار پر غور کرنے لگے۔ اس ضمن میں برطانوی ماہرِ لسانیات باسل برنسٹائن اور رچرڈ ہڈسن نے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان لسانیات کے ماہرین کا کام

Read more

میں نے آئین بنتے دیکھا!

محترم الطاف حسن قریشی صاحب پاکستانی صحافت کا ایک نہایت معتبر نام ہیں۔ گزشتہ سات دہائیوں سے آپ صحافت کے افق پر پوری آب و تاب سے جگمگا رہے ہیں۔ ہر زمانے میں آپ حق سچ کا پرچار کرتے رہے۔ اپنے دبنگ انداز صحافت کی وجہ سے آپ کو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ اپنی صحافتی زندگی میں آپ نے سیاسی، سماجی اور معاشی موضوعات پر سینکڑوں، ہزاروں مضامین، اداریے اور رپورٹیں لکھیں۔ الطاف قریشی صاحب

Read more

دلی چار سو چوبیس کلومیٹر

ہم پاک پتن نہر کے ساتھ ساتھ اس سڑک پر جا رہے تھے جسے کبھی دہلی ملتان روڈ کہا جاتا تھا۔ مشرق میں پھیلے نیلے گگن کے کھیت سے سورج کی کونپل ابھی ابھی پھوٹی تھی۔ اس کی سنہری کرنیں زمیں پر اتر کر، نہر کے پانی میں ڈبکیاں لگا رہی تھیں۔ نور کی کرنیں جب پانی میں جھلملاتیں تو نہر کا گدلا پانی بھی سونا ہو جاتا۔ نہر کا پانی پچھم کی سمت بہتا چلا جا رہا تھا۔ جیسے

Read more

بلوچستان حملے اور حکومتی حکمتِ عملی پر سوال: ’شورش سے دہشتگردی کے انداز میں نمٹنا بیک فائر کر جاتا ہے‘

صوبہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندوں کی کارروائیاں کیا سکیورٹی یا انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، پنجاب کے شہریوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیا صوبے میں حکومت کی رِٹ باقی ہے؟ یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات بی بی سی نے جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

بلوچستان میں آگ لگانے کی نہیں، بجھانے کی ضرورت ہے

بلوچستان کے مقبول سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کی 18 ویں برسی کے موقع پر کیے گئے حملوں میں پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں موسی خیل میں بسوں ٹرکوں کو روک کر پہچان کے بعد قتل کیے گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 22 افراد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم ان کارروائیوں میں سکیورٹی

Read more

بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 39 افراد ہلاک، وزیرِ داخلہ کا 12 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں اب تک 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Read more

لوہے کا کمر بند

(اردو کے اہم ترین افسانہ نگار، ناول نگار، شاعر اور سفرنامہ نویس رام لعل یکم مارچ 1923 کو میانوالی (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد بھارت منتقل ہو گئے۔ انہوں نے تقسیم، ہجرت اور دوسرے انسانی المیوں کی کہانیاں لکھنے سے شہرت پائی۔ ’زرد پتوں کی بہار‘ کے نام سےپاکستان یاترا کی کہانی بھی لکھی۔ 1996 میں لکھنؤ (بھارت) میں وفات پائی۔) ٭٭٭            ٭٭٭ ​بہت عرصہ گزرا کسی ملک میں ایک سوداگر رہتا تھا۔ اس کی بیوی بہت

Read more

مراد علی شاہ کی وفاق سے شکایات!

سندھ کا علاقہ تھر 3000 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، لیکن بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے فیصل آباد تک پہنچائی جاتی ہے۔ سندھ کو لوگوں کو بجلی نہیں ملتی! تھر کول پاور پراجیکٹ سے 3000 میگاواٹ بجلی تو پیدا کی جا رہی ہے لیکن سندھ کا عوام اپنی بنائی ہوئی بجلی سے محروم ہے۔ یہ بیان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچھ دن پہلے دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو بجلی پیدا کی جا

Read more

ارشد ندیم ریاستی ہیرو یا پروپیگنڈہ ہیرو

بلوچستان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ عام لوگوں کا جمِ غفیر سڑکوں پر نکل آیا ہے اور اس جم غفیر میں غالب تعداد عام خواتین کی ہے۔ تحریک پاکستان سے لے کر اب تک شاید یہ پہلا موقع ہے جب خواتین پاکستان جیسی ریاست میں اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ریاست کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ چونکہ اس بار جم غفیر خواتین پہ مشتمل ہے تو ریاست کے لیے

Read more

ماچھکہ حملہ: ’راکٹ لانچر سے لیس 131 ڈاکو‘ پنجاب پولیس پر کیسے حملہ آور ہوئے؟

رحیم یار خان میں گذشتہ ہفتے 12 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور ان پر راکٹ سے حملے نے اس علاقے اور یہاں موجود ڈاکو گینگز کی عسکری صلاحیت کے بارے میں نئے سوالات اٹھائے ہیں، لیکن بات یہاں تک کیسے پہنچی اور ڈاکو پولیس اہلکاروں پر کیسے حملہ آور ہوئے؟

Read more

سکون صرف قبر میں

نواز شریف نے 2019 میں گجرانوالہ جلسے میں جو تقریر کی وہ آج حرف با حرف درست ثابت ہو رہی ہے۔ پاکستان میں پچھلے چھ سات سالوں میں جتنے بھی بڑے اقدامات ہوئے ان کے پیچھے ایک ہی شخص کا رول نمایاں رہا وہ شخص فیض حمید تھا۔ مسلم لیگ نون اس کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتی ہے۔ نواز شریف آج بھی ایک ہی سوال بار بار کرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف اپنی جگہ پر

Read more

ریاست ایک بار پھر مولویوں کے آگے لیٹ گئی

یہ کہانی ایک پاکستانی احمدی مبارک ثانی کی ہے جس نے چند سالوں پہلے تحریف شدہ قرآن کو بچوں میں تقسیم کیا اور اس عمل پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور پھر پنجاب پولیس نے جنوری 2023 میں مبارک ثانی کو گرفتار کر لیا۔ مبارک ثانی کی گرفتاری کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی مگر اپیل کو خارج کر دیا گیا اور پھر آخر میں سپریم کورٹ آف پاکستان

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور حامد یزدانی: آپ کی ادبی شناخت کیا ہے؟

آپ کی ادبی شناخت کیا ہے؟ ڈاکٹر خالد سہیل حامد یزدانی سے پوچھتے ہیں ملاقات تو دراصل مسی ساگا کے ایک انڈین ریستوران میں ہونا طے پائی تھی مگر میرے اصرار پر اسے اونٹاریو جھیل کے کنارے واقع شہر برلنگٹن کے ایک افغان کباب ریستوران میں منتقل کر دیا گیا تھا اور یہ سب ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کی کمال شفقت کا نتیجہ تھا۔ شام ڈھلنے سے کچھ پہلے جب میں ریستوران کے پارکنگ لاٹ میں پہنچا تو ڈاکٹر صاحب

Read more

ٹرین ٹو کوئٹہ۔ ایک مسافر کی داستان 6

زیرو پوائنٹ؛ خرواری بابا جاتے ہوئے راستے میں ایک پرفضا مقام آتا ہے جسے زیرو پوائنٹ کہا جاتا ہے۔ زیرو پوائنٹ سے آپ نہ صرف وادیٔ زیارت کا خوبصورت نظارہ کر سکتے ہیں بلکہ ٹھنڈی ہوا کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔ وادی کا سب سے اونچا پہاڑ ”خلافت“ بھی یہاں سے نظر آتا ہے۔ یہاں کئی فیملیز پکنک کے لیے آتی ہیں۔ زیرو پوائنٹ کی خاص بات وہ درخت ہے جس کو دیکھیں تو اللہ لکھا ہوا نظر آتا

Read more

سماجی ذمہ داری کا احساس: حکومت اور شہری

ہمارے معاشرے میں کم و بیش ہر شخص تبدیلی کا خواہاں ہے اور نظام کو بدلنے کا خواہشمند ہے۔ لیکن نظام تبدیل کیسے ہوتا ہے اس کی جزیات اور ہیت سے ہم مکمل طور پر نابلد ہیں۔ لے دے کے آسان اور نامعلوم اہداف جیسے سیاستدانوں، سرکاری افسروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور اسٹیبلشمنٹ کے اوپر تنقید کے تیر چلا کر دل کو تسلی دے دی جاتی ہے کہ تبدیلی کے عمل میں اپنا فرض ادا کر دیا۔ ایک حقیقت بھول

Read more

وزارت امور کشمیر اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی

حکومت پاکستان نے معاشی بحران کی صورتحال میں انتظامی اخراجات کم کرنے کی غرض سے 5 وفاقی وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پہ یہ فیصلہ کیا گیا اور 5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔ اجلاس

Read more

ظفر اقبال کے کلام میں تمثال کاری

ظفر اقبال نام اور تخلص ظفر کرتے ہیں۔ 27 ستمبر 1933 ء کو بہاول نگر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ضلع اوکاڑہ کے معزز زمیندار تھے۔ ظفر اقبال نے ابتدائی تعلیم بہاول نگر سے حاصل کی اور میٹرک ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ سے 1950 ء میں کیا۔ انٹرمیڈیٹ کا امتحان ایف سی کالج لاہور سے پاس کیا اور بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔ ظفر اقبال نے ایل ایل بی کا امتحان لاء کالج جامعہ پنجاب لاہور

Read more

خالد فرہاد دھاریوال اور پنجابی کہانی

پنجابی زبان کے ممتاز کہانی کار ملک مہر علی نے خالد فرہاد دھاریوال کے بارے لکھا ہے کہ: ”خالد نے کہانی ’گھر‘ لکھ کر خود کو امر کر دیا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ کچھ بھی نہ لکھے تو پنجابی ادب میں نام زندہ رہنے کے لئے یہی ایک کہانی کافی ہے۔“ ’پنجابی کی کلاسیک کہانیاں‘ جو کہ پنجابی کے گرمکھی رسم الخظ میں شائع ہوئی ہے، اس میں پاکستانی پنجاب سے جو واحد کہانی شامل کی گئی وہ

Read more

مذہبی شدت پسندی کے سامنے سپریم کورٹ کی پسپائی

سپریم کورٹ ’فتح‘ کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ’یوم تشکر‘ اور 7 ستمبر کو ’یوم فتح‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی نے طے کر دیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی اور تعصب کے سامنے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت بھی بند نہیں باندھ سکتی۔ آج سپریم کورٹ کے ججوں نے ہاتھ اٹھا کر مذہبی رہنماؤں کے سامنے اپنی ’ناکامی و شکست‘ قبول کی۔ اس حوالے سے دیکھا

Read more

فیض حمید کی مبینہ نامزدگی روکنے سے عام آدمی پر ٹوٹتے عذاب

بنگلہ دیش کے بعد تھوڑی تحقیق کی بدولت میں نے ایک اور ملک بھی دریافت کر لیا ہے۔ اس ملک میں بھی ”نظام کہنہ“ نے نہایت دیدہ دلیری سے حال ہی میں نوجوانوں کے خوابوں کو عملی شکل کی صورت اختیار کرنے نہیں دی۔ ذکر اس ملک کا فی الحال موخر کررہا ہوں۔ آپ چاہیں تو یہ کالم چھپنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھے تبصروں کے ذریعے اس ملک کا نام لکھ سکتے ہیں جس کا ذکر بنگلہ دیش

Read more

پچاس کروڑ کا نیزہ

ارشد ندیم نے یہ کب سوچا تھا کہ اولمپکس میں اس کا پھینکا ہوا فقط ایک نیزہ اس کو ایک دن اس قوم کا ہیرو بنا دے گا۔ اس ایک نیزے کے بدلے پچاس کروڑ کا خیال تو شاید کبھی اس کے تصور کو بھی نہ چھو کر گزرا ہو گا۔ اور ایسی لش پش نو دس گاڑیوں کی بارات بھی کہاں اس کے فرشتوں نے کبھی دیکھی ہو گی۔ اور کم و بیش اتنے ہی اپارٹمنٹس۔ سبحان اللہ۔ لیکن

Read more

بے روزگاری اور تنقید

عصر حاضر میں جس مسئلے کی وجہ سے اکثر پڑھے لکھے اور بیشتر ان پڑھ نوجوان مرد اور عورتیں پریشان ہیں وہ مسئلہ بے روزگاری ہے۔ معاشیات اور اس کے تصورات ترقی یافتہ شکل میں بدل چکے ہیں لہذا بعض تصورات کی تعبیرات یا تو جدید ہو گئی ہیں یا مکمل طور پر بدل چکی ہیں۔ بعض افراد کام کاج ہونے کے باوجود خود کو بے روزگار سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کی اجرت ان کے مسائل کا ازالہ نہیں

Read more

5: ٹرین ٹو کوئٹہ، ایک مسافر کی داستان۔

شام کے چھ بجے کوئٹہ اترتے ہی ہم نے اپنے چمن کے ہم سفر ساتھیوں کو الوداع کہا اور تصاویر اتروائیں۔ میرا ارادہ اس بار ٹرین سے چمن جانے کا تھا لیکن راستے میں انہوں نے ہمیں بتایا کہ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے چمن میں دھرنا اور ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرین بھی بند ہے۔ یہی بات بعد میں بھی کنفرم ہو گئی۔ اصل میں تو ٹرین کا سفر کرنا مقصود تھا جب وہ ہی

Read more

بیچارے عوام اور اختیارات کی جنگ لڑتی اشرافیہ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف جب حق کا علم بلند کیا تو فرمایا کہ ”میری جنگ صرف ایک یزید سے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص سے ہے جس کے کردار میں یزید موجود ہے“ پاکستان بھی آج ان ہی حالات سے گزر رہا ہے جہاں ہر دوسرے شخص میں ایک یزید چھپا بیٹھا ہے۔ ملک میں دو طبقے ہیں ایک عوام اور دوسری اشرافیہ، اشرافیہ اور عوام دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت کھڑے نظر

Read more

’چائے بیچنے والا کروڑ پتی بن گیا‘: انڈین پنجاب کے مبینہ منشیات فروش جنھوں نے جیل میں بھی پولیس کے ناک میں دم کر رکھا ہے

جن تین منشیات سمگلروں کو آسام بھیجا گیا، ان میں بلوندر سنگھ عرف بلا حویلیاں کے علاوہ اکشے چھابڑا اور ان کے ساتھی جسپال سنگھ گولڈی بھی شامل ہیں۔

Read more

’فیک نیوز‘ سے برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کے الزام میں لاہور میں پاکستانی شہری گرفتار

لاہور میں عدالت نے برطانیہ میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ بننے والی جھوٹی خبر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ لاہور پولیس کے مطابق اس عمل میں فرحان آصف نامی شخص اکیلا ہی ملوث تھا۔

Read more