اب اور کتنا چلیں گے؟: چین میں ہاتھیوں کا جھنڈ تھک ہار کر سو گیا
چین میں ہاتھیوں کے اس آوارہ گروہ نے اب تک 500 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ اس سیر پر کیوں نکلے ہوئے ہیں۔
Read moreچین میں ہاتھیوں کے اس آوارہ گروہ نے اب تک 500 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ اس سیر پر کیوں نکلے ہوئے ہیں۔
Read moreعارفہ نور میری بہت عزیز دوست ہے۔ کافی سوچ بچار کے بعد بنائی اپنی رائے کے بارے میں مستقل مزاج ہے مگر اس کی فطرت میں منکسرالمزاجی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اسی باعث خود کو ہمیشہ چوکس مدیر کے بجائے ”ذات کی سب ایڈیٹر“ کہلوانے کو ترجیح دیتی ہے۔ عرصہ ہوا پرنٹ سے ٹی وی کو سدھار چکی۔ ان دنوں اخبار کے لئے محض ہفتہ وار کالم لکھنے پر اکتفا کرتی ہے۔ منگل کی صبح چھپے اس کے
Read moreگزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کرونا وبا کی وجہ سے نظام صحت کے ساتھ معاشی نظام بھی دباؤ کا شکار رہا۔ اس وبا نے ملک میں گزشتہ پچیس سال میں غربت کے خاتمے کے لئے کی گئی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ سال 2015 میں بیس سال کی کوششوں کے بعد غربت کی شرح 64 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد پر آ چکی تھی۔ آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وبا
Read moreہر معاشرے کی کچھ روایات ہوتی ہیں جن سے مفر ممکن نہیں ہوتا، یہ بات اس تئیس سالہ لڑکی کو خوب سمجھ لینی چاہیے جو نوبل انعام کی حق دار ٹھہرائی گئی تھی، ان روایات کے ہالے میں قید کی لذت ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی آزادی کی چاہ نہیں کرتا، بہتیروں نے کوشش کی کہ روایات کو پس پشت ڈالا جائے مگر وائے ناکامی، جون ایلیا یاد آتے ہیں، ایک مشاعرے میں جون سلیم جعفری کو مخاطب کر
Read moreبرصغیر پاک و ہند کی تاریخ بھی خوب رہی ہے۔ اگر اس کی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے تو سوائے مغلوں کے عہد کے کچھ برس جن میں اکبر کی بادشاہت کی وسط مدت شامل ہے سکون ملتا ہے تاہم اسے سے پہلے اور بعد میں حصول اقتدار اور حصول طاقت کی ایک ایسی جدوجہد شروع ہوئی جو جاری تھی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ 1858 میں ملکہ برطانیہ نے ہندوستان پر براہ راست حکومت کا اعلان کیا
Read moreالمیہ تو یہ ہے کہ ملک بیچنے والے ہیرو اور ملک کے لیے قراردادیں پیش کرنے والے غدار ٹھہرے۔ جس نے بھی سوال اٹھایا، سچا شعر پڑھا، روایت سے ہٹ کر لکھا، قلم کو دربار میں سر نگوں نہیں کیا وہی غدار ٹھہرا۔
Read moreآج اگر ملالہ کے چاروں طرف ایکسرے پلانٹ نصب ہیں تو حیرت کیوں؟ سوچیے اگر تاریخ پر اثرانداز ہونے والی عورتیں نہیں بخشی گئیں تو ہمارے اردگرد کی ایک عام عورت کس کھیت کی مولی ہے؟ وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔
Read moreتقریباً ایک صدی پیچھے چلے جاتے ہیں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف 1919ء میں مقبوضہ کشمیر کے قصبے اننت ناگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تلاش معاش کے سلسلے میں ان کا خاندان امرتسر چلا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد میاں محمد شریف رزق کی تلاش میں لاہور آ گئے۔ انہوں نے ایک چھوٹی سی خراد مشین خریدی اور ایک چھوٹے سے گیراج میں کام کرنے لگے۔ تاہم ترقی کی رفتار وقت کی رفتار سے بہت
Read moreقیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاو رہا ہے اور ہمیشہ سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑی ہے۔ پاکستان کو ان تعلقات کی وجہ سے جہاں تک فائدہ ہوا ہے وہیں بہت نقصان بھی، تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دور حکومت میں روس اور امریکہ کی سرد جنگ میں پاکستان کو دونوں کی طرف سے دعوت تھی لیکن پاکستان نے امریکہ کو ترجیح دی، امریکہ کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ روس ایک کمیونسٹ جبکہ امریکہ ایک جمہوری ملک تھا۔ قائداعظم نے 1947 میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ”پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، اور کمیونزم اسلامی ممالک میں نہیں پنپ سکتا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے مفادات روس کی بجائے امریکہ اور برطانیہ سے وابستہ ہوں گے۔“
Read moreسندھ میں اس وقت امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں پہلی مرتبہ ہے کہ ڈاکو نہ صرف پولیس کو ہٹ کر رہے ہیں بلکہ ریاست کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کچے کے علاقوں میں بے رحم آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ شکارپور کے کچے میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحہ، ڈرون ٹیکنالوجی، بکتر بند اے پی
Read moreکتابوں کے کبھی ”قلمی نسخے“ ہی ہوا کرتے تھے۔ کئی مہینوں کی مشقت سے تیار ہوئے ”مخطوطے“ بادشاہوں، نوابوں اور رئیسوں ہی کو میسر ہوتے۔ خلق خدا تک ان کی رسائی ممکن نہیں تھی۔ غریب گھرانوں کے طالب علم بہت تگ و دو کے بعد ان تک رسائی حاصل کرتے تو کتابوں میں لکھی باتوں کو محض یاد رکھنا ہوتا تھا۔ استادوں کی جی حضوری بھی اسی باعث لازمی تھی۔
آج سے چھے صدیاں قبل مگر چھاپہ خانہ ایجاد ہو گیا۔ علم کو اس نے عام لوگوں تک پہنچانا ممکن بنا دیا۔ دنیا بھر کی بادشاہتیں اس ایجاد سے البتہ گھبرا گئیں۔ خلافت عثمانیہ ویسے تو اپنے زمانے کے اعتبار سے معاصر سلطنتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ”روشن خیال“ تھی۔ اس کے علماء نے مگر چھاپے خانے کو ”حرام“ قرار دیا۔ جواز یہ تراشا کہ طباعت کے مراحل مقدس کتابوں خاص طور پر کلام پاک کی ”بے حرمتی“ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اسلامی دنیا کی بے پناہ تعداد لہٰذا طبع شدہ کتابوں سے کئی دہائیوں تک محروم رہی۔
Read moreانڈین نیشنل کانگریس دنیا کی سب سے پرانی فعال سیاسی پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ 1962 کی چین بھارت جنگ کے بعد انڈیا کا مقبول ترین لیڈر، تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم، جواہر لال نہرو مقبولیت کھو چکا تھا۔ 1964 میں اس کی اچانک موت کے بعد اندرونی اختلافات کی وجہ سے پارٹی مزید کمزور ہو گئی۔ کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ کیرالہ کانگریس، اوڑیسہ کانگریس، بنگلہ کانگریس اور کئی مختلف ناموں سے اس کے حصے بخرے
Read more‘محمد خان جونیجو کی وزارت عظمیٰ کے تابوت میں آخری کیل اس وقت ٹھوکی گئی جب انھوں نے فوجی افسروں کی ترقیوں اور تقرریوں کی فائلیں ایوان وزیر اعظم میں روکنا شروع کر دیں۔ وہ بعض افسروں کی فائلیں ازخود طلب کرنے لگے تھے اور جو فائلیں بھجوائی جاتی تھیں ان کو روکنے لگ گئے تھے۔’
Read moreپاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد سے صحافیوں پر حملوں میں کمی آئی ہے اور یہ مغربی میڈیا کی جانب سے ایک طرح کا فیشن بن گیا ہے کہ جب بھی صحافیوں پرتشدد سے متعلق کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پاکستان کی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کر دیا جاتا ہے۔
Read more28 مئی 1992 کو سندھ کے دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن آغاز میں ہی متنازع بن گیا تھا اور یہ سوال بھی اٹھنے لگا تھا کہ کیا اس کارروائی کا اصل ہدف ڈاکو تھے یا کراچی۔
Read moreمسجد وہ مقدس جگہ ہے جہاں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ لفظ مسجد عربی الاصل ہے جس کے معنی ”سجدہ کرنے کی جگہ“ کے ہیں۔ اسلام میں مسجد کی بڑی اہمیت و فضلیت ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے اور روئے زمین کی سب سے مقدس، افضل اور برتر جگہ جہاں اللہ رب العزت کا ذکر، اطاعت اور بندگی کی جاتی ہے۔ اس جگہ اللہ کی رحمتیں برستی ہیں۔ یہ وہ بابرکت جگہ ہے جہاں انسان کا دل صاف ہوجاتا
Read moreجیسے شداد نے اپنی موت کے اس منظرنامے کی خواہش کی تھی کہ جب میں مروں تو نہ زمین پر ہوں نہ آسمان میں، نہ سوار ہوں نہ ٹھہرا ہوا ہوں، نہ اپنی بنائی گئی جنت کے باہر ہوں نہ اندر تو اسے تب موت کے فرشتے نے آن دبوچا جب وہ اپنی بنائی گئی جنت کے دروازے پر اپنے گھوڑے سے اتر ہی رہا تھا اور فضا میں معلق تھا بالکل ویسے ہی مجھے سید کاشف رضا کے اس
Read moreپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے علاوہ نیر بخاری، مصطفےٰ نواز، رانا فاروق سعید اور دیگر جینوئن پیپلز پارٹی قیادت اس تحریر کو دل پر نہ لے (لے بھی لے تو کوئی بات نہیں ) تاہم یہ بحث کا وہ دریچہ ہے جو پیپلز پارٹی کو ازخود بطور خود احتسابی کھولنا چاہیے :
پنجاب تنظیم کو میڈیا اور عوام میں اپنے وکیل تک دستیاب نہیں۔ پنجاب پیپلز پارٹی خود ہی ملزم، خود ہی مدعی اور خود ہی وکیل مگر۔ خود ہی بھٹو نہیں! وجہ؟
چراغ لے کر ضلع اٹک سے چلیں، اور پیپلز پارٹی کو ڈھونڈنے نکلیں تو پورا راولپنڈی شہر بھی گزر آئیں، بس اللہ ہی اللہ ہے۔ ضلع اٹک۔ میں قومی اسمبلی کے تین حلقے ہیں۔
دو ہزار گیارہ، بارہ میں ہم لوگ لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں رہا کرتے تھے۔ شہباز شریف ان دنوں پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ہمارے محلے دار اک بزرگوار ہوا کرتے تھے۔ جو پرانے جیالے تھے۔ بزرگوار نے زندگی بھر سیاست کی اور سینکڑوں الیکشن ہارے۔ وہ غالباً بی ڈی ممبر سے شروع ہو کر، کونسلر، چیئرمین، ناظم، ایم پی اے، ایم این اے اور سینٹ کا الیکشن بارہا ہار چکے تھے۔ غیر سرکاری الیکشن و ٹاؤن کمیٹیوں کے
Read moreامریکہ میں بڑے انتخابات جیسے صدر، نائب صدر، کانگریس، مختلف ریاستوں کے گورنرز اور سٹیٹ اسمبلیوں کے انتخابات کے علاوہ بعض ٹاؤنز کے مقامی، ضمنی اور سپیشل انتخابات ہر سال منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ یہ انتخابات عموماً نومبر کے مہینے میں کرائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل پارٹیوں سے حتمی امیدواروں کے چناؤ کے لیے ابتدائی یا پرائمری چناؤ، جنھیں عرف عام میں ”پرائمریز“ کہا جاتا ہے، امریکہ میں جون کے مہینے میں کرائی جاتی ہیں۔ بعض ریاستیں اپنی سہولت
Read moreایک لمحے کو چھوڑیئے اس بات کو کہ جہانگیر خان ترین کا ہم خیال گروپ کس سے زور آزمائی کر رہا ہے۔ کچھ وقت کے لیے بھول جائیے کہ تخت پنجاب کی مسند پر اب کون جلوہ افروز ہو گا۔ وفاق میں کس کی حکومت بنے گی؟ لوٹے کس کے حکم پر پرواز کریں گے اور کس کے وٹس ایپ پر ساکت و جامد ہو جائیں گے۔ شہباز شریف کی وطن سے روانگی کا پروانہ جاری ہو گا یا نہیں
Read moreذوالفقار علی بھٹو بھی کن پر آشوب ِحالات میں وزیراعظم بنے۔ ملک دولخت ہو چکا تھا جنگ ہاری جا چکی تھی اور دھرتی ماں کے ایک لاکھ بیٹے بد ترین دشمن کے عقوبت خانوں اور زندانوں میں پڑے تھے۔ لیکن یہ بچے کھچے پاکستان کا منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ھی تھا جو اس وقت تک چین سے نہیں سویا جب تک غالب آئے دشمن سے بھی اپنے ایک لاکھ قیدی نہیں چھڑوا لایا۔ اعتماد ایسا کہ شکست و ریخت
Read moreجہانگیر ترین کے وفادار اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایک علیحدہ گروپ کی صورت منظر عام پر آگئے ہیں۔ عمران حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے میں یہ گروپ یقینا اہم کردار ادا کرے گا۔ انجام اس کا بھی تاہم ’’کمال کی ہٹی‘‘ جیسا ہوگا۔ یہ ہٹی ایم کیو ایم کے کئی برسوں تک جانثار رہے مصطفیٰ کمال نے ’’پاک سرزمین‘‘ سے محبت کے دعویٰ کے ساتھ چلانے کی کوشش کی تھی۔ لندن میں بیٹھا ’’بانی‘‘ اس کا
Read moreبیگم نسیم ولی خان کے انتقال کی خبر آئی تو میری یادوں کے انبار میں سے ایک واقعہ ذہن میں فوراََ اُبھرکر گردش کرنے لگا۔ اس واقعہ کی بدولت یہ خیال بھی ستانے لگا کہ میں ’’سیاست‘‘ کی جس نوع کے بارے میںرپورٹنگ اور تبصرہ آرائی کا عادی رہا ہوں اس کے دن تمام ہوئے۔ ’’سیاست دانوں‘‘ کی جو قسم اس صدی کے آغاز سے ٹی وی سکرینوں پر چھائی ہوئی ہے اسے سنجیدگی سے لینا تقریباََ ناممکن ہے۔ میری
Read moreسب سے پہلے تو لیاقت بلوچ صاحب کو ان کے بیٹے کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی پر مبارکباد، اس میں نہ کوئی طنز ہے اور نہ کوئی طعنہ، خود باپ ہوں اس لئے ایک باپ کو اپنی اولاد کی کامیابی پر جو خوشی ہوتی ہے اس کا مجھے احساس ہے، لیکن بلوچ صاحب کے اس ٹویٹ سے اپنے خاندان کی گمراہی کے دن اور کچھ دبے ہوئے غم یاد آ گئے سوچا آپ کے سامنے آج کچھ اور اعترافات کروں، ہو سکتا ہے میرے اعتراف سے مزید لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آ جائے کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے کس طرح سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے
Read moreیہ اس وقت کی کہانی ہے جب بساط ہند پر ایک نئی چال چلی جا رہی تھی۔ سترہویں صدی نصف سے زیادہ گزر چکی تھی۔ ہندوستان اس وقت کرہ ارض پر ایک عظیم ملک تھا۔ اس کی سرحدیں کیرالہ سے غزنی تک اور بنگال سے قندھار تک پھیلی ہوئی تھیں۔ تجار پوری دنیا سے سونا اور ہیرے جواہرات اکٹھے کر کے ہندوستان لاتے اور ان کے بدلے اناج اور مصالحہ جات خرید کر لے جاتے۔ لیکن ملک کا عجیب حال
Read moreدیوان سنگھ مفتون ایڈیٹر اخبار ”ریاست“ اردو صحافت میں ایک بڑا نام ہے۔ ان کا اخبار ہندوستانی ریاستوں کے معاملات مہاراجوں، مہارانیوں، راجکماریوں اور راجکماریوں کے سکینڈلوں سے بھرا پڑا ہوتا۔ یہ چٹپٹے واقعات بڑی دلچسپی سے پڑھے جاتے تھے۔ اب نہ ہی ریاستیں رہیں، نہ ہی اخبار ’ریاست‘ اور نہ ہی اس کے ایڈیٹر دیوان سنگھ مفتون۔ ان کی معلومات کے ذرائع بڑے وسیع تھے۔ پاکستان میں کسی اخبار نویس کو علم نہ ہو سکا کہ حضرت قائد اعظمؒ
Read moreپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی قوم پرست خاتون سیاسی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بانی رہنماؤں میں شامل بیگم نسیم ولی خان مختصر علالت کے بعد اتوار کو چارسدہ میں انتقال کر گئیں۔
بیگم نسیم ولی خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عرصۂ دراز سے ذیابیطس اور عارضۂ قلب میں مبتلا تھیں۔
Read moreصدف چغتائی، خورشید الزماں چغتائی اور پروین بیگم کے ہاں 9 اگست 1979 کو پیدا ہوئیں۔ والد پاکستان ریلویز میں کام کرتے تھے۔ والدہ بھی سرکاری ملازمہ تھیں۔ 1965 میں خورشید چغتائی نے نوکری کو خیر باد کہہ کر کاروبار شروع کر دیا۔ 70 کی دہائی میں وہ فیملی سمیت کینیڈا منتقل ہو گئے۔ صدف بھی کینیڈا میں ہی پڑھ رہی تھی مگر 1986 میں ان کی والدہ کو ایک ایسی بیماری لاحق ہوئی جس کے حوالے سے ڈاکٹروں نے
Read moreآج جب ہم نے اخبارات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا وہ وڈیو بیان پڑھا جس میں کہ انہوں نے کہا ہے کہ ”اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔“ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ، ”ہم انہیں (حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔“ تو ہمیں بے ساختہ پاکستان کے ”سابق“ صدر جنرل پرویز مشرف یاد
Read moreعمر کا ایک حصہ ہوتا ہی ایسا ہے جس میں انسان عقل و فہم سے اگرچہ عاری نہیں ہوتا لیکن فیصلوں اور رویوں کے انتخاب میں جذبات غالب رہتے ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ اس خاص عمر کے جذبات دماغ کے کسی خانے میں Save ہو جاتے ہیں، جو عمر کے کسی بھی حصے میں جذباتی پن کو عارضی طور پہ ہی سہی پر انگیخت کر سکتے ہیں۔ جیسے سترہ برس کی عمر میں مجھے نوجوانوں کی اکثریت کی طرح
Read moreسیاست صحافت اور اقتدار کا ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے اس پیچیدہ تکون کی وضاحت کچھ یوں کی گئی ہے ایوان اقتدار کی راہداریوں سے قریب ہونے، رابطہ رکھنے اور اس کا حصہ بن جانے میں باریک سا فاصلہ ہے کچھ دوستوں نے یہ فاصلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور چند ایک نے اس کو عبور کر لیا، ان ایوانوں میں کسی ”خبر“ کی تلاش میں جانا اور پھر وہیں کا ہو جانے میں بہرحال زمین آسمان
Read moreتین برس پہلے ملک میں سیاسی تبدیلی کا سونامی آنے کے بعد سے ہماری خارجہ پالیسی منجدھار میں ہے۔ کبھی ہم چین سے دوستی کی گہرائی آزماتے ہیں، کبھی ترکی، ایران اور ملائشیا سے تزویراتی تعلقات کے سراب کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کبھی خلیج کے راستے مغرب کے کوئے ملامت میں سجدہ سہو ادا کرتے ہیں۔ اس اٹھا پٹخ کا حاصل یہ ہے کہ چین سے قریب 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواب ایران اور چین میں 400 ارب ڈالر سے زیادہ کے طویل مدتی سمجھوتے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
گوادر میں سعودی عرب کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے موعودہ محمل سے پردہ اٹھتا ہے تو سعودی عرب کی بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نظر آتی ہے۔ یورپین یونین کو چھ ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کے لالے پڑتے ہیں تو ہم اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم امہ کی قیادت بھول کر اندرون ملک توہین مذہب کے مقدمات کے اعداد و شمار جمع کرنے دوڑتے ہیں۔ افغانستان میں ہماری چار عشروں کی سعادت مندی کا حاصل یہ نکلا کہ طالبان سے بات کرنا تو اشرف غنی سے معاملت کرنے سے بھی زیادہ کٹھن ہے۔ افغانستان پر منڈلاتی خانہ جنگی کا دھواں ہمارے شہر سے ہو کر گزرے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ اطلاعات کے مطابق ہم سے فوجی اڈے بھی مانگے جا رہے ہیں۔
Read moreہم ”ناز“ کے ساتھ صحافت کے ”عہد سحر“ میں زندہ ہیں۔ اس لئے ناز کے ساتھ زندہ ہیں کہ ہم احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، تحصیل احمد پور شرقیہ میں انگریزی صحافت کے بانی و معمار، رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر اور معاصر روزنامہ ”نوائے احمد پور شرقیہ“ کے مدیر اعلیٰ احسان احمد سحر کو جانتے ہیں اور سچے دل سے مانتے ہیں۔ گزشتہ روز احسان احمد سحر کے
Read moreپاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اس سے وابستہ شخصیات کی وجہ سے بہت غنی اور ثروت مند ہے۔ اس میں ایسے صاحب علم، اہل نظر، کثیر المطالعہ، ویژنری اور تجربہ کار لوگ ہیں جو کمٹمنٹ اور لگن سے اس کی آبرو اور وقار کا باعث ہیں۔ سہیل وڑائچ کا شمار ایسے ہی صاحب نظر لوگوں میں ہے جنہوں نے اپنی عمر عزیز کا خاصا حصہ اس مشنری پروفیشن کو دیا اور نہ صرف اپنی بلکہ اس کی لاج رکھی اور مان بڑھایا۔ سہیل صاحب پاکستان کے ان بہت ہی معدودے چند جرنلسٹوں اور تجزیہ کاروں میں سے ہیں جو علم و دانش کی بنیاد پر میڈیا میں آئے اور تجربے اور ویژن کی دولت سے مالامال ہو کے سوسائٹی کی راہنمائی کر رہے ہیں۔
Read moreانتخابی اصلاحات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے دو آرڈیننس منظور کیے ہیں، تاکہ آئندہ انتخابات الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروائے جا سکیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت مہیا کی جا سکے۔ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ پاکستان کی انتخابی تاریخ پر ایک نگاہ ڈالی جائے۔ اسے بدقسمتی ہی کہیے کہ ہماری جمہوری اور انتخابی تاریخ اچھی نہیں ہے۔
پاکستان کا انتخابی عمل ہمیشہ متنازعہ رہا ہے۔ نہ صرف متنازعہ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بیشتر ملکی مسائل اور قومی سانحات اس کے بطن سے پھوٹے ہیں۔ ہمارے ہاں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر پہلے براہ راست انتخابات 1970 میں ہوئے۔ یعنی قیام پاکستان کے چوبیس برس بعد عوام سے پوچھا گیا کہ وہ اقتدار کسے سونپنا چاہتے ہیں۔ یہ انتخابات جنرل یحیی خان کے دور میں ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی تاریخ کے منصفانہ اور شفاف ترین انتخابات تھے۔
Read moreجانے کس نے یہ اور کب یہ بس گھولا کہ جلاوطنی، دکھ نہیں عین راحت بن گئی۔ ملک کیکڑوں کی وہ ٹوکری بن گیا جس پہ ڈھکن اس لیے نہیں رکھا گیا کہ ہر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ رہا ہے۔
Read moreکھیل کود ہو یا زندگی اور زندہ دلی کے درمیان کسی بھی قسم کا مقابلہ، ہار جیت بہر لحاظ مقدر ہے۔ ویسے بھی اگر مسلم لیگ نون کے مقابل اس حلقے سے تحریک انصاف کا امیدوار ہار گیا ہے تو کچھ عجب اس لئے نہیں کہ یہاں سے مسلم لیگ نون ہی کے نمائندے ملک وارث کلو کو 2018 کے انتخاب میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ملک وارث کلو کی وفات کی وجہ سے خالی ہونے والے نشست پر ہونے
Read moreہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2020 میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق رپورٹ کے اجراء کا مقصد ریاست اور حکومت کو اس خود اطمینانی سے باہر نکالنا ہے کہ ایک نیولبرل اور متعصب نظام پاکستان کے عوام کو وہ حقوق اور آزادیاں دے سکتا ہے جن کے وہ قانونی اور آئینی طورپر مستحق ہیں۔ کوویڈ 19 بحران کا انسانی حقوق کے
Read moreبنیامین نتن یاہو نے اسرائیل کے وزیرِاعظم کی حیثیت سے 15 برس میں دو سنگِ میل عبور کیے، ایک تو وہ ملک کے سب سے زیادہ عرصے تک برقرار رہنے والے سربراہ بنے اور دوسرا وہ ایسے پہلے وزیرِ اعظم بھی بنے جنھوں نے بطور وزیرِ اعظم کے دوران فوجداری کے مقدمات کا سامنا کیا۔
Read moreپاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے نہ صرف ملک میں موجود عدم مساوات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے بلکہ اس سے لاکھوں افراد کے روزگار ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 2020ء میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق پیر کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
Read moreعامر تمہارے جانے کے بعد کچھ اس طرح محسوس ہوتا رہا جیسے کوئی چیز، کوئی حصہ میرے دل کا ٹوٹ کر مجھ سے جدا ہو گیا ہے۔ دو دن تو اس طرح بولائی بولائی گھومتی رہی جیسے دیوانی ہو گئی ہوں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔ ہر اڑتا ہوا جہاز دل میں طرح طرح کے شکوک پیدا کرتا ہوا جاتا تھا۔ سارا گھر، کالج، ہر چیز ویران لگتی تھی، حالانکہ زندگی کے معمولات میں کوئی تبدیلی
Read moreلگژی گاڑیوں کی برطانوی کمپنی رولز روئس پاکستان سمیت کئی ملکوں کی تاریخ کے اہم واقعات سے جڑی رہی ہے اور اسے انڈیا کے مہاراجاؤں کی پسندیدہ کاروں میں سے ایک بھی سمجھا جاتا تھا۔
Read moreانسانی ترقی کو ماپنے کا ایک ذریعہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس ہے۔ اس معیار میں صحت تعلیم اور آمدنی کے مواقع کو پرکھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے صوبہ سندھ پاکستان میں سے سب سے آگے ہے۔ اور 2007 سے لے کر اب تک اس لحاظ سے صوبہ سندھ سب سے آگے اور پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ اور ان برسوں میں ان دونوں صوبوں میں بالترتیب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زیادہ تر عرصہ حکومت میں رہے ہیں۔ اسی طرح فی کس جی ڈی پی [یعنی مجموعی داخلی پیداوار] کے لحاظ سے بھی صوبہ سندھ ہی سب سے آگے ہے۔ [اردو رپورٹ صفحہ 10 ]
تحریک انصاف نے اپنے آپ کو نئی نسل کی پارٹی کے روپ میں پیش کیا تھا۔ اسی رپورٹ میں نوجوانوں کو ملنے والے مواقع کو سامنے رکھتے ہوئے یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس معیار کے مطابق صوبہ سندھ سب سے بہتر حالت میں ہے۔
Read moreبقول شخصے وہ 80 پلس ہیں اور اب بھی ویسے کے ویسے متحرک ہیں۔ اس عمر میں بھی ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، ہزارہ، بٹگرام، کراچی اور کابل تک ادبی پروگراموں میں شرکت اور صدارت کرتے نظر آتے ہیں۔ لگتا ہے انہیں کسی کی نظر لگ گئی، لیکن وہ تو پکے ترقی پسند ہیں بھلا ان کو کیسے کسی کی نظر لگے گی؟ وہ نظر کے قائل تو ہیں لیکن بصیرت کے معنوں میں، اہل نظر کے معنوں میں،
Read moreابصار عالم ایک صحافی ہیں لیکن انہی کی برادری نے اگلے دن لکھا کہ ابصار عالم کو خواہ مخواہ ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ وہ تو مریم نواز کے سپاہی ہیں۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ مریم نواز تو خود عوام ہی کی سپاہی ہیں جو آئین پاکستان کو ہاتھ میں اٹھا کر عوام کو ان کے حقوق بتاتی ہیں تو پھر انہیں محض سیاست دان ہونے کی وجہ سے اتنے منفی انداز میں کیوں پیش کیا جاتا ہے۔ مجھے رہنمائی درکار تھی کہ ابصار عالم کون ہیں اور ان پر قاتلانہ حملہ کیوں ہوا۔
Read moreپہلی عالمی جنگ میں چار بڑی سلطنتیں ختم ہو گئیں۔ روس میں زار نکولس رومانوف اور جرمن – پرشین سلطنت میں قیصر ولہلم کے عہد تمام ہوئے، ترکی میں عثمانی سلطنت اپنے اختتام کو پہنچی۔ آسٹرو ہنگیرین سلطنت کا نام و نشان مٹ گیا۔ قدیم یورپ کے بطن سے نیا یورپ جنم لے رہا تھا۔ جنگ معمولات زندگی کے تعطل اور تمدن کے ہموار ارتقا سے انحراف کا نام ہے۔ آگ اور لہو کے اس کھیل میں انفرادی اور اجتماعی
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اعشاریوں میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے لیکن حکومت کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
معاشی ماہر اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے سربراہ عابد قیوم سلہری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے معیشت کے جو بعض اعشاریے بتائے ہیں وہ مثبت ہوئے ہیں جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں۔ البتہ بہت سے میدانوں میں اب بھی زیادہ بہتری دکھانے کی ضرورت ہے۔
Read moreپاکستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ”ریاست مخالف“ بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں منگل کو لاہور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے جواب میں کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ہم میں سے کوئی ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائے گا۔
Read moreپاکستان سٹیزن پورٹل پر پی ایم او میں درخواست ارسال کی کہ صحافی ہوں۔ بے روزگار ہوں۔ معذور ہوں۔ مریض ہوں۔ ریاست پاکستان کا شہری ہوں۔ حکومت مدد کرے۔ پورٹل سے درخواست فوری ضروری کارروائی کے لئے آگے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست ایم ڈی بیت المال کے سپرد کر دی کہ درخواست کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے۔ یہی کام ایم ڈی بیت المال نے کیا۔ درخواست ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کی اور بری الذمہ ہوئے کہ کام نمٹایا دیا ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے بعد بدقسمتی سے کوئی زکوٰۃ کمیٹی، یونین کونسل یا کوئی اور ایسا راستہ نہیں تھا کہ آن لائن یہ فریضہ بطریق احسن انجام دیا جا سکتا۔ درخواست گزار سے رابطہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ آپ مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے رابطہ کریں یا پھر بیت المال کو براہ راست درخواست دیں۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔
Read moreضیاء شاہد صاحب کے صحافت کی دنیا میں کارناموں کے بارے میں لکھنا، سچی بات تو یہ ہے کہ میرے جیسے طالب علم کے لئے مشکل ہے۔ پروردگار ان کے درجات بلند فرمائے، بڑے صحافی تھے، اپنی بات کہنے میں ثانی نہیں رکھتے تھے، اس بات سے انکار نہیں کہ اور صحافی نہیں ہوں گے، جنہوں نے ظالم کو قلم کی طاقت سے للکارا ہو گا لیکن ضیاء شاہد جیسے نہیں ہوں گے۔ ان کا اپنا انداز تھا۔ پھر صحافی
Read moreمسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت پاکستان میں ماضی کی حکمراں جماعتیں بھی کسی نہ کسی بہانے کبھی آٹے کے تھیلوں اور کبھی لیب ٹاپ پروجیکٹ کے ذریعے تشہیری مقاصد کے لیے اپنی تصاویر سرکاری منصوبوں پر استعمال کرتی آئی ہیں تو پھر پی ٹی وی پر اتنی تنقید کیوں؟
Read moreامریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے اور غیر ملکی افواج کے ملک سے نکلنے کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کے باوجود حالیہ برسوں میں افغانستان بھر میں پُرتشدد واقعات جاری رہے ہیں۔
Read moreاللہ پاک اس ملک پر رحم فرمائے۔ یہاں پر اچھی خبریں شاذ و نادر ہی سننے کو ملتی ہیں۔ کم و بیش ہر روز کوئی نہ کوئی افسوس ناک خبر سامنے آ جاتی ہے۔ تازہ قصہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے متعلق ہے۔ دو روز قبل ابصار عالم اسلام آباد میں واقع ایف الیون پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ ایک نامعلوم شخص نے ان پر گولی داغ دی، جو ان کے پیٹ کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔ ابصار صاحب کو ہسپتال لے جایا گیا۔آئی سی یو میں داخل ہوئے اور جراحی کے مرحلے سے گزرے۔
ابصار صاحب بلند حوصلہ آدمی ہیں۔ گاڑی میں ہسپتال جاتے ہوئے، راستے میں انہوں نے اپنے درد کو ضبط کرتے ہوئے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ حملہ کروانے والوں کو پیغام دیا کہ ”میں حوصلہ نہیں ہارا، اور نہ ہی حوصلہ ہاروں گا۔ میں ان چیزوں سے ڈرنے والا نہیں“ ۔ فی الحال ابصار عالم بستر پر پڑے ہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔
Read moreضیاء الدین یوسف زئی کی انگریزی کی کتاب Let Her Fly کے اردو ترجمہ پر ایک ریٹائرڈ پرنسپل کا تبصرہ کتاب زندگی ہے اور زندگی کتاب۔ اس کتاب میں خوشی ومسرت کے انمٹ وحسین رنگ شامل ہو جاتے ہیں جب کتاب کاتحفہ ڈاکیہ ہاتھ میں تھما دے۔ ”اسے پرواز کرنے دو“ ضیاء الدین یوسف زئی کی آپ بیتی (Let Her Fly) کا اردو ترجمہ ہے جسے فضل ربی راہی نے انگریزی سے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے اور یہ
Read moreگھر کی سختیوں اور معاشرے کے ناروا سلوک سے تنگ آ کر انمول نے ٹرانس جینڈرز سے دوستیاں بڑھانا شروع کر دیں۔ ایک دفعہ ایک خواجہ سرا نے انمول سے فیصل آباد میں لگنے والے میلے کا ذکر کیا۔ گھر کی پریشانیوں سے تنگ انمول نے میلے میں جانے کی فوری ہامی بھر لی۔ خواجہ سرا، انمول کو اپنے گھر لے گئی۔ کھانا کھلایا کپڑے پہننے کو دیے۔ اس کی محبت اور شفقت نے انھیں بہت متاثر کیا۔
میلے میں جانے کی خبر جیسے ہی والد صاحب تک پہنچی تو انھوں نے میلے کا رخ کیا۔ انمول کو دیکھتے ہی ان کا خون کھول اٹھا۔ انمول کو بالوں سے گھسیٹا اور مارنا شروع کر دیا۔ اتنا مارا کہ بے ہوش ہو گئیں۔ آنکھ کھلی تو اپنے آپ کو تھانے میں پایا۔ ایس ایچ او کے دریافت کرنے پر انمول نے بتایا کہ تشدد کرنے والا شخص ان کا والد ہے، مار پیٹ کی کی وجہ میلے میں خواجہ سرا بن کر آنا ہے۔ ایس ایچ او نے انمول کو دو تھپڑ رسید کیے ، گالیاں دیں اور والد کے ساتھ چلتا کیا۔
Read moreاینالینا بئربوک سنہ 1980 میں پیدا ہوئی تھیں، یہ وہی سال ہے جب اس جماعت کی بنیاد ڈالی گئی تھی جس کی آج وہ رہنما ہیں۔ اُن کے والدین جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں انھیں اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔
Read moreسڑکوں پر بگڑتی سنبھلتی صورتحال کا احاطہ کرتے وقت اکثر افراد کھلے عام اس متنازع موضوع کے بارے میں کھل کر تبصرے نہیں کر پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں اپنے الفاظ کم پڑ رہے ہوں وہاں اشعار کا سہارا لیا جا رہا ہے اور مبہم انداز میں اپنی دل کی بات کہی جا رہی ہے۔
Read moreدردمندوں کے خانہ ہائے دل میں گہرے ملال کی ویرانی اتر آئی ہے۔ دکھ کی سسکی کو ضبط کی تلقین کا یارا نہیں رہا۔ آتی جاتی سانس کی دھونکنی میں رہ رہ کر اٹھتے احساس زیاں کی کٹار چلی آئی ہے کہ اب جانب کہسار سے اترتے ابر سیاہ کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں کس سے رہنمائی چاہیں گے۔ بحران کی حلقہ در حلقہ بچھی بارودی سرنگوں میں کس سے سمت پوچھیں گے۔ اجتماعی ناکامیوں کے تاحد نظر پھیلے تسلسل
Read moreجنگل میں آباد جانوروں، پرندوں اور حشرات کے اپنے اپنے مزاج ہوتے ہیں۔ وہ سب اپنے انہی فطری رویوں کے تحت زندگی گزارتے ہیں۔ کوئی بہادری سے شکار کرتا ہے، کوئی چھپ کر مارتا ہے اور کوئی دوسرے کی بچی کچھی خوراک کو اپنے زندہ رہنے کا سامان بناتا ہے۔ گویا سب وہی کرتے ہیں جو ان کی اپنی نسل کے آباء و اجداد نے کیا۔ اگر غور کریں تو ہماری سیاسی جماعتوں میں بھی یکسانیت کا وہی مزاج موجود
Read moreآج چھٹا دن ہے۔ میں روزانہ اپنے فون کو دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ابھی فون آئے گا اور وہ کہیں گے ”ہاں جی۔ دنیا کی سب سے بیمار اور سست ترین عورت۔ کیا خبریں ہیں“ اور میں ہنستے ہوئے انہیں اندر کی خبریں اس شرط پر بتاؤں گی کہ وہ مجھے کوٹ کر کے نہیں چھاپیں گے۔ لیکن میرا فون خاموش ہے۔
ضیا صاحب دنیا کے لئے پاکستان کی جدید صحافت کے بانی اور مایہ ناز نڈر صحافی تھے لیکن میرے لئے۔ صرف ایک صحافی یا میرے چیف ایڈیٹر نہیں تھے۔ وہ میرے دوست تھے، میرے استاد تھے، اور میرے باپ تھے۔ میرا ان سے تعلق اگست 2013 سے شروع ہوا۔ میں تب برطانیہ کے ہفنگٹن پوسٹ کے لئے انگریزی میں لکھتی تھی کہ مجھے خبریں کے کالم نگار مکرم خان نے کہا کہ میں ضیا صاحب کے اخبار کے لئے اردو میں لکھنا شروع کروں۔ مکرم بھائی ہی نے میری ضیا صاحب سے پہلی بار بات اگست دو ہزار تیرہ میں کروائی اور اس پہلی بات چیت کے بعد ہی ہم فیملی بن گئے۔
Read more80 ء کی دہائی کے وسط میں افغانستان پر حملہ آور سوویت افواج کے خلاف افغان جنگجو مذہبی گروہوں کی گوریلا کارروائیاں اپنے عروج پر تھیں کہ ماسکو میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی۔ میخائل گورباچوف نے سوویت یونین میں طاقت کے اہم مرکز کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا، اگلے ہی سال 1986ء میں چرنوبل سوویت ایٹمی تنصیبات میں دھماکے ہوئے، ایٹمی تابکاری کے خدشات نے ملکوں کو لرزا دیا، دنیا بھر میں ایٹمی تنصیبات کے غیر محفوظ ہونے پر تحفظات کی آوازیں بلند ہوئیں۔
Read moreگزشتہ دنوں، ہمارے چست، تندرست اور توانا وزیراعظم بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ قرنطینہ نشین ہونے کے بعد ان کی جو پہلی تصویر منظر عام پر آئی وہ ہمیں بہت خوش کر گئی۔ کیونکہ ان کے ہاتھ میں کتاب تھی۔ ان کی تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ ایک صاحب مطالعہ شخص ہیں۔ عمران خان اقوام عالم کی ترقی و تنزلی کے راز ہائے سربستہ پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں اور تقابلی جائزہ بھی لیتے رہتے ہیں۔ ریاست
Read moreوادی ہنزہ میں بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے گذشتہ سال اکتوبر مرد و خواتین نے دھرنے دیے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل رہی۔
Read moreاسلام آباد — بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
Read moreبہتر ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل لیکن کبھی کبھار اسے تنہا بھی چھوڑ دے یہ شعر عموماً تب پڑھا جاتا ہے جب مدمقابل کے دلائل کا جواب دیا جانا ممکن نہیں رہتا, پھر اپنے جذبات کو مقدم ٹھہرانے کی خاطر اس شعر کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یوں یہ شہر اپنے طور پر ایک ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے کہ جذبات بھی بہرحال حقیقت ہوتے ہیں، ہر وقت دلائل و براہین کام نہیں آ سکتے۔
Read moreرحمان صاحب سنہ 1984 میں پاکستان انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی کے قیام کے وقت اس کے بانی شریک چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ اس فورم کا ایک چیئرمین پاکستان سے ہوتا تھا اور ایک انڈیا سے۔
Read moreیکم ستمبر 1930ء کو مشرقی پنجاب (تب ہندوستان) کے مردم خیز قصبے گڑ گاﺅں میں پیدا ہوئے۔ ابن عبدالرحمان نام ہے۔ لیکن آئی اے رحمان کے قلمی نام سے پہچان اور شہرت پائی۔ 1947ء میں علی گڑھ کالج میں ایف ایس سی کے طالب علم تھے۔ تقسیم کے بعد لاہور چلے آئے۔ اسلامیہ کالج سے بی ایس سی تک تعلیم پائی۔ 1951ء میں گورنمنٹ کالج سے طبیعات میں ایم ایس سی کیا. اسی برس انگریزی روزنامے پاکستان ٹائمز سے وابستہ
Read more’’صحافت‘‘ کو ’’غیر جانب داری‘‘ کا ڈھونگ رچانے کے لئے کئی صورتیں اختیار کرنا ہوتی ہیں۔ٹی وی سکرینوں پر’’رواں تبصرہ‘‘ بھی ایسی ہی ایک قسم ہے۔ کوئی اہم واقعہ ہو تو اسے ’’خاص نگاہ‘‘ سے دیکھنے والے تبصرہ نگار سکرینوں پر ہجوم کی طرح جمع ہوجاتے ہیں۔یوں تمام ’’فریقین‘‘ کی ’’نمائندگی‘‘ ہوجاتی ہے۔ ان کی بدولت ہوا ’’تجزیہ‘‘ ٹھوس حقائق کو تاہم ہمارے سامنے لانے میںہمیشہ ناکام رہتا ہے۔ ’’تجزیہ‘‘ درحقیقت اندھی نفرت وعقیدت پر مبنی تعصبات سے لدے ’’بیانیوں‘
Read moreراولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع اوجڑی کیمپ میں دھماکوں کے مناظر کو جڑواں شہروں میں رہائش پذیر عینی شاہدین نے کیسے دیکھا؟ سابق فوجی افسران، سینیئر صحافی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس واقعے پر کیا مؤقف رکھتے ہیں؟ جنرل ضیا الحق نے اس واقعے کی تحقیقات پر مُصر وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو کیسے گھر بھیجا؟
Read moreقریب اسی برس پہلے شاہد احمد دہلوی کے رسالے ساقی میں خواجہ احمد عباس کا ایک افسانہ شائع ہوا تھا، عنوان تھا ’ایک لڑکی‘۔ آپ تو خواجہ احمد عباس کو اچھی طرح جانتے ہیں، مطالعہ پاکستان پڑھنے والی نسل کے لئے عرض کرتا ہوں کہ 1914 میں پانی پت میں پیدا ہونے والے خواجہ احمد عباس کمال کے افسانہ نگار تھے۔ ہندوستانی سنیما میں ہدایت کاری اور اسکرین پلے میں حقیقت پسند رجحانات خواجہ صاحب نے متعارف کروائے۔ اکتوبر 1946 میں پہلے کانز فلم فیسٹیول میں بتیس سالہ خواجہ احمد عباس کی لکھی فلم ’نیچا نگر‘ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ ملا تھا۔ تو ذکر تھا خواجہ صاحب کے افسانے ’ایک لڑکی‘کا جو برصغیر میں مسلمان ذہن کی آہستہ خرامی پر کاٹ دار تبصرہ ہے۔
Read moreپرویز مشرف کے دور حکومت میں سو سے زیادہ ٹی وی چینل اورریڈیو اسٹیشن کھلے مگر ان چینلوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے خوب اشتہارات لیے، تعلیم کے بجائے جہالت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذہبی منافرت اور غیر سائنسی سوچ کو پروان چڑھایا۔ میڈیا کے مالکان کروڑپتی سے ارب پتی بن گئے، عجیب و غریب قسم کے اینکروں اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں نے عوام میں جہالت پھیلانے کا کام تندہی سے انجام دیا۔ ایسے پروگراموں کی سرپرستی کی گئی جن میں عورتوں کی تذلیل کی گئی، ایسے مولویوں کی سرپرستی کی گئی جو مذہب کے نام پر علم و آگہی کے خلاف مہم چلاتے رہے۔
Read moreڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کو ملکہ کے لیے ثابت قدم رہنے اور ان کی مستقل حمایت پر بڑے پیمانے پر احترام ملا۔
Read moreاوجڑی کیمپ کے واقعے کی توجیح میں ایک نظریہ یوں تھا کہ پاکستان آرمی میں سے کسی نے یا بعض دیگر کے بیان کے مطابق شاید افغان مجاہدین میں سے کسی نے بے ایمانی کرتے ہوئے ایرانیوں کو کچھ سٹنگر میزائل فروخت کر دیے تھے اور امریکی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم کیمپ کا دوہ کرنے والی تھی تاکہ میزائلوں کی تعداد کا جائزہ لے سکے۔
Read moreپاکستان پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں ”باپ“ کی حمایت، پیپلز پارٹی کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے تنازع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے علیحدگی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی مخالفت، ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی اتحادی جماعت عوامی بیشنل پارٹی کی بھی پی ڈی ایم سے علیحدگی اور سب سے بڑھ کر جہانگیر ترین کی پی پی پی میں شمولیت کی افواہیں۔ کیا یہ تمام اشارے ثابت کرتے ہیں کہ اگلی حکومت پی پی پی کی ہو گی؟ چاہے وہ پاکستان تحریک انصاف کی باقی ماندہ حکومت مکمل ہونے کے بعد ہونے والے انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے یا قبل از وقت انتخابات۔
Read moreسٹیک ہولڈر (Stakeholder) ، آپ نے یہ بھی الفاظ سنے ہوں اور اس اصطلاح سے بخوبی واقف ہوں گے۔ جب بھی ملک میں طاقتور طبقات کے درمیان کھینچا تانی ہوتی ہے اور ملکی حالات خراب ہونے لگتے ہیں یا ہو جاتے ہیں تو مختلف فورمز پر ملکی دانشوروں یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ ان مسائل کا حل یہی ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈر ایک جگہ بیٹھیں، آپس میں ڈائیلاگ کریں اور پھر نئے سرے سے اپنی حدود
Read moreہمارے ہاں شہر سے ذرا پرے گاوں دیہات میں شادی ہوتی ہے تو اب بھی باراتیوں کے لئے بسوں اورکہیں کہیں ٹریکٹر ٹرالیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے ان باراتوں میں روانہ ہونے سے پہلے یا بعد کچھ لڑکے گاڑی سے اترتے ہیں اورساتھ چلتی کسی دوسری گاڑی میں سوارہو جاتے ہیں ۔ وہ اکثر ایسا دو تین وجوہات سے کرتے ہیں یا تو ان کی اگلی گاڑی پچھلی والی سے زیادہ بہتر ہوتی ہے اوریا اس میں ان کے
Read moreبھٹو خاندان ایک کے بعد ایک نیا المیہ کیسے دیکھتا اور بھگتتا ہے۔ ووٹ دینے اور ووٹ لینے والوں کی عزت بچانے اور بڑھانے والی جدوجہد کا بنیاد رکھنے والے بھٹو خاندان کے افراد پر دوران جمہوری جنگ کیا کیا گزری اور ایسی ممنوع باتیں کرنے کی انہوں نے کیا کیا قیمت چکائی۔ یہ سب کچھ جاننے کے لیے ’نیا دور‘ کے رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی نے بھٹو خاندان کی نشانی صنم بھٹو سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی
Read moreہم زیر دستخطی، ملک بھر کے مختلف حصوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادیب، شاعر، دانشور، انسانی حقوق کے کارکن، وکلاء، صحافی، ڈاکٹر، اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری حالیہ دنوں میں ملک کے معروف ادیب،کالم نگار اورمفکر جناب امر جلیل صاحب کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم ریاستِ پاکستان، وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ سے جناب
Read moreشاہد صدیقی کی کتاب ”موسم خوش رنگ“ زندگی کے شدتوں اور حدتوں بھرے موسموں کی داستان ہے۔ جس میں تاریخ ہر جملے میں زندہ اور لطیف پیرائے میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ قاری صدیوں کا سفر ایک جست میں طے کر لیتا ہے۔ وہ خوبصورت اسلوب کے ساتھ ساتھ مشکل سے مشکل موڑ، بنا بھولے بھٹکے پار کر لیتے ہے۔ معاصر صورت حال کا تجزیہ ایسے انداز میں کیا گیا ہے کہ جیسے کوئی قصہ گو رات
Read moreیونیورسٹی آف پنسلوینیا کی ایک تحقیق کے مطابق جتنا زیادہ وقت ہم سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ہم تنہا محسوس کر سکتے ہیں اور اداسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس کا الٹا اثر بھی ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا انسان کے اصل احساسات کے بارے میں بھی بتا سکتا ہے۔ اس تحقیق کی مصنف ملیسا ہنٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا عام طور پر معمول سے کم استعمال آپ کو تنہائی اور ڈپریشن
Read moreپشتون سماج میں جہاں مذہبی جنونیت اور فرسودہ سماجی روایات کے سائے بہت گہرے ہیں، جہاں مردوں کو آزادی سے سانس لینا مشکل ہے وہیں خواتین کو بھی ان گنت مذہبی اور فرسودہ سماجی پابندیوں کا سامنا ہے۔
اکیسویں صدی میں بھی پشتون خواتین بنیادی انسانی، سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق سے محروم ہیں۔ پشتون معاشرے میں جہاں مذہبی جنونیوں کی بھرمار ہے وہیں باشعور لوگوں کی تعداد میں بھی کوئی کمی نہیں ہے جو خواتین کو جملہ سیاسی، سماجی معاشی اور تعلیمی حقوق دینے کے حق میں ہیں
Read moreسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے سوال پر پیدا ہونے والے تنازعہ میں اب پاکستان جمہوری تحریک نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو باقاعدہ ’شو کاز نوٹس ‘ جاری کیا ہے۔ اس طرح پی ڈی ایم کی تقسیم کا بالواسطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مبصرین پہلے ہی یہ اشارہ دے رہے تھے کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد اپنا راستہ علیحدہ کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری
Read moreسابق وزیراعظم میاں نواز شریف جب سے نظریاتی ہوئے ہیں۔ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ جیسے دل پذیر نعرے کو لے کر عوام کے درمیان آئے ہیں، کم از کم صوبہ پنجاب میں ان کی مقبولیت میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، وہیں ان حلقوں میں ان کی قبولیت کے درجات میں شدید کمی دیکھنے میں نظر آ رہی ہے، جو میاں صاحب کو اقتدار کی سیڑھی پر چڑھاتے اتارتے رہے ہیں۔ اس ناکامی کے بعد ہی جناب زبیر عمر، بڑے میاں صاحب اور محترمہ مریم صاحبہ کے ترجمان مقرر ہوئے۔
Read moreہمارے ملک کا عظیم ترین اور معتبر ترین اخبار روزنامہ امت ہے جس کا مقدس مشن قوم کو راہ راست پر رکھنا ہے۔ یہ بات ہمیں روزنامہ امت پڑھ کر ہی پتہ چلی ہے ورنہ پہلے ہم کچھ اور ہی سوچے بیٹھے تھے۔ آج اس کے کراچی، حیدر آباد، پشاور اور راولپنڈی کے ایڈیشنز میں صفحہ اول پر وقائع نگار خصوصی کے تحریر کردہ ایک فیچر کو خبر کی صورت میں شائع کیا گیا ہے جس کی سرخی ہے ”14 ملکوں میں سب سے زیادہ عورتوں سے زیادتی ہوتی ہے۔ امریکہ، جاپان، سویڈن، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش اور افریقی ممالک شامل ہیں۔ عورت مارچ کی رنڈیوں کو یہ غیر مسلم ملک نظر نہیں آتے“ ۔
روزنامہ امت پڑھ کر ہمیں ہمیشہ کوئی نئی بات پتہ چلتی ہے۔ مثلاً اس خبر سے ہمیں یہ علم ہوا کہ بنگلہ دیش ایک غیر مسلم ملک ہے، ہم آج تک یہی سمجھے بیٹھے تھے کہ وہاں 89 فیصد تعداد مسلمانوں کی ہے۔ خیر مزید معلومات کی تحصیل کی خاطر ہم نے نہایت دلچسپی سے یہ فیچر نما خبر پڑھنا شروع کی۔ اس کے چیدہ چیدہ نکات یوں ہیں۔ ۔ ۔
Read moreسلمان تاثیر لکھتے ہیں ’بھٹو نے کہا، مجھے داڑھی بنانے کی اجازت دی جائے، میں مولوی کی طرح اس دنیا سے نہیں جانا چاہتا۔‘
نو بج کر 55 منٹ پر انہوں نے اپنے دانتوں میں برش کیا، چہرہ دھویا، اور بال بنائے۔ اس کے بعد وہ سونے چلے گئے۔ رات دیڑھ بجے انہیں اٹھایا گیا۔ وہ ہلکے بادامی رنگ کی شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔ جیل اہلکاروں نے کپڑے تبدیل کرنے پر زور نہیں دیا۔
Read moreجب بھٹو کو تختہ دار پر چڑھایا گیا تو ان کی اہلیہ نصرت بھٹو اور بیٹی بے نظیر بھٹو کو سہالہ کے ریسٹ ہاؤس میں نظربند رکھا گیا تھا۔ ماں بیٹی کو بھٹو کی تدفین سے قبل اور فوری بعد کی رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی۔ خطرہ یہ تھا کہ دونوں ضیا حکومت کے خلاف کوئی عوامی احتجاج ہی شروع نہ کردیں۔
4 اپریل 1979 کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھٹو کی پھانسی کے کم و بیش ایک ماہ بعد ضیا الحق کو نجانے کیا خیال آیا۔ انہوں نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر پنڈی سعید مہدی، مقامی چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر راحت لطیف اور ایس ایس پی راولپنڈی جہانزیب برکی کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں نظربند نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے پاس ایک پیغام دے کر بھیجا۔
Read moreآج 4 اپریل 2021 ہے یعنی شہید جمہوریت اور قائد عوام، ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے بچھڑے ٹھیک 42 سال بیت گئے ہیں۔ 4 اپریل 1979 کو فجر کی اذان سے بھی کئی گھنٹے پہلے، یعنی صبح 2 بجے ایک ایسے شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جو تیسری دنیا میں غریب عوام کا زبردست حامی اور مقبول ترین لیڈر تھا۔
یہ امر بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں کہ اندرونی سازش کو امریکی سامراجیوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جب دنیا کے نقشے پر کئی ممالک وجود میں آئے اور مغرب بالخصوص برطانیہ کا نو آبادیاتی نظام اپنے آخری سانس لے رہا تھا، ایسے میں امریکہ اور برطانیہ نے نیا جدید نوآبادیاتی نظام متعارف کروایا۔
Read moreلگ رہا تھا کہ جوش وجذبے سے بھری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم ایسا طوفان اٹھانے والی ہے کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا، طوفان تو اٹھا لیکن پی ڈی ایم کے اندر ہی، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کی کشتی بھنور میں پھنسی اور ڈوبتی نظر آتی ہے۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قائم ہونے والے اس سیاسی اتحاد کا مستقبل کیا ہے، لیکن اس کا جو
Read moreگزشتہ دن محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کے نام کی آئینی ترمیمی بل پیش کیا ہے اور وجہ یہ بیان کیا ہے کہ چونکہ سرکاری اور عمومی طور پر نام کے طوالت کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے بجائے کے۔ پی یا کے۔ پی۔ کے لکھا اور پکارہ جاتا ہے اور اس نام کو دیگر صوبوں یعنی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح مختصر کیا جائے تاکہ عمومی اور سرکاری طور پر اس کو آسانی سے پختونخوا
Read moreقوموں کا زوال قومی اسمبلی کے حلقہ 75 کی دھند نہیں کہ چنیدہ پولنگ اسٹیشنز پر اترے اور باقی منطقوں میں نگہ رسا متاثر نہ ہو۔ عزیز حامد مدنی نے زوال کی حرکیات کو کس بلاغت سے سمیٹ لیا، یورش باد واپسیں مجھ پہ چہار سو سے ہے…. زوال کے یہ زاویے جہالت، حماقت، جرم اور سازش کی چار جہتوں سے تشکیل پاتے ہیں اور قوم کا کوئی فرد، کوئی شعبہ اور کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہ پاتے۔
Read moreاسی سال کی عمر میں ریٹائرڈ فارغ اور کرونا کے بندھن کے باندھے گھر بیٹھے بندے کے لئے کمپیوٹر۔ آئی پیڈ موبائل فون انٹرنیٹ بہت سہارا ہیں۔ عمر عیار کی اس زنبیل میں ہاتھ نہیں ڈالنا پڑتا۔ انگلی گھمانے سب سامنے آن کھڑا ہوتا ہے۔ اور آج میری انگلی نے آئی پیڈ کی سکرین پر فوٹو البم لا کھڑی کی تھی اور سید طاہر احمد شاہ کی تصویر آرام کرسی پہ نیم دراز میرے سامنے تھی۔ اور پینتالیس سال کی
Read moreپاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس نے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے بعد جعلی انگوٹھوں کے ذریعے فلاحی اکاؤنٹس سے رقوم چوری کرنے والے ایک مبینہ گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ سے گرفتار کیے جانے والے ملزمان فلاحی سرکاری پروگرام ‘احساس کفالت’ اور اس جیسے دیگر پروگرامز سے رقوم حاصل کرنے والے حق داروں کے پیسے چوری کرتے تھے۔
Read moreحکومتِ پاکستان کی طرف سے بیرونِ ملک پاکستانی سیاست دانوں کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ‘براڈ شیٹ’ کو اربوں روپوں کی ادائیگی کی تحقیقات کرنے والے براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بیوروکریسی پر ریکارڈ چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں وکیل احمر بلال صوفی، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جب کہ برطانیہ میں موجود طارق فواد نامی شخص نے براڈشیٹ کا معاملہ شروع کرایا تھا اور اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
Read moreحالیہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عبرتناک شکست کو ان کے لئے ہضم کرنا بہت مشکل ثابت ہوا۔ ان کے حامی سڑکوں پر آ گئے اور دنیا نے ایسے نظارے دیکھے جن کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، خود سابق صدر کے منہ میں جو آیا وہ اگلتے گئے، جس سے حالات مزید بگڑ ے اور سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹس کو بند کرنا پڑا۔ اس دوران ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ان کو ہروانے اور انتخابات میں
Read moreعمرکوٹ سے نکلتے ہی زونگ نیٹ ورک نے ساتھ چھوڑ دیا۔ ہماری منزل عمرکوٹ سے 150 کلومیٹر آگے ہیرار کے قریب تھی۔ کوئلے پر کام شروع ہونے کے بعد تھرپارکر کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔ نوکوٹ سے نگر پارکر تک آپ کو کارپینٹڈ روڈ ملے گا مٹھی سے عمرکوٹ وایا چیلہار روڈ کسی موٹر وے سے کم نہیں ہے۔ اسلام کوٹ کی بات ہی کچھ اور ہے۔ اسلام کوٹ اب انٹرنیشنل شہر بننے جا رہا ہے۔ اینگرو کے اسکول اور
Read moreپاکستانی سیاست اور منافقت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جو سیاستدان جتنا بڑا منافق ہے وہ اتنا ہی کامیاب اور سیاسی بساط کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات سے اختلاف ہے تو خود۔ ایک زرداری سب پر بھاری۔ کی نام نہاد سیاسی کامیابیوں کے پیچھے چھپے راز کی کھوج کر لیں
Read moreاوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف لوگوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے سمیں نکلوا کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس پروگرام) اور سٹوڈنٹس سپورٹ پروگرام جیسے سرکاری فلاحی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ ہو کر اداروں سے ماہانہ امدادی رقوم نکلوا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق فنگر پرنٹس یعنی نشان انگوٹھا کو چوری کرنے کا ایک بہت ہی سائنسی اور دلچسپ طریقہ اختیار کر رکھا تھا۔
Read moreپیپلز پارٹی اپنے آپ کو خالصتاً جمہوری جماعت کہتی ہے لیکن عملاً وہ ہردور میں کسی نہ کسی انداز سے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ فٹ ہوتی آئی ہے۔ یہ علیحدہ بات کہ جمہوریت کا منطقی اصول ہے کہ جمہوری ہوتے ہوئے ہرکسی کے ساتھ فٹ ہونا متضاد نظریات ہیں۔ یہاں ہم سب ایک بات بھول جاتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت، اپوزیشن اور سیاست کے حوالے سے طاقت کا سرچشمہ گزشتہ 73 برسوں سے اب تک صرف ایک ہے۔ حکومت، اپوزیشن
Read moreمسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی نئی نسل اور نئی قیادت میں چند ماہ کی دوستی اور تعلق تڑک کر کے ٹوٹ گیا، مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی پیپلز پارٹی بلکہ شہید بینظیر بھٹو سے دشمنی کی طویل داستان ہے، یہ دشمنی دہائیوں پر محیط ہے، مشرف کی آمریت کے دوران کچھ برف پگھلی تھی مگر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نواز شریف کا کینہ ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب میموگیٹ میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے
جنرل ضیا کی آمریت میں آنکھ کھولنے والے نواز شریف نے جنرل ضیا الحق کے ”دشمن“ کو اپنی سیاست کو محور بنایا اور جنرل ضیا کی ہلاکت کے بعد اس کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیا جو آج تک جاری ہے، 1985 میں نواز شریف پنجاب کے وزیر بنے، پھر ضیا الحق کی ہلاکت کے بعد 1988 میں عام انتخابات میں پنجاب فتح کر کے وزیراعلی بن گئے، پنجابی وزیراعلی نے تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور سیاست میں قد آور شخصیت بن گئے
Read more