جنت کے سستے ٹکٹ

مارٹن لوتھر 1483 میں ایک جرمن قصبے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد انہیں لا کی تعلیم دینا چاہتے تھے لیکن مارٹن لوتھر کو مذہب میں دلچسپی تھی۔ اس نے وکالت کی، تعلیم ادھوری چھوڑ کر راہب بننے کا فیصلہ کر لیا، مونک اس وقت کیتھولک فرقے کا ایک گروپ تھا جو دنیا سے الگ تھلگ پہاڑوں میں کمیونٹی کے شکل میں رہتے تھے۔ یہ لوگ شادی نہیں کرتے تھے اور پوری زندگی مذہب کی خدمت میں گزار دیتے۔ مارٹن لوتھر بھی ان لوگوں میں شامل ہو گئے اور ان کے ساتھ رہنے لگے۔

اس دوران اسے روم جانے کا موقع ملا کیونکہ مارٹن لوتھر کیتھولک تھے اور اس کے نزدیک روم ان کا روحانی مرکز تھا۔ اس کے دل میں روم اور پوپ کے لئے بڑی عقیدت تھی لیکن جب مارٹن روم پہنچے تو وہاں کے حالات اور جو اس نے دیکھا وہ اسے حیران کر گیا۔ مارٹن نے وہاں دیکھا کہ پادریوں نے مذہب کو ایک کاروبار بنایا ہوا ہے اور وہ مذہبی عبادات کے عوض پیسے لیتے ہیں۔ دولت کی ریل پیل ہے اور خدا کے گھر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے جو کہ پادریوں کے گھروں اور دفاتر کو چلانے کا ایک ذریعہ تھے، عوام کے مال و دولت کو مذہب کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

Read more

روزنامہ امت، پاکستانی صحافت اور آگ کا دریا

برصغیر پر ڈھائی ہزار برس کی حکمرانی، فتوحات، پرانی تہذیبوں کا اجڑنا، نئی تہذیبوں کا جنم لینا، اسکول کے دنوں میں قرۃ العین حیدر کے مشہور ناول ’آگ کا دریا‘ میں یہ سب پڑھنے کا موقع ملا۔ انگریزوں کا قبضہ، برطانوی راج میں آزادی کی جنگ کو ظالمانہ انداز میں کچلا جانا، پھر بٹوارہ اور خون خرابہ۔

Read more

عجب تبدیلی کا غضب شاہکار

کبھی گردنیں اُڑا دینے سے بدعنوانی پر قابو پانے کے طریقے اور کبھی چین، فرانس اور ایران کے خونی انقلاب کی خواہشیں، کیا اپنی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی بنا کر تبدیلی کے کسی نئے جھانسے کی تیاری ہے؟

Read more

توپ ڈاکٹر، چیتا سرجن اور تاریخ کی سب سے بڑی طبی غفلت

دوست سرجن نے باتوں باتوں میں بتایا کہ وہ شام کو کراچی میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سب سے بڑے سرجن کے پاس جا رہے ہیں تاکہ سندھ کی ایک اہم سرکاری شخصیت کے آپریشن کی تاریخ لے سکیں۔ یہ آپریشن جسم کے ایک مخصوص حصے میں کینسر سے متعلق ہے۔ میں خود بحیثیت انیستھیسٹ ان سب سے بڑے سرجن کی جراحانہ مشاقی کا شاہد رہا ہوں۔ چنانچہ میں نے پوچھا: ”وہ عظیم سرجن تو جسم کے اس حصے کی جراحی میں مہارت نہیں رکھتے؟“

دوست کا جواب بڑا بے ساختہ تھا:

” ہمارے سائیں کو اپنے لئے ایک توپ ڈاکٹر درکار ہے۔ ویسے بھی بڑے سرجن چیتا آدمی ہیں۔ بلا خوف کسی بھی آپریشن میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں۔ پورے صوبہ میں ایک بھی وی آئی پی مریض ایسا نہیں جسے ان کا نشتر نہ لگا ہو“

Read more

بہاولپور ریاست اور ڈی ایچ اے میں وِلا کا ہمارا ادھورا خواب

کچھ سال پہلے میرے بابا نے پاکستان منتقل ہونے کا سوچا تو وہاں سکونت کے لئے نظر انتخاب بہاولپور پر ٹھہری۔ انہی دنوں ڈی ایچ اے بہاولپور کی الیکٹرانک میڈیا پر خوب تشہیر کی جا رہی تھی اور کمپیوٹرائزڈ تصویروں میں ڈی ایچ اے ولاز کو اس ہنر مندی سے دکھایا جا رہا ہے تھا کہ دیکھنے والے پاکستانی چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں دیکھیں تو ان ولاز کے حصول کے لئے حسین خواب سجاتے ہوئے درخواست کی فیس بلا تاخیر پہلی فرصت میں دے ڈالیں۔ اور پھر ان کے چنگل میں پھنس کر جو جمع پونجی زندگی میں اکٹھی کی ہے ، وہ خوشی خوشی ان کے حوالے کر دیں۔

ہم لوگ چونکہ بچپن سے پاکستان سے باہر ہی رہے تو تجسس بڑھا کہ بہاولپور ہی بابا کا انتخاب کیوں بنا؟ بابا کہنے لگے کہ کچھ شہر خود رو پودوں کی طرح پیدا ہو جاتے ہیں۔ کچھ شہر زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیے جاتے ہیں اور بعض شہروں کو تاریخ اور دعا جنم دیتی ہے اور پھر وہاں کے لوگ انہیں لاڈلے بچوں کی طرح پالتے ہیں۔ ایسا ہی ایک شہر بہاولپور ہے جسے ایک ریاست کی فراست نے جنم دیا۔ تو پھر چلیں اس شہر کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

Read more

بھٹو صاحب، نواز شریف اور گورباچوف کی سیاست

جب پاکستان بنا تو بھٹو صاحب کی عمر انیس برس تھی۔ اس کے دس برس بعد یعنی 1957 میں بھٹو صاحب کا نام سیاست میں سامنے آنا شروع ہوا۔ جب تک 1958 میں بھٹو صاحب کو پہلی وزارت کی آفر ہوئی تو پاکستان کی عمر گیارہ سال تھی اور اس کے سات وزرائے اعظم اپنی مدت پوری کیے بغیر نوکری سے نکالے جا چکے تھے اور آٹھویں کو بھی آئین سمیت نکالنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ پاک فوج کے

Read more

زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے

4اپریل کے ابھرتے سورج کی کرنیں گڑھی خدا بخش کے درودیوار کومذید اداس کر دیتی ہیں۔ آج کے دن پاکستان کے شہروں، گوٹھوں اور کٹڑیوں میں رہنے والے غمزدہ افراد کو یوں لگتا ہے گویا ان کے آنگن میں سینٹرل جیل راولپنڈی سے آئی وہ میت رکھی ہے جسے دیکھ کر انہیں اپنے بے یار و مددگار ہونے کا دکھ کھا گیا تھا۔ وہ اس آواز کو یاد کرتے ہیں جس نے کہا تھا کہ میں ہراس غریب کے گھر میں رہتا ہوں جس کی چھت بارش میں ٹپکتی ہے۔

Read more

”میں بھٹو ہوں“

یہ 15 دسمبر کا تاریخ ساز دن تھا جب پاکستان کی محبت میں گرفتار بھٹو نامی ایک جیالا سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہتے ہوئے پھٹ پڑا۔

” پچھلے چار دنوں سے یہ کونسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، اب ہم وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں ہمیں تمہاری کوئی پرواہ نہیں، میں شکست کی دستاویز پر دستخط نہیں کروں گا۔ تم پورے مشرقی پاکستان پر قبضہ کرا لو، ڈھاکہ پر قابض ہو جاؤ، مغربی پاکستان پر تسلط قائم کر لو۔ تم کوئی تصفیہ نہیں چاہتے، ہمیں توپوں اور اسلحہ کے زور پر خاموش کرانا چاہتے ہو، تم جارحیت کو جائز قرار دینا چاہتے ہو، ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت دینے کے خواہش مند ہو، تم ہر اس عمل کو جائز قرار دینا چاہتے ہو جسے آج تک ہمیشہ ناجائز سمجھا گیا۔ ہم لڑیں گے، ہم نیا اور عظیم پاکستان بنائیں گے۔ یہاں بیٹھنا میری ذات اور میرے ملک کی توہین ہے، میں بائیکاٹ نہیں کر رہا لیکن ادھر بیٹھ کر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ میرا ملک مجھے بلا رہا ہے، میں جا رہا ہوں“ ۔

Read more

اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی اپنے آپ کو خالصتاً جمہوری جماعت کہتی ہے لیکن عملاً وہ ہردور میں کسی نہ کسی انداز سے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ فٹ ہوتی آئی ہے۔ یہ علیحدہ بات کہ جمہوریت کا منطقی اصول ہے کہ جمہوری ہوتے ہوئے ہرکسی کے ساتھ فٹ ہونا متضاد نظریات ہیں۔ یہاں ہم سب ایک بات بھول جاتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت، اپوزیشن اور سیاست کے حوالے سے طاقت کا سرچشمہ گزشتہ 73 برسوں سے اب تک صرف ایک ہے۔ حکومت، اپوزیشن

Read more

پیپلز پارٹی کی چالیں اور مسلم لیگ ن

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی نئی نسل اور نئی قیادت میں چند ماہ کی دوستی اور تعلق تڑک کر کے ٹوٹ گیا، مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی پیپلز پارٹی بلکہ شہید بینظیر بھٹو سے دشمنی کی طویل داستان ہے، یہ دشمنی دہائیوں پر محیط ہے، مشرف کی آمریت کے دوران کچھ برف پگھلی تھی مگر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نواز شریف کا کینہ ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب میموگیٹ میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے

جنرل ضیا کی آمریت میں آنکھ کھولنے والے نواز شریف نے جنرل ضیا الحق کے ”دشمن“ کو اپنی سیاست کو محور بنایا اور جنرل ضیا کی ہلاکت کے بعد اس کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیا جو آج تک جاری ہے، 1985 میں نواز شریف پنجاب کے وزیر بنے، پھر ضیا الحق کی ہلاکت کے بعد 1988 میں عام انتخابات میں پنجاب فتح کر کے وزیراعلی بن گئے، پنجابی وزیراعلی نے تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور سیاست میں قد آور شخصیت بن گئے

Read more

پی ڈی ایم کا منتخب حکومت کے خلاف اتحاد

پاکستان کے قیام کو بہتر سال ہو گے ہے۔ اگر پاکستان کی بہتر سالہ سیاسی تاریخ پر نظر ڈالی جائے۔ تو پاکستان میں سیاسی حکومتوں کی بجائے زیادہ تر فوجی حکومتیں اقتدار پر برا جمان رہی ہے۔ اس کی وجہ سیاست دانوں کی ناعاقبت اندیشی تھی یا پھر مسلح افواج کی مورچوں کی بجائے اقتدار اور سیاست میں دل جسپی تھی۔ اس کے بارے میں حتمی رائے قایم نہیں کی جا سکتی ہے۔ مختلف مکا تب فکر اس بارے میں مختلف نظریات پیش کرتے ہے۔ پاکستان میں اقتدار فوج اور سیاست دانوں میں نورا کشتی کا باعث بنا رہا ہے۔

Read more

پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی پارٹیوں کی الگ الگ خواہشات

وطن عزیز کی سیاسی جماعتوں کے مختلف نعرے اور مختلف پروگرام ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی کارکردگی کیا ہوتی ہے ۔وہ ایک علیحدہ موضوع ہے۔ تاہم لمحہ موجود میں یہ جماعتیں کیا چاہتی ہیں ، اس پر ایک مختصر تحریر پیش خدمت ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال: خوراک کی قلت کا شکار بنگلہ دیش خود کفیل کیسے بنا؟

سنہ 1971 کے فوراً بعد بنگلہ دیش متعدد مشکلات کا شکار تھا اور اسے ’باسکٹ کیس‘ (بحران سے دوچار ملک) کہا جاتا تھا، لیکن آزادی کے ٹھیک 50 سال بعد اب بنگلہ دیش کو ایک معاشی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تو اس سارے میں ایسا کیا بدلا اور یہ تبدیلی کیسے ممکن ہوئی؟

Read more

نواز شریف کی جارحانہ تقریریں اور ن م راشد کی نظم

پاکستانی سیاست انٹرٹینمنٹ کے سارے اصولوں پہ پورا اترتی ہے۔ اس میں نون لیگ کی فنکاریاں ہیں، پیپلز پارٹی کی قلابازیاں ہیں، جمیعت علمائے اسلام کی سخت مزاجیاں ہیں، اور تحریک انصاف کی کارکردگی کی ”نشانیاں“ ہیں۔ آئے روز سیاسی درجہ حرارت بدلتا رہتا ہے۔ یوں تو اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کو قائم ہوئے چھ ماہ بیت چکے ہیں لیکن تین مارچ کے سینیٹ انتخابات کے بعد حالات نے اتنی تیزی سے کروٹ لی کہ سیاسی منظرنامے کا

Read more

پاکستان میں سر آئینہ و پس آئینہ کی کشمکش

پاکستان کے وجود میں آنے کے فوراً بعد قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو جو تحفظات تھے وہ ”سر آئینہ و پس آئینہ“ والے ہی تھے اور تھے بھی بہت شدید۔ عوام کی طاقت تو پوری دنیا کے سامنے تھی جنھوں نے فرنگیوں اور اہل ہند، دو شیروں کے جبڑوں سے ایک خطہ زمین چھین کر پاکستان حاصل کر لیا تھا لیکن اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کے حصے میں کچھ بھی نہیں آنا۔ ہونا تو یہ

Read more

کیا پنجاب کے بلدیاتی ادارے مکمل طور پر بحال ہو سکیں گے؟

سپریم کورٹ نے پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں ہے۔

رواں ہفتے جمعرات کو عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ 2019 میں پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے بلدیاتی ایکٹ کی شق تین، ماضی میں پاکستان کے آئین کا حصہ رہنے والے قانون 58 ٹو بی کے مترداف ہے۔

Read more

گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے؟

گوادر میں نئی بندرگاہ کی تعیمر نے مقامی آبادی کو کب کتنا فائدہ پہنچایا اور ان کی معاشی اور سماجی حالت میں کیا بہتری آئی۔ حکومت کے گوادر میں ترقی اور خوشحالی کی دعووں اور وعدوں میں کتنی حقیقت ہے اور مقامی آبادی وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کیا رائے رکھتی ہے؟

Read more

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا عدالتی حکم

پاکستان میں سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سنہ2016 میں ہوئے تھے اور ان اداروں کی پانچ سال کی مدت اس سال دسمبر میں پوری ہونی ہے۔ یہ بلدیاتی ادارے سنہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد ختم کیے گئے تھے۔

Read more

23 مارچ پر پریڈ نہیں آئین پڑھائیں

ایک کہانی سناتا ہوں۔

کیونکہ اب کہانی سننے والا شہریار اور کہانیاں سنانے والی شہرزاد، دونوں خود کہانی میں ڈھل چکے ہیں۔ اس لیے آپ کو ہی سنا رہا ہوں۔

پہلے 23 مارچ کی یاد میں ایک دن منایا جاتا تھا۔ وہ یوم پاکستان تو بالکل نہیں ہوتا تھا، اسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا۔ وہ دن 23 مارچ 1956 کی یاد میں منایا جاتا تھا، اس دن پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا تھا، اور پاکستان حقیقی معنی میں تاج برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہوا تھا۔

Read more

یوم جمہوریہ سے جمہوریت تک

سارا دن سرکاری ٹیلی ویژن پر ان جہازوں، ٹینکوں، گاڑیوں کے بارے میں تفصیلات بتائی جاتی ہیں۔ کئی سالوں سے بار بار دہرانے سے اب تو دیکھنے والے سب کو نشریات کا پورا متن بھی زبانی یاد ہو چکا ہے۔ اگر جہازوں اور دیگر سامان حرب کی تفصیلات بتانے سے تھوڑا فرصت ملے تو اس دن کے منانے کی وجہ 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسے میں پاس کی گی گئی قرار داد بتائی جاتی ہے۔ یہ بات بھی اتنی بار بتائی گئی ہے کہ اب لوگوں خاص طور پر نئی نسل کے ذہنوں میں اس اس قدر نقش ہو چکی ہے کہ امتحان میں بھی اس سوال کا یہی جواب دیا جاتا ہے جو سرکاری طور بھی درست بھی مانا جاتا ہے۔

Read more

جسٹس صاحب! احتیاط کیجیے

میں نے جب اپنے تاریخ کے اتالیق سے پوچھا کہ سر گیلانی کو جب 30 سیکنڈ کی سزا سنائی گئی تو آپ کے خیال میں فیصلہ درست تھا یا نہیں؟ ظاہر سی بات ہے وہ تاریخ کے استاد تھے ، اپنی رائے ہی دے سکتے تھے کہ فیصلہ درست تھا یا غلط۔ تو جواب ملا بیٹا! ان چکروں میں نہ پڑو ، کہیں مجھے نوکری سے فارغ نہ کروا دینا۔ میں اس سوچ میں پڑگیا کہ میرے سوال میں ایسا

Read more

محمد عجیب ۔ برٹش ایشین رول ماڈل

بریڈ فورڈ میٹروپولیٹن کونسل نے برطانیہ کی تاریخ کے سب سے پہلے ایشین لارڈ میئر محمد عجیب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بات بریڈ فورڈ کی ہو یا لارڈ میئر محمد عجیب کی، دونوں ترقی پسند تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اور برطانوی تاریخ کا اہم جزو ہیں۔ تاریخ بھی ایسی جس نے نسل پرستی، فاشزم، سامراجی استحصال اور نسلی تعصبات کے خلاف، سماج میں جاری طبقاتی لوٹ کھسوٹ اور استحصال کے خلاف اہم کردار

Read more

براہ مہربانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو سفید کر دیں

رنگ بہت بولتے ہیں۔ ان کو علامت کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً کالے رنگ کو افسوس کی علامت کے طور پہ پہنا جاتا ہے۔ سرخ رنگ کو انقلاب کے لیے لیے اٹھنے والی تحریکوں میں استعمال کیا گیا۔ تمام اسلامی ممالک کے جھنڈوں کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ سبز رنگ کسی نہ کسی طور اسلام کے نمائندہ رنگ کے طور پہ جانا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ امن کے ساتھ ساتھ غیر

Read more

کھلاڑی سرکار اور معجزے کی منتظر قوم

سب کچھ الٹا شروع ہو جائے تو پھر کسی کو دوش دینے کی قطعاً ضرورت نہیں رہتی، جہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہو تو وہاں کسی چیز کا درست نظر آنا ناممکنات میں سے ہوتا ہے۔

ہمارے یہاں نظام بھی عجب ہے، یہاں کا دستور بھی نرالا ہے، رسم و رواج بھی انوکھے ہیں اور روایات سے یکسر دور اپنی لاٹھی گھمائے چلے جا رہے ہیں اور لاٹھی سے یاد آیا کہ یہاں جس کے پاس لاٹھی ہے اسی کا سکہ رائج ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی تاریخ کی درست سمت کھڑی ہے

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے سیاسی کردار کو مشکوک بنانے اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون مفاہمت میں بداعتمادی کی دراڑیں ڈالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، ان کوششوں کو تقویت پی ڈی ایم اجلاس کے بعد ملی جب پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پہ اختلافی موقف اپنایا اور پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے دوران اجلاس میاں نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا،  جس پہ مریم نواز اور

Read more

پی ڈی ایم اتحاد: پاکستان کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی ماضی میں کتنی دور کتنی پاس رہیں؟

سیاسی ماہرین کی رائے میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں قربتوں اور دوریوں کا تعلق چلتا رہتا ہے۔ ’یہ مفادات کا کھیل ہے، جہاں ان کے مفادات کا ٹکراؤ آتا ہے دونوں علیحدہ ہو جاتے ہیں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو یہ اتحاد کر لیتے ہیں۔‘

Read more

قاضی فائز عیسٰی کا بیانیہ اور اوریا مقبول جان کا گٹر

اوریا مقبول جان کبھی کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے۔ فکری بحران کا شکار یہ محترم اپنے قلم سے اپنے فکری مخالفین کو نوکیں چبھو کر مزے لینے کے مشغلے کو محبوب رکھتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ آپ جناب نے کسی کے لفظوں کی چبھن کو محسوس کر لیا اور اس وجہ سے جناب کی رات کی نیند حرام ہو گئی اور اسی بے آرامی میں انہوں نے ”اپنی ذلت کی قسم، آپ کی عظمت کی قسم“ کے عنوان سے

Read more

یہ بغض درحقیقت ملالہ، مختاراں یا اقبال سے نہیں ہے

پیش خدمت ہیں تین الگ الگ واقعات۔ تینوں میں جرم الگ ہے، مگر تینوں واقعات میں متاثرہ فریق ہی قابل نفرت، اجتماعی بغض یا سماج کی مجرمانہ خاموشی کا حقدار قرار پاتا ہے۔

Read more

پہلوی حکومت کی آمرانہ حماقتیں

رضا خان نے قدیم ایرانی سلطنت کے تسلسل کے اظہار کے طور پر اپنے نام کے ساتھ پہلوی لکھنا شروع کیا، گویا ایران کا تین ہزار سال پرانا تشخص دوبارہ دنیا کے نقشے پر ابھر چکا تھا۔ کسی بھی آمر حکومت کی طرح رضا خان نے بھی آغاز میں ترقی و خوشحالی کا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کیں۔ قاچاری حکومت کے ظلم و ستم میں دہائیوں تک زندگی گزارنے والے عوام نے بھی عوامی رجحانات کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئی حکومت سے امیدیں وابستہ کر لیں اور رضا خان کی شکل میں لوگوں کو ایران کا نجات دہندہ نظر آنے لگا۔

Read more

شیطان از شفیق الرحمان

اس رات اتفاق سے میں نے شیطان کو خواب میں دیکھ لیا۔ خواہ مخواہ خواب نظر آ گیا۔ رات کو اچھا بھلا سویا تھا، نہ شیطان کے متعلق کچھ سوچا نہ کوئی ذکر ہوا۔ نہ جانے کیوں ساری رات شیطان سے باتیں ہوتی رہیں اور شیطان نے خود اپنا تعارف نہیں کرایا کہ خاکسار کو شیطان کہتے ہیں۔ یہ فقط ذہنی تصویر تھی جس سے شبہ ہوا کہ یہ شیطان ہے۔ چھوٹے چھوٹے نوک دار کان، ذرا ذرا سے سینگ، دبلا پتلا بانس جیسا لمبا قد۔ ایک لمبی دم جس کی نوک تیر کی طرح تیز تھی۔ دم کا سرا شیطان کے ہاتھ میں تھا۔ میں ڈرتا ہی رہا کہ کہیں یہ چبھو نہ دے۔ نرالی بات یہ تھی کہ شیطان نے عینک لگا رکھی تھی۔ رات بھر ہم دونوں نہ جانے کس کس موضوع پر بحث کرتے رہے۔

Read more

نظام کی اجتماعی نماز جنازہ ضروری ہے

اللہ تعالیٰ نے جب نافرمانی کی پاداش میں ابلیس کو ملعون اور مردود قرار دیا تو اس پر لعنت برسانے کو حج کا حصہ بنا دیا ، اب لاکھوں حجاج کرام ہر سال تین مقامات پر شیطانوں کو کنکریاں مار کر لعنت برسانے کے عمل کی تکمیل کرتے ہیں اور اس طرح اس کے ”مزید“ ملعون ہونے کی تجدید بھی ہوتی رہتی ہے۔ ایرانی قوم جب اپنے شاہ (رضاشاہ بہلوی) کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اس خطے میں امریکی

Read more

عروج پہ پہنچنے والے دو کرداروں کی ایک جیسی کہانی

کہتے ہیں عروج پہ پہنچے شخص کا زوال اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب وہ اپنے عروج کو اپنا حق سمجھتے ہوئے اسے اپنا ذاتی کمال سمجھنا شروع کر دے، جب وہ اپنے ان مخلص ساتھیوں، ہمدردوں کو دوام حاصل ہوتے ہی چھوڑنا شروع کر دے اور ابن الوقت لوگوں کو ان کی جگہ دینا شروع کر دے۔ جرمنی میں نازی ازم کا بانی اڈولف ہٹلر تھا، وہ بینیتو مسولینی کے نظریات سے متاثر تھا۔ اس نے 1889 میں

Read more

پنجاب اپنے کیے پر نادم ہے

اگر ہمارے بچے ہمارا خراب تلفظ ٹھیک کرانے کی کوشش کریں تو کیا ہمیں برا لگتا ہے؟ بالکل بھی نہیں لیکن یہی کام کوئی دوسرا کرے اور اس کا اپنا تلفظ بھی اچھا نہ ہو تو ہ میں کیسا لگے گا؟  یقیناً ہمارے ماتھے پر بل آئیں گے، ہو سکتا ہے ہم ایسے شخص کو اپنی علمیت اپنے پاس رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالیں۔ اسی طرح اگر ہم اپنے بچوں کی غلطی پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں، نمبر کم

Read more

الیکشن کمیشن: کیا یہ دل کی آواز تھی؟

چوہدری غصے سے پھنکار رہا تھا کہ کیا وہ مجھ سے بھی زیادہ ایمان دار ہے۔ سر تھانیدار تو ایک طرف رہا وہ جو نیا سکول ٹیچر آیا ہے ، وہ بھی یہی کہتا پھرتا ہے کہ میں نے وہی بیان دینا ہے جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ ان کی یہ جرأت کہ ہمارے علاقے میں رہتے ہوئے ہماری مخالفت کریں۔ یہ جو دو ٹکے کا ٹیچر ہے اس نے کیا دیکھا ہے۔ جناب گڈریا رات یہاں

Read more

ملک کا بدلتا ہوا سیاسی منظرنامہ

وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ تو لے لیا لیکن لگتا تھا کہ اس مشکل وقت سے گزرنے کے بعد وزیراعظم کی سوچ میں کچھ بدلاؤ آئے گا ، وہ افہام و تفہیم کی بات کریں گے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کریں گے۔ ملک کے مسائل حل کرنے کی بات کریں گے۔ لیکن وزیراعظم کارویہ افسوسناک تھا اپوزیشن کو للکارنے، دھمکانے والا وہی پرانا انداز تھا، کچھ نیا دیکھنے میں نہیں آیا۔ خان

Read more

وہی تو ہے جو نظام ملک چلا رہا ہے

ایک زرداری سب پہ بھاری، زندہ ہے بھٹو، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کامیاب ہو گیا، ہماری ٹکٹ کی بہت اہمیت ہے، ووٹ کو عزت مل گئی۔ ان نعروں نے آج کل ملک سر پر اٹھا رکھا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکن خوشی سے پاگل ہو رہے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں اسلام آباد کی سیٹ پر حکومت کو شکست دیدی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سینٹر منتخب ہو گئے، حکومت کا امیدوار وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہرا دیا گیا

کیا عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، عوام بھی ایسے بھولے ہیں ہمیشہ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی بنتے رہیں گے، عوام کی عقل اتنی ہے کہ جو بھی مداری تماشا لگاتا ہے اس کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں اور گھنٹوں تماشا دیکھتے رہتے ہیں کہ مداری پٹاری سے کچھ خاص چیز نکالے گا، طویل تماشے کے بعد مداری اپنا سامان لپیٹتا ہے اور آئندہ انہونی چیز نکالنے کا لارا لگا کر نکل جاتا ہے

Read more

اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد ۔۔۔

پاکستان جمہوری اتحاد کے اس اعلان کے بعد  کہ اپوزیشن کے ارکان ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے، اب یہ بات تقریباً طے ہے کہ عمران خان حسب خواہش اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اجلاس کے دوران معمول کی گرما گرمی اور الزام تراشی کا ماحول دیکھنے میں نہیں آئے گا۔ تاہم سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عمران خان اطمینان سے حکومت

Read more

عمران خان کے اقتدار کی سیڑھی

مرحوم پولیس افسر اسرار احمد نے مجھے یہ واقعہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل مارچ 2017 میں لاہور میں سنایا تھا جسے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں تاریخی فتح کے بعد قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں بیان کررہا ہوں۔ 21نومبر 2002کو پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ طاقتور فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے ملک میں عام انتخابات منعقد کروائے تھے اور اب نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کے ایوان میں کارروائی جاری تھی۔ مسلم لیگ ق

Read more

کیا ہر اینکر صحافی ہوتا ہے؟

گزشتہ شب ایک ٹاک شو دیکھ رہی تھی اور اینکر پرسن کے نام کے ساتھ لفظ صحافی لکھا ہوا پڑھا جو تھوڑا ناگوار گزرا۔ کیونکہ وہ حضرت تو زرد صحافت سے وابستہ تھے۔ میرے مطابق ہر اینکر صحافی تو نہیں ہوتا اور اگر وہ اپنے نام کے ساتھ صحافی لکھوا بھی دے تو کیا وہ صحافی بن جائے گا؟ خبریں پڑھتے پڑھتے ان کو اچانک اینکر بنا دیا جاتا ہے، پھر صحافی بن جاتے ہیں اور بڑے ہی قلیل عرصہ

Read more

کیا حج کرنے اور کتاب لکھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟

تین سال قبل ایک عزیز کے ساتھ ایک جگہ کام کر رہا تھا۔ پیاس محسوس ہوئی، عرض کی کہ سامنے والے گھر کے گھڑے سے پانی پی لوں؟ جواب ملا یہ کسی شیعہ کا گھر ہے، یہاں سے پانی پینا ناجائز ہے، چند ثانیے بعد خود اسے پیاس لگی تو اسی گھڑے سے پانی پینے لگا۔ تب منٹو یاد آیا کہ بھوکے پیٹ کا مذہب روٹی ہوتا ہے۔ تین، چار سال قبل ہی کی بات ہے، میں کسی ہمسائے اور

Read more

نائیجیریا: ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے 27 طلبہ بازیاب، 300 مغوی طالبات بدستور لاپتا

ویب ڈیسک — افریقہ کے ملک نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست نائیجر کے گورنر کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے ایک ہفتہ قبل اغوا کیے گئے 42 افراد کو، جن میں 27 طلبہ بھی شامل ہیں، کو رہا کر دیا ہے۔

Read more

افغان جہاد کی حقیقت

ایک ڈکٹیٹر نے اقتدار پر اپنے ناجائز قبضے کو حلال کرنے کے لیے عالمی سامراجی طاقتوں کے حکم پر ریاستی پراپیگنڈے کا خوب استعمال کیا اور عوام الناس کو باور کروانے کی پوری کوشش کی کہ سوویت یونین نے دراصل افغانستان میں اپنی افواج اس لیے بھیجی ہیں کیونکہ وہ بحر ہند کے گرم پانیوں تک رسائی چاہتا ہے۔ حالانکہ تاریخی حقائق ہمیں بتاتے ہیں کہ افغانستان بہت پہلے سے ہی سوویت یونین کی حامی بلکہ زیر اثر سوشلسٹ/ کمیونسٹ

Read more

جب پیر علی محمد راشدی نے جنرل ایوب خان کو پاکستان کا بادشاہ بننے کا مشورہ دیا

فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے نام پیر علی محمد راشدی کے خط کا متن منجانب پیر علی محمد راشدی سفارت خانہ پاکستان منیلا، فلپائن 27 جولائی 1961 جناب عالی میں حضور کے یکم جولائی کے نوازش نامے کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ یہ خط میری آئینی تجاویز کے جواب میں ہے۔ آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ یہ بادشاہت کتنی بھی اچھی چیز کیوں نہ ہو مگر آج کے زمانے میں اس کی طرف دوبارہ رجوع

Read more

سیاسی کارکن بھٹک گئے؟

ایک پرانے سیاسی ورکر بتا رہے تھے کہ انہوں نے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ حیرت ہوئی، وہ کبھی جیالے تھے اور بھٹو کے شیدائیوں میں شمار کیے جاتے، بے نظیر کی شہادت پر غمزدہ تھے، زرداری صاحب کے دور میں مایوسی نے گھیرا، عمران خان بہتر لگا، اس کے حق میں دلائل دیتے اس وقت بھی یقین نہیں آتا تھا، موجودہ حکومت کا دور دیکھا، اب معلوم پڑا، ان کی مایوسی بڑھ گئی، وہ زیادہ مختلف رویہ

Read more

محبوب تابش کی کتاب ”اقبال:خوش گمانیاں، غلط بیانیاں“۔

’’کسی بھی معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی ایک مفکر یا دانشور کے افکار کو ابدی اور آفاقی بنا کر اسے تنقید سے بالاتر کر دیتے ہیں۔ عہد وسطیٰ نے ارسطو کے فلسفے کو عیسائیت میں ڈھال کر ہزار برس تک تعلیم کا حصہ بنا کر نئے خیالات کو روکے رکھا۔ جب اسے چیلنج کیا گیا تو نئے خیالات و افکار امڈ امڈ پڑے۔

پاکستان میں بھی اقبال اور ان کے افکار کو اس ذہن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے کہ یہ ہر دور میں معاشرے کی رہنمائی کریں گے۔ اقبال کی پرستش نے نئے نظریات اور افکار کی راہیں بند کر دی ہیں۔ محبوب تابش نے بڑی جرأت کے ساتھ اقبال پر لکھی اپنی کتاب میں اقبال پرستی کو چیلنج کیا ہے اور اس سے سماج کے مختلف شعبوں پر ہونے والے اثرات پر بے لاگ بحث کی ہے۔‘‘

یہ تبصرہ ہے ڈاکٹر مبارک علی صاحب کا محبوب تابش کی کتاب ”اقبال خوش گمانیاں، غلط بیانیاں“ پر جو اقبال پرستی سے پردے اٹھاتی ایک جامع کتاب ہے۔

Read more

ضمنی انتخابات کے نتائج دراصل مقتدرہ اور پی ڈی ایم کے درمیان اعتماد سازی کی شرط تھی

میاں نواز شریف کو باہر بھیجنا حقیقی فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی تھی، جس کے بدلے میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے لئے حمایت حاصل کی گئی تھی، لیکن وہی ایکسٹنشن، جس سے بنائے گئے اعتماد کو بہتر تعلقات کار میں بدل جانا تھا، ایک ٹی وی ٹاک شو میں رکھے گئے بوٹ اور فریقین کے درمیان رازداری پر مبنی ملاقاتوں کے احوال کو، حکومت کی طرف سے میڈیا کو لیک

Read more

تم سے اگر ہو گفتگو

کچھ لوگ فطرتا کتنے ہی سخت گیر کیوں نہ ہوں مگر اتنے نادر ہوتے ہیں کہ ہمارا خیال یہ ہوتا ہے کہ ان کے چلے جانے سے وقت کی سانسیں رک جائیں گی، فضا تھم جائے گی، ہر منظر سوگواری کی چادر اوڑھ لے گا۔ اس لئے ہم تصور بھی نہیں کرنا چاہتے کہ وہ کبھی جا بھی سکتے ہیں۔ اور پھر ہوتا بھی یوں ہی ہے۔ وقت کی سانسیں تھم جاتی ہیں، فضا سوگوار ہوجاتی ہے، ہر منظر دھندلا جاتا ہے، ایسی تاریک گہری سرمئی رات چھا جاتی ہے کہ گویا اب سحر ہی نہ ہونے پائے گی۔

Read more

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا معاملہ: ’خفیہ رائے شماری کا حق چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ`کے رحم وکرم پر ہوں گے‘

سپریم کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت اوپن بیلٹنگ نہیں بلکہ ’خفیہ رائے شماری‘ ہی ہوسکتی ہے۔

Read more

اگلا لاپتا پاکستانی کون ہو گا؟

یہ آئین شکن کمانڈو مشرف کا دور تھا اور جس وقت میں لاپتا پاکستانیوں کے لیے جدوجہد کرنے والی بہادر خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ کا ٹیلی فونک انٹرویو کر رہا تھا تو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات میرے سامنے ایک فنکشن میں موجود تھے۔ آمنہ مسعود کے اپنے شوہر مسعود جنجوعہ بھی لاپتا پاکستانیوں میں شامل ہیں اور آج تک ان کے بارے کسی بھی قسم کی خبر نہ مل سکی ہے۔ متضاد اطلاعات ہیں کہ وہ افغانستان میں انتقال کر چکے ہیں لیکن آمنہ اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

Read more

ٹرمپ نے کِم جانگ اُن کو ایئر فورس ون پر لفٹ دینے کی پیش کش کیسے کی؟

بی بی سی کی ایک نئی سیریز ’ٹرمپ ٹیکس آن دا ورلڈ‘ کی تیسری اور آخری قسط میں ہمیں یہ نئی تفصیلات ملیں ہیں کہ یہ سربراہی اجلاس کیسے منعقد ہوئے اور جب ان دونوں افراد کی ملاقات ہوئی تو انھوں نے اس دوران کمرے میں موجود لوگوں سے کیسے اور کیا بات کی۔

Read more

عدلیہ کے پاس انتخاب کا موقع ہے

سینٹ انتخابات اچانک ایسا میدان جنگ بن گئے ہیں جہاں حز ب اختلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ کے جھنڈے تلے جمع ہے تو دوسری طرف حکومت اور اس کی چھوٹی اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ صف بستہ ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تحریک انصاف کے سائے میں ریاستی اداروں کے غیر سیاسی ہیولے میں منڈلا رہے ہیں۔ ان کا ہدف پی ڈی ایم اور اس کے راہ نما ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں نیب، ایف آئی اے، ایف

Read more

نونہالانِ عصر حاضر کی چیدہ چیدہ اقسام

ویسے تو پطرس بخاری کا بچوں کے حوالے سے ایک مضمون اردو ادب میں موجود ہے، جس میں نہایت جامع انداز میں بچوں کی اقسام، عادات و اطوار، اور ہمسایوں پہ اس کے اثرات تفصیلی طور پر بیان کیے گئے ہیں اور اس کے بعد اس موضوع پہ مزید لکھنے کی گنجائش نہیں لیکن بخاری صاحب کی روح سے پیشگی معذرت کے ساتھ میں اس موضوع پہ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں کیونکہ معروضی حالات بدل چکے ہیں اور

Read more

جاپان کے اغوا ہونے والے شہری: جاپان کے ساحلوں سے نوجوانوں کو اغوا کر کے شمالی کوریا کیوں لے جایا گیا؟

شمالی کوریا کے جاسوسوں نے 1977 میں ایک معصوم جاپانی بچی کو اغوا کیا تھا۔ ایک سابقہ جاسوس کے مطابق ’ وہ خوبصورت تھی۔۔۔ یہ اغوا ایک ایسی غلطی تھی، کوئی بھی ایک بچی کو اٹھانا نہیں چاہتا تھا۔۔۔ اندھیرے میں انھیں پتا نہیں چلا کہ وہ ایک بچی ہے۔‘

Read more

کیا قائداعظمؒ مسلم لیگ قائم رکھنا چاہتے تھے؟

متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن جب اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے ہندوستان آئے تو انہوں نے معاملات کو سمجھنے کے لیے نامور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔ جب جواہر لعل نہرو ان سے ملے تو گفتگو کے دوران ماؤنٹ بیٹن نے پوچھا کہ ”آپ کے خیال میں جناح کیسے شخص ہیں؟“ نہرو نے بغیر رکے جواب دیا کہ ”He is one of the most extraordinary men in history“ ۔ ماؤنٹ بیٹن نے چونکتے

Read more

یہ عدلیہ کو اور عدلیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

جب عدلیہ کا وقار باہر سے بھی حملوں اور مداخلت کی زد میں ہو، جب کئی جج کھل کے یا زیرِ لب روز بروز بڑھتی اندھی سیاسی و عسکری مداخلت کا کھلے عام یا ڈرائنگ روم میں مرثیہ کہیں اور پھر اندر سے بھی عدلیہ کا وقار داؤ پر لگنے لگے تو پھر دل کا بیٹھنا تو بنتا ہے۔

Read more

عرب سپرنگ: دس برس بعد بھی انقلاب کی گونج کیوں سنائی دیتی ہے؟

مشرق وسطیٰ میں سیاسی عدم استحکام اور عرب ممالک میں لاکھوں بے روز گار افراد کی موجودگی سے ایک دہائی قبل جنم لینے والے انقلاب نے سب کچھ بدل دیا، لیکن اُس طرح نہیں جس طرح اس وقت مظاہرین، آزادی اور حکومتوں کے خاتمے کی امید لگائے نعرے لگاتے تھے۔

Read more

دو بیانیوں میں ٹکرائو کی کہانی

پہلا اور رائج بیانیہ وہ ہے جو سابق ڈکٹیٹر اور غداری کے مجرم پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت تک کو بھی اڑا دیتا ہے لیکن منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو کسی ناکردہ جرم پر بھی پھانسی دینے سے گریز نہیں کرتا۔ یہی بیانیہ ایک اور منتخب وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے سامنے کند ذہن اور جذباتی لونڈوں کو دھرنے کے نام پر اکٹھا کر کے ایک دھما چوکڑی مچا دیتے ہیں اور اسی بہانے اسے اقامہ

Read more

آفتاب اقبال، حسن نثار اور غسل تیزابی

ہر روز شام ہوتے ہی پاکستان کے ستاون سے زائد نیوز چینلز پر ممتاز دانشور، سینئر تجزیہ نگار، دفاعی اور قانونی امور کے ماہرین اور ان سب کے ساتھ بیٹھے معروف ٹی وی اینکرز لاکھوں روپوں سے بنے سیٹس پر بیٹھ کر قوم کو یہ بتانا شروع کر دیتے ہیں کہ اس ملک کے ہر مسئلے کی جڑ اور وجہ سیاسی نظام اور سیاستدان ہیں۔ کل ایک کلپ نظر سے گزرا جس میں آفتاب اقبال اور حسن نثار بیٹھے یہ

Read more

پاسٹرناک اور اولگا: انقلاب، جنگ اور آمریت کے رنگوں سے سجی محبت!

"وہ بادلوں کا مکین ہے، اسے وہیں رہنے دو” ساٹالن جیسے ڈکٹیٹر کے منہ سے یہ الفاظ ایک ایسے شخص کے لئے نکلے جسے 1958 میں لٹریچر میں ملنے والا نوبل انعام وصول کرنے کی اجازت بھی نہ مل سکی۔ بیسیوں صدی کا وہ سحر انگیز ادیب اور شاعر جس کی زندگی درد، جنون، عشق، ہمدردی اور جذبے کے رنگوں سے لکھی گئی تھی۔ سٹالن جیسا ڈکٹیٹر بھی بورس پاسٹرناک کی شاعری کی سحر انگیزی سے نہ بچ سکا اور

Read more

کتابیں بولتی ہیں

ان دنوں میں رابرٹ بی ڈاؤنز کی کتاب (Books that changed the world) پڑھ رہا ہوں جس کا غلام رسول مہر نے ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب نے مجھ پر کتب بینی کے کئی در وا کیے۔ ہمارے ہاں عمومی طور پر کتابوں اور کتب خانوں کے حوالے سے جو تصور عام ہوا وہ یہ کہ کتابیں بے جان ، غیر موثر اور بے حیثیت چیزیں ہیں جو خانقاہوں اور یونیورسٹیوں کے سایہ دار رواقوں اور علمی مامنوں میں رکھی

Read more

انڈیا کے پہلے نائب وزیراعظم سردار ولبھ پٹیل کا گاندھی کے قتل سے کیا تعلق تھا؟

انڈیا کے اپنے زمانے کے معروف رہنما جے پرکاش نارائن گاندھی کے قتل کے لیے بار بار سردار ولبھ پٹیل پر انگلی اٹھاتے تھے۔ پٹیل آخری دنوں میں گاندھی سے اتنے ناراض کیوں ہو گئے تھے؟

Read more

متحیر اقبالؔ کا مجسمہ

گلشن اقبال پارک لاہور میں استادہ اقبالی مجسمے پر لوگ ہزار پھبتیاں کس لیں لیکن بہرحال یہ علامہ محمد اقبال ہی کا مجسمہ ہے، سو فی صد اقبال کا۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ یہ ”مفکر اقبال“ کا نہیں بلکہ ایک ”متحیر اقبال“ کا مجسمہ ہے۔ بچپن سے ہم جس علامہ اقبال کی تصاویر کتابوں میں دیکھتے آئے ہیں ، وہ ایک ”مفکر اقبال“ ہوا کرتا تھا۔ ان تصاویر میں بیشک علامہ صاحب کے دائیں ہاتھ میں قلم ہوا

Read more

پی ڈی ایم، دس فروری اور لانگ مارچ

ایک معروف صحافی نے تنقید کرتے ہوئے استدلال پیش کیا ہے کہ ”پی ڈی ایم حکومت کو گرانے کے لیے جو کوششں کر رہی ہے وہ غلط ہیں۔ حکومت کو پانچ سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، اگر اپوزیشن اسٹریٹ پاور کے ذریعے حکومت گرائے گی تو وہ وہی کچھ کرے گی جس کے خلاف وہ جدوجہد کر رہی ہے اور ماضی میں اس طرز عمل کی نقاد رہی ہے“ کسی وقفے کے بغیر موصوف نے پھر فرمایا:

Read more

توہین مذہب کے الزامات کا سلسلہ کب تھمے گا؟

1980ء کی دہائی میں جب ایک عاقبت نااندیش فوجی آمر کے دور آمریت میں مذہب کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال حد سے زیادہ بڑھا ہوا تھا،  اسی دور میں انگریز کے بنائے گئے توہین مذہب کے قانون کو ایسی شکل دی گئی جس سے آنے والے وقت میں مذہبی انتہا پسندی کا طوفان برپا ہوا، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ قانون بظاہر تو مذہبی ہستیوں کی ناموس کی حفاظت کے لیے بنایا

Read more

شیخ مجیب کے چھ نکات: ’انڈین سازش‘ کہلائے جانے والے چھ نکات جنھیں نظر انداز کرنے سے ’معاملات ہاتھ سے نکل گئے‘

شیخ مجیب کی جانب سے پیش کردہ چھ تجاویز کیا تھیں اور حزب اختلاف کیوں ان پر سرے سے غور کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔

Read more

فوجی کا تعویز

کائنات کی تخلیق کو لگ بھگ 28 ہزار سال گزر چکے لیکن آسمان بوڑھا ہوا نہ سورج پر ضعف طاری ہوا۔ چانداور ستاروں کے چہروں پر جھریاں نمودار ہوئیں نہ زمین بانجھ ہوئی۔ سمندر ی موجوں کے اعصاب شل ہوئے نہ پہاڑوں نے جگہ بدلی۔ آگ نے جلانا چھوڑا نہ پانی نے بجھانا چھوڑا۔ صدیوں بعد بھی کائنات نے جیسے اپنی ہیئت نہیں بدلی، اسی طرح کچھ خیالات بھی زمان و مکاں کے اثرات سے بے نیاز ہیں۔ انہیں وقت

Read more

باچا خانی، خوشحال خانی اور ترقی پسندی کے رنگوں میں رنگا اجمل خٹک

اجمل خٹک پشتونوں میں ایک قدآور سیاستدان اور انقلابی شاعر اور ادیب کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ ان چند شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے پشتو شاعری اور سیاست میں ترقی پسندی کے رجحان کو متعارف کروایا ہے۔ وہ انیس ستر دہائی کے اوائل میں نیشنل عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری تھے اور جب 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خلاف لیاقت باغ میں اپوزیشن کے ہونے والے جلسے پر حملہ ہوا تو اس کے ردعمل میں وہ افغانستان چلے گئے جہاں پر انہوں نے تقریباً 18 سال بسر کیے۔ وہ 1989 میں پاکستان واپس آئے۔ بعد میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بن گئے۔ پشتون سیاست اور ادب پر گہری چھاپ کی وجہ سے ہر سال سات فروری کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔ وہ 1925 میں پیدا ہوئے تھے اور سات فروری 2010 میں وفات پا گئے تھے۔

ان کی دسویں برسی کے موقع پر ”ہم سب“ اپنے قارئین کے لئے ان کا ایک غیر مطبوعہ انٹرویو شائع کر رہا ہے۔ یہ انٹرویو عبدالحئی کاکڑ نے 2005 میں بی بی سی ریڈیو کے لئے اکوڑہ خٹک میں اجمل خٹک کی رہائش گا پر کیا تھا۔

Read more

کشمیر او کشمیر

تیسری بات جس نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نہ صرف کمزور کیا ہے بلکہ اس کے خلاف حکومت ہند کی معاندت کو بڑھا دیا ہے وہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ ہے جو اب سرینگر سے پہلگام تک پوری وادی میں گونجنے لگا ہے۔ اس نعرے کو کیوں اور کس نے فروغ دیا اس کے بارے میں لب کشائی کسی کو بری لگے گی تو کسی کے لیے موجب مسرت ہو گی تاہم یہ شرارت کشمیر کو کشمیریوں کا رہنے دینے سے روکنے کی ایک کڑی ضرور بن چکی ہے۔

Read more

اپوزیشن کی کنفیوژن

آصف علی زرداری بولے، ’’میں نے فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالا اور اختیارات صدر سے لے کر پارلیمنٹ کو دیے، ’ان کی‘ مخالفت کے باوجود اٹھارہویں ترمیم منظور کروائی، میرے خیال میں اب ہمیں مرکز میں عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہئے۔ میں اس سلسلے میں جوڑ توڑ کر سکتا ہوں‘‘۔ جب آصف علی زرداری نے جمعرات 4 فروری کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں اپوزیشن جماعتّوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

Read more

کراچی والو! اب کوئی نیا مسیحا تلاشو

وطن عزیز ہمیشہ نازک دور سے گزرتا رہا ہے۔ مگر اب ایک عجیب ہی راہ پر گامزن ہے۔ عوام سے لے کر حکمران تک ہر شخص تذبذب کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ کسی کو نہیں پتا منزل کہاں ہے۔ راستوں کا تعین نہیں ہے۔ بس سفر ہی سفر ہے۔ ہو سکتا ہے انگریزی کے (Suffer) کو سفر سمجھ لیا گیا ہو۔ حقیقت یہی ہے کہ ہم ایک ایسی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے جس کا نشان کسی کو

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ: ملک کو ایک منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے، مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے

پاکستان کی عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران میڈیا کی آزادی پر بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ میڈیا کا گلا کیوں گھونٹ رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ جمہوریت ختم ہونے سے ملک کا آدھا حصہ الگ ہو گیا۔

Read more

کیا پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی؟

پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی چارج شیٹ جاری کی اور ان سے 31 جنوری 2021ء تک مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 31 جنوری گزر چکی ہے۔ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوئے۔ چنانچہ کہا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم گیدڑ بھبھکیوں کا مجموعہ ہے حکومت کے لئے سنجیدہ خطرہ نہیں۔ حالانکہ یہ مسلمہ بات ہے کہ (ایک) سیاسی مطالبے پر ہمارے ملک میں مستعفی ہونے کی روایت نہیں، (دوسرا) پی ڈی ایم ایسی

Read more

سیاسی مزاحمت، بیانیہ اور وراثت

پی ڈی ایم تحریک مختلف مراحل طے کرتے ہوئے جب فیصلہ کن موڑ مڑنے والی ہے تو اس میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ مختلف جماعتوں کے اکابرین کے نقطہ نظر میں متنوع معروضی صورتحال کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی خاطر عملی اقدامات میں تبدیلیوں کی ضرورت نے باہمی اختلاف رائے کا تاثر ابھارا ہے جبکہ حکومتی حلقے کے بیانات اور پروپیگنڈا نے بھی اس تاثر کو مضبوط کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع

Read more

غداری بے نتیجہ نہیں رہتی

وطن عزیز کے مقتدر طبقات میں یہ سوال آزادی کے فوری بات سے گردش کرنے لگا تھا کہ ملک کے نظم و نسق میں ہمارا کردار کتنا طاقتور ہوگا؟ قائد اعظم اور دیگر مسلم لیگی قائدین کے ساتھ ساتھ اس وقت تک کی حزب اختلاف کے قائدین کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ ملک کسی فوجی آمریت کی قید میں جا سکتا ہے۔ وہ ایک دوسرے سے نئے حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے کمر کس لیتے تھے مگر سیاسی میدان کے شہسواروں کے علاوہ دیگر طاقتور طبقات اپنا مسلمہ جمہوری روایات سے ہٹ کر کردار مانگ رہے تھے بلکہ با الفاظ دیگر ایسا کرنے کی ٹھان چکے تھے جس کی ایک جھلک قائداعظم کی جنرل اکبر خان سے وہ معروف گفتگو ہے جس کے بعد قائداعظم نے اپنی تقریر میں ضروری خیال کیا کہ افسران کے حلف کے الفاظ کو دوبارہ دوہرا کر ان کو ان کے حقیقی فرض تک محدود رکھنے اور رہنے کی تلقین اور نصیحت کی جائے۔

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

ایم آر ڈی شیطانی ٹولہ نہیں، قومی تاریخ کا روشن باب تھی

آج کا مضمون لکھنے کی تحریک موجودہ حکومت کے شہری ہوا بازی کے وزیر کے اس بیان سے ملی۔ جس میں انہوں نے عمران خان کی موجودہ حکومت کے لیے چیلنج بننے والے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق دور آمریت میں بننے والے اتحاد ایم آر ڈی کو بھی نشانے پر لیا ہے اور اسے شیطانوں کے ٹولے سے تشبیہ دی ہے۔ جہاں تک میری یادداشت کا تعلق ہے۔ شاید یہ  فروری 1981ء

Read more

کیا پاکستان کے مسائل کی جڑ جمہوریت اور انتخابات ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل اور سماجی و معاشی صورت حال کا ذمہ دارایسے انتخابی نظام کو قرار دیا ہے جس میں حکومت کو ہر پانچ سال بعد انتخاب میں جانے کی فکر ہوتی ہے۔ لہذا وہ طویل المدت منصوبہ بندی نہیں کرتیں اور صرف ایسے منصوبے شروع کرتی ہیں جن کا فوری نتیجہ سامنے آسکے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان  خودداری اور خود اعتمادی سے ہی اپنےمسائل پر قابو

Read more

حکومتیں اور لوگ

جب سوویت فوج افغانستان میں آئی تو افغانوں نے غیر ملکی تسلط کے خلاف لڑنا شروع کر دیا۔ لوگ مہاجر ہو کر پاکستان آنے لگے تو امریکہ کو موقع مل گیا۔ بزعم خود کمیونسٹ خود کو ملحد کہنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ اس کے برعکس امریکہ کے ڈالر تک پر لکھا ہوا ہے ”ہمارا خدا پر یقین ہے“۔ امریکیوں نے اپنے پاکستانی اتحادیوں کی مدد سے ”جہاد“ متعارف کروایا کیونکہ سوویت یونین والے ”کافر“ تھے جبکہ امریکی اور دیگر

Read more

پی ڈی ایم کو ناکام کہنا غلط کیوں؟

جنوری کی یک بستہ ٹھنڈی، ہڈیوں میں اتر جانے والی، جذبوں کو مزید گرم کرنے والی اور کام کی رفتار کو سست کرنے والی سردی میں ایک عدد شال اوڑھ لیجیے اور ٹھٹھرتی شام میں کافی کا ایک مگ ہاتھ میں پکڑیں۔ فرشی ہیٹر کے پاس بیٹھیں۔ کرسی پر بالکل سکون سے بیٹھ جائیں۔ پھر کچھ دیر کے لیے سوچیے کہ عمران خان کی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا قوم کو کیا فائدہ ہوا تھا اور پی ڈی ایم کے متحرک ہونے سے قوم کو کیا حاصل ہو گا؟

Read more

’ضربِ مومن‘: کیا 1990 میں امریکہ پاکستان اور انڈیا کو جوہری جنگ کے دہانے سے واپس لایا تھا؟

سنہ 1990 میں پاکستان اور انڈیا میں تعینات ان ٹیموں نے فوجی ماہرین کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جسے واشنگٹن سے ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ سرحد کے کسی بھی طرف کسی بھی جارحانہ فوجی صف بندی یا اسلحہ کی تنصیب کا نہ صرف سراغ لگائیں بلکہ ایسی کسی بھی خبر سے اعلیٰ امریکی حکام کو فوری آگاہ کیا جائے۔

Read more

سعدی یوسف کا جنت سے جو بائیڈن کے نام خط

جو بائیڈن آپ کو چٹھی لکھنے کی وجہ بڑی خاص ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہم عراقی، فلسطینی، شامی اور مصری شاعر عالم بالا میں اپنی ال شابندر کافی شاپ میں باقاعدگی سے اکٹھے ہو رہے ہیں اور سچی بات ہے کہ ان دنوں آپ ہمارے درمیان کچھ زیادہ ہی زیربحث رہے ہیں۔ محمود درویش اور نازک الملائیکہ آپ کی بہت وکالت کر رہی ہیں۔ میں نے انہیں تنبیہہ کی ہے کہ وہ زیادہ جذباتی نہ بنیں۔

Read more

پاکستان پر مسلط ہونے والی اشرافیہ کی کہانی (آخری قسط)

اب ہم سیاسی جماعتوں کے کردار اور اس کے طریق کار کو زیربحث لاتے ہیں۔ انگریز دور میں جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں کہ کس طرح انگریزوں نے اپنے وفاداروں میں بڑی بڑی جاگیریں تقسیم کیں جو کہ مغلوں کے برعکس موروثی طرز پر استوار کی گئیں تھیں جبکہ نہری نظام متعارف کروا کر ہندوستانی معاشرے کو خالص جاگیرداری طرز پر استوار کیا گیا۔ ان جاگیرداروں کو بھاری بھرکم خطابات سے نوازا گیا اور انہوں نے انگریزوں کے

Read more

براڈ شیٹ، نہیں چارج شیٹ

نئے سال کی شروعات پاکستان میں سیاسی چپقلش اور صف بندی و طریقہ کار میں اتھل پتھل سے ہوئی ہے متعدد اسکینڈل سامنے آئے بجلی کا بریک ڈاؤن، ایل این جی کی قلت، مہنگے داموں خریداری طلب اور دستیاب مقدار میں عدم توازن، براڈ شیٹ اور پھر ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطی۔ لیکن میں بحث کا آغاز ملکی آئین میں وضح شدہ سیاسی ڈھانچے سے ممکنہ انحراف جیسی وسیع المعنی اور گہری اثر پذیری کے حوالے

Read more

عمران خان اور 22 کروڑ مصیبتیں

ایک وقت تھا کہ اسلام پورہ لاہور ہی میں ایک خاندان کے چودہ افراد کے قتل پر پورا شہر ہی نہیں، پورا ملک سہم کر رہ گیا تھا محض اس لیے کہ اس وقت ایسی وارداتوں کی شرح آج کے مقابلے میں کہیں کم تھی اور ایسی خبریں نہ صرف شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوتیں بلکہ ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کرتی تھیں۔ حکام بالا کو اپنا راج سنگھاسن ڈولتا دکھائی دیتا تھا۔ دنوں، ہفتوں نہیں مہینوں ایک ہی واردات کے چرچے رہتے، مائیں اپنے بچوں کو اس کا حوالہ دے دے کر ڈراتیں اور بڑھے بوڑھے، مرد و زن کانوں کو ہاتھ لگا لگا کر اللہ توبة کرتے، رد بلا کے لئے صدقے اتارتے اور منتیں مانتے۔

Read more

آپ نے گھبرانا نہیں ہے

چند روز قبل کپتان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں کمال بات کہہ دی، فرماتے ہیں کہ ’’میں پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جو جی ایچ کیو کی نرسری میں نہیں پلا‘‘ ، حضور شاید جی ایچ کیو کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ نرسریوں میں پودے لگانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بعد میں جب وہ تناور درخت بن جاتے ہیں تو وہ اپنی جڑیں انہی نرسریوں کی طرف بڑھانے لگتے ہیں۔

Read more

براڈ شیٹ کیس: حکومتِ پاکستان نے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیرِ اعظم پاکستان کے معاون خصوصی داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بین الاقوامی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں اور ان کو ادائیگی کی تفصیلات پیش کر دی ہیں اور کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس سے ایک چیز واضح ہوتی ہے کہ ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور بین الاقوامی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ کے درمیان معاہدہ جون 2000 میں ہوا، جولائی 2000 میں انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرم سے ایک دوسرا معاہدہ ہوا۔

Read more

ایک کمینی سی خوشی کا احساس

امریکہ میں 6 جنوری کو جو ہوا وہ ساری دنیا کے لیے ایک حیران کن منظر تھا۔ اچھا تو یہاں بھی ایسا ہوتا ہے؟ یہاں بھی ایسا ہو سکتا ہے؟ ایسے مناظر تو غریب ملکوں کی اسٹیج پر سجائے جاتے ہیں۔ اور مزے کی بات کہ یہ سب جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے۔ وہی جمہوریت جو امریکہ فی سبیل للہ دنیا کو سکھانے نکلا تھا۔ یہ سب ہوتا دیکھ ایک کمینی سی خوشی ہو رہی ہے۔ امریکہ کو

Read more

افضل چن، گل واقعی ودھ گئی اے؟

عمران خان جو خود کبھی شہباز شریف کی پنجاب کی حکومت کو سٹے پر چلنے والی حکومت کے طعنے دیا کرتے تھے خود چھ سال سے اس کیس میں سٹے پر چل رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے شدید دباوٴ اور اسٹیبلشمنٹ کے حکومت سے ہاتھ اٹھانے کے بعد امید ہے کہ یہ کیس بھی جلد ہی کھل جائے گا اور نہ صرف پی ٹی آئی فارغ ہو جائے گی بلکہ عمران خان پر بھی تاحیات پابندی لگ جائے گی۔

Read more

خواتین، میڈیا اور اخلاقیات

ہفتے کی صبح کو عکس ریسرچ سنٹر کی ’خواتین ، میڈیا اور اخلاقیات: فاصلے کو کم کرنا‘ کے موضوع پر ہونے والی قومی مشاورت میں شرکت کا موقع ملا تو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ انہوں نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے لئے ایک صنفی حساسیت پر مبنی ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی خواتین کا میڈیا شکایت سیل بھی بنایا ہوا ہے۔  پاکستان میں میڈیا کو بڑی حد تک آزاد اور

Read more

کیا طاقت کا سرچشمہ دولت ہے؟

جدید ٹکنالوجی اور کتاب کا آپس میں رشتہ جوڑنے کے لیے ہم چند احباب نے فیصلہ کیا ہے کہ انفرادی طور پر کتاب پڑھنے کے بجائے ”زوم“ کے ذریعے محفل سجا کر اجتماعی طور پر کتابیں پڑھی جائیں اور ان پر سنجیدہ گفتگوہ بھی کی جائے۔ یعنی جو روایتی ”بک کلب“ ہوا کرتا تھا، اس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن کر دیا جائے۔ اس عمل کی بیک وقت کئی برکات ہیں۔ اس سے کتاب پڑھنے، پرانے سماجی تعلقات بحال کرنے، یا نئے سماجی تعلق قائم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی راہ نکلتی ہے۔

Read more

ندیم افضل چن کا استعفیٰ، کیا اختلافِ رائے کی گنجائش کم ہو رہی ہے؟

مستعفی ہونے والے ندیم افضل چن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان سے استعفی مانگا گیا تھا جس کی بنا پر اُنھوں نے استعفی دے دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ویسے بھی اگر پارٹی کی لائن کے خلاف چلا جائے تو استعفی دینا بنتا ہے۔

Read more

گلے کٹی لاشیں اور ضدی بادشاہ

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اخلاقیات کا درس دینے والا مسند پر بیٹھتے ہی تمام اخلاقیات بھول گیا، بعض لوگوں کا نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ کسی کا جنازہ نہیں دیکھ سکتے، سانحہ مچھ میں شہید ہونے والوں سے شاید زیادہ خوف آ رہا ہو گا کہ ایک تو دس جنازے ہیں اور پھر ان کے گلے بھی کٹے ہیں، نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے کہ وہ سوچے کہ جب تعزیت کے لیے پہنچا تو کہیں گلے کٹی لاشیں اٹھ کھڑی نہ ہو اور وہ اپنے خون کا حساب مانگنے لگیں اور پھر خوف کے مارے وہاں سے جوتے چھوڑ کر بھاگنا نہ پڑ جائے، ایسے لوگوں پر ترس کھانا چاہیے نہ کہ تنقید۔

Read more

آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں، یہ تو زیادتی ہے: مولانا فضل الرحمان

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راولپنڈی آنے کے پلان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ وہ آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے۔ ’میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں، یہ تو پھر زیادتی ہے، مہمانداری نہیں ہے۔‘

Read more

سلطانہ صدیقی: پی ٹی وی میں ملازمت سے اپنے چینل تک کے سفر میں ’عورت ہونا ہی بڑا چیلنج تھا‘

پاکستان کے معروف انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی نے کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں اور بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں انھوں نے اپنے سفر اور مشکلات سے لے کر عصرِ حاضر کے ڈراموں پر بات کی ہے۔

Read more

اب اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھنے کی منطق کیا ہے؟

اورنگ آباد اور حیدرآباد میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ دونوں شہر کثیر الجہت ثقافت اور حسن اخلاق کے لیے مشہور ہیں لیکن اب دونوں کے ناموں کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

مسٹر حسن نثار! آپ چاہتے کیا ہیں؟

حضرت! پہلی بات تو یہ اپنی بے عقل کھوپڑی میں ڈال لیں کہ کسی بھی عورت کا آدمی سے برابری کرنا شوق یا پھر ضرورت نہیں بلکہ حق ہے جو اسے کسی مرد سے لیے کی ضرورت نہیں۔ دوسری بات یہ کہ چونکہ آپ براہ راست ریما عمر صاحبہ کی ذات پر نکتہ چیں تھے تو یہ یاد رکھیں مقابلہ ہمیشہ برابر یا خود سے اونچے لوگوں سے کیا جاتا ہے اور جو اس وقت آپ کی اخلاقی حالت ہے کوئی بھی مہذب انسان مقابلہ تو دور آپ سے کلام تک کرنا گوارا نہیں کرے گا۔  یہ تو آپ کا ہی خواب ہو سکتا ہے کہ ریما عمر یا کوئی اور قابل شخص آپ کو اتنی اہمیت دے کہ آپ ان سے مقابلے کے قابل بن سکیں لیکن ظاہر ہے کہ یہ ممکن نہیں ا، شاید یہی وجہ ہے کہ دلیلوں کے فقدان اور کمتری کے احساس نے آپ کی فرعونیت کو اتنا بھڑکا دیا کہ براہ راست ٹی وی شو میں بدتہذیبی کے بعد بھی آپ نے خاتون کے بارے میں دوبارہ برے انداز میں بات کی۔

Read more

ہمارے یہاں شہید بنانے کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے

میرے عزیز ہم وطنو، میں جانتا ہوں کہ آپ کو اب میرے خطاب سے کوئی دلچسپی نہیں اس لئے میں اس تحریر کے ذریعے آج آپ سے مخاطب ہوں۔ آج میں آپ کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے یہاں شہید بنانے کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے۔ پڑھ کر حیران مت ہوں یہ حقیقت ہے یہ سعادت آپ کو کب کہاں، کیسے میسر آ جائے آپ کو بھی معلوم نہیں۔ لیکن یقین جانیے جب بھی ایسا ہو

Read more

جان کی امان پاؤں تو بولوں

یہ تاریخ بھی عجب چیز ہے، کیسے کیسوں کو سرخرو کرتی ہے اور کیسے کیسوں کو مصلوب کرتی ہے۔ تاریخ نہ جبر مانتی ہے اور نہ ہی پابندی۔ تاریخ پر نہ کوئی تازیانہ لگتا ہے نہ ہی کوئی دفعہ۔ تاریخ نہ جیل جاتی ہے اور نہ ہی من مرضی عدالت میں۔

Read more

ایک پیج یا آئین کا پیج: اسٹبلشمنٹ عوامی کٹہرے میں

اب یہ سوال اہم نہیں رہا کہ نئے سال 2021 میں نیازی حکومت کب گرے گی یا عوامی غیظ و غضب سے بچی رہے گی۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دل کا جانا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کی گھبراہٹ، پریشانی اور اپوزیشن پر دن رات اندھا دھند گولہ باری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار کھونے کے خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Read more