بوسنیا کی چشم دید کہانی (41)
اگلی صبح میں ساڑھے نو بجے والی ریل گاڑی سے روم کے لیے روانہ ہوا۔ جب دن ایک بجے ریلوے اسٹیشن پہ اُترا تو اس کی ایک ہنگامے پر موقوف رونق، خانہ غالب کا نقشہ پیش کر رہی تھی۔ وسیع و عریض اسٹیشن کا چپہ چپہ سیاحوں سے آباد تھا۔ یورپ بھر میں کرسمس کی تعطیلات تھیں چنانچہ اس موقع پر روم اور ویٹی کن سے بہتر انتخاب بھلا کیا ہو سکتا تھا۔ میں نے اپنے ٹریول ایجنٹ ناصر سے
Read more









































































