مستنصر حسین تارڑ کے ناول "بہاؤ” کا تہذیبی شعور

ناول ”بہاؤ“ مستنصر حسین تارڑ کا شاہکار ناول ہے۔ مستنصر حسین تارڑ کا یہ ناول کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ جس طرح انھوں نے اس ناول میں قدیم وادیٔ سندھ کی تہذیب کی تصویر پیش کی ہے شاید آج تک کوئی مصنف اس طرح جامع اور خوبصورت طریقے سے نہیں کر پایا۔ مستنصر حسین تارڑ کا تعارف مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گجرات کے ایک کاشت کار گھرانے سے

Read more

خواب نگر

سردیوں کا موسم تھا۔ رات کے پہر لمبی اور گہری نیند میں ڈوب چکے تھے۔ ساری دنیا پر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے اور ہر سو کالی گھٹاؤں نے زمین و آسمان کو ڈھانپ رکھا تھا۔ سرد ہواؤں نے لوگوں کو گھروں پر رہنے پر مجبور کر دیا تھا۔ سر شام چرند پرند الغرض ہر کوئی اپنے اپنے گھر کی منزل لے چکا تھا۔ شام کی خاموشی اور رات کی خوفناک دہشت نے عجیب طرح کا خوف و ہراس پھیلا

Read more

ختلون: منگول شہزادی جس نے رشتے کے طلبگاروں کو کشتی میں ہرانے کا چیلنج دیکر ہزاروں گھوڑے جیتے

وہ تمام منگولوں کی طرح ایک ماہر تیر انداز اور بہترین گھڑ سوار ہونے کے علاوہ منگولیا کی فری سٹائل کشتی، بوک کی ایک عظیم فائٹر تھیں جس میں زمین کو چھونے والا پہلا شخص ہار جاتا ہے۔

Read more

گاندھی نے انگریزی لباس ترک کر کے ’نیم برہنہ فقیر‘ جیسا حلیہ کیوں اپنایا؟

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے اور ان پر کئی کتابیں لکھنے والے تشار گاندھی کا ماننا ہے کہ گاندھی نے اپنی چھوٹی دھوتی کو انگریزوں کے خلاف حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا تھا۔

Read more

’پری پیریڈ کومک بُک‘: ’ہم ماہواری کو ایسے لیتے ہیں جیسے بچی نے گناہ کر دیا‘

صدف الطاف لوہیا بتاتی ہیں کہ کامک بُک کا خیال اس لیے آیا کیونکہ ایک تو ہم لوگوں میں پڑھنے کی عادت ختم ہو رہی ہے اور اگر میری بیٹی ہو گی تو میں اس کے ہاتھ میں فون نہیں دوں گی بلکہ اس کو بولوں گی کہ بیٹا چلو میرے ساتھ بک پڑھو۔‘

Read more

ڈرامہ سیریل ”ورکنگ ویمن“

دو نازک سے کاندھوں پر تم کِتنا بوجھ اُٹھاتی ہو گھر کی چھت کا کمر توڑ مہنگائی، بھاری ٹیکسوں کا دفتر کی ذمہ داری کا تیز کسیلی باتوں، میلی نظروں کا انگ انگ پر چلتی پھرتی آنکھوں کا گلی میں بیٹھے وزنی فقروں آنے والی کل کی بوجھل فکروں کا کتنے بھاری پتھر ہیں! بیتی یادوں بیتی محبتوں کے وعدوں کا گھنی گھنیری زلفوں کا! دو ننھے سے کاندھوں پر تم اِتنا بوجھ اُٹھاتی ہو صنفِ نازک کہلاتی ہو! شہزاد

Read more

نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

منیر نیازی کی ایک پنجابی نظم ہے۔اسے پڑھتے ہوئے میں ہمیشہ حیران ہو جاتا ہوں۔ ’وقت‘ اور اس کی بے ثباتی کو اس نظم سے بہتر انداز میں بیان کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ نظم کا عنوان ہے:’ویلے تو وڈی کوئی حقیقت‘ یعنی وقت سے بڑھ کر بھی ا یک حقیقت۔ بنیادی پیغام اس نظم کا یہ ہے کہ ہر وقت کا اپنا ’سچ‘ ہوتا ہے۔ وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ’سچ‘ بھی بدلتا رہتا ہے اور اس کی حمایت

Read more

کچھ ملکوں میں تاریخ خود کو دہراتی ہے

  سوگ کے چند دن تو گزر گئے۔ شروع میں تو جس نے سنا، سکتے میں آ گیا۔ اگلے کئی دن سب نے دلوں میں گہرا الم محسوس کیا۔ سب بار بار افسوس کرتے۔ سوچتے : یہ بھی ہونا تھا۔ یہ ہوا کیسے؟ بے یقینی کی کیفیت محسوس کرتے۔ پھر سوچتے : یہاں وہ سب بھی ہوجاتا ہے، جو کسی نے سوچا نہیں ہوتا، البتہ کسی شریر بچے یا کسی داستان گو کے تخیل میں آ سکتا ہے۔ وہ جھنجھلا

Read more

جاگتی آنکھوں کا خواب: نواں حصہ

اسلام کی چوتھی بڑی مسجد، مسجد کوفہ سلام کر کے واپس باہر آ کر وہیل چئیر شکریے کے ساتھ واپس کی۔ اتنے میں جنازہ اٹھائے ہوئے لوگ نظر آئے۔ پتہ چلا کہ کوئی فوت ہو جائے تو تدفین سے پہلے اسے یہاں لے کر آتے ہیں۔ پھر باہر نکلتے ہوئے اس شاندار مسجد کو نظروں میں سمونے کی کوشش کی۔ باہر گاڑی میں آ کر بیٹھے اور اب ہمارا رخ مسجد کوفہ کی جانب تھا۔ کوفہ عراق کے جنوب میں

Read more

کیا آپ ذہنی اور جسمانی صحت کے تعلق سے واقف ہیں؟

جب ہم اپنی یا اپنے گھر کے افراد خاص طور پر بچوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں تو ہمیں پہلے مائنڈ باڈی ریلشن شپ کو سمجھنے کے لئے اس کے بارے میں بنیادی شعور ، آگاہی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ دماغ اور جسم اگر الگ الگ وجود بھی رکھتے ہیں پھر بھی جسم اور برین جو جسم کی حیثیت رکھتا ہے اس کے کیمیاوی اور حیاتیاتی عوامل اور فعلیات انسان کی نفسیاتی

Read more

اندلس اجنبی نہیں تھا! چوتھی قسط

فرینکفرٹ کی ایک صبح! جہاز سے باہر نکلے تو وہی سب کچھ تھا جو ائرپورٹ پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ سکیورٹی، وہیل چئیرز، بیگج بیلٹس، ادھر سے ادھر بھاگتے مسافر، کچھ کو اگلا جہاز چھوٹنے کی فکر، کچھ امیگریشن سے خوفزدہ۔ کچھ دیر تو سائن بورڈز کے سہارے چلے پھر سوچا پوچھ ہی لوں کہ کس اوکھلی میں سر دینا ہے؟ ایک صاحب سے پوچھا تو کہنے لگے، بی بی اگلے جہاز میں گھسنے سے پہلے امیگریشن کے حساب کتاب

Read more

سجاد اظہر کی راول راج نگری

”سادھو: نہیں خدا اپنے مظاہر سے بات کرتا ہے اور جس پر کھلتا ہے، اس کی زبان کی لکنت ختم کر کے اس میں علم پھونک دیتا ہے۔ ہمیں یہ علم وجدان سے ملا ہے۔ ہمارا علم دلوں سے منتقل ہوتا ہے اور تمہارا کتابوں سے۔ ہو سکتا ہے کوئی کتابی کیڑا یا نفرت تمہارے کتابی علم کو راکھ بنا دے، مگر ہمارے دلوں کے علم تک کسی کیڑے یا آگ کی رسائی نہیں۔ “ ہزاروں سال قدیم ہندوستان کے

Read more

خواہشیں ہیں صدیوں کی عمر تو ذرا سی ہے

جدھر نظر اٹھا کر دیکھو ایک دنیا سر و سامان کی فکر میں سرگرداں نظر آتی ہے۔ کوئی اس جستجو میں کامیاب ہوا تو کوئی ناکام۔ مگر یہ سودا اور دھن ہر سر میں موجود ہے کہ مکان ہو آراستہ اور لباس ہو پیراستہ۔ ایک بڑی گاڑی سواری کے لئے مل جائے اور چند نوکر ہمہ وقت خدمت میں پیش پیش رہیں۔ بازار کو جو نکلیں تو دس بیس سلامی کو آئیں اور اگر گھر میں بیٹھیں تو کوئی آ

Read more

سوشل میڈیا پر بچے: یہ بھی چائلڈ لیبر ہے

چند دن پہلے اخبار میں سندھ حکومت کے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے دیا گیا ایک اشتہار نظر سے گزرا۔ اشتہار کے مطابق بچوں سے جبری مشقت اور گھروں میں کام کاج کروانا تشدد کے زمرے میں آتا ہے اس لیے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں پے تشدد کے واقعات کی فوری اطلاع دیں۔ بچوں سے مشقت کرانے کا تو رواج اس خطے میں ہی کیا دنیا بھر میں صدیوں پرانا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے

Read more

آسٹریلیا میں معاشرتی طرز زندگی

آسڑیلیا ایک ایسا ملک ہے۔ جس میں دنیا جہان میں موجود تمام رنگ و نسل اور مذاہب و عقائد کے لوگ موجود ہیں۔ بلکہ یہاں کرہ ارض پر موجود تمام نسلوں کے مجموعے سے بھی کہیں زیادہ نسلیں موجود ہیں۔ کیوں کہ یہاں پر موجود تمام رنگ و نسل کے لوگوں کے باہمی اختلاط سے نت نئی مخلوط نسلیں وجود میں آ رہی ہیں۔ یہاں کے باشندوں کے رسم و رواج مختلف ثقافت مختلف، مذاہب مختلف، زبانیں مختلف، رنگ مختلف

Read more

ہاتھوں میں سے گرتی دعا (افسانہ)

دو دن پہلے بارش ہوئی تھی جس وجہ سے قصبے کا پارک گیلا ہو گیا تھا اور کیچڑ زیادہ تھی۔ شام کے وقت واک کرنا میرے معمول میں شامل تھا۔ اس دن میں پارک کے بجائے روڈ کے کنارے واک کرتے چلا آیا۔ روڈ قصبے سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ ویسے یہ ہے قصبہ لیکن کسی چھوٹے شہر سے کم نہیں۔ ہمارے اس بڑی آبادی والے قصبے میں بوائز اور گرلز ہائی اسکول ہیں۔ بوائز ہائی اسکول میں سے

Read more

الووں سے معذرت کے ساتھ

ابھی نظروں سے وائس آف امریکہ کا ایک وی لاگ گزرا جس میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص اور جمہوریہ قبرص کے درمیان ایک بفر زون میں کسانوں کو درپیش طفیلیوں یعنی فصلوں کی تباہی کرنے والے چوہوں اور گلہریوں سے نجات کے لئے الووں کے سائنسی استعمال کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ تب سے اب تک عجیب وسوسے اور پریشانی ہو رہی کہ عجیب لوگ ہیں الووں کو ایسے کاموں پہ لگا رہے، ایسا نہ ہو وہاں الو بولنے

Read more

ہم خود اپنے دُشمن ہیں

آپ کا کیا خیال ہے ریاستیں کوئی ایک دن میں ناکام ہوجاتی ہیں؟ کیا ریاستوں کی تباہی میں صرف حکمران اور پالیسی ساز ادارے ہی شامل ہوتے ہیں؟ جی نہیں اس میں عوام کا بھی کلیدی کردار ہوتا ہے بلکہ مُجھے کہنے دیں کہ جمہوری مُلکوں میں عوام ہی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ویسے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ آپ مُجھ سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یقین کریں کہ یہاں تو اختلاف کی کوئی گنجائش ہی موجود

Read more

سکندری ران، پتھر گوشت اور حلیم کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی حیدرآباد کے نظام خاندان میں بھی دلچسپی

رمیش کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ’سکندری ران‘ سب سے زیادہ پسند آئی ہے۔ ’یہ ایک خاص ڈش ہے جس میں چھوٹے دنبے کی پوری ٹانگ کھانے کے لیے پیش کی جاتی ہے۔‘

Read more

عوامی جمہوریہ چین کا آنکھوں دیکھا حال (۱)

گزشتہ چند برسوں کے دوران جس ملک کی موجودہ، تاریخ، تہذیب و تمدن، رسوم و رواج، عقائد، کام کرنے کے ڈھنگ، نیز خطے میں اگر کسی ملک کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے حوالے سے سب سے زیادہ لکھا گیا ہے تو وہ چین ہے۔ عوامی جمہوریہ چین۔ محنت میں عظمت کے مشہور مقولے پر پوری چینی قوم کار فرما ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ملک نے قلیل عرصے میں ہر شعبہ زندگی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔

Read more

کیا مذہب بچوں کو جنسی تعلیم دینے کی مخالفت کرتا ہے؟

پچھلے ماہ میری ماہر نفسیات دوست ابصار فاطمہ نے ’جو‘ ہم سب ’کی مقبول کالم نگار اور افسانہ نگار بھی ہیں‘ مجھے بتایا کہ ان کی سہیلی سونیا ڈار جنوبی ایشیا کے لوگوں کے جنسی رجحانات پر نفسیاتی تحقیق کر رہی ہیں اور اپنی تحقیق کے سلسلے میں میرا انٹرویو کرنا چاہتی ہیں۔ ابصار فاطمہ میرے ایسے دوستوں میں سے ہیں جنہیں میں۔ ناں۔ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں نے حامی بھر لی۔ اس مکالمے کے بعد سونیا ڈار

Read more

مولانا داؤد غزنوی کی شخصیت: مختصر جائزہ

مولانا داؤد غزنوی مسلک اہلحدیث کے چند بڑے علماء میں سے تھے۔ آپ پنجاب کانگریس کے صدر تھے، اور پنجاب میں وہ واحد مسلمان تھے جو کانگرس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آپ نے اپنی مذہبی شناخت یا جماعت کی پہچان پر عملی سیاست نہیں کی بلکہ خالص سیاسی جماعتوں کے ساتھ منسلک ہو کر انہوں نے سیاست لڑی۔ اس میں ان کا ایک خاص موقف تھا جو آگے ہم پیش کریں گے۔ مولانا نے 1946

Read more

مدارس میں بڑھتی تشدد کی لہر اور علت مشائخ

کیا خدائی قربت انسان کو بے رحم بنا دیتی ہے؟ کیا نماز واقعی بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے؟ جس کے سینے میں قرآن کریم کے 30 پارے محفوظ ہوں کیا اس پر بھی شیطان حاوی ہو سکتا ہے؟ کیا شیطان ایک شیخ الحدیث پر بھاری پڑ سکتا ہے؟ جو سینہ ایمان و یقین سے منور ہو کیا شیطان اس دل میں بھی نقب لگا سکتا ہے؟ جن کا ٹھکانہ ہی محراب و منبر حتی کہ گھر تک

Read more

ایک شام: محمود شام کے نام

پاکستان کے ادبی، شعری، صحافتی حلقوں میں محمود شام صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کا نام سنتے ہی ان کا سراپا یوں آنکھوں میں در آتا ہے جیسے گھر کے کسی بھی بزرگ اور قابل احترام ہستی کا آتا ہے۔ شام صاحب کا درجہ میری زندگی میں ایک استاد کا سا ہے۔ انھوں نے مجھے تختہ سیاہ کے آگے کھڑے ہو کر خبر بنانا، فیچر رائٹنگ، اخباری میک آپ، سرخیاں بنانا، خبر کے ادب آداب تو

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی

اسی دوران پاکستان سے نیا دستہ بھی بوسنیا پہنچ گیا جس میں سے تین ASI صاحبان کا سٹولک کے لیے انتخاب ہوا۔ عظیم اور ندیم کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا جب کہ فاروق کا بلوچستان پولیس سے۔ عظیم ایک مکمل مسخرا تھا۔ ساتھیوں کی نقّالی اس کا پسندیدہ شغل تھا۔ ایک دفعہ وہ پیگی اور ایشور سنگھ کے ہمراہ راونو کے علاقے میں گشت پر تھا۔ اچانک انھیں ایک بندر نظر آیا۔ بندر کو دیکھتے ہی پیگی نے اس

Read more

محبت سرحدوں سے ماورا ہے

اگست کی ایک خوبصورت سہ پہر اور حسب معمول اپنے عقبی لان کے عرشہ پر بیٹھا پرانے گیتوں سے خوبصورت اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہو رہا ہوں۔ حد نگاہ گھنے درخت، مغرب میں ڈھلتے سورج کی روپہلی کرنوں سے سبز اور اجلے پتوں پر ایک عجیب سی رعنائی چھلک رہی ہے۔ ایک ماہ بعد زرد، سرخی مائل اور پیلے پتے سبز پتوں کی جگہ لے لیں گے اور پھر چند دنوں میں یہ پتے بھی درختوں کا ساتھ چھوڑ

Read more

لتا جی کی کرکٹ سے محبت کا راز

عجب اتفاق ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اس وقت بھارتی سرزمین پر قدم رکھا۔ جب بھارت کے عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کا جنم دن تھا یعنی 28 ستمبر۔ مجھے بے اختیار 1983 میں برطانیہ میں منعقد ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ یاد آ گیا۔ اس ورلڈ کپ کو بھارتی کرکٹ ٹیم نے 25 جون 1983 کو لارڈز کے میدان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر جیت لیا تھا۔ آج ہندوستانی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے

Read more

ایک غازی بنا، ایک شہید!

ایسا پہلے بھی ہوا ہے کہ بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں لیکن سارے الفاظ آپس میں گڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔ کہیں دہشت ہے، کہیں خوف ہے، کہیں احتیاط ہے۔ کہیں لکھتے لکھتے قلم پھسل نا جائے اور وہ کہہ دوں جو نہیں کہنا چاہیے۔ اچھا! ہمت کرتی ہوں۔ جہاں عمران ریاض کی واپسی پہ خوشی کی انتہا نہیں رہی، وہیں اگلے ہی لمحے ان کی کمزور اور پژمردہ سی تصویر نے دل دہلا کے رکھ دیا۔ ایسی گرج برس،

Read more

عمر رسیدہ افراد کا عالمی دن اور دلچسپ حقائق

جاپان کو عمر رسیدہ افراد کی سرزمین کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں عمر رسیدہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ جاپان کے حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان کی آبادی میں 65 سال اور اس سے زائد عمر رکھنے والے افراد کا تناسب 29.1 فیصد ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال 29 فیصد تھا۔ یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ جاپان اس وقت عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی شرح سے پریشان ہے۔

Read more

سوشل میڈیا اور نفسیاتی بحران

روز ازل سے تا امروز انسان ہر دور میں کسی نہ کسی طور پر طرح طرح کے بحران کا شکار رہا ہے۔ اٹھارہویں اور انیسویں صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جہاں صنعتی انقلاب انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا وہیں مشینوں کی حکومت میں انسان وجودی بحران کا ہدف بھی بنا۔ اس کا تشخص اور تدبر اشیاء کے پرزوں کی نذر ہو گیا۔ جس کے رد عمل میں وجودیت کے باقاعدہ فلسفے نے جنم لیا اور

Read more

بیرون ملک جانے کی خواہش: ذاتی اور حکومتی رویے

دو دن پہلے ایک جاننے والے کا فون آیا وہ مشورے کا طالب تھا کہ اس کے بچے کینیڈا یا یورپ کس طرح جا سکتے ہیں۔ عرض کی کہ بطور طالب علم سب سے آسان ہے، پڑھنےکے لئے بھیجیں۔ تعلیم حاصل کرکے وہاں رہنا چاہیئں تو رہ جائیں نہیں تو واپس آکر یہاں بہتر طریق پر ملک کی خدمت کریں۔ آگے سےکہنے لگے کوئی آسان طریقہ بتائیں۔ میرے بچے زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ پھر کسی جاننے والے کے بارے

Read more

امریکی سفیر کے دورہ گلگت بلتستان کے مثبت پہلو

امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر محیط دو طرفہ تعلقات باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہیں۔ ان تعلقات کے بنیادی پہلوؤں میں سے ایک پاکستان کے لیے امریکی فلاحی امداد ہے، جس نے اقتصادی ترقی اور تعلیم سے لے کر انسداد دہشت گردی کی کوششوں تک متعدد چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری 1947 میں پاکستان کی تخلیق سے شروع ہوتی ہے۔ سرد جنگ کے دوران، پاکستان اپنے تزویراتی محل

Read more

انسان کو ایک سائنسی معجزے کی ضرورت ہے (مکمل کالم)

ایک وقت آئے گا جب اس زمین پر انسان کا وجود ختم ہو جائے گا۔ شاید یہ وقت قیامت کے قریب آئے یا ممکن ہے قیامت سے پہلے ہی آ جائے کیونکہ قیامت تو پوری کائنات کے لیے برپا ہوگی جبکہ زمین تو فقط کائنات کے سمندر میں ایک ذرہ ہے۔ سو، اس بات کا امکان موجود ہے کہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہم نسل انسانی کے خاتمے کو قیامت کے مقررہ وقت سے پہلے ہی یقینی بنا لیں۔

Read more

انڈیا میں سیکس کے لیے ’رضامندی کی عمر‘ پر بحث دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟

سپریم کورٹ کے وکیل نتن میش رام کہتے ہیں کہ ’اس کا سب سے زیادہ اثر قبائلی معاشرے پر پڑے گا، کیوں کہ زیادہ معاملات انھیں علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں 16 سے 18 سال کے بچے رضامندی سے جنسی تعلق قائم کر رہے ہیں، لیکن ان پر پوکسو کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ قبائلی معاشرے میں جنسی تعلقات کے بارے میں زیادہ ممانعت نہیں ہے۔‘

Read more

اپوزیشن سیاستدانوں کو اغوا کرنے والے ’خصوصی ہِٹ سکواڈ‘ کا رکن جسے اعتراف جرم کے باوجود بری کر دیا گیا

یوری گاروسکی نے بیلاروس میں ایک ہٹ سکواڈ کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا تھا، جس نے ملک کی اپوزیشن کے اہم ارکان کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ لیکن اس اعتراف کے باوجود انھیں سزا نہیں ہوئی۔

Read more

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں

ہمارے نگران وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران شاید اپنی اور اپنے ملک کی دہشت بٹھانے کے لیے یہ بھی کہہ دیا کہ پاکستان چین کا اسرائیل ہے۔ ان کے ناقدین کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ اعتراض اس بات پر کریں کہ پاکستان کا اسرائیل سے موازنہ کیا گیا یا اس بات پر کہ پاکستان کو چین کا اسرائیل کہا گیا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

سندھ پر راکشس کا سایہ

صدیوں پہلے نانی ماتا نے بدی کی علامت راکشس کو اپنے غیظ و غضب سے مار دیا تھا، جسے وہاں کے لوگ علاقے کے نام کی مناسبت سے ہنگول راکشس کہتے ہیں۔ ویسے راکشس کا کوئی نام نہیں ہوتا یہی نام عطا چانیو کی ہنگلاج پر بنائی ہوئی خوب صورت ڈاکومنٹری میں لیا گیا ہے۔ جس جگہ راکشس کو نانی ماتا نے واصل جہنم کیا اسے ہنگلاج کہا جاتا ہے جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع ہے اور کھیر

Read more

ایک مسلسل احتساب

نجیب محسن وہاں عین برانچ کھلتے ہی پہنچ گیا تھا۔ اپنی نئی پوسٹنگ پر جب سے وہ وہاڑی آیا تھا تو اس کی بیوی مائرہ کی سانسیں کچھ زیادہ ہی اکھڑ گئی تھیں۔ مائرہ کے لیے جیسے کچھ بھی ٹھیک نہ ہو رہا تھا۔ یوں تو اس کا یہ عارضہ پرانا تھا مگر الرجی کا ایسا حملہ کہ چھاتی ہر بار زور سے دبا کر سانس بحال کرنی پڑے، ایسا پہلے نہ ہوتا تھا۔ ایسا کرنے سے اس کی پسلیاں

Read more

مستونگ دھماکہ: ’کوئی کسی تنظیم کا نام نہیں لینا چاہتا، آخر میں کہا جائے گا حملے عوام خود کروا رہے ہیں‘

مستونگ دھماکے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کرچکی ہے۔ 29 ستمبر کو جس جگہ پر تمام تر گاڑیاں اور لوگوں کا جلوس موجود تھا وہاں دھماکے کے بعد اب صرف مٹی کا ڈھیر ہے۔

Read more

ورلڈکپ 2023: ٹیلنٹ سے بھرپور انڈین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ’چوکر‘ کا لفظ کیوں جڑ گیا؟

ایک طویل عرصے سے اہم ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکامی انڈین شائقین کے لیے مایوسی کہ وجہ ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ 2013 سے انڈیا ہر ٹورنامنٹ کے آغاز میں فیورٹ ہوتی لیکن فائنل یا اس سے قبل ہی ناکام ہو جاتی ہے۔

Read more

کتاب: پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی

کتاب، پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی: مصنف شاہد صدیقی آپ شاہد صدیقی صاحب کو جانتے ہیں؟ اگر تو آپ کو کتاب خریدنے اور کتاب پڑھنے کا شوق ہے، یاد رہے کہ یہ دو علیحدہ علیحدہ شوق ہیں، تو پھر آپ ان کو ضرور جانیے کہ لکھتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں اگرچہ بولتے بھی خوبصورت ہیں۔ استاد ہیں کسی زمانے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سربراہ رہے ہیں اور کیونکہ استاد اور جنرل کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے اس لیے

Read more

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری: ’گھر سے نکلتا ہوں تو خوف رہتا ہے پولیس گرفتار نہ کر لے‘

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اُن افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جو مبینہ طور پر شدت پسند اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں رہنے کے لیے درکار کوئی دستاویزی ثبوت نہیں رکھتے ہیں۔

Read more

ہوئی کایان: ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص جن کے زوال سے چین کی معیشت کو خطرہ ہے

دنیا کی سب سے دولت مند رئیل سٹیٹ کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ ہوئی کایان کئی ہفتوں سے لاپتہ تھے۔ جمعرات کوایور گرینڈ نے تفصیلات میں جائے بغیر ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے ’غیر قانونی کام میں ملوث پائے جانے اورجرائم کے الزام میں ہوئی کایان کو قانون کے مطابق کارروائیوں اور تحقیقات کا سامنا ہے۔‘

Read more

’ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ماں نے بتایا کہ میرے اصلی والد سے ان کی پرتگال میں ملاقات ہوئی تھی‘

انگلینڈ میں مانچسٹر کے مضافات میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں روچڈیل میں پرورش پانے والے لیوک ڈیویز ہمیشہ سے ہی خود کو اپنے خاندان سے قدرے مختلف محسوس کرتے تھے۔

Read more

نسلی امتیاز یا قابلیت میں کمی۔۔۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ کیا؟

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد لوگ ملک کی دوسری بڑی اقلیت ہیں۔ ان کی پہلی آمد دوسری عالمی جنگ کے بعد ہوئی جب تباہ شدہ برطانیہ کی دوبارہ تعمیر کا آغاز کیا گیا اور لیبر کی بے پناہ ضرورت تھی۔ اس کے بعد مسلسل پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ کو اپنا گھر بناتی رہی ہے۔

Read more

’گولی مار دیں، جیل میں ڈال کر سڑا دیں لیکن واپس نہیں جانا۔۔۔‘ پاکستان میں پناہ کی غرض سے آئے دو انڈین شہری کون ہیں؟

یہ دونوں انڈین شہری کراچی کے علاقے انچولی میں قائم ایدھی ہوم میں مقیم ہیں۔ اُن پر ایدھی ہوم سے باہر نکلنے پر پابندی ہے اور دو پولیس اہلکار اُن کی نگرانی پر مامور ہیں۔

Read more

آپریشن ’فائنل‘ سے ’رتھ آف گاڈ‘ تک: اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی وہ کارروائیاں جنھوں نے دنیا کو حیران کیا

خفیہ آپریشنز کے مشنز پر بات کی جائے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ذکر نہ کیا جائے ایسا ممکن ہی نہیں۔ تو آئیے موساد کے 5 خطرناک مشنز کے بارے میں اس مضمون میں ہم اپ کو بتاتے ہیں۔

Read more

نواز شریف کی”نیک چال چلن” کی ضمانت؟

اپنے گھر سے پورے دس برس تک پیدل چلتے ہوئے لاہور کے رنگ محل مشن ہائی سکول جانا پڑا تھا۔ میرے راستے میں سنہری مسجد سے قبل کشمیری بازار آتا تھا۔ اس بازار میں سٹیشنری کے علاوہ ہمارے خطے کے چند معروف اور قدیمی اشاعتی اداروں کی گودام نما دوکانیں بھی تھیں۔پنجاب کے نواحی قصبات سے کتب فروش ان کے ہاں آکر کتابیں خریدا کرتے تھے۔ جن کتابوں کو وہاں تشہیری انداز میں سجایا گیا ہوتا ان میں ہیررانجھے اور

Read more

بت کدے میں اذانِ حق

26 جولائی کو اُسی روزنامے نے یہ خبر شائع کی کہ علامہ اقبال صدارتی خطبہ تیار کر رہے ہیں۔ اِس خبر کے چھپتے ہی محمد یعقوب کا ایک خط تمام اردو روزناموں میں شائع ہوا کہ علامہ اقبال نے سالانہ اجلاس کی صدارت قبول فرما لی ہے، اِس لیے تمام سیاسی عناصر سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ مسلمانوں کی طرف سے ایک مبسوط لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ لکھنؤ میں سالانہ اجلاس کی تیاریاں

Read more

پوٹھوہاری لوک ادب میں لوریاں

وہ میٹھے بول، گیت یا باتیں جو ایک ماں اپنے لاڈلے بیٹے کو جگانے یا سلانے کے دوران دھیمی لے میں گنگناتی ہے، اُسے لوری کہتے ہیں، ان میٹھے بولوں میں جہاں ایک ماں کے اپنے بیٹے کے لیے اپنے دل میں چھپے ہوئے ارمانوں، امیدوں اور خواہشات کا اظہار ہوتا ہے وہیں اس بچے کے بہتر مستقبل کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی موجود ہوتی ہیں، ماں باپ اپنی اولاد کے لئے ہمیشہ اچھا ہی سوچتے ہیں اس تصور سے

Read more

گمشدہ کہانی کا پہلا سِرا

جہاز کی ننھی مُنی کھڑکی سے باہر کے منظر نامے نے مجھے بے حد تھکا دیا ہے۔ میری حالت اس مسافر جیسی ہے جو میلوں کی مسافت طے کر کے بھی کہیں نہ پہنچا ہو۔ اگر دیکھا جائے تو وہ حقیقتاً میلوں کی مسافت ہی تھی جسے رفتار نے گھنٹوں سے گھٹا کر منٹوں پہ منطبق کر دیا تھا۔ آج کی دُنیا اتنی برق رفتار ہے کہ جو سوچتی ہے وہ کر گُزرتی ہے اور افسوس کہ ہم اس برق

Read more

بھارتی اداکار جن کی روحیں پاکستان میں ہی منڈ لا رہی ہیں

بالی وڈ کی ہیرو سنجے دت جو مشہور اداکار سنیل دت اور اداکارہ نرگس کے بیٹے ہیں، بتاتے ہیں کہ ایک رات جب شوٹنگ سے گھر واپس آیا تو والد صاحب (سنیل دت) کے کمرے سے رونے کی آوازیں سنائی دیں، میں ان کے کمرے میں داخل ہوا تو والد صاحب سسکیاں بھر بھر کے رو رہے تھے۔ میں سمجھا کہ شاید امی (سنیل دت کی بیوی نرگس) کو یاد کر کے رو رہے ہیں۔ میں والد صاحب سے مخاطب

Read more

شاہد حسین!ہمارا دوست

میرے دوست شاہد حسین کو اس دنیا سے گزرے اور دوسری دنیا گئے آج ہفتہ تو ہو ہی گیا ہے۔ یوں تو زبان اور قلم پیٹ سے لگا ہے مگر اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ لکھنا چاہیں تو لکھا نہ جائے اور بولنا چاہیں تو بولا نہ جائے کچھ ایسی ہی کیفیت سے ایک ہفتے سے گزر رہا ہوں۔ چند سطریں لکھتا ہوں پھر کاغذ کا گولا بنا کے ڈسٹ بن کے پیٹ میں ڈال دیتا ہوں اور خود

Read more

بزنس کلاس؟ ایہہ میں کتھے آ گئی؟ قسط نمبر تین

ائرلائن کے کاؤنٹر پہ ایک دبلی پتلی معصوم شکل والی لڑکی ہمارا پاسپورٹ لے کر کافی دیر الٹتی پلٹتی رہی۔ پھر پوچھنے لگی، کیا تمہارے پاس شینگن ویزا ہے؟ ہمیں ہنسی آ گئی، جھلی نہ ہو تو۔ بغیر شینگن ویزا کے کیا ہم جھک مارنے یہاں آ پہنچے ہیں؟ ارے بٹیا رانی یورپ کی طرف ڈنکی لگانے کا کوئی شوق نہیں۔ بالی عمریا ہوتی تو بات بھی تھی، اب اس عمر میں یورپ کی سڑکوں پہ غیر قانونی تارک وطن

Read more

آدھا تیتر آدھا بٹیر والا کام نہیں چلے گا

تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش کی جا رہی تھی درویش اس وقت ان لوگوں میں شامل تھا جو اپنی تحریروں کے ذریعے نون لیگ کو اس ایڈونچر سے باز رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نون لیگ کے چند اہم رہنماؤں تک براہ راست بھی اپنے تحفظات پہنچائے کہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں کسی بھی دوسری جماعت کی نسبت نون لیگ کے مفاد میں اقتدار سنبھالنا سب سے نقصان دہ ہو گا۔

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر: 5

سارے میں شور مچ گیا تھا۔ ”لد میلا آ گئی ہے۔ ارے بھئی کوئی ہے جو اس ارسلان کو بتائے کہ اس کی لدمیلا آ گئی ہے“ ۔ اینا ابھی اپنی کلاس روم میں داخل بھی نہ ہو پائی تھی کہ جب اس کا استقبال کوریڈور میں بکھرے اس کے ساتھیوں کی ان آوازوں سے ہوا تھا۔ تھوڑی سی حیرت سے اس نے سارے منظر کو دیکھا تھا۔ کسی نے اس سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ اسے کیوں اچانک

Read more

ایک ڈھکن۔ ڈاک۔ ٹر، ملنا اک اور گھنٹہ گھر کا

میں جب بیاہ کر دوبارہ فیصل آباد آئی تھی تو اس شہر کو دیکھنے کا نظریہ مختلف تھا سچی بات یہ ہے کہ یہاں کے رویے دیکھ کر گھبرا گئی تھی اور میں نے اپنے افسانے ”یہ گھنٹہ گھر“ میں لکھا تھا ”مجھے مختلف سروں پہ مختلف جسامت کے چھوٹے بڑے گھنٹہ گھر نظر آنے لگے ہیں۔ یہاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ کلینکس میں مجھے اتنے گھنٹہ گھروں سے ملنے کا شرف حاصل ہوا ہے کہ اگر ان تلخ

Read more

’ہم تم اک کمرے میں بند ہوں‘: وہ فلم جس نے ڈمپل اور رشی کپور کو راتوں رات سٹار بنا دیا

’بوبی‘ شاید ہندی کی پہلی کم عمری کی محبت کی کہانی تھی، جس میں جوانی کا جوش، بغاوت، معصومیت اور بے فکر محبت کا امتزاج تھا۔

Read more

دنشکا گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام سے بری: ’سری لنکن کرکٹر کے پاس سیکس کے دوران کونڈم اتارنے کا کوئی موقع نہیں تھا‘

ابتدائی طور پر ان پر جنسی زیادتی کے متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن عدالت تک مقدمہ صرف ’سٹیلتھنگ‘ یا سیکس کے دوران دوسرے فریق کی رضامندی کے بغیر کونڈوم اترانے کے معاملے پر پہنچا تھا۔

Read more

بجلی چوری کے خلاف حکومتی مہم: ’بل ادا ہے لیکن پولیس نے اس لیے پکڑ لیا کہ میٹر آہستہ چل رہا ہے‘

نگران حکومت نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ ہر علاقے میں چوری کی مختلف سطحیں ہیں لیکن چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سالانہ 589 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے لیکن کیا یہ آپریشن مؤثر بھی ثابت ہو رہا ہے؟

Read more

خیمہ بستی میں خواہشات بھری زندگی

کچھ دن قبل راہ چلتے ہوئے ایک نیم برہنہ بچے کو دیکھا۔ جو جھلسا دینے والی دھوپ میں ننگے پاؤں سڑک پر دوڑتا ہوا قریب ہی واقع خیمہ بستی میں نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ راستے کے دونوں اطراف واقع بستی میں چند ہی خیمے تھے جو پھٹے پرانے، پیوند لگے کپڑوں اور پلاسٹک شیٹس کو جوڑ کر بنائے گئے تھے۔ حفاظتی دیوار کی جگہ رسیوں اور لکڑی کی مدد سے کپڑے اور بوریاں لٹکا کر پردے کا انتظام کیا

Read more

مائے نی میں کنوں آکھاں

شام کے وقت کچے صحن میں پانی کا چھڑکاؤ کیے۔ چولہے پہ قہوہ کا پانی دم پہ رکھے دھواں ہوتا چہرہ لیے وہ آگ جلانے میں مشغول تھی۔ کہ اس کی واحد دوست کی رضیہ کی آ مد ہوتی ہے۔ رضیہ: السلام علیکم، کیا حال ہے تمہارا؟ نور گل: وعلیکم السلام، میں ٹھیک ہوں۔ تم سناؤ؟ رضیہ: میں تو ٹھیک ہوں، تم مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی۔ نورگل: (روتے ہوئے ) میں قسمت کی ہاری اور کہہ بھی کیا سکتی

Read more

وانا وزیرستان: کچھ نہیں بدلا

شاید غلط فہمی تھا یا ہم نادان الفاظ نہ سمجھ پائے۔ وعدوں پر وعدے، کوئی وہاں سے یہاں تو کوئی یہاں سے وہاں لکیر کھینچ کے ایکس فاٹا مرجر پر لیکچر دیتا، تو کہیں پر سننا پڑتا فاٹا مرج ہو جائے تو قانون کی بالادستی ہوگی، کہیں سے آواز تھی ہر طرف امن ہی امن ہوگا۔ ہم خوش تھے، خوش کیوں نہ تھے؟ اتنی بڑی جو تبدیلی آ رہی تھی۔ تو بات قانون و آئین کا کرنا ہے۔ شاید سنا

Read more

کتاب کی کشش کم نہ ہوگی

یہ کوئی سولہ برس پرانی بات ہوگی، جب اخبار پڑھنے کی چیز ہوا کرتا تھا، زیادہ صفحات کے ساتھ خریدنے کی استطاعت میں بھی تھا۔ ایک لڑکا جس نے آج تک غیر نصابی کتب کے سوا کوئی کتاب نہ خریدی تھی وہ اخبار متواتر خریدتا، ایڈیٹوریل صفحہ فولڈ کر کے کالج کے بستے میں ڈال دیتا۔ گھر سے کالج کی راہ تک دو سوزوکیاں بدل کر سفر انجام کو پہنچتا تھا۔ اس کا یہ معمول تھا کہ دو کالم کالج

Read more

تبدیل ہوتی زندگی

ہمارے مزاج پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہمارا رہن سہن، ہمارے اردگرد کا ماحول، موسموں کی شدت بھی اور ہم جس طرح کے لوگوں میں رہتے ہیں وہ گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ مزاج کا تعلق ہماری خوشی اور دکھ سے بھی جڑا ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا دکھ کڑواہٹ بن کر سوچ سے ہوتا ہوا ہماری زبان تک چلا آتا ہے۔ اس لمحے میں جو لوگ ہمیں دیکھتے یا سنتے ہیں وہ ہمیں بدمزاج

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! پندرہویں قسط

ثانیہ کی یہ خود کلامی اس عورت کی آہ و بکا ہے جو جسم فروشی کے کاروبار میں جھونک دی جاتی ہے اور ساری عمر جیتے اور مرتے گزار دیتی ہے۔ مشہور افسانہ و ناول نگار حسن منظر  ایسی ہی ایک عورت کی داستان بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ”وہاں ٹربیونل کے سامنے مجھ سے ایسے سوال کیے گئے جن میں سے اکثر میری سمجھ سے باہر تھے۔ مثلاً قوانین اور شرع کے بارے میں، میں کہنا چاہتی تھی

Read more

غربت سے نکل کر چین میں سٹار بننے والا انڈین شہری، جس کی کامیابی کی کہانی کتابوں میں پڑھائی جاتی ہے

‘بی واٹر مائی فرینڈ’ یعنی آپ پانی کی طرح ہو جاؤ۔ خود کو اتنا لچکدار بناؤ اور سہل بناؤ کہ آپ ہر صورتحال اور ماحول کے مطابق ڈھل سکو۔

Read more

کویت میں یرغمال بنائی جانے والی خاتون: ’میں نے سوچا آخری وقت آ چکا اب وہ ہمیں گولی ماریں گے‘

یہ دو اگست سنہ 1990 کی بات ہے جب عراق نے ہمسایہ ملک کویت پر حملہ کیا اور سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور انھیں ‘انسانی ڈھال’ کے طور پر استعمال کیا۔ اس میں پھنسے والی ایک سابق یرغمالی برطانوی حکومت اور برٹش ایئرویز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس سابق کیبن کریو نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی تنازع میں پھنس جانا کیسا ہوتا ہے۔

Read more

جوہری دھماکوں کا پتا چلانے والے سینسرز کا نیٹ ورک جو غیر متوقع سائنسی دریافت کا باعث بنا

1990 کی دہائی کے بعد سے سینسرز کا ایک عالمی نیٹ ورک بغیر اجازت کیے جانے والے جوہری دھماکوں کا سراغ لگانے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ لیکن ان سینسرز نے کچھ ایسے غیرمتوقع کام کیے ہیں جس کی امید انھیں بنانے والوں کو بھی نہیں تھی جیسا کہ بلیو وہیل کی ایسی نسل کی دریافت جس کے بارے میں پہلے علم نہیں تھا۔

Read more

مزدور بچے، ملکی غدار یا قومی خدمت گار

مزدور چاہے افغانی ہو یا تورانی، امریکی سٹور پر کام کرنے والا ہو یا پاکستان میں سڑک پر بیٹھ کر مزدوری کا انتظار کرنے والا، ہمیشہ سے قومی خدمت گار کے روپ میں نظر آتا ہے۔ مگر یہ خدمت گاری، کب ملکی غداری میں بدل جائے اس کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ہاں کچھ وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں اور ان میں سے ایک، اور سب سے اہم ہے ”بچوں سے مزدوری کرانا“ ۔ دنیا بھر میں

Read more

سگرید اندسیت کا ناول ”ینی“ :تعارفی مطالعہ

ڈاکٹر عبدالعزیز ملک، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد سگرید اندسیت جسے 1928 ء میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا، کا تعلق ناروے کی سرزمین سے ہے۔ ان کے والد ماہر آثار قدیمہ تھے، اسی لیے انھیں بچپن سے ہی ناروے کے ماضی، ثقافتی کہانیوں اور اس خطے کی تاریخ سے دلچسپی پیدا ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ناقدین، سگرید کی ذاتی زندگی اور والد کے پیشے کے اثرات کو باآسانی اس کی

Read more

امریکی صدر بائیڈن اپنے کمانڈر نامی کتے کے ہاتھوں کیوں ’پریشان‘ ہیں؟

امریکی صدر جو بائیڈن کے جرمن شیفرڈ نسل کے کمانڈر نامی دو سالہ کتے کی جانب سے ایسا پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ 11ویں مرتبہ ہے کہ اس نے وائٹ ہاؤس یا جو بائیڈن کے آبائی گھر میں تعینات کسی اہلکار کو کاٹا ہو۔

Read more

بلوچستان میں بریس پروگرام کا سفر، ایک جائزہ

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ غربت، سیاسی انتشار، اور سیکورٹی چیلنجز کے باعث بلوچستان ترقی کی شرح میں باقی صوبوں سے بہت پیچھے ہے۔ بلوچستان کا معاشی، معاشرتی اور سیاسی منظرنامہ پاکستان کے باقی صوبوں سے انتہائی منفرد ہے۔ پاکستان کے باقی تین صوبوں کے موازنے میں بلوچستان میں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ PSLM 2019/20 کے مطابق بلوچستان میں 58 فیصد آبادی غربت کی

Read more

سیاسی جماعتوں کی بیانیہ سازی

”صحافت“ جب ”بیانیوں“ کی جنگ بن جائے تو ”حقائق“ وقعت کھو دیتے ہیں۔ سچ اور جھوٹ میں امتیاز کے خاتمے کے بعد وہ ”علاقہ“ شروع ہوجاتا ہے جسے ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہوتے ہی اس کی ایک دھانسو ترجمان نے ”مابعد الاحقائق“ کا عنوان دیا تھا۔ بہرحال ہمارے ہاں اگر سیاسی جماعتوں کی ”بیانیہ سازی“ کے عمل پر غور کیا جائے تو اس میدان پر تحریک انصاف کا کامل اجارہ نظر آتا ہے۔ دورِ حاضر میں لوگوں کے

Read more

انڈیا کینیڈا سفارتی تنازع: ’گھر کب آؤ گے۔۔۔‘ انڈین مائیں منتظر لیکن کینیڈین بیٹے گھر لوٹنے سے قاصر

کینیڈا میں انڈین نژاد 18.6 لاکھ کینیڈین شہری مقیم ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ انڈین حکومت کے ویزوں پر پابندی کے فیصلے کا ان لوگوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، حالانکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو شروع سے ہی اس فیصلے سے پریشان تھے۔

Read more

میاں صاحب بڑھکیں نہ ماریں، سچ بولیں

میاں نواز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ، سابق جنرل فیض حمید، سابق چیف جسٹس ثاقب، جسٹس کھوسہ اور 2017 میں نواز حکومت کا خاتمہ کرنے والے سازشی کرداروں کا کڑا احتساب کرنے کا کہا ہے۔ کہنے سننے کو یہ بہت بھلا لگتا ہے مگر کیا ایسا ممکن ہے۔ اس پر کوئی با شعور پاکستانی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ سب سے بڑھ کر میاں صاحب کے دست راست اور برادر خورد سابق وزیر اعظم شہباز شریف ایسی کھوکھلی

Read more

مولانا عبیداللہ سندھی، مختصر جائزہ!

مولانا عبید اللہ سندھی اپنے انقلابی نظریات کی وجہ سے ہر طبقے میں یکساں مقبول ہیں۔ انہوں نے بڑی ہمت سے برطانوی ہند کی مختلف تحریکوں میں حصہ لیا، اور اس راستے میں آنے والی ہر تکلیف کو اپنی راہ پر قربان کیا۔ آپ 1872میں پیدا ہوئے۔ مولانا نے ایک سکھ گھرانے میں پرورش پائی۔ آپ کے والد جو اصلاً ہندو تھے، انہوں نے بھی اپنے سسرال کی ترغیب پر سکھ مذہب قبول کر لیا تھا۔ ان کی تعلیم کا

Read more

کتاب، میاں چنوں سے ملائیشیا تک

چند ماہ قبل میں ملائشیا کے دورے پر گیا تو وہاں قابل دید مقامات اور خیرہ کن عمارات کے علاوہ کئی باغ و بہار شخصیات سے بھی شرف ملاقات حاصل ہوا۔ ایسی ہی ایک پر بہار ادبی شخصیت کا نام محمد بوٹا انجم ہے جو 2013 سے فیملی سمیت ملائیشیا کے سے بڑے شہر کوالالمپور میں مقیم ہیں۔ میں جتنے دن بھی کوالالمپور میں رہا انجم صاحب کی پر رونق صحبت حاصل رہی۔ محمد بوٹا انجم کوالالمپور کی پاکستانی اور

Read more

ایک تھا شہزادہ

بے حد خوبصورت۔ دنیا اس پر مرتی تھی۔ خاص طور پر دس سے ستر برس کی نوجوان خواتین کے تو ماضی حال اور مستقبل کے خوابوں پر اس کی اجارہ داری تھی۔ شاہی مجالس میں وہ ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا، بیگمات اس کے قرب کی متمنی رہتیں۔ شادی اس نے خاصی تاخیر سے کی اور جب تک نہیں کی سلطنت کے طول و عرض میں امید کے دیے ہر طرف روشن رہے۔ شادی کے بعد بھی اس کے پرستاروں میں

Read more

منگلا ڈیم (قسط۔ 1 )

دریا جہلم اب بھی نئے میرپور شہر کے مغرب میں بہہ رہا ہے۔ قدیم تاریخی میرپور شہر 1967 ء میں منگلا ڈیم بننے پر منگلا جھیل میں دریا جہلم کے پانی میں غرق ہو گیا تھا۔ میرپور سے چند کلومیٹر کی دوری پر دریا جہلم کے بائیں کنارے واقع منگلا ایک تاریخی اہمیت کا مقام ہے۔ مورخین لکھتے ہیں کہ یونانی بادشاہ الیگزینڈر 326 قبل مسیح میں منگلا کے مقام سے دریا جہلم عبور کر کے مہاراجہ پورس کی فوجوں

Read more

مدبر اعظم ﷺ

ربیع الاول کے مہینے کا آغاز ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے کہ جس میں کائنات کی اہم ترین ہستی کا ظہور ہوا جسے کائنات کے خالق نے رحمۃ للعٰلمین قرار دیا اور قیامت تک کے لیے یہ بات طے کردی کہ اس کی آخری ہدایت اور احکام کے لیے اس ہستی کی لائی گئی کتاب کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ اسی ہستی کو جو خاتم النبیین ہے، میزان اور لوہا بھی عطا ہوا کہ جس کے ذریعے وہ

Read more

کیا پشتون ثقافت محض پگڑی اور شلوار قمیض کا نام ہے؟

ہر سال 23 ستمبر ”پشتون کلچر ڈے“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ یقیناً ایک صحتمند اور خوشگوار عمل کہلایا جاسکتا ہے کہ کوئی قوم اپنے کلچر کے ساتھ وابستگی اور اس کے فروغ کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس موقع پر پگڑی، شلوار قمیص، اتن وغیرہ جیسے کلچر کے مردانہ اور سراسر مادی مظاہر کا یک روزہ اظہار زور و شور سے کیا جاتا ہے جو منفی سماجی روایات اور تباہ کن رجحانات

Read more

نگرانوں کی وضاحتیں اور شخصیت پرستی میں گھری قومی سیاست

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لندن میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل کا کوئی معاملہ نہیں ہے دراصل میڈیا اپنی بھوک مٹانے کے لیے ایسی خبریں چلاتا ہے‘ ۔ نگران وزیر اعظم کا یہ بیان لندن میں نواز شریف کے ساتھ مبینہ ملاقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے بغیر شفاف انتخابات کروانے کا دعویٰ کرنے پر بھی انہیں شدید نکتہ چینی کا

Read more

ایک اور سابق وزیراعظم کا مسکن بننے والی اڈیالہ جیل کی تاریخی اہمیت کیا ہے اور یہاں کیا سہولیات میسر ہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوجی ڈکٹیٹر جنرل محمد ضیا الحق کے دورِ حکومت میں تعمیر ہونے والی اڈیالہ جیل کی تاریخی اہمیت کیا ہے اور کون سے بڑے سیاستدان یہاں ماضی میں اسیر رہ چکے ہیں؟

Read more

برطانیہ کی سکھ برادری خالصتان کے معاملے کچھ عرصے سے دباؤ کیوں محسوس کر رہی ہے؟

برطانیہ میں سکھ برادری طویل عرصے سے دباؤ محسوس کرنے کی بات کرتی رہی ہے جبکہ انڈیا کی حکومت نے کھل کر مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکام کو شدت پسندی ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Read more

حنائے قناعت اور زرِ نابِ سلیم

اگلے روز محترم محمد سلیم الرحمن سے ہلکی سی ڈانٹ کھائی تو قسم سے سرشار ہو گیا۔ ہوا یوں کہ محمد حسن عسکری کے ترجمے ”موبی ڈک“ پر ایک تعارفی شذرہ لکھتے ہوئے اس ترجمے کے بارے میں مظفرعلی سید کا ایک تبصرہ یاد آیا جو انہوں نے ڈی ایچ لارنس کے منتخبات کے ترجمے کے دوران لکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سمندر کی زندگی، وہیل کے شکار کی تفصیلات، ملاحی کی اصطلاحات، اور دیگر کوائف اس میں

Read more

کی بورڈ جنگجو

لفظ کی بورڈ واریئرز تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔ جنگجوؤں کی یہ قسم اسی سوشل میڈیا اور ورچوئل ریالٹی میں پائی جاتی ہے۔ یہ جنگجو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام سے آشنا ہیں اور سوشل میڈیا پر سر گرم ہیں۔ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ ایک دوسرے سے گفتگو کر کے یا خیالات شیئر کر کے اچھا محسوس کرتے ہیں۔ دل ہلکا کرنے اور معلومات شیئر کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ یوں لگا

Read more

’لیزی گرل جاب‘: دفتر اور باس سے دور اچھی تنخواہ اور کم کام والی نوکری کا تصور کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر مواد تیار کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کم کام کرنا چاہیے اور وہ بھی گھر پر رہ کر جس کی انھیں اچھی تنخواہ ملے۔ ان کی اس رائے سے یقیناً لاکھوں کروڑوں لوگ متفق ہوں گے۔

Read more

جانا تو پڑتا ہے”: عبداللہ خان سنبل“

تحریر:اشرف سنبل (والدہ عبداللہ خان سنبل) فانی بدایونی کا شعر ہے کہ اور کس قدر حسب حال ہے کہ آنسو تھے سو خشک ہوئے جی ہے کہ امڈ آتا ہے اک دل پے گھٹا سی چھائی ہے جو کھلتی ہے نہ برستی ہے آج بدھ کا دن ہے اور ستمبر کی 20 تاریخ، آج عبداللہ خان کو ہم سے جدا ہوئے پندرہ دن ہو گئے۔ وہ جوان جہان ہنستا کھیلتا، صحتمند ہمارے دیکھتے دیکھتے ہمارے ہاتھوں میں سے چلا گیا

Read more

جرنیلی سڑک کا نیا مسافر کون! عاصمہ شیرازی کا کالم

نون لیگ کے پاس شاید یہ آخری موقع ہے کہ اب اُن کے لیے گلیاں سُنجیاں ہو رہی ہیں اور رانجھے کو راضی کرنے کی کوششیں بھی شد و مد سے جاری ہیں۔ سیاسی حریف اپنی جان بچانے کی کوششوں میں ہیں اور عمران خان منظر سے غائب۔

Read more

جب ضیا الحق نے مسلمانوں کے خلاف جنگ سے انکار کیا اور انڈونیشیا نے ’اپنے اسلحہ خانے کی کنجی پاکستان کو دی‘

’ضیاالحق برما میں ’آپریشن کیپیٹل‘ اور ملایا (ملائشیا) میں ’آپریشن زِپر‘ میں حصہ لینے کے بعد 23 ویں انڈین ڈویژن کے ساتھ جاوا (انڈونیشیا) آئے۔‘

Read more

امیدوں کی کلیاں کھلنے لگیں

مسلم لیگ نواز گروپ کے میاں نواز شریف نے بالآخر 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وطن واپسی سے قبل ہی ایسا کھڑاک کیا کہ تھرتھلی مچ گئی۔ 18 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جماعت کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے 90 منٹ کے خطاب میں انہوں نے کہا ”ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں لیکن پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔ مٹی پاؤ نہیں

Read more

سوشل میڈیا کے خود رو صحافی

صحافت ایک معزز پیشہ ہے اگر صحافی ایمان دار اور اپنے پیشے سے مخلص ہو اور باقاعدہ صحافت کی تعلیم اور تجربے کے بعد اس میدان میں کام کرے تو۔ چند عشرے قبل تک ایسا تھا لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی آمد کے بعد صحافت کی تعریف ہی بدل چکی ہے۔ کوئی بھی شخص ہاتھ میں مائیک پکڑ کر اور موبائل یا کیمرہ اٹھا کر کسی بھی جگہ پہنچ جاتا ہے اور بنا کسی اختیار و حق کے

Read more