تبدیلی کے سونامی میں ڈوبتا تصوراتی ٹائی ٹینک

ارض پاک آج تاریخ کے جس بدترین سیاسی معاشی اور اخلاقی بحران سے دوچار ہے شاید ہی کبھی کسی بدترین آمریت میں بھی رہا ہو، مدینے کی ریاست کے سپنے، حضرت عمر فاروق رضہ اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کی مثالیں، اللہ رب العزت کے قانون اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ صلعم کی حیات طیبہ کی روشنی میں ملک کو فلاحی اسلامی جمہوری مملکت بنانے کے دعویداروں نے محض دو سال میں ہی

Read more

اپوزیشن کی اے پی سی اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست

2018 کے عام انتخابات میں جس طرح مولانا فضل الرحمن کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا گیا، اسی طرح مولانا نے حکومت کے لئے چلنا مشکل کر دیا ہے۔ مولانا صاحب وہ سیاستدان ہیں جو بیک وقت کئی سیاسی محاذوں پر لڑنے کا ہنر جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ آزادی مارچ میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لیکن وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ تختہ الٹنے میں کامیاب تو نہ ہو سکیں لیکن تختہ ہلانے

Read more

جہلم میں چھ سالہ بچی سے مسجد میں زیادتی کی کوشش میں امام مسجد گرفتار

جہلم میں مشین محلہ 3 کی مسجد قائم دین میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد جمشید اقبال رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی تحویل میں بنائی گئی ویڈیو میں ملزم جمشید اقبال نے اقبال جرم کیا اور بتایا کہ وہ بچی کو کمرے میں لے کر گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے ہی والا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔

Read more

پاکستان میں جرائم اور دہشتگردی کے واقعات کی میڈیا کوریج کیسے ہوتی ہے؟

پاکستان میں توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی چینل بازی لے جاتا ہے تو کوئی سب سے بڑی خبر اور بریکنگ نیوز کے دعوے سے سکرین کا رنگ لال پیلا کر دیتا ہے۔ چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے رپورٹرز پر بھی دباؤ رہتا ہے اور وہ خود سے بھی نئے نئے طریقے ایجاد کرتے نظر آتے ہیں۔ کیا اصل میں میڈیا کے ضابطہ اخلاق میں درج کیا ہے۔

Read more

جیل میں حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص، مسلم لیگ ن کا علاج کے لیے فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ

حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Read more

شہباز گل کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِعمل: ’شہباز صاحب! فرات کے کنارے کُتا نہیں، عورت لوٹی گئی ہے‘ یہ مبارک باد دینے کی بات ہے؟‘

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔۔۔ شہباز صاحب سوشل میڈیا پر ایک خاصی مشہور شخصیت ہیں اور اپنی ٹویٹس کے باعث اکثر خبروں میں بھی رہتے ہیں۔

Read more

شہباز گل کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِعمل: ’شہباز صاحب! فرات کے کنارے کُتا نہیں، عورت لوٹی گئی ہے‘ یہ مبارک باد دینے کی بات ہے؟‘

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔۔۔ شہباز صاحب سوشل میڈیا پر ایک خاصی مشہور شخصیت ہیں اور اپنی ٹویٹس کے باعث اکثر خبروں میں بھی رہتے ہیں۔

Read more

واردات کے بعد

ڈیفنس لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے موٹروے کے ایک ٹکڑے پر ایک خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا اس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس واردات کی مذمت کے لئے لغت میں الفاظ کم پڑگئے ہیں۔ نہ صرف لوٹا گیا، بلکہ اس کے بچوں کے سامنے اس کی آبروریزی بھی کی گئی۔ دو درندوں نے ایک گھرانے، اور ایک خاندان ہی کا نہیں ہر اس شخص کا سکون چھین لیا، جس کے سینے میں دھڑکتا ہوا دل موجود ہے۔ واقعہ تو ازحد افسوسناک، بلکہ المناک، بلکہ شرمناک تھا ہی، اس کے بعد جو کچھ سامنے آیا، اس نے تو دل کو ایسے کچوکے لگائے ہیں کہ جن کی کسک کم ہونے میں نہیں آ رہی۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، لیکن موٹروے پولیس نے اس کی سکیورٹی نہیں سنبھالی، اس کے لئے جو افرادی قوت اور دیگر لوازمات درکار تھے، وزارت مواصلات نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، اس کے پرجوش وزیر مرادسعید جو اپنی گرم گفتاری کے سبب خاص شہرت کما چکے ہیں، اور ہروقت اپنی کارکردگی کی تفصیلات پیش کرکر کے داد طلب کرتے رہتے ہیں، فائل پر سوئے رہے۔ پنجاب پولیس تک کو دستے متعین کرنے کے لئے نہیں کہا گیا، لیکن ٹول پلازہ جیب گرم کرنے کے لئے حاضر ہے۔

Read more

دو لفظ ایک ملزم کی بے گناہ بیٹی کے بارے میں

پنجاب حکومت کے علاوہ وفاقی حکومت کے ترجمانوں نے گزشتہ تین روز کے دوران موٹر وے ریپ کیس میں جس مستعدی اور چابکدستی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی روشنی میں یقین کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہؤا۔ نیا پاکستان بنانے کا اعلان کرنے والی حکومت دراصل پولیس کے پرانے ہتھکنڈے اور سیاسی رہنماؤں کے پرانے طریقے اختیار کرکے میڈیا میں ایک ایسی تصویر بنانا چاہتی ہے کہ جس سے سب کچھ بدلا ہؤا دکھائی

Read more

جدید ریاست مدینہ میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔ ۔ ۔

حضرت علیؓ کا قول ہے کہ: ”کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا آج ہمارے معاشرے میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ قتل و غارت، بچوں کے ساتھ ریپ اور خواتین کی عصمت دری روز کا معمول بن گیا ہے۔ مگر افسوس کہ جس طرح پاکستان میں زینب کیس ہائی لائٹ ہوا تھا اسی طرح اب ایک پنجاب میں کیس سامنے آیا ہے۔ جس پر پورے ملک اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ ریاست مدینہ میں جہاں معصوم بچوں، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں، وہیں قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مگر کیا کریں، پنجاب میں اب تک 5 آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ نہ جانیں کتنے ایس ایس پیز اور دیگر پولیس عمل داروں کو گھر بھیجا جا چکا ہے۔ سی پی او لاہور کی شکایات پر کچھ ہی دن ہوئے ہیں کہ آئی جی پنجاب کو گھر بھیجا گیا۔ لاہور موٹروے پر ایک ویرانی کے علاقے میں ایک خاتون جو اپنے بچوں کے ساتھ سفر کر رہیں تھی کہ اچانک گاڑی رک گئی، ہوا یوں کہ کچھ غنڈہ قسم کے وحشی صفت لوگوں نے نہ صرف ان سے رقم لوٹی بلکہ خاتون کو بچوں سمیت نیچے جھاڑیوں میں لے گئے اور یوں بچوں کے سامنے اس عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

Read more

اوکاڑہ ملٹری فارمز تنازع: مہر عبدالستار چار سال بعد رہا

جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین پنجاب مہر عبدالستار کو لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژنل بینچ نے آٹھ ستمبر کو ان پر لگائے مختلف مقدمات میں سے آخری مقدمے میں بھی بری کر دیا جس کے بعد 12 ستمبر یعنی ہفتے کے روز انھیں بالآخر چار سال کے بعد رہائی مل گئی۔

Read more

کرپشن: پاکستانی سیاست کا مقبول ترین مفروضہ

بعض لوگوں کی سیاسی وابستگی کی بنیاد، اس مرض کے خلاف سیاسی جدوجہد نصب العین، کسی رہنما یا قائد کی واحد خوبی کہ وہ کرپٹ نہیں، عقیدت کے لیے کافی۔ چار دفعہ ملک کا انتظام سنبھالنے فوجی حکمرانوں کا بھی پہلا جواز کہ کرپشن کے خلاف آئے ہیں۔ 1949 سے کرپشن الزامات پر برطرفیاں ہو رہی ہیں، پروڈا قانون کے تحت پنجاب اسمبلی برخاست ہوئی، 1954 میں ایبڈو قوانین ے تحت کئی برطرفیاں ہوئیں۔ نوے کی دہائی میں کسی حکومت

Read more

میرا بھائی: ڈاکٹر شیر شاہ سید

سن 2002 میں جب فیگو (FIGO) نے ڈاکٹر شیر شاہ کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا تب ان کے اہل خانہ نے اس خوشی کو پرجوش طور پر منایا۔ گھر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خاندان کے افراد کے علاوہ ڈاکٹر شیر شاہ کے احباب کو بھی مدعو کیا گیا۔ اکثر احباب کو اس ایوارڈ کی اطلاع اسی تقریب کے ذریعے ملی۔ ڈاکٹر شیر شاہ کی بہن ڈاکٹر شاہین ظفرنے اس موقع پر جو مضمون پڑھا وہ

Read more

موٹروے ریپ کیس، ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، ملزم بیوی سمیت کھیتوں میں فرار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب انعام غنی کیساتھ نیوز کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ ہوا ہے اور انصاف کا یقین دلایا اور پولیس اہلکار بھی رابطے ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Read more

بحر ظلمات میں رہنے والے

پاکستان میں سیاست کی جنگ عروج پر ہے۔ مگر عوام کے نام پر سیاسی لوگ صرف اپنا الو سیدھا کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت بہت ہی ناکام سی نظر آ رہی ہے۔ جمہوریت نے عوام کی حیثیت کو بھی مشکوک کر رکھا ہے۔ ہمارے جدی پشتی نیتا جمہوریت کو کندھے پر رکھ کر اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں مسلم لیگ نواز کا قبضہ عرصہ دراز رہا مگر عوام کے مفاد میں کسی کو قربانی دینی نہیں آئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ایک معمولی اور حقیر سے جرم میں پاکستان کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ سے مجرم بنائے گئے اور کچھ تھوڑی سی جیل بھی دیکھی پھر ان کے مہربانوں اور دوستوں نے ان کے لئے ایسی قانونی موشگافی کا سہارا لیا جو صرف اور صرف نواز شریف کے لئے تھی اور ان کے لئے ان کے بھائی خادم اعلیٰ سابق صوبے دار پنجاب نے وعدہ دیا کہ وہ باہر سیاست نہیں کریں گے اور مال و اسباب میں سے کچھ سرکار کی نظر بھی کریں گے۔ مگر وعدے اور اصول صرف بتانے اور جتلانے کے لئے ہوتے ہیں۔ بے چار عوام کے لئے سابق وزیراعظم کا کردار بالکل صفر نظر آ رہا ہے۔ وہ عوام کو اپنے مفادات کی وجہ سے قربان کر رہے ہیں اور عوام بھی ان کے لئے قربانی کا سوچتے ضرور ہیں مگر نہ قربان ہونے اور نہ ان کے لئے نکلنے کو تیار ہیں۔

Read more

منی بال سٹریٹیجی اور حکومت کی آپشنز

فی الوقت حکومت وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ اس کی غلط پالیسیاں پہلے ہی تنقید کی زد میں تھیں، معاشی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی چلی جارہی تھی کہ کرونا کی وبا نے تباہی مچا دی۔ معیشت پہلے ہی انگریزی محاورے کے مطابق ”راک باٹم“ پر تھی کہ لوگوں کا رہا سہا روزگار بھی جاتا رہا اور معاشی صورتحال ناقابل بیان تباہی سے دوچار ہو گئی۔ اب حکومتی وزراء کے درمیان بڑھتے اختلافات کی خبریں زبان زد عام

Read more

اے عورت۔ تم ریپستان میں رہتی ہو!

حالیہ لاہور ریپ کیس کسی سے ڈھکا چھپا نہیں شاید بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس کیس کے بارے میں بہت کچھ جان چکے ہوں گے ، کیونکہ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اسی دل چیر دینے والے گھناونے فعل پر تبصرے جاری ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رات گئے بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ ہوا اور تاحال وحشی درندے ابھی تک آزاد دھندھنا رہے۔ پاکستان میں خواتین کو مرد کے شانہ

Read more

میں نے چار دوست قبر میں اتارے ہیں

جولائی کے آخر میں برطانوی پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کا زیادہ تر حصہ پاکستان میں احمدیوں کے ساتھ ہو نے والے امتیازی سلوک کے بارے میں ہے۔ اس کے علاوہ انڈ و نیشیا، بنگلہ دیش، کرگستان، ازبکستان بلغاریہ اور یو کے کے حالات پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اور ان حالات کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے جن کا سامنا پاکستان میں شیعہ احباب اور مسیحی اور ہندو برادری کو کرنا پڑتا

Read more

پنجاب میں آئی جی، آئی جی۔۔۔!

پنجاب میں سیاسی فضا مکدر ہوتی جا رہی اور پولیس پر حکمرانوں کا دباؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ایسی حکومت جو دن رات میرٹ پرکام کرنے کے دعوے کرتی رہتی ہے، بیورو کریسی اور پولیس میں اپنے ڈھب کی تقرریاں کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تازہ مثال پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت کی تقرری کا معاملہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دو سالہ اقتدار کے دوران پنجاب میں چھٹا آئی جی لے کر آئی ہے جبکہ

Read more

قائد اعظم حیات ہوتے تو ابصار عالم اور بلال فاروقی کو کیا جواب دیتے؟

صدر مملکت عارف علوی نے آج قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی اور کہا کہ قوم کی فلاح و ترقی بابائے قوم کے اصولوں پر چلنے اور ان کا بتایا ہؤا راستہ اختیار کرکے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ ملک کا سربراہ جب کسی شخصیت کے اصولوں کو اس قدر اہمیت دے رہا ہو تو یہ باور کرنے میں مضائقہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ واقعی اس بات پر

Read more

گجرپورہ میں بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار: اے آر وائی نیوز

لاہور : پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے اب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Read more

پیمرا کے سابق چیئرمین اور صحافی ابصار عالم کے خلاف ’سنگین غداری‘ کا مقدمہ درج

پنجاب پولیس نے صحافی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم کے خلاف ’سنگین غداری‘ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Read more

ریپ کے تازہ واقعات: معاشرے کی ذلت آمیز پستی

پنجاب میں موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے کی سزا میں ایک نہتی خاتون کی بچوں کے سامنے آبرو ریزی کی خبر نے ہمارے معاشرے کی جڑوں کے کھوکھلے پن کی قلعی ایک بار پھر کھول دی ہے۔ ویسے یہ قلعی بھی اتنی بار کھلی ہے کہ اس کا ذکر کرتے ہونے بھی شرم آتی ہے۔
پشاور میں خواجہ سزا گل پانڑا کے قتل اور اس کی ساتھی کی زخمی کیے جانے کی شرمناک کہانی بھی ذہن کو جھنجھوڑ رہی ہے۔

مذکورہ بالا دو واقعات کا دکھ کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں ملک کے ہر کونے اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ان واقعات کے بعد انگشت بدنداں ہیں کہ یہ معاشرہ کس نہج پر پہنچ گیا ہے؟ کیا اس کا کوئی تدارک بھی ممکن ہے یا نہیں؟

Read more

کرول جنگل میں انسانی درندگی

یوں تو جنگل میں خطرناک جانوروں کا راج ہوتا ہے لیکن انسان کی درندگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب شہر ہوں یا دیہات یہاں تک کے جنگل بھی انسان کی درندگی سے محفوظ نہیں رہے۔ انسان کی درندگی دیکھ کر جانوروں نے بھی جنگل چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔ اب نہ جانے جانور کہاں روپوش زندگی گزار رہے ہیں۔ خطرناک سے خطرناک جانور بھی وہ کچھ نہیں کرتے جو آج کل انسانی درندے کرنے لگے ہیں۔ ایسے ہی انسانی درندگی کا ایک واقعہ چند روز قبل موٹر وے پر ہوا جہاں ایک خاتون کی عصمت دری اس کے بچوں کے سامنے کی گئی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ انسانی درندگی کا یہ واقعہ 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جانے کے لیے لاہور۔ سیالکوٹ موٹروے پر سفر کر رہی تھی۔ یہ موٹر وے حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ موٹر وے پر خاتون کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس نے مدد کے انتظار میں گاڑی ایک سائیڈ پر کھڑی کرلی اور گاڑی کے شیشے بند کر دیے۔

Read more

اللہ آپ سے زیادہ پوچھے گا، سی سی پی او صاحب

نو ستمبر کو آفس میں فیس بک کھولی ایک لائن کی خبر پڑھی کہ لاہور کے قریب گجر پورہ میں نامعلوم افراد نے موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل دہلا دینے والے واقعہ کی سرخی پڑھ کر فوراً ایک ویب سائٹ کھولی اور تفصیلات پڑھیں، اس حیوانوں کے معاشرے پر انا للہ پڑھنے کے علاوہ کیا کر سکتے ہیں۔

وہی معمول کے کام وزیراعلی پنجاب نے واقعہ مذمت کرتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب لیا، اس کے علاوہ چند بڑھکیں جو ایسے واقعات کے بعد اکثر با اختیار افراد مارا کرتے ہیں۔ ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے اور ان کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی ہے وغیرہ وغیرہ۔

Read more

کیا سزائے موت ریپ کیسز کا حل ہے؟

سزائے موت کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے چہ جائیکہ ریپ کی۔ یہ بات سماجی مسائل اور جرائم پر کام کرنے والے ماہرین متعدد بار ثابت کر چکے ہیں۔ اس کی ایک مثال زینب کے قاتل کی پھانسی کی ہے۔ اس کی پھانسی کے اگلے ہی ماہ چھ بچیاں جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ اگر پھانسی حل ہوتی تو اگلے ماہ ہی اتنے زیادہ کیسز سامنے نہ آتے۔ تشدد کا حل کبھی بھی تشدد نہیں ہوتا۔ کوئی کہہ رہا پھانسی پر چڑھاؤ کوئی کہہ رہا ہے گردن اتار دو چوک میں۔ پہلے جو قوانین ہیں ان پر عمل درآمد ہو نہیں رہا اور تشدد کے مقابلے میں نئے متشدد اور فرسودہ طریقوں کی فرمائشیں آ رہی ہیں۔ اگر ایسا نہیں کرنا چاہیے تو پھر کیا کیا جائے؟

Read more

موٹروے کے قریب خاتون کا مبینہ ریپ: ’پنجاب حکومت کی واحد فوکس ملزمان تک جلد از جلد پہنچنا ہے‘

منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آنے والے اس مبینہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Read more

موٹروے کے قریب خاتون کا مبینہ ریپ: سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی اپیل

موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ اور ڈکیتی کے واقعے کے بعد لوگوں میں یہ تشویش بھی بڑھ رہی ہے کہ ایسے میں سوشل میڈیا پر متاثرہ افراد کی ذاتی معلومات جاری کر دی جاتی ہے جو کہ اخلاقی اور قانونی اعتبار سے درست نہیں۔

Read more

اگلے جنم مجھے موہے کھسرا نہ کیجیو

ماموں کی شادی تھی۔ ہم لوگ کراچی سے شادی میں شرکت کے لیے آئے۔ یہ میری چار پانچ سالہ زندگی کی پہلی شادی تھی۔ اس سے پہلے میں نے شادیاں بس فلموں میں دیکھی تھیں۔ وہ بھی ہندوستانی فلموں میں کہ جس میں لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو مالا پہنا کے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے۔ پنجاب کی شادیاں جیسے ہوتی ہیں۔ ہمارے گھر بھی وہی ماحول تھا۔ نانی اماں بہت خوش تھیں۔ کہ بیٹوں میں سے ان کے

Read more

آج 10 ستمبر ہے

سب فلم کی مانند آنکھوں کے سامنے ہے۔ میں نشتر میڈیکل کالج کے قاسم ہال کے اپنے کمرے میں بیٹھا پتھالوجی کی کتاب کھولے مطالعہ میں مشغول تھا کہ دروازہ کھلا۔ علی شمس القمر ( اب مرحوم ) اور فواد علی شاہ ( آج کل مفقود ) داخل ہوئے اور کہا چل مرزا پی آئی ڈی سی کھاد فیکٹری والوں کے جلوس میں چلتے ہیں۔ میں تب طالبعلموں کی چین نواز تنظیم این ایس او نیشنلسٹ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں فعال

Read more

کم ظرفوں کی صحافتی افق پر اجارہ داری

میں نے صحافتی کیرئر کو کیوں خیرباد کہا؟ نیوز ایجنسی این این آئی سے قریبا 1 سال وابستہ رہنے اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں آنرزکے ساتھ ساتھ محض شوق کی تکمیل کے لیے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجوایشن کرنے کے باوجود صحافتی پلیٹ فارمز سے میرا دل کھٹے ہونے کی وجوہات بے شمار ہیں۔ حالیہ خبروں میں جس طرح ایک معروف صحافی کے خدا بننے کی کوشش کرتے ہوئے مختلف کامریڈز پر مہربانیوں کے دعوے زبان زد عام ہوئے، میں

Read more

خواجہ فرد فقیر اور نخل سخن کا سوز دروں

سخنوروں کی بستی گجرات شعروادب کا اہم مرکز رہی ہے۔ یہ مشہور زمانہ ”نخل سخن“ کی ہی کرامت ہے کہ یہاں شعروشاعری کی بہار ہمیشہ قائم رہی ہے۔ اس کا چشمہ فیض گجرات میں محلہ شاہ حسین میں صوفی بزرگ شاہ حسین ملتانی کے مزار سے مغرب میں ملحقہ خواجہ فرد فقیر کی قبر ہے جو مسجد کے صحن میں ایک کونے میں واقع ہے۔ قبر کے ساتھ ایک درخت ہوا کرتا تھا جو آج نظر نہیں آیا اسے ”نخل

Read more

واہ فرانس، آہ پاکستان!

صبح سے لاہور موٹر وے ریپ پر تقریباً 99.9 ٪ سوشل میڈیا ایک ہی سمت میں بہہ رہا ہے۔ اس بہاؤ کے بیانیہ کے تحت پاکستان شاید ”ریپستان“ ہے اور یہاں گویا ہر طرف مرد حضرات اسی ایک فعل میں مصروف ہیں۔

صبح سے اس پر صرف ایک ہی بات کی ہے کہ ہر قسم کا جرم اک گھناؤنا فعل ہوتا ہے، اور بالخصوص ایسے جنسی جرائم کہ جن میں ایسی بے بسی، مجبوری اور خود پر گرتا ہوا قہر محسوس کیا جائے، وہ گویا سینہ چیرے چلے جاتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ پنجاب پولیس ایسے جنسی جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کرتی کیا ہے اور وہ جو کرتی ہے، بہت معذرت، مجھے، موجودہ پاکستانی عدالتی نظام کی موجودگی میں، اس پر کچھ زیادہ اعتراض کرنا بنتا بھی نہیں۔

Read more

نواز شریف اور العزیزیہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت، ’مریض لندن میں ڈاکٹر امریکہ میں‘

جسٹس عامر فاروق نے جب لاہور کی احتساب عدالت کا ایک آرڈر پڑھا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک میں ہیں لیکن ان کا سراغ نہیں مل رہا۔ یہ سن کر ججوں کے علاوہ کمرۂ عدالت میں موجود لوگ مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

Read more

کیا ریپ کردہ خاتون کو انصاف مل سکے گا؟

حضرت عمرؓ کے دور کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایسا امن تھا کہ ایک بڑھیا سلطنت کے ایک کونے سے دوسرے تک بلا کھٹکے سونا اچھالتی چلی جاتی تھی اور اسے کوئی خوف نہیں ہوتا تھا۔ پنجاب میں ایسا واقعہ ہوا تو لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ کا کہنا ہے کہ یہ اس عورت کی اپنی غلطی ہے، اسے خود خیال کرنا چاہیے تھا۔

Read more

موٹروے ریپ کیس کی ابتدائی رپورٹ

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیق میں خاتون کی بیان کردہ ایف آئی آر کو درست پایا گیا ہے اور پولیس نے سرگرمی سے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کل یہ اندوہناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

Read more

لاہور موٹروے ریپ: بارہ مشتبہ افراد گرفتار۔ ملزمان کے گاؤں کی نشاندہی ہو گئی

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاؤں کا سراغ لگا لیا ہے۔

Read more

پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ریپ اور ہراسانی کے واقعات پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ریپ اور ہراسانی کے متعدد واقعات پیش آنے کے بعد لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان خواتین اور بچوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

Read more

نواز شریف کی اپیل پر العزیزیہ کیس کی سماعت: ’نیب کے مقدمات میں یا تو ضمانت ہوتی ہے یا پھر نہیں ہوتی‘

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ آج العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

Read more

پولیس میں ’’شیخ عمر فارمولہ‘‘

اس ہفتے کا آغاز ہوتے ہی میں نے آپ کو آگاہ کردیا تھا کہ لاہور پولیس کی حتمی کمان جناب عمر شیخ صاحب کے سپرد کی جارہی ہے۔پولیس سروس کے چند افسران ان کی تعیناتی سے خوش نہیں۔ ان کے Whatsapp گروپس میں اس کی بابت بہت ہاہاکار مچائی جارہی ہے۔ شیح صاحب کی تعیناتی مگر رک نہیں پائے گی ۔ منگل کے روز بالآخر وہ کامیاب وکامران رہے۔ ان کی تعیناتی میں رکاوٹ ڈالنے کے خواہاں انسپکٹر جنرل پولیس

Read more

نواز شریف سے پرناب مكهر جی کی ایک یادگار ملاقات

کرونا کی وبا عالمی سطح پر پھیلی تو اس نے ایسی وبائی شکل اختیار کرلی کہ نہ بڑا  دیکھا نہ بچہ نہ امیر نہ غریب نہ کارکن نہ لیڈر اور یہی کچھ انڈیا میں بھی ہوا کہ وہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف کے متاثرین آرہے ہیں بلکہ دنیا سے جا بھی رہے ہیں۔ اور ان جانے والوں میں انڈیا کے سابق صدر ( راشٹر پتی ) پرناب مكهرجی بھی شامل ہیں ۔ پرناب مکھر جی کی

Read more

لاہور: موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ، ڈکیتی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

ایف آئی آر کے مطابق درخواست دہندہ کی عزیزہ نے بتایا کہ 30 سے 35 سال کی عمر کے دو مسلح اشخاص نے انھیں اور ان کے بچوں کو گاڑی سے نکال کر ان کا ریپ کیا اور ان سے نقدی اور زیور چھین کر فرار ہو گئے۔

Read more

عطا اللہ کیس: خون کا انصاف یہ ہوا۔ ۔

ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے والے پشتونخوا میپ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے مجید خان اچکزئی کی ثبوت نہ ملنے پر عدالت سے باعزت بریت کی خبر سن کر میں حیران تو نہیں ہوا مگر پریشان ضرور ہوا ہوں۔ حیران اس لیے نہیں ہوا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز میں قانون ہمیشہ طاقتور لوگوں کی لونڈی بن کر رہا ہے۔ طاقتور لوگوں نے جب چاہا آئین اور قانون کو پامال کیا جب چاہا اس کی دھجیاں اڑا دیں اور جب ان کا دل چاہا چوکوں چوراہوں پر آئین اور قانون کو برہنہ ناچ نچوایا۔

آئین، قانون، عدل اور انصاف جیسے معتبر اور بارعب لفظوں کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آتی ہے جب کوئی طاقتور ان کے سامنے ہو کسی با اثر کے ساتھ ان کا پالا پڑے تو اس وقت معلوم ہوتا ہے کہ کیا واقعی ان لفظوں کی کوئی اہمیت اور حقیقت ہے جس پھر یہ لفظ، لفظ ہونے کی حیثیت بھی کھو بیٹھے ہیں ورنہ جب تک یہ لفظ کمزور، نحیف اور بے بس لوگوں کے سامنے ہوتے ہیں تو کسی جلاد کی صورت دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی آنکھوں سے خون اور چہرے سے وحشت ٹپک رہی ہوتی ہے۔

Read more

گجرات شہر: کچے گھڑے سے رام پیاری محل تک

کہا جاتا ہے کہ کسی زمانے میں سوہنی نے مہینوال کو ملنے کے لیے کچے گھڑے کے سہارے چناب پار کرنے کی کوشش کی اور دریا برد ہو گئی۔ مہینوال نے جب ڈوبتی سوہنی کی آواز سنی تو اس نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ استاد کا کہنا ہے کہ اگر سوہنی کے زمانے میں دریائے چناب پر پل ہوتا تو یہ عشق کچے گھڑے کے سر چڑھنے کی بجائے پولیس کے ہتھے چڑھتا۔ اور اس وقوعہ کی روحانیت و رومانویت کسی بے باک شاعر یا افسانہ نگار کے قلم سے ظہور پا کر ہمیشہ کے لیے بین ہوجاتی۔ ”رکھ لی مرے خدا نے مری بے کسی کی شرم“

اہالیان گجرات آج بھی ڈوبنے کی اس روایت کو بحسن و خوبی نبھا رہے ہیں۔ فرق بس اتنا ہے کہ اب بارش کے دنوں میں گجرات شہر ڈوبتا ہے اور باقی دنوں میں گجراتی۔ بہرکیف اب تغیرات زمانہ سے باشندگان گجرات اتنے با شعور ہوچکے ہیں کہ وہ دریائے چناب کی بجائے بحیرہ عرب یا بحر اوقیانوس میں چھلانگ لگانے کو ترجیع دیتے ہیں۔ ڈوب گئے تو مائی سوہنی کی روایت کے امین، اور نہ ڈوبے تو ریال، دینار، یورو اور ڈالر کے کاروبار سے امیر ترین۔

Read more

نام میں کیا رکھا ہے؟

ایلف شفق ایک ترک ناول نگار ہیں۔ وہ اپنے ناول ’دی فورٹی رولز آف لو‘ میں ایک مکالمہ تحریر کرتی ہیں : ’شمس تبریز کی جب ایک بھکاری حسن سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اس کا نام دریافت کرتے ہیں۔ اس پر بھکاری قہقہہ لگاتے ہوئے گویا ہوتا ہے کہ مجھ جیسے انسان کے لیے بھلا نام کی کیا ضرورت ہے؟ شمس تبریز جواب دیتے ہیں کہ ہر کسی کا کوئی نام ہوتا ہے۔ خدا کے بھی تو ان گنت نام ہیں ؛ ہم تو صرف ننانوے جانتے ہیں۔ اگر خدا کے اتنے نام ہو سکتے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان جو کہ خدا کا اظہار ہے وہ بغیر کسی نام کے ہو؟‘

ماہرین زبان کا یہ ماننا ہے کہ زبان کا ایک اہم استعمال چیزوں، لوگوں، جگہوں وغیرہ کو نام دینا ہے۔ انسان کی پیدائش پر والدین اس کا نام رکھتے ہیں جس سے وہ پکارا جاتا ہے۔ کچھ لوگ تاہم اپنے اصلی نام کی بجائے کچھ اور کہلوانا پسند کرتے ہیں جیسے کچھ آرٹسٹ، لکھاری اور شعراء اپنے لیے بالترتیب اسٹیج نیم، قلمی نام اور تخلص کو اختیار کر لیتے ہیں۔ اور کبھی کبھار یوں بھی ہوتا ہے کہ لوگ اپنی محبت یا ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے کوئی نک نیم یا عرف تجویز کر لیتے ہیں۔

Read more

لاہور کے نواح میں موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Read more

نوشابہ کی ڈائری 18: کراچی میں کئی خودمختار علاقے وجود میں آچکے ہیں

سارنگ کے آنے سے زندگی کو نئے معنی مل گئے ہیں۔ ماں بن کر احساس ہوا کہ صوفی خدا سے عشق میں ہر شے سے بے گانے کیوں ہو جاتے ہیں، عاشق کے لیے معشوق کی خاطر اٹھائی جانے والی ہر تکلیف راحت کیسے بن جاتی ہے۔ دوسروں کے بچوں کے نام جھٹ سے رکھ دیتی تھی لیکن اپنے بچے کا نام رکھنے کا موقع آیا تو انتخاب مشکل ہو گیا۔ پہلی بار اندازہ ہوا کہ نام بھی اپنے ماضی، تہذیب، عقیدے اور نظریے کے اظہار اور اس سے جڑے رہنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔

بھائی جان کہہ رہے تھے نام ٹیپو، جوہر، غالب یا خسرو رکھو، پھوپھا کا اصرار تھا نام خالص اسلامی ہو جیسے فیض اللہ، نور اسلام۔ سسر کے سپاہ صحابہ والے دوست اکرام صاحب کی تجویز تھی ”معاویہ“ ، دو گھر چھوڑ کر رہنے والے باقر رضوی کی بیگم نے نام حیدر یا جعفر رکھنے کی صلاح دی۔ ذیشان کے دعوت اسلامی والے ماموں ”عطا المصطفی“ اور ”غلام دستگیر“ پر مصر تھے، میں نے ”جیون“ اور میکسم گورکی کے ناول ماں کے کردار ”پاویل“ کے نام پیش کیے، جیون کو سسر نے ہندوانہ نام قرار دے دیا اور ”پاویل“ پایل کی مشابہت کے باعث نسوانی ٹھہرا دیا گیا۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان سے صرف ایک سوال

اگر تو آپ سیاسی شخصیت ہیں لیکن طاقت ور قوتوں کو آپ کی شکل پسند نہیں ہے تو آپ سونے کے کیوں نہ بن جائیں، دھول مٹی ہی رہیں گے۔ آپ پر مالی کرپشن کا داغ لگ گیا، توا سے دھونے کے لیے پوری زندگی بھی ناکافی ہو گی۔ ذرائع آمدن ثابت کرنے کے لیے آپ کو عدالتوں میں بچوں سمیت ذلیل ہونا پڑے گا۔ باپ دادا کی دولت تک کا حساب مانگا جائے گا۔ وراثتی کاغذات کھنگالے جائیں گے۔

Read more

خوش خبری: کورونا ویکسین ان پاکستان

حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کی گیارہ فی صد آبادی کے اندر قوت مدافعت اور اینٹی باڈیز ڈویلپ ہوچکی ہیں۔ اسی لئے کورونا کا پھیلاؤ بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔ تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ موجودہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جو اصلاحی اقدامات اٹھائے، اس کے باعث صورتحال مکمل تبدیل ہوئی اور کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہوتی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان

Read more

دو برس میں پنجاب میں چھٹا آئی جی: آخر معاملہ کیا ہے؟

اگست 2018 میں پنجاب کی اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد ڈاکٹر کلیم امام کی تعیناتی اور پھر ان کی تبدیلی سے شروع ہونے والی تبدیلیوں کی یہ لہر محمد طاہر، امجد جاوید سلیمی، عارف نواز خان اور شعیب دستگیر سے ہوتی ہوئی انعام غنی تک آ پہنچی ہے۔

Read more

موجودہ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبے اور انتظامیہ

موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ نئے پراجیکٹس بھی بنائے جا رہے ہیں سکولوں کی اپ گریڈیشن سے لے کر ہسپتالوں کی تعمیر نو تک ہو رہی ہے۔ صنعتی زون قائم کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے محکمے کو عوام دوست بنانے کی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے کچھ نئے تھانوں اور کچھ ماڈل تھانوں کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جنوبی پنجاب

Read more

ڈاکٹر فضل الرحمان، رجعت پسند طبقہ اور تاریخ کا جبر

عام طور پر ڈاکٹر فضل الرحمان کے نام سے جانے جانے والے اسلامی علوم کے ماہر فضل الرحمٰن ملک کے نام سے 21 ستمبر 1919ء کو برطانوی ہند کے صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختون خواہ) کے علاقہ ہزارہ میں واقع ضلع ہری پور کے قصبے سرائے صالح میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، شہاب الدین، ہندوستان کے مشہور دینی مدرسے دار العلوم دیوبند کے فارغ التحصیل عالم تھے۔ ڈاکٹر فضل الرحمان نے دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنے

Read more

کمسن بچوں پر جنسی تشدد کا ذمہ دار کون؟

حال ہی میں میر ہزار خان کے علاقے میں زین نامی پندرہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اس کے نازک حصہ پر گولی مار دینے کی خبر پڑھی تو پورے جسم میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی۔ پریشانی کے عالم میں اپنے ننھے معصوم بچوں کی طرف نظر دوڑائی تو بے اختیار آنکھ میں آنسو آ گئے اور میں سوچنے لگا کہ اس جنسی تشدد کا سب سے بڑا ذمہ دار کون ہے؟ معاشرہ، والدین، اساتذہ یا حکومت؟ جب سے پوری دنیا میں انٹر نیٹ کی سہولت آئی ہے تو اس گلوبل ویلج میں جنسیت اور جنسی تشدد کو اتنی ہوا ملی ہے کہ حکومت کے لئے جنسی جرائم پر قابو پانا ناممکن ہو گیا ہے۔

اگر دیکھا جائے تو چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سب سے بڑی وجہ وہ جنسی غبار ہے جو ایک مجرم کے دل و دماغ پر چھایا ہوتا ہے اور آخر کار اس سے وہ عظیم گناہ سرزد ہوتا ہے جسے دیکھ اور سن کر انسانیت بھی شرما جاتی ہے۔ گھر ہو یا مدرسہ، سکول ہو یا یونیورسٹی جب بھی ایک گھٹن زدہ ماحول میں پلنے والے کسی بھی فرد کو موقع ملتا ہے وہ حیوان بننے سے نہیں چوکتا اور پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لئے وہ قتل جیسے جرم سے بھی نہیں گھبراتا۔

Read more

کرکٹ کے ’غیر متاثر کن‘ کھلاڑی جنھوں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا لیکن مشہور بھی ہوئے

پاکستانی کرکٹ کی دنیا میں کچھ ایسے کھلاڑیوں کے نام بھی ہیں جنہیں ایک ٹیسٹ کی غیر متاثر کن کارکردگی اور گمنامی میں چلے جانے کے باوجود کسی نہ کسی وجہ سے اب بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Read more

پنجاب میں افسران کی تبدیلی کی لہر برقرار

ہم ماضی میں نظر دوڑائیں تو عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر اکثر و بیشتر اس وقت کے آئی جی پنجاب کو کچھ اس طرح سے مخاطب کرتے تھے ”او آئی جی میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا“ ۔ اس وقت ان کی یہ بات سن کر لگتا تھا کہ شاید آئی جی پنجاب ان کے ساتھ کوئی زیادتی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان اتنے غصے میں بولتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا مطلب حکومت میں آنے کے بعد کسی بھی آئی جی کو اپنے عہدے پر ٹکے نہیں رہنا دینا، ان کو کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑنا تھا۔

حکومت میں آنے کے بعد پنجاب پولیس کی ساکھ کو بہتر کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہونے لگا۔ اس وقت آئی جی پنجاب کی سیٹ پر کیپٹن (ر) عارف نواز تھے جنہیں 13 جون 2018 کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر سید کلیم امام کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا جو بمشکل ہی تین ماہ اپنے عہدے پر قائم رہے اور انہیں 11 ستمبر 2018 کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد طاہر خاں کو آئی جی پنجاب کا عہدے پر بٹھا دیا۔ محمد طاہر صرف ایک ماہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر رہے اور انہیں 15 اکتوبر 2018 کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کے عہدے پر بٹھایا گیا۔

Read more

حکومت کے عوامی فلاحی منصوبے اور انتظامیہ

موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ نئے پراجیکٹس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن سے لے کر ہسپتالوں کی تعمیر نو تک ہو رہی ہے۔ صنعتی زون قائم کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے محکمے کو عوام دوست بنانے کی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔ کچھ نئے تھانوں اور کچھ ماڈل تھانوں کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات اور پی ٹی آئی کے اندرونی حالات

اس وقت پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کافی گمبھیر ہیں، پارٹی میں ایک بھیڑ چال لگی ہوئی ہے، ہر کوئی ہر دوسرے آدمی سے خوفزدہ، ہر امیدوار سازش کا شکار مگر ہر سیاستدان دوسرے کے خلاف بھی سازش میں مصروف۔ اندرونی کہانی کے کئی رخ ہیں۔ آئیے ذرا تحریک انصاف کے مختلف گوشوں کی مختصر سیر کرتے ہیں۔

انتخابات 2021 کے وسط تک موخر کرانے کی تجویز

گورنر راجہ جلال اور وفاقی وزیر گلگت بلتستان و کشمیر علی امین گنڈاپور اس پروجیکٹ پر جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ وفاق کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جواز بھی بڑا دلفریب پیش کیا جا رہا ہے، وہ یہ کہ آئندہ سال کشمیر اسمبلی کی مدت پوری ہو گی تو گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک ہی دن انتخابات کرا کر مودی کو پیغام دیا جائے، دنیا کو بتلایا جائے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

Read more

عثمان بزدار پولیس سربراہان سے نالاں کیوں رہتے ہیں؟

تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال کے عرصے میں پنجاب پولیس کے پانچ سربراہ تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ شعیب دستگیر کو ان کے عہدے سے کیوں برطرف کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت اور ہٹائے جانے والے آئی جی کے موقف میں تضادات ہیں۔

Read more

لاہور: توہین رسالت کے الزام میں ایک مسیحی شہری کو موت کی سزا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں ایک مسیحی شہری کو موت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

Read more

محسن داوڑ کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کسی بھی قائمہ کمیٹی کلا پہلا اجلاس

پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کی انسانی حقوق سے متعلق قائمہ کمیٹی نے بچوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے واقعات کی تفتیش کی نگرانی کسی مرد کی بجائے خاتون پولیس افسر سے کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

کراچی یاترا، بس یا ٹرین، دو مختلف سفری تجربات

ایک زمانہ تھا پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے زمینی راستے سے کراچی آنے جانے کے لئے زیادہ تر ٹرین ہی استعمال ہوتی تھی۔ بس کا سفر مختلف وجوہات کی بنا پر بہت مشکل سمجھا جاتا تھا اور کوئی ایسی ”غلطی“ کر بیٹھتا تھا تو اس کو لوگ حیرانی سے دیکھتے تھے کہ یہ بس پر کراچی جا رہا ہے۔ ان مختلف وجوہات میں سڑکوں کی ابتر صورتحال، لمبے فاصلے کی وجہ سے تھکاوٹ، وقت کا ضیاع، بسوں کا آرام دہ

Read more

شعیب دستگیر تبدیل: انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

انعام غنی کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے لئے نام طلب کئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر کلیم امام صرف تین ماہ آئی جی 13 جون 2018ء سے 11 ستمبر

Read more

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کا تنازع شدت اختیار کر گیا

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد بھی معاملہ حل نہ ہو سکا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو بلا کر مؤقف سنا گیا، سی سی پی او کو بھی بلایا جائے گا اور ان کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر تیسرے روز بھی دفتر نہیں پہنچے۔ آئی جی پنجاب کی آج کی ملاقاتوں کا شیڈول

Read more

راکھ میں دبی چنگاریاں

صرف فرقہ واریت ہی نہیں صوبائیت اور علاقائیت نے بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر وفاق کے صوبوں کو طعنے اور عوام میں گہرے بیج بوتے تعصبات ایک خوفناک منظر پیش کر رہے ہیں: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارہ کھلیں گے، سکول کھلنے پر کیا احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی؟

پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 ستمبر سے پاکستان بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ تاہم فوری طور پر ہر جماعت کے طالب علموں کو 15 ستمبر سے سکول نہیں بلایا جائے گا۔

Read more

بوریت سے بھرا پرانا کھیل

طلسم کدہ ہے ہمارا ملک۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری تصویر یوں بدلتی ہے کہ دیکھنے والوں کے سامنے کھیلنے والے فریق اپنی پوزیشن بدل کر اسی مقام پر کھڑے ہوتے ہیں جس کے خلاف انہیں ووٹ ملا تھا۔ مثلاً غور کریں کہ آج کل تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکن جو لڑائی لڑ رہے ہیں, وہ کبھی ان کی تھی ہی نہیں مگر وہ لڑ رہے ہیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد اس لئے نہیں تھی کہ انہیں ریٹائرڈ جنرل صاحبان

Read more

عثمان بزدار اور پرسکون تخت لاہور

میرے شہر لاہور میں ’’قانون کی بالادستی‘‘ کے تصور کو اُجاگر کرنے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔حالات چند ہی ہفتے قبل تک وہاں معمول کے مطابق تھے۔لاہوری صبح اُٹھ کر حسبِ عادت پوریوں کے ساتھ چنے اور تلوں والے نان پائے کے سالن میں ڈبوکر دن کا آغاز کررہے تھے۔ ’’جی حضوری‘‘ویسے بھی ان کی جبلت میں شمار ہوتی ہے۔ ’’جہیڑاجتے اودھے نال‘‘والی ’’حقیقت پسندی‘ ‘کوئی ان سے سیکھے۔ عمران خان کی ’’دیدہ وری‘‘ کے جلوہ نما ہونے سے پہلے،مثال

Read more

خواتین کی صحت: پاکستان میں زیادہ تر حاملہ خواتین آئرن کی کمی یا اینیمیا کا شکار کیوں ہوتی ہیں؟

پاکستان میں ستر فیصد خواتین اینیمیا کا شکار ہوتی ہیں اور ان میں پڑھی لکھی کھاتے پیتے گھرانوں کی خواتین بھی شامل ہوتی ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

Read more

ایشین پاور لفٹنگ: پاکستانی بہنیں جنھوں نے والد کے خوابوں کو ایک منفرد تعبیر دی

پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق پاکستان میں چار بہنوں کا یہ ریکارڈ ایشین پاورلفٹنگ فیڈریشن نے دو سال تک جاری رہنے والی تحقیق اور چھان بین کے بعد تسلیم کیا ہے۔

Read more

پینسٹھ کی جنگ، دوسرا رخ

پاکستان میں سکولی نصاب کے مطابق بھارت نے چھ ستمبر کو رات کی تاریکی میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا۔ مگر کیوں کیا؟ بھارت پر اچانک کوئی دماغی دورہ پڑا یا حملے کی کوئی خاص وجہ تھی ؟ بچوں کو اس بابت کچھ نہیں بتایا جاتا۔ اور نہ ہی یہ بتایا جاتا ہے کہ اسے کامیاب جنگ کیوں کہا جاتا ہے؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

بھنگ کی تاریخ، افادیت اور نشے کا بزنس

تمباکو آپ کے کھیتوں میں اگتا تھا۔ حقہ کا نقصان نہ ہونے کے برابر تھا کرتا لیکن یہ بزنس نہیں تھا۔ سگریٹ ایجاد کر کے اسے بزنس بنا دیا گیا۔ اب کسان کے تمباکو سے سگریٹ بنا کر آپ کو دس روپے کا ایک بیچا جا رہا ہے۔ 1980 میں ہیروئن متعارف کروائی گی بھنگ پر اسی دور میں پابندی لگی۔ بھنگ ایک خودبخود اگنے والی بوٹی ہے۔ ہیروئن ایک بہت بڑا بزنس۔ کھانسی کا سیرپ، نیند لانے والی ادویات بزنس ہیں۔ بھنگ مفت ہے۔ کسی کو کوئی بچت نہیں۔ شراب کے بے پناہ نقصانات ہیں۔ لیکن بزنس ہے۔ بھنگ کے نقصانات ابھی تک میڈیکل سائنس ثابت نہیں کر سکی۔ اوور ڈوز تو ہر چیز کی نقصان دہ ہے۔

بھنگ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، حشیش بھی اسی سے بنتی تھی۔ خوشگوار موڈ جو ہر بندے کی ضرورت تھی۔ ایسی چیزیں گھریلو زندگی میں عام تھیں۔ گڑ کی شراب پنجاب کے کلچر کا حصہ تھی۔ لیکن اتنا پروپیگنڈا کیا گیا کہ صرف ولائتی شراب اور ہیروئن ہی باقی بچی۔ ایک نے غریبوں کو تباہ کر دیا۔ دوسری عیاشی صرف امراء کے حصہ میں آئی۔ اب کچھ بھنگ کی تاریخ، افادیت اور نقصان پر بحث کرتے ہیں۔

Read more

کیا آفت زدہ کراچی کی پکار خلا میں تحلیل ہو جائے گی؟

یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے لکھے گئے کالموں میں بہت سے اہم پہلوؤں کا احاطہ نہیں ہو سکا۔ مجھے ان کالموں پر بہت زیادہ فیڈ بیک ملا۔ اکثریت نے میرے موقف کی تائید کی۔ کئی نے اس موقف کے حق میں اضافی دلائل دیے۔ کچھ اساتذہ نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم، ایک ایسا تصور ہے جو سطحی طور پر تو اچھا لگتا ہے لیکن اس کا ہمارے زمینی حقائق سے کچھ تعلق واسطہ

Read more

بایزید انصاری اور روشنیہ فرقہ

سولہویں صدی کے اوائل میں جب لوتھر اور زوینگلی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں پروٹسٹنٹ تحریک کا آغاز کر رہے تھے۔ پنجاب میں گرونانک ایک نیا مذہب شروع کر رہے تھے اور بندگی میاں مہدوی تحریک کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے تقریباً اسی دوران میں سن پندرہ سو پچیس عیسوی میں جالندھر میں ایک ولادت ہوئی جو آگے چل کر بایزید انصاری کے نام سے جانے جاتے ہیں جنہوں نے روشنیہ فرقے کی بنیاد رکھی۔ بایزید انصاری وزیرستان کے

Read more

محبت کی شادی، شہری دلہن اور دیہاتی ساس

میرے ایک اچھے دوست کی بہن جامعہ کراچی کے شعبہ فارمیسی کی طالبہ تھی۔ وہاں اس کی ایک اپنے ہم جماعت سے دوستی ہوئی اور لڑکے کے گھر والے لڑکی کا رشتہ لے کر اس کے گھر آئے، لڑکا پنجابی تھا اور اس کا خاندان پنجاب میں گاؤں میں مقیم تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ ماڈرن خیال کے حامل لوگ تھے، انہوں نے تھوڑی سوچ بچار کے بعد ہاں کر دی اور لڑکے لڑکی کا ڈی فارم مکمل ہوتے ہی دونوں کی شادی کر دی گئی۔ اولاً لڑکی، لڑکے کے سائٹ کے علاقے میں بنے چھوٹے سے مکان میں منتقل ہو گئی۔

کچھ عرصہ گزرا اور لڑکا بے روزگار ہو گیا۔ اس ’دو ہنسوں کے جوڑے‘ کے لئے مشکلات بڑھیں۔ لڑکے کو فیصل آباد میں نوکری ملی۔ وہ وہاں نوکری کرنے چلا گیا اور اپنی بیوی کو میکے چھوڑ گیا۔ کچھ وقت گزرا اور وہ واپس آیا اور اپنی بیوی کو لے گیا۔ وہ سمجھی کہ شوہر اسے فیصل آباد لے جائے گا مگر اس کے برخلاف وہ اپنی بیوی کو اپنے گاؤں لے گیا جو فیصل آباد سے 2 گھنٹے کی مسافت پر تھا اور خود فیصل آباد میں رہنے لگا۔ اب لڑکی گاؤں میں تھی جہاں اس کی درجن بھر نندیں تھیں، دیور تھے، ایک دیہاتی قسم کی سخت گیر ساس تھی۔

Read more

بلوچستان کی فکر آخر کس کو ہے؟

جام کمال کی حکومت کو بلوچستان پر مسلط ہوئے دو سال اور غالباً دو ماہ ہو چکے ہیں۔ اگر ان کی بحیثیت حکمران خوبیوں کا جائزہ لیا جائے تو سوائے پرو اسٹیبلشمنٹ اور قدرے تعلیم یافتہ ہونے کے تیسری کوئی خوبی نظر نہیں آتی۔ اب اگر پرو اسٹیبلشمنٹ والی بات کی جائے تو ہمارے صوبے کے بہت سی نامور ہستیاں اس لسٹ میں شامل نظر آتی ہیں۔ تاہم ایک عوامی حکومت کی خصوصیات سے عاری جام کمال کی حکومت کا ایک ہی کمال ہے کہ یہ اب تک عوامی منشا کے برخلاف قائم ہے۔ جس میں شاید ان کا کمال کم ہے البتہ سلیکٹرز کی کاوشیں اور کمال زیادہ لگتا ہے۔

ایک دوست کے بقول اگر جام حکومت پر سایہ کیے ہوئے ہاتھ اٹھ جائیں تو اسمبلی میں زوروشور سے جام کے حق میں بولنے والے سب سے پہلے مخالف میں بول رہے ہوں گے اور شاید لسبیلہ تک جانے کے لیے بھی اپنے ذاتی ڈرائیور کو بلانا پڑے گا۔ پنجاب خوش قسمت ہے کہ ان کے لکھاری ہر چیز پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں اور صوبے کی بہترین بیوروکریسی کے باوجود انہیں وزیراعلی عثمان بزدار کی کارکردگی ناقص نظر آتی ہے۔

Read more

فلمی نقاد اعجاز گُل کی منتخب کردہ دس بہترین پاکستانی فلمیں

مشہور فلم نقاد اعجاز گل کے نزدیک یہ سبھی 10 فلمیں بہترین ہیں اور انھیں نمبر ایک یا دو تین کی حیثیت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق یہ تمام فلمیں ہر انداز اور طریقے سے ہماری فلمی تاریخ کا بہترین اور نہ بھلانے والا سرمایہ ہیں۔

Read more

کیا کوئی خطرے کی گھنٹی سن رہا ہے؟

بارشوں کی آفت کی وجہ سے کراچی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سیاست بھی عجیب کھیل ہے جس میں آج کا دشمن کل کا دوست بن جاتاہے۔ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف جو عرصہ دراز سے بیک سیٹ لئے ہوئے تھے یکدم فعال ہو گئے ہیں۔ کرا چی کے حالیہ دورے میں وہ اچانک پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے کے لیے ان کی اقامت گاہ پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف کے لیے آصف

Read more

خلیل الرحمن قمر سے پروفیسر رانا اعجاز تک

زیادہ دن نہیں گزرے کہ ہم اس بات پہ اپنے آپ سے شرمندہ تھے کہ ہم اس دور میں عمر تمام کرتے ہیں، جس میں خلیل الرحمٰن قمر اپنے منہ سے جھڑنے والے پھولوں کے ساتھ موجود ہیں۔ یقین جانیے ابھی وہی زخم ہرا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر رانا اعجاز احمد کی خبر سامنے ہو گئی۔  موصوف استاد کے رتبے پہ فائز ہیں لیکن نہ جانے کیسے زمینی حقائق سے نظریں چرا کے کسی یوٹوپیا میں بسیرا کیے

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین قیدیوں کی رہائی کے احکامات، کون کون رہا ہوگا؟

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث خواتین قیدیوں کی رہائی کی ہدایات وزارت انسانی حقوق اور اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

Read more

اب کھائیں، بھنگ تکہ، بھنگ کباب

جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے خوشیاں ہی خوشیاں مل رہی ہیں۔ دو سال میں لاکھوں افراد بیروزگار ہوئے، ان کی خوشی کی انتہا نہیں کہ روزانہ دفتر یا کام پر جانے کے جھنجھٹ سے جان چھوٹی، کاروبار بند ہوئے، تاجر خوش ہیں۔ ملازمین کم کر دیے، گاہک بھی کم ہیں۔ نہ بحث نہ مباحثہ، دکانیں بھی کورونا کی وجہ سے جلد بند کرنا پڑتی رہیں، تاجروں کے بیوی بچے بھی خوش ہیں کہ شوہر اور ابو جلد گھر آ جاتے ہیں۔ فیملی کو بھرپور وقت دے رہے ہیں۔

اگر کوئی پریشانی کی بات ہو تو پیارے وزیراعظم الہ دین کے جن کی طرح فوراً ٹیلی ویژن پر وارد ہو جاتے ہیں اور عوام کو بتاتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ عوام ان کی اس تسلی پر لمبی تان کر سو جاتے ہیں کہ عمران خان نے کہہ دیا کہ اب وہ ہماری مشکلات اپنے سر لے کر ہمیں سکون فراہم کریں گے۔ ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہے۔ راوی چین چین نہیں چی چی لکھ رہا ہے۔

Read more

یکساں نصاب تعلیم: تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی

ستر سالوں بعد قوم کو یہ خوش خبری سننے کو ملی ہے کہ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو بدل کر یکساں نظام تعلیم رائج کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف بجا طور پر مبارک باد کی مستحق ہے۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے عمران خان نے پورا کر دیا۔ پاکستان جہاں دیگر شعبوں میں حادثات کا شکار رہا ہے وہاں تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر رہا۔

کہنے کو تو ہم ایک نظریاتی ملک ہیں لیکن یہاں نجی سطح پر ہر تعلیمی ادارے نے اپنا نصاب اور اپنا نظام تعلیم وضع کر رکھا ہے۔ جس کے نتیجے میں قوم کئی طبقات میں بٹی چلی جا رہی تھی۔ حال ہی میں پنجاب نصاب ساز ادارے نے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی ایسی ایک سو کتب کی نشاندہی کی ہے، جس میں اسلام، پاکستان اور نظریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی ہے۔ تعلیم مقصد سے زیادہ تجارت بنا دی گئی ہے اور غیر ملکی تعلیمی نیٹ ورک اضلاع کی سطح تک اپنی برانچیں قائم کرچکے ہیں۔ جو تعلیم کے نام پر اربوں روپے ماہانہ بٹورتے ہیں اور ہماری تہذیبی اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں سیلاب سے تباہی: جولائی سے اب تک کم از کم 180 افراد ہلاک

پاکستان میں اس سال پھر سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے اور جولائی سے اب تک ملک کے چار صوبوں میں کم از کم 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

ریاست سویلینز کی ماں کب بنے گی؟

تین حروف کا مجموعہ لفظ ’ماں‘ ذہن میں آتے ہی ایسا فرحت بخش احساس پیدا ہوتا ہے جیسے تمام تکالیف سے چھٹکارا مل گیا ہو۔ جیسے تپتی دھوپ کے بعد اچانک گھنے سیاہ بادل دیکھ کر ہوتا ہے لیکن اگر ماں کے ساتھ لفظ ’سوتیلی‘ لگ جائے تو خوف، دکھ اور اضطراب کی لہر جھرجھری طاری کر دیتی ہے۔ یہ کرب وہی محسوس کر سکتا ہے جس نے سوتیلی ماں کے جسمانی و ذہنی اذیتیں جھیلی ہوں۔ ریاست بھی ماں کے جیسی ہی ہوتی ہے جس کا کام رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر سب شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوتا ہے۔ ایسا ماحول میسر کرنا ہوتا ہے جس میں شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی، یکساں عدل و انصاف اور مساوات دکھائی دے مگر جب ریاست شہریوں میں تفریق کرنا شروع کر دے تو ایسا طبقاتی فرق پیدا ہوتا ہے جو معاشرے کے انحطاط کا سبب بن جاتا ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ تہتر سالوں میں طبقاتی فرق بہت بڑھ چکا ہے اور ریاستی اکابرین کی جانب سے اسے زائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی نظر نہیں آتی۔

Read more

انڈیا میں لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی میں اضافہ: ’پتنگ خریدنے کے لیے لوگ پاکستان سے بھی کالز کر رہے ہیں‘

کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران انڈیا اور پاکستان میں پتنگ بازی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کاروبار سے منسلک افراد نے بھی اس دوران کافی پیسے بنائے۔

Read more

شاہ محمود قریشی آف ملتان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نہ تو اپنے خاندان کے پہلے ’شاہ محمود‘ ہیں اور نہ ہی اپنے خاندان میں اعلیٰ عہدے پر متمکن ہونے والے پہلے فرد ہیں۔

Read more

ہاں میں کراچی ہوں

فیض احمد فیضؔ نے کراچی شہر کی مصروف اور بھرپور زندگی کو دیکھتے ہوئے اسے روشنیوں کا شہر قرار دیا تھا۔ کراچی پاکستان کاپہلا دار الحکومت اس لئے قرار پایا تھا کہ اس شہر میں 1947ء ہی سے ایسے سلسلہ ہائے روزگار اور دیگر معاشی خصوصیات موجود تھیں، جس کی ایک دار الحکومت کو ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی کا پاکستان کا معاشی ہب اور معیشت کی شہ رگ کہا جاتا ہے، کیونکہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو ملک پاکستان

Read more

یکساں تعلیمی نصاب: مزید تعلیمی زوال کا نسخہ

یکساں قومی نصاب کے متعلق کچھ دن سے میڈیا پر بحث جاری ہے اور ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کے ایک آرٹیکل پر، جو ڈان اخبار میں چھپا، بڑی لے دے ہو رہی ہے۔ حالانکہ وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ یکساں قومی نصاب کے ہرگز خلاف نہیں کیوں کہ ہمارے ملک میں طبقاتی فرق ہی مختلف نصاب سکول اور طریقہ تدریس کی وجہ ہے۔ میں عرصہ اٹھارہ سال سے کیمبرج انٹرنیشنل سکول سسٹم میں پڑھا رہی ہوں اور

Read more

بے باک صحافت

بارہا اس کالم میں فریاد کرتا رہتا ہوں کہ صحافی کسی سیاسی تحریک کو جنم نہیں دیا کرتے۔ تاہم وہ برپا ہوجائے تو اسے رپورٹ کیا کرتے ہیں۔ اپنے کالموں اور ٹی وی پروگراموں کے ذریعے اس کی وجوہات اور امکانات بیان کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ وطنِ عزیز میں البتہ اس صدی کے آغاز میں ٹی وی صحافت متعارف ہوگئی۔ اس نے سکرینوں پر گفتار کے غازی چند اینکر خواتین وحضرات کو Starsبنادیا۔ اپنی پذیرائی سے شاداں ہوئے یہ

Read more

سیاست کی چند ایمان لیوا بیماریاں: کرپشن (ام الامراض)

سیاست و معاشرت کی سب سے بڑی ایمان لیوا بیماری کرپشن ہے جس کی گود میں ہزاروں مہلک بیماریاں پرورش پاتی ہیں۔ کرپشن در اصل ”ام الامراض“ ہے اور انتہائی زرخیز کوکھ کی حامل ہے۔ اسے اردو میں ”بد عنوانی“ اس لئے کہتے ہیں کہ اس ضمن کی تمام سرگرمیا ں اپنے نام و عنوان سے معیوب ہوتی ہیں۔ لہٰذا ان افعال کے لئے ان کے عنوان کے ساتھ بد کا لاحقہ لگاتے ہیں۔ یعنی یہ سب نام سے ہی

Read more

حکومت سے توقعات پوری ہو سکتی ہیں

عمران خان سے بعض معاملات میں اختلاف کیا جا سکتا پے مگر آن کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا کہ وہ وطن عزیز کو بام عروج تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی لئے وہ سخت فیصلے کر رہے ہیں مگر ان سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ ادھر مافیا کے اودھم مچانے سے ان پر اور بھی برا اثر پڑ رہا ہے، لہذا ان کے بارے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ وہ عوامی محاذ پر غیر

Read more

اوچ شریف: میونسپلیٹی سے ٹاؤن کمیٹی کا سفر معکوس؟

12 اگست 2020 ء کو سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہونے والے ایک سرکاری نوٹیفیکیشن نے اہل اوچ کو حیران و پریشان کر کے رکھ دیا۔ 10 اگست کو سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی طرف سے جاری کیے گئے اس نوٹیفیکیشن میں میونسپل کمیٹی اوچ شریف کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا تھا۔ 1979 ء کے بعد یہ دوسری بار ہوا کہ اوچ نے میونسپلیٹی سے ٹاؤن بننے کی ”ترقی

Read more

عمران خان کی حکومت کا مستقبل

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مخالفین کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کی حکومت اپنی سیاسی مدت پوری نہ کرسکے اور ملک نئے انتخابات کی طرف فوری طور پر گامزن ہو سکے۔ اسی نکتہ کو بنیاد بنا کر تمام حزب اختلاف کی جماعتیں دو نکاتی بیانیہ پر توجہ دے رہی ہیں۔ اول عمران خان کی حکومت ناکام ہو گئی ہے اور ملک شدید ترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ دوئم اس موجودہ بحران کا واحد حل نئے منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔

لیکن ان دونوں نکتوں پر حزب اختلاف کی جماعتیں عملی طور پر کوئی بڑی تحریک چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ ان کا خیال ہے کہ ہم محض سیاسی دباؤ یا میڈیا میں دباؤ ڈال کر حکومت کو مجبور کردیں گے کہ وہ یا تو خود مستعفی ہو جائے یا ان کے بقول سلیکٹرز خود حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لے تاکہ ملک نئے انتخابات کی طرف گامزن ہو سکے۔

Read more

جنرل وحید کاکڑ: جرنیل ایسے بھی ہوتے ہیں

ہمارے جرنیل پرشکوہ اور شاندار بھی ہوتے تھے بہت زیادہ مدت نہیں ہوئی پشتون جرنیل جنرل عبدالوحید کاکڑ ایسے چیف بھی ہو گذرے ہیں جو پلیٹ میں سجے اقتدار کو آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں اور اصرار کے باوجود مدت ملازمت میں توسیع پر بھی آمادہ نہ ہوں جو شام کے کھانوں اور سماجی تقریبات سے کوسوں دور اپنے بچوں اور احباب میں پر سکون زندگی کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہوں، جرنیل ایسے بھی ہوتے ہیں ۔ ‎جنرل

Read more

صوبہ سندھ میں شدید مون سون بارشیں: ’کپاس کی فصل کی مجموعی پیداوار میں چالیس فیصد تک کمی کا اندیشہ‘

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، مٹھی اور نواب شاہ کے اضلاع میں پہنچا۔ صوبے میں کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں واضح کمی کا خدشہ ہے۔

Read more

صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورتحال: درجنوں سیاح شمالی علاقہ جات میں پھنس کر رہ گئے

خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ دریائے سوات اور دریائے پانچکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔کالام، بحرین اورمدین میں سیاحوں کو محفوظ طریقے سے علاقہ چھوڑنے کی ہدایت۔

Read more

انڈیا کی روی داسی برادری: ’ہمارے پیغمبر، مقدس کتاب اور نشان سب الگ ہیں تو مذہب ایک کیوں‘

انڈین پنجاب کے بعد اِن کی دوسری بڑی تعداد ریاست اتر پردیش میں موجود ہے۔ اس عقیدے کے ماننے والوں کی سب سے بڑی آبادی کا تعلق ’چمار‘ ذات سے ہے۔ چمار کے علاوہ دوسرے پیشوں جیسا کہ موچی، جاٹو، ریہگر وغیرہ برادریوں کے لوگ بھی اس عقیدہ کے ماننے والے ہیں، اور ان سب کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔

Read more

عسکری صاحب کے بارے میں چند باتیں

[ جب ستمبر 1982 ء میں ’الاعلام‘ میں محمد حسن عسکری مرحوم پر میرا مضمون شائع ہوا (ہم سب 25۔ 8۔ 2020 ) تو ممتاز دانشور اور نقاد جناب سلیم احمد نے حریت اخبار میں متعدد کالموں میں اس کا جواب لکھا جو بعد ازاں مئی 1983 میں جناب سہیل عمر کے مرتبہ مجلہ ’روایت‘ ۔ 1 میں یکجا طور پر۔ ”عسکری صاحب کے بارے میں چند باتیں“ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ آج یکم ستمبر کو جناب سلیم

Read more

حکمرانی کا بحران اور صوبائی حکومتیں

پاکستان کا بحران حکمرانی کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔ سیاسی یا فوجی حکومتوں کے ادوار بھی ہمیں ایک اچھی اور شفاف طرز حکمرانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ سیاست اور جمہوریت یا قانون کی حکمرانی کے بطن سے اگر اچھی حکمرانی کا نظام پیدا نہ ہو یا لوگوں کا نظام پر عدم اعتماد ہو تو سیاست اور جمہوریت کا مصنوعی عمل اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ اس لیے موجودہ صورتحال میں لوگوں کی سیاسی و حکمرانی کے نظام پر بہت زیادہ عدم اعتماد یا بداعتمادی کی فضا پائی جاتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اچھی حکمرانی سے ہماری مراد کیا ہے۔ عمومی طور پر اچھی حکمرانی کو لوگوں کا نظام پر اعتماد، وسائل کی منصفانہ اور شفاف تقسیم، اداروں تک عام افراد کی رسائی، نگرانی اور جوابدہی کا موثر نظام، ادارہ جاتی عمل کا مضبوط ہونا، کمزور طبقات کے مفادات کو زیادہ تقویت دینا، اختیارات کی تقسیم اور عدم مرکزیت کا نظام، شہریوں کی نظام امور میں موثر شمولیت یا ان کی فیصلہ سازی میں شراکت، انصاف کا موثر نظام جیسے امور شامل ہوتے ہیں۔

Read more

وزیراعظم صاحب کم از کم اپنے منصب کا ہی لحاظ رکھ لیں

وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ”اندرون سندھ سے منتخب ہو کر لوگ کراچی پہ حکومت کرتے ہیں وہ کراچی پہ پیسہ نہیں لگاتے اس لیے کراچی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اندرون سندھ والے کراچی کے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے“ وزیراعظم صاحب کے ان روشن خیالات نے سندھ کی عوام میں پی ٹی آئی کے لیے پہلے سے موجود تحفظات اور ناپسندیدگی کو شدید نفرت میں تبدیل کر دیا ہے، خان صاحب اس سے پہلے بھی انتخابات کے فوری بعد سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کو روندنے کی کوششوں میں لگے رہے ہیں مگر سندھ کی عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے شدید ردعمل نے انہیں کسی بھی مہم جوئی سے شاید روکا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے منصب پہ بیٹھ کر ایسی بات کہہ گئے کہ جس کے مضمرات ان کے اپنے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، اندرون سندھ سے کراچی پہ حکومت کرنے کا طعنہ دیتے وقت وہ بھول گئے کہ ان کے اپنے وزیر اعلیٰ تونسہ شریف جیسے پسماندہ علاقے کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان سے تعلق رکھتے ہیں، کم پڑھے لکھے نان ٹیکنیکل اور بقول خود بزدار صاحب کے غیر تربیت یافتہ ہیں لیکن وہ بارہ کروڑ عوام کے صوبے کے چیف ایگزیکٹو بنے ہوئے ہیں، محمود خان صاحب سوات کی چھوٹی سی تحصیل مٹہ سے منتخب ہو کر پشاور پہ اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں وہ بھی خان صاحب کی نظر میں کوئی بری بات نہیں اور لسبیلہ سے جام کمال صاحب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن کر راج کر رہے ہیں وہ بھی درست مگر سندھ کے ایک بڑے شہر قلندر کی نگری کے انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینیئر سید مراد علی شاہ اندورن سندھ سے صوبے کے وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں یہ بات ان کو کھائے جا رہی ہے۔

Read more