مسلم لیگ (نون) اپنے لیڈر نواز شریف کی پالیسی پر چلے گی: مریم نواز

رات کے آخری پہر اسلام آباد میں بوندا باندی شروع ہوئی۔ صبح تک بارش میں شدت آ گئی۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف نیب کیسز کی سماعت ہونا تھی۔ میں ٹھیک ساڑھے سات بجے سری نگر ہائی وے پر تھا۔ میں اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سینئر صحافی سہیل رشید کو کہا کہ آج ہمیں جی الیون کے اشارے سے گھوم کر جانا پڑے گا۔ کیونکہ پولیس کی بھاری نفری نظر آ رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے چاروں اطراف ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر تک خاردار تاریں اور سیمنٹ کے بلاک سے سڑکیں بند کی ہوئی تھی۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکار جگہ جگہ نظر آ رہے تھے۔ یوں لگ رہا تھا کہ یہ عدالت نہیں بلکہ چھاونی ہے۔ ہمیں ایک کلومیٹر دور گاڑی پارک کرنا پڑی۔ عدالتی احاطے میں داخل ہونے تک تقریباً بھیگ چکے تھے۔

Read more

عمران خان نے کمراٹ کو ایک کامیاب سیاحتی علاقہ کیسے بنایا؟

عمران خان کے طرز سیاست، حکومت میں آنے کے طریقے اور اپوزیشن کے خلاف مسلسل سخت موقف رکھنے جیسے بہت سے معاملات پر بات کی جا سکتی ہے اور ہو بھی رہی ہے۔ اور حکومت میں دو سال مکمل کرنے کے بعد اب ان کے ناقدین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہاں تک کہ اپنے بھی پرائے ہوتے جا رہے ہیں لیکن ایک چیز ایسی ہے جس پر پاکستان کے زیادہ لوگ اب بھی اتفاق کرتے ہیں کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کی طاقت کو جس طرح اپنے مخالفین کے خلاف کامیابی سے استعمال کیا اسی طرح انہوں نے سیاحت کے معاملے پر لوگوں کی رائے کو انتہائی حد تک متاثر کیا جن میں اگر کوئی ایک مثال دیکھنا چاہے تو وہ ہے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے انتہائی دوردراز جنگلات پر مشتمل علاقے کمراٹ کی طرف لوگوں کی توجہ دلانا ہے۔

پش اور اور اسلام آباد دونوں سے یکساں قریبا تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کمراٹ کوہ ہندوکش کے دامن میں خوبصورت ترین علاقہ ہے جہاں پر جنگل، آبشاریں، دریا، بادل اور خوبصورت پہاڑ سب یکجا ملتے ہیں، حسن ایسا کہ جب تک انسان دیکھے تو جیسے موجود ہے اور جیسے ہی نظروں سے اوجھل ہوا جیسے خواب دیکھ رہے تھے۔

Read more

چودھری الحاج شیخ شجاعت حسین، سی ای او، چیف ایگزیکٹو، وی سی

الحاج شیخ صاحب، جنوبی پنجاب کے درمیانے درجے کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، گھرانے میں سب ہی پیٹ بھر کے کنجوس مکھی چوس، یعنی کنجوس ہونے کی انتہا یہ کہ بڑے شیخ صاحب کی دھوتی کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہوتی۔ لیکن جب تک وہ تار تار نہ ہو جائے نئی دھوتی حرام۔ بچوں کو وہ صرف لنڈے کے کپڑے ہی پہناتے، ان کا عقیدہ تھا کہ کپڑوں پہ پیسا بیوقوف لوگ خرچ کرتے ہیں۔ عقل مند جمع کرنے

Read more

کیا اسلامیات کا نصاب اور استاد فرقہ وارانہ رنگ میں رنگے ہیں؟

بیس سال پرانا واقعہ ہے ہمارے گاؤں میں سکول فقط پرائمری تک تھا جس کی وجہ سے چھٹی کلاس سے دوسرے گاؤں میں واقع ایک سکول میں پڑھنے جاتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں شیعہ سنی آبادی مل جل کر رہتی ہے اور ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے مگر جس دوسرے گاؤں کے سکول میں تعلیم کے لیے داخل ہوئے وہاں شیعہ آبادی نہیں ہے۔ محرم کے آغاز پر ایک باریش استاد نے ایک شیعہ لڑکے کا نام لے کر بھری کلاس میں کہا اوئے فلاں تم سینہ پیٹتے ہو؟ وہ لڑکا کافی سمجھدار تھا اور زبان دراز بھی، وہ صورتحال کو سمجھ گیا کہ استاد فرقہ واریت کا کوئی موضوع چھیڑنا چاہتا ہے، اس نے چٹکلا چھوڑا جی استاد جی اپنے سینوں پر ہی پٹتے ہیں۔ یہ جملہ اس انداز میں کہا گیا کہ پوری کلاس ہنسنے لگی۔ استاد اپنا سا منہ لے کر رہ گیا اور بات آئی گئی ہو گئی۔

Read more

نواز شریف کا عدالت میں جواب: ’کورونا وائرس کی وجہ سے علاج تاخیر کا شکار ہوا، ابھی پاکستان واپس نہیں آ رہا‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدلیہ کو بتایا ہے ان کی صحت ابھی بہتر نہیں ہے اور اپنے معالجین کی تجویز پر ابھی واپس نہیں آرہے ہیں۔ نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں مقدمات پر سماعت روک دی جائے یا ان کے نمائندہ کے ذریعے سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا جائے۔

Read more

پاکستان میں ’غیر معمولی‘ مون سون بارشوں کے دوران اگست میں 116 ہلاکتیں

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم اگست سے تیس اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 116 ہوچکی ہے۔

Read more

سوالات میں گھرا ہوا تخت لہور

’’اسیں باغی تخت لہور دے‘‘۔ یہ نعرہ ملتان سے ہے، گوجرانوالہ سے نہیں۔ ہمارا تخت ہماری مرضی۔ پھر گوجرانوالہ اس کا باغی کیوں ہووے؟ پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا۔ کیا پنجاب کی حکومت کو آپ کی بجائے گوجرانوالہ سے ایک میاں بیوی چلا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا۔ نہیں۔ بالکل نہیں۔ میری ان سے ملاقات کو بھی پونے دو برس ہو چکے ہیں۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں ہوئی تھی۔ پھر انہوں نے اس ملاقات

Read more

باجوہ گھرانے کا کاروبار اور تحقیقاتی کمیشن کی ضرورت

‎نورانی تحقیقاتی رپورٹ کا ہدف ریٹائرڈ جرنیل اور اس کے اہل خانہ نہیں، مسلح افواج کا ادارہ ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے، جن کا جنرل عاصم سلیم باجوہ سے رشتے داری کا دور نزدیک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی اور امریکی کلاکار اس پر بغلیں بجا رہے ہیں اور ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ‎معاملہ اتنا آسان اور سادہ نہیں کہ دو سطری تردید

Read more

ہاسٹل میں خودکشی یا قتل؟

ستائیس اگست 2017 ء کی صبح نو بجے کے قریب مجھے کلاس فیلو عدنان رانا کی کال آئی کہ خالد بن ولید ہاسٹل (اولڈ کیمپس) جامعہ پنجاب کے کمرہ نمبر 169 میں ایک لاش پڑی ہے اور کئی دن پرانی لگ رہی ہے۔ چہرے اور جسم کی حالت اس قدر بگڑ چکی ہے کہ پہچان ناممکن ہے اور تعفن کی وجہ سے قریب جانا مشکل ہے۔ ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ شعبہ اردو کے طالب علموں کو الاٹ تھا لہٰذا آپ کسی اردو کے طالب علم کو بلائیں تاکہ پہچان ممکن ہو۔

میں ان دنوں لاہور کے ایک نجی کالج میں بطور اردو لیکچرار ملازمت کر رہا تھا جو اورینٹل کالج (اولڈ کیمپس) سے چند منٹ کی پیدل مسافت پہ تھا۔ میں دس منٹ میں ہاسٹل پہنچا، انتظامیہ نے بتایا کہ اس کمرے میں ہمارے دوست شاعر تہذیب حافی اور شاہد خان نامی طالب علم کی الاٹ مٹ ہے اور حافی تو کچھ روز قبل ہی ہاسٹل سے پرائیویٹ فلیٹ پہ شفٹ ہوا تھا اور شاہد خان کئی دن سے گھر (بہاول نگر) تھا۔ اب معاملہ یہ ہے کہ جن دو لوگوں کے نام الاٹمنٹ ہے وہ دونوں ہاسٹل میں نہیں جبکہ ایک تیسرا شخص کمرے میں کیسے موجود ہو سکتا تھا؟

Read more

تعلیم سب کا حق ہے

تعلیم نسلیں سنوار دیتی ہے۔ مستقبل روشن بنا دیتی ہے اور جینے کا ہنر سکا دیتی ہے۔ ترقی کا دار و مدار تعلیم پر ہے۔ اندلس کی عظیم سلطنت تعلیم کے بل بوتے پر بنی۔ بغداد کو اہمیت اور عزت تعلیم کی وجہ سے ملی۔ مسلمانوں نے ترقی علم کی بدولت حاصل کی۔ عرب کے صحراؤں میں رہنے والے اور جہالت میں ڈوبے عرب علم کی بدولت دنیا کے امام بن بیٹھے۔ اسی طرح اہل یورپ زمانہ جاہلیت میں رہ

Read more

سرائیکی حقوق کی تحریک کا ایک جائزہ

2017 کی مردم شماری کے مطابق کم از کم ڈھائی کروڑ پاکستانی شہری سرائیکی زبان بولتے ہیں۔ زیادہ تر سرائیکی آبادی جنوبی پنجاب، جنوبی پختونخوا اور سندھ میں مقیم ہے۔ سرائیکی خطہ ایک قدیم تاریخ اور ثقافت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی، معاشی اور تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندگی کا شکارہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس خطے کی سب سے بڑی محرومی شناخت کا بحران ہے۔ سرائیکی کو پنجابی کا لہجہ قرار دے کر اس خطے کو

Read more

خلوت و جلوت کا بیانیہ ایک رکھیں یا الگ الگ؟

2012 میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے باہر جانا ہوا، ملک انگریزوں کا تھا، ہمارے بہت ہی قریبی دوست ہمیں ملنے آئے۔ ان سے کچھ معلومات دریافت کیں، کہ اس ملک میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ تہذیب و تمدن بہت مختلف تھا۔ باتوں باتوں میں تذکرہ ہوا تو فرمانے لگے کہ یہاں کسی کو نہیں بتانا پاکستان سے ہو، ہم ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے، کیوں جناب وجہ۔ فرمانے لگے کوئی بھی پوچھے تو کہنا کہ میں پنجاب سے ہوں، زیادہ پوچھے تو کہنا کہ پاکستان اور بھارت کے باڈر کے ساتھ ہے۔ میں نے کہا یہ کیا بات ہوئی۔ کہنے لگے زندگی میں ہمیشہ دو بیانیے رکھو، خلوت کا اور جلوت کا، زندگی آسان، حسین و خوبصورت گزرے گی۔

میری زندگی کے یہی دو بیانیے تھے، جو زندگی کا حصہ تو تھے، مگر آشکار 22 سال بعد ہوئے۔

Read more

ارتکاز وجمود کا شکار سرمایہ اور ہماری معیشت

پاکستان کی معیشت کو اگر ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ اور عوام کا استحصال۔ ریاست اور سماج پر آج تک جن طبقات اور اداروں کا غلبہ رہا ہے، آج معیشت کی زبوں حالی اور غربت و تنگ دستی کا شکار عوام، ان ہی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آج بھی ریاست کا اشرافیہ کی کی خدمت گزاری کا کردار اور معاشرے و سماج پر جاگیرداروں کا تسلط پوری طرح قائم ہے۔ اسٹیٹ بنک کے سابق گورنر عشرت حسین کی کتابPakistan The Eonomy of Elitist State کا بنیادی موضوع بھی یہی ہے۔

Read more

بھیگے ساون میں اے پی سی

مون سون کا سیزن اپنے جوبن پر ہے۔ گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لیے بارش کی نوید گویا کسی من و سلویٰ سے کم نہیں ہوتی اور ہمارے عقیدے کے مطابق تو یہ بارش ویسے بھی رحمت خداوندی ہے۔ مگر شاید ہم اتنے نا اہل اور نالائق ہیں کہ اس رحمت سے بھی مستفید نہیں ہوسکتے اور بارش کا لطف اٹھانے اور سجدہ شکر بجا لانے کی بجائے اس پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ کہیں اربن فلڈنگ کی

Read more

چار ہزار سال سے بھٹکتی آتماؤں کی نحوست!

ہزاروں سال قبل مسیح، وادیٔ سندھ میں آباد جس قوم کے نشان ملتے ہیں، اس کے مذہبی عقائد سے متعلق معلومات ناکافی ہیں۔ شمال مغرب دروں سے اترنے والوں نے ہی غالباً ان مقامیوں کا کام تمام کیا اور پھر ہمالیہ کے دامن اور سندھو دریا کے کنارے بیٹھ کر وید لکھے۔

ہندو دھرم کو پہلا صدمہ تب پہنچا جب عظیم اشوکا نے بدھ مت کا چولا پہنا، تلوار پھینکی اور انسانوں سے روا داری کا معاملہ کرنے لگا۔ برہمنوں کو اقتدار واپس ملا تو بدھ مت کے ماننے والوں کی شامت بن آئی۔ قدیم وید لکھنے والے رشیوں نے اہنسا کا چولا اتار پھینکا اور ہندوستان کی دھرتی بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگ دی۔

Read more

جب سنی محرم منایا کرتے تھے

زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔ قوموں کی زندگی میں تیس پینتیس سال کی بھلا کیا اہمیت ہوتی ہے۔ 1979 کا تاریخ ساز اور تباہ کن سال گزرے نصف دہائی بیت چکی تھی مگر ابھی ہمارے معاشرے میں اس کا زہر سرائیت نہیں کر پایا تھا۔

ہمیں کوئی علم نہیں تھا کہ ہمارے ہم جماعتوں کا مسلک کیا ہے۔ مسلک کیا ہمیں تو ان کی ذات کے بارے میں بھی علم نہیں ہوتا تھا کیونکہ اس زمانے میں پنجاب یونیورسٹی کے یونی لیب سکول میں طلبا کو پہلے دو ناموں سے ہی پکارا جاتا تھا۔ ہمارے نام کے ساتھ خان نہیں لگتا تھا۔ ایسے میں جب پانچویں یا چھٹی جماعت میں ایک ٹیچر نے بے خیالی میں ایک ہم جماعت کا پورا نام پکار دیا تو سارے ہم جماعت بے تحاشا ہنسنے لگے۔ تنویر سعید باجوہ۔ باجوہ؟ باجوہ کیا ہوتا ہے؟ تنویر کے نام کے ساتھ یہ کیوں لگا دیا گیا ہے؟ باجوہ سے ملتا جلتا لفظ جو ہم بچوں نے اس وقت تک سنا تھا وہ باجرا تھا، یہی گمان گزرا کہ ٹیچر نے کچھ غلط پڑھ دیا ہے۔ معصومیت سی معصومیت تھی۔

Read more

تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے نیب کیس میں اہم پیش رفت

نیب نے علیم خان کیس میں عبوری چالان دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عبوری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کی خاص ہدایت پر کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق عبوری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کے دورہ لاہور میں ہوا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی بیرون ملک جائیدادوں کا ریکارڈ تاحال نیب کو موصول نہیں ہوا۔ بیرون ممالک کے ایم ایل ایز آنے کے بعد حتمی چالان بھی دائر کیا جائے گا۔

Read more

عمران خان : آپ بڑے کب ہوں گے؟

ایک ایسے وقت میں جب ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی، تاریخ کی بدترین بارشوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک روز میں بیس سے زائد افراد بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شہر کے محلے، گلیاں اور سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، کاروبار بند ہیں اور مکان زیر آب ہونے کی وجہ سے لوگ چھتوں پر رات بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ عمران خان نے

Read more

طلبہ تنظیموں کی برکات

میرے ایک استاد محترم طلبہ تنظیموں کے بڑے معترف ہیں۔ وہ ایسے استاد نہیں کہ جن سے میں نے اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں کچھ پڑھا ہو بلکہ حقیقی معنوں میں وہ میرے گرو ہیں مگر ان سے بے حد متاثر ہونے کے باوجود میں کبھی بھی دل سے ان کے طلبہ تنظیموں سے متعلق موقف کی تائید نہیں کر پایا۔ وہ کہتے ہیں کہ طلبہ تنظیموں سے طلبہ کی سیاسی تربیت ہوتی ہے جس سے وہ بعد کی عملی سیاست کا حصہ بن کر اچھے اور تربیت یافتہ سیاست دان بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کے انتخابات پر جنرل ضیا نے پابندی لگائی تھی کہ ملک میں سیاسی ذہن کو ہی نہ پروان چڑھنے دیا جائے۔ خیر میں جب یہ باتیں ان سے سنا کرتا تھا تب ہی میں خود جامعہ کراچی میں داخل ہوا۔ تب طلبہ سیاست پر پابندی تھی اور طلبہ تنظیموں کے جامعہ میں انتخابات پر پابندی لگے دو دہائیوں سے زائد وقت بیت چکا تھا۔ جامعہ میں داخلہ فارم کے ساتھ ہی ہم سے ایک حلف نامہ بھی جمع کرایا جاتا تھا کہ داخل ہونے والا کسی طلبہ تنظیم کا رکن نہیں۔

Read more

نوشابہ کی ڈائری: ایم کیوایم والے کہہ رہے ہیں، ”فائنل راؤنڈ“ ہونا ہے

8 دسمبر 1990

اللہ اللہ کرکے بی اے فرسٹ ائر میں ایڈمیشن ہوا، فراغت سے جان چھوٹی۔ یہ سال کتنی خوشیاں لے کر آیا ہے، تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، بھائی جان کی بیٹی ہوئی، باجی اور غنی بھائی حیدرآباد چھوڑ کر کراچی آگئے، اور سب سے بڑی خوشی یہ کہ بے نظیربھٹو کی حکومت چلی گئی۔

بے نظیر کے جانے پر ہمارے محلے میں مٹھائی بٹی، جیسے ہی شام کو اطلاع ملی کہ صدرغلام اسٰحق خان نے حکومت کو برطرف کر دیا ہے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ہماری گلی یوں بھر گئی تھی جیسے کوئی جلسہ ہورہا ہو۔ بڑے تبصروں میں مصروف تھے، لڑکوں کی ٹولیاں نعرے لگا رہی تھیں، عورتیں اپنے اپنے گھر کے دروازے پر پردے کی طرح لٹکی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہی تھیں۔ کتنی شدید ہوائی فائرنگ ہوئی تھی اس شام۔ ہوائی فائرنگ تو زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔

Read more

الیکشن انجینئرنگ؟

بلدیاتی نظام کے خاتمے سے قبل ہی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آ رہی ہے، کیونکہ ہر سیاسی جماعت نچلی سطح پر من پسند ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیاں کروانے کی کوشش کررہی ہے، اس طرح انہیں ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مدد فراہم ہوگی۔ یہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ پاکستان کے طول عرض میں ہوتا ہے، اس قسم کے معاملات کو عموماً الیکشن انجینئرنگ بھی کہا جاتا ہے، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ

Read more

اہل لکھنؤ سے متعلق بعض غلط فہمیاں

پچھلے دنوں منشی پریم چند کی کہانی پر بنی بھارتی فلم ”شطرنج کے کھلاڑی“ دیکھی۔ فلم کے دو مرکزی کردار لکھنؤ کے نواب ذادے ہیں اور شطرنج کے رسیا جنہیں اپنے گھر بار اور حالات سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ دنیا سے بے خبر ایک ویرانے میں شطرنج کی چالوں میں محو ہیں دوسری طرف گورا پلٹن شہرمیں داخل ہو رہی ہے اور نواب واجد علی شاہ کو معزول کر کے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ بلا شبہ یہ

Read more

قائداعظم کی طرف سے فاتح سرحد کا خطاب پانے والی شخصیت

ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی اور ان کے حقوق کی تحریک جسے دنیا تحریک پاکستان کے نام سے جانتی ہے۔ جس میں مسلمانان ہند کے تمام طبقات نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ جس کی قیادت حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے کی۔ اور جس نے آخرکار اپنی منزل مقصود یعنی پاکستان کو حاصل کر لیا۔ اس تحریک میں مسلمانوں کے تمام راہنماؤں نے قائداعظم کی سربراہی میں حصہ لیا۔ جن میں سے کئی شخصیات کے ناموں سے دنیا واقف ہے۔ مگر کئی شخصیات ایسی بھی ہے جو وقت کے ساتھ گمنامی میں چلی گئی اور جنہیں صرف مخصوص اہل علم لوگ ہی جانتے ہیں۔ جن کی خدمات کسی اور سے کسی طور پر کم نہیں۔

ان بھولی شخصیات میں ایک عظیم شخصیت مولانا عبد الحامد بدایونی کی بھی ہے۔ آپ کا تعلق بدایوں کے مشہور عثمانی خاندان سے تھا۔ آپ نے 18 نومبر 1901 کو دہلی میں آنکھ کھولی۔ ابتدا میں ہندوستانی علماء میں صرف مذہبی اختلاف تھے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان میں سیاسی اختلاف بھی پیدا ہوتے گے۔ کانگریس کی مسلم دشمنی کے باوجود بھی علماء کا ایک طبقہ کانگریس سے وابستہ رہا بلکہ متحدہ قومیت کا علمبردار بھی بنا رہا۔

Read more

خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی

دو ہزار تیرہ کے الیکشن ہوتے ہیں ،عمران خان وزیرِ اعظم تو نہیں بن پاتے ،البتہ کے پی کے میں اِن کی پارٹی برسرِ اقتدار آجاتی ہے۔پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کرنا ،معمولی واقعہ نہیں ٹھہرتا۔مذکورہ صوبہ میں ایک مُدت سے برسرِ اقتدار چلی آرہی سیاسی پارٹیوں سے عوام کی ایک بڑی تعداد اپنا اعتماد ایکا ایکی ختم کرکے ،پی ٹی آئی کے پلڑ ے میں ڈال دیتی ہے۔یہ اعتماد اَن گنت خوش کن خوابوں سے

Read more

ایک نصاب، ایک کتاب، ایک جیسے روبوٹ – مکمل کالم

سنا ہے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لاگو ہونے جا رہا ہے، سنا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کام ہوا ہے، سنا ہے کہ پورے ملک کے بچے آئندہ ایک ہی نصاب پڑھیں گے اور یہ بھی سنا ہے کہ اس کے بعد پوری قوم ایک سانچے میں ڈھل جائے گی۔ اللہ مبارک کرے!

ہمارے ملک میں شاید ہی کوئی نعرہ اتنا گمراہ کن ہو جتنا یکساں نصاب تعلیم کا نعرہ۔ میں نے آج تک جتنے لوگوں سے اس نعرے کا مطلب پوچھا ہے ان سب نے مختلف جواب دیے ہیں۔ فدوی کا سوال ہوتا ہے کہ کیا اس نعرے کا مطلب ایسا نصاب تیار کرنا ہے جو پورے ملک میں یکساں طور پر نافذ کیا جا سکے تو جواب ملتا ہے کہ ہاں۔ مگر یہ جواب حقیقت پر مبنی نہیں کیونکہ یکساں نصاب تو پہلے سے موجود ہے جسے قومی نصاب کہتے ہیں اور اس نصاب میں تمام درجوں کے مضامین کے لیے پوری تفصیل اور جزئیات کے ساتھ learning outcome بتائے گئے ہیں اور مثالوں سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی مضمون کو پڑھنے کے بعد بچے میں کس معیار کی تعلیمی قابلیت پیدا ہو جانی چاہیے۔

Read more

اسرائیل میں قادیانی: عمران ریاض کے وڈیو پر تبصرہ

عزیزم مکرم عمران ریاض صاحب آپ کا اسرائیل میں قادیانیوں پر پروگرام ایک محب وطن پاکستان کی حیثیت سے کوئی بھی سنے تو اس کے جذبات کا انگیخت ہونا اس کے ایمان کا تقاضا ہے۔ اور اس حد تک تو بات جائز اور درست ہے لیکن اس خبر کی تصدیق آپ نے جن ذرائع سے کی ہے راقم ایک سابق فوجی کی حیثیت سے پہلے کر چکا ہے اورثابت ہوا ہے کہ یہ تدریجی جھوٹ یک طرفہ مشہور کیا جا

Read more

کراچی بارشیں: شہری ’اربن فلڈنگ‘ سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو رواں سال مون سون کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کا سامنا رہا ہے جس کے بعد شہر میں متعدد مرتبہ سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Read more

میرا شاگرد حیات بلوچ اور اگست کا جشن ماتم

چھ یا سات سال پہلے تربت کے ایک نجی اسکول میں دوران تدریس شہید حیات بلوچ سے واقفیت ہو گئی تھی۔ اپنے کئی سال کے تدریسی تجربہ کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ یہ ہم بلوچوں کی خوش قسمتی ہے (بد قسمتی بھی کہہ لیں ) کہ ہمارے بچوں کی اکثریت اپنی ذمہ داریوں اور حالات سے واقف ہے، اس لئے جسمانی بلوغت سے کچھ پہلے ہی ذہنی طور پر بالغ ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی ذمہ دار اور ذہنی طور پر بالغ طالب علموں میں سے ایک شہید محمد حیات بلوچ تھا۔

Read more

جندر: اختر ر ضا سلیمی کا ناول

ناول ”جندر“ ازل سے ابد تک کی کہانی ہے، جس کی ابتدا اس روز ہو چکی تھی، جب حضرت آدم علیہ السلام نے گندم کا پہلا دانہ چبایا تھا۔ یہ کہانی رو زمین پر انسان کے قدم دھرتے ہی شروع ہوئی اور روز قیامت صور پھونکے جاتے تک چلتی رہے گی۔ گندم کا پہلا دانہ کھا کر انسان نے اپنے وجود کو چکی کے دو پاٹوں بیج دے کر اپنی روح کو تار تار اور اپنے جسم پر موجود گوشت

Read more

مظفر گڑھ: پڑوس میں پڑھنے جانے والے 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی: حالت تشویشناک

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ موضع لٹکراں میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے اپنے پڑوس کے گھر میں پڑھنے جایا کرتا تھا جہاں استاد کے بیٹے نے اس کے

Read more

لاہور میں بلاسفیمی کے الزام میں قتل

لاہور ( اکرام راجہ) گستاخانہ مواد پر بحث و تکرار کے نتیجے میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ایک سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی ساتھی سکیورٹی گارڈ کو قتل کر ڈالا۔ قاتل جماعت علی نے سکیورٹی رائفل کے فائر سے دوران نیند محمد اعظم کو قتل کیا اور خود فرار ہو گیا۔ قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے کرول گھاٹی میں پیش آیا جہاں اختر نامی سٹیل ملز میں ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے دو گارڈز کے درمیان مذہبی حوالے سے بحث و تکرار ہوا۔

Read more

لوگ خود کشی کیوں کرتے ہیں؟

لوگ خود کشی کیوں کرتے ہیں؟ ایک ایسا بنیادی سوال ہے جس کا سامنا ہم سب کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے عزیزوں میں، جاننے والوں میں یا دوستوں میں کوئی نہ کوئی خودکشی کی ”اٹیمپ“ لازمی کرتا ہے۔ ان میں سے کچھ بچ جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر انتقال کر جاتے ہیں۔ ہر خودکشی کرنے والا اپنے بعد ایک بنیادی سوال چھوڑ جاتا ہے کہ آخر اس نے خود کشی کیوں کی؟ کیا وہ زندگی

Read more

کیا نواز شریف کو واپس لایا جائے گا؟

آج کل جیسے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے کوئی تازہ تصویر جاری ہو جاتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ اور اسی لئے اب کی بار حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوششوں کا اعلان تو کر رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس وقت یہ بہت مشکل ہے۔ مگر یہ جو پچھلے سال اکتوبر سے نومبر کے درمیان ہوا اس کے پس منظر کو سمجھنا بہت ضروری ہے

Read more

نواز شریف کی فعالیت؟

پاکستان سے بظاہر مفرور مسلم لیگ (ن) کے رہبر میاں نواز شریف جو گزشتہ نومبر سے ”بغرض علاج“ لندن میں مقیم ہیں، مختلف مقامات پر ان کے کافی پینے اور چہل قدمی کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آنے سے حکومت یکدم فکر مند ہو گئی ہے کہ وہ غچہ دے کر باہر گئے ہیں۔ حکومت نے فوری طور پر انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ باسی کڑی میں یہ ابال اس وقت آیا

Read more

صوبہ بہاول پور کی بحالی اور نئے صوبوں کا قیام

کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار اس ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی تقسیم پر ہے۔ جغرافیائی طور پر پاکستان کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ ہم آسانی سے اس کو پہاڑی، سطوح مرتفع، میدانی اور ساحلی علاقوں میں تقسیم کر سکتے ہیں لیکن انتظامی تقسیم ہمیشہ رقبہ اور آبادی کو دیکھ کر ہی کی جاتی ہے۔ تقسیم پاکستان کے وقت انگریزوں نے ایک سازش کے تحت پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کر کے نفاق کی

Read more

ایف اے ٹی ایف عالمی قوتوں کا پوشیدہ ’ڈو مور سیاسی‘ ہتھیار

پاکستان کے خلاففنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پلیٹ فارم کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، بعض ممالک کی جانب سے مملکت کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم ان تحفظات کو یقینی بنارہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے منصوبہ بندی اور ایک ایسی فضا بنانے کی سازش کی جاتی ہے جس میں ریاست کی جانب سے انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو پس منظر میں

Read more

نایاب سیاسی نسل کے سیاستدان کی جدائی!

وطن عزیز میں نایاب ہوتے ہوئے سیاسی نسل کا ایک مثبت حوالا میر حاصل بزنجو خضدار سے تقریباً 60 کلومیٹر دور اپنے آبائی گاؤں نال میں اپنی دھرتی ماں کی گود میں ہمیشہ کے لیے سو گیا۔ ماضی قریب میں ایوانوں کے اندر جو نظریے، اصول، اور کمزور طبقات کی سیاست کرنے والی دو چار بڑی آوازیں رہی ہیں میر حاصل بزنجو کا شمار ان میں ہوتا ہے۔ حاصل بزنجو نان سویلین طاقتوں سے عوامی طاقت اور سیاسی مہارت سے

Read more

عمران خان حکمرانی کے دو برس

وزیر اعظم عمران خان کی حکمرانی کے دو برس مکمل ہوگئے۔ وہ ایک بڑے سیاسی دعوے اور انقلابی تبدیلیوں سمیت ایک نئے پاکستان کی تشکیل کی بنیادپر اقتدار کا حصہ بنے تھے۔ اگرچہ حکومت کے پاس پانچ برس کا مینڈیٹ ہوتا ہے اور اس کی اچھی یا بری حکمرانی کا تجزیہ دو برسوں کی بنیاد پر قبل ازوقت ہو گا۔ لیکن ان دو برسوں کو بنیاد بنا کر ہم حکومت کی سمت، حکمت عملی، پالیسیوں اور طرز حکمرانی کے معاملات

Read more

نوشابہ کی ڈائری (13): ایک دوسرے کے اغوا شدہ کارکنوں کا آپس میں تبادلہ

کل پڑوس میں میلاد تھا، قادر کے آنے کی خوشی میں۔ وہ واقعی موت کے منہ سے نکل کر آیا ہے۔ جب پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہاتھوں قادر کے اغوا کا پتا چلا تھا تو پہلا خیال یہی آیا تھا کہ اب اس کا زندہ واپس آنا ممکن نہیں، پڑوسن خالہ تو بیٹے کے اغوا کا سن کر نیم پاگل ہو گئی تھیں۔ پیپلز پارٹی کے مغوی کارکنوں کی ماؤں کا بھی یہی حال ہوا ہوگا۔ وہ تو فوج نے آگے بڑھ کر دونوں جماعتوں کے مذاکرات کرائے۔ پورے تین دن چلے تھے مذاکرات، جیسے دو ملک قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کر رہے ہوں، تینوں دن پڑوس میں آیت کریمہ کا ورد ہوتا رہا تھا۔

اخبار میں تھا کہ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف نواز کی ہدایت پر فوج بیچ میں پڑی پھر دونوں نے ایک دوسرے کے اغوا شدہ کارکنوں کا آپس میں تبادلہ کیا۔ کچھ ہی عرصے میں فوج نے یہ دوسری بار لوگوں کی جان بچائی ہے۔ پچھلے سال حیدرآباد پولیس نے لوگوں پر قیامت ڈھائی تھی تب بھی فوج ہی کام آئی تھی۔ غنی بھائی بتا رہے تھے کہ پولیس نے جب اچانک پکے قلعے کا محاصرہ کیا تو پہلے بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی بند کردی۔ عورتیں بھوک سے روتے بلکتے بچوں کو لیے سروں پر قرآن رکھ کر رحم کی اپیل کرتی گھروں سے نکلیں لیکن رحم تو کیا کیا جاتا ان پر گولیاں برسا دی گئیں۔ پولیس والے دو دن تک پکا قلعہ گھیرے رہے تھے۔ آخر مکینوں کی بیس جانیں لے کر قلعہ فتح کر لیا گیا۔ پھر فوجی آئے اور انھوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، حالات سنبھالے۔ انھیں آنا ہی تھا تو پہلے کیوں نہیں آئے؟ خیر کوئی مجبوری ہوگی۔ کہتے ہیں قلعے کے اندر اسلحہ تھا، دہشت گرد تھے۔ تھا بھی تو قلعے میں بسنے والے عام لوگوں کا کیا قصور؟

Read more

بھگتی تحریک اور بابا گرو نانک دیو جی

بابا گرونانک غالباً واحد رہ نما تھے جنہوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بھگتی تحریک کے خیالات کو ایک مضبوط، جامع اور پائیدار شکل میں ترتیب دیا۔ ان کی منفرد روحانی، سماجی اور سیاسی سوچ نے بھگتی کے پیغام میں موجو مساوات، محبت، اچھائی کو عوام کے سامنے قابل قبول انداز میں پیش کیا۔ جس وقت پروٹسٹنٹ لوگ اچھے اعمال کے مقابلے میں عقیدے پر زیادہ زور دے رہے تھے گرونانک اچھائی اور نیکی کے درس دے رہے تھے۔ تمام

Read more

تماشا ختم کر دیں

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی نیب کی زد میں آگئے ہیں، آمر پرویز مشرف نے کیا خوب ادارہ بنایا ہے، اس ادارے نے 20 سال میں احتساب کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے، ایاز امیر نے خوبصورت کالم لکھا تھا کہ بزدار کو دھرا بھی ہے تو کس کیس میں؟ نیب کو پنجاب کی اتنی بڑی حکومت میں کوئی چج (کام) کا کیس نہیں ملا تھا، اپوزیشن چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ نیب احتساب کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ انتقامی ادارہ بن چکا ہے

میری ذاتی رائے میں نیب ایک ایسا جانور پالا گیا ہے جس کو ”مالک“ کے اشارے پر کسی پر بھی چھوڑ دیا جاتا ہے، صحافت کرتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ کا وقت گزر گیا، عمر گزر گئی ایسے ڈرامے دیکھتے دیکھتے، نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا، نواز شریف، بینظیر بھٹو کے ادوار دو سے تین بار دیکھے، جمالی صاحب کا طرز حکومت بھی دیکھا، شوکت عزیز جیسے پپٹ کی حکومت بھی دیکھی

Read more

پاکستان کی دوغلی تعلیمی پالیسی

قوم و ملک کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے۔ تعلیم ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ معاشرے کو سنوارنے میں تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلم ریاستوں نے ہمیشہ سے ہی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں بغداد کو علم و ہنر کا مرکز بنایا گیا اور دوسری طرف قاہرہ میں عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی بنیاد رکھی۔ جس وقت یورپ ابھی جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اس وقت جابر بن حیان گندھک اور شورے کا تیزاب بنا چکا تھا۔

Read more

کرونا وبا کے مثبت اور منفی سماجی پہلو

کرونا وائرس کی وبا اگرچہ زاوال پذیر ہے لیکن ماہرین طب نے ابھی مکمل کلین چٹ نہیں دی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا نے دوبارہ سر اٹھایا ہے لیکن اس کی تباہ کاریوں کی شدت میں کمی واضح طور پر محسوس کی جارہی ہے۔ وطن عزیز میں بھی زندگی کرونا وبا سے پہلے والی ڈگر پر چلنا شروع ہوچکی ہے۔ عید الاضحی کے دوران بد احتیاطیوں کے باوجود الحمد اللہ مرض کے متاثرین میں غیر معمولی اضافہ

Read more

دو برس کے سہانے یا ڈرؤانے خواب؟

تحریک انصاف نے اقتدار کے دو برس مکمل کرلئے۔ وزرا ء نے ان دو برسوں کو مشکل اور صبر آزما قرار دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی ترقی کے لئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اب وزیراعظم کریز پر سیٹل ہو چکے ہیں، لمبی اننگز کھیلیں گے ’۔ پی ٹی آئی نے اقتدار کے لئے چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی حکومت بنائی، جس کے بارے میں گمان تھا کہ اتحادیوں کے

Read more

جامعات میں استاد نما گدھ

گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کی پی۔ ایچ۔ ڈی کی ایک طالبہ نے خود کشی کرلی۔ اس خبر پر کئی طرح کی آرا سامنے آئیں۔ کسی نے کہا طالبہ شیزوفرینیا بیماری کے مرض میں مبتلا تھی تو کسی نے بتایاکہ وہ سپروائزر کے رویے سے نالاں تھی۔ طالبہ کی موت کی وجہ جو بھی ہو یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے سماج کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں گدھوں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے جو گاہے بہ گاہے

Read more

حیات بلوچ قتل: قصہ ختم نہیں ہوا

نوجوان حیات بلوچ کی افسوسناک شہادت کے بعد ایک بار پھر باوردی اہلکاروں کے اختیارات اور ان کے احتساب کا طریقہ کار زیر بحث ہے۔ یہ واقعہ ہمیں اسی طرح کے ماضی کے واقعات کی یاد دلاتا ہے، ان واقعات پر بھی خوب شور مچاتھا، لیکن شور تھمنے اور توجہ ہٹنے کے بعد پس پردہ ان واقعات میں ملزمان کو تحفظ دینے کے لیے کیا گیا اس سے آج بھی اکثر لوگ بے خبر ہیں۔ حیات بلوچ کے معاملہ میں

Read more

اشفاق احمد کی "ماما سیمیں” اور ہمارے بچے

اسی کی دہائی میں نشر ہونے والا ڈرامہ "ماما سیمیں” دیکھا تو بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کے نقطۂ نظر کو جانچنے کے لئے تھا لیکن احساس کا کوئی لمحہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے پہ مجبور کر گیا۔ "کیا ہمارے بچوں نے بھی یہی سوچا ہو گا؟ اسی طرح ماما طاہرہ کو برا بھلا کہا ہو گا جب وہ کبھی ہسپتال، کبھی سہیلیوں سے ملاقات اور کبھی دوسرے ملکوں کو روانہ ہو جایا کرتی تھیں”۔ بیسویں صدی غروب ہونے

Read more

میرحاصل خان بزنجو ۔ ایک عہد کاخاتمہ

میرحاصل خان کے بارے میں قلم اٹھانا اور اس موضوع سے انصاف کرنا میرے لئے اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ میڈیا پرسن کی حیثیت سے ہمارے تعلقات انکے والد محترم میرغوث بخش بزنجو اور ان کے بڑے صاحبزادہ میر بیزن سے زیادہ تھے میرصاحب کی رحلت کے بعد1990ء میں جب میرحاصل خان قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اسکے بعد ہی آشنائی کا آغاز ہوا میں نے پہلی مرتبہ انہیں کراچی میں میرصاحب کی علالت کے دوران دیکھا تھا اگرچہ

Read more

پروٹسٹنٹ ازم اور ہندوستان میں بھگتی تحریک

اس مضمون کے پہلے حصوں میں ہم نے دیکھا تھا کہ کن حالات میں مذہبی اصلاح پسندوں نے کلیسائے روم کو للکارا اور پندرہویں اور سولہویں صدی کے یورپ میں مذہب کی نئی تشریحات کی جانے لگی تھیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ہندوستان اور یورپ کے مابین کیا فرق تھے جن کے باعث یہاں کی مذہبی تحاریک نے مختلف راستے اختیار کیے تھے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں مذہبی دھاروں نے کیسے برصغیر کے روحانی نقشے

Read more

شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

لاہور (فہد شہباز خان، سعود بٹ) سابق ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل کی گرفتاری کا امکان ہے ڈاکٹر راحیل صدیقی وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ چونکے سردار بزدار کی گرفتاری راحیل صدیقی کے وعدہ معاف بننے سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے شراب لائسنس اجرا کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل کے گرد گرفتاری کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب راحیل صدیقی نے وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ چونکے سردار بزدار کی گرفتاری راحیل صدیقی کے وعدہ معاف بننے سے مشروط ہے۔

Read more

نوشابہ کی ڈائری: الطاف حسین کو پیرصاحب کہنے لگے ہیں

20 جولائی 1989 ء منگنی کیا ہوئی لگتا ہے زندگی ہی نئی نئی سی ہوگئی ہے۔ پتا نہیں انگلی میں پہنی انگوٹھی زیادہ چمکتی ہے یا اسے دیکھ کر میری آنکھیں، ہر لمحہ اس انگوٹھی کے سنہرے پن میں رنگ گیا ہے۔ بھابھی نے جب ذیشان کی تصویر دکھائی تو سچی بات ہے دل پورے زور سے دھڑکا تھا، مگر زبان سے یہی کہنا پڑا تھا کہ ”نہیں نہیں مجھے ابھی شادی نہیں کرنی“ اپنی بات تو نبھانا تھی نا،

Read more

جہاں آرا: مغل بادشاہ شاہجہاں کی بیٹی جو دنیا کی ’امیر ترین‘ شہزادی بنی

مغل شہزادی جہاں آرا ملکۂ ہندوستان تو نہیں تھیں لیکن اپنی والدہ ممتاز بیگم کی موت کے بعد سے وہ ساری زندگی مغل سلطنت کی سب سے بااختیار اور طاقتور خاتون رہیں۔

Read more

شاہ محمود قریشی: کیا بازی پلٹ گئی؟

مخدوم شاہ محمود قریشی کو ملکی سیاست میں قدم رکھے چار دہائیاں ہونے کو ہیں جب کہ خارجہ امور سے بھی خاصے واقف ہیں۔ تنظیم تعاون اسلامی یا سعودی عرب کی قیادت میں قائم او آئی سی کے بارے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا حالیہ سخت بیان جس کے بعد سعودی عرب نے نہ صرف پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لیے بلکہ موخر ادائیگی پر تیل فراہم کرنے کی

Read more

نواز شریف کی ضمانت کے معاملے پر نیب اور حکومت خاموش کیوں ہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل کی جانب سے احتساب عدالت کی طرف سے ایک مقدمے میں انھیں اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست واپس لیے جانے پر اسے نمٹا دیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ضمانت میں توسیع کے بارے میں نہ تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست آئی اور نہ ہی عدالت کی طرف سے کوئی نوٹس جاری کیا گیا تو ایسے میں حکومت اور خصوصاً نیب حکام کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی حکومت کی شاندار کامیابی کے دو سال

عمران خان کوئی کٹھ پتلی نہیں بلکہ ایک با اختیار وزیراعظم ہیں۔ اپنے بالوں کا رنگ اپنی مرضی سے منتخب کرتے ہیں۔ اپنے جوتے کا اسٹائل اپنی مرضی کا ہوتا ہے۔ اور اپنے کتے کا نام اپنی مرضی سے رکھتے ہیں۔ اور بھی کئی میدان ہیں جن میں وہ صرف اپنی مرضی کی چیزیں استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کا موڈ اور ترنگ ملے۔ وہ کسی کی نہیں سنتے۔ ان کے تمام یوٹرن بھی ان کی مرضی کے ہیں۔ حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد کراچی میں اپنے پہلے دورے کے دوران ہی انہوں نے کسی سے پوچھے بغیر تمام افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ جو دودھ اور شہد کی نہریں پاکستان میں بہہ رہی ہیں یہ صرف پی ٹی آئی کی دو سالہ کامیاب حکومت کا نتیجہ ہے۔ ویسے تو خیر پاکستان پہلے بھی جنت سے کم نہیں تھا لیکن ان دو سالوں میں تو ترقی اور خوشحالی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں۔

Read more

شریر سیاسی خاکے: میاں محمد نواز شریف

پچیس دسمبر کو میاں محمد نواز شریف لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کی سالگرہ پر دنیا بھر میں چراغاں ہوتا ہے اور پاکستان کے علاوہ پورے یورپ اور امریکہ میں اس دن سرکاری چھٹی بھی ہوتی ہے۔ ان کا تعلق ایک ایسے کشمیری خاندان سے ہے جو اننت ناگ سے ترک وطن کر کے امرتسر میں آباد ہوا تھا۔ میاں صاحب کی آنکھوں میں جو مقابل کو مسحور کر دینے کی صلاحیت ہے، شاید اس کی وجہ اننت ناگ سے تعلق ہی ہو۔

Read more

پروٹسٹنٹ ازم اور ہندوستان میں بھگتی تحریک

مضامین کے زیر نظر سلسلے کے گزشتہ حصوں میں ہم نے دیکھا تھا کہ کن حالات میں مذہبی اصلاح پسندوں نے کلیسائے روم کو للکارا اور پندرہویں اور سولہویں صدی کے یورپ میں مذہب کی نئی تشریحات کی جانے لگی تھیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ہندوستان اور یورپ کے مابین کیا فرق تھے جن کے باعث یہاں کی مذہبی تحاریک نے مختلف راستے اختیار کیے تھے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں مذہبی دھاروں نے کیسے برصغیر

Read more

جب وزیر اعظم جھوٹ بولنے پرمجبور ہو

حوصلہ مندی، جرات اور بہادری کے سب دعوؤں کے باوجود ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر پریس کانفرنس منعقد کرکے اپنی کارکردگی بتانے اور اس پر اٹھنے والے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے کارناموں کا ذکر کرنا مناسب سمجھا۔ اس انٹرویو میں متعدد ایسی باتیں کہی گئی ہیں جو اگر جان بوجھ کر غلط بیانی کی کوشش نہیں تو سیاسی، سفارتی اور معاشی معاملات

Read more

عصمت آپا

(21 اگست کو اردو ادب کی پہلی جون آف آرک محترمہ عصمت چغتائی کا 109واں یوم پیدائش ہے۔) عقیل عباس جعفری نے جب مجھ سے عصمت چغتائی کے حوالے سے کچھ لکھنے کو کہا تو میں انکار نہ کرسکی۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ نثر میرا میدان نہیں ہے، میں نے ان سے وعدہ کرلیا۔ میں قلم لے کر بیٹھی تو عصمت آپا جیسے میرے سامنے آبیٹھیں۔ محسوس ہوا کہ آنکھیں سکیڑے مسکرا رہی ہیں۔ وہی گہری معنی خیز مسکراہٹ۔

Read more

اسسٹنٹ کمشنر کی پکڑی گئی مبینہ منشیات فرانزک لیب میں جڑی بوٹیاں قرار

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں چھ ماہ قبل لیویز کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پکڑے گئے میٹریل کو جڑی بوٹی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق رواں سال چار فروری کو دالبندین میں تعینات خاتون اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے لیویز مقابلے کے بعد منشیات کی مبینہ کھیپ پکڑنے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی اس کارروائی سے ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خجک ناخوش ہیں اور لیویز اہلکار مقدمہ درج نہیں کر رہے ہیں۔

Read more

سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی ادارے کیوں ناپسند ہیں؟

سوال یہ ہے کہ بلدیاتی ادارے ایک سیا سی تصور یا نظریے کے طور پر سیاسی جماعتوں کے اندر کیوں فروغ پذیر نہیں ہو سکے؟

اس سوال کا جواب ایک اور سوال میں ہے کہ ایک دور میں پیپلز پارٹی جیسی مثالیت پسند پارٹی نے بھی لاہور پیپلز پارٹی کے ایک فعال کارکن آغا نوید جیسے بے لوث مقامی رہنما کی قدر کیوں نہیں کی جنہوں نے ان کے لیے 1983 کی ایم آرڈی موومنٹ میں شا ہی قلعے میں میں مہینوں ناقابل تصور تشدد برداشت کیا۔ آغا نوید کی قید کی داستان جو فرخ سہیل گوئندی نے ”دوسرا جنم“ کے نام سے چھاپ دی ہے جو پیپلز پا رٹی کے عام کارکنوں کی مارشل لا کے خلاف جدوجہد کی ایسی داستان ہے جس کو پڑھنے کے بعد ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کم ازکم اس رات آپ آسانی سے سو سکیں۔ قائد کے پاکستان کو ہم نے کیسا بنا دیا۔ اس کتاب کے واقعات ناقابل بیان ہیں لیکن یہاں سب سے کم درجے کی اذیت کا ذکر کرتے آغا نو ید صفحہ 61 پر لکھتے ہے۔

Read more

بونوں کے شہر میں شعور کا قتل

گزشتہ دنوں تربت میں کڑیل جوان حیات بلوچ پر بوڑھے ماں باپ کے سامنے ایف سی اہلکار نے 8 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ یہ حیات کا قتل نہیں بلکہ اس شعور کا قتل ہے جو علم اور بنیادی انسانی حقوق کا طالب ہے۔ وائرل ہوئی تصویر دیکھ رہے ہیں نا! ہمت ہے لکھنے کی تو لکھ کر دکھائیں اس تصویر کا کیپشن، میں اتنا بہادر نہیں کہ یہ لکھ سکوں کیونکہ معلوم ہے کہ یہ لکھا تو ”بھارت

Read more

دل ناداں کی نئی نادانی، جب بیس منٹ میں تین مرتبہ دھکا سٹارٹ ہوا

اسی سالہ یہ شیخ لئیق احمد۔ برامپٹن کینیڈا چودہ اگست ناشتہ کے بعد گھر کے دفتر آ گیا۔ خاصا بہتر محسوس کر رہا تھا۔ پچھلے جمعہ ہی سنی بروک ہسپتال میں دل کی اکتالیس سال پر محیط ( جس عمر میں ہمارے اکثر جوان دوسری محبت دوسری شادی وغیرہ کی نادانی کرنے کی سوچتے ہیں ) نادانیوں ( کہ ہمیں پہلا ہارٹ اٹیک ہوا انیس سو اناسی میں ) نے دل کے ساتھ دو ہزار گیارہ میں اسی ہسپتال میں ایک پاسبان دل پیوند کیا گیا تھا یعنی پیس میکر۔ آئی سی ڈی۔ اب اس کی بیٹری کمزور ہونے پر دوسری مرتبہ نئی بہت جدید تیرہ سال مدت والی بیٹری والے۔ سی۔ آر۔ ٹی۔ ڈی نے ڈیوٹی سنبھال لی تھی۔

آئی پیڈ پر پاکستان کی چھ بجے شام کی خبروں کا بلٹن دیکھتے ہلکا سا چکر محسوس ہوا۔ چند منٹ بعد دوبارہ کچھ لگا۔ اب میں حسب معمول قرآن مجید پڑھ رہا تھا تو پھر کچھ زیادہ محسوس ہوا۔ قرآن مجید الماری میں رکھتے جب واقع کچھ گڑبڑ لگی تو بیگم کو آواز دی اور آکے صوفہ پہ لیٹ گیا۔ اچانک سرر سرر کرتی دل کی رفتار تیز ہوتی محسوس ہوئی اور ابھی بیٹھا تھا کہ دل کے اندر یوں دھماکہ ہوا کہ مجھے لگا جیسے بجلی کا ٹرانسفرمر پھٹا ہو اور آنکھوں میں چکا چوند ہوئی ہو۔

Read more

دو گمراہ پاکستانی لڑکیوں کی کہانی

نرگس ماول والا نامی اس بے حیا عورت نے ہم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ جس اخبار کو دیکھیں، اسی کی تصویر منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔ جس نیوز یا سائنس ویب سائٹ کو کھولیں، اس کی شکل ہماری غیرت کا تمسخر اڑا رہی ہوتی ہے۔ یا خدا ہم پر یہ دن بھی آنا تھا کہ اقوام عالم میں ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ یہ میم اور لام کی تکرار والے ناموں کی لڑکیاں ہم غیرت مند پاکستانیوں کو کیسے کیسے شرمسار کرتی ہیں۔ پہلے ملالہ ہی کم نہ تھی کہ اب ماول والا نے غضب ڈھا دیا ہے۔

Read more

شمالی علاقوں میں پولو کا کھیل

پولو، بہادر گھڑ سواروں، مشاق نشانہ بازوں ( پولو کی چھڑی سے گیند کو ہٹ کرنا ) اور خطرات میں گھر کر یکسوئی قائم رکھنے والوں کا کھیل ہے۔ تئیس گھنٹے کی تیاری ایک گھنٹہ دورانیہ کا کھیل۔ گھوڑے میں بہت صبر، چابک دستی اور فرمانبرداری ہونی چاہیے ورنہ گھڑ سوار کی عزت کا جنازہ بھرے میدان میں نکل جاتا ہے۔ اطاعت پیدا کرنے کے لئے پورا گھر اس گھوڑے کے لاڈ اٹھاتا ہے۔ چارہ کھانے سے لے کر کنگھی پٹی تک کہ جاتی ہے اور کھلاڑی کے سوا سب گھر والے گھوڑے کی خاطر مدارات کرتے ہیں۔

کھاڑی بھی خاطر کرتا ہے لیکن گھوڑے کو یہ بات سکھائی جاتی ہے کہ جب مالک سوار ہو گا تو یقیناً کوئی معرکہ مارنے جائے گا۔ عموماً میچ سے پہلے جب گھوڑا مالک کو دیکھتا ہے تو بھاگنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور گھر والے اسے پکڑ کر لاتے ہیں تا کہ مالک سواری کر سکے۔ فرمانبرداری سکھانے کے لئے مالک لگام پکڑ کر صبح صبح گھوڑے کو دور تک پیدل چلاتا ہے اور اشارے سے لمبے سانس دلواتا ہے۔ یوں گھوڑا فاضل مادوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے اور مالک کے اشاروں کو بھی سمجھتا ہے۔

Read more

مرزا توشہ اور ماموں عوام

مرزا اسد اللہ خان غالب کو مرزا نوشہ بھی کہا جاتا ہے اور خلق انہیں چچا بھی پکارتی ہے۔ بڑی دھج کے آدمی تھے، لہٰذا نوشہ یعنی دلہا یا جواں سال بادشاہ جتنا ان پر جچتا ہے کم ہی لوگوں کو زیب دیا ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر نیب نے مقدمہ دائر کر رکھا ہے کہ ان دونوں حضرات نے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توشہ خانہ

Read more

گلگت بلتستان کے حق ملکیت اور حق حاکمیت پر امجد حسین ایڈوکیٹ کا موقف

گزشتہ سال یکم نومبر کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے واضح الفاظ میں کہا کہ آج کا دن بہت تاریخی دن ہے مگر بد قسمتی سے گزشتہ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام جبر کا شکار اور بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے حق ملکیت پر اپنے نظریہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”پنجاب کی زمینوں

Read more

عمران خان اور سویلین بالادستی

موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے بعد جن چار سیاست دانوں کو عوام نے بے پناہ چاہا اور ان پہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہیں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان۔ کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان اس وقت ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ان کے پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ وہ خواتین ووٹرز کو الیکشنز کی طرف

Read more

باتیں ایسی جو سب کو پتا ہیں، ذرا دہرا لیں

بات یہ ہے کہ جن قوموں ملکوں، ریاستوں کو بغیر کسی بڑی جد و جہد کے اپنا آزاد ملک مل جائے تو اس کے پاس کوئی ایسی تنظیم نہیں ہوتی جس کی جڑیں اس ملک کے عوام میں ہوں اور وہ اس کے ساتھ خود کو وابستہ کریں۔ ایسے ملکوں میں اگر فوج واحد ایسی طاقت ہو جس کی تنظیم مضبوط ہو تو جلد یا بدیر ملکی معاملات میں اپنا اثر قائم کر لیتی ہے۔

انگریزوں اور دوسری نو آبادیاتی طاقتوں نے جب دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنی کالونیوں کو آزادی دینا شروع کی تو دیکھا یہ گیا کہ زیادہ تر ایشیائی اور افریقی ملکوں میں آزادی حاصل کرنے والی جمہوری حکومتیں جلد فوج کی مربوط اور مضبوط انتظامی تنظیم کے آگے ہتھیار ڈالتی رہیں۔ اور پھر ایک زمانہ آیا کہ زیادہ تر نوآزاد ملکوں میں فوجی یا ملی جلی آمریتیں قائم ہونے لگیں۔

Read more

ممبران قومی اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات، شکایتیں

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ارکان قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی کا جائز کام ایک سیکنڈ کے لئے نہیں رکے گا، ارکان قومی اسمبلی کو دس دس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں گے، میونسپل کمیٹی کو ایک کروڑ روپے گرین اینڈ کلین پنجاب کے لئے جاری کیے گئے ہیں، ٹاؤن کمیٹیوں کو 5 سے 7 کروڑ روپے دیے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ 2 سال کے عرصے میں 7 یونیورسٹیاں، 9 چھوٹے بڑے ہسپتال بنائے ہیں، محکمہ صحت میں 25 ہزار افراد بھرتی کیے، جن میں 15 ہزار ڈاکٹرز ہیں۔

Read more

کراچی کو سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی، پی پی پی معاہدہ

مجھ جیسے دو ٹکے کے رپورٹر ہمیشہ اس گماں میں مبتلا رہے کہ صحافی کا بنیادی کام ’’خبر‘‘ دینا ہوتا ہے۔اس خبر کے تناظر میں تبصرہ آرائی کی گنجائش بھی نکل آتی ہے۔گزشتہ چند برسوں سے بتدریج مگر دریافت ہورہا ہے کہ زمانہ بدل چکا ہے۔صحافی کو اب قوم کی’’رہ نمائی‘‘ فرمانے کی ضرورت ہے۔ ’’بریانی کی پلیٹ‘‘ کھاکر ذات برادری کی بنیاد پر ووٹ دینے والوں کو سمجھانا لازمی ہے کہ یہ رویہ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو اقتدار میں

Read more

غربت، تعلیم اور بچوں سے مشقت

میں سیمینار کے اختتام پر جونہی سٹیج سے اتری ایک خوبرو نوجوان بجلی کی سی سرعت کے ساتھ میری طرف لپکا۔ ”ڈاکٹر صاحبہ! ٓپ نے مجھے پہچانا؟ میں آپ کے سکول میں پڑھتا تھا۔ میرا نام وسیم ہے۔ آپ نے جو سکول قالین باف بچوں کے لئے بنایا تھا۔ کیامیں آپ کو یاد ہوں؟ آپ جب بھی سکول آتیں میرے گریڈز دیکھ کر مجھے شاباش دیتیں۔ میں ایم فل کر رہا ہوں۔ ۔ ۔“ ۔ آنکھوں کی چمک اور الفاظ

Read more

مولانا سے وعدہ کس نے کیا؟

مولانا فضل الرحمان فرماتے ہیں مارچ تک حکومت ختم ہونے کا وعدہ کیا گیا۔ کس نے وعدہ کیا، کب کیا اور کس بنا پر کیا؟ مولانا ابھی اپنی پٹاری سے یہ سانپ نہیں نکالیں گے کیونکہ وہ پہلے مجمع اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، وہ دراصل کہہ رہے ہیں کہ لکڑی کا بڈاوا بات کرے گا، اور مٹی کا ڈھیلا برفی بن جائے گا۔ اس بیان کو مولانا کی شناخت کے دائرے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا کی شناخت یہ

Read more

پیرمحمد کرم شاہ الازہری اور تحریک پاکستان

1940 ء میں قرار داد پاکستان منظور ہونے کے بعد کانگرس نے جلسے اور جلوسوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر چکا تھا۔ وہ علاقے نہرو اورگاندھی کا خصوصی ہدف تھے جن میں مسلمانوں کا زور تھا۔ اسی طرح کا ایک بہت بڑا جلسہ بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں بھی ہواجس میں جواہر لعل نہرو خود شریک ہوا جبکہ بعض روایات کے گاندھی نے بھی بنفس نفیس شرکت کی اور سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں۔۔۔؟

انتخاب ہوئے، تبدیلی آئی، تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی تو اہم مرحلہ وزیر اعلی پنجاب کے لئے کسی نرالے اور وکھرے شخص کا انتخاب تھا۔ سردار عثمان بزدار کا نام جولائی کی آخری ساعتوں میں عمران خان کے سامنے آیا، امر واقع یہ ہے کہ اگلے ہی لمحے کپتان اس نام کو رد کر چکے تھے۔ یہ نام کیوں منظر عام پر آیا اس کی کیا اہم وجوہات تھیں، قارئین بخوبی واقف ہیں۔ عرض یہ تھی کہ انہی دنوں جب بنی گالہ کی ایک خوشگوار شام عمران خان تحریک انصاف کے ایک نو منتخب نوجوان ایم پی اے کو مبارکباد دے رہے تھے تو عمران خان کا وفادار پالتو کتا ان کے قدموں کے پاس اٹکھیلیاں کر رہا تھا، کبھی آنکھیں موند لیتا تو کبھی جاگ اٹھتا، کبھی نیم مدہوش تو کبھی انتہائی ہوشیاری سے چست، گویا وہ اپنے باس کے دل کے اندر اٹھنے والے سیاسی تلاطم اور فیصلہ سازی کی رم جھم کے رنگ خوب بھانپ چکا ہو۔

Read more

مختار مسعود، کمپنی بہادر اور برصغیر کے مسلمانوں کا تعلیمی سفر

نو آبادیاتی دور میں محکوم قوموں کے لوٹے ہوئے مادی و مالی وسائل کا موجودہ عالمی طاقتوں کی بے پناہ ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ ہندوستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی حوصلہ شکنی اور یہاں سے منتقل کیا جانے والا خام مال تاج برطانیہ کے صنعتی انقلاب اور کسی حد تک ہماری پستی کی بنیادوں میں شامل ہے۔ ’آواز دوست‘ والے مختار مسعود، تین خصوصیات کی بناء پر برصغیر میں برطانوی سامراج کو تاریخ اقوام عالم کا منفردسیاسی تجربہ قرار دیتے

Read more

جنرل ضیا کا آخری تحفہ

مرحوم کی زندگی کا سچا واقعہ جس کے راوی پی ٹی وی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اختر وقار عظیم ہیں۔ واقعہ جنرل ضیا کے مرحوم ہونے سے چند دن پہلے کا ہے اور راوی نے اپنی یاداشتوں کی کتاب ’ہم بھی وہیں موجود تھے‘ ، میں رقم کیا ہے۔

اس واقعہ سے آپ کو نہ صرف یہ اندازہ ہوگا کہ شہادت سے چند دن پہلے مرحوم کی ذہنی حالت کیا تھی لیکن یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مرحوم کی اصل وراثت کیا ہے۔

Read more

آزادی کے تہتر سال اور اقلیت کی بیٹیاں

دو چرچز میں جشن آزادی کی تقریبات میں حصہ لیکر، دو مسیحی محلوں میں یوم آ زادی کے کیک کاٹ کر فارغ ہوئے تو جلدی کرتے کرتے رات دس بجے چکے تھے۔ مگر خاندان کے ساتھ جشن منانا ابھی باقی تھا مگر وقت کی مناسبت سے صرف کھانے تک ہی محدود کرنا پڑا۔ خیال آیا کیوں نہ سونے سے پہلے دن بھر کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر ڈال کر فخر سے سویا جائے۔ صبح اٹھ کر حسب ضرورت ناشے تک

Read more

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری

یہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری سے کوئی دو دن بعد کی بات ہوگی کہ اس وقت صحافتی برادری اس تازہ کارروائی کے سبب سے دم بخود تھی۔ اس کارروائی نے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ ہتھکنڈے جو خالص آمریت میں روا رکھے جاتے ہیں وہ اب روا رکھے جا رہے ہیں۔ ایک اجلاس ہوا راقم الحروف اس اجلاس کے انعقاد کا ایک محرک تھا چند سینئر ترین صحافیوں کے اس اجلاس میں میڈیا کو درپیش مشکلات اور خطرات کا اس ذیل میں جائزہ لیا گیا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ذاتی عناد کے علاوہ اور کیا کیا مقاصد رکھتی ہے صحافیوں کے قلم توڑنے کا ایک حربہ اور اب اس حربے کے مقابلے میں لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

کیونکہ میر شکیل الرحمٰن ایک علامت کے طور پر گرفتار ہوئے کہ اگر اختلاف کیا تو ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور اس صورتحال کا تدارک از حد ضروری ہے۔ اس لائحہ عمل کے تحت راقم الحروف نے ”میڈیا کو درپیش خطرات“ کے عنوان سے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا۔ اس مذاکرے میں امریکہ کے پاکستانی امور پر ماہر، ولسن سنٹر واشنگٹن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا مائیکل کوگلمین نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔

Read more

ملائیت کے 73 سال

پاکستان کو بنے 73 سال بیت گئے ہیں۔ ان 73 سالوں میں بحث ہمیشہ یہی رہی کہ پاکستان میں کون سا نظام ہونا چاہیے۔ پارلیمانی یا صدارتی۔ جوں جوں پاکستان کی عمر بڑھتی گئی یہ بحث بھی بڑھتی گئی۔ پچھلی دو دہائیوں سے بحث کا زور اس بات پر رہا کہ پاکستان کو تباہ کس نے کیا۔ جمہوریت نے یا آمریت نے۔ سیاسی جماعتیں آمریت کو جی بھر کر گالیاں دیتی ہیں لیکن اقتدار کی خواہش ان سب سیاسی جماعتوں

Read more

حمزہ شفقات کی وائرلیس ایڈمنسٹریشن

شہاب نامہ پڑھتے ہوئے میں سوچا کرتا تھا کیا اس طرح کا ڈپٹی کمشنر سچ میں بھی ہو سکتا ہے؟ کیا آج کے دور میں بیوروکریسی میں ایسا شخص سما سکتا ہے۔ پھر ایک دن مجھے اپنے سوالوں کا جواب اس وقت ملا جب میں خود ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بیٹھا تھا۔ ایک اسی سالہ بزرگ گرجدار آواز میں غصہ نکالتے ڈی سی کے کمرے میں پہنچ چکے تھے۔ ڈی سی سامنے یوں سہمے خاموش بیٹھے تھے جیسے ان

Read more

دو سال بعد…

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید دلائی ہے کہ ”ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے پاکستان پر اب وہ وقت آ چکا ہے جس کے لیے ہم نے وعدے کیے تھے کہ ان کو اب پایہ تکمیل تک پہنچائیں“ اس سے قبل انھوں نے کہا دو سال بہت مشکل گزرے ہیں ملک تباہ حالت میں ملا جسے چلانا ہمارے لئے بڑے معرکے سے کم نہ

Read more

حیوان ناطق یا حیوان اصلی

پاکستان ایک نظریاتی مملکت جو نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ ہندوستان کی تقسیم اس وجہ سے ہوئی کہ اس میں بسنے والے مسلمان اپنی زندگی اپنی مرضی اور آزادی سے نہیں گزار سکتے تھے۔ تاریخ اور تحریک پاکستان میں ہمیں اس سلسلہ میں بہت کچھ مل جاتا ہے کہ مسلمان نے اپنی ایک ہزار سالہ حکمرانی کو خیر باد کیوں کہہ دیا اور ہندوستان کی تقسیم پر رضا مند ہو گئے۔ وہ تو جو ہوا سو ہوا مگر

Read more

کپتان صاحب کی غلطیاں …

نا اہلی، بد انتظامی، نالائقی، بے تدبیری، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں لتھڑے نامکمل بی آر ٹی کے فرمائشی اور نمائشی افتتاح کے موقع پر لاڈلوں کے لاڈلے اور لعلوں کے لعل کپتان نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس سے قبل وہ میٹرو، اورنج لائنز اور موٹر ویز وغیرہ کو ملک کی ترقی کے لیے زہر قاتل سمجھتے تھے اور یہ کہ تب وہ غلطی پر تھے۔ کپتان کے اس اعتراف پر ہم غالب کی زبان میں یہی کہیں گے

Read more

دائروں میں بٹی قوم اور جمہوریت پر مفاد پسندی کا سایہ

گزشتہ چند روز میں پاکستانی میڈیا کی چند سرخیاں قابل غور ہیں: ’بل گیٹس نے سی این این کے انٹرویو میں کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی توصیف کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اپنے اپنے طور پر پولیو مہم کے سلسلہ میں بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کی‘۔ ’جنرل اسمبلی کے منتخب ترک نژاد صدر نے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا‘۔

Read more

بی آر ٹی پشاور: سوچ میں ایک تبدیلی

پشاور باسیوں کو مبارک اور ڈھیروں مبارک۔ اب وہاں جدید اربن ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا ہے۔ وہاں کے رہنے والے ان لوگوں کو جن کے پاس اپنی کار نہی یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ منصوبہ سوچنے والے بنانے والے اور عوام تک پہنچانے والے سبھی ذہنوں اور ہاتھوں کو داد دینی بنتی ہے۔ منصوبہ پشاور میں کیوں بنا دیگر شہروں میں کیوں نہی؟ پشاور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے۔ رقبے آبادی وسائل کے اعتبار سے۔ کے پی

Read more

فلسطین بمقابلہ کشمیر: پاکستان کے لئے سوچنے کے پہلو

ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے سب سے بڑے داعی ترکی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ کو یو اے ای کی ’منافقت‘ قرار دیا ہے۔ اسی پلیٹ فارم پر قیادت کی خواہش رکھنے والے عمران خان کی وزارت خارجہ نے محتاط انداز میں کہا ہے کہ ’پاکستان نے اس اعلان کو نوٹ کرلیا ہے۔ اس کے خطے کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘۔ معلوم

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نیب نے کیا سوالات پوچھے؟

دنیا نیوز نے شراب لائسنس کیس میں نیب کی جانب سے عثمان بزدار سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کی تنخواہ، آمدن کے ذرائع کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، وراثت میں حاصل کی گئی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ عثمان بزدار سے گیس، بجلی ، ٹیلی

Read more

دوسالہ بندش کے بعد ہیڈ پنجند کے تاریخی پل کی بحالی

ہیڈ پنجند کے تاریخی پل کو دو سالہ بندش کے بعد یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ پاکستان کے تین صوبوں کو ملانے والی قومی شاہراہ پر واقع اس اہم پل کی بندش و بحالی کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ یہ پل گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار تھا اور غالباً اپنی طبی عمر ہی پوری کر چکا تھا، مذکورہ پل کو کئی بار مرمت کے لئے

Read more

کیا عمران کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے؟

سال 2018 کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل عمران خان پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین سے ملاقات کے بڑے خواہش مند تھے۔ ابتدا میں پشتین اس ملاقات سے گریزاں تھے مگر پھر کراچی کے ایک مشترکہ دوست نے منظور کو ملاقات پر آمادہ کر لیا۔ منظور پشتین اپنے رفقا کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک خفیہ راستے سے بنی گالہ پہنچے تو تحریک انصاف کے سربراہ نے ان کا دروازے پر آ کر استقبال کیا۔ ملاقات

Read more

شاہ صاحب کی قربانی

جیسے کہ میں نے گزشتہ کالموں میں لکھا تھا کہ موجودہ حکومت بہت جلد اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کاعشرہ منانا شروع کردے گی چنانچہ 2 سال تاخیر سے مکمل ہونے والے پشاور بی آر ٹی پروجیکٹ کے افتتاح سے عشرہ کا آغاز کر دیا گیا ہے حکومت کرونا کے کیسوں میں کمی کو بھی اپنا کارنامہ شمار کر رہی ہے ایک خوش خبری گیس کمپنیوں سے سیس (CESS) کی رقم کی واپسی کا عدالتی فیصلہ بھی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں

Read more

ہیموں کالانی: ’سندھ کا بھگت سنگھ‘ جسے انڈیا میں عزت ملی لیکن اپنی ہی دھرتی نے بھلا دیا

جب ہیموں کالانی کو پھانسی ہوئی تو انھوں نے محض میٹرک کا امتحان دے رکھا تھا۔ ان کا شمار تحریکِ آزادی کے سب سے کم عمر کارکنوں میں ہوتا ہے اور آج بھی انڈیا میں انھیں ’شہید‘ کا درجہ حاص ہے۔ لیکن سندھ کا یہ سپوت کون تھا اور آج اپنی ہی دھرتی میں ان کا کوئی ذکر کیوں نہیں ملتا؟

Read more

احتساب، بس دیکھتے جائیے

احتساب کا عمل جاری ہے مگر دولت کی واپسی کی کوئی خبر نہیں سننے کو مل رہی۔ ہو سکتا ہے عوام کو اس بارے بتانا ضروری نہ ہو ویسے بھی ہر بات کب انہیں بتائی جاتی ہے۔ تمام فیصلے ان کی مرضی و منشا کے مطابق نہیں ہوتے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہیں تو اپنا ووٹ دینا ہوتا ہے جسے وہ اپنے من پسند امیدوار کو دے ڈالتے ہیں۔ خیر

Read more

کرنال اور ملتان ایک گھر میں رہتے ہیں!

"میں لمحہ موجود میں سانس لیتا ہوں لیکن زندہ میں اس لمحے میں ہوں جب میں نے اپنی دھرتی، اپنے شہر کی مٹی کو آخری دفعہ دیکھا۔ میں اس وقت میں جیتا ہوں جب مجھ سے میرا گھر چھوٹا اور میں اپنے محلے، اپنے شہر، اپنی سرزمین سے جدا ہوا۔ مجھے آج بھی وہ گلیاں بلاتی ہیں جہاں میں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈھلتی شام میں کھیلا کرتا جب تک سورج کی سنہری لو ملجگے اندھیرے میں نہ بدل جاتی۔

Read more

بدھ، بزدار اور میانداد

مریم نواز صاحبہ کا پسندیدہ مشغلہ خاموش رہنا ہے لیکن جب وہ بولتی ہیں تو خوب بولتی ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر بولتی ہیں۔ ان کے بول میں مثالیں بھی ہوتی ہیں اور دلائل بھی۔ لیکن ابھی منگل کو نیب پیشی کے بعد جس طرح وہ بولیں اس میں ہمیں روایتی مریم نواز نظر نہیں آئیں۔ بات سے بات جوڑنے میں ان کو ملکہ حاصل ہے لیکن اس دن لگتا تھا کہ ان کا یہ ملکہ کہیں کھو گیا ہے۔ نامکمل جملے، ادھوری باتیں، بے وزن دلیلیں اور بغیر مثالوں کی پریس کانفرنس میں اور کچھ نہ تھا بس ایک ہجوم تھا۔ آدھے سننے والے تھے اور آدھے سنانے والے تھے لیکن مریم کے چچا حضور لاکھ ڈھونڈنے سے بھی کہیں نہیں ملے شاید بیانیے کے انڈے سیکھے جا رہے ہوں۔

Read more

جب آنکھیں آہن پوش ہوئیں

میں ایک پاکستانی ہوں، ایک جذباتی پاکستانی اور اپنی اس شناخت کو تمام تر تحفظات کے ساتھ بسر و چشم تسلیم کرتا ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی میں ایک پنجابی ہوں اور یہی میری اولین شناخت ہے کیونکہ پنجابیت کی قوت میرے تلوؤں تلے مٹی کے لمس کا احساس جگائے رکھتی ہے۔

میری پنجابی شناخت میرے لیے بہت سنجیدہ معاملہ ہے کہ یہ میری یہ شناخت مجھے بھلاپے کے عذاب کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور اس کی وجہ سے شناخت کا کوئی بحران میرے شعور کو تہ و بالا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسی شناخت کی مدد سے میں حب الوطنی کے غیر ارضی معیارات کو مسترد کر کے تاریخ کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑے رکھنے میں کامیاب رہتا ہوں۔

Read more

پنجاب کی تقسیم: سکھ لیڈروں کا کردار کیا تھا؟

یوم آزادی کی صبح جب موبائل پر نظر ڈالی تو مکرم ڈاکٹر ساجد علی صاحب کا ایک کالم ” دو قومی نظریہ: چند سوالات ” پڑھنے کو ملا ۔ یہ کالم مکرم و جاہت مسعود صاحب کے ایک کالم کا تسلسل تھا۔ جس میں دو قومی نظریہ کے حوالے سے کچھ سوالات اُٹھائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک اہم سوال یہ تھا کہ اگر ہندوستان کے مسلمان ایک علیحدہ قوم تھے تو پھر اسی کلیہ کے تحت ہندوستان کے

Read more

کون سی آزادی، کیسا جشن؟

شرم آتی ہے آج اپنے بچوں کو یہ تاریخ بتاتے ہوئے کہ وہ آزادی جس کا جشن ہر برس چودہ اگست کے دن منایا جاتا ہے۔ وہ نام نہاد لہو رنگ آزادی ہزاروں عورتوں کی آبروؤں کو روند کر ملی تھی۔ یہاں سوال یہ نہیں کہ وہ آبروئیں کیوں لٹیں۔ یا پھر کس نے لوٹیں تھیں؟ بلکہ سوال تو یہ ہے کہ تب آزادی کے جھانسے میں آئیں ان ہزاروں عورتوں نے اپنی آبروئیں بچانے یا پھر لٹ لٹا کر کنوؤں میں چھلانگیں کیوں لگا دی تھیں؟ خود کشیاں کیوں کی تھیں، کیوں اپنی جانیں دے دی تھیں؟ یہ صرف ایک سوال نہیں بلکہ اس آزادی کا پوسٹ مارٹم ہے۔ کوئی فرق ہی کب پڑتا ہے سرحد کے اس پار ہوں یا اس پار۔ مگر ایک عورت کے پیدا ہوتے ہی اس کے انسانی وجود کی تمام تر عزت و آبرو اندام نہانی کی تجوری میں رکھ کر پھر تمام عمر اس بے غیرت مردانہ غیرت سے اس تجوری کی نگہبانی کرواتے ہیں۔

Read more

بے جی کا صندوق اور تقسیم کی کہانی

”بے جی آخر آپ کے اس صندوق میں کیا پڑا رہتا ہے جسے آپ ہر ساتویں دن کھول کر کبھی مسکراتی اور کبھی ڈبڈباتی آنکھوں سے دیکھتی چلی جاتی ہیں؟“ وہ اکثر بے جی سے پوچھا کرتی وہ کہتیں : ”یادوں کی اوڑھنی اوڑھ لینے سے میں بچپن کی گلیوں میں پہنچ جاتی ہوں۔ یادیں ایک ایسا اندھا آئینہ ہے جس میں اپنا آپ تو نظر آتا ہے لیکن آر پار دکھائی نہیں دیتا۔ وہ پرانے عکس، وہ پرانے رشتے،

Read more