افغان عوام کو افغان طالبان سے علیحدہ کر کے دیکھا جائے: عمران خان کا امریکہ کو پیغام

پاکستان کی میزبانی میں چالیس سال بعد منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چار کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کرکے دیکھنا ہوگا۔

Read more

شکریہ مریم نواز

اپنے کسی کالم میں، میں نے لکھا تھا کہ پاکستانی معاشرہ ابھی زیر تعمیر ہے جبکہ سچ یہی ہے کہ پاکستان نامی ریاست میں معاشرے کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ایک ہجوم ہے جو انسانوں پر نہیں بلکہ مرد اور عورت پر مشتمل ہے جس میں مردوں کی اکثریت اس بات کی خواہش مند ہے کہ عورت خواہ اپنی ہو یا دوسری ان کی مرضی کے مطابق سوچے اور پہنے۔ ہمارے ہاں ایک اور سوچ بھی ہے جس

Read more

جنید صفدر کی شادی: مریم نواز کے جوڑے اور دلہے کی شیروانی کس نے تیار کی؟

اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے پہنے۔ تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو ایک انڈین ڈیزائنر نے تیار کیا۔

Read more

ستیہ جیت رے: آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی فلم ہدایتکار

2 مئی 1921 ء تا 23 اپریل 1992ء فلمی سیٹ پہ کام میں مصروف، منہ میں سگار دبائے، سوچتی آنکھیں، نپے تلے انداز میں گفتگو کرتے چھ فٹ پانچ انچ کے باوقار ستیہ جیت رے ایک متاثر کن شخصیت کے مالک، منفرد فلم ساز اور ہدایتکار تھے۔ جن کی کامیابی اور فنی قامت کا رمز انسانی دوستی، جراتمندی، روایت شکنی، فن شناسی اور سادگی میں پوشیدہ ہے۔ وہ پہلے ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ہیں جنہیں 1991 میں آسکر ایوارڈ سے نوازا

Read more

تھانےدار نے بلاسفیمی کی وارداتوں پہ کیسے قابو پایا۔ (ذاتی مشاہدات)

علاقہ پرسکون تھا اور سوائے تعزیے کے جلوس کے روٹ کے علاوہ کوئی قابل ذکر جھگڑا ریکارڈ پہ نہ تھا۔ مفتی صاحب آ وارد ہوئے تو مسلک حق کو سخت خطرے میں پایا اور دیگر مسالک کے کفریات و عبارات اکابر سے ہر کہ و مہ کو آگاہ کیا۔ قریبی گاؤں میں دو بھائی تھے۔ ایک بریلوی اور دوسرا بعد میں مماتی دیوبندی (ملتانی گروپ) بنا۔ بھائی اور والد ہر کھانے کے بعد اسے ازسرنو مسلمان ہونے کی ترغیب دیتے اور

Read more

پاکستان میں 50 روز

پاکستان میں 50 روز گزارنے کے بعد رواں ہفتے ہماری امریکہ واپسی ہو گئی ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے امارات کی براستہ دوبئی، نیویارک کے لیے ایک طویل اور تھکا دینے والی ساڑھے اکیس گھنٹوں پر محیط پرواز کے بعد جب نیویارک کے جان۔ ایف۔ کینیڈی (JFK) ائرپورٹ سے باہر نکلے، تو نیویارک کی ان دنوں چلنے والی روایتی یخ بستہ ہواؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔ نیویارک کے ’جے۔ ایف۔ کے‘ ائرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے ہمارا ”رومانس“ بھی کوئی

Read more

مریم نواز کی اپنے بیٹے کی شادی میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم اور جنید صفدر کا موازنہ، کچھ سیاسی تبصرے

جہاں کوئی اسے نجی معاملہ قرار دے رہا ہے تو وہیں کسی کو گانا پسند آیا ہے، تو کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ شادی میں کیا کر رہے ہیں، صرف اُن کے خلاف موجود مقدمات سے ہے۔

Read more

ترکی بہ ترکی کا محاورہ ایران میں رائج نہیں

ترکی بہ ترکی بھلے فارسی ترکیب ہو لیکن فارسی، خاص طور سے ایرانی فارسی، میں رائج نہیں ہے، بلکہ یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ یہ خالص ہندوستانی محاورہ ہے۔ ترک سلاطین اور مغلوں کے دور میں دہلی اور آگرہ والے ہندی بولتے تھے لیکن لکھنے پڑھنے کا کام فارسی میں ہوتا تھا۔ سرکاری زبان فارسی سہی، لیکن شاہی محل میں اور دوسرے مغل امراء کی حویلیوں میں بچوں کی پرورش ترک مامائیں کرتی تھیں اور انھیں ترکی زبان

Read more

قاضی نذرالسلام: کراچی کا حوالدار جو ’باغی‘ نذرالسلام کے نام سے مشہور ہوا

شنبھو رائے لکھتے ہیں کہ قاضی کے پاس رابندر ناتھ ٹیگور کی تمام کتابیں تھیں اور سرات چندرا کی تحریریں اس کے علاوہ اور تمام ہفت روزہ میگزین بھی ہوتے تھے، انھوں نے اس کے پاس انقلابی مواد بھی دیکھا جس سے انھیں اندازہ ہوا کہ وہ انقلابی تحریک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Read more

تم وحشی ہو، تم قاتل ہو

سیالکوٹ کا لرزہ خیز واقعہ قابل مذمت ہے مگر اس پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ مذہبی درندگی کا یہ پہلا واقعہ ہرگز نہیں۔ جنونیوں نے سری لنکن پرانتھا کمار کے جسم کی تمام ہڈیاں توڑ دیں صرف ایک پیر سلامت بچا تھا پھر اس کی لاش کو آگ لگا دی۔ انتہا یہ ہے کہ اسی ہجوم میں شامل کچھ لوگ اس جلتی ہوئی لاش کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ اسی آگ میں امن پسندی کا دعویٰ

Read more

خط: میکسیم گورکی کی ایک کہانی

میں نیا نیا ماسکو یونیورسٹی میں پہلے سال میں داخل ہوا تھا۔ اتنے بڑے شہر میں رہائش ڈھونڈنے میں خاصی دقت پیش آ رہی تھی۔ بہت تگ و دو کے بعد ایک کمرے والا اپارٹمنٹ ملا جہاں سے میں دس منٹ میں پیدل چل کر یونیورسٹی پہنچ سکتا تھا۔ ساتھ والا کمرہ ایک عورت کا تھا۔ ہمسایوں میں اس کے چال چلن کے بارے میں افواہیں اڑاتیں۔ کھسر پھسر ہوتی۔ وہ پچیس، چھبیس سال کی ہو گی۔ رنگ خاصا سانولا

Read more

پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے ایک کالم

سٹاک ایکسچینج ایک دن میں اکیس سو پوائنٹس گر گیا اور سرمایہ کاروں کے ساڑھے تین سو ارب سے زائد ڈوب گئے۔ تجارتی خسارہ اور ڈالر سر پٹ دوڑ رہے ہیں اور دونوں تاریخ کی بلند ترین اور تباہ کن سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کرونا فنڈ کی مد میں ملنے والی ایک سو بیس ارب کے امداد میں چالیس ارب کی کرپشن ہوئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں بتا

Read more

عورت کا پردہ بکارت اور مرد کی بے ضمیری

مملکت خدادا میں چار دہائیوں سے زائد عرصے سے خواتین کے کئی ماہنامے و رسائل شائع ہوتے آ رہے ہیں۔ میٹرک کرتے ہی یہ رسائل پڑھنا شروع کر دیے تھے اور آج تک پڑھ رہی ہوں۔ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ایک ماہنامے میں ”نفسیاتی ازدواجی الجھنیں“ نامی ایک سلسلہ شائع ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے خواتین اپنے گھریلو مسائل خط لکھ کر بتاتی ہیں اور ان مسائل کا حل چاہتی ہیں۔ ہر دو تین ماہ کے بعد ان

Read more

اوول میں پاکستان کی جیت اور فضل محمود: جب پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا کہ یہ کاؤنٹی میچ بھی جیت لے تو بڑی بات ہو گی

اوول ٹیسٹ سے پہلے پاکستانی ٹیم کے لیے حالات اچھے نہیں تھے۔ اسے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لارڈز اور اولڈ ٹریفرڈ میں بارش اس کی مدد کو آ گئی تھی ورنہ 87 اور 90 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بھلا کون شکست سے بچ سکتا تھا؟

Read more

انگازے پروڈکشن کا اجرا، باچا خان ٹرسٹ اور ایمل ولی خان

حال ہی میں باچا خان ٹرسٹ پشاور میں ایک پروقار اور پر رونق پروگرام میں پشتو کے کلاسک، نیم کلاسک اور جدید گلوکاروں، فنکاروں شاعروں اور دانشوروں کی موجودگی میں انگازے پروڈکشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اب اگر نوجوان فنون لطیفہ یعنی موسیقی کا فن سیکھنا چاہتے ہیں تو باچا خان ٹرسٹ کے اس پروگرام انگازے پروڈکشن سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پشتو کے مایہ ناز شاعر ادیب، فلسفی، سیاست داں، مصور، مجسمہ ساز، تاریخ داں، کالم نگار اور انجنئیر خان عبدالغنی خان کے بقول پشتون موسیقی کو تو پسند کرتے ہیں پر موسیقار یا گلوکار کو پسند نہیں کرتے۔

Read more

امر اللہ صالح: افغان نائب صدر افغانستان سے واقعی فرار ہوئے تھے یا پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شریں مزاری نے ٹویٹ کرنے میں جلدی کر دی

حالیہ عرصے میں پاکستان مخالف بیانات کے باعث امر اللہ صالح اکثر پاکستان میں خبروں میں رہتے ہیں۔ لہذا جیسے ہی یہ افواہ سامنے آئی پاکستان کے مقامی میڈیا سے لے کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پارٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ’صالح گذشتہ رات تاجکستان چلے گئے ہیں اور وہاں سے ویڈیو پیغام میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔‘

Read more

منور رانا۔ غزل میں ماں کی نغمہ سرائی کرنے والا شاعر

اردو شاعری میں جو استجابت اور مرغوبیت صنف غزل نے پائی وہ کسی اور صنف کو نصیب نہ ہوئی۔ غزل میں ہر دور میں شعراء نے مختلف موضوعات کو کامیابی کے ساتھ برتا ہے۔ میر ہو یا غالب، اقبال ہو یا حسرت، جگر ہو یا فراز ہر شاعر نے عمدہ غزلوں کی تخلیق کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات، تجربات، احساسات اور جذبات کو اس میں داخل کیا ہے۔ غزل صرف عورتوں سے باتیں کرنا یا محبوب کا تذکرہ کرنے تک

Read more

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی اپنے دفتر سے نجی مارکیٹنگ کی تشہیر: ’سوری صاحب تشہیر کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ملی‘

اس ویڈیو بیان کے بعد صارفین میں سے کسی نے قاسم علی سوری کو ’سرکاری پراپڑٹی ڈیلر‘ کہا تو کسی نے یہ سوال کیا کہ کیا سرکاری عہدے پر ہونے اور پھر اپنے دفتر میں بیٹھ کر کسی نجی کمپنی کی ایسی تشہیر کی جا سکتی ہے۔

Read more

صدف کنول کا ”فیمنزم“ اور اس پر اٹھتا ہوا شور

پچھلے چند دنوں سے ٹی وی ایکٹر شہروز سبزواری کے اہلیہ صدف کنول کا ایک ٹی وی انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا ہے۔ جس میں ٹی وی اینکر نے صدف کنول سے پوچھا ہے کہ ”عورت مارچ کے حق میں کچھ لوگ بات کرتے ہیں، کچھ تنقید کرتے ہیں، اسی طرح فیمنزم، مساوات کی بحث ہے، عورت کی مظلومیت کی بات ہوتی ہے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں۔ صدف کنول نے سادگی سے جواب دیا ہے کہ ”میرے نزدیک عورت

Read more

جسٹن ٹروڈو کی آپ بیتی

کینیڈا کے وزیراعظم عزت مآب جسٹن ٹروڈو کی آپ بیتی Common Ground انگریزی میں پچھلے سال پڑھی۔ حال ہی اس کا اردو ترجمہ بھی ملا وہ بھی پڑھا اور دہرا لطف اٹھایا۔ یہ آپ بیتی کئی لحاظ سے ایک کامیاب اور کرشماتی شخصیت کی اب تک کی داستان حیات ہے۔ اس میں بہت سارے سبق ہیں۔ کتاب پڑھتے ہوئے ذہن لاشعوری طور پر وطن عزیز کی طرز سیاست اور طرز زندگی سے موازنہ کرتا جاتا ہے کہ ہم سیاسی اور

Read more

واٹس ایپ جلد تصاویر اور ویڈیوز دیکھ لیے جانے کے بعد ڈیلیٹ ہونے کے فیچر کو متعارف کروا رہا ہے

تصاویر اور ویڈیو وصول کرنے والوں کی طرف یہ مواد ایک مرتبہ دیکھ لیے جانے کے بعد فون کی میموری پر محفوظ ہوئے بغیر ‘ڈیلیٹ’ ہو جائے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی نجی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔

Read more

فیٹف: جون سے اگست اور اپوزیشن کے سو پیاز

علی محمد خان صاحب عمران حکومت کے وہ واحد وزیر ہیں جو پارلیمانی کارروائی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کی محنت کو مگر کماحقہ پذیرائی نہیں ہو پائی ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے پارلیمانی امور کے ’’چھوٹے‘‘ وزیر ہی چلے آرہے ہیں۔ ان کی لگن کے اعتراف کے باوجود یہ اصرار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ ہر وزارت سے متعلق اٹھائے سوالات کا تسلی بخش جواب فراہم نہیں کرسکتے۔ پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے

Read more

ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ تعداد میں فروخت پر فواد چوہدری کا ٹویٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

حکومت کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ’مہنگائی بہت ہے‘ کا ہیش ٹیگ طنزیہ انداز میں استعمال کیا جس کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

حالت اب اضطراب کی سی ہے

میں، میلان کنڈیرا کی کتاب آئی ڈنٹیٹی کا اردو ترجمہ بعنوان ”پہچان“ مترجم محمد عمر میمن کی ابھی صرف ورق گردانی کر رہا تھا کہ میری بیٹیوں نے میرے کمرے میں داخل ہو کر مجھ سے کہا، ”ابو جی۔ ہماری بات دھیان سے سنیں۔ کرونا کی وجہ سے سکول کبھی بند ہو رہے ہیں کبھی کھل رہے ہیں۔ ہم نے تو لڑکیوں کو سکول سے اٹھوا لیا ہے۔ گھر پر ہی پڑھیں گی۔“ ” کون پڑھائے گا گھر پر؟“ میں

Read more

اگر اندر کے یہ جانور قربان کر دیے، تو آپ کی عید ”مسلسل“ ہے!

قربانی کا موسم ہے اور بہت سی قربانیاں ہو چکی ہیں اور آپ میں سے بہت سے لوگوں نے قربانی بھی کی ہے، یعنی بڑی عید پر جانور کی قربانی کی ہے۔ مگر کچھ قربانیاں ابھی اور کرنی ہے اور یہ قربانیاں شخصیت کو نکھارنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ اگر جانور کی قربانی کی طرح یہ قربانی بھی کر ڈالی تو آپ کی شخصیت بھی عید جیسی ہوں گی کیونکہ یہ قربانیاں آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا

Read more

آج کل بہت لبرلز آ گئے ہیں!

ابھی حالیہ دنوں میں سپر ماڈل صدف کنول نے اپنے اداکار شوہر کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا شرف بخشا جس کی وجہ سے وہ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ میں ہیں۔ جب ان سے خواتین کے مظلوم ہونے پر سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا: ”عورت مظلوم بالکل بھی نہیں ہے، میں تو اپنے آپ کو مضبوط سمجھتی ہوں اور آپ (اینکر) بھی مضبوط ہوں

Read more

بزدلی نے غیرت کا پرچم اٹھا رکھا ہے

زندگی اتنی بے وقعت چیز نہیں ہوتی کہ مرنے کی آرزو کی جائے۔ فرد اپنی ذات میں آزاد ہے، وہ اپنی خوشی سے خود کشی بھی کرلے تو کون روک سکتا ہے۔ افسوس مگر یہ ہے کہ سماج میں غیرت کے تمغے اکثر انہی سینوں پہ سجے ہیں جن کے اندر دھڑکتے دل ما یوسی کی آماج گاہیں ہیں۔ خود ہی دیکھ لیں۔! یہاں ہر دوسری زبان پہ ایک جملہ ’’میں منافق نہیں ہوں‘‘ ملے گا۔ اب اس ’’منافق نہیں

Read more

نور سے کوہ نور تک، مگر ہیلو سیف اللہ صاحب

نور سے پہلے ہمارے بے شمار لڑکیوں کے قتل یونہی ہوئے کوئی ایک موم بتی نہیں جلی۔ اسے زیادہ ظلم ہوا سب طرف سناٹا تھا۔ ایک غیر ملکی سفیر کی بیٹی تھی ایک اپنے سفیر کی بیٹی تھی۔ مگر جنگ اب دولت اور طاقت کے میدان دو فی صد کی ہے۔ ایک کہاوت ہے وکیل کی ماں مر جائے تو سارا شہر جنازے میں موجود ہو تا ہے۔ وکیل مر جائے تو رشتے دار بھی نہیں آتے۔ تو جان من یہاں سب کا حاضر سائیں کہنا لازم تھا۔ ہم نے دو فی صد طبقہ اشرافیہ سے اپنے بغض کو بھی لاشعوری طور نکالنا تھا اور ساتھ میں ان کو ساتھ ہونے کا بھی احساس دلانا تھا۔

Read more

میری رائے اور سوشل میڈیا کے فتوی ساز

عید پر گاؤں جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں پرایک رشتے دار بزرگ نے پوچھا کہ کیا کرتے ہو؟ میرے بتانے پر کہ میڈیا پر کام کرتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ اچھا دیکھا تو نہیں کبھی ”سوشل“ میڈیا پر، سوشل میڈیا سے مراد ان کی فیس بک تھا کیونکہ گاؤں، قصبوں میں بس فیس بک ہی سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے کیونکہ اکثر سیلولر کمپنیوں کی جانب سے فیس بک فری میں استعمال کرنے کے پیکجز

Read more

کرسٹین چبک: وہ ٹی وی میزبان جس نے لائیو نشریات کے دوران خود کشی کی

امریکہ کے ایک مقامی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران خود کشی کرنے والی ٹی وی میزبان کی موت کے تقریباً نصف صدی بعد بھی کرسٹین چبک کے حوالے سے تجسس کم نہیں ہوا ہے۔

Read more

ادھم سنگھ: جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا ’بدلہ‘ لینے والا ’شہید اعظم‘ کون تھا؟

برصغیر پر برطانوی سامراج کے قبضے کے خلاف کام کرنے والی غدر پارٹی کے رکن ادھم سنگھ نے سنہ 1919 میں انڈین پنجاب کے جلیانوالہ باغ میں ہونے والے قتل عام کے بعد بدلہ لینے کے لیے پنجاب کے سابق لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر کو لندن میں قتل کر دیا۔

Read more

شوبز ڈائری: شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو آج بھی اپنی فلموں کے سیاسی بایکاٹ کا ڈر کیوں رہتا ہے؟

بالی وڈ کے تین بڑے خان، شاہ رخ، سلمان اور عامر، آج بھی اپنی فلموں کے سیاسی بایکاٹ سے کیوں ڈرتے ہیں اور شلپا شیٹی کو کیا فکر لگی ہوئی ہے؟ جانیے اس ہفتے کی شوبز ڈائری میں۔

Read more

جرگائی فیصلہ (سندھی کہانی)

آج دو سرداروں کی سربراہی میں گزشتہ دو سالوں سے، دو متحارب دھڑوں میں جاری خونی تصادم کا فیصلہ ہوا۔ دونوں دھڑوں میں یہ خونی تصادم دراصل کسی کی فصل میں، مویشی کے اچانک گھس آنے سے شروع ہوا تھا، جس میں اب تلک چالیس خون ہو چکے۔ ایک طرف ظالمانی ذات کے لوگ اور دوسری طرف مظلومانی ذات کے لوگ بیٹھے تھے۔ دونوں سرداروں کا تعلق بھی ان دو مختلف دھڑوں کی ذاتوں سے تھا۔ ایک کا تعلق حکومتی

Read more

حماقتیں: شفیق الرحمن نرے ادیب نہیں، پہنچے ہوئے بزرگ تھے

"ان دنوں الیکشن زوروں پر تھا۔ الو شناس معروض ہوا کہ ہم دلی میں اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ خواہ کسی ٹکٹ پر کھڑے ہو جائیں انشا اللہ کامیاب ہوں گے۔ بادشاہ گروں سے مشورہ لینا بے کار تھا۔ کیونکہ الیکشن کے معاملے میں وہ بالکل یوں ہی تھے۔ ایک ایک ٹکٹ پر لاتعداد امیدواروں کو نامزد کر دیتے تھے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات امیدواروں کی تعداد رائے دہندگان سے زیادہ ہوجاتی۔ لطف یہ تھا کہ ہمارے مقابلے

Read more

خاشہ زوان: مزاحیہ فنکار کا قتل، افغان طالبان کا پہلے انکار پھر تفتیش کا اعلان

افغانستان کے صوبہ قندھار میں چند روز پہلے قتل ہونے والے مزاحیہ فنکار نذر محمد عرف خاشہ زوانکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاشہ کو گھر سے مسلح افراد اٹھا کر لے گئے تھے اور پھر ایک درخت کے پاس سے اس کی لاش ملی تھی۔

Read more

آزاد کشمیر میں انتخابی معرکہ اور اب

سوشل میڈیا اعدادوشمار جنہیں انگریزی میں ان دنوں ڈیٹا کہا جاتا ہے کے ذریعے ذہنوں کو گمراہ کرنے والے سوالات اٹھانے میں بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔ تازہ ترین مثال اس کی آزادکشمیر کے انتخابی نتائج آجانے کے بعد نمودار ہوئے’’تجزیے‘‘ ہیں۔ سب سے اہم سوال ان میں یہ اٹھایا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجتماعی ووٹ تو اسے تیسرے نمبر پر آئی جماعت دکھارہے ہیں۔ آزادکشمیراسمبلی میں لیکن جو نشستیں اسے نصیب ہوئیں وہ اسے دوسرے نمبر پرلے

Read more

مشتاق احمد یوسفی کے منتخب کرداروں کا نفسیاتی و غیر نفسیاتی مطالعہ

اردو نثر میں مزاح کی پہلی بڑی اور جاندار آواز خطوط غالب ہیں۔ غالب ؔکی نثر میں پہلی بار اردو اپنی آزاد اور فطری روش پر قدم رکھتی ہے۔ جہاں عقل، جذبہ اور طرز اظہار تینوں میں فطری رنگ و آہنگ کی کارفرمائی نظر آتی ہے۔ خطوط غالب ؔ کے بعد اردو طنز و مزاح کے میدان میں سب سے بڑا انقلابی اقدام لکھنؤ میں ”۔ اودھ پنچ“ کے اجراء کا تھا۔ اودھ پنچ سے وابستہ مزاح نگاروں میں سرشار،

Read more

مولانا ابوالکلام آزاد: جب کانگریس کے ’شو بوائے‘ نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی

مولانا ابوالکلام آزاد اور محمد علی جناح دونوں ہی بیسویں صدی میں ہندوستانی سیاست کے دو اہم رہنما تھے۔ محمد علی جناح، ابو لکلام آزاد سے عمر میں 12 برس بڑے تھے تاہم دونوں کی سیاست زندگی کا آغاز کم و بیش ایک ہی زمانے میں ہوا۔

Read more

مبشر علی زیدی کے معصومانہ سوال اور تنقیدی شعور

مبشر علی زیدی نے آج دو مختلف پوسٹس میں ایک ہی معاملے کے دو پہلوؤں پر بحث چھیڑی۔ پہلی پوسٹ میں ان کا کہنا یہ تھا کہ کوئی روشن خیال جرنیل سخت مارشل لاء لگائے، آئی ایس آئی کو لگام ڈالے، جہادی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑے، مدرسے بند کرے، دہشت گردوں کو لٹکائے، لاپتہ افراد کو رہا کرے، فوج کو کراچی اور بلوچستان سے واپس بلائے، دفاعی بجٹ کم کرے، فوج کے کاروبار بند کرے، اور جرنیلوں کو زمین

Read more

خاکروب سے ڈپٹی کلیکٹر بننے والی جودھ پور کی آشا جنھیں کوئی کام معمولی نہیں لگتا

انڈیا میں پسے ہوئے طبقے کی ایک طلاق یافتہ عورت کی کہانی جو اپنی انتھک محنت اور لگن سے خاکروب کی ملازمت سے کلکٹر کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

Read more

امر اللہ صالح: سابق افغان صدر کی جانب سے پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر شیئر کرنے پر پاکستانی صارفین کا ردعمل

’ہماری تاریخ میں ایسی کوئی تصویر نہیں اور نہ ہی ہو گی۔ ہاں کل جب ایک راکٹ نے اُوپر اڑان بھری اور کچھ میٹر کے فاصلے پر گِرا تو میں سہم گیا تھا۔‘

Read more

جانوروں کی جبری کھیتی باڑی

دنیا بھر میں ہر روز کروڑوں کی تعداد میں جانور غذا اور انسانی استعمال کی خاطر ذبح کیے جاتے ہیں۔ ایسی کون سی جادوئی چھڑی ہے جو روزانہ اتنی بڑی تعداد میں مرنے والے جانوروں کی نسل کم نہیں ہونے دیتی؟

عید قرباں کی آمد آمد ہے۔ گلیوں محلوں، چوراہوں میں جا بجا قربانی کے جانور بندھے اور مچلتے ہی نظر آتے ہیں۔ گائے، بیل، بکرے، اونٹ، دنبے ہر ہی گلی میں اپنی زندگی کے دن گنتے دیکھیں گے۔ قربانی مذہبی فریضہ ہے جس کی توثیق یہ ہے کہ اس روز غریبوں کو وہ غذا کھانے کو میسر آتی ہے جو سارا سال ان کو نصیب نہیں ہو پاتی۔

Read more

امتناعات کس لیے؟

ہم لکھنے والے سیاسی مسائل پر لکھتے رہتے ہیں کیونکہ سیاسی معاملات پر بات کرنا کچھ ایسے ہے جیسے بڑھئی میز یا کرسی بناتا ہے۔ کوئی اچھی تیار کر لیتا ہے کوئی بہت ہی اچھی اور کچھ بری بھی بنا دیتے ہیں لیکن ان سب کا بڑھئی ہونا ضروری ہے تاکہ پائے کو پائے کی ہی جگہ پر لگائیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی تجزیہ نگاری میں کوئی زیادہ علمیت درکار نہیں ہوتی، مشاہدہ تجربہ اور ملکی یا

Read more

قربانی کا جانور یا پھر واٹر کولر؟

کسی صاحب نے گزشتہ دنوں سوشل میدیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں ایک الیکڑک واٹر کولر کی تصویر تھی اور کیپشن میں یہ عبارت درج تھی کہ اس بار میں نے قربانی کے پیسوں سے اپنے گھر کے باہر یہ کولر لگوایا ہےا ور اس بار میں قربانی نہیں کروں گا۔ یعنی وہ یہ بات اشاروں کنایوں میں کہنا چاہتے تھے کہ قربانی نہ کی جائے بلکہ قربانی کے پیسوں سے اس طرح کے اچھے کام کرلئے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

Read more

’جناح پور‘ کے مبینہ نقشوں کی برآمدگی سازش یا مفروضہ: وہ ’بھوت‘ جس نے آج تک پاکستان کا پیچھا نہیں چھوڑا

’بھوت نے کبھی پیچھا نہیں چھوڑا۔۔۔ نہ بوتل میں بند کرنے والوں کا، نہ بوتل سے نکالنے والوں کا۔۔۔ کبھی اکھنڈ بھارت‘ کبھی جناح پور، ایک کے بعد ایک کر کے یہ سب کچھ کسی جادوگر کی ٹوپی سے برآمد ہونے والے خرگوش کی طرح کا تماشہ تھا اور بس۔۔۔‘

Read more

ممتاز علی بھٹو: ذوالفقار علی بھٹو کے ’ٹیلنٹڈ کزن‘ مگر موجودہ پیپلز پارٹی کے مخالف رہنما وفات پا گئے

پاکستان کے معروف سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن ممتاز علی بھٹو 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ ( 5 )

چوتھی قسط کا آخری حصہ میڈا سانول مٹھڑا، شام سلونا من موہن جانان وی توں۔ میرے جانو تم کہاں جانو کہ محبت نغموں، دعاؤں اور کہانیوں میں گھر بناتی ہے۔ بینو کا یہ اہتمام کہیں اور ہوتا تو پرانی دوست ضویا ڈاہا کی پھٹے چک دینے والی بات سچی نکلتی مگر ظہیر کے ساتھ یہ معاملہ محض سلگتے صحرا پر برسات کا ایک بے فیض چھڑکاؤ ثابت ہوا ٭٭٭ ٭٭٭ منگل کی صبح فجر کی نماز کے فوراً بعد ٹیپو

Read more

اسٹیفن ہاکنگ اور ”زمان و مکان کا دیوہیکل ڈھانچا“

ہم واجبی سا پڑھے ہوئے ہیں اور سائنس کو ہماری وہ محبوبہ سمجھیے جو کہ ہماری نیم خواندگی کے سبب نہ ہماری طرف مائل ہوئی اور نہ حاصل! لیکن جب سے پڑھنا سیکھا ہے سائنس کو پڑھنے سمجھنے کی اپنی سی سعی ضرور کی ہے اور یہ کوشش ہنوز جاری ہے۔ بہت سے اردو خوانوں کی طرح عمران سیریز بھی پڑھی۔ ابن صفی صاحب کی کتابوں میں آٹے میں نمک جتنی سائنس اور نفسیات نے ہمارے علم اور ”فشار علمی“

Read more

میری سیاسی سرگزشت

ہندوستان کی سیاسی تاریخ دلچسپ بھی ہے اور آنکھیں کھولنے والی بھی۔ اور جب یہ تاریخ ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی جیسی غیر جانبدار شخصیت کے قلم سے تحریر ہوئی ہو تو، دلچسپی دوچند ہو جاتی ہے اور آنکھیں صرف کھلتی ہی نہیں ہیں، آنکھیں مارے حیرت کے کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ کم از کم ڈاکٹر صاحب مرحوم کی مختصر سی ”میری سیاسی سرگزشت“ پڑھ کر میرا حال تو کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ ڈاکٹر صاحب علی گڑھ مسلم

Read more

منٹو ایک سوچ

سعادت حسن منٹو ان ادیبوں میں شمار کیے جاتے ہیں کہ جنہوں نے معاشرے کے ایسے مسائل کو موضوع بنایا جو عام آدمی کی نظر سے دور تھے۔ ادب کی دنیا کا وہ نام کہ جس نے ایک الگ طرز فکر سے اپنی تحریریں سماج کے سامنے رکھیں، ان کی تحریروں کے موضوعات محدود نہیں۔ منٹو نے صرف جنس یا طوائف پر بات نہیں کی بلکہ فسادات اور معاشی بدحالی کو بھی اپنے افسانوں میں بیان کیا۔ انھوں نے سماج

Read more

کشمیر الیکشن

کشمیر الیکشن جو کہ 25 جولائی کو ہونے جا رہا ہے، انتخابی مہم زور پر ہے۔ الیکشن مہم میں ایک طرف جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زردار اور نوازلیگی لیڈر مریم نواز شریف عوامی جلسوں میں ایک دوسرے پر گرج برس رہے ہیں۔ طنز اور طعنوں کے نشتر چلا رہے ہیں۔ وہاں پر تحریک انصاف کو بھی کشمیر پالیسی سمیت دیگر ایشوز پر آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں لیکن اس صورتحال میں جب کشمیر الیکشن اب دنوں کے فاصلے پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر بھی کشمیر الیکشن میں جیت کے حصول کے لئے میدان میں ہیں اور ان دونوں پارٹیوں کا کٹھا چٹھا عوام کو بتانے کے لئے متحرک ہیں۔

Read more

طالبان ماڈل۔۔

سویت یونین کے خلاف مجاہدین نے طویل جنگ لڑی اور اس کی شکست اور انخلاء کے بعد اپنی کوتاہیوں، حلیفوں کی دغا بازیوں اور دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کی سبب کسی باہمی اتحاد و اتفاق اور قومی حکومت کی تشکیل کی بجائے طاقت کے ذریعے تخت کابل کی حصول میں جت کر باہم دست و گریبان ہو گئے اور ان ہی میں سے ایک اور جتھہ نمودار ہوا اور قوت پکڑی یعنی میدان جنگ ہی میں ایک اور دھڑے کا اضافہ ہوا جسے مکمل سپورٹ پڑوسی ممالک اور دشمنوں تک نے فراہم کی اور تخت کابل پہ بٹھایا۔

Read more

بچہ بچہ کٹ مرے گا، ایک نیا طوفان

ایک زمانہ تھا جب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات کا سب سے اہم ترین موضوع بھارتی زیر انتظام کشمیر کی آزادی ہوا کرتا تھا۔ سیاسی جماعتیں سرحد پار کے کشمیر کو بھارت سے آزادی دلانے کے وعدے کیا کرتی تھیں۔

آج وہ زمانہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور ان کے لیڈروں کی تقاریر سن کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو نئی دہلی کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا ہے اور انتخابات کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا ریاستی تشخص ختم کر کے اسے پاکستان کا ایک صوبہ بنا دیا جائے گا اور یوں مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کے اوراق میں گم کر دیا جائے گا۔

Read more

کوئٹہ میں طالبان حامی مظاہرہ: پولیس ’صورتحال مانیٹر کر رہی ہے‘

بلوچستان سے متصل افغانستان کے اہم علاقے میں اسپین بولدک میں افغان طالبان کے آنے کے بعد بدھ کو کوئٹہ میں چند موٹر سائیکل سواروں نے ان کے حق میں مظاہرہ کیا۔

Read more

منٹو وارث علوی کی نظر میں

سعادت حسن منٹو کی شخصیت میں دلچسپی کا آغاز ان کے نام ہی سے ہو جاتا ہے۔ شروع میں سب ہی کو حیرت ہوتی ہے کہ یہ منٹو کیا ہے۔ بلونت گارگی لکھتے ہیں۔ ”بہت عجیب نام تھا۔ منٹو جیسے لارڈ منٹو، پنٹو۔ یا ومٹو، بہت نقلی یا مضحکہ خیز! منٹو کے نام میں سعادت حسن کی پوری ادبی اور غیر ادبی شخصیت سمٹ آئی تھی۔ منٹو کو بھی اس کا احساس تھا چنانچہ لکھتے ہیں :  ”اور یہ بھی

Read more

لاشعور۔

آپ کے پاس کوئی الارم کوئی موبائل فون کوئی جگانے والا نہ ہو آپ رات کو تہیہ کر کے سو جائیں یا سچے دل سے دعا مانگ کر سو جائیں کہ صبح فلاں وقت پر مثلاً چار بجے یا چھ بجے اٹھ جاؤں گا۔ ضرور اٹھ جاؤں گا۔ ہر صورت اٹھ جاؤں گا۔ اے باری تعالی ’! دیکھ مجھے صبح سویرے بہت اہم میٹنگ پر جانا ہے۔ اے بھگوان! او گاڈ! اے یسوع مسیح صبح پانچ بجے میری فلائٹ ہے۔ لہذا مجھے جگا دینا۔

Read more

چین اپنا یار ہے، اس پر جان نثار ہے

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے حال ہی میں اپنی تشکیل کی صد سالہ تقریبات منعقد کی ہے۔ صد سالہ جشن میں شرکت کے لیے چین نے دنیا بھر کی پانچ سو زائد سیاسی پارٹیوں کو زوم کے ذریعے شرکت کرنے اور اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی۔ اتنی بڑی تعداد میں دعوت کا مطلب تھا کہ گویا دنیا بھر میں کسی قابل ذکر پارٹی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ اگر کوئی استشناء تھا تو وہ خود چین کی

Read more

قدرتی نظارے بکھرے ہیں چار سو

ظفر خٹک اور ہمارے دوستوں میں المعروف لالا جو کئی محاذوں پر سرگرم عمل ہیں۔ ان کے تعلقات اور معاملات کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ پانچ موبائلز کی چارج بھی انھیں کم پڑ جاتی ہے۔ کھانے پینے اور سونے کا وقت بھی اکثر و بیشتر انہی مصروفیات کی نذر ہوجاتا ہے ۔ فرنٹیر پبلشرز ایسوسی ایشن، ماسٹر خان گل فاؤنڈیشن اور انجمن تاجران پشاور سٹی وہ اس مثلث کے مرکز ہیں اور تینوں کی نمائندگی کا صحیح معنوں میں

Read more

لڑکوں سے زیادتی ”ریپ“ کیوں نہیں؟

بچپن میں تشدد سہنا، ناگوار سلوک برداشت کرنا اور ہتک آمیز رویے جھیلنا ہی کسی فرد کی شخصیت میں توڑ پھوڑ کے لیے کافی ہیں، لیکن جنسی زیادتی تو وہ عمل ہے جس میں یہ سارے افعال یکجا ہو کر بچے کی روح اور احساسات کو کچل ڈالتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات جس افراط سے اور تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے میں خوف سے لرز جاتی ہوں کہ ہم

Read more

مسعود اشعر: اپنے آپ کو کہانیاں سنانے والا

(مگر یہ کہانیاں سب کے لئے ہیں)       اخبار نویسی اور صحافت کو ادب کی روایت سے الگ کر کے ہم نے اپنا بہت نقصان کیا ہے۔ نا انصافیوں کے مر تکب بھی ہوئے۔ غالبا یہ ادعائیت زدہ سماجی حقیقت نگاری کی ضد میں ہوا۔ بہر نوع، وجہ کچھ بھی رہی ہو، خسارہ تو اپنی ادبی روایت کا ہی ہوا۔ پتہ نہیں، ہم یہ کیوں بھول جا تے ہیں کہ عام زندگی اور یہاں تک کہ زندہ مسئلوں کا حق ادا

Read more

گوادر: ’نئے ایئرپورٹ اور بزنس کی بات ہو رہی ہے، مگر آپ ہمیں پانی اور بجلی کیوں نہیں دے سکتے‘

جب گوادر میں ترقی اور سی پیک کے پراجیکٹس کی بات کی جاتی ہے تو لوگ پانی اور بجلی کا مطالبہ بھی دوہراتے ہیں لیکن کچھ لوگ حکومت پر کھلا طنز بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

صوفے جیسے لوگ

بدلے ہوئے زمانے کی بات اورہے لیکن جب حقیقی سیاست وجود رکھتی تھی، کراچی میں اس کا مرکز نشتر پارک تھا۔ یہ اسی نشتر پارک کے نواح کی بات ہے جہاں ایک کوچہ ایسا پایاجاتا تھا جس کی بنیادی شہرت تو شعبہ قانون کے تعلق سے تھی کہ پاکستان میں اس شعبے کی آبرو خلد آشیانی خالد اسحق وہاں قیام فرماتے تھے۔ خالد صاحب فقط قانون دان نہیں تھے، ان کا شمار اِس خطے کے بڑے اہل علم میں بھی

Read more

بریفنگ اور دلاورانِ پاکستان

خلافت عباسیہ کے دورِ زوال والے بغداد کے لوگوں کی طرح ہم بھی فروعات میں الجھ جاتے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کے روز پاک فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں نے 80کے قریب اراکین پارلیمان کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر آٹھ گھنٹوں تک پھیلی گفتگو کی۔ اس گفتگو کو ’’آف دی ریکارڈ‘‘ ٹھہرایا گیا تھا۔ ہمارے رپورٹروں کی کماحقہ تعداد کو مگر اس کی تفصیلات کاپتہ چل گیا۔ یوٹیوب پر چھائے چند’’ذہن سازوں‘‘ کے پروگرام سنے تو گماں یہ

Read more

ہم سٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے ملبوسات پر تنقید: ’یہ ہم سٹائل ایوارڈز ہیں میٹ گالا نہیں، خود کو کنٹرول کریں‘

کئی صارفین کو ہم سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے ملبوسات سے گریمی ایوارڈز، ہیلو وین اور میٹ گالا کی یاد آئی تو کسی نے ان کا موازنہ انڈین فنکاروں سے کیا۔

Read more

مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کا اسلوب تحریر: جس کے پیرہن سے خوشبو آئے

ہم اس مضمون میں مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کے اسلوب تحریر کے انشائی پہلو پر گفتگو نہیں کریں گے بلکہ اس کی باطنیت یعنی جوش و جذبے، ذوق و شوق اور اس میں پنہاں وفور عشق و محبت اور وارفتگی کے حوالے سے بات کریں گے، جو ان کے قلم کو قوت و رعنائی اور آتش و زیبائی بہم پہنچاتی ہیں، اس میں شیرنی گھولتی ہیں اور ان کے قلم کو ہردم جواں اور ہر لحظہ رواں رکھتی ہیں۔

Read more

ممتا کی مجبوری

اس چھوٹے سے قصبے میں بسوں ویگنوں کا یہ اڈا ابھی نیند سے پوری طرح جاگا بھی نہیں تھا۔ سورج کی پہلی کرنوں نے اس کی ٹوٹی پھوٹی، میلی کچیلی دیواروں کو پہلا بوسہ ہی دیا تھا کہ وہ عورت سہمے سہمے قدم اٹھاتی وہاں داخل ہوئی۔ چکنی مٹی جیسے رنگ کی ایک با وقار سی چادر میں اس نے خود کو لپیٹ رکھا تھا۔ سر کے بالوں کی ایک ضدی لٹ جو چادر سے باہر لٹک رہی تھی، غماز

Read more

بلاول بھٹو کے ملتان کے مخدوم پر وار؟

بلاول بھٹو زرداری کدھر ہیں؟ میدان میں آئیں اور بات کریں، بلاول صاحب کہاں چلے گئے، آج آ جائیں آج آ جائیں، وغیرہ وغیرہ۔ پریس گیلری میں صحافی میں اس بات کو نوٹ کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کا مرکزی لیڈر و وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پورے جاہ و جلال کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کو للکار رہا تھا۔ ایوان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے تلخی سے بھرے جملوں سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ آج بلاول

Read more

امریکہ میں مہا بھارت

یہ کہانی، امریکہ میں بسنے اور کام کرنے والے عظیم بھارت نژاد امریکی شہریوں کی ہے جو اپنے، دھرم، ارتھ، کام اور موکش کے اصولوں پر چلتے ہوئے، امریکہ میں مہا بھارت جیسی مہاکاوی کی نت نئی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ بھارت کے یہ سپوت، اپنے وطن، اپنی ثقافت اور نظریے کی جنگ تلواروں، نیزوں، برچھی یا بندوق کی مدد سے نہیں بلکہ اپنے علم، ہنر، محنت اور اخلاق سے جیت رہے ہیں۔ وہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں

Read more

ظفر صمدانی: ایک با کمال شخصیت  (آئی اے رحمان کی تحریر)

دوسری یا تیسری بار گھنٹی بجانے کے بعد امید بندھی کہ گھر میں رہنے والے کسی فرد سے ملاقات ہو ہی جائے گی اور ممکن ہے مکان میں داخلے کی اجازت بھی مل جائے، وہ یوں کہ ایک نوجوان گیٹ کی طرف آتا نظر آیا۔ وہ سفید قمیص شلوار پہنے ہوئے تھا جو کھاتے پیتے لاہوریوں کا شب خوابی کا لباس ہوتا تھا، گریبان کھلا ہوا، سر پر بال بڑے سلیقے سے بکھرائے ہوئے اور ہاتھ میں آدھی کھلی کتاب

Read more

بینظیر بھٹو کے فون ٹیپنگ کے الزامات سے بلاول بھٹو کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کے مطالبے تک

پاکستانی تاریخ میں سیاست دانوں کے فون ٹیپ ہونا کوئی انوکھی بات بالکل بھی نہیں بلکہ ماضی میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اور ریاستی اداروں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتی آئی ہیں اور تو اور پاکستان کے وزیر اعظم نے گذشتہ برس ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی ان کے فون ریکارڈ کرتی ہے۔

Read more

کووڈ 19: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں خواجہ سرا برادری کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لوگ معاشی نقصانات سے باہر نکلنے کے لیے کوشاں تھے مگر اسی دوران کورونا کے وبائی مرض نے اس خطے میں بسنے والے لوگوں، خاص طور پر خواجہ سرا برادری کے لیے معاشی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

Read more

بڑے ایوانوں پر مادری زبانوں کے دروازے بند کیوں ہیں؟

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، کچھ دن پہلے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ایک ممبر جاوید شاہ جیلانی نے سندھی، پنجابی، پشتو، بلوچی اور سرائیکی زبان کو قومی زبانوں کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا، اسی اجلاس میں سرائیکی وسیب کے ممبر مہر ارشاد نے سرائیکی زبان میں خطاب شروع کیا، تو پریزائیڈنگ افسر امجد خان ولد شیر افگن خان نے ان کو روک کر اردو میں بات کرنے کو کہا، روکنے والی کی اپنی

Read more

انڈیا کے اخبارات میں مختصر بالوں والی لڑکی کے رشتے کا اشتہار وائرل

گذشتہ ہفتے انڈیا کے بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والے اخبارات میں ایک صاحب رائے ’فیمینسٹ‘ لڑکی کے لیے خوبصورت نوجوان کے رشتے کا اشتہار شائع ہوا جو وائرل ہو گیا۔

Read more

پردیس ڈرامہ: پردیسیوں کو گھر لوٹنے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟

معاشی حالات کی بہتری کے لیے پردیس جانے والوں کے دل کا حال بیان کرنے والاڈرامہ جنہیں عموماً خاندان والے صرف فرمائیشں پوری کرنے کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

Read more

شادی نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہر کسی کے لیے دستیاب ہوں

میں اپنے چھوٹے بھائی کے رشتے کے لیے اخبار میں ضرورتِ رشتہ کے صفحات دیکھ رہی تھی کہ ایک رشتہ دار نے ایک سطر پر سرخ رنگ سے نشان لگایا۔ اس سطر پر لکھا تھا: ‘اس کی ایک غیر شادی شدہ بڑی بہن ہے۔’ انھوں نے طنز کے ساتھ کہا: ‘بڑی بہن کی شادی نہ ہونا ہمارے لڑکے کے لیے ایک بہتر لڑکی کی تلاش میں بہت سے مسائل پیدا کرے گا۔’ ان کے یہ الفاظ میرے سینے میں تیر کی طرح

Read more

میرے پاپا

احمد کی جیسے جیسے عمر بڑھتی جا رہی ہے وہ مجھے اپنے پاپا جیسے دکھتے ہیں، کبھی کبھی میری بہنیں بھی کہتی ہیں، احمد بھائی پاپا کی طرح لگتے ہیں۔ اچھا لگنا اور ہونا الگ الگ بات ہو سکتی ہے، لیکن ان کی عادتیں تو شروع دن سے پاپا کی طرح ہیں۔ غیر مذہبی، انسان دوست، رکھاؤ، مروت، مہمان نوازی، پلمبر، مزدور، الیکٹریشن سب کے وقت کے حساب سے چائے، پانی اور کھانے کا خیال۔ ارے بھئی یہ مضمون پاپا

Read more

کیا ہر جھگڑے پر فردوس عاشق کو شاباش ملتی ہے؟

اداکارہ نرما خان نے پنجاب کی کل مختار، غیر منتخب اور بڑی سفارش پر بھرتی کی گئیں معاون اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے لیے کہا کہ فردوس عاشق اعوان مجھے رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں، یہ اداکارہ کی ذاتی رائے ہے، ویسے رشتے کروانے یا دو دلوں کے ملانے والے کاروبار میں کون سی برائی ہے؟ لیکن ہمارا موضوع آنٹی، رشتہ یا کاروبار نہیں، فردوس عاشق کا رویہ، ان کا مزاج، ان کی رسائی، اختیارات اور ان کا

Read more

توہین مذہب کا سابق ملزم شیخ یونس: گھنگریالے بال اور ٹیڑھی طنزیہ مسکان

جب تک کسی کی رحلت بارے معلوم نہ ہو تو متعلقین مطمئن رہتے ہیں کہ خیر و عافیت سے ہی ہوگا وہ شخص مگر جونہی معلوم ہو کہ وہ اس دنیا میں اب نہیں رہا تو حزن و ملال آ گھیرتا ہے۔ یہی کل میرے ساتھ ہوا جب ہمارے میڈیکل کالج کے ہم جماعت افراد کے گروپ میں اطلاع ملی کہ ڈاکٹر یونس شیخ ایک ہفتہ قبل سوئٹزرلینڈ میں اس جہان سے گزر گیا۔ دل بجھ کر کے رہ گیا۔

Read more

لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کا شرمناک لب و لہجہ

یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منعقدہ سالانہ بجٹ اجلاس کا ایک منظر ہے جس میں ایک جز وقتی وزیر خزانہ، ایک جز وقتی ہائبرڈ رجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، مختلف اعداد و شمار پر ترتیب دی گئی بجٹ تقریر کر رہا ہے اور اپنی پیش کردہ دستاویز کو ایک مناسب عوامی اور فلاحی بجٹ قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اپنے حق احتجاج کو استعمال کر کے اسمبلی کے فلور پر یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جو بجٹ

Read more

قوم پرستی گالی نہیں، قوموں کی رکھوالی ہے

حکومت کے ہاتھ میں اور تو کچھ نہیں رہا لیکن نعرے بازی، گالم گلوچ، بیان بازی، تقاریر، خطابات، طعنے بازی، پریس ریلیز اور کانفرنسز ہی بچی ہیں، لیکن کئی کام وہ ہوتے ہیں جو کہ آگے بڑھ کر کرنا پڑتے ہیں، جسے عملی کام کہا جاتا ہے اور ہمارے استاد کہا کرتے تھے کہ عملی کام کے لئے بھڑکیں مارنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کام نہ کرنا ہو تو بھڑک مار کر وقت نکالا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف حکومت

Read more

موبائل فون۔ رحمت کو زحمت نہ بنائیں

دنیا میں ہر شے تیزی سے بدل رہی ہے۔ سائنس نے اس تغیر و تبدل کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس نے زندگی کے ہر گوشے کو بدل کے رکھ دیا ہے۔ اس کے اثرات علم، تہذیب و تمدن، مذہب، صنعت، معیشت سب پر پڑ رہے ہیں اور ان میدانوں میں سائنس نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس کی ایجادات نہ صرف محیر العقول ہیں بلکہ انسان کے لیے سہولیات اور آسانیوں کا سبب بھی ہیں۔ اصول ہے

Read more

رونالڈو کی کوکا کولا پر پانی کو ترجیح: ’معمولی سی حرکت‘ اور کوکا کولا کو چار ارب ڈالر کا نقصان

منگل کو ہنگری کے خلاف ایک گروپ میچ سے قبل رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس میں آتے ہی اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی دو بوتلوں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیا۔ پھر انھوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور اسے لہرایا اور پرتگالی زبان میں لفظ ’ایگوا‘ کہا جس کے معنی ہیں ’پانی‘، یعنی بظاہر وہ سافٹ ڈرنک پر پانی کو ترجیح دینے کا اشارہ دے رہے تھے۔

Read more

لافٹر بک: ایک تبصرہ

وہ مصنفین جنہیں ہم ذاتی حیثیت سے جانتے ہوں ان کی کتب پر تبصرہ کرنا میرے نزدیک ذرا مشکل کام ہے۔ ناصر محمود شیخ کی پہلی کتاب ”بکھرے خواب“ اپنے نام کی طرح قاری کی سوچوں کو بھی ایک بار بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔ لیکن اب مصنف نے ”لافٹر بک“ لکھ کر ایک ایسی یکسوئی مہیا کی کہ قاری سب کچھ بھول بھال کر کسی ایک نقطے کو پڑھتے اور سمجھتے ہوئے بے اختیار ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو

Read more

کیا سندھ میں سندھی اکثریت میں ہیں؟

اگر دیبل کو مرکز مان لیا جائے تو ماضی میں دیبل پر ایک لشکر کشی اس کے مغرب یعنی عرب کی جانب سے ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دیبل نہ صرف مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا تھا بلکہ کچھ ہی عرصے میں مسلمانوں نے جس طرز حکمرانی کا نمونہ پیش کیا تھا وہ اتنا اعلیٰ تھا کہ جب محمد بن قاسم کو سندھ سے واپس بلا یا گیا تو سندھ کی فضا کا کچھ ایسا عالم تھا کہ

Read more

شدید گرمی کی حالیہ لہر اور لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام: ’درجہ حرارت 42 ڈگری اور لوڈشیڈنگ لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ چند روز سے موضوع بحث گرمی کی حالیہ لہر اور لوڈشیڈنگ ہے اور شدید موسم سے تنگ لوگ آہ و بکا کرتے نظر آتے ہیں۔

Read more

عمران خان اور قیادت کا بحران

عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب بھی سیاسی جغادریوں نے مذاق بنایا اور طنز کی تھی کہ یہ پارٹی نہیں چلے گی۔ انتخابی مہم کے دوران بھی یہی کہا جاتا رہا ہے کہ اقتدار عمران خان سے بہت دور ہے۔ وزیر اعظم بن گئے تو کہا گیا کہ جو لے کر آئے ہیں۔ جلدی چلتا کریں گے۔ تین سال گزر گئے ہیں۔ حسب روایت اپوزیشن نے حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک چلائی اور ناکامی سے

Read more

عاصمہ شیرازی پر الزامات: ویب سائٹ کا ڈی این ایس کیا ہوتا ہے اور کیا یہ کسی دوسرے ملک کی طرف جھکاؤ کی ترجمانی کرتا ہے؟

حالیہ دنوں میں پاکستان کے سوشل میڈیا پر چند ولاگرز اور سوشل میڈیا صارفین نے ملک کے چند صحافیوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ دعوے کیے ہیں کہ ان کا جھکاؤ پڑوسی ملک انڈیا کی جانب ہے اور جن ویب سائٹس پر یہ صحافی پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے متعلق رائے دیتے ہیں وہ انڈیا سے چلائی جاتی ہیں۔

Read more

ٹیچر کی ڈائری: اعلیٰ سکول میں غریب بچوں کے مسائل

جیب اور دماغ کشادہ نہیں تو بچے کو شہر کے بڑے اسکول میں مت پڑھائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر کے بڑے اسکولوں میں طلبا کو بے مہار آزادی ہوتی ہے، جماعت میں ٹیچر حکمرانی کے بجائے رہنمائی کرتا ہے۔ طلبا کو فری زون میں سوال کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔ ان اسکولوں میں سوچنے، سوال کرنے، بولنے اور جذبات کے اظہار کی مکمل آزادی دی جاتی ہے۔ بچہ کھل کے ہنستا، روتا اور شرارت کرتا ہے۔

Read more

لبنیٰ غزل صاحبہ کا ناول: لاریب

ہر شام انتظار کی چوکھٹ پر دل چراغ بن کر جلتا اور آنکھوں سے قطرہ قطرہ بہنے لگتا ” کس دھیان سے پرانی کتابیں کھلی تھیں ” آئی ہوا تو کتنے ورق ہی الٹ گئے ” ”نرم چاندنی کا فسوں ساری کائنات پر پھیلا ہوا تھا سامنے درختوں سے اوپر چاند جھانک رہا تھا۔“ تمہاری چوکھٹ پر رکھ آئی ہوں اپنے انتظار کی خوابیدہ آنکھیں ” ”ریان نے اپنی مرضی کا ایک خوبصورت میرون رنگ کا ہلکا کامدانی سوٹ نکالا“

Read more

آغا حسن عسکری: صرف بڑے فلم ڈائریکٹر نہیں! سولہ برس پرانی یادیں

آغا حسن عسکری صاحب کے ساتھ سولہ برس بعد ملاقات ہوئی۔ جیو نیوز لاہور کی یادیں ( سولہ برس پہلے کی یادیں ) تازہ ہو گئیں۔ بہت گپیں لگیں۔ آغا صاحب تیسرے فلور پر میرے ساتھ بیٹھے تھے کہ عبد الرؤف صاحب سے چھپ چھپ کر شطرنج کھیلنے کے دن یاد آ گئے جب میں، شہباز صفدر اور آغا جی تیسرے فلور پر جو اس زمانے میں پرانے اخبار اور کاٹھ کباڑ رکھنے کی جگہ ہوتی تھی، گھنٹوں شطرنج کھیلتے۔ آغا جی فلم سے آئے تھے اور پرائیویٹ ٹی وی کے کلچر سے بہت واقف نہیں تھے لہذا بیٹھے بیٹھے سگریٹ نکال کر پینا شروع کر دیتے اور اب یہ ہماری طبیعت پر منحصر تھا کہ انہیں روکیں یا انتظامیہ کے کسی بندے کی نظر پڑنے دیں۔

Read more

اسد علی طور: چھری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو

اسد بھائی پاکستان کے نوجوان صحافی ہیں۔ اطلاعات کے نقار خانے سے ”خبر“ ڈھونڈ کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور بصیرت اور دیانت سے پہنچاتے ہیں۔ ان پر حملہ ہوا، وہ زخمی ہوئے۔ ان پر حملے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جلد مجرموں کو پکڑ انصاف کے کٹہرے میں لا سکیں گے۔ مگر ان پر ہوئے حملے کی خبر نے آن کی برادری کے

Read more

بھوٹان میں صحافی آزاد ہیں

کہتے ہیں کہ بہت عرصے بعد کوئی کام کرو تو اس کو کرنے میں دقت ہوتی ہے۔ دماغ کو زنگ لگ جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ہم بھی آج بہت عرصے کے بعد آپ کی خدمت میں کچھ لکھ کر پیش کر رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی، نالائقی یا کم علمی کو درگزر کیجئے گا۔ اتنا عرصہ تاخیر کی وجہ کچھ تو مسائل روزگار تھے اور کچھ یو ٹیوب کی طرف رخ تھا۔ جو بات کہنا چاہتے تھے وہ ویڈیو کی شکل میں کہہ دیتے تھے۔ نہ کہہ سکتے تو کسی سے کہلوا دیتے تھے۔

Read more

فلسطین: اردو ادب میں

انتظار حسین کے افسانہ ”شرم الحرم“ کے مرکزی کردار کی نیند اڑ گئی ہے۔ وہ آنکھیں بند کرتا ہے تو اسے یوں لگتا ہے جیسے وہ بیت المقدس میں ہے اور لڑ رہا ہے۔ انتظار حسین کا یہ کردار ہماری قوم کا ضمیر ہے۔ ہماری قوم جو گزشتہ نصف صدی سے بیت المقدس میں ہے اور لڑ رہی ہے۔ اقبال۔ ؔ نے اس جنگ کو اپنی قومی آزادی کی جنگ کا اٹوٹ حصہ سمجھا اور اس کی تہ در ہ

Read more

احساسات کا لفظیاتی مصور

دو یوم قبل میں قلم تھامے اپنی یادوں کی ڈائری کھولے بیٹھا تھا اور میرے ارد گرد کئی کاغذ بکھرے پڑے تھے۔ لفظ کے معنی اور مفہوم کی کھوج نے مجھے لکھنے کی ایسی عادت ڈالی کہ میں حروف سے الفاظ جوڑتا رہتا ہوں۔ دنیا میرے لیے ایک رنگین پہیلی ہے جو فلک سے زمین تک کسی پینٹینگ کی صورت میں اپنا دامن پھیلائے آویزاں ہے۔ اسی دوران بادل گھر گھر آنے لگے اور سورج بدلیوں میں چھپ گیا، شاید

Read more

اینکرز، سینیئر تجزیہ نگار، دانشور وغیرہ وغیرہ

1980 کی دہائی پوری دنیا میں رائٹ کے عروج کا اور لیفٹ کی سیاست کے زوال کا زمانہ ہے پاکستان میں ضیاء الحق کا زمانہ ہی وہ زمانہ ہے کہ جب یہاں رائٹ کے نظریات ریاست کا بیانیہ بن کر پوری طرح سے نافذ ہوئے (ویسے تو ہم نے 1949 میں قرار داد مقاصد منظور کر کے یہ اعلان کر دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی اعتبار روشن خیال ریاست نہیں ہے) لیکن جس شدت کے ساتھ رائٹ ضیا الحق

Read more

میا خلیفہ: سابق پورن سٹار کی ٹک ٹاک ویڈیوز آخر پاکستان میں کیوں نظر نہیں آ رہیں؟

لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم پاکستانی حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Read more

امریکی جیل میں مرنے والے قیدی پر پولیس اہلکار کا طنز: ’تمھیں سانس لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘

امریکہ کی ریاست ٹینیسی کی جیل میں پولیس اہلکاروں نے ایک قیدی کو منھ کے بل نیچے گرایا ہوا تھا اور وہ یہ شکایت کر رہے تھے کہ انھیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے لیکن ایک پولیس اہلکار نے انھیں طنزیہ کہا کہ ’تمھیں سانس لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘

Read more

کرونا آزاد اور تعلیمی ادارے بند!

ہمارے ملک خداداد میں کہنے کو تو سب کچھ ہے لیکن سہنے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ جب بھی کوئی آفت یا سانحہ آتا ہے تو ہم منصوبہ بندی، طویل پروگرامنگ اور کل وقتی تدارک کے بجائے غیر منصوبہ بندی ’عجلت، لیپا پوتی اور جز وقتی لیت و لعل سے کام چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور ظاہر یوں کرتے ہیں کہ ہم جیسے مسئلے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں اور اس مسئلے کو جڑ سے ہی ختم کر

Read more