مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس: یتیم بچوں کا مثالی رہائشی تعلیمی ادارہ

اسلام میں یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں ”ویسالونک عن الیتامیٰ قل اصلاحٌ لہم خیرٌ“ (البقرۃ) ترجمہ:اور وہ آپﷺ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں، ان سے کہو کہ ان کی مدد کرنا بہت اچھا کام ہے۔ (البقرہ) اسی طرح حضور نبی کریم ﷺ کا یتیم بچوں کی پرورش کے بارے میں فرمان ہے ترجمہ:

Read more

اظہار لاتعلقی -طنز ومزاح

بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری کمپنی ”مغلیہ تھیٹرز لمیٹڈ“ جو جنوبی ایشیاء میں معیاری تفریح، فیملی انٹرٹینمنٹ اور دیگر متفرق سروسز فراہم کرنے میں منفرد اور مشہور و معروف ہے، کا مسٹر جو بائیڈن عرف ماما ٹھاکر نامی اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذا اس شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کے کاروباری لین دین، فلمی مراسم یا دیگر معاملات کے کمپنی کسی طور بھی ذمہ دار نہ ہو گی۔ کمپنی کے سابقہ اور

Read more

علامہ غلام رسول سعیدی ایک یگانہ روزگار شخصیت

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم چار فروری 2016 ممدوح زماں حضرت سید شمس الزماں نجمی المعروف علامہ غلام رسول سعیدی کا یوم وصال مبارک ہے۔ آپ بیک وقت ایک مفسر قرآن محدث عصر مجتھد فقیہ تھے۔ آپ نے قرآن پاک کی دو تفاسیر لکھیں ایک تبیان القراٰن دوسری تبیان الفرقان۔ بارہ جلدوں پر مشتمل تبیان القراٰن میں امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ کی تفسیر کبیر سے اکتساب فیض کیا گیا ہے۔ تبیان القرآن

Read more

شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے ہے خدا کا رسول بس میری اور میرے قلم کی کیا اوقات کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی شان بیان کرو، بس قارئین کوشش ہے میرے لکھنے اور آپ کے پڑھنے سے اللہ تعالی یار غار، یار مزار کا صدقہ ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔ اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ کے اولین جانشین، صحابی اور ہجرت

Read more

عمران خان! حقیقی ریاست مدینہ یہ ہے

گزشتہ روز میں نے وزیراعظم عمران خان کا روزنامہ دنیا میں ”روح ریاست مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو“ کے عنوان سے ایک کالم پڑھا تو مجھے آغاز کالم بہت اچھا لگا لیکن جب میں نے مضمون کا کچھ حصہ پڑھا تو میری سمجھ میں یہ بات فوراً آ گئی کہ وزیراعظم صاحب نے مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کر کے ایک دفعہ پھر اپنے سیاسی مخالفین کو نعوذ با اللہ غیر مسلم قرار دینے کی کوشش کی ہے

Read more

مسلمانوں کے زوال کی وجوہات

ڈاکٹر غلام جیلانی برق برصغیر کا عظیم دماغ تھے ’یہ 1901 ء میں بسال س اٹک میں پیدا ہوئے‘ والد گاؤں کی مسجد کے امام تھے ’ڈاکٹر صاحب نے ابتدائی تعلیم مدارس میں حاصل کی ’مولوی فاضل ہوئے‘ منشی فاضل ہوئے اور ادیب فاضل ہوئے ’میٹرک کیا اور میٹرک کے بعد اسلامی اور مغربی دونوں تعلیمات حاصل کیں۔ عربی میں گولڈ میڈل لیا ’فارسی میں ایم اے کیا اور 1940 میں پی ایچ ڈی کی‘ امام ابن تیمیہ پر انگریزی زبان

Read more

امراء کی جائیدادوں پر ٹیکس لگانے کا نیا آئیڈیا

ہسٹری کی کتابیں پڑھیں تو انسانی معاشروں کے بعض قدیم ترین مسائل بھی پرانے نہیں لگتے بلکہ یوں لگتا ہے کہ یہ سب کچھ آج کل کی دنیا کے بارے میں بہت پہلے لکھا گیا ہے۔ انہی مسائل میں سے ایک امیر اور غریب طبقے کے درمیان معاشی فرق کو کم کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا ایشو ہے جس پر ہر معاشرے، ہر تہذیب اور ہر دور میں بات کی گئی ہے۔ مثلاً چارسو برس قبل مسیح میں یونان کے

Read more

مائگریشن کا عالمی مسئلہ اور اس کا مستقل حل

جرمنی سمیت یورپی ممالک کو اس وقت جو مسائل درپیش ہیں ان میں سے ایک بڑا اور نمایاں مسئلہ مائگریشن کا ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے واضح ہے کہ حال ہی میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان، اسی طرح یورپی یونین اور بیلا روس کے درمیان اس مسئلہ پر شدید سفارتی بحران پیدا ہوا ہے۔ نوبت ایک دوسرے پر الزامات لگانے، طے شدہ ملاقاتوں سے انکار کرنے تک پہنچی۔ بعض ممالک یورپ کے خلاف مائگریشن کو بطور ہتھیار

Read more

خدا کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے عاشق

قیامت کے روز خدا نے آپ سے دو معاملات پہ حساب کرنا ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد۔ بچپن سے ہم پڑھتے آئے کہ خدا حقوق اللہ تو معاف کر دیں گے سوائے شرک کے، مگر حقوق العباد کے لیے آپ کو اس انسان سے ہی معافی مانگنی پڑے گی جو دنیا میں آپ کی زیادتی کا شکار رہا۔ جب تک وہ معاف نہ کرے آپ بھلے جنتی قرار پائے ہوں، جنت میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اس بات پہ

Read more

پاکستان کی احتجاجی سیاست

پاکستان کی سیاست میں احتجاجوں، دھرنوں، مظاہروں اور لانگ مارچوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ لانگ مارچ اور دھرنوں میں سیاسی پارٹیز سمیت مذہبی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوتی ہیں، جس میں باہم اور متحد ہونے کے بڑے بڑے دعوی بھی کیے جاتے ہیں، حزب اختلاف کے ان اتحادیوں میں بعض کو کامیابی ملی جبکہ بعض اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ آئیں اس رپورٹ میں ان احتجاجوں، دھرنوں، مظاہروں، لانگ مارچوں اور

Read more

مسجد خدا کا گھر نہیں اسے منتقل کیا جا سکتا ہے

رائج بیانیہ: عوام و خواص میں ایک بیانیہ عام ہے کہ مسجدیں خدا کا گھر ہیں، لیکن آیات و احادیث اس کی نفی کرتی ہیں۔ انہیں مسجد کہتی ہیں، خدا کا گھر قرار نہیں دیتیں۔ اس کے بالمقابل انسان کے لیے جنت میں گھر بنانے کی بشارت دیتی ہیں۔ اسی طرح دوسرا بیانیہ یہ رائج ہو گیا ہے کہ ایک بار مسجد جس جگہ تعمیر ہو گئی وہ جگہ زمین کی تہوں سے لے کر آسمان کی بلندیوں تک تا

Read more

معاشرے میں لگا ٹائم بم

”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو انجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو، پھر اپنے کیے پر شرمندہ ہونا پڑے۔“ (سورہ الحجرات۔ آیت 18 ) رب العالمین کے واضح فرمان کے باوجود موجودہ نسل انسانی میں ایسا ٹائم بم لگادیا گیا ہے جس کے اثرات آہستہ آہستہ ہی سہی نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ 2011 ء میں سیالکوٹ میں دو حافظ قرآن بھائی مغیث اور منیب کو

Read more

کہوں کہ نہ کہوں!

برادرم غلام مصطفی نے کالم لکھا، جس کا عنوان تھا، کراچی کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ اس میں انہوں نے اپنے تئیں کچھ وجوہات اور عوامل کا ذکر کیا۔ یہ کوئی نیا موضوع نہیں، اس عنوان پر ہزاروں کالم، تحریریں، ناول موجود ہیں۔ ہر کوئی اپنے تئیں اس کا جواب دینے کی سعی کرتا ہے۔ تجاویز مرتب کی جاتی ہیں۔ بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، وعدے کیے جاتے ہیں۔ پلان بنائے جاتے ہیں، مگر عمل درآمد

Read more

شیطان بھی شرما جائے

وطن عزیز کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جو اب نہ تو اسلامی رہا اور نہ ہی جمہوریہ۔ جمہوری ملک میں جمہور کی نمائندگی ہونا ضروری ہے، مگر یہاں جمہور کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی، یا یوں کہنا چاہیے کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری اور حکمرانی ہے۔ جو نسل در نسل سیاست کے میدان کو اپنی موروثی جاگیر سمجھتے ہیں۔ رہی بات اسلامی کی تو نہ یہاں کا قانون شریعت اسلامی کے عین مطابق ہے اور نہ ہی معاشرہ۔

Read more

کیا کورونا کی معاشی مار کے سبب قربانی کی عبادت میں رعایت مل سکتی ہے؟

ایک شخص نے خصی/بکرا پال رکھا ہے۔ عموماً وہ دو بڑے جانور اور ایک بکرے کی قربانی کیا کرتا تھا، اب ویسے حالات نہیں رہے۔ بکرے کی قربانی اپنے نام سے کرے تو اہلیہ کی دل شکنی ہوتی ہے اور اسے بیچ کر بڑے جانور میں حصہ لے تو تین حصوں سے زیادہ کی گنجائش نہیں نکل رہی ہے، پھر ماں باپ میں سے کوئی ایک رہ جاتا ہے۔ اب ایک ہی صورت رہ جاتی ہے کہ وہ قرض لے

Read more

فی الحال مثبت رپورٹنگ کے لئے کچھ نہیں

کبھی ایک حکم آیا تھا کہ مثبت رپورٹنگ کریں اور پھر مثبت رپورٹنگ کی تلاش میں ہم نے اپنی جان ہلکان کر دی لیکن ایک تباہ کن منظر نامے پر نظر ڈالتے ہوئے ریاستی جبر معاشی بربادی جمہوری ڈھانچے کا انہدام اور خوفناک ناکامیوں کے کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آیا ورنہ کس بدبخت لکھاری کی یہ خواہش نہیں ہوگی کہ اپنی دھرتی ماں کے ثمر بار موسموں کے گیت لکھے اور اس کی ممتا سے پھوٹتے بے ریا

Read more

عید الفطر اور تکبیر رب

انسان ایک معاشرتی وجود ہے۔ انسان میں موجود صلاحیتیں تبھی پھلتی پھولتی ہیں جب یہ ایک معاشرے میں باہمی تعامل اور تعاون کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے۔ اگر انسان کو معاشرے سے بالکل الگ تھلگ کر دیا جائے تو اس کے اندر موجود صلاحیتیں کبھی پروان نہیں چڑھ سکتیں۔ اس کے برعکس معاشرے سے علیحدگی اختیار کرنے کے نتیجے میں یہی صلاحیتیں ٹھٹھر کر رہ جائیں گی۔ اگرچہ لوگوں کی ایک قلیل تعداد نے معاشرے سے دور جنگلوں بیابانوں

Read more

جب ایک فلسطینی نے مرتضیٰ بھٹو سے منہ پھیر لیا

ہمارے دوست فرخ سہیل گوئندی نے، جو ایک معروف دانشور، کالم نگار اور پبلشر ہیں، چند سال قبل ایک کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی. جس میں ہمارے بزرگ دوست، پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سابق صدر اور سابق سینیٹر سردار سلیم جب ایک طویل عرصے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو سے ملے تو بلاول نے سردار صاحب سے کہا کہ انہیں ان کے ماموں یعنی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں. جب

Read more

محبت ہو چکی پوری چلو اب ”رقم“ گنتے ہیں

تمام قسم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق: بل اور میلنڈا گیٹس میں طلاق ہو گئی ہے تاہم دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ خبروں کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔ دونوں میں علحدگی کے بعد مالیاتی تقسیم کی تفاصیل فی الحال معلوم نہیں۔ تاہم بل اور میلنڈا دونوں ہی وارن بفیٹ گونگ پلیج کے تحت اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی کاموں کے لیے خیرات کرنے کے پابند ہیں۔

ارب پتی بل گیٹس نے اپنی دولت میں سے اپنے ہر بچے کے لیے محض دس ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن نے عالمی صحت، متعدی امراض کے خلاف جنگ، تعلیم اور بچوں میں ویکسینیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ گیٹس نے کورونا وائرس کے ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق پر بھی کافی بھاری رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Read more

جانشینان پیمبر کا چلن دیکھ لیا

مولانا طارق جمیل صاحب نے جب اپنے کاروبار کی توجیہ بیان کی تو لوگ عش عش کر اٹھے کہ مولانا نے کاروبار کا آغاز ایک نیک کام کے لیے کیا ہے اور لوگ ہیں کہ بلاوجہ بک بک کر رہے ہیں۔ ایسے میں ابوالحسن آزاد نے ”ہم سب“ پر اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ”ایم ٹی جے کا ناڑا اور قوم کی شلواریں“ کے عنوان سے مضمون لکھا۔ جس میں آزاد صاحب اخلاقیات اور اقدار کے ملبے پر کھڑے ہو

Read more

آئیں عاشق تلاش کریں

ایمان و جان کی امان پاؤں تو عرض یہ ہے کہ پہلے تو تحریر کے عنوان کو طنز نہیں بلکہ چیلنج سمجھا جائے تو بات سمجھ میں آ سکے گی۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ غیر تو غیر ہیں۔ ہم تو اپنے ہیں ہمیں، جو یقین رکھنے، جانثار کرنے والے ہیں ان سے زیادہ عاشق نظر آنا چاہیے جنہیں ہم گستاخ کہتے ہیں۔ ظاہر سے لے کے باطن پہ محبت کا اثر نمایاں ہو۔ نظر آتا ہو لیکن کچھ نہ

Read more

اقبال: محنت کش طبقے کی صدا

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات اقبالؔ یکم مئی ہر سال شکاگو کے محنت کشوں کی عظیم جہدوجہد کی یاد کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ 1884 میں سرمایہ داروں کے ظلم و استبداد کے ستائے محنت کشوں نے بالآخر خاموشی کی روایت کو توڑتے ہوئے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی پیش کر دی۔ اس عظیم قربانی نے دنیا بھر کے محنت کشوں کی تحریک میں نئی

Read more

تحریک لبیک اور حکومت کی پالیسی

ماموں کے انتقال، رمضان اور کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے دو ہفتے کا ناغہ ہو گیا۔ ان دو ہفتوں میں جو حالات وقوع پذیر ہوئے وہ ملکی سیاست میں جلد یا بدیر اپنے اثرات ضرور دکھائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان جو مجاہد ختم نبوتﷺ خادم حسین رضوی کی سیاسی و مذہبی جماعت تھی، اس کو وفاق نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ کم از کم میرے لئے حیرت انگیز نہیں، کیونکہ عمران حکومت

Read more

وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کو بیوروکریسی کیوں ناکام بنانا چاہتی ہے؟

پاکستان سٹیزن پورٹل پر پی ایم او میں درخواست ارسال کی کہ صحافی ہوں۔ بے روزگار ہوں۔ معذور ہوں۔ مریض ہوں۔ ریاست پاکستان کا شہری ہوں۔ حکومت مدد کرے۔ پورٹل سے درخواست فوری ضروری کارروائی کے لئے آگے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست ایم ڈی بیت المال کے سپرد کر دی کہ درخواست کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے۔ یہی کام ایم ڈی بیت المال نے کیا۔ درخواست ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کی اور بری الذمہ ہوئے کہ کام نمٹایا دیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے بعد بدقسمتی سے کوئی زکوٰۃ کمیٹی، یونین کونسل یا کوئی اور ایسا راستہ نہیں تھا کہ آن لائن یہ فریضہ بطریق احسن انجام دیا جا سکتا۔ درخواست گزار سے رابطہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ آپ مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے رابطہ کریں یا پھر بیت المال کو براہ راست درخواست دیں۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

Read more

صدقے کی اہمیت ’خیرات اور زکوٰۃ

کہا جاتا ہے کہ بے شک مومن قیامت تک اپنے صدقے کے سایہ میں ہو گا۔ مسلمان ہونے کے ناتے یہ نہ صرف ہمارا ایمان ہے بلکہ عام مشاہدہ اور تجربہ بھی ہے کہ جب ہم اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ’اپنی نیت صاف رکھتے ہیں اور دکھاوا نہیں کرتے تب اللہ تعالٰی اس نیکی کو کئی گنا بڑھا کر ہمیں لوٹا دیتے ہیں۔ اللہ تعالٰی قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ”اے ایمان والو اللہ

Read more

رمضان ایک تربیتی کورس ہے

رمضان المبارک کی حیثیت ایک ماہ پر مبنی تربیتی کورس کی ہے۔ مسلمان اس ماہ میں دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ عبادت کرتے ہیں، گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسی ماہ میں زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ کے علاوہ بھی خیرات و صدقات کرتے ہیں۔ گھروں میں، دفاتر میں، کمپنیوں میں اور اداروں میں ملازمین کو رخصت دی جاتی ہے، ان سے زیادہ مشقت والے کام نہیں کروائے جاتے

Read more

ہماری زکٰوۃ اور عطیات کے مستحق کچھ قابل اعتبار ادارے

کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ قوموں اور افراد کی ترقی، عمومی طور پر تعلیم کی مرہون منت ہوتی ہے۔ ہمارے اردگرد ایسی بیسیوں کہانیاں بکھری پڑی ہیں، جب تعلیم کی بدولت غریب اور زیریں طبقے کے افراد کی زندگی میں جوہری تبدیلی آ گئی۔ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے نہایت دقت اور مشقت کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔ ان کی محنت رنگ لائی اور محض ایک فرد کی تعلیم نے سارے خاندان کو

Read more

فریضہ زکوٰۃ اور رمضان المبارک

رمضان کی آمد ہے اور ہر مسلم ذہن میں فریضۂ زکوٰۃ کے حوالے سے سوال جنم لیتے ہیں کہ اس کی تاریخ کیا ہے، اس کی ادائیگی کب کرنی چاہیے اور کتنی کرنی ہے اور اس کے مصارف کیا ہیں۔ اس حوالے سے طالب علم نے جناب جاوید احمد غامدی کی کتاب ’میزان‘ میں زکوٰۃ کے باب اور مختلف مواقع پر اس حوالے سے کی گئی غامدی صاحب اور ڈاکٹر شہزاد سلیم کی گفتگو سے استفادہ کیا اور چیدہ چیدہ

Read more

رمضان المبارک کی تیاری

اب تک زندگی کی جتنی بھی بہاریں اور خزائیں دیکھی ہیں، ان میں دو ایسے احباب بھی دیکھے جو وقت سے پہلے رمضان شریف کی تیاری کرنے کے قائل تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی باتیں اب زیادہ بہتر سمجھ آ رہی ہیں شاید اس لئے بھی کہ اب ان کی باتوں پہ عمل پیرا ہونے کی اپنی سی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہ بات تو کھلی حقیقت ہے کہ حاصل وہی کر سکتا ہے جو تلاش کرے۔ سچی تلاش منزل تک نہ بھی پہنچائے لیکن صحیح راستے پہ ضرور گامزن رکھتی ہے اور نیت کی سچائی چند گام پہ بھی منزل کو سامنے لا کھڑا کر سکتی ہے۔ دانائے راز کہتے ہیں کہ جیسے پیاسا پانی کو ڈھونڈتا ہے ایسے ہی پانی بھی پیاسے کو ڈھونڈتا ہے۔

Read more

اسلام ہی میری نظریاتی اساس ہے

عام طور پر دین اور مذہب کو ایک دوسرے کے مترادف تصور کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں میں بنیادی فرق ہے۔ دین کل ہے اور کسی بھی نظام کے اصول و ضوابط کا نام ہے۔ اس کے برعکس مذہب جزء ہے جو شرعی عبادات احکامات سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سادہ الفاظ میں دین سے مراد ہے نظام اور مذہب سے مراد ہے عقائد۔ اللہ چاہتا ہے زمین پر اسلام کا نظام ہو اور مخالفین و منکر اور

Read more

نمرہ احمد کا ناول: مصحف

قرآن میں انسانی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں ہدایت موجود ہے۔ سورۃ البقرہ میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے، ”ذٰالک الکتاب لاریب فیہ، ہدًی للمتقین“ (یہ ایسی کتاب ہے جس میں کوئی شبہ نہیں، یہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے ) ۔ حضرت علیؓ کا قول ہے، ”جب تمہارا اپنے رب سے بات کرنے کو دل چاہے تو نماز پڑھا کرو اور جب تم چاہو کہ رب تم سے بات کرے تو قرآن پڑھا کرو“ ۔

Read more

مولانا طارق جمیل: فیشن اور کپڑوں سے متعلق کاروبار ایم ٹی جے قائم کرنے پر مذہبی رہنما کی وضاحت، سوشل میڈیا پر تبصرے

طارق جمیل نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ ’ہمارے برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں کہاں سے آگئی ہے۔‘

Read more

تبلیغی جماعت: بات دونوں پہلوؤں پر ہو

تبلیغی جماعت کا قیام (1926) میں عمل میں آیا اس کا پس منظر یہ ہے کہ ہندوستان کے کئی علاقوں میں ایسے لوگ زندگی بسر کر رہے تھے جن کے نام تو مسلمانوں جیسے تھے مگر وہ دین سے بالکل نابلد تھے۔ ارکان اسلام کلمہ نماز روزہ حج زکوٰۃ تو دور کی بات رہی جنازے کی تجہیز و تکفین اور حرام و حلال سے بھی واقفیت نہیں تھی۔ ایسا ہی ایک علاقہ میوات کا تھا جہاں سے تبلیغ یعنی مسلمانوں

Read more

الربا: قرآن و سنت کی روشنی میں

اللہ تعالی نے ہماری معاشی زندگی کے لیے چند بنیادی اصول طے کر دیے ہیں جن کی بنیاد پر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو استوار کر سکتے ہیں اور ان اصولوں کی روشنی میں اپنے معاشی معاملات کی حلت و حرمت کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا بنیادی اصول معاشرے میں عدل اور انصاف کا قیام ہے اور یہ مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک معاشی زندگی کو ظلم اور

Read more

انگارہ آنکھیں سلگتے ہونٹ اور معصوم لڑکی

وہ مجھے گرینڈلیز بینک میں ملا تھا۔ درمیانہ قد، سامنے سے گھنگھریالے بال، جو بڑے سلیقے سے سر پر سجائے گئے تھے۔ گندمی رنگ، سلگتا ہوا چہرہ، بڑی بڑی انگارہ سی آنکھیں اور چہرے پر سب سے نمایاں چیز اس کے ہونٹ تھے، نہ افریقیوں کی طرح مولے موٹے، نہ جاپانیوں کی طرح پتلے پتلے۔ بھرے بھرے ہوئے ہونٹ، سلگتے ہوئے چہرے پر سلگتے ہوئے ہونٹ۔ میں اسے دیکھ کر ٹھٹھک کر رہ گئی تھی۔ خواہ مخواہ ہی دوسری بار دیکھنے کو دل چاہا تھا۔ دل بے اختیار ہو کر دھڑکا، بے چین ہو کر چونکا۔ میں گھبرا کر جلدی جلدی فارم بھرنے لگی تھی۔

کراچی میں بینک میں اکاؤنٹ کھولنا بھی ایک مسئلہ تھا۔ پہلے تو میں ناظم آباد چورنگی پر جو حبیب بینک ہے وہاں گئی، مگر ایک ہفتہ چکر کاٹنے کے بعد بھی اکاؤنٹ کھولنے کا فارم نہیں ملا تھا۔ عبداللہ ہارون روڈ پر موجود یونائیٹڈ بینک میں بھی یہی ہوا تھا۔ میں نے ازراہ تذکرہ فون پہ بہناز کو یہ بات بتائی تھی اس نے کہا تھا کہ کیوں نہ گرینڈ لیز بینک میں اکاؤنٹ کھول لو۔ گارڈن روڈ پر کانڈا والا بلڈنگ میں یہ کراچی کا پرانا بینک پارسیوں کا پسندیدہ بینک تھا۔

Read more

کھیلن کومانگے چاند

ایری زونا. 20، اپریل ڈیئر امجد! خط ملا اور تمہارے پروگرام کا پتا لگا. پاکستان میں تعلیم پھیلانا تو بہت ضروری ہے. تم نے صرف سندھ کی بات کی ہے، میرے خیال میں تو یہ مہم پورے ملک میں چلانی چاہیے کیوں کہ پشاور سے لے کر کیماڑی تک جہالت کا دور دورہ ہے. تم اس کام کے لیے پیسے جمع کر رہے ہو یہ تو اچھی بات ہے. تمہارا خط اور پروگرام کافی طویل ہے. میرے خیال میں تو

Read more

باتیں اعجاز الحق کی، کالم ہمارا

میں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ایک زخم کو اجاگر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا جنرل ضیاء الحق کو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر کبھی پچھتاوا ہوا تھا؟ اس پر اعجاز الحق صاحب نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی ایک افسوس ناک واقعہ ہے لیکن اس وقت کی حکومت نے عدلیہ کے حکم پر عمل درآمد کیا۔ اس میں کوئی ذاتی رنج والی بات نہیں تھی۔ بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ خود ان کے دور میں بنایا گیا تھا۔ جب قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی تو اس وقت بھٹو ملک کے وزیراعظم تھے۔

Read more

عجیب دُکھ ہے

کہتے ہیں کہ بات کرنے سے، اپنوں سے شیئر کرنے سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے ان کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ مگر اسے ہماری معاشرتی تربیت کا نام دیں، بزدلی کا یا والدین سے محبت کا، ہماری عورت شوہر یا سسرال کے تشدد کو اپنی قسمت کا لکھا ہوا سمجھ کر قبول کر لیتی ہے۔ وہ شوہر کے کردار کی خامیوں کو بھی قبول کر لیتی ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جہاں اس نے آواز بلند کی وہیں اسے جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی، روحانی اور قلبی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ جی یہاں اس کے کردار کو بدنما بنا کر پیش کیا جائے گا کہ پتہ نہیں کس یار کی وجہ سے زبان چلا رہی ہے۔ باہر یارانہ ہے اس لیے شوہر کے ساتھ نباہ نہیں کر رہی۔ یہ باتیں عورت کو ایک تھپڑ سے کہیں زیادہ اذیت پہنچاتی ہیں۔

Read more

گاڑی کو چلانا بابو ذرا ہلکے ہلکے

ایک بہت پرانا گیت ہے۔ ” گاڑی کو چلانا بابو، ذرا ہلکے ہلکے۔ کہیں دل کا جام نہ چھلکے“ تیز رفتاری دل ہی کا نہیں، آپ کی زندگی کا جام بھی لڑھکا سکتی ہے۔ اسٹیرنگ ہو یا اولاد، ایک مرتبہ ہاتھ سے نکل جائے تو مشکل ہی سے قابو میں آتے ہیں۔ شاہراہوں پر اکثر ڈرائیور کسی دھن میں اندھے ہو کر یوں اندھا دھند گاڑی چلاتے ہیں کہ کسی نہ کسی دوسری گاڑی یا درخت میں گھس کر ہی

Read more

کوثرعباس کون ہے؟

اگر عورتوں کو خوبصورتی اور حقوق کے نام پر بے لباس کرنے والے اور انہیں مردوں سے بھرے آفس میں ”ملازم“ بنا کر بھیجنے والے ہم ہیں تو پھر چینلز پر بیٹھ کر پیدہ شدہ مسائل کا تجزیہ کرنے والے کون ہیں؟ ہم وہ قوم ہیں جو یہ چاہتی ہے کہ مائیں آفسز میں جاب کریں اور آیا ان کے بچے سنبھالا کریں لیکن اس کے باوجود ہم یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ آج کے بچے جب کل کے نوجوان بنیں تو ان میں ایاز جتنی وفاداری بھی پائی جائے۔ چلیں! آپ ہی بتائیں کہ دنیا میں وہ کون سی قوم ہے جو وی آئی پی کلچر کی اصطلاح ایجاد کرتی ہے اور پھر اس کلچر کو پروموٹ بھی کرتی ہے لیکن اس کے باوجود ”مساوات اور برابری“ کا درس دیتی بھی ہے اور سنتی بھی ہے؟

Read more

غریب کا دکھ اور شکم سیروں کی باتیں

چند دن پہلے کسی اچانک ذہنی کیفیت کے تحت میں موجودہ حکومت سے متاثر ہو گیا جس پر میں ابھی بھی شرمندہ ہوں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک بس اسٹاپ پر سر راہ ایک نہایت معقول اور کچھ پڑھی لکھی نظر آنے والی اماں جی سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے کسی بات پر انہیں موجودہ حکومت کی بہتری کی طرف جاتی ہوئی معاشی پالیسی پر لیکچر دینا شروع کر دیا۔ میں نے انہیں ایک امریکی معاشی انسٹیٹیوٹ موڈیز کا

Read more

اورسیز پاکستانی پاکستان کے بارے کتنا جانتے ہیں؟

ایک صاحب ایک کھانے پر ملے جو ابھی ابھی اپنے خاندان کے ساتھ ڈزنی ورلڈ گھوم کر آئے تھے، اپنی فوڈ ہیبٹس اور کیلوریز کو لے کر کافی پریشان تھے ، بولے پاکستان کے عوام ایک ایماندار لیڈر ڈیزرو ہی نہیں کرتے ،  سب لوگ کرپٹ ہو چکے ہیں ، میں نے کہا: حضور! آپ کے اور ہمارے بے شمار جاننے والے ایماندار اور نیک لوگ بھی ادھر ہی رہتے ہیں اور غربت کا یہ عالم ہے کہ نئی جنریشن غذائی کمی کا شکار ہو رہی ہے، لوگوں کا کھانا پورا نہیں ہو رہا، بولے جو بھی ہے بے چارا ایک نیک حکمران ملا، ان لوگوں کو قدر نہیں، سب کے سب جاہل ہیں، حالانکہ ان حضرت کی پاکستان کے بارے میں اپنی بنیادی معلومات بے حد ناقص تھیں، ان حالات میں خاموشی ہی بنتی تھی۔

Read more

ہندوستان کے مذہبی مدارس کا المیہ

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی صاحب کا یہ اعلان خوش آئند ہے مگر پھر بھی کافی نہیں ہے۔ آج سے 155 سال قبل یعنی 1866 میں جب دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا تھا اسی وقت اس کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ نے اغراض و مقاصد میں لکھا تھا کہ : ”انسان اسی چیز کے حصول کی کوشش کرتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتی ہے۔ انگریزوں کے زیر اہتمام سرکاری مدرسوں

Read more

لکھنوٴ سے آئی نظمیں

ماسٹر صاحب نے تو آوٴ دیکھا نہ تاوٴ۔ تسلیم کو سامنے بلایا اور دو تین چھڑیاں اس کے دائیں بائیں بازو پہ جڑ دیں۔ اور غصے میں بولے، ”گندی بچی۔ ایک ایک بال میں دس دس جوئیں ہیں تمہارے۔ پہلے وہ تو نکلواؤ پھر اس بچی کے قریب بیٹھنا اور خبردار جو آئندہ زارا کو ڈرانے کی کوشش کی، ورنہ تمہارے ناناجان سے شکایت کروں گا پھر دیکھنا کیا حشر کریں گے وہ تمہارا۔“ تسلیم نے کینہ پرور نظروں سے اس کو دیکھا۔ ماسٹر صاحب نے پیار سے زارا کے سر پہ ہاتھ پھیرا اور بولے۔ ”اب ہم خود اپنی بیٹی کو روزانہ چھٹی میں گھر تک چھوڑ کر آئیں گے تاکہ یہ تسلیم پگلی ہماری بیٹی کو تنگ نہ کر سکے۔“

Read more

خان صاحب! یہ کرسی ہے آپ کی چمڑی نہیں

وزیراعظم عمران خان نے ایسے ہی کرخت رویے کا مظاہرہ ساہیوال سانحے کے وقت بھی کیا تھا جب چار معصوم و بے گناہ لوگوں کو ریاستی اداروں نے دہشت گرد قرار دے کر گولیوں سے بھون دیا تھا اور خان صاحب قطر یاترا پر یہ کہہ کر تشریف لے گئے کہ قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور لواحقین سے قطر سے واپسی پہ ملاقات کروں گا۔ واپسی پر قتولین کے لواحقین کو انصاف ملا نہ قاتل پکڑے گئے بلکہ قاتلوں کو کلین چٹ دے دی گئی اور خان صاحب نے مقتولین کے لواحقین کو سی ایم ہاؤس بلا کر امدادی چیک دیتے ہوئے صرف تصویر بنانے پر ہی اکتفاء کیا۔

Read more

معاشرہ پھول بنائیں، انگار نہیں!

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف بخشا اور ساتھ ہی دنیا میں اپنا نائب اور خلیفہ ہونے کا تاج بھی سجایا۔ یہ زندگی یوں ہی نہیں مل گئی اور نہ ہی مخلوق خدا کا جینا دو بھر کرنے کا کام ہمارا ہے زندگی ایک مقصد کا نام ہے۔ وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں ان کی زیست سہل کرتے ہیں۔ یہ ہمارافریضہ بھی ہے۔ خدمت خلق مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے

Read more

زرد موسم کے گلاب: اردو زبان میں عربی ادب کا مطالعہ کیجئے اور حظ اٹھائیے

قطری ناول نگار نورہ فرج کا عربی ناول ’ماء الورد‘ ایک دلچسپ تاریخی فینٹسی ہے جو آپ کو 319 ہجری کے ایک عرب شہر ’لظی‘ میں لے جاتا ہے جو آج کی دنیا سے قطعی طور پہ مختلف دنیا ہے۔ اس ناول کا ترجمہ اردو زبان میں ’زرد موسم کے گلاب‘ کے عنوان سے عبید طاہر قاضی نے کیا ہے جو ریڈیو قطر کے پروڈیوسر اور ریڈیو قطر کی ایک دلکش آواز ہیں۔ لیلیٰ جو اس ناول کا مرکزی کردار

Read more

نہیں نہیں قانون سب کے لئے برابر نہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان فرماتے ہیں کہ ”مولانا فضل الرحمن نے اثاثے بنائے، انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں“ ۔ نیب نے ان ہی الزامات کی وجہ سے کئی مرتبہ مولانا کو نیب میں طلب کیا ہے جس پر مولانا نے نہ صرف نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ہے بلکہ واضح الفاظ میں اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ نیب ایسا کر سکتی ہے تو کر کے

Read more

مولانا محمد یوسف اصلاحی کی قرآنی خدمات

مدرسۃ الاصلاح، سرائے میر، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا، کو قرآنی خدمات کے حوالے سے امتیازی شان حاصل ہے۔ فکر فراہی سے وابستہ خادمان قرآن کی پوری ایک کہکشاں ہے جس کی نورانی کرنوں سے پوری بیسویں صدی منورہوئی ہے۔ پروفیسر ابوسفیان اصلاحی صاحب نے اصلاحی فضلاء کی قرآنی خدمات پر تقریباً تین سو صفحات پر مشتمل ایک وقیع کتاب تیار کی ہے، جو پروفیسر خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن، علی گڑھ سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں ان

Read more

مجھے بابا کی خبر پہلے مل گئی

کسی زمانے میں میری بڑی خواہش یہی تھی کہ کاش میں ان کی دماغ میں داخل ہو کر وہاں موجود ہر لفظ اور ہر فکر کو چرا کر ان سے اپنی ذات کی تاریک دنیا کو منور کر سکوں۔ یہ شاید مبالغہ نہ ہوگا کہ ان کی آنکھوں نے بیٹے ہونے کے ناتے مجھے اتنی بار نہیں دیکھا ہوگا جتنی بار انہوں کتابوں پر نظریں دوڑائی ہوں گی۔

میری گالوں سے زیادہ انہوں نے کتاب کی ورق کو اپنی انگلیوں سے چھوا تھا۔ میں ان کا بیٹا بھی تھا اور شاگرد بھی۔ میں نے زندگی کے 16 سال سکول، کالج اور یونیورسٹی میں گزارے لیکن میرا پہلا اور آخری مکتب ان کی صحبت تھی۔ عملی زندگی میں یونیورسٹی کی ڈگری محض سی وی میں لکھنے کے کام آئی۔ ان کی صحبت میں میں خوشحال خان خٹک، رحمان بابا، حمید بابا، فارسی شعرا بیدل، عمر خیام، حافظ شیرازی، شیخ سعدی، ان کے ہم نام عبدالرحمن جامعی، اقبال کی فارسی شاعری سے آشنا ہوا۔

Read more

کرونا اور کمرہ

کرونا کیا پھیلا لگتا ہے سب کچھ ہی سمٹ کر برباد ہوتا جا رہا، دہشت اور خوف ہر طرف دکھائی اور سنائی دینے لگا۔ ایسی ترقی پر تو رونا بنتا ہے۔ جس میں دہشت گرد کرونا بنتا ہے۔ مجھ سمیت نہ جانے کتنے افراد اسی غم میں رہے کہ ”ہائے باجی“ یہ کیا ہو گیا۔ اب آگے کب تک زندگی معمول پر آئے گی۔ آئے گی بھی یا نہیں۔

دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والو
کیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے

Read more

عاشقان رسول

ہالینڈ اور ڈنمارک کے بعد فرانس نے بھی نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر نعوذ باللہ خاکے بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلمان اپنی جگہ سراپا احتجاج ہیں اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسے معاشی طور پر کمزور بنانے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔ حرمت رسول پر تقریباً تمام ممالک کے مسلمان کا موقف ایک ہی ہے۔ ہم اپنے آقا دوجہاں کی حرمت پر جان بھی وار دیتے ہیں۔ افسوس کافر ہمیشہ ہماری اسی کمزوری پر حملہ کر کے ہمیں اشتعال دلاتا ہے۔

Read more

منبر و محراب کے رکھوالوں سے ایک درخواست

پروفیسر فیروز شاہ صاحب کو خدا بخشے، ہمارے استاد تھے۔ اچھے سرجن تھے اور بزلہ سنج تھے۔ حافظ قرآن تھے اور سمجھتے بھی تھے۔ ہمیشہ کتاب کا ساتھ رہتا تھا۔ ہمیں بھی ہسپتال یا کالج میں کتاب کے بغیر دیکھتے تو کہتے ’کافر مت بنو، اہل کتاب بنو‘ ۔ ایک دفعہ کہنے لگے کہ آدم علیہ السلام کو بھی تو اللہ نے نقل دی تھی۔ تبھی تو فرشتوں کے مقابلے میں پاس ہو گیا تھا۔ فیرزشاہ مرحوم کا اپنا انداز

Read more

مصطفوی انقلاب، ایک مختصر جائزہ

چھٹی صدی عیسوی کے نصف تک کا دور تاریخ عالم میں ڈارک ایج تھا۔ جس میں علم و دانش یا تو چند شاہی خاندانوں تک محدود تھی یا کچھ مذہبی رہنماؤں تک، جو کہ گوشہ نشینی اختیار کرچکے تھے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دین کو بھی صدیاں ہو چکی تھیں۔ دنیا فارس اور روم کی دو سپر طاقتوں میں بٹی ہوی تھی۔ جہاں علم و ادب عام آدمی کی پہنچ سے دور تھا۔ خاص کر فارس کے زیر اثر

Read more

کہاں گیا میرا لاہور؟

لاہور شہر نہیں ہمارا عشق ہے۔ اس عشق کا اندازہ انہی کو ہو سکتا ہے، جو 1970 ء سے قبل اس شہر میں بسے تھے۔ کیا خوبصورت شہر تھا۔ اتنی آبادی نہیں ہوتی تھی۔ بھانت بھانت کے لوگ نہیں ہوتے تھے، جن سے مل کر لوگ یہ نہیں کہتے تھے، لاہوریے بڑے چالاک ہوندے نیں۔

سمن آباد، شادمان، گلبرگ، والٹن، ماڈل ٹاؤن، زمان پارک اور جی اور آر ہی پوش علاقے ہوتے تھے۔ ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں نہیں پھیلی ہوئی تھیں۔ جو چند ایک نئی ہاؤسنگ سکیمیں بنی تھیں، وہ واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ تھیں۔ نہر کی سڑک چھوٹی ہوتی تھی، جا بجا انڈر پاس اور اوور ہیڈ نہیں ہوتے تھے، ٹھوکر نیاز بیگ کو لاہور کی ایک اور بتی چوک کو دوسری طرف سے لاہور کی حدود شمار کیا جاتا تھا۔

Read more

اجنبی افکار

سیاست کی بات ہو تو ہم بہت آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ سیاست تو نام ہی دھوکا دہی اور جھوٹ بولنے کا ہے، مگر یہ کون ہے جو کہتا ہے کہ سیاست عبادت ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہو سیاست اور عبادت بھی ہو! بڑی عجیب بات کرتے ہو! پاگل ہو تم تو! بھئی سیاست اور شئے ہے اور عبادت اور چیز۔ نماز قائم کرو، روزہ رکھو، حج کا فرض ادا کرو، زکوٰۃ دو۔ یہ ہے عبادت۔ ایک دوسرے کے کام آؤ، صدقہ کرو، قرآن پڑھو۔ یہ ہے عبادت اور تم سیاست کو عبادت کہتے ہو؟ توبہ توبہ کیا بات کرتے ہو!

معیشت کی بات ہو اور کہو کہ بھائی سود کا نظام تباہی ہے، تو مثالیں دینے لگ جاتے ہیں کہ ان ترقی یافتہ ممالک کو دیکھو، وہاں بھی تو یہی نظام ہے۔ وہ کیوں ترقی کر گئے؟ او بھائی کیا بات کرتے ہو سود وود کچھ نہیں ہوتا، بس ہم میں بے ایمانی نہ ہو۔ پوری دنیا کی معیشت سود پر ہے، اور تم اسے ختم کرنے کی بات کرتے ہو؟؟ سماجی بات ہو تو عورت کو یورپ جیسی آزادی چاہیے کہ وہاں تو عورتوں کے حقوق ہیں۔ ہر عورت اپنی مرضی پہ چل سکتی ہے۔ یہاں بھی وہی حقوق عورتوں کو دینے چاہئیں۔ مرد مرد یا عورت عورت سے اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتا ہے، تو کرے۔ کوئی روک ٹوک نہ ہو۔ والدین بوڑھے ہو گئے ہیں، تو ان کے اولڈ ہاؤس بنا دیں اور بچے بن باپ کے ہوں، تو ان کی دیکھ بھال حکومت کو کرنی چاہیے۔

Read more

لے کے چٹکی میں نمک آنکھ میں بھر کر آنسو

کسی دربار میں ایک مشہور مغنی گیا۔ اس نے باد شاہ کو ایک خوبصورت نغمہ سنایا جو بادشاہ کے کانوں کو بہت بھلا لگا۔ بادشاہ نے داد بھی دی اور کہا چاندی تمہاری۔ مغنی نے خوش ہو کر ایک اور گیت سنایا۔ باد شاہ کے کانوں کو وہ بھی بھلا لگا۔ کہا سونا تمہارا۔ مغنی خوش ہو کر سناتا گیا اور باد شاہ کبھی موتیوں، کبھی ہیروں، کبھی اشرفیوں اور کبھی جاگیروں کا اعلان کرتا گیا۔ دربار سے فارغ ہو کر مغنی گھر پہنچا اور اپنے بیوی بچوں کو بہت خوش ہو کر بتایا کہ میرے گائے گیت اور نغمے باد شاہ کو بہت پسند آئے اور اس نے میرے لئے سونا، چاندی، ہیرے، جواہرات اور جاگیروں کا اعلان کیا۔

بیوی بچے بہت خوش ہوئے۔ کئی دن گزر جانے کے باوجود جب کوئی ایک چیز بھی اس تک نہ پہنچی تو مغنی کو تشویش ہوئی۔ وہ دربار پہنچ گیا اور بادشاہ سے عرض کی کہ میں نے آپ کو کئی خوبصورت گیت اور نغمے سنائے تھے اور آپ نے خوش ہو کر میرے لئے ہیرے، موتی، جواہرات اور جاگیروں کا اعلان کیا تھا۔ حضور کافی دن گزر گئے ہیں لیکن میں اب تک ان تمام انعامات سے محروم ہوں۔ بادشاہ نے مغنی کی بات سن کر کہا کہ اس میں دینے لینے کی بات کہاں سے آ گئی، تم نغمے اور گیت سنا کر میرا دل خوش کرتے رہے اور میں اعلانات کر کے تمہارا دل خوش کرتا رہا۔

Read more

جنرل ضیاء کا ایک اچھا ورثہ

17 اگست جنرل ضیاء الحق کا یوم وفات ہے۔ وہ ایک فوجی دکتیٹر تھے جس نے ملک میں جمہوریت کی بساط برسوں تک لپیٹے رکھی۔ ان کے عہد حکومت میں بہت سے ایسے رجحانا ت شروع ہوئے جن کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ ان چیزوں کو عموماً ضیاء الحق کا ورثہ کہا جاتا ہے۔ لیکن دنیا میں کوئی شخص مجسم شر نہیں ہوتا۔ ضیاء الحق نے بھی کچھ کام کام ایسے کیے تھے جنہیں ہم ان

Read more

”پاکستان اور اس کے لا محدود وسائل“ ؟

یہ عنوان ہم میں سے بیشتر لوگوں کو عجیب لگے گا کیونکہ ہم اکثر پاکستان کے متعلق ایسا نہیں سنتے۔ ہم زیادہ تر پاکستان کے ”لامحدود مسائل“ ہی کے متعلق سنتے آئے ہیں۔ آئیے آج آپ کو ایسے پاکستان سے ملواتے ہیں جس کے متعلق ہمیں کم ہی بتایا جاتا ہے۔ پاکستان تو حقیقت میں ایک سونے کی چڑیا، ایک الٰہ دین کا چراغ ہے جس سے ابتک حکمرانوں نے اپنے کھاتے بھرنے اوراپنی نسلوں تک دولت کے انبار اکٹھا

Read more

رجل اسلام من قحط اعمال

میرا ذاتی خیال ہے کہ متقی و پرہیز گار اشخاص شکر، احسان اور صبر کرتے ہیں، حساب نہیں۔ اہل تصوف یا صوفیا اکرام نے متقی و پرہیز گار کی تعریف کچھ ایسے بیان فرمائی ہے کہ اپنے آپ کو سب سے کم تر درجے پہ ظاہر کرنے والا شخص ہی در اصل متقی ہے۔ بات ہے بھی درست کیونکہ کم تر نہ خیال کرنے والا، اپنے آپ کو برتری کے عہدے پر فائز دیکھنا چاہے گا اور یہی تکبر ہے۔

Read more

اسلام کا فلسفۂ حج، مقاصد، حکمتیں اور تقاضے

ارکان اسلام کا پانچواں رکن حج ہے جو ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ حج عالم اسلام کا عظیم، پر وقار اور روح پرور اجتماع ہے۔ حج قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ میں حج کے کثیر فضائل وارد ہیں۔ حج کرنے والے کا حج اگر قبول ہو جائے تو اس کی جزا جنت ہے۔ چنانچہ ارشاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : حج مبرور کا

Read more

وراثت میں لڑکی کا حق

اسلام وہ واحد مذہب ہے جس میں عورت کو مذہبی ’سماجی‘ معاشرتی غرض ہر لحاظ سے تحفظ ’عزت و احترام دیا جاتا ہے۔ یہ وہ مذہب ہے جس میں عورت کے حقوق کی نہ صرف بات کی جاتی ہے بلکہ عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا جب حضور ﷺ سے ملنے تشریف لاتیں تو آپ ﷺ تعظیم میں کھڑے ہو جاتے اور اپنی چادر مبارک بچھا دیتے۔ عورت پھر وہ ماں ہو‘ بیٹی

Read more

عید۔۔۔ اور قربانی!

جن دنوں راقم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج (حالیہ یونیورسٹی) میں زیر تعلیم تھا، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم میڈیسن پڑھایا کرتے تھے، ان دنوں تازہ تازہ اسسٹنٹ پروفیسر ہوئے تھے، آج کل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈین ہیں۔ کرونائی موسم میں اکثر چینل انہیں اپنے ٹاک شو میں لیتے ہیں، پروفیسرصاحب کی گفتگو بہت جاندار، ٹھوس اور سائنسی حقائق پر مبنی ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں عید قربان کے حوالے سے ایک گفتگو سننے کا اتفاق ہوا، قربانی کے حوالے سے

Read more

جنرل ضیاء کے جوتے اور جمہوریت سے انتقام

جنرل ضیاء الحق صاحب کا زمانہ تھا۔ جنرل صاحب حسب روایت سرکاری غیر سرکاری تقریبات کی رونق بڑھاتے۔ جنرل صاحب حج زکوٰۃ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ جنرل صاحب کی عادت تھی جہاں نماز کا وقت ہوا وہیں سر بسجود ہو گئے۔ یہ سلسلہ یہ عادت سفر و حضر میں بھی جاری رہتی۔ جنرل صاحب ایک تقریب میں تشریف لائے تو نماز کا وقت ہو گیا۔ جنرل صاحب نماز ادا کرنے کے بعد جوتا پہنے لگے تو انہیں کچھ دشواری ہوئی جوتا تنگ تھا یا جراب کا مسئلہ۔

کچھ دنوں بعد جنرل صاحب ایسی ہی کسی دوسری تقریب میں رونق افروز تھے کے نماز کا وقت ہو گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد جنرل صاحب جیسے ہی جوتا پہننے لگے اک صاحب فوراً جوتا پہنانے میں مدد دینے ولا آلہ لے کر دست بستہ کھڑے ہو گئے۔ جنرل صاحب نے شکریہ ادا کیا۔ مگر پاس کھڑے ساتھی نے کہا خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ( دنیا حاسدین بد سے خالی نہیں ) ۔ اس سے اگلی تقریب میں جب جنرل صاحب نماز ادا کرنے کے بعد جوتا پہننے کے لیے کرسی پہ تشریف فرما ہوئے تو وہی صاحب جوتا پہننے میں مدد دینے والا آلہ لے کر قدموں میں بیٹھ گئے۔

Read more

شکیلہ یاسین بٹ: دھیان کے روشندان سے ایک بہادر ماں کو سلام

آج من پھر محو یاس ہو کر کسی خواب گراں مایہ کی حسرت میں گھر سے نکلا اور یادوں کے گھنے جنگل میں پہنچ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد یوں لگا کہ کسی گزرے ہوئے موسم کی دلدل میں دھنسنے لگا ہوں کہ اچانک بھائیوں جیسے دوست عاطف رزاق بٹ کی آواز آئی، کدھر جا رہے ہیں شیخ صاحب۔ ؟ میں نے عرض کیا کہیں نہیں۔ کئی دن کی یادوں کی مسلسل مسافت نے تھکا دیا ہے، ویسے بھی چہروں

Read more

دیوتا اور 22 مہینے

لوگ انھیں وزیراعظم نہیں ہیرو سمجھتے ہیں، حقیقت پوچھیں تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ظلم و ستم کے بعد تو لوگ ان کو دیوتا سمجھتے ہیں۔ہیرو یا دیوتا کہانیوں میں عموماً ایک ایسا کردار ہوتا ہے جو ہر غلطی سے پاک ہوتا ہے، وہ معصوم ہوتا ہے اس کے پاس دنیا کے ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے، کہانی کے اختتام پر وہ کشتی بھنور سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

Read more

پیسہ کمانا بھی ہماری جدوجہد کا ایک اہم حصہ ہے

ایک بہت ہی سنگین مسئلہ جس کا مشاہدہ میں نے نہایت قریب سے کیا، اس کا تعلق مسلم نوجوانوں کے مستقبل سے ہے۔ ہمارے نوجوان معاشرتی علوم کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جیسے ہی یونیورسٹی کے کسی کورس میں داخلہ لیتے ہیں، وہ دائیں اور بائیں بازو کی ایک بائنری میں پھنس جاتے ہیں۔ کوئی تو ایک دم ہی ملحد ہوجاتا ہے، کچھ بھکت بن جاتے ہیں اور باقی جو بچتے ہیں وہ کہاں جاتے ہیں اور کیا کرتے ہیں اس پر گفتگو کرنا بے معنی ہے۔ بیشتر یونیورسٹیوں میں علمی طور پر پولورائزیشن کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ موجودہ طبقاتی، سیاسی چپقلش کے ماحول اور آمرانہ نظام کے عروج کے دور میں ان میں سے ایک بڑی تعداد سیکولرازم کے سوالات کو دبانے کی کوشش میں بائیں بازو کی طرف مڑ جاتی ہے۔

Read more

نقش فریادی ہے اور کاغذی ہے پیرہن

اٹھارہویں صدی میں برصغیر پاک و ہند میں بادشاہت کا دور تھا۔ میڈیا نام کی کوئی چیز پائی بھی جاتی تھی تو وہ تخلیے کی خبروں تک محدود تھی۔ کس کا سر قلم ہوا، بادشاہ سلامت کو کیا پسند ہے کیا ناپسند ہے، بادشاہ سلامت کس سے خوش ہوئے کس سے ناراض، کس کو سزا دی کس کو انعام دیا وغیرہ۔ تصویر اور ویڈیو کے بغیر یہ خبریں صرف زیرلب ہی شائع ہوتیں اور پیٹ میں پہنچنے سے پہلے پہلے

Read more

پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے

18 ویں ترمیم سے پہلے زکوۃ اور بیت الامال دونوں ادارے وفاق کے ماتحت تھے پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو سنہ 2018-19 کے مالی سال میں ہونے والی بدعنوانیوں کے بارے میں ہے۔ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے

Read more

محتاجوں کو عزت نفس سے آشنا کیجئے!

شاہد کاردار عالمی بنک کے نائب صدر اور پنجاب کے وزیر خزانہ رہنے کے بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین تعینات ہوئے۔ ایک روز مجھے بتایا گیا کہ تھوڑی دیر میں پیف کے سربراہ پہنچنے والے ہیں۔ ادارے کے پی آر او سے کچھ معلومات لے کر سوالات ترتیب دیے۔ شاہد کاردار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حفیظ کاردار کے فرزند ہیں، یہ ان سے پہلی ملاقات تھی، بھلے آدمی ہیں۔ اپنی بات جلدی مکمل کرتے ہیں۔ 52 منٹ کے ٹی وی پروگرام کے لئے میں نے معمول سے دو گنا سوال تیار کیے۔

پروگرام 47 منٹ چلا کہ میرے سوالات شاہد کاردار کی سبک گفتاری کے باعث ختم ہو گئے۔ شاہد کاردار نے اپنی بات یوں ختم کی کہ ان کا ادارہ غریب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم دیتا ہے۔ دور دراز کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں والدین بچوں کو کپڑے تک نہیں دے سکتے۔ ان علاقوں میں کئی بار ایک بچہ دو سکولوں میں داخل کرایا جاتا ہے تاکہ اسے دو یونیفارم مل جائیں یوں وہ پورا سال ان دو وردیوں میں گزار دیتا۔ میرے ہاتھ پروگرام کا وقت پورا کرنے کا سرا آ گیا۔

Read more

حرف انکار اور دیوار پر لکھی تحریر

ہم عجب قوم ہیں، جذبات سے زیادہ جذباتیت ہماری شناخت بن چکی ہے۔ سنی سنائی باتوں پر ایسے پہرہ دیتے ہیں ’جیسے کسی نوشتۂ دستاویز پر! تاریخ کا معاملہ ہو یا جغرافیائی حقیقت‘ معروضی انداز فکر ہمارے اندر پنپنے کا نہیں۔ کبھی اپنے دین دار بادشاہ سے ٹوپیاں سلواتے ہیں اور کبھی تاریخ کے جھروکوں سے اسے قرآن کی کتابت کرتے ہوئے دکھاتے ہیں۔ مسلمان بادشاہوں کی تاریخ کو اسلام کی تاریخ کہنے پر مصر ہیں۔ ۔ ۔ ان کی

Read more

قاضی علی، کولاج اور کتاب کی افادیت

ہمیں بہت سی کتابیں تحفتہً ملتی ہیں۔ جنہیں ہم، کبھی پڑھ کر اور کبھی پڑھے بغیر، ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔ کتابیں الماریوں میں پڑی رہتی ہیں اور ہم انہیں بھول جاتے ہیں۔ اور پھر برسوں گزر جانے کے بعد الماریوں کی صفائی یا کیڑے مار دوائیوں کا اسپرے یا کتابوں کی چھانٹی کرتے ہوئے کہ نئی کتابوں کی جگہ بن سکے، کچھ کتابیں پھر سے ہمارے سامنے آ جاتی ہیں اور ہم انہیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ میرے

Read more

زکوٰۃ صدقہ اور فطرہ۔ علماء کنفیوژن ختم کیوں نہیں کرتے؟

زکوٰۃ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہر مسلمان صاحب نصاب پر زکوٰۃ فرض کیا ہے قرآن مجید میں بیشتر مقامات پر صلوة (نماز) کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ کا ذکر کیا ہے اقیموا الصلوٰۃ و آتوا الزکوٰۃ اس سے بھی زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم اسلامی ریاست میں زکوٰۃ ریاست کا معاملہ ہوا کرتا تھا اور ریاست کو ضرورت کے تحت اسے بالجبر وصول بلکہ کسی گروہ کے زکوٰۃ دینے سے انکار پر جنگ کا اعلان بھی کرنا پڑا اس لئے کہ زکوٰۃ کا منظم اور ریگولر آمدنی ریونیو سے مستحقین زکوٰۃ کی اعانت باسہولت کی جا سکتی تھی۔

Read more

غربت اور سماجی عدم احساس

روسی ادیب لیو ٹالسٹائی نے غربت کی وجہ بیان کی تھی، یہ ایک مستند اور جامع وجہ ہے، چنانچہ ٹالسٹائی کہتا ہے کہ، ”ﻏﺮﺑﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺩﮦ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰ ﻣﺮﺍﻋﺎﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻭﺭﻧﮧ ﮨﺮ ﺑﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺷﺨﺺ ﺟﺎﺋﺰ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺮﺍﻋﺎﺕ ﺯﺩﮦ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﺎﮐﮧ ﺑﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭﯼ ﺑﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻞ ﻣﺎﻟﮑﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﺴﺘﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﮞ۔“

غربت کی بہت سی وجوہات بتائی جاتی ہیں جن میں، آبادی میں بے ہنگم اضافہ، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، جنگیں، قدرتی آفات اور حکومتی غیر سنجیدہ حکمت عملیاں وغیرہ۔ مگر امیروں اور جاگیر داروں کے دلوں میں غریب لوگوں کی مجبوریوں کے احساس کا جنم نہ لینا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ معاشرے میں عموماً دو ہی طبقات پائے جاتے ہیں، ایک امیر اور دوسرا غریب۔ امیر ہر قیمت پر مزید امیر بننا چاہتا ہے جبکہ غریب غربت کے منحوس چکر سے باہر نکلنا چاہتا ہے۔

Read more

کورونا، لاک ڈاؤن اور حق حقدار تک

پوری دنیا سمیت پاکستان بھی آج کل کورونا وائرس کے لپیٹ میں ہے اور اس وبا نے اگر ایک طرف بہت انسانوں کی زندگیاں چھین لی ہے تو دوسری طرف کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بند کر دیا ہے۔ معیشت رک گئی۔ کارخانے بند ہوئے، پہیہ رک گیا۔ مارکیٹیں اور دکانیں بھی بند اور حتی کے بین الصوبائی اور بین الاقوامی تجارت بھی رک گئی ہے۔ ہر ملک، ہر صوبے اور ہر شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔ اس ساری صورتحال نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا ہے لیکن کورونا وائرس نے سب سے زیادہ غریبوں کو خراب کیا ہے کہ ان کے پاس پیسے اور اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Read more