دیہاتی طالبات کی معصوم خواہشیں اور ہماری ذمہ داریاں

دیہات کی خاموش گلیوں میں پلنے والی بچیوں کے خواب بھی اونچے ہوتے ہیں مگر ان کے گرد روایات کی ایسی زنجیریں ہوتی ہیں کہ وہ خواب خواب ہی رہ جاتے ہیں ہر سال مختلف سکولوں اور کالجز میں کھیلوں کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔ میں جس سکول میں پڑھاتا ہوں اس میں طلبا و طالبات ساتھ پڑھتے ہیں۔ اس سال بھی سکول میں کھیلوں کا ہفتہ منایا گیا طلبا و طالبات کے لیے مختلف مقابلے رکھے گئے لیکن جب

Read more

پرویزمشرف سے ڈونلڈ ٹرمپ تک!

تحریکِ انصاف جس بے تابی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئی تھی، اُسی شتابی کے ساتھ رُخصت ہو گئی۔ 23 دسمبر کو شروع ہونے والا سلسلہ مذاکرات، تین نشستوں کے بعد 23 جنوری کو ختم ہو گیا۔ کبھی کرکٹ کے ایک بے ہُنر کھلاڑی کے بارے میں لطیفہ نما سی حکایت سُنا کرتے تھے۔ وہ اپنی باری آنے پر بلّا اٹھائے میدان میں اُترنے لگتا تو سُلگتا ہوا سگریٹ منہ سے نکال کر کسی دوسرے کھلاڑی کو تھماتے ہوئے

Read more

ایک غیر مقبول بیانیہ

اک ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں اک سفید داڑھی والے بزرگ کو ایس ایچ او صاحب پیٹ رہے ہیں۔ سب کو یہ ظلم لگا افسران بالا کو بھی اس لیے انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے ایس ایچ او نیو ملتان شفیق لنگاہ کو پابند سلاسل کر دیا۔ یہ خبر کا ایک رخ ہے جو سب کے سامنے ہے جبکہ دوسرا رخ یہ ہے کہ اس ملک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پہ

Read more

جان پر کھیلنے والا پولیس افسر اور مریم نواز

دو روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا روٹ گزر رہا ہے اس موقع پر ایک پچاس سالہ شخص موٹر سائیکل پر روٹ کی گاڑیوں کے قریب آ گیا تو اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور ملتان کے ایس ایچ او شفیق خان نے اس کو روکا جس پر اس بابے نے مزاحمت کی اور ایس ایچ او کو ہاتھ سے مارا

Read more

قدامت پسند لڑکی

(دو فروری: آج انتظار حسین کی نویں برسی ہے) وہ چست قمیض پہنتی تھی اور اپنے آپ کو قدامت پسند بتاتی تھی۔ کرکٹ کھیلتے کھیلتے اذان کی آواز کان میں پہنچ جاتی تو دوڑتے دوڑتے رک جاتی، سرپہ آنچل ڈال لیتی اور اس وقت تک باؤلنگ نہیں کرتی جب تک اذان ختم نہ ہوجاتی۔ یہ اس لڑکی کا ذکر ہے جو مہاتما بدھ کی پیرو تھی اور تیسوں روزے رکھتی تھی۔ پکچر کا پروگرام ہو یا کرکٹ کا میچ، روزہ

Read more

انیتا آپا ( انیتا غلام علی) کا ایک خط

( خط سے پہلے تعارفی مضمون ملاحظہ ہو۔ ) میں نے اپنی کتاب ”سب میرے لعل و گوہر“ انیتا غلام علی کے نام کرتے ہوئے لکھا تھا، سیف (سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن ) کی منیجنگ ڈائریکٹر انیتا غلام علی (انیتا آپا ) کے نام جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے منچھر جھیل کی کشتیوں تک میں اسکول قائم کر کے محنت کش بچوں کی آنکھوں میں تابناک مستقبل کے سپنے دیکھنے کی جرات پیدا کی۔ ” اپریل 2012 ء میں اس

Read more

عطاء الحق قاسمی، منیر نیازی اور قیدی نمبر 804

اسے میری بدگمانی کہہ لیں، غلط فہمی کہہ لیں، وہم کہہ لیں، نفسیاتی کج فہمی کہہ لیں یا روح کی سچائیوں کو بیان کرنے والا وجدان کہہ لیں، برسوں کے مشاہدہ کے بعد میرے ذہن میں ایک خیال راسخ ہو چکا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جو کرکٹ میچ ہوتے ہیں ان میں سے نوّے فیصد سے زائد میچ پلانٹڈ ہوتے ہیں یہاں تک کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا کرکٹ

Read more

اردو، پشتو اور پنجابی فلموں کا بیک گراؤنڈ میوزک بنانے والے عابد علی نبھو

بیک گراؤنڈ میوزک کے ماہر سے میں بات چیت کرنا چاہتا تھا۔ میری مشکل پھول نگر کے قاسم بُکڈپو والے ظفر اقبال نے حل کر دی۔ یہ اسکرین کے پیچھے ہنرمندوں سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ 2023 کی گرمیوں میں بالآخر ایورنیو فلم اسٹوڈیوز میں عابد علی نِبھو سے گفتگو ہو گئی۔ امید ہے یہ بات چیت پڑھنے والوں کو پسند آئے گی۔ ہماری تعلیم سا رے گا ما ” مجھے عابد علی کے نام سے کوئی نہیں جانتا لیکن

Read more

تحریکِ انصاف نے اب کرنا کیا ہے ؟

کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ”کالم نگار“ ہوئے اس خطا کار سے خفا ہیں۔ انہیں گلہ ہے کہ مقامی سیاست کے بارے میں ”چوندی چوندی“ خبریں ڈھونڈ کر ان پر تبصرہ آرائی کے بجائے میں کئی دنوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس واپسی کے بارے میں مختلف زاویوں سے لکھتے ہوئے ”ڈنگ ٹپا“ رہا ہوں۔ شکوہ دوستوں کا بجا ہے۔ امریکہ کے صدارتی انتخاب پر توجہ مگر میں نے بلاجواز مرکوز نہیں رکھی۔ فی الوقت دنیا کی واحد

Read more

کیا اب بھی پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں؟

”پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے“ ۔ پاکستان کو عالمی سازش کا سامنا ہے ”۔“ یہ امریکا کی سازش ہے ”۔ اندرونی سازش و بیرونی سازش“ ۔ ”انڈین سازش و یہودی سازش“ ۔ یہ وہ جملے ہیں جو ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں اور ہمارے خلاف اپنوں و بیگانوں کی اندرونی و بیرونی سازشوں کا سن سن کر اب تو ہر پاکستانی کے کان پک چکے ہیں۔ اب لوگ سمجھتے ہیں کہ کیا ساری دنیا اتنی نکمی ہے

Read more

ٹرمپ اور بھارتی امریکن

سابق صدر اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر تھے۔ اپنی صدارت کو ہر وقت ہمسائے سے مانگا ہوا وائی فائی کا پاس ورڈ سمجھتے تھے۔ اسی لیے محتاط رویوں کے مالک تھے اور اپنی بیگم مشعل اوباما جو ذرا جمبو سائز کی خاتون تھیں ان کے سامنے تو ہر وقت سہمے سہمے دکھائی دیتے تھے۔ صدر اوباما بھی ہمارے ہر دل عزیز وزیر اعظم گجرات کے من موہن سنگھ، چوہدری شجاعت کی طرح مشرف دور جرنیلوں کو تعویز بنا

Read more

2024 ہماری تنہائی میں مزید اضافہ کر گیا

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) ہر سال کی طرح 2024 بھی ہمیں بہت سے دکھ دے گیا۔ ان میں کچھ دکھ ذاتی اور کچھ اجتماعی ہیں۔ کچھ ہستیاں ایسی ہیں جنہوں نے ہماری زندگیوں کو خوب صورت بنایا اور کچھ ایسی ہیں جو قومی یا عالمی منظر نامے میں بہت اہمیت رکھتی تھیں۔ گزشتہ برس ہم نئے سال میں اپنے دوستوں امجد حیات سدوزئی، حسنین اصغر تبسم اور ارشاد امین کے بغیر داخل ہوئے تھے اور 2024 میں ہمیں

Read more

بے نظیر بھٹو اک بہادر سیاست دان

27 دسمبر 2007 پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن ہے جب بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس جاتے ہوئے لیاقت روڈ پر شہید کر دیا گیا بے نظیر بھٹو کی موت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی بلٹ پروف گاڑی کو نہ صرف بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی بلکہ قریبی عمارت سے بے نظیر بھٹو کو سنائپر نے نشانہ بنا یا گیا جب کہ ان کی

Read more

اے عظیم ٹیچر، سلام عقیدت

کہتے ہیں والدین وہ ہوتے ہیں جو آپ کو آسمان سے زمین تک لاتے ہیں اور استاد وہ ہوتا ہے جو آپ کو دوبارہ زمین سے آسمان تک پہنچاتا ہے۔ ناچیز نے ابتدائی تعلیم سرکاری سکول سے حاصل کی ہے۔ وہاں آپ کے دو استاد ہوتے ہیں ایک انسانی شکل میں اور ایک مولا بخش کی شکل میں اور جہاں یہ دونوں مل جائیں سمجھیں کہ طالب علم کا مستقبل سنور گیا۔ ہر چند کہ کچھ طالب علم سوجن کی

Read more

ہوادان سے : اُس شہر ِخوباں سے گزر گیا

ہر شہر منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پرانا ہو تو بلند دروازے، پکے قلعے، اونچے برج، مقدس معبد، میناروں اور گھنٹہ گھروں کے علاوہ مخصوص اطوار اور چال چلن والے جان دار کردار بھی شہر کی پہچان بن جاتے ہیں۔ بات اندرون شہر کردار سازی، بلکہ کردار سوزی کی ہوتو جہاں دلی و لاہور کے رنگ باز، احمد آباد اور لکھنؤ کے پتنگ باز اور قاہرہ و لندن کے نوسرباز مشہور ہیں وہیں فیصل آباد کے جگت باز، پیرس کے شوباز،

Read more

پشتون اور جاگ پنجابی جاگ تحریک!

مشہور نون لیگی ناصر بٹ سمیت چند پنجابیوں نے سوشل میڈیا پر ایک تحریک سی چلانی شروع کی ہے اور ان کے بقول پنجاب اور پنجابیوں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں ہو گا کیونکہ بلا وجہ پنجاب اور پنجابیوں پر تنقید ہوتی ہے اور تنقید کرنے والے گیس اور بجلی چور ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پہلے پنجاب نے ریاستی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پشتونوں کو چوکیدار، ڈرائیور اور جاہل دکھایا اور اب ماشاءاللہ سے

Read more

تندور

میرے گھر کے سامنے ایک تندور ہے جسے خیبر پختونخوا کے دو خوش مزاج نوجوان مل کر چلاتے ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور کو لکڑیوں کے ایندھن سے تپایا جاتا ہے۔ ان نوجوانوں کی خوش مزاجی کا یہ عالم ہے کہ فارغ وقت میں محلے کے دیگر لڑکوں کے ساتھ مل کر ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ اس تندور کی وجہ سے اردگرد کے بیسیوں گھروں کو یہ سہولت رہتی ہے کہ صبح دو پہر شام

Read more

انیسویں صدی کے یورپ کے اردو سفرناموں پر سرسری نظر

سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے۔ سفر کی کئی اقسام ہیں جیسے تعلیمی سفر تعلیم کے لئے، تبلیغی سفر، تجارتی سفر، سیاسی سفر (یورپ میں ریفیوجی بننا) ، شاہی سفر بادشاہ یا حکمراں کا، جنگی سفر، مہماتی سفر ایڈونچرز کرہ شمالی جانا ماؤنٹ ایورسٹ، تصوراتی سفر چاند یا مریخ پر جانا، ہجرت کا سفر کسی دوسرے ملک چلے جانا، مذہبی سفر حج بیت اللہ یا در گاہ، سفیروں کے سفارتی سفر، ادبی سفر مشاعرے یا لیکچرز، تفریحی سفر۔ سر سید نے

Read more

ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل نمائش اور برسلز میں ڈھابہ

ایک خاتون میرے قریب آئی اور بولی السلام علیکم! انکل کیا حال ہیں آپ کے۔ وعلیکم السلام الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ انکل میں سارا کی امی ہوں آپ کب آئے ہیں اور کب تک یہاں ہیں؟ میں نے اُسے بتایا کہ میں اگلے ہفتے واپس پاکستان جا رہا ہوں تو وہ بولی ٹھیک ہے ہم اس ویک اینڈ پر اکٹھے مل کر کھانا کھانے کا پروگرام بناتے ہیں۔ میں اس وقت ضوحا کو لینے کے لیے اس کے سکول

Read more

فخر زمان اور سلیکشن کمیٹی: ہائے یہ بے دردی

آج کل سردیوں کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بہت کم ہے مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی وجہ سے یہ درجہ حرارت کبھی کبھی کافی بڑھ جاتا ہے۔ 4 دسمبر کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو اس میں حیران کن طور پر بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جارحانہ بلے باز فخر زمان کا نام کسی بھی طرز کی ٹیم میں شامل نہیں تھا۔ مجھ جیسا انسان

Read more

چیمپئنز ٹرافی 2024 : کھیل یا سیاست؟

چیمپئنز ٹرافی 2024 کا انعقاد کرکٹ کے عالمی منظرنامے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا تھا۔ یہ ایک ایسا ایونٹ تھا جس میں پاکستان اور بھارت جیسے دو روایتی حریفوں کا سامنا ممکن تھا، اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔ لیکن بھارت نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیلی بلکہ عالمی کرکٹ

Read more

فیس بک ناولز اور ادب کی بے توقیری

”تعلیم انسان کو پڑھنا سکھا دیتی ہے، لیکن یہ نہیں سکھاتی کہ کیا پڑھنا ہے اور کیا نہیں پڑھنا۔“ اس کا ثبوت دیکھنا ہو تو فیس بک پر شیئر ہونے والے اردو ناولز پر نظر کریں۔ یہ ایسے ناولز ہیں جن کو ناول کہنا ہی لفظ ناول کی توہین ہے۔ یہی ناولز، ان کے سینز، ان کے کردار انسٹاگرام ریلیز اور یوٹیوب پر آڈیو پلس پیج ویو کے ساتھ اپ لوڈ ہو کر تشہیر پا رہے ہیں۔ آپ ان کے

Read more

خیبر پختونخوا زلمی خواتین کرکٹ لیگ: ایک اہم پیش رفت

”زلمی ویمن کرکٹ لیگ“ خیبر پختونخوا میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی طرف سے ایک نیا اور تاریخی اقدام ہے، جس کا افتتاح 3 دسمبر 2024 کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کیا گیا۔ یہ ایونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، وزراء، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کالجوں کے پرنسپلز، اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Read more

نیلسن منڈیلا: نسلی عصبیت کے خلاف جدوجہد کرنے والا عظیم انسان

موت انسانی عظمت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ جو انسان اپنی زندگی میں جتنا مشہور ہوتا ہے، بعد از مرگ اس کی شہرت اس سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ جو خوبیاں اس کی زندگی میں پنہاں ہوتی ہیں، اس کا ذاتی کردار اسے انمول اور انمٹ بنا دیتا ہے۔ یہ ساری باتیں جنوبی افریقہ کے سابق صدر، عظیم عالمی حریت پسند، مدبر، مصالح اور عظیم انسان نیلسن مینڈیلا پر پوری طرح صادق آتی ہیں۔ 5۔ دسمبر 2013 ء کو

Read more

مقبول سیاست کا چلن: سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

روایتی سیاست دانوں سے تنگ عوام ان کی جگہ اچھے سیاست دانوں کو موقع دینے کی بجائے متبادل کے طور پر شہرت یافتہ مزاحیہ اداکاروں، کھلاڑیوں یا ٹی وی، اور فلمی شخصیات کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ انتخاب اُردو محاورے ”اپنے پاؤں پَر کُلہاڑی مارنے“ کے مترادف اور ”سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں“ والا معاملہ ہے۔ اس سے ملک، اداروں اور معیشت و معاشرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ مقبول لیڈرز خواب دکھاتے ہیں کہ:

Read more

صورتِ حال: جھوٹ اور گھمنڈ کا پھندا

میری ناسازیِ طبیعت کے باعث دو کالم ناغہ ہو گئے اور اِس دوران میرا پیارا وطن ایک سخت آزمائش سے گزر گیا۔ دراصل اِس وقت ہمارے عوام جھوٹ اور دَغابازی کے اژدہوں سے ڈسے جا رہے ہیں۔ تاریخ میں بار بار اَیسا ہوا ہے کہ جھوٹ کا پھندا کچھ عرصے بعد موت کے پھندے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور قوموں کی قومیں تباہی کے دہانے تک پہنچ جاتی ہیں۔ بیسویں صدی کی چوتھی دہائی میں شعلہ بیاں ہٹلر نے

Read more

بوسے عارض گلفام کے

پچھلے برسوں ایک” ایتھے۔ چُمّی۔ اوتھے۔ ٹھا“ قسم کی جسٹس جاوید اقبال کی ایک نیب زدہ ویڈیو ریلیز ہوئی تو ایک شعر ہر قسم کی وردی، بے وردی، انصافی انتظامی بیوروکریسی کے ممبران، یہ کم بخت مردوے سرکاری اہل کار ایسے اللہ لوگ ہیں کہ جیسے سیٹھوں اور سائلین بے بساط سے بے دھڑک رشوت اور بخشش مانگتے ہیں ویسے ہی عفت مآب بی بیوں سے چمیاں بھی مضطر خیر آبادی کی سی معصومیت سے مانگ لیتے ہیں۔ یہ نہیں

Read more

پاکستان بھارت کرکٹ یا دشمنی: فیصلہ کون کرتا ہے

پاکستان انڈیا ٹاکرا جیو، اے آر وائے پہ میچ سے ایک دن پہلے شعیب اختر، ہربھجن سنگھ کی لڑائی، ہر ایک بال پہ جان جانے کا ڈر۔ اس سارے عمل میں میڈیا ایک ایسے بیانیے کو فروغ دیتا ہے جو قومی فخر سے زیادہ نفرت کو ہوا دیتا ہے۔ یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے کہ میڈیا ایسا کیوں کرتا ہے؟ کیا یہ صرف قومی فخر کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے؟ جواب یہ ہے کہ (ریٹنگز اور مالی

Read more

اُردو ادب سے شناسائی، اے آئی اور نیا ادبی چیلنج

میں تیسری یا چوتھی جماعت کا طالب علم تھا جب چندی پور سے چند کلومیٹر دور شیخ واہن کے علاقہ میں کسانوں کے لیے لگائے جانے والے سالانہ میلہ سے ایک روپیہ یا اُس سے کچھ زیادہ کی قیمت ادا کر کے بچوں کی کہانی کی کتاب ”ہیرا من توتا“ خرید کر لایا اور پھر رات کو کیروسین آئل پہ چلنے والی لالٹین کی روشنی میں اسے پڑھتا رہا۔ میرے تحت الشعور میں آج تک اس کا نام محفوظ ہے

Read more

باتیں شہری اور دیہاتی دوستوں کی

عموماً کلاس کے بہترین سٹوڈنٹس کتابی کیڑے ہوا کرتے تھے۔ ان کا کھیل کود، یاری دوستی، بیٹھک، ڈیرے سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوا کرتا تھا۔ تھیوری یہ تھی کہ اس سے وقت ضائع ہوتا ہے اور خدشات بڑھ جاتے ہیں کہ بچہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو جائے جو اخلاقیات کے معیار پر پورا نہ اترتی ہو۔ مثلاً گاؤں کے پرائمری سکول کی حدود میں چھٹی کے بعد کرکٹ کھیلنا منع تھا۔ انتظامیہ نے اس کی شکایت

Read more

پوچھتے ہیں وہ کہ خالد (احمد) کون ہے؟

خالد احمد پر لکھنے سے پہلے اُن کے مشہور زمانہ کزنوں کا تذکرہ ضروری ہے کیونکہ ایک پھوپھی زاد عمران خان اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہے اور اُس کی رہائی کے لیے ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ دوسرا چچا زاد ماجد خان دنیائے کرکٹ میں مائٹی خان کے نام سے جانا جاتا ہے، اور سیاسی یا کسی دوسرے حوالے سے غیر متحرک ہے۔ خالد احمد رواں سال اٹھارہ نومبر کو اکیاسی برس کی بھرپور

Read more

کاغذی کارروائی

سن 2016 میں مجھے ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) میں ورلڈ فیوچر انرجی کانفرنس (WFES 2016 ) میں شرکت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ میری ملاقات اٹلی کی فیگولاتی پمپس کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے ایک گھاگ قسم کے نمائندے سے ہوئی، رسمی تعارف کے بعد ہم اٹلی اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کر ہی رہے تھے کہ ان صاحب کی نظر اپنے سادہ سے نوکیا فون کی اسکرین پر پڑی۔ کچھ لمحے گزرنے کے بعد اچانک

Read more

لاہور میں سموگ کا روگ، ہر گلی ہر چوک

آپ نے کبھی نہ کبھی یہ تو سنا ہو گا کہ ڈاکٹرز تازہ ہوا میں چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں جیسے پارک، کھلے میدان یا تفریحی مقامات وغیرہ لیکن اب وقت ایسا آن پہنچا ہے کہ ڈاکٹرز خود سختی سے تلقین کرتے ہیں کہ غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ پارکس تو کیا بنا کسی ضروری کام کے گلی تک بھی نا جائیں کیونکہ باہر موجود سموگ جو کسی زہریلی گیس سے کم نہیں آپ کو

Read more

ڈاکٹر تنویر حسن خواجہ۔ یادوں کی باز گشت

فون بجتا ہے۔ وقار کی روہانسی آواز آتی ہے ”تنویر ہمیں چھوڑ گیا ہے“ ۔ مگر میں کیسے مان لوں۔ وہ تو ٹوٹتے تعلق کو بھی آخری دم جوڑ لیتا تھا۔ کچھ لمحوں کے بعد یاسر کا فون آتا ہے۔ مگر میں کیسے یقین کرتا، وہ تو ہم سے زیادہ زندہ تھا۔ کیا خبر تھی کہ دوسروں میں زندگی بانٹتے بانٹتے اپنی سانسوں کی ساری نقدی لٹا دی۔ میں سکتہ میں رہ گیا۔ مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ ماما

Read more

کیا سیاست ایک سوشل سرگرمی ہے؟

سیاست لفظ ایک وسیع معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ سیاست کا تعلق معاشرے سے ہوتا ہے۔ سیاست ایک معاشرتی عمل ہے۔ ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں افراد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشغول ہوتے ہیں۔ جس میں افراد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر معاشرتی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔ جس میں افراد مل کر معاشرتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔ سیاست انفرادی عمل نہیں بلکہ اجتماعی عمل ہے۔ جس میں

Read more

کرکٹ چیمپئنز ٹرافی۔ کیا پاکستان، انڈیا کی لوز بال پر چھکا مار سکتا ہے؟

  انڈین حکومت نے کرکٹ چیمپئینز ٹرافی کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ یہ بہت غیر متوقع نہیں تھا بلکہ اس کا خدشہ بہت پہلے سے ظاہر کیا جا رہا تھا۔ پاکستانی قوم اس وقت بجا طور پر غصے میں ہے اور ’حب الوطنی سے سرشار‘ پاکستانی میڈیا ان کے جذبات کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردّعمل جاری کرنے سے گریز کیا ہے جس

Read more

کُھل کر کھیل۔ کرکٹ ماڈل

سب سے پہلے مجھے گوگل نے مبارکباد دی۔ آتش بازی یہ سطور لکھنے تک بدستور جاری ہے۔ ( پاکستان کرکٹ سرچ کریں۔ ) حیرت مجھے بھی ہوئی لیکن پھر اسی نے بتایا بائیس سال بعد یہ خاص موقع آیا ہے۔ لیکن ابھی ٹیکنیکل تفصیلات میں جانے کا وقت نہیں ہے۔ بس یہ سمجھیں کہ ایک آدھ تمغہ، ٹرافی پر تو حق بنتا ہے ہمارا بھی۔ لیکن یہاں ہم عام فین کے طور پر اس میچ اور جیت کا جائزہ نہیں

Read more

بھارتی ولاگرز، کرکٹ اور گودی میڈیا

بھارت اور پاکستان کے سیاسی حالات بہت پیچیدہ رہے ہیں، کسی زمانے میں صدیوں سے متحدہ ہندوستان میں رہنے والے یہ ملک، انگریزوں کے جاتے ہی پلک جھپکتے میں یوں ایک دوسرے کے دشمن ہوئے کہ دنیا حیران ہے، دونوں ملکوں کی سرکاروں نے ہر دور میں اس دشمنی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے خوب نچوڑا، نصابی کتب میں ایک دوسرے کا نقشہ یوں کھینچا کہ پاکستان میں آئندہ آنے والی جنریشنز کے نزدیک اس پار شیطان جبکہ بھارت

Read more

پاکستان ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا

پاکستان نے 22 سال بعد آسڑیلیا میں سیریز اپنے نام کرلی۔ نئے کپتان محمد رضوان اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ شائقین کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے کچھ زیادہ امیدیں وابستہ نہیں تھیں۔ لیکن محمد رضوان پرعزم تھے کہ پاکستان آسٹریلیا کو آسڑیلیا میں شکست دے سکتا ہے۔ اور پاکستان نے یہ کر دیا۔ سیریز کا پہلا میچ آسڑیلیا کے نام رہا جب سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسڑیلیا نے دو وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔ اس کے بعد

Read more

غیروں پہ ستم اپنوں پہ کرم

ہمارے تقریباً تمام انصافی بھائی بے حد نرم خو، عاجز اور منکسر المزاج ہیں۔ بعض اوقات خان صاحب کی محبت میں بھی اتنی عاجزی سے کام لیتے ہیں کہ ان پر بے اختیار پیار آ جاتا ہے۔ ابھی کل ہی ایک دوست نے ان کے حوالے سے یہ شعر سنایا۔ نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے پر کئی لوگ مجھے گرانے میں کئی بار گرے مجھے بے حد الجھن ہوئی کہ چلو اپنی حد تک تو تم

Read more

لاہور، جو ایک محبوب تھا ۔ مکمل کالم

محبوب کو اپنی آنکھوں کے سامنے سِسک سِسک کر مرتے ہوئے دیکھنا کیسا ہو گا؟ کسی نے اگر یہ منظر دیکھنا ہو تو لاہور آ جائے، وہ جو ایک شہر تھا، اُس کا دم گھُٹ رہا ہے، وہ موت کے منہ میں جا رہا ہے اور ہم بے بسی سے ایک دوسرے کی شکل تَک رہے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کی طرح لاہور میرا بھی محبوب ہے، زندگی کا دوسرا عشق ہے۔ اِس کی گلیاں اِس کے محلے، اِس کے بازار

Read more

لیا درس نسخۂ عشق کا

وہ ہم سے ایک دن پہلے اسکول میں داخل ہوئی تھی۔ فرح نیسنی نام تھا مگر یہ اصل نام نہیں۔ ہم دونوں کا معاملہ بھی عیسائیوں کے اس مدرسے Convent of Saint میں وہی تھا جو امام احمد بن حنبل اور ابن الہثیم (بغداد کا مشہور چور، نام میں غلطی کا احتمال ہے) کا بغداد کی جیل میں ملاقات کے وقت تھا۔ ابن الہیثم کو اس دن چوری کی سزا میں کوڑے، امام احمد بن حنبل کے بعد مارے گئے۔

Read more

انقلاب کے منتظر افراد کو کسی نئے ”تنکے“ کی ضرورت

ساری زندگی صحافت کے سوا کچھ نہیں کیا اور اس دھندے کو ”گنگا“ کی طرح سمجھتے ہوئے اس میں ہاتھ گیلے کرنے سے ہمیشہ پرہیز ہی برتا۔ بدقسمتی مگر یہ ہوگئی کہ اکتوبر2011ء میں ہمارے ”ذہن سازوں“ نے عمران خان صاحب کی صورت ایک ”دیدہ ور“ تلاش کرلیا۔ خان صاحب 1996ء کے برس سیاسی میدان میں وارد ہوئے تھے۔ کئی دوستوں کی وجہ سے ان تک رسائی نصیب ہو گئی۔ میں انتہائی عاجزی سے انہیں اور ان کے پرخلوص دوستوں

Read more

پاکستان کے آتش فشاں پہاڑ، ہائیڈروجن اور امونیا نئے ایندھن اور آغا وقار کی واٹر کٹ کا راز (3)

بات اللہ اللہ کر کے اوزون شگاف سے ہوتے ہوئے عربوں کی تیل پر ختم ہوتی ممکنہ بالادستی پر پہنچی۔ پھر گلوبل وارمنگ اور زیرو کاربن کی کمائی سے سید خورشید شاہ کے چہیتے ”بقلم خود انجینئر“ ، آغا وقار کی واٹر کٹ تک جا پہنچی۔ مگر مستقبل میں توانائی کی بدلتی صورت حال کی کچھ پکچر ابھی بھی باقی ہے۔ پہلے دو تین بنیادی باتیں جو شاید سائنس سے ناواقف لوگوں کے علم میں اضافہ کریں۔ مقصد صرف یہ

Read more

گر دوزخ بر روئے زمیں است!

تصور کریں کہ آپ اپنے آبائی وطن کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ رہے ہیں، ہجرت پر مجبور ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ پناہ کہاں ملے گی۔ آپ کے دل میں مایوسی اور خوف بھرا ہوا ہے۔ جب آپ اپنے گھر کے دروازے سے آخری بار باہر قدم رکھتے ہیں، تو آپ ایک بار پلٹ کر پیچھے دیکھتے ہیں۔ وہی سرسبز وادی، جو کبھی زندگی اور خوبصورتی کی علامت تھی، اب موت اور ویرانی کا منظر پیش کر رہی

Read more

تحریک انصاف کی جسٹس منصور علی شاہ سے ”محبت“ کا انجام

رات بے خوابی میں کروٹیں لیتے گزری ہے۔ ممکن ہوتا تو کالم لکھنے سے گریز کرتا۔ یوں مگر کام چوری ہو جاتی۔ قلم اٹھاتے ہی لیکن منیر نیازی کا ایک شعر یاد آیا ہے۔ بے خوابی کی وجہ سے ماﺅف ہوئے ذہن سے اگر ایک آدھ لفظ مذکورہ شعر میں آگے پیچھے ہوجائے تو معاف کردیجئے گا۔ بہرحال جو شعر ذہن میں آیا ہے وہ ہر اس شخص کے مرجانے کا اعلان کرتا ہے ”میں جس سے پیار کرتا ہوں۔“

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور پی ٹی آئی کا طرز عمل

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گیا خبر یہ نہیں کہ پاکستان میں 27 سال بعد بہت بڑا بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہوا ہے بلکہ خوش آئند بات ہے کہ جب پاکستان چاروں اطراف سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور کشیدہ سیاسی ماحول کی وجہ سے ایک بڑی سیاسی جماعت اپنے قائد کی رہائی کے لئے آئے روز ڈی چوک پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ اس نے ایس سی

Read more

سول میں تصورِ جاناں (مکمل کالم)

ایک منٹ کے لیے فرض کریں کہ پاکستان میں معجزہ رونما ہو گیا ہے اور وہ معجزہ یہ ہے کہ حکمران اشرافیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک اِس طرح نہیں چل سکتا لہذا انہوں نے اللے تللے اور عیاشیاں ختم کردی ہیں، قانون کی آڑ میں حاصل کردہ مراعات سے دستبردار ہو گئی ہے اور معاشی پالیسیوں کا تعین یوں کر دیا ہے کہ صرف قومی مفاد پیشِ نظر ہے۔ اسی معجزے کے سبب تمام اسٹیک ہولڈرز نے

Read more

سیول میں تصورِ جاناں – مکمل کالم

ایک منٹ کے لیے فرض کریں کہ پاکستان میں معجزہ رونما ہو گیا ہے اور وہ معجزہ یہ ہے کہ حکمران اشرافیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک اِس طرح نہیں چل سکتا لہذا انہوں نے اللے تللے اور عیاشیاں ختم کردی ہیں، قانون کی آڑ میں حاصل کردہ مراعات سے دستبردار ہو گئی ہے اور معاشی پالیسیوں کا تعین یوں کر دیا ہے کہ صرف قومی مفاد پیشِ نظر ہے۔ اسی معجزے کے سبب تمام اسٹیک ہولڈرز نے

Read more

خودکشی کا ارادہ کرنے والے شخص کی آخری امید

مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہیں جب میں ویک اینڈ پر بھی کلینک جا کر چند مریض دیکھا کرتا تھا۔ یہ وہ مریض تھے جو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے صرف و یک اینڈ کو مجھ سے ملنے آ سکتے تھے۔ ایک دن میں نے ابھی دو مریض ہی دیکھے تھے کہ میری کینیڈین سیکرٹری ڈینا نے مجھے بتایا کہ میں ایک پیغام سنوں جو میرے مریض جم نے کلینک کی آنسرنگ مشین پر چھوڑا تھا۔ وہ

Read more

ابو کی یادیں

انسان اپنے تجسس یا شوق کی خاطر مشکل سے مشکل کام بھی کر گزرتا ہے۔ یہ انکشاف مجھ پر اُس رات دو بجے اُٹھ کر ہوا۔ تجسس مجھے تھا اور شوق میرے ابو کا، یعنی ”مچھلی کا شکار!“ صرف تجسس اور شوق ہی ایسی تحریک ہو سکتی ہے جو جاڑے کی سرد راتوں میں کسی کو گرم گرم بستر چھوڑ دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔ چنانچہ دسمبر کی اس رات میں دھندلی سڑک پر نہر کنارے موٹر سائیکل پہ

Read more

بھوپال کی تانیا، کمالا حارث اور ہان کانگ

تانیا کا گھرانا بھوپال کا گھرانا ہے۔ تعلیم یافتہ، بین الاقوامی واسطے داریاں، خوشحال اور بے حد شائستہ اور کشادہ طبع۔ چھوٹے بڑے سب کے سب گفتگو اور چال چلن دونوں میں لیے دیے رہنے والے۔ اپنا دور پرے کا تعلق سیف علی خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بھی جوڑتے ہین۔ ان کے ہاں کیسری رنگ جو زردے زعفران کا رنگ ہے اسے بھوپال والیاں ترئیا کلر کہتی ہیں۔ راجھستان جہاں اس کی ٹھمری کیسریو بالم آؤ پدھارو (تشریف)

Read more

مجید امجد اور سرمایہ دارانہ نظام

وسائل اور اختیارات کا حصول انسانی سرشت میں روزِ اوّل سے موجود ہے۔ یوں انسان نے قدرتی وسائل کے بعد اِنسانی وسائل سے استفادے کے لیے اجتماعی زندگی کی طرف قدم آگے بڑھایا۔ قبائلی نظام کو وسائل و اختیارات پر قبضے کی اوّلین کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔ آبی ذخائر کے کناروں پر کھیتی باڑی کا آغاز نئے سماجی ڈھانچے کی بنیاد بنا اور اجتماعی زندگی کا تصور پیدا ہوا۔ اس اجتماعی زندگی کے تصور کے بطن سے بادشاہت

Read more

عمران، شہباز کی بے وقوفیاں اور اندھی تقلید کرتے عوام

    پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور شہباز شریف دو اہم سیاسی شخصیات ہیں۔ دونوں نے مختلف مواقع پر عوامی قیادت کی اور بڑے فیصلے کیے، لیکن ان کے فیصلوں میں کچھ ایسی بے وقوفانہ غلطیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک کی سیاست اور عوام کو شدید متاثر کیا۔ ان کی حکومتوں کے دوران جو بے ضابطگیاں اور ناکامیاں سامنے آئیں، ان کے نتیجے میں عوام کی زندگیوں میں مسائل اور مشکلات بڑھتی گئیں۔ تاہم، دونوں رہنماؤں

Read more

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا زوال

1877 میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوا۔ اور پاکستان میں اس کا اختتام 2024 میں ہو گیا ہے۔ اختتام اس معنی میں کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی بنگلہ دیش سے میچ نہیں ہارا تھا۔ لیکن اس سال بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو میچوں کی سیریز بنگلہ دیش نے دو صفر سے اپنے نام کی۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو

Read more

بات نہیں سنی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک بات نہیں کی گئی بات نہیں سنی گئی سوچنے، سمجھنے اور پھر ان سوچوں کا عکس تحریر میں اتارنے والے جب کوئی چھوٹی سی بات بھی کہتے ہیں تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی تجربہ یا مشاہدہ ضرور ہوتا ہے۔ اس شعر کے تناظر میں بھی ایک بڑا مشاہدہ ہے جو چھوٹی عمر سے بہت سی چیزوں کو قریب سے دیکھنے کے بعد میسر آیا، ہماری نسل ایک

Read more

اکیلی عورت کو ”پبلک پراپرٹی“ سمجھنا عین اسلامی ہے؟

چند روز قبل میرے آفس کے ایک دوست نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اسکالر کو سرکاری طور مدعو کرنے کے معاملے پر تنقید کرنا شروع کی کہ گلی محلوں کی ہلڑ بازیوں سے کنورٹ ہو کر دانشور ٹائپ پوڈ کاسٹر بننے والے ایک یوٹیوبر کے انٹرویو کے بعد حکومت نے جس شخص کو مدعو کیا ہے اس پر نفرت پھیلانے کے الزامات ہیں اور وہ اپنے ہی ملک سے فرار ہے اسے یہاں کیوں بلایا جا رہا ہے؟

Read more

پھر سیٹی بجے گی اب کھیل جمے گا

کرکٹ کو پاکستان کا قومی کھیل نہ ہونے کے باوجود ملک میں سب سے زیادہ کھیلا اور پسند کیا جاتا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں ہر عمر کا شخص چاہے اس کا تعلق معاشرے کے کسی بھی طبقے یا صنف سے ہو اس کھیل کو دیوانہ وار چاہتا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کھیل کسی بھی بڑے مقابلے میں پوری قوم کو ایک مضبوط لڑی میں پرو دیتا ہے جب اپنے اپنے مذہبی، سماجی اور سیاسی

Read more

ایک اور استعفیٰ آ گیا!

بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے موجودہ دور کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی، تکنیکی مہارت، اور شاندار قیادت نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم مقام دلایا ہے۔ مگر گزشتہ رات بابر اعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا

Read more

ایک ’جلسے‘ پہ موقوف ہے گھر کی رونق

ایک شاعر نے زندگی اور موت کی کیفیات نہایت سادہ پیرائے میں بیان کی ہیں۔ ؎ زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب ؍ موت کیا ہے اِنہی اجزا کا پریشاں ہونا۔ آئین اور ضابطوں میں ڈھلے ہوئے معاشروں میں اُن لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو عناصر کے اندر ترتیب کو مستحکم رکھتے ہیں جبکہ ہماری سوسائٹی میں اُن افراد اَور جتھوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے جو اَجزا کو پریشان رکھنے میں بڑی مہارت

Read more

ہفتہ رفتہ

جب میں بڑا ہو رہا تھا تو اس وقت میں ہمیشہ اس دن کے بارے میں خواب دیکھتا تھا جب میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گا اور سپر پاور (میری والدہ) کی طرف سے کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ گھر سے زیادہ دیر تک غائب رہنے کے بعد ہمیشہ مجھے غیر علانیہ ”جسمانی ریمانڈ“ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا اور اکثر اماں کے ہاتھوں تسلی بخش طور پر پٹنے کے بعد میری

Read more

پاکستانی میڈیا پر چھایا جمود

یوں تو میڈیا ہر دور میں خود کو ریاست کا چوتھا ستون کہتا آیا ہے مگر موجودہ دور میں کسی بھی قوم کی رائے بنانے سے اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے تک ہر جگہ میڈیا کا ہی عمل دخل نظر آتا ہے۔ جب میڈیا کی بات کی جائے تو اس میں روایتی میڈیا (اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سینما، کتابیں ) ڈیجیٹل میڈیا (سوشل میڈیا، ویڈیو پلیٹ فارمز، ویب سائٹس، سرچ انجنز وغیرہ ) اور تشہیری ذرائع (بل بورڈز،

Read more

ہمارا آبائی محلہ

آپ گوجرانوالہ۔ سیالکوٹ روڈ پر محو سفر ہیں، ڈسکہ آنے کو ہے، آپ کی لاری چیمہ والی نہر کا پل پار کر کے لاری اڈے پر رکتی ہے تاکہ ڈسکہ کی سواریاں اتر جائیں۔ آپ اگر یہاں نہ اترنا چاہیں تو آپ اس سے آگے سول ہسپتال والے چوک پر بھی اتر سکتے ہیں۔ وہاں بھی نہ اتریں تو آگے جا کر آٹھ نمبر چونگی پر بھی اتر سکتے ہیں۔ میری طرح زیادہ تر مسافر مگر لاری اڈے پر ہی

Read more

وفاق کی تمام اکائیوں کے مابین اتحاد کی ضرورت

کمرے میں لگا اے سی بند کردوں تو حبس سانس نہیں لینے دیتا۔ چلاؤں تو ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے اور یہ سلسلہ اسلام آباد میں میرے ساتھ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔ اسی باعث جمعرات کی صبح اٹھا تو جسم میں درد کے ساتھ بخار بھی تھا اور اس کی وجہ سے کالم نہ لکھ پایا۔ جمعہ کی صبح اسے اخبار اور ’نوائے وقت‘ کے ویب ایڈیشن سے غائب ہوا دیکھ کر کئی مہربان پریشان ہو گئے۔

Read more

شیخ سعدی، افغان اور عمران

ہمارے کرکٹ میچز یا ورلڈ کپ کے دوران اکثر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کے وہ بچے جنہوں نے نہ کبھی افغانستان دیکھا ہے اور نہ ہی وہ افغانستان میں پیدا ہوئے مگر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کھل کر شدید مخالفت کرتے ہیں، جو ملک میں افغان مہاجرین کے بارے میں ایک عجیب سماجی کشمکش اور تناؤ پیدا کرنے کا سبب بنا رہتا ہے، جب

Read more

اسکندریہ کی ہائپیشیا اور مابعد جدید عہد

غالباً نوم چومسکی نے کسی جگہ لکھا تھا کہ آپ کون سے مابعد جدید عہد کی بات کرتے ہیں؟ آج بھی اسی فیصد امریکی ”خروج“ پر یقین رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ خروج عہد نامۂ عتیق (بائبل) کا وہ باب ہے جس میں خدا اسرائیلیوں سے کہتا ہے کہ جب حملہ کرو تو دشمنوں کو یکسر تہ تیغ کر دو ، ان کی عورتوں، بچوں اور بوڑھوں پر رحم نہ کھاؤ اور ان کے گھروں عبادت گاہوں کو بھی جلا

Read more

ابابیل اور شاہین تھری: کیا امریکی پابندیاں پاکستان کے میزائل پروگرام کو متاثر کر سکتی ہیں؟

پاکستان کا وہ میزائل پروگرام جو حالیہ امریکی پابندیوں کا نشانہ بن رہا ہے، وہ کیا ہے؟ اس میں کون کون سے میزائل شامل ہیں، امریکہ کو ان سے کیا خدشات ہیں اور حالیہ امریکی پابندیاں پاکستان کے میزائل پروگرام کو کیسے متاثر کر سکتی ہیں؟

Read more

زلمے خلیل زاد کا پاکستان بارے ٹویٹ

جمعرات کی صبح آنکھ کھلی تو اتفاقاً میرے موبائل فون پر ٹویٹر اکاﺅنٹ کام کر رہا تھا۔ نیند پوری نہ ہونے کے باوجود ٹویٹر کے فعال ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تازہ ترین جاننے میں مصروف ہوگیا۔ سکرین پر انگوٹھا چلاتے ہوئے مگر اس پیغام پر رک گیا جو ایک مشہور افغان نژاد امریکی زلمے خلیل زاد نے لکھا تھا۔ زلمے جسے پیار سے اس کے دوست ”زیل“ پکارتے ہیں میری ذاتی رائے میں ایک چلا ہوا کارتوس ہے۔ امریکہ

Read more

محسن نقوی کا ’چیمپیئنز کپ‘ پاکستانی کرکٹ کے لیے فائدہ مند یا صرف ’الٹرا پرومیکس‘

آج سے شروع ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ سے وہ سب فوائد کیسے حاصل ہو جائیں گے جو اس سے پچھلے ٹورنامنٹس اور سابقہ پی سی بی چیئرمین حاصل نہیں کر پائے؟

Read more

سو سال پیچھے

بانسانوانہ بازار میں انارکلی کی طرف مڑنے والی سڑک، ایبک روڈ، سے چند قدم پہلے نمک منڈی میں ایک بابا جی سے حادثاتی ملاقات نے گردشِ ایام کو سو سال پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔ بابا لبھا جی کے بارے بات پھر کسی دن، فی الوقت بات صرف اس ماحول، کلچر، فضا، خوشبو، خاموشی، رنگوں، انسانوں، نمک، مندر، دھوبی گھاٹ، گراؤنڈ، کوچوں، گلیوں، تاروں، کپڑوں، نالیوں، لائٹوں، پانی، اینٹوں، پتھروں اور دروازوں کی ہو گی جو اس محلے کے اندر

Read more

سیاسی ڈرامہ

پاکستان میں سیاسی رسہ کشی اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ملکی سیاست کے ایک پیچیدہ اور حساس پہلو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اکثر اوقات سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشمکش رہی ہے، جو مختلف وجوہات کی بنا پر سامنے آتی ہے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو عموماً فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، جن کا ملکی سیاست پر بڑا اثر رہا ہے۔ پاکستان میں فوج نے کئی بار براہ

Read more

کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ناقص کارکردگی!

ہم سب آگاہ ہیں کہ پاکستانی قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ ہمارا قومی کھیل ہاکی بھی اس دیوانگی کی نذر ہو چکا ہے۔ عمومی طور پر قومی کھیل پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس کی ترویج کے لئے کام ہوتا ہے۔ بھاری بھرکم فنڈز مختص ہوتے ہیں۔ پاکستان کا معاملہ لیکن دوسرا ہے۔ یہاں قومی کھیل ہاکی مسلسل نظر انداز ہوتا رہا ہے۔ عوام اور خواص کی تمام تر توجہ اور محبت کرکٹ کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے مخصوص

Read more

گیسو تراش

نائی کی دکان پر جانا بچپن سے ہی بہت چیلنجنگ رہا ہے۔ بچپن میں ابا لے جا کر زبردستی گنجا کروا دیتے تھے اور ہم روتے بلبلاتے رہ جاتے تھے۔ نائی سے تعلقات اسی دور میں خراب ہونا شروع ہوئے جب وہ ہماری بجائے ابا کی سائیڈ لے کر سر پر موٹی یا باریک مشین پھیرتے ہوئے ایک کی چار لگاتا جاتا تھا اور نئی نسل کا نوحہ پڑھتا جاتا تھا۔ نوے کی دہائی میں چارجنگ والے ہیئر ٹرمر نہیں

Read more

شاہی قلعہ لاہور: ایک تاریخی ورثہ

  پچھلے دنوں لاہور آیا تو ایک عزیزہ نے بتایا کہ شاہی قلعہ میں واقع شیش محل کو گانوں اور ٹیلی وژن ڈراموں کے لئے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ لیکن صبح کو آنے والے سیاحوں کو یہ اُس حالت میں نہیں ملتا جس میں ہونا چاہیے۔ یونٹ اور فنکار سگریٹوں کے خالی پیکٹ اور پانی کی بوتلیں چھوڑ جاتے ہیں۔ میں اس موضوع پر قلم اٹھانے کے لئے عرصہ بعد 5 ستمبر بروز جمعرات ’بھاٹی‘ دروازے کی جانب گیا۔

Read more

افغان کرکٹ ٹیم انڈیا میں ایک ’مستقل ہوم گراؤنڈ‘ کی تلاش میں کیوں ہے؟

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا ہے کہ جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’افغانستان کرکٹ ٹیم کو اب باقائدہ طور پر انڈیا میں ’ایک مستقل ہوم گراؤنڈ‘ کی ضرورت ہے۔‘

Read more

قطر میں تین دن۔ سفر نامہ

16 اگست کو دوحہ فضائی اڈے پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ قطر دنیا کے چند ان ممالک میں سے ہے جو پاکستانیوں کو بغیر فیس کے ویزا آن ارایول فراہم کرتا ہے اور وہ بھی انتہائی عزت و احترام کے ساتھ۔ قطری احکام نے صرف ہماری ہوٹل ریزرویشن کنفرم ہونے پر ہم سے معلوم کیا کہ ہماری واپسی کی ٹکٹ کب کی ہے جب ہم نے تیسرے دن کا بتایا تو انہوں نے ہمیں پانچ دن کا ویزا جاری

Read more

میڈل اور چالیس سال کا قحط

جیسے ہی 2024 کے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا گیا، اس شاد خبر نے 1984 میں پہنچا دیا۔ صد افسوس، 3 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی (ٹوٹل 8 ) تمغے جیتنے والی قومی کھیل کی ٹیم پچھلے تین اولمپکس ( 2016، 2020، 2024 ) کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ نمناک آنکھوں سے ارشد ندیم کی جیت والی خبر سنی اور پڑھی، خراجِ تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ چالیس سال بعد اولمپکس کے مہان سٹیج پر پاکستان کا

Read more

اٹلی کا وہ قصبہ جہاں مسلمانوں کی اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کی گئی

اطالوی قصبے مونفالکون کی میئر نے اپنے علاقے کے دو بڑے اسلامِک سینٹرز میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی اور کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Read more

کپتانی کا تنازع، ٹیم میں تقسیم یا اعتماد کا فقدان: ’توقعات کے قیدی‘ بابر اعظم کے زوال کی وجہ کیا ہے؟

26 دسمبر 2022 کے بعد سے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تاحال کوئی نصف سنچری بھی بنانے میں ناکام رہے ہیں اور بیٹنگ فارم میں گراوٹ کی ایسی ہی صورتحال باقی فارمیٹس میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔

Read more

اڈیالہ سے آکسفرڈ تک۔۔۔

جس طرح عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں نئے انداز متعارف کرائے ہیں، اسی طرح انھوں نے اڈیالہ جیل سے فرار کا انوکھا منصوبہ سوچا ہے کہ وہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے۔ محمد حنیف کی تحریر۔

Read more

’اس زوال کی کوئی حد بھی ہو گی کیا؟‘

راولپنڈی میں شان مسعود کی اس ٹیم نے ثابت کر دکھایا کہ زوال کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس نے یہ ممکن کر دکھایا کہ دوسری وکٹ کے لیے 100 سے زیادہ رنز کی پارٹنرشپ لگنے کے بعد بھی باقی ماندہ نو وکٹیں کوئی 150 رنز کے لیے گنوائی جا سکتی ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش نے پاکستان کو کلین سویپ کر دیا: ’ہم کسی سکول ٹیم سے ہارنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں‘

راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان نے دوسری اننگز میں بنگہ دیش کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

Read more

’بنگلہ دیش کے خلاف وائٹ واش کا امکان، یہ دن بھی دیکھنا پڑا‘

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز ایک بار پھر پاکستانی بلے بازوں پر حاوی رہے ہیں اور پاکستان کی دوسری اننگز میں اب تک تمام ہی وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کر کے بنگلہ دیش کے سیریز جیتنے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔

Read more

A City in City

واپسی پہ میں نے نومی کو نیشنل کالج آف آرٹس کے سامنے استنبول چوک میں موجود ایک چھوٹے سے پرندوں کے شہر کا حوالہ دیا تو ہمارے دورے کا اختتام ہو چکا تھا۔ یہ ایک دلچسپ دورہ تھا۔ میرے لیے سب سے مشکل کام صبح سویرے جاگنا تھا۔ دو ہی آپشنز تھے۔ یا تو سویا ہی نہ جائے یا پھر دورہ کینسل کر دوں۔ قرعہ پہلے آپشن کے حق میں نکلا۔ معمول جیت گیا اور میں جاگتا رہا۔ آٹھ بجے

Read more

ٹرین میں ’گوشت لے جانے کا شبہ‘، معمر مسلم شہری پر تشدد: ’میں زندہ ہوں، کوئی غلط قدم نہ اٹھائے‘

ایک ایکسپریس ٹرین میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ساتھی مسافروں نے ایک معمر مسلمان شخص پر حملہ کر دیا۔ اس سے قبل ایک نوجوان کو گوشت کھانے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

Read more

میر حمزہ اور خرم شہزاد کے عمدہ سپیل: ’ڈومیسٹک میں پرفارمنس کے انبار لگانے والوں نے عزت بچانا شروع کر دی ہے‘

آج کے دن پاکستانی بولرز کا بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالنا اس لیے بھی اہم تھا کیونکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تھی اور پوری ٹیم دوسرے روز 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور چھ پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیشی سپنرز کا شکار ہوئے تھے۔

Read more

’کپتان شان مسعود کے خلاف مہدی حسن معراج کا صبر جیت گیا‘

پاکستان کے لیے خوش آئند یہ رہا کہ کپتان شان مسعود کی بیٹنگ فارم کچھ بحال ہوئی۔ مگر لنچ کے بعد چیزیں پلٹنے لگیں۔ جس نوعیت کا باؤنس اور ٹرن یہاں مہدی حسن معراج کی آف سپن کو مل رہا تھا، پاکستانی مڈل آرڈر کا یہ انہدام یقینی تھا۔

Read more

کرکٹ سے سیاست تک زوال کا سفر

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خود ساختہ شاہینوں کو انہی کی سر زمین پر دھول چٹا دی۔ اتنی بڑی فتح کے باوجود ان کے کسی کھلاڑی نے نہ تو گراؤنڈ میں سجدہ کیا نہ ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ( مجھے یقین ہے کہ تنہائی میں وہ اپنی کامیابی پر سر بسجود ضرور ہوئے ہوں گے ) اور نہ ہی ان کے کسی کھلاڑی نے بیان دیا کہ ”ہم اسلام کے سفیر ہیں اور اصل کامیابی

Read more

ہمارے شہر، ہماری گلیاں

یورپ جائیں تو سبھی اشارے، دکانوں اور مکانوں کے سارے نام وہاں کی مقامی و قومی زبانوں میں، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ اتریں تو عربی کا راج نظر آتا ہے، ایران کی سیر کو نکلیں تو فارسی کا بول بالا لگتا ہے، انگلستان دیکھنے کا موقع ملے تو انگریزی کی بادشاہت، امریکہ کا دورہ کریں، تو وہی انگریزی لیکن امریکی طرز کی، جاپان میں صرف جاپانی میں ہی لکھا ملتا ہے، ‘جانا ہو تو چین کی طرف چلئے‘ اور

Read more

’کارکردگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں‘: راولپنڈی ٹیسٹ میں بارش اور شاہین کی عدم شمولیت زیرِ بحث

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔

Read more

پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے یا کوئی گھنٹی

بنگلہ دیش نے آخر کار ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کر ہی لی اور یہ فتح اس لحاظ سے اور بھی غیر معمولی ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو اس کے اپنے ہوم گراؤنڈ میں دس وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا ہے۔ ویسے دس وکٹوں کا راگ ہمارے ہاں خوب آ لاپا جاتا ہے جب اتفاق سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارتی

Read more

ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ادھار پر ٹکٹس خریدنے کا معاملہ کیا ہے؟

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے تصدیق کی کہ چین میں ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا سکواڈ چین کی ہوائی کمپنی کے ساتھ ادھار ٹکٹ پر روانہ ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کے لیے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔

Read more

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: اس ٹیم کا ’غنڈہ‘ کون ہے؟

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخی شکست نے تو پاکستان کی آبرو کو جو ٹھیس پہنچائی سو پہنچائی، مگر اس میچ کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل سی ہوئی پھرتی ہے جس کا پیغام ہرگز یہ نہیں کہ ٹیم متحد ہے۔

Read more

محمد علی اور انوکی کی ’دو دنیاؤں کی جنگ‘ جس نے جدید مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی بنیاد رکھی

جدید دور میں کراس اوور باکسنگ یا جدید مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے ایک عام بات ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سب 1976 میں ایک ایسے مقابلے سے شروع ہوا جسے ’دو دنیاؤں کی جنگ‘ قرار دیا گیا تھا۔

Read more

جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب، سوشل میڈیا پر تنقید اور پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پر سوال

انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کا تانتا بندھا ہوا ہے اور آئندہ سال پاکستان میں مجوزہ چیمپیئنز ٹرافی، انڈیا میں اقربا پروری اور کرکٹ کے حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

رام گڑھ کا رانا وسیم طاہر اور وویمنز والی بال ٹیم

دنیا بھر کے بچے کھیل کود کے رسیا ہوتے ہیں۔ جب وہ کھیلتے ہیں تو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں جس سے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ پیار، محبت ، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے۔ رواداری اور محبت بڑھتی ہے۔ بیسویں صدی میں فٹ بال ، ہاکی، بیس بال ، کشتی رانی اور برف پر پھسلنے کے کھیل مقبول ہوئے ۔فٹ بال چین سے آیا جبکہ والی بال امریکہ سے آیا ہے ۔

Read more

ہمارے ہیرو ہماری پہچان ہیں

یہ 2000 ء کی بات ہے سڈنی میں اولمپک گیمز کی گہما گہمی بام عروج پر تھی۔ کیونکہ دنیا بھر سے تیس لاکھ سے زائد کھلاڑی اور تماشائی سڈنی میں موجود تھے۔ مرکزی شہر کی گلیاں غیر ملکیوں سے بھری نظر آتی تھیں شہر کے اسی مرکزی علاقے میں ان دنوں میرا سٹور تھا جہاں اکثر مقامی گاہکوں کے ساتھ غیر ملکی بھی نظر آتے۔ انہی میں سے ایک غیر ملکی سے ایک دن میں نے سوال کیا ”آپ کا

Read more

قتل کے مقدمے میں نامزدگی پر شکیب خاموش مگر بنگلہ دیشی کھلاڑی حمایت میں پیش پیش: ’وہ ایسے غیر انسانی فعل میں ملوث نہیں ہو سکتے‘

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو تاریخی شکست دینے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے ٹیم کے سینیئر رکن اور ڈھاکہ میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

Read more

’وہ دھند جو پاکستانی بلے بازوں پہ چھائی‘

شکست کیسی بھی ہو، تکلیف دہ ہوتی ہے مگر تاریخی طور پہ ہمیشہ خود سے کم تر رہ جانے والی ٹیم کے ہاتھوں شکست کی چبھن کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔ اور یہ امر اس چبھن میں مزید اضافہ کرتا ہے کہ یہ شکست پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ پہ ایسے بھاری مارجن سے ہوئی۔

Read more

بنگلہ دیش کی پاکستان پر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح: ’بنگلہ دیش نے ملک میں ہلچل، کھلاڑی پر مقدمے کو خود پر سوار نہیں ہونے دیا‘

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے چار روز کے دوران بات صرف پچ کے فلیٹ ہونے پر ہوتی رہی جہاں پاکستان کے سعود شکیل اور محمد رضوان بڑی سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Read more