کرشن چندر کی یادوں کے چنار

میرے جیسے نو آموز کے لیے کرشن چندر جیسے شہرہ آفاق ادیب کے لیے کچھ لکھنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے لیکن میری نظر میں کرشن چندر اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ اور ناول نگار ہے۔ ان کے افسانے اور ناول جب جب پڑھیں ایک نئی لذت اور چاشنی ملتی ہے۔ ان کا ہماری ریاست جموں وکشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کے والد شنکر چوپڑا مہاراجہ پونچھ کے طبی معالج رہ چکے ہیں۔ کرشن

Read more

شمالی سندھ میں خواتین کے مسائل اجاگر نہیں ہو پاتے

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی سحرش کھوکھر کا کہنا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون صحافت سے گزشتہ 13 سال وابستہ ہوں، میں نے شروعاتی طور پر اردو نیوز چینل فائیو میں بطور رپورٹر اپنے کریئر کا آغاز کیا، دو سال چینل فائیو میں گزارنے کے بعد مجھے پرنٹ میڈیا سے آفر ہوئی اور مناسب تنخواہ اور مزید تجربہ حاصل کرنے کا سوچ کر میں نے عوامی آواز گروپ کے اردو اخبار روزنامہ

Read more

اے ڈی ایچ ڈی: وہ ذہنی بیماری جس میں ’10 منٹ سے زیادہ بیٹھ کر کام نہیں ہوتا‘

آپ کی نظر سے بھی کئی ایسے افراد ضرور گزرے ہوں گے جو کام پر فوکس نہیں کر پاتے، بار بار چیزوں کو بھول جاتے ہیں، اپنی ترجیحات طے نہیں کر پاتے، جلدی بیزار ہو جاتے ہیں۔ یہ علامات ایک ایسی ذہنی کیفیت کی نشاندہی کرتی ہیں جنھیں طبی زبان میں ’اے ڈی ایچ ڈی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Read more

قصہ چہار درویش (جدید)

ہر دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک خداداد پر، خاکان، خاندان کی حکومت ہوا کرتی تھی۔ جہاں سندھ جہلم نیلی چناب اور راوی چین ہی چین لکھا کرتا۔ شومئی قسمت کہ تا حال کے آخری فرماں رواں ”سالار بخت“ کو سلطنت بدحالی میں کمر کمر ڈوبی ملی۔ کنگال دیس منہ پھٹ رعایا، باغی راجے، شمال سے اترتا چڑھتا نسوار کش ہجوم اور اتری سیما کے سر اٹھاتے کشٹ ایسے روگ ہوئے کہ بادشاہ کو شورش دبانا پڑی۔ پر مایوسیوں کی

Read more

پیپلز پارٹی کا وقار: سردار محمد سلیم (1)

10 اگست 2023 کو سردار سلیم نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں اپنے دیرینہ دوست جاوید حکیم قریشی کی وفات کی خبر پوسٹ کی اگلے دو روز بعد ان ہی کے اکاؤنٹ پر ان کی وفات کی خبر آ گئی جاوید حکیم قریشی کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے وہ 1970 ء میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری تھے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے بائیں بازو سے تعلق رکھتے تھے ان کا

Read more

یہ لوگ بھی تو اسی مخلوق کا حصہ ہیں

رات کی تاریکی شاید انسان کے لیے ایک بہت بڑا سبب سبق بنتی ہے۔ مجھے پتا نہیں کیوں ایسے لگتا ہے جیسے ہر چیز نہ مکمل ہو انسان کی بنائی ہر شے نہ مکمل ہی نہیں بلکہ دھوکہ کا سبب بنتی ہے۔ ہم روز کوئی نہ کوئی ایسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جس کا سیدھا تعلق ہمارے معاشرے سے ہی ہوتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کو اتنا دھوکہ دیتے ہیں۔ اس قدر پریشانی کا شکار کرتے ہیں جس کی

Read more

کناہن گینگ: ایک ارب یورو بٹورنے والا آئرلینڈ کا ’سب سے دولتمند، طاقتور اور بے رحم‘ جرائم پیشہ گروہ

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ پولیس افسران کناہن نامی جرائم پیشہ گروہ سے متعلق بین الاقوامی تحقیقات کے سلسلے میں اس وقت ڈبلن میں آئرلینڈ کے حکام سے اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دنیا کے خطرناک ترین جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک پر کیا بات چیت چل رہی ہے؟

Read more

غزہ: سکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کے سسر اور ساس جو ’اسرائیلی بمباری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے غزہ میں پھنسے ہوئے اپنی اہلیہ کے والدین کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا پانی ختم ہو رہا ہے اور وہ اسرائیلی بمباری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

Read more

قائداعظم ثانی اور قائد عوام

چار سالہ جبری جلاوطنی، والدہ کا انتقال، بیوی کا انتقال، گھر کے باہر دن رات نعرے بازی، وطن کی مٹی سے دور، اہل خانہ سے دور، اپنی قوم سے دور، جس کو 11 سالہ ٹوٹل دور حکومت میں جدید ترین سہولیات مہیا کیں، اپنی پارٹی سے دور جو کئی باوردی اور بغیر وردی کے ڈکٹیٹروں کے ظلم و جبر برداشت کرتی رہی، اپنے ووٹروں اور سپورٹروں سے دور رہے پھر جب وطن کی مٹی پر واپس قدم رکھے تو سجدہ

Read more

انسانی ارتقا، جینیات اور طب کا نوبل انعام

ڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب ہے جبکہ اس سال وہاں میڈیکل کالجوں کی بیس ہزار نشستوں کے لئے ڈھائی لاکھ امیدوار ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شریک ہو رہے ہیں۔ یہ تمام افراد بیالوجی یعنی حیاتیات میں بہت اچھے نمبرز لے کر کامیاب ہوچکے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں حیاتیات کا بنیادی نصاب تقریباً یکساں ہے درسی کتب بالکل واضح طور پر بیان کر دیتی ہیں کہ تمام جانداروں کے اعضا ننھے ننھے خلیوں

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر10

ہوائیں ظالم و جابر لوگوں کی طرح چنگھاڑتی پھرتی تھیں۔ ٹھنٹھ درختوں کی ویرانی اور ان کی سیاہی سفید اور کہر سے بھرے منظروں میں خوفناک سی دکھتی تھی۔ تھکاوٹ بھی تھی اور نڈھالی بھی محسوس کر رہی تھی جب کام سے لوٹی اور گھر میں داخل ہوئی تھی۔ آنے کے ساتھ ہی اس نے پرس کی سٹریپ کندھے سے اتار کربیگ کو یوں صوفے پر پھینکا جیسے وہ نہایت بیکار اور فضول چیز ہو۔ ہیثم کی طرف دیکھا۔ اس

Read more

کبھی ہم بھی خوبصورت تھے: اندرون راولپنڈی اور گنگا جمنی تہذیب

تہذیب، تمدن، ادب، گنگا جمنی ماحول اور ایسے کئی الفاظ کا تعلق لاہور، دلی اور لکھنؤ سے تو بارہا جوڑا گیا مگر راولپنڈی کو ہمیشہ ادیب اور تاریخ دان ایک چھاؤنی کے طور پر ہی پرکھتے رہے۔ کسی قرۃ العین حیدر نے صرافہ بازار کے شیعہ کلچر اور محرم کے مہینوں کی پرسوز چہل پہل میں مختلف مذاہب کی ہم آہنگی کا ذکر نہیں کیا۔ کوئی انتظار حسین بنی اور کرتار پورہ کے مندروں کو دیو مالائی رنگ نہ دے

Read more

ڈرامہ کابلی پلاؤ: غفار بٹ کا کردار ادا کرنے والے ثاقب سمیر جنھیں ’باربینہ کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی‘

پاکستانی اداکار ثاقب سمیر نے بی بی سی اردو کےساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ کوئی بھی ڈرامہ سائن کرنے سے پہلے صرف دو چیزیں دیکھتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ کردار انھوں نے پہلے نہ کیا ہو اور اُسے وہ خود انجوائے کریں گے کہ نہیں۔

Read more

چالیس برس پہلے کا اکتوبر

شام ہو رہی ہے۔ چھت پہ چڑیاں دانہ دنکا چگنے کے بعد اڑنے کی تیاری میں ہیں۔ پس منظر میں ابا کا ریڈیو بج رہا ہے۔ ابا کے کمرے میں بچھی میز کے سامنے ہم ایک کرسی رکھ چکے ہیں۔ میز پہ پین، پینسل، ربر اور کچھ کاغذات کے ساتھ ہماری بے صبری بھی موجود ہے جو سوچتی ہے آخر ابا کی نماز کیوں ختم نہیں ہو رہی؟ یہ اکتوبر 1983 ہے۔ میز پر رکھے کاغذات کل دوپہر ہی سر

Read more

انتخابات: کون کتنے پانی میں

نواز شریف آ چکے ہیں اور آتے ہی پاکستانی میڈیا پر چھا گئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف نے ایک زبردست پاور شو کیا ہے جس میں موجود لوگ مکمل طور پر چارجڈ اور نواز شریف سے جڑے ہوئے تھے۔ مخالفین کی شدید نفرت کے شکار نواز شریف سے لوگ گہری محبت بھی رکھتے ہیں اور اس کا مظاہرہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے دوران بار بار ملا۔ اب آگے کیا ہو گا؟ پاکستانی

Read more

اساتذہ پر درندوں کی طرح یلغار

 کلاس روم سے انسان پاچ برس کی عمر کو پہنچتا ہے تو والدین یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری کا بوجھ کس کے سر ڈالا جائے۔ والدین میں اتنی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ خود اپنی اولاد کو اس قابل بنا سکیں کہ وہ بہ بخوبی اپنی خاندانی اور سماجی زندگی گزارنے لائق ہو جائے۔ والدین کو اپنی اولاد سے توقعات بھی بڑی گہری اور حساس ہوتی ہیں کہ

Read more

نوکری کرنے والی عورتوں کا جہنم

ٹی وی پر ڈرامہ چل رہا تھا۔ جس میں نوکری کرنے والی لڑکی کا گھر اس لئے خراب ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام میں کامیاب ہے مگر مصروفیات کے باعث گھر میں ”وقت“ نہیں دے پاتی۔ پھر ایک عام گھر کی لڑکی جو نوکری کرتی ہے مگر وہ اپنے منگیتر سے شادی دیر سے کرنا چاہ رہی ہے۔ ”دیکھا، اپنی مرضی کرنے والی لڑکیوں کا انجام؟“ ”ایسی لڑکیوں کو گھر میں باندھ کر رکھنا چاہیے“ ”یہ نوکری کرنے سے

Read more

کہانی ”سیاہ کاریوں“ اور ”سہولت کاریوں“ کی

بلاشبہ عزت و عظمت اور ذلت و رسوائی کے فیصلے قادر مطلق کے دست قدرت میں ہیں۔ احساس کامرانی سے سرشار کسی سہولت شعار جرنیل کا ٹویٹ اس کے باطن کی ترجمانی تو کر سکتا ہے، ہمیشہ کے لئے لوح محفوظ پہ لکھے اٹل فیصلے نہیں مٹا سکتا۔ یہ فیصلے، کئی سالہ محنت بچانے پر کمربستہ کسی جرنیل کے دائرہ اختیار و اقتدار سے بھی ماورا ہوتے ہیں۔ بندوق یا ترازو کا عقد مصلحت (Marriage of convenience) کچھ عرصے کے

Read more

پاکستان کا نظام تعلیم قبل مسیح سے بھی بوسیدہ ہے

پاکستان کا نظام تعلیم قبل مسیح سے بھی بوسیدہ ہے بجائے کہ ہم نظام میں کچھ اصلاحات کا سوچے ہم اساتذہ پر چڑھ دوڑے ہیں۔ آپ اگر قبل مسیح ارسطو کے نظام تعلیم کا مطالعہ کریں تو یہ بات آپ پر واضح ہوتی ہو گی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ریاست کی ذمہ داری ہوتی تھی۔ تمام بچوں کو ریاست اپنے زیر سایہ لے لیتی تھی اور پھر ان کے لیے الگ الگ کیٹگریز بنائی گئی تھیں۔ جو سب

Read more

ناول ”دشت سوس“ اور حسین بن منصور حلاج ”

لاہور رائٹرز بک کلب سے 1983 ء میں اشاعت پذیر ہونے والا ناول، ”دشت سوس“ جمیلہ ہاشمی کے ان ناولوں میں شمار ہوتا ہے جنھوں نے، اردو ناول نگاری کو موضوعاتی اور اسلوبی سطح پر خاص جہت عطا کی۔ اس کے علاوہ ان کے معروف ناولوں میں ”تلاش بہاراں“ جیسا ناول بھی شامل ہے جو 1961 ء میں منظر عام پر آیا تھا، جس میں انھوں نے ہندوستان میں، عورت پر ہونے والے جبر و استحصال کو پیش کیا ہے۔

Read more

ملک چھوڑ کر جاتے قابل جوان اور ایوان میں سوتے گدھ

”میں ملک چھوڑ کر جانے کے سخت خلاف تھا اور دیکھو آج ہم ملک سے جانے کی تیاری کر رہے ہیں، ایک مرتبہ میں کسی کو ائر پورٹ پہ لینے گیا، وہاں ایک فیملی دکھی، ایک آدمی جا رہا تھا اس کی چھوٹی بچی بلک رہی تھی، اس کی ماں تڑپ تڑپ کر اس سے لپٹ رہی تھی، اور اس کی جوان بیوی خاموش کھڑی تھی، تب میں نے ایک تحریر لکھی تھی، کہ جب یہ لوٹ کر آئے گا

Read more

بھیس بدلنے کا ماہر بین الاقوامی منشیات سمگلر جو ایک قصبے میں پیسے لٹانے کی وجہ سے پکڑا گیا

40 سال قبل ایک ’ربر کے چہرے والا شخص‘ برطانیہ میں مغربی ویلز کے دیہی علاقے میں پکڑا گیا تھا جس کا خیال تھا کہ ایسی دور دراز جگہ پر اسے کوئی تلاش نہیں کر سکتا۔

Read more

نواز شریف کی بے موقع اور بےمحل واپسی

خبر جنگل میں آگ کی طرح بھیلی ہوئی تھی کہ سابق وزیراعظم جناب میاں محمد نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں اور یہاں پہنچ کر وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ تو گویا آ کر پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ چار سال پہلے وہ یہی پوچھتے پوچھتے علیل ہو گئے تھے اور پھر علاج کے لئے لندن چلے گئے تھے۔ یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ انہیں اپنے سوال کا جواب ملا

Read more

ایک فلسطینی بچی کا خط

عالم اسلام کے باسیو! فلسطین کی ایک زخمی بیٹی کی طرف سے سلام۔ شاید میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، ہر طرف اندھیرا ہے جو ہم فلسطینیوں کے مقدر سے بھی گہرا ہے میرے جسم کے ساتھ ساتھ روح پہ بھی ان گنت زخم ہیں، مجھے اپنے والد کا لہو رنگ بدن نہیں بھول رہا، جن بازوؤں میں میرا بچپن کھیلتا ہنستا تھا، انہیں بے جان اور خون سے تر دیکھ کر میں نے بے ساختہ خدا کو یاد کیا

Read more

میرے ابا – دو یادیں

میرے ابا کی مسکراہٹ بڑی دلکش تھی۔ وہ مسکراتے تو کلیوں میں جان سی پڑ جاتی تھی۔ لب کشا ہوتے تو گلستاں بنا دیتے۔ وہ ایک معلم تھے اور اپنے علم، دلچسپ اندازِ گفتگو، خوبصورت تقریر، شعری ذوق، مزاحیہ گفتگو اور حاضر جوابی کے لیے علاقے میں مشہور تھے۔ ان کی علمیت اور دانشمندی کی دھاک مجھ پر بچپن سے بیٹھی تھی۔ میں ان سے ایسا مرعوب تھا کہ اُن کی عالمانہ موجودگی میں میرے حواس باختہ رہتے۔ ان کے

Read more

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے: ’غزہ میں جنگ کا فائدہ اٹھا کر ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے‘

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں حالات کشیدہ کیوں ہو گئے ہیں اور بنیاد پرست اسرائیلی آباد کار اس علاقے سے فلسطینیوں کو بے دخل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

Read more

سعودی شہزادے کی اسرائیل اور حماس دونوں پر تنقید جو اس تنازع پر شاہی خاندان کا موقف بتاتی ہے

شہزادہ ترکی کو سعودی حلقوں میں ایک قابل احترام بزرگ سیاستدان مانا جاتا ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری، اس پر انھوں نے اسرائیل اور حماس دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ہمیں ان کی اس تقریر میں سعودی عرب اور شاہی خاندان کا موقف دیکھنے کو ملتا ہے۔

Read more

’باپ کی خودکشی‘ کا بدلہ لینے کے لیے بیٹی نے 20 دن میں سسرال کے پانچ افراد کو مار ڈالا

ایک ایک کرکے خاندان کے افراد میں قے، جسم میں درد، پیٹ میں درد اور بالوں کا گرنا جیسی علامات ظاہر ہونے لگیں تھی۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد یکے بعد دیگرے بیمار ہو کر دم توڑنے لگے تھے۔

Read more

ثمر باغ کے ہنرمند نوجوان: ’مزدوری مجبوری ہے اور جمناسٹکس میرا جنون‘

سجاد کو ہر دن مزدوری کے دوران بھاری سیمنٹ اور بجری کا مکسچر بلاکس میں ڈالنا پڑتا ہے۔ مگر شام کو وہ اپنا شوق پورا کرنے دریا کے کنارے جمناسٹکس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

Read more

وہی گھسے پٹے مناظر

کیا کبھی آپ کو کوئی ڈراما دیکھتے ہوئے ایسا لگا کہ ارے سین یہ تو ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ Dejavu آپ ٹھیک سمجھے ہیں۔ کچھ سین ایسے ہیں جو مختلف ڈراموں میں دہرائے جاتے ہیں۔ آئیے ایسے سین پر بات کرتے ہیں جو ہر ڈرامے میں بار بار دکھائے جاتے ہیں۔ تھپڑ والا سین۔ تقریباً ہر ڈرامے میں ایک تھپڑ والا سین ڈال دیا جاتا ہے شاید لہو کو گرمانے کے لیے۔ دیکھنے والے بھی اس تھپڑ کو

Read more

گل جان کی کہانی

بہت سے لوگوں کا یہ کہنا ہے جب آپ ایک کام شروع کریں گے پہلے سو بار سوچیں، پھر کام شروع کریں اور مکمل کریں۔ لیکن میں لکھنا شروع کرتی ہوں تو میرے سامنے ایک اور قصہ آ جاتا ہے۔ ابھی اس قصے کو لکھ کر پورا نہیں کر پاتی کہ دوسرا قصہ سامنے آ جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ”پہلے مجھے لکھو!“ اور میں بھی یہی سوچتی ہوں کہ ابھی اس نئے قصے کو لکھنا ضروری ہے۔

Read more

بنیامن نتن یاہو: حماس کا ’نام و نشان‘ مٹانے کا عندیہ دینے والے ’ہوشیار‘ اسرائیلی رہنما کون ہیں؟

اسرائیل میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بنیامن نتن یاہو کو حماس کے حملے کے بعد اپنے ملک اور غزہ میں کشیدگی کے ایک نئے دور کا سامنا ہے۔

Read more

ڈاکٹر حسن زی کی فلمی علمی باتیں ( 6 )

نگار ویکلی کے باقاعدہ پڑھنے والے ڈاکٹر حسن زی سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کے بارے میں مجھے محترم اقبال راہی (م) کے ایک جامع مضمون سے علم ہوا۔ اس کے بعد مرحوم نے لاہور کی ایک تقریب میں میری ڈاکٹر موصوف سے ملاقات کروائی۔ پھر ہمارے ملک کی نامور اداکارہ صابرہ سلطانہ کے طفیل یہ ملاقات دوستی میں بدل گئی۔ ڈاکٹر زی ایک پاکستانی نژاد فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ہیں جو پچھلے 23 سالوں سے ریاست ہائے متحدہ

Read more

چرچل کا کموڈ، والد صاحب کی اخبار بینی اور ہمارا موبائل فون

سر ونسٹن چرچل بنیادی طور پر فوجی تھے۔ جنہوں نے برطانوی فوج میں سن 1893 سے سن 1924 تک خد مات انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے برطانوی کنزرویٹو پارٹی جوائن کرلی۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران سن 1940 سے 1945 تک وہ ہی برطانیہ کے وزیر اعظم تھے دو انگلیوں سے ”v“ (وکٹری ) کا نشان سب سے پہلے 19 جولائی 1941 کو چرچل نے ہی فضا میں بلند کیا تھا۔ یہ نشان آج تک بہت مقبول ہے

Read more

ماں کا دل اور جنگ زدہ بچے

آج بہت دنوں بعد سوشل میڈیا لاگ ان کیا تو فلسطین میں جنگ کی تباہ کاریوں کی وڈیوز نظر سے گزری۔ ماں باپ کی لاشوں پر بلکتے بچے، کہیں والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کے پرخچے جمع کرتے ہوئے دکھے۔ ایک ماں ہونے کے ناتے دل کی کیفیت ناقابل بیان ہے۔ تبھی ذہن کی گہرائیوں سے ماضی کا ایک واقعہ ابھر کر یاد آیا۔ سال 2012 میں لاہور کے ایک ڈینٹل ہاسپٹل میں ہاؤس جاب کے دوران او پی ڈی

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر!

راجہ گدھ انیس سو اکیاسی میں چھپا اور چھپتے ہی مقبولیت کی سب سیڑھیاں چڑھتا ہوا اوپر والی منزل پر جا پہنچا۔ ان دنوں ہم فرسٹ ائر پری میڈیکل سے دو دو ہاتھ کرنے میں اس طور مشغول تھے کہ راجہ گدھ کی ان بے شمار سیڑھیوں پر چڑھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ میڈیکل کالج کی تنگنائیوں سے مانوس ہونے تک ناول کا تیسرا ایڈیشن آ چکا تھا لیکن تب تک ہمیں بھی گہرے پانیوں میں مشاقی

Read more

مغرب میں اردو شاعری۔ تیسری اور آخری قسط

انسانی رشتوں کے رومانوی اور ازدواجی پہلوؤں کی گتھیاں سلجھانے کے بعد مشرقی مہاجروں کو جس آزمائش کا سامنا کرنا پڑا وہ خاندانی زندگی کی روایت تھی۔ مشرق سے مغرب میں ہجرت کرنے والے مہاجروں کی اکثریت نے روایتی بڑے خاندانوں (Traditional Extended Families) میں پرورش پائی تھی جن کی اپنی مخصوص اقدار تھیں۔ جب انہیں مغرب کے چھوٹے اور غیر روایتی خاندانوں ( Single Parent/Nuclear) سے واسطہ پڑا تو ان کے خاندانوں کے بارے میں نظریات، خیالات اور توقعات

Read more

الجھن (افسانہ)

انٹرنیشنل گرامر اسکول میں او لیول کی طالبہ علیزے نے یوں تو ’ٹو نیشن تھیوری‘ کے نام سے ایک نظریے کے بارے میں سرسری سا پڑھ رکھا تھا مگر آج جس سلیس زبان سے میم صائمہ بتول نے ہسٹری کی کلاس میں اس کی وضاحت کی۔ یہ نظریہ اس کی سمجھ میں کافی حد تک آ گیا تھا۔ ٹیچر نے بتایا تھا کہ : ” نو دہائی قبل جنم لینے والا دو قومی نظریہ مذہبی قومیت کے اصول پر بنایا

Read more

عرش کی مٹی میں گندھا ہوا فرش کا آدمی

کتاب اور تخلیقی انسان، خاص طور وہ انسان جو انسانیت اور انسانوں کی ہمدردی کے لئے لکھتے ہیں، میرے دل کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ معروف صحافی، نامور شاعر اور متحرک سماجی کارکن جناب شیراز راج کی شاعری کی کتاب ”عرش کی مٹی“ گزشتہ ماہ ڈاک کے ذریعے کراچی میں وصول ہوئی تو محبت اور اپنائیت کا ایک عجیب احساس ہوا، یوں تو شیراز راج سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ زندگی میں کبھی واسطہ پڑا لیکن ان سے آن

Read more

گل بدن کی خوشبو (افسانہ)

چودھری دلاور اپنے باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔ تمام جائیداد کا واحد مالک ہونے کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں کے سربراہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ میلوں پھیلی زمینوں پر جب فصلیں اپنے جوبن پر ہوتیں تو دلاور کا سینہ فخر سے اور باہر نکل آ تا تھا۔ گاؤں کا اکیلا چودھری تھا۔ وہ اپنے باپ کی وفات کے بعد باپ کی ریتی، رواج کو قائم رکھے ہوئے تھا۔ غریب غربا پر شفقت برتتا تھا۔ یہ روایت کئی نسلوں سے برقرار

Read more

ناول ”بت پرستوں کی نئی نسلیں“ ۔ سولہواں باب

نوٹ : بت پرستی ان کا مذہب نہیں تھا۔ یہ تو ان کے اذہان کے جنگلوں میں ہزاروں سالوں سے پھیلا ہوا، وہ سم ہلاہل تھا، جو ان کی نسلوں کی شریانوں میں لہو کی طرح سرایت کر چکا تھا۔ وہ کسی رنگ، بے رنگ، وجودی یا غیر وجودی بت کو تراش کر اس کی پراسرار انداز میں پوجا شروع کر دیتے۔ کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوتا کہ یہ تو خود ان کے ہاتھوں سے تراشا ہوا ہے، تو

Read more

’دروازے پر دستک دیتا ہوں تو خود کو موت کا فرشتہ سمجھتا ہوں‘ اسرائیلیوں کو موت کی اطلاع دینے والے فوجی افسر

ایسے تمام اسرائیلی شہری جو فوجی کارروائیوں میں یا حکومت کی جانب سے قرار دیے گئے دہشت گردی کے حملوں میں مرتے ہیں، ان کی موت کی سرکاری اطلاع دینے ایک فوجی افسر ان کے گھر خود آتا ہے۔

Read more

پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ’این جی اوز کے حوالے کرنے‘ کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

صوبہ پنجاب کے تقریباً 47700 سرکاری سکولوں میں جانے والے بچوں کے والدین پریشان ہیں اور اس کی وجہ تین لاکھ سے زائد اساتذہ کا احتجاج ہے۔ سکول ٹیچرز کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے شرکا پر پولیس کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا ہے۔

Read more

فکر کا جنازہ ہے ذرا دھوم کے نکلے

میں نے آج تک پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا پر جو کچھ ( کالم بلاگز، مضامین) لکھا ہے۔ اس سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ میری تحاریر و تقاریر سے اگر کسی کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور ذاتی جذبات اور اعتقادات مجروح ہوئے ہیں تو معذرت خواہ ہوں۔ میرا کسی سیاسی، سماجی، مذہبی اور ذاتی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ نہ مجھے الہام ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے اسے لکھنے اور بولنے

Read more

’وہ میری زندگی کی سب سے خوفناک رات تھی‘: دورانِ ڈکیتی مسیحی خواتین کا ریپ اور ایک متنازع پولیس مقابلہ

انتظار مسیح کے لیے یہ ان کی زندگی کی ’سب سے خوفناک رات‘ تھی جب ڈاکوؤں نے فرار سے قبل ان کی بیوی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔ شیخوپورہ پولیس نے ایسے ہی ایک اور واقعے پر بھی مقدمہ درج کیا تھا۔ دونوں واقعات میں ڈاکوؤں نے مسیحی خواتین کا ریپ کیا تھا اور وہ بار بار ہمسائے کا دروازہ کھلوانے پر مجبور کرتے تھے۔

Read more

اسرائیل کے خلاف لڑائی میں ’حصہ ڈالنے کو تیار‘ حزب اللہ کیسے وجود میں آئی اور اس کی عسکری قوت کتنی ہے؟

دنیا اب بھی 7 اکتوبر کے اسراہیل پر ہونے والے فلسطینی جنگجو گروپ حماس کے غیر معمولی حملے اور اس کے بعد کی جوابی اسرائیلی بمباریوں اور غزہ کی پٹی میں متوقع زمینی حملے سے دوچار ہے۔

Read more

میری سہاگ رات اور چکنا چور خواب

دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ پسینہ اچھے بھلے میک آپ کا ستیاناس مار رہا تھا۔ گھونگھٹ نیچے کیے بیٹھی ”ان“ کا انتظار کر رہی تھی۔ آج میری سہاگ رات تھی، شادی کی پہلی رات۔ کچھ اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے؟ جب میری عمر 22 سال کی ہوئی تو میری شادی کر دی گئی۔ میں ایک شریف مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی، چار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ ابا اور اماں انتہائی مذہبی لوگ تھے۔ 14

Read more

زندگی کی تلخ حقیقتیں

ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر دوسرا نکاح بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔ پہلی شادی یا نکاح کے ٹوٹنے کا الزام بھی اکثر عورت کے سر پر آتا ہے۔ پھر آج کل یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ پڑھی لکھی عورتوں میں شرح طلاق زیادہ ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ باشعور ’خود مختار‘ پڑھی لکھی ہونے کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا جانتی ہیں۔ لیکن ابھی بھی بہت سارے گھرانے ایسے ہیں جہاں

Read more

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں

ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کو نہیں آ رہا، قابض اسرائیلی فوج کا جب دل کرے، فلسطینیوں کے خون سے ان کے بازار رنگیں کر جاتے ہیں۔ ان کے گھروں کو لمحہ بھر میں مٹی کا ڈھیر بنا جاتے ہیں۔ کہیں والدین اپنے معصوم بچوں کے لاشے اٹھائے نظر آتے ہیں تو کہیں معصوم بچے اپنے والدین کی میتوں پر بیٹھے نظر آتے ہیں، کہیں بوڑھا باپ اپنے جوان بیٹے

Read more

کیا جپھی (ہگ) محبت کی دوا ہے

بچہ دنیا میں آتے ہی روتا ہے کیونکہ اس سے وہ ماحول چھن گیا جس میں وہ ماں کے رحم میں محفوظ تھا ۔ پیدائش کے بعد بھی وہ روتا رہتا ہے ۔ اور روتے میں اس کو گود میں اٹھالیں تو پرسکون ہو جاتا ہے ۔ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے تو رونا کم ہو جاتا ہے ۔ اب وہ خود باہیں پھیلا کر دعوت دیتا ہے کہ اسے گود میں اٹھا کر گلے سے لگایا جائے ۔ بچے

Read more

علی اکبر ناطق کی خودنوشت: آباد ہوئے، برباد ہوئے

دَورِ حاضر میں علی اکبر ناطق کسی تعارف کے محتاج نہیں اورمستقبل میں بھی اُمید کی جاتی ہے کہ اُن کے ادبی قد میں مزید اضافہ ہو گا۔ ناطق کی شخصیت متاثر کُن ہے اور اُن کے قلم سے نکلا ہوا ادب بھی با ادب ہے۔ جہاں پاکستان و بھارت میں اُن کے معتقدین کی کثیر تعداد ہے، وہیں ناقدین بھی اُن پر حملہ آور ہونے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔ ایک طرف وہ اُردو کے بعض کلاسیکی شعرا کے

Read more

’ریڈ پرنس‘: جب موساد نے خفیہ آپریشن میں یاسر عرفات کے ’منہ بولے بیٹے‘ اور ’بلیک ستمبر‘ کے منصوبہ ساز کو قتل کیا

اس کے ذہن میں مسلسل ایک بات رہتی تھی اور وہ یہ تھی کہ فلسطین کے لیے کچھ کیا جائے۔ یہ احساس اسے اپنے والد سے وراثت میں ملا تھا۔

Read more

شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار

جبر، گھٹن، غم و ابتلا انفرادی و اجتماعی انسانی المیوں کے اجزائے لازمی ہیں تو دوسری جانب یہی اجزا تخلیقی فصل کے لیے کھاد کا کام کرتے ہیں اور اس کھاد سے لمحہِ موجود کی قلم بند تاریخ اگتی ہے اور اس کی لہلہاہٹ اگلی نسل کو بھی پاﺅں جمائے رکھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور اندر سے ٹوٹنے نہیں دیتی۔شاید اسی لیے اب تک یہ بحث ہے کہ تلوار زیادہ طاقت ور ہے یا قلم ، ظلم زیادہ سخت

Read more

’غیر یقینی کا شکار‘ پی ٹی آئی، نواز شریف کی منتظر ن لیگ اور ’غیر متحرک‘ پیپلز پارٹی: پاکستان کی سیاسی جماعتیں اس وقت کہاں کھڑی ہیں؟

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے تو ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ انتخابی مہم کے اعتبار سے بڑی سیاسی جماعتیں کہاں مضبوط ہیں جبکہ کن کے درمیان اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

Read more

لاحاصل

جنوں پریوں کا گانا (3) نزاکت علی خاں صاحب کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد موسیقی میں میری دلچسپی اور بڑھتی چلی گئی۔ میں موسیقی کی ہر محفل میں شریک ہوتا اور آخر تک وہاں بیٹھا رہتا، اس زمانے میں میری دوستی اسلام آباد میں ہر اس شخص سے ہوئی جو موسیقی کا رسیا تھا اور خاص طور پر وہ لوگ جو خود گاتے بجاتے تھے میرے بہت قریب تھے۔ عارف جعفری جو کمال کی بانسری بجاتے۔ علم موسیقی

Read more

کالی کلوٹی کے نخرے بہت

ویسے تو اماں ابا ہولے ہولے بات کر رہے تھے مگر گھر کی پتلی بوسیدہ دیواروں کے بیچ سے ایک ایک لفظ صاف سنائی دے رہا تھا ”تیس سال کی ہو گئی ہے اب اس سے کون شادی کرے گا؟“ ابا کی اضطراب بھری آواز سنائی دی۔ ”مسئلہ صرف عمر کا نہیں ہے۔ رنگ بہت دبتا ہوا ہے۔ بہت کالی ہے ہماری بیٹی!“ اماں نے اپنی عقل مندی جھاڑی۔ 18 سال سے یہ الفاظ بار بار سن رہی ہوں۔ بے

Read more

کینیڈا والا کوئین الزبتھ ایوارڈ کیسے ملتا ہے؟

آپ میں سے بہت سے قارئین کے ذہن میں یہ سوال ہو گا کہ یہ مشہور و معروف ایوارڈ کیا ہے؟ آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ کینیڈا نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ الحاق کی چاندی ہونے کے موقع پر میں ایک عدد یادگاری پن جاری کی جس کے ساتھ ایک عدد سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاتا ہے اور اس کے دینے کا اختیار تمام ممبران پارلیمنٹس کو ہے کہ وہ اپنی مرضی سے رضاکاروں، کینیڈین آرمڈ فورسز کو یا

Read more

جندو: ’کندھے پر اصل انسان کو اٹھایا، اپینڈکس آپریشن کے فوراً بعد ریت پر بھاگی‘، حمائمہ ملک

ڈرامہ سیریل ’جندو‘ کی فلمنگ صحرا میں کی گئی ہے جبکہ اس میں اداکار رانگھری زبان میں بات کرتے ہیں۔ اپنی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ شاید یہ کردار اُن سے بہتر ’کوئی نہ کر پاتا۔‘

Read more

حماس کا جادو

7 اکتوبرصبح 6 بجے : اسرائیل پر غزہ کی حکمران جماعت حماس کا حملہ، نیتن یا ہو کی حکومت کا فلسطینیوں پر زمین تنگ کرنے اور اس تباہی کا جواب ہے جو مسلمانوں کے خلاف یہودی مذہبیت اور ذہنیت کی پیداوار ہے۔ ”فلسطینی عوام 75 سال سے پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور آپ ہمارے لوگوں کے حقوق تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔“ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ جملے نوحہ خوانی

Read more

تربت میں فائرنگ سے چھ مزدور ہلاک: ’ماموں کو ہر صورت گھر واپس جانا تھا مگر اب ان کی لاش جا رہی ہے‘

بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ مزدوروں کے ٹھیکیدار نیاز کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ مزدوروں کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔

Read more

شاہ رخ خان: بالی وڈ کے ’رومانس کنگ‘ ایکشن سٹار کیسے بنے

اپنے تین دہائیوں سے زائد کے کریئر میں بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کی لڑکپن والی مستیاں، چمکتی دمکتی آنکھیں اور گالوں پر پڑتے ڈمپل والی دلکش مسکراہٹ انھیں دلفریب رومانوی ہیرو بناتی ہے، جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ تاہم رواں برس وہ سکرین پر ایک نئے ہی سٹار کے روپ میں نمودار ہوئے ہیں۔ ان کا یہ جنم ان کے پہلے کرداروں سے یکساں مختلف ہے۔

Read more

ایسے ظلم سے چور کا مر جانا ہی بہتر ہے

میرے گھر میں کام کرنے والے ملازمین انتہائی سست ہیں۔ ان کو تمیز ہی نہیں کام کرنے کی۔ مجال ہے کوئی کام ڈھنگ سے کر دیں۔ ایک کام سو بار سمجھانا پڑتا ہے۔ نہ سمجھاؤں تو جیسا تیسا کام کر کے سو مر جاتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی ان کو اتنی نیند آ کیسے جاتی ہے۔ یہی دیکھ لیں ہم سب رات کو جاگ رہے ہوتے ہیں اور یہ ادھر کچن میں کرسی پہ بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں۔ صبح

Read more

میرے پیر و مرشد میرے استاد ماسٹر عبید الرحمٰن عدیمی

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹنڈو جام میں پڑھا کرتا تھا۔ وہاں کئی اساتذہ کرام تھے جو ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ بہت سے مضامین ہوتے تھے اور ہر مضامین کے الگ الگ استاد ہوا کرتے تھے۔ یہ محض اتفاق تھا کہ انگریزی اور اُردو دو متضاد مضامین تھے لیکن ان کو پڑھانے والے ایک ہی استاد تھے جو ماسٹر عبید الرحمٰن صاحب تھے۔ ماسٹر عبید الرحمٰن صاحب اجلے پاجامہ اور کرتا زیادہ تر

Read more

محمد اظہار الحق کی شخصیت اور ان کا شعری مجموعہ ”اے آسماں نیچے اتر آ“

میرا کتب بینی کا مشغلہ کوئی اتنا پرانا نہیں۔ بس میٹرک کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا، یعنی آج سے یہی کوئی دو اڑھائی برس قبل! اس دوران علمی شخصیات سے مرحلہ وار میں متعارف ہوتا گیا، لیکن محمد اظہار الحق کے نام سے پہلی واقفیت ذیشان ہاشم کی کتاب ”غربت اور غلامی کا خاتمہ کیسے“ کے ”تعارف“ میں ہوا تھا۔ اس کتاب کا دیباچہ اظہار صاحب نے ہی لکھا، اور کیا شاندار لکھا۔ پھر بک کارنر سے جب ان

Read more

ایک اور نکبہ، گردن اور تلوار کا مکالمہ

فلسطینیوں کو اپنے مسلمان بھائی کہنے والی مسلم اُمّہ کبھی دھمکی، کبھی دلیل، کبھی منھ زبانی ہمدردی دکھاتی رہی۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر قراردادیں پاس کرتی رہی۔ اسرائیل اپنے خدائی مشن کو بڑھاتا گیا۔

Read more

چین سے سیکھیں

علم کے حصول اور حیات کے مقصد کی تلاش میں جن راہوں، راستوں، ناموں اور مقامات سے واسطہ پڑتا ہے، وہ بڑے خاص ہوتے ہیں۔ ان کا میری زندگی میں نام اور مقام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ محمد کریم احمد بھی مجھے اس تلاش کے سفر میں ملے اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان سے واقف ہوا اور ان کی تخلیق سے فیضیاب ہوا ہوں۔ گزشتہ ماہ۔ میں ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹوڈیو میں گیا جہاں محمد

Read more

بے نامی شب عبور کے پڑاﺅ میں الاﺅ

پون صدی بیت گئی۔ طبع آشفتہ نے انداز شکیبائی نہیں سیکھے۔ پرانی بستیوں سے نکل کر نئے نگر کے لیے عازم سفر ہوئے تو تیز ہواﺅ ں میں ایک خیال کا دیا جلتی بجھتی لو دے رہا تھا کہ تاحد نظر پاپیادہ، بیل گاڑیوں اور رکتی کٹتی ریل گاڑیوں پر آگے بڑھتا یہ قافلہ جہاں لنگر ڈالے گا وہاں جینے اور مرنے کا کوئی دستور تو ہو گا۔ اس خواب کی تعبیر میں 54ءاور 71ءوالے دستور تو سانس ہی نہیں

Read more

بھول بھلیوں میں گھومتی کہانی

جہاز کے کیبن میں اس سمے میزوں کے کھلنے کی کھٹر پٹر اور راہداری میں آتے جاتے قدموں کی ہلکی سی دھمک اور دھیمی دھیمی آوازوں کے شور نے پورا ماحول متحرک کر دیا ہے۔ اس ہلچل سے اندازہ ہوا کہ اعلی الصبح گھروں سے نکلے ہوئے تمام مسافر کھانے کا ہی انتظار کر رہے تھے۔ یوں بھی بھوک دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ٔ ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ کھانے کے لیے زندہ رہتے اور

Read more

حماس کے حیران کن حملے سے کھلبلی

ہم نے اپنے بچپن میں، شیخ سعدی شیرازی ( 589۔ 691 ہ) کی کتاب ”گلستاں“ پڑھی تھی۔ اس کتاب کے ”باب اول“ کے شروع میں عربی زبان میں ایک شعر ہے۔ اس شعر کا ترجمہ یہ ہے کہ ”جب آدمی نا امید ہوجاتا ہے ؛ تو اس کی زبان لمبی ہوجاتی۔ جیسے عاجز بلی کتے پر حملہ کرتی ہے۔“ آج کل فلسطین کے معصوم شہریوں مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ وہ عاجز و پریشان ہیں۔ وہ ہر طرف سے نا

Read more

مریم نواز شریف کا جی سی یونیورسٹی لاہور میں خطاب متنازعہ کیوں بنایا جا رہا ہے

مسلم لیگ نون کی سب سے اہم خاتون سیاسی رہنما مریم نواز شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جانا اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس میں کوئی برائی بھی نہ ہے، بات ہونی چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ اس قابل نہ ہے یہ بات درست ہے اور نہ ہی ہضم کی جا سکتی ہے کیونکہ مریم عرصہ دراز سے بھرپور مزاحمتی سیاست کی ایک زبردست علامت بنی ہوئی ہے اور آمر بشرف کے دور سے لے

Read more

سجدہ – افسانہ

جب بھی وہ کسی انتہائی شدید جذبے کے زیر اثر بات کر رہی ہوتی، اس کے ماتھے پر ایک رگ پھڑپھڑانے لگتی تھی۔ عین وہاں سے، جہاں اس کی سلیقے سے بنی بھنووں کے درمیان صاف شفاف جلد ایک ابھار سا بنا کر پیشانی سے جا ملتی، وہ رگ وہیں سے لہراتی ہوئی نکلتی تھی۔ میں اس کے پہلو میں بیٹھا تھا، سامنے نہیں لہٰذا اس کا چہرہ سامنے سے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اچانک اس نے لرزتی ہوئی آواز

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! سترہویں / آخری قسط

سارتر وجودیت کے لیے اپنے تصور کو بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ آزادی، اختیار اور انتخاب ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اگر اس دنیا میں کوئی انسان ان حقوق کو حاصل کیے یا آزمائے بغیر رہتا ہے تو گویا وہ موجود ہی نہیں۔ ذرا اس تصور کا اطلاق ذلتوں کے اسیر کے مرکزی کردار پر ہی نہیں تمام کرداروں پر کر کے دیکھیں، یہی نہیں اپنے ارد گرد پر بھی کر کے دیکھیں۔ ذرا دیر کو آنکھیں بند

Read more

’نظر آئے تو مارے جاؤ گے۔۔۔‘ عرب برادری جو اسرائیل اور حماس کی لڑائی کے بیچ پھنس گئی ہے

عطا ابو عطا ابو مدیگام کا فون بجے جا رہا ہے۔ مگر ان کالز میں ان کی خیر دریافت نہیں کی جا رہی بلکہ قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایک آدمی چلا کر انھیں کہتا ہے کہ ’اگر میں نے آپ کو دیکھا تو میں آپ کو مار دوں گا۔‘

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر8:

دوست تو دونوں کے مشترکہ تھے۔ وہ سب بھی ہیثم کی طرح چاہتے تھے کہ اب ان کی شادی ہو جانی چاہیے۔ نینا نے پورا پروگرام مرتب کر ڈالا تھا۔ سبھی تھوڑا ہلا گلا کرنے اور رونق میلہ منانے کے موڈ میں تھے۔ زیگ والوں نے دو ماہ کی تاریخ دی تھی۔ اس دن وہ شام کو واپس آئی۔ ہیثم گھر میں موجود تھا۔ ٹانگیں میز پر رکھے کسی کتاب کے مطالعے میں گم۔ ڈائننگ ٹیبل پر دو بڑے سے

Read more

لون ایپس، بلیک میلنگ اور خودکشیاں: ’اس پیغام نے مجھے پوری دنیا کے سامنے برہنہ کر دیا‘

انڈیا سمیت ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بہت سے ممالک میں ڈیجیٹل لون ایپس کے ذریعے لوگوں کو پھانسنے، مالی طور پر قرض کے عوض بھاری سود پر وصولیاں کرنے، ان کی تذلیل کرنے اور بلیک میل کرنے کا ایک گھناونا کاروبار جاری ہے۔ انڈیا میں کم از کم 60 انڈین شہریوں نے ان کمپنیوں کی طرف سے بدسلوکی اور دھمکیوں کے بعد خود کشی کر لی ہے۔ بی بی سی کی خفیہ تحقیقات نے انڈیا اور چین میں اس گھناؤنے سکینڈل سے فائدہ اٹھانے والوں کو بے نقاب کیا ہے۔

Read more

کیا والدین کی بچوں سے مار پیٹ انھیں سدھارنے میں مدد دیتی ہے؟

ایک واقعے کی ویڈیو حال ہی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ساتھ ہی ایک بحث بھی چھڑ گئی جس میں والدین کی پرورش اور بچوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کے اثرات پر مختلف آرا سامنے آئیں۔

Read more

جب ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے شکست پر انڈین تماشائیوں نے اپنی ہی ٹیم پر حملہ کیا

’سرحد کا دروازہ جب اس طرح سے کھول دیا گیا تو اس صلائے عام پر تقریباً 20 ہزار ہندوستانی دوڑے۔ بہت سے لوگ (شائقین کرکٹ) تو امرتسر سے سائیکلوں پر لاہور جاتے دیکھے گئے۔‘

Read more

حماس کی قید میں موجود یرغمالی کون ہیں جو اسرائیل کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتے ہیں؟

حماس نے دھمکی دی ہے کہ ہر بار جب اسرائیلی فضائی حملے میں عام شہری ہلاک ہوں گے تو ایک یرغمالی کو قتل کر دیا جائے گا۔ تاہم اب تک ایسا ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے بھی کسی قسم کا تحمل دکھانے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

Read more

غزہ کے خوفزدہ شہری، زمین بوس عمارتیں اور ویران بازار: ’آسمان سے موت برس رہی ہو تو آپ کہاں چھپ سکتے ہیں؟‘

اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ گذشتہ پانچ دن سے غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 950 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ میں بیشتر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور گنجان آباد علاقے کے رہائشی اب خوف کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔

Read more

فلسطین، اسرائیل تنازع پر معروف شوبز شخصیات کے بیانات: کسی کو کاروباری نقصان ہوا تو کوئی ٹرول ہوا

اسرائیل اور فلسطینی جنگجو گروپ حماس کے درمیان جاری جنگ میں ہلاکتیں 1100 سے تجاوز کر چکی ہیں اور مرنے والوں میں بچوں کی تعداد خاصی ہے۔

Read more

کیا خاندان جرم سازی کی فیکٹریاں ہیں؟

خاندان انسانی معاشرے کی ایک ایسی مقدس اکائی ہے جہاں سے انسانوں کی پیدائش اور نسل انسانی کے بقا کا سلسلہ ایسے آگے بڑھتا ہے کہ تہذیب انسانی حیوانی تہذیب سے مختلف نظر آتی ہے۔ انسان کی عقل اور مذہب نے خاندان کے قیام کو ہمیشہ سے سراہا ہے دو انسانوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والے بچوں کو ماں باپ جیسی ہستیوں کی نعمت اور شفقت سے نوازا جن کی آغوش اور سائے تلے تہذیب انسانی کو جنگل کی

Read more

انسانی کتے

ہم یہ بات تسلیم کرنے پر تیار ہیں کہ ایک انسان کے دل میں یہ تمنا زندہ ہو کہ وہ بندر بن کر کسی درخت کی شاخ پر الو کے برابر جا بیٹھے یا شاخ در شاخ چھلانگیں لگا کر جشن طرب مناتا پھرے لیکن یہ بات تو حضرت ڈارون کو بھی منظور نہ ہو گی کہ کوئی انسان، سگ خانہ بننے کی خواہش کرے تاوقتے کہ وہ کسی کا چھوٹا بھائی ہو اور اس نے فارسی بھی پڑھ رکھی

Read more

ایک کہانی اور انسانیت کا درس

یہ ستمبر کی ایک دوپہر تھی، شرمین پھپھو کو سانس لینے میں دشواری سی محسوس ہونے لگی، اکلوتا بیٹا بیرون ملک مقیم اور پاکستان آنے سے قاصر تھا، اس لئے انہوں نے بے انتہا محبت کرنے والی بھتیجی رخشندہ کو فوری اطلاع دی جو خود بھی ایک ڈاکٹر تھی۔ بہزاد آپ فوراً شرمین پھپھو کے گھر آ جائیں میرا دل گھبرا رہا ہے، ان کی آکسیجن سیچوریشن کم ہو رہی ہے، رخشندہ نے اپنی پھپھو کے گھر پہنچ کر شوہر

Read more

آپریشن کروانا ہے مگر کس سے؟

تکلیف بڑھتی چلی جا رہی تھی اور گائناکالوجسٹ ہونے کے ناتے ہم جانتے تھے کہ کچھ بہت ہی عجیب سی صورت حال تھی۔

Rectocele ( مقعد کا ویجائنا میں آ جانا ) تو تھی ہی مگر اس کے ساتھ کچھ اور بھی جو ہم تشخیص کرنے سے عاری تھے۔ صبح اٹھتے تو مقعد کے ایک طرف ایک تھیلی باہر کو ابھری ہوتی جس میں پاخانہ بھرا ہوتا۔ تھیلی سے پاخانہ خارج کرنے کے لیے ہمیں انگلی سے دبانا پڑتا۔ کیا ہے بھئی یہ؟ ہم نے تو آج تک ایسا کوئی مریض نہیں دیکھا، نہ پاکستان میں نہ پاکستان سے باہر، ہم زچ ہو کر خود سے پوچھتے۔ ساتھ کام کرنے والے ایرانی، ہندوستانی، عراقی، شامی ڈاکٹروں کو بھی دکھا لیا مگر کسی سے تشخیص نہ ہو سکی۔ ہماری طرح ہماری بیماری بھی عجیب و غریب تھی۔

جب پانی سر سے اوپر ہو گیا تب سوچا کہ اب کیا کریں؟ ذہن میں ایک خیال بار بار آتا، انہیں دکھاؤ۔ انہیں؟

ہاں انہیں۔ جو اپنی مثال آپ ہیں، آپریشن کرتے ہیں یا تصویر بناتے ہیں، انسانی جسم کی سب پرتیں ان کے ہاتھ میں آ کر بولنے لگتی ہیں۔

لیکن ان کا مزاج؟
ان کا موڈ؟
ناک کی پھننگ پہ رکھا غصہ؟
وہ کون سہے گا؟

Read more

قرض۔ برنارڈ میلامڈ کا افسانہ

عنوان: قرض۔ کہانی: برنارڈ میلامڈ۔ ترجمہ: جاوید بسام۔ نانبائی لائب کے تندور میں روٹیاں ابھی بھوری نہیں ہوئی تھیں، لیکن خریدار اس کی اشتہا انگیز خوشبو سے وہاں چلے آئے تھے۔ لائب کی دوسری بیوی بیسی کاؤنٹر کے پیچھے تیاری میں مصروف تھی کہ اس کی نظر لوگوں کے درمیان ایک خستہ حال اجنبی پر پڑی جو گیند بازوں کی ٹوپی پہنے کھڑا تھا۔ اگرچہ وہ چاق و چوبند خریداروں کے درمیان کافی بے ضرر لگ رہا تھا، لیکن بیسی

Read more

آئی جی صاحب، فرینڈز آف پولیس نہیں، پولیس فرینڈز آف آل بنائیں

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کا بدنما چہرہ تبدیل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ان کی کاوشوں پر ہنسی بھی آتی ہے اور ان پر ترس بھی آتا ہے۔ چند روز قبل لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی، قارئین اس کا مختصر احوال پڑھ لیں جس کے بعد مزید بات کرتا ہوں، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عوام کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے فرینڈز ان پولیس

Read more

زلزلوں کی پیش گوئی کی سائنس

یہاں بھونچال بنیاد فصیل و در میں رہتے ہیں۔ زلزلوں کی پیش گوئی کی سائنس کل پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت کو اٹھارہ سال گزر گئے۔ آٹھ اکتوبر سن دو ہزار پانچ کی صبح آزاد کشمیر اور اس سے ملحقہ شمال مغربی پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں کو ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ چھے کی شدت کے زلزلے نے ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا۔ پہلے ہی دن ہلاکتیں ستر ہزار سے زیادہ تھیں جن

Read more

وادی کیلاش کے قریب سرحد پر طالبان کا حملہ: ’ہم ہلنے کی کوشش کرتے تو گولیاں کان کے قریب سے گزرتیں‘

گذشتہ ماہ چھ ستمبر کو شدت پسندوں نے چترال میں وادی کیلاش میں نسبتاً غیر محفوظ سرحد پر حملہ کیا۔
حملے کے بعد علاقے، خصوصا کیلاش کی وادی میں خوف و ہراس پھیلا اور اب بھی کیلاشا کمیونٹی یہ سوال کر رہی ہے کہ ان کا مستقبل اس حملے کے بعد کتنا محفوظ ہے؟

Read more

عوامی احتساب اور انتخاب

ہمارے وطن عزیز اور باپ دادا نے 1990 ءکی دہائی والی سیاست کا بہت خمیازہ بھگتا ہے لیکن آج پاکستان میں نوے والی سیاست کا دور واپس نہیں آ سکتا۔ منافرت، نفرت، گالی، گولی اور تشدد کی سیاست کے علمبردار کون تھے اور کس نے ووٹ بنک کے لئے کس کو غدار کہا اور پھر وہ کس کے خلاف آپس میں اتحادی بنے یا تاریک تاریخ دیوار پر لکھی تحریر کی مانند واضح ہے۔ ہر نسل کی سوچ پرانی نسلوں

Read more

نصاب کے برعکس کسب!

زمانہ طالب علمی میں جیسے ہی ہم نویں اور دسویں جماعت میں پہنچتے ہیں تو ہمیں ہمارے مستقبل کی فکر شروع ہوجاتی ہے۔ سب کے الگ الگ شوق اور ارمان ہوتے ہیں، کوئی ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو کوئی انجنئیر، کوئی وکالت کرنا چاہتا تو کوئی سرکاری ملازمت کا خواہاں ہوتا ہے۔ کوئی پولیس تو کوئی پائلٹ یا آرمی افسر اور کچھ میرے جیسے صحافی بننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اور پھر اپنی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے

Read more

بجلی کا بل بائے ون گیٹ ون فری والی صورتحال

گزشتہ ماہ بجلی کا ستاسی ہزار روپے کا بل موصول ہوا تو آنکھوں کے آگے جسے اندھیرا سا چھا گیا سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ بل کس طرح ادا کیا جائے لیکن جیسے تیسے کر کے بل ادا کیا تو سب سے پہلا کام بجلی کی بچت کے حوالے سے کیا پھر کوشش کی جانے لگی کہ جتنی ہو سکے بجلی کی بچت کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ بچت کرنے کی غرض سے پورے گھر میں 12 واٹ کے

Read more

سلمان بابر بیگ جنسی ہراسانی کیس اور اعزاز سید

اعزاز سید کو ویسے تو لوگ صحافت کے ایک معروف نام کے طور پر جانتے ہیں لیکن مجھے آج ان کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک پنجابی لطیفہ یاد آ رہا ہے۔ وہ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ کسی گاؤں دیہات میں رات کے کسی پہر کسی کے ہاں اچانک کچھ مہمان آ وارد ہوئے۔ بعد از طعام میزبان نے اپنے پڑوسی کا دروازہ کھٹکھٹا کر ان سے ایک عدد چارپائی کی درخواست کی۔ اس شخص نے رات کے اس پہر

Read more

محقق شیخ عزیز کی رقم کی گئی ”سندھ کی محلاتی داستانیں“

”یہ داستانیں، محض کہانیاں نہیں، جو کسی کہانی نویس یا افسانہ نگار کے ذہن کا اختراع ہو یا کسی محروم دماغ کے خوش کن مستقبل کی خواہش کا پرتو ہوں۔ بلکہ یہ کہانیاں وہ واقعات ہیں، جن کو اسی طرح بیان کیا گیا ہے، جس طرح وہ وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ البتہ ماضی کے داستان گو اساتذہ کی طرح ان واقعات میں انداز بیان کو اسی طرح تبدیل کیا گیا ہے کہ ان واقعات میں تخیل کے ساتھ ساتھ زبان

Read more

نارویجین ڈرامہ نگار جون فوس اور ادب کا نوبل انعام

ناروے سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ادیب و ڈرامہ نگار جون فوس سال 2023 میں ادب کے نوبل انعام کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ وہ 29 ستمبر 1959 کو ناروے کے مغربی ساحل پر واقع شہر ہاگسنڈ میں پیدا ہوئے۔ فوس نے تقریباً 40 ڈراموں کے ساتھ ساتھ ناول، مختصر کہانیاں، بچوں کی کتابیں، شاعری اور مضامین بھی لکھے ہیں۔ سویڈیش اکیڈمی کے مطابق ان کو یہ ایوارڈ ان کے اختراعی ڈراموں اور نثر میں ناقابل بیان بیانیے

Read more

نواساری: جہاں اکبر کی دی ہوئی زمین پر ایک قدیم لائبریری قائم ہے

اورنگ آباد سید مودودی کی جائے پیدائش، اورنگزیب کا دکنی تاج محل۔ سورت کے ساتھ ہی ایک اور شہر بھی ہے جسے سورت کا جڑواں شہر بھی کہتے ہیں۔ اس کا نام نوا ساری ہے۔ جب میں نے اس علاقے کی تاریخ پڑھی تو مجھے معلوم ہوا کہ یہاں دو اہم ترین واقعات رونما ہوئے جن کی وجہ سے نوا ساری ایک اہم شہر گردانا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ ان واقعات کو آپ تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

Read more

’نعمت خانہ‘ ایک سماجی و ثقافتی ناول

پروفیسر خالد جاوید کا شہرہ آفاق ناول ’نعمت خانہ‘ ایک سماجی و ثقافتی ناول ہے جو حقیقت نگاری پر مبنی ہے۔ اس ناول میں متوسط طبقے کے ایک مشترکہ خاندان کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ناول میں باورچی خانہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اسے نعمت خانہ کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے اور ناول کے اہم واقعات یہی انجام پاتے ہیں۔ باورچی خانے کا ماحول اس میں موجود برتن و دیگر سامان کہیں تشبیہ، کہیں استعارے

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! سولہویں قسط

‏‎ثانیہ کا دردناک انجام پڑھنے والے کو دکھی کر دیتا ہے لیکن سوچ کے بہت سے دروازے وا کر کے غور کرنے پہ مجبور کر دیتا ہے کہ تیرہ برس کی بچی کا سولہ برس اس دنیا میں گزار کر اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کن عوامل کے نتیجے میں ہوا؟ ‏‎وہ جن راہوں پر چلی، اسے اس طرف دھکیلنے کا ذمہ دار کون تھا؟ ‏‎فہرست تو طویل نظر آتی ہے لیکن سر فہرست ثانیہ کا باپ رشید کوچوان

Read more