چیف جسٹس کی ’سیاسی‘ ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کی سربراہی میں اپوزیشن کے وفود نے یکے بعد دیگرے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بظاہر یہ ملاقاتیں عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے پر مشاورت اور تجاویز لینے کے لیے چیف جسٹس کی درخواست پر کی گئی ہیں۔ لیکن عدالت عظمیٰ کے سربراہ کی سیاسی لیڈروں سے ہونے والی ایسی ملاقاتوں کے ملکی سیاست اور معاملات پر اثرات کو نظر انداز نہیں

Read more

دَورِ حاضر کے "سامراج”۔

روایتی ہو یا سوشل میڈیا۔ ’’صحافت‘‘ کا بنیادی کام ہمارے ہاں ان دنوں محض چسکہ فروشی رہ گیا ہے۔ ٹی وی کے ’’کرنٹ افیئرز‘‘ کے لئے مختص پروگراموں پر توجہ ڈالیں تو وہ ایک ہی موضوع کے بارے میں فکر مند سنائی دیتے ہیں اور وہ موضوع ہے شیر افضل مروت صاحب کے تحریک انصاف کے چند سرکردہ رہ نمائوں سے اختلافات۔ مذکورہ اختلافات کے نت نئے پہلواجاگر کرتے ہوئے طے یہ کر نے کی بھی کوشش ہورہی ہے کہ

Read more

ماہروز ظفران کا سندھی کیلکولیٹر۔ اختراع اور شمولیت کا انقلابی امتزاج

آج کے دور میں، جب ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی کو تشکیل دے رہی ہے، کراچی کی سولہ سالہ طالبہ، ماہروز ظفران کی کہانی ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ماہروز نے پاکستان کا پہلا سندھی زبان کا کیلکولیٹر ایجاد کر کے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔ یہ ایک انقلابی کارنامہ ہے جو نوجوانوں، تخلیقی صلاحیتوں اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایجاد نہ صرف ٹیکنالوجی کی ترقی کی علامت ہے، بلکہ سندھی کے لیے

Read more

خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل

خیبر پختونخوا میں پچھلے کئی دنوں سے صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی سرگرمیوں کے ذریعے ہلچل نظر آ رہی ہے۔ حیران کن طور پر صوبے میں پچھلے گیارہ سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی بھی اپنے جلسے جلوسوں کے ذریعے حکمران جماعت کی بجائے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں صوابی میں 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جو جلسہ منعقد

Read more

خدارا! پی ٹی وی کو تباہی سے بچا لیں

چند سال پہلے پی ٹی وی پر ترکی ڈرامہ ”ارطغرل“ اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا۔ ارطغرل ڈرامہ ناظرین کی بہت زیادہ تعداد کو اٹریکٹ کرنے میں کامیاب ہوا۔ لیکن اس ڈرامے کو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کی بجائے کسی پرائیویٹ ادارے کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا گیا۔ جس کا فائدہ پی ٹی وی کو نہیں ہوا۔ اب بھی ایک اور ترکی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی منصوبہ بندی

Read more

تعلیم، جنسی ہراسانی اور ہمارا معاشرہ

مالاکنڈ یونیورسٹی میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ نہ صرف ایک فرد یا ادارے کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ہمارے تعلیمی نظام، سماجی ڈھانچے، اور قانونی کمزوریوں کا آئینہ دار ہے۔ یہ واقعہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہراسانی جیسے مسائل کسی ایک طبقے یا جنس تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کا حل سماجی، تعلیمی، اور قانونی سطح پر ہی

Read more

بھارت کو ایف 35 کی امریکی پیش کش سے پاکستان اور چین پریشان نہیں

ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کے بعد کے حالات کا اثر ان دونوں ممالک پر تو جو پڑنا تھا پڑا ہی ہو گا مگر اس خطے میں انڈیا کے حوالے سے کسی بھی نوعیت کے اقدام کے اثرات لا محالہ پاکستان اور چین پر ضرور مرتب ہوتے ہیں اور اس سبب سے ہی چین نے اس ملاقات کے بعد دفاعی ساز و سامان کی گئی انڈیا کو فروخت کرنے کی امریکی خواہش یا یوں کہہ لیجیے کہ حکمت عملی پر

Read more

"شعور کا بہاؤ” شیخ رشید سے شیر افضل مروت تک

ریٹنگز کے حصول کو بے قرار ٹی وی اینکروں کو ان دنوں شیر افضل مروت ویسے ہی مطلوب ہیں جیسے کسی زمانے میں ’’غریب کی چھت‘‘ کے بارے میں منافقانہ ٹسوے بہانے والے راولپنڈی کے ترجمان عصر ہوا کرتے تھے۔ 2008ء میں کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد پیپلز پارٹی چند دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو ’’میثاق جمہوریت‘‘ کی خاطر نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ نے اسے

Read more

پیکا ایکٹ میں ترامیم 3۔

قانون میں ترمیم کی گئی ہے کہ ”غلط اور جھوٹی خبر سے متاثرہ شخص کو اتھارٹی کو خبر ہٹانے یا یا بلاک کرنے کے لئے 24 گھنٹے سے قبل درخواست دینا لازمی ہو گا“ سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی چیئرمین اور 8 ارکان پر مشتمل ہو گی سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے بہ لحاظ عہدہ ارکان ہوں گے چیئرمین اور دیگر ارکان کی تعیناتی کا اختیار حکومت کے پاس ہو گا ان کی مدت 5 سال

Read more

یو نو ٹل آئی نو ٹل (You No Tell I No Tell)

فروری 2024 ء میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی اتحادی حکومت ایک سال کے اندر 34 فیصد کی سطح پر مہنگائی کو 5 فیصد سے نیچے تک لانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اِس دوران سرکار کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ معاشی حالت خطرہ سے نکل جانے کی خبر تو ہم کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملی ہے۔ اِس سے قطع نظر کہ صوبہ خیبر

Read more

سلطانہ صدیقی کا سفر

کچھ لوگ صرف زندگی نہیں گزارتے وہ زندگی کی کہانی لکھتے ہیں۔ ایسی کہانی جو وقت کے صفحات پر ہمیشہ کے لیے ثبت ہو جاتی ہے۔ سلطانہ صدیقی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے ایک ایسی عورت جس نے خواب دیکھا اور پھر اسے حقیقت میں بدلا۔ ایک ایسی ہستی جس نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نہ صرف اپنا مقام بنایا بلکہ اسے ایک نئی شناخت دی۔ یہ 1974 کی بات ہے جب ایک باہمت خاتون نے پی

Read more

ٹرمپ کی یک طرفہ سفارت کاری سے یورپ تنہا رہ جائے گا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے یوکرین پر جنگ شروع کرنے کا الزام سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک میں ایک نئی بے چینی محسوس کی جا رہی ہے۔ البتہ سوموار کو پیرس میں ہونے والے یورپی لیڈروں کی ملاقات میں کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی تھی۔ اب بدھ کو یہ لیڈر ایک بار پھر یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی پالیسی پر غور کریں گے۔ یوکرین کے علاوہ ڈنمارک اور پولینڈ جیسے ممالک یورپ کا دفاع

Read more

روحانی رشتوں میں ملبوس جنسی درندے

پاکستان میں چور وہی ہوتا ہے جو پکڑا جائے اور کیس کی اندراج سے پہلے مک مکا کر کے خود کو ’باعزت‘ چھڑا نہ سکے، ورنہ یقین کریں، اکثر لوگ سوشل میڈیا پر جن برائیوں کا ذکر کرتے ہیں، خود بھی انہی برائیوں میں پڑے ہوئے ہیں، بس موقع نہیں ملتا یا پکڑے نہیں گئے ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی اور کالج کے کسی لیکچرار اور پروفیسر (میل فیمیل دونوں ) کے لئے یہ کیا کم ہے، کہ وہ قحط النساء پر

Read more

تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات

پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ بالخصوص طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طلبہ، والدین، انتظامیہ اور پالیسی سازوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں جنسی ہراسانی، دھونس اور دیگر بدانتظامی کی مسلسل سامنے آنے والی خبروں کے نتیجے میں طلبہ، خاص طور پر طالبات کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس طرح

Read more

موت کی مارکیٹنگ

آج کل صبح آنکھ کھلتے ہی ہم میں سے اکثر انسانوں کی جس چیز پر پہلے نظر پڑتی ہے وہ اپنے جاننے والے لوگوں کی سوشل میڈیا سٹوریز یا پوسٹس ہوتی ہیں جن میں زیادہ تر موت کی سختی، قبر کے عذاب، جہنم کی آگ اور مرنے کے فوراً بعد لوگ کتنا جلدی آپ کو بھلا دیں گے وغیرہ، وغیرہ لکھا ہوتا ہے۔ یہ سب صبح سویرے پڑھنے کے بعد بھلا کوئی کیسے اس زندگی میں اپنی پوری صلاحیتوں اور

Read more

کیا جنریشن زی مذہب سے دور ہو رہی ہے؟

نسل Z، جو 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والی نسل ہے، پوری دنیا میں آج کے جدید دور کی سب سے زیادہ متحرک، آزاد خیال، اور سوالات کرنے والی نسل سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں، جہاں مذہب ایک گہری سماجی جڑیں رکھتا ہے، اس نسل کی مذہب سے دوری ایک اہم بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ پچھلے دنوں احمد جاوید صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی وہ بھی ہماری نسل کو لے کر بہت پریشان دکھائی

Read more

بلوچستان میں کتابیں پڑھنے کا رواج اور سیاسی تحریکیں

بلوچستان میں بڑھتا ہوا کتابیں پڑھنے کے رجحان کا سیاسی تحریکوں سے گہرا تعلق ہے۔ بلوچ قوم نے اپنی تاریخ، ثقافت، اور حقوق کے بارے میں جاننے کے لیے کتابوں کو ایک اہم ذریعہ سمجھا ہے۔ سیاسی طور پر مظلوم قوم ہونے کی وجہ سے، کتابوں نے انہیں اپنی شناخت اور سیاسی جدوجہد کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔ بلوچی زبان اور روایات کو زندہ رکھنے کی کوششوں نے مقامی ادب کو فروغ دیا ہے۔ مصنفین اور شاعروں نے بلوچی

Read more

ایڈورڈ سعید: مستشرقیت اور مابعد نوآبادیات

یکم نومبر 2001 میں یروشلم میں ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والا ایڈورڈ سعید ایک فلسطینی امریکن سکالر، استاد، سیاسی کارکن اور ادبی نقاد تھا اس نے ادب کو سماجی اور سیاسی ثقافت کے تناظر میں دیکھا اور پرکھا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں ادب کے استاد کے طور پہ اس کو نو آبادیاتی مطالعہ کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق اور خودمختار فلسطینی ریاست کا ایک بے باک ترجمان تھے۔ ایڈورڈ سعید کے والد

Read more

قیدی کے خطوط:یہی جواب ہے، اس کا کوئی جواب نہیں

غالب کی پہچان شاعری ہے لیکن ان کے خطوط انھیں سمجھنے کے لیے ان کی شاعری کی ہی طرح اہم ہیں۔ ان خطوط میں خوشی، بے بسی، التجا ہے، پریشانیوں کا ذکر ہے۔ گھر کی دیواروں کی دراڑیں ہیں، قحط ہیں، سیلاب ہیں، وبائیں ہیں، بخار ہیں، رات کی تاریکیوں میں نقب لگا کر تختے، دروازے اور چوکھٹیں نکال کر لے جانے والے چور ہیں، اس چوری سے پریشان غریب غربا ہیں، مئی جون کی گرم ہوائیں ہیں، شاعری اور

Read more

سندھ کے نوجوان: منشیات، بے روزگاری اور سماجی زوال

سندھ میں نوجوانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال ایک لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔ تعلیم سے دوری، بے روزگاری، منشیات کی لعنت اور سماجی بے حسی نے نوجوانوں کو ایک ایسی راہ پر ڈال دیا ہے جہاں وہ یا تو خود کو تباہ کر رہے ہیں یا معاشرے کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ حالیہ واقعات، جن میں آکاش انصاری جیسے معروف شاعر کا بے رحمانہ قتل شامل ہے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سندھ میں معاشرتی اقدار

Read more

نواز شریف عداوت بھلا کر قومی ایجنڈے پر کام کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے گزشتہ روز مہنگائی کے خاتمہ کو اپنی پارٹی کا بیانیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے۔ موجودہ مشکل سیاسی صورت حال میں قوم و ملک میاں نواز شریف جیسے سینئر اور تجربہ کار لیڈر سے معمولی سیاسی بیان کی بجائے ایسی قیادت کی توقع کرتے ہیں جو موجودہ بحران، بداعتمادی اور تنگ نظری ختم کرنے کے لیے کام کرے اور عالمی سطح

Read more

مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کا وحشیانہ قتل

عمر کوٹ، سندھ سے وابستہ ڈاکٹر شاہنواز کمبھر جن کا وحشیانہ قتل ہمارے نظام پر ایک بد نما داغ ہے۔ اور اس چھوٹے قصبہ کی اب شناخت بھی بن چکا ہے۔ مذہبی جنونیوں نے بے گناہ ڈاکٹر کو قتل کر دیا تھا ڈاکٹر شاہنواز کمبھر ایک کمیونٹی ہیلتھ کیئر ور کر تھے، اور اپنے شعبہ اور فلاحی کاموں کی وجہ سے جانے اور پہچانے بھی جاتے تھے۔ اور انہوں نے عمر کوٹ اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں مریضوں

Read more

’زی جنریشن‘ انسانوں کی آخری نسل؟

میرا تعلق اس نسل سے ہے جسے سوشل میڈیا پر چھائے نوجوان حقارت سے ”بے بی بومرز“ پکارتے ہیں۔ یہ نسل ان افراد پر مشتمل ہے جو 1946ء سے لے کر 1964ء کے درمیانی سالوں میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ نسل معدوم ہورہی ہے۔ ان میں سے شاید ہی کوئی نوکری وغیرہ کرتا ہو۔ صحافت کو پیشہ بنانے کی وجہ سے میں بدنصیب مگر اس وقت تک کام کرنے کو مجبور ہوں جب تک ہاتھ میں جنبش آنکھوں میں دم

Read more

پیکا ایکٹ میں ترامیم 1۔

اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے ملک گیر احتجاج کے باوجود متنازعہ ”پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ترمیمی بل 2025 ء“ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوری طور پر توثیق کر دی ہے جس کے بعد بل نے قانون کی شکل اختیار کر لی ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس قانون کی گرفت مضبوط کرنے کے لئے آرڈننس کے ذریعے ترامیم کی گئیں تو عدالت سے رجوع کرنے

Read more

انہیں خط میں لکھا تھا دل مضطرب ہے

خط دِلی خیالات کا روزنامچہ اور اسرارِ حیات کا صحیفہ ہے۔ تاریخی حوالے سے بغداد کے قریب پانچ ہزار سال پرانی تختیاں اصل میں خطوط ہی تھے۔ ملکہ سبا کو لکھا گیا حضرت سلیمان کا خط بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ اردو میں رجب علی سرور اور غلام غوث بے خبر اولین مکتوب نگار سمجھے جاتے ہیں۔ غالب اور مولانا آزاد کے خطوط نے تو مکتوب نگاری کو صنفِ ادب بنا دیا۔ وقت کے ساتھ ڈاکیا اور قاصد نو

Read more

”سیاسی عدمِ استحکام“ کا تصوراتی بیانیہ!

اپریل 2022 سے اَب تک، پی۔ ٹی۔ آئی کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود پاکستان کسی سیاسی بحران کا شکار ہوا نہ روایتی عدمِ استحکام کا کوئی ایسا بھونچال آیا کہ دَرودِیوار لرز اٹھتے اور نظمِ حکومت کو سنبھالے رکھنا مشکل ہوجاتا۔ البتہ پی۔ ٹی۔ آئی کی اپنی کشتی بَرمودا تکون کے خونیں جبڑوں تک آن پہنچی ہے۔ چوبی تختے چرچرا رہے ہیں، بادبان دھجیاں ہو رہے ہیں، کشتی کو سنبھالا دینے کے بجائے مسافر ایک دوسرے کو سمندر میں دھکیل

Read more

زلزلہ، سائنسی حقائق اور افسانوی کہانیاں

انسان اپنی کم علمی، جہالت اور کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اکثر ایسی باتوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ آج صبح سویرے آنکھ کھلی تو سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر نظر پڑی، تو سوچا کہ اس پر کچھ تحریر کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب یعنی 15 فروری کو اسلام آباد، اس کے ملحقہ علاقوں اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایک شخص نے

Read more

جنگ کی باتیں اور ’خوارج‘ کا قضیہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک بھر کی جامعات سے آئے ہوئے طالب علموں سے گفتگو کی ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ اگرچہ فوج کے سربراہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس جنگ میں جیت یا ہار کی بات کر رہے ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کسی جنگ میں مصروف نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کی باتیں ملکی مفاد میں

Read more

زبانوں میں بٹا ہوا آدمی۔ حصہ دوم

اہل خانہ کا کھیتی باڑی سے ملازمت کا سفر گاؤں سے شہر تک کا سفر تو بنا مگر یہ اندازہ نہ تھا کہ یہ پنجابی سے اردو میں انتقال کا سبب بن جائے گا۔ انتقال دونوں طرح کا سمجھا جا سکتا ہے۔ میں پڑھتا تو بائیس روپے مہینہ کے سرکاری اسکول میں تھا مگر اسکول فوجی چھاؤنی میں واقع تھا، کیونکہ گاؤں چھاؤنی سے ملحق تھا۔ اسکول مخلوط بھی تھا اور مربوط بھی۔ مرد مومن ضیا الحق کے آخری سال

Read more

دوسرا سفید جھوٹ: سات سال میں پاکستان سے ایک کروڑ لوگ ہجرت کر گئے

لکھنے کو میرے پاس بہت کچھ ہے مگر ارد گرد اتنا جھوٹ یا غلط بیانیاں ہیں کہ دل اکتا جاتا ہے۔ ”ہم سب“ پر میرا پہلا مضمون پاکستان سے متعلق انہی غلط بیانیوں یا سفید جھوٹوں میں سے ایک کی وضاحت پر تھا۔ ایک سفید جھوٹ: پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان صوبہ پنجاب کے کئی شہروں کے لڑکے بالے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کے چکر میں کئی دہائیوں سے خوار بھی ہو رہے

Read more

پندرہویں صدی میں چینی ایڈمرل ژینگ ہو کی مہمات کا مطالعہ

چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی تہذیبی اقدام ”Global Civilization Initiative (GCI)“ کا تصور مارچ 2023 ء کو بیجنگ میں ایک تقریر کرتے ہوئے پیش کیا۔ اس کا مقصد تہذیبی ہمہ گیری، باہمی آگہی اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ ہے۔ ان کے تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور ہم آہنگی کے تصور کو بین الاقوامی سطح پر بے انتہا پذیرائی ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”تہذیبوں کے درمیان تبادلہ اور باہمی ہم آہنگی انسانی تہذیب کی

Read more

پاکستان کی پیکانائزیشن

کراچی پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور کراچی یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ (PECA) کے حوالے سے ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے میں مجھ سمیت سینیئر استاد ڈاکٹر توصیف احمد خان، سینیئر صحافی جناب مظہر عباس، پریس کلب کے سابق صدر جناب سعید سر بازی، حقوق نسواں کی تحریک سے وابستہ سینیئر ایکٹیوسٹ محترمہ مہناز رحمان، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جناب طاہر حسن خان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

Read more

تیسری دنیا، ماہرِ تعلیم اور ایتھیسٹ کی کتاب

کتابیں علم، سیکھنے اور تنقیدی سوچ کی تشکیل میں معلومات کے ارتقا پذیر کردار کو سمجھنے کے لیے ایک اہم وسیلہ ہیں خاص کر میرے جیسے افراد کے لئے جن کے پاس ریسورس کے نام پر ساری زندگی صرف کتابیں ہی میسر رہی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کتابوں اور ان کے موضوعات میں بھی بہت جدت آئی ہے اور پڑھنے والوں کے ذوق میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ حال ہی میں ایک فلسطینی ملحد کی کتاب پڑھنے کا

Read more

”باتیں لاہور کی“ از سوم آنند

ہندوستان کی تقسیم کے حوالے سے لکھے جانے والی کوئی بھی کتاب اٹھا کر پڑھ لیں آپ کو احساس ہو گا کہ اس خطے کی عوام نے کتنے مصائب اور آلائم جھیل کر اس تقسیم کے مرحلے کو طے کیا اور تب جا کر کہیں انھیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ اُن دلسوز واقعات کو سُن اور پڑھ کر انسانی دل جتنا مرضی ہے سخت ہو لیکن نرم پڑھ جاتا ہے اور آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی جاری ہو جاتی

Read more

آئیے لیے چلتے ہیں ہم آپ کو ٹرین کے اِک سفر پر

ہم ناسٹلجیا کے مارے، ماضی پرست لوگوں کا کیا کیجئے، ہمارا ایک مسئلہ تھوڑی ہے۔ ہر شے ہر بات میں ماضی ڈھونڈنے نکل کھڑے  ہوتے ہیں۔ اب کیا زمانہ ہے کہ کوئی اپنی خوشی سے ریل پر عازمِ سفر ہو جائے! بہرحال کچھ دن قبل مجھے لاہور سے اسلام آباد کا سفر درپیش ہوا تو ریل کے سفر کی اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھانی، جو ایک عرصہ سے دل میں پنپ

Read more

صحافتی اظہار کو ڈستا ہوا ”پیکا“ قانون

جب سماج غیر سنجیدہ اور غیر منطقی بنیاد پر تعمیر ہونے لگیں تو اس سماج کی آخری منزل غیر سیاسی اور غیر جمہوری سماجی سوچ پر مرتکز ہو کر بے ابتری اور غیر منصفانہ سماج کی بربادی پر اپنا اختتام کرتی ہے، ہمارے سماج میں اکثر غیر جمہوری رویوں کا ذکر بہت فراخدلی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ملک کے سیاسی فیصلے جب آمرانہ انداز سے ہونے لگتے ہیں تو جمہوریت کو تاراج کرنے کا واویلا دیکھنے کو ملتا

Read more

عمران خان کے خطوط اور آرمی چیف کا اہتمامِ حجاب!

کیا آپ ایسے جواب کے منتظر ہیں جو عموماً ڈاکٹر ”مریض کے تیمارداروں“ کو دیتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ خط لکھتے جائیں، کبھی تو ایسا ہو گا کہ ”جواب“ آ جائے۔ جواب تو جو بھی ہو بہر حال جواب ہی ہوتا ہے لیکن جواب کی نوعیت یہ طے کرتی ہے کہ معاملہ کہاں جا کے رُکا ہے۔ سابق وزیر عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پے در پے تین خط لکھے گئے

Read more

ملتان، میلانو اور محبت کا عالمی دن

آج سے کوئی دس گیارہ سال پہلے ہماری سالانہ کانفرنس ملتان میں تھی اور وہ 14 فروری کو شروع ہو رہی تھی۔ ہم لوگ کانفرنس کے پہلے دن سائنٹفک سیشن کے بعد ملتان گھومنے کے لئے نکلے تو عجیب منظر دیکھا، موٹر سائیکلز پر بہت سارے جوڑے رنگ برنگ کپڑوں میں سڑک کے ہر طرف نظر آئے، راستہ میں باغوں میں نظر آئے۔ پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آیا پھر یاد آیا کہ آج ویلنٹائن ڈے ہے اور ملتانی سینٹ

Read more

مکتوب نگاری کا موسم، انکار کی بہار

تحریک انصاف کے بانی اب تک آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو 3 خط لکھ چکے ہیں۔ جبکہ جنرل صاحب کا کہنا ہے کہ ’انہیں کسی سیاسی لیڈر کے خط پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سیاست دان سیاست دانوں سے بات کریں۔ مجھے اگر کوئی خط ملا تو میں اسے وزیر اعظم کو بھجوا دوں گا‘ ۔ اصولی طور سے پاک فوج کے سربراہ کا موقف درست ہے۔ لیکن کیا اس طرح مکتوب نگاری کا سلسلہ بند ہو جائے

Read more

فرسودہ نظام کی اصلاح کب ہوگی؟

ہماری اقتصادی حالت صورت بہت خراب اور دیوالیہ پن کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان نے 11 جولائی 1950 میں آئی ایم ایف جوائن کیا تھا۔ ہمارے نام نہاد لیڈران نے کرپشن اور اقربا پروری کے سائے تلے تمام حکومتی ادارے اور سرکاری کمپنیوں کو نا اہل ڈائریکٹروں کی سرپرستی میں چلا رہے تھے اور آج بھی کچھ نہیں بدلا۔ کہتے ہیں کہ جیسی قوم ویسے حکمران ہوتے ہیں۔ مگر میرا دماغ آج تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ

Read more

سرراہ احتجاج اور پس پردہ مذاکرات

آج کل سوشل میڈیا پر یہ شعر زبان زدعام ہے قمیض وچ موریاں تے ارباں دیاں چوریاں جلسے وچ بد معاشیاں تے خط وچ معافیاں یہ شعر پڑھ کر مجھے اک لطیفہ یاد آ گیا۔ سیاست دانوں کا ایک گروہ کسی دور دراز علاقے میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک بس کی بریک فیل ہو گئی اور وہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ اہل علاقہ حادثے کی جگہ پہنچے اور تباہ شدہ بس میں

Read more

سچ پوچھئے تو جانِ گلستاں ہے شاہِ کریم

چار فروری سے اب تک دنیا بھر سے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی ہمہ جہت شخصیت اور خدمتِ انسانیت پر جو کچھ پڑھنے اور سننے کو ملا، وہ سب دل کو چھو لینے والا تھا۔ عالمی رہنما، دانشور اور اربابِ فکر جس عقیدت و احترام سے امام علیہ السلام کی یاد میں محبت کے نذرانے پیش کر رہے تھے، وہ نہ صرف ان کی بے مثال قیادت کا اعتراف تھا بلکہ اس روشنی کا بھی ثبوت تھا جو انہوں

Read more

اسلامک ٹچ

ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا کہ ہمارے ایک سیاستدان نے دوسرے سیاستدان کے کان میں یہ تاریخی مشورہ دیا تھا ”خان صاحب تھوڑا اسلامک ٹچ بھی دے دیں“ ۔ یہ ایک چھوٹا سا جملہ اپنے اندر ہماری ساری قومی منافقت، دھوکہ بازی، اور کھوکھلی جذباتیت کو سموئے ہوئے ہے۔ یہ الفاظ اپنے اندر ان پچھلی آٹھ دہائیوں کی تاریخ سمیٹے ہوئے ہیں جن میں اس ملک کے رہنے والوں کو منظم طریقے سے اس پست ذہنی معیار تک پہنچا دیا

Read more

چمپینز ٹرافی اور پاکستان کی تیاریاں

پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ تمام تیاریاں مکمل، ٹیموں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ایونٹ کا آغاز ہو گا۔ 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Read more

وائٹ ہاؤس میں بھیگی بلی بنے اردن کے شاہ عبداللہ ثانی

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے پر محیط ملاقات میں اردن کے شاہ عبداللہ الثانی کا رویہ بزدلانہ، خوشامدی، انسانی حقوق و عوام کی خواہشات کے برعکس اور کسی بھی قومی لیڈر کی شان شایان نہیں تھا۔ وہ غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کے امریکی منصوبے پر بات کرنے واشنگٹن آئے تھے لیکن انہیں صدر ٹرمپ کے منہ پر اپنی ہی حکومت کا یہ موقف بیان کرنے کا حوصلہ نہیں

Read more

جدید ادبی انقلاب

ڈیجیٹل و انفارمیشن انقلاب کی حامل اکیسویں صدی میں نہ صرف ہمارا اُردو ادب بلکہ بین الاقوامی اور عالمی ادب بھی بنیادی طور پر اِن تین جہتوں کے زیر اثر انقلاب پذیر ہے۔ اول ذریعۂ اظہار کی سطح پر، دوم موضوعاتی و معنوی سطح پر اور سوم لسانی و اسلوبی سطح پر۔ انقلاب پذیری کی اِن ہمہ جہت سطحوں کی جڑیں ہمیں انیسویں اور بیسویں صدی کی زرخیز مٹی کی آغوش تخلیق میں مدغم ملتی ہے۔ انیسویں اور بیسویں صدی

Read more

"آزاد عدلیہ” دیکھنے کی تمنّا؟

کسی اور دھندے سے کہیں زیادہ صحافت کے لئے ’’برکت‘‘ واقعتا حرکت میں ہے اور پیر کے روز میرے کئی ساتھی یہ امید باندھے ہوئے تھے کہ ان کے لئے ’’برکت‘‘ لوٹنے ہی والی ہے۔ اپریل 2007ء کے ایک دن اس وقت کے فوجی صدر مشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اپنے ہاں طلب کر لیا تھا۔ موصوف کو خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کی موجودگی میں چند فائلیں دکھا کر استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا گیا۔ افتخار چودھری

Read more

آخری حل

چار فروری کو انٹرنیشنل میڈیا میں سب سے بڑی سٹوری اور ہیڈ لائن نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کا با ضابطہ اعلان تھا جو کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کیا تھا۔ چار فروری سے تاحال ٹرمپ کے غزہ کے قبضہ کے بیان کی بابت انٹرنیشنل میڈیا میں دنیا کے بیشتر ممالک، یو این او، عرب ممالک وغیرہ کی طرف سے فلسطینی ریاست

Read more

ناکام حکومت، ناکارہ جج اور بدعنوانی کا بڑھتا انڈکس

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران قومی منظر نامے پر تین قابل توجہ خبریں سامنے آئی ہیں۔ پہلی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی اور پروگرام کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ دوسری خبر کے مطابق ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل‘ نے پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ کی اطلاع دی ہے۔ تیسری خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ

Read more

دیوار اور نوشتہ دیوار: الٹی ہو گئیں سب تدبیریں

نوشتہ دیوار کا مفہوم ہے، خدا کی طرف سے تنبیہ، جلی تحریر یا علامات خصوصاً وہ جو آئندہ کے لیے خبردار کریں، مستقبل کے حالات کا واضح اشارہ، سامنے کی بات۔ نوشتہ دیوار کا محاورہ اس وقت بولا جاتا ہے جب تباہی سامنے کھڑی ہو لیکن اندھا ہونے یا آنکھوں پر پٹی بندھے ہونے کی وجہ سے نظر نہ آ رہی ہو۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے برسر اقتدار آئے ہیں، مسلسل غیرمعمولی اعلانات اور اقدامات کر رہے

Read more

برگر شوارمے والے کتاب میلے کی روداد

کتابیں ہوں، بہت کتابیں ہوں، اور ہر طرف کتابیں ہوں۔ پچھلے ہزاریئے میں جنم لینے والوں میں یہ خواہش اتنی غیر معمولی نہیں تھی، اس لئے جب پچھلے ہزاریئے سے قدم نکال کر ہم نے ایکسپو سینٹر میں قدم رکھا تو ہمیں اپنی آنکھوں پہ یقین نہیں آیا۔ پہلے تو کچھ وقت ہم بولائے بولائے، آنکھیں پھاڑے ویسے ہی دکان دکان گھومتے رہے جیسے گاؤں کا غریب بچہ شہر کے میلے میں آ کر کھو جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر

Read more

جینا ہر دور میں عورت کی خطا ہے لوگو

گزشتہ تیس سالوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں جنسی اور تولیدی صحت سے منسلک خواتین کے دوسرے حقوق کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں لاکھوں خواتین ان حقوق سے محروم ہیں۔ پچھلے برس یو این ایف پی اے نے ”دُنیا کی آبادی کی صورت حال 2024“ پر اپنی سالانہ رپورٹ کا اجراء کیا تھا۔ اس رپورٹ کا موضوع ”اُمید کے دھاگوں سے باہم بندھی زندگیاں : جنسی اور

Read more

سفر جاری ہے

وہ لوگ جن کو کانفرنسوں اور ورکشاپس میں شرکت کے لئے بیرون ملک جانے کا موقع ملتا ہے، واپس آ کے صرف دفتری رپورٹ لکھنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو عام قارئین کو اپنے کام کی تفصیلات بتانے کے ساتھ ان ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور تفریحی مقامات کی سیر بھی کراتے ہیں۔ اردو ادب کی ایک قاری کی حیثیت سے سفر ناموں کا مطالعہ بچپن سے میرا محبوب مشغلہ رہا ہے۔ ان سفر

Read more

عمران خان کے چھ نکات اور شیخ مجیب

1970 کے انتخابات میں مشرقی پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کر لینے کے بعد مجیب الرحمٰن کے چھ نکات نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پیچھے جہاں بھارت کی سازش، ہماری انتظامی غلطیاں، یحیی خان کے غیر آئینی دور کے آمرانہ فیصلے اور مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال جیسی ٹھوس وجوہات شامل تھیں وہیں ان ساری وجوہات کی پیدائش کا باعث شیخ مجیب کی نرگسیت اور سیاسی آمرانہ

Read more

کیتھولک ورلڈ آرڈر

عالمی استعماری قوتوں کی طرف سے فلسطینی سرزمین پہ صیہونی ریاست کے جبری قیام کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بدامنی نے ناقابل بیان انسانی المیوں کو جنم دینے کے باوجود پون صدی تک نوع انسانی کے اجتماعی شعور کو دھوکے میں رکھا لیکن آج کیتھولک مفادات کے تقاضوں نے صرف پندرہ ماہ پہ محیط غزہ جیسی محدود جنگ کے ذریعے صیہونیت کے بارے میں پوری دنیا کا پرسپشن بدل دیا، یعنی بالآخر وقت کی بے رحم گردشوں نے ”اعلان

Read more

تیری خیراں

تم بیڈ پہ پڑے کیا کر رہے ہو، اتنا نہ ہو سکا آ کر ماں کے پاس ہی بیٹھ جاؤ۔ مانا تیری خیراں گھر نہیں، پر تیری ماں تو گھر ہی تھی۔ لیکن تم اس موئے موبائل سے باہر آؤ تو پھر ہے نا، جانے کس ماں کے ساتھ لگے رہتے ہو۔ گھر اور گھر والی کی فکر ہی نہیں تجھے۔ دفتر سے واپس آتے ہو اور اسے لے کر بیٹھ جاتے ہو۔ بند کرتی ہوں تیرا یہ موبائل دیکھنا،

Read more

پیکا ایکٹ میں ترامیم: پارٹ 2

ہر حکومت نے پیکا ایکٹ میں اپنی ضروریات و مجبوریوں کو پیش نظر رکھ کر اس قانون میں تبدیلیاں لائی ہے لیکن تا حال سوشل میڈیا پر ہونے والی ”دہشت گردی“ پر قابو نہیں پا سکی حکومت سوشل میڈیا پر ہونے والی ”دہشت گردی“ سے عاجز تھی ہی لیکن اس نے اس کی آڑ میں الیکٹرانک میڈیا کو بھی لپیٹ میں لینے کی شعوری کوشش کی ہے جس کی وجہ سے صحافتی تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے

Read more

نو کا مطلب نو ہوتا ہے

چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پی ٹی آئی کے دور میں ایک عظیم کارنامہ یونیورسٹی آف چکوال کے قیام کی شکل میں سر انجام دیا۔ راجہ یاسر کے دادا راجہ سرفراز خان نے چکوال میں 1949 میں کالج بنا کر خود کو امر کیا تھا۔ یونیورسٹی کا قیام بلاشبہ چکوال کی تاریخ میں ایک عظیم واقعہ ہے۔ یہ یونیورسٹی جہاں ہمارے مستقبل کے معمار تیار کرنے کی درسگاہ ہے وہاں چکوال کی

Read more

پاک فوج زندہ باد کے بجائے پراپیگنڈہ کی زد میں کیوں؟

یہ نظام قدرت ہے کہ ہر نظام کو چلانے کے لئے درپردہ ایسی قوتیں ہوتیں ہیں جو نظام چلا رہی ہوتی ہیں۔ دنیا کے ہر کامیاب ملک میں اصل رول ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی رہا ہے ایسے ہی پاکستان میں فوجی اسٹیبلشمنٹ مضبوط ترین ریاستی ستون سمجھی جاتی ہے مگر افسوس پچھلے کچھ عرصہ سے اس اہم ترین ستون کو ملک دشمن قوتوں کی آشیرباد سے ملک میں موجود چند عناصر منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش

Read more

ٹرانس جینڈر کے حقوق

ٹرانس جینڈر افراد انسانی معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنہیں طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا، مگر ان کی جدوجہد اور معاشرتی شعور میں اضافے کے ساتھ ان کے حقوق کو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کا سفر مشکل اور طویل رہا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی خدمات اور کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کئی مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔ آئین پاکستان اور ٹرانس جینڈر

Read more

پاک چین دوستی میں گدھوں کا کردار

گزشتہ دنوں جب حکومت پاکستان نے گوادر میں چین کو گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کے لئے مذبح خانہ کھولنے کا اعلان کیا تو سوچا کہ چلو ایک پنتھ دو کاج کے مصداق جہاں چین کا بھلا ہو گا، وہیں ہمارے ملک میں بے کار سمجھے جانے والا مظلوم جانور بے چارہ گدھا بھی کسی کام سے لگے گا۔ نہ صرف کام سے لگے گا بلکہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی معیشت میں بہتری

Read more

اپنا آئین اپنی مرضی: سامنے آئینہ رکھ لیا کیجئے

عمر ایوب نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں ہو رہا۔ تحریک انصاف کے لیے آئین 10 اپریل 2022 کے بعد معرض وجود میں آیا۔ اس سے قبل صحافت پابند سلاسل، سوشل میڈیا اور میڈیا پر قابو پانے کے سو سو ٹوٹکے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، قانون کی عملداری جبکہ لاپتہ افراد ریاست کے باغی اور ہزارہ لاشیں بلیک میلر قرار پائیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں اشتراک کے سُنہرے دن، ہائبرڈ دور کی چاندنی راتیں

Read more

سیاسی شعور سے عاری طلبہ، روبوٹک مزدوروں کی افزائش

نو آبادیاتی معاشروں میں سیاسی آزادی پر قدغن کوئی نئی بات نہیں ہے یہ نا صرف معمول کا ہی حصہ سمجھی جاتی ہے بلکہ اپنا تاریخی تسلسل بھی رکھتی ہے کیونکہ ایسے معاشروں کی کل تاریخ سیاسی آزادی پر قدغن اور پابندیوں کا ہی شاخسانہ ہے۔ پاکستان بھی جو برطانوی استعمار سے آزاد ہو کر (کچھ لوگوں کی رائے البتہ مختلف ہے ) دنیا کے نقشے پر ابھرا، ایسے ہی المیے کا شکار رہا ہے۔ پہلے انگریزوں کی پابندیاں تھیں

Read more

ماحولیاتی تبدیلیاں اور ریڈیو کا عالمی دن

اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسکو کی جانب سے اس سال ریڈیو کے عالمی دن کا مرکزی عنوان ریڈیو اور ماحولیاتی تبدیلیاں رکھا گیا ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت میڈیا ٹیکنالوجیز میں نت نئی ایجادات کے اس دور میں بھی ریڈیو عالمی سطح پر نہایت مقبول اور قابل بھروسا میڈیم ہے۔ ریڈیو نہ صرف ماحولیاتی فکر اور نظریات کو عام فہم

Read more

خوفزدہ اقلیتیں اور حکومتی بیانیہ

اقلیتوں کے حقوق کے لیے پاکستان کی وابستگی اس کے آئین میں درج ہے، جو ریاست کو ”اقلیتوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ“ کا حکم دیتا ہے اور تمام شہریوں کے لیے قانون کے سامنے برابری کو یقینی بناتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران حکومت نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ کے لیے مختلف قوانین اور پالیسیاں نافذ کی ہیں۔ مثال کے طور پر، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ایکٹ، 2020 واضح طور پر جبری تبدیلی مذہب

Read more

ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ جنریشن گیپ

کہتے ہیں کہ ہر نئی نسل پرانی نسل کے لیے ایک ناقابلِ حل معمہ ہوتی ہے۔ نئی نسل کو لگتا ہے کہ پرانی نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چلنے سے قاصر ہے، جبکہ پرانی نسل کا ماننا ہے کہ نئی نسل اخلاقی، تہذیبی اور فکری بگاڑ کا شکار ہے۔ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں، بلکہ سقراط کے زمانے سے چلا آ رہا ہے جب وہ نوجوانوں کے بدلتے رویوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتا تھا کہ یہ نسل

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط ( 3 )

چند دنوں سے جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے پورا سوشل میڈیا اس سے بھرا پڑا ہے۔ یہ سب دیکھ کر جو تکلیف ہوئی وہ تو اپنی جگہ ہے مگر پھر یہ سوچ کر شرمندگی ہوئی کہ ہم اپنے بچوں کو کیا ایسا پاکستان دے کر جائیں گے جہاں کسی اقلیت سے تعلق رکھنے والے کی عزت جان اور مال محفوظ نہ ہو۔ میرے بچے پچھلے آٹھ سال سے دبئی میں رہتے ہیں ہم ہر سال اپنے پیاروں سے

Read more

محبت ، ڈیٹنگ یا شادی

شادیوں کا سیزن عروج پر ہے، شہنائیاں بج رہی ہیں، بچے رو رہے ہیں۔ مٹیاں جالے کھا کر پل بھی رہے ہیں۔ اذیت اگلی نسل میں ٹراسنڈ ہو رہی ہے۔ میں اپنے پاپا سے پوچھتا ہوں، ہم شادی کیوں کرتے ہیں، وہ بولے بیٹا، کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔ جواب مجھے سمجھ نہیں آیا۔ والدین پر پریشر ہے، مکان بنا کر دو، بیگم نوکری چھوڑ، بچوں کو پالنے میں اپنی پروفیشنل لائف کے سمجھوتے کا معاوضہ مانگ رہی ہیں۔ نفسیاتی مسائل

Read more

ایک سچی معاشرتی کہانی

شانتی میرے اسکول میں آیا تھی مذہب کے لحاظ سے کٹر ہندو لیکن ایک صاف ستھری اور وضع دار خاتون جس کے تیکھے نقوش اور رنگ و نکھار حالات کی دھوپ میں کملا ضرور گیا تھا مگر ابھی ختم نہ ہوا تھا۔ شانتی کا میاں رام رکشہ چلاتا تھا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا زیادہ تر حصہ وہ دیسی شراب میں بہا دیتا مگر پھر بھی اپنے گھر کے اخراجات کے لئے شانتی کو معمولی سی رقم ضرور

Read more

افغانستان میں سب اچھا نہیں

میں خبر بناتا نہیں، کیونکہ میں رپورٹر نہیں صحافی ہوں۔ پھر خبریں جن جن ذرائع سے سامنے آتی ہیں، ان سب پر یقین نہیں کرتا، لیکن سب کو دیکھنے کے بعد ’اصل خبر‘ سامنے آ جاتی ہے۔ پھر کئی اصل خبروں کو اکٹھا کر کے اس کے اندر پوشیدہ نکتے، جو بولنے اور نشر کرنے والے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کشید کرتا اور آپس میں ملاتا ہوں۔ یہی صحافت اور تجزیہ ہوتا ہے، کہ خبریں کس طرح اور طرف

Read more

یو ٹرن: آگے جانے کے لیے پیچھے ہٹنا ہی پڑتا ہے؟

یو ٹرن کا لفظ سنتے ہی ہمارا دھیان موٹر وے اور سڑکوں کے موڑوں اور اشاروں کی جانب گھوم جاتا ہے کیونکہ یو ٹرن دراصل گاڑی چلانے کے دوران سڑک پر پیچھے واپس گھوم کر سفر کے رخ کو متضاد سمت میں جانے کو کہتے ہیں۔ ٹریفک میں یہ اصطلاح اکثر استعمال ہوتی ہے۔ موٹر وے اور سڑکوں پر یو ٹرن کے بورڈ اور اشارے آویزاں ہوتے ہیں۔ یعنی اپنے راستے کو بدل کر واپس گھوم جانا بھی یو ٹرن

Read more

پانچ فروری کے دن میری سینہ کوبی

پانچ فروری کا دن میں غصے میں بھنائے ہوئے گزاردیتا ہوں۔ ہمارے ہاں اس روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔ سرکار کی جانب سے سرکاری ملازمین کو اس روز چھٹی دینے کا مقصد در حقیقت انہیں اس امر کے لئے اْکسانا اور سہولت پہنچانا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر قبضے کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں میں حصہ لیں۔ کشمیر کے نام پر ایک روز کی چھٹی حاصل کرنے والوں میں سے کتنے فی صد افراد

Read more

غزہ کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیزی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے اور اسے ایک بڑے تجارتی مرکز اور شاندار سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کی ’خواہش‘ ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر کے اس شاندار خطے کو مثال بنا دے گا۔ البتہ اس اشتعال انگیز بیان کو پوری دنیا نے مسترد کیا ہے اور امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کرنے والے امریکن عربوں نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیر

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام کی وجد آفریں زندگی کے 29 خرد افروز واقعات

عالم اسلام کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام ( 1926۔ 1996 ) نے ہر پہلو سے بڑی کامیاب و کامران زندگی گزاری۔ راقم ان خوش نصیب انسانوں میں سے ہے جس نے آپ جیسے قد آور طبیعات دان سے 1982 میں وسکانسن ریاست کے شہر میڈیسن میں لمبی پر مغز ملاقات کی تھی۔ وہاں آپ نوبل انعام ملنے کے بعد یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لئے تشریف لائے تھے۔ اس ملاقات کا حال راقم کی کتاب ”ڈاکٹر عبدالسلام،

Read more

نامہ بر صحافی اور قیا مت کے نامے

لفظ صحافت جو کہ صحیفہ کا ماخذ ہے اپنے اندر کسی مقدس پیغام کی مکمل اور جامع تعریف سموئے ہوئے ہے۔ صحیفہ کے لفظی معنی جریدہ اور رسالہ کے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بہت سے انبیاء کرام پر صحیفے اتارے تاکہ اپنا پیغام لوگوں تک پہنچائے۔ اس لئے صحافت کو ایک معتبر اور پیغمبری پیشہ بھی کہا جاتا ہے۔ صحافت کی تعلیم کے دوران بنیادی صحافتی اقدار و اخلاقیات کے بارے میں پڑھا تو یہی سمجھے کہ واقعی ان

Read more

میرے انکل، آنٹی، بوتل کا جن اور کانا دجال

میں پانچویں جماعت میں تھی جب پہلی بار گھر میں پینٹیئم تھری آیا تھا، اس وقت انٹرنیٹ اتنا عام نہ تھا۔ تب سے ہی میں نے کمپیوٹر پر ایسی طبع آزمائی کی کہ آج حیوانیات میں ماسٹرز کرنے کے باوجود بھی دوست اور کولیگ کمپیوٹر کی ڈاکٹر کہہ کر بلاتے ہیں۔ پھر انٹرنیٹ کا دور آیا یوں سمجھیں بوتل کا جن میرے ہاتھ لگ گیا۔ میرے لئے یہ معلومات کا وسیع سمندر تھا لیکن میرے آس پاس لوگوں کی رائے

Read more

گرینڈ ڈائیلاگ

پاکستان کا سیاسی ماحول تو ہمیشہ کی طرح گرم ہی ہے اور یہ ایسا ہی رہے گا جس کی دو نہایت بنیادی وجوہات ہیں۔ اول انتخابات میں نامعقول مداخلت اور انتخابی نتائج پر سیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد آج ایک جماعت پسندیدہ ہے تو کل دوسری، چلیں ایسا ہی سہی مگر یہ جو باری باری ان جماعتوں کی قیادت کو زیر عتاب لانا بھی تو ایک ریت بن چکا ہے۔ مگر صاحب اس کی ذمہ دار بھی سیاسی قیادت ہی

Read more

پیکا ایکٹ: گھر کو گھر بنانے میں نئی ترکیب لازم ہے

”پیکا“ ، دی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز، 2025 میں ترامیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بعد قانون بن کر نافذ ہو گیا۔ ایکٹ میں غیرقانونی مواد کی 16 اقسام کی فہرست ہے۔ گستاخانہ مواد، تشدد، فرقہ ورانہ منافرت کو ہوا دینا۔ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی یا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔ غیرقانونی مواد میں جعلی یا جھوٹی رپورٹس، آئینی اداروں اور ان کے

Read more

تف ہے بھئی

کیا یہ امر تعجب خیز نہیں کہ ہم ایک ایسی سرزمین میں جی رہے ہیں جس کی بنیاد تو بظاہر آزادی جیسے عظیم نصب العین پر استوار تھی، لیکن آج یہی آزادی ”زنجیرِ قوم“ ٹھہری؟ کبھی ہم جمہوریت کے چراغ کو فخر سے ہوا دیتے تھے، چراغ امید لے کر چلتے تھے، اور دل میں چاند تارے توڑ لانے کے خواب سجایا کرتے تھے۔ پھر کیا ہوا کہ یکایک ہماری آنکھوں سے امید کے سُرمے جھڑ گئے، اور ہمیں احساس

Read more

ہم صرف طفیلی تماشائی

ہم لوگ دیکھتے ہیں لطف اندوز ہوتے ہیں تالیاں بجاتے ہیں کھاتے ہیں پیتے ہیں سوتے ہیں جاگتے ہیں بچے پیدا کرتے ہیں اور یہ سلسلہ جیسے تھا ویسے کی بنیاد پر جاری و ساری ہے۔ ایسے ہی جاری و ساری ہے جیسے جوہڑ میں ٹھہرا پانی۔ ہم میں جستجو، فکر، سوچ ایسے ہی ناپید ہے جیسے گدھے کے سر پر سے سینگ۔ دنیا میں قوموں کے عروج و زوال کی داستانیں جس قدر رقم ہیں ہم اسی قدر ان

Read more

یومِ یکجہتی کشمیر اور عالمی برادری

وطن عزیز میں یومِ یکجہتی کشمیر ویسے تو ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے حمایت کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ درحقیقت اس دن کو قومی سطح پر منانے کے پیچھے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کا محرک کارفرما ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ

Read more

تذلیل نہیں، حسن سلوک

وطن عزیز پاکستان میں سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں حالیہ دنوں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نہ صرف بازاروں، سڑکوں اور راستوں کی صفائیاں کی جا رہی ہیں بلکہ تجاوزات بھی ہٹائی جا رہی ہیں اور جن لوگوں نے اپنی دکانوں کے باہر بڑے بڑے تھڑے یا چھجے بنا رکھے ہیں وہ بھی مختلف شہروں کے بازاروں میں گرا دیے گئے ہیں اور بتدریج یہ مہم دوسرے شہروں میں بھی جا رہی ہے۔ اسی طرح قبضہ کی

Read more

دوائی کے نام پہ زہر مت کھائیں

ویسے کرنی تو آپ نے اپنی مرضی ہی ہے لیکن بتاتا چلوں کہ کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر ادویات کا استعمال نہ کیا کریں۔ آج کل فیس بک پہ کچھ میڈیکل سٹور والے اس طرح ادویات بتا رہے ہیں۔ کہ یہ مسئلہ ہو تو فلاں گولی لے لو، وہ مسئلہ ہو تو فلاں لے لو۔ ان بیچاروں کو خود یہ پتا نہیں ہوتا کہ ایسی ادویات کتنی نقصان دہ ہوتی ہیں۔ جیسے ساتھ دی گئی تصویر میں کوئی

Read more

کچن گارڈننگ: گھروں میں ٹھوس فضلے کا حل

پوش علاقوں میں بھی گزریں تو گھریلو کچرے کے شاپر گلیوں میں کتے، بلیوں کے ہاتھوں بھنبھوڑے نظر آتے ہیں یا پرندے ان میں سے کچھ نہ کچھ اپنی چونچوں میں پکڑے کھاتے، گراتے اڑ رہے ہوتے ہیں۔ جگہ جگہ بڑے بڑے عموماً کھلے منہ والے کوڑے دان بھی کوڑے کی بدبو، مچھروں اور مکھیوں کا پسندیدہ ترین مسکن ہوتے ہیں۔ بلیاں الگ ان کے اوپر جھول رہی ہوتی ہیں یا ان کے اندر دعوت عام منا رہی ہوتی ہیں۔

Read more

دیہاتی طالبات کی معصوم خواہشیں اور ہماری ذمہ داریاں

دیہات کی خاموش گلیوں میں پلنے والی بچیوں کے خواب بھی اونچے ہوتے ہیں مگر ان کے گرد روایات کی ایسی زنجیریں ہوتی ہیں کہ وہ خواب خواب ہی رہ جاتے ہیں ہر سال مختلف سکولوں اور کالجز میں کھیلوں کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔ میں جس سکول میں پڑھاتا ہوں اس میں طلبا و طالبات ساتھ پڑھتے ہیں۔ اس سال بھی سکول میں کھیلوں کا ہفتہ منایا گیا طلبا و طالبات کے لیے مختلف مقابلے رکھے گئے لیکن جب

Read more

مشینی ذہانت سے مایوسی اور قحط سالی کا عذاب

علم کے سمندر سے جوبھی نئی لہر ابھرے نہایت لگن سے میں اس کا پیچھا کرتا ہوں۔ گزشتہ چند برسوں سے اے آئی کا بہت ذکر ہے۔ یہ Artificial Intelligence کا مخفف ہے۔ کچھ عرصہ قبل جب اس کا چرچا شروع ہوا تو میرے نہایت مہربان شعیب بن عزیز صاحب نے اس کی بدولت میرا کچا چٹھا نکالنا چاہا۔ سردیوں کی شاموں میں اداس بیٹھ کر ’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘ جیسا مصرعہ نکالنے والے

Read more

عمران خان کو اب فوج کی براہ راست مدد درکار ہے!

شکایتیں تو سب پرانی ہیں اور مقصد بھی صرف ایک ہی ہے۔ البتہ اب تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے ’مطالبات‘ براہ راست آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ایک کھلے خط میں بیان کیے ہیں جن کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ یہ خط جلد ہی عوام کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ عمران خان نے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور عوام میں دوری

Read more

صحافت نہیں مری، اخبار اور نیوز چینلز مر رہے ہیں

صحافت نہیں مری، میڈیا کی زیست کے سامان بدل گئے ہیں۔ میڈیا (صحافت) اس وقت تک بقید حیات رہے گا جب تک ریاست آخری سانس نہیں لے گی۔ بلکہ جب تک انسان کا وجود باقی ہے میڈیا بھی رہے گا۔ ہاں میڈیا کا میڈیم پہلے بھی بدلا ہے، اب بھی بدل رہا ہے کیونکہ ”ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں“ ۔ خبر کہیں نہیں جانے والی۔ خبریت کو دوام ہے۔ خبر نکال کے دینے والے خبر نگار کی ضرورت

Read more

پنجابی لسانی یادداشت اور پختون

آخری دفعہ پختون بت پرست نہیں تھے، بوت پرست تھے۔ پختون اگر ایسے ہی جنگ پسند تھے جیسے کہ ان کے بارے میں لکھا اور تصور کیا جاتا ہے، تو پھر ان کی سرزمین کی آرکیالوجیکل کھدائی سے قدم قدم پر انسانی ڈھانچے نکل آنے چاہیے تھے، لیکن یہاں ڈھانچوں کی بجائے بت نکل رہے ہیں، جو ثابت کرتا ہے کہ پختون لاشیں جلایا کرتے تھے اور بت پوجا کرتے تھے۔ اس کے باوجود بھی حیرانی اس وقت ہوتی ہے

Read more

فیملی ولاگنگ

کسی بھی ویڈیو بلاگ کو ولاگ کہا جاتا ہے تو فیملی ولاگ، خاندان میں ہونے والے معاملات کو ویڈیو کی صورت میں پیش کرنا کہا جا سکتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سماجی میڈیا پر ایک بھونچال سا مچا ہوا ہے۔ کچھ لوگ اس عمل کو واہیات اور بے حیائی کا ذریعہ کہتے ہیں اور کچھ لوگ اس کے تحفظ میں سرگرداں ہیں۔ یہاں ضرورت اس بات کو سمجھنے کی ہے یہ عمل اس قدر اہمیت و توجہ کا حامل

Read more

جامعہ اُردو اور گورنر سندھ

جامعہ اُردو کا جلسۂ تقسیم اسناد، اس کے ساتھ۔ ’سالانہ‘ ضرور لکھا جاتا ہے کیوں کہ جامعات میں اس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے لیکن جامعہ اُردو اس سے بوجوہ محروم رہی اس لیے لفظ ’سالانہ‘ بھی اس کے لیے مرحوم ہو گیا۔ 28 ِ جنوری 2025ء کو جب کہ اُردو کالج کو جامعہ کا درجہ ملے تقریباً23 برس ( 2002ء سے ) ہو گئے یہ پانچ واں جلسہ تقسیم اسناد تھا، مقام گورنر ہاؤس۔ اس میں 2013ء

Read more

بین الاقوامی اشرافیہ کون ہے 

ہمارے عہد میں گلوبلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے ذریعے باہمی انحصار والی دنیا میں، ایک سایہ دار لیکن ہمہ گیر وجود قوموں اور معاشروں پر چھایا ہوا ہے۔ عام آدمی کو اس کے وجود کا علم نہیں۔ لیکن جو اس کا علم رکھتے ہیں، وہ اسے بین الاقوامی اشرافیہ کہتے ہیں۔ یہ گروہ سرحدوں، ثقافتوں اور قومی وفاداریوں سے بالاتر ہے، دنیا کے معاشی، سیاسی اور ثقافتی نظاموں پر غیر متناسب اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ یہ اشرافیہ کیا ہے۔ کون

Read more

چیھپا ڈھپاک ڈھم ڈھم

مشتاق احمد یوسفی لکھتے ہیں کہ گوریاں بہت حسین و جمیل ہوتی ہیں لیکن ہمارے پاکستانی بھائی ہمیشہ بہت موٹی بہت بھدی گوری کا انتخاب کرتے ہیں اور اب یہ بات بار بار ثابت ہونے کے بعد اب ایک بار پھر ثابت ہو گئی جب امریکہ سے سانولی سلونی اونیجہ اینڈریو رابنسن اچانک پاکستان آ گئی اور اس کو حقیقت میں اپنے سامنے دیکھ کر ندال فرار ہو گیا اور پوری قوم حیران و پریشاں رہ گئی اور اس معاملے

Read more

عمران ریاض کی جلاوطنی، صحافت کے لیے پاکستان میں بدلتے حالات

پاکستان میں آزادیٔ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے ایک اور متنازع قانون، پیکا ایکٹ ترمیمی بل، منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ بِل بنیادی طور پر حکومت کے مخالفین اور تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کی ایک کوشش ہے۔ صحافیوں کی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قانون کی شدید مخالفت کر رہی ہیں، لیکن حکومت اپنی پالیسیوں کے حق میں ترمیمی بل لا کر عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ یہ

Read more

ایک غیر مقبول بیانیہ

اک ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں اک سفید داڑھی والے بزرگ کو ایس ایچ او صاحب پیٹ رہے ہیں۔ سب کو یہ ظلم لگا افسران بالا کو بھی اس لیے انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے ایس ایچ او نیو ملتان شفیق لنگاہ کو پابند سلاسل کر دیا۔ یہ خبر کا ایک رخ ہے جو سب کے سامنے ہے جبکہ دوسرا رخ یہ ہے کہ اس ملک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پہ

Read more

نفرت کی دیوی کو سب سے بڑا ایوارڈ

ہندوستان وہ ملک ہے جہاں سیاست کی بنیاد مسلم دشمنی پر رکھی جاتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ہمارے ہاں کا ایک طبقہ اسے انسان دوست ریاست تصور کرتا ہے مگر کاش یہ تخیل حقیقت ہوتا یہ تو وہ ملک ہے جہاں مشہور ہونے اور مقام حاصل کرنے کے لیے اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کو نشانہ بنانا لازمی قرار پاتا ہے۔ جس کا اظہار تسلسل سے جاری ہے۔ سال کی ابتداء میں وہاں کی ایک متنازعہ شخصیت کو سب

Read more

پاکستان میں پیکا ترمیم 2025 : انٹرنیٹ کی آزادی اور مواد کی نگرانی پر اثرات

پاکستان میں انٹرنیٹ کی آزادی اور آن لائن مواد کی نگرانی ہمیشہ سے ایک متنازعہ موضوع رہا ہے۔ 2025 میں پیکا (پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) میں کی جانے والی ترمیم نے اس بحث کو مزید شدت بخشی ہے۔ اس ترمیم کا مقصد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والی مختلف سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنا اور سائبر کرائمز کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا ہے۔ لیکن اس کے اثرات پر مختلف حلقوں میں شدید تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ پہلے تو یہ

Read more

جان پر کھیلنے والا پولیس افسر اور مریم نواز

دو روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا روٹ گزر رہا ہے اس موقع پر ایک پچاس سالہ شخص موٹر سائیکل پر روٹ کی گاڑیوں کے قریب آ گیا تو اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور ملتان کے ایس ایچ او شفیق خان نے اس کو روکا جس پر اس بابے نے مزاحمت کی اور ایس ایچ او کو ہاتھ سے مارا

Read more

پاکستانی سوشل میڈیا کلچر: ترقی کی دوڑ میں ہمارا ”منفرد“ میدان

دنیا مسلسل ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے۔ مغرب مصنوعی ذہانت (AI) میں انقلاب لا رہا ہے، جاپان اور کوریا روبوٹکس میں حیرت انگیز کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، چین دنیا کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر بنا رہا ہے، امریکہ اور یورپ ماحول دوست ٹیکنالوجیز متعارف کروا رہے ہیں، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی معیشت پر قبضہ جما رہے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ایک منفرد ترقی ہو رہی ہے۔ ہم نے

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 جج عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر کیسے؟

ان دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دو خطوں کا چرچا ہے۔ ایک خط تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے لکھا ہے اور اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں آئینی انتظام ناکام ہو چکا ہے لہذا سپریم کورٹ عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے معاملات اپنے ہاتھ میں لے۔ دوسرا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی جانب سے دوسری ہائی کورٹس سے ججوں کے مبینہ تبادلوں

Read more