قاتلوں سے پیار: یوں بھی جشن طرب منائے گئے

اس وقت جب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے، بے گناہ شہید مسافروں اور جوانوں کے غم سے سینے فگار تھے ’ان جاں گسل لمحات کی تکلیف کوئی ان مسافروں سے پوچھے جو عورتوں بچوں سمیت گولیوں کی بوچھاڑ میں قیامت خیز لمحات سے گزرے۔ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ ذہنی عیاش نام نہاد منفی سوچ رکھنے والے طبقات اور جماعتیں‘ اس سانحہ میں دہشت گردوں کی زبان بولتے نظر آئے۔ انہیں

Read more

بھکر دھرتی کے حقیقی سپوت شہداء افواج پاکستان

حالیہ کچھ عرصہ سے سوچی سمجھی سازش کے تحت منظم انداز میں پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اک طرف سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور نوجوان نسل کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف دشمن قوتوں کی مدد سے زمینی حملے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور بے گناہ پاکستانیوں پر یہودی دہشتگردوں کے حملے بلاوجہ نہیں ہیں، ماضی یاد کریں

Read more

عمران خان اقتدار میں آ بھی گیا تو؟

بہاول پور شہر میں 15 مارچ 2025 کو ریڑھیوں ٹھیلوں پہ آلو تیس روپے، خشک پیاز چالیس روپے اور تازہ خشک لہسن دو سو روپے کلو بک رہا تھا لیکن شہر کی مشہور بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پہ ”خود ساختہ اہلِ ایمان“ آلو والا سموسہ روزہ دار عوام کو فی عدد چالیس روپے کا بیچ رہے تھے جبکہ ریجن کا کسان رو رہا تھا کہ گندم کا مناسب ریٹ نہ ملنے سے اس نے تو بحران کا سامنا کیا

Read more

اسکول داخلہ مہم علم کی روشنی ہر بچے تک؟

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ایک ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، مگر بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک، خصوصاً پاکستان جیسے ملک میں، جہاں تعلیمی نظام پہلے ہی کئی بحرانوں کا شکار ہے، وہاں ”داخلہ مہم“ جیسی سرکاری سرگرمیاں اکثر رسمی کارروائی بن کر رہ جاتی ہیں اور بلوچستان اس معاملے میں پہلے نمبر

Read more

کیا جنید حفیظ کو انصاف مل سکے گا؟

لاہور ہائی کورٹ نے ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق لیکچرر کی سزائے موت کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں 2013 میں توہین مذہب کے الزامات میں گرفتار کرنے کے بعد 2019 میں دیگر سزاؤں کے علاوہ موت کی سزا دی گئی تھی۔ اب 6 سال بعد اس یک طرفہ سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے۔ جنید حفیظ کا معاملہ ملک میں توہین مذہب کے قوانین اور اس بارے میں پھیلائی

Read more

آشیانہ در قفس

میں نے اکمل شہزاد گھمن کی پنجابی کہانیوں کے مجموعہ ”پنجرے وچ آہلنا“ کو فارسی عنوان اپنی فارسی دانی کے اظہار کی خاطر نہیں دیا بلکہ اس لیے دیا کہ جب جدید فارسی افسانہ نگاروں اور شاعروں نے بول چال کی زبان استعمال کی اور می شود کو میشے لکھنا شروع کیا تو نہ صرف فارسی ادب کی شان بڑھی تھی بلکہ قارئین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا لیکن اکمل نے نئی چال یہ چلی کہ

Read more

دسمبر، شاعری، اور مونی بھائی کی کانپتی ہوئی محبت

جیسے ہی دسمبر آتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے سوشل میڈیا پر شاعروں کی کوئی بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی ہو۔ فیس بک، ٹویٹر، اور انسٹاگرام پر ہر طرف ”دسمبر اور جدائی“ کا نوحہ سنائی دیتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے یہ مہینہ صرف بچھڑنے، ٹوٹنے، اور اداس ہونے کے لیے بنایا گیا ہو۔ ہمارے دوست مونی بھائی اس طبقے کے نمائندہ شاعر ہیں۔ عام دنوں میں ان کے اندر شاعری ایسے غائب رہتی ہے جیسے چاند گرہن میں

Read more

جذبات اور احساسات: سائنس کے آئینے میں

فطری طور پر انسان جذبات و احساسات کا مجموعہ ہے۔ یہ جذبات اور احساسات انسانوں کے رویے اور رد عمل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انسان کے خوش گوار مزاج اور اداس و غمگین کیفیات کا تعین انھی پر منحصر ہے۔ جذبات در اصل احساس کی ایسی صورتیں ہیں جو جسمانی رد عمل کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ان رد عمل کے محرکات خارجی حالات اور سماجی تعلقات ہوتے ہیں۔ جیسے کہ کسی راستے پر جاتے

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال۔ پارٹ 2

مریم نواز ”تخت لہور“ پر فائز ہوئیں تو ”سیاسی پنڈت“ خاتون ہونے کے ناتے ان کے ناکام وزیر اعلیٰ ہونے کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے لگے لیکن مریم نواز نے سیاسی پنڈتوں کی تمام پیشگوئیوں کو غلط ثابت کر دکھایا گو کہ انہوں نے یہ سب کچھ دن رات کی محنت سے کر دکھایا جس کی ایک کامیاب وزیر اعلیٰ سے توقع کی جا سکتی تھی پنجاب میں دودھ اور شہد کی نہریں تو نہیں بہہ رہیں لیکن ہر کوئی

Read more

روز افزوں دہشت گردی: کئی چہرے چمکتے بجھ گئے ہیں

پاکستان کا ایک بڑا چیلنج بڑھتی ہوئی دہشت گردی ہے جس کا کئی دہائیوں سے ہمیں سامنا ہے۔ دہشت گردی کا تعلق ہماری داخلی سیاست اور علاقائی اور عالمی سطح سے جڑے معاملات دونوں سے ہے۔ اب افغانستان سے بھی دہشت گرد در اندازی کر رہے ہیں۔ افغانستان وہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جو پاکستان چاہتا ہے۔ عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی

Read more

ذرائع ابلاغ کے نرالے رنگ ڈھنگ

ایک زمانہ تھا جب ہمیں خبریں اور سیاسی تجزیے صرف اخبارات اور ریڈیو پاکستان سے دستیاب ہوتے تھے۔ اخبارات کے ایڈیٹر چھان پھٹک کر خبریں شائع کرتے اور اِس بات کا خیال رکھتے کہ اخلاق سے گری ہوئی کوئی اسٹوری شائع نہ ہونے پائے۔ ریڈیو پاکستان جو حکومت کی تحویل میں تھا، اُس کا ہر پروگرام بہت نپا تُلا اور معیاری ہوتا۔ تلفظ کا خاص خیال رکھا جاتا۔ ہر مکالمہ تہذیب اور اَخلاق کے دائرے میں ادا کیا جاتا تھا۔

Read more

بلوچستان میں دہشت گردی: مشاورت ہی نہیں عملی اقدامات بھی کیے جائیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دو روز بعد بالآخر کوئٹہ کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس بھی منعقد کی۔ دہشت گردی کو مسترد کرنے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ انہوں نے اس المناک سانحہ کے بعد قومی یک جہتی پر زور دیا اور کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو عسکری قیادت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے موجودہ

Read more

جیل بیتی۔4

میرے کچھ صاحبِ ذوق دوستوں نے ان مضامین کے سلسلے کی پہلی قسط میں راجہ انور کی کتابوں پر کچھ ایسے تبصرے کیے کہ مجھے ایک بار پھر پیچھے لوٹ کر انہی دو کتابوں کا مزید ذکر کرنا پڑ رہا ہے۔ ”بڑی جیل سے چھوٹی جیل تک“ میں راجہ انور نے کتاب کے آخری حصے میں ان بنیادی اراکین پی پی پی کا ذکر کیا ہے جن میں سے کچھ کو بدلتی رتوں نے پارٹی سے جدا کر دیا اور

Read more

بلوچستان بے اختیار حکمرانی، ناراض بلوچ اور عدم اعتمادی

دنیا میں کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جو مخصوص مفادات کے لیے نہ صرف برقرار رکھے جاتے ہیں بلکہ ان سے کئی طرح کے کاروبار بھی چلتے ہیں۔ بعض خطوں میں مسائل پیدا کرنے سے طاقت اور عہدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، اور بدقسمتی سے پاکستان میں یہ دونوں عوامل موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان، جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے، ہمیشہ سے سیاسی بے حسی، ناقص حکمرانی اور

Read more

اروندھتی رائے کی تصنیف: بے پناہ شادمانی کہ مملکت

نہ میں نے دہلی دیکھی ہے نہ کبھی کشمیر گیا ہوں۔ دہلی سے میرا پہلا تعارف خوشونت سنگھ کی ناول ”دہلی“ سے ہوا، جو ایک طوائف کی ایک شہر کی کہانی ہے۔ اشرافیہ نے جس طرح طوائف کے حسن و جوانی کے مزے لوٹے، اُسی طرح خوبصورت اور تاریخی شہر کو مسخ کر کے شاپنگ مالز اور بڑے بڑے بنگلوں کے ایک بکسے میں بدل دیا۔ جہاں اس شہر کے باسیوں کے اجداد کی قبریں تھیں اب وہاں بڑے مالز

Read more

پاکستان کی بقا بلوچستان سے جڑی ہے

نوروز خان 1860 کے آخر یا 1870 کے اوائل میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ بلوچی بلوچستان کے زرکزئی قبیلے سے تھا جسے زہری بھی کہا جاتا ہے۔ بلوچستان کا علاقہ چار شاہی ریاستوں قلات، مکران، لسبیلہ اور خاران پر مشتمل تھا۔ یہ ریاستیں کبھی افغانیوں، کبھی ایرانیوں اور کبھی دہلی کے حکمرانوں کی مطیع رہیں۔ 1875 یعنی نوروز خان کی پیدائش تک اس علاقے میں امن تھا۔ 1875 میں برطانوی راج کی نظر جیسے ہی اس وسیع علاقے پر پڑی

Read more

واٹس ایپ سٹیٹس کی نفسیات

اگلے وقتوں میں جب آبادی کم تھی، لوگ آس پاس رہتے تھے۔ عزیز رشتہ دار زیادہ سے زیادہ کچھ کلومیٹر دور ہوتے تھے تو خوشی یا غم کی خبریں جلد ایک دوسرے تک پہنچ جاتی تھیں۔ لوگ فوراً مقررہ جگہ پر پہنچ جاتے تھے اور خوشی یا غم بانٹ لیا جاتا تھا۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ شروع ہوا اور بات آج کے دور تک جا پہنچی جہاں ایک سیکنڈ میں کسی کو بھی کوئی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطرناک فیصلے

امریکی اسٹیبلشمنٹ چین سے مقابلے اور امریکہ کی عالمی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے میڈ مین تھیوری پر عمل کرنے کا خوفناک منصوبہ بنا چکی ہے۔ یہ وہی تھیوری ہے جس کے تحت سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کے دور میں کمیونسٹ ممالک کو خوفزدہ کیا گیا تھا۔ صدر نکسن کی میڈ مین تھیوری سے مراد ان کی سفارتی حکمت عملی تھی۔ صدر نکسن نے میڈ مین تھیوری کو ویتنام کی جنگ اور سابق سویت یونین کے ساتھ جوہری

Read more

ایڈورڈز کالج پر حکومتی قبضہ اور اقلیتوں میں تشویش

ایڈورڈز کالج پشاور کا مسئلہ خاص طور پر پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، جو اس ادارے کو اپنے تعلیمی اور مذہبی ورثے کی بنیاد کے طور پر دیکھتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) کی جانب سے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے حوالے سے حالیہ نوٹیفکیشن نے ان خدشات میں شدت پیدا کر دی ہے کہ کالج کو زبردستی حکومتی کنٹرول کا نشانہ

Read more

بلوچستان دہشت گردی پر آئی ایس پی آر کی وضاحت اور جواب طلب سوالات

آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ تیس گھنٹے کی مسلسل جد و جہد کے بعد جعفر ایکسپریس پر حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور بیشتر مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک ٹرین پر سوار 440 مسافر اپنے گھروں میں نہیں پہنچے ہیں۔ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ آپریشن کے دوران کے دوران موقع ملنے پر ادھر ادھر بھاگ گئے تھے۔

Read more

کیا زیلنسکی مستقبل میں نیگن وان تھیو بن سکتے ہیں؟

یوکرائنی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی بحث و تکرار ایک اہم واقعہ ہے جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ منظر عام پر آنے والی یہ بحث و تکرار نہ صرف ان دونوں رہنماؤں کے درمیان موجود سیاسی اختلافات کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ اس کے ذریعے دنیا کو ایک اہم پیغام بھی مل رہا ہے۔ یہ پیغام اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عالمی سیاسی مفادات تیزی سے

Read more

مریم نواز کے ’’فوری انصاف‘‘ کا فوری نتیجہ

اگر سوکھے ہوئے راوی کے کنارے کوئی کتا پیاس سے مر جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ صوبے کا وزیرِ اعلیٰ، لاہور کا ناظم، علاقے کے منتخب نمائندے یا محکمہ انسدادِ بے رحمی حیوانات ؟ پیاسے کتّے کی مثال صرف اس لئے دی گئی ہے کہ اسلامی تاریخ میں یہ فقرہ معروف ہے اور اس کا حوالہ سربراہِ حکومت کی کڑی ذمہ داریوں پر دال سمجھا جاتا ہے۔ آج کی دنیا میں اس جملے کا ایک ہی

Read more

افغان دہشت گرد کی امریکہ حوالگی کے بعد جعفر ایکسپریس دہشت گردی

بدھ کی صبح 10 بج کر 26 منٹ پر یہ کالم لکھنا شروع کیا ہے۔ رات بھر سو نہیں سکا۔ ٹیلی فون کی بیٹری دو مرتبہ چارج کرنے کے بعد دیوانوں کی طرح یہ جاننے کی کوشش کرتا رہا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں آئے 100 سے زائد مغوی رہا ہوئے ہیں یا نہیں۔ امید باندھ رکھی تھی کہ خیر کی خبر آتے ہی قلم اٹھا لوں گا۔ جس خبر کا منتظر تھا وہ مگر آئی نہیں۔ بلوچستان کے

Read more

جس نے بھی ڈالی، بری نظر ڈالی

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل پر لکھتے ہوئے عمر گزر گئی، قوانین بھی بن گئے لیکن لگتا یہی ہے کہ پاکستانی معاشرے میں ابھی تک ملازمت پیشہ خاتون کے تصور کو قبول نہیں کیا گیا حالانکہ اسی ملک میں ایک خاتون دو مرتبہ وزیر اعظم بنی اور آج کل پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہے۔ لیکن ملازمت پیشہ خواتین کو آج بھی مختلف طرح کی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں جنسی ہراسانی، امتیازی رویہ، اور

Read more

انسان زیادہ مطمئن ہیں یا جانور؟ مکمل کالم

جس طرح بعض خواتین کو مردانہ ریسلنگ کے چینل پسند ہیں اسی طرح مجھے نیشنل جیوگرافک پسند ہے، یہ چینل آپ جب بھی، جہاں سے بھی دیکھنا شروع کریں گے، اِس بات کی ضمانت ہے کہ بور نہیں ہوں گے۔ اِس چینل کے پروگرام دیکھتے ہوئے میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ جنگل میں جانور خواہ مخواہ ایک دوسرے سے نہیں لڑتے، اگر اُن کا پیٹ بھرا ہوا ہے اور انہوں نے شکار کے بعد سیر ہو کر

Read more

کابینہ میں دیرینہ کارکنوں کی شمولیت سے اچھی امیدیں

اقتدار قائم ہوتا ہے اور پھر کسی نہ کسی روز ماضی میں منتقل ہوجاتا ہے۔ مگر سیاسی جماعت کی مقبولیت یا پاکستان کے سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے یوں کہہ لیجیے کہ سیاسی رہنما کی مقبولیت کا ماضی ہونا کوئی امر لازم نہیں ہے۔ بلکہ سیاسی رہنما کی مقبولیت در حقیقت اس کے اپنے دور میں کیے گئے اقدامات کی بدولت زندہ رہتی ہے اور اس کی کامیابی صرف اس میں نہیں ہوتی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے

Read more

بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کے بعد مذمتی بیانات کا ناگوار سلسلہ

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں محصور مسافروں کو بازیاب کرانے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔ آخری خبریں آنے تک 104 مسافر رہا کرائے گئے تھے جبکہ ٹرین پر حملہ کرنے والے 16 شدت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا ہے کہ دہشت گرد کچھ مسافروں کو ریل گاڑی سے اتار کر پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ خبروں کے

Read more

بولان ٹرین حملہ اور مذمتی بیانات کی جگالی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں محصور مسافروں کو بازیاب کرانے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن رات گئے تک جاری تھا۔ آخری خبریں آنے تک 104 مسافر رہا کرائے گئے تھے جبکہ ٹرین پر حملہ کرنے والے 16 شدت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا ہے کہ دہشت گرد کچھ مسافروں کو ریل گاڑی سے اتار کر پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ خبروں کے

Read more

ظلم پہ خاموشی جرم ہے

(جی پی ایم سی کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر کے ہاتھوں انٹرن ڈاکٹر کی جنسی ہراسانی کا کیس) ویسے تو بڑے نامور اور معتبر اداروں میں صاحب اختیار افراد کے ہاتھوں بے بس اور کم اختیار رکھنے والی خواتین کی جنسی ہراسانی کے واقعات کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں لیکن اگر ان رویوں پہ معاشرہ خاموشی اختیار کر لے تو یہ ایک اجتماعی جرم ہے۔ جس کا ارتکاب ہم اکثر کرتے آئے ہیں۔ اور جس کے لئے ہم

Read more

” عوامیّت“ کی موجِ بلاخیز اور جمہوریت!

امریکی اور یوکرینی صدور، ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ مکالمہ چند منٹوں پر مشتمل تھا لیکن اِس مکالمے سے شروع ہونے والا ”مکالمہ“ ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ شرکائے نشست کی گفتگو، الفاظ اور لب و لہجہ ہی نہیں، ”بدن بولی“ (Body Language) بھی دیدنی تھی۔ یہ اُس عوامیّت (Populism) کا عُریاں مظاہرہ تھا جس کی کرشمہ سازیاں اَب یورپ، امریکہ اور لاطینی امریکہ تک ہی محدود نہیں رہیں، ایشیا تک آن پہنچی ہیں۔ کوئی آٹھ

Read more

سیاسی انقلابات۔ 2

  1989 میں چیکوسلواکیہ میں ویلویٹ (مخمل) انقلاب آیا۔ اسے ویلویٹ انقلاب اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ ایک پر امن اور غیر متشدد انقلاب تھا جس میں کسی قسم کی بڑی خونریزی یا مسلح جد و جہد نہیں ہوئی۔ مخمل کے کپڑے کا نام دینے کا مقصد اس کی نرمی، شائستگی اور بغیر کسی سخت تصادم کے کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سیاسی انقلاب کے نتیجے میں کمیونسٹ حکومت کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوریت قائم ہو گئی۔

Read more

دریائے سندھ کی نئی نہریں

گزشتہ چند ہفتوں سے ایک شور و غل سا مچا ہے کہ دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنی ہیں، نہیں نکالنی ہیں۔ اسی شور و غل کی وجہ سے ہر دو فریق کی بات سننا اور سمجھنا مشکل ہی تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک محترم دوست اور قابل انجینئر جو پانی کے مسئلوں پر بڑی جامعیت سے لکھتے ہیں، سے بھی گزارش کی تھی کہ یہ کیا قصہ ہے ذرا سمجھائیں۔ مگر انہوں نے یہ گزارش درخورِ اعتنا نہ

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کا فلسفہ گرین زون

میں نے کچھ دنوں پہلے آن لائن کورسز کے بے فائدہ ہونے پر لکھا اور آپ کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ مجھے اس امر کی پوری سمجھ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے وہ کورسز آخری امید ہوتے ہیں، انہیں لگتا ہے انہیں لینے کے بعد وہ بہتر محسوس کریں گے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ آن لائن کورسز سے بہتر چیز کا مشورہ ہے میرے پاس۔ یہ ہے گرین زون فلاسفی۔ ڈاکٹر خالد سہیل پاکستانی نژاد کینیڈین

Read more

امریکہ کا بن بلایا مہمان

حالیہ امریکن انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں ٹکی ہوئیں تھی دنیا بھر کے کم علم اور خوشامدی ٹولے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے دعوے کر رہے تھے خیر امریکن انتخابات ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے دوسری بار وہ وائٹ ہاؤس کے مکین بنے خود کو امریکن صدر کا دوست کہنے والے کھسیانی بلی کی طرح وارد ہوئے بن بلائے مہانوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سر فہرست تھے شاید نریندر مودی کے ذہن میں تھا کہ پیارے دوست

Read more

حیات خان اچکزئی: روزِ اول سے مخلص جدوجہد کا تسلسل

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی حقوق، جمہوریت اور مساوات کی علمبردار رہی ہے، اور اس نظریے کو بلوچستان میں موثر طریقے سے پہنچانے میں کئی باہمت رہنماؤں نے کردار ادا کیا ہے۔ انہی میں سے ایک نمایاں نام حیات خان اچکزئی کا ہے، جو روزِ اول سے مخلصانہ جدوجہد کے ساتھ پارٹی کے منشور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ابتداء سے قربانی اور محنت کا سفر حیات خان اچکزئی نے سیاست میں قدم رکھتے ہی عوامی خدمت کو اپنی

Read more

دہشتگردی! تدارک کی ہر تدبیر ناکام کیوں ہوئی؟

بنوں میں فوجی تنصیبات پر دہشتگردوں کے حملہ میں 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق 15 حملہ آوروں نے 3600 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں کمپاونڈ سے ٹکرا کر دیوار منہدم کرنے کے بعد کینٹ میں داخل ہو کر فورسز کے خلاف مزاحمت شروع کر دی، جسے کند بنانے کی خاطر قریبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ضرار فورس طلب کرنا پڑی، جس نے رات

Read more

بے بس مائیں، گمشدہ صدائیں

ماں کے وجود سے جنم لینے والی دنیا نے ہمیشہ اسی ماں کو صبر کا درس دیا، قربانی کا بوجھ دیا، اور خاموشی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ وہ جو سب کے لیے روشنی کا مینار بنی، خود اندھیروں میں دھکیل دی گئی۔ وہ بہن جو بھائی کے لیے دعا کرتی رہی، وہ بیٹی جو باپ کے سائے میں پروان چڑھی، وہ بیوی جو شوہر کے لیے زندگی کا سہارا بنی۔ مگر جب اس نے اپنے لیے جینے کی خواہش

Read more

پختونوں کی غداری پر دھینگا مشتی

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ پختون قوم پرستوں، کچھ سوڈو قوم پرستوں، کچھ نیم پکے قوم پرستوں اور کچھ الٹرا قوم پرستوں کے درمیان، ملک کے ساتھ ان کے آپس کے تعلق اور اخلاص پر لڑائی جاری ہے۔ سارے قوم پرست مانیں یا نہ مانیں، لیکن وہ پاکستانی ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی پہچان پاکستانی ہے۔ تبھی تو جب بھی ان سے شناخت مانگی جائے، تو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پیش کر کے اپنی پاکستانی شناخت

Read more

دہشت گردی کا عفریت:ہر ایک سمت موت ہی رقصاں ہے دوستو!

ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے مصطفی خان شیفتہ کا یہ شعر ایسے بے نفسوں کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے کہ بے غرض لوگ کیسے اہل غرض کو شرمندہ کر دیتے ہیں ایسی مثالیں تاریخ میں خال خال ہی نظر آتی ہیں۔ مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک سے جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر 1970 ء کے انتخابات میں اجمل خٹک کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1973

Read more

دہائیوں سے وزیرستان کے اونچی پہاڑوں کے دامن میں دبی بے آواز چیخوں کی داستان

9/ 11 کے حملے کے بعد 7 اکتوبر 2001 کو امریکہ اور نیٹو نے ”آپریشن اینڈیورنگ فریڈم“ کے تحت افغانستان میں فوجی کارروائیاں شروع کیں۔ امریکی فضائی بمباری کے نتیجے میں 13 نومبر کو شمالی اتحاد نے امریکی حمایت سے کابل پر اپنی افواج اتارے، اور یوں ایک نئی جنگ چھڑ گئی۔ مگر یہ جنگ صرف افغانستان تک محدود نہ رہی بلکہ اس نے پشتونخوا، خاص طور پر سابقہ قبائلی علاقوں کو بھی مستقل بدامنی اور عدم استحکام میں مبتلا

Read more

ڈیجیٹل بددیانتی

ایک ہوتی ہے مالی بددیانتی کوئی آپ سے غلط بیانی کر کے پیسے ہتھیا لیتا ہے، آپ سے فلاحی کاموں کے لیے دس روپے لے کر، دو کا کام کرتا ہے اور آٹھ جیب میں ڈال لیتا ہے۔ کسی خوشنما کورس کے فوائد گنوا کر فیس لیتا ہے اور مطلوبہ معلومات نہیں دیتا یا اسی طرح کا کوئی اور دھوکہ، یہ سب ہے مالی بددیانتی کہ مالی معاملات میں اس بندے نے آپ کے ساتھ ہیر پھیر کر لی۔ ایک

Read more

یوم خواتین پر وزیر اعظم کا پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پرجوش بیان دیا ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شمولیت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں اور مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔ اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے البتہ یہ سوال کیا جاسکتا ہے کہ حکومت ملک میں

Read more

کیا آپ بھی بغیر تحقیق کے شیئر کر رہے ہیں؟

آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک طاقتور اور موثر ذریعہ ابلاغ بن چکا ہے جس کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی تیز رفتار اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پلیٹ فارم لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن اسی تیز رفتار تبادلے کے باعث غلط معلومات کے پھیلاؤ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ خاص طور پر اسلام سے متعلق مواد کو بغیر تحقیق کے

Read more

بنگلہ دیش میں چند دن قسط: 4

تحریر ڈاکٹر شیرشاہ سید: ترجمہ گوہر تاج ستتر سالہ فرہاد مظہر ہمارے سامنے صحافیوں کے دو گروپوں سے بات کرنے کے بعد بہت تازہ دم اور اچھے لگ رہے تھے۔ ہمارے بعد طلبہ کا ایک گروپ بھی ان سے ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔ ”آپ غالب کے مداح ہیں؟“ میں نے ان سے مصافحہ کرتے وقت پوچھا تھا۔ ”کون نہیں ہے؟“ انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔ میں نے انہیں اپنے امریکہ میں رہنے والے دوست شاہ فضل عباس

Read more

ٹرمپ انتظامیہ میں بھارتی نژاد ماہرین کا غلبہ

امریکی سیاست بالخصوص ریپبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ میں بھارتی نژاد امریکی ماہرین کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ ماہرین قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، قانون نافذ کرنے والے انٹیلی جنس اداروں اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ تاہم اس دوران کسی بھی نمایاں امریکی مسلمان یا پاکستانی نژاد شخصیت کی نئی امریکی انتظامیہ میں عدم موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسلام مخالف

Read more

ملکی سیاست کی خرابیاں قومی پالیسیوں پر اثر انداز ہیں!

حکومت مسلسل تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ اب ایک جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر مہم جوئی کے بارے میں پی ٹی آئی کے متعدد لیڈروں سے سخت سوالات کیے ہیں۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے لوگوں میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر پارٹی میں بات کی جائے گی اور عمران خان کو بھی مطلع کیا جائے گا تاہم انہوں نے

Read more

ٹرمپ سادہ دِکھتا ہے مگر بھولا ہرگز نہیں

عمر بڑھنے کے ساتھ ذہن کو پیکا کے قانون نے بھی مفلوج بنا رکھا ہے۔ ’’صحافت‘‘ کے قابل رہ گیا ہوتا تو اس خبر کاعمر رفتہ کی لگن کے ساتھ پیچھا کرتا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے کینیڈا جیسے ہمسائے اور اتحادی کو بھی ناراض کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو 397 ملین ڈالر کی خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیوں کیا۔ مذکورہ فیصلہ گزرے ماہ کی 25 تاریخ کو ہمارے سامنے آیا۔ مقصد اس فیصلے کا پاکستان

Read more

چولستان اور تھر پہ مشتمل نیا صوبہ وقت کی ضرورت کیوں؟

مسئلہ یہ درپیش تھا کہ قلعہ دیراوڑ کو اندر سے دیکھنے کی اجازت امیر آف بہاول پور کے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب سے لینا پڑتی تھی کیونکہ قلعہ کی چابی ان کے خاص کارندے کے پاس تھی اور یہ اجازت صرف بہت ہی اہم حکومتی شخصیات یا غیر ملکی سفیروں وغیرہ کے لیے ہی دی جاتی۔ ہم ٹھہرے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء، ہماری اتنی پہنچ تو نہ تھی۔ یہ بات ہے پچیس سال قبل کی جب

Read more

امریکہ میں عوام کی حکومت یا پیسے کی؟

سرمایہ دارانہ نظام کو جمہوریت کا لبادہ اس خوبصورتی سے اوڑھایا جا چکا ہے کہ اب ان میں تمیز کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ امریکہ کو بہترین جمہوریت کے طور پر بطور دلیل پیش کیا جاتا ہے۔ عوامی راج کی مثالیں امریکہ سے شروع ہو کر برطانیہ پر ختم کی جاتی ہیں۔ کیا امریکہ میں واقعی حق حکمرانی عوام کے پاس ہے؟ کیا امریکہ میں جمہوریت حقیقی معنوں میں رائج ہے؟ یا پھر امریکہ میں بھی ”پیسہ پھینک تماشا دیکھ“

Read more

عاشقانِ عمران کی ٹرمپ سے عبث توقعات

خود کو تھکانے اور آپ کو اْکتا دینے کی حد تک بارہا اس کالم کے ذریعے امریکہ میں مقیم عاشقان عمران کو نہایت خلوص اور عاجزی سے سمجھاتا رہا ہوں کہ ریاستوں کے دیگر ریاستوں کے ساتھ تعلقات طویل المدت مفادات پر مبنی ہوتے ہیں اور پاکستانی ریاست 1950ء کی دہائی سے امریکی ریاست کی اتحادی ہونے کی حد تک ’’دوست‘‘ بن چکی ہے۔ پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط ومستحکم بنانا ان دو ممالک کے مابین دوستی کا اصل

Read more

اِک واری فیر ٹرمپ – مکمل کالم

بھلے وقتوں میں سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا جاتا تھا جو سفارت کاری کا ایسا نمونہ ہوتا تھا کہ سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ کون سا ملک کیا پیغام دے رہا ہے۔ دشمن ممالک کے درمیان بھی ملاقاتوں کا اعلامیہ یوں لکھا جاتا تھا کہ بندہ پڑھ کر سوچتا تھا کہ اِس میں باتیں تو تمام بھائی چارے کی لکھی ہیں، دشمنی کہاں تلاش کرنی ہے۔ اِس قسم کے اعلامیوں کو ڈی کوڈ

Read more

پریس پر پابندیاں: تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

سیاست دان کی کامیابی اس میں ہوتی ہے کہ وہ اپنا دائرہ عمل مسلمہ سیاسی و جمہوری اقدار میں رکھے۔ اور جب مسلمہ جمہوری اقدار سے ہٹ کر کوئی بھی اقدام محسوس ہوتا ہے تو وہ اس سیاسی حکومت یا سیاسی قائد کے مخالفین کو ممکن ہے کہ وقتی طور پر کمزور کر رہا ہو مگر اس کی وجہ سے حکومت بذات خود بھی اپنی جگہ چھوڑ رہی ہوتی ہے۔ یہ مستقل بنیادوں پر خبریں گردش کر رہی ہے کہ

Read more

بے عزتی زیلنسکی کی ہوئی یا ٹرمپ کی؟ پر تبصرہ

آج مورخہ 4 مارچ 2025 کے کالم میں نصرت جاوید صاحب نے ٹرمپ زیلنسکی ملاقات کو موضوع بنایا ہے۔ اس کی دیگر وجوہات میں سے ایک پاکستانی میڈیا کے دانشوروں کی طرف سے ظاہر کیا گیا تھرڈ کلاس رد عمل بھی ہے جس کے مطابق وہ پاکستانی حکومتی نمائندہ کی گت بننے کی آرزو کا اظہار کر رہے ہیں۔ اپنے کالم میں اٹھائے گئے اعتراضات مثلاً ٹرمپ کا جو بائیڈن کے متعلق انتقامی طرز اظہار ہے جو اگر امریکہ میں

Read more

ایک بیان سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد کانگرس سے پہلے خطاب میں پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس بیان پر اسلام آباد میں خوشی محسوس کی جا رہی ہے۔ سرکاری طور سے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف 26 اگست 2021 کو کابل ائرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کی گرفتاری اور اسے امریکہ کے حوالے کرنے پر کی

Read more

محکموں سے ابھی تک محروم نئے وفاقی وزراء اور "حقیقی صحافت”

ربّ کریم سے فریاد ہے کہ جب یہ کالم چھپے تو معاملہ حل ہو چکا ہو۔ منگل کی صبح تک اگرچہ حل نہیں ہوا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ آج سے چند روز قبل وفاقی کابینہ میں توسیع ہوئی تھی۔ نئے وزیروں نے حلف بھی اٹھالیا۔ محکمے لیکن انہیں ابھی تک الاٹ نہیں ہوئے۔ وزراء کی حلف برداری کے چند روز گزرجانے کے باوجود ان کے لئے محکموں کی تلاش حیران کن واقعہ ہے۔ اچھے وقتوں میں جب ’’صحافت‘‘ زندہ

Read more

بے عزتی زلنسکی کی ہوئی یا ٹرمپ کی؟

کیمروں کے سامنے بٹھا کر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کی معاونت سے یوکرین کے صدر زلنسکی کی جو بے عزتی کی ہے وہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ اس حوالے سے میرے بھی کچھ ’’دانشورانہ‘‘ خیالات ہیں۔ ان کے تمام تر پہلوئوں کے اظہار کے لئے مگر ایک کالم کافی نہیں۔ کلیدی نکتہ جس پر لوگوں نے توجہ نہیں دی میری دانست میں زلنسکی کی نہیں بلکہ بائیڈن کی بے عزتی تھی۔ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب

Read more

یوکرین کے لیے یورپی حمایت اور امریکی تعاون پر اصرار

برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر کی سربراہی میں یورپی لیڈروں نے یوکرین کے دفاع کے لیے یک جہتی کا اعلان کیا ہے اور امریکی امن منصوبے کے مقابلے میں امن کے لیے یورپی تجاویز تیار کی گئی ہیں جنہیں اسٹرامر میکرون منصوبہ کا نام دیا جا رہا ہے۔ البتہ ابھی ان تجاویز کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لندن اجلاس میں البتہ ایک طرف یوکرین کی حفاظت پر اتفاق کیا گیا، دوسری طرف اس پہلو پر زور دیا گیا کہ

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال ( 1 )

8 فروری 2024 ء کے انتخابات کے نتیجہ میں قائم ہونے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپوزیشن کے ایجی ٹیشن، مظاہروں، اور ہنگامہ آرائی کے باوجود چل رہی ہیں۔ پی ٹی کی طرف سے ایجی ٹیشن کے نتیجے میں وفاقی حکومت گری ہے اور نہ ہی پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کے لئے کوئی مشکل صورت حال پیدا ہوئی ہے جہاں تک کے پی میں علی امین گنڈاپور کی حکومت کا تعلق ہے ایک سال کے دوران دو تین

Read more

عمران خان، زیلنسکی، قرۃ العین حیدر اور مریم نواز

چند ماہ قبل میرے ایک کزن کے بیٹے کی شادی تھی جو گاؤں میں رہتے ہیں۔ سرائیکی بیلٹ میں گاؤں میں ہونے والی شادی کے لیے اردگرد کے گاؤں کے لوگ بھی کہتے ہیں ”سائیں! وسیب دی شادی اے ونجناں تاں پوسی“ (اپنے علاقہ کی شادی ہے جانا تو پڑے گا) ۔ اس شادی میں بھی مہمانوں کی زیادہ تعداد کا تعلق مختلف گاؤں اور دیہات سے تھا اس لیے میرا خیال تھا کہ ولیمہ کا انتظام گاؤں میں ہی

Read more

تشدد کی نئی لہر کا محرک کون ہے؟

پچھلے 45 سال سے دو بڑی افغان جنگوں کے دوران جہادی کارکنوں کے سرچشمہ کی حیثیت رکھنے والے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکہ میں ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد کی شہادت بڑی پالیسی شفٹ کا شاخسانہ دکھائی دیتی ہے۔ چار دہائیوں پہ محیط عالمی طاقتوں کی ”گریٹ گیم وار فیئر“ کے دوران مدرسہ حقانیہ ہمارے نیشنل سیکورٹی بیانیہ کا نقاب ابہام ہونے کی وجہ سے خاصی اہمیت کا حامل رہا چنانچہ جامعہ حقانیہ تک خود

Read more

آخر محمد رضوان کی تسبیح ہی کیوں بری لگ رہی ہے؟

”کھیل کے میدان میں لڑنے والے دو فریقوں میں فاتح ایک ہی ہوتا ہے، اور یہ وہ ہوتا ہے جس کے پاس بہتر منصوبہ سازی، کھیل کی مہارت، جیت کا عزم اور مضبوط اعصاب ہوں۔ نہ کہ وہ جو تسبیح، وظائف کثرت سے کرتا ہو۔“ یہ وہ تنقید ہے جو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم پر چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے مرحلے میں باہر ہو جانے کے بعد ہو رہی ہے۔ ان سے ملتے جلتے الفاظ میں یہی بات ٹی

Read more

جرنلزم اور جرنلسٹ

ہماری نسل کے وہ صحافی جنہوں نے پرنٹ میڈیا کے عروج کے زمانے میں اس پیشے کو اپنایا اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف تحریکیں چلائیں، اب پرنٹ میڈیا کا زوال اور ڈیجیٹل انقلاب برپا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ وقت کا پہیہ ہمیشہ آگے ہی چلتا ہے اور تبدیلی کا عمل ناگزیر ہے لیکن نئی نسل کو اپنے زمانے کی کہانیاں سنانا اور زندگی کے سفر میں ان کی رہنمائی کرنا بھی ضروری ہے۔ مقبول خان ہم سے کچھ

Read more

جیسے لہور لہور ہے، ویسے تارڑ، تارڑ ہے

راوی جو لاہور شہر کے کنارے بہتا تھا خشک ہو چلا ہے مگر معلوم ہوتا ہے وہ راوی کہیں تارڑ کی شخصیت اور اس کی تحریروں میں سمٹ آیا ہے۔ جس کے کنارے آباد ہیں، جس کا پانی شفاف ہے جو سننے دیکھنے اور پڑھنے والوں کو سیراب کیے جاتا ہے۔ جیسے لہور لہور ہے ویسے ہی تارڑ، تارڑ ہے۔ سعادت حسن منٹو کے بعد تارڑ وہ واحد لکھنے والا ہے جس کے ہاں زندگی اور تجربات کا تنوع ہے۔

Read more

مادری زبانوں کا عالمی دن

ہر سال 21 فروری کو ہم ان بنگالی طلبہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مادری زبان بنگلہ کی خاطر 21 فروری 1952 ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستانی ریاست کی جانب سے ڈھاکہ کے طلبہ کی پولیس فائرنگ سے شہادت کے بعد ہر سال 21 فروری کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں یومِ شہداء کے طور پر منایا جانے لگا۔ یہ ان بنگالی طلبہ کی ہی قربانیاں اور جدوجہد تھی

Read more

گلوبل وارمنگ: رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو

اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اوج پر ہے اب گلوبل وارمنگ رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو گلوبل وارمنگ سے مراد زمین کی سطح کے اوسط درجہ حرارت میں طویل مدتی اضافہ ہے۔ بنیادی طور پر یہ درجہ حرارت زیادہ مقدار میں پیدا ہونے والے گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گرین ہاؤس گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO 2 ) ، میتھین (CH 4 ) اور نائٹرس آکسائیڈ (N 2 O)

Read more

شوکے کا ہوٹل

شوکے کا ہوٹل اس شہر کے سب سے گنجان آباد علاقے کے مرکزی بازار میں واقع ہے۔ ہوٹل کیا ہے بس ایک متروکہ عمارت میں خستہ حالی کا مجسم نمونہ ہے جہاں مزدور طبقہ لنچ اور ڈنر کے لئے آتا تھا۔ یہ عمارت کسی زمانے میں ایک ساہوکار کا دفتر تھی جو دیوالیہ ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ابدی سفر پر روانہ ہو چکا تھا۔ اس بازار کے قدیمی بزرگوں کے بقول اُس نے ورثے

Read more

ایک تاجر اور ایک مجبور صدر کی ملاقات میں غیر سفارتی شعلہ بیانی

نیٹو کے جنرل سیکرٹری مارک روٹے کے اس بیان کے بعد یوکرین کے سوال پر یورپ کی پوزیشن کے بارے میں درست رائے قائم کی جا سکتی ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاملات درست کریں۔ زیلنسکی نے بھی جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ایکس پر متعدد پیغامات میں امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے صدر ٹرمپ یوکرین

Read more

ڈیجیٹل سیلز ماڈل اور پاکستانی تاجروں کے لیے رہنمائی

جدید دنیا میں کاروبار کی کامیابی کے لیے سیلز کا ڈیجیٹل ماڈل ناگزیر ہو چکا ہے۔ وہ دور گزر چکا جب محض دُکان پر بیٹھ کر یا روایتی مارکیٹنگ کے طریقوں سے سیلز کی جا سکتی تھی۔ آج کے جدید دور میں کسٹمرز کی رسائی پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہو چکی ہے اور وہ اپنی خریداری کے فیصلے آن لائن ریسرچ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریویوز دیکھ کر کرتا ہے۔ ایسے میں اگر پاکستانی تاجر بھی

Read more

تیکھے اور طنزیہ رویے

بہاولپور کو ہمیشہ ایک پرامن اور مہذب شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اپنی باہمی ملنسار طبیعت کی باعث ایک اچھی اور الگ شناخت رکھتے ہیں۔ اس لیے شہر میں جھگڑے اور لڑائی نسبتاً بہت کم ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز جھانگی والا روڈ بہاولپور پر ایک موٹر سائیکل سے ایک کار کی اچانک ٹکر ہو گئی۔ جب سے ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ یہاں سے گزرنا شروع ہوئی ہے اور اس روڈ پر

Read more

آؤ محُبت کریں!

تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو محبت اور شادی کا تصور ہر زمانے اور معاشرے میں بدلتا رہا ہے۔ قدیم معاشروں میں شادی عمومی طور پر ایک سماجی معاہدہ تھا جس کا مقصد خاندان کی بقا اور معاشی استحکام ہوتا تھا۔ رومانوی محبت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی بلکہ رشتوں میں فرض، ذمہ داری اور خاندانی روایات کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ قرونِ وسطیٰ اور روایتی معاشروں کی لوک کہانیوں میں عشق ضرور ملتا ہے (ہیراں جھا اور

Read more

گلٹ فری ایٹنگ 1

گاجر کا حلوہ پہلے جیسا نہیں بنا۔ خیر ویسا نہیں جیسا ہم سب لوگ بچپن میں چیپ لیبر کی طرح لائن میں بیٹھ کر گاجروں کے ڈھیر پر مقدور بھر مشقت کرتے تھے اور آخر میں بڑے دیگچے سے مہینے بھر کے کوٹے مختص ہوتے تھے۔ میرا حلوہ ویسا تو کبھی نہیں بنا۔ لیکن یہ والا پچھلی دفعہ جیسا بھی نہیں بنا۔ شاید مزہ نہ آنے کی اصل وجہ کیلوریز ہیں۔ سیل کی شرح کو کل قیمت میں سے نفی

Read more

کھلاڑی پلٹ کر پوچھ لیں تو کیا جواب ہو گا؟

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان سے شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تذلیل اور تضحیک کا خوفناک سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکٹرانک چینلز کے پروگراموں میں کھلاڑیوں پر بے رحمانہ لعن طعن کی جا رہی ہے۔ پرنٹ میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اور بے قابو سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو ایسی فحش گالیاں تک دی جاتی ہیں جنہیں ضبط تحریر میں لانا ممکن نہیں۔ اس رد

Read more

جانوروں کے درمیان – فکاہیہ

مجھے نہیں معلوم کہ شہر آفاق کتاب Animal Farm کے خالق جارج اورویل نے 1945 میں اپنی اس کتاب کو لکھتے وقت آخر جانوروں کو ہی مرکزی حوالہ کیوں بنایا تھا گو کہ کتاب میں جانوروں کو مرکزی حوالہ بنانے پر جارج اورویل کو اس وقت کے سیاسی و سماجی صورتحال کو منظر عام پر لانے میں آج بھی کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔ ویسے بھی جانوروں کے بعض خوائص بہت ہی سبق آموز رہے ہیں جبکہ بعض جانوروں کے

Read more

ڈیٹرائیٹ سے کراچی کا سفر اور چار ہم سفر

آج رات آٹھ بجے شب میری ڈئیٹرائٹ، مشی گن سے پاکستان روانگی کا دن ہے۔ جہاں مقصد کچھ ماہ کے لیے کراچی ملیر کے کوہی گوٹھ ہسپتال میں بطور تھرپسٹ والینٹیر کرنے کاہے۔ ایک خواب جو میری کل وقتی ملازمت کے ساتھ اب تک ممکن نہ ہوسکا تھا۔ ڈیٹرائیٹ ائر پورٹ پہ سامان چیک ان کے بعد میں اپنے ہینڈ کیری کے ساتھ مسافروں کے لاؤنج میں پہنچتی ہوں۔ سیل فون ہاتھ میں ہے جسے چارج کرنے کے لیے میں

Read more

’اگر وزیراعظم کرکٹ بورڈ کی جان چھوڑ دیں!‘

سالہا سال جس قوم نے دنیائے کرکٹ پہ اپنا راج جمائے رکھا اور آئی سی سی کے دو اوّلین ورلڈ ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے، آج وہی ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ و چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی قابلیت سے بھی معذور رہ جاتی ہے۔ جب آج سے تین دہائیاں پہلے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے کوئی بزرجمہر اس زوال کی بنیادیں ڈال رہے ہوں گے تب یقیناً مقامی مبصرین نے بھی خوب غوغا ڈالا ہو گا مگر جہاں کرکٹ بورڈز

Read more

افغانستان میں سب اچھا کیوں نہیں

افغانستان کے سرکاری سوشل میڈیا کی صفحات پر میرے گزشتہ سے پیوستہ کالم ’افغانستان میں سب اچھا نہیں ہے‘ جو ہم سب پر 6 فروری 2025 کو شائع ہوا تھا، کا ذکر طنزیہ انداز میں ہوا ہے، جس کے مطابق ذاتی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے صحافی اخبارات میں لکھتے ہیں، کہ افغانستان میں سب اچھا نہیں ہے۔ میں اپنے اخبار کے لئے پختون خطے اور اس کے ایشوز کور کرنے کے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔

Read more

آف لوڈنگ یا انتقامی کارروائی؟ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھیل کیوں؟

پاکستانی ائر پورٹس پر نیا تماشا لگ گیا ہے۔ آف لوڈنگ کے نام پر عرب ممالک کے بعد اب یورپی ممالک جانے والے مسافروں کو بھی مشکوک ویزہ کا بہانہ بنا کر روکا جا رہا ہے۔ خاص طور پر عمر رسیدہ اور سادہ لوح لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسافر لاکھوں روپے خرچ کر کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ لیکن ائر پورٹس پر انہیں مشتبہ یا مشکوک قرار دے کر پرواز سے روک دیا جاتا ہے۔ کچھ ایسے اوورسیز

Read more

جنگ یوکرائن کا اونٹ

روس یوکرائن جنگ کو شروع ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس جنگ کی تیسری برسی کے موقع کی خاص بات یہ کہ امریکہ سے چہچہانے والی امن کی فاختہ یعنی جناب ٹرمپ کو بھی اقدار سنبھالے ایک مہینہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ جناب ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران بارہا جاری جنگیں خاص طور پر اسرائیل فلسطین اور روس یوکرائن کی جنگوں کو بند کروانے کی خواہش کا اعادہ کیا تھا۔ ان

Read more

شعیب منصور، میڈیا انڈسٹری کا چمکتا دمکتا آفتاب

  پاکستان ٹیلی وژن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے تو وہ میری نظر میں بلاشبہ شعیب منصور ہی ہوں گے۔ شعیب صاحب ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں جو بیک وقت ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنف، نغمہ نگار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد تخلیقی ذہن کے مالک بھی ہیں۔ شعیب منصور صاحب وہ نام ہے جس نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو ایک نئی پہچان دی۔ 1980 کی

Read more

کب ملیں گے عورتوں کو انسانی حقوق؟

کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں بھی ڈاکٹروں والی امیونٹی آ گئی ہے۔ جیسے وہ لاشیں دیکھ دیکھ کر بے حس ہو جاتے ہیں، میں بھی عورتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے واقعات پڑھ پڑھ کر شاید بے حس ہو گئی ہوں۔ اب سوشل میڈیا پر صبح سے اس خبر کے بارے میں نوجوان لڑکیوں کا واویلا دیکھ رہی ہوں کہ وہاڑی میں ایک جواری نے بازی ہارنے پر جیتنے والے کو اپنی بیوی کا

Read more

مریم نواز نے مایوس کیا ہے

پنجاب حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ اس ایک سال میں مریم نواز نے اپنے مخالفین اور ناقدین کو مایوس کیا ہے۔ کم و بیش ایک برس قبل مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو اس خبر نے میڈیا کی کافی توجہ حاصل کی تھی۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننا یقیناً ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس خبر پر کئی دن تبصرے اور تجزیے

Read more

شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کی ’قومی کانفرنس‘

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ کی وجہ سے اسلام ہوٹل میں اس اتحاد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قومی کانفرنس جاری رکھنے سے انکار کیا جا رہا ہے لیکن ہم یہ کانفرنس منعقد کر کے رہیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر ہوٹل انتظامیہ انہیں ہوٹل کا ہال استعمال کرنے کی اجازت نہ دے تو یہ کانفرنس کہاں منعقد ہوگی؟ شاہد خاقان عباسی

Read more

علماء کی بستی۔ نگرام

تقسیم ہند سے پہلے ہندوستان میں دینی تعلیم کے لیے دو مدرسے یا مکتبہ فکر School of Thought مشہور تھے جنہیں عرف عام میں دیوبندی اور بریلوی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دارالعلوم دیوبند یوپی کے شہر سہارنپور میں اٹھارہویں صدی کے آخر میں مولانا قاسم نانوتوی نے قائم کیا۔ اس مدرسے سے بڑے بڑے نامور عالم دین فارغ التحصیل ہو کر نکلے جنہوں نے برصغیر میں دینی تعلیم اور تبلیغ کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ یہاں سے

Read more

پردہ اور تعلیم: عصری پختون روایت

پردہ یا حجاب ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف اسلامی معاشرت میں اہمیت رکھتا ہے بلکہ مختلف ثقافتوں میں بھی اپنی گہری جڑیں رکھتا ہے۔ عربی لفظ ”حجاب“ اور فارسی لفظ ”پردہ“ دونوں تقریباً ایک ہی معنی رکھتے ہیں، جو کسی عورت کے جسم کو غیر محرموں کی نظروں سے چھپانے کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔ پردے کا مقصد محض جسم کی پوشیدگی نہیں بلکہ اس کے ذریعے عورت کی عزت، وقار اور حفاظت کو یقینی بنانا ہوتا

Read more

بھکاریوں کے بھیس میں سرگرم مافیا

گداگری کیا ہے؟ سبھی جانتے ہیں کہ گدا گری یعنی بھیک مانگنا ایک بہت بڑا سماجی مسئلہ اور نہایت نا پسندیدہ ترین برائی ہے۔ اب تو یہ حکومتی سطح پر بھی ایک بہت بڑا چیلنج اور توجہ طلب مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں بھیک مانگنا 1958 ء کے ویگرنسی (Vagarancy) آرڈیننس کے تحت باقاعدہ ایک جرم ہے اور اس جرم کی سزا تین سال قید اور تقریباً تین لاکھ جرمانہ ہے۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ ایسے

Read more

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کے نام

آپ نے زندگی میں براہِ راست یا سوشل میڈیا پر کچھ ناگفتہ بہ مناظر دیکھے ہوں گے، ان میں سے چند مناظر کو ذہنوں میں تازہ کیجیے یا فرض کیجیے آپ کے سامنے سے ریڑھی گزر رہی ہے، ریڑھی پر پانی سے پھولی ہوئی لاش رکھی ہوئی ہے جس سے شدید بو بھی آ رہی ہے۔ کوئی فرد کرسی بیٹھا اونگھ رہا ہے، اس حال میں اُس کا منہ کھلا ہوا ہے، منہ میں مکھیاں آ جا رہی ہیں۔ کوئی

Read more

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور اس کے مضر اثرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات جیتا تھا، اسی وقت اہل فکر و نظر نے کچھ خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس نے اپنی پہلی مدت صدارت میں، جو فیصلے لیے تھے، ان سے نہ صرف عالمی برادری کے سنجیدہ لوگ؛ بلکہ امریکی شہری بھی ناراض تھے۔ اس کی حالیہ فتح کے بعد ، جن حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا، ان میں سر فہرست ”فلسطین کا مسئلہ“ تھا۔ مسٹر ٹرمپ

Read more

اردو ہے نام جس کا

25 فروری 1948 کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا۔ یہ پورے پاکستان کی قومی، دفتری اور رابطہ زبان ہے۔ ہم صوبائی زبانوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے دن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ لیکن قومی زبان کو اس کا جائز مقام نہیں دیتے اور نہ ہی اس جوش و خروش سے اردو زبان کا دن مناتے ہیں جس طرح ملک کی دوسری صوبائی زبانوں کا دن مناتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے

Read more

تشکیک کیوں ضروری ہے

  یونانیوں کا ماننا تھا کہ فلسفے (دانش مندی) کی ابتدا ”حیرت“ سے ہوتی ہے، جب کہ سترہویں صدی کے فرنچ فلاسفر رینے دیکارت نے کہا کہ فلسفے کی شروعات ”شک“ سے ہوتی ہے۔ اول الذکر سے تو فی الوقت ہمارا لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے تشکیک کے متعلق بات کرنی ہے جو ہر صحت مند سوچ کے لیے ضروری ہے۔ آگاہی اور علم کی سرحد ہوتی ہے، لیکن جہالت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انسان کا شعوری ارتقاء

Read more

دسواں لائل پور پنجابی سلیکھ میلہ 2025

پنجابی ادب ک تاریخ پر نگاہ ڈالی جائے تو اس کا آغاز فرید الدین گنج شکر کی شاعری سے ہوتا ہے۔ بعد ازاں بلھے شاہ، شاہ حسین، سلطان باہو، ہاشم شاہ، خواجہ فرید، وارث شاہ، میاں محمد بخش اور پیر مہر علی جیسے بزرگان نے اس کو ادبی معراج عطا کی۔ دمودر، پیلو، گرو نانک، موہن سنگھ، امرتا پریتم، شریف کنجاہی، شو کمار، استاد دامن، منیر نیازی، منو بھائی اور احمد راہی جیسے شعرا نے اس کی آبیاری کر کے،

Read more

میری ٹائم سے منسلک اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت

جدید دور میں میری ٹائم سیکیورٹی کی سائنسی بنیادوں پر تنظیم ایک مستقل ڈسپلن بن چکا ہے۔ دنیا کا ہر ملک اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں سمندر سے وابستہ درجنوں ادارے کام کرتے ہیں اس طرح پاکستان میں بھی متعدد ادارے ہماری بحری سرحدوں کی حفاظت اور دیگر تجارتی امور کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ

Read more

مُہمّات، مذاکرات اور مکتوبات سے ’گرینڈ الائنس تک‘

چیف جسٹس، مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی، عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے لا اینڈ جسٹس کمشن کی تیار کردہ دس نکاتی تجاویز پر وسیع تر مشاورت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور اُن کے قانونی مشیروں کے بعد چیف جسٹس نے پی۔ ٹی۔ آئی کے آٹھ رُکنی وفد سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی۔ ٹی۔ آئی کے زُعما نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جناب چیف جسٹس کے سامنے کس

Read more

جرمنی کے انتخابات: نسل پرست اور انتہاپسند ووٹروں میں اضافہ

جرمنی میں فریڈرک مرز کی قیادت میں قدامت پسند پارٹی نے انتخابات میں برتری حاصل کر لی ہے۔ لیکن انتخابات کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ 12 سال پہلے قائم ہونے والی دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی اے ایف ڈی ملک کی دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اسے بیس فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں اور 630 رکنی ایوان میں اسے 152 نشستیں ملی ہیں۔ پارٹی کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ اگلے انتخاب میں

Read more

بگڑے امیر زادوں کے ”کارنامے“ ۔ بستی بستی مقتل بابا

امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدور کہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے میر تقی میر نے کسی زمانے میں کہا تھا کہ دلّی کے امیر زادوں کی صحبت سے دور رہو کیونکہ ان ہی کی دولت کی وجہ سے غریب ہیں یعنی دلّی کے امیر مادیت پرست ہیں اور دولت جمع کرنے کا کوئی حربہ نہیں چھوڑتے اس لئے انہوں نے ہماری دولت ہم سے لوٹ کر ہمیں غریب بنا دیا ہے۔ یہ دلی

Read more

مجھے میرا پی ٹی وی لوٹا دیں

آج میں اپنے ملک کے ایک ایسے ادارے کے زوال پر رو رہا ہوں جو کبھی منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورت روایات کا امین بھی تھا۔ مگر ناہنجاروں نے اسے بھی نہیں بخشا اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ ہمارے بچپن کی حسین یادیں اسی ادارے سے جڑی تھیں۔ میں بات کر رہا ہوں پاکستان کے ایک معتبر ادارہ پاکستان ٹیلی وژن کی۔ پی ٹی وی صرف ایک چینل نہیں تھا۔ یہ ایک درسگاہ

Read more

دا ٹھگ ڈاٹ کام – ڈیجیٹل کورسز

سوشل میڈیا کئی طرح کے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، اور ان میں سے ایک ہے آن لائن کورسز، ایسے کورسز جن کا فائدہ تقریباً صفر ہے۔ جیسے ذہنی صحت بہتر کرنے اور دین سکھانے کے ڈیجیٹل اور آن لائن کورسز۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے پاس لوگوں کو بے وقوف بنانے کے کئی کارگر ہتھکنڈے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ چند دن موٹی ویشن دے کر اور ہمدردی دکھا کر لوگوں کو یہ یقین دلا دیا

Read more

نانیوں دادیوں کے تیرہ بچے اور بڑے حکیم صاحب

سوشل میڈیا کے ذریعے مشوروں اور ٹوٹکوں کا بھی ایک بیش بہا دریا بہتا رہتا ہے۔ اور ہمارے یہاں چونکہ عوام الناس ڈاکٹرز کے پاس جانے میں کافی مشکل محسوس کرتے ہیں یا شاید ڈرتے ہیں کہ کہ ڈاکٹر سوئی نہ لگا دے۔ اس لیے کوئی بیمار فرد خود سے بھی ڈاکٹر کے پاس جانا چاہے تو اس کو اپنے مشوروں سے ضرور نوازتے ہیں سو فیصد کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو ڈاکٹر سے بہت دور رکھا جائے۔ حتیٰ

Read more

بے لگام وقت

پچھلے 6 سے 8 سال کب گزر گئے، پتہ ہی نہیں چلا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی میں نے سرکاری نوکری شروع کی تھی، اور اب ساتواں سال شروع ہو چکا ہے۔ وقت جیسے پروں پر اُڑ گیا، یا شاید ہم اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ اس کے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ بچپن میں وقت سکون سے گزرتا تھا کیونکہ ہم ہر چھوٹی چیز کا لطف اٹھاتے تھے، ہر لمحے کو محسوس کرتے تھے۔ پہلے تو

Read more

وجود ایک وہم ہے

گڈ مارننگ! اس نئی کلاس میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ میرے پڑھانے کا طریقہ روایتی ہے اور نہ ہی آپ سکول کے بچے کہ آپ کو قلم پکڑنا سکھایا جائے یا رٹے لگوائے جائیں۔ یونیورسٹی کی تعلیم سکول سے مختلف ہوتی ہے۔ ماشا اللہ آپ جوان اور سمجھدار ہیں۔ آج ہم صرف ایک دوسرے کا تعارف حاصل کریں گے۔ کچھ فلسفے کے مضمون پر بات ہوگی اور کل آپ کا پہلا امتحان لیا جائے گا۔ امتحان میں بیٹھنے

Read more

غزہ پر امریکہ کی بجائے عرب ملکیت کا منصوبہ

گزشتہ روز 7 اہم عرب ممالک کے لیڈروں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض میں ملاقات کی ہے جس میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے مختلف تجاویز یا منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ٹرمپ کی تجویز کا کوئی متبادل تو سامنے نہیں آیا لیکن میڈیا رپورٹس اور مبصرین نے جو خطوط واضح کیے ہیں، ان سے یہی لگتا ہے کہ عرب ممالک امریکی صدر سے کہہ رہے ہیں

Read more