بے چَینی اور ’کچیچی‘

ماہرین سے سنا ہے کہ کسی موذی نشے کے شکار افراد اپنی طلب کے مطابق ”خوراک“ لئے بغیر پہلے اداس اور پھر بے چین ہو جاتے ہیں۔ بسا اوقات ان کی بے چینی دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔ خود کو اذیت دینے کے علاوہ بے شمار افراد چھوٹے جرائم سے آغاز کرتے ہوئے قتل وڈاکہ جیسی سنگین وارداتوں کا ارتکاب بھی شروع کر دیتے ہیں۔ برائے مہربانی میری بات سن کر حیران نہ ہو جائیے گا۔ پیر کی سہ پہر

Read more

خیرا گلی کے محل میں ایک رات: چون برس قبل کی سیاحت

پشاور ہم پہلی بار آئے تھے۔ زمانہ وہ تھا کہ ابھی قابل دید مقامات کا اتنا تصور ہی نہ تھا۔ نہ ہی دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کا کسی کو پتہ تھا۔ بس قصہ خوانی بازار، چپل کباب اور لنڈی کوتل کے دور کے سفر کی بجائے باڑہ مارکیٹ شہرت پکڑ رہی تھی اور عزیزوں سے ملاقات کے علاوہ خواتین کی یہ واحد دلچسپی تھی۔ اور یہاں بعد دوپہر جانے کا پروگرام تھا۔ ناشتہ کے بعد ہم تو

Read more

آئینی ترمیم، فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کا کردار

بالآخر حکومت نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرا لی پارلیمانی تاریخ میں ”ناممکن“ کو ممکن بنا دیا گیا۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کچھ نامعلوم قوتوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے تو آئینی ترمیم کو قبولیت کا درجہ دلانے میں مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آئینی ترمیم کی منظوری میں نواز شریف کا کردار تو

Read more

پارلیمنٹ کے مقابل عدلیہ کا متوازی نظام

طویل ردّ و کدّ کے بعد بالآخر سنیچر کے روز سپریم کورٹ کے 30 ویں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جن کا انتخاب منگل کی رات 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کے پینل میں سے کیا، آئین میں حالیہ ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ کو منتقل ہو گیا، قبل ازیں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرریوں، تنخواہیں، مراعات اور احتساب

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم اور لاوارث اقلیتیں

دنیا بھر میں حکومتیں عوام و الناس کے حقوق و آرام کے لیے دن رات محنت کرتی نظر آتیں ہیں وہیں پر ان کے ملک میں ماحول اور حشرات و جانوروں کے حقوق کی بھی پاسبان ہوتیں ہیں ہاں اگر نہیں ہے تو ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سیاست دانوں کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ ہمارے ملک میں آئین و ترامیم ہر حکومت اپنی پسند و ناپسند کی آڑ میں کرتی ہے چاہے وہ جمہوری حکومت ہو

Read more

شوارما، بریانی اور سندھ میں کتابوں کا عشق

معروف ٹی وی اداکار خالد انعم کی لاہور بک فیسٹیول میں کتاب کم اور شوارما اور بریانی زیادہ بکنے کے حوالے سی رکھی گئی پوسٹ آج کل سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یاد رہے کہ آج کل پاکستان میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم سے لے کر گلیوں، کوچوں اور گھروں حالانکہ بازاروں اور مختلف اداروں میں بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ ایسی پیچیدہ حالات

Read more

پاکستان کے آتش فشاں پہاڑ، ہائیڈروجن اور امونیا نئے ایندھن اور آغا وقار کی واٹر کٹ کا راز (3)

بات اللہ اللہ کر کے اوزون شگاف سے ہوتے ہوئے عربوں کی تیل پر ختم ہوتی ممکنہ بالادستی پر پہنچی۔ پھر گلوبل وارمنگ اور زیرو کاربن کی کمائی سے سید خورشید شاہ کے چہیتے ”بقلم خود انجینئر“ ، آغا وقار کی واٹر کٹ تک جا پہنچی۔ مگر مستقبل میں توانائی کی بدلتی صورت حال کی کچھ پکچر ابھی بھی باقی ہے۔ پہلے دو تین بنیادی باتیں جو شاید سائنس سے ناواقف لوگوں کے علم میں اضافہ کریں۔ مقصد صرف یہ

Read more

نئے چیف جسٹس کی تقرری: حق بحق دار رسید

کہتے ہیں ”تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ“ انسان تدبیر کر رہا ہوتا ہے اور تقدیر ہنس رہی ہوتی ہے۔ سو موجودہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی تقرری ”حق بحق دار رسید“ کے مصداق ہے۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس 2 سال میں ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتیوں میں بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے پلان کے تحت جونئیر جسٹس منیب اختر کی جسٹس یحیی آفریدی

Read more

مذہبی انتہا پسندی کی تاریخ اور پاکستانی معاشرہ

شدت پسند کم و بیش دنیا کے ہر معاشرے، مذہب اور تہذیب میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کی تعداد مٹھی بھر اور پورے معاشرے کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے۔ وہ اپنے اصولوں پر زندگی بسر کرتے رہتے ہیں اور اپنی درسگاہوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ اس کی مثالیں ہمیں آج کے ترقی یافتہ یورپ میں بھی مل جائیں گی کہ جہاں کچھ لوگ سیکولر معاشروں میں جہاں شخصی آزادی اپنی انتہا پر ہے، وہاں بھی سختی

Read more

رواداری اور جدوجہد کی علامت: سندھو نواز گھانگرو!

سندو نواز گھانگرو جو لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹ (این سی اے ) سے فلم سازی میں گریجوئیٹ کیا۔ جو گزشتہ کتنے عرصے سے عوامی مسائل کے خاطر عملی طور پر سیاست کر رہی ہے۔ سندھو نے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ قومی اور عوامی مقاصد کے لیے سماجی کاموں اور سیاست میں پاؤں رکھا۔ سندھو کا کام مقامی کمیونٹیز اور ان کے مسائل پر محیط ہے۔ جس کا کنڈیارو سے تعلق ہے، جو حیدرآباد سندھ میں مقیم ہے۔

Read more

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

میر تقی میر اٹھارہویں صدی کے انتہائی اہم مدبر اور کلاسیکل شاعر ہیں۔ جنہوں نے نہ صرف اردو ادب بلکہ اردو ڈکشن اور لسانیات کو بھی نیا موڑ بخشا ہے۔ جنہوں نے اردو ادب کو کلیدی لغت دی اور کلی طور پہ فکر اور فن کو جدت بخشی۔ جس سے اردو ادب نے اپنی الگ حیثیت حاصل کی اور مقبولیت پروان چڑھی۔ اور اس دور کی مقبول ترین زبان فارسی کو نہ صرف ٹکر دی بلکہ اردو زبان کو اس

Read more

پنجاب کالج کا واقعہ اگر سچ بھی ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟

ان دنوں فیس بک پہ پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے واقعہ کو لے کر کافی واویلا مچا ہوا ہے، اس پر عوام الناس کی رائے منقسم ہے، ایک گروہ کا ماننا ہے کہ یہ سارا واقعہ جھوٹا ہے، جبکہ دوسرا گروہ اسے سچا کہتا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ مذکورہ کالج کا مالک طاقتور آدمی ہے اور حکومتی ایوانوں میں کافی اثر و رسوخ ہے، لیکن حقیقت کیا ہے کوئی نہیں جانتا۔ میں ذاتی طور پر

Read more

آئینی ترمیم کے لیے اعلیٰ عدلیہ نے میدان ہموار کیا

حکومت میں شامل پارٹیاں 26 ویں آئینی ترمیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدلیہ کی آزادی و شفافیت کے لیے اہم قرار دے رہی ہیں تو تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اسے ملکی تاریخ کا تاریک دن قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی خود مختاری پر حملہ کہا ہے۔ تحریک انصاف کے حامی وکلا کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عجلت میں منظور کی گئی اس آئینی ترمیم کو سیاہ باب قرار دیتے

Read more

انجینئر وقار کی واٹر کٹ، ماحولیاتی آلودگی میں ہماری سنجیدگی اور کاربن کریڈٹ (2)

ترقی یافتہ ممالک گرین ہاؤس گیسوں (بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ) ، جلانے کے لئے لکڑی، کوئلہ، زمینی تیل اور قدرتی گیس سے 2010 سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے 2015 میں ایک بار پھر پیرس معاہدہ بھی کیا۔ جس میں ہر سنجیدہ ملک نے اپنے لئے زیرو کاربن کا ہدف دوبارہ مقرر کر لیا۔ امریکہ اور یورپی ممالک تو 2050 کو اپنے لئے زیرو کاربن کا ہدف قرار دیتے ہیں جب کہ چین نے 2060 اور انڈیا

Read more

سوال بہت، جواب کوئی نہیں!

میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کراچی اور اس کی سیاست کو محور قلم رکھا۔ کراچی کے حالات آج جیسے ہیں، ویسے آج تک اس شہر درماں نے نہیں دیکھے۔ کرفیو ہو، ہڑتالیں ہوں، بھتہ خوری ہو یا کچھ اور مگر جس طرح آج اس شہر کے باسیوں کو لوٹا جا رہا ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کم از کم آٹھ سال سے کراچی کی سیاست سے غائب

Read more

مشتاق شیدا: قراۃ العین حیدر کے شیدائی کی آٹھویں برسی

مشتاق شیدا صاحب کو میں 1982 سے مختلف تقریبات میں باقاعدگی سے شرکت کرتے دیکھتا تھا۔ ان کے ساتھ سرسری ملاقاتیں بھی ہوئیں لیکن یہ محض سلام دعا تک محدود رہیں۔ وہ بنیادی طور پر وکالت کے پیشے کے ساتھ منسلک تھے اور ان کے پاس بہت ساری کہانیاں تھیں، بہت سی باتیں تھیں جو بعد کے دنوں میں ان کے ساتھ ملاقاتوں میں زیر بحث آتی تھیں۔ مشتاق شیدا صاحب کے ساتھ میری باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ اس زمانے

Read more

بنام صدرِ مملکت بہ حیثیت چانسلر وفاقی جامعہ اُردو

پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخ سے اتنا سبق تو سیکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نام سے جامعات قائم کر دیں۔ یہ وہ سبق ہے جو مغل بادشاہ شاہ جہاں کے اتالیق نے بھی نہیں پڑھا تھا کہ اگر پڑھا ہوتا اور مغل شہزادے کو پڑھایا ہوتا تو تاج محل کی جگہ ممتاز بیگم کے نام پر کوئی تعلیمی ادارہ جگمگ جگمگ کر رہا ہوتا۔ تاج محل جس کو دیکھنے والوں کے منہ سے بیک وقت

Read more

بھوپال کی تانیا، کمالا حارث اور ہان کانگ

تانیا کا گھرانا بھوپال کا گھرانا ہے۔ تعلیم یافتہ، بین الاقوامی واسطے داریاں، خوشحال اور بے حد شائستہ اور کشادہ طبع۔ چھوٹے بڑے سب کے سب گفتگو اور چال چلن دونوں میں لیے دیے رہنے والے۔ اپنا دور پرے کا تعلق سیف علی خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بھی جوڑتے ہین۔ ان کے ہاں کیسری رنگ جو زردے زعفران کا رنگ ہے اسے بھوپال والیاں ترئیا کلر کہتی ہیں۔ راجھستان جہاں اس کی ٹھمری کیسریو بالم آؤ پدھارو (تشریف)

Read more

امن، رواداری، مزاحمت، سرزمینِ سندھ اور عاشقانِ دھرتی

جس طرح دنیا بھر میں انسانی ذات کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ہر طرف آگے جانے کی دوڑ میں انسانیت پیچھے جا رہی ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دور انسانی حقوق کی پامالی کا دور ہے۔ دنیا کہ سارے مسائل اپنی جگہ لیکن ہم اُس دھرتی کی طرف جائیں گے جس کی تاریخ انسانی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضامن رہی ہے جب دنیا کے ممالک جنگی جارحیت کی لپیٹ میں تھے تب وادیِ سندھ

Read more

ذاکر نائیک سے ایک درخواست

برادرم یاسر پیرزادہ کی طرح درویش نے بھی ارادہ باندھا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فرمودات کو نظر انداز ہی کیا جائے۔ ہمارا ملک بہت سے پیچیدہ سیاسی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ آئین میں ترمیم بظاہر پارلیمنٹ کا اختیار ہے لیکن ہمارے تاریخی تناظر بالخصوص حالیہ سیاسی بندوبست میں مجوزہ آئینی ترمیم مختلف آئینی اداروں میں توازن بحال کرنے کی کوشش ہی نہیں، سیاسی قیادت کے تدبر کا امتحان بھی ہے۔ یہ ایک اتحادی حکومت ہے جسے

Read more

ملکی حالات اور دوسری ہجرت

میں نے ہجرت کا بیج کیا بویا پاؤں جڑ سے اکھڑ گِئے میرے تاریخ انسانی میں ہجرت کوئی نئی بات نہیں یہ عمل مختلف محرکات کی بنا پر ازل سے ہوتا آیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس کے عوامل معاشی۔ سماجی۔ سیاسی یا کچھ اور بھی ہوسکتے ہیں۔ ہجرت انسان ہی نہیں پرندے اور مختلف جانور بھی موسم کی تبدیلی اور خوراک کی تلاش کے لیے کرتے ہیں۔ اسی میں ان کی بقا ہے۔ لفظ خانہ بدوش جس

Read more

صرف روماسا جامی ہی کیوں؟

  جنگوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ تمغے اور ترقیاں شجاعت و بہادری کے اعزاز صرف میدان جنگ کے کیمپوں میں نقشوں پہ جھکے جرنیلوں کو ہی ملتے ہیں۔ وطن کی بقا قوم کی آزادی کے لئے سینے پہ گولی کھانے والے عام سپاہی کی قبر کے نشان بھی کہیں نہیں ملتے۔ وہ فراموش کر دیے جانے کے لئے مرتے ہیں جن کے سینوں میں وطن کی محبت سے بڑھ کر کسی اور اعزاز کی گنجائش نہیں ہوتی۔ تیرہ اکتوبر

Read more

رواداری مارچ کو رواداری کیوں نا ملی

معدومیت کی جانب مائل پنجابی جیالے بہت دلچسپ ہیں۔ بھٹو اور بی بی سے ان کی وابستگی قابلِ ستائش ہے لیکن پی پی کی سندھ پولیس کا لاٹھی چارج کسی طور بھی دفاع کے قابل نہیں تھا لیکن لوگ کرتے رہے۔ سازشی تھیوریز گھڑتے رہے نا جانے کس امید کے ساتھ۔ 2024 کی پی پی ایک نئی پیپلز پارٹی ہے۔ جہاں بلوچستان میں ماضی کے بدنامِ زمانہ سرفراز بگٹی اس کا سیاسی چہرہ ہیں وہاں سندھ میں مراد علی شاہ

Read more

ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کا قتل

امرکوٹ جو ایک پرامن شہر ہے جس سے تھر کی مٹی کی خوشبو بھی آتی ہے تو ماروی کی اپنے دیس باسیوں کے ساتھ محبت بھی نظر آتی ہے اس پرامن شہر میں 12 ربیع الاول کو کچھ شرپسند افراد نے امرکوٹ کے مقامی ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کی سوشل میڈیا سے پوسٹ جاری ہوئیں کہ انہوں نے توہین مذہب کیا ہے جس کو ہرحال میں قتل کا جائے اور وہاں پر موجود ملا عمر سرہندی نے تو باقاعدہ اعلان کیا

Read more

رواداری مارچ: پیپلز پارٹی اتنی مجبور کیوں نظر آ رہی ہے؟

اکتوبر 2024 کو سندھ کی سول سوسائٹی نے رواداری اور امن مارچ کے لیے کراچی میں کال دی تھی، جس میں سول سوسائٹی کے دوستوں کو کلفٹن تین تلوار سے پریس کلب تک سندھ میں امن اور رواداری کے لیے مارچ کرنا تھا۔ یہ رواداری مارچ 15 دن پہلے کیا گیا تھا، جسے سندھ کے لوگوں نے بھرپور حمایت دی۔ سندھ کے تمام شہروں کے لوگوں نے سندھ کو پرامن اور روادار رکھنے کے لیے کراچی آنے کا عہد کیا۔

Read more

پِیٹھ پر کھائی لاٹھی کا دکھ

  ”امن جی دھرتی امن تھی چاہے“ ”امن زندہ باد رواداری زندہ باد“ کے نعرے اچانک چیخ و پکار میں بدل گئے کراچی پریس کلب کے سامنے لاٹھیاں چلنے لگیں۔ گریباں چاک ہونے لگے۔ سروں سے لہو رسنے لگا۔ امن اور رواداری کی بات کرنے والوں سے حکومت اور نظام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ پولیس اہلکار پُر امن مارچ کے شرکاء سول سوسائٹی ورکرز کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر لاٹھیاں اور مکے برسا کر پولیس موبائلوں میں

Read more

سندھ رواداری مارچ کی روک تھام اور ریاست کی ترجیح

مذہب کی توہین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام کے نام پر قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کے ناجائز قتل اور ریاست کی پشت پناہی میں سندھ میں بڑھنے والی مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کراچی میں ”سندھ رواداری مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی جماعتوں، ادیبوں، شاعروں، شاگردوں اور باشعور لوگوں کی جانب سے پرامن طریقے سے تین تلوار چوک سے پریس کلب کراچی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں

Read more

چاند باؤلی: جہاں ایک ہزار سال پرانا کنواں اب بھی موجود ہے

چاند باؤلی: ایک ہزار سال پرانا کنواں، راوات بھاٹا بھارت کے ایٹم بجلی گھر، منڈل قلعہ جس کی اپنی ہی شان ہے مجھے 1999 میں بھارت کا یک طویل سفر کرنے کا موقع ملا۔ اس سفر میں جو دیکھا اس کا احوال پیش خدمت ہے۔ اس علاقے کی تاریخ پڑھتے ہوئے یہ جانا کہ یہاں ایک ایسا قصبہ بھی موجود ہے جو کوٹہ سے زیادہ دور نہیں ہے وہاں پر ایک ہزار سال پرانا ایک کنواں پایا جاتا ہے۔ اس

Read more

دیہی خواتین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 18 دسمبر 2007 کو پیش ہونے والی قرارداد 62 / 136 کی منظوری کے بعد 15 اکتوبر 2008 کو پہلی بار دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کا مقصد دیہات میں رہ کر معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کے مسائل اجاگر کرنا تھا۔ 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کے عالمی دن پر مختلف ممالک میں صنفی مساوات کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے۔ 2023 میں ہونے والی مردم

Read more

آزادیٔ اظہار پر وکیل روماسہ پر ریاستی جبر کی بدترین مثال

شروع ہوتا ہے یہ سپریم کورٹ کی اپنی دی ہوئی لینڈ مارک ججمنٹس سے، ہائے افسوس کہ ریاستی جبر نے اس روشنی کو اپنے سیاہ سائے میں لے کر، اسے پامال کر دیا۔ بے نظیر بھٹو بمقابلہ وفاق پاکستان (PLD 1988 SC 416 ) اس کیس میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے سیاسی شرکت کے سیاق و سباق میں اظہار رائے کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا اور اس حق کو دبانے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ عدالت نے

Read more

بینظیر بھٹو بنام بلاول: سندھ میں خیر کی توقع نہیں

میرے پیارے بیٹے بلاول، امید ہے آپ خیریت میں ہوں گے۔ لیکن میں اور سندھ اس وقت نہ ہی کسی خیر کی توقع میں ہیں نہ ہی کسی عافیت کی امید۔ بیٹے میں یہ خط آپ کو نہ صرف رنج و الم کی کربناک کیفیت کے مابین لکھ رہی ہیں، بلکہ میرا یہ خط میرے ان سسکیوں اور اشکوں کا پروانہ ہے، جو میں نہ کسی کو کہہ سکی اور نہ کوئی سن سکا۔ یہ خط اس جماعت کے جنازے

Read more

کراچی میں ’سندھ رواداری مارچ‘ پر پولیس تشدد

اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ’سندھ رواداری مارچ‘ کے نام سے صوبے میں مذہبی انتہا پسندی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا لیکن پولیس نے اس احتجاج میں شامل سول سوسائٹی کے لوگوں، فنکاروں، خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے نام پر پولیس نے مظاہرین کو افسوسناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر موجود پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر اسد اقبال بٹ کو گرفتار کرنے

Read more

چوؔن برس قبل سوات اور باجوڑ میں

مردان سے گزرتی مرکزی سڑک کے ہوٹل میں کھانا کھا کچھ دیر آرام کے بعد ہمارا قافلہ سوات کے لئے روانہ ہو چکا تھا۔ ہم سالار قافلہ تھے اور دو سال پرانی ہو چکی بیگم، بڑی آپا، سات سے تیرہ برس عمر تک کی ایک بھانجی تین بھتیجے اور دو بھتیجیوں سمیت کل نو افراد اڑسٹھ ماڈل ٹویوٹا کرونا میں سیٹوں کے پاؤں میں بھی رکھے سامان کے اوپر یوں ٹھنسے تھے کہ کار کی چھت پہ لگے جنگلے میں

Read more

خان پور اور تعلیم

یوں تو اکثر و بیشتر میرا موضوع قومی و بین الاقوامی سطح کے حالات و واقعات ہوتے ہیں۔ مگر ”خان پور“ کے عوام الناس کے موجودہ حالات و واقعات و معاملات زندگی خاص طور پر انسانی ترقی بڑھوتری کی بجائے ترقی پذیر بلکہ پسماندگی و تنزلی پسند معاشرے کی جانب گامزن ہیں۔ اور خان پور کے ترقی پذیر و پسماندگی کے رجحان نے میرے قلم کی توجہ اہم قومی و دیگر مسائل کو چھوڑ کر اپنی جانب مبذول کروا لی۔

Read more

کیا مروجہ سیاسی نظریات کو چیلنج کیا جاسکتا ہے؟

برصغیر کے ممتاز شاعر اسرار الحق مجاز نے کہا تھا۔ کلیجہ پھنک رہا ہے اور زباں کہنے سے عاری ہے بتاؤں کیا تمھیں کیا چیز یہ سرمایہ داری ہے ریاست سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، سماجی بگاڑ بڑھتا جا رہا ہے، ایسا ہے کہ ملک میں کوئی بھی چیز اپنے ٹھکانے پر نہیں ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا روتے روتے آنکھیں پتھریلی ہو چکی ہیں۔ تعلیم تجارت بن گئی ہے تو صحت عامہ اور علاج

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات اور تنازعات

علامہ اقبال کی نظم ”ابلیس کی مجلس شوری“ سے اقتباس۔ مست رکھو ذکر و فکر صبح گاہی میں اسے پختہ تر کر دو مزاج خانقاہی میں اسے ہے یہی بہتر الہٰی یاد میں الجھا رہے یہ کتاب اللہ کی تاویلات میں الجھا رہے اس نظم میں ابلیس اپنے چیلوں سے مخاطب ہے اور انہیں مسلمانوں کو ورغلانے کا گر بتاتا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ابلیس کے بتائے گر ہم پر خوب آزمائے گئے اور ہم بجائے قرآن کی ہدایت

Read more

ایک قراردادِ غیر مقاصد

ایک فُل بٹہ فُل پروفیسر اپنے وائس چانسلر کے حضور حاضر ہوئے، تو ادب کی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا کر بولے، ”سر! آپ کی ٹائی بہت پیاری ہے، آپ پر بہت سُوٹ کر رہی ہے!“ وی سی صاحب حسبِ عادت بہت خوش ہوئے اور وی سی آفس میں داخل ہوتے ہی انٹرکام پر پی اے کو حکم کیا، باہر منتظر پروفیسر عبدالگپ پگنگف خان کو اندر بھیج دیجئے۔ پروفیسر ذی وقار نے گفت و شنید کی ابتدا

Read more

سندھ گُلال: دھرتی کی محبت اور تاریخ کے ادراک کا سفر!

سندھ، سندھو ماتھری، تہذیبِ سندھو اور اس کے لوگوں کی تاریخ بے شمار حُسناکیوں، نشیب و فراز، رومانوی اور رزمیہ قصوں کہانیوں اور داستانوں خواہ حادثات و المیات سے بھری ہوئی ہے۔ ایک طرف صدیوں سے نو آبادیاتی اور ان کے حواری مقامی حکمران طبقات اور گماشتوں نے سندھ اور سندھ کے لوگوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے اور دکھانے کی کوشش کی ہے تو دوسری جانب سُمنگ چارن اور بھاگُو بھان کی لوک رزمیہ شاعری سے لے کر شاہ

Read more

مائی بختاور: بلوچ انقلابی خاتون

مائی بختاور کو برصغیر کی تقسیم سے عین قبل نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک المناک واقعہ پیش آنے سے پہلے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ جب برطانوی استعماری حکومت ہندوستان پر قابض ہوئی تو اس نے ان با اثر قبائلی سرداروں کو زرعی زمینیں اور بڑی بڑی جاگیریں عطا کیں جو جنگ آزادی میں یا اس پہلے ان کے بڑے وفادار رہے تھے۔ برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی یہ خصوصیت رہی تھی کہ اس نے ہندوستان میں مستقل اور نجی زمین

Read more

پنجاب کے آخری شمالی شہر میں

یادش بخیر! شیرگڑھ شہر میں مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد جیسے ہی گاڑی میں قدم رکھا، اُس کے منہ زور انجن نے بھرپور طاقت کے ساتھ دوڑنا شروع کیا۔ چند ہی لمحوں میں کنڈیکٹر بادشاہ نے بلند آواز میں نعرے لگانے شروع کیے ”تخت بھائی والے، تخت بھائی والے اترنے کی تیاری کریں، گیٹ پر آ جائیں“ تخت بھائی کا نام سُن کر دل کباب کھانے کو مچل اٹھا۔ بھلا یہاں سے گزرتے ہوئے کباب کھائے بغیر کیسے

Read more

ایوب خان نے اسکندر مرزا کی چھٹی کیسے کروائی ؟

 مارشل لا حکومت کے تحت کام کرتے ہوئے کوئی تیرہ روز گزر گئے۔ چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ایوب خان لاہور اور ڈھاکہ میں بہت بڑے عام جلسوں سے خطاب کر کے کراچی واپس آئے تھے۔ شام کو اعلان ہوا کہ اسکندر مرزا، جنہوں نے 56 کے آئین کے کچھ حصوں کو بحال کر دیا ہے، ایک نئی کابینہ تشکیل دے رہے ہیں جس کے وزیراعظم جنرل محمد ایوب خان ہوں گے، میں نے دفتر میں ایسوشی ایٹڈ پریس

Read more

ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟

میں اتوار کے دِن یہ کالم لکھ رہا ہوں جو آپ منگل کو پڑھیں گے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ چار روز سے اسلام آباد کی سڑکیں، گلیاں، بازار، منڈیاں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند پڑے ہیں۔ مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ مسافر ہوائی اڈوں تک نہیں جا سکتے۔ تازہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کشوں پر

Read more

سپورٹس مریم نواز حکومت کی ترجیح ہی نہیں

لاہور 1985 سے مسلم لیگ نون کا گڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی نے 2018 ءمیں لاہور میں اس گڑھ کو نقب لگا دی تھی جس کے بعد مسلم لیگ نون کو بہت محنت کرنا پڑی اور 2024 ءکے الیکشن میں نون لیگ نے اپنا گڑھ پھر مضبوط کر لیا اور لاہور سے کافی زیادہ سیٹیں جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط بنالی اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی وزیراعلی ایک خاتون کو بنایا گیا جو کہ مسلم لیگ نون

Read more

پاکستان میں جمہوریت پر پہلا شب خون

تئیس اکتوبر سن انیس سو چون کا وہ پر آشوب دن مجھے ابھی تک یاد ہے جب اُس زمانہ کے نئے وزیر اعظم محمد علی بوگرا امریکا کا دورہ اچانک ادھورا چھوڑ کر لندن کے راستہ کراچی واپس آئے تو ہوائی اڈہ سے انہیں پولیس کے سخت پہرے میں عملی طور پر ایک قیدی کی طرح سیدھے گورنر جنرل ہاؤس لےجایا گیا، جہاں گورنر جنرل ملک غلام محمد، فوج کے کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان اور اُس زمانہ کے مشرقی

Read more

سات اکتوبر: پاکستان میں پہلی فوجی آمریت مسلط کی گئی

پاکستان میں جنرل اسکندر مرزا اور جنرل محمد ایوب خان کے مشترکہ فوجی انقلاب کے بعد ملک کی سیاست میں زبردست ہنگامہ تھا۔ چند مہینے پہلے عراق میں بھی فوجی انقلاب برپا ہوگیا تھا جس کے دوران شاہ فیصل اور وزیراعظم نوری السعید اور ان کے دوسرے ساتھی مارے جا چکے تھے۔ عراق کا یہ انقلاب امریکہ اور برطانیہ کی سیاسی پشت پناہی کے خلاف انتہائی تشدد کے عالم میں ہوا تھا مگر پاکستان میں بہرحال فوجی انقلاب کی نوعیت

Read more

کمیونٹی سروس بطور قانونی سزا

کم خواتین کا نام اتنا نشیلا ہوتا ہے کہ اپنے نام ہی میں مے کدہ آباد کردے، اور بقول سیدنا ذہین شاہ تاجی کے مئے بن کر مے خانہ بن کر ہستی کا افسانہ بن جا RefaEli-Bar اسرائیل کی دگج اور دنیا میں نام چین ماڈل مانی جاتی تھیں۔ ریمپ پر چلتی تھیں تو گردشیں بدن کا طواف کرتی تھیں اور زمانے ٹھہر کے دیکھتے تھے۔ چند سال قبل علم ہوا کہ باقاعدگی سے آئی پی پی ز والوں کی

Read more

توہین، الزام اور قتل: شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے

سندھ کے شہر عمر کوٹ میں توہین مذہب کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ شاہنواز کے رشتے داروں کے مطابق وہ ڈپریشن اور ہائپر ٹینشن کے مریض تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں جاری تھا۔ اس اندوہناک واقعے پر شدید رد عمل سے حکومت کو مجبوراً ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کو معطل کرنا پڑا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد سوشل

Read more

ایک خط علمائے کرام کے نام

جناب عالی! آپ اہل علم صاحب تقویٰ نیک بزرگان دین کی خدمت میں عرض ہے کہ رحمت العالمین ﷺ کی ولادت والے مبارک دن سے پر امن سندھ عدم تحفظ انتشار انجانے خوف میں مبتلا ہے۔ وہ عظیم دن جو دنیا کے سب سے بڑے انقلاب کا سبب بنا۔ وہ دن جو عالم کے لئے نجات کی نوید لے کر آیا تھا۔ جس دن نور ازل سے کائنات منور ہوئی تھی۔ ابھی رسول کریم ﷺ کی آمد والے بابرکت دن کی

Read more

سلگتا ساحل: گوادر

بلوچستان میں بطور سیکرٹری زراعت میری تقرری مئی 2005 ء میں ہوئی۔ زراعت کے شعبہ میں ملکی سطح سے شروع کیے گئے کئی منصوبوں میں صوبہ بلوچستان بہت پیچھے تھا۔ سب سے اہم اصلاح آبپاشی کا پروگرام تھا۔ فنڈ موجود تھے لیکن زمین پر کام کی رفتار سست تھی۔ اس رفتار کو باقی صوبوں کے مساوی لانے کا مشن سونپا گیا تھا۔ بہت محنت درکار تھی۔ مقام شکر ہے کہ دن رات کی محنت سے ہم پانچ چھ ماہ میں

Read more

’پانچ سو وکلا کا احتجاجی غول‘

”احتجاجی“ غول سے گھبرا کر ہمارے ایک چیف جسٹس، سجاد علی شاہ جن کا اِسم گرامی تھا، عدالت چھوڑ کر اپنے چیمبر تشریف لے گئے تھے۔ حالانکہ وہ ایسے ”دلیر“ جج تھے جنہوں نے اپنے ایک پیشرو نسیم حسن شاہ کے لکھے ”تاریخی“ فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ جس فیصلے سے انہوں نے اختلاف کیا اس کے ذریعے اپریل 1993ء میں صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں نواز شریف کی پہلی حکومت اور ان دنوں کی قومی اسمبلی بحال کردی

Read more

قیام پاکستان پر قلم کی کاٹ دکھانے کی ضرورت نہیں

کبھی خود زیر تعلیم تھا اور اب پنجاب یونیورسٹی میں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہوں۔ لیکچر روم سے باہر نکل کر چند قدم ہی چلا تھا کہ کچھ طلبا و طالبات نے گھیر لیا ایک طالب علم آگے بڑھا اور ایک دوسرے کالم نگار کے کچھ عرصہ قبل شائع کالم کو سامنے لاتے ہوئے کہنے لگا کہ اس کالم نے جشن آزادی کا مزہ کرکرا کر دیا تھا ہمیں امید تھی کہ آپ اس پر

Read more

سندھ کی رائے سلطنت کا آرائیں برادری سے تعلق

پنجاب اور گندھارا میں چوتھی صدی عیسوی میں کشانوں کے کمزور ہونے کے بعد خانہ بدوش ہنوں کے نہ رکنے والے حملے شروع ہوئے۔ چوتھی صدی کے وسط میں باختریہ کے کدارا ہنوں نے حملہ کیا اور بچی کھچی کشان سلطنت کا خاتمہ کر کے ٹکشلا میں اپنا راج قائم کر لیا۔ یہ وقت انڈس ویلی میں بہت سی سماجی، مذہبی اور سیاسی تبدیلیوں کا دور تھا۔ کدارا شمال کے خانہ بدوش اور لٹیرے ہنوں کی پہلی شاخ تھی جو

Read more

حسن منظر کے ناول دھنی بخش کے بیٹے پر ایک تبصرہ

حسن منظر عہد حاضر کے منفرد اور منجھے ہوئے تخلیق کار اور اردو ادب کا معتبر حوالہ ہیں۔ ان کا شمار عصر حاضر کے سنجیدہ اور باشعور تخلیقی ادیبوں میں ہوتا ہے۔ ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، گھوم کر اپنی کہانیاں اکٹھی کرنے والے حسن منظر نے اردو ادب میں پہلے بطور افسانہ نگار کام کیا اور پھر کئی بہترین ناول اردو ادب کو دان کیے۔ نائیجیریا میں ان کی زندگی کے یادگار دنوں پر مبنی یادداشتوں پر تحقیقی و تنقیدی

Read more

زیب داستاں: پنجاب یونیورسٹی کے نئے رئیس الجامعہ

گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے مختلف صوبوں کی درجنوں جامعات مستقل سربراہان سے محروم ہیں۔ صوبہ پنجاب کی کم و بیش دو درجن جامعات کو بھی یہی صورتحال درپیش تھی۔ مثبت پیش رفت ہے کہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی جامعات میں مستقل وائس چانسلروں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کی سات جامعات میں مستقل سربراہان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد دیگر تمام

Read more

مقدس تلوار اور عدم تشدد کا پیروکار سندھ

سندھ کی روح صوفیانہ ہے عدم تشدد، مذہبی رواداری، امن پسندی سندھ کے خمیر میں شامل ہیں۔ سندھیوں کے لئے دھرتی اور دریا ہمیشہ سے مقدس رہے ہیں۔ شاہ لطیف سندھیوں کا روحانی رہبر ہے۔ انتہا پسندی، جنونیت سندھ کے مزاج کا کبھی حصہ نہیں رہی۔ ہزارہا سال سے سندھ میں مختلف مذاہب کے پیروکار امن شانتی کے ساتھ رہتے آ رہے ہیں سندھیوں نے عید اور دیوالی مل کر منائی ہے۔ ضیاء الحق جب اپنے آمرانہ اقتدار کو تقویت

Read more

امن کی علمبردار اور لطیفی فکر سے سرشار سرزمینِ سندھ!

میں سندھ کی پر مسرت فضاؤں اور اس کہ پُرامن آنگن پر پلا بڑھا ہوا ہوں اس دیس کہ ہزاروں درد ہیں ہر سڑک پر زندگی پر افسردگی کی نئی شام نمودار ہوتی ہے۔ یہ دھرتی وقت کی دوڑ میں کہیں زخمی ضرور ہوتی ہے لیکن وہ زخم نئی تاریخ رقم قائم کر جاتے ہیں۔ کتنے ہی مشکل مراحل کیوں نہ ہوں لیکن سندھ نے اپنے ہونٹوں پر تہذیبی، پرامن، روادار، مساواتی اور محبت کی منفرد مسکراہٹ سے دنیا کی

Read more

توہین مذہب اور پاکستان

پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین کی جڑیں 19 ویں صدی کے برطانوی دور کے قوانین میں پیوست ہیں۔ 1860 میں، برطانوی حکومت نے برصغیر میں مذہبی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر انڈین ضابطہ تعزیرات میں دفعہ 295، 296 اور 298 شامل کیں، جن کے تحت کسی عبادت گاہ کی بے حرمتی، مذہبی تقریبات میں خلل ڈالنا، یا مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر مجروح کرنا جرم قرار دیا گیا۔ یہ قوانین کسی خاص مذہب تک محدود

Read more

سوشل میڈیا ریگولیٹ کیسے ہو گا؟

جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے معاشروں میں جہاں انسانوں کو بے پناہ سہولیات، باہمی ابلاغ اور اظہار رائے کے غیر محدود وسائل مہیا کیے وہاں صرف سوشل میڈیا ٹیکنالوجی نے ہزاروں انسانی زندگیاں غیر محفوظ، شخصی پرائیویسی مخدوش اور عزت نفس کے احساس کو مجروح کرنے کے علاوہ تشدد، بے یقینی اور ذہنی انتشار کو بڑھا کر اُس سکونِ قلب کو برباد کر دیا جو تہذیب کو بنیادیں فراہم کرتا رہا۔ تہذیب ابتری اور بدنظمی کے خاتمہ سے شروع ہوئی،

Read more

بس اب اور نہیں

قانون قدرت ہے کہ جب کوئی چیز انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اس کی واپسی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ شاید پاکستانی معاشرہ بھی اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ اب انتہا پسندی کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی بالکل اسی طرح کہ جب کوئی زہر یا ضرورت سے زیادہ ڈوز مل جائے تو اس کے مضر اثرات کو ختم کرنے کے لیے انٹی ڈوٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مفتی طارق مسعود کی قرآن پاک کے

Read more

تحریک بحالی جمہوریت: ایم آر ڈی 1983 کے شہدا

آج سے چار دہائی قبل ملک میں جنرل ضیاالحق کی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی اور مارشل لا کے خاتمے کے لئے ملک کی تقریباً ساری سیاسی جماعتوں نے "تحریک بحالی جمہوریت” "ایم آر ڈی” بنائی تھی۔ جو جدید پاکستان کی سب سے بڑی اور منظم جدوجہد تھی۔ جس کی با قاعدہ شروعات 14 اگست 1983 سے پورے ملک سے کی گئی۔ پہلے مرحلے میں سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اپنی گرفتاریاں پیش کر کے

Read more

ملک میں مذہبی انتہاپسندی اور سندھ

اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے، اور ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جس میں کسی شخص پر مذہبی گستاخی کا الزام نہ لگایا جاتا ہو۔ ہمارے ملک پاکستان میں 97 فیصد مسلمان بستے ہیں، لیکن اس کے باوجود یہاں ہمیشہ اسلام کو خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ غیر مسلموں کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جنہیں آج تک عدالتیں ثابت نہیں کر سکیں کہ انہوں نے کوئی توہین کی تھی، مگر اب

Read more

مذہب کی بنیاد پر فساد: ہوش کے ناخن لیں

جب بھی وطن عزیز کی حالت دیکھتے ہیں تو بے اختیار منیرنیازی صاحب سے اتفاق کرنے پر دل مائل ہوجاتا ہے کہ واقعی اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی سانحہ، حادثہ اور پچھتاوا ہمارا منتظر ہوتا ہے۔ دل بے اختیار یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آخر کہاں جاکر ہم رکیں گے! پچھلے کچھ برسوں سے ہمارے ملک میں مذہبی انتہاپسندی اس قدر بڑھی ہے کہ یہ باقاعدہ طور پر قابو سے باہر

Read more

بھٹو صاحب کی پھانسی اور کچھ یادیں

یہ اپریل 1979 کی ایک صبح تھی، فیض آباد کالونی، خیر پور میرس، سندھ میں جب میں اپنے سکول پہنچا تو میرے سندھی استاد محترم جن کا نام ’محمد عرس‘ تھا بڑے مغموم، پریشان اور خاموش بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں اور وہ خلاف معمول خاموش تھے۔ کسی کو ڈانٹ نہیں رہے تھے، کسی کو مار نہیں رہے تھے، اور کچھ پڑھا بھی نہیں رہے تھے۔ ہمارے چھوٹے سے اسکول میں جو کہ ایک پرائمری سکول

Read more

ڈاکٹر شاہ نواز کمبھر کیس کے مضمرات

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گستاخانہ مواد کا پھیلاؤ ایک قابل ذکر تشویش ہے، جو اکثر فرضی ناموں سے کیا جاتا ہے۔ شاید ہی کوئی ملعون و مردود اس قسم کی ہمت کھلے بندوں کر سکتا ہے، البتہ یہ سلسلہ بتاتا ہے کہ احتساب کی سطح کی کمی ہے۔ تاہم اگر کوئی اپنی حقیقی شناخت کے تحت بے ہودہ پوسٹ کرتا ہے، تو اس سے اس کی ذہنی حالت یا اس امکان کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں یا پھر

Read more

چوتھے ستون کا مرثیہ

منہاج برنا صاحب نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں مرثیہ چہار ستون لکھا تھا۔ اس وقت انہوں نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ آنے والے دنوں میں صحافیوں کے حالات مزید بد تر ہوتے چلے جائیں گے۔ ِاور صحافت میں آنے کا مطلب سوئے مقتل جانا ہو گا۔ زیادہ دور کیوں جائیں صرف 2021 ء میں صحافیوں کے لئے خطر ناک ترین جگہ بلوچستان یا قبائلی علاقے نہیں بلکہ اسلام آباد تھا۔ جی ہاں، ان کے لئے اسلام

Read more

مایوسی و نا امیدی کے مہیب سائے

پاکستانی حکومت مطمئن ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے تین سال پر محیط 7 ارب ڈالر کا پیکیج منظور کر لیا ہے۔ اب دیگر عالمی اداروں اور دوست ممالک سے امداد و سرمایہ کاری کے راستے کھل جائیں گے۔ حکومت یہ امید بھی لگائے بیٹھی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پر راضی کر لیا جائے گا اور کم از کم علیحدہ آئینی عدالت بنا کر موجودہ سپریم کورٹ کے ڈنک سے وہ زہر نکال دیا جائے گا

Read more

سندھ کے معروف لوک گلوکار: فقیر امیر بخش

تحریر: شیخ عزیز ترجمہ: یاسر قاضی سندھی موسیقی کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کی ماہیت کسی اور خطے کے نظامِ موسیقی سے مستعار لی ہوئی ہے، بجا نہ ہوگا۔ کیونکہ سندھی موسیقی کی ترتیب اور اندازِ پیشکش کچھ اس قسم کا ہے، کہ اس کو کُلی طور پر لوک موسیقی میں بھی شامل نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی اس کو خالصتاً کلاسیکی موسیقی میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کی جگہ پر اُسے باآسانی

Read more

ورلڈ میری ٹائم ڈے، بلیو اکانومی کی اہمیت

بلیو اکانومی آج گلوبل اکانومی کا ایک اہم جزو ہے۔ قدیم تہذیبوں میں بھی بلیو اکانومی روایتی اور غیر روایتی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ معیشت کا یہ ماڈل سمندری وسائل کے موثر استعمال اور ان کے تحفظ سے متعلق ہے۔ اس وقت عالمی سالانہ تجارت میں بلیو اکانومی کا حجم ڈیڑھ ٹریلین ڈالر ہے جو سال 2030 تک بڑھ کر تین ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق

Read more

پنجاب حکومت کا بروقت چائلڈ ہارٹ سرجری کا اقدام

کسی نہ کسی وجہ سے لاہور کے چلڈرن ہسپتال جانا ہوتا، تو پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آئے والدین کی بپتا سننے کو بھی ملتی، جو اپنے بچوں کے بروقت علاج کے لئے ڈاکٹروں کی منتیں کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔ ڈاکٹر حضرات سہولیات کی کمی، مریضوں کے رش اور طویل ویٹنگ لسٹ کے سبب علاج معالجے کی لمبی لمبی تواریخ دیتے تو میں اکثر کڑھتا اور سوچتا کہ ایک بچہ اگر دل کا مریض ہے، اسے ٹیسٹ یا

Read more

پاکستان قائم رہے گا

20 ستمبر 2024 کے ہم سب ایڈیشن میں سید مجاہد علی صاحب کا تحریر کردہ اداریہ ”کیا پاکستان قائم رہ سکے گا“ کو اس وقت تک 5577 ناظرین دیکھ اور پڑھ چکے ہیں۔ ماہ ستمبر 2024 کے آغاز میں نارویجین انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام ناروے میں منعقدہ ایک سیمنار ”قومی سلامتی اور انسانی حقوق“ کے پس منظر میں سید مجاہد علی صاحب نے مندرجہ بالا اداریہ تحریر کیا ہے۔ اس سیمنار کا لب لباب یہ تھا کہ قومی

Read more

امر کوٹ واقعہ: کیا واقعی مذہب کو پیروکاروں سے نہیں پرکھا جاتا؟

چند روز قبل سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں توہین کے الزام میں ایک نوجوان ڈاکٹر شاہنواز کمبھر (کمہار) کو توہین کے الزام میں گرفتاری کے بعد پولیس نے مبینہ مقابلے میں قتل کر دیا۔ واقعے کے فوری بعد عاشقان رسول (صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم) نے پولیس افسران و اہلکاروں کے استقبال کے لئے راستوں میں پھولوں کے ڈھیر لگا دیے۔ افسران اہلکاروں پر پھول برسائے گئے ان کی پیشانیاں چومی گئیں اور سوشل میڈیا پر جشن منایا

Read more

شہرِ گل کے خس و خاشاک سے خوف آتا ہے

ہمارے عہد کے نادِرِ روزگار شاعر جناب افتخار عارف کے بعض اشعار ضرب المثل کا درجہ پا چکے ہیں۔ موجودہ دور کے پاکستانی سماج کی مجموعی نفسیات کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک شعر میں ایسی گہری بات کہی ہے کہ جس کا بیان کئی کتب کا متقاضی ہوتا۔ یہ شاعر کا اوج کمال ہے۔ رحمتِ سیدِ لولاک پہ کامل ایمان امتِ سیدِ لولاک سے خوف آتا ہے ہم نے برسوں پہلے چمن آرائی کے لیے جو فصل اپنی

Read more

وفاق کی تمام اکائیوں کے مابین اتحاد کی ضرورت

کمرے میں لگا اے سی بند کردوں تو حبس سانس نہیں لینے دیتا۔ چلاؤں تو ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے اور یہ سلسلہ اسلام آباد میں میرے ساتھ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔ اسی باعث جمعرات کی صبح اٹھا تو جسم میں درد کے ساتھ بخار بھی تھا اور اس کی وجہ سے کالم نہ لکھ پایا۔ جمعہ کی صبح اسے اخبار اور ’نوائے وقت‘ کے ویب ایڈیشن سے غائب ہوا دیکھ کر کئی مہربان پریشان ہو گئے۔

Read more

چوڑیاں لیتا جا وے باؤ ونگاں لیتا جا

ایک نفیس سریلی ونگاں لیتے جانے کی فرمائش کرتی آواز پہ وہ مڑ کے دیکھتا ہے تو چوڑیاں بیچنے والی سانولے رنگ کی بنجارن اسے ونگاں خرید لے جانے کی درخواست کرتی ہے۔ اسے لگتا ہے یہ پیشکش کرتے بنجارن کے چہرے پہ بھی چوڑیوں کے خوبصورت رنگ چڑھ چکے۔ بازو آگے کرتے پوچھ بیٹھا کہ کیا میں یہ چوڑیاں پہنوں گا؟ تو جواب میں دلکش مسکراہٹ لئے اپنی کسی دوست کسی سہیلی کے لئے لے جانے کی فرمائش ہوتی

Read more

مولانا طارق مسعود مسئلے میں، مولوی بمقابلہ مولوی

مولانا طارق مسعود پاکستان کی ایک مشہور مذہبی شخصیت ہیں جن کو سننے اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ موصوف کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا میں بھی موجود ہے۔ مولانا طارق مسعود صاحب حالیہ دنوں میں ایک خطاب کے دوران کچھ ایسی باتیں کہ گئے جو کہ دوسرے مذہبی فرقے کے نزدیک توہین اسلام اور توہین پیغمبر کے زمرے میں لی گئیں مگر وہ بات مولانا صاحب کے لاکھوں ماننے اور سننے والوں کے نزدیک

Read more

میرپور خاص جھوٹا پولیس مقابلہ: پھولوں کے ہار کس کے تھے پہن کون گیا؟

عمرکوٹ اور میرپور خاص سندھ میں سترہ ستمبر سے انیس ستمبر 2024 کے درمیان جو کچھ ہوا ہے اس نے سندھ کا دنیا میں تعارف بدل دیا ہے۔ یہ تقریباً 48 گھنٹے سندھ کی پانچ ہزار سالہ تاریخ و تہذیب کے مثبت چہرے کو مسخ کرنے والوں کے تھے۔ انسانی آزادی، سندھ کی خوشحالی و خودمختاری اور دلتوں کے حقوق کی سیاسی و ادبی جنگ لڑنے والی ممتاز شخصیات عبدالواحد آریسر، ماما جمن دربدر اور حلیم باغی کا عمرکوٹ شہر

Read more

ڈاکٹر شاہنواز ملا کی زبان سے قتل ہوا ہے

  اُس صحرا سے ہو کر آیا ہوں جہاں توہین مذہب کے الزام میں قتل ہوئے ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کی میت پہ کچرا اور سوکھی گھاس ڈال کر آگ لگادی گئی تھی۔ ڈاکٹر شاہنواز کے والد کے ڈرائیور پریمو کولہی نے ٹریکٹر کی مدد سے ایک گڑھا کھودا اور ڈاکٹر شاہنواز کی ادھ جلی لاش کی راکھ ہڈیاں اور جسم سمیٹ کر اس گڑھے میں دفن کیا تھا۔ جہاں ایک عمر رسیدہ باپ اپنے نوجوان بیٹے کی لاش لئے قبرستانوں

Read more

سہما ہوا صوفی سندھ

  میر مرتضیٰ بھٹو کی اٹھائیسویں برسی سے ایک دن قبل سارا سندھ سہما ہوا جاگا تھا۔ خوف و ہراس کی فضا میں لپٹے سندھ واسیوں کو لگ رہا تھا کہ اگلی باری ان کی ہے آدمی آدمی سے خوف کھا رہا تھا۔ فیس بک پہ سارا دن صرف ایک ہی کاپی پیسٹ پوسٹ پڑھنے کو ملی ”آئی ڈیز ہیک ہو رہی ہیں میرا یہ بیان ریکارڈ پہ رکھا جائے“ سب اپنے سچے مسلمان ہونے کا یقین دلا رہے تھے۔

Read more

دنیا کا سب بڑا فلائی وہیل انرجی سٹوریج سسٹم

انکل وجاہت مسعود اور میری کہانی اس حد تک ایک جیسی ہے کہ دونوں انٹر میں میڈیکل پڑھتے تھے اور باوجود انتہائی اچھے نمبر آنے کے میڈیکل کی بجائے ہم نے اپنی سمت کسی اور طرف موڑ لی۔ وہ ادب، قانون اور فلسفہ کو پیارے ہو گئے اور میں اکاؤنٹینسی، مالیات اور مال میں برکت ڈالنے کی سمت چل پڑی۔ یوں اب ہم سے ملنے والا ہمیں سائنس سے لگ بھگ فارغ ہی سمجھتا ہے۔ جب کہ ہم اب بھی

Read more

وفاقی آئینی عدالت اور اقلیتیں

اسلام آباد کے موسم اور پھلوں کے بارے جو کہاوت مشہور ہے ویسے ہی آج کل کے حکمرانوں بارے بھی یقین کے ساتھ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت اور اس کے اتحادی سیاستدانوں کے بدلتے تیور بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین میں کوئی بڑی تبدیلی کے خواہ ہیں جو کسی نا کسی صورت میں اس پر عملدرآمد کر گزریں گئے جس کے لیے ان کی کوششیں جاری و ساری

Read more

یہ تصویر تو قابل داد ہے!

ہمارے ملک پاکستان میں کیا کچھ نہیں ہوتا، ہر چڑھتے سورج کے ساتھ کئی عجیب و غریب خبریں بھی نمودار ہوتی ہیں جنہیں سن کر الامان الحفیظ کا ورد کرتے ہوئے حیرت کے جزیروں میں غرق ہونا پڑتا ہے کہ آخر کیوں یہ سماج یہ معاشرہ اس نہج پر آں پہنچا ہے کہ جہاں جھوٹ، بے ایمانی، دھوکہ دہی اور یہاں تک کہ کسی غریب آرٹسٹ کے فن پاروں کی چوری جیسے عمل کو بھی غلط یا گناہ نہیں سمجھا

Read more

کندھ کوٹ عوامی نمائندوں کے وعدوں کے باوجود یونیورسٹی قائم نہ ہو سکی

کندھ کوٹ، کشمور ڈسٹرکٹ سندھ کا آخری ضلع ہے اور ملک کے دو صوبوں، پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر قائم ہے۔ اس ضلع میں ملک کا سب سے بڑا گڈو پاور پلانٹ بھی موجود ہے اور یہاں پی پی ایل گیس فیلڈ بھی قائم ہے۔ ضلع بھر کی آبادی 1,233,957 ہے، اور اس میں تین صوبائی نشستیں اور دو قومی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں، جن میں سے ایک میں تحصیل ٹہل ضلع جیکب آباد اور ایک میں تحصیل

Read more

مولانا فضل الرحمان سیاست کے سلطان!

دیکھا جائے تو مولانا صاحب پاکستانی سیاست کے سیاست کے سلطان اور سیاسی و مذہبی طور پر سپریم لیڈر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے صدر آصف علی زرداری تک، وزیر قانون محسن نقوی سے بلاول بھٹو زرداری، تحریک انصاف کی قیادت سے لے کر سیاستدانوں کی مولانا فضل الرحمن کے در پر بار بار آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ملک میں کوئی استحکام لا سکتا ہے تو وہ کوئی عام نہیں بلکہ مفتی محمود کے فرزند مولانا

Read more

تیرے وعدے پر جیے ہم…

پاکستان 1990 سے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوق اطفال کا فریق ملک ہے اور ملک میں بچوں کی صورتحال سے متعلق میعادی رپورٹیں اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کو پیش کرنے کا پابند ہے۔ ریاست نے چھٹی رپورٹ جون 2021 میں پیش کرنا تھی لیکن کچھ پچھلی رپورٹوں کی طرح اسے جمع کروانے میں بھی تاخیر ہوئی۔ ریاستِ پاکستان نے اگست 2023 میں چھٹی اور ساتویں مشترکہ رپورٹ جمع کروائی جو جون 2016 سے جون 2021 تک

Read more

بلوچ سوال

آج کل ہر کوئی بلوچستان کے بارے کچھ بول یا لکھ رہا ہے۔ حالانکہ بلوچستان اتنے عرصے سے خون میں لت پت ہے کہ اسے پاکستانی مرکزی شعور نے پس منظر میں دھکیل رکھا ہے۔ اس کے باوجود بلوچ قومی سوال ابھر کر سامنے آ ہی جاتا ہے اور پھر سب بلوچستان کے معاملات کے ماہر بن جاتے ہیں۔ موسی خیل میں عام شہریوں کے بہیمانہ قتل، جن میں سے زیادہ تر سرائیکی اور پنجابی تھے، کے بعد جس انداز

Read more

’کبھی میں کبھی تم‘: جب ایک مصور کو اپنے گمشدہ فن پارے برسوں بعد پاکستانی ڈرامے میں نظر آئے

یہ سین دیکھ کر صفی سومرو کو ’اس وقت خوشی بھی بہت ہوئی اور دُکھ بھی بہت ہوا۔ خوش اس لیے کہ اتنے بڑے ڈرامے میں اتنے بڑے اداکاروں کے ساتھ اتنے بڑے چینل پر میری پینٹنگ موجود ہے اور دُکھ اس لیے کہ میری پینٹنگنز کے بارے میں کہا گیا کہ گم ہو گئی اور اب یہاں ہال میں موجود ہیں۔‘

Read more

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی: دکھی انسانیت کو جن پر ناز ہے

ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی موسوم بہ ڈاکٹر ادیب رضوی ایک بقید حیات عہد ساز اور قابل رشک انسان اور گردے کی بیماریوں کے ماہر ترین پاکستانی طبیب ہیں جن کی بے لوث ملکی طبی خدمات پر شعبہ طب کو بھی ناز ہے۔ 11 ستمبر ان کا یوم پیدائش ہے۔ اس جنم دن پر وہ اپنی عہد ساز زندگی کی 87 ویں بہار دیکھ رہے ہیں۔ 11 ستمبر 1938 کو کلن پور اتر پردیش، ہندوستان میں جنم لینے والے ادیب

Read more

”ازخود بازیاب“ ہوئے گنڈاپور کی داستان

سیاست کا گورکھ دھنداسمجھنے کے حوالے سے جب ہوش سنبھالا تو 1970ء کی دہائی کا آغاز ہوچکا تھا۔ اس کے شروع ہوتے ہی مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوکر بنگلہ دیش بن گیا۔ میری نسل اس جدائی کے حقیقی اسباب سمجھنے میں ناکام رہی۔ ذوالفقار علی بھٹو اس کے بعد سویلین ہوتے ہوئے بھی ”چیف مارشل لاءایڈمنسٹریٹر“بنے۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل یحییٰ خان کے پاس تھا۔ انہیں ”ادارے“ ہی نے استعفیٰ دینے کو مجبور کیا۔ بھٹو صاحب ان

Read more

خسرو: اپنے والد کے خلاف ناکام بغاوت کرنے والا شہزادہ جسے موت کے بعد ’شہید درویش‘ کا لقب دیا گیا

تزکِ جہانگیری کے مطابق شاہی حکم تھا کہ ’باغ مرزا کامران سے قلعہ لاہور تک دو رویہ لکڑیاں نصب کرکے شورش میں حصہ لینے والے فتنہ انگیز قبائلی باغیوں اور دوسرے لوگوں کو سولیوں اور لکڑیوں پر لٹکا کر ہر ایک کو اس طرح کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے کہ دوبارہ سزا کی ضرورت نہ ہو۔‘

Read more

بلوچستان میں متعدد افراد فورتھ شیڈول میں شامل: ’کیوں بے گناہوں کو بی ایل اے کے حوالے کر رہے ہیں‘

گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے بعد بلوچستان حکومت نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت درجنوں افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے، جن میں طلبہ رہنما، سماجی کارکن اور صحافی شامل ہیں۔

Read more

پاکستان میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو درپیش مشکلات: ’ڈیوٹی پر لڑکی ہونی چاہیے اور پیاری ہونی چاہیے‘

بی بی سی نے پاکستان بھر میں متعدد خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دوران ڈیوٹی وہ اپنے آپ کو کس حد تک محفوظ تصور کرتی ہیں۔ ان ڈاکٹرز اور نرسز نے بتایا کہ انھیں ناصرف مریضوں اور ان کے لواحقین کے پُرتشدد رویوں کا سامنا رہتا ہے بلکہ اپنے ساتھی مرد ڈاکٹروں اور طبی کارکنان کی جانب سے جنسی ہراسانی کا ڈر بھی موجود رہتا ہے۔

Read more

پاکستان کا پریشان، بدحال اور ناکام شہری

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ حالات و واقعات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ دو روز پہلے آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک سوال کے جواب میں اس طرف بالواسطہ اشارہ کیا تھا تاہم وزیر دفاع نے کھل کر وہی بات کی ہے۔ خواجہ آصف کا یہ انٹرویو اتوار کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ کے انعقاد سے ایک

Read more

شانگلہ کے بچے اور امیر شہر

پچھلے سال جون کے مہینے میں گھر اور گرمی دونوں جنجالوں سے نجات پا کر، وادی سوات کے شمال میں واقع خوبصورت علاقہ شانگلہ کے لیئے رختِ سفر باندھا۔ شانگلہ ٹاپ سے آگے الپوری ٹاؤن کے گرد و نواح میں ایک چھپر ہوٹل میں سستانے کے لئے بیٹھ گئے۔ آس پاس مسحور کن نظاروں سے نظریں مسرور کرتے ہوئے یکایک تین بچوں کی طرف دھیان گیا جو سڑک کنارے پڑے ایک پتھر پر بیٹھے کن اَکھیوں سے ہماری طرف للچائی

Read more

ارسا میں تبدیلی: سندھ کے پانی پر شب خون مارنے کا ایک نیا منصوبہ!

پاکستان میں اس وقت عملاً آئین کے کئی حصوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ ”ہائبرڈ جمہوریت“ کے نام پر حساس معاملات پر مرکز اور صوبوں میں بے اختیار حکومتیں موجود ہیں۔ اسمبلیوں میں براجمان نام نہاد بڑی پارٹیوں کو بھی ایک دائرہ بنا کر دیا گیا ہے، جسے پار کرنے کی انہیں اجازت نہیں اور نہ ہی ان میں ایسی جرات ہے کہ وہ اپنی محدود خودمختاری کو بھی ان معاملات میں استعمال کر سکیں۔ نتیجتاً عملی طور پر ملک

Read more

بنام جناب سردار علی شاہ، وزیر تعلیم سندھ، سندھ حکومت

جناب اعلی گزارش ہے کہ آپ دو ہزار تیرہ میں پہلی دفعہ صوبائی اسمبلی کے ممبر بنے اور دو ہزار سولہ سے اب تک آپ تین منتخب مسلسل سندھ کابینہ کا حصہ ہیں۔ آپ نے سندھ کابینہ میں بیک وقت دو دو وزارتیں ساتھ رکھنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اور تیسری بار وزیر تعلیم بھی بنائے گئے ہیں۔ کابینہ میں شمولیت سے پہلے بھی آپ اسمبلی میں شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور رہے تو وزارت میں آنے کے

Read more

کتھا ایک دم توڑتے جزیرے کی

  اس نے پتے کی بیڑی کا کش لگاتے کہا ”وہ باغ ہے اس میں آم کے، جامن کے نیم کے پیڑ ہیں وہ ادھر نیبو کے درخت ہیں اور موتیے کے پودے بھی، موتیے کے برابر میں گلاب کی کیاری ہے، وہاں اس طرف پیپل کا پیڑ ہے جو میرے دادا کی عمر سے بھی بڑا ہے“ میں نے سامنے دیکھا جس طرف اس نے اشارہ کیا تھا ایک ویران و بنجر زمین تھی، جس میں دور ایک مردہ

Read more

آئین کی بالا دستی اور اقلیتیں

آج کل وزیر اعظم سے لے کر آرمی چیف تک آئین کی بالا دستی کی بات کرتے نظر آتے ہیں اور آئین سے روگردانی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ آج ہم آرمی چیف اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی توجہ اقلیتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد سے جس طرح اقلیتوں کو وقتاَ فوقتاَ اذیتوں سے دو چار کیا جا

Read more

پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی گوگل ٹرانسلیشن‏ میں

عالمی مواصلات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر گوگل ٹرانسلیٹ مختلف زبانوں کے درمیان خلیج کے خاتمے اور ثقافتی فہم کے فروغ کے لیے اپنی وسیع کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کی پنجابی، بلوچی، دری اور مارواڑی (دیوناگری رسم الخط میں ) سمیت دنیا کے ایک سو دس مزید زبانوں کی گوگل ٹرانسلیٹ ‏میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایک ہزار زبانوں والی پہل کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بولی جانے والی

Read more

کشمور سمیت سندھ میں کاروکاری میں نمایاں کمی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کردار

سندھ کے دیہی علاقوں میں غیرت کے نام پر ہونے والی قتل کی رسم، کاروکاری، برسوں سے ایک سنگین مسئلہ رہی ہے۔ خاص طور پر ضلع کشمور جیسے پسماندہ علاقوں میں یہ واقعات بہت عام تھے۔ کاروکاری میں عام طور پر خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا تھا، اور یہ رجحان ایک شدید معاشرتی بیماری کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ لیکن گزشتہ ایک دہائی میں اس مسئلے میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے، جس میں

Read more

کچے اور پکے کے ڈاکووں کا آسان علاج

پاکستان میں کچے اور پکے کے ڈاکو عوام اور خواص دونوں کے لئے درد سر بن چکے ہیں، کچے کے ڈاکو بندوق دکھا کر لوٹتے ہیں تو پکے کے ڈاکو قانون کا لبادہ اوڑھ کر جیب خالی کرتے ہیں۔ فورسز اور حکام جان توڑ کوشش کے باوجود ان ڈکیتوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔ کچے کے ڈاکو سندھ اور پنجاب کی دریائی پٹی میں سرگرم مجرم گروہ ہیں، یہ اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے

Read more