ارطغرل کی اداکارہ اسراء بِلگِچ کو ’برا‘ کا اشتہار کرنے پر پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا

انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کو اشتہار سے زیادہ ماڈل پر اعتراض ہے کیونکہ ماڈل ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمے سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بِلگِچ ہیں جن کے پاکستان میں لاکھوں مداح ہیں۔

Read more

وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات: عمران خان کا موڈ، تحریک عدم اعتماد اور شہباز شریف سے ملاقات کا مشورہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو چند صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ان کو کامیابی حاصل ہوگی۔

Read more

سیکس ایجوکیشن: انڈیا میں خاندانی منصوبہ بندی کی کِٹس میں عضوِ تناسل کے ربڑ کے ماڈل شامل کرنے پر تنازع

اپوزیشن ارکانِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ربڑ کے ان ماڈلز سے تولیدی صحت کی آگاہی فراہم کرنے والی خواتین ہیلتھ ورکرز شرمندہ ہوں گی۔

Read more

ہائبرڈ سسٹم کی ناکامی

وزیراعظم کا فرمانا ہے کہ وہ رشوت دے کر حکومت بچانے کو لعنت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لوٹا کریسی کو جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے۔ کہ بطور پارٹی سربراہ وہ حکومت سے بغاوت کرنے والوں کو ایک موقع دیتے ہیں۔ اگر وہ واپس آ جاتے ہیں تو انہیں معاف کر دیا جائے گا۔ ورنہ وہ اور ان کے بچے علاقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ لوگ ان کا سوشل بائیکاٹ کریں

Read more

وکٹورین دور میں سماجی درجہ بندی (حصہ اول)۔

وکٹورین سوسائٹی کو درجہ بندی کے مطابق منظم کیا گیا تھا۔ جب کہ نسل، مذہب، علاقہ اور پیشہ شناخت اور حیثیت کے تمام معنی خیز پہلو تھے، وکٹورین معاشرے کے بنیادی تنظیمی اصول جنس اور طبقے تھے۔ جیسا کہ جنسی دوہرے معیار کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے، صنف کو حیاتیاتی طور پر مبنی سمجھا جاتا تھا اور کسی فرد کی صلاحیت اور کردار کے تقریباً ہر پہلو کا تعین کرتا تھا۔ وکٹورین صنفی نظریہ ”علیحدہ دائروں کے نظریے“

Read more

ڈاکٹر ایچ ایم اے ڈریگو: انسانیت کا عظیم خدمت گار

انسانیت اور خدمت ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں بالکل اسی طرح ڈاکٹر اور انسانیت کی خدمت بھی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ پاکستان کے قیام سے قبل اور آج تک مسیحی مذہب کے لوگوں نے ملکی ترقی، فلاح و بہبود اور استحکام کے لئے جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ کا ایک ایسا سنہری باب ہے جو روز ہمیشہ دمکتا رہے گا۔ لیکن شعبہ تعلیم اور صحت میں اس قوم کے لوگوں کی خدمات انسانیت کے

Read more

فیض کی محبت میں: اشفاق کا فیض سے بے پناہ عشق

ایک دو ماہ پہلے اشفاق حسین کی کتاب ”فیض کی محبت میں“ کا ذکر سنا اور پھر مارچ کے آغاز میں انہوں نے کتاب بھجوا بھی دی تھی لیکن آپ جانیں مارچ کے مہینے میں ہم خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مہینہ بھر عورتوں سے متعلق سرگرمیوں میں ہی مصروف رہتے ہیں اور پھر کتاب کی ضخامت نے بھی ڈرا دیا تھا۔ ہمیں اپنی کمزوری کا علم تھا کہ اگر کتاب اٹھا لی تو ختم کیے بغیر نہیں

Read more

افغانستان: طالبان لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے

گذشتہ اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد آج لڑکیوں کے سکول کھولے جانے تھے۔ تاہم وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے ہائی سکول ابھی بند رہیں گے۔

Read more

خان صاحب اور ارطغرل!

آپ کو یاد ہو گا سال دو قبل وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو یہ ڈرامہ دیکھنے کی بہت زور و شور سے ترغیب دی تھی۔ میں نے ارطغرل ڈرامہ سے پہلے کبھی بھی کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا تھا، بلکہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ ڈرامہ کیا ہوتا ہے اور فلم کیا ہوتی ہے اور ان دونوں کے بیچ فرق کیا ہے۔ یہ تو

Read more

کھجور کی افادیت (Benefits of Date palm)

کھجور ایک پھلدار درخت ہے۔ اس کا سائنسی نام (Phoenix dactylifera) ہے۔ ماہرین کے مطابق اس درخت کی عمر تقریباً 150 سال تک ہوتی ہے جس پر گچھوں کی صورت میں پھل لگتا ہے۔ ایک گچھے میں کئی کئی سینکڑوں دانے ہوتے ہیں۔ عام طور پر کھجور کا درخت 21 سے 23 میٹر یعنی 69 تا 75 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ یہ طاقتور اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ پاکستان میں اس کی 95 سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔

Read more

مجھے ماہواری چاہیے!

اڑی اڑی رنگت، پیشانی پہ پسینے کے قطرے، چہرے پہ اضطراب، فربہی مائل جسم، پچاس پچپن کا سن!

”ڈاکٹر صاحب، جس وقت کی خواہش میں دن گن گن کر گزارے تھے وہی عذاب بن چکا ہے۔ خدا کے لئے اسے واپس لے آئیے“

یا خدا یہ کس کو ڈھونڈنے کا کام ہمیں دیا جا رہا ہے۔ مانو کہ ہمیں شر لاک ہومز بھی پسند تھا اور عمران بھی لیکن سراغ رسانی کی کسی مہم سے ہمارا دور دور تک تعلق نہیں رہا پھر یہ کیا کہہ رہی ہیں ہمیں؟

”کسے واپس لے آؤں؟“ ہم نے آنکھیں پھیلا کر کہا۔
”وہ جی ماہواری کو“

Read more

کپتان سیاسی کھیل ہار رہا ہے، پارٹی از اوور

بالآخر سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نمٹانے کے لئے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 25 مارچ 2022 ء کو طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے 8 مارچ 2022 ء کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپیکر چیمبر میں جمع کرا دی اس کے ساتھ ہی سپیکر کو 14 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکویزیشن جمع کرا دی تاکہ سپیکر کو قومی

Read more

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے کا واقعہ؛ ’اعلیٰ عہدوں پر موجود خواتین کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے‘

فائل فوٹو اسلام آباد — خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد سماجی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر سطح کی کوئی خاتون ہراساں ہونے سے محفوظ نہیں ہے تو عام خواتین کا کیا حال ہو گا؟ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کا واقعہ جمعے کو اس وقت

Read more

ڈاؤن سنڈروم کا عالمی دن: 21 مارچ

ڈاؤن سنڈروم کیا ہے؟ یہ کوئی مرض نہں بلکہ ایک جینیاتی کیفیت ہے۔ ہمارے جسم کے ہر خلیے کے مرکز میں ننھے ننھے جینیاتی بنڈل ہوتے ہیں جنہیں کروموسوم کہتے ہیں۔ عام طور پر ہر فرد میں کروموسوم کے 23 جوڑے ہوتے ہیں جن کی تشکیل رحم مادر میں حیات کی ابتدا کے ساتھ ہی ہوجاتی ہے۔ ڈاؤن سنڈروم میں جنین اکیسویں کروموسوم کی ایک اضافی کاپی کے ساتھ وجود میں آتا ہے۔ یہ اضافی کروموسوم بچے کے جسم اور

Read more

دلی سے دوحہ جانے والے قطر ایئر ویز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کے کارگو ہولڈ میں دھواں اٹھنے کے بعد اسے کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈ کیا گیا ہے۔

Read more

پاکستانی خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے فیس بک کے نئے سیکیورٹی فیچرز کتنے فائدہ مند؟

واشنگٹن ڈی سی — فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چلانے والے ادارے ‘میٹا’ نے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دو نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ان اقدامات میں فیس بک کی جانب سے انگریزی اور اردو میں آن لائن سیفٹی کے لیے رہنمائی کتابچے جاری کرنا شامل ہے جس کے ذریعے خواتین صارفین کو یہ سکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ فیس بک

Read more

خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں اضافہ

خواتین کے خلاف غیرت کے نام پر ہونے والے جرائم میں چند سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ بادی النظر میں حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کے نتیجے میں ان جرائم میں کمی ہونا چاہیے تھی۔ مگر صورتحال اس کے برعکس ہے۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے مطابق پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل و غارت، جنسی جرائم اور تشدد ایک خاموش وبا کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔

Read more

ماروی ملک شیر: اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ہراسانی کا شکار، ’ماروی بالکل بھی خوفزدہ نہیں، مانسہرہ ہی میں فرائض انجام دے رہی ہے‘

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی پولیس نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کرلیا ہے۔

Read more

ایک ممنوعہ موضوع سیکس پر بات

ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ ہم زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مذہبی رہنماؤں نے اپنے عقیدے اور تصورات کچھ اس طریقے سے ہم پر مسلط کیے ہیں کہ ہم اب تک ان سے آزاد نہیں ہوئے۔ ہمارے معاشرے میں سیکس سے متعلق گفتگو کرنا ایک ممنوعہ چیز ہے، ایک ٹیبو ہے۔ ہم نے کبھی سوچا کہ زندگی جس فعل سے وجود میں آتی ہو، وہ ناپاک کیسے ہو سکتا ہے۔

Read more

بوگس معلومات: قتل اور طلاق کے مقدمات میں اضافہ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایک جانب جدید ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف نوجوان نسل کے بگاڑ میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہم جس ترقی یافتہ دور سے گزر رہے ہیں اس کی ترقی میں سائنسی ایجادات اور مغرب کی دی ہوئی ترقی کا بڑا ہاتھ ہے۔ جس کی بدولت سائنس کے میدان میں ماضی کے مقابلے میں جس تیزی سے ترقی

Read more

عورتوں کو ایک سال کے اندر ہی اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق سے بوریت ہونے لگتی ہے

جنسی تعلقات سے متعلق روایتی تصورات مردوں سے زیادہ خواتین پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین اپنے مرد ساتھیوں کی غیر محتاط زبان سے جھنجھلانے لگتی ہیں تو کچھ کو ان کے بدن پر بنے ٹیٹو اور دوسرے نشانات سے نفرت ہونے لگتی ہے۔ ایک نئے تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جنسی تعلقات کے بارہ مہینے کے اندر بیشتر عورتیں اپنے ساتھی میں جنسی دلچسپی کھونے لگتی ہیں۔ برطانوی میڈیکل جرنل اوپن میں شائع ہونے والے سروے

Read more

گلزار بلوچ: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ کی جانب 776 کلو میٹر طویل لانگ مارچ

گلزار دوست بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اس وقت ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور ان کی یہ معمولی سی جدوجہد اپنے حصے کا فرض پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

Read more

بادشاہ بیگم: علی رحمان خان اور زارا نور عباس بااثر خاتون پر مبنی ڈرامے پر کیا کہتے ہیں؟

صحافی برّاق شبیر کے ساتھ گفتگو میں علی رحمان خان اور زارا نور عباس بادشاہ بیگم میں اپنے کرداروں پر اور ڈراموں کے عمومی مزاج پر بات کر رہے ہیں۔

Read more

نر گدھا اور جاب کرنے والی خواتین

آج ہم نے ڈی ڈبلیو پہ ایک ویڈیو دیکھی کہ ایک ایسا مزار شریف بھی میرے وطن عزیر میں مو جود ہے جہاں نرینہ اولاد کی منت کچھ یو ں مانگی جاتی ہے کہ جب بیٹا پیدا ہو تو مزار پہ ایک نر گدھا چڑھایا جاتا ہے۔ دل سے کہہ رہی ہوں، بزرگ مذکورہ بہت پہنچے ہو ئے لگے۔ سمجھنے والےکسی اور ڈھب میں سمجھ گئے ہیں۔ ملک میں آج کل گدھوں، ضمیر فروشوں، لوٹوں اور اس قسم کے بھیڑیوں

Read more

زندگی اے زندگی

زندگی کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے نکلیں تو شاید بات بہت دور تک نکل جائے گی۔ تمام زندگی ہم ایک لایعنی جدوجہد میں گزار دیتے ہیں اور اپنے آس پاس ہر طرح کی نعمتیں، آسانیاں جمع کرنے میں زندگی تج دینے کو ہر لمحہ تیار ہوتے ہیں۔ لمحہ بہ لمحہ یہ جدوجہد تیز سے تیز تر ہو رہی ہے۔ آئیے آج کی تحریر میں اپنی اپنی زندگیوں کو آج کل کے تناظر میں

Read more

علی ایاد: جعلی ایجنسی جہاں 52 لوگوں کو نوکری دے کر بیوقوف بنایا گیا

میڈ برڈ نے 50 سے زائد دیگر افراد کو بھرتی کیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر نے سیلز میں کام کیا، کچھ نے ڈیزائن کے شعبے میں اور کچھ کو نگرانی کے لیے لایا گیا۔ ہر نئے شامل ہونے والے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس میں ای میل پر پیغام رسانی اور زوم پر ایک دوسرے سے بات کرنا بتایا گیا تھا۔

Read more

تاریخ پاکستان کی کتاب کا ایک پھٹا پرانا ورق

کئی برس ادھر کی بات ہے ہمارے دوست، اردو کے نامور مزاح نگار، وقار خان کو ایک پھٹا پرانا ورق کہیں سے ملا تھا جس پر کچھ بے ربط اور بے مقصد سی تحریر تھی۔ اس وقت ان کا خیال تھا کہ کسی نے اپنی خوش خطی ”پکانے“ کی کوشش کی ہے۔ چند روز قبل ہمیں بھی اسی طرح کا ایک پھٹا پرانا ورق ملا ہے۔ مجھے تو یہ وہی خوش خطی ”پکانے“ کا تسلسل ہی لگا ہے کہ شاید

Read more

ایک کہانی سے نکلتی ہوئی کہانی

فیصلہ مضحکہ خیز، سفاکانہ اور حیرت انگیز تھا لیکن مطلق العنان بادشاہ نے اسے ہر صورت جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہوا تھا۔ وزیراعظم، وزرا اور دیگر لوگ اس عجیب و غریب فیصلے کے نتائج و عواقب سے بادشاہ کو آگاہ کرتے تو وہ ہمیشہ وہی پرانی رٹ ہی الاپتا کہ ”دادا حضور اور ابا حضور کے جاری کیے ہوئے فیصلے کو میں کیسے ختم کر سکتا ہوں“ سو اس سلطنت میں برسوں سے وہ حکم نافذالعمل تھا۔ اس

Read more

کیا آپ کا شوہر/بوائے فرینڈ بے وفا ہے؟

صبح نو بجے ہی ثوبیہ کے نمبر سے آنے والی کال کو دیکھ کر مجھے اچانک گھبراہٹ ہونے لگ گئی کہ اس لڑکی نے کچھ کر تو نہیں دیا۔ ڈرتے ڈرتے کال پک کی تو بس ہچکیوں کی آواز آ رہی تھی۔ دو تین بار پوچھنے پہ صرف اتنا بتا سکی کہ وہ آج بھی جاگی تو زندہ تھی۔ جب کہ روز یہ خواہش لے کر سوتی تھی کہ صبح مردہ حالت میں پائی جائے گی۔ یہ کئی سال پہلے

Read more

رنویر برار: وہ شیف جو دھنیے کو انڈیا کی ’قومی جڑی بوٹی‘ بنانا چاہتے ہیں

شیف رنویر برار کہتے ہیں کہ ہر کھانے کو ذائقے دار بنانے اور ہمارے دلوں میں خوشی جگانے والی بوٹی کو وہ مقام ملنا چاہیے جس کی یہ مستحق ہے۔

Read more

سیاہ کاری: ایک رسم، ایک دھوکہ

2006 ء میں مجھ ناچیز کو بھی بلوچستان کے ایک خوبصورت ڈسٹرکٹ آواران میں کام کرنے کا موقع ملا۔ آواران میرے لیے ایک ایسا علاقہ تھا جہاں میرے اپنے علاقے لیاری کے نسبت بہت زیادہ پسماندگی تھی۔ تعلیم کی بے حد کمی، صحت کے بے شمار مسائل، پانی کی عدم دستیابی، صنفی نا برابری، شدید غربت، زچگی کے دوران بے شمار اموات، ناہموار سڑکیں، ناقص سیوریج سسٹم، یہ سب وہاں کے عام مسائل تھے۔ اس دوران بلوچستان سے صرف ایک

Read more

روس یوکرین جنگ: مولوٹوف کون تھے اور روس کے خلاف استعمال ہونے والے دیسی بم کا نام ان کے نام پر کیوں رکھا گیا؟

ہزاروں یوکرینی شہری روسی حملے کے خلاف لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ مولوٹوف کوک ٹیل بم کا استعمال کر رہے ہیں۔ یوکرین کی مزاحمت میں استعمال ہونے والا یہ بم کہاں سے آیا اور اس کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟

Read more

تحریک عدم اعتماد: سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کون ہیں؟

گذشتہ بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے سوات جلسہ میں کہا تھا کہ ’اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں نوٹوں سے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔‘ تاہم اِن ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’ضمیر کی آواز پر‘ حکمراں جماعت سے الگ ہوئے ہیں۔

Read more

پدرسری نظام کا عورت مارچ کو سلیوٹ؛ پانچ گولیاں!

بابا پدرسری تخت پہ براجمان ہے اس کی گدلی آنکھوں میں وحشت ناچ رہی ہے۔ باچھیں کھلاتا ہوا، مونچھوں پہ تاؤ دے کر وہ اپنی کھرکھراتی آواز میں کہتا ہے، ”خوب، بہت خوب، لڑکے تیری ہمت و جرات پسند آئی“ ”جی بابا، بس آپ کا سر پہ ہاتھ چاہیے“ ، سامنے کھڑا مرد منمناتی آواز میں کہتا ہے۔ ”لے بچہ، میری شاباشی! تجھ جیسے نڈر ہی تو ہمارا مان ہیں۔ تم نے اپنی بیٹی کو پانچ گولیاں مار کے ان

Read more

سیاست: اضطراب بڑھتا جا رہا ہے

اضطراب ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ تناؤ کی کیفیت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ وہ ٹاک شوز جو بیکار کی باتوں سے بھرے ہوتے تھے اور جن کو دیکھنے والوں کی تعداد مسلسل خسارے کا شکار تھی، پھر سے عوام کی نگاہ شوق کا مرکز بنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی حالات ایک بار پھر وہیں ڈی چوک پر کھڑے ہمارے شکست و ریخت سے دوچار بھونڈے نظام کو للکارتے نظر آتے

Read more

صحرا میں بہار۔ ”ویرانے کی دلکش رات“ ۔ (چوتھی قسط) ۔

کھانا کھانے کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا۔ تھر کے سرحدی علاقے کی اس دور افتادہ چھوٹی سی آبادی میں ہونے والی اس محفل سخن کا ایک اپنا ہی تاثر تھا جو بہت ہی مختلف تھا۔ ذرا سوچیئے خاموش رات ہر سمت ایک پرسکون سناٹا اور اس سناٹے میں ہوا کے دوش پہ پھیلتے ہوئے شعر و سخن کے دل نشین آہنگ۔ جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ بڑے شہروں میں تو رات بھی روشنیوں سے بھرپور

Read more

پشتون قومی جرگہ کے مطالبات اور اثرات

11 مارچ سے 14 مارچ تک بنوں میں چار روزہ پشتون قومی جرگہ نے 25 مطالبات پیش کیے۔ جن میں کہا گیا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کے پاس پشتون قوم کے باہمی اختلافات کو حل کرنے کا مینڈیٹ ہو، جرگے نے آئین کی پاسداری کا کرنے کے ساتھ ساتھ، پارلیمنٹ کی بالادستی کا بھی مطالبہ کیا، جرگے نے افغانستان میں بزور طاقت حکومت کرنے کی روش کی مذمت کی اور طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ

Read more

بوگس معلومات۔ اہم انتخابی ہتھیار

آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے کسی طور پر بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جس نے ہر اس آدمی کو با اختیار یا سٹیزن جرنلسٹ بنا دیا ہے جس کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون ہے۔ صحافت کی تعلیم ہونا بھی اب بے معنی سا ہو کر رہ گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سے اہم واقعات کو اجاگر کرنے والے صحافت کی باقاعدہ تعلیم نہیں

Read more

وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر جی ڈی اے کہاں کھڑی ہے؟

تحریک انصاف اور جی ڈی اے میں شکوے شکایات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اکثر لوگوں کی رائے یہی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں یہ اتحاد عمران خان کی حمایت کرے گا۔

Read more

روس یوکرین جنگ: ’پوتن نے صرف میرے بیٹے اور شوہر کو ہلاک نہیں کیا بلکہ میرے خاندان کو مار دیا‘

کہنے کو یہ ایک خاندان کی کہانی ہے لیکن یوکرین پر روسی فوجوں کی چڑہائی کے بعد سے بے شمار خاندان یوں ہی ہمیشہ کے لیے اجڑ چکے ہیں۔

Read more

میری روز: رحیم یار خان میں خاتون پولیس افسر کا خودکشی سے پہلے والدہ کے نام پیغام، ’میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا‘

لپ سٹک سے آئینے پر درج اس نوٹ میں سب انسپکٹر میری روز نے اپنی والدہ کو مخاطب کر کے لکھا تھا کہ ’میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھا سکے۔‘

Read more

سزائے موت اور مسلم حکمران

گزشتہ ہفتہ بارہ مارچ کو سعودی عرب نے ایک ہی دن میں اکیاسی افراد کو سزائے موت دے دی۔ اس خبر نے ایک طرف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو متحرک کیا تو وہیں دوسری طرف اسلامی ملکوں کے عدالتی نظام اور قوانین کو پھر سے زیر بحث لایا گیا۔ اس سے قبل جنوری 2016 میں سعودی عرب نے ایک دن میں 47 بندوں کو سزائے موت دی تھی اور 2019 میں بھی ایک ہی دن میں 37 بندوں کا

Read more

بنوں جرگے میں خواتین کی شرکت پشتون سماج ایک نئی راہ پر

1747 اکتوبر کا مہینہ تھا، کندہار کے شیر سرخ بابا زیارت میں پشتونوں کے مختلف اقوام کے سربراہان و مشران اکٹھے ہوئے تھے۔ نو دن تک مسلسل غور و فکر کے بعد ایک نوجوان کو اپنا سربراہ مقرر کیا گیا جس کا نام احمد خان تھا۔ جس کو بعد میں دنیا نے احمد شاہ ابدالی اور احمد شاہ درانی کے نام سے پہچانا اور اسے فاتح پانی پت کا خطاب بھی ملا۔ اس کے ساتھ وہ افغانیوں کے بابائے قوم

Read more

خواتین کے عالمی دن پر مردوں کا مارچ

جی ہاں! 8 مارچ کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں گلبہار پولیس اسٹیشن سے لے کر قلعہ بالا حصار چوک تک مرکزی شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند تھی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھامے مارچ کر رہی تھی۔ 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے کئی شہروں میں خواتین مارچ تو ہوتا ہے لیکن پھولوں کے شہر پشاور میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد سڑکوں پر دیکھ

Read more

اچھی عورتیں نہیں

غزالہ اپنی سوچوں میں گم بیٹھی اپنی مرحومہ پھوپھی زاد بہن کے بارے میں سوچ رہی تھی جس کی کم عمری میں ایک ایسے شخص سے شادی ہوئی تھی جو نہ صرف عمر میں اس سے 15 سال بڑا اور ان پڑھ تھا جبکہ اس کی بہن سلما کانونٹ سے پڑھی تھی اور اس کا بچپن میں ہی اس کے بھائی سے ساتھ رشتہ طے تھا لیکن بدقسمتی سے جڑ نہ پایا۔ اس کی پھوپھی جو کہ بیوہ اور 6

Read more

نادرا کا ولدیت کے بغیر بچوں کی شناختی دستاویزات کی اجازت، مگر والد کے خانے میں کس کا نام لکھا جائے گا؟

نادرا کے سسٹم میں اگر والد کا نام نہ ہو تو انٹری مکمل تصور نہیں کی جاتی اور پراسیس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شناختی دستاویز بھی نہیں بن سکتی۔

Read more

یوکرین، روس تنازع: صدر پوتن باعزت طریقے سے جنگ سے کیسے نکل سکتے ہیں؟

لڑائی تین ہفتوں سے جاری ہے اور موجودہ حالات میں کسی کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ جنگ کا اصل فاتح کون ہو گا۔ صدر پوتن کی توجہ اس بات پر ہے کہ وہ کسی طرح اپنی فتح کا اعلان کر دیں، انھیں اس بات سے فرق نہیں پڑے گا اگر ان کی پوری انتظامیہ یہ سمجھتی ہو کہ روس نے بلاضرورت یوکرین میں مداخلت کی۔

Read more

کشمیر فائلز: کشمیری ہندو پنڈتوں پر بننے والی فلم جس نے انڈین معاشرے کو وسیع پیمانے پر تقسیم کیا

انڈین فلم انڈسٹری کے مرکزی فلمی نقادوں کی جانب سے اس فلم کے متعلق عمومی یا ملے جلے ریویوز سامنے آئے ہیں اور ایک سے زیادہ ناقدین نے اس کو ‘جذبات سے کھیلنے کی کوشش’ قرار دیا ہے۔ لیکن فلم کے ریلیز ہوتے ہی اس نے سوشل میڈیا پر ایک سخت اور گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

Read more

ہندوتوا کے نظریے کا ارتقا

ہندوستان لسانی، ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے ایک متنوع معاشرہ ہے۔ عمومی رائے یہ ہے کہ انڈیا کے بانی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ مختلف فرقوں اور گروہوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانیوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر نئے ملک میں اتحاد سے رہنا چاہیے، اور ہندوتوا کا نظریہ 2014 میں مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد اچانک سے منظر عام پر آیا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نظریے کی شاخیں آزادی سے پہلے

Read more

بینگن کھا کر دن میں جو خواب آتے ہیں

دو بجے کے قریب بستر پر بیٹھے بیٹھے لنچ کیا، لنچ کیا تھا بینگن تھے وہ بھی بنا گوشت کے، بنا آلو کے، ساتھ میں ماں نے سلاد بنا کر دے دیا تھا کہ ہائے سادہ سالن بنا گوشت کے دیکھ کر میرے پتر کا دل نہ اتر جائے۔ اب سلاد میں کیا تھا، پیاز، کھیرے اور گاجروں کے چند سلائس۔ گھر میں آٹا نہ کسی نے گوندھا تھا، نہ ہی ارادہ تھا۔ سو گھر کے پاس ایک تندور سے،

Read more

تیسری خواتین کانفرنس۔ احوال

ہر برس ماہ مارچ کی ابتدا ہوتے ہی ” عالمی یوم خواتین“ کی صدا سنائی دیتی ہے۔ عالمی یوم خواتین کی ایک پوری تاریخ ہے جس پر فدویہ سمیت دوسری بہت سی خواتین لکھ چکی ہیں۔ پاکستان میں پچھلے پانچ برس سے یہ صدا ایک گونج کی صورت نمایاں ہوئی ہے۔ ماہ مارچ ”عورت مارچ“ کے حوالے سے مقبول ہو گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں یوم خواتین کے حوالے سے رواں برس بھی تیسری وومن کانفرنس کا انعقاد کیا

Read more

یوکرین پر روس کا حملہ: جنگ کی فرنٹ لائن پر موجود پانچ یوکرینی خواتین کی کہانیاں

یوکرین سے بچوں اور خواتین کے انخلا کے بعد بے شمار خاندان بکھر گئے ہیں لیکن کئی خواتین نے ملک نہ چھوڑنے اور جنگ میں حصہ لینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ بی بی سی نے ایسی ہی پانچ رضاکاروں سے بات کی ہے۔

Read more

مسلمان طالبات کی درخواست مسترد، ’حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں،‘ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ نے سکول اور کالجز میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے چند مسلمان طالبات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انفرادی حقوق پر ادارے کے نظم و ضبط کو برتری حاصل ہے۔

Read more

ارشد وحید کا نیا ناول ایک پاور فل کہانی کا حامل ہے

پچھلے پچاس برسوں میں ہماری ذاتی اور معاشرتی زندگیوں میں ایک نئی پیچیدگی آئی ہے۔ اس پیچیدگی سے معاشرے میں تشدد پہلے سے کہیں زیادہ عام اور شدید تر ہوا ہے۔ اس تشدد کی تشہیر جہاد یعنی مذہبی فریضہ کے طور پر کچھ ایسے کی گئی ہے کہ بہت سے لوگ اسے جائز بلکہ ضروری سمجھتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اس تشدد کو ایک بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ طاقت کا توازن اتنا بگڑ گیا ہے کہ مذہب کی

Read more

پنجاب کلچر ڈے: یہ پینڈو کہاں سے آ گئے ہیں؟

رنگ گورا چٹا تھا، کُھلے ہوئے سیاہ بال وہاں کھڑے تمام سیاحوں سے لمبے تھے۔ دھوپ سے بچنے کے لیے اس نے سیاہ رنگ کا چشمہ لگا رکھا تھا۔ جینز اور اوپر کیسری رنگ کا کُرتا کنول دیپ کور کو سب سے منفرد بنا رہا تھا۔ ہم دونوں سری لنکا کے انتہائی قدیم قلعے سیگیرییا کی ٹکٹیں لینے کے لیے ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔ ایک بلند پہاڑ پر واقع یہ قلعہ تقریبا 473 برس بعد از مسیح تعمیر کیا گیا

Read more

خواتین کے مسائل: حجاب اور بے حجابی کی بحث

عالمی یوم خواتین (international women day) سے ایک دن قبل میانوالی سے آنے والی ایک خبر نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ میانوالی میں ایک سفاک باپ نے اپنی سات دن کی معصوم بچی جنت کو گولیاں مار کر قتل کر ڈالا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ملزم شاہزیب خان کو بیٹے کی شدید خواہش تھی۔ اس کے گھر بیٹی نے جنم لیا تو اسے نہایت مایوسی ہوئی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس نے اپنے گھر کا رخ

Read more

عمران خان خودکشی پہ کیوں اتر آئے ہیں

پیپلز پارٹی کے کامیاب اور تاریخی لانگ مارچ، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے وزیراعظم پاکستان مسلسل اپنے منصب اپنے عہدے کی توقیر و تکریم کو بیچ چوراہے بے عزت و رسوا کر رہے ہیں۔ ان کی پچھلے ایک ہفتوں کی سرکاری سرگرمیوں اور انداز بیاں سے لگتا ہے کہ وہ ”ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کے مقولے پہ عمل پیرا ہیں اور وہ پورے

Read more

عدم اعتماد کے ہنگامے میں ایک حسینہ کی یاد

ترک خوب صورت ہوتے ہیں لیکن وہ کچھ زیادہ خوب صورت تھی۔ قد میانہ سے کچھ زاید، بھرا بھرا جسم۔ مزاج میں خاموشی اور انداز میں پھرتی۔ بلوند بالوں کی ایک لٹ مستقل حرکت میں رہتی۔ تیزی سے چلتے ہوئے جب گردن کو جھٹکا دے کر انھیں آنکھوں سے ہٹاتی تو بجلی سی کوند جاتی۔ لٹ لہراتی ضرور لیکن واپس پلٹ آتی۔ ’کہیں ہم عورت مارچ میں تو نہیں آ گئے؟ ’۔ اس خوبرو کو دیکھتا پا کر حضرت سعادت

Read more

قصہ ماسکو میں قلم خریدنے کا

نہ جانے کیوں ماسکو میں رہتے رہتے ہمیں یہ خیال آیا کہ یہاں جہاں نابغۂ روزگار ادیبوں نے زندگی بسر کی اور اپنی تحریروں کے لوح عالم پر انمٹ نشان چھوڑ گئے۔ وہاں ہم بھی کیوں نہ انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل ہو جائیں۔ اس اچھوتے خیال کی آمد سے جو پہلا مسئلہ درپیش ہوا وہ یہ تھا کہ تحریر کیا جائے تو کیا تحریر کیا جائے؟ یعنی کس صنف سخن کو اعزاز تحریر سے نوازا جائے۔ جن اصناف

Read more

تحریک عدم اعتماد: جب بےنظیر بھٹو کو وزراتِ عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے ’بھاؤ تاؤ کا بازار گرم‘ ہوا

23 اکتوبر 1989 کو پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی کے سپیکر کو جمع کروائی گئی تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آئندہ ایک ہفتے میں معاملات کہاں سے کہاں جا پہنچیں گے۔ یہ ایک ہفتہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ وقت تھا جو ملکی سیاسی تاریخ پر اپنے گہرے اثرات چھوڑ گیا۔

Read more

برقعہ کیوں ضروری ہے؟

اس دنیا میں خواتین کو جتنے مسائل لاحق ہیں ان میں سے بہت سے برقعہ پہننے سے حل ہو جاتے ہیں۔ یہ نکتہ آج کی دنیا میں صرف مسلم خواتین کو سمجھ آتا ہے، اور وہ اس سے بھر پور فائدہ بھی اٹھا رہی ہیں۔ میرا یہ دعویٰ ہے کہ آج کی دنیا میں اگر دوسری ثقافتوں میں رہائش پذیر خواتین کو برقعے کے اس پہلو کا تجربہ ہو تو وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیں۔

Read more

حوریم سلطان: یوکرین کی روکسیلانا جو سلطنت عثمانیہ کی حوریم سلطان بنیں

مورخین کے مطابق سنہ 1520 میں حوریم سلطان سے لے کر 17ویں صدی کے وسط میں قُسم سلطان کی موت تک سلطنت عثمانیہ کئی اعتبار سے ان خواتین کے زیراثر تھی جن کی طاقت کی بنیاد اس بات پر تھی کہ وہ اپنے دور میں سلطان کی پسندیدہ کنیزیں تھیں۔

Read more

وہ خواتین جن کی داڑھی آتی ہے: ’بوائے فرینڈ کو فکر تھی کہ اس کے دوست مجھے خواجہ سرا سمجھیں گے‘

وہ خود کو داڑھی والی خواتین کہلواتی ہیں اور اب ان میں سے کچھ نے اپنے چہرے کے بال چھپانے چھوڑ کر اپنے تجربات کے بارے میں بات کرنی شروع کی ہے۔

Read more

ادب میں انجمن ستائش باہمی

ترقی پسند تحریک کا اردو ادب میں کلیدی کردار رہا ہے۔ اردو میں ترقی پسند تحریک کا آغاز بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں ہوا تھا۔ کسی بھی دوسری تحریک کی طرح اردو ادب میں ترقی پسند تحریک اچانک وارد نہیں ہوئی بلکہ اسے وجود میں لانے والے عوامل میں سماجی، معاشی اور اقتصادی حالات کا دخل ہے۔ ترقی پسند تحریک ایک عالمی سطح کی تحریک تھی جس کی بہت سی فلسفیانہ اساس ہیں۔ اردو کے بیشتر نقاد ترقی پسند

Read more

بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت

بھارت میں حالیہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ عام آدمی پارٹی ریاستی اسمبلی کی 117 میں سے 92 نشستیں جیت کر اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ ان انتخابات میں بھارتی پنجاب کی سیاست کے بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جو کہ امرتسر سے کانگریسی اتحاد کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے اپنی نشست

Read more

لوکاٹ کی افادیت

لوکاٹ موسم گرما کا پھل ہے جو میٹھا رسیلا خوشبودار اور مزے دار ہوتا ہے۔ اس کا رنگ گہرا زرد اور سائز بڑے بیر کی طرح ہوتا ہے۔ ایک گچھے میں تقریباً 5 سے 20 لوکاٹ لگتے ہیں۔ ہر لوکاٹ میں 3 سے 4 بیج ہوتے ہیں جن کی رنگت گہری بھوری ہوتی ہے۔ اس کے بیج زہریلے ہوتے ہیں اگر خدانخواستہ انہیں غلطی سے کھا لیا جائے تم موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ دنیا میں اسے مختلف ناموں

Read more

المیہ

کیسا المیہ ہے کہ وہ سب لوگ جنھیں بات کرنے کی تمیز نہیں، جن کے لیے اپنے مخالفین کو سر عام گالیاں دینا، ان کی عزت اچھالنا معمول کی بات ہے۔ وہ سب لوگ ہمارے سیاسی رہنما ہیں۔ کیا المیہ ہے کہ جن کے پاس دکھانے کو کام نہیں لیکن دینے کو بے شمار گالیاں موجود ہیں، ہم انھیں سر پہ اٹھائے پھر رہے ہیں۔ جن کی بازاری زبان سن کر شرم آنے لگتی ہے، جو ایک دوسرے کے گھر

Read more

حق سب کو چاہیے، آئیں مارچ کریں

جب حقوق اور زیادتی پر غور کیا جائے تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہر انسان کے اندر اس کی مظلومیت کی کوئی نہ کوئی کہانی موجود ہے، کسی نہ کسی موقع پر اپنا حق کھو بیٹھنے کا غم ہے، مرد ہو یا عورت، جوان ہو یا بوڑھا، یا پھر بچہ، حق سب کو چاہیے اور مظلوم ہونے کے دعوے دار تو سب ہیں۔ کبھی عورت مرد کے ظلم کا شکار ملے گی، کہیں مرد عورتوں کی سیاست میں پس

Read more

پیشاب کی نالی میں انفیکشن یا یو ٹی آئی: خواتین کے لیے گھر سے باہر ٹوائلٹ استعمال کرنا بھی مسئلہ اور اسے روک کر رکھنا بھی

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ اور پانی کی سہولت نہ ہونے سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم پانی پینے سے یا پیشاب روکنے سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Read more

کویت جنگ: جب عمان سے 63 دنوں میں ایک لاکھ ستر ہزار انڈین شہریوں کو بحفاظت واپس لایا گیا

ایئر انڈیا کا یہ آپریشن 14 اگست 1990 کو شروع ہوا اور 11 اکتوبر تک 63 دن چلا۔ اس دوران ایئر انڈیا کے طیاروں نے عمان کے لیے روزانہ چار پروازیں کیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ ستر ہزار انڈین شہریوں کو وطن واپس لایا گیا۔

Read more

پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ ایک رپورٹر کی نظر سے

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تو تحریک انصاف نے بھی سندھ میں سندھ حقوق مارچ کی نوید سنائی تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں کمو شہید گھوٹکی سے کراچی تک سفر کرنے کا موقع ملا جس سے اندازہ ہوا کہ تحریک انصاف سندھ میں کہاں کھڑی کا تنظیم کا ڈسپلن کیا ہے۔ قیادت کا ویژن کیسا ہے۔ پچیس فروری 2022 کو کراچی سے اس مارچ کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر

Read more

میرا بیٹا اور عورت کے حقوق: دیوانی کا خواب

اس بار دل نہیں تھا کہ یوم نسواں پہ کچھ لکھوں عجیب مردہ دلی اور بے حسی نے گھیراؤ کر رکھا تھا، یوں جیسے لفظوں کے اکارت جانے کے بھید کھلنے پہ روح و دل دونوں شل ہو جاتے ہیں، جیسے اس پدرسری سماج میں کہیں کچھ بدلنے والا نہیں، عورت کو انسان تسلیم کیے جانے میں ابھی جانے کتنے زمانے درکار ہیں تو کیوں لفظوں سے بے کار میں کھیلا جائے اور اسی اثنا میں پشاور میں دھماکے میں

Read more

خود کو محفوظ کیے بغیر طالبان کی وکالت کے خطرات: پشاور لہو لہو

ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر عالمی تنازعات میں کود پڑے ہیں۔ اس کے نتیجے یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے بقول ہماری ”عبادت گاہوں“ سے خون بہہ رہا ہے۔ گزشتہ جمعہ ( 4 مارچ) کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ایک شیعہ مسجد پر بندوق اور بم حملے کی مذمت کرنے کے لیے گوٹیرس بہت سے پاکستانی سیاست دانوں سے زیادہ بروقت تھے۔ دہشت گردی کے کچھ

Read more

بانجھ پن

اگرچہ لفظ بانجھ پن میرے ملک اور معاشرے میں عورتوں کے لئے بولا جاتا ہے، عورت کی جسمانی کمزوری کے طور پر استعمال کیا ہے، لیکن یہ سب غلط ہے بلکہ جسے معاشرہ سمجھ رہا ہوں وہ معاشرہ نہیں ایک بھیڑ خانہ ( انارکی ) ہے۔ اس بھیڑ خانہ میں یہ بیماری پورے طور پر براجمان ہو چکی ہے، حتیٰ کہ مرد بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ کیسے؟ ایک گاؤں میں

Read more

ذہنی دباؤ کا شکار صحافی؛ ’کوئی ماہر نفسیات کے پاس جائے تو کہا جاتا ہے کسی کام کے قابل نہیں رہا‘

کراچی — معاشرتی مسائل، دہشت گردی، تنازعات اور اس طرح کے دیگر واقعات رپورٹ کرنا صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہ واقعات کئی مرتبہ ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ پاکستان میں اگر کوئی صحافی ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو اس مسئلے کو یا تو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا یا پھر مہنگا علاج تھیراپی کرانے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں کراچی کے ایک میڈیا ورکر فہیم مغل

Read more

آئیں بلاول کو اردو سکھائیں

میں ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں تین قومیں بستی ہیں تینوں کی اپنی زبانیں ہیں جو وہ آپس میں بولتے ہیں، تینوں کے مختلف مذاہب ہیں سب اپنے اپنے عقائد کے مطابق خوشی خوشی زندگی گزارتے ہیں۔ انگریزی وہ واحد زبان ہے جو تینوں ہی بول لیتے ہیں، کچھ بہت اچھی اور کچھ ٹوٹی پھوٹی۔ آئیے میں آپ کو ایک چھوٹی سی کہانی سناتی ہوں ابھی کچھ مہینے قبل میں نے اپنا گھر تبدیل کیا۔ یہ گھر ایک

Read more

فیصلے کی گھڑی

تیس ہزار فٹ کی بلندی پر کسی یورپین شہر کے اوپر سے گزرتے ہوئے میری آنکھیں یکایک کھل گئیں۔ میرے برابر وسیم اور سلمیٰ سو رہے تھے۔ ان کے برابر اسما بھی بے خبر سو رہی تھی۔ میں نے غور سے اس کے چہرے کو دیکھا۔ وہی معصوم چہرہ، وہی موٹے موٹے پپوٹے اور ان کے اوپر لانبی سیاہ پلکوں کی آنکھوں پر چھایا۔ آنکھوں کے گرد ہلکے، سیاہ حلقے جو جاکر بھری بھری بھنوؤں کے ساتھ مل جاتے تھے۔

Read more

انڈیا: خواتین نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ کیوں ڈالا؟

انڈیا میں حال ہی میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تجزیہ نگار اس کا سہرا وزیرِ اعظم نریندر مودی کی فلاحی سکیموں کے سر ڈالتے ہیں۔

Read more

قندیل بلوچ اور ظاہر جعفر کے والدین کو سلامِ عقیدت

دنیا کے تمام مذاہب میں والدین کا درجہ بہت بلند ہے۔ ماں کے وجود کو جنت اور باپ کے وجود کو بچوں کے لئے گھنے سائے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ والدین بننا نہ صرف ایک اعزاز بلکہ نہایت شادمانی کا مقام ہوتا ہے مگر ساتھ ہی بچے کی پرورش اور تربیت کے حوالے سے والدین پر بہت بھاری ذمہ داری بھی عائد ہو جاتی ہے۔ ”کھلاؤ سونے کا نوالہ اور دیکھو شیر کی نظر سے۔“ یہ محاورہ والدین کو

Read more

ریا ست مدینہ کے ”روحانی باپ“ سڑک پہ بیٹھے ہیں

آج پانچ دن ہو گئے پنجاب بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں اکٹھے ہوئے اساتذہ اپنے حال و مستقبل بلکہ اپنے بچوں کی مستقبل کی جنگ سول سیکرٹریٹ کے سامنے بیٹھے لڑ رہے ہیں۔ استاد جس کو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ جو اپنے ہی نہیں ہم سب کے بچوں کا مستقبل بھی ہیں۔ ان کا مطالبہ کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومتی کی طرف سے اگر ان کی جانب کوئی آیا ہے تو وہ پولیس ہے۔ جن

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی: مجھے بھی فیمنسٹ نہ کہو

طاہرہ سے تعارف غائبانہ تو تھا کہ وہ امارات میں اور میں اسلام آباد میں۔ کچھ معاندانہ بھی رہا۔ اندازہ ہوا کہ بریشم کی طرح نرم لہجے والی ڈاکٹر رزم حق و باطل میں فولاد بھی ہے۔ پھر کراچی کی عالمی اردو کانفرنس میں ملاقات ہوئی تو بات اتنی ہی دیر چلی جتنی دیر ابلتی ہوئی کوزہ بھر چائے چلی۔ برادر انور سین رائے مسکراتے ہوئے شکوہ جواب شکوہ سنا کیے۔ میں نے کتاب دیکھی تو اس کے بیک کور

Read more

عمران خان کی ان سوئنگ یارکر کی دھمکی، اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل، الیکشن کمیشن اِن ایکشن

الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جلسے کرنے اور پھر ان جلسوں میں فوج کا حوالہ دینے کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیا ہے۔

Read more

اولینا زیلنسکا: یوکرین کی خاتون اول کون ہیں؟

یوکرینی خاتون اول اولینا نے جہاں پناہ لے رکھی ہے، وہ وہاں سے سوشل میڈیا پر بتاتی رہی ہیں کہ اس جنگ اور یوکرین کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں یوکرینی عوام پر کیا گزر رہی ہے۔

Read more

منتھلیز – ماہواری

پاکستان میں ماہواری کے موضوع پر بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔ 48 فیصد خواتین اس بارے میں بات کرنے سے شرماتی ہیں۔ خواتین کے ماہانہ مخصوص ایام یا ماہواری ’نسوانی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم موضوع ہے۔ تاہم اس پر بات کرتے ہوئے خواتین آج بھی جھجکتی ہیں جس کی وجہ سے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں معاشرہ مذہب اور سماجی اقدار کا سہارا لے کر جنسیت

Read more

پیپلز پارٹی کا مارچ: جیسے میں نے دیکھا

میں ایک رپورٹر ہوں اور میں نے بلاول بھٹو زرداری کے کراچی سے لے کر اسلام آباد تک مارچ کے ساتھ سفر کیا، جو چیزیں میرے مشاہدے میں آئیں میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ویسے تو لانگ مارچ کے کئی پہلو ہیں لیکن دو تین باتیں ایسی ہیں جن کا ذکر کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ جیسا کہ مارچ جب خانیوال پہنچا تو وہاں پر آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ اس ٹرک پر موجود

Read more

”بابائے لبیک“ بابو شفقت قریشی

بابو شفقت قریشی کو ہم سے رخصت ہوئے 10 سال ہو گئے ہیں۔ جہاں کہیں حجاج کا اجتماع ہو یا ان کی تربیتی تقریب تو فضا ”لبیک اللھم لبیک“ کے بابو شفقت قریشی سے گونج اٹھتی اور پھر وہ ”لبیک اللھم لبیک“ کے نعرے لگاتے ہوئے ابدی نیند سو گیا۔ میں پچھلے 32 سال سے زائد وزارت مذہبی امور کور کرتا رہا ہوں میں ان سے زیادہ حجاج کے مسئلہ پر کسی کو پریشان نہیں دیکھا حجاج کی بے لوث

Read more

ایک مسکراہٹ کی قیمت

وزیراعظم لیاقت علی خاں نوابزادہ ہونے کے باوجود حب الوطنی اور ایثار کیشی کا پیکر تھے۔ وہ کرنال میں بہت بڑی جائیداد چھوڑ کر آئے تھے، مگر انہوں نے کوئی کلیم (claim) داخل نہیں کیا اور یہ پالیسی بیان دیا کہ جب تک ہر حقدار مہاجر کو اس کا کلیم نہیں مل جاتا، میں اپنی زمینوں کے بدلے ریاست پاکستان سے کچھ وصول نہیں کروں گا۔ ان کی درویشی کا راز ان کی شہادت کے بعد کھلا جب ان کی

Read more

مسٹر اینڈ مسز شمیم میں صبا قمر کا کردار: زی فائیو کی ویب سیریز جس کے ٹریلر میں دکھائی گئی انوکھی کہانی

صبا خود اس سیریز میں ایک کھلنڈری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک ’خوش شکل لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوتی ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ حقیقت تو اور ہے اور محبت کیا ہے وہ اومینا کو شمیم سکھاتا ہے۔

Read more

یوگی ادتیہ ناتھ: بی جے پی کو اترپردیش کے انتخابات جتوانے والے رہنما جنھیں مودی خطرہ سمجھتے ہیں

انڈیا کی برسرِ اقتدار جماعت بی جے پی ریاستی انتخابات میں ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ایک آسان فتح حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے، اور اس طرح وہ 25 سال سے قائم یہ طلسم بھی توڑ دے گی کہ وہاں سے کوئی جماعت لگاتار دوسری مرتبہ نہیں جیت سکتی۔

Read more

میاں بیوی جنس سے بیزار کیوں ہو جاتے ہیں؟

پچھلے ہفتے اپنے کلینک میں ایک شادی شدہ جوڑے سے ملاقات ہوئی۔ وہ چند مہینوں کے انتظار کے بعد اپنے ازدواجی مسئلے کے حل کے لیے مجھ سے ملنے آئے تھے۔ جب میں نے شوہر سے علیحدگی میں ملاقات کی تو وہ کہنے لگے ”میری جنسی ضرورت عام مردوں سے زیادہ ہے۔ میں دن میں دو مرتبہ بیوی سے مباشرت کرنا چاہتا ہوں لیکن میری بیوی کی جنسی خواہش عام عورتوں سے کم ہے۔ وہ مہینے میں صرف دو مرتبہ

Read more

چین کا سفرنامہ

چائنا کا ویزہ لگوانے کے لیے راولپنڈی میں ایک ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کیا اور ویزہ لگوانے کے لیے ڈاکومنٹس اس کے حوالے کر دیے تھے۔ ڈاکومنٹس بھی کیا ایک بس پاسپورٹ جو اس کے حوالے کیا۔ ٹریول ایجنٹ نے اٹھارہ ہزار لیے اور دس دن بعد چائنا کا ویزہ لگوا کر پاسپورٹ واپس ہمارے حوالے کر دیا۔ ایک شیخ صاحب کے ساتھ، جن کی کالج روڈ راولپنڈی میں ڈیکوریشن کی دکان تھی، چائنا جانے کا پروگرام بنایا کیونکہ وہ

Read more

عالمی یوم خواتین: وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

خواتین کی خود مختاری اور تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کرنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی یوم خواتین، خواتین کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی کامیابیوں کا عالمی جشن ہے۔ گزشتہ برسوں میں خواتین کے حقوق، مساوات اور انصاف کے لئے بے مثال عالمی تحریک دیکھی گئی۔ عالمی یوم خواتین بین الاقوامی طور پر 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا ایک اہم ترین مقصد خواتین کی اہمیت سے دنیا کو آگاہ کرنا اور لوگوں میں خواتین پر

Read more

لڑکی ان پڑھ ہو یا پڑھی لکھی؟

ایک صاحب نے سوال کیا کہ: شادی کا ارادہ ہے، اکثر ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ان پڑھ لڑکی سے شادی کرو گے تو سکون پاؤ گے۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ عرض کیا: اگر آپ کے دوست ان پڑھ لڑکی سے شادی کا مشورہ اس لیے دیتے کہ ان پڑھ لڑکی بھی انسان ہے، ممکن ہے غربت یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے نہ پڑھ سکی ہو، اب اگر ہم بھی ایسی لڑکیوں سے

Read more